تحقیقِ حق کا صحیح طریق
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۳
294
تحقیق حق کا صحیح طریق
قرآن کا عطا نہیں ہوتا ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہا رف سے یہ انعام حاصل ہونے پر بانی سلسلہ احمدیہ نے
اپنی تصنیف براہین احمدیہ میں چیلنج دیا کہ اگر کوئی غیر مسلم اپنی مذہبی کتاب میں سے ان خوبیوں کا
پانچواں حصہ بھی ثابت کر دے جو میں نے قرآن کریم میں بیان کی ہیں، تو میں اسے اپنی ساری
جائداد انعام میں دے دوں گا ۔ اس جائداد کی قیمت کا اندازہ اس وقت دس ہزار روپیہ کیا گیا تھا
کیونکہ اس زمانہ میں زمینیں بہت سستی تھیں ۔ ہماری برادری ہی کے ایک آدمی نے اس زمانہ
میں کچھ زمین سولہ سو کو خریدی تھی جو اب ڈیڑھ لاکھ میں بیچی ہے۔ تو اس زمانہ میں دس ہزار کے
معنی آج کے لحاظ سے لاکھوں روپیہ کے تھے ۔ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
یہ چیلنج دیا مگر آج تک کسی نے اسے قبول نہیں کیا ۔ اب بھی وہ کتاب موجود ہے اور اس کے چیلنج کو
ہم آج بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اسی طرح قرآن کریم کی تفسیر اور عربی لکھنے کے متعلق بھی آپ نے
چیلنج دیئے کہ قرآن کریم کی اتباع کی وجہ سے مجھے یہ نعمتیں عطا ہوئی ہیں اور ان میں میرا کوئی
مقابلہ نہیں کر سکتا۔ چنانچہ کوئی سامنے نہیں آیا۔
پروفیسر مارگولیتھ جو اسلام کے بڑے مخالف اور بڑے مصنف ہیں وہ ایک دفعہ مجھ سے ملنے
کے لئے قادیان آئے اور کہنے لگے ۔ کوئی ایسی بات پیش کریں جو میرے لئے حجت ہو۔ میں نے
ان انعامات کا ذکر کیا جو حضرت مرزا صاحب نے مخالفین اسلام کے لئے پیش کئے ہیں ۔ اس پر
ا
کہنے لگے اگر میں جواب لکھوں تو کون انعام دے گا کیونکہ مرزا صاحب تو فوت ہو چکے ہیں میں
نے کہا بے شک حضرت مرزا صاحب ماحب فوت ہو چکے ہیں مگر آپ کا ں مگر آپ کا سلسلہ تو فوت نہیں ہوا۔ آپ
جواب دیں، میں آپ کو انعام دوں گا ۔ وہ اس کا تو کوئی جواب نہ دے سکے مگر ولایت میں جا کر
انہوں نے لوگوں سے بیان کیا کہ میں قادیان گیا تھا وہاں کوئی شخص بھی مجھ سے عربی میں بات
چیت نہ کر سکا۔ اس کے دو سال ہی بعد میں تبلیغ کے کاموں کو دیکھنے کے لئے ولایت گیا جہاں مجھے
بتایا گیا کہ وہ یوں کہتا ہے ۔ بعض دوستوں نے کہا: اس کے اس دعویٰ کو غلط ثابت کرنا چاہیئے ۔
ایک دفعہ ہم ایک میٹنگ میں گئے جہاں وہ بھی موجود تھا۔ ایک طرف میں بیٹھ گیا اور دوسری طرف
حافظ روشن علی صاحب مرحوم اور اس سے عربی میں گفتگو شروع کی لیکن دو چار فقرے بولنے کے
بعد ہی وہ کہنے لگا کہ مجھ سے انگریزی میں گفتگو کریں اس پر سب انگریز ہنس پڑے۔ غرض اب بھی
دعوی موجود ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۳
295
تحقیق حق کا صحیح طریق
والسلام میں ہی یہ تمام دنیا کو چیلنج پھر صرف یہی نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ وا بات تھی بلکہ آپ آگے بھی یہی چیز دے گئے ہیں اور آپ کے
طفیل مجھے بھی ایسے قرآن کریم کے معارف عطا کئے گئے ہیں کہ کوئی شخص خواہ وہ کسی علم کا جاننے
والا اور کسی مذہب کا پیرو ہو قرآن کریم پر جو چاہے اعتراض کرے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس
قرآن سے ہی اس کا جواب دوں گا۔ میں نے بار ہا دنیا کو چیلنج کیا ہے کہ معارف قرآن میرے
