امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 14

انوارالعلوم جلد ۱۳
۴۴۸
فضائل القرآن (۴)
جائیں اور ایک بے فائدہ فریب میں شامل ہوں۔ پس ایسے مخلص لوگوں پر یہ اعتراض کر کے
ان لوگوں نے ظلم اور اور جھوٹ سے سے کا کام لیا ہے۔ یہ نا ممکن ہے کہ ایسے لوگ ایسا جھوٹ بنا بنا سکیں۔
دوسرا جواب یہ دیا ہے کہ جن کو تم پرانے قصے سمجھتے ہو وہ قصے نہیں بلکہ آئندہ کے
متعلق خبریں اور پیشگوئیاں ہیں۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ
فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ - اللہ تو کہہ دے کہ یہ خدا کا کلام ہے جو آسمانوں اور زمین کے
رازوں سے واقف ہے۔ کوئی انسان ایسا کلام نہیں بنا سکتا۔ یہ تو غیب کی باتیں ہیں اور غیب
خدا ہی جانتا ہے۔
اب ان جوابوں کو دیکھو کہ کس قدر صحیح اور مضبوط ہیں۔ اور وہیری کا خیال کس قدر
بے معنی ہے۔ اگر یہاں بھی وہی اعتراض سورۃ نحل والا ہوتا تو اس کا وہی جواب کیوں نہ دیا
جاتا جو وہاں دیا گیا ہے ۔ آخر کیا وجہ تھی کہ اگر یہی سوال سورۃ نحل میں تھا تو اس کا جواب بقول
وہیری کے بیہودہ دیا جاتا۔ ایک شخص جو صحیح جواب جانتا ہے اور وہ جواب دے بھی چکا ہے
اسے وہ جواب چھوڑ کر اور جواب دینے کی کیا ضرورت تھی۔ پس یہ جواب لغو نہیں بلکہ
معترضین کی اپنی سمجھ ناقص ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ سورۃ نحل میں یہ سوال ہی نہیں کہ کوئی
اسے مضمون بنا دیتا ہے۔ بلکہ یہ ذکر ہے کہ نادان لوگ ایک ایسے شخص کی نسبت یہ بیان کرتے
ہیں کہ وہ محمد رسول اللہ کو سکھاتا ہے جو خود عجمی تھا۔ یعنی اپنا مفہوم اچھی طرح بیان نہیں کر سکتا
تھا۔ صرف تھوڑی سی عربی جانتا تھا۔ ( عجمی کے یہ بھی معنی ہیں کہ جو اپنا مفہوم اچھی طرح ادا نہ
کر سکے چنانچہ لغت میں یہ معنی بھی لکھے ہیں۔) اس کا جواب اللہ تعالیٰ یہ دیتا ہے کہ دوسرے کا
قول انسان دو طرح نقل کر سکتا ہے۔ ایک تو اس طرح کہ اس کا مطلب سمجھ کر اپنے الفاظ میں
ادا کر دئے۔ اور دوسرا طریق یہ ہے کہ اس کے الفاظ رٹ کر ادا کر دے۔ جیسے طوطا میاں مٹھو
کہتا ہے ۔ نقل انہی دو طریق سے ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ تم جانتے ہو کہ جس شخص
کی طرف تم یہ بات منسوب کرتے ہو۔ وہ اپنا مطلب عربی زبان میں پوری طرح ادا نہیں کر
سکتا۔ پس جب وہ مطلب ہی بیان نہیں کر سکتا تو وہ رسول کریم ملی کو مضامین کس طرح
سمجھاتا ہے کہ وہ عربی میں اس کو بیان کر دیتے ہیں۔ یہ جواب ہے آدھے حصے کا۔ دوسری
صورت یہ ہو سکتی تھی کہ اس کے قول کو نقل کیا جاتا۔ مگر یہ کس طرح ہو سکتا تھا۔ وہ تو عبرانی
میں کہتا تھا اور اس کی بات اگر دہرائی جاتی تو عبرانی میں ہوتی ۔ مگر قرآن تو عبرانی یا یونانی میں
الله الله

انوار العلوم جلد ۱۳
۴۴۹
فضائل القرآن (۴)
نہیں جس میں تو رات یا انجیل لکھی ہوئی ہیں بلکہ عربی میں ہے۔ پس جب نہ وہ شخص اپنا مطلب
عربی میں ادا کر سکتا ہے نہ قرآن کسی دوسری زبان کی نقل ہے تو اس کی طرف یہ کتاب کس
طرح منسوب کی جاسکتی ہے۔
یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ اس وقت تک تورات اور انجیل کا کوئی ترجمہ عربی زبان میں
نہیں ہوا تھا۔ چنانچہ تاریخوں سے ثابت ہے کہ بعض صحابہ کو عبرانی اس لئے پڑھوائی گئی کہ وہ
تورات و انجیل پڑھ سکیں۔ دوسرا ثبوت اس کا یہ ہے کہ مفسرین دنیا بھر کے علوم کا ذکر
تفسیروں میں کرتے ہیں۔ مگر جب بائیبل کا حوالہ دیتے ہیں تو بالعموم غلط دیتے ہیں۔ جس کی وجہ
یہی تھی کہ عربی میں بائیبل نہ تھی۔ وہ سن سنا کر لکھتے اس لئے غلط ہو
ط ہوتا۔
تیسرا ثبوت یہ ہے کہ بخاری میں ورقہ بن نوفل کے متعلق لکھا ہے کہ کان
يَكْتُبُ الْكِتٰبَ بِالْعِبْرَانِي ۲۲ وہ عبرانی میں تو رات لکھا کرتے تھے ۔ گویا اس وقت تو ریت
اور انجیل عربی میں نہ تھی۔ پس یقینا وہ غلام عبرانی یا یونانی میں انجیل پڑھتا تھا۔ اور عربی میں
