تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 5
انوا را معلوم جلد ۱۴
۱۳۶
تحریک آزادی کشمیر
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار اسلام
معزز جریدہ " انقلاب" میں ۲۳۔ تاریخ کو ایک مقالہ افتتاحیہ اوپر کے عنوان کے نیچے
شائع ہوا ہے اس میں "انقلاب" کی خدمات اسلام کشمیر کے سوال کی اہمیت، آل انڈیا
کشمیر کمیٹی اور احرار اسلام کو مل کر کام کرنے کی نصیحت اور دونوں کے بعض معاونین کی ناگوار
چھیڑ چھاڑ کا ذکر اور اس سے بچنے کی نصیحت ہے۔
"انقلاب" کی اسلامی خدمات کا تو میں سمجھتا ہوں کوئی "انقلاب" کی اسلامی خدمات شخص انکار نہیں کر سکتا۔ جب مجھے "انقلاب" کی پالیسی
سے اختلاف بلکہ اختلاف شدید بھی ہوا ہے تب بھی میرا دل اس امر کو محسوس کرتا رہا ہے کہ
انقلاب کا عملہ اپنی رائے میں دیانتد انتداری سے کام کر رہا ہے اور کوئی ناجائز مقصد اس کے پیش
نہیں ہے۔ اور اس کی شہادت میرے احباب کا وسیع حلقہ دے سکتا ہے جو ہر فرقہ و جماعت سے
تعلق رکھتا ہے اور ہر حصہ ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ
"انقلاب" کو اسی نیک نیتی سے آئندہ بھی قومی خدمت کی توفیق دے کہ اخبارات کا اصل
مقصد ہی یہ ہوتا ہے۔ ہاں بد قسمتی سے ہمارا ملک ان چند مستثنیات میں سے ہے کہ جہاں
اخبارات کی اکثریت ابھی تک اس معیار پر پوری نہیں اترتی اور قومی خدمت اخبارات کی
امتیازی خوبی سمجھی جاتی ہے۔
مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور آل انڈیا کشمیر آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار کامل کر کام کرنا سمی اور احرار کو ملکر کام کرنے کی
نصیحت سے بھی مجھے کلی طور پر اتفاق ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاوجہ اختلاف ایک لعنت
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۳۷
تحریک آزادی کشمیر
ہے جس سے بچنا ہر قوم کے لئے ضروری ہے۔ اور بہت سی اقوام کی تباہی کا موجب
اندرونی اختلاف ہی ہوا کرتا ہے لیکن آخری امریعنی دونوں طرف سے ناگوار چھیڑ چھاڑ کا جو
ذکر "انقلاب" میں کیا گیا ہے میں اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔
"انقلاب" کا یہ مقالہ پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ (1)
ناگوار چھیڑ چھیڑ چھاڑ کا ذکر الفضل" وغیرہ میں مجلس احرار کے خلاف بعض قابل اعتراض
باتیں شائع ہو رہی ہیں۔ (۲) احمدی جماعت کے کسی سر بر آوردہ شخص نے بعض سر کردہ اشخاص
کے نام ایک گشتی مراسلت بھیجی ہے کہ مجلس احرار والے کانگرسی مسلمان ہیں کشمیر کے معاملہ
میں ان کی کوئی امداد نہ کی جائے ۔ (۳) احرار کے خلاف میرے مداح اور حمایتی حملے کرتے ہیں۔
کسی سرکردہ احمدی نے کوئی گشتی مراسلہ نہیں بھیجا سب سے پہلے میںنمبر ہ کو لتا ہوں۔ اور بتانا چاہتا ہوں کہ
یہ امر بالکل خلاف واقعہ ہے کہ کسی سرکردہ احمدی نے ایسا گشتی مراسلہ بھیجا ہے۔ ہمارے سلسلہ
کے نظام سے جو شخص ادنیٰ واقفیت بھی رکھتا ہو جانتا ہے کہ ہمارے ہاں سر کردگی گشتی مراسلات
بھیجنے کے لئے کافی نہیں۔ صرف اور صرف وہی شخص گشتی مراسلات بھیج سکتا ہے جو سلسلہ کی
طرف سے کسی کام پر مقرر ہو اور وہ بھی صرف اپنے محکمہ کے متعلق ۔ وہ محکمے جو مسئلہ کشمیر سے
تعلق رکھتے ہیں ، امور خارجیہ اور امور عامہ کے ہیں۔ ان محکموں کا کام سیاسی مسائل سے
ہے۔ باقی سب محکمے تبلیغ اور جماعت کی تربیت وغیرہ کاموں سے متعلق ہیں۔ ان محکموں کو بھی
کشمیر کے مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ کشمیر کا کام ہم آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے کرتے
ہیں نہ کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے لیکن پھر بھی احتیاط کے طور پر میں نے ان دونوں محکموں
سے دریافت کیا ہے اور وہ قطعی طور پر کسی ایسی گشتی چٹھی کے بھیجنے سے انکار کرتے ہیں جس کا
ذکر "انقلاب" میں ہے۔ اب آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا دفتر رہ جاتا ہے۔ میں نے بہ حیثیت صدر
اس دفتر سے بھی دریافت کیا ہے اور وہ بھی کسی ایسی گشتی چٹھی کے بھیجنے سے انکار کرتا ہے۔ ہاں
بعض لوگوں کے دریافت کرنے پر کہ احرار کے کارکن بیان کرتے ہیں کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
ٹوٹ گئی ہے اور کام ہمارے سپرد کر دیا گیا ہے یہ لکھا گیا ہے کہ یہ بات غلط ہے۔ نہ آل انڈیا
کشمیر کمیٹی ٹوٹ گئی ہے اور نہ اس نے اپنا کام احرار کے سپرد کیا ہے۔
اسی خیالی سرکلر کا ذکر کرتے ہوئے معزز "انقلاب" نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر کشمیر کے
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳۸
تحریک آزادی کشمیر
معاملہ میں بہت سے غیر احمدی احمدیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو غیر کانگریسی کانگرسیوں
سے مل کر کیوں کام نہیں کر سکتے۔ مجھے اس دلیل پر بھی اعتراض ہے۔ مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلہ
ہے نہ مذہبی۔ پس جس طرح سالہا سال سے احمدی غیر احمدی لیڈروں کی قیادت میں کام کرتے
رہے ہیں اگر ایک امر میں اتفاقاً احمدی صدر ہو جائے تو غیر احمدی بھی ان کی قیادت میں کام کر
سکتے ہیں۔ لیکن کانگری اور غیر کانگریسی سیاسی تقسیمیں ہیں۔ پس اگر سیاسی اختلاف موجود ہو تو
غیر کانگریسی کانگریسی کی ماتحتی میں کام نہیں کر سکے گا۔ گو وہی کانگریسی ایک دوسرے فرقہ کے
سیاسی طور پر متحد الخیال آدمی کی ماتحتی میں کام کر سکے گا۔
کسی حمایتی نے احرار پر حملہ نہیں کیا تیرے امر کا جواب یہ ہے کہ یہ امر واقعی طور پر درست نہیں کہ میرے حمائتی احرار کے
خلاف حملے کرتے ہیں۔ ایسا بے شک ہوا ہے کہ احرار کے مخالف پروپیگنڈا کا جواب دیا گیا ہو
لیکن حملہ اب تک میرے علم میں ایک بھی نہیں ہوا۔ انقلاب کے عملہ کو جس شخص نے یہ
اطلاع دی ہے، بالکل غلط ہے۔ لیکن پھر بھی میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس کی تصدیق ہو جائے تو
میں اپنے حمائتیوں کو تنبیہہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔
" الفضل" میں احرار کا ذکر
اب رہا پہلا سوال۔ سو الفضل کے سوا سلسلہ احمدیہ کے کسی
اخبار میں احرار کا ذکر نہیں آتا۔ اس لئے صرف "الفضل"
ہی کا سوال باقی رہ جاتا ہے کیونکہ میں ذمہ دار اسی کا ہو سکتا ہوں۔ اگر سلسلہ کے باہر کا کوئی
اخبار ہو تو اس کی ذمہ واری مجھ پر نہیں ہو سکتی۔ اور جہاں تک مجھے علم ہے ایسا کوئی
اسلامی اخبار ہے بھی نہیں جس نے احرار پر ان کے حملہ کے بغیر کوئی حملہ کیا ہو۔
وہ تحریرات جو اخبارات میں احرار کے متعلق شائع ہوئی ہیں ان کی حقیقت سمجھنے کے
لئے مندرجہ ذیل امور کا علم نہایت ضروری ہے۔
(1) آل انڈیا کشمیر کمیٹی سب سے پہلے کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے منظم صورت میں
ظاہر ہوتی ہے وہ آل انڈیا مسلم کانفرنس کی تسلیم کردہ کمیٹی ہے۔ اور تمام ہندوستان کے
سر بر آوردہ مسلمان اس میں شامل ہیں جن میں ہر قسم اور ہر خیال کے لوگ شامل ہیں۔
(۲) احرار نے اس سوال کو ہاتھ میں لیتے ہی لاہور میں تقریروں میں بیان کیا کہ لوگوں کو
آل انڈیا کشمیر کمیٹی پر اعتبار نہیں اور انہوں نے یہ کام ہمارے سپرد کر دیا ہے اور سر بر آوردہ
انوار العلوم جلد ۱۲
لوگ اس کمیٹی سے الگ ہو گئے ہیں۔
۱۳۹
تحریک آزادی کشمیر
(۳) وزیر آباد سیالکوٹ اور دوسرے مقامات پر بیان کیا گیا کہ خواجہ حسن نظامی صاحب
کہتے ہیں کہ میں مرزا محمود احمد صاحب کی صدارت کا مخالف تھا۔ اور ڈاکٹر سر اقبال صاحب کی
طرف یہ امر منسوب کیا گیا کہ وہ اس کام سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔
(۴) سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بیان کیا گیا کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا صد رایسی جماعت
سے تعلق رکھتا ہے جس نے کبھی کسی اسلامی کام میں حصہ نہیں لیا اور صرف اس کام کو خراب
کرنے کے لئے اس کام میں شامل ہوا ہے۔ جو لوگ اور اس کے ساتھ ہیں وہ ٹوڑی ہیں اور قوم
کو فروخت کر دیں گے۔
(۵) سیالکوٹ اور دوسرے شہروں میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کشمیر کمیٹی کی صدارت کو
امام جماعت احمدیہ نے اپنی تبلیغ کا ذریعہ بنایا ہے اور لوگوں کو لکھتے ہیں کہ سب ہندوستان نے
مجھے امام مان لیا ہے اب تم بھی میری بیعت کر لو ۔
(۶) سیالکوٹ میں صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے متعلق ہزاروں کے مجمع میں کہا گیا کہ اس
کا واحد علاج یہ ہے کہ جہاں ملے جوتی نکال کر اس کے سر پر مارو۔ تمہاری جوتی اور اس کا سر۔
تمہاری جوتی اور اس کا سر ۔ تمہاری جوتی اور اس کا سر۔
(۷) سیالکوٹ میں احمدیہ جماعت کے متعلق کہا گیا کہ ان لوگوں نے کشمیر کی حفاظت کیا
کرنی ہے جو اپنی ماؤں کی حفاظت بھی نہیں کر سکے۔ ان کی تو ماں بھی دوسروں کے قبضہ میں
ہے۔
(۸) کشمیر کی تائید میں سیالکوٹ میں جو جلسہ کیا گیا اس کے متعلق ساتھ کے ساتھ اعلان
کیا گیا کہ وہاں احرار کا جلسہ ہو گا۔ جلسہ کے موقع پر پندرہ میں ہزار آدمی حملہ آور ہو کر شور
کرتا رہا اور ایک حصہ ایک گھنٹہ سے زائد تک سنگ باری کرتا رہا۔ تا آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا
جلسہ منتشر ہو جائے اور احرار کا جلسہ ہو سکے ۔ سنگ باری کا یہ حال تھا کہ باوجود چاروں طرف
لوگوں کے ہجوم کے حلقہ میں آکر پتھر گرتے تھے اور تین پتھر مجھے آکر لگے۔ پچیس آدمی سخت
زخمی ہوئے اور سینکڑوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
صدر کے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے اسے نظر انداز کر کے وہ محض ذاتی سوال ہے
دوسرے امور کے متعلق میں پوچھتا ہوں کہ وہ سوال اگر بغیر جواب کے رہیں تو کیا
ا تو ا را لعلوم جلد ۱۲
۱۴۰
تحریک آزادی کشمیر
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کوئی بھی کام کر سکتی ہے۔ اگر پبلک کو یہ کہا جائے کہ یہ لوگ بد دیانت
ہیں، قوم کو فروخت کرنے والے ہیں ، کمیٹی کے سربرآوردہ ممبر مستعفی ہو چکے ہیں ، کمیٹی اصل
میں ٹوٹ چکی ہے ، اس کے اصل روح رواں ممبر سب کام احرار کے سپرد کر چکے ہیں، تو اس کے
بعد کمیٹی کے لئے دائرہ عمل کو نسا رہ جاتا ہے۔ پبلک کے ہی ذریعہ سے اس نے کام کرنا ہے۔
جب پبلک کو مندرجہ بالا امور کا یقین دلا دیا جائے تو سیکرٹری یا صدر کی طرف سے جو اعلان ہو گا
لوگ یہی سمجھیں گے کہ یہ فریب ہے ، کمیٹی تو ٹوٹ چکی ہے اب چندہ کیسا اور کام کیسا۔ آخر
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے نمائندے پبلک کو جا کر کیا کہیں ؟ کیا یہ کہ صاحبان ہم ایک ٹوڈیوں کی
جماعت ہیں جو ہر وقت قوم کو فروخت کرنے کے لئے تیار رہتی ہے۔ ہمارا صد ر کبھی کسی اسلامی
کام میں شریک نہیں ہوا۔ ہمارے اکثر ممبر مستعفی ہو چکے ہیں۔ کیونکہ وہ کمیٹی کے پروگرام پر
خوش نہیں۔ ہم لوگ چندہ کشمیر کے لوگوں یا کشمیر کی آزادی کیلئے نہیں خرچ کریں گے بلکہ
احمدیت کی تبلیغ پر اب آپ لوگ بھی چندہ دیں۔ اور ہر جگہ کمیٹیاں بنا کر اور ہمارے پروگرام
پر عمل کر کے ہماری تقویت کا موجب بنیں۔
لیکن باوجود اس کے کہ یہ سب امور بالکل غلط تھے اور باوجود اس کے کہ ان کی اشاعت
نے کمیٹی کے کام میں سخت روک پیدا کر دی تھی محض اتحاد کو قائم رکھنے کے لئے آل انڈیا کشمیر
کمیٹی نے ایک ماہ تک بالکل خاموشی رکھی اور کوئی جواب نہیں دیا۔ لیکن جب باہر سے کثرت
سے شکایات آنے لگیں اور بہت سی جگہوں پر کشمیر کمیٹیاں یا ٹوٹ گئیں یا معطل ہو گئیں تو ان
امور کا جواب دینا پڑا اور اس جواب کو جو ایک ماہ کے متواتر حملوں کے بعد اور کام کے بند
ہونے کے خطرہ کے بعد دیا گیا اگر حملہ یا قابل اعتراض کہا جائے تو میں معزز انقلاب سے
اختلاف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
اب رہا آئندہ کا سوال۔ اس کے متعلق میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ کا سوال آل انڈیا کشمیر کمیٹی تمام ملوں کے باوجود جو گزشتہ ایام میں اس پر کئے گئے
ہیں، اختلاف کو پسند نہیں کرتی اور ان تمام کاموں میں احرار کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے
جو مشترک ہوں، بشرطیکہ یہ تعاون دو طرفہ ہو ۔ ہاں جن امور میں دونوں کمیٹیوں کی پالیسی متضاد
ہو وہ مجبور ہے کہ اپنے پسند کردہ طریق عمل کو اختیار کرے۔ اور اس صورت میں وہ اس امر پر
بھی مجبور ہے کہ اپنی کمیٹیوں کو ہدایت کرے کہ اس حصہ میں وہ احرار کے ساتھ تعاون نہ کریں
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۴۱
تحریک آزادی کشمیر
گو وہ ایسے امور میں بھی احرار کو مخاطب کر کے ان کی مخالفت نہ کرے گی ، صرف اپنے اصول پر
زور دیتی رہے گی۔ کیا میں امید رکھوں کہ عملہ "انقلاب" یا اور کوئی صاحب اس قسم کے
سمجھوتہ کی کوشش کریں گے؟
احرار کے خوش کرنے کی انتہائی کوشش میں آخر میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ احرار کو خوش کرنے کے لئے میں انتہائی
کوشش کر چکا ہوں۔ اور اس بارہ میں خصوصیت سے ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب ، مکرمی مولوی
غلام رسول صاحب مہر اور مولانا محمد اسماعیل صاحب غزنوی سے خط و کتابت کرتا رہا ہوں۔
اسے صرف اس لئے شائع نہیں کرتا کہ چونکہ وہ پرائیویٹ تھی۔ شاید ان صاحبان کو اس کی
اشاعت پر اعتراض ہو۔ اس بارہ میں جو ان احباب سے میں نے خط و کتابت کی ہے اس سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں میں کس حد تک اتفاق قائم رکھنے کی جدوجہد
کر چکا ہوں۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
۲۴ ستمبر ۱۹۳۱ء
(الفضل ۲۹ ستمبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۴۲
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
قضیہ کشمیر کے متعلق چند تلخ و شیریں باتیں
قضیہ کشمیر اس قدر جلد جلد صورت میں بدل رہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے متعلق
ایک مجموعی نظر کی اشد ضرورت ہے ورنہ بالکل ممکن ہے کہ یہ کام بالکل خراب ہو جائے اور
امیدوں کے بالکل الٹ نتیجہ نکلے ۔
ہندوستان کے مسلمان عام طور پر سیاسیات سے ناواقف ہیں اور اس وجہ سے وہ
زیادہ تر نقل کرتے ہیں لیکن ریاستوں کے مسلمان تو بیچارے اور بھی ناواقف ہیں ان کے لئے
دوسروں سے بہت زیادہ خطرات ہیں۔ اور جس شخص کو بھی اللہ تعالی توفیق دے اس کا فرض
ہے کہ انہیں حقیقت سے آگاہ کرے تاکہ وہ تکالیف سے محفوظ ہوں اور کامیابی کا منہ دیکھیں۔
اس زمانہ میں خوشامد اور سب سے بڑا خطرہ غلط امیدیں۔ خوشامد اور چاپلوسی کا مرض چاپلوسی کا مرض اور اس
طرح فخرو خود پسندی کا مرض اس قدر عام ہو گیا ہے کہ جو لوگ اس سے بچنا چاہتے ہیں وہ دشمن
یا بزدل قرار دیئے جاتے ہیں۔ اور اس وجہ سے بہت سے بچے مخلص مایوس ہو کر اپنے گھر بیٹھ
رہتے ہیں اور مظلوم اپنی مظلومیت میں بڑھتا جاتا ہے۔ یہی مرض مسئلہ کشمیر کو بھی لاحق ہو رہا
ہے اور میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ مسلمانان کشمیر اور ہندوستان کو اس مرض کے خطرات سے
آگاہ کردوں۔
یہ بالکل آسان ہے کہ میں یہ دعوی کروں کہ چند ایام میں میں کشمیر کے لوگوں کو ان مظالم
سے بچالوں گا جو ریاست کی طرف سے ۔ سے ہو رہے ہیں لیکن یہ امر بالکل اور ہے کہ میں ایسا کر بھی
دوں۔ اسی طرح یہ امر بالکل اور ہے کہ میں یہ دعوی کروں کہ میری جان و مال اہلِ کشمیر
انوار العلوم جلد ۱۲
الدلم
تحریک آزادی کشمیر
کے لئے قربان ہے اور یہ بالکل اور امر ہے کہ میں اپنے مال کا سواں حصہ بھی اس غرض کیلئے
قربان کردوں۔ لیکن آج کل کچھ ایسا رواج ہو گیا ہے کہ وہ شخص جو اپنا مال خرچ کرتا ہے لیکن
ساتھ یہ کہتا ہے کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا میں امداد کروں گا دشمن اور بزدل قرار دیا جاتا
ہے اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں اپنا مال اور اپنی جان تمہارے لئے قربان کر دوں گا اور سب
دنیا سے مقابلہ کروں گا خواہ ایک پیسہ بھی خرچ نہ کرے، دوست اور حقیقی خیر خواہ سمجھا جاتا
ہے۔
مخلصانه مشوره
میں اہالیانِ کشمیر اور ان لوگوں کو جو کشمیر کے لوگوں سے دلچسپی رکھتے ہیں
مخلصانہ طور پر مشورہ دوں گا کہ اگر وہ کشمیر کے مسئلہ کو کامیاب طور پر ختم
کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوشامد ، چاپلوی اور فخر و تکبر سے متاثر نہیں ہونا چاہئے ، بلکہ حقیقت کو
ننگا کر کے دیکھنا چاہئے اور اپنے دوستوں سے بھی یہی امید رکھنی چاہئے کہ وہ اسی طرح معاملات
کو ان کے سامنے پیش کریں تاکہ اصل حالات سے انہیں آگاہی رہے اور سیدھے راستہ سے وہ
پھر نہ جائیں۔
میں نے جو مشورہ اوپر دیا ہے اس کے مطابق سب سے پہلے میں کشمیر کے دوستوں کو اپنی
رائے سے اطلاع دیتا ہوں اور جہاں تک میرا خیال ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
کے اکثر ممبر بھی اس رائے میں مجھ سے متفق ہیں۔
یاد رکھنا چاہئے کہ کشمیر کے لوگ اپنے لئے آزادی کے لئے مسلمانان کشمیر میں بیداری کھڑے ہوئے ہیں۔ ایک لمبا عرصہ تیک غلامی کی زندگی بسر
کرنے کے بعد اب ان میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے اور ان
کے آباء نے غلامی میں زندگی بسر کی ہے تو ان کی اولاد کم سے کم اس عذاب سے نجات پا جائے۔
چونکہ زیادہ تر ظلم کا شکار مسلمان ہوئے ہیں اس وجہ سے یہ بیداری بھی زیادہ تر انہی میں پیدا
ہو رہی ہے۔ دوسری اقوام کے لوگ گو اس آزادی سے اتنا ہی فائدہ اٹھائیں گے جس قدر کہ
مسلمان لیکن بوجہ اس کے کہ وہ ظلم کی چکی میں مسلمانوں جتنے نہیں پیسے گئے ان میں بیداری کا
احساس ابھی مکمل نہیں ہوا بلکہ ابھی وہ مسلمانوں کی آزادی کی کوشش کو اپنی دشمنی سمجھ رہے
ہیں اور اس وجہ سے بجائے ہاتھ بٹانے کے مسلمانوں کا ہاتھ روک رہے ہیں۔
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۴۴
تحریک آزادی کشمیر
حکام ریاست آسانی سے قبضہ نہیں چھوڑیں گے وہیں کا انکار نہیں ہو سکتا کہ محکام ریاست اپنے قبضہ اور
تصرف کو آسانی سے نہیں چھوڑ سکتے اور جب کہ غیر مسلم، آزادی کی تحریک کو آزادی کی تحریک
نہیں بلکہ ایک مذہبی تحریک سمجھ رہے ہیں ، اس وجہ سے رعایا کا ایک حصہ بھی ضرور محکام کی مدد
کرے گا اور مقابلہ کی مشکلات گویا دُگنی ہو جائیں گی۔ پس ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ
خیال کرنا کہ دو چار ہفتہ میں کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا یا چند جتھوں کے لے جانے سے
ریاست رعایا کو آزادی دے دے گی ایک غلط خیال ہے اور اس خیال کی موجودگی میں کبھی بھی
کامیابی نہیں ہو سکتی کیونکہ اس خیال کا نتیجہ مایوسی ہو گا اور مایوسی انسان کے ارادہ کو پست اور
اس کی کوشش کو کمزور کر دیتی ہے۔
ہر باشندہ کشمیر کو کس ارادہ سے کھڑا ہونا چاہئے کی سب سے برائی خدمت یہ ہوگی
سے یہ
کہ ہر باشندہ کشمیر جو آزادی کی خواہش رکھتا ہے یہ ارادہ کرلے کہ خواہ میری ساری عمر آزادی
کی کوشش میں خرچ ہو جائے میں اس کام میں اسے خرچ کر دوں گا اور آگے اپنی اولاد کو بھی
یہی سبق دوں گا کہ اس کوشش میں لگی رہے۔ اور اسی طرح قربانی کے متعلق ہر اک شخص کو یہ
سمجھ لینا چاہئے کہ آزادی جیسی عزیز شے کے لئے جو کچھ بھی مجھے قربان کرنا پڑے میں قربان کر
دوں گا۔ اگر اس قسم کا ارادہ رکھا جائے گا تو لازما درمیانی مشکلات معمولی معلوم ہوں گی اور
ہمت بڑھی رہے گی۔ لیکن اگر یہ خیال پیدا ہو گیا کہ بس دو چار ہفتوں میں ہمارا کام ختم ہو جائے
گا اور دو چار ہڑتالوں یا دو چار جتھوں سے یہ مہم سر ہو جائے گی تو نتیجہ یہ ہو گا کہ جب کام اس
سے لمبا ہوا لوگوں میں بد ولی پیدا ہونے لگے گی اور لوگ کہنے لگیں گے کہ ہمارے لیڈروں نے
ہم سے دھو کا کیا اور بالکل ممکن ہے کہ مہم سر بام پہنچ کر ناکام ہو جائے اور گوہر مقصود ہاتھ میں
آکر پھل جائے۔
چند ماہ کی جدوجہد سے کیا نتیجہ نکلے گا جہاں تک میں سمجھتا ہوں اگر مسلمانان کشمیر کہ سردست آزادی کی مہم میں وہی قربانی کر رہے
ہیں صحیح راستہ پر گامزن رہے تو انشاء اللہ نتیجہ مندرجہ ذیل صورت میں نکلے گا۔
اول کچھ عرصہ کی جدوجہد کے بعد جو میرے نزدیک تین چار ماہ کی جدوجہد سے زائد نہ
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۴۵
تحریک آزادی کشمیر
ہوگی ، کچھ حقوق رعایا کو مل جائیں گے ۔ لیکن بعض اہم حقوق جن کے بغیر رعایا حقیقی طور پر
ترقی کی طرف قدم نہیں اٹھا سکتی، اس پہلی منزل پر نہیں مل سکیں گے اور اس کے لئے ایک لمبی
اور نہ تھکنے والی جد و جہد کرنی پڑے گی۔ اس کی تفصیل کیا ہوگی؟ میں اس سوال کو یہاں نہیں
چھیڑ سکتا کیونکہ اس کو بیان کرنے سے کام کے خراب ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ اسے میں
انشاء اللہ دوسرے وقت ایسے لوگوں پر ظاہر کروں گا جن کو اس کے معلوم کرنے کی ضرورت
ہوگی۔
کشمیر کو آزادی کس طرح مل سکتی ہے کو آزادی صرف اہالیان کشمیر کی کوشش سے ہاں میں اس وقت یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر
کو طرح سکتی ہے ہال میں اس وقت یہ تاریا چاہتاہوں کہ کا
مل سکتی ہے۔ باہر کے لوگ صرف دو طرح ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ (۱) روپیہ سے
(۲) حکومت برطانیہ اور دوسری مہذب اقوام میں اہالیان کشمیر کی تائید میں جذبات پیدا کر
کے۔ پس ایک طرف تو اہل کشمیر کو یہ خیال دل سے نکال دینا چاہئے کہ باہر کے لوگ آکر ان کی
کوئی جسمانی مدد کر سکتے ہیں۔ ان کی مدد اول بے اثر ہو گی دوسرے اس کا آزادی کی کوشش پر
الٹا اثر پڑے گا اور جدوجہد کی باگ اہل کشمیر کے ہاتھ سے نکل کر ایسے ہاتھوں میں چلی جائے گی
جو بالکل ممکن ہے کہ کسی وقت انہیں فروخت کر ڈالیں اور خود الگ ہو جائیں۔ پس خود
اہل کشمیر کا فائدہ اس میں ہے کہ باہر سے مشورہ لیں، مالی امداد لیں لیکن کسی صورت میں بھی
جنگ میں شریک ہونے کے لئے انہیں نہ بلائیں تاکہ معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل کر دوسروں
کے ہاتھ میں نہ چلا جائے۔ عارضی جوش ان کے کام نہ آئے گا بلکہ مستقل قربانی ان کے کام
آئے گی اور مستقل قربانی ملک کے باشندے ہی کر سکتے ہیں۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ جنگِ عظیم
میں باوجود اس کے کہ امریکہ جنگ میں شامل ہونے کو تیار تھا، خود انگریز اور فرانسیسی اسے جنگ
سے روکتے تھے اور آخری ایام میں جب حالت بہت ہی خطرناک ہو گئی تب مجبور ہو کر امریکہ کو
شامل ہونے دیا گیا۔ لیکن بعد میں پھر پچھتاوا پیدا ہوا اور آج تک اتحادی حکومتیں سمجھتی ہیں کہ
امریکہ کے شامل ہونے سے انہیں بہت نقصان ہوا کیونکہ امریکہ نے انہیں اس قدر فائدہ نہیں
اٹھانے دیا جس قدر وہ اٹھانا چاہتی تھیں۔
مسلمانان ہند کو مد کو قربانی کی نصیحت میں اس موقع پر مسلمانان ہند کو سے ہمدردی رکھتے ہیں ، کچھ نصیحت کرنی چاہتا ہوں۔
کو بھی جو کشمیر کے مسئلہ
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۴۶
تحریک آزادی کشمیر
میں لکھ چکا ہوں کہ کشمیر کی آزادی کے لئے عملی جدوجہد صرف مالی امداد کی ضرورت اہل کشمیر کو کرنی پڑے گی۔ لیکن کشمیر ایک غریب ملک ہے اور وہ
اس وقت تک آزادی کی جدوجہد کو جاری نہیں رکھ سکتا جب تک اسے کافی مالی امداد باہر سے
نہ ملے۔ اور جب تک زبردست پروپیگنڈا اس کی کی تائید تائید میں میں کشمیر سے باہر نہ کیا جائے۔ ائے۔ اور اس
کام کے لئے معقول رقم چاہئے جس کا مہیا کرنا ان لوگوں کا فرض ہے جو کشمیر سے باہر رہتے
ہوئے اس کے مظلوم باشندوں کی ہمدردی کا احساس رکھتے ہیں۔ منہ سے قربانی کا دعوی کرنا یا
جلسہ کر دینا یا ریزولیوشن پاس کر دینا گو ایک حد تک مفید ہو لیکن حقیقی ضرورت کو پورا نہیں کر
سکتا اس لئے انہیں چاہئے کہ مالی قربانی کی طرف قدم اُٹھا ئیں کہ اس وقت یہی سب سے بڑا کام
ہے۔
دوسرا کام آل انڈیا کشمیر کمیٹی خود کر سکتی ہے لیکن اس قدر روپیہ جو اس کام کے لئے
ضروری ہو گا، آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے لوگ خود جمع نہیں کر سکتے۔ پس ہر گاؤں اور قصبہ میں
اس کے لئے چندہ جمع کر کے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کو بھجوانا چاہئے جو آگے اس رقم کو
حسب ضرورت جموں اور کشمیر میں تقسیم کرے گی اور اسی طرح ہندوستان اور بیرون ہند بھی
پروپیگنڈا کو جاری رکھے گی۔
میرا جہاں تک خیال ہے اگر کام کو صحیح طور پر چلایا جائے تو ایک کم از کم ایک لاکھ روپیہ لاکھ روپیہ سالانہ تک خرچ کرنے کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہئے
کیونکہ اگر ریاست سے سمجھوتہ نہ ہو سکا اور تازہ اطلاعات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ سمجھوتہ
کرنے کے لئے ریاست تیار نہیں تو اس صورت میں از سر نو پکڑ دھکڑ شروع ہو جائے گی اور
ہزاروں غریب اور نادار خاندانوں کو فاقوں سے بچانے کے لئے ایک معقول رقم ماہوار ہم کو
خرچ کرنی پڑے گی۔
سردست ۱۲ ہزار کا بجٹ سردست آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے سانے قریبا بارہ ہزار روپیہ کا بجٹ پیش ہے۔ لیکن کام کے لحاظ سے یہ بجٹ بالکل حقیر اور
بالکل ناکافی ہے۔ سال بھر کے لئے اس سے آٹھ دس گنا زیادہ بجٹ ہونا چاہئے۔ لیکن
آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے اس وجہ سے ابھی زیادہ جرأت نہیں کی کہ اسے اس وقت تک گل آمد
پندرہ سولہ سو روپیہ ہوتی ہے۔
انوا را العلوم جلد ۱۲
۱۴۷
تحریک آزادی کشمیر
پس جو لوگ اس مسئلہ سے ہمدردی رکھتے ہیں انہیں ، جلد امدادی رقوم بھجوائی جائیں جلد سے جلد اپنے علاقوں میں چندہ کر کے
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے حساب میں مسلم بنک آئی انڈیا لاہور کے پتہ پر بھیجوانا چاہئے۔ جو
لوگ بنک کو بھیجنے میں دقت محسوس کریں ، وہ براہ راست ست سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی قادیان
کے نام بھجوا دیں۔ مگر انسب پہلا ہی پتہ ہے۔ اگر سیکرٹری کے نام بھیجیں تو رسید ضرور منگوا
لیں۔
ہندوستان اور دوسرے ممالک میں پروپیگنڈا
بعض لوگ ہندوستان اور دوسرے ممالک میں پروپیگنڈا کو
ضرورت پروپیگنڈا غیر ضروری خیال کرتے ہیں۔ لیکن یہ خیال ان کا غلط ہے۔
ہندوستان کی حکومت بہر حال کشمیر پر نگران ہے اور اس کے اعلیٰ حکام کی رائے کو اگر اپنی تائید
میں حاصل کر لیا جائے تو یقینا اس سے بہت کچھ فائدہ ہو سکتا ہے اور ہوا ہے۔ اسی طرح
ہندوستان کی حکومت حکومت برطانیہ کے ماتحت ہے اگر انگلستان میں زبردست پروپیگنڈا کیا
جائے تو یقیناً اس کا اثر حکومت ہند پر پڑے گا اور وہ زیادہ ہوشیاری سے حکومت کشمیر کی نگرانی
کرے گی اور اس طرح بہت تھوڑی قربانی سے وہ کام ہو سکے گا جو دوسری صورت میں بہت
بڑی قربانی کو چاہتا ہے۔
اس امر کا مزید ثبوت کہ یہ ایک اہم کام ہے یہ ہے کہ خود پروپیگنڈا کی اہمیت کا ثبوت ریاست اس کی عظمت کو قبول کرتی ہے۔ چنانچہ باہر سے
لوگوں کو بلا کر ان پر اثر ڈالنا، اخبارات کے نمائندوں کو خریدنے کی کوشش کرنا حکومت ہند
کے پاس بااثر لوگوں کو بھجوانا، ولایت میں پروپیگنڈا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایجنٹ مقرر کرنا یہ
سب امور اس کو ظاہر کرتے ہیں کہ ریاست اس تجویز کے مؤثر ہونے کو قبول کرتی ہے اور
اسے بے اثر بنانے کے لئے لاکھوں روپیہ خرچ کرنے کو تیار ہے۔ چنانچہ مجھے معتبر ذرائع سے
معلوم ہوا ہے کہ ایک ہندوستانی لیڈر کے ذریعہ سے ریاست نے انگلستان میں ایک شخص کو
چھ سو روپیہ ماہوار کے قریب معاوضہ دینے کا وعدہ کر کے ہمارے پروپیگنڈا کا مقابلہ کرنے کی
تحریک کی ہے اور انگلستان کے دو زبر دست اخبارات کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی تجویز کی ہے۔