امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 15

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۶۰
فضائل القرآن (۴)
ہو گا کیونکہ وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق تفصیلی احکام گذشتہ سال کے
مضمون میں بیان کر چکا ہوں۔ اور بتا چکا ہوں کہ پہلی کتب میں ان امور کے متعلق صرف مختصر
احکام دیئے گئے ہیں۔ مگر قرآن کریم نے ہر ایک حکم کی غرض اور اس کے استعمال کی حدود
وغیرہ تفصیل سے بیان کی ہیں۔
قرآن کریم کی چوتھی خصوصیت یہ بیان کی کہ لا رَيْبَ
دلائل و براہین سے مزین کلام فيه ہر ایک امر کو دلیل سے بیان کرتا ہے اور شک
کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔ شک ہمیشہ ابہام سے پیدا ہوتا ہے۔ مگر قرآن کریم کے دعوؤں کی بنیاد
<
وقدر
مشاہدہ پر ہے۔ قرآن میں ہستی باری تعالیٰ ملائکہ دعا نبوت نبوت انبیاء کی ضرورت قضاء وق
حشر و نشر جنت و دوزخ نماز و روزہ حج و زکوۃ اور معاملات وغیرہ کے متعلق دلائل بیان کئے
گئے ہیں۔ یونہی دعوے نہیں کئے گئے۔ مثلاً جنت کے متعلق آتا ہے۔ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ
رَبِّهِ جَنَّتَانِ 19 ہم یہ نہیں کہتے کہ مرنے کے بعد تمہیں جنت ملے گی۔ اور تم یہ نہیں کہہ
سکتے کہ مرنے کے بعد کیا معلوم جنت ملے گی یا نہیں۔ قرآن اسی دنیا میں جنت کا ثبوت پیش کرتا
ہے۔ اور مومنوں کو اسی دنیا میں جنت حاصل ہو جاتی ہے۔ اس کا ثبوت یہ دیا کہ إِنَّ الَّذِينَ
قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ - حه یعنی وہ لوگ لوگ جو یہ و یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا
رب ہے اور پھر استقامت سے اسلام کی تعلیم پر قائم رہتے ہیں۔ ان پر فرشتے اترتے ہیں جو
انہیں کہتے ہیں کہ تم غم نہ کرو۔ تم کو جنت کی بشارت ہو ۔ گویا اسی دنیا میں انہیں خدا سے کلام
کرنے کا شرف حاصل ہو جاتا ہے اور جب خدا کا کلام مل گیا تو ریب کہاں رہ گیا۔
پانچویں بات یہ بیان فرمائی قرآن کریم کے ذریعہ صفت رَبُّ الْعَلَمِينَ کا ظہور کہ قرآن کریم کا اس حالت
میں نزول ہوا کہ اس سے رَبُّ الْعَلَمِینَ کی صفت کا ظہور ہوتا ہے۔ اس لئے کہ اس میں ہر
فطرت کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ بعض انسانوں میں غصہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ انہیں
عفو کی طرف توجہ دلائی جائے بعض میں دیوٹی اور بے غیرتی ہوتی ہے انہیں غیرت کی تعلیم دی
گئی۔ انجیل نے اس کا خیال نہیں رکھا اس نے ہر حال میں عفو کی تعلیم دی ہے اور تورات نے

انوارالعلوم جلد ۱۲
۴۶۱
فضائل القرآن (۴)
عفو کا خیال نہیں رکھا ہر حالت میں سزا دینے پر زور دیا ہے۔ مگر قرآن نے دونوں قسم کے لوگوں
کا خیال رکھا ہے۔ پھر ہر زمانہ کا خیال رکھا ہے۔ اور تمام دنیا کو دعوت دی ہے۔ چنانچہ فرمایا
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا * * کہ کہہ دے اے لوگو! میں
تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
پس قرآن کریم سے پہلی کوئی کتاب ایسی نہیں جس نے ساری دنیا کو دعوت دی ہو۔
انہوں نے دوسری قوموں کیلئے رستے بند کر دیئے۔ حضرت مسیح کا انجیل میں یہ قول موجود ہے
کہ:۔
میں اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا
گیا۔ " الحه
اور یہ کہ :۔
لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو ڈال دینی اچھی نہیں۔ ۲۴
گویا مسیح نے بنی اسرائیل کے سوا کسی اور کو ہدایت دینے سے انکار کر دیا ۔
مگر قرآن میں سب قوموں کے ماننے کے لئے خدا تعالیٰ نے سامان جمع کر دیئے ۔ مثلاً
(1) سارے نبیوں کی تصدیق کی۔ اس سے سب کے دلوں میں بشاشت پیدا کر دی۔ لیکن اگر
کوئی ہندو عیسائی ہو تو اسے یہ کہنا پڑتا ہے کہ بدھ اور کرشن جھوٹے ہیں۔ اور اگر کوئی عیسائی
ہندو ہو۔ تو اسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کو جھوٹا قرار دینا پڑتا
ہے۔ مگر کتنی خوبی کی بات ہے کہ قرآن نے کہہ دیا ۔ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَ
نَذِيرًا وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ ، ہم نے اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تجھے
حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔ اور کوئی قوم ایسی نہیں جس میں ہماری طرف سے
نذیر نہ بھیجا گیا ہو۔ اس بنا پر رسول کریم میں اللہ نے تمام اقوام سے کہہ دیا کہ مجھے قبول کر کے
تمہیں اپنے بزرگوں کو جھوٹا کہنے کی ضرورت نہیں۔ وہ بھی سچے تھے۔ ہاں ان میں اور مجھ میں
یہ فرق ہے کہ ان کی تعلیم اس زمانہ کے لئے مکمل تھی جس میں وہ آئے۔ لیکن میں جو تعلیم لایا
ہوں یہ ہر زمانہ کے لئے مکمل ہے۔
دوسری دلیل رسول کریم ملی یم کے مفتری نہ ہونے کی
مفتری ہمیشہ ناکام ہوتا ہے قرآن کریم یہ بیان کرتا ہے کہ مفتریوں کا ذکر کرنے کے بعد

أنوار العلوم جلد ۱۲
فضائل القرآن (۴)
فرماتا ہے اُولئِكَ لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ دُونِ اللَّهِ
مِنْ أَوْلِيَاءَ يُضْعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ مَا كَانُوا يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا
يُبْصِرُونَ أُولَئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
لا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ۔ اک یعنی لوگ کہتے ہیں کہ یہ نبی جھوٹ
پیش کرتا ہے۔ حالانکہ اس قسم کا جھو ۔ کا جھوٹ بنانے والے تو خدا کے عذاب میں گرفتار ہوتے ہیں۔
اور وہ عذاب سے ہر گز بیچ نہیں سکتے۔ ان کا عذاب لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جاتا ہے اور وہ بچی بات سننے
کی بھی طاقت نہیں رکھتے کجا یہ کہ وہ سچی باتیں خود بنا سکیں۔ وہ عذاب سے گھرے ہوئے ہوتے
ہیں۔ اور جب دنیا میں ان کا یہ حال ہوتا ہے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ قیامت میں ان کا کیا حال ہو گا۔
اس میں بتایا کہ مفتریوں کی تو یہ علامت ہوتی ہے کہ ان پر عذاب نازل ہوتا ہے مگر محمد
رسول اللہ میں اللہ پر تو کوئی عذاب نہیں آیا بلکہ خدا نے اس کی مدد کی ہے۔
دوسری علامت مفتری کی یہ ہوتی ہے کہ اس کا عذاب بڑھتا جاتا ہے۔ مگر اس رسول کی
تو ہر گھڑی پہلی سے اچھی ہے۔
(۳) پھر مفتری کو اپنی تعلیم بدلنی پڑتی ہے۔ مگر کیا اس نے بھی کبھی قرآن کی کوئی بات
بدلی پھر یہ مفتری کس طرح ہو سکتا ہے۔
دوسرا الزام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ
وَجَدَكَ ضَا ضالاً فَهَدَی کا صحیح مفہوم لگایا گیا ہے کہ آپ نعوذ باللہ نبوت سے
پہلے
ضال تھے۔ اور بعد میں بھی گناہ آپ سے سرزد ہوتے رہے۔ ان الزامات کی بنا خود
قرآن کریم ہی کی بعض آیات کو قرار دیا گیا ہے۔ مال کے متعلق تو یہ آیت پیش کی جاتی ہے
کہ وَوَجَدَكَ ضَالاً فَهَدَی دی ہم نے تجھے نال پایا پھر ہدایت دی۔ اس کا جواب قرآن ۵
کریم کی ایک دوسری آیت ہے جس میں اللہ تعالی نے آپ سے ضلالت کی کلی طور پر نفی کر دی
ہے ۔ فرماتا ہے۔ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوْى - ٦ ه ہم نجم کو
شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ نجم اس بوٹی کو کہتے ہیں جس کی جڑ نہ ہو۔ فرمایا۔ ہم اس
بوٹی کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جس کی جڑ نہیں ہوتی۔ جب کہ وہ گر جاتی ہے۔ یعنی
وہ جتنا اونچا ہونا چاہتی ہے اس قدر گرتی ہے۔ اس شہادت سے تم سمجھ سکتے ہو کہ تمہارا یہ
صاحب کبھی گمراہ نہیں ہوا اور نہ راستہ سے دور ہوا۔ ضل ظاہری گمراہی کے لئے آتا ہے اور

انوا را معلوم جلد ۱۴
عموی باطنی فساد کے لئے ۔ جو فساد اعتقاد سے پیدا ہو ۔
فضائل القرآن (۴)
فرمایا جو بے جڑ کی بوٹی ہو ۔ اس پر تو جتنے زیادہ دن گذریں اس میں کمزوری آتی جاتی
الله
ہے۔ اگر محمد رسول اللہ سلیم کا خدا سے تعلق نہ ہوتا تو اس کی جڑ مضبوط نہ ہوتی اور یہ کمزور
ہوتا جاتا اور خرابی پیدا ہو جاتی ۔ مگر تم دیکھتے ہو کہ جوں جوں دن گزر رہے ہیں اسے زیادہ سے
