امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب
انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 23
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۷۲
بعض اہم اور ضروری امور
انشاء اللہ اسی طرح مضامین مقرر کئے جایا کریں گے ۔ یعنی مضامین تو وہی ہونگے ۔ لیکن ان کے
ہیڈنگس مختلف اور نئے مقرر کئے جایا کریں گے۔
اس سلسلہ میں یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ ہمارا سیج جلسہ سالانہ چونکہ حضرت
ایک اور فیصلہ
مسیح موعود علیہ السلام کی نیابت میں ہوتا ہے اس لئے اس سٹیج پر پرانے
صحابہ اور پرانے کارکنوں کو بولنا چاہئے اور نئے آدمیوں کیلئے یہ رکھا تھا کہ کم از کم سات آٹھ
سال انہیں خدمت دین کا موقع ملا ہو اور ان کی رائے سلجھ چکی ہو ۔
میں نے یہ فیصلہ ایک حکمت کے ماتحت کیا تھا اور وہ حکمت یہ ہے کہ دنیا
فیصلہ میں حکمت میں صرف علم ہی رائے کو پختہ کرنے کیلئے کافی نہیں ہوتا بلکہ تجربہ بھی
رائے کو سلجھاتا ہے اور نوجوانوں کے مقابلہ میں عمر رسیدہ لوگوں کی رائے بہت پختہ ہوتی ہے۔
ادھر نوجوانوں میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ آگے بڑھیں اگر اس کیلئے کوئی حد بندی نہ ہو تو وہ
بوڑھے جنہوں نے علم اور تجربہ تو حاصل کیا ہوا ہے مگر ان میں جنگی سپرٹ نہیں ہوتی ان کو ایسے
نوجوان پیچھے کر دیں گے۔ اس حکمت کے ماتحت میں نے کہا ہمیں ابھی سے یہ انتظام کر دینا
چاہئے کہ تجربہ کار بوڑھوں کو پیچھے نہ ڈالا جا سکے۔ اس پر نوجوانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں
آج نہیں تو آج سے چند سال بعد ان کو بولنے کا موقع مل سکے گا اور اگر وہ گھبراتے ہیں تو پھر
رسول کریم سلیم نے فرمایا ہے جو شخص خود کسی عہدہ کا طلب گار ہوتا ہے اسے عہدہ
نہ دو کہ اس لحاظ سے اللہ تعالیٰ بھی احتیاط کرتا ہے چنانچہ نبوت کے سٹیج پر چالیس سال کی عمر کے
بعد ہی لاتا ہے ورنہ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ رسول کریم مسلم کی جب پندرہ میں سال کی
عمر تھی اس وقت نَعُوذُ بِاللهِ آپ میں کوئی نقص تھا۔ نبی کی طبیعت تو بچپن میں ہی مسلجھی ہوئی
ہوتی ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ چونکہ انبیاء کو دنیا کیلئے مثال بنانا چاہتا ہے اس لئے پختہ عمر کے بعد نبوت
کے درجہ پر فائز کرتا ہے۔ خادم صاحب کو جو یہ شکوہ پیدا ہوا ہے کہ کسی نقص کی وجہ سے ان کو
تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا گیا یہ درست نہیں۔ نقص ان کا نہیں بلکہ ان کی عمر کا ہے اور جو
شکایت انہوں نے پیش کی ہے وہ میرے علم کے بغیر وقوع پذیر ہوئی ہے۔ وہ منتظمین کی غلطی
تھی ان کا فرض تھا کہ جو اصل میں نے قرار دیا تھا اس کے مطابق کام کرتے۔ باقی اللہ تعالٰی اگر
کسی کو نیابت کا درجہ عطا کر دے تو اور بات ہے اور جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نیابت عطا
ہوتی ہے تو کوئی بندہ اسے روک نہیں سکتا۔
انوارالعلوم جلد ۱۲
۵۷۳
بعض اہم اور ضروری امور
اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ طریق ہے کل کی علمی مضمون کے متعلق اطلاع تقرر کیلئے میں نے علمی مضمون رکھا ہے اس کیلئے
دوست کاغذ پنسل لے کر آئیں اور منتظمین روشنی کا انتظام کریں تاکہ اندھیرا ہو جانے پر
دوست آسانی سے تقریر کے نوٹ لے سکیں۔ بعض دوست تقریر کے نوٹ لینے میں اس لئے
ستی کرتے تھے کہ تقریر چھپ جائے گی لیکن خدا تعالیٰ کی مصلحت کے ماتحت چار سال سے
سالانہ جلسہ کی تقریریں چھپی ہی نہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ کل کے لیکچر میں بعض حصے ایسے
ہوں گے کہ وہ نوجوان طبقہ جو عیسائیوں کے اثر سے متاثر ہے اس کیلئے بہت مفید ہونگے اور
عیسائیت کے فتنہ کے مقابلہ میں ان سے بہت کچھ مدد ملے گی۔
اس کے بعد جلسہ سالانہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ اس جلسہ کو
