امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 13

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۳۶
فضائل القرآن (۴)
عجیب و غریب حرکات کراؤں۔ یہ خیال کر کے میں ان کی مجلس میں گیا۔ اور ان پر توجہ ڈالنے
لگا۔ مگر وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بڑے اطمینان کے ساتھ باتیں کرتے رہے اور ان پر کچھ
اثر نہ ہوا۔ پھر میں نے اور زور لگایا ۔ مگر پھر بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ آخر میں نے سارا زور لگایا اور
کوشش شش کی کہ آپ پر اثر ڈالوں مگر اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ ایک شیر مجھ پر حملہ کرنے لگا
ہے۔ یہ دیکھ کر میں وہاں سے بھاگا۔ اور واپس چلا آیا۔ لاہور جاکر اس نے حضرت مسیح موعود کو
خط لکھا کہ میں نے انے سمجھ لیا ہے کہ آپ بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔ کسی نے اسے کہا۔ کہ تم نے ولی
اللہ کس طرح سمجھ لیا۔ ہو ہو سکتا سکتا ۔ ہے وہ مسمریزم میں تم سے زیادہ ماہر ہوں۔ اس نے کہا۔
مسمرائیزر کے لئے ضروری ہے کہ وہ خاموش ہو کر دوسرے پر توجہ ڈالے۔ مگر وہ اس وقت
دوسروں سے باتیں کرتے رہے تھے اس لئے وہ مسمر ائیزر نہیں ہو سکتے۔
ایک اعتراض یہ کیا گیا۔ کہ آپ کا ہن ہیں ۔ کاہن وہ لوگ ہوتے ہیں جو
پانچواں اعتراض مختلف علامات سے آئندہ کی خبریں بتاتے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں آتا
ہے ۔ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - ٣٠لے لوگ تجھے کاہن کہتے ہیں۔ حالانکہ تیرا
کلام ایسا نہیں ۔ مگر یہ لوگ بالکل نصیحت حاصل نہیں کرتے۔
یہ عجیب بات ہے کہ قرآن کریم میں جہاں دو جگہ مسحور کا ذکر آیا ہے وہاں دونوں جگہ یہ
آیت بھی ساتھ آئی ہے کہ اُنْظُرُ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا
يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلاً ۔ اس طرح کا ہن کا لفظ بھی دو جگہ آیا ہے اور دونوں جگہ ذکر کا لفظ
ساتھ ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کاہن اور مذکر دونوں اضداد میں سے ہیں۔ چنانچہ سورہ
طور رکوع ۲ میں آتا ہے ۔ فَذَكِّرْ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنِ وَلَا مَجْنُونِ - اس
ان لوگوں کو نصیحت کر کیونکہ تو اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہے نہ مجنون۔ یعنی کاہن
مذکر نہیں ہو سکتا اور مذکر کاہن نہیں ہو سکتا۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کاہن
در حقیقت ارڈ پوپو اس کی قسم کے لوگوں کو کہتے ہیں جو بعض علامتوں وغیرہ سے اخبار
غیبیہ بتاتے ہیں۔ چونکہ رسول کریم میں علم غیب کی اخبار بتاتے تھے۔ بعض نادان آپ کو
کا ہن کہہ دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُن کی اخبار تو محض اخبار ہوتی ہیں۔ اور اس کی
اخبار تذکیر کا پہلو رکھتی ہیں اور اصلاح نفس اور اصلاح قوم سے تعلق رکھتی ہیں تو پھر یہ کاہن
کیونکر ہوا۔ کاہنوں کی خبریں تو ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کو

انوا را العلوم جلد ۱۳
فضائل القرآن (۴)
ایک نے بتائی تھی۔ مولوی صاحب نے ایک دفعہ پردہ میں بیٹھ کر ایک ارڈ پوپو کو اپنا ہاتھ
دکھایا۔ اس نے آپ کو عورت سمجھ کر خاوند کے متعلق باتیں بنانی شروع کر دیں۔ جب وہ بہت
کچھ بیان کر چکا تو مولوی صاحب نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے اپنی داڑھی اس
کے سامنے کر دی۔ یہ دیکھ کر وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ اور پھر کبھی اس محلہ میں نہیں آیا۔
غرض کاہنوں کی خبریں محض خبریں ہی ہوتی ہیں کہ فلاں کے ہاں بیٹا ہو گا۔ فلاں مر جائے
گا ان میں خدا تعالیٰ کی قدرت کا اظہار نہیں ہوتا۔ مگر محمد رسول اللہ میں یہ جو خبریں بتاتے ہیں
ان کو کاہنوں والی خبریں نہیں کہا جا سکتا۔ یہ تو ایمان کو تازہ کرنے والی اور خدا تعالیٰ کی قدرت
اور اس کے جلال کو ظاہر کرنے والی ہیں۔ رسول کہتا ہے میں خدا کی طرف سے آیا ہوں جو میرا
مقابلہ کرے گا وہ ناکام رہے گا۔ اور جو مجھے مان لے گا جیت جائے گا۔ مگر کوئی کاہن یہ نہیں کہہ
سکتا۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ یہ لوگ کہتے ہیں کہ
یہ کاہن کا قول ہے۔ ان کی عقل ایسی ماری گئی ہے۔ کہ اتنی پیشگوئیاں سنتے ہیں جن میں خدا
تعالیٰ کی قدرت اور جبروت کا اظہار ہے۔ مگر پھر بھی نصیحت حاصل نہیں کرتے۔
دوسرا رو اس کا یہ فرمایا - فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ - وَمَا لَا تُبْصِرُونَ إِنَّهَ
لَقَوْلُ رَسُوْلِ كَرِيمٍ وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنِ
قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ
الا قَاوِيلِ لَا خَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ - ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ - فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ أَحَدٍ
عَنْهُ حَجِزِينَ - ۳۲ یعنی ہم شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں اس کو بھی جسے تم دیکھتے ہو اور
اس کو بھی جسے تم نہیں دیکھتے۔ یعنی اس کے ظاہری اور باطنی دونوں حالات اس بات پر شاہد ہیں
کہ یہ قرآن ایک عزت والے رسول کا کلام ہے۔ ظاہری حالات کے لحاظ سے ایک بات میں
کاہن اور شاعر دونوں مشترک ہوتے ہیں۔ شاعر بھی بڑے بڑے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔ اور
سب کچھ بیان کرنے کے بعد ہاتھ پھیلا دیتا ہے۔ اسی طرح کا ہن بھی خبریں بتا کر مانگتا پھرتا ہے۔
مگر فرمایا یہ رسول تو ایسا ہے جو اپنے پاس سے خرچ کرتا ہے۔ کاہن تو دوسروں سے مانگتا ہے۔
یہاں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ قرآن کو رسول کریم صلی اللہ کا کلام قرار دیا گیا ہے۔ یہاں رسول
کہہ کر اس شبہ کو رد کر دیا ہے۔ اور بتایا ہے کہ یہ آپ کا کلام نہیں کیونکہ رسول وہی ہوتا ہے
جو دو سرے کا پیغام لائے اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم) اپنی طرف سے بیان کرتا تو آپ

انوار العلوم جلد ۱۲
کا کلام سمجھا جاتا ہے ۔ مگر یہ تو رسول ہے۔
۲۳۸
فضائل القرآن (۴)
تیسری دلیل یہ دی کہ کاہن تو اپنے اخبار کو اپنے علم کی طرف منسوب کرتا ہے۔ اور کہتا
ہے کہ میں نے جفر، رمل ، تیروں اور ہندسوں وغیرہ سے یہ یہ باتیں معلوم کی ہیں۔ وہ خدا تعالیٰ
کی طرف اپنی خبروں کو منسوب نہیں کرتا۔ مگر یہ رسول کہتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے کلام
پا کر سناتا ہوں اور یہ اپنے کلام کو تنزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ کہتا ہے۔
یہاں یہ بھی بتا دیا کہ کاہن ایسی باتیں بیان کرنے کی وجہ سے اس لئے سزا نہیں پاتا کہ وہ
خدا پر تقول نہیں کرتا بلکہ اپنی طرف سے بیان کرتا ہے۔ مگر رسول کہتا ہے کہ خدا کی طرف سے
میں بیان کرتا ہوں۔ اگر رسول جھوٹا ہو تو فور انتباہ کر دیا جاتا ہے۔ پس یہ کاہن نہیں ہے بلکہ خدا
کا سچا رسول ہے۔ اور اس پر پر جو جو کلام کلام نازل ہوا ہے۔ یہ رب اللہ العالمین خدا کی طرف سے اتارا گیا
ہے۔ اگر کہو کہ یہ اس طرح اپنی کہانت کو چھپاتا ہے تو یاد رکھو کہ جان بوجھ کر ایسا کرنے والا
کبھی سزا سے نہیں بچ سکتا۔ اگر یہ شخص ہماری طرف جھوٹا الهام منسوب کر دیتا۔ خواہ ایک ہی
ہوتا تو ہم یقینا اس کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے اور اس کی رگ جان کاٹ دیتے اور اس صورت
میں تم میں سے کوئی بھی نہ ہو تا جو اسے خدا کے عذاب سے بچا سکتا۔
ایک اعتراض یہ کیا گیا کہ آپ شاعر ہیں۔ چنانچہ سورۃ انبیاء رکوع اول میں
چھٹا اعتراض آتا ہے بَلْ هُوَ شَاعِر کہ یہ فصیح باتیں بیان کر کے لوگوں پر اثر ڈال لیتا
ہے۔ اس کا جواب سورۃ لین رکوع ۵ میں یہ دیا کہ وَ مَا عَلَّمْنَاهُ الشَّعْرَ وَ مَا يَنْبَغِي لَهُ
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ وَ قُرْآنٌ أن مُّبِين - لِيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيَّا وَ يَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى
الْكَافِرِينَ ٣٣ یعنی ہم نے اسے شعر نہیں سکھایا۔ اور یہ تو اس کی شان کے مطابق بھی نہیں
ہے۔ یہ تو ذکر اور قُرْآنٌ مُّبِيْنَ ہے۔ کھول کھول کر باتیں سنانے والا ہے۔ یہ اس لئے
نازل کیا گیا ہے تاکہ اُسے جس میں روحانی زندگی ہے ڈرائے اور کافروں پر حجت تمام ہو جائے۔
اس میں اللہ تعالٰی نے بتایا ہے کہ اول قرآن شعر نہیں۔ ان لوگوں کی عقلیں ماری گئی
ہیں کہ نثر کو شعر کہتے ہیں۔ دوم۔ اگر کہیں کہ مجازی معنوں میں شعر کہتے ہیں کیونکہ شعر کے