زیادہ طاقت حاصل ہو رہی ہے اور یہ دن رات ظاہری اور باطنی طور پر ترقی حاصل کر رہا ہے۔
اگر ضلالت اس کے اندر ہوتی تو اس پر ضلالت والا کلام نازل ہو تا۔ مگر اس پر جو کلام نازل ہوا
ہے۔ اسے دیکھو کیا اس میں کوئی بھی ہوائے نفس کا نشان ملتا ہے اگر یہ عادی ہو تا تو شیطانی اثر
اس کے کلام پر ہوتا۔ لیکن اس کا کلام تو پر کا کلام تو پر شوکت اور قادرانہ قادرانہ کلام پر مشتمل ہے۔ شیطانی
تعلقات والا انسان دنیا پر تصرف کیسے حاصل کر سکتا ہے۔
یہی مضمون اللہ تعالیٰ نے سورۃ صحی میں بیان کیا ہے۔ فرماتا ہے ۔ وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ
لَّكَ مِنَ الأولى لے کہ تیری ہر پیچھے آنے والی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔ اب کیا یہ عجیب بات
نہیں کہ یہاں تو کہا کہ تیری ہر پچھلی گھڑی پہلی گھڑی سے اچھی ہوتی ہے لیکن اس سورۃ میں کہہ
دیا کہ تو گمراہ تھا۔ آیا پچھلی گھڑی کا پہلی سے اچھی ہونا ضلالت کی دلیل ہوتا ہے؟
سورۃ ابراہیم رکوع ۴ میں آتا ہے ۔ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً كَلِمَةً طَيِّبَةً
كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ۸ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ
کیسی باتیں بیان کرتا ہے۔ پاک کلمہ کی مثال ایک پاک درخت کی سی ہوتی ہے جس کی جڑ میں
بڑی مضبوطی ہوتی ہے۔ اور اس کی شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہوتی ہیں۔ اسی طرح صادق
کی علامت یہ ہے کہ اس کی تعلیم ترقی کرتی ہے اور اس کی جماعت بڑھتی جاتی ہے۔ اب یہ
رسول جو دن رات ترقی کر رہا ہے۔ اگر ضلالت پر ہوتا۔ تو جتنی زیادہ تعلیم بناتا۔ اسی قدر زیادہ
نقص ہوتے۔ مگر اس کے کلام کی زیادتی تو اس کی تعلیم کو مکمل بنا رہی ہے۔
وه
پھر بتایا ۔ اگر یہ غاوی ہو تا تو شیطانی اثر اس کے کلام پر ہوتا۔ مگر اس کا کلام تو ایسا ہے کہ
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى - عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى
ی
یہ اپنی خواہش نفسانی سے کلام نہیں کرتا بلکہ اس کا پیش کردہ کلام صرف خدا تعالیٰ کی
طرف سے نازل ہونے والی وحی ہے اور اس کو یہ کلام بڑی قوتوں والے خدا نے سکھایا ہے۔
ایک اور آیت بھی اس امر کو حل کرتی ہے۔ سورہ بنی اسرائیل رکوع ۸ میں آتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۲
له ماله
فضائل القرآن (۴)
وَإِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ
وَإِذًا لَّا تَخَذُوكَ خَلِيلاً ۸۰ فرمایا ۔ قریب تھا کہ کہ لوگ تجھے عذاب میں مبتلا کر دیں۔
عام طور پر لوگوں نے غلطی سے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ رسول کو پھیلا لیں۔ مگر وہ
رسول کریم میں ہم کو کہاں پھلا سکتے تھے۔ اس کے تو یہ معنی ہیں کہ قریب ہے کہ یہ لوگ تجھے
سخت عذاب دیں اس کلام کی وجہ سے جو تجھ پر وحی کیا گیا ہے تاکہ تو اس سے گھبرا کر کچھ تبدیلی
کرلے۔ اور اگر ایسا ہو تو یہ ضرور تجھے دوست بنالیں۔ لیکن ان کا خیال ایک جنون ہے وَلَو
لَا أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلاً - اللہ اگر ہم نے قرآن نہ بھی نازل
کیا ہوتا تو بھی تیری فطرت ایسی پاک ہے کہ یہ بات تو بڑی ہے۔ تیری ان سے مشابہت پھر بھی
معمولی سی ہوتی ۔ مگر اب تو تجھے وحی الہی نے ایک صحیح راستہ دکھا دیا ہے۔ اب ان کی یہ خواہش
کس طرح پوری ہو سکتی ہے۔
اب سوال ہوتا ہے کہ پھر وَوَجَدَكَ ضَالَّاً فَهَدی کا کیا مطلب ہوا۔ سو اس کا
جواب خود اس سورۃ میں موجود ہے۔ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی
ایک زبردست دلیل دی گئی ہے۔ فرماتا ہے وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجْى - مَا وَدَعَكَ
رَبُّكَ وَمَا قَلی - ۸۲ اے دنیا کے لوگو سنو! عین دوپہر کے وقت کو۔ اور رات کو جب وہ
خوب ساکن ہو جاتی ہے اور اس کی تاریکی چاروں طرف پھیل جاتی ہے ہم اس بات کی شہادت
میں پیش کرتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ہم نے کبھی نہیں چھوڑا۔ اور نہ محمد
