امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 17
انوار العلوم جلد ۱۲
۴۸۶
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور مسلمان
مسلمانوں کی شرکت انگریزوں کے دل میں یہ خیال ہرگز نہیں پیدا کر سکتی کہ مسلمان ہم سے
تعاون کرتے ہیں آؤ ہم بھی ان سے تعاون کریں۔ یہ شرکت انگریزوں کے دل میں یہ احساس
پیدا کرے گی کہ مسلمان بے اصولے ہیں ان کی قوم کی کوئی پالیسی نہیں اور اگر کوئی ہے تو اس پر
قائم نہیں رہ سکتے۔ ایسے بے اصولے لوگوں سے تعاون کوئی مفید نتیجہ نہیں پیدا کر سکتا۔ آؤ ہم
ظاہر میں ان سے فائدہ اُٹھائیں اور اس موقع کے منتظر رہیں جب کہ ہندؤوں سے جو اپنے
اصول کے پچکے ہیں ہمارا مناسب سمجھوتہ ہو سکے۔ انگریزوں کے ذہن میں اس قسم کے خیالات
کا پیدا ہونا یقینا مسلمانوں کے لئے مصر اور ان کے سیاسی مستقبل کو مخدوش کر دینے والا ہو گا۔
مسلمانوں کی سیاسی کمزوری یہ ہیں خیال کرنا چاہئے کہ ہماری سیاسی کمزوری سے انگریز واقف نہیں۔ ایسا خیال ہمیں اس کبوتر کے مشابہ کر دے گا
جو بلی کے حملہ کے وقت آنکھیں بند کر لیتا اور خیال کرتا ہے کہ میرے آنکھیں بند کر لینے سے
بلی کی بھی آنکھیں بند ہو گئی ہیں۔ انگریزوں کو حکومت کا لمبا تجربہ ہے اور مختلف اقوام کی
کمزوریوں کو خود ان اقوام سے بھی زیادہ سمجھتے ہیں۔ پس میرے نزدیک ہمارا موجودہ تعاون
انگریزوں کے دل پر کبھی بھی اچھا اثر پیدا نہیں کرے گا۔ وہ ظاہر میں اس سے فائدہ اٹھائیں گے
لیکن دل میں ہمیں نکما اور ناقابل التفات سمجھیں گے۔
تعاون کے بعد میں بائیکاٹ کی پالیسی کو لیتا ہوں۔ میں خوب سمجھتا ہوں کہ بائیکاٹ کی بالا کی پالیسی دنیا کے اکثر افراد کو میرے اس خیال سے اختلاف ہے لیکن میں ! میں اس امر کا
سختی سے یقین رکھتا ہوں کہ بائیکاٹ ننانویں فیصدی جہالت اور اپنی کمزوری کے چھپانے کیلئے ہوتا
ہے۔ وہ ایک سزا تو کہلا سکتا ہے لیکن آلہ اصلاح ہرگز نہیں۔ ہم جبر سے نہیں بلکہ دلیل سے
دوسرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ پس بائیکاٹ بطور ایک اصلاحی آلہ کے نہ صرف بیکار ہے بلکہ
مصر ہے۔ اس وجہ سے بائیکاٹ کا بھی میں سختی سے مخالف ہوں۔ میرے نزدیک نہ صرف اس
وقت بلکہ ہمیشہ ہمیں درمیانی راستہ اختیار کرنا چاہئے اور بائیکاٹ کے طریق کو اصلاحی آلہ کے
طور پر کبھی استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
جہاں تک مسلمانوں کے حقوق کا سوال ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت اس کے متعلق متفق
ہے۔ ہم نے اسلامی سادگی سے کام لے کر اقل ترین ضروریات کو مختصر الفاظ میں بیان کر دیا
ہے۔ ان میں خفیف تبدیلی صرف تزئین و تحسین کیلئے تو کی جا سکتی ہے لیکن ان میں کوئی
انوار العلوم جلد ۱۴
راؤنڈ ٹیبل کا نفرنس اور مسلمان
اصولی تبدیلی کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے کیونکہ اس سے ہماری قومی زندگی پر تبر چل جاتا ہے