اس کا مفہوم بیان نہ کر سکتا تھا۔ اس طرح اس اعتراض کو رد کر دیا گیا۔
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ جبیر نے کہا تھا کہ بَلْ هُوَ يُعَلِّمُنِي- جبير
آخر کار مسلمان ہو گیا تھا۔ عبد اللہ بن ابی سرح نے مرتد ہونے پر اس کا راز کفار کو بتا دیا تھا۔
اور وہ اسے سخت تکالیف دیتے تھے ۔ آخر فتح مکہ پر آنحضرت میں ہم نے روپیہ دے کر اسے
آزاد کروا دیا۔ اس سے جب پوچھا گیا تو اس نے کہا۔ میں نہیں سکھاتا بلکہ وہ مجھے سکھاتے تھے ۔
آٹھواں اعتراض یہ تھا کہ اس کے ساتھ شیطان کا تعلق ہے۔ اور اس
آٹھواں اعتراض کی طرف سے اسے کلام حاصل ہوتا ہے۔ اور گو کفار کا کوئی قول اس
اعتراض کے متعلق نقل نہیں کیا گیا۔ مگر اس اعتراض کے اشارے ضرور پائے جاتے ہیں چنانچہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِينُ ٢٣ شیطان اس کلام کو لیکر نہیں اُترے ۔
اسی طرح فرماتا ہے ۔ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَنٍ رَّحِيمٍ ۲۴ یہ شیطان رجیم کا قول نہیں ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کفار کا کا یہ بھی اعتراض تھا کہ اس پر یہ ؟ تھا کہ اس پر شیطان اُترتا ہے۔ افسوس ہے کہ
مسلمانوں نے اس اعتراض کو اور پکا کر دیا ہے۔ اور کفار کے ہاتھ میں ایک ہتھیار دے دیا ہے۔
وہ اس طرح کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ کفار مکہ کے سردار جمع ہو کر رسول کریم ملی ایم
کے پاس آئے اور کہا کہ آپ کے پاس ادنی درجہ کے لوگ آتے ہیں اور بڑے لوگ آپ کی

انوارالعلوم جلد ۱۴
۴۵۰
فضائل القرآن (۴)
باتیں نہیں سنتے۔ اگر آپ دین میں کچھ نرمی کر دیں تو ہم لوگ آپ کے پاس آکر بیٹھا کریں۔
اس طرح دوسرے لوگ بھی آپ کے پاس آنے لگیں گے۔ اس پر رسول کریم سلیم کو خیال
آیا کہ اگر ایسا کر دیا جائے تو پھر بڑے بڑے لوگ مان لیں گے۔ ( مجھے کیا ہی لطف آیا اس شخص
کے اس فقرہ سے جس کا نام نولڈ کے ہے ۔ وہ لکھتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے۔ یہ روایت بنانے
والے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اپنے جیسا ہی بیوقوف سمجھتے تھے ۔ " غرض رسول کریم ملی تیم
کو نعوذ باللہ دین میں نرمی کرنے کا خیال آیا۔ اتنے میں آپ نماز پڑھنے لگے اور سورۃ نجم پڑھنی
شروع کی۔ اس وقت شیطان نے اَفَرَءَ يْتُمُ اللَّتَ وَالْعُزَّى وَمَنْوةَ الثَّالِثَةَ
ی
الأخرى ۲۵ کے بعد یہ کلمات آپ کی زبان پر جاری کر دیے کہ وَتِلْكَ الْغَرَانِيقُ
الْعُلى - وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرْ تَجْی کیا تم نے لات اور عربی اور منات کی حقیقت نہیں
دیکھی۔
کے آخر
چونکہ سوره نجم
یہ بہت خوبصورت دیویاں ہیں اور ان ان کی شفاعت کی بڑی امید ہے۔ چون
آخر میں سجدہ آتا ہے۔ رسول کریم میں سلیم نے سجدہ کیا۔ تو سب کفار نے بھی آپ کے
کر دیا۔ کیونکہ انہوں نے سمجھ لیا کہ آپ نے دین میں نرمی کر دی ہے۔ اور بتوں کو
ساتھ سجدہ کر دیا۔
مان لیا ہے۔
اس روایت کو اتنے طریقوں سے بیان کیا گیا ہے کہ ابن حجر جیسے آدمی کہتے ہیں کہ اس کی
تاویل کی ضرورت ہے۔ گو تاریخی طور پر یہ روایت بالکل غلط ہے۔ اور میں ثابت کر سکتا ہوں
کہ یہ محض جھوٹ ہے مگر اس وقت میں کسی تاویل میں نہیں پڑتا۔ میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں
کہ قرآن اس کے متعلق کیا کہتا ہے۔ اور کیا واقعہ میں رسول کریم میں ہم سے ایسا ہوا ؟
اس موقع پر میں ایک مسلمان بزرگ کا قول بھی بیان کرتا ہوں جو مجھے بے انتہا پسند ہے
میں تو جب بھی یہ قول پڑھتا ہوں ان کیلئے دعا کرتا ہوں۔ یہ بزرگ قاضی عیاض ہیں۔ وہ
فرماتے ہیں۔ شیطان نے رسول کریم صلی اللہ پر تو کوئی تصرف نہیں کیا البتہ بعض محدثین کے
قلم سے شیطان نے یہ روایت لکھوا دی ہے ۔ گویا اگر شیطان کا تسلط کسی پر کرانا ہی ہے تو کیوں
نہ محد ثین پر کرایا جائے ۔ رسول کریم ملی کام کو درمیان میں کیوں لایا جائے۔
بعض نادان کہتے ہیں کہ رسول کریم میں ہم نے سورۃ نجم پڑھتے ہوئے یہ آیتیں بھی پڑھ