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے ہم کبھی ناراض ہوئے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ دو پہر اور آدھی رات اس بات کی کس طرح دلیل ہیں کہ محمد
سے خدا کبھی ناراض نہیں ہوا۔ اور نہ اس نے آپ کو چھوڑا۔ یہ ظاہر ہے کہ یہاں
ظاہری دن رات مراد نہیں۔ بلکہ مجازی دن رات مراد ہیں۔ اور یہ محاوہ ہر زبان میں پایا جاتا
ہے کہ رات اور دن سے خوشی اور رنج اور ہوش اور غفلت کا زمانہ مراد لیا جاتا ہے۔ رات
تاریکی مصیبت اور جہالت کو کہتے ہیں۔ اور دن ترقی ، روشنی اور علم کے زمانہ کو کہتے ہیں۔ پس
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تیری عمر کی ان گھڑیوں کو بھی پیش کرتے ہیں جو خوشی کی تھیں اور ان
کو بھی پیش کرتے ہیں جو رنج کی تھیں اور تیرے ہوش کے زمانہ کو بھی اور بچپن کے زمانہ کو بھی
جو جہالت کا زمانہ ہوتا ہے۔ پھر اس زمانہ کو بھی جو نبوت سے پہلے کا تھا۔ اور اسے بھی جب

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۶۵
فضائل القرآن (۴)
نبوت کا سورج طلوع ہو کر نصف النہار پر آگیا ۔ تجھ پر وہ زمانہ بھی آیا۔ جب کہ تو دایہ کی
گود میں تھا۔ پھر وہ زمانہ بھی آیا جو شباب کی تاریکی کا زمانہ ہوتا ہے۔ وہ زمانہ بھی آیا جب
جذبات سرد ہو جاتے ہیں۔ پھر وہ زمانہ بھی آیا۔ جب کہ ہر طرف تیرے دشمن ہی دشمن تھے
اور تیرے لئے دن بھی رات تھا۔ پھر وہ زمانہ آیا جب ساری قوم تجھے امین اور صادق کہتی
تھی۔ ان سب زمانوں کو دیکھ لو۔ کیا کوئی وقت بھی ایسا آیا ہے جب خدا تعالیٰ نے تیری نصرت
سے ہاتھ روکا ہو اس کی ناراضگی کسی رنگ میں تجھ پر ظاہر ہوئی ہو۔ بعض لوگ آرام اور
عزت حاصل ہونے پر بگڑ جاتے ہیں۔ مگر تجھے جب امن ہوا۔ امیر بیوی ملی۔ تیری قوم نے تیری
عزت کی۔ اس وقت بھی تو نے اچھے کام کئے۔ کام کئے۔ پھر وہ زمانہ آیا کہ خدا نے اپ انے اپنا کلام تجھ پر اُتارا۔
تب بھی تو فرمانبردار رہا۔ گویا تیری ہر آنے والی گھڑی پہلی سے اعلیٰ اور بہتر رہی ہے۔ اور خدا
کی تائید اور اس کی پسندیدگی بڑھتی چلی گئی۔ اب دیکھو رسول کریم میں ہم کی صداقت کی یہ
کتنی بڑی دلیل ہے۔ عجیب بات ہے۔ خدا تعالیٰ تو کہتا ہے کہ اس کی ساری زندگی بچپن سے
لے کر آخر تک دیکھ لو۔ ایک لمحہ بھی اس کے لئے گمراہی کا نہیں آیا۔ اور خدا تعالیٰ نے اسے
نہیں چھوڑا ڑا مگر نادان مخالف کہتے ہیں کہ آپ گمراہ تھے۔ اگر یہی گمراہی ہے تو ساری ہدایت اس
پر قربان کی جاسکتی ہے۔
پھر فرماتا ہے ۔ وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الأولى - تیرا ہر قدم ترقی کی طرف چلتا
و کر گمراه
راہ ہو
گناہ ہوتا ہے۔ اگر نعوذ باللہ رسول کریم میں یہ بڑے ہو گیا۔ بچپن میں انسان بے گناہ
گئے تو آخرت اولی سے بہتر نہ ہوئی۔ مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیری ہر اگلی گھڑی پہلے سے
اچھی تھی۔ اور جب ہر اگلی گھڑی اچھی تھی تو ضلالت کہاں سے آگئی۔
ایسے انعام
پھر فرماتا ہے وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى - ۸۳ عنقریب اللہ تعالیٰ تجھے
دے گا کہ تو خوش ہو جائے گا۔ اس کے متعلق ہم قرآن کریم سے دیکھتے ہیں کہ
رسول کریم میں کی وہ کونسی خواہش تھی جس کے پورا ہونے سے آپ خوش ہو سکتے تھے۔
سوره کهف رکوع میں آتا ہے ۔ فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِ هِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا
بِهُذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا ۸۴، اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تو اپنے آپ کو اس لئے ہلاک کر رہا
ہے۔ کہ لوگ ہمارے کلام پر ایمان کیوں نہیں لاتے ۔ یہ خواہش تھی رسول کریم میں یہ کی کہ
آپ کی قوم خدا تعالیٰ کے کلام کو مان لے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ

انوار العلوم جلد ۱۴
۴۶۶
فضائل القرآن (۴)
رَبُّكَ فَتَرْضَی تو نے دیکھا ہے کہ تیری ہر گھڑی کو ہم نے پہلی سے اچھا رکھا پھر کیا تمہاری یہ
بات ہم رد کر دیں گے کہ تیری قوم ہدایت پا جائے ۔ ہمیں اس خواہش کا بھی علم ہے اور اسے
بھی ہم پورا کر دیں گے۔
پھر فرمایا - اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيماً فَاوَى - ۸۵ اے محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) تو یتیم تھا
جب پیدا ہوا۔ اس تیمی کے وقت سے خدا نے تم کو اپنی گود میں لے لیا۔ گویا کوئی وقت خدا کی
گود سے باہر آپ پر آیا ہی نہیں۔ اوی کے معنی ہیں قرب میں جگہ دی۔ فرمایا اَلَمْ
يَجِدُكَ يَتِيمًا فَأَؤی کیا خدا نے تم کو یتیم پا کر اپنے پاس جگہ نہیں دی ۔ وَوَجَدَكَ مَالاً
مهدی اب اس کے معنی اگر یہ کئے جائیں کہ تجھے گمراہ پایا پھر ہدایت دی تو یہ معنی یہاں چسپاں
ہی نہیں ہو سکتے۔ پس اس کے یہی معنی ہیں کہ ہم نے تجھ میں محبت کی تڑپ دیکھی اور دنیا کی
ہدایت کا سامان دے دیا۔ ان معنوں کی تائید ایک اور آیت سے بھی ہوتی ہے۔ جب
حضرت یعقوب علیہ السلام نے کہا کہ مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ہے تو انہیں گھر والوں نے
کہا۔ تَا لِلَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلْلِكَ الْقَدِيمِ ۵۶، یوسف کی پرانی محبت تیرے دل سے نکلتی
ہی نہیں۔ تو ابھی تک اسی پرانی محبت میں گرفتار ہے ۔ وہ لوگ حضرت یعقوب علیہ السلام کو گمراہ
نہیں سمجھتے تھے۔ بلکہ یوسف علیہ السلام کی محبت میں کھویا ہوا سمجھتے تھے۔ اس لئے ملال کا
لفظ انہوں نے شدت محبت کے متعلق استعمال کیا۔ پس وَوَجَدَكَ ضَالَا فَهَدَی کے یہ معنی
ہیں کہ جب تو جو ان ہوا اور تیرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ خدا سے ملے بغیر میں آرام نہیں
پاسکتا تو ہم نے تجھے فورا آواز را آواز دی که آجا میں موجود ہوں۔ اے محمد ) محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) تجھے
معلوم ہے کہ جب ہم نے ہدایت دی تو وہ تیرے نفس کے لئے ہی نہ تھی بلکہ ساری دنیا کیلئے
تھی ۔ پس لوگ تیرے پاس آئے اور مختلف طبائع کے لوگ آئے پھر ہم نے ان کی کفالت کیلئے
قرآن کے ذریعہ تجھے وہ رزق دیا جو ہر فطرت کے انسان کیلئے کافی تھا۔ پس وَوَجَدَكَ عَائِلاً
فَاغْنى ۸۷ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے تجھے کثیر العیال پایا اور اپنے فضل سے غنی کر
دیا - فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ - وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَر ۸۸، پس اب تو بھی ان پر اتنا بوجھ
نہ ڈالنا کہ ان کی طاقتیں کچلی جائیں۔ نہ اتنی رعایت کرنا کہ بگڑ جائیں۔ اس آیت میں مالی
کے مقابل پر سائل رکھا گیا ہے جس میں اس طرف اشارہ ہے کہ وہاں بھی مال سے مراد
خدا کی محبت کے طلبگار کے ہیں۔ بہر حال فرمایا کہ جب کوئی تمہارے پاس ہدایت حاصل کرنے
L

انوار العلوم جلد ۱۳
فضائل القرآن (۴)
کیلئے آئے تو انکار نہ کرنا بلکہ وہ ہدایت جو ہم نے تجھے دی ہے اسے ساری دنیا میں پہنچانا۔
ضال کے جو معنی میں نے اس وقت کئے ہیں اس کے خلاف کوئی اور معنی ہو ہی نہیں سکتے ۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَوَجَدَكَ ضَالاً فَهَدَى - ہم نے تجھے مال پایا اور اس کے
نتیجہ میں ہدایت دی۔ اور دوسری طرف فرماتا ہے۔ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ
۸۹ کہ فسق کے نتیجہ میں کبھی ہدایت نہیں ملا کرتی۔ پھر مال کے معنی گمراہ کسی طرح کئے جا
سکتے ہیں۔
پھر فرماتا ہے ۔ وَإِذَا جَاءَتْهُمْ آيَةً قَالُوا لَنْ نُؤْمِنَ حَتَّى نُؤْتَى مِثْلَ مَا أُوتِيَ
رُسُلُ اللَّهِ اللهُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارُ
عِنْدَ اللَّهِ وَ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ۔ 30 جب ان کے پاس کوئی نشان آتا
ہے تو وہ کہتے ہیں۔ ہم اسے نہیں مان سکتے۔ جب تک ہمیں ویسا ہی کلام نہ ملے جو رسولوں کو
ملا۔ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے کہ وہ اپنی رسالت کہاں رکھے ۔ یہ گناہگار لوگ ہیں۔ ان کو تو