جلسہ سالانہ کی اہمیت خدا تعالیٰ نے بڑی اہمیت دی ہے اور یہ خدا تعالی کا خاص نشان
ہے۔ جماعت کو چاہئے کہ اسے پوری شان کے ساتھ قائم رکھے اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ
آج تک جماعت نے اس جلسہ کی شان قائم رکھی ہوئی ہے۔ آج (۲۷۔ دسمبر) کی رپورٹ مظہر
ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت آج چار ہزار مہمانوں کی زیادتی ہے۔ یعنی چار ہزار زائد مہمانوں کو
کھانا دیا گیا۔ جلسہ گاہ کے لحاظ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بھری ہوئی ہے اور ابھی لوگ باہر
کھڑے ہیں حالانکہ اس دفعہ گزشتہ سال کی نسبت ۳۳ فٹ بڑھ گئی ہے۔ یعنی منتظمین کو تو
بڑھانے کا خیال نہ تھا لیکن اتنی بڑھ گئی۔ احباب کو کوشش کرنی چاہئے کہ جب خدا تعالیٰ کے
فضل سے جماعت بڑھ رہی ہے تو سالانہ جلسہ میں حاضری بھی بڑھے۔ باقی رہا یہ کہ پھر خرچ کی
کیا صورت ہوگی اس کے متعلق لَا تَخْشَ عَنْ ذِي الْعَرْشِ اقْلَالاً ۳ کو پیش نظر رکھنا
چاہئے۔ یعنی خدا تعالی کے متعلق کمی کا خیال کبھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ زیادتی کی امید رکھنی
چاہئے۔ اسی طرح یہ خیال کہ بہت زیادہ لوگ آگئے تو پھر وہ تقریر میں کس طرح سن سکیں گے۔
اس کے متعلق بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جب لوگ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کی باتیں سننے کیلئے
آئیں گے تو خدا تعالیٰ ان کو سنانے کا انتظام بھی کر دے گا۔ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ایک
آلہ لاؤڈ سپیکر بنوا دیا ہے چونکہ تبلیغ کی تکمیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ
مخصوص تھی اور اس کیلئے جلسہ رکھا گیا اور اور جب یہ زمانہ آیا کہ کثیر مجمع کو سنانا مشکل ہو گیا تو
خدا تعالی نے لاؤڈ سپیکر نکال دیا۔ اگر حضرت مسیح کی جماعت تبلیغی جماعت تھی تو ان کے وقت
سے
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۷۴
بعض اہم اور ضروری امور
لاؤڈ سپیکر کیوں نہ بنائے گئے۔ اس آلہ کا اب ایجاد ہونا بھی بتاتا ہے کہ یہ کام رسول کریم
سلم کی امت سے وابستہ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے وابستہ
تھا۔ پس کوشش کرنی چاہئے کہ ہر سال زیادہ سے زیادہ لوگ سالانہ جلسہ میں شامل ہوں۔
اس جلسہ میں شمولیت معمولی بات نہیں بلکہ بہت سی برکات کا موجب ایک قسم کا ظلی حج ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک مشہور شعر ہے
جسے بچے بھی پڑھتے پھرتے ہیں۔
زمین
ہجوم خلق
قادیاں
ت
اب محترم
ہے
ارض حرم ہے
میں نے ایک خطبہ جمعہ میں جلسہ سے پہلے سالانہ جلسہ میں شمولیت کی تحریک کرتے
ہوئے کہا تھا کہ اس میں شمولیت ایک قسم کا ظلی حج ہے۔ الفضل میں جب یہ خطبہ شائع ہوا تو
ہیڈنگ میں تو ایک قسم کا ظلی حج کے الفاظ شائع کئے گئے لیکن خطبہ کے اندر سے " ایک قسم "
کے الفاظ اڑ گئے جو میں نے کیے تھے۔
غیر مبالغین کے مذہب کا خلاصہ میں کہتا ہوں اگر یہ الفاظ نہ بھی ہوں تو بھی جب ظلی حج کہا گیا تو اس کے یہی معنی ہیں کہ اصل حج قائم ہے۔
دیکھو جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ظلی نبی کہتے ہیں تو کیا اس کا یہ مطلب
ہوتا ہے کہ رسول کریم مسلم کی رسالت نَعُوذُ بِاللہ مٹ گئی۔ مگر بعض لوگوں کی فطرت
گندی ہوتی ہے اور وہ محض اعتراض کرنا ہی جانتے ہیں ۔ ہمارے ایسے ہی دوستوں نے (میں
انہیں دوست ہی کہوں گا جن کے عقائد کا اگر کوئی خلاصہ پوچھے تو دو لفظوں میں یہ ہو گا کہ
عداوت محمود۔ اگر میں خدا تعالیٰ کی توحید پر بھی زور دوں تو وہ اس کی بھی کسی نہ کسی رنگ میں
مخالفت شروع کر دیں گے۔ انہوں نے اعتراض کر دیا کہ قادیان کے جلسہ کو حج کا مرتبہ دے دیا
گیا۔
حالانکہ خود انہوں نے یہ فتوی دیا ہوا ہے کہ قادیان مکہ ہے جب غیر مبالکین کا فتوئی اختلاف پیدا ہوا تو غیر مالکین نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
اس الہام کو بناء قرار دیتے ہوئے کہ ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں لاہور کو مدینہ ٹھرایا اور
قادیان کو مکہ ۔ چنانچہ لاہور کو عرصہ تک مدینہ المسیح لکھتے بھی رہے۔ جب انہوں نے اپنے لئے
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۷۵
بعض اہم اور ضروری امور
مدینہ تجویز کر لیا تو یقینا مکہ جہاں حج ہوتا ہے ، ہمیں دے چکے۔ اس وقت چونکہ ان کے خیال میں
فائدہ یہ کہنے میں تھا کہ قادیان مکہ ہے تاکہ وہ لاہور کو مدینہ کہہ سکیں اس لئے انہوں نے
قادیان کو مکہ کہا لیکن اب اس میں مکہ کی برکات کا ذکر کیا گیا تو اپنی ہی بات کے خلاف کہنے لگ
گئے۔ ان کی مثال شتر مرغ کی سی ہے جب اسے کہا گیا کہ آؤ تم پر بوجھ لادیں تو اس نے کہہ دیا
کیا مرغ پر بھی بوجھ لادا جاتا ہے اور جب کہا گیا کہ اڑو تو اس نے کہہ دیا کیا شتر بھی اُڑ سکتا ہے۔
جب لاہور کو مدینہ کہنے میں انہوں نے فائدہ سمجھا اس وقت قادیان کو مکہ کہہ دیا لیکن جب یہ کہا
گیا کہ قادیان میں خدا تعالیٰ نے ایک قسم کے ظلی حج کی برکات رکھی ہیں تو اسے کفر قرار دینے
لگ گئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو نہایت ہی حضرت مسیح موعود کے دو شعر لطیف اشعار ہیں۔ اگر اسی پر غیر مبالغین غور کرتے تو
انہیں سمجھ آجاتی۔ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام فرماتے ہیں۔
کیا شک ہے ماننے میں تمہیں اس مسیح کے
جس کی مماثلت کو خدا نے بتا دیا
حاذق طبیب پاتے ہیں، تم سے ہی خطاب
خوبوں کو بھی تو تم نے مسیحا بنا دیا
فرماتے ہیں۔ طبیبوں کو تم مسیح الملک کہتے ہو ۔ پھر جسے خدا کوئی خطاب دے اس پر کیوں بُرا
مناتے ہو ۔
حج کو بھی شاعروں نے باندھا ہے۔ چنانچہ کہا گیا ہے۔
دل بدست
آور که حج اکبر است
کسی کا دل ہاتھ میں لینے کو حج اکبر کہا گیا ہے لیکن میں نے تو حج بھی نہیں کہا تھا بلکہ ظلی حج کہا۔
مگر شاعر جو کچھ کہیں اسے تو بخوشی سن لیتے ہیں لیکن میں جو بات کہوں اسے کفر اور در ضلالت قرار
دینے لگ جاتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو یہ الہام ہے کہ ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ
میں اس کے متعلق ہم تو یہ کہتے ہیں کہ یہ دونوں نام قادیان کے ہیں۔ مگر غیر مبالعین مدینہ لاہور
کو اور مکہ قادیان کو قرار دیتے ہیں۔ اسی بات پر وہ قائم رہیں تو قادیان کے جلسہ سالانہ میں
انوار العلوم جلد ۱۳
۵۷۶
بعض اہم اور ضروری امور
شمولیت کو ظلی حج کہنا کوئی ناجائز نہیں۔ اگر میں یہ کہتا کہ مکہ معظمہ کا حج موقوف ہو گیا اور اس
کی بجائے قاریان آنا حج کا درجہ رکھتا ہے تب وہ اعتراض کر سکتے تھے ۔ مگر مکہ معظمہ کا حج تو قائم
ہے۔
میں نے جب غیر مبائعین کے اعتراض کے متعلق غور
مسئلہ حج اور حضرت مسیح موعود کیا تو معلوم ہوا کہ مجھے غلطی لگی ہے۔ جو کچھ میں نے
کہا وہ غلط تھا لیکن یہ غلطی اس پلڑے کے لحاظ سے نہ تھی جس میں غیر مبائعین بیٹھے ہیں ، بلکہ
دوسرے پلڑے کی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام آئینہ کمالات اسلام میں
نواب محمد علی خاں صاحب کو جو ہمارے بہنوئی ہیں، قاریان آنے کی تحریک کرتے ہوئے تحریر
فرماتے ہیں۔
لوگ معمولی اور نقلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ نفلی حج
سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطر۔ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے
اور حکم ربانی " ۔ "
شیخ یعقوب علی صاحب بھی بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و اسلام نے
یہاں آنے کو حج قرار دیا ہے۔ ایک واقع مجھے بھی یاد ہے۔ صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب مرحوم
شہید حج کے ارادہ سے کابل روانہ ہوئے تھے۔ وہ جب یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے حج کرنے کے متعلق اپنے ارادہ کا اظہار کیا۔ اس پر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔ اس وقت اسلام کی خدمت کی بے حد ضرورت ہے
اور یہی حج ہے۔ چنانچہ پھر صاحبزادہ صاحب حج کے لئے نہ گئے اور یہیں رہے کیونکہ اگر وہ حج
کیلئے چلے جاتے تو احمدیت نہ سیکھ سکتے۔
پس غیر مبائعین کا اعتراض فضول ہے۔ خدا تعالیٰ نے قادیان میں جو برکات رکھی ہیں اور
خاص کر سالانہ جلسہ کی برکات ان کے لحاظ سے جلسہ میں شمولیت کو ایک قسم کا ظلی حج کہنا بالکل
درست ہے۔
اب میں جلسہ پر آنے والے دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ذکر الہی اور دعاؤں کی تاکید جلسہ سالانہ کے بھی کچھ آداب ہیں۔ دوستوں کو چاہئے ان
کو مد نظر رکھیں ۔ اس بارے میں پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں کا آنا سیر و تماشا کے
انوا را معلوم جلد ۱۲
۵۷۷
بعض اہم اور ضروری امور
طور پر نہیں ہو تا بلکہ عبادت کیلئے ہوتا ہے۔ دوسرے سفروں میں تو عبادت میں تخفیف ہو جاتی
ہے مگر یہاں کا سفر چونکہ عبادت کیلئے کیا جاتا ہے اس لئے یہاں عبادت زیادہ کرنی چاہئے۔ پس
جلسہ پر آنے والے دوسہ دوست ان ایام میں ذکرِ الہی اور دعاؤں پر بہت : اور دعاؤں پر بہت زور دیں تاکہ اللہ تعالٰی اس
اجتماع کو بابرکت ثابت کرے۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو دوست آتے ہیں وہ مقبرہ بہشتی میں جانا مقبرہ بہشتی میں ضرور جایا کریں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم ۔
سے مقبره بهشتی
اس لئے قائم کیا گیا کہ ہمیشہ آنے والی نسلیں وہاں جائیں اور دین کیلئے قربانی کرنے والوں کیلئے
دعائیں کریں۔ میں امید کرتا ہوں کہ بہت سے دوست وہاں جاتے ہوں گے مگر میرا خیال ہے
بہت سے اصحاب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت میں یہ بات بھول جاتی ہوگی
کہ مقبرہ بہشتی میں دفن ہونے والے سب کیلئے دعا کریں۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے مزار پر دعا کر کے واپس آجاتے ہوں گے۔ مقبرہ بہشتی میں دفن کر کے کتبے لگانے کا
مطلب یہی ہے کہ ان سب کیلئے دعائیں کی جائیں۔ باقی رہا یہ کہ دعا کس طرح کی جائے۔ اس کا
طریق یہ ہے کہ ایک جگہ کھڑے ہو کر سب مدفون اصحاب کیلئے دعا کی جائے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر جاکر دعائیں کرنے کے متعلق بعض
ہدایات بھی بیان کرتا ہوں۔ جس سے زیادہ محبت ہوتی ہے اس کے متعلق لوگ غلطی سے
مشرکانہ رنگ اختیار کر لیتے ہیں اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ دعا کرتے وقت ایسا رنگ نہ
ہو۔ مثلاً اس طرح مخاطب کر کے دعا نہ کرنی چاہئے کہ اے خدا کے مسیح فلاں بات ہو جائے۔
اگر خدا تعالیٰ مکاشفہ کر دے تو چاہے جتنی باتیں کر لی جائیں لیکن عام حالات میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقاصد پورے کرنے اور آپ کے درجات بلند
کرنے کیلئے دعائیں کرنی چاہئیں۔ میں یہ دعا ہمیشہ کیا کرتا ہوں کہ ہمارے لئے حکم ہے جب
رسول سے کوئی مشورہ لے تو صدقہ کرے مگر ہم ان تک کچھ پہنچا نہیں سکتے اس لئے میں جو آیا
ہوں تو یہ دعا کرتا ہوں کہ الہی تو ہی ان کو ایسا روحانی تحفہ عطا کر جو پہلے عطا نہ کیا ہو۔ اسی طرح
رسول کریم مہم کیلئے دعا کو پہلے رکھ لیتا ہوں۔ مجھے خیال آیا کرتا تھا کہ جنازہ کی نماز میں
درود کیوں پڑھا جاتا ہے اس کا پہلے ایک جواب خدا تعالیٰ نے مجھے یہ سمجھایا کہ شاعر
نے کہا تھا۔
انوار العلوم جلد ۱۴
۵۷۸
بعض اہم اور ضروری امور
كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِيَ عَلَى النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ حَاذِرُ
میں تو رسول کریم میں ایم کی وفات سے ڈرتا تھا جب آپ فوت ہو گئے تو اب جو چاہے
مرے۔ اس جذبہ کے ماتحت جب کوئی کسی کا جنازہ پڑھتا ہے تو درود پڑھتے وقت یہ ظاہر کرتا
ہے کہ مجھے رسول کریم میں ایم کی وفات کا غم بھولا نہیں وہ ابھی تک تازہ ہے اس لئے جنازہ کی
نماز میں رسول کریم میں ہم پر درود پہلے رکھا۔
پھر ایک اور بات سمجھائی اور وہ یہ کہ جب کوئی مسلمان مرتا ہے تو امت محمدیہ میں کمی آ
جاتی ہے اس وقت جنازہ پڑھنے والا کہتا ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ خدایا اس کمی کو پورا کر
دے۔ پس مقبرہ بہشتی میں جا کر دعا کرتے وقت رسول کریم میں یہ پر درود پڑھنا اور آپ کو دعا
میں شامل کرنا ایک اہم چیز ہے۔
پھر شعائر اللہ کی زیارت بھی ضروری ہے۔ یہاں کئی ایک شعائر اللہ
شعائر اللہ کی زیارت ہیں۔ مثلاً یہی علاقہ ہے جہاں جلسہ ہو رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے رویا میں دیکھا کہ شمالی اور مشرقی طرف قادیان بڑھتی بڑھتی دریائے
بیاس تک چلی گئی ہے۔ ادھر ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سیر کرتے ہوئے
تشریف لائے تو جہاں مدرسہ ہائی کی عمارت ہے اس جگہ کے قریب فرمایا لوگ کہتے ہیں یہاں جن
رہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے مجھے جو خبر دی ہے اس کے ماتحت بتاتا ہوں کہ یہاں آبادی ہی آبادی
ہوگی۔
اسی طرح شعائر اللہ میں مسجد مبارک ، مسجد اقصیٰ، منارۃ المسیح شامل ہیں۔ ان مقامات
میں سیر کے طور پر نہیں بلکہ ان کو شعائر اللہ سمجھ کر جانا چاہئے تاکہ خدا تعالیٰ ان کی برکات سے
مستفیض کرے ۔ منارۃ المسیح کے پاس جب جاؤ تو یہ نہ سمجھو کہ یہ منارہ ہے بلکہ یہ سمجھو کہ یہ
وہ جگہ ہے جہاں مسیح موعود اُترا اسی طرح مسجد اقصیٰ میں جب جاؤ تو یہ نہ سمجھو کہ وہ اینٹوں
اور چونے کی ایک عمارت ہے بلکہ یہ سمجھو کہ یہ وہ مقام ہے جہاں سے دنیا میں خدا کا نور پھیلا
پھر جب مسجد مبارک میں جاؤ تو یہ سمجھو کہ یہ وہ مقدس جگہ ہے جہاں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نمازیں پڑھا کرتے تھے۔ اسی طرح قادیان کی آبادی کو دیکھو کہ پہلے پرانی آبادی
کتنی تھی اور اب کس قدر پھیل چکی ہے اور کس طرح ترقیات ہو رہی ہیں۔
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۷۹
بعض اہم اور ضروری امور
اسی طرح ایک زندہ نشان حضرت کا حضرت ام المؤمنین ہیں۔ صحابہ کا یہ طریق تھا کہ جب آتے تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور باقی امہات المؤمنین کی خدمت میں حاضر ہو کر سلام کرتے اور
ان کی دعاؤں کے مستحق بنتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں اور پھر بعد
میں بھی کئی لوگ حضرت ام المؤمنین کی خدمت میں حاضر ہوتے اور دعا کی درخواست کرتے۔
نئے آنے والے لوگوں کو چونکہ اس قسم کی باتیں معلوم نہیں ہوتیں۔ پھر اتنے ہجوم میں یہ بھی
خیال ہو سکتا ہے کہ شائد حاضر ہونے کا موقع نہ مل سکے اس لئے میں نے یہ بات یاد دلا دی
ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ سے ملنا چاہئے کئی ایسے ہونگے جو
پھٹے پرانے کپڑوں میں ہونگے اور ان کے پاس سے کہنی مار کر لوگ گزر جاتے ہونگے مگر وہ مروه ان
میں سے ہیں جن کی تعریف خود خدا تعالیٰ نے کی ہے ان سے خاص طور پر ملنا چاہئے۔ اسی لئے
میں نے منتظمین جلسہ سے کہا ہوا ہے کہ صحابہ مسیح موعود علیہ السلام میں میں سے کسی کا لیکچر ذکر
حبیب پر رکھنا چاہئے مگر اب کے نہیں رکھا گیا۔ یہاں ذکر حبیب کا جلسہ ہفتہ دار ہوتا ہے جو بہت
مفید ہے۔
جلسہ کے موقع پر خلیفہ سے ملاقات بھی ضروری چیز
امام وقت سے ملاقات اور مصافحہ ہے مگر اس کے متعلق بعض ضروری باتیں ہیں جو یاد
رکھنی چاہئیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ خلفاء کی اپنی طرف سے بیعت نہیں ہوتی بلکہ رسول کی
