امیر اہلحدیث کے چیلنج مباہلہ کا جواب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۱۲
الم الدراسه
حصہ لینا چاہئے تاکہ کوئی قوم بھی تعدی نہ کر سکے۔
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں ایم
دوسری قسم کی جنگیں مذہبی جنگیں ہیں۔ ان
مذہبی جنگوں میں غلام بنانے کی ممانعت کے متعلق اسلام نے جو حکم دیا ہے وہ یہ
ہے ۔ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ سے اور فرمایا ہے ۔ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشُدُ
مِنَ الْغَيِّ - کے یعنی ہر ایک کا دین اس کے ساتھ ہے۔ اور دلیل اور صحیح طریق عمل واضح کر
دینے کے بعد کسی کو ایک دوسرے پر جبر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اگر ہدایت کے ظاہر
ہونے کے بعد بھی کوئی شخص ہدایت کو تسلیم نہیں کرتا تو اس کا نقصان اس کو پہنچے گا۔ دوسروں
کو کوئی حق نہیں کہ وہ اس پر زور دیں اور اسے مجبور کر کے اپنے مذہب میں داخل کریں۔ پس
اپنا مذہب منوانے کے لئے جنگ کرنے کا سلسلہ اسلام نے بالکل روک دیا ہے۔ اور اس طرح
حملہ کر کے غلام بنانے کا طریق دنیا سے مٹا دیا ہے۔
مگر چونکہ ضروری نہیں کہ ہر شخص اسلام کی تعلیم پر عمل
مظلوم قوم کے۔ کے لئے اجازت کرے، اور چونکہ مذہبی حملے عام طور پر کمزور قوموں
پر
ہوا کرتے ہیں ۔ خصوصاً ایسے مذاہب کے پیروؤں پر جو جدید ہوتے ہیں اور ان سے ہمدردی
حملہ آور قوم کے علاوہ دوسری قوموں میں بھی نہیں ہوتی، اس لئے دنیوی جنگوں کے متعلق جو
قانون تھا وہ یہاں پر چسپاں نہیں ہو سکتا۔ ایسے موقع پر حملہ آور قوم کی ہم مذاہب اقوام یا وہ
اقوام جو اس کی ہم مذہب تو نہ ہوں لیکن دوسری قوم کے مذہب سے شدید اختلاف رکھتی
ہوں، اس مظلوم قوم کی تائید کے لئے کبھی نہیں نکلیں گی۔ پس ضروری تھا کہ اس مظلوم قوم
کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار دیا جاتا جس سے وہ اپنے حقوق کی حفاظت کر سکتی اور حملہ آور قوم کے
دل میں بھی کوئی ڈر باقی رہتا۔ پس اس کے لئے اسلام نے یہ اجازت دی کہ اگر ایک قوم اپنا
مذہب منوانے کے لئے کسی دوسری قوم پر حملہ کرے تو اس کے قیدیوں کے ساتھ عام
جنگی قیدیوں کی نسبت کسی قدر مختلف سلوک کیا جائے۔ اور وہ یہ سلوک ہے کہ اس کے
قیدیوں کو فروخت کرنے کی اجازت ہو تاکہ وہ مظلوم قوم جس پر حملہ کی وجہ ہی اس کا کمزور ہونا
تھا قیدیوں کی پرورش کے بار کے نیچے دب کر اور بھی تباہ نہ ہو جائے۔ اس صورت کا نام خواہ
غلامی رکھ لو خواہ قید کی کوئی دوسری نوعیت قرار دے لو بہر حال اسلام نے اس کو جائز رکھا ہے۔
مگر کوئی عقلمند انکار نہیں کر سکتا کہ ایک کمزور قوم پر اس غرض سے حملہ کرنے والا کہ اسے اس

انوار العلوم جلد ۱۲
لم الدله
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میلی لی
کی واحد دولت یعنی تعلق باللہ سے محروم کر دے اور شیطان کی ابدی غلامی میں دے دے ، یقیناً
اس بات کا مستحق ہے کہ اسے بتایا جائے کہ آزادی کا چھن جانا کیسا تکلیف دہ ہے۔ جو شخص
محریت ضمیر انسان سے چھینتا ہے اگر اسے کچھ عرصہ کے لئے جسمانی حریت سے محروم رکھا جائے
تو یقینا یہ سزا اس کے فعل سے کم ہے۔
ضروری شرائط
باوجود اس کے کہ جس مجرم کی سزا میں اسلام نے فردی قید کو جائز رکھا
ہے وہ بہت شدید ہے اور اس کی سزا بہت کم ہے۔ پھر بھی اس نے ایسی
قیود مقرر کر دی ہیں کہ جن کی وجہ سے یہ قید غلامی کے اس مفہوم سے باہر نکل جاتی ہے جو عام