ذلت ہی ملے گی۔ اس آیت میں صاف طور پر بتا دیا کہ گناہ کے نتیجہ میں ذلت حاصل ہوتی ہے نہ
کہ ہدایت۔
پھر یہ جو کہا جاتا ہے کہ رسول کریم نَعُوذُ
ذَنْب اور استغفار کی حقیقت باللہ گناہگار تھے۔ اس کے لئے ذنب اور
اِسْتِغْفَار کے الفاظ پیش کئے جاتے ہیں۔ لیکن عام طور پر لوگوں نے اس کے معنی نہیں سمجھے۔
استغفار کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں کہ جو مشکلات کسی کے رستہ میں حائل ہوں ان کو
ڈھانپ دیا جائے۔ اسی طرح ذنب کے معنی گناہ کے بھی ہوتے ہیں اور غیر ضروری باتوں کے
بھی۔ پس غفر کے معنی ڈھانکنے اور ذنب کے معنی زوائد کے ہیں۔ جب رسول کریم میں ایم
کے متعلق استغفار کا لفظ آتا ہے تو اس سے مراد آپ کے رستہ کی مشکلات کا دور ہونا ہوتا
ہے۔ اور جہاں ذنب کا لفظ آتا ہے وہاں زوائد کا دور کیا جانا مراد ہوتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو
سورۃ نساء رکوع ۱۶ میں پہلے جنگ کا ذکر ہے۔ پھر اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔ لَا تَكُنْ لِلْخَائِنِينَ
خَصِيمًا - وَاسْتَغْفِرِ الله ان اے محمد رسول اللہ جب ہم حکومت دیں گے تو کچھ لوگ ایسے
ہونگے جو دین کی باتوں میں خیانت سے کام لیں گے اور کجی کا راستہ اختیار کریں گے ان سے
لڑنے کی طرف توجہ نہ کرنا۔ بلکہ بجائے اس کے خدا تعالیٰ سے دعائیں کرنا کہ ان کی یہ کمزوری

انوار العلوم جلد ۱۳
۴۶۸
فضائل القرآن (۴)
دور ہو جائے۔ (۲) سورہ مومن رکوع ۶ میں بھی پہلے اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا ۱۲ فرما کر نصرت
کا ذکر کیا ہے اور پھر وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ
۹۳ میں استغفار اور تسبیح کا حکم دیا ہے سورۃ محمد رکوع ۲ میں بھی پہلے ساعت کے آنے کا ذکر
ہے یعنی فتح کا۔ کا۔ اور پھر واسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ ۴ فرماتا ہے۔ (۴) سورۃ نصر میں بھی پہلے فتح کا
ذکر ہے۔ اور پھر آتا ہے فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ ۹۵ (۵) سورۃ فتح میں بھی پہلے
فتح کا ذکر ہے اور پھر غَفَر کا ۔ فرمایا ۔ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا
تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ - ٩٦ ان سب حوالوں میں فتح کے ساتھ ذَنْب یا
اِسْتِغْفَار کا ذکر ہے۔ یعنی یا تو فتح کے وعدہ کے بعد یا فتح کے ذکر کے بعد ۔ چار جگہوں میں تو فتح
کے وعدہ کے ساتھ استغفار کا ذکر کیا ہے۔ اور ایک جگہ فتح مبین کا ذکر ہے اور وہاں لِيَغْفِرَ کہا
ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تیری دعا سنی گئی اور ہم نے عام فتوحات کی بجائے تجھے فتح مبین عطا کی
ہے تاکہ تیرے ذنب بخشے جائیں۔
اب دیکھنا یہ چاہئے کہ کسی کو فتح و نصرت کا ملنا کیا گناہ ہے اور ہر جگہ فتح کے ساتھ یہ الفاظ
کیوں آئے ہیں۔ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ استغفار اور ذنب کسی اور قسم کا ہے۔ اگر گناہ
مراد تھا تو چاہئے تھا کہ کسی گناہ کا ذکر کیا جاتا۔ مگر ایسا تو ایک جگہ بھی نہیں کیا گیا۔ بلکہ بجائے اس
کے یہ بتایا کہ ہم تجھے فتح و نصرت دیتے ہیں۔ تو استغفار کر۔ اس سے صاف معلوم ہوا کہ اس کے
معنی کچھ اور ہیں۔ اور وہ یہ کہ فتح کے ساتھ جو لوگ سلسلہ بیعت میں شامل ہو جاتے ہیں اور
لاکھوں کی تعداد میں ہوتے ہیں ان کی تربیت پوری طرح نہیں ہو سکتی۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قوم
کے زوال کا وقت اسی دن سے شروع ہو جاتا ہے۔ جب کہ فتوحات شروع ہوتی ہیں۔ اور
لوگوں کی تربیت اچھی طرح نہیں ہو سکتی۔ جب لاکھوں مسلمان ہو گئے اور وہ سارے ملک میں
پھیلے ہوئے تھے تو ان کی تربیت ناممکن تھی۔ اس لئے فرمایا یہ بات بشریت سے بالا ہے کہ اتنے
لوگوں کی پوری طرح تربیت کی جاسکے۔ ان کی تربیت خدا ہی کر سکتا ہے۔ اس لئے دعائیں کر
کہ خدایا تو ہی ان کی نیک تربیت کا سامان پیدا فرما۔ اور پھر خوشخبری دی کہ ہم نے تمہاری