معنے ایسی چیز کے ہوتے ہیں جو اندر سے باہر آئے اور شعر کو اس لئے شعر کہا جاتا ہے کہ وہ
جذبات کو اُبھارتا ہے تو اس کا جواب یہ دیا کہ وَمَا يَنْبَغِی که یہ تو اس کی شان کے ہی مطابق
نہیں کہ اس قسم کی باتیں کرے۔ اس کی ساری زندگی دیکھ لو۔ شاعر کی غرض اپنے آپ کو

انوارالعلوم جلد ۱۳
٣٩
فضائل القرآن (۴)
مشہور کرنا ہوتی ہے۔ مگر یہ تو کہتا ہے مِثْلُكُمْ میں تمہارے جیسا ہی انسان ہوں۔ پھر شاعران
لوگوں کی مدح کرتا ہے جن سے اس نے کچھ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ مگر یہ تو کہتا ہے کہ میں تم سے
کچھ نہیں لیتا۔ نہ کچھ مانگتا ہوں۔ پس شاعری اور اس کا لایا ہوا کلام آپس میں کوئی مناسبت
نہیں رکھتے۔ سوم۔ پھر اس میں ذکر ہے حالانکہ شعر ذکر نہیں ہوتا۔ یعنی شاعر اندرونی جذبات کو
ابھارتا ہے۔ شہوت اور حسن پرستی کا ذکر کرتا ہے۔ مگر یہ ایسی باتوں کی مذمت کرتا ہے۔
چہارم۔ پھر یہ ایسا کلام ہے جو فطرت کے اعلیٰ محاسن کو بیدار کر کے جن کی فطرت صحیح ہوتی
ہے۔ انہیں بدیوں سے بچاتا ہے۔ اور جو مردہ ہوتے ہیں ان پر حجت تمام کرتا ہے۔ حالانکہ
شاعر جذبات بہیمیہ کو اُبھارتا ہے۔ پس اسے مجازی طور پر بھی شعر نہیں کہہ سکتے۔
ساتواں اعتراض یہ کیا گیا کہ یہ معلم ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
ساتواں اعتراض أَنِّي لَهُمُ الذِّكْرَى وَ قَدْ جَاءَ هُمْ رَسُولَ وَلَّ مُّبِينٌ - ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ
وَ قَالُوا مُعَلَّمَ مَجْنُونَ ۔ ۳۴ فرمایا ان نا معقولوں کو کہاں سے نصیحت حاصل ہو گئی۔ حالانکہ
ان کے پاس اعلیٰ درجہ کے معارف بیان کرنے والا رسول آیا ۔ مگر یہ لوگ اس سے منہ پھیر کر
چلے گئے۔ اور کہہ دیا کہ اسے کوئی اور سکھا جاتا ہے اور مجنون ہے۔ مطلب یہ کہ یہ ایسا نادان
ہے کہ لوگ اس کو اس کے باپ دادا کے دین کے خلاف باتیں بتا جاتے ہیں اور یہ آگے ان کو
بیان کر دیتا ہے۔
بعض لوگ رسول کریم میں اللہ پر اعتراض کرتے تھے اور اب تک کرتے ہیں کہ قرآن
نہ آپ پر نازل ہوا۔ نہ آپ نے بنایا بلکہ کوئی اور شخص ان کو سکھا دیتا تھا۔ مکہ والے کہتے تھے
کہ مکہ کا ہو کر محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کس طرح اپنی قوم کے بتوں کی مذمت کر سکتا ہے۔
اور ان کے مقابلہ میں دوسری قوم کے نبیوں کی تعریف کر سکتا ہے اسے کوئی اور اس قسم کی
باتیں سکھا جاتا ہے۔ جب وہ حضرت موسیٰ کی تعریف قرآن میں سنتے تو کہتے کہ کوئی یہودی سکھا
گیا ہے اور جب حضرت عیسیٰ کی تعریف سنتے تو کہتے کوئی عیسائی بتا گیا ہے۔ اس میں ان کو اس
بات سے بھی تائید مل جاتی کہ قرآن کریم میں پہلے انبیاء کے واقعات بھی بیان ہوئے ہیں۔ اس
جگہ مجنون حقیقی معنوں میں نہیں آیا۔ بلکہ غصہ کا کلام ہے کیونکہ معلم اور مجنون یکجا نہیں ہو
سکتے ۔ مطلب یہ کہ پاگل ہے۔ اتنا نہیں سمجھتا کہ لوگ اسے اپنے مذہب اور اور قوم کے خلاف
باتیں سکھاتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۴۰
فضائل القرآن (۴)
قرآن کریم میں دو جگہ بھی یہ ذکر آیا ہے۔ سورہ نحل رکوع ۱۴ میں ہے ۔ قُلْ نَزَّلَهُ
رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَهُدًى وَبُشْرَى
لِلْمُسْلِمِينَ - وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُوا نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ
إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهَذَا لِسَانَ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ - ۳۵ فرمایا ۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
تو مخالفوں سے کہدے کہ قرآن کو روح القدس نے اُتارا ہے تیرے رب کی طرف سے ساری
سچائیاں اس میں موجود ہیں۔ اور اس لئے اُتارا ہے کہ مومنوں کے دل مضبوط ہوں اور
مسلمانوں کے لئے ہدایت اور بشارت ہو۔ اور ہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہتے ہیں کسی اور نے
قرآن سکھایا ہے مگر جس کی طرف وہ یہ بات منسوب کرتے ہیں وہ عجمی ہے ( عجمی وہ ہوتا ہے جو
عرب نہ ہو۔ یا عرب تو ہو مگر اپنے مافی الضمیر کو اچھی طرح عربی میں بیان نہ کر سکے) اور یہ جو
کلام ہے یہ تو زبان عربی میں ہے اور وہ بھی معمولی نہیں بلکہ خوب کھول کھول کر بیان کرنے
والی۔
دوسری جگہ فرماتا ہے۔ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هُذَا إِلَّا إِفْكُ افْتَرَهُ
وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمَ أَخَرُونَ فَقَدْ جَاءُوظُلْمًا وَزُورًا - وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُعَلى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلاً - قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرِّ
فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ٣٦ یعنی یہ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن
خدا کا کلام نہیں ہے بلکہ صرف ایک جھوٹ ہے۔ جو اس نے بنا لیا ہے اور اس بنانے میں کچھ
اور بھی لوگ اس کی مدد کرتے ہیں۔ یہ بات کہنے میں انہوں نے بڑا ظلم کیا ہے۔ اور بڑا افترا
باندھا ہے وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا اور وہ کہتے ہیں کہ اس میں پرانے قصے
ہیں جو لکھوا لیتا ہے۔ یعنی دو جماعتیں ہیں ایک مضمون بناتی ہے اور ایک لکھ لکھ کر دیتی ہے۔
فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَاصِيْلاً پھر اس کی مجلس میں اسے خوب پڑھتے ہیں۔ تاکہ یاد ہو
جاۓ قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ کردے۔ اسے خدا نے
اتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کے رازوں کو جاننے والا ہے ۔ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا
بڑا بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
وہ
اس اعتراض میں آج کل عیسائی بھی شامل ہو گئے ہیں ۔ اور بڑے بڑے مصنف مزے
لے لے کر اسے بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں۔ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کیا پتہ تھا کہ عیسائیوں

انوار العلوم جلد ۱۳
الام
فضائل القرآن (۴)
اور یہودیوں کی کتابوں میں کیا لکھا ہے۔ وہ عیسائی اور یہودی ہی تھے جو باتیں بنا کر ان کو دیتے
تھے۔ چونکہ اب بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے اور اسے بہت اہمیت دی جاتی ہے اس لئے میں کسی
قدر تفصیل سے اس کا جواب بیان کرتا ہوں۔
مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ جو کہا گیا ہے کہ اسے بشر سکھاتا ہے۔ اس بشر سے مراد جبر ۳۶
رومی غلام تھا۔ جو عامر بن حضرمی کا غلام تھا۔ اس نے تو رات اور انجیل پڑھی ہوئی تھی۔ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو لوگ تکلیف دینے لگے تو آپ اس کے پاس جاکر بیٹھا کرتے
تھے۔ اس پر لوگوں نے یہ اعتراض کیا۔ دوسری روایتوں میں آتا ہے کہ فرا اور زجاج کہتے ہیں
کہ حو بطب ابن عبد العربی کا ایک غلام عائش یا بعیش نامی پہلی کتب پڑھا کرتا تھا۔ بعد میں
پختہ مسلمان ہو گیا۔ اور رسول کریم میں اللہ کی مجلس میں آتا تھا۔ اس کی نسبت لوگ یہ الزام
لگاتے تھے۔ مقاتل اور ابن جبیر کا قول ہے کہ ابو فکیہ پر لوگ شبہ کرتے تھے ان کا نام بیسار
تھا۔ مذہبا یہودی تھے اور مکہ کی ایک عورت کے غلام تھے۔ بیہقی اور آدم بن ابی ایاس نے
عبد اللہ بن مسلم الحضرمی سے روایت لکھی ہے کہ ہمارے دو غلام بسیار اور جبر نامی تھے دونوں
نصرانی تھے اور عین التجر کے رہنے والے تھے۔ دونوں لوہار تھے۔ اور تلواریں بنایا کرتے تھے
اور کام کرتے ہوئے انجیل پڑھا کرتے تھے۔ رسول کریم میں ہم وہاں سے گزرتے تو ان کے
پاس ٹھہر جاتے۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ ان میں سے ایک غلام سے لوگوں نے پوچھا۔
کہ إِنَّكَ تُعَلِّمُ مُحَمَّدًا فَقَالَ لاَ هُوَ يُعَلِّمُنِي - کیا تم محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو
سکھاتے ہو ؟ اس نے کہا۔ میں نہیں سکھاتا بلکہ وہ مجھے سکھاتا ہے۔ ابن عباس سے روایت ہے
کہ ایک انجمی رومی غلام مکہ میں تھا۔ اس کا نام بلعام تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے
اسلام سکھایا کرتے تھے اس پر قریش کہنے لگے کہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو سکھاتا ہے ۔ ۳۷
مسیحی مؤرخ لکھتے ہیں کہ غالبا آپ نے بحیرہ راھب سے راھب سے سیکھا تھا۔ چونکہ مسیحی تاریخوں
میں بحیرہ کا کہیں پتہ نہیں ملتا۔ اس وجہ سے ابتداء تو وہ اس کے وجود سے ہی منکر تھے لیکن اب
مسعودی کی ایک روایت کی وجہ سے وہ اس کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ اور اس اعتراض کے
رنگ میں اس سے فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔ وہ روایت یہ ہے کہ بحیرہ کو مسیحی لوگ سرگیس
(SERGIUS) کہا کرتے تھے اور SERGIUS نامی ایک پادری کا پتہ مسیحی کتب میں مل جاتا
ہے۔ پس اب وہ کہتے ہیں کہ اس شخص سے سیکھ کر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے نَعُوذُ

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۲۲
فضائل القرآن (۴)
بالله قرآن بنا لیا ۔ میل (SALE) اس خیال کو رد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بحیرہ کا مکہ جانا ثابت
نہیں۔ اور یہ خیال کہ آپ نے جوانی میں دعوی سے بہت پہلے بحیرہ سے قرآن سیکھا ہو عقل
کے خلاف ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ اس سے مسیحیت کا کچھ علم سیکھا ہو۔
وہیری ان روایتوں سے خوش ہو کر کہتا ہے کہ خواہ ناموں میں اختلاف ہی ہو لیکن یہ
روایت اتنی کثرت سے آتی ہے کہ اس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کہ محمد (صلی اللہ علیہ
وسلم) کے پاس بعض مسیحی اور یہودی آتے تھے۔ اور یہ کہ انہوں نے ان کی گفتگو سے خاص
طور پر فائدہ اٹھایا اور جواب کی کمزوری بتاتی ہے کہ کچھ دال میں کالا کالا ضرور ہے، ورنہ یہ کیا
جواب ہوا کہ اس کی زبان اعجمی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی زبان میں بنا دیتا ہو ۔ اور
محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) اسے عربی میں ڈھال لیتے ہوں (وہ اپنے اس خیال کی تصدیق میں آرنلڈ
کو بھی پیش کرتا ہے) اس کے بعد وہ لکھتا ہے:۔
"It is because of this that we do not hesitate to reiterate
the old charge of deliberate imposture۔"
یعنی ہم یہ پرانا الزام دُہراتے ہوئے اپنے دل میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے
کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے جان بوجھ کر جھوٹ بنایا۔
اوپر کے مضمون سے معلوم ہو ہو سکتا ہے کہ کفار مکہ اس اعتراض کو خاص اہمیت دیتے
تھے۔ اور ان کے وارث مسیحیوں نے اس اہمیت کو اب تک قائم رکھا ہے۔ میں پہلے مسیحیوں
کے اعتراضات کو لیتا ہوں۔ اور اس شخص کو جواب میں پیش کرتا ہوں جسے عیسائی خدا کا بیٹا کہتے
ہیں۔ حضرت مسیح پر یہ اعتراض ہوا تھا۔ کہ ان کے ساتھ شیطان کا تعلق ہے اور دیوؤں کو اس
کی مدد سے نکالتے ہیں۔ چنانچہ لکھا ہے:۔
" پھر وہ ایک گونگی بد روح کو نکال رہا تھا۔ اور جب وہ بد روح اُتر گئی تو ایسا ہوا کہ گونگا
بولا اور لوگوں نے تعجب کیا۔ لیکن ان میں سے بعض نے کہا۔ یہ تو بد روحوں کے
سردار بعل زبول کی مدد سے بد روحوں کو نکالتا ہے بعض اور لوگ آزمائش کے لئے
اس سے ایک آسمانی نشان طلب کرنے لگے مگر اس نے ان کے خیالوں کو جان کر ان
سے کہا کہ جس کسی بادشاہت میں پھوٹ پڑے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس گھر میں
پھوٹ پڑے وہ برباد ہو جاتا ہے۔ اور اگر شیطان بھی اپنا مخالف ہو جائے تو اس کی

انوار العلوم جلد ۱۴
۴۴۳
فضائل القرآن (۴)
بادشاہت کس طرح قائم رہے گی۔ کیونکہ تم میری بابت کہتے ہو کہ یہ بد روحوں کو
بعل زبول کی مدد سے نکالتا ہے۔ ۳۹
یہاں حضرت مسیح نے ایک قانون پیش کیا ہے۔ جب ان کے متعلق کہا گیا کہ وہ شیطان کو
شیطان کی مدد سے نکالتے ہیں تو انہوں نے کہا۔ شیطان شیطان کو کیوں نکالے گا؟ اس قانون کے
ما تحت غور کر لو کہ کیا قرآن کسی یہودی یا عیسائی کا بنایا ہوا نظر آتا ہے۔ اگر کسی عیسائی کا بنایا ہوا
ہوتا تو عیسائیت کے رو سے کس طرح بھرا ہوا ہوتا؟ اور اگر کسی یہودی نے بنایا ہوتا تو اس میں
یهودیت کا کس طرح رو ہوتا؟ عیسائیت کا کوئی فرقہ بتا دو اس کارد قرآن سے دکھا دیا جائیگا۔ اس
طرح کوئی یہودی فرقہ پیش کرو۔ اس کا رد قرآن میں موجود ہے۔ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ
کوئی عیسائی اور یہودی اپنے مذہب کی آپ تردید کرے گا۔ قرآن پورے طور پر عیسائیت کو رد
کرتا ہے۔ ہم دور نہیں جاتے پہلی سورۃ میں ہی قرآن نے عیسائیت کی جڑیں اکھیڑ کر رکھ دی
ہیں۔ پہلی سورت جو رسول کریم میں تم پر نازل ہوئی یہ ہے:۔
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
الَّذِى عَلَّمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى
انْ رَأَهُ اسْتَغْنى - إِنَّ إِلى رَبِّكَ الرُّجْعَى أَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا
صَلَّى - أَرَعَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى - أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى أَرَعَيْتَ إِنْ كَذَّبَ
وَتَوَلَّى - اَلَمْ يَعْلَمُ بِأَنَّ اللَّهَ يَرى - كَلَّا لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ - نَاصِيَةِ
كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ فَلْيَدْعُ نَادِيَة - سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدُ
وَ اقْتَرِبْ
ی
یہ سورۃ جو سب سے پہلی سورت ہے۔ اس میں عیسائیت کے تمام مسائل کو رد کر دیا گیا
ہے۔ پہلا حملہ عیسائیت پر یہ ہے کہ فرمایا ۔ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۔ عیسائیت کی بنیاد اس
عقیدہ پر ہے کہ انسان کی فطرت میں گناہ ہے۔ عیسائیت کہتی ہے۔ انسان فطرتا گناہگار ہے اور
عمل سے نیک نہیں بن سکتا۔ اس لئے مسیح کو جو پاک اور بے عیب تھا صلیب پر چڑھا دیا گیا۔
اسی طرح وہ انسانوں کے گناہ اپنے اوپر اٹھا کر قربان ہو گیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خَلَقَ الْإِنْسَانَ
مِنْ عَلَقٍ۔ انسان کی فطرت میں خدا کی محبت رکھی گئی ہے اور اس کی بناوٹ میں ہی خدا سے
تعلق رکھا گیا ہے۔ اس طرح عیسائیت کا پہلا عقیدہ باطل کر دیا گیا اور بتا دیا گیا کہ کفارہ کوئی چیز

فضائل القرآن (۴)
نہیں ہے اس کی بنیاد اس امر پر ہے کہ انسان گناہ گار ہے۔ لیکن اسلام شروع ہی اس بات سے
ہوتا ہے کہ انسان نیک ہے اور اس کی فطرت میں خدا سے محبت رکھی گئی ہے نہ کہ گناہ۔
دوسرا جواب یہ دیا۔ کہ اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ خدا جو تیرا رب ہے اس کی یہ شان
ہے کہ دوسری چیزوں میں جو صفات پائی جاتی ہیں ان سب سے اعلیٰ صفات اس میں جلوہ گر ہیں۔
عیسائیت کہتی ہے کہ خدا میں رحم کی صفت نہیں ۔ وہ گناہگار کو نہیں بخش سکتا۔ مگر اسلام کہتا
ہے۔ جب انسان اپنے قصور وار کو بخش سکتا ہے اور انسان میں عفو کی صفت ہے تو خدا کیوں
نہیں بخش سکتا۔ اور اس میں کیوں یہ صفت نہیں۔ اس میں تو بدرجہ اتم یہ صفت ہے۔ کیونکہ
وہ اَكْرَم ہے۔ یعنی تمام صفات حسنہ میں سب سے بڑھ کر ہے۔
تیسرا رد یہ کیا کہ فرمایا عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَم۔ عیسائیت کی تیسری بنیاد یہ ہے کہ
شریعت لعنت ہے ۔ لیکن قرآن نے بتایا کہ شریعت میں وہ باتیں ہیں جو انسان عقل سے دریافت
نہیں کر سکتا۔ انسان اپنی کوشش سے شرعی احکام نہیں بنا سکتے اس لئے شریعت آتی ہے۔
چوتھی زر عیسائیت پر یہ کی کہ فرمایا كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَّاهُ اسْتَغْنَى
سرکش ہے جو یہ
انسان بڑا ہی سرک
کا
جو یہ کہتا ہے کہ مجھے خدا کی شریعت کی ضرورت نہیں۔ میں خود اپنی
راہنمائی کے سامان مہیا کر لونگا۔ یہ کہنے والے بہت نا معقول لوگ ہیں۔
پانچواں رویہ کیا کہ فرمایا - كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدُ وَاقْتَرِبْ ۔ ایسے لوگوں کی باتیں
کبھی نہ سننا اور اللہ کی خوب عبادت اور فرمانبرداری کرنا۔ رسول کریم مسلم کو فرمایا کہ کسی
راہب کی بات نہ سننا جو شریعت کو لعنت قرار دیتا ہے بلکہ خدا کی فرمانبرداری میں لگا رہ۔ گویا
نجات اور قرب الہی کا ذریعہ بجائے کسی کفارہ پر ایمان لانے کے سجدہ یعنی فرمانبرداری یا
بالفاظ دیگر اسلام کو قرار دیا ہے۔
پس قرآن کی تو پہلی سورۃ نے ہی مسیحیت کو رد کیا ہے اور بادلیل رد کیا ہے۔ اس
طرح سورۃ فاتحہ میں عیسائیت اور یہودیت کو رد کیا گیا ہے۔ پھر کیا کوئی شخص مان سکتا ہے کہ
عیسائی اور یہودی اپنے مذہب کے خلاف خود دلا کل بتایا کرتے تھے۔ روہی صورتیں ہو سکتی
ہیں۔ یا تو عیسائی راہب اپنے مذہب کو ماننے والا ہو گا۔ یا نہ ماننے والا۔ اگر ماننے والا تھا تو اسے
چاہئے تھا کہ اپنے مذہب کی تائید کرتا۔ نہ کہ اس کے خلاف باتیں بتاتا۔ اور اگر نہ ماننے والا تھا
اور سمجھتا تھا کہ جو باتیں اس کے ذہن میں آئی ہیں وہ اعلیٰ درجہ کی ہیں تو اس نے ان کو خود اپنی

انوارالعلوم جلد ۱۲
۴۴۵