طور پر دنیا میں سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اسلام نے ان قیدیوں کے لئے یہ شرائط مقرر کی ہیں:۔
(1) ہر شخص جس کے پاس وہ قیدی رہیں، وہ انہیں وہی کچھ کھلائے جو خود کھاتا ہے ۔ ا
کچھ پہنائے جو خود پہنتا ہے۔
(۲) کوئی شخص انہیں بدنی سزا نہ دے۔
(۳) ان سے کوئی ایسا کام نہ لیا جائے جو وہ کر نہ سکتے ہوں۔
اتا ہے۔ اور وہی
(۴) ان سے کوئی ایسا کام نہ لیا جائے جس کے کرنے سے مالک خود کراہت کرتا ہو۔ بلکہ مالک
کو چاہئے کہ وہ کام میں ان کے ساتھ شریک ہو ۔
(۵) اگر وہ آزادی کا مطالبہ کریں تو انہیں فورا آزادی دی جائے بشرطیکہ وہ اپنا فدیہ ادا کر
دیں۔
(۲) فدیہ کی ادائیگی میں بھی یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر کوئی گھر سے مالدار نہیں ہے اور اس
کے رشتہ دار فدیہ دے کر اسے نہیں چھڑا سکتے تو وہ مالک سے ٹھیکہ کرلے کہ فلاں تاریخ تک
اتنی قسطوں میں میں یہ رقم ادا کر دوں گا۔ اس سمجھوتے پر مالک مجبور ہو گا اور اسی دن سے یہ
قیدی اپنے مال کا مالک سمجھا جائے گا اور جو کچھ کمائے گا اس کا ہو گا۔ صرف اپنے وقت معین پر
مقررہ قسط ادا کرتا رہے گا۔ جس دن اصل رقم ادا ہو جائے گی یہ پورے طور پر آزاد سمجھا جائے
گا۔
(۷) غلام کو حق دیا گیا ہے کہ جب کوئی مالک اس کے ساتھ نامناسب سلوک کرتا ہو تو وہ مجبور
کر کے اپنے آپ کو فروخت کرائے۔

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۴۵
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میر
ان قوانین سے یہ بات آزادی سلب کرنے کی اجازت کسی صورت میں دی ثابت ہے کہ اول اسلام
نے انسانی آزادی سلب کرنے کی اسی وقت اجازت دی ہے جبکہ اس میں اپنی خیرو شر سمجھنے کی
طاقت باقی نہ رہی ہو گویا کہ اس کی مثال ایک بچہ کی سی ہے کیونکہ جو شخص تلوار کے ذریعہ سے
دوسروں کو اپنا ہم خیال بنانا چاہتا ہے وہ انسان کی ذہنی ترقی کو جو اس کی پیدائش کا اصل مقصود
ہے، روکتا ہے۔ اور بنی نوع انسان کو اس عظیم الشان مقصد سے محروم کرنا چاہتا ہے جس مقصد
کے حصول کے لئے کروڑوں جانوں کو ضائع کر دینا بھی وہ معمولی قربانی سمجھے ہیں۔ پس اس قسم
کی نادانی کرنے والا انسان یقینا بچوں سے بدتر ہے اور یقینا اس امر کا مستحق ہے کہ ایک عرصہ
تک اسے قید و بند میں رکھا جائے۔
لیکن جس وقت حکومت ایسی کمزور ہو کہ وہ باقاعدہ سپاہی نہ رکھ سکتی ہو اور قوم کے
افراد پر جنگی اخراجات کی ذمہ داری فرداً فردا پڑتی ہو اس وقت قیدیوں کے رکھنے کا بہترین
طریق یہی ہو سکتا ہے کہ ان کو افراد میں تقسیم کر دیا جائے تاکہ وہ ان سے اپنے اخراجات جنگ
وصول کر لیں ۔ جب حکومت کی باقاعدہ فوج ہو اور افراد پر جنگی اخراجات کا بار فردا فردا نہ پڑتا
ہو تو اس وقت جنگی قیدی تقسیم نہیں ہوں گے بلکہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے۔
ماتحتی کی بڑی صورتوں میں سے اسلام نے غلامی کے نقائص کس طرح دور کئے ایک یہ صورت تھی کہ ماتحت کے
ساتھ ذلت کا سلوک کیا جائے اور اس وجہ سے غلامی بری کہلاتی ہے۔ لیکن جب اسلام نے یہ
سے وہ
حکم دیا ہے کہ مالک جو خود کھائے وہ غلام کو کھلائے اور جو پہنے وہ غلام اغلام کو پہنائے اور اس ۔
کام نہ لے جو اس کی طاقت سے باہر ہو۔ اور وہ کام نہ لے جو آقا اس کے ساتھ خود مل کر کرنے
کے لئے تیار نہ ہو اور اسے مارے نہیں اگر مارے تو وہ خود بخود آزاد ہو جائے گا۔ تو ایسے غلام
کی حالت ایک چھوٹے بھائی یا بچہ کی طرح ہے۔ اگر چھوٹا بھائی یا بچہ غلام نہیں کہلا سکتا تو یہ
شخص بھی غلامی کی عام تعریف سے باہر نکل آتا ہے۔
تیسرا نقص غلامی میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ انسان ہمیشہ کے لئے ایک بات کا پابند ہو جاتا
ہے۔ اس کا بھی اسلام نے علاج کر دیا ہے کیونکہ غلام کا حق رکھا ہے کہ وہ اپنا فدیہ دے کر آزاد
ہو جائے۔ اور اگر وہ اپنا فدیہ یکدم ادا نہیں کر سکتا تو اپنے مالک سے قسطیں مقرر کرلے۔ اور

انوار العلوم جلد ۱۲
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں ہم
جس وقت وہ قسطیں مقرر ہو جائیں ، اسی وقت سے وہ اپنے اعمال میں ویسا ہی آزاد ہو گا جیسا
دوسرا آزاد شخص اور وہ اپنے مال کا مالک سمجھا جائے گا۔ پس ہر ایسا قیدی جو مذہبی جنگ میں
گرفتار ہوتا ہے، اس کے لئے ممکن ہے کہ وہ آزادی حاصل کرلے۔ اور جب آزادی کا
حصول اس کے اپنے اختیار میں ہے تو اس قسم کی قید غلامی کی ناجائز شقوں میں کس طرح شامل
کی جاسکتی ہے۔ قرآن کریم نے غلام کے لئے دو ہی صورتیں رکھی ہیں۔ اِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا
فداء - هو ذہبی جنگ میں جب کوئی شخص قید ہو تو یا اس کو بطور احسان چھوڑ دیں یا فدیہ لے
کر چھوڑ دیں۔ پس یہ صورت اسلام میں جائز ہی نہیں کہ باوجود اس کے کہ کوئی شخص اپنا فدیہ
پیش کرتا ہو پھر اس کو غلام رکھا جائے ۔ ہاں یہ ایک صورت رہ جاتی ہے کہ نہ تو کوئی شخص فرید
دے سکتا ہو اور نہ مالک بغیر فدیہ کے آزاد کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔ کیونکہ بالکل ممکن ہے کہ
جو رقم اس نے جنگ میں خرچ کی تھی، اس نے اس کی مالی حالت کو خراب کر دیا ہو۔ ایسی
صورت کے لئے قرآن کریم نے یہ اصول مقرر کیا ہے کہ :۔
وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ
فِيْهِمْ خَيْرًا وَآتُوهُمْ مِّنْ مَّالِ اللَّهِ الَّذِي أَتْكُمْ لا
د
یعنی وہ لوگ جو کہ تمہارے قیدیوں میں سے چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ قسطیں مقرر کر
لی جائیں اور انہیں آزاد کر دیا جائے تو ان کے فدیہ کی رقم کی قسطیں مقرر کر لو۔ اگر تمہیں
معلوم ہو کہ وہ روپیہ کمانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ بلکہ چاہئے کہ اللہ تعالی نے جو کچھ تمہیں دیا
ہے، اس میں سے ان کی مدد کرو۔ یعنی انہیں کچھ سرمایہ بھی دے دو تاکہ اس کے ذریعہ سے
روپیہ کما کر وہ اپنا فدیہ ادا کرنے کے قابل ہو جائیں۔
جو لوگ اس کی بھی قابلیت نہ رکھتے ہوں، ان کے لئے اسلام نے نصیحت فرمائی ہے کہ
مالدار لوگ انہیں آزاد کرائیں۔ اور حکومت انہیں آزاد کرائے۔ لیکن جو لوگ کسی طرح بھی
کمائی نہ کر سکتے ہوں اور آزاد ہو کر سوال کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہ ہو ان کے متعلق ہو،
مالک کو یہی حکم ہے کہ وہ انہیں پاس رکھے اور ان کی خبر گیری کرے۔ اپنے کھانے میں سے
اسے کھلائے اور اپنے کپڑے میں سے انہیں پہنائے۔
ہر شخص جو ان احکام کو پڑھے ، معلوم کر سکتا ہے کہ غلامی کا اسلام میں کوئی غلامی نہیں جو مفہوم دنیا میں پایا جاتا ہے، اس کے رو سے اسلام میں

اتوا را معلوم جلد ۱۲
۳۴۷
حریت انسانی کا قائم کرنے والا رسول میں ایم
کوئی غلامی رائج نہیں ۔ ہاں فلسفیانہ اصول پر جو غلامی کی تشریح کی جاتی ہے اور جس کے ماتحت
غلامی اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بُری بھی اور ضروری بھی ہو سکتی ہے اور غیر ضروری بھی اس
غلامی کی بعض قسمیں اسلام نے جائز رکھی ہیں۔ یعنی وہ جو اچھی ہیں اور ضروری ہیں اور جن کا
ترک کرنا کوئی عقلمند انسان پسند نہیں کر سکتا اور جن کے ترک کرنے سے دنیا میں فساد اور فتنہ