دعائیں سن لی ہیں ۔ اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا - لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ
ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ۔ ہم تجھ کو جو فتح عظیم دیں گے وہ ایسی صورت میں دیں گے کہ وہ فتح مبین
ہوگی۔ حق و باطل میں تمیز کر دینے والی ہوگی اور صرف جسموں پر ہی نہیں ہوگی۔ بلکہ دلوں پر

انوار العلوم جلد ۱۳
۶۹
فضائل القرآن (۴)
بھی ہوگی۔ لوگ منافقت سے اسلام میں داخل نہیں ہونگے۔ بلکہ دین کے شوق کی وجہ سے
ہونگے۔ اور یہ فتح ہم نے اس لئے دی ہے کہ تربیت کا پہلو مضبوط ہو جائے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
اور اللہ تعالیٰ نے حق کو واضح کر کے تربیت کے پہلو کو مضبوط کر دیا اور ایسے نائب آپ کو بخشے
جو ہمیشہ کیلئے دین کے محافظ ہو گئے۔ دیکھ لو۔ ایک تو وہ وقت تھا کہ ابو جہل کا بیٹا عکرمہ مکہ چھوڑ
کر اس لئے بھاگ گیا کہ جہاں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہو وہاں میں نہیں رہ سکتا۔ مگر پھر وہ وقت
آیا کہ وہ مسلمان ہوا اور ایسا مخلص مسلمان ہوا کہ ایک جنگ میں دشمن چن چن کر صحابیوں کو
مار رہے تھے۔ عکرمہ نے کہا۔ یہ بات مجھ سے دیکھی نہیں جاتی کوئی ہے جو دشمن کے مقابلہ کیلئے
میرے ساتھ چلے۔ اس طرح کچھ آدمی ساتھ لئے اور جبر جرنیل سے اجازت لے کر دشمن پر جس
کی تعداد ساٹھ ہزار تھی حملہ کر دیا اور عین قلب پر حملہ کیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار کو شکست
ہو گئی۔ اور وہ بھاگ گئے۔ اس وقت عکرمہ کو دیکھا گیا تو وہ دم توڑ رہے تھے۔ ان کی پیاس
محسوس کر کے جب پانی لایا گیا۔ تو انہوں نے کہا۔ پہلے میرے ساتھی کو پانی پلاؤ۔ اس ساتھی نے
دوسرے کی طرف اشارہ کر دیا اور دوسرے نے تیسرے کی طرف وہ سات نوجوان تھے جو
زخموں کی وجہ سے دم توڑ رہے تھے۔ مگر کسی نے پانی کو مونسہ بھی نہ لگایا۔ اور ہر ایک نے یہی
کہا کہ پہلے فلاں کو پلاؤ مجھے بعد میں پلا دینا۔ جب سب نے انکار انکار کر دیا تو وہ پھر عکرمہ کے پاس
آیا۔ دیکھا تو وہ فوت ہو چکے تھے۔ اس کے بعد اس نے دوسروں کو دیکھا تو وہ بھی شہید ہو چکے
تھے۔
غرض خدا تعالیٰ نے رسول کریم ملی کو صرف ظاہری فتح ہی عطا نہیں فرمائی بلکہ
ظاہری فتح کے ساتھ قلوب کی فتح بھی عطا کی۔
پھر قرآن نہ صرف یہ کہ رسول کریم میں ہم کو یہ رسول کریم ملی کا بلند ترین مقام بے گناہ قرار دیتا ہے بلکہ نہایت اعلیٰ درجہ کا
انسان قرار دیتا ہے۔ فرماتا ہے۔ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِیمِ کوئی یہ نہ کے کہ ہمارا بی گنگار
ہے۔ اگر دشمن ایسا کہتے ہیں تو وہ بکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ تو بڑے اعلیٰ اخلاق والا ہے۔
پھر فرمایا اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ 3 اے محمد رسول اللہ ! کیا ہم نے تیرا سینہ
کھول نہیں دیا۔
پھر فرماتا ہے ۔ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ، تمہارے لئے

انوار العلوم جلد ۱۲
۴۷۰
فضائل القرآن (۴)
محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و سلم) ایک اعلیٰ درجہ کا نمونہ ہے اس کے پیچھے چل کر تم نجات پا
سکتے ہو۔
پھر اس سے بھی بڑا درجہ آپ کا یہ بیان فرمایا کہ آپ دوسروں کو پاک کرنے والے
ہیں۔ فرماتا ہے۔ كَمَا اَرْسَلْنَا فِيْكُمْ رَسُولاً مِّنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِنَا
وَيُزَكِّيْكُمْ 99 ہم نے تم میں سے ہی ایک رسول بھیجا ہے۔ جو ہماری آیتیں پڑھ کر تمہیں
سناتا ہے اور گناہگاروں کو پاک بناتا ہے۔
پھر اس سے بڑھ کر فرمایا ۔ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَ
يَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ تو تو کہدے کہ اے ماننے والو یا مجھ پر اعتراض کرنے والو۔ اگر تم اللہ کا
محبوب بننا چاہتے ہو تو آؤ اس کا طریق میں تمہیں بتاؤں۔ جس طرح میں عمل کرتا ہوں۔ اس
طرح تم بھی عمل کرو۔ پھر اللہ تعالی تم کو بھی اپنا محبوب بنا لے گا۔
پھر اس سے بھی آگے ترقی کی اور فرمایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم) تو وہ ہے ۔
کہ اس پر جو کلام نازل ہوا ہے۔ اسے بھی ہم کسی ناپاک کو چھونے نہیں دیتے۔ پھر کیا اس کلام
کو لانے والا ناپاک ہو سکتا ہے۔ چنانچہ فرمایا إِنَّهَ لَقُرْآنَ كَرِيمٌ ۖ فِي كِتَبٍ مَكْنُونٍ لَّا
يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ له یه قرآن بڑی عظمت والا ہے۔ یہ اس جگہ خدا نے رکھا ہے
جہاں کوئی گندہ شخص اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ اور اسے مطہر کے بغیر کوئی چھو ہی نہیں سکتا۔ پھر
جس پر یہ کلام نازل ہوا اسے ناپاک کس طرح کہہ سکتے ہو۔
پھر فرمایا۔ ہم نے اسے وہ کتاب دی ہے جس کو آج ہی نہیں بلکہ آئندہ بھی کوئی ناپاک
نہیں چھو سکے گا ۔ بِأَيْدِى سَفَرَةِ - كِرَامٍ بَرَرَةِ الله یہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں رہے
گی جو دور دور سفر کرنے والے اور نہایت معزز اور اعلیٰ درجہ کے نیکو کار ہونگے۔
اس وقت یہ دو ہی اعتراض بیان کئے جاسکتے ہیں اور وہ بھی بہت مختصر طور پر ۔ اب میں
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ دوستوں کو جو اس جلسہ میں شامل ہوئے ہیں اپنی نعمتوں کا وارث
بنائے۔ اور وہ جنہوں نے مہمان نوازی میں حصہ لیا ہے۔ مرد اور عورتیں ، چھوٹے اور بڑے
ان سب پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔ پھر ان پر اپنا فضل نازل کرے جن کے دل اس جلسہ میں
شامل ہیں گو وہ خود نہیں آسکے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے سب لوگوں کو توفیق دے کہ جو نور
اور صداقت انہیں حاصل ہوئی ہے وہ دنیا کو پہنچائیں۔ ہماری جماعت کے خطا کاروں کو نیک

انوارالعلوم جلد ۱۲
۴۷۱
فضائل القرآن (۴)
بناوے۔ ہماری جماعت کے کمزوروں کو مضبوط بنادے۔ ہماری جماعت کے بیماروں کو شفا
دے۔ ہماری جماعت کے مقروضوں کو قرض سے سبکدوش کرے۔ جن میں ایمان کی کمزوری
ہے ان کی اس کمزوری کو دور کرے۔ ہماری جماعت کے مبلغوں کی مدد اور تائید کرے خدا کے
فرشتے ان کی حفاظت کریں ۔ وہ اللہ کے محبوب بن جائیں۔ ان کے اعمال ان کی زبانوں اور
ان کی فکروں میں برکت دے۔ پھر اللہ تعالٰی ہماری جماعت کے ہر فرد کو خواہ وہ کہیں ہو۔ اس
جلسہ کی برکات میں شریک کرے۔ پھر ہندوؤں ، سکھوں ، عیسائیوں، دہریوں غرضیکہ سب کے
قلوب کو کھول دے ۔ تاکہ سب ابن آدم ہو کر بھائیوں کی طرح رہیں۔
پھر میں دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ جو باتیں انہوں نے جلسہ میں سنی ہیں ان پر
عمل کریں۔ میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ اور میں دوستوں سے بھی امید
کرتا ہوں کہ وہ میرے لئے دعا کریں گے کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق دے
اور جو ذمہ داری اس نے مجھ پر رکھی ہے۔ اس میں مجھے سرخرو کرے۔ یہ بہت بڑا بوجھ ہے
اور کوئی انسان بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے اسے اٹھا نہیں سکتا۔ اس کی ذمہ داری بہت
زیادہ ہے اور اس میں خطرات بھی زیادہ ہیں۔ اللہ تعالٰی اپنا رحم فرمائے۔ تاکہ جب میں اس
کے سامنے حاضر ہوں تو میں نے کیا کہنا ہے وہی خوشخبری دے کہ تو نے اپنا فرض ادا کر دیا۔
میں پھر دوستوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامل الایمان بنائے اور اپنے
فرائض ادا کرنے کی توفیق دے۔ ہم ایسی جماعت بن جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو
جائے۔ اور ہم اس سے راضی ہوں۔ آمین
ا التوبة :
الفتح : ١٦
كم الفاتحة :
の
البقرة :
البقرة:
النساء : ۱۶۵
له البقرة : ١٠٢
که استثناء باب ۳۴ آیت ۵ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
١٩٠٦ء
خروج باب ۳ آیت ۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۰۶ء
النجم: ۵۴
Life of Mahomet By William Muir p۔560 published
in London 1877

·

آج 10 میں سے 10 باقی