نیابت میں ہوتی ہے۔ ہمارے سلسلہ میں رسول کریم ملی کی نیابت حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو حاصل ہوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نیابت خلیفہ کو حاصل ہوتی ہے۔
ادھر رسول کریم ملی الم کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ پر بیعت کرنا قرار دیا
ہے۔ چونکہ خلیفہ کے ہاتھ کو رسول کی نیابت حاصل ہوتی ہے اس لئے امام وقت سے مصافحہ کرنا
بھی برکت رکھتا ہے۔ مگر وہ مصافحہ نہیں جو سخت ہجوم اور بھیڑ میں اس طرح کیا جاتا ہے کہ کچھ
خود ٹھو کر کھائی اور کچھ مجھے زخم کر دیا۔ یہ مصافحہ ملاقات کے وقت کا مصافحہ ہوتا ہے اس وقت
اگر چہ مصافحہ کیلئے : بہت تھوڑا وقت ہوتا۔ ہوتا ہے مگر یاد رکھنا چاہئے خدا تعالیٰ مأمورین اور خلفاء خلفاء کی
برکات کو مختصر وقت میں پورا کر دیتا ہے۔ اگر یہ بات ان کو حاصل نہ ہو تو وہ اپنا کام پورا ہی نہ کر
سکیں۔ تو مصافحہ کے وقت خاص طور پر دعا کی جاتی ہے مگر آداب کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ اس
انوار العلوم جلد ۱۲
۵۸۰
بعض اہم اور ضروری امور
طرح نہیں ہونا چاہئے کہ ایک نے آگے سے ہاتھ کھینچا ہوا ہو تو دوسرا پیچھے سے کھینچنے لگ
جائے۔ اگر مصافحہ کرنے کا موقع نکل گیا ہو تو جانے دینا چاہئے اور آگے سے مصافحہ کرنا چاہئے
اس لئے میں نے ملاقات کیلئے وقت رکھا ہوا ہے تاکہ ہر ایک کو مصافحہ کا موقع مل سکے۔
پھر بعض لوگ سمجھتے ہیں مصافحہ یا ملاقات کیلئے نذر ضروری ہے مگر یہ گندہ خیال ہے۔
اس کا ملاقات یا مصافحہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے كُونُوا
مَعَ الصَّادِقِينَ الله اور جو مصافحہ کرتا ہے وہ ایک رنگ میں معیت حاصل کر لیتا ہے۔
دوستوں کو چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے ملاقات کیا کریں اور یہ خیال بھی دل میں نہ لائیں کہ
ملاقات کیلئے یا بیعت کیلئے نذر ضروری ہے۔ معلوم ہوتا ہے عورتوں کو یہ باتیں نہیں بتائی
جاتیں۔ اس دفعہ عورتوں نے جب بیعت کی تو ایک عورت کھڑی ہو کر کہنے لگ گئی تم نے بیعت
کی ہے نذر کیوں نہیں دیتیں۔ میں نے اسے بہتیرا کہا بیٹھ جاؤ یہ کہنا گناہ ہے مگر وہ یہی کہتی گئی کہ
یہ کس طرح گناہ ہے نذر دینی ضروری ہے۔ اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
ملاقات کرنے والے دوستوں کو میں ایک بات یہ کہنی چاہتا ہوں کہ ناخن کٹانا اسلام کی
سنت ہے۔ مگر میں نے دیکھا کئی لوگ اچھی طرح ناخن نہیں کٹواتے ۔ ایک صاحب نے مجھ سے
مصافحہ کیا تو ان کے ناخن سے میرا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ یہ تو میں نہیں کہتا کہ مصافحہ نہ کرو یہ بھی
نہیں کہتا کہ مصافحہ کرتے وقت جھپٹا نہ مارو۔ جلدی میں جھپٹا مارنا ہی پڑتا ہے مگر یہ ضرور کہتا
ہوں کہ ناخن اچھی طرح کٹانے چاہئیں تاکہ مجھے زخم نہ لگے ۔
میں نے ایک نصیحت یہ کی ہوئی ہے کہ ہماری جماعت کے دوست سونٹا رکھا کریں۔ یہ
نصیحت اب بھی قائم ہے مگر اس میں میں ایک ترمیم کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ مصافحہ کرتے
وقت سونٹا ساتھ نہ ہو۔ سونٹا ہاتھ میں یا بغل میں دبائے ہوئے مصافحہ کرنے سے وہ سیدھا
میرے منہ کی طرف ہوتا ہے اور اس کے لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ایک نصیحت میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ جلسہ کے بغیر بھی دوستوں
قادیان آنا اور مکان بنوانا کو قادیان آتے رہنا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے فرمایا ہے جو بار بار قادیان نہیں آتا اس کے ایمان کے متعلق مجھے خطرہ ہے۔ ادھر
یہاں کی بود و باش کو آپ نے ضروری قرار دیا ہے۔ پس احباب کو چاہئے کہ قادیان کو زند
کو
زندگی
میں وطن بنانے اور مرکز مدفن بنانے کی کوشش کریں اس کے ماتحت میں نے ایک تحریک کی ہے
انوار العلوم جلد ۱۳
۵۸۱
بعض اہم اور ضروری امور
کہ مکانات بنوانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں شامل ہونے والوں کیلئے پچیس روپیہ کا
ایک حصہ رکھا گیا ہے۔ دوست اس کمیٹی میں شریک ہوں حصہ ڈالیں اور یہاں مکان بنوائیں۔
میں نے یہ بھی تحریک کی ہے کہ دس دس بارہ بارہ روپیہ کے حصص کی کمیٹی بھی بنائی جائے تاکہ
کم آمدنی والے بھی مکان بنوا سکیں۔ اس طرح ایک تو قادیان میں دوستوں کے مکانات بنیں
گے دوسرے قادیان کی مشرقی طرف آبادی بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی
پوری ہوگی۔ میں خود اس کمیٹی کا حصہ دار ہوں مگر میں نے قرض لے کر ایک مکان بنوایا ہے
کیونکہ اب ہمارے گھر میں اتنی تنگی ہے کہ ایک ایک کمرہ میں جیل کی اتنی جگہ کے مقابلہ میں
دوگنے افراد رہتے ہیں اس کمیٹی میں ! دوست شامل ہو سکتے ہیں۔ مجھے مکان بنوانے سے ہمیشہ ڈر
آتا ہے۔ جو مکان بنوایا گیا ہے اس کے متعلق بھی میرے دل پر بوجھ ہے اس لئے دوستوں سے
خواہش کرتا ہوں کہ دعا کریں خدا تعالیٰ اس مکان کو بابرکت کرے۔ میں تو اس میں رہنے کا
ارادہ ہی نہیں رکھتا میرے لئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مکان ہی بہترین ہے
مگر جو نسل اس میں جا کر رہے اس کیلئے دعا کی جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکات
سے اسے حصہ ملے۔
میں نے اس سال اعلان کیانی کیا تھا کہ چندہ خاص نہ لیا جائے گا باوجودیکہ سلسلہ کی مالی حالت مجلس مشاورت کے وقت جو بجٹ پیش ہوا اس میں چندہ خاص کی ند
رکھی گئی تھی اور احباب نے اس کے رکھنے پر زور بھی دیا تھا مگر میں نے اس سال کے لئے
چندہ خاص نہ رہنے دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بجٹ میں ۵۵ ہزار کی کمی ہو گئی ہے اور اس وقت
کارکنوں کی تین تین ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں تاہم ارادہ یہی ہے کہ سال کے آخر تک
چندہ خاص کی تحریک نہ کی جائے گی۔
مجلس مشاورت کے نمائندے
مگر قابل غور بات یہ ہے کہ ہر سال جماعتوں کے
نمائندے مجلس شوری کے موقع پر بجٹ پر غور کر کے
اسے پاس کرنے کی سفارش کرتے ہیں اور اقرار کرتے ہیں کہ اس بجٹ کو پورا کریں گے۔ مگر
پھر صدائے بر نخواست کا معاملہ ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ یا تو جماعتیں ایسے
لوگوں کو مجلس مشاورت میں اپنا نمائندہ بنا کر بھیجتی ہیں جو انہیں جا کر کچھ بتاتے ہی نہیں۔ یا پھر
ایسے لوگوں کو بھیجا جاتا ہے جن کا جماعتوں میں کوئی اثر نہیں ہوتا۔ یہ دونوں باتیں ایسی ہیں :
یں جو
انوار العلوم جلد ۱۳
۵۸۲
بعض اہم اور ضروری امور
دور ہونی چاہئیں۔ مجلس شورٹی میں وہی لوگ آنے چاہئیں جن کے تسلیم کردہ فیصلوں پر
جماعتیں عمل کرنے کیلئے تیار ہوں۔
خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ ہے۔ أَمْرُ هُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ که مگر
جماعتیں بجٹ پورا کریں ساتھ ہی یہ بھی فرمایا ہے۔ جب رسول یا امام کوئی فیصلہ کر دے
تو خواہ اپنی رائے کے خلاف ہی ہو تو بھی مان لینا چاہئے۔ مگر میں نے کبھی مالی معاملات میں
نمائندگان مجلس مشاورت کے مشورہ کے خلاف نہیں کیا۔ پس جب وہی بجٹ منظور کیا جاتا ہے
جو جماعتوں کے نمائندے پیش کرتے ہیں تو احباب کو چاہئے کہ اپنا اپنا بجٹ پورا کیا کریں۔ اس
وقت تک جو بقائے ہیں ، وہ ادا کر دیں اور آئندہ کیلئے باقاعدگی اختیار کریں۔
مشکلات
میں جانتا ہوں کہ جماعت کیلئے بھی مجبوری ہے کیونکہ بجٹ تو اتنے ہی رکھے گئے
جتنے پہلے پہلے : ہوتے تھے۔ مگر مگر گور گورنمنٹ نے ملازموں ملازموں کی تنخواہیں کم دی ہیں۔ اس کا اثر
چندہ کی کمی پر پڑنا لازمی تھا۔ اسی طرح زمینداروں نے جب غلہ بیچا اُس وقت ستا تھا اور جب
مہنگا ہوا تو بیٹیوں کے گھر جا چکا تھا اس طرح فائدہ بیٹیوں نے اٹھایا۔ یہ مشکلات ہیں مگر وہ مومن ہی
کیا جو مشکلات سے گھبرا جائے اور انہیں دور کرنے میں پوری طاقت نہ صرف کر دے۔
میں سمجھتا ہوں کہ اب سلسلہ کی ایسی حیثیت ہے کہ ضروری ہے ہم ایک مستقل
ریز روفنڈ فنڈ جاری کریں۔ رسول کریم اس کے وقت بھی بعض جائدادیں
اسلامی کاموں کیلئے وقف کر دی گئی تھیں۔ اسی طرح حضرت عمرؓ کے زمانہ میں کیا گیا۔ ہمیں بھی
ریز رو فنڈ قائم کرنا چاہئے۔ میں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے اس کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور
سندھ میں زمین خریدی گئی ہے۔ زمین اعلیٰ درجہ کی ہے وہاں اجناس کے ریٹ بھی اچھے ہیں۔
میں سال کی قسطوں پر ساری قیمت ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمہیں ہزار روپیہ سلسلہ کی
طرف سے داخل کر دیا گیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ یہ کام مفید ثابت ہو گا کیونکہ
فورا ہی غیر مبائعین کا اعتراض پہنچا کہ لو آب جائیدادیں خریدی جا رہی ہیں۔ دراصل میں نے یہ
سلسلہ کیلئے بطور ریز روفنڈ زمین خریدی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس کی آمدنی سے اگلی قسطیں
ادا ہو سکیں گی۔ یہ پانچ لاکھ کا سودا ہے جو میں سال میں ادا کرنا ہے ۲۵ ہزار سالانہ قسط کا دینا ہو گا
مگر امید کی جاتی ہے کہ تیس چالیس ہزار سالانہ آمدنی ہو سکے گی۔ اس طرح قسطیں بآسانی ادا کی
جاسکیں گی اور شائد بعض حالات میں کچھ رقم بچ بھی سکے۔ غیر مبالعین نے ایک زمین چالیس
انوار العلوم جلد ۱۳
۵۸۳
بعض اہم اور ضروری امور
مربعے خریدی تھی اور اس پر بڑا فخر کیا تھا مگر خدا تعالیٰ نے ہمیں سو مربع دے دیا ہے۔
جماعت احمدیہ کی اقتصادی حالت
اب میں جماعت کی اقتصادی حالت کے متعلق کچھ بیان کرتا کوئی احمدی بے کار نہ ہو
روپیه
ہوں۔ پہلے فردی حالت کو لیتا ہوں۔ اسلام قطعاً یہ بات پسند
نہیں کرتا کہ کوئی انسان نکما رہے ہر شخص کو کچھ نہ کچھ کام کرنا چاہئے مگر افسوس ہے کہ ہماری
جماعت کے ہزاروں افراد لکھے بیٹھے رہتے ہیں اور جب ان سے پوچھو تو کوئی نہ کوئی عذر پیش کر
دیتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کوئی ملازمت نہیں ملتی ، کبھی کہہ دیتے ہیں تجارت کرنا چاہتے ہیں مگر
نہیں۔ حضرت خلیفہ المسیح
المسح الاول فرمایا کرتے تھے کہ مسلمان تجارت کرنا نہیں جانتے وہ
بڑا سرمایہ چاہتے ہیں۔ نہ انہیں وہ مل سکتا ہے اور نہ کام کر سکتے ہیں۔ لیکن ہندو تھوڑے سے
تھوڑے سرمایہ سے تجارت شروع کر دیتے ہیں اور پھر کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ ہماری
جماعت کے لوگوں کو اپنے اس طریق عمل کی اصلاح کرنی چاہئے ، اپنا رویہ بدلنا چاہئے اور ہر
حال میں بے کاری سے بچنا چاہئے۔ میرے نزدیک بیکار رہنا خود کشی کے مترادف ہے کیونکہ
ایک سال بھی جو بے کار رہا اسے اگر کوئی عمدہ ملازمت مل جائے تو بھی اس میں کامیاب نہ ہو
سکے گا کیونکہ بے کاری کی زندگی انسان کو بالکل نکما کر دیتی ہے اور کوئی کام کرنے کی ہمت باقی
نہیں چھوڑتی۔ اس حالت سے بچنے کیلئے چاہئے کہ خواہ کوئی بی۔ اے ہو یا ایم۔ اے۔
ایل ایل بی ہو یا بیرسٹر ہو یا ولایت کی کوئی اور ڈگری رکھتا ہو ، اگر اسے کوئی ملازمت نہیں
ملتی یا حسب منشاء کام نہیں ملتا تو وہ معمولی سے معمولی کام حتی کہ ایک جگہ سے مٹی اٹھا کر
دوسری جگہ پھینکنا ہی شروع کر دے لیکن بے بے کار اور نکما ہر گز نہ رہے۔ اگر وہ اپنے آپ کو کسی
نہ کسی کام میں لگائے رکھے گا، خواہ وہ کام کتنا ہی معمولی ہو تو اس سے امید کی جاسکے گی کہ مفید
کام کر سکے گا۔
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اپنے علاقہ کے احمدیوں کے متعلق تحقیقات
کریں کہ ان میں سے کتنے بے کار ہیں اور پھر انہیں مجبور کریں کہ وہ کوئی نہ کوئی کام کیا کریں۔
لیکن اگر وہ کوئی کام نہ کر سکیں تو انہیں قادیان بھیج دیا جائے تاکہ یہاں آکر وہ آنریری کام
کریں۔ جب تک یہ حالت نہ ہو کہ ہماری جماعت کا کوئی انسان بے کار نہ ہو ، اس وقت تک