امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 5

انوارالعلوم جلد ۱۲
۳۳۰
مدیر اخبار " وفاء العرب " سے گفتگو
جواب: صحیح اعداد و شمار تو میں بتا نہیں سکتا لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ قریباً سات لاکھ سے
زیادہ ہے اور اس وقت بھی تیز رفتاری کیساتھ ترقی پذیر ہے۔ اور اکثر افراد جماعت احمد یہ اپنی
زندگیاں تبلیغ و تبشیر کے لئے وقف کر چکے ہیں۔ ہمیں خدا کے فضل سے امید ہے کہ تھوڑے
ہی عرصے میں ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ بلاد عر بیہ وغیرہ میں جماعت احمدیہ کی کثیر تعداد
پیدا کر سکیں ۔
سوال : ۔ آپ کا بلادِ شام کے دیکھنے کا بھی کوئی ارادہ ہے ؟
جواب: کثرت اشغال اور دیگر امور اس میں مانع ہیں۔ اگر چہ شامیوں کے حسن اخلاق کا
مجھ پر گہرا اثر ہے۔
1 اقباط : القبط - مصر میں عیسائیوں کا ایک فرقہ ۔
الفضل ۲۰۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء صفحہ ۶-۷ )

وار العلوم جلد ۱۲
۳۳۱
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول کی
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول صلی ام
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوا را العموم چند ۱۲
سم سوم
حریت انسانی کا قائم کرنے وانا رسول میں یہ
اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
الله حب
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول صلی سیم
علیه دوم
غلامی کا سوال ایسا پیچیدہ سوال ہے کہ بہت ہی کم لوگوں نے اس کو سمجھا ہے اور بہت ہی
کم لوگوں نے اسے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ بلکہ افسوس ہے کہ اکثر لوگوں نے اس سوال کی
پیچیدگی کو بھی محسوس نہیں کیا اور بغیر غور اور فکر کے اس کے متعلق رائے قائم کرنی شروع کر
دی ہے۔ غلامی نہ ہر زمانہ اور ہر ماحول میں بری قرار دی جاسکتی ہے اور نہ اسے کوئی شخص ایک
جنبش قلم سے روک سکتا ہے۔ جو شخص بھی نیچر کا یا ماضی کے ایک لمبے سلسلے کے پیدا کئے ہوئے
ماحول کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے، بغیر اس کے کہ اصولی طور پر اس کی تمام مجزئیات کا علاج کرے ، وہ
یقینا اپنے ہاتھ سے اپنی ناکامی کی بنیاد رکھتا ہے۔ اور عارضی طور پر اگر وہ دنیا کی نگاہوں میں
مقبول بھی ہو جائے تو ہو جائے لیکن ضرور ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس کا حسن بد صورتی اور
اس کی کامیابی ناکامی نظر آنے لگے گی۔
اگر ہم غلامی کے سوال پر ٹھنڈے دل سے غور
انسانی تمدن کے مدارج کا ایک درجہ کریں اور اس بات کو نظر انداز کر دیں کہ لوگ
ہمیں کیا کہیں گے اور ناموں پر فدا ہونے و نے والے لوگ جو حقیقت پر غور کرنے کے عادی نہیں ہم
پر کیا فتوی لگائیں گے تو ہمیں معلوم ہو گا کہ غلامی در حقیقت انسانی تمدن کے مدارج کے وسیع
سلسلے میں سے ایک درجہ ہے اور اسے کلی طور پر دنیا سے مٹایا نہیں جا سکتا۔
غلامی کا کیا مفہوم ہے ؟ یہی کہ ایک شخص دو سرے کی مرضی کے پورے طور
غلامی کا مفہوم پر تابع ہو جاتا ہے یا تابع کر دیا جاتا ہے۔ اب اگر ایک شخص کا دوسرے کی
مرضی کے تابع ہو جانا ایک بُرا فعل ہے تو جس طرح ملی طور پر تابع ہونا برا فعل ہے اسی طرح
مجزئی طور پر تابع ہونا بھی برا فعل ہو گا۔

انوارالعلوم جلد ۱۴
۳۳۴
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میلیم
لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کا سب کارخانہ اس جزئی غلامی پر قائم ہے۔ بچہ جس مجزئی غلامی وقت سکول میں جاتا ہے ، سکول کے نظام کے ماتحت ہوتا ہے۔ اس ہوتا ہے۔ اس نظام کے قائم
کرنے میں اس سے کوئی رائے نہیں لی جاتی، اس کے اوقات کے متعلق اس سے کوئی رائے
نہیں لی جاتی، اس کے استادوں کے انتخاب میں اس سے کوئی رائے نہیں لی جاتی، اگر وہ اس
نظام کو توڑتا ہے تو اسے بدنی سزا تک بھی دی جاتی ہے۔ اب اس بچہ میں اور ایک غلام میں کیا
فرق ہے۔ یہی نا کہ غلام چوبیس گھنٹے کا غلام ہوتا ہے اور یہ صرف پانچ چھ گھنٹے کے لئے غلام بنتا
ہے۔ اور یا یہ فرق ہے کہ غلام کی خدمات کا نفع دو سرا شخص اٹھاتا ہے اور اس طالب علم کی
خدمت کا نفع خود اسی کو پہنچتا ہے۔ مگر جبر اور نظام کی اندھا دھند پابندی جو غلامی کے مفہوم کا
جزو اعلیٰ ہے وہ یہاں بھی موجود ہے۔
پس ہم اس نظارہ کو دیکھ کر یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ غلامی کی تمام صورتیں بری نہیں سارے وقت کی غلامی اور وہ غلامی جو دوسرے کے
فائدہ کیلئے ہو بُری ہے لیکن وہ : وہ غلامی جو عار عارضی ہو اور اس کا فائدہ خود خود ہم کو پہنچتا ہو، وہ بری
نہیں۔ لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ غلامی اپنی ذات میں تمام صورتوں میں بڑی ہے۔
لیکن طالب علم سے بھی بڑھ کر ہم کو ایک اور غلامی معلوم ہوتی ہے اور وہ وہ بچہ کی غلامی غلامی ہے جو بچوں سے ماں باپ کراتے ہیں۔ ہر چہ اپنی جوانی کے زمانہ تک کھلی
طور پر اپنے ماں باپ کی مرضی کے تابع ہوتا ہے۔ اگر کماتا ہے تو اس کے مالک اس کے ماں باپ
ہوں گے ، اگر وہ گھر کے کام کاج میں مدد دیتا ہے تو اس کی کوئی قیمت نہیں لگائی جاتی گھر کے
نظام میں اس کی کوئی آواز نہیں ہوتی ، کھانے پینے ، پہننے کے متعلق وہ اپنے ماں باپ کا تابع ہوتا
ہے، اس کی آئندہ زندگی کی داغ بیل ڈالنے کے لئے اس سے کوئی رائے نہیں پوچھی جاتی،
اس کے ماں باپ ہی اس کے لئے ایک پروگرام بناتے ہیں اور اس پر اسے چلاتے ہیں۔ غرض
کیا اطاعت کے لحاظ سے کیا حریتِ ضمیر کے لحاظ سے کیا ملکیت کے لحاظ سے اور کیا
آزادی اعمال کے لحاظ سے ہر انسان دس بارہ سال کی عمر تک گلی طور پر اپنے ماں باپ کے
ماتحت ہوتا ہے اور اس میں اور ایک غلام میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔
اگر کوئی شخص کہے کہ بچہ کو ماں باپ نہایت پیار اور محبت کونسی غلامی بُری ہوتی ہے سے رکھتے ہیں جو خود کھاتے ہیں ، اس کو کھلاتے دکھلاتے ہیں۔ جو خود

انوارا العلوم میلاد ۱۲
۳۳۵
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں اور
پہنتے ہیں، اس کو پہناتے ہیں۔ پھر بچہ کا بچپن کا زمانہ سمجھ کا زمانہ نہیں ہوتا۔ اگر اس کو آزاد
چھوڑ دیا جائے تو اس کے لئے اور دنیا کے لئے نقصان کا موجب ہو گا۔ اس کے ماں باپ اسے
جن باتوں کے لئے مجبور کرتے ہیں وہ خود اس کے فائدہ کے لئے ہوتی ہیں۔ تو میں کہوں گا کہ
معلوم ہوا، غلامی اُسی وقت بُری ہوتی ہے جب اپنے میں اور غلام میں کوئی فرق کیا جائے اور
جب غلام کے فائدہ کا پروگرام مد نظر نہ رکھا جائے، جب غلام کی عقل پختہ اور فہم صحیح ہو مگر
باوجود اس کے اس کو مجبور کیا جائے، ورنہ بچے اور ماں باپ کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے ! وئے بغیر قید