جسے ہم برداشت نہیں کر سکتے۔
یہ ہمارے مطالبات انگریزوں سے ہیں مسلمانوں کے مطالبات انگریزوں سے ہیں ہندؤوں سے نہیں ہیں کیونکہ اس وقت
حکومت انگریزوں کے ہاتھ میں ہے اور قانونا سب سیاسی حقوق ان کے قبضہ میں ہیں۔ پس ہم
اپنے حقوق کا مطالبہ انہیں سے کر سکتے ہیں۔ ہمارے ان مطالبات کے شائع ہونے پر انگریزوں
نے ہمیں مشورہ دیا کہ ہندؤوں سے بھی سمجھوتہ کی کوشش کرو۔ اگر ان سے آپ لوگوں کا
اتفاق ہو جائے تو اس میں آپ لوگوں کا نفع ہے نقصان نہیں ۔ باوجود اس کے کہ قانونی نقطہ نگاہ
سے ہندؤوں کا اس معاملہ میں کوئی دخل نہ تھا ہمارے نمائندوں نے صلح پسندی کے خیال سے
ہندؤوں سے سمجھوتہ کی متواتر کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ میں یہ بحث نہیں کرتا کہ
کیوں؟ مگر بہر حال مسلمان اس کوشش میں ناکام رہے اور اس قدر مرتبہ ناکام رہے کہ اب کوئی
عظمند مسلمانوں کو اس تجربہ کے دہرانے کا مشورہ نہیں دے سکتا۔ پس جب یہ طریق جو قانونی
لحاظ سے درست نہ تھا کیونکہ اختیارات اس وقت برطانیہ کے قبضہ میں ہیں نہ کہ ہندؤوں کے
ناکام ثابت ہوا تو اب ہمارے لئے ایک ہی راستہ کھلا ہے یعنی انگریزوں سے جن کے ہاتھ میں
حکومت ہے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنا اور پیشتر اس کے کہ مرکزی حکومت کی کوئی معین صورت
قرار پائے ہمارا فرض ہے کہ ہم برطانیہ سے اپنے حقوق کا تصفیہ چاہیں۔ ہمیں صاف اور واضح
طور پر حکومت ہند سے کہہ دینا چاہئے کہ مسلمانوں کے یہ یہ مطالبات ہیں۔ پیشتر اس کے کہ ہم
آگے چلیں ہمیں آپ بتا دیں کہ ان میں سے کس قدر مطالبات آپ منظور کر سکتے ہیں اور کس
قدر نہیں اور کیوں؟ ہم نے ہندؤوں سے آپ کے آپ کے کہنے کے مطابق فیصلہ چاہا لیکن انہوں نے ہم
سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ چونکہ اس وقت گورنمنٹ آپ کے ہاتھ میں ہے اس لئے ان
اختیارات کے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آپ ہی سے ہو سکتا ہے۔ پس ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنا
آخری فیصلہ اس بارے میں دیں کیونکہ ہم زیادہ دور تک اندھیرے میں چلنا پسند نہیں کرتے۔
اس امر کے پیش کرنے کے دو طریق ہیں۔ ایک یہ کہ ایک مطالبہ حقوق کے دو طریق آل انڈیا وفد جناب وائسرائے کے سامنے رائے کے سامنے جا کر مسلمانوں کی
طرف سے یہ مطالبہ پیش کرے اور ساتھ ہی درخواست کرے کہ جس عرصہ تک آپ کو یہ
انوار العلوم جلد ۱۳
۴۸۸
راؤنڈ ٹیبل کا نفرنس اور مسلمان
فیصلہ پر غور کرنے کی ضرورت ہو اس عرصہ تک مرکزی اختیارات اور مرکزی اور صوبہ جاتی
تعلقات کے سوالوں کا فیصلہ ملتوی رکھا جائے۔
دو سرا طریق یہ ہے کہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی سب کمیٹی کے مسلمان ممبر ہی اس مطالبہ کو
پیش کر دیں۔
اگر حکومت مطالبہ منظور نہ کرے چونکہ ضروری نہیں کہ ہمارے اس مطالبہ کو حکومت تسلیم کر لے اس لئے ہمیں اس صورت