مقابلہ میں لکھو حالانکہ میں کوئی ما مور نہیں ہوں مگر کوئی اس کے لئے تیار نہیں ہوا اور اگر کسی نے
اسے منظور کرنے کا اعلان بھی کیا تو بے معنی شرائط سے مشروط کر کے ٹال دیا۔ مثلاً یہ کہ بند کمرہ ہو
کوئی کتاب پاس نہ ہو۔ مگر اتنا نہیں سوچتے کہ اگر خیال ہے کہ میں پہلی کتب اور تفاسیر سے
معارف نقل کرلوں گا تو وہی کتب تمہارے پاس بھی ہوں گی تم بھی ایسا ہی کر سکتے ہو ۔ پھر اگر میں
دوسری کتب سے نقل کروں گا تو خود اپنے ہاتھ سے اپنی ناکامی ثابت کر دوں گا ۔ کیونکہ میرا دعویٰی تو
یہ ہے کہ نئے ۔ نئے معارف بیان کروں گا لیکن مقابلہ کے وقت جب پرانی تفاسیر سے نقل کرلوں گا تو
خود ہی میرے لئے شرمندگی اور ندامت کا موجب ہو گا ۔ مگر میں جانتا ہوں یہ سب بہانے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ کسی کو سامنے آنے کی جرأت ہی نہیں ۔
مخالفوں کی ناکامی تیسری چیز عسلی بَيْنَةٍ من رب کے سلسلہ میں وہ منجزات اور مِّنْ
پیشگوئیاں ہیں جو رسول کریم ﷺ نے بیان کی ہیں ۔ آپ
نہایت خطرناک دشمنوں میں گھرے ہوئے تھے مگر آپ نے دعویٰ کیا کہ اللهُ يَعْصِمُكَ
مِنَ النَّاسِ ال مکہ والوں نے سارا زور لگایا کہ آپ کو قتل کریں ، آخر کار تجویز کی کہ سب مل کر
آپ کو ماریں مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ آپ کو قبل از وقت ان کے منصوبوں کا علم دیدیا اور آپ
بچ گئے ۔ آپ جب غار ثور میں گئے تو دشمن بھی غار کے منہ تک پہنچ گئے ان کے ساتھ ایک بہت بڑا
ماہر کھوجی تھا ہمارے علاقہ کے لوگ تو کھوجیوں کی حقیقت سے واقف نہیں ہوتے البتہ اس علاقہ
میں رواج ہے، اس کھوجی نے کہا کہ یا تو اس غار میں ہیں یا پھر آسمان پر چڑھ گئے ہیں، اس سے
آگے نہیں گئے ۔ لیکن ان لوگوں پر اس قدر تصرف الہی تھا کہ کسی نے جھک کر نیچے نہ دیکھا کہ
شاید اس کے اندر ہی ہوں ۔ پھر ایک سردار نے اعلان کیا کہ جو آپ کو پکڑ لائے گا اسے سو
اونٹ انعام دیا جائے گا ۔ چنانچ ۔ چنانچہ ایک شخص آپ کے تعاقب میں گیا اور بالکل قریب جا پہنچا
مگر جب وہ حملہ کرنے لگتا تو گھوڑ اٹھو کر کھا کر گر پڑتا ۔ تین دفعہ ایسا ہی ہوا آخر وہ سمجھ گیا اور اسی تا۔
۲۳
انوار العلوم جلد ۱۳
296
تحقیق حق کا صحیح طریق
۲۴
وقت ایمان لے آیا ہے تو رسول کریم ﷺ کی زندگی میں کثرت سے ایسے واقعات ہیں جن
سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتے آپ کی حفاظت کرتے تھے۔ ایک عورت نے آپ کو کھانے میں زہر
دینا چاہا ایک صحابی نے وہ کھانا کھا لیا اور وہ فوت ہو گئے لیکن آپ نے لقمہ اُٹھایا اور پھر رکھ دیا ۲۵
۔ اسی طرح آپ پر پیچھے سے پتھر گرا کر ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو
بچا لیا ہے۔ آپ بالکل اکیلے باہر چلے جاتے تھے صحابہ کا بیان ہے کہ ایک دفعہ رات کو مد ینہ سے
باہر کچھ شور ہوا وہ جب اٹھ کر دیکھنے کے لئے جا رہے تھے تو رسول کریم ﷺ گھوڑے پر واپس
صلى
علی
آتے ہوئے ان کو ملے اور فرمایا۔ میں دیکھ آیا ہوں، کوئی خطرہ کی بات نہیں ہے۔ تو آپ راتوں
کو اکیلے پھرتے مگر آپ کو کوئی گزند نہ پہنچا سکا حالانکہ سب آپ کو قتل کرنا چاہتے تھے ان کی
سب تدابیر نا کام ہوئیں ۔
ایسا ہی حضرت انتہائی مخالفت کے باوجود حضرت مرزا صاحب کی کامیابی مرزا صاحب
کے متعلق ہوا ۔ آپ کے خلاف بھی دشمنوں نے ہر طرح زور لگایا، قتل کے جھوٹے مقدمات آپ
