تحریکِ آزادیء کشمیر
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 8
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۲
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحریک آزادی کشمیر کے تعلق میں مکتوب نمبر ۲
مکرمی در و صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
ایک خط ابھی غزنوی صاحب کو لکھا ہے اس کے ضروری مطالب سے وہ آپ کو آگاہ کر
دیں گے۔ جموں کے واقعات سخت قابل افسوس ہیں۔ بالا بالا کام سے سب کوشش کے تباہ
ہونے کا اندیشہ ۔ ہے اللہ تعالیٰ رحم فرمائے ۔ اگر اس طرح ایک جگہ کام شروع نہ کیا جاتا تو اس
طرح بے دردی سے حملہ کرنے کی ریاست کے عمال کو جرات نہ ہوتی اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو
نظام کی پابندی کی توفیق دے۔
سیاہ نشان کے پروگرام کے متعلق اطلاع نہیں ملی۔ اس طرح کشمیر کے لوگوں کی حقیقی
تعداد کا جو اس تحریک سے دلچسپی لیتی ہے خوب پتہ لگ جاتا۔ اور دلوں میں ہر وقت آزادی کی
لہر دوڑتی رہتی۔ نہ معلوم ابھی تک عمل شروع ہوا یا نہیں۔ یہ پروگرام بہترین تعمیری پروگرام
ہے اور ایک رنگ میں مردم شماری۔ کیونکہ ہر سیاہ نشان لگانے والا بغیر ایک لفظ بولنے کے اپنے
مقصد کی تبلیغ بھی کرتا اور دوسرے ایک نظر سے معلوم ہو سکتا کہ کس حد تک لوگ ہمدردی
رکھتے ہیں۔ گویا دل بھی مضبوط ہوتے پروپیگنڈا ہوتا اپنوں کو اپنے اثر کا علم ہوتا اور ریاست
پر رُعب پڑتا۔ اگر عمل نہیں ہوا تو اب توجہ دلائیں۔ ظاہری نشانات باطنی حالتوں پر خاص
روشنی ڈالتے ہیں۔
کل آپ کی تار قانونی امداد کے متعلق ملی ہے۔ پہلے لکھ چکا ہوں کہ قانونی امداد تیار
ہے۔ لیکن سوال تو یہ ہے۔ (۱) مقدمات کب شروع ہوں گے۔ (۲) کوشش ہو کہ ایک مجسٹریٹ
متواتر ہے ۔ ( ) کمیشن کا اس وقت تک بائیکاٹ ہو جب تک پہلے کمیشن کی رپورٹ ورٹ رونہ ہو اور
نئے کمیشن کو مسلمانوں کی مرضی کے مطابق نہ بنایا جائے۔ ورنہ دو سرا کمیشن بھی مضر ہو گا۔ اور
جب تک مسلمانوں کی مظلومیت ثابت نہ ہو کانسٹی ٹیوشنل کمیشن پر زور سفارش نہیں کر
کتا۔
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۳
تحریک آزادی کشمیر
اسلامی کمیشن کا بھی اس وقت تک بائیکاٹ ہونا چاہئے جب تک کہ اس کی ہیئت ترکیبی
درست نہ ہو۔ پس بغیر ان امور کے تصفیہ کے آپ وکیل کیوں طلب کر رہے ہیں یہ سمجھ میں
نہیں آیا۔ بہر حال دوستوں کو یقین دلائیں کہ انشاء اللہ وکلاء پہنچ جائیں گے ) آپ وزیر اعظم
سے مل کر یہ کوشش کریں کہ ایڈووکیٹ اور بیرسٹر کے بغیر بھی دوسرے وکلاء کو اجازت مل
جائے۔ اس میں سہولت رہے گی۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
تاریخ احمدیت جلد ششم ضمیمہ نمبر ۲ صفحه ۵۳)
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۷۴
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جموں میں مسلمانوں کے کشت و خون کے متعلق
مہاراجہ صاحب کشمیر کو تار
جموں سے یہ دل گداز خبریں موصول ہوئی ہیں کہ فوج نے درجنوں مسلمانوں کو قتل کر
دیا اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ مہاراجہ صاحب کو اپنی ذاتی توجہ فی الفور اس طرف منعطف کرنی