دیں۔ اس پر جبریل نازل ہوا اور اس نے کہا۔ آپ نے یہ کیا کیا۔ میں تو یہ آیتیں نہیں لایا تھا
یہ تو شیطان نے جاری کی ہیں۔ یہ معلوم کر کے رسول کریم میں ہم کو سخت فکر ہوا۔ خدا تعالیٰ

انوارالعلوم جلد ۱۳
۴۵۱
فضائل القرآن (۴)
نے اس فکر کو یہ کہہ یہ کہ کر دور کر دیا کہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلَا نَبِيِّ إِلَّا
إِذَا تَمَنَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ
أيْتِهِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ - ۲۶ فرمایا ۔ تم سے پہلے بھی کوئی نبی اور رسول ایسا نہیں بھیجا گیا کہ
جب اس کے دل میں کوئی خواہش پیدا ہوئی ہو تو شیطان نے اس میں دخل نہ دے دیا ہو۔ پھر
اللہ تعالیٰ شیطان کی بات کو مٹا دیتا ہے۔ اور جو اس اس کا کی اپنی طرف سے ہوتی ہے اسے قائم رکھتا
ہے۔
کہتے ہیں جب یہ آیت اللہ تعالی نے نازل کی تو رسول کریم ملی ایم کی تسلی ہو گئی۔ تسلی
کس طرح ہوئی اسی طرح جس طرح اس بڑھیا عورت کی ہو گئی تھی جس سے کسی نے پوچھا کہ
کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تمہارا کبڑا پن دور ہو جائے یا یہ کہ دوسری عورتیں بھی تمہاری طرح
کبڑی ہو جائیں۔ اس نے کہا۔ مجھ پر تو دوسری عورتوں نے جس قدر ہنسی کرنی تھی کر لی ہے۔
اب باقی عورتیں بھی کبڑی ہو جائیں تاکہ میں بھی ان پر ہنسوں۔
اس روایت کو درست قرار دینے والوں کے نزدیک رسول کریم میں کی کس طرح
تسلی ہوئی۔ اس طرح کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو کہہ دیا کہ تم پر ہی شیطان کا قبضہ نہیں ہوا سب
نبیوں پر ہوتا چلا آیا ہے۔ یہ سن کر رسول کریم میں اللہ کا فکر دور ہو گیا۔ کتنی نا معقول بات ہے۔
ان لوگوں نے کبھی اتنا بھی نہ سوچا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَاللَّهُ عَلِيمٌ
حَكِيمُ الله تعالیٰ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ شیطان کا ہر نبی اور
رسول پر قبضہ پالینا بڑی حکمت کی بات ہے۔ اور پھر علیم کا اس کے ساتھ کیا تعلق ہے۔
میں بیان کر رہا تھا کہ ایک بزرگ کے قول سے مجھے بڑا مزہ آتا ہے۔ ان کا نام
قاضی عیاض ہے۔ وہ اس قسم کی روایتیں نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان سے یہ تو پتہ لگ
گیا کہ شیطان کا تصرف ہوا۔ مگر رسول کریم میں الم پر نہیں بلکہ ان روایتوں کو نقل کرنے
والوں کی قلموں پر ہوا ہے۔ یہ بہت ہی لطیف بات ہے۔
قرآن کریم نے اس کا جو جواب دیا ہے۔ وہ اسی جگہ موجود ہے جہاں کہتے ہیں کہ شیطان
نے آیتیں نازل کیں ۔ یعنی تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلى - وَأَنَّ شَفَا عَتَهُنَّ لَتُرْ تَجْی کے
ی
بعد کہتے ہیں کہ یہ آیات اتریں۔ اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنْثَى - تِلْكَ إِذَا قِسْمَةً شِيزَى
إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءُ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَّا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۵۲
فضائل القرآن (۴)
مِنْ سُلْطَانٍ - ۴۷ فرمایا ۔ کیا تم اپنے لئے تو بیٹے قرار دیتے ہو۔ اور خدا کے لئے۔ لات
منات اور عزی بیٹیاں ۔ یہ کس قدر بھونڈی تقسیم ہے جو تم نے کی۔ یہ نام تم نے اپنے طور پر
رکھ لئے ہیں۔ خدا کی طرف سے نازل نہیں ہوئے ۔ خدا نے تو ان بتوں کے لئے اتارا ہی کچھ
نہیں۔
کیا ان آیات کے بعد کوئی شخص ان فقروں کو درمیان میں شامل سمجھ سکتا ہے۔ پس یہ
آیات ہی بتا رہی ہیں کہ ان میں وہ فقرے داخل نہیں ہو سکتے ۔ آخر کفار عربی تو جانتے تھے۔
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آیتیں بھی اس حصہ کو رد کر رہی ہیں۔ فرمایا وَمَا تَنَزَّلَتْ
بِهِ الشَّيْطِينُ - وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ - ۲۸ یعنی اس میں شیطانی کلام کا اس