پر دائر کئے گئے آپ کو قید کرانے کی کوششیں کی گئیں، آپ کی جان لینے کے منصوبے کئے گئے ۔
لکھنو کے ایک مولوی صاحب قادیان آئے بعد میں احمدی ہو گئے انہوں نے بتایا کہ میں آیا تو
آپ کو قتل کرنے کی نیت سے تھا مگر یہاں آ کر صداقت کھل گئی ۔ جس طرح رسول کریم ﷺ کو
نقصان پہنچانے کی تمام تدابیر نا کام ہوئیں اور دشمنوں کی شکست کی تمام پیشگوئیاں جو رسول کریم
نے کیں مثلاً فتح مکہ کی خبر فتح خیبر کی خبر اور ابو جہل کی موت کہ کہاں اور کس طرح واقع ہوگی
ہیں ۔ رس
صلى
وغیرہ وہ سب پوری ہوئیں ۔ اسی طرح کی مثالیں حضرت مرزا صاحب کی زندگی میں بھی ملتی
رسول کریم ﷺ کو سخت مخالف حالات میں جو کامیابی ہوئی دشمن بھی اس کے معترف ہ رف ہیں ۔
ایک انگریز مصنف لکھتا ہے کہ اسلام پر جو چاہو اعتراض کر ولیکن ایک بات سخت حیران کن ہے اور
وہ یہ کہ ایک کچا مکان جس پر کھجور کی ٹہنیوں کی چھت پڑی ہے اور بارش میں پانی چھت سے ٹپک
ٹیک کر فرش پر کیچڑ ہو جاتا ہاتا ہے، اس کے اندر ج : چند لوگ بیٹھے ہیں، جن میں سے اگر اگر کسی کا تہ بند ہے تو
گرتا نہیں اور گرتا ہے تو پگڑی نہیں غرضیکہ کسی کے بدن پر بھی پورے کپڑے نہیں ہیں وہ نہایت
سنجیدگی سے اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ فلاں ملک کو کس طرح فتح کیا جائے اور فلاں کو کس طرح
اور پھر وہ کر کے دکھا بھی دیتے ہیں۔ وہ کہتا ہے : ۔ تم محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) پر جو چاہو
انوار العلوم جلد ۱۳
297
تحقیق حق کا صحیح طریق
اُدھر
اعتراض کر ولیکن اس کا کیا جواب ہے اور یہ کیا راز تھا۔ یہی باتیں حضرت مرزا صاحب میں
دکھائی دیتی ہیں اور علی بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ کی یہی مثال آپ میں ملتی ہے۔ آپ کو بھی الہام ہوا۔
يَعْصِمُكَ اللهُ مِنَ النَّاسِ ۲۸ دوسری پیشگوئی آپ کی یہ تھی کہ اِنِّی مُهِينٌ مَنْ
أَرَادَاهَانَتَكَ وَإِنِّي مُعِينٌ مَنْ اَرَادَ إِعَانَتَكَ ٢٩ یعنی جو تیری تو ہین کے لئے کھڑا ہو
گا، میں اس کی توہین کروں گا اور جو تیری مدد کے لئے کھڑا ہوگا، میں اس کی مدد کروں گا۔ غور کرو یہ
کتنا بڑا دعوٹی ہے۔ ایک دشمن کے متعلق بھی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ ذلیل ہو گا مگر یہاں ایک
قانون بیان کیا گیا اور آپ اتر پ اتنا بڑا دعویٰ کرتے ہیں ادھر آپ یہ الہام شائع کرتے ہیں او
آپ کے بہت پرانے دوست مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی آپ کی مخالفت کیلئے کھڑے
ہو جاتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ میں نے ہی اس کی تعریف کر کے اسے اس قدر عروج پر
پہنچایا تھا اور اب میں ہی اسے نیچے گراؤں گا ۔ دیکھو کتنا بڑا مقابلہ ہے ۔ ایک طرف مرزا صاحب
ہیں جن کے سب لوگ مخالف ہیں حتی کہ مہدویت کا دعویٰ کرنے کی وجہ سے حکومت کی آنکھ میں
بھی آپ کی پ کھٹکتے ہیں، عیسائی عیسائی اس اس واسطے واسطے دیم دشمن تھے کہ یہ ہمارے خدا کی موت ثابت ثابت ک کرتا ہے، ہندؤ
مسلمان غرضیکہ سب آپ کے مخالف تھے مگر اس وقت آپ نے اعلان کیا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے
فرمایا ہے ۔ اِنِّي مُهِينٌ مَنْ اَرَادَاهَانَتَكَ وَإِنِّي مُعِينٌ مَنْ أَرَادَ إِعَانَتَكَ اس کے بعد
آپ کے مقابلہ کے لئے وہ شخص اُٹھا جو اپنے کو مسلمانوں کا ایