تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 4
ا تو ا را العلوم جلد ۱۳
۱۲۴
تحریک آزادی کشمیر
سے ملا۔
اب میں اس سوال کا جواب دینا چاہتا ہوں کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے اس وقت تک کیا
کام کیا ہے۔ پہلا کام اس کا یہ ہے کہ ا یہ ہے کہ پہلے حکومت برطانیہ پورے طور پر مسلمانوں کے خلاف
تھی اور وائسرائے سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے افسر تک کی یہی رائے تھی کہ یہ صرف
چند ایک مسلمانوں کی شرارت ہے اور میں جس وقت شملہ پہنچا تو فضاء مسلمانوں کے سخت
خلاف تھی۔ ہم نے ہر افسر سے مل کر اس مسئلہ کے متعلق اس سے بحثیں کیں اور آخر اکثر کی
رائے میں تبدیلی پیدا ہو گئی حتی کہ حکومت کی طرف سے ریاست پر زور ڈالا گیا اور ریاست نے
دیتے ہوئے مسلمانوں سے صلح کی خواہش کی۔ خود میں اسی غرض سے وائسرائے
گورنر پنجاب سے بھی بوجہ ملحقہ صوبہ کا گورنر ہونے کے گفتگو کی۔ اسی طرح ایک اور
ممبر حکومت سے اس بارہ میں تبادلہ خیال کیا۔ بقیہ لوگوں سے مولوی عبدالرحیم صاحب درد
ایم۔ اے ملتے رہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے واقعات ہیں لیکن سب کا بیان کرنا خلاف
مصلحت ہے۔ اور چاہئے کسی کی تسلی ہو یا نہ ہو ، تمام باتوں کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں یہ امر ہر
اک جان سکتا ہے کہ ہماری اس کوشش کے نتیجہ میں حکومت ہند میں ایسی حرکت پیدا ہوئی جو
مسلمانوں کے حق میں مفید تھی۔ پھر "کشمیر ڈے " کا اعلان کیا گیا ؟ ے کا اعلان کیا گیا جس کی غرض یہ تھی کہ شملہ
میں جب کانفرنس ہوئی تو بعض اصحاب کی رائے تھی وائسرائے کے پاس ایک وفد لے جایا
جائے لیکن بعد غور یہ فیصلہ ہوا کہ اس وقت وفد لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اگر وہ یہ
دریافت کریں کہ آپ لوگوں کو نمائندگی کا حق کس نے دیا ہے تو ہم کیا جواب دے سکتے ہیں اس
لئے پہلے ”کشمیر ڈے منایا جانا چاہئے۔ ہر جگہ سے حکومت کو تار دیئے جائیں کہ کشمیری
مسلمانوں سے ہمیں ہمدردی ہے اور ان کی امداد کے لئے کشمیر کمیٹی جو کچھ کر رہی ہے ہم اس
سے متفق ہیں۔ جب ہر جگہ سے جلے ہو کر حکومت کو اطلاعات دی جائیں گی تو پھر ہماری آواز
آٹھ کروڑ مسلمانوں کی آواز سمجھی جائے گی۔ گو وقت بہت تھوڑا تھا مگر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی
کوشش سے ہندوستان کے ہر گوشہ میں نہایت شاندار اور کامیاب جلسے ہوئے۔ خود سیالکوٹ
کے لوگ گواہ ہیں کہ مقامی کشمیر کمیٹی کی کوشش سے یہاں ایسا کامیاب اور شاندار جلوس اور
جلسہ ہوا کہ پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ یہ ایک ایسا کام ہے جسے ہر شخص نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا
ہے۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کا اس پر قریبا پچاس ہزار روپیہ خرچ ہوا۔ یہ
کوئی فضول کام نہیں بلکہ نہایت دیرپا اور مفید تحریک تھی۔ جس کے پھل مدتوں تک نکلتے رہیں
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۲۵
تحریک آزادی کشمیر
گے اور اس سے گورنمنٹ کے دل میں یہ بات میخ کی طرح گڑ گئی ہے کہ اس تحریک میں سب
مسلمان متفق و متحد ہیں۔ اگر اسے تفرقہ کی وجہ سے نقصان نہ پہنچایا جاتا تو یقینا بہت فائدہ ہو
سکتا تھا۔ پھر جس وقت تار آئی کہ سرینگر میں گولی چلی ہے ہم نے فوراً ایک وکیل وہاں بھیجا جو
آج تک وہیں ہے۔ مظلومین کے لئے روپیہ بھجوایا گیا وہاں کی کمیٹی کے کام کے لئے بھی کچھ
امداد ارسال کی گئی۔ کشمیر کے علاقہ کی بعض کمیٹیوں کی حالت تو ایسی ہے کہ بعض اوقات تار
دینے کے لئے بھی ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ اس لئے نہیں کہ وہ لوگ قربانی کا مادہ نہیں
رکھتے بلکہ اس لئے کہ بائیکاٹ وغیرہ کی وجہ سے بعض جگہ کے لوگ جہاں مسلمان کم ہیں سخت
اقتصادی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ اور نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ جس وقت یہ امداد کی گئی ہے اس
وقت کشمیر فنڈ میں ایک پیسہ بھی نہ تھا لیکن ہم برابر انہیں روپیہ بھیجتے رہے اور پانچ صد روپیہ تو
پہلے ہی دن بھیجا تھا۔ اس کے علاوہ تین کشمیری نوجوانوں کو بھیجا گیا کہ وہ جاکر دیہات میں
بیداری پیدا کریں کیونکہ معلوم ہوا تھا حکومت کشمیر کو آپریٹو بنکوں کے کارکنوں کے ذریعہ
ناواقف دیہاتیوں سے انگوٹھے لگوا رہی ہے۔ انہیں کہا تو یہ جاتا ہے کہ سب انگوٹھے لگا دو
تمہارے ہاں بنک قائم کر دیا جائے لیکن لکھ یہ لیا جاتا ہے کہ ہم سرکار کے بچے وفادار ہیں۔ اور
سرینگر وغیرہ کے شورش کرنے والوں سے متفق نہیں اور ان کی حرکات کو ناپسند کرتے ہیں
حالانکہ سارا کشمیر سوائے چند غداروں یا ناواقفوں کے ریاست کے موجودہ انتظام میں تبدیلی
چاہتا ہے۔ پس اس خوف سے کہ ان کے ان پڑھ ہونے سے فائدہ نہ اٹھایا جائے انہیں اصل
حقیقت بتانا ضروری تھا۔ چنانچہ مجھے شملہ میں ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ ہمارے پاس تو وہاں سے
اطلاعات آرہی ہیں کہ لوگ انگوٹھے لگا کر بھجوا رہے ہیں کہ ہم کو ریاست میں پورا امن حاصل
ہے۔ پس اس بلا کو روکنے کے لئے ہم نے تین آدمی مقرر کئے جو دیہات میں پھر پھر کر لوگوں کو
ہوشیار کریں کہ ریاست کے افسروں کے اس قسم کے دھوکوں میں نہ آئیں۔ پھر جموں میں
پولیس کے حملہ کے متعلق جب تار آیا تو اُسی وقت ہم نے اپنا نمائندہ وہاں بھجوا دیا ۔ فوٹو گرافر
کو بھیجا گیا تا وہ زخمیوں کے فوٹو لے۔ اور اب ہمارے پاس ڈوگرا حکومت کے مظالم کا زبردست
ثبوت ہے۔ پہلے جب میں نے وائسرائے کو تار دیا کہ وہاں مسلمانوں پر حملہ کیا گیا ہے تو
حکومت ہند نے ریاست کو اس کے متعلق تار دیا۔ اس کے بعد پولیٹیکل سیکرٹری نے مجھے بذریعہ
تار اطلاع دی کہ حکومت کشمیر اس سے انکار کرتی ہے۔ لیکن ہمارے پاس اب فوٹو ہیں اور اس
انوارالعلوم جلد ۱۳
۱۲۶
تحریک آزادی کشمیر
یہ
طرح ہم نے حکومت کشمیر کا جھوٹ ثابت کرنے کے لئے کافی مصالحہ جمع کر لیا ہے۔ پھر نہ صرف
امداد دی بلکہ زخمیوں کے علاج ۔ علاج کے لئے ڈاکٹر اور ادویہ وغیرہ بھجوائے۔ پھر جب پتہ لگا کہ
لوگ بہت غریب ہیں تو پسماندگان کو امدادی رقوم بھجوائیں۔ بعض گھروں کی تو یہ حالت تھی کہ
ادھر ان کے آدمی قید ہو گئے اور ادھر ان کے ہاں کھانے کو کچھ بھی نہ تھا۔ ہم نے اس کے لئے
روپیہ بہم پہنچایا ۔ اُس وقت مجلس احرار قائم ہو چکی تھی مگر کیا انہوں نے بھوکوں کا پیٹ بھرا۔
نہیں اور ہرگز نہیں۔ ہاں آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے ایسا کیا۔ پھر مقدمات شروع ہوتے ہی انہوں
نے قانونی امداد طلب کی اور ہم نے فورا وہاں وکیل بھجوا دیا۔ مولوی مظہر علی صاحب اظهر
تحقیقات کے لئے سرینگر تو پہنچ گئے مگر جموں میں مقدمات کی پیروی کے لئے نہ پہنچ سکے۔ پھر ہم
نے ولایت میں پروپیگنڈا کیا ہے اور وہاں کے بعض لارڈز کو اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ وزراء
اور پارلیمنٹ کے دوسرے ممبروں پر زور دیں کہ اس معاملہ میں مداخلت کی جائے اور ان سب
باتوں کا اتنا اثر ہوا ہے کہ انداز اچھ سو روپیہ ماہوار تنخواہ پر لنڈن میں ایک ایجنٹ مقرر کیا گیا۔
ہے جو ہمارے پروپیگنڈا کا مقابلہ کرے اور ریاست کے حق میں پروپیگنڈا کے لئے بعض
اخبارات کو مائل کرے۔ اگر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی یہ مساعی معمولی ہیں تو کیا ضرورت تھی کہ
اس قدر خرچ کیا جاتا۔ پھر ہم نے عرب امریکہ ، سماٹرا، جاوا، مصر شام وغیرہ تمام مشرقی و مغربی
ممالک میں انتظام کیا ہے کہ وہاں کے اخبارات میں حکومت کشمیر کے مظالم کی داستانیں شائع کی
جائیں۔ غلامی کو دور کرنے والی لیگوں کو لکھا گیا ہے کہ انگریزی حکومت کے اندر اس وقت بھی
تمیں لاکھ انسان بدترین غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
غرضیکہ دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں ہم نے اس تحریک کو نہ پہنچایا ہو کیونکہ ہر جگہ
ہماری جماعت خدا کے فضل سے موجود ہے۔ ہاں ہم نے جو کچھ نہیں کیا وہ یہ ہے کہ سب کچھ
کرنے کے باوجود شور نہیں مچایا کہ ہم یہ کر رہے ہیں اور وہ کر رہے ہیں۔ ایک مخلص لیڈر نے
مجھے لکھا کہ آپ اور میں کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کریں۔ حکومت لازما ہمیں گرفتار
کرے گی اور اس سے تمام ملک میں شور مچ جائے گا۔ میں نے انہیں لکھا یہ صحیح ہے کہ میری
اور آپ کی گرفتاری پر شور پڑ جائے گا کیونکہ ہمارے لئے اپنی جان اور مال قربان کرنے والے
لاکھوں آدمی موجود ہیں مگر ریاست اتنی بے وقوف نہیں کہ ہمیں گرفتار کرے۔ میں خوب جانتا
ہوں کہ وہ ہر گز ایسا نہیں کرے گی۔ پس اس فعل میں ہماری کوئی قربانی نہیں ہو گی صرف ایک
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۲۷
تحریک آزادی کشمیر
نمائش ہو جائے گی جس سے فائدہ اُٹھانا ہماری شان کے خلاف ہے چنانچہ انہوں نے بھی مجھ سے
اتفاق کیا۔
احرار کا ایک ہی کام بیان کیا جاتا ہے یعنی جتھوں کا بھیجنا۔ لیکن یہ تحریک بھی
آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے ہی شروع کی ہے اور سب سے پہلے جتھوں کے متعلق ہمارے اعلانوں
میں ہی ذکر آیا ہے لیکن بعد میں جب میں نے اس پر اچھی طرح غور کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ
یہ تجویز ریاستی مسلمانوں کے لئے نقصان رساں ہے۔ خود کشمیر کے بعض سرکردہ لوگوں کے جن
کے نام ظاہر کرنا مناسب نہ ہو گا، خطوط ہمارے پاس موجود ہیں جن میں وہ لکھتے ہیں کہ یہ تحریک
ہمارے لئے مضر ہے ہمیں تو صرف یہ ضرورت ہے کہ یہاں کے بیکس لوگوں کے لئے روپیہ بھیجا
جائے جو اس مصیبت کے ایام میں فاقوں کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ قید ہونے
کے لئے تو کشمیر کے بہت آدمی تیار ہیں۔ آخر اپنے گھر کا جو دکھ انہیں ہو سکتا ہے باہر والوں کو تو
نہیں ہو سکتا۔ جو مشکل ان کے راستہ میں ہے یہ ہے کہ جب اس قسم کی تحریک شروع ہو تو
ہزاروں غریب پس جاتے ہیں ان کی کچھ نہ کچھ امداد حوصلہ افزائی کے لئے ضروری ہوتی ہے۔
پس جس طرح یورپ کے لوگ آرمینیا وغیرہ کے لوگوں کی روپیہ سے امداد کرتے تھے اور
انہیں کوئی اعتراض نہ ہو سکتا تھا اسی طرح برطانوی ہند کے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ریاست کے
مظلومین کی مالی امداد کریں۔
جتھوں کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ انہیں اول تو انگریزی حکومت ہی روکے گی۔ چنانچہ
یہاں کے لوگوں کو معلوم ہے کہ احرار کے جتھوں کے ساتھ انگریزی افسر سیالکوٹ سے جموں
گئے تھے تا اگر حکومت جموں اجازت نہ دے تو وہ ان لوگوں کو واپس لے آئیں۔ انٹر نیشنل لاء
کے مطابق ہر حکومت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ اگر اس کی رعایا میں سے کوئی لوگ دوسری
سرحد پر جا کر شورش پیدا کرنا چاہیں تو وہ انہیں روکے۔ اس لئے پنجاب سے بمبئی، کلکتہ “
مدراس بلکہ برما میں بھی جتھا جا سکتا ہے لیکن انگریزی رعایا کا کوئی جتھا کشمیر میں نہیں جا سکتا۔
پس جتھے بھیجنے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ حکومت انگریزی انہیں روکے گی اور طبائع میں جوش ہونے
کی وجہ سے لڑائی کا رُخ انگریزوں کی طرف ہو جائے گا۔ وہاں ڈوگرہ حکومت ریاست کے
مسلمانوں کو کچلتی رہے گی اور یہاں انگریزوں سے مسلمان پٹ رہے ہونگے۔ پس جتھے بھیجنا
ریاست کے مسلمانوں سے دشمنی کے مترادف ہے ، خیر خواہی ہرگز نہیں۔ جو اشخاص یہ جانتے
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۲۸
تحریک آزادی کشمیر
ہوئے کہ ہمیں پکڑا نہیں جائے گا وہاں جاتے ہیں وہ محض نمائش کرتے ہیں اور جسے اس کا شوق
ہو بے شک کرے ہم تو ٹھوس کام کرنا چاہتے ہیں۔ شروع میں لوگ بے شک ہنگامہ خیزی سے
متأثر ہو جائیں مگر آخر ایک نہ ایک دن دنیا یہ محسوس کر ہی لیتی ہے کہ کام کون کر رہا ہے؟ اور
دراصل ٹھوس کام کر ہی وہ سکتا ہے جس کے اندر صبرو استقلال کے ساتھ حوادث کا مقابلہ
کرنے کی سپرٹ ہو۔ ابھی دیکھ لو ہمیں تو یہ لوگ بزدل اور ٹوڑی ھو کہتے ہیں اور خود بڑے
حریت پسند ، آزادی کے شیدا اور مجاہد ہونے کے دعوے کرتے ہیں۔ لیکن ہم تو ایک گھنٹہ سے
زیادہ عرصہ تک پتھروں کی شدید بارش کے باوجود یہاں ڈٹے رہے ہیں لیکن یہ صرف ایک
دھمکی سن کر ہی بھاگ گئے ہیں۔ حق کو اختیار کرنے سے ہی صبرو استقلال اور دلیری و جرات
پیدا ہوتی ہے۔ جس وقت انسان اپنی نیت بدل لے اس وقت اس کی روحانی حالت میں بھی
تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر یہ لوگ بھی آج فیصلہ کر لیں کہ نمائش، ہنگامہ آرائی اور ذاتی
اغراض و مقاصد کو چھوڑ ڑ کر حق کی حمایت کریں گے خواہ نتیجہ کچھ ہو تو ان کے اندر بھی دلیری کر
اور بہادری پیدا ہو سکتی ہے۔
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ فرض کرو میں نے جو کچھ اس وقت تک بیان کیا وہ کسی کی
نظر میں سب فضول ہے تو بھی کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ جو چیز اس کی نظر میں لغو ہے وہ
دوسروں کو بھی لغو سمجھنے پر مجبور کرے۔ رسول کریم میں نے فرمایا ہے۔
هَلْ شَقَقْتَ قَلْبَة ل یعنی کیا تو نے اس کا دل چیر کر دیکھ لیا ہے۔ فرض کر لو آل انڈیا کشمیر کمیٹی
چند ایک ٹوڑیوں کا مجموعہ ہے۔ گو اس میں مولانا حسرت موہانی، مولانا شفیع داؤدی جیسے مسلم
رہنما مشیر حسین صاحب قدوائی جیسے کانگریسی لیڈر بھی شامل ہیں اور ہندوستان کے اندر سب
لوگ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ مولانا حسرت موہانی بزدلوں میں نہیں بلکہ قید و بند کے شوق
میں کانگریس کے لیڈروں سے بھی دس قدم آگے ہی رہنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ وہ کانگریس
کے دشمن ہی اس وجہ سے ہیں کہ وہ مکمل آزادی کی خواہاں نہیں۔ اگر تو ٹوڑی کی یہی علامت
ہے کہ جو شخص چاہے کسی کو ٹوڈی کہہ لے تب تو الگ بات ہے۔ لیکن اگر اصول کو بھی کوئی
عزت حاصل ہے اور اگر ٹوڈی لفظ کے بھی کوئی معنی ہیں ۔ (اگرچہ مجھے آج تک یہ معلوم نہیں
ہو سکا کہ اس لفظ کے کیا معنی ہیں) اور پھر عقل بھی دنیا میں کوئی چیز ہے تو اس کمیٹی میں ایسے
ایسے ممبر ہیں جو تحریک حریت کے زبردست رہنما تسلیم کئے گئے ہیں اور جو مدتوں جیل خانوں
انوار العلوم چند ۱۲
۱۲۹
تحریک آزادی کشمیر
میں رہ چکے ہیں۔ چنانچہ مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی مولوی غلام رسول صاحب مہر اور
دیگر کئی ممبر اس کے ایسے ہیں جو جیل خانوں میں ہو آئے ہیں۔ لیکن احرار کہہ رہے ہیں کہ ابھی
تک ان کی ٹوڈیت نہیں گئی۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے جاپان کے ایک سیاست دان نے لکھا
تھا کہ یورپ کے لوگ ہمیں غیر مہذب کہتے تھے ۔ ہم نے خیال کیا شاید تہذیب تعلیم حاصل
کرنے سے آتی ہے اس لئے ہم نے مدرسے جاری کئے مگر پھر بھی غیر مہذب ہی کہلاتے رہے۔
پھر خیال کیا شاید انڈسٹری کی ترقی سے تہذیب حاصل ہو سکے گی اس لئے اسے فروغ دینے کی
پوری کوشش کی مگر پھر بھی ہمیں مہذب نہ سمجھا گیا۔ پھر ہم نے سوچا شاید یورپین ممالک میں
تعلیم حاصل کرنے کا نام تہذیب ہے اور ہم نے کثرت سے نوجوان دوسرے ممالک میں اس
غرض کیلئے بھیجے مگر پھر بھی اہل یورپ ہمیں غیر مہذب ہی سمجھتے رہے۔ پھر ہم نے فوجوں کی
درستی کی کئی جہاز بنائے، مگر سب چیزیں اکارت گئیں اور ہم بدستور غیر مہذب سمجھے جاتے
رہے حتی کہ منچوریا مکہ کے میدان میں ہم نے ایک لاکھ سفید چمڑے والے روسیوں کو تہہ تیغ
کر دیا اور پھر اہل مغرب ہمیں مہذب سمجھنے لگے مگر وقت یہ ہے کہ وہاں تو پھر بھی مہذب کی
تعریف معلوم ہو گئی تھی مگر یہاں تو ٹوڈی کی کوئی بھی تعریف اس وقت تک معلوم نہیں ہو سکی۔
بعض اخبارات ایسے لوگوں کو بھی ٹوڑی لکھتے ہیں جو ان سے زیادہ عرصہ تک جیل خانوں میں رہ
چکے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ منہ سے کہہ دینا اور بات ہے لیکن دلائل اور حقائق سے ثابت کرنا
اور بات ہے۔
کشمیر کمیٹی میں مولوی میرک شاہ صاحب جیسے دیو بندی اور مولوی محمد ابراہیم صاحب میر
سیالکوئی اور مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی جیسے اہل حدیث اور پیروں میں سے خواجہ حسن
نظامی صاحب، مولانا ابو الحمید ظفر صاحب بنگالی جیسے سیاست دانوں میں سے مولانا حسرت
موہانی، مولانا شفیع داؤدی ، ڈاکٹر شفاعت احمد صاحب کانگریسیوں میں سے ملک برکت علی اور
مشیر حسین صاحب قدوائی ، تعلیم جدید کے ماہرین میں سے ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب جیسے اور
فلسفیوں اور شاعروں میں ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب جیسے کشمیر کے مسلمانوں کے دیرینہ خادموں
میں سے سید محسن شاہ صاحب جیسے لوگ شامل ہیں۔ آخر سوچنا چاہئے یہ کیا ہوا چلی کہ مذہبی
لیڈر علوم دینیہ کے ماہر آزادی و حریت کے رہنما فلسفہ و شعر میں کمال رکھنے والے سب کے
سب نے مل کر یکدم فیصلہ کر لیا کہ آؤ ایسا دھوکا کریں کہ سب دنیا احمدی ہو جائے۔ میرے پاس وہ
انوار العلوم جلد ۱۲
الله
تحریک آزادی کشمیر
کونسا جادو تھا کہ ان سب کو میں نے اس سازش میں شامل کر لیا۔ مولوی میرک شاہ صاحب اور
خواجہ حسن نظامی صاحب بھی میرے ساتھ اس میں شامل ہو گئے۔ پھر ابو بکر صاحب کو بنگال میں
مذہبی لحاظ سے جو پوزیشن حاصل ہے ، وہ پنجاب میں ایک شخص کو بھی نہیں۔ میں تیس لاکھ کے
درمیان ان کے مرید ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے بیٹے کو اس سازش میں شریک کر دیا اور اگر یہ
صحیح ہے کہ میں نے مسلمانوں کے ان تمام لیڈروں پر جادو کر دیا ہے تو کیا میں ایسا جادو سیالکوٹ
کے عوام پر ہی نہیں کر سکتا وہ میرے افسوں ہم سے بچ جانے کی امید کس طرح کر سکتے ہیں۔
میں تو اس صورت میں سیالکوٹ کی گلی گلی میں احمدیت پھیلا دوں گا۔ جو قوم یہ تسلیم کرتی ہے کہ
اس کے چوٹی کے لیڈروں پر میرا جادو چل گیا ہے وہ کس طرح یہ گمان کر سکتی ہے کہ اس کے
عوام محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مگر یہ کہنا میری نہیں خود ان لوگوں کی اپنی ہتک ہے جو ایسا کہتے ہیں۔
یہ بات بالکل غلط ہے اگر ان لوگوں کو اس تحریک میں احمدیت کا ذرا بھی اثر نظر آتا تو ان
کو کیا مجبوری تھی کہ میرے ساتھ اس طرح شامل ہو جاتے۔ اگر مخالفت کا موقع ہوتا تو یقینا یہیں
لوگ مخالفت کرتے جو اس وقت میرے ساتھ ہیں۔ سو یہ محض وہم ہے۔ بلکہ وہم بھی نہیں
ہنگامی جوش کی وجہ سے جنون کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث خلاف حقیقت باتیں ان
لوگوں کی طرف سے کی جارہی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ موجود الوقت سب لوگوں نے مجھ پر
زور دیا کہ میں اس کمیٹی کی صدارت منظور کرلوں اور اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں
نے کہا یہ کمیٹی نئی قائم ہوئی ہے اور اس کی اساس کو قائم کرنے میں ہی ہمارے کئی ماہ صرف ہو
جائیں گے لیکن آپ کی جماعت منظم ہے اور آپ ایک ہفتہ کے اندر اندر ہی کام شروع کر
سکتے ہیں۔ میں نے اس سے انکار کیا لیکن بعض دوستوں کی طرف سے اصرار ہوا بلکہ بعض نے تو
آپ ڈکٹیٹر بننا منظور کریں۔ لیکن میں نے اس سے انکار کیا اور کہا اگر بنتا ہی ہوا وا تو میں
پریزیڈنٹ ہی رہوں گا ڈکٹیٹر نہیں بنا چاہتا۔ اس پر مجھے یہ کہہ کر مجبور کیا گیا کہ قوم کی خدمت
سے آپ انکار نہ کریں اور کوئی بے وقوف ہی کہہ سکتا ہے کہ ان تمام لیڈروں نے یہ سازش
کی۔ اور یہ جانتے ہوئے کہ میں غیر احمدیوں کو اس طرح احمدی بنا سکوں گا اور میرے ساتھ
شامل ہو گئے۔ دراصل یہ لوگ خیال کرتے ہیں ساری عقل ہمارے ہی اند ر ہے باقی سب لوگ
پاگل ہیں۔ مجھے یہ لوگ اسلام کا دشمن سمجھتے ہیں لیکن اتنا نہیں سوچتے کہ اگر میرے ذریعہ سے
اسلام کی تائید ہو جائے تو ان کا کیا حرج ہے؟ اور یہ خوشی کا مقام ہے یا رنج کا؟ رسول کریم
کہا کہ آ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳۱
تحریک آزادی کشمیر
م فرماتے ہیں کہ کبھی خدا تعالی اسلام کی ایک فاسق شخص کے ذریعہ سے مدد کرتا ہے۔ 9
پس یہ باوجود مذہبی مخالفت کے اگر یہی کچھ سمجھ لیتے کہ خدا تعالی ایک دشمن سے کام لے رہا ہے
تو ان کا کوئی حرج نہ تھا۔ آخر یہ لوگ گاندھی جیسے کافر کی اتباع بھی تو کر ہی رہے ہیں حالانکہ
اس کے عقائد اسلام کے سخت خلاف ہیں۔ اس کی لائف پڑھ کر دیکھو کس طرح شروع سے
آخر تک اسلام کی ہتک کی گئی ہے۔ ہندو دھرم کے وہ مسائل جو اسلام کے مقابل ہیں ان میں
خاص طور پر اس نے ہندو دھرم کی فضیلت ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے اندر تو انہیں
کوئی عیب نظر نہیں آتا لیکن ہمارے ن ہمارے اندر جن کا عقیدہ ہے۔
بعشق
بعد
از
گر کفر ایں
عیوب کے سوا کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا۔
خدا
بود
بخدا
محمد مخترم
سخت
کا فرم
عقائد کا اختلاف سی اور پچاس نہیں پچاس ہزار امور میں اختلاف سی۔ ہر ایک کا حق
ہے کہ دوسرے کے عقائد کو غلط سمجھے۔ لیکن اگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ حفی غلطی پر ہیں تو یہ میرا
حق نہیں کہ کہہ دوں یہ خدا تعالیٰ کے بھی منکر ہیں۔ یہ بدترین قسم کی بد دیانتی ہے۔ انگریزی
میں ایک مثل مشہور ہے Give the devil his due یعنی شیطان کو بھی اس کا حق ملنا
چاہئے۔ جب ہمارا دعوی ہے کہ ہم رسول کریم میم کے خاد خادم ہیں تو خواہ ہمیں غلطی پر سمجھا
جائے لیکن اتنا تو ماننا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت رکھتے ہیں اور
ہماری طرف غلط باتیں تو منسوب نہیں کرنی چاہئیں۔
الله
مولوی میرک شاہ صاحب جانتے ہیں کہ کشمیر میں احمدیوں کی تعداد سو میں سے ایک بھی
نہیں لیکن یہاں تک مشہور کیا گیا ہے کہ میں وہاں کی بادشاہت حاصل کرنی چاہتا ہوں بلکہ تاج
بھی تیار کیا جا چکا ہے۔ لیکن اتنا نہیں سوچتے کہ جو رعایا راجہ کو نکالے گی وہ ہمیں کس طرح
بادشاہ بنا لے گی۔ یہ تو ممکن ہے کہ مولانا انور شاہ صاحب یا میر واعظ شاہ صاحب یا
مولوی میرک شاہ صاحب کو بنائے لیکن ہم میں سے کسی کے بننے کی کیا صورت ہو سکتی ہے۔ یہ
سب جوش پیدا کرنے والی اور خلاف عقل باتیں ہیں۔ کشمیر ایجی ٹیشن ایک سیاسی کام ہے
مسلمان یا غیر مسلمان کا سوال نہیں۔ جب انسان ایک گدھے کو مارتا ہے اور ہمیں درد محسوس
ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے اپنے جیسے انسان کو بد ترین مصیبت میں دیکھ کر کچھ احساس نہ ہو۔ میں نے
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۳۲
تحریک آزادی کشمیر
وہاں خود دیکھا ہے کہ مسلمان زمیندار کو ایک بنیا پیٹتا جاتا ہے اور وہ آگے سے ہاتھ جوڑتا ہے۔
میں چھوٹا تھا کہ ہم سری نگر جاتے ہوئے ایک گاؤں میں سے گزرے۔ اس وقت موٹریں نہ
تھیں تانگوں پر جاتے تھے ۔ گاؤں والوں سے ہم نے مرغ مانگا مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا
اور کہا اس گاؤں میں تو وہا پڑی تھی اور سب مرغ مر گئے۔ میرے چھوٹے بھائی بھی میرے
ساتھ تھے جن کی عمر اس وقت ۱۳ سال کی تھی۔ وہ ایک گھر میں گھس گئے اور واپس آکر کہا اس
میں چالیس سے زیادہ مرغ ہیں۔ میں نے سمجھا بچہ ہے ، غلطی لگی ہوگی لیکن پاس ہی صحن تھا، میں
نے جو ادھر نظر کی تو واقعی صحن مرغوں سے بھرا ہوا تھا۔ میں نے جب گھر والے سے پوچھا تو اس
نے کہا یہ تو ہم نے نسل کشی کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔ اتنے میں ایک اور ساتھی نے آکر کہا۔
قریباً سب گھروں میں کثرت سے مرغ موجود ہیں۔ آخر گاؤں والوں نے بتایا کہ بات یہ ہے کہ
سرکاری آدمی آتے ہیں اور بغیر پیسہ دیئے ہمارے گھر اُجاڑ کر چلے جاتے ہیں اس لئے ہر
سفید پوش کو سرکاری آدمی سمجھ کر انکار کر دیتے ہیں۔
ایک دفعہ میں پہلگام گیا۔ ریاست کا اس وقت قانون تھا کہ بوجھ اٹھانے کیلئے اگر آدمی
کی ضرورت ہو تو تحصیلدار کو چٹھی لکھی جائے۔ چنانچہ میں نے بھی چٹھی لکھی۔ مزدور آگئے
اور بوجھ اٹھا کر چل پڑے۔ تھوڑی دور جا کر میں نے دیکھا کہ ان میں سے ایک آہیں بھر رہا اور
کراہ رہا ہے میں چونکہ جانتا تھا۔ کشمیری مزدور بوجھ بہت اُٹھاتے ہیں اس لئے اس کے کر اپنے
پر مجھے حیرت ہوئی اور کہا تم لوگ تو بوجھ اٹھانے میں بہت مشاق ہو پھر اس طرح کیوں کراہ رہے
ہو۔ اس نے کہا۔ نے کہا مشاق وہی ہوتے ہیں جن کا یہ پیشہ ہو۔ میں تو برات کے ساتھ جا رہا تھا کہ پکڑ کر
یہاں بھیج دیا گیا۔ وہ ایک معزز زمیندار تھا جس نے کبھی یہ کام نہ کیا تھا۔ میں نے اسے کہا میں
ٹرنک خود تو اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتا پہلے گاؤں میں ہی چل کر خواہ مجھے کتنی رقم خرچ کرنی
پر
پڑے میں وہاں سے مزدور لے کر تمہیں چھوڑ دوں گا چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا۔
اس سے بھی زیادہ عجیب واقعہ مجھے ایک افسر نے جو پونچھ میں وزارت کے عہدہ پر فائز رہا
ہے بتایا انہوں نے بیان کیا کہ ایک دفعہ مجھے مزدوروں کی ضرورت تھی میں نے حاکم مجاز کو اس
کے متعلق خط لکھا اس نے کچھ مزدور بھیجے جن کے متعلق مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ان میں سے
ایک بھی مزدور نہ تھا بلکہ سب کے سب براتی تھے جن میں دولہا بھی شامل تھا۔ ذرا غور کرو۔ یہ
کس قدر درد ناک واقعہ ہے۔ ان لوگوں کے لئے کھانے پکے ہوئے ہوں گے اور لڑکی والے
انوار العلوم جلد ۱۴
١٣٣
تحریک آزادی کشمیر
ان کی راہ دیکھ رہے ہوں گے، دلہن دولہا کا انتظار کر رہی ہوگی۔ اس واقعہ سے میری آنکھوں
میں آنسو بھر آئے۔ ذرا اسے اپنے اوپر قیاس کر کے دیکھو۔ لیکن کس قدر افسوس کا مقام ہے
کہ کشمیری مسلمانوں پر ایسی ایسی آفتیں اور مصائب نازل ہو رہے ہوں اور یہاں یہ جھگڑے پیدا
کئے جائیں حالانکہ چاہئے تھا کہ متحدہ کوشش سے ان کی تکلیف کو دور کیا جاتا۔ حضرت علی اور
حضرت معاویہ میں شدید اختلاف تھا۔ جس سے جرات پاکر روم کے بادشاہ نے اسلامی سلطنت
پر حملہ کا ارادہ کیا۔ لیکن حضرت معاویہ نے اسے لکھا۔ اگر تم نے ایسا کیا تو سب سے پہلا
جرنیل جو علی کی طرف سے تمہارے مقابل پر آئے گا وہ معاویہ ہو گا۔ تو جہاں درد ہوتا ہے
وہاں انسان شخصیتوں کا خیال کئے بغیر قربانی کیلئے تیار رہتا ہے۔
ایک قصہ مشہور ہے کہ ایک خاوند کی دو عورتیں تھیں وہ باہر گیا ہوا تھا پیچھے دونوں کے
ہاں لڑکے پیدا ہوئے مگر ایک کالڑ کا مر گیا۔ اس نے خیال کیا اب میری سوکن کی وقعت خاوند کی
نظر میں بڑھ جائے گی اس لئے اس نے دوسری کے بچہ کو اپنا کہنا شروع کر دیا اور یہ جھگڑا اس
قدر طول پکڑ گیا کہ حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس مقدمہ گیا۔ وہ حیران تھے کہ اس کا کیا فیصلہ
کریں۔ حضرت سلیمان ان دنوں میں نوجوان تھے انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ میں کرتا ہوں
اور کہا کہ ایک تلوار لاؤ تا کہ اس بچہ کو آدھا آدھا کر کے دونوں میں بانٹ دیا جائے۔ جس کا بچہ
نہیں تھا اس نے تو کہا بے شک ایسا کر دیں لیکن جس کا تھا وہ کہنے لگی آپ ایسا نہ کریں یہ بچہ
اس دوسری عورت کا ہے اس لئے اسے ہی دے دیا جائے۔ غرض جب حقیقی خیر خواہی دل میں
ہو انسان ان باتوں کو نہیں دیکھا کرتا بلکہ کام کو دیکھتا ہے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ ان تفرقوں کو بھلا دیا
جاتا۔ اگر کبھی مذہبی مخالفت کا موقع آیا اور کشمیریوں کے لئے ہماری وجہ سے مذہبی خطرہ پیدا ہو
گیا تو یاد رکھو وہی لوگ اس کی مخالفت کے لئے اٹھیں گے جو آج میرے ساتھ ہیں کیونکہ یہی
اس کے اہل ہیں۔ ان لوگوں نے اپنی زندگیاں علمی تحقیقاتوں میں صرف کی ہیں اور یہ اپنے
اپنے سلسلوں کے لیڈر ہیں۔ میں احرار والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر ان میں سے کوئی یہاں
بیٹھا ہو تو جا کر اپنے دوستوں کو سنا دے کہ میں ان پتھروں کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کرتا اور اس
وجہ سے ان پر کوئی غصہ نہیں۔ انہیں چاہئے کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی خاطر اب بھی ان باتوں
کو چھوڑ دیں۔ وہ آئیں میں صدارت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن وہ عہد کریں کہ مسلمانوں
کی اکثریت کے فیصلہ کی اتباع کریں گے۔ ان کے اخلاق آج ہم نے دیکھ لئے ہیں وہ آئیں اور
ا تو ا را العلوم جلد ۱۲
۱۳
تحریک آزادی کشمیر
-
ہمارے اخلاق بھی دیکھیں ۔ میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ صدارت چھوڑ دینے کے بعد بھی میں
اور میری جماعت ان کے ساتھیوں سے بھی زیادہ ان کا ہاتھ بٹائیں گے۔ صدارت میرے لئے
عزت کی چیز نہیں۔ عزت خدمت سے حاص حاصل ہوتی ہے - سَيِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُهُمْ خَادِمُهُمْ الله اگر کام
نہ کیا جائے تو صرف صدر بننے سے کیا عزت ہو سکتی ہے۔ وہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی مجنون
کے میں بادشاہ ہوں۔ بغیر خدمت کے اعزاز حاصل نہیں ہو سکتا۔ میرے ذمہ تو پہلے ہی بہت
کام ہے۔ اتنی عظیم الشان جماعت کا میں امام ہوں اور اس قدر کام کرنا پڑتا ہے کہ بارہ ایک بجے
سے پہلے شاید ہی کبھی سونا نصیب ہوتا ہو۔ میں نے تو یہ بوجھ صرف اس لئے اٹھایا ہے کہ
کشمیری مسلمانوں کی آئندہ نسلیں دعائیں دیں گی اور کہیں گی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا بھلا کرے
جن کی کوشش سے آج ہم آرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کے لئے بھی موقع ہے کہ
کشمیریوں سے دعائیں لیں۔ ان کی دعائیں عرشِ الہی کو ہلا دیں گی۔ وہ کہیں گے الہی! جن
لوگوں نے ہمیں آزاد کرایا ہے تو بھی ان کو آزاد کر دے۔
دیکھو رسول کریم میں ہم نے دنیا کو آزادی دلائی۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج کروڑوں
انسان آپ کے نام پر اپنا سب کچھ نثار کر دینے پر آمادہ ہیں۔ وہی مغل جنہوں نے اسلام کو
مٹانے کے لئے بغداد کو تباہ کیا آخر آکر آپ کے قدموں پر گر گئے۔ اور آپ کی محنت ایسی
بابرکت ثابت ہوئی کہ آج ساڑھے ۱۳ سو سال گذرنے پر بھی آپ کا نام بلند ہو رہا ہے۔ یہ
خدمت کا نتیجہ ہے۔ دنیا کی چند روزہ واہ واہ کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔ آخر ایک دن خدا کے
سامنے جاتا ہے اور وہاں کوئی چالاکی اور ہوشیاری کام نہ آ سکے گی۔ اگر کسی شخص نے
دیانتداری سے کام کیا ہے تو خواہ وہ مجرم بھی ہو ، خدا تعالیٰ ضرور اس پر رحم کر دے گا لیکن جس
نے دیانتداری سے کام نہیں کیا اس کا کام خواہ اچھا ہی ہو ، خدا تعالیٰ یہی کہے گا کہ تیری نیست
نیک نہ تھی۔
آخر میں سب حاضرین سے اور ان سب سے جن تک میرا یہ پیغام پہنچے کہتا ہوں کہ اُٹھو
اپنے بھائیوں کی امداد کرو۔ اپنے کام بھی کرتے رہو مگر کچھ نہ کچھ یاد ان مظلوموں کی بھی دل
میں رکھو۔ جہاں اپنے خانگی معاملات اور ذاتی تکالیف کے لئے تمہارے دلوں میں ٹیسیں اُٹھتی
ہیں ، وہاں ایک ٹیس ان مظلوموں کے لئے بھی پیدا کرو۔ اور ان آنسوؤں کی جھڑیوں میں سے
جو اپنے اپنے متعلقین کیلئے برساتے ہو اور نہیں تو ایک آنسو ان ستم رسیدہ بھائیوں کے لئے بھی
انوا را العلوم جلد ۱۲
۱۳۵
تحریک آزادی کشمیر
ٹپکاؤ۔ مجھے یقین ہے کہ تمہاری آنکھوں سے ٹپکا ہوا ایک ایک آنسو جن کی محرک سچی ہمدردی
ہوگی ایک ایسا دریا بن جائے گا جو ان غریبوں کی تمام مصائب کو خس و خاشاک کی مانند بہا کر لے
جائے گا اور اس ملک کو آزاد کرا دے گا۔
الفضل ۲۴ - ستمبر ۱۹۳۱ء)