قدر رد ہے کہ اسے شیطان اتار ہی کس طرح سکتا ہے ۔ (۲) پھر اگر شیطان یا اس کے ساتھی
اس میں کچھ ملانا چاہیں۔ تو ملا ہی نہیں سکتے ۔ کہیں کوئی عبارت کھپ ہی نہیں سکتی جو کچھ ملائیں
گے۔ بے جوڑ ہوگا۔ جیسا کہ یہاں ہوا ہے۔ پھر آگے چل کر فرماتا ہے ۔ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى
مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيْطِينُ - تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَافٍ أَثِيمٍ تُلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ أَكْثَرُ هُمُ
كَذِبُونَ ۔ ۴۹ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس طرح اترتے ہیں۔ شیطان کا تعلق ہر
افاک اور اثیم کے ساتھ ہوتا ہے۔ یعنی جو بڑا جھوٹ بولنے والا اور گنہگار ہو اس سے
شیطان کا تعلق ہوتا ہے۔ مگر محمد رسول اللہ صلی الله کے متعلق تو تم خود کہتے ہو کہ اس سے بڑھ
کر سچا اور کوئی نہیں۔ اس کے امین ہونے کے بھی تم قائل ہو ۔ پھر اس پر شیطان کا تصرف کس
طرح ہو سکتا ہے ۔ پھر فرماتا ہے۔ اِنَّ الشَّيْطِيْنَ لَيُوْحُونَ إِلَى أَوْلِيْئِهِمْ
لِيُجَادِلُو كُم ه کہ شیطان تو اپنی وحی شیطانوں کی طرف کرتا ہے تاکہ وہ تم سے جھگڑیں
مومنوں کی طرف نہیں کرتا۔
اب دیکھو وہ روایتیں جو بیان کی جاتی ہیں رسول کریم ملی ہم پر کیسا خطرناک الزام لگاتی
ہیں۔ شیطان تو اپنے دوست کو ہی کہے گا۔ کہ یہ ہتھیار لے جا اور لڑ۔ کسی مسلمان کو وہ اپنے
خلاف کس طرح بتائے گا۔
اسی طرح سورۃ نحل رکوع ۱۳ میں آتا ہے اِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَنَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا
وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ إِنَّمَا سُلْطَنُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُمْ بِهِ
مُشْرِكُونَ الله یعنی شیطان کا مومنوں پر کوئی تسلط نہیں ہو سکتا جو خدا پر توکل رکھتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۵۳
فضائل القرآن (۴)
شیطان کی حکومت تو انہی پر ہوتی ہے جو اس کے دوست ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ شرک
کرتے ہیں۔ محمد مسی ہم تو ساری عمر شرک کا رد کرتے رہے۔ ان سے شیطان کا کیا تعلق ہو سکتا
ہے۔
سورة
نواں اعتراض یہ کیا گیا ہے کہ یہ شخص مفتری اور کذاب ہے۔ سورۃ ص
نواں اعتراض میں آتا ہے۔ وہ دشمنوں نے کہا۔ هَذَا سَاحِرُ كَذَّابٌ اسی طرح
محل ۱۴ میں آتا ہے ۔ قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مُفْتَر ۵۲، مخالف کہتے ہیں کہ تو مفتری ہے
اللہ تعالیٰ اس کا جواب یہ دیتا ہے کہ وَمَا كَانَ هَذَا الْقُرْآنُ أَنْ يُفْتَرَى مِنْ دُونِ اللَّهِ
وَلَكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَبَ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ -
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرُهُ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُونِ اللَّهِ
إِنْ كُنْتُمْ صُدِقِينَ - ۵۳ فرمایا۔ یہ قرآن خدا کے سوا کسی اور اور سے بنایا ہی نہیں جا سکتا۔ اس
کے اندر تو پہلی کتابوں کی پیشگوئیوں کی تصدیق ہے۔ پھر اس کے اندر الہامی کتابوں کی تفصیل
ہے اور اس میں شک کی کوئی بات نہیں۔ یہ کتاب رب العلمین کی طرف سے ہے۔ یہ لوگ کہتے
ہیں کہ اپنے پاس سے بنائی ہے۔ ان سے کہو کہ تم اس جیسی کوئی ایک ہی سورت لے آؤ۔ اکیلے
نہیں سب کو اپنی مدد کے لئے بلا لو اگر تم واقع میں بچے ہو ۔
اس آیت میں پانچ دعوے قرآن کریم کے متعلق قرآن کریم کے متعلق پانچ دعوے پیش کئے گئے ہیں۔ اول یہ کہ قرآن اپنی دلیل
آپ ہے اور اسے خدا کے سوا کوئی بنا ہی نہیں سکتا۔ اس میں ایسے امور ہیں جو انسان کے اختیار
سے باہر ہیں یعنی امور غیبیہ فرماتا ہے ۔ قُل لَّا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ
الْغَيْبَ إِلَّا اللهُ ه کہ آسمان اور زمین میں خدا کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔ مطلب یہ کہ
قرآن میں غیب کی باتیں ہیں اور یہ خدا کے سوا کوئی نہیں بتا سکتا۔
دو سرا دعوی یہ کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ پہلی کتابوں کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔
تیسرا یہ کہ اس میں پہلی کتابوں کی تشریح ہے۔
چوتھا یہ کہ ہر امر کو دلیل کے ساتھ ایسے رنگ میں بیان کرتا ہے کہ اس کے درست
ہونے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا۔
پانچواں یہ کہ قرآن خدا کی صفت رَبُّ الْعَلَمِينَ کے ماتحت نازل ہوا ہے تاکہ اس کا

انوار العلوم جلد ۱۳
فیضان سب قوموں کیلئے وسیع ہو۔
لدويد
فضائل القرآن (۴)
فرماتا ہے۔ اگر قرآن افترا ہے تو ان پانچ صفات والی کوئی سورۃ پیش کرو۔ اگر ان صفات
والی سورۃ لے آؤ گے تو ہم مان لیں گے کہ انسان ایسی کتاب بنا سکتا ہے۔ لیکن اگر تم سارے
مل کر بھی نہ بنا سکو ۔ تو معلوم ہوا کہ ایسی کتاب کوئی انسان نہیں بنا سکتا۔
اس سے معلوم ہوا کہ جس سورۃ (یونس) میں یہ دعوے کئے گئے ہیں اس سے پہلے جس
قدر قرآن اتر چکا تھا۔ اس میں یہ پانچ باتیں پائی جاتی تھیں۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا قرآن کے
اس حصہ میں یہ پانچوں باتیں ہیں۔ اگر ہیں تو ثابت ہو جائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔
علم غیب
پہلی بات یہ بیان فرمائی کہ قرآن میں وہ باتیں ہیں جو خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
یعنی قرآن میں علم غیب ہے۔ اس کے لئے جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو اس
کی نہایت ابتدائی سورتوں میں سے ایک سورۃ کوثر ہے جو ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل
ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَعْطَيْنُكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ - إِنَّ
شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ ۔ رسول کریم میں تعلیم کے متعلق دشمن کہا کرتا کہ یہ ابتر ہے۔ اس کی
کوئی نرینہ اولاد نہیں۔ اس کے بعد اس کا جانشین کون بنے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سورۃ میں فرماتا
ہے کہ تو ابتر نہیں بلکہ تیرا دشمن ابتر ہے۔ رسول کریم ملی تاہم کس طرح ابتر نہیں۔ اور آپ کا
دشمن کس طرح ابتر ہے۔ اس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - اے
محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) ہم نے تیرے متعلق فیصلہ کر دیا ہے کہ ہم تجھے ایک عظیم الشان جماعت
دیں گے۔ جو روحانی طور پر تیری فرزند ہوگی۔ اور اس اور اس میں بڑے بڑے اس اعلیٰ پایہ کے انسان ہوں
گے۔ پھر فرماتا ہے ۔ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ ۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تو اس خوشی میں
خوب نمازیں پڑھ دعائیں کر اور قربانیاں کر ۔ پھر جب ہم تیری جماعت کو اور بڑھانے لگیں تو
تو اور عبادت کر اور قربانیاں کر۔ کیونکہ ہم تیری روحانی نسل کو بڑھانے والے ہیں۔ اور یہ
روحانی نسل اس طرح بڑھے گی کہ ابو جہل کا بیٹا چھینیں گے اور تجھے دے دیں گے۔ وہ ابتر ہو
جائے گا۔ اور تو اولاد والا ہو گا۔ یہی حال دوسروں کا ہوگا۔ ان کے بیٹے چھین چھین کر ہم تمہیں
دے دیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ان کے بیٹے رسول کریم میں ہم کو دیئے گئے۔ اور وہ
روحانی لحاظ سے ابتر ہو گئے۔ یہی وجہ تھی کہ جوں جوں رسول کریم میں ہم کو کامیابی ہوتی گئی۔
کفار زیادہ تکلیفیں دیتے گئے۔ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا جو سورۃ کوثر میں بیان کی گئی ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۵۵
فضائل القرآن (۴)
الله
،
اللہ تعالیٰ نے سورۃ انبیاء رکوع ۴ میں ذکر کیا ہے۔ فرماتا ہے۔ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي
الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَالِبُونَ - ۵۵، فرمایا ۔ کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں
دیکھتے کہ ہم ان کے ملک کو اس کے کناروں کی طرف سے چھوٹا کرتے جا رہے ہیں۔ اور ہر روز
ان کی اولادیں محمد رسول اللہ میں سلیم کو دے رہے ہیں۔ کیا اس سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ
غالب آئیں گے ۔ وہ غالب کس طرح آسکتے ہیں جب کہ ہم ان کے جگر گوشے کاٹ کاٹ کر
تیرے حوالے کرتے جا رہے ہیں۔ اور انہی ابتر کہنے والوں کے بچے اور عزیز اسلام میں داخل
ہو کر اس کی صداقت ظاہر کر رہے ہیں اور کفار کو بے اولاد اور آنحضرت میں کو با اولاد
ثابت کر رہے ہیں۔ چنانچہ مکہ کے بڑے بڑے خاندانوں کے جو بیٹے اور بھتیجے رسول کریم
ملی ہم کو دیئے گئے ان میں حضرت عثمان، حضرت زبیر، حضرت عبدالرحمن بن عوف، حضرت
سعد بن ابی وقاص، حضرت طلحہ بن عبید اللہ حضرت ابو عبیدہ حضرت ارقم بن ابی ارقم
حضرت عثمان بن مظعون اور حضرت سعید بن زید تھے۔ یہ لوگ ابتدا میں ہی ایمان لے آئے
تھے۔ اور وہ رؤساء جو رسول کریم میں تعلیم کو دکھ دینے میں سب سے بڑھے ہوئے تھے یہ ان
کے بیٹے اور بھانجے اور بھتیجے تھے۔ ان کے مسلمان ہو جانے کی وجہ سے کفار کو اور زیادہ غصہ
آتا کہ یہ اپنے باپ دادا کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ اور محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) کی تائید
کرتے ہیں۔ حضرت عثمان بن مظعون ولید بن مغیرہ کے عزیز تھے۔ اور اس نے ان کو پناہ
دی ہوئی تھی۔ حضرت عثمان ایک دن باہر جا رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک مسلمان پر
سخت ظلم کیا جا رہا ہے۔ مگر آپ کو کسی نے کچھ نہ کہا۔ انہوں نے و نے ولید کے پاس جا کر کہا کہ میں
اب آپ کی پناہ میں نہیں رہنا چاہتا۔ کیونکہ میں یہ نہیں دیکھ سکتا کہ دوسرے مسلمانوں کو تو اس
طرح رکھ دیا جائے اور میں آپ کی پناہ میں محفوظ رہوں ۔ اللہ تعالیٰ مومن کے ایمان کی
آزمائش کرتا ہے۔ ادھر انہوں نے پناہ ترک کی اور ادھر یہ حادثہ پیش آگیا کہ لبید جو ایک بہت
بڑے شاعر تھے ایک مجلس میں شعر سنا رہے تھے۔ کہ ایک شعر انہوں نے پڑھا جس کا مطلب یہ
تھا کہ ہر چیز خدا کے سوا تباہ ہونے والی ہے اور ہر نعمت آخر میں زائل ہونے والی ہے۔ جب
لبید نے پہلا مصرع پڑھا تو حضرت عثمان نے کہا ٹھیک ہے۔ اس پر لبید نے غصہ سے اس کی
طرف دیکھا کہ ایک بچہ میرے کلام کی داد دے رہا ہے۔ اسے اس نے اپنی ہتک سمجھا اور کہا۔
اے مکہ والو! پہلے تو تم میں ایسے بد تہذیب لوگ نہ تھے ۔ اب تمہیں کیا ہو گیا ہے۔ انہوں نے
!

انوار العلوم جلد ۱۴
۴۵۶
فضائل القرآن (۴)
کہا۔ یہ بے وقوف بچہ ہے۔ اسے جانے دیں۔ حالانکہ بات یہ تھی کہ انہوں نے قرآن سنا ہوا
تھا۔ اور اب ان کے نزدیک شعروں کی کچھ حقیقت ہی نہیں رہ گئی تھی۔ بلکہ خود لبید نے
مسلمان ہونے پر یہی طریق اختیار کیا۔ حضرت عمرؓ نے ایک دفعہ اپنے ایک گورنر کو کہلا بھیجا کہ
مجھے بعض مشہور شعراء کا تازہ کلام بھجواؤ ۔ جب ان سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا۔ تو انہوں
نے قرآن کریم کی چند آیات لکھ کر بھیج دیں۔
جب لبید نے دوسرا مصرع پڑھا اور کہا کہ ہر نعمت زائل ہونے والی ہے تو عثمان نے
کہا۔ یہ غلط ہے۔ جنت کی نعمتیں کبھی زا کبھی زائل نہیں ہونگی۔ یہ سن کر اسے طیش آگیا اور اس نے
اہل مجلس سے کہا کہ تم نے میری بڑی ہتک کرائی ہے۔ اس پر ایک شخص نے عثمان کو برا بھلا
کہا۔ اور اس زور سے مکا مارا کہ ان کی ایک آنکھ نکل گئی۔ ولید کھڑا دیکھ رہا تھا۔ اس نے کہا۔
دیکھا میری پناہ میں سے نکلنے کا یہ نتیجہ ہوا۔ اب بھی پناہ میں آجاؤ ۔ حضرت عثمان نے کہا۔ پناہ
کیسی۔ میری تو دوسری آنکھ بھی انتظار کر رہی ہے کہ خدا تعالی کی راہ میں نکلے۔ ان کے فوت
ہونے پر رسول کریم میں ہم نے انہیں بوسہ دیا اور آپ کی آنکھوں سے اس وقت آنسو
جاری تھے۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صاحبزادہ ابراہیم فوت ہوا۔ تو آپ نے
فرمایا الْحِقَ بِسَلْفِنَا الصَّالِحِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونِ ٦ه، یعنی ہمارے صالح عزیز
معثمان بن مظعون کی صحبت میں جا۔
دوسرا دعوی قرآن کریم کے پہلی کتب کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والی کتاب متعلق یہ کیا گیا ہے کہ یہ پہلی کتب
کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والی کتاب ہے۔ چنانچہ استثناء باب ۱۸ آیت ۱۵ میں آتا ہے۔
” خداوند تیرا خدا تیرے لئے۔ تیرے ہی درمیان سے۔ تیرے ہی بھائیوں میں سے
تیری مانند ایک نبی برپا کرے گا۔ ۵۷
اس میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ نبی جو آنے والا ہے وہ بنی اسرائیل میں سے نہیں
ہو گا بلکہ ان کے بھائیوں یعنی بنی اسماعیل میں سے ہو گا گویا وہ اولاد ابراہیم علیہ السلام میں سے ہی
ہو گا۔ نہ کہ کسی غیر قوم سے پھر اس کی علامت یہ بتائی کہ :۔
جب وہ نبی خداوند کے نام سے کچھ کہے۔ اور وہ جو اس نے کہا ہے واقع نہ ہو یا پورا
نہ ہو۔ تو وہ بات خداوند نے نہیں کی۔ ۵۸۴

اتوا را العلوم جلد ۱۳
لدود
فضائل القرآن (۴)
اب دیکھو قرآن کی باتیں کیسی پوری ہوئیں۔ اور اس کی بیان کردہ پیشگوئیاں کس طرح
سچی نکلیں ۔ کفار نے جب رسول کریم صلی اللہ کے متعلق کہا کہ اس کی اولاد نہیں تو خدا تعالیٰ نے
فرمایا ۔ ہم اسے اولاد دیں گے ۔ اور ابتر کہنے والوں کی اولاد ہی چھین کر دے دیں گے۔ چنانچہ
ایسا ہی ہوا۔ اور یہ پیشگوئی بڑی شان سے پوری ہوئی۔
حضرت مسیح نے اس پیشگوئی کا مصداق ہونے سے انکار کیا ہے۔ چنانچہ یوحنا بابا
آیت ۲۱ میں لکھا ہے :۔
انہوں نے اس سے پوچھا۔ پھر کون ہے ۔ کیا تو ایلیاہ ہے۔ اس نے کہا۔ میں نہیں
ہوں۔ کیا تو وہ نبی ہے۔ اس نے جواب دیا کہ نہیں۔"
اسی طرح اعمال باب ۳ میں لکھا ہے کہ وہ نبی مسیح کی بعثت ثانی سے پہلے اور بعثت ا
کے بعد ظاہر ہو گا۔ بلکہ یہاں تک لکھا ہے کہ :۔
سموئیل سے لے کر پچھلوں تک جتنے نبیوں نے باتیں کیں ان سب نے ان دنوں کی
خبر دی ہے ۔ ۵۹
اول
یہ پیشگوئی رسول کریم میم کے ذریعہ پوری ہوئی۔ کیونکہ آپ ان کے بھائیوں یعنی
حضرت ابراہیم کے بیٹے حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے تھے۔
اس طرح یسعیاہ آنے والے نبی کی خبر دیتے ہوئے کہتے ہیں :۔
تب قومیں تیری راستبازی اور سارے بادشاہ تیری شوکت دیکھیں گے۔ اور تو ایک
نئے نام سے کہلائے گا۔ جسے خداوند کا مونہہ خود رکھ دے گا۔ “
سوائے اسلام کے دنیا میں کوئی مذہب نہیں جس کا نام خدا تعالیٰ نے رکھا ہو۔ چنانچہ
اسلام کے متعلق ہی فرمایا ہے ۔ وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ***
دوسری پیشگوئی بھی اس کے ساتھ لکھی ہے اور وہ یہ ہے کہ :۔
تو آگے کو متروکہ نہ کہلائے گی۔ اور تیری سرزمین کا کبھی پھر خرابہ نام نہ ہو گا۔ بلکہ
تو حفیضیاہ کہلائے گی ۔ "
یہ پیشگوئی بھی اسلام کے متعلق ہی ہے۔ چنانچہ مکہ کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ مَنْ
دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا آل جو اس میں داخل ہو وہ امن میں آجاتا ہے۔
پھر حضرت مسیح کہتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۴۵۸
فضائل القرآن (۴)
” مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنی ہیں۔ مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر
سکتے۔ لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔ اس
لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا۔ لیکن جو کچھ سنے گا رہی کہے گا۔ اور تمہیں آئندہ
کی خبریں دے گا۔ "
اب دیکھو۔ اس میں کتنی علامتیں رسول کریم میں کی بیان کی گئی ہیں۔
اول یہ کہ آنیوالا نبی ایسی تعلیم دے گا جو مسیح تک کسی نے نہیں دی۔ گویا وہ سب سے
بڑھ کر تعلیم دے گا۔
(۲) وہ ساری باتیں کہے گا۔ یعنی کامل تعلیم دے گا۔ اور اس کے بعد اور کوئی اس سے
بڑھ کر تعلیم نہیں لائے گا۔