حالات کا علاج بھی سوچ لینا چاہئے۔ میری رائے میں اگر حکومت اس مطالبہ کو منظور نہ کرے
اور مسلمانوں کے مطالبات کے متعلق اپنا قطعی فیصلہ شائع نہ کرے جس سے ہمیں یہ معلوم ہو
سکے کہ وہ اصطلاحات جن کے پردہ میں ہم سے وعدے کئے گئے ہیں ان کے اصلی معنی کیا ہیں۔ تو
اس صورت میں مسلمان ممبران راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کو سب کمیٹیوں میں شامل تو ہونا چاہئے تاکہ
تعاون کا دروازہ کھلا رہے اور تا ایسے مواقع جن میں مشورہ میں شامل ہونا مفید ہو سکتا ہو ہاتھ
سے نہ جاتے رہیں لیکن جب بھی کوئی سوال مرکزی اختیارات کے متعلق یا مرکز اور صوبہ جات
کے تعلق کے متعلق آئے انہیں کہہ دینا چاہئے کہ چونکہ ہمارے حقوق کا تصفیہ نہیں ہوا، ہم
اس بحث میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔ اس امر کی روزانہ تکرار بائیکاٹ سے یقینی زیادہ مفید ثابت
ہوگی اور چند ہی دنوں میں حکومت اس امر کی ضرورت محسوس کرنے لگے گی کہ وہ مسلمانوں
کے حقوق کے متعلق اپنا فیصلہ سنادے۔
ی ہے
بائیکاٹ میں ایک بہت بڑا نقص بائیکاٹ میں علاوہ مذکورہ بالا غقائص کے یہ نقص بھی۔
که حکومت مت وفادار ممبروں کی جگہ ایسے غدار ممبر مقرر
کر سکتی ہے جو مسلمانوں کے مفاد کو بالکل ہی نظر انداز کر دیں۔ پس اگر موجودہ مسلمان ممبر
مذکورہ بالا طریق پر اپنی وفاداری کا ثبوت دیں تو ان کا ممبر رہنا مسلمانوں کیلئے ان کے علیحدہ
ہونے سے بدرجہا بہتر ہو گا۔
سارے ہندوستان میں جلسے منعقد کئے جائیں ایک اور امر بھی میرے نزدیک ضروری ہے اور وہ یہ ایک خاص
دن مقرر کر کے سارے ہندوستان میں مسلمان جلسے کر کے اس امر کے ریزولیشن پاس کریں کہ
اب وقت آگیا ہے کہ حکومت مسلمانوں کے حقوق کے متعلق اپنا آخری فیصلہ شائع کرے۔ پس
انوار العلوم جلد :
۲۸۹
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور مسلمان
ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کا فیصلہ مخالف ہو یا موافق مرکزی حکومت کے
ڈھانچہ کے تیار ہونے سے پہلے شائع کر دیا جائے۔ مسلمانوں کے نمائندوں کو بھی چاہئے کہ وہ
فور اسب کے سب مل کر یا ان میں سے جس قدر بھی اپنی قوم کی ترجمانی کیلئے تیار ہوں حکومت
تک ہمارا یہ خیال پہنچا دیں اور اگر حکومت اس کے بعد بھی اپنا فیصلہ شائع نہ کرے تو انہیں
چاہئے کہ ایسے تمام سوال جو مرکزی اختیارات کے متعلق ہوں یا جن میں مرکز اور صوبہ جاتی
حکومت کے اختیارات کی حد بندی کی جانی ہو ان کے متعلق احتجاج کر کے خاموش بیٹھے رہیں
اور صرف کاروائی سنتے رہیں تاکہ ان کا علم کامل رہے اور صورت حالات کی تبدیلی کی صورت
میں فورا کام شروع کر سکیں۔ تمام ہندوستان میں ان قرار دادوں کے پاس ہونے کے بعد وفادار
مسلمان نمائندوں کے ہاتھ مضبوط ہو جائیں گے اور وہ جو اپنی قوم کی ترجمانی کرنا پسند نہیں کریں
گے ان کے متعلق ظاہر ہو جائے گا کہ وہ اس کانفرنس میں ذاتی اعزاز کے حصول کی نیت سے شامل
ہوئے ہیں نہ کسی قومی فائدہ کو مد نظر رکھ کر۔ اگر مسلمان نمائندے سب کے سب یا ان میں سے
بعض باوجود اپنی قوم کے مطالبہ کے ہلا قید شرکت کو جاری رکھیں تو مسلمانوں کو چاہئے کہ ان
کے متعلق عدم اعتماد کے ریزولیشن پاس کر کے حکومت کو بھجوا دیں اور تمام ہندوستان میں
دوبارہ جلسے کر کے اس امر کا اعلان کر دیا جائے کہ مسلمانوں کی نمائندگی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں
بالکل نہیں ہے یا نا کافی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ خواہ کوئی کیسی برطانیہ کیلئے مسلمانوں سے سمجھوتہ ضروری ہے یہی زبر دست نمائندہ انجمن
ہو
اس کے فیصلہ کی نسبت یہ تمام ہندوستان کے جلسے زیادہ با اثر اور زیادہ مفید ثابت ہوں گے ۔
اور حکومت ہند اچھی طرح معلوم کر لے گی کہ مسلمانوں کے اصل خیالات کیا ہیں اور
چونکہ میں حق ہے کہ اس وقت برطانیہ کا اپنی گزشتہ شان و شوکت کو قائم رکھنا
مسلمانوں سے اتحاد کے بغیر نا ممکن ہے اور موجودہ حالات میں مسلمانوں کا بھی اس میں
فائدہ ہے کہ انگریزوں سے جو مسلمانوں کی طرح سب دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں باوقار سمجھوتہ
کر لیں۔ اس لئے جب مسلمانوں کا متفقہ فیصلہ حکومت تک پہنچ جائے گا تو برطانیہ ضرور
اس کی طرف توجہ کرے گا اور اگر وہ ایسا کرے گا تو ہماری طرف سے اس پر
حجت تمام ہو جائے گی۔
انوارالعلوم جلد ۱۴
۲۹۰
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور مسلمان
وہ مسلمان جو میرے اس خیال سے متفق ہوں اگر اپنے اظہار خیالات کی دعوت
خیالات پلک میں یا خطوط کے ذریعہ سے ظاہر کریں تو ہو سکتا
ہے کہ مناسب مشورہ کے بعد کوئی خاص دن اس غرض کیلئے مقرر کر دیا جائے جس میں سب
ہندوستان میں مذکورہ بالا غرض کیلئے جلسے منعقد کئے جائیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس نازک
موقع پر مسلمان اپنے فوائد کو یوں کچلتا ہوا دیکھنا پسند نہیں کریں گے اور موقع کی اہمیت کے
مطابق بیداری اور قربانی کا ثبوت دیں گے۔ (نوٹ تمام دردمند مسلمانوں سے میری درخواست
ہے کہ وہ اس مضمون سے اپنے علاقہ کے لوگوں کو آگاہ کر دیں۔)
خاکسار
مرزا محمود احمد
الفضل ۶ مارچ ۱۹۳۲ء)
انوار العلوم جلد ۱۲
ندائے ایمان نمبر ۳
( اسلام کی دوستی کے پردہ میں دشمنی )
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
ندائے ایمان (۳)
اتواره العلوم جلد ۱۴
۴۹۳
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
نداست ایمان (۳)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
ندائے ایمان (نمبر (۳)
اسلام کی دوستی کے پردہ میں دشمنی
اسلام کی سب سے بڑی خوبی اس کی وہ زندگی ہے جس کا جواب دو سرے کسی مذہب میں
موجود نہیں۔ ماضی کے قصے ہر اک مذہب میں موجود ہیں لیکن ذیل کے معیار پر سوائے اسلام
کے کوئی پورا نہیں اترتا۔ مَثَلاً كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا
فِي السَّمَاءِ تُؤْتِى أُكَلَهَا كُلَّ حِيْنِ بِإِذْنِ رَبِّهَا ، پاک کلام کی حالت پاک درخت کی
طرح ہے جس کی جڑ مضبوط ہوتی ہے اور جس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور جو
اللہ تعالیٰ کے حکم سے اپنا پھل ہر وقت دیتا ہے۔ یہ پھل صرف اسلام میں ہی موجود ہے اور
اس کی زندگی پر ایک زبردست شاہد ہے۔
انی پھلوں میں سے ایک پھل کا نام رسول کریم میں نے مسیح موعود اور مہدی معہود
رکھا ہے۔ اور مسلمان تیرہ سو سال سے برابر اس زمانہ کا انتظار کرتے چلے آئے ہیں جب اسلام
کے درخت کو یہ پھل لگے اور دوسرے مذہبوں پر اس کی برتری ثابت کرے اور ایسا کیوں نہ
ہو تا جب کہ رسول کریم مسلم نے خود اس کے زمانہ کا ان الفاظ میں شوق دلایا ہے کہ اسلام
کس طرح ہلاک ہو سکتا ہے جب کہ اس کے شروع میں میں اور آخر میں مسیح موعود ہیں۔
اور پھر فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ اس امت کا ابتدائی حصہ اچھا ہے یا آخری۔ ۳۔ پس
رسول کریم ملی تعلیم کی وفات کے بعد مسلمانوں کے لئے سب سے بڑھ کو خوش وش کن خواب مسیح
موعود اور مہدی معہود کے زمانہ کو پانا تھا۔ ان کے بڑے اور ان کے چھوٹے ان کے عالم اور
انوار العلوم جلد ۱۲
۴۹۴
ندائے ایمان (۳)
ان کے جاہل سب شوق سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے جب مسیح موعود کا ظہور ہو گا اور ایک
دفعہ پھر مسلمان رسول کریم میں میم کے صحابی کہلانے کے مستحق ہو جائیں گے ایک دفعہ پھر خدا
تعالیٰ کا نور ان میں چلتا پھرتا نظر آئے گا ایک دفعہ پھر باوجود لمبے عرصہ کے گزر جانے کے وہ
رسول کریم میں کے بروز اور آپ کے روحانی فرزند کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر گویا خود
رسول کریم کے ہاتھ پر بیعت کریں گے ، پھر اسلام کفر پر فخر کرے گا اور کفر اسلام کے
سامنے شرمندگی سے سر جھکا لے گا۔ اور مسلمان کفار کو دیکھ کر کہیں گے اے جھوٹے مذاہب
کے فریب میں آنے والو! دیکھو ہمارا زندہ مذہب وہ کس طرح ہر ضرورت پر پھل دیتا ہے اور
اے مردہ راہنماؤں کی یاد میں رونے والو! دیکھو ہمارا رسول وہ کس طرح زندہ ہے اور کس
طرح اس کا فیض اس کے روحانی فرزندوں کے ذریعہ سے ہر زمانہ میں جاری ہے۔
مسلمان ای امید اور اسی آرزو میں بیٹھے تھے کہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام بانی
سلسلہ احمدیہ نے مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا دعوی کیا۔ سارے عالم اسلامی میں شور پڑ
گیا کہ وہ جس نے آسمان پر سے آنا تھا زمین پر سے کس طرح ظاہر ہو گیا۔ اور جس نے بنی
اسرائیل میں ۔ سے ظاہر ہونا تھا مسلمانوں میں کس طرح پیدا ہو گیا۔ تمام علماء نے آ۔ نے آپ پر کفر کے
فتوے لگائے اور کہا کہ یہ شخص رسول کریم ملی ایم کی پیشگوئیوں کا منکر ہے اور اسلام کا دشمن
لیکن تھوڑے ہی عرصہ میں جب آپ نے اور آپ کی جماعت نے قرآن کریم سے ثابت کر دیا
که مسیح ناصری علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور اب کوئی مسیح آسمان سے آنے والا نہیں اور
مسلمان علماء نے جن کی نسبت رسول کریم مسلم نے فرمایا تھا کہ آخری زمانہ میں وہ سب
لوگوں سے بدتر ہوں گے ۔ آگے جب دیکھ لیا کہ مسیح کو زندہ رکھنا مشکل ہے اور اس میدان میں
سلسلہ احمدیہ کا مقابلہ کرنا نا ممکن تو انہوں نے جھٹ پہلو بدلا اور اب عام طور پر کہا جاتا ہے کہ
ہمیں کسی مسیح اور مہدی کی ضرورت نہیں رسول کریم میں ہمارے لئے کافی ہیں۔ آج سے
میں سال پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ بانی سلسلہ احمدیہ کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ آسمان پر سے
مسیح کے آنے کے منکر ہیں۔ آج یہ کہا جاتا ہے کہ ان کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ
رسول کریم میم کے بعد کسی مسیح کے آنے کے قائل ہیں۔ کیا رسول کریم میں ہمارے
لئے کافی نہیں؟ جن کی آنکھیں ہیں وہ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ مشرق سے مغرب کی طرف تبدیلی
صاف بتا رہی ہے کہ یہ شور اسلام کی خیر خواہی کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ حضرت مسیح موعود
انوار العلوم جلد ۱۲
۴۹۵
ندائے ایمان (۳)
علیہ السلام کی دشمنی کے سبب سے ہے۔ جس طرح کسی نے کہا ہے کہ لَا بِحُبِّ عَلِيِّ بَلْ
بِبُغْضِ مُعَاوِيَةَ علی کی محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ معاویہ کے بغض کی وجہ سے یہ سب کچھ کیا
جا رہا ہے۔ وہی حال اس وقت مسلمانوں کا ہو رہا ہے کہ محض مسیح موعود علیہ السلام کی دشمنی کی
وجہ سے وہ اسلام کی ایک بہت بڑی خوبی کو مٹا رہے ہیں۔ اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ احمدیت
کی ترقی کو روک دیں گے اور یہ نہیں خیال کرتے کہ اس طرح وہ اسلام کی سب سے بڑی خوبی
کو مٹا رہے ہیں اور اسلام کو کفر کے سامنے شرمندہ کر رہے ہیں۔
سورۃ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُولاً رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا
عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ
مُّبِيْنٍ - وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ، وہ خدا ہی ہے
جس نے امیوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا ہے تاکہ انہیں اللہ تعالیٰ کی آیتیں پڑھ کر
سنائے اور انہیں پاک کرے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھائے گو اس سے پہلے یہ لوگ
کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔ اور اسی طرح یہ رسول ایک ایسی ہی اُتی قوم کو جو ابھی ظاہر نہیں
ہوئی یہی باتیں سکھائے گا اور اللہ تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے۔
اس آیت سے ظاہر ہے کہ رسول کریم ملی ایم کی دو بعثتیں مقدر ہیں۔ ایک ظاہری
اور ایک باطنی یا ایک حقیقی اور ایک ظلی ۔ اور دونوں بعثتوں میں کام ایک ہی ہے۔ یعنی
اللہ تعالی کے تازہ نشانات لوگوں کو سنا کر اور ظاہری اور باطنی شریعت کی تعلیم دے کر لوگوں کو
پاک کرنا۔ اب مسلمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دشمنی میں گو ظاہری بعثت کے تو قائل
ہیں لیکن باطنی کا انکار کر رہے ہیں۔ اور اس آیت کے صریح مفہوم کو جھٹلا رہے ہیں۔ اور اسی
طرح اور بہت سی آیتوں کو جن کے ذکر کی اس جگہ گنجائش نہیں۔ اور صدہا حدیثوں کو اور
ہزار ہا کشوف کو جو تیرہ سو سال میں مسلمان اولیاء آمد مسیح کے متعلق دیکھتے رہے ہیں۔
یہ منکر ایک آیت کے مفہوم کی تاویل کر لیں گے ایک حدیث کو بگاڑ لیں گے لیکن وہ
متعدد آیات اور صدہا حدیثوں اور ہزار ہا کشوف کو نہیں چھپا سکتے۔ مسیح کے زندہ آسمان پر جانے
کے متعلق ایک بھی کشف کسی مسلمہ بزرگ کی پیش نہیں کی جاسکتی لیکن اس کی آمد کے متعلق
قریباً ہر ولی نے کچھ نہ کچھ خبر دی ہے۔ پس مسیح کی آمد کا انکار در حقیقت قرآن اور حدیث اور
سب بزرگوں کا انکار ہے اور اس قسم کے انکار کے بعد اسلام کا باقی ہی کیا رہ جاتا ہے۔
اتوار و العلوم جلد ۱۳
۳۹۶
ندائے ایمان (۳)
میں ان تمام مسلمانوں سے جو اسلام کا درد رکھتے ہیں اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس خطرناک
فتنہ کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کا مقابلہ کریں۔ اگر وہ بانی سلسلہ کی صداقت کو ابھی نہیں
سمجھے تو نہ سہی وہ خدا تعالیٰ کے فضل کی گھڑی کا انتظار کریں لیکن آپ کی دشمنی میں جو اسلام کو
زندگی سے اور رسول کریم میں ہم کو اجرائے فیض سے محروم کیا جا رہا ہے وہ کم سے کم ہا ہے وہ کم سے کم اس سے
تو بچیں اور دوسروں کو بچائیں۔
مسیح موعود کی آمد کے منکر لوگوں کو یوں دھوکا دیتے ہیں کہ رسول کریم میں ہم چونکہ
کامل ہیں آپ کے بعد کسی شخص کی ضرورت نہیں لیکن یہ نادان نہیں سمجھتے کہ کیا خدا تعالیٰ
کامل نہیں۔ کیا خدا تعالیٰ نے اس وجہ سے کہ اس کا نور بندوں کی نگہ سے پوشیدہ ہو گیا
رسول کریم مسلم کو نہیں بھیجا۔ پھر جب ۔ ب خدا تعالیٰ کے نور کو ظاہر کرنے کے لئے رسول کریم
کے ظہور کی ضرورت ہوئی تو کیوں رسول کریم اللہ کے نور کے ظہور کے لئے آپ
کے کسی فیض یافتہ کی ضرورت نہیں ہو سکتی۔ یہ لوگ یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ مسلمان خراب ہو
گئے ہیں لیکن یہ نہیں تسلیم کرتے کہ ان کے علاج کے لئے خدا تعالیٰ کوئی تدبیر کرے گا۔ ان کے
نزدیک امت محمدیہ کے بگڑنے سے تو رسول کریم میں اللہ کے کمال میں فرق نہیں آتا لیکن اس
بگاڑ کی درستی کا سامان کرنے سے آپ کے کمال میں نقص آ جاتا ہے۔ شیطان کی ذریت جاری
صلی
رہے تو تو آ آپ
پ کی ہتک نہیں ہوتی لیکن آپ کے روحانی فرزند پیدا ہوں تو آپ کی ہتک ہوتی
ہے۔ اگر غور کریں تو اس خیال کے لوگ دانستہ یا نادانستہ ابو جہل کی نقل کرتے ہیں۔ جس نے
کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نَعُوذُ بِاللهِ ابتر ہیں۔ حالانکہ قرآن کریم میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَوال تیرے دشمن ہی بے اولاد ثابت ہوں گے تیری
اولاد تو جاری رہے گی۔ گویا جب کبھی کوئی شیطانی تحریک جاری ہوگی رسول کریم میں ایم کی
روحانی اولاد میں سے کوئی شخص کھڑا ہو کر اسے تباہ کر دے گا۔ غرض یہ تحریک جو اس وقت
مسلمانوں وں میں مسیح کی آمد کا انکار کرنے کے متعلق ہو رہی ہے ایک شیطانی تحریک ہے اور دجالی
بھی کیونکہ دجال کا کام ہے کہ مسیح کا مقابلہ کرے۔ اور اس سے بڑھ کر اور کیا مقابلہ ہو گا کہ
سرے سے اس کی آمد کا ہی لوگوں کو منکر بنا دیا جائے۔ اور گو بظاہر اس تحریک کو اسلام کی دوستی
کا جامہ پہنایا جا رہا ہے لیکن درپردہ یہ اسلام کی دشمنی ہے۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ مسلمان یا
تو یہ سمجھنے لگیں گے کہ اسلام خدا کا پیارا مذہب نہیں کہ اس کی خرابی کی اسے پرواہ نہیں اور یا
انوار العلوم جلد ۱۳
۴۹۷
ندائے ایمان (۳)
پھر یہ سمجھنے لگیں گے کہ مسلمانوں کے عقیدہ اور عمل میں کوئی خرابی ہی نہیں آئی۔ اور ایک
طرف تو اپنی اصلاح سے غافل ہو جائیں گے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کو ظالم سمجھنے لگیں گے
کہ بغیر ہمارے قصور کے اس نے ہمیں آسمان سے اُٹھا کر زمین پر پھینک دیا ہے۔ اور ان
دونوں خیالات میں سے کوئی بھی غالب آجائے وہ مسلمانوں کو ترقی سے محروم کر دے گا۔ پس
اب بھی وقت ہے کہ اس دجالی تحریک کا مقابلہ کیا جائے ائے اور حضرت مسیح موعود عود علیہ السلام کی
دشمنی میں اسلام کی جڑ پر تیر نہ رکھا جائے۔ ورنہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے فضل کا انکار رنگ
لائے بغیر نہیں رہے گا۔ وہ فرماتا ہے ۔ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيْدَ نَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ
عَذَابِي لَشَدِيدٌ که اگر کہ اگر تم شکر کرو تو میں تم کو اور بھی بڑھاؤں گا اور اگر تم کفر کرو تو میرا
عذاب بہت سخت ہے ۔ وَأَخِرُ دَعُوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ -
ابراهیم: ۲۶۲۵
خاکسار
مرزا محمود احمد ۔ خلیفة المسیح الثانی
امام جماعت احمدیہ ۔ قادیان۔
کنز العمال جلد ۱۴ صفحه ۲۶۹ مطبوعہ حلب ۱۹۷۵ء
الجامع الصغير جلد ا صفحه ۵۴ مطبع خیریہ مصر ۱۳۰۴ھ
کنز العمال جلدا ا صفحه ۱۸۱ مطبوعہ حلب ۱۹۷۴ء
ه الجمعة: ٤٣ له الكوثر :
ابراهيم:
انوار العلوم جلد ۱۴
۲۹۹
جدید عمارت میں دفاتر صدرانجمن کے افتتاح کی تقریب
جدید عمارت میں دفاتر صد را انجمن
کے افتتاح کی تقریب
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الله الثانی