فضائل القرآن (۴)
طرف منسوب کر کے کیوں نہ پیش کیا۔ اسے چاہئے تھا کہ اپنے نام پر کتاب لکھتا نہ کہ لکھ کر
دوسرے کو دے دیتا۔
جواب
اب میں ان آیتوں اور ان میں مذکور جوابات کو لیتا ہوں۔ سورہ نحل کی آیات سے
معلوم ہوتا ہے کہ لوگوں کا اعتراض یہ تھا کہ اسے کوئی اور آدمی سکھاتا ہے۔ اس کا جواب اللہ
تعالیٰ نے یہ دیا ہے کہ وہ شخص تو عجمی ہے اور قرآن کی زبان عربی ہے۔ وہیری کہتا ہے کہ یہ
دال میں کچھ کالا کالا ہے۔ مضمون وہ عجمی بنا کر اب بالکل بودا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دال :
دیتا تھا۔ آگے عربی میں وہ خود ڈھال لیتے تھے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کے دوسرے
جواب بھی ایسے ہی بورے ہوتے ہیں۔ اگر قرآن کی دوسری باتیں ارفع اور اعلیٰ ہیں تو ہمیں
سوچنا چاہئے کہ یہ جواب بھی ضرور اعلیٰ ہوگا۔ اور جو مطلب ہم سمجھتے ہیں وہ غلط ہو گا۔
دوسرے اگر یہ جواب ہے جو ڑ تھا تو کیوں مکہ والوں نے اسے رد نہ کر دیا اور کیوں وہیری والا
جواب انہوں نے نہ دیا ان کا تو اپنا اعتراض تھا اور وہ اپنے اعتراض کا مطلب وہیری وغیرہ سے
بہتر سمجھتے تھے۔ وہ کہہ سکتے تھے کہ یہ تو بے معنی جواب ہے۔ مگر کسی ضعیف سے ضعیف روایت
میں بھی یہ نہیں آتا کہ مکہ والوں نے کہا ہو ۔ یہ جو اب بے جوڑ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ ان کا جو اعتراض تھا اس کا جواب انہیں صحیح اور مسکت مل گیا تھا۔ اس لئے وہ خاموش ہو
گئے۔
اب رہا یہ امر کہ اچھا پھر سوال و جواب کا مطلب کیا تھا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اصل
میں کفار کا سوال ایک نہ تھا بلکہ دو تھے اور ان سوالوں کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہی قرآنی جواب کو
ہے جو ڑ قرار دے دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کا ذکر سورۃ نحل میں ہے اور دوسرے کا سورۃ
فرقان میں۔ سورۃ نحل کا وہ سوال نہیں جو سورۃ فرقان کا ہے۔ اور سورۃ فرقان میں وہ نہیں
جو سورۃ نحل میں ہے۔ چنانچہ سورۃ نحل میں یہ اعتراض نقل ہے کہ ایک عجمی شخص آپ کو
سکھاتا ہے۔ قرآن کریم نے اس کا نام نہیں لیا۔ مگر یہ کہا ہے کہ لِسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ
إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ ٢٠ کہ وہ جس کی طرف قرآن کو منسوب کرتے ہیں وہ عجمی ہے۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ مخالف کسی خاص شخص کا نام لیتے تھے۔ پھر یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ شخص
معروف تھا اور مسلمان بھی اس شخص کا نام جانتے تھے۔
سورۃ فرقان کی آیت اس سے مختلف ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کفار کسی خاص آدمی

انوار العلوم جلد ۱۳
۴۲۶
فضائل القرآن (۴)
کا نام لئے بغیر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایک جماعت رسول کریم ملی کو سکھاتی ہے۔ اور
رات دن آپ کے پاس رہتی ہے اور آپ بعض دوسرے لوگوں سے اس جماعت کے بتائے
ہوئے واقعات کو لکھوا لیتے ہیں۔
یہ فرق نمایاں ہے۔ ایک میں ایک خاص شخص کا ذکر ہے اور دوسری میں غیر معین
جماعت کا ذکر ہے۔ ایک میں صرف سیکھنے کا ذکر ہے اور دوسری میں بعض لوگوں سے لکھوانے کا
بھی ذکر ہے ۔ ایک میں محض تعلیم کا تعلیم کا ذکر ہے اور ہے اور دوسری میں پہلوں کے واقعات اور خیالات کے
نقل کرنے کرنے کا ذکر ہے اور پھر سب سے بڑھ بڑھ کے کر یہ کہ دونوں جگہ جواب الگ الگ دیا گیا ہے۔ یہ فرق
اتنے نمایاں ہیں کہ ہر شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جب رسول کریم میں ہم نے دعوی کیا۔ تو شروع میں ہی بعض غلام
آپ پر ایمان لے آئے تھے۔ وہ پہلے بت پرست یا عید یا عیسائی یا یہودی تھے۔ انہیں جب صبح و شام
فرصت ملتی رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر پہنچ جاتے اور دوسرے صحابہ کے ساتھ
دین سیکھتے۔ اور نمازیں پڑھتے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے واقعہ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ
ایک مکان پر یہ اجتماع ہوتا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ابھی ایمان نہ لائے تھے کہ ایک دن
اپنے گھر سے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حملہ کرنے کے ارادہ سے نکلے۔ کسی نے