کے غلامی کو بُرا نہیں کہا جا سکتا۔
تیسری قسم کی غلامی کی مثال ملازمتوں میں ملتی ہے۔ ۔ ملازمتوں میں بھی
ملازموں کی غلامی انسان بعض دفعہ یا بعض اعمال میں گلی طور پر دوسرے کے ماتحت ہوتا
ہے۔ یا بعض اوقات میں کلی طور پر دوسرے کے تابع ہوتا ہے۔ مگر اس کا نام کوئی غلامی نہیں
رکھتا حالانکہ ملازمت اور غلامی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ شائد یہ کہا جائے کہ ملازم اپنی مرضی
سے دوسرے کی ملازمت اختیار کرتا ہے اس لئے وہ غلام نہیں ہوتا۔ اور غلام پر جبراً قبضہ کیا
جاتا ہے اس لئے ہم اس کو ملازم سے الگ سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ امتیاز صحیح نہیں۔ اس لئے کہ اس
امتیاز کے ماتحت یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو اپنی مرضی سے فروخت کر
دے تو ایسے شخص کا غلام بنانا جائز ہے لیکن اگر یہ بھی ناجائز ہے تو ماننا پڑے گا کہ مرضی کی
غلامیاں بھی غلامیاں ہی ہوتی ہیں۔ اگر کوئی کہے کہ غلام اور ملازم میں یہ فرق ہے کہ نوکر اپنی
مرضی سے ملازمت چھوڑ سکتا ہے لیکن غلام ایسا نہیں کر سکتا۔ تو پھر ہمیں یوں کہنا پڑے گا کہ وہ
غلامی بری ہے جس کا طوق اپنی مرضی سے اُتارا نہ جاسکے ۔ لیکن وہ غلامی حقیقی نہیں ہے جس کا
طوق ہم اپنی مرضی سے اپنی گردن سے اُتار سکیں۔
بہر حال اوپر کی مثالوں سے یہ ضرور ثابت ہو غلامی تمدن انسانی کا جُزوِ لا ینفک ہے گا کہ غلامی تمدن انسانی کا ایک
جُزْوِ لا ینفک ہے اور یہ کہ غلامی کا مفہوم اس وقت تک دنیا میں نہایت مبہم رہا ہے۔ اگر
ہم اس کی تشریح کریں تو ہمیں دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ماننی پڑے گی۔ یا تو یہ ماننا پڑے
گا کہ دنیا میں غلامی موجود ہے اور موجود رہے گی اور اس کے بغیر دنیا کا گزارہ چل نہیں سکتا اور
یا یہ ماننا پڑے گا کہ غلامی بھی دنیا کی اور چیزوں کی طرف بعض حالات میں اچھی ہوتی ہے اور

انوا را العلوم جلد ۱۳
٣٣٦
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول ما
بعض حالات میں میری ۔ بعض شرطوں کے ساتھ جائز اور ان شرطوں کے بغیر نا جائز ۔ ہم بغیر قیود
کے نہ اس کی مذمت کر سکتے ہیں اور نہ اس کو جائز قرار دے سکتے ہیں۔
اس تمہید کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ غلامی دنیا میں غلامی کی بنیاد کس طرح پڑی کی بنیاد دنیا میں کس طرح پڑی۔ انسانی تاریخ
سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسانی پیدائش کی ابتداء میں جبکہ انسانی دماغ زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھا
اور جبکہ اخلاق کی باریکیوں سے بھی انسان واقف نہ ہوا تھا اور ان کی عادت اس میں نہ پڑی
تھی۔ اس وقت جبکہ ایک انسان دوسرے انسان کو اپنے رستہ میں روک پاتا تھا تو اس روک
کے دور کرنے کا وہ صرف ایک علاج سمجھتا تھا۔ وہ علاج یہ تھا کہ اپنے مد مقابل کو قتل کر ڈالے۔
کیونکہ اُس دور میں ابھی انسان میں یہ سمجھنے کی قابلیت نہ تھی کہ جب ایک دوسرا شخص مجھے
اپنے رستہ سے ہٹانا چاہتا ہے تو بغیر اس کے کہ میں اس شخص کو اپنے رستہ سے ہٹا دوں میری
حفاظت کا اور کونسا رستہ ہو سکتا ہے۔ پس اُس زمانہ میں قتل ایک علاج تھا جو خود حفاظتی کا ایک
انتہائی کامل ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔ اُس زمانہ میں وہ قتل جو لڑائی کے نتیجہ میں ہو کسی صورت میں
بھی معیوب نہ تھا کیونکہ جو شخص اپنے دشمن کو قتل نہ کرتا، وہ یقیناً خود قتل کیا جاتا سوائے اس
صورت کے کہ باہمی صلح ممکن ہو۔ پس اس زمانہ میں نیک اور بد اقوام جب کسی دوسری قوم
سے جنگ کرنے پر مجبور ہوتی تھیں تو جب صلح کا امکان نہ ہوتا تھا تو نہ صرف جنگ میں اپنے
دشمنوں کو مارتی تھیں بلکہ جنگ کے بعد بھی جو دشمن ہاتھ آسکتے ۔ ان کو قتل کر دیتی تھیں۔ اس
وقت کے حالات کے ماتحت یہ باتیں بری نہ تھیں بلکہ خود حفاظتی کے قانون کے ماتحت نہایت
ضروری تھیں۔ اور اس وقت کے معیار اخلاق کے ماتحت صرف رہی اقوام ظالم کہلاتی تھیں جو
عورتوں اور بچوں کو بھی مار ڈالتی تھیں۔
اس کے بعد ایک نیا دور چلا اور اخلاق کا معیار بلند ہو گیا۔ اب یہ فرق کیا جانے لگا کہ
صرف وہی شخص مارے جانے چاہئیں جو فتنوں کے بانی ہوں باقی لوگوں کو اگر ایسی صورت میں
زندہ رکھا جا سکے کہ وہ ہماری تباہی کا موجب نہ ہوں تو انہیں زندہ رہنے کا موقع دینا چاہئے۔
چونکہ ابھی دنیا کا تمدن کامل نہیں ہوا تھا اور نظام حکومت ایسا پیچیدہ نہ تھا جیسا کہ اس زمانہ میں
ہے۔ اس زمانہ میں یہ انتظام کیا گیا کہ جس قوم سے جنگ ہو اس کے افراد کو قید کر لیا جائے اور
چونکہ نہ حکومت قیدیوں کا خرچ برداشت کر سکتی ہے اور نہ ان کے لئے قید خانے مہیا کر سکتی

انوا را معلوم جلد ۱۴
۳۳۷
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں یہ
ہے، اس لئے انہیں ملک کے مختلف افراد کے قبضہ میں دے دیا جائے کہ وہ ان کی نگرانی
رکھیں۔ اور اس خرچ کے بدلہ میں جو انہیں ان قیدیوں پر کرنا پڑے ان سے کام لیا جائے۔
چونکہ اس وقت کا نقطہ نگاہ یہی تھا کہ ہمارا ہر دشمن در حقیقت ہمارا آئندہ قاتل ہے اس لئے
جب کوئی اس قسم کا قیدی بھاگتا تھا تو اس کے معنی یہی لئے جاتے تھے کہ یہ اپنے علاقہ میں جا کر
پھر ہمارے خلاف لڑائی کا جوش پیدا کرے گا اور ہمیں قتل کرنے کی کوشش کرے گا اس لئے
اس زمانہ کے نقطہ نگاہ سے ہر قیدی جو بھاگتا تھا اسے قتل کیا جاتا تھا۔ اور اگر ہم اس وقت کے
نقطہ نگاہ سے اس سوال پر نظر ڈالیں تو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ گو آج یہ فعل ظالمانہ نظر آئے
مگر اس وقت کے حالات کے ماتحت سوسائٹی کی حفاظت کے لئے یہ ایک ضروری فعل تھا۔
صنعت و حرفت کی داغ بیل کس طرح رکھی گئی دنیا نے اس کے اوپر پھر ترقی کی اور غلاموں کے وجود کو تمدن کا
ایک جزو بنا لیا۔ یعنی وہ پیشے جن میں مشاقی صبر استقلال اور لمبی محنت کے نتیجے میں پیدا ہوتی تھی
ان قیدیوں یعنی غلاموں کے سپرد کئے گئے اور اس طرح صنعت و حرفت جو اس وقت تمدن و ترقی
کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں کی داغ بیل رکھی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ قدیم الایام سے صنعت و حرفت
ذلیل پیشے خیال کئے جاتے ہیں اور اہل صنعت و حرفت دوسری قوموں کی نسبت ادنی خیال کئے
جاتے ہیں۔ کیونکہ جو کام کلی طور پر غلاموں کے سپرد ہوں گے، وہ لازما غلاموں سے تعلق رکھنے
کی وجہ سے حقیر خیال کئے جائیں گے۔
اس زمانہ میں صنعت و حرفت سے تعلق رکھنا گویا اپنے غلام ہونے کا ثبوت دینا تھا۔ جب
غلامی کا دور کم ہوا اور صنعت و حرفت کو آزاد لوگوں نے بھی اختیار کر لیا تو بوجہ اس کے کہ اکثر
پیشہ ور جو گو خود غلام نہ تھے مگر غلاموں کی اولاد تھے حقیر خیال کئے جاتے تھے اور ان کی وجہ سے
دوسرے لوگ بھی جو ان کی طرح پیشہ اختیار کرتے تھے ذلیل سمجھے جاتے تھے ۔
مذکورہ بالا تاریخی واقعات سے یہ غلامی کی بنیاد ظلم پر نہیں بلکہ رحم پر رکھی گئی معلوم ہو گا کہ عالمی کی بنیاد علم ہے
پر
نہیں بلکہ رحم پر رکھی گئی ہے اور اس کے قیام کا اصل محرک جنگ میں شامل ہونے والے
لوگوں کو قتل ہونے سے بچانے کا خیال تھا۔ جس وقت تک لوگوں کی یاد میں پہلا نقطہ نگاہ تازہ
رہا اس وقت تک تو لوگ اس تحریک کو نیک اور شاہراہ ترقی کی طرف ایک صحیح قدم سمجھتے

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۳۸
محوریت انسانی کا قائم کرنے والا ر سول ملی کار
رہے۔ جب ایک لمبے عرصہ کے بعد پہلا نقطہ نگاہ بھول گیا تو پھر یہی فعل ایک سزا سمجھا جانے
لگا۔ خصوصاً جبکہ انسانی دماغ ترقی کر رہا تھا اور اخلاق کی مزید باریکیاں معلوم ہونے کے سبب سے
ایک حصہ انسانوں کا اس بات کی طرف مائل تھا کہ اپنے دشمن کے ضرر سے بچنے کے لئے اور
ذرائع بھی اختیار کئے جاسکتے ہیں ، پس ہمیں ان کی تلاش کرنی چاہئے۔
غلامی کی ان صورتوں کے علاوہ جو کہ اپنے اپنے وقت میں جائز
غلامی کی کی ناجائز صورتیں تھیں ، بعض ناجائز صورتیں بھی پیدا ہو گئیں مثلاً یہ کہ جب
لوگوں نے دیکھا کہ لوگوں کو غلاموں سے کام لینے کی عادت ہو گئی ہے اور وہ ان کے لئے
بڑی بڑی رقمیں ادا کرتے ہیں تو انہوں نے آزاد لوگوں کو یا ان کے بچوں کو پکڑ پکڑ کر بیچنا
شروع کیا اور ایک ملک سے پکڑ کر دوسرے ملک میں لے جا کر بیچ دیتے تھے اور اس طرح
لاکھوں روپیہ کماتے تھے۔ یہ صورت انسانی تمدن کے مختلف دوروں میں کبھی بھی معقول نہیں
سمجھی گئی اور ہمیشہ اسے ناپسندیدہ اور نامناسب ہی قرار دیا گیا۔
چونکہ غلامی کی ابتداء اس خیال پر تھی کہ انسان کو غلام اس کے فائدہ کے لئے بنایا جاتا
ہے یعنی اس کو قتل سے بچانے کے لئے اس لئے اس نقطہ نگاہ کے ماتحت دنیا میں ایک اور طریق
غلامی کا بھی ایجاد ہو گیا کہ بعض لوگ خود اپنے آپ کو یا اپنے بچوں کو بیچ ڈالتے تھے۔ کیونکہ وہ
سمجھتے تھے کہ ایک مالدار آدمی کے پاس فروخت ہو جانے پر ان کی یا ان کے بچوں کی حالت اچھی
ہو جائے گی۔ جہاں تک میں خیال کرتا ہوں، اس زمانہ کے نقطہ نگاہ کے ماتحت یہ بات بھی کوئی
معیوب نہ تھی کیونکہ عمر بھر بھوکے رہنے، بیماریوں میں مبتلا رہنے اور اپنے بیوی بچوں کو بھوکا
تڑپتے دیکھنے سے یہ بات اس وقت کے تمدن کے لحاظ سے بہتر معلوم ہوتی تھی کہ کوئی شخص اپنی
ساری عمر کی خدمت کا اقرار ایک شخص سے کرلے اور اس کے بدلہ میں کوئی دوسرا شخص اس
کی رہائش اور اس کے کھانے پینے کا ذمہ دار ہو۔
میری یہ تمہید اور غلامی کی تاریخ پر غور کرنے سے یہ بات آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے
کہ انسانی سوسائٹی پر بعض دور ایسے آتے ہیں جبکہ غلامی ضروری ہو جاتی ہے اور یہ کہ غلامی
کے اصل نقائص یہ ہیں :۔
(۱) کہ انسان کی آزادی بالکل مسلوب ہو جائے۔
(۲) اس کی قید اس کے فائدہ کے لئے نہ ہو۔

انوار العلوم جلد ۱۳
٣٣٩٠
مریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں
(۳) جبکہ انسان کو اُس وقت مجبور کیا جائے کہ جب وہ اپنی برائی اور بھلائی پہچان سکتا ہو۔
(۴) جبکہ آزادی کا حصول اس کے اختیار میں نہ ہو۔
(۵) جبکہ غلام اور آقا کے تعلقات کی بنیاد حُسنِ سلوک پر نہ ہو۔
اگر کوئی ایسا قانون ہو جو ان سب باتوں کا لحاظ کرے تو غلامی کس طرح مٹ سکتی ہے وہی قانون صحیح طور پر غلامی کو دنیاسے مٹا سکے گا۔ کیونکہ
تک
جب تک غلامی کی ضرورتوں کو جو بعض دفعہ ایک آزاد انسان کو بھی غلام بنے پر مجبور کر دیتی
ہیں، دور نہ کیا جائے اس وقت تک غلامی کلی طور پر دنیا سے نہیں مٹ سکتی۔ اور جب
ایسے لوگوں کو جو اپنے نفس کو قابو میں نہ رکھ سکیں اور دنیا کے تمدن کے تختے کو اُلٹنے کی کوشش
میں ہوں ان کو خطرناک جرائم کی سزا میں بعض قیود اور حد بندیوں کے نیچے نہ لایا جائے ، اس
وقت تک نہ غلامی مٹ سکتی ہے نہ دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔
افسوس کہ ان امور کو غلامی کو مٹانے کے لئے اصول رسول کریم نے بیان کئے ، نظر رکھے بغیر دنیا
مد
نے غلامی کو مٹانا چاہا ہے اور بغیر مغز کے ایک قشر تیار کر کے اس پر خوش ہو رہی ہے حالانکہ
غلامی اب بھی موجود ہے اور موجود رہے گی۔ اس کی بعض صورتیں مٹائی نہیں جا سکتیں اور
مٹائی نہیں جا سکیں گی کیونکہ وہ اچھی صورتیں ہیں ، بڑی نہیں ۔ اور بعض صورتیں ظاہر امٹادی
گئی ہیں، حقیقتاً موجود ہیں اور اس وقت تک موجود رہیں گی جب تک کہ سوسائٹی کے تمدن کی
بنیاد ان اصول پر نہ رکھی جائے گی جن سے غلامی کی روح مٹ سکتی ہے اور وہ اصول صرف اور
صرف اسلام نے بیان کئے ہیں۔ اور حضرت محمد رسول اللہ میں ہم نے ان کی بنیاد رکھی ہے۔
باوجود اس کے سرولیم میور جیسے ناواقف لوگ یہ کہتے سرولیم میور کا اعتراض نہیں کرتا کہ :۔
معمولی اہمیت والے معاملات کو نظر انداز کر کے اسلام سے تین بہت بڑے
عیب پیدا ہوئے ہیں جو ہر ملک اور ہر زمانہ میں رائج رہے ہیں اور اس وقت تک
رہیں گے جب تک کہ قرآن پر مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے۔ اول کثرت
ازدواج، طلاق اور غلامی کے مسائل۔ یہ پبلک کے اخلاق کی جڑ پر تبر رکھتے ہیں اور
اہلی زندگی کو زہر آلود بناتے ہیں۔ اور سوسائٹی کے نظام کو تہہ وبالا کرتے ہیں ۔ "

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۴۰
محریت انسانی کا قائم کرنے وانا رسول میں یم
مگر حقیقت یہی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول الله علی ایم کے ذریعہ سے ہی ان تینوں
عیوب کے دور کرنے کا طریق بتایا ہے۔ اس طریق کو نظر انداز کر دو تو یقینا ایک عیب کی اصلاح
کرتے ہوئے دوسرا عیب پیدا ہو جائے گا۔ اور اس کی اصلاح کرتے ہوئے پھر تیسرا پھر چو تھا۔
اور ایک گڑھے سے بچنے کی کوشش میں انسان دوسرے گڑھے میں گرے گا جو پہلے سے بھی
زیادہ گہرا ہو گا۔ یہاں تک کہ وہ مجبور ہو کر اس طریق کی طرف لوٹے گا جسے محمد رسول اللہ
نے خدا تعالیٰ کے حکم سے قائم کیا۔
میں وہ
اصول بیان کر چکا ہوں جن کی بناء پر غلامی کے متعلق اسلام کی کامل تعلیم انسانی آزادی پر قید لگانی پڑی پڑی ہے اور وہ اصول
بھی بیان کر چکا ہوں جن کی بناء پر انسانی آزادی پر قید لگانا ضروری ہے۔ اور میں یہ بھی بیان کر
چکا ہوں کہ غلامی کی حقیقی تعریف یہی ہے کہ انسان کی آزادی کو سلب کر کے اس کو بعض قیود کا
پابند کر دیا جائے۔ اگر ان تینوں امور کے متعلق میری رائے صحیح ہے اور جہاں تک میرا مطالعہ
اور میرا علم جاتا ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ غلامی کے متعلق اصولی طور پر غور کرنے والے تمام