چاہئے۔ یہ دلال کمیشن کی رپورٹ کا نتیجہ ہے جس میں افسران کی بد عنوانیوں کو نظر انداز کر دیا
گیا ہے۔ اور اس بارے میں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جن کا مقصد وحید قانون کا
احترام کرانا ہے۔ اس قسم کے واقعات قیام امن و امان کو زائل کر رہے ہیں۔ اور مجھے خوف
ہے کہ مہاراجہ صاحب بہادر کی محبت جو رعایا کے دل میں ہے اٹھ رہی ہے۔ میں
مہاراجہ صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنی شایان شان فیاضی سے کام لے کر ریاست کی
رعایا اور جتھوں کے ممبروں کو جو سیاسی جرائم میں گرفتار اور سزا یاب ہوئے رہا کر دیں۔ نیز
دلال رپورٹ کو منسوخ کر دیں اور تمام فسادات کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیشن مقرر کیا
جائے ۔ کمیشن کا صدر باہر کے ہائی کورٹ کا غیر جانبدار حج ہو جس کو حکومت ہند مقرر کرے اور
اس میں مسلمانوں کی کافی نمائندگی ہو ۔ نیز بہت جلد ان کی شکایات کے ازالہ اور ابتدائی حقوق
کے متعلق اعلان کیا جائے۔
اگر ریاست جتھوں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کر دے دلال کمیشن کی رپورٹ کو منسوخ کر
دے اور ایک نئے آزاد کمیشن کا تقرر کرے تو مسلمان مطمئن ہو سکتے ہیں۔ اور ایک نامزد افسر
نمائندگان کشمیر سے ابتدائی حقوق ، امتیازی قانون اور دوسری شکایات کے متعلق گفتگو کر کے
اپنی رپورٹ ۳۰۔ نومبر سے پیشتر پیش کرے اور مہاراجہ صاحب نومبر کے آخری ہفتہ تک اپنے
فیصلے سے مطلع کر دیں۔
میں آپ کی مسلم رعایا اور باہر کے سمجھدار مسلمانوں سے متوقع ہوں کہ وہ
فضائے امن و امان کو بہتر بنانے اور مستقل تصفیہ میں امداد دیں گے۔ اگرچہ میرے اور
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۷۵
تحریک آزادی کشمیر
کشمیر کمیٹی کے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے تا ہم کمیٹی اور میں خود پر امن ذرائع کو پسند کرتا
ہوں۔ میں مہاراجہ صاحب سے متوقع ہوں کہ آپ فوری اقدام عمل کریں گے تاکہ دنیا کو
یقین ہو جائے کہ آپ کو اپنی رعایا کی فلاح و بہبود کا خیال ہے اور ریاست صلح اور آئینی ذرائع
کی خواہشمند ہے۔
پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
الفضل ۱۰ نومبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۷۶
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
برطانوی افواج کے جموں میں داخلہ کے متعلق
وائسرائے ہند کو تار
جموں میں انتہائی بربریت واقعہ ہونے کے بعد برطانوی افواج ریاست میں داخل ہو گئی۔
ہیں لیکن تا حال آزادانہ تحقیقات کے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ جب تک کہ پہلی
دلال رپورٹ کو کالعدم قرار دے کرنے آزاد کمیشن کا تقرر نہیں کیا جاتا، مسلمان یہ یقین کرنے
پر مجبور ہیں کہ برطانوی افواج کا ریاست میں داخلہ یا تو مسلمانوں کے خلاف اقدام ہے اور یا پھر
حکومت برطانیہ کے مفاد کی غرض سے ہے۔ لہٰذا میں را میں ہزا ایکسیلینسی سے اپیل کرتا ہوں کرتا ہوں کہ مزید
خطرات کے انسداد کے لئے مداخلت کریں۔
پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
(الفضل ۱۲۔ نومبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
مها راجہ بہادر کشمیر کے بیان پر اظہار اطمینان
قادیان ۱۳۔ نومبر ۔ میں نے آج ہزہائی نس مہاراجہ کشمیر کا
مہاراجہ بہادر کو مبارکباد اعلان بہت دلچسپی کے ساتھ مطالعہ کیا۔ اگر چہ مجھے پہلے ہی علم
تھا کہ ایسا اعلان ہونے والا ہے لیکن پھر بھی میں اس کے مطالعہ سے بہت اثر پذیر ہوا ہوں۔ میں
ہز ہائی نس کو ان کے صحیح فیصلہ اور ان کے وزیر اعظم کو دانشمندانہ مشورہ پر مبارکباد دیتا
ہوں۔ انہوں نے ایک نہایت اہم مسئلہ کے تصفیہ کا دروازہ کھول دیا ہے۔
میری رائے میں حکومت ہند اور ہزا ایکسیلنسی
حکومت ہند اور گورنر پنجاب کا شکریہ گورنر پنجاب ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں کہ
انہوں نے بدامنیوں کے اسباب کی تحقیقات کے لئے مسٹرڈ لیٹن کو مقرر کیا ہے کیونکہ ان سے
بہتر آدمی منتخب نہیں ہو سکتا تھا۔
لیکن اس امر کا تذکرہ ضروری ہے کہ اس کمیشن کو دلال کمیشن کے
ایک شدید نقص تحقیق کردہ واقعات کے صرف بعد کے حالات کی تحقیقات کا اختیار دیا گیا
ہے۔ یہ ایک شدید نقص ہے اس کی فوری تلافی ہونی چاہئے کیونکہ دلال کمیشن کا مسلمانوں نے
مقاطعہ کر رکھا تھا اور دو غیر سرکاری مسلمان ارکان نے اس میں شرکت نہیں کی تھی اس لئے
اس بات کا احتمال ہے کہ کہیں دلال کمیشن کی رپورٹ جس میں مسلمانوں کے ساتھ کوئی انصاف
نہیں کیا گیا تھا، جدید کمیشن کی کارروائی پر اثر انداز نہ ہو جائے۔
کلینسی کمیشن کی ہیئت ترکیبی میں بھی ایک نقص ہے۔ اس گلینسی کمیشن میں کمیشن میں ایک نقص میں ایک ایسا مسلم رکن شامل نہیں جو آئینی مسائل کا ماہر
ہو۔ ایسے رکن کی شمولیت مسلمانوں کے لئے بہت زیادہ اطمینان کا موجب ہوگی۔
اعلان میں سب سے نمایاں بات ریاست کے قوانین میں تبدیلی کر کے
مبارک عزم برطانوی ہند کے قوانین کے مطابق بنانے کا ارادہ اور تحریر و تقریر کی آزادی
دینے کا مبارک عزم ہے۔ یہ ایک بہت بڑی پیش قدمی ہے اور مجھے اس پر بہت خوشی حاصل
انوارالعلوم جلد ۱۲
۱۷۸
تحریک آزادی کشمیر
ہوئی ہے کیونکہ سب سے پہلے میں نے اس بات کو پیش کیا تھا۔
نیک ارادوں کو عملی جامہ پہنایا جائے خاتمہ پر جھے یہ کہنا ہے کہ ہم اس فیصلہ پر کتے
لیکن ہمیں یہ
ہمیں یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ
ہم نے مقصد حاصل کر لیا ہے۔ صحیح راستہ کی طرف قدم اٹھایا گیا ہے۔ لیکن چونکہ تفصیلات کا
ابھی تصفیہ ہونا ہے اس لئے ہم ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی حقیقی ترقی ہو گی یا نہیں۔ ہم امید
کرتے ہیں کہ ہزہائی نس مہاراجہ صاحب اپنے نیک ارادوں کو عملی جامہ پہنائیں گے اور کشمیر
کے اچھے دن آجائیں گے اور یہ ملک دوسری ریاستوں کے لئے مثال ثابت ہو گا۔
پریذیڈنٹ آل انڈیا کشمیر کمیٹی
(الفضل ۱۷۔ نومبر ۱۹۳۱ء)
انوار العلوم جلد ۱۳
149
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلمانان کشمیر کی فوری ضروریات
اگر آپ آج امداد نہیں کرتے تو کل پچھتائیں گے
مسلمانان کشمیر کی بے نظیر مسلمانان کشمیر کی قربانیاں اور مسلمانان ہند کی ہمدردی قربانیوں اور اس کے