پوچھا کہ کیا ارادہ ہے ؟ انہوں نے کہا محمد جو صابی ہو گیا ہے اس کی خبر لینے جا رہا ہوں۔ اس نے
کہا پہلے اپنے گھر کی تو خبر لو ۔ انہوں نے کہا۔ کیا ہو گیا ہے؟ اس نے بتایا کہ تمہاری بہن اور
بہنوئی دونوں مسلمان ہو گئے ہیں۔ یہ سن کر وہ اپنی بہن کے گھر گئے ۔ اور جا کر دستک دی۔ اس
وقت ایک صحابی ان کو قرآن پڑھا رہے تھے ۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ عمر ہیں تو صحابی کو چھپا
دیا گیا اور بہن اور بہنوئی سامنے ہوئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کس طرح آئے ہو۔
بتاؤ تم کیا کر رہے تھے۔ میں نے سنا ہے تم بھی صابی ہو گئے ہو۔ انہوں نے کہا۔ یہ غلط ہے۔ ہم تو
صابی نہیں ہوئے۔ عمرؓ نے کہا میں نے تو خود تمہاری آواز سنی ہے۔ تم کچھ پڑھ رہے تھے۔ اور
بہنوئی پر حملہ کر دیا ۔ یہ دیکھ کر بہن آگے آگئی۔ اور ضرب اس کے سر پر پڑی جس سے اس کا
سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا۔ اس پر انہوں نے بڑے جوش سے کہا۔ ہم مسلمان ہو گئے ہیں۔
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئے ہیں۔ تم جو کچھ کرنا چاہتے ہو کر لو۔ جب حضرت عمرؓ
حالت دیکھی تو چونکہ وہ ایک بہادر انسان تھے۔ اور ان کا وار ایک عورت پر پڑا جو اُن کی
نے یہ حالت
عمر نے کہا۔

ا تو ا را العلوم جلد ۱۲
۴۴۷
فضائل القرآن (۴)
と
بہن تھی۔ اس سے انہیں سخت شرمندگی محسوس ہوئی۔ اور انہوں نے کہا کہ تم جو کچھ پڑھ
رہے تھے وہ مجھے بھی دکھاؤ ۔ اس نے کہا۔ تم مشرک اور ناپاک ہو۔ پہلے جا کر نہاؤ۔ پھر بتائیں
گے۔ چنانچہ وہ نہائے اور رہا سہا غصہ بھی دور ہو گیا۔ اس کے بعد قرآن کی جو آیات پڑھ رہے
تھے وہ انہیں سنائی گئیں۔ حضرت عمرؓ کا دل ان کو سن کر پگھل گیا۔ اور وہ بے اختیار کہہ اٹھے
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ ۔ اس وقت وہ صحابی جن کو
انہوں نے چھپایا ہوا تھا۔ وہ بھی باہر آگئے حضرت عمرؓ نے کہا۔ بتاؤ تمہارا سردار کہاں ہے۔ میں
اسکے پاس جانا چاہتا ہوں۔ انہیں بتایا گیا۔ کہ فلاں گھر میں مسلمان جمع ہوتے ہیں۔ حضرت عمرؓ
وہاں گئے۔ وہاں رسول کریم ملی ایم اور بعض صحابہ موجود تھے اور دروازہ بند تھا۔ جب
حضرت عمرؓ نے دستک دی۔ تو صحابہ نے پوچھا کون ہے ؟ حضرت عمرؓ نے اپنا نام بتایا تو صحابہ نے
ڈرتے ہوئے رسول کریم میں اللہ سے عرض کیا۔ عمر آیا ہے۔ دروازہ کے سوراخ سے انہوں
نے دیکھا کہ تلوار ان کے گلے میں لٹکی ہوئی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
فرمایا ۔ دروازہ کھول دو۔ جب عمر اندر داخل ہوئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے
ان کا کرتہ پکڑ کر کہا۔ عمرہ کی نیت سے آئے ہو۔ انہوں نے کہا۔ اسلام قبول کرنے کیلئے۔
آپ نے فرمایا اللهُ أَكْبَرُ - ** ٢٠ یہ سن کر باقی صحابہ نے بھی زور سے نعرہ تکبیر بلند
کیا۔ اس واقع سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم مسلم کی عادت تھی کہ صحابہ کو دین
سکھانے کے لئے الگ مکان میں بلا لیتے۔ چونکہ آپ دروازہ بند کر کے بیٹھتے تھے تاکہ کفار
شرارت نہ کریں۔ اس لئے کفار کے نزدیک اس قسم کا اجتماع بالکل عجیب بات تھی۔ وہ خیال
کرتے تھے کہ وہاں قرآن بنایا جاتا ہے۔ اور چونکہ انبیاء سابق کے بعض واقعات کی طرف
قرآن کریم میں اشارہ تھا وہ یہ خیال کرتے کہ مسیحی اور یہودی غلام یہ باتیں ان لوگوں کو بتاتے
ہیں۔ اور دوسرے صحابہ سے رسول کریم میں کالم لکھوا لیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتا
ہے کہ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِنَّكُ افْتَرَهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ
أخَرُونَ فَقَدْ جَاءُ وَ ظُلْمًا وَ زُورًا - یعنی منکر لوگ کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ بنا لیا گیا ہے۔
اور کچھ لوگ اس میں مدد دیتے ہیں۔ مگر ان کا یہ اعتراض بالبداہت ظلم اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
کیونکہ کیا مسیحی غلام ایسا کر سکتے ہیں کہ خود اپنے دین پر ہنسی کرائیں۔ آخر انہیں اس کی کیا
ضرورت ہے اور کیا فائدہ ہے کہ وہ اس بات پر رات دن ماریں کھائیں اور گرم ریت پر گھسیٹے

·

آج 10 میں سے 10 باقی