(۳) وہ اپنی طرف سے کچھ نہیں کہے گا۔ بلکہ کلام اللہ لائے گا۔
(۴) اس کلام اللہ میں آئندہ کی خبریں ہوں گی۔
(۵) وہ کلام مجھ (یعنی مسیح ) پر دشمنوں کے عائد کردہ الزامات کو دور کرے گا۔
یہ سب باتیں رسول کریم میں یہ پر صادق آتی ہیں۔ پہلی بات حضرت مسیح نے یہ فرمائی
تھی کہ وہ نبی ایسی تعلیم لائے گا جو پہلے کوئی نہیں لایا۔ قرآن کریم اس کے متعلق فرماتا ہے
عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ یعنی قرآن کریم کے ذریعہ وہ وہ باتیں سکھائی گئی ہیں۔ جو کسی
اور کو معلوم نہیں۔ دوسری بات حضرت مسیح نے یہ بیان کی تھی کہ وہ ساری باتیں بتائے گا۔
قرآن کریم میں اس کے متعلق آتا ہے ۔ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ آج سارا دین تم پر
مکمل کر دیا گیا ہے۔ پھر سورہ کہف رکوع ۸ میں آتا ہے ۔ وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ
لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ - ۱۴ ہم نے اس قرآن میں ہر ضروری بات کو مختلف پیرایوں میں
بیان کر دیا ہے۔ تیسری بات حضرت مسیح نے یہ بتائی تھی کہ وہ اپنی طرف سے کچھ نہ کہے گا۔
بلکہ خدا تعالی اسے جو کچھ بتائے گا اسے پیش کرے گا۔ قرآن کریم میں بھی آتا ہے۔ وَمَا
ا
يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحی ۵ یہ رسول اپنی طرف سے سے کچھ نہیں کہتا بلکہ
خدا ہی کا کلام پیش کرتا ہے۔ باقی سب کتابوں میں انبیاء کی اپنی باتیں بھی ہیں۔ صرف قرآن ہی
ایک ایسا کلام ہے جو سارے کا سارا خدا کا کلام ہے۔ پانچویں بات حضرت مسیح نے یہ بیان فرمائی
ہے کہ وہ نبی ان الزامات کو دور کرے گا جو مجھ پر لگائے جاتے ہیں۔ اس کے متعلق سب لوگ

انوار العلوم جلد ۱۳
۴۵۹
فضائل القرآن (۴)
جانتے ہیں کہ حضرت مسیح کو نَعُوذُ بِاللهِ وَلَدَ الزَّنا کیا گیا تھا۔ اور لعنتی قرار دیا گیا تھا۔
قرآن نے ان الزامات کی پوری تردید کی۔
اب میں تیسری بات بیان کرتا ہوں کہ قرآن کریم کتب سماویہ کی کتب سماویہ کی تفصیل تشریح اور تفصیل بیان کرنے والا ہے۔ اس میں علوم روحانیہ کو
کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ اور انہیں کمال تک پہنچایا گیا ہے۔ میں اس کی ایک دو مثالیں پیش کرتا
ہوں۔
وو
تو رات میں لکھا تھا:۔
تیری آنکھ مردت نہ کرے کہ جان کا بدلہ جان۔ آنکھ کا بدلہ آنکھ ۔ دانت کا بدلہ
دانت۔ ہاتھ کا بدلہ ہاتھ ۔ اور پاؤں کا بدلہ پاؤں ہو گا ۔ "
اور انجیل میں یہ تعلیم دی گئی تھی کہ :۔
تم سن چکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ ۔ اور دانت کے بدلے دانت۔
لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ شریر کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر
طمانچہ مارے۔ دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے۔ اور اگر کوئی تجھ پر نالش کر کے
تیرا کرتہ لینا چاہے تو چوغہ بھی اسے لے لینے دے۔ اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار
لے جائے اس کے ساتھ دو کوس چلا جا۔ "کل
مگر قرآن کریم نے کہا ہے۔
وَجَزَوْا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةً مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ
يُحِبُّ الظَّلِمِينَ - ١٨
یعنی شرارت کے مطابق بدی کا بدلہ لے لینا تو جائز ہے۔ لیکن جو شخص معاف کر دے
اور اس میں دوسرے کی اصلاح مد نظر رکھے اللہ تعالیٰ اسے خود اجر دے گا۔ اللہ
تعالیٰ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
تورات نے ایک حصہ تو بیان کیا تھا اور دوسرا چھوڑ دیا تھا۔ اور انجیل نے دوسرا حصہ
بیان کیا اور پہلا حصہ چھوڑ دیا۔ قرآن کریم نے اس تعلیم کو مکمل کر دیا۔ فرمایا۔ بدی کا بدلہ لے
لینا جائز ہے ۔ لیکن جو شخص معاف کر دے ایسی صورت میں کہ بدی نہ بڑھے اس کا اجر اللہ پر
ہے۔ ہاں جو ایسے طور پر معاف کرے کہ معافی دینے پر ظلم بڑھ جائے تو اس سے خدا ناراض

·

آج 10 میں سے 10 باقی