لوگ ان تینوں باتوں میں مجھ سے متفق ہیں ، تو میں کہہ سکتا ہوں کہ رسول اللہ مسلم نے غلامی
کے متعلق جو تعلیم دی ہے، اس کے کامل اور اکمل ہونے کے متعلق کسی شخص کو کوئی اعتراض
نہیں ہو سکتا۔
پہلے میں غلامی کی ان اقسام کو لیتا ہوں جو غلامی کے غلامی کو اسلام نے کس طرح مٹایا مشہور طریق سے جدا ہیں۔ پہلا طریق یہ ہے کہ کسی
الله الله
صل
آزاد کو زیرو لو زبر دستی پکڑ کر بیچ ڈالا جائے۔ اس کے متعلق رسول کریم میں ہم نے یہ تعلیم دی ہے کہ
آزاد کو فروخت کرنے والا واجب القتل ہے۔ چنانچہ نجد کے کچھ عیسائیوں نے حضرت عمرؓ سے
شکایت کی کہ ہمیں بعض ہماری ہمسایہ قوموں نے بغیر کسی جنگ کے قید کر کے غلام بنایا ہوا ہے۔
حضرت عمر نے ان کو آزاد کر دیا اور فرمایا کہ اگر یہ جرم اسلام سے پہلے کا نہ ہوتا تو میں
اسلامی احکام کے مطابق ان آزادوں کے قید کرنے والوں کو قتل کی سزا دیتا۔ جو شخص اس قسم
کی غلامی کے نتائج پر غور کرے وہ اس بات کو تسلیم کئے بغیر نہیں رہے گا کہ اس رنگ میں انسان
کو قید کر کے اس کے بیوی بچوں اور وطن سے جدا کر دینا ایک نہایت ہی قبیح فعل ہے۔ اور اس
کی سزا یقینا قتل ہی ہونی چاہئے۔ کیونکہ ایسا شخص ہزاروں جانوں کو قتل کرتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۲
اسم
محریت انسانی کا قائم کرنے وانا رسول میں ایمر
کے لئے اپنی
دوسرے ایک ناجائز طریق دنیا میں غلامی کا یہ تھا کہ غلام بنانے کے ۔
دوسرا طریق ہمسایہ قوم پر حملہ کر دیتے یا مال و دولت لوٹنے کے لئے حملے کرتے تھے اور
ساتھ ہی آدمیوں کو غلام بنا لیتے تھے ۔ اسلام نے اس کو بھی رد کیا اور یہ قاعدہ بنا دیا کہ کسی قوم
کو دوسری قوم پر اس وقت تک حملہ کرنے کا حق نہیں جب تک کہ وہ یہ ثابت نہ کر دے کہ
اس کے بعض حقوق اس قوم نے تلف کر دیتے ہیں اور جب تک کہ ہمسایہ قوموں کو اس بات
کا موقع نہ دے دیا جائے کہ وہ دونوں فریق میں اصلاح کی کوشش کریں لیکن ایسی جنگ کے بعد
بھی غلام بنانے کی اجازت نہیں۔ صرف اس بات کی اجازت ہے کہ جس حق پر لڑائی تھی وہ اس
کو دلا دیا جائے ۔ یا جو اخراجات وغیرہ اس پر ہوئے ہیں وہ اس کو کلی طور پر یا ان کا کچھ حصہ دلا
دیا جائے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَ إِنْ طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدُهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِى
حَتَّى تَفِي إِلَى أَمْرِ اللَّهِ فَإِنْ فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ الْمُقْسِطِين ، اور اگر مومنوں میں سے دو قومیں آپس میں لڑنے پر آمادہ ہوں تو ان میں
صلح کرا دو۔ پھر اگر اس صلح کے بعد بھی ایک دوسری کے خلاف زیادتی سے کام لے تو جو قوم
زیادتی کرتی ہے اس کے خلاف سب قوموں کو مل کر جنگ کرنی چاہئے۔ یہاں تک کہ وہ اللہ
تعالیٰ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ پھر اگر وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف لوٹ آئے تو دوبارہ
ان میں عدل و انصاف کے ساتھ صلح کرا دو۔ اللہ تعالیٰ یقیناً انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا
ہے۔
اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ اسلام نے دنیوی جھگڑوں میں یونہی حملہ کر دینے کی
اجازت ہی نہیں دی بلکہ سب سے پہلے دوسری اقوام کو بیچ میں ڈال کر صلح کرنے کا حکم دیا ہے۔
اگر کوئی قوم دوسری قوم کا حق دینے کے لئے تیار نہ ہو تو پھر سب قوموں کو اس کے خلاف جنگ
کرنے کا حکم دیا ہے اور لڑائی کا انجام پھر صلح پر رکھا ہے۔ جس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ غلامی یا
دوسرے کے حقوق کے تلف کرنے کی صورت بالکل نا ممکن ہو جائے گی۔
:
یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ اس جگہ مومنوں کے متعلق احکام ہیں۔ مومنوں کا لفظ
صرف اس لئے بیان کیا گیا ہے کہ مومن ہی قرآن کریم کے احکام کو مانیں گے۔ ورنہ اصولی طور
پر دنیا کی سب قومیں ان احکام پر عمل کر سکتی ہیں اور ان سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۳
الله العالم
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں یہ
تیسری صورت جو غلامی کے عام مشہور قاعدہ کے علاوہ دنیا میں رائج ہو گئی تھی،
تیسرا طریق یہ تھی کہ لوگ اپنے آپ کو یا پ کو یا اپنے بیوی بچوں کو بیچ ڈالا کرتے تھے۔ اسلام نے
اس طریق کو بھی بالکل روک دیا ہے اور ایک عام حکم دے دیا ہے کہ کسی آزاد کو غلام نہیں بنایا
جاسکتا خواہ اس کی مرضی سے یا بغیر مرضی کے۔ لیکن میں بتا چکا ہوں کہ بعض حالات میں آزادی
سے غلامی بہتر ہوتی ہے۔ ایک آزاد شخص جو بیمار ہے یا جسے کوئی ملازمت کا کام نہیں مل سکتا یا
اور کوئی اسی قسم کی بات پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ کی وجہ سے وہ روزی نہیں کما سکتا، وہ آزاد رہتے
ہوئے جو تکلیف اٹھائے گا بعض حالات میں غلامی میں اس سے کم تکلیف پہنچے گی۔ اسی طرح جو
تکلیف اس کے بچے اس کے پاس اٹھائیں گے ، بالکل ممکن ہے کہ بعض حالات ایسے پیدا ہو
جائیں کہ غلامی میں اس سے کم تکلیف اسے پہنچے۔ پس یہ حکم کہ کوئی شخص خود اپنے آپ کو یا
اپنے بچوں کو نہیں بچ سکتا اس وقت تک مفید اور قابل عمل نہیں کہلا سکتا جب تک کہ ان
مشکلات کا بھی علاج نہ سوچا جائے جو اس حالت میں پیدا ہوتی ہیں۔ اس زمانہ میں تمدنی ترقی کے
ماتحت اس حکم کو تو لوگوں نے اختیار کر لیا ہے لیکن اس کے ساتھ جو مشکلات وابستہ ہیں ، ان کا
کوئی علاج نہیں کیا۔ مگر محمد رسول الله صلی اللہ نے اس کا علاج بھی بتایا ہے اور وہ یہ ہے کہ
اسلامی حکومت میں ہر فرد کا کھانا مہیا کرنا اور اس کا ضروری لباس اور اس کے لئے رہائش کا
انتظام حکومت پر یا بالفاظ دیگر ساری قوم پر واجب قرار دیا گیا ہے۔ اور اس طرح اس ضرورت
کو جو آزاد کو غلام بنانے پر مجبور کرتی ہے، باطل کر کے غلامی کی ایک شق کا قلع قمع کر دیا گیا
ہے۔
م
دنیوی جنگوں میں کسی کو غلام نہیں بنایا جا سکتا اس کے بعد اب میں وہ صورت لیتا ہوں جو غلامی کی جائز صورت سمجھی
جاتی رہی ہے۔ اور جو یہ ہے کہ کسی شکوہ یا شکایت پر دو قومیں آپس میں لڑ پڑیں اور ان میں سے
غالب آنے والی قوم مغلوب کے افراد کو قید کر کے اپنا غلام بنالے۔ اس قسم کی غلامی میں سے
اسلام نے اس غلامی کو تو اُڑا دیا ہے جو دنیوی جنگوں کے نتیجے میں رائج تھی۔ اور اس کے متعلق
وہی تعلیم دی ہے جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ اول تو دنیوی جنگیں نہ ہی ہوں اور اگر ہوں تو
ان کا اختتام صلح پر ہونا چاہئے اور محض حقوق کے تصفیہ پر ہونا چاہئے اور غلام وغیرہ نہیں بنانے
چاہئیں۔ ان جنگوں کا اصول اسلام نے یہ رکھا ہے کہ دوسری بے تعلق قوموں کو بھی ان میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی