تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۱۳
الله
تحریک آزادی کشمیر
لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک اخبار کا تو زور توڑ دیا ہے اور دوسرا اخبار انشاء اللہ ان کے ہاتھ فروخت
نہیں ہو سکے گا۔
مسلمانوں کا زور توڑنے کی تدابیر
مسئلہ کشمیر کی وجہ سے مسلمانوں کا زور توڑنے کے لئے ریاست کے ایماء پر یا اپنے طور پر
کچھ اور تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں۔ جن میں سے بعض یہ ہیں ۔
(۱) کشمیری مال کا بائیکاٹ کر کے ۔ تمام پنجاب میں اندر ہی اندر یہ تحریک کی جا
مخالفانہ تدابیر رہی ہے کہ کشمیری مال چونکہ بدیشی تا گایا بدیشی کپڑا سے تیار ہوتا ہے اس
لئے اس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ یہ جواب ہے بعض مسلمانوں کی اس تحریک کا کہ ریاستی کارخانہ
کے ریشم کو نہ خریدا جائے۔ (۴) ریاست کے تعمیری پروگرام کو بند کر کے۔ تاکہ مسلمان
ٹھیکیدار معطل ہو جائیں اور مالی نقصان اُٹھائیں۔ (۳) مسلمان کاریگروں کا بائیکاٹ کرکے۔
یہ سب کام اس طرح ہو رہے ہیں کہ ان مخالفانه تدابیر کا جواب دینے کی ضرورت میں ریاست کا ہاتھ نظر نہ آئے لیکن جہاں
تک میں سمجھتا ہوں ریاست اس میں شامل ہے۔ اور اس کا جواب دینے کی مسلمانوں کو
ضرورت ہے۔ (۱) کشمیری مال جو مسلمانوں کا تیار کردہ خرید کر (۲) بیکار مزدوروں اور کاریگروں
کو کام دے کر (۳) خصوصیت کے ساتھ ان کارخانوں کا مال بند کر کے جو ان ہندو افسروں کی
ملکیت ہیں جو اس کام میں نمایاں ہیں۔ مثال کے طور پر میں دیکھتا ہوں کہ کول خاندان کی بنائی
ہوئی دیا سلائیاں پنجاب میں کثرت سے بکتی ہیں۔ اگر مسلمان ان کو خرید نا بند کر دیں تو اس سے
ان کارخانہ داروں کو معلوم ہو جائے گا کہ بائیکاٹ کی تلوار دو دھاری ہوتی ہے اور صرف ایک
ہی طرف نہیں کاٹتی۔
میں امید کرتا ہوں کہ مختلف شہروں کے پُر جوش مسلمان اور مسلمان دوکانداران امور
کو اپنے ہاتھ میں لیں گے کیونکہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی اس قسم کے کام اپنے ہاتھ میں نہیں لے
سکتی کیونکہ اس کی توجہ تعمیری اور اصلی کام سے ہٹ کر دو سری طرف لگ جاتی ہے۔
ایک اہم نقص
موجودہ کام میں یہ ہو رہا ہے کہ اہالیان کشمیر کی طرف سے انکوائری کمیٹی کوئی انتظام مسلمانوں کی تکالیف کی تحقیق کے متعلق نہیں ہے۔ اس کا نتیجہ
-
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۴۹
تحریک آزادی کشمیر
یہ ہو رہا ہے کہ افواہیں بہت کثرت سے پھیلتی رہتی ہیں۔ یہ افواہیں بعض دفعہ مفید ہوتی ہیں اور
بعض دفعہ مضر بھی ہوتی ہیں۔ پس فائدہ کو دیکھ کر ان کے ضرر سے ہمیں غافل نہیں ہونا
چاہیے۔
اور چاہیئے کہ مجلس نمائندگان کشمیر ایک تحقیقاتی کمیٹی مستقل طور پر
تحقیقاتی کمیٹی کا کام مقرر کر دے جس کا یہ ا یہ کام ہو کہ جب کوئی شکایت مسلمانوں پر ظلم کی
ان کے سننے میں آئے۔ خواہ ریاست کی طرف سے ہو خواہ دوسرے لوگوں کی طرف سے وہ
اس کی باقاعدہ تحقیقات کرے اور عدالتوں کی طرح جرح کر کے اور گواہیاں لے کر مسل مکمل
کرے اور پھر اس سے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کو اور پریس کو مطلع کرے۔ اس طرح ایک تو
افواہوں کا سد باب ہو جائے گا۔ دوسرے نمائندگان کشمیر کی وقعت مہذب دنیا میں بہت بڑھ
جائے گی کہ وہ کوئی بات غیر ذمہ دارانہ طور پر نہیں کرنا چاہتے اور ان کی بات اس قدر پکی سمجھی
جائے گی کہ اس کی تردید کی کسی کو جرأت نہ ہو سکے گی۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ریکارڈ
مکمل ہوتا چلا جائے گا۔ اب یہ نقص ہوتا ہے کہ ایک صریح ظلم کے خلاف شور مچایا جاتا ہے
لیکن بوجہ شہادت محفوظ نہ ہونے کے کچھ دن کے بعد اس واقعہ کے یا تو شاہد ہی نہیں ملتے اور
اگر شاہد ملیں تو انہیں شہادت یاد نہیں رہتی۔
بیرونی مدد سے گھبرانا نہیں چاہئے
ریاست کے بعض باشندے اس بات کے کہنے سے گھبراتے ہیں کہ باہر کے لوگ ان کی
امداد کرتے ہیں۔
اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ مدد اور تحریک میں فرق ہے۔
مدد اور تحریک میں فرق اگر باہر والوں کے اکسانے سے کثیر باہر والوں کے اکسانے سے کشمیر میں شورش ہو تو بیشک
یہ
عیب ہے۔ لیکن اگر اندر کی شورش اور ظلم دیکھ کر باہر والے روپیہ اور مشورہ سے مدد کرنے
کے لئے آجائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اس قسم کی مدد سے یا اس کا اقرار کرنے سے
اہالیان ریاست کے کام کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
خود ریاست بھی تو باہر کے لوگوں سے مدد
ریاست باہر والوں سے مدد لے رہی ہے لے رہی ہے۔ کئی آدمی اس
اس نے باہر سے
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۵۰
تحریک آزادی کشمیر
اس لئے منگوائے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کو پھیلا کر ان سے دب کر صلح کروا دیں۔
پس یہ قدرتی امر ہے کہ شور سن کر ہر اک کے ہمدرد اس کے ارد گرد جمع ہو جائیں گے۔ اس
کے اقرار میں نہ کوئی نقصان ہے اور نہ ایسی امداد میں کوئی ہرج ہرج تب تھا کہ بے چینی کے
اسباب نہ ہوتے لیکن باہر والوں کی انگیخت کی وجہ سے ریاست کے باشندے فساد کرتے۔
لیکن جب لوگوں کی تکلیف کے بہت سے اسباب موجود ہیں تو پھر باہر والوں پر ناجائز
دخل اندازی کا اعتراض کس طرح آ سکتا ہے۔ ریاست اپنی اصلاح کرے، باہر والے خود
خاموش ہو جائیں گے۔
اہالیانِ ریاست کو نصیحت اور جذبہ ایثار سے اور ا نصیحت آخر میں میں پھر اہالیان ریاست کو نصیحت کرتا ہوں کہ اتحاد
احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کریں۔
ہر ایک جائز مدد دینے کا وعدہ
سے اور اپنے لیڈروں کی اطاعت اور ان کے
میں اپنی طرف سے اور آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے
اقرار کرتا ہوں کہ ہر اک جائز مدد ہم انشاء اللہ ان کی
کریں گے۔ اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جب تک اور جس حد تک ہم سے ہو سکے گا ریاست
اور ان کے درمیان وقار والی صلح کرانے کے لئے کوشش کریں گے۔ اور ہم اللہ تعالیٰ سے
امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے فضل سے آپ لوگوں کو بھی اور مہاراجہ صاحب کو بھی ایسے راستہ پر
چلنے کی توفیق دے گا جس سے ریاست اور اہل ریاست دونوں کی عزت بڑھے گی اور کشمیر اپنے
طبعی ذرائع کے مطابق اپنے ہمسایہ ممالک کے دوش بدوش عزت و اکرام کے مقام پر کھڑا ہو گا۔
وَاخِرُ دَعُوْمِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفضل ۲۷ ستمبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۱
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مظالم کشمیر کے متعلق جد و جہد
۳۰۔
امام صاحب بیت الفضل لندن کو بذریعہ تار احکام قادیان میں تعمیر کشمیر کے حالات سخت نازک ہو رہے
et
ہیں۔ مارشل لاء جاری کر دیا گیا ہے۔ تشدد اور مظالم کی انتہاء ہو گئی ہے۔ اپنے مکانات کی
دوسری منزل پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو سپاہیوں کو سلام نہ کرنے کے جرم میں مارا پیٹا جاتا ہے۔
مسلمانوں کو جھنڈے کی سلامی پر مجبور کیا جاتا ہے جو خلاف اسلام ہے۔ بعض لوگوں کو
"مہاراجہ کی جے " نہ پکارنے پر مارا گیا۔ ایک مسلمان نے خدا کی قسم کھائی کہ اس نے سلام کر
دیا ہے لیکن فوجیوں نے پھر بھی اسے زدو کوب کیا اور مسلمانوں کے خدا کو غلیظ گالیاں دیں۔ دو
مسلمانوں نے رسول کریم میں اللہ کی قسم کھا کر کہا انہوں نے سلام کیا ہے لیکن سپاہیوں نے
سرور کائنات مسلم اور آپ کی مقدسہ والدہ کی شان میں بد زبانی کی اور گالیاں دیں۔ نہتے اور
پُر امن لوگوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ ایک بے گناہ سلاخیں لگی ہوئی کھڑکی سے دیکھ رہا تھا کہ
اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور بہانہ یہ بنایا گیا کہ یہ شخص پتھر مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بیسیوں
مسلمان ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پر لیس اور حکومت کو اس طرف متوجہ کریں۔
گول میز کانفرنس کے مندوبین سے اپیل کریں کہ وہ اس بارہ میں کچھ کوشش کریں جو شخص
ایسے مظالم اور رسول کریم میں اللہ کی شان میں بے ہودہ سرائیوں سے بھی متاثر نہیں ہوتا
مسلمانوں کے لئے اس کا وجود اور عدم وجود برابر ہے۔
پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۔ قادیان
(الفضل ۴- اکتوبر ۱۹۳۱ء)
قادیان ۳۰۔
تمبر ہز ایکسیلنسی
مظالم کشمیر کے متعلق وائسرائے ہند کو تار وائسرائے ہند عملہ کشمیر کے حالات
۔
انوارالعلوم جلد ۱۲
۱۵۲
تحریک آزادی کشمیر
بہت نازک ہو گئے ہیں حکومت کی مداخلت ضروری ہے۔ مسلمان ان مظالم کی وجہ کی وجہ سے بے حد
مشتعل ہیں۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی پورا پلکسیلنسی کی خدمت میں ایک چھوٹا ساوند
بھیجنا چاہتی ہے۔ مہربانی فرما کر اس کی اجازت مرحمت فرمائیں۔ مفصل خط بھیجا جا رہا ہے۔
پریزیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۔ قادیان
(الفضل ۴۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء)
امریکہ کے مبلغ کو بذریعہ تار احکام قادیان ۳۰ تمیز کشمیر میں مظالم اور تشدد ستمبر:
روز افزوں ہے۔ اس کے متعلق امریکہ میں
پر زور پروپیگنڈا کیا جائے۔ اخبارات کے ایڈیٹروں، مدیروں اور غلامی کا انسداد کرنے والی
انجمنوں کے کار پردازوں سے ملاقاتیں کریں اور دورہ کر کے اس موضوع پر لیکچر دیں۔ چونکہ
کشمیری بنی اسرائیل ہیں۔ اس لئے یہودی انجمنوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی بھی کوشش
کریں اور اپنی سرگرمیوں سے بذریعہ تار اطلاع دیتے رہیں۔
(الفضل ۴۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء)
انوارالعلوم جلد ۱۳
۱۵۳
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
مظلومین کشمیر کے متعلق مسلمانانِ ہندوستان
اپنا فرض ادا کریں
کشمیر کی تازہ خبروں نے تمام مہذب دنیا کو
ریاست کے تشدد پر اظہار مذمت حیران و ششدر کر دیا ہے۔ باوجود
عارضی سمجھوتہ کے ریاست نے مسلمانوں کے کئی مقتدر لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے اور جو
لوگ اس فعل پر اظہار ناراضگی کرنے کے لئے جمع ہوئے گولی کا نشانہ بنا کر بہت سے آدمی قتل
اور زخمی کر دیئے گئے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہندوستان کے ہر گوشہ سے ریاست کے اس فعل پر
اظہار مذمت ہو تا کہ ریاست کو معلوم ہو جائے کہ ریاست کے باہر کے مسلمان اپنے بھائیوں
کے درد میں شریک ہیں۔ پس میں ہراک انجمن سے درخواست کرتا ہوں کہ اس فعل پر مذمت
کا ووٹ پاس کر کے ریاست کو اطلاع دے۔
وائسرائے سے اپیل کی مسلمان لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ جائے کہ وہ دخل دے کر مسلم لیڈروں کو قید سے
چھڑائیں تاکہ مسلمانان کشمیر اپنے مطالبات پیش کر سکیں۔ جب تک مسلم لیڈر نہ چھوڑے
جائیں گے، مسلمان اپنے مطالبات پیش نہ کریں گے ۔ اور اگر کوئی شخص بغیر اس کے سمجھوتہ
کرے گا تو قومی غدار سمجھا جائے گا۔
ای طرح ضرورت ہے کہ کشمیر کے کشمیر کے مظلومین کی امداد کی ضرورت مظلوموں کی امداد کے لئے ہر جگہ پر چندہ جمع
انوارالعلوم جلد ۱۲
۱۵۴
تحریک آزادی کشمیر
کیا جائے ، منہ کی ہمدردی کچھ چیز نہیں۔ جان تو بڑی چیز ہے پہلے کچھ قربانی کر کے دکھانی چاہئے
تا کہ اہل کشمیر کو یقین آسکے کہ ہمارے ہندوستانی بھائی ہم سے سچی ہمدردی رکھتے ہیں۔ افسوس
ہے کہ باوجود بار بار توجہ دلانے کے گل! وجہ دلانے کے گل اڑھائی ہزار روپیہ کے قریب : یب چندہ ہوا ہے۔ جس کا اکثر
حصہ ختم ہو چکا ہے۔ حالانکہ جس طرح جلدی جلدی تعمیر میں حادثات ہو رہے ہیں وہاں کے
لوگوں کے لئے ہزاروں روپیہ ماہوار کی امداد کی ضرورت ہے۔ اگر ہندوستان کے مسلمان
بیواؤں، یتیموں اور زخمیوں کی امداد کے لئے روپیہ نہ بھیج سکیں گے تو مسلمانوں کے دشمنوں کو
یقین ہو جائے گا کہ مسلمانوں کو ایک ایک کر کے مار لینا آسان کام ہے۔ پس میری ہر اُس شخص
سے جس تک میرا یہ اعلان پہنچے درخواست ہے کہ اپنے علاقہ میں اس غرض کے لئے چندہ کر
کے مسلم بنک آف انڈیا لاہور کے کے نام پر ارسال کر دے۔ اور کوپن پر لکھ دے کہ یہ یہ روپیہ
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے حساب میں جمع کیا جائے۔ اس وقت کی ذرا سی سستی کشمیر کے لوگوں
کے لئے سخت تباہی کا موجب ہو گی۔ پس اگر بھکاریوں کی طرح دروازوں پر بھیک مانگ کر بھی
چندہ جمع کرنا پڑے تو چندہ کریں اور جلد ارسال کریں۔ اس وقت تک شہروں میں سے صرف
شملہ مری ، سیالکوٹ، رانی کھیت اور قادیان نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔ باقی شہر یا بالکل خاموش
ہیں یا بہت کم توجہ انہوں نے کی ہے حالانکہ یہ وقت مستی کا نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اگر کوئی رقم اس تحریک کے ختم ہونے پر بیچ رہی تو وہ کشمیر مسلم کالج یا
کشمیری مسلمانوں کی اعلیٰ تعلیم یا کسی اور ایسے کام پر جو ان کے فائدہ کا ہو، انہیں سے مشورہ
لے کر خرچ کی جائے گی۔
چونکہ اس کام کے لئے رضا کاروں کی بھی ضرورت ہے۔ اس رضا کاروں کی ضرورت لئے میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اعلان کرتا
ہوں کہ جو لوگ اپنے آپ کو ہر قسم کی تکلیف میں ڈال کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور
پیدل سفر اور بھوک پیاس کی تکلیف کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس نیک کام میں حصہ لینا چاہتے
ہوں، انہیں چاہئے کہ جلد اپنے نام آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے دفتر میں رجسٹر کرا دیں۔ ہر شخص کو
کم سے کم ایک ماہ کے لئے وقف کرنا ہو گا۔ اور جس وقت آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے
اطلاع جائے فورا حاضر ہونا ہو گا۔ جو کام ان سے لیا جائے گا آئینی ہو گا۔ لیکن ضروری نہیں
کہ ریاست کا نقطہ نگاہ ہم سے متفق ہو اس لئے جو اس لئے جو لوگ اپنے آپ کو پیش کریں، وہ اس امر
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۵۵
تحریک آزادی کشمیر
کیلئے بھی تیار ہوں کہ اگر انہیں قید و بند کی سختیاں جھیلنی پڑیں تو وہ گھبرائیں گے نہیں۔ مختلف
جگہوں کی لو کل کشمیر کمیٹیاں امید ہے کہ جلد اس طرف توجہ کریں گی۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفضل حکیم اکتوبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵۶
برادرانِ کشمیر کے نام پیغامات
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
برادران
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
برادرانِ کشمیر کے نام پہلا پیغام
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةٌ حْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
ریاست کشمیر میں جو حالات پیدا ہو رہے ہیں، ان کو پڑھ کر ہر مسلمان کا دل دُکھ رہا ہے
اور ہر اک شخص کا دل ہمدردی سے آپ کی طرف کھنچا جا رہا ہے ا رہا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا اولا یا ہوں
کہ ہم لوگوں کی طاقت میں جو کچھ بھی ہے اس سے دریغ نہیں کریں گے اور اگر آپ کو تکالیف
سے بچانے کے لئے سو سال بھی کوشش کرنی پڑے تو انشاء اللہ وفاداری اور نیک نیتی سے اس
کو جاری رکھیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم امید کرتے ہیں کہ صورت حالات جلد بہتر
جائے گی کیونکہ ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں اور خدا تعالیٰ زبر دست دوست ہمیں عنایت کر
ہو
رہا ہے۔
برادران ! اس موقع پر آپ کو ایک نصیحت کرتا ہوں ؟ اہوں اور وہ یہ ہے کہ ظلم کی شدت کے
وقت انسان آپے سے باہر ہو جاتا ہے لیکن کامیابی کا گر صبر ہے۔ صبر انسان کی طاقت کو بڑھا دیتا
ہے اُس کی قابلیت کو ترقی دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ رسول کریم میں ہم کو پہلے دن ہی فتح بخش سکتا تھا
لیکن اس نے تیرہ سال آپ کو اہلِ مکہ کے ظلموں تلے اس وجہ سے رکا رکھا کہ وہ چاہتا تھا کہ
مسلمانوں میں حکومت کرنے کی قابلیت پیدا ہو جائے۔ اس میں شک نہیں کہ آپ مدتوں سے
مظلوم ہیں لیکن حق یہ ہے کہ پہلے آپ کے دل میں آزادی کا خیال ہی پیدا نہ تھا اس لئے اس
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۵۷
تحریک آزادی کشمیر
وقت آپ کی خاموشی صبر نہ تھی بلکہ ں بلکہ کمزوری تھی۔ صبر اسی حالت کا الت کا نام ہے کہ انسان کا دل
مقابلہ کو چاہے لیکن پھر وہ اپنے آپ کو کسی اصول کے مان ماتحت روک لے، یہ حالت انسان کی
اعلیٰ درجہ کی تربیت کرتی ہے اور اس میں بڑی قاب قابلیتیں پیدا کر دیتی ہے اور اس اس کا کام موقع آپ کو
ابھی ملا ہے ۔
پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ خواہ کس قدر ظلم ہو آپ لوگ اس کا جوا کا جواب تشدد سے نہ
دیں بلکہ صبر اور قربانی سے دیں اور اس وقت کو تنظیم اور ایثار اور قربانی سے خرچ کریں۔ تب
اللہ تعالیٰ کا فضل آسمان سے بھی نازل ہو گا یعنی اس کی براہِ راست مدد بھی آپ کو حاصل ہوگی
اور زمین سے بھی ظاہر ہو گا یعنی اس کے بندوں کے دل بھی آپ کی مدد اور ہمدردی کے
جذبات سے لبریز ہو جائیں گے ۔
دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ آپ لوگ قطعی طور پر صلح سے انکار کر دیں جب تک
کہ آپ کے گرفتار شدہ لیڈر رہا نہ ہو جا جائیں۔ یہ مصلحت کے بھی خلاف ہو گا اور غداری بھی ہو گی
کہ آپ کے لئے قربانی کرنے کرنے والے جیل خانہ میں ہوں اور آپ ا آپ ان سے بالا بالا صلح کرلیں۔ جس
وقت تک ایک نمائندہ بھی قید میں ہو اُس وقت تک صلح کی گفتگو نہیں ہونی چاہئے۔ جب سب آزاد
ہو جائیں پھر سب مل کر اور مشورہ سے اور اتحاد سے اپنی قوم کی ضرورتوں کو مہاراجہ صاحب کے
سامنے پیش کریں۔ تو میں امید کرتا ہوں کہ مہاراجہ صاحب جن پر میں اب تک بھی حُسنِ ظن رکھتا
ہوں ، آپ لوگوں کی تکلیفوں کو دور کریں گے۔ اور آپ لوگوں کو موقع مل جائے گا کہ اپنے پیارے
ملک کی ترقی کے لئے دل کی خواہش کے مطابق کام کر سکیں۔
آخر میں میں پھر سب مسلمانوں کی ہمدردی کا یقین دلاتے ہوئے اس بات کا وعدہ کرتا
ہوں کہ انشاء اللہ ہم لوگ اپنی طاقت کے مطابق آپ لوگوں کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے
تیار ہیں اور انشاء اللہ تیار رہیں گے اس کے لئے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۲٬۱ مطبوعہ ۱۹۶۵ء)
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۵۸
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ریاست کی جلد بازی اور بے تدبیری نے حالات
بہت خراب کر دیئے
اخبارات کے ایک نمائندہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے کشمیر کے تازہ قیامت خیز
حالات کے متعلق اظہار رائے کی درخواست کی۔ تو حضور نے بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
فرمایا۔
ہمیں ان فسادات کا ریاست سے کم افسوس نہیں لیکن ہمیں رنج اس بات کا ہے کہ
ریاست کی جلد بازی سے دائمی امن کے قیام میں رخنہ پڑ گیا ہے۔ اگر وہ کچھ دن صبر سے کام لیتی
تو یقینا اس کے لئے مفید ہوتا۔
آپ نے
ست
ریاست کے ناقابل تسلیم بیانات بیانات شائع کر دی ہے جنہیں کوئی عظمند تسلیم نہیں ر رہی رہی
کر سکتا۔ کہا جاتا ہے کہ مسلم لیڈر خفیہ طور پر حکومت کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر
شخص جانتا ہے کہ تمام ہندوستانی ریاستیں حکومت برطانیہ کی حفاظت میں ہیں اور ان کے خلاف
بغاوت برطانیہ کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے۔ پس یا تو ریاست کے اس اعلان کا یہ
مطلب ہے کہ حکومت برطانیہ شورش برپا کرا رہی ہے۔ یا اس کے یہ معنے ہیں کہ کشمیر کے
مسلمان اس قدر بہادر اور جنگجو ہو گئے ہیں کہ جس کام کو سرانجام دینے کی کانگرس بھی جرات
نہ کر سکی، وہ اس کا ارادہ کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت برطانیہ اور ریاست دونوں کو
برباد کر دیں کیونکہ ریاست کی حکومت یا تو برطانیہ کی مرضی سے یا خود برطانیہ کو تباہ کر کے تباہ کی
جا سکتی ہے کیا کوئی عقل مند اس قسم کی باتیں تسلیم کر سکتا ہے؟
انوار العلوم جلد ۱۴
۱۵۹
تحریک آزادی کشمیر
مطالبات پیش کرنے میں کیوں دیر ہوئی آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مسلمانوں کی طرف سے مطالبات پیش کرنے میں جو دیر ہوئی
ریاست کی کمیونک (COMMUNIQUE) میں اسے بھی اشارہ سازش کا ثبوت قرار دیا گیا
ہے۔ چونکہ مطالبات کی تیاری کے بارے میں مجھے ذاتی علم ہے، میں اس کی بھی تردید کرنی چاہتا
ہوں۔ اصل بات یہ ہے کہ مطالبات اور شے ہے اور ان کا صحیح قانونی زبان میں لکھنا اور شے
ہے۔ ۲۶۔ اگست کو صلح ہوئی ہے اور اسی وقت سے نمائندگان قوم پبلک کی شکایات جمع کرنے
میں مصروف ہو گئے۔ ان کے سامنے دو زبردست کام تھے۔ ایک یہ کہ ضروری مطالبات باقی نہ
رہ جائیں اور دوسرے یہ کہ غیر ضروری مطالبات فهرست مین شامل نہ ہو جائیں۔ عوام کو اس
امر پر مائل کرنا کہ وہ اپنے کم ضروری مطالبات کو فی الحال نظر انداز کر دیں، کوئی معمولی بات
نہیں۔ اگر سب کے سب مطالبات پیش کر دیئے جاتے تو کئی سو ہو جاتے اور انہیں رد کرنے
سے ریاست کے لئے سخت مشکل پیدا ہو جاتی۔ نمائندوں نے ریاست کی خدمت کی اور اس پر
احسان کیا کہ ایسے مطالبات کو جو زیادہ اہم نہ تھے نظر انداز کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے آئین
اساسی کے ماہرین سے قانونی زبان میں اپنے مطالبات کو لکھوایا ۔ یہ دونوں کام قریباً تین ہفتے میں
ختم ہوئے۔ جو عرصہ بجائے زیادہ ہونے کے اس قدر کم ہے کہ ہر عقلمند اسے استعجاب کی نگاہ
سے دیکھے گا لیکن ریاست نمائندوں کی اس خدمت پر شکر گزار ہونے کی بجائے اسے
قابل اعتراض اور سازش کا ثبوت قرار دیتی ہے۔ چونکہ مطالبات کے آخری ڈرافٹ کا کام اور
قانون دان لوگوں سے مشورہ میرے ہی ذریعہ سے ہوا ہے، اس لئے میں پبلک کے سامنے
واقعات کو پیش کر کے پوچھتا ہوں کہ کیا یہ توقف نا جائز تھا اور کیا اس بارہ میں نمائندوں کی
کوشش قابل تحسین تھی یا قابل مذمت۔
ہم لوگوں کو جو ریاست سے باہر ہیں اس قسم کے اعلانات کو
ریاست کے بے تدبیر مشیر دیکھ کر یقین ہو جاتا ہے کہ ریاست کا کام اس وقت ایسے
ہاتھوں میں ہے جو مہاراجہ بہادر کو کم فہمی کی وجہ سے بدنام کر رہے ہیں۔ کاش وہ ہزہائی نس
مہاراجہ کو حقیقت حال سے آگاہ کرتے اور بتاتے کہ ان کی مسلم رعایا دوسری رعایا سے
کم وفادار نہیں اور مستقل امن کی صورت پیدا کرتے ۔ آج کل ساری دنیا کی نگاہ اس قضیہ پر
لگی ہوئی ہے اور محکام کی غلطی مہاراجہ صاحب کی طرف منسوب کی جاتی ہے۔