ساتھ مسلمانان پنجاب و دیگر صوبہ جات ہند کی ویسی ہی بے نظیر ہمدردی ایک ایسا دل خوشکن
نظارہ ہے کہ ہر مسلمان کے دل کو خوشی کے جذبات سے لبریز کر رہا ہے اور وہ لوگ جو
صورت حالات سے آگاہ اور واقف ہیں جانتے ہیں کہ قربانی کے ان شاندار مظاہروں کے نتیجہ
میں اللہ تعالٰی کے فضل سے مسلمانان کشمیر کی غلامی کی زنجیریں کٹنے والی ہیں اور مسلمانان ہند کی
عظمت ان کے مخالفین کے دلوں میں قائم ہو رہی ہے۔ لیکن اس خوشی کے وقت میں ہمیں ایک
بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے جو یہ ہے کہ جنگ ابھی جاری ہے اور ایک تھوڑی سی غفلت
اور مستی فتح کو شکست میں بدل سکتی ہے۔
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا صدر ہونے
مسئلہ کشمیر کی موجودہ حالت اور اس کا اقتضاء کے لحاظ سے میں اپنا فرض سمجھتا ہوں
کہ تمام مسلمانوں کو کھول کر اس وقت کی حالت بتا دوں۔ اس وقت ریاست کی طرف سے دو
کمیشن مقرر ہیں۔ ایک مڈلٹن کمیشن فسادات کی وجہ اور ذمہ داری دریافت کرنے کے لئے اور
ایک گلینسی کمیشن مسلمانوں کی تمام شکایات اور حق تلفیوں کی تحقیقات کے لئے۔ ان دو
کمیشنوں کے علاوہ ایک کثیر تعداد مقدمات کی جموں و کشمیر اور میرپور میں مسلمانوں کے خلاف
زائر ہے۔ ان تینوں کاموں کے لئے اور مسلمان مظلومین کی امداد کے لئے جن میں مقتولین کی
بیوائیں اور بتائی اور مأخوذین کے غریب رشتہ دار شامل ہیں اور ہندوستان اور انگلستان میں
پراپیگنڈے کے لئے ایک کثیر رقم کی ضرورت ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۸۰
تحریک آزادی کشمیر
اس وقت ہندوستان کے ایک مشہور عالم آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا شاندار اور وسیع کام اہالیان کشمیر کی امداد کشمیر کی امداد کے لئے سری نگر
میں کشمیر کمیٹی کی طرف سے تشریف رکھتے ہیں۔ دور و وکیل اور ایک گریجویٹ دفتری کام کے لئے
اور ایک کلرک سری نگر میں اور ایک وکیل جموں میں کام کر رہے ہیں۔ ایک اور وکیل دو تین
دن تک جموں پہنچ جائیں گے اور ایک وکیل کا میر پور کے لئے انتظام ہو رہا ہے۔ اور ایک یا دو
وکیل زائد کلینسی کمیشن کے کاموں کی نگرانی کے لئے جلد بھیجنے اور ضروری ہیں۔ اس وقت تک
جو وکلاء جا رہے ہیں وہ مفت کام کر رہے ہیں لیکن ان کے اخراجات خور و نوش ، مکان اور
کرایوں کا انتظام ، گواہیاں جمع کرنے اور ہر قسم کی معلومات کمیشن کے لئے مہیا کرنے کا خرچ
نہایت کثرت سے اس وقت پڑ رہا ہے اور کچھ ماہ تک یہ خرچ بجائے کم ہونے کے بڑھتا جائے
گا۔ جموں میں سینکڑوں مسلمان گھر فاقے کر رہے ہیں ، ان کے لئے ریلیف کی الگ ضرورت ہے
اور پروپیگنڈا مزید برآں ہے۔ ان دنوں میں گورنمنٹ اور پریس کی تاروں کا خرچ ہی
تین چار سو روپیہ ماہوار تک پہنچ جاتا ہے۔ انگلستان کی تاریں جو وہاں کے نمائندوں کو
صورت حالات سے آگاہ کرنے کیلئے دی جاتی ہیں ، بہت سا خرچ چاہتی ہیں۔
یہ مکمل اخراجات تین چار ہزار روپیہ ماہوار
آل انڈیا کشمیر اکشمیر کمیٹی کی آمد و اخراجات تک پہنچ جاتے ہیں اور ان سب اخراجات کی
ادائیگی آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے ذمہ ہے جو اس وقت تک سب اخراجات ادا کرتی رہی ہے۔ اس
وقت تک مسلم بنک آف انڈیا کے ذریعہ سے کُل آمد اس کمیٹی کی ۴۶۰۰ کے قریب ہے۔ اور
براہ راست آمد ایک ہزار کے قریب ہے۔ اس میں بھی ایک ہزار کے قریب رقم میری طرف
سے اور انجمن احمدیہ کی طرف سے ہے۔ میں ان سفروں پر جو اس کام پر مجھے کرنے پڑے ہیں
ذاتی طور پر اور اپنی جماعت کے دفتر کی طرف سے چار ہزار سے زائد رقم خرچ کر چکا ہوں۔ جو
رقم نقدی کی صورت میں اس وقت تک کشمیر اور جموں بھیجی جا چکی ہے، وہ پانچ ہزار سے اوپر
ہے اور جو کرایوں وغیرہ کی صورت میں یا مطبوعات کی صورت میں وہاں گئی ہے اسے ملا کر
سات ہزار کے قریب رقم کشمیر اور جموں پہنچ چکی ہے۔ تاروں اشتہاروں، ٹریکٹوں ، سفر خرچ
اور انگلستان کے پروپیگنڈا کا خرچ ملا کر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا خرچ بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور
اس وقت اس کا فنڈ ۴۳۰۰ روپے کا مقروض ہے روض ہے لیکن اس وقت جب کہ کام کا یکدم زور آپڑا
انوار العلوم جلد ۱۴
ہے، مزید قرض لینے کی بالکل گنجائش نہیں۔
تحریک آزادی کشمیر
پس ان حالات کو پبلک کے سامنے لا کر میں تمام بھی خواہان کشمیر سے اپیل بھی خواہانِ کشمیر سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت کی نزاکت
کو سمجھ کر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی امداد کی طرف متوجہ ہوں چونکہ کشمیر میں خرچ کئی جگہ پر ہو رہا
ہے۔ یعنی سری نگر میں ، جموں میں اور عنقریب میرپور میں بھی شروع ہو گا اور پھر ہندوستان
انگلستان میں بھی اس لئے سب روپیہ مرکزی فنڈ آل انڈیا کشمیر کمیٹی میں آنا چاہئے اور اس کے
حساب میں مسلم بنک آف انڈیا لمیٹڈ لاہور میں جمع ہونا چاہئے۔ اگر دس پندرہ دن کے اندر دس
پندرہ ہزار روپیہ جمع نہ ہو سکا تو کمیٹی کو افسوس کے ساتھ امداد کا کام بند کرنا پڑے گا۔ وکلاء اور
دوسرے کارکن حسرت اور افسوس سے واپس آ جائیں گے اور دونوں کمیشنیں یقیناً
مسلمانوں کے لئے بجائے مفید کے مضر ثابت ہونگی۔ اب بھی روپیہ کے نہ ہونے کی وجہ سے
سخت نقصان ہو رہا ہے لیکن اگر فور اروپے کی آمد شروع نہ ہوئی تو کام بالکل بند ہو جائے گا اور
اس کی ذمہ داری مسلمانوں کے سر پر ہوگی۔
میں ہر بہی خواہ سے کہتا ہوں کہ یہ حساب نہ لگا ئیں کہ باقی شہروں کی رقم سے مل کر آپ
کی رقم کافی ہو جائے گی کیونکہ ممکن ہے میری تحریک نے صرف آپ کے دل میں اور آپ کے
شہر کے لوگوں میں ہی اثر کیا ہو۔ پس ہر شخص اس ہمت سے کام کرے کہ گویا سب کام اس کے
ذمہ ہے۔ آئندہ انشاء اللہ سب آمد کی اطلاع بذریعہ اخبارات بھی شائع ہوتی رہے گی تاکہ
سب کو آمد کا اندازہ لگانے کا موقع ملتا رہے۔
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی خدمات کو مجھے افسوس ہے کہ ایل او یا کشمیر کیٹی کی خدمات کو با قاعدہ اخبارات میں شائع نہیں کیا جاتا رہا لیکن ان بہت
سے ریزولیوشنوں کو پڑھ کر جو متواتر سری نگر اور جموں کے پبلک اجلاسوں میں
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے شکریہ کے طور طور پر پاس ہوتے رہے ہیں، آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ
آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا کام نہایت مفید اور ضروری ہے اور اوپر کی تشریح سے اس کی ضرورت
خود آپ پر بھی واضح ہو وگئی گئی ہو ہوگی۔
سلم نمائندگان کشمیر کی طرف سے اپیل میں یہ کہ کرا ترور کو ختم کرتا ہوں کہ میں یہ لکھ اس
ریاست کشمیر کے نمائندوں کی مجلس کے
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۸۲
تحریک آزادی کشمیر
فنانشل سیکرٹری کی طرف سے بھی ایک اپیل آئی ہے جس میں کشمیر کے مسلمانوں کی امداد کے
لئے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی مالی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ اپیل الگ شائع کی جائے گی۔
سردست میں اس اعلان کی اشاعت سے اپنے فرض سے سبکدوش ہوتا ہوں۔ اب مسلمانوں کا
کام ہے کہ اس کام کو ادھو کو ادھورا چھوڑ کر سب قربانیوں کو ضائع کر دیں یا پورا کر کے اپنے بھائیوں کو
آزاد اور اپنی عزت کو قائم کریں۔
خاکسار
میرزا محمود احمد
صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی
یکم دسمبر ۱۹۳۱ء
الفضل مورخه ۶ دسمبر ۱۹۳۱ء)
ا نو ا ر ا لعلوم جلد ۱۳
۱۸۳
تحریک آزادی کشمیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحریک آزادی کشمیر کے تعلق میں مکتوب نمبر ۳
مکری و معظمی راجہ سرہری کشن صاحب کول۔ آپ کا خط مجھے ملا۔ اگر ہزہائی نس
مہاراجہ صاحب جموں و کشمیر خیال فرماتے ہیں کہ میری ملاقات سے کوئی بہتر صورت پیدا ہو سکتی
ہے اور امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے تو مجھے ان کی ملاقات کے لئے کسی مناسب مقام پر
آنے پر کوئی اعتراض نہیں میں بڑی خوشی سے اس کام کو کروں گا۔ حقیقت یہ ہے کہ ریاست کا
فائدہ مہاراجہ صاحب کے منشاء پر منحصر ہے کیونکہ فائدہ تبھی ہو سکتا ہے اگر مہاراجہ صاحب مجھ
سے اس امر پر گفتگو کرنے کو تیار ہوں کہ مسلمانوں کے مطالبات میں سے کون سے ایسے امور
ہیں جن کے متعلق خود مہاراجہ صاحب اعلان کر سکتے ہیں اور کون سے ایسے امور ہیں جن کا
اصولی تصفیہ اس وقت ہو سکتا ہے لیکن ان کی تفصیلات کو گلینسی کمیشن کی رپورٹ تک ملتوی
رکھنا ضروری ہے اور کون سے ایسے امور ہیں کہ جن کے لئے گلی طور پر گلینسی کمیشن کی
رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے۔ اگر مہاراجہ صاحب اس قسم کی گفتگو کرنے پر تیار ہوں اور اس
امر کو پسند فرمالیں کہ وہ کسی مناسب مقام پر جیسے چھاؤنی سیالکوٹ میں تشریف لے آئیں تو میں
چند ممبران کشمیر کمیٹی کو ہمراہ لے کر وہاں آ جاؤں گا تاکہ جو گفتگو ہو میں فوراً اس کے متعلق
ممبروں سے گفتگو کرلوں اور فیصلہ بغیر ناواجب دیر کے ہو سکے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ایسا انتظام
ہو گیا تو یقیناً ریاست اور مسلمانوں دونوں کے لئے مفید ہو گا۔ کیونکہ میرا یا میرے ساتھیوں کا
ہرگز یہ منشاء نہیں کہ فساد پھیلے ۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کی
صورت پیدا ہو جائے۔ اس صورت میں ہم پوری طرح امن کے قیام کیلئے کوشش کریں گے۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
تاریخ احمدیت جلد ششم ضمیمہ نمبر ۲ صفحه ۵۴ مطبوعه ۱۹۶۵ء)