تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 7
انوارالعلوم جلد ۱۲
14۔
تحریک آزادی کشمیر
اب کسی طرح صلح ہو سکتی ہے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اب بھی صلح کی کوئی کی کوئی
صورت ہے ؟ آپ نے فرمایا، بلاوجہ خون ریزی اور
لیڈروں کی گرفتاری نے حالات بہت خراب کر دیئے ہیں اور پبلک میں اس حد تک جوش پیدا کر
دیا ہے کہ اندیشہ ہے بعض لوگ اپنے آپ کو تباہ کر لینے پر تیار ہو جائیں اور کہہ دیں کہ مر
بائیں گے مگر صلح نہیں کریں گے ۔ لیکن اگر فی الفور قید شدہ لیڈروں کو آزاد کر دیا جائے تو میں
امید کرتا ہوں کہ کشمیر کے نمائندے ہر ممکن کوشش صلح کی فضاء پیدا کرنے اور مطالبات کو فوراً
پیش کرنے کے لئے کریں گے۔
(الفضل ۴۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۲
141
تحریک آزادی کشمیر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
برادران ریاست کشمیر کے نام دو سرا پیغام
برادران کشمیر! آپ لوگوں سے جو سلوک اس وقت ہو رہا ہے اسے سن کر ہر مسلمان کا
کلیجہ منہ کو آ رہا ہے اور تمام ہندوستان میں غم و غصہ کی ایک پر پھیل رہی ہے۔ میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی پورا زور لگا رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے
کہ جلد اس کی کوششیں نتیجہ خیز ہوں گی اور اور اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی مشکلات دور فرما کر بہتری
کی صورت پیدا کر دے گا۔
برادران ! اس وقت بعض خود پرست لوگ مہاراجہ صاحب کے کان اور ان کی آنکھیں
اور ان کی زبان بن رہے ہیں اور ان تک جھوٹی رپورٹیں کر کے انہیں آپ لوگوں کے خلاف
بھڑکا رہے ہیں۔ کہیں ایک باتصویر جھنڈے کو مشرکانہ طریق پر سلام کروایا جا رہا ہے اور کہیں
ٹکٹکیوں پر کس کر بید لگائے جا رہے ہیں اور کہیں بانی اسلام میں یم اور اسلام کو گالیاں
دلوائی جا رہی ہیں لیکن یہ سب کچھ عارضی مصیبتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کچھ عرصہ میں
دور ہو جائیں گی۔ ایک طالب علم ، علم کے حصول کے لئے پندرہ سال رات دن محنت کرتا
ہے۔ ایک نان پز ایک روٹی پکانے کے لئے تین دفعہ آگ میں جھکتا ہے۔ پھر آپ لوگ جو
صدیوں کی تیار کردہ غلامی کی زنجیریں کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں ان تکالیف کو جو آپ کو پیش آ
رہی ہیں کب خاطر میں لاسکتے ہیں۔ یہ تکلیفیں تو کچھ نہیں ان سے ہزاروں گنے تکالیف بھی اس
کام میں پیش آئیں تو ان کی تو ان کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔ ایک بات ضروری ہے کہ آپ لوگ اپنی
طبائع میں جوش پیدا نہ ہونے دیں اور اگر پلک میں آپ کو بولنے کی اجازت نہیں تو اس وقت
اپنے گھروں میں ظلموں کی داستانیں بیان کریں اور رات کو سونے سے پہلے اپنی بیویوں، بہنوں
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۲
تحریک آزادی کشمیر
اور بچوں کو نصیحت کریں کہ غلامی کی زندگی سخت ذلت کی زندگی ہے انہیں اپنے باپ دادوں کی
مصیبتوں کو یاد رکھنا چاہئے اور ان غلامی کی زنجیروں کو کاٹنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ یاد رکھیں
کہ مظلومیت آخر کامیاب ہوتی ہے اور بچپن میں کان میں ڈالی ہوئی باتیں پتھر کی لکیر کی طرح
ثابت ہوتی ہیں۔ پس جن تقریروں سے آپ کو باہر روک دیا گیا ہے وہ تقریر میں آپ میں سے
ہر شخص رات کے وقت اپنے اپنے گھر میں گھر کی عورتوں اور بچوں کے سامنے کرے کہ اس
سے سارے ملک کی تربیت بھی ہوتی چلی جائے گی اور باہر کی تقریروں کا جو مقصد تھا اس طرح
اور بھی زیادہ عمدگی سے پورا ہوتا رہے گا۔ بلکہ میں تو کہوں گا کہ جو شخص اکیلا ہے اسے چاہئے
کہ رات کو سونے سے پہلے خواہ اونچی آواز سے خواہ دل میں ایک دفعہ ان ظلموں کا ذکر کر لیا
کرے جو امن کے قیام کے نام سے گذشتہ دنوں میں کشمیر میں روا رکھے گئے ہیں۔
دوسری نصیحت میں یہ کرتا ہوں کہ آپ لوگ رات کو سونے سے پہلے سب گھر والوں کو
جمع کر کے اپنے اُن لیڈروں کی آزادی کے لئے جو اپنے کسی مجرم کے بدلے میں نہیں، بلکہ
صرف آپ لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے جیل خانوں میں پڑے ہوئے ہیں، رو رو کر دعا ئیں
کریں۔ تا کہ آپ کی دعائیں عرشِ عظیم کو ہلائیں اور وہ شاہنشاہ جو سب بادشاہوں پر حکمران
ہے آپ کی مصیبت کو دور کرنے کے لئے اپنے فرشتوں کو بھیجے ۔ اصل میں تو زبردست بادشاہ
بھی اللہ تعالیٰ کی مدد کے ہر وقت محتاج ہوتے ہیں لیکن مظلوم اور کمزور کا اللہ تعالیٰ کے سواکون
ہے۔ پس روز رات کو اپنے اپنے گھروں میں اسے پکاریں اور بچوں کو ساتھ شامل کریں تا ان
کے دل میں بھی درد پیدا ہو۔ اور تا شاید ان معصوموں کی دعاؤں سے ہی اللہ تعالٰی آپ کے
مظلوم لیڈروں اور دوسرے قومی خادموں کو قید و بند کی تکالیف سے بچائے۔
اسی طرح وہ لیڈر جو ابھی تک آزاد ہیں ان کے لئے بھی دعا ئیں کیا کریں کہ خدا تعالیٰ
ان پر بھی اپنا فضل کرے اور انہیں ان کی قومی خدمتوں کا بہت بڑا اجر دے۔ آپ لوگ اگر
سمجھیں تو اللہ تعالی کا آپ پر بڑا فضل ہے کہ دونوں میرواعظان کو اس نے قومی درد عطا فرمایا
اور وہ سب جھگڑے بھلا بھلا کر دوش بدوش ہر اک قسم کی تکلیف برداشت کر کے آپ لوگوں کے
لئے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کا یہ اتحاد اور ان کی یہ قربانی ضائع نہیں جائے گی اور اللہ تعالیٰ
جہاں انہیں نیک بدلہ دے گا وہاں اس قربانی کے بدلہ میں آپ لوگوں کو بھی کامیاب کرے گا۔
ہم لوگوں سے جس قدر ہو سکتا ہے کام کر رہے ہیں۔ میں نے بحیثیت صدر
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۶۳
تحریک آزادی کشمیر
آل انڈیا کشمیر کمیٹی اب پہلے سے بہت زیادہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ دیا ہے۔ چاروں طرف آدمی
مسلمانوں کو حالات سے آگاہ کرنے کے لئے بھجوا دیتے ہیں اور چندہ پر بھی آگے سے بہت زیادہ
زور دینا شروع کر دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہندوستان کے مسلمان ہر قسم کی مالی اور جانی امداد
آپ کو بہم پہنچاتے رہیں گے۔ آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے تجویز کی ہے کہ پہلے اچھی طرح
حکومت ہند پر اتمام حجت کر دے اور اس کے لئے حضور وائسرائے کو توجہ دلائی جا رہی ہے۔
چنانچہ پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کے تار سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت حکومت ہند اور
ریاست میں تازہ مظالم کے متعلق خط و کتابت ہو رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اگر
حکومت ہند فورا دخل دینے کے لئے تیار نہ ہو تو ہم لوگ خود ایسی تدابیر اختیار کریں جن سے
کومت ہند اور ریاست آپ لوگوں کے مطالبات پر غور کرنے کے لئے مجبور ہو۔
حکوم
ہر ایک کام میں تب ہی کامیابی ہوتی ہے جب پورے نظام سے کیا جائے اس لئے تمام
پہلوؤں کو سوچ کر قدم اٹھانا ضروری ہوتا ہے ہوتا ہے۔ پس میں آپ کو بھی یہ نصیحت کرتا ہوں کرتا ہوں کہ کوئی
ایسی بات نہ کریں جس سے ریاست کو خواہ مخواہ دخل دینے کا موقع ملے اور وہ بیرونی دنیا کو کھے
کہ ہم تو مجبور ہو کر سختی کرتے ہیں ورنہ ابتداء مسلمانوں کی طرف سے ہے۔ اب بھی وہ یہی
کہتی ہے، چنانچہ ایک معزز صاحب نے مجھ خط لکھا ہے کہ میں گاندھی جی کے ساتھ جہاز میں تھا
میں نے انہیں کشمیر کے واقعات کی طرف توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ میری یہ تحقیق ہے کہ
سب شرارت مسلمانوں کی ہے اور ریاست مظلوم ہے۔ وہ صاحب لکھتے ہیں کہ میں نے سختی
سے گاندھی جی کو توجہ دلائی کہ اس قدر بڑے لیڈر ہو کر آپ اس قدر تعصب سے کام لیتے ہیں
اور بغیر تحقیق کے مسلمانوں کو ظالم قرار دیتے ہیں۔ تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں بھی تم کو قسم
دیتا ہوں کہ کشمیریوں کا مظلوم ہونا ثابت کرو ورنہ تم کو میں سخت بد دیانت سمجھوں گا۔ آپ
لوگ دیکھ لیں کہ گاندھی جی جیسے انسان کو جنہیں ہر دلعزیز بننے کا نہایت شوق ہے بعض
حکام ریاست نے دھوکا دے کر اس قدر متعصب بنا دیا ہے تو دوسرے لوگوں کا کیا حال ہو گا۔
پس آپ کو چاہئے کہ اپنے مظلوم ہونے کی حالت کو بالکل نہ بدلیں۔ بید بیشک تکلیف دہ ہیں،
قید بے شک ایک مصیبت ہے لیکن ان تکلیفوں سے بہت زیادہ رسول کریم میں ہم نے اور
آپ کے صحابہ نے برداشت کی تھیں۔ ظلم کے پاؤں نہیں ہوتے ظلم بھی دیر تک قائم نہیں
رہ سکتا۔ کانٹوں کے ساتھ ہی پھول ہوتے ہیں گلاب کے درخت میں پہلے کانٹے لگتے ہیں پھر
الله
انوار العلوم جلد ۱۴ ۰
امله
تحریک آزادی کشمیر
پھول آتا ہے۔ پس ان کانٹوں کو صبر سے برداشت کرو تا گلاب کا پھول آپ کو دیا جائے۔ اللہ
تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔ اس خط کے مضمون کو جہاں تک ہو سکے اپنے دوستوں تک
پہنچاؤ ۔ حتی کہ کشمیر کا ہر مرد اور ہر عورت اور ہر بچہ اس کے مضمون سے آگاہ ہو جائے۔ میں
انشاء اللہ جلد ہی تیسرا خط آپ لوگوں کو لکھوں گا۔ خدا کرے اس خط میں میں آپ لوگوں کو
کوئی بشارت دے سکوں اور اس وقت تک آپ کے لیڈر آزاد ہو چکے ہوں۔
مرزا محمود احمد
صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
۴۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء
) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۳ تا ۵ مطبوعه (۱۹۷۵ء)
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۶۵
تحریک آزادی کشمیر
اعُوذُ بِال بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
برادران ریاست کشمیر کے نام تیسرا پیغام
بر اور ان کشمیر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
میرا دوسرا مطبوعہ خط آپ کو مل گیا ہو گا۔ مجھے خوشی ہے کہ چار تاریخ کی صبح کو جو میں
نے لکھا تھا کہ جب میرا تیسرا خط آپ کو پہنچے گا تو انشاء اللہ آپ کے لیڈر آزاد ہو چکے ہوں گے
وہ بات صحیح ثابت ہوئی۔ اور اب میں ایسے ہی وقت میں خط لکھ رہا ہوں جبکہ ہمارے بھائی آپ
کے لیڈر آزاد ہو چکے ۔ برادران! یہ وقت آپ پر نہایت نازک ہے احتیاط کی سخت ضرورت
ہے اور ذرہ سی لغزش خطرناک نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ پس ان دنوں خاص طور پر اتحاد عمل اور
خلوص نیت کی ضرورت ہے۔ چنانچہ میں نے باوجود اس کے کہ احرار کی طرف سے ہمارے
خلاف متواتر حملے ہوئے صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی حیثیت سے اس کی تمام شاخوں کو ہدایت کی
ہے کہ وہ جس قسم کی امداد اپنے پروگرام کو قائم رکھتے ہوئے کر سکیں کر دیں جیسے مثلاً
طبی امداد ۔ پس کشمیر میں جہاں اصل جنگ ہو رہی ہے اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے۔ دشمن ہمیشہ
تفرقہ پیدا کر کے فائدہ اٹھایا کرتا ہے۔ اور یقیناً مسلمانوں کے بدخواہ احمدی ، غیر احمدی، سنی،
شیعہ وہابی ، حنفی دیوبندی اور بریلوی اور اس قسم کے اور سوال پیدا کر کے مسلمانوں میں تفرقہ
پیدا کرنا چاہیں گے لیکن یہ لوگ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ سیاسی معاملات میں آپس کا
اتفاق نهایت ضروری ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان نعمتوں میں سے ہے۔ پس آپ کو
دشمنوں کے اس قسم کے فریبوں میں نہیں آنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے اپنی آزادی
کے لئے پوری کوشش کریں۔ میں آپ سے بحیثیت صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی بھی اور بحیثیت
امام جماعت احمد یہ ہونے کے بھی پورا وعدہ کرتا ہوں کہ ہم لوگ انشاء اللہ آپ کی ہر طرح مدد
انوار العلوم جلد ۱۴
144
تحریک آزادی کشمیر
آزادی
قربانی
کریں گے اور کرتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ آپ کی تکالیف دور ہو جائیں اور آپ کو
کا سانس لینا نصیب ہو اور خدا تعالیٰ آپ کو دشمنوں کے شر سے بچائے۔
میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کی کامیابی کے سامان پیدا ہو
چکے ہیں لیکن میں آپ کو اس امر کے لئے ہو شیار بھی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی ترقی خود آپ کی ا
ا پر منحصر ہے۔ جب تک آپ لوگ خود ایک لمبی قربانی کیلئے تیار: ار نہ ہوں گے باوجود ریاست
حقول مل جانے کے آ۔ آپ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ لیکن اگر آپ اپنی اصلاح
کرنے کے لئے تیار ہوں تو آل انڈیا کشمیر کمیٹی ہر طرح آپ کی امداد انشاء اللہ کرتی چلی جائے
گی۔ اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے انگلستان کی وزارت پر اور ہندوستان کی حکومت پر
اس نے اس قدر اثر ڈالا ہے کہ ریاست کو فکر پڑ گئی ہے اور وہ توجہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اور
آئندہ انشاء اللہ ہم کو اس سے بھی زیادہ امید ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ریاست
کے گوشہ گوشہ میں کمیٹیاں بنالیں گے تاکہ آئندہ تعاون میں دقت نہ ہو اور اپنے لیڈروں کی
اطاعت کا مادہ پیدا کا مادہ پیدا کریں گے تاکہ کا کامیابی میں روک نہ ہو ۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۶٬۵ مطبوعه (۱۹۶۵ء)
انوار العلوم جلد ۱۴
142
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلمانان کشمیر کے مطالبات کے متعلق
مہاراجہ بہادر کے اعلان پر تبصرہ
میں نے بہت دی
قادیان ۲۰۔ اکتوبر ۔ مہاراجہ صاحب کشمیر نے مسلم نمائندگان کو جو جواب دیا ہے اسے
دلچسپی سے پڑھا ہے۔ اس اس میں میں کئی ایک ایسی باتیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
مہاراجہ صاحب کے دل میں اپنی رعایا کو مطمئن کرنے کی پوری خواہش ہے لیکن بد قسمتی سے
اس میں کوئی تعمیری پروگرام نہیں بیان کیا گیا اور بہت کچھ تفصیلات پر منحصر ہے جو ابھی پردہ راز
میں ہیں۔
کیا ہی اچھا ہوتا اگر مہا راجہ صاحب فوری اعلان کر دیتے کہ ان کی رعایا کو بغیر کسی مزید
تاخیر کے انسانیت کے وہ تمام ابتدائی حقوق عطا کر دیئے جائیں گے جو میموریل کی ابتداء میں
درج ہیں اور جن سے وہ اس وقت تک محروم چلی آتی ہے۔ ایسے اعلان کے لئے کسی
لمبے چوڑے غور و خوض کی ضرورت نہ تھی کیونکہ یہ حقوق نہ صرف برٹش انڈیا میں بلکہ تمام
متمدن ممالک میں خواہ وہ تہذیب کے کسی درجہ پر کیوں نہ ہوں رعایا کو حاصل ہیں۔
مہاراجہ صاحب کے لئے بہترین طریق یہ تھا کہ ان تمام قوانین کو منسوخ کر دیتے جو
غیر متعلق اشخاص کے نزدیک بھی ان کی رعایا کی ذہنی و اقتصادی ترقی کے لئے مضر ہیں۔ ایسے
امور کے تصفیہ کیلئے جو زیادہ غور و فکر کے محتاج ہیں ، کشمیر میں ایک گول میز کانفرنس کے انعقاد کا
اعلان کر دیتے اور ساتھ ہی مسلم نمائندوں کی ایک کمیٹی مقرر کر دیتے جو وزراء کے سامنے اپنی
شکایات پیش کرتی ۔ جن کا دور کرنا رعایا کا اعتماد حاصل کرنے میں بہت مد ہو گا۔
مہاراجہ صاحب کی طرف سے دلال کمیشن کی رپورٹ کی تائید نے اس اعلان کے
مفید اثر کو بہت حد تک کمزور کر دیا ہے کیونکہ اس رپورٹ کی نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ
انوار العلوم جلد ۱۲
تحریک آزادی کشمیر
انگریزوں کے اخبارات نے بھی مذمت کی ہے اور یہ بعض صحیح، بعض نیم صحیح اور بعض بالکل
بے بنیاد بیانات کے ایک مرقع سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ اور اگر اب بھی ایسے ہی کمیشن
مقرر کئے گئے تو ان کا نتیجہ ابھی سے ہی معلوم کیا جا سکتا ہے اور صاف ظاہر ہے کہ ان سے نہ
مسلمانوں کو اطمینان ہو گا اور نہ ہی غیر متعلق بیرونی دنیا کو۔
مہاراجہ صاحب کے دل میں اپنی رعایا کو مطمئن کرنے کی حقیقی خواہش موجود ہے اور
ان کے جواب میں بعض نقائص اس عجلت کا نتیجہ ہیں جس میں یہ جواب تیار کیا گیا۔ گہرے غور
کے بعد ہزہائی نس ان کو تاہیوں کو دور کر دیں گے تاکہ ان کی رعایا امن و خوشحالی کی زندگی بسر کر
سکے۔
یہ میری ذاتی رائے ہے اور باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا جائے گا جب کہ آل انڈیا کشمیر
کمیٹی کے ایک فوری اجلاس میں تمام معاملہ پر غور کر لیا جائے گا۔
(الفضل ۲۲۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶۹
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحریک آزادی کشمیر کے تعلق میں
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے بعض اہم مکتوبات
مکتوب نمبرا: الفیض لاہور - ۲۵۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء
مکرمی درد و غزنوی صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔ آپ لوگوں کے کام کے کام سے نہایت
خوش ہوں۔ اللہ تعالیٰ کامیاب فرمائے۔ میں نے کل تار دیا تھا کہ بدھ تک کام بند کر دیں۔
جواب بھی مل گیا ہے۔ اس عرصہ میں احرار نے اعلان کیا ہے کہ جیون لال کی تار آئی ہے کہ
میں آپ لوگوں سے ملنے کے لئے آ رہا ہوں آ رہا ہوں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکام دو طرفہ چال
چل رہے ہیں۔ میں نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ معاملہ کو صاف کریں۔ واللهُ اَعْلَمُ کیا بات ۔ ہے ۔
ابھی ان کا پیغام آیا ہے کہ یہ بات بھی غلط ہے ہے کہ جیون لال وہاں سے ۔ چلے ہیں ، وہ اب تک وہیں
ہیں۔
کل کی تار کا موجب وزیر اعظم کی تار تھی کہ تقریر میں رکوائیں۔ رات کو یہ سمجھوتہ ہوا
تھا کہ میں جاؤں اور میری موجودگی میں نمائندوں سے ریاست فیصلہ کرے اور ابتدائی حقوق کا
اعلان کرے اور کمیشن میں مناسب تبدیلی کرے۔ لیکن جب میں صبح اس غرض سے آدمی بھیجنے
والا تھا تو وہ دوست جن کی معرفت کام ہو رہا تھا آئے اور خواہش ظاہر کی کہ مہاراجہ صاحب
سردی سے تکلیف میں ہیں، وقت لمبا کر دیا جائے وہ جموں تشریف لے آئیں تو آسانی ہوگی۔
میں نے کہا کہ بغیر اس کے کہ حقوق کا اعلان ہو اور میعاد بڑھانے کو تیار نہیں۔ جموں ہمارے
لئے مضر ہے کہ وہاں ہندوؤں کا زور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کونسے امور ہیں جن کا اعلان
ضروری ہے۔ میں نے وہ امور لکھوا دیئے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ نہ مانیں۔ میں نے
جواب دیا کہ پھر ریاست سے مقابلہ ہو گا۔ اور کہا۔ ہاں وہ تبدیلیاں پیش کریں تو بے شک میں
انوارالعلوم جلد ۱۳
۱۷۰
تحریک آزادی کشمیر
غور کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہاراجہ خود بلا کر نمائندوں سے کہیں کہ کچھ دن کی
اور مہلت دے دو۔ میں نے کہا کہ اس میں ان کی فتح ہے۔ میں سفارش کروں گا کہ کچھ دن اور
بڑھا دو باقی اپنی مصلحت وہ خود سمجھ سکتے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر یوں ہو کہ کچھ مہلت
مل جائے اور اس عرصہ میں وقت مقرر ہو کہ راجہ ہری کشن کول صاحب باہر آکر آپ سے
ملیں۔ میں نے کہا کہ مجھے ان سے ملنے کا شوق نہیں۔ اصل سوال تو اہل کشمیر کے خوش ہونے کا
ہے اگر وہ ساتھ ہوں اور خوش ہو جائیں تو مجھے کچھ اعتراض نہیں۔ اس پر وہ تینوں تجویزیں
لے کر گئے ہیں۔ لیکن جیون لال صاحب کی تارنے اور آپ کی تار نے شبہ ڈال دیا ہے اس
لئے آپ لوگ بھی ہوشیار رہیں۔
گلنسی صاحب کے متعلق الگ ہدایات میں ذکر کروں گا۔ نہایت مخفی بات ہے۔ احرار
باہر یہ مشہور کر رہے ہیں کہ قادیانی پروپیگنڈا کی وجہ سے ہمیں آنا پڑا۔ لیڈروں نے روپیہ کھا لیا۔
اس سے بھی
ہے اور مصنوعی تاریں دلوا رہے یں دلوا رہے ہیں کہ نمائندوں پر ہمیں اعتبار نہیں آپ لوگ اس
ہوشیار رہیں۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
او پر جن تجاویز کا ذکر آیا ہے۔ ان کا مسودہ حضور کے قلم سے درج ذیل کیا جاتا ہے۔)
عارضی معاہدہ کی شرائط
میر پور کوٹلی ، راجوری ، کشمیر و پونچھ وغیرہ کے فسادات کے متعلق ایک کمیشن جس میں
ایک حج مسلمان ایک ہندو اور ایک انگریز ہو مقرر کر دیا جائے۔ ایسے حج ہوں جن پر
فریقین کو اعتماد ہو ۔
۲۔ ان علاقوں میں فوراً کم سے کم پچاس فی صدی افسر یعنی وزیر وزارت، سپرنٹنڈنٹ
پولیس انسپکٹران پولیس ، مجسٹریٹ درجہ اول و دوم مسلمان مقرر کر دیئے جائیں اور
موجودہ تمام افسر وہاں سے بدل دیئے جائیں۔ گورنر کشمیر کو بھی وہاں سے فور ابدل دیا
جائے۔
قانون، پریس اور ایسوسی ایشنز انگریزی اصول پر فورا جاری کر دیئے جائیں۔ قانون
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۷۱
تحریک آزادی کشمیر
آزادی تقریر ابھی جاری ہو جائے۔ لیکن اگر اس کا اجراء دو تین ماہ کیلئے بعض قیود کے
ما تحت ہو تو معقول قیود پر اعتراض نہ ہو گا۔
معامله و گاه چرائی و ٹیکس درختاں وغیرہ کے متعلق ایک کمیشن مقرر کر کے مزید کمی کی
جائے اور جہاں مناسب چراگاہیں نہیں وہاں کاہ چرائی کا ٹیکس بالکل اڑا دیا جائے۔ جہاں
چرا گاہیں ہیں وہاں اس میں معقول تخفیف کی جائے۔
معاملہ کے لگانے میں جو زیادتیاں اور بے قاعدگیاں ہوتی ہیں اور مسلمانوں پر زائد بوجھ
ڈالا گیا ہے اس کی اصلاح کی جائے۔
۶۔ جن جن علاقوں کے لیڈر سول نافرمانی بند کرنے کا اعلان کریں اور جہاں لوگ معاملہ
دینے لگ جائیں یا دے چکے ہوں، وہاں سے آرڈینینس ہٹا دیا جائے۔ بعض افراد کے
جرم قوم کی طرف منسوب نہ ہوں کثرت دیکھی جائے کہ کدھر ہے۔
۷۔ چونکہ مسلمانوں کو واقع میں روپیہ نہیں ملتا۔ جن لوگوں کے پاس روپیہ نہیں معقول
شرائط پر معاملہ کی ادائیگی کے لئے انہیں قرض دلوایا جائے۔ ورنہ جب ان کے پاس ہو
ہی نہ تو انہیں مجرم قرار نہ دیا جائے۔
فیصلہ کر دیا جائے کہ دس سال کے عرصہ میں کم سے کم پچاس فیصدی افسر اور ماتحت عملہ
قریباً مسلمانوں میں سے مقرر کیا جائے گا اور اس کیلئے ایسے قواعد تجویز ہو جائیں گے کہ
اس فیصلہ پر عمل ہونا یقینی ہو جائے۔
جو سیاسی قیدی اس سمجھوتہ پر دستخط کر دیں ان کو رہا کر دیا جائے اور جن ملزموں کے
متعلق مسلمانوں کو شبہ ہو کہ ان کا اصل مجرم سیاسی ہے صرف ظاہر میں کوئی اور الزام
لگایا گیا ہے ان کے کیس پر غور کرنے کے لئے ایک ایسا حج جس پر مسلمانوں کو اعتماد ہو
مقرر کیا جائے۔
۱۰۔ جو مستقل مطالبات ۱۹۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء کو مسلمان نمائندوں کی طرف سے پیش کئے گئے
ہیں ان کے متعلق چھ ماہ کے اندر ریاست اپنا آخری فیصلہ شائع کر دے۔
تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمه نمبر ۲ صفحه ۵۱ تا ۵۳)