پیدا ا ہوتا ہے اور حقیقی آزادی مٹتی ہے اور دنیا کی ترقی میں روک پیدا ہوتی ہے اور جو غلامی کے
بڑے طریق ہیں ان سے اسلام نے روکا ہے اور دوسرے لوگوں کی طرح صرف رو کا ہی نہیں
بلکہ غلامی کے ان طریقوں کے موجبات اور محرکات کا بھی علاج کیا ہے تاکہ انسان مجبور ہو کر ان
غلامیوں میں مبتلا نہ ہو ۔
پس مبارک ہے محمد رسول اللہ مسلم کا وجود جنہوں
حقیقی آزادی دینے والا انسان کا نے اس غلامی کو جو دنیا کے لئے مضر تھی ، مٹایا اور دنیا کو
حقیقی آزادی عطا کی۔ وہ نادان جو لفظا غلامی کو مٹاتے ہیں اور عملاً اسے قائم کرتے ہیں ان کی
مثال اس شخص کی سی ہے جو چاند پر تھوکتا۔ تا ہے۔ لیکن چاند پر تھو کا خودا و کا خود ان کے اپنے منہ پر پڑتا
ہے۔ عقلمند آدمی محسوس کرتے ہیں۔ گل سب دنیا معلوم کرلے گی کہ حقیقی آزادی اس تعلیم
میں ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اور دنیا کو نجات دینے والی ہستی صرف
محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات ہے ۔ وَآخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
(الفضل ۸۔ نومبر ۱۹۳۱ء)
م
الحجرات: 10 ۱۰ الكفرون: 2
محمد: ۵ له النور : ۳۴
البقرة: ۲۵۷

انوار العلوم جلد ۱۲
نبی کریم میم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
نبی کریم ملی ایم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
الله
علیه دوم
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۲
۵۱
نی کریم میم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
نبی کریم ملی ایم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
( فرموده ۸ ۔ نومبر ۱۹۳۱ء بر موقع جلسہ سیرۃ النبی بمقام لاہور )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
مجھے کئی دن سے بخار اور نزلہ کی شکایت ہے اور بیماری کی وجہ سے میں یہ خیال کرتا تھا
کہ آج لاہور میں اس مقدس مضمون کے متعلق جو میرے نزدیک نہ صرف مسلمانوں کیلئے
مقدس اور ضروری ہے بلکہ تمام دنیا کیلئے اور تمام مذاہب کیلئے مفید اور بابرکت ہے کچھ بیان نہ
کر سکوں گا۔ لیکن بعض حالات حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ میں نے مناسب سمجھا، خواہ گلے کی تکلیف
بخار کی شکایت ہو، تھوڑا ہو، تھوڑا بہت بلند یا پست آواز سے جس قدر بول سکوں بولوں اور اپنے
صوبہ کے مرکز میں اس تحریک کے متعلق جس کی ابتداء میں نے کی ہے، کچھ بیان کروں اور
بتاؤں کہ اس کا اصل مقصد کیا ہے۔
اور بخار
میں مختلف جماعتوں کی نظر میں اس اعتراض کے نیچے ہوں کہ بہت سے فتنے جو ملک میں
پیدا ہوئے ان ان کی تحریک مجھ سے مجھ سے ہوئی ہے۔ اسلام ہے۔ اسلام کی تعلیم بھی یہی ہے اور یوں بھی آج کل
حریت کا زمانہ ہے اس لئے ہر شخص آزاد ہے کہ جو عقیدہ یا رائے چاہے رکھے اس لئے جو لوگ
یہ خیال رکھتے ہیں جب تک ان کی تسلی نہ ہو جائے ، ان کا حق ہے کہ اپنے خیال پر قائم رہیں۔
مگر جس طرح وہ آزاد ہیں کہ میری نیت کے متعلق جو رائے چاہیں قائم کریں اسی طرح میرا بھی
حق ہے کہ جس بات کو حق سمجھوں اس کے مطابق عمل کروں۔ پچھلے چند سالوں میں میں نے
دیکھا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات اس قدر خراب ہو گئے ہیں کہ اب ایک دوسرے کے مذہبی
بزرگوں پر بھی حملے کئے جاتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں جہاں دینی تعلقات خراب ہوتے ہیں
وہاں دنیوی تعلقات بھی منقطع ہو جاتے ہیں۔ میں نے اس صورت حالات پر غور کیا کہ کیا ایسی

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۵۲
نبی کریم کے بانی عظیم الشان ارصاف
تجویز ہو سکتی ہے کہ یہ تعلقات بہتر ہو بہتر ہو جائیں اور اسلامی نقطہ نگاہ سے مجھے بہترین ذریعہ یہی نظر
آیا کہ ایسی تحریک کی جائے کہ اپنے پیشوا ہادی، راہنما اور در حقیقت ہمارے دین و دنیا کے
درست کرنے والے کے متعلق غیر اقوام سے درخواست کی جائے کہ آپ کے بعض احباب کو
ہمارے آقا کے اندر عیب ہی عیب نظر آتے ہیں ، کیا کوئی ایسا بھی ہے جو خوبیوں کو دیکھ سکے اور
اگر کوئی ایسا ہے تو وہ سٹیج پر آکر ان خوبیوں کو بیان کرے تا مسلمانوں کو یقین ہو کہ اگر بعض
لوگ حضور" کے عیوب بیان کرنا اپنا سب سے بڑا کارنامہ سمجھتے ہیں تو چند ایسے بھی ہیں جو آ۔
آپ
کے اعلیٰ اوصاف اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس طرح مسلمانوں میں جو جوش
اور ناراضگی اس وجہ سے ہے کہ دوسری اقوام ہمارے آقا کی تو ہین کرتی ہیں، وہ کم ہو جائے
اور بین الاقوامی تعلقات بہتر ہو سکیں۔ یہ پہلا قدم ہے اور دوسری اقوام کا بھی حق ہے کہ ہم
سے مطالبہ کریں کہ ہمارے پیشواؤں کی خوبیاں آکر بیان کرو اور میں سمجھتا ہوں جلد ہی وہ دن
آنے والا ہے کہ ایک ہی سٹیج پر مختلف اقوام کے لوگ ایک دوسرے کے ہاریوں کی خوبیاں بیان
کریں گے۔ اگر ہندو اور سکھ حضرت نبی کریم ملی ایم کے متعلق نیک خیالات کا اظہار کریں
گے تو مسلمان ان کے پیشواؤں کے متعلق بھی ایسا ہی کریں گے اور مسلمانوں کیلئے یہ امر کوئی
مشکل نہیں کیونکہ ان کو تعلیم دی گئی ہے کہ آنحضرت میام سے پہلے جو ہادی گزرے ہیں وہ
بہت اعلیٰ صفات اپنے اندر رکھتے تھے اور کوئی ملک ایسا نہیں جسے اللہ تعالیٰ نے خالی چھوڑا ہو
بلکہ ہر ملک میں نبی مبعوث کئے ہیں۔ اور جب ایسے جلسے کثرت سے کئے جائیں گے تو ملک کی
حالت بہت بہتر ہو جائے گی اور ایک دن ایسا آئے گا کہ آج جیسی جھوٹ کی فضاء کی بجائے ہم
صداقت کی فضاء میں پرورش پا رہے ہوں گے۔ میں سمجھتا ہوں کوئی شخص ایسا نہیں جسے
دوسروں کے بزرگوں میں کوئی خوبی نظر نہ آتی ہو اور اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو وہ یقیناً جھوٹ کی
فضا میں پرورش پا رہا ہے۔ میں تو جس مذہب کی مذہبی کتاب کو بھی دیکھتا ہوں ، اس میں خوبیاں
پاتا ہوں اور میرا مذہب مجھے یہی بتاتا ہے کہ جب کوئی چیز کلیہ بری ہو جائے تو وہ دنیا میں ہرگز
نہیں رہ سکتی اللہ تعالی اسے مٹا دیتا ہے۔ قرآن کریم تو شراب کے متعلق بھی یہی کہتا ہے کہ اس
میں بھی بعض خوبیاں ہیں ، ہاں اس کی برائیاں ان سے زیادہ ہیں۔ جو مذہب شراب کے متعلق
بھی یہ رائے رکھتا ہو ، کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ ان مذاہب کے متعلق جنہوں نے اپنے اپنے
زمانہ میں انسانیت کو اس کی حدود کے اندر رکھا اور شروفساد کو دور کیا یہ کہے کہ ان کے اندر

۳۵۳
نبی کریم ملی کے پانچ عظیم الشان اوصاف
انوار العلوم جلد ۱۲
مذاہب کی
صلی
کوئی خوبی نہیں۔ پس ہندوستان کیلئے وہ دن بہت بابرکت ہو گا جب لوگ دوسرے مذا
برائیاں دیکھنے کی عادت کو ترک کر کے خوبیاں دیکھنے کے عادی ہو جائیں گے۔ بعض دوست یہ
اعتراض کرتے ہیں کہ میرا کوئی حق نہیں کہ ایسی تحریک کروں کیونکہ میں آنحضرت میں ایم کے
محبتوں میں سے نہیں ہوں۔ میں سمجھتا ہوں رسول کریم میں ایم کی طرف منسوب ہونے والوں
کو حضور ہی کا یہ جملہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ هَلْ شَقَقْتَ قَلْبَهُ ، کیا تم نے دل چیر کر دیکھ
لیا ہے؟ دنیا میں اس سے زیادہ ظلم کوئی نہیں ہو سکتا کہ کسی کی طرف وہ باتیں منسوب کی جائیں
جنہیں وہ خود تسلیم نہ کرتا ہو۔ لیکن اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ یہ صحیح ہے تو رسول کریم
نے یہ بھی تو فرمایا ہے کہ اللہ تعالی اپنے دین کی خدمت بعض وقت فاسق سے بھی لے
لیا کرتا ہے۔ کہ اگر ایک دہریہ آکر ان باتوں کی تعریف کرے جنہیں میں مانتا ہوں تو اس کے
معنی سوائے اس کے اور کیا ہو سکتے ہیں کہ یہ نور اس قدر بلند ہو چکا ہے کہ غیر بھی اس کی تعریف
کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ پس اگر بالفرض یہ مان بھی لیا جائے کہ میرے دل میں رسول کریم
سلم کی محبت نہیں تو بھی میرے منہ سے تعریف سن کر خوش ہونا چاہئے کہ غیر بھی رسول کریم
ملی کی خوبیوں کے معترف ہیں۔ خود رسول کریم میں اللہ نے اپنے ان اوصاف کو جو غیروں
نے بیان کئے روایت کیا ہے ۔ چنانچہ آپ جب شام گئے تو ایک یہودی نے آپ کی تعریف کی۔
آپ نے خود اس کا ذکر کیا ہے اور اگر یہ اصول تسلیم کر لیا جائے کہ جو ہمارا ہم خیال نہیں وہ
رسول کرم میم کی تعریف ہی نہ کرے تو اس طرح خود آپ کی ذات پر اعتراض کا دروازہ
کھل جاتا ہے کیونکہ اس کے یہ معنی ہونگے کہ صرف وہی تعریف کرے جو ایمان لا چکا ہو لیکن یہ
کسی طرح بھی صحیح نہیں۔ اس طرح دوسری اقوام کے نیک طینت لوگوں کے منہ بند ہو جائیں
گے اور جب منہ بند ہو جائیں تو دلوں پر بھی مہر لگ جایا کرتی ہے۔
میرا ارادہ تھا جب میں بیمار نہیں تھا کہ آج بیان کروں رسول کریم میں ہم نے سلطنت
اور بادشاہت کا کیا انتظام تجویز فرمایا لیکن بیماری کی وجہ سے حالت ایسی ہو گئی ہے کہ اتنا
لمبا مضمون بیان نہیں کر سکتا اس لئے اختصار کے ساتھ آپ کے وہ چند ایک کیریکٹر جو قرآن
کریم کی ایک آیت میں بیان کئے گئے ہیں ، بیان کروں گا۔ اس میں اگر چہ مختلف مضامین آگئے
ہیں مگر چونکہ میں اجمالی رنگ میں بیان کروں گا اس لئے مضمون اتنا لمبا نہ ہو سکے گا۔
قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ

انوار العلوم جلد ۱۲
۳۵۴
نبی کریم ملی ایم کے پانچ عظیم الشان اوصاف
عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ سے یہ کیا مختصر آیت ہے مگر
اس میں آپ کے پانچ زبر دست اوصاف بیان کئے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ تمہارے پاس
رسول آیا ہے ۔ مِنْ اَنْفُسِكُمْ جو تم ہی میں سے ہے ۔ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ تمہارا تکلیف
میں پڑنا اس پر شاق گزرتا ہے ۔ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ تمہاری بہتری کیلئے حریص ہے۔
بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ جو لوگ اس کے بتائے ہوئے طریق پر چلیں، ان کے ساتھ
رافت کا سلوک کرتا ہے۔
اس آیت میں پہلی بات یہ بیان کی گئی ہے کہ آ۔ گئی ہے کہ آپ رسول ہیں یعنی بھیجے ہوئے ہیں۔ اس
میں آپ کی زندگی کا ایک ایسا کیریکٹر بیان کیا گیا ہے جو بہت سے لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہے
اسی وجہ سے یورپین مصنفین نے خصوصیت کے ساتھ آپ کی ذات پر اعتراض کئے ہیں۔ وہ
وصف جو رسول میں بیان کیا گیا ہے یہ ہے کہ آپ اپنی ذات میں بڑائی کے خواہش مند نہیں
آپ کو کبھی یہ خیال بھی نہیں آیا کہ لوگ میری تعریف کریں۔ آپ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ
پیچھے رہیں اور دنیوی عزت آپ کی طرف منسوب نہ ہو سوائے اس کے کہ اللہ تعالٰی آپ کو
مجبور کرتا تھا کہ یہ عزت آپ کو دے۔ رسالت نے دے۔ رسالت سے قبل صداقت ، جرأت و حوصلہ ہمدا حوصلہ ، ہمدردی
تخلق ، محبت، ملنساری، ہمت، علم کی طرف میلان لوگوں کی ترقی کی خواہش غرضیکہ سب
صفاتِ حسنہ آپ کے اندر موجود تھیں مگر کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ آپ نے کبھی بڑائی کی
خواہش کی ہو ۔ باوجود یکہ آپ کے اندر وہ تمام قوتیں موجود تھیں جو آپ کو دنیا کا سردار بنا
سکتی تھیں۔ اگر آپ رسول نہ ہوتے تو بھی سب سے بڑے لیڈر بن سکتے تھے کیونکہ وہ تمام
قابلیتیں جو لیڈر بننے کیلئے ضروری ہوتی ہیں آپ کے اندر موجود تھیں مگر ہم آپ کو سیاسی،
تعلیمی اقتصادی میدان کے لیڈروں میں نہیں دیکھتے بلکہ غارِ حرا میں محبوب حقیقی کی یاد میں
مصروف پاتے ہیں اور اس پر نظر کر کے یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ رسول کریم مسلم کی ذات میں
باوجود ہر قسم کی قابلیت رکھنے کے بڑائی تلاش کرنے کا مادہ نہ تھا۔ چالیس سال کی عمر تک آپ
آگے نہیں آئے۔ اس کے بعد جب آئے تو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کسی اور طاقت نے مجبور کر
کے آپ کو آگے کیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ یعنی تمہیں یہ محسوس کرنا
چاہئے کہ یہ شخص جو کلام پیش کرتا ہے اس کے دل میں اپنی بڑائی حاصل کرنے کی خواہش نہیں
بلکہ جب ہم نے اسے بھیجا تو یہ مجبور ہو کر آیا۔ یہ ایک ایسا کیریکٹر ہے کہ تمام انبیاء کے کیریکٹر

انوار العلوم جلد ۱۴
الله
۳۵۵
نبی کریم میں کے پانچ عظیم الشان اوصاف
اس سے مشابہ ہیں اس لئے رسول کریم ملی کا یہ کیریکٹر سمجھنے میں کسی قوم کو دقت پیش نہیں
آ سکتی۔ سکتی۔ جن جن ۔ مثالوں کی بناء پر ان قوموں نے حضرت مو موسی ، حضرت عیسی ، حضرت کرشن
حضرت بدھ ، حضرت زرتشت کو تسلیم کیا ہے اور مانا ہے کہ ہماری خیر خواہی کے جذبات سے
متاثر ہو کر وہ آگے آئے تھے۔ کیا وجہ ہے کہ محمد رسول اللہ ملی تعلیم کے بارہ میں وہ انہیں تسلیم
نہ کریں۔
ایک موٹی مثال ہندوستان کے بزرگوں میں سے حضرت بدھ کی ہمارے سامنے ہے
ہمارے ایک ہندو دوست لالہ رام چند منچندہ صاحب نے ابھی اپنی تقریر میں شکایت کی ہے کہ
ہندو مسلمان ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جہاں
تک میری قابلیت تھی کیونکہ سنسکرت تو میں جانتا نہیں ، باقی ہندو لٹریچر کا میں نے کافی مطالعہ کیا
ہے لیکن اس نگاہ سے ہرگز نہیں کہ عیب جوئی کروں بلکہ اس نیت سے کہ چونکہ میرے آقا نے
کہا ہے ہر جگہ خوبیاں موجود ہیں اس لئے دیکھوں کہ اس میں کیا خوبیاں ہیں ؟ اور میں نے دید
گیتا، رامائن اور گوتم بدھ سب کی تعلیمات میں خوبیاں دیکھی ہیں۔ چاہے عقائد مختلف ہوں مگر
میں یہ کے بغیر نہیں رہ سکتا کہ ان بزرگوں کو دنیا کی عمارت میں بہت اہم مقام حاصل ہے اور
انہوں نے اس کی ترقی میں بہت حصہ لیا ہے۔ گو تم بدھ جب بعض واقعات سے متاثر ہو کر اپنے
گھر سے نکلے تو ان کی چہیتی بیوی سو رہی تھی انہوں نے اسے جگا کر ملنا تک پسند نہ کیا کہ شاید اس
کی محبت بھری نگاہیں رُکاوٹ کا موجب ہو جائیں اور آپ گھر سے یہ اقرار کر کے نکل گئے کہ
جب تک خدا کو نہ پالوں نہیں لوٹوں گا۔ اب وہ کون ہندو یا مسلمان ایسا سخت دل ہو سکتا ہے
جس کی چشم ان واقعات کو پڑھ کر پُرنم نہ ہو جائے ۔ آپ جہاں جہاں جا سکتے تھے گئے۔ گیا ؟
میں جب آپ نے روحانی ترقیات حاصل کیں تو لوگ آئے تھے کہ ہمیں اپنا شاگرد بنا لو۔ مگر
آپ انکار کرتے تھے حتی کہ جب فکر میں گردن جھکائے رہنے والے کو خدا تعالیٰ کی آواز نے
اٹھایا اور کہا جا کر لوگوں کو تبلیغ کرو تب انہوں نے تلقین شروع کی۔ اسی طرح حضرت موسیٰ
علیہ السلام نے اپنی قوم میں وقار اور عزت رکھنے کے باوجو د لیڈری کی خواہش نہ کی بلکہ جب
خدا تعالی کی طرف سے آپ کو یہ حکم ملا تو آپ نے یہی کہا کہ بہتر ہو اگر یہ خدمت میرے بھائی
ہارون علیہ السلام کے سپرد کر دی جائے اور جب خدا تعالیٰ نے آپ کو ہی منتخب کیا تو آپ آگے
بڑھے۔ اسی طرح رسول کریم میں ہم کو جب الہام ہوا کہ اقرا تو آپ نے فرمایا ۔ مَا أَنَا

انوار العلوم جلد ۱۳
۳۵۶
تی کریم ملی کے پانچ عظیم الشان اوصاف
بِقَادِي حالانکہ تفاسیر کی کتب میں لکھا ہے کہ اس وقت کوئی لکھی ہوئی چیز نہ تھی جو آپ کو
پڑھنے کیلئے دی گئی۔ صرف منہ سے یہ الفاظ کہلوائے گئے تھے اور جب حضرت جبرئیل
علیہ السلام نے اصرار ا کے ساتھ تین دفعہ یہی کہا تو آپ نے پڑھا جس کے کے ۔ یہ معنی ہیں کہ آپ
خود لیڈری نہیں چاہتے تھے بلکہ خدا چاہتا خدا چاہتا تھا کہ آپ کو دنیا کار پ کو دنیا کا راہنما بنائے اور جسے خدا بنانا چاہے
اسے کون روک سکتا ہے۔ اس کیریکٹر میں آپ دوسرے انبیاء سے ایسے مشابہ ہیں کہ اگر
دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے اپنے مقدس رہنماؤں اور انبیاء ۔ اور انبیاء کے حالات مالات پر نظر کریں
فورا انہیں معلوم ہو جائے کہ رسول کریم مہم کا یہ کیریکٹر انبیاء سے ملتا ہے، دنیا داروں
تو
سے نہیں ملتا۔
صلی
دوسری خوبی جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے یہ ہے کہ مِنْ اَنْفُسِكُمْ یعنی یہ تم میں سے
ہی ہے۔ تم میں سے ہونا بظاہر معمولی بات معلوم ہوتی ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ ایک بہت
بڑی خوبی ہے جس کی وجہ سے آپ راہنماؤں میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ انبیاء اپنے آنے کی
غرض ہمیشہ یہ بتاتے ہیں کہ دنیا کی راہنمائی کریں اور اچھا نمونہ پیش کر سکیں اور ظاہر ہے کہ اگر
نمونه ان حالات سے نہیں گزرا اس قسم کی حرمیں اور روکیں اسے پیش نہیں آئیں جو عام
لوگوں کو آتی ہیں تو وہ نمونہ نہیں ہو سکتا۔ اس مشکل کی وجہ سے عیسائی یہ خیال کرنے پر مجبور
ہوئے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام خدا کے بیٹے تھے مگر انسان کے وجود میں آئے۔ ہندو
صاحبان کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ خدا کے اوتار انسانی یا دوسری مخلوقات کے بھیس میں دنیا میں
آتے رہے ہیں تا وہ دنیا کیلئے نمونہ ہو سکیں گویا تمام مذاہب اس اصل کو تسلیم کرتے ہیں کہ صحیح
نمونہ ہم جنس ہی ہو سکتا ہے اگرچہ اس میں شبہ نہیں کہ اس کی اور ہماری طاقتوں میں تفاوت
ہوتا ہے۔ تو رسول کریم میں ایم کی ایک اور صفت اس آیت میں یہ بیان کی گئی کہ آپ مِنْكُم
ہیں۔ یعنی انسانوں میں سے ہیں۔ خدا تعالیٰ بھی قرآن میں فرماتا ہے کہ کہہ دے اَنَا بَشَرٌ
مثْلُكُم هو جس کا یہ مطلب ہے کہ تم جن حالات سے فرداً فردا گزرتے ہو محمد رسول اللہ
ی ایسا کامل نمونہ ہے کہ ان سب سے گزر کر تمہاری راہنمائی کر رہا ہے۔ اس میں باقی
انبیاء سے آپ کی شان بالا نظر آتی ہے ۔ ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ حضرت مسیح
علیہ السلام ایک اعلیٰ درجہ کے نبی تھے لیکن یہ نہیں کہ آپ آپ ہر زمانہ اور اور ہر ہر قسم کے لوگوں کیلئے
نمونہ تھے۔ مثلاً آپ کی شادی ثابت نہیں اس لئے شادی شدہ لوگوں کی متاہلانہ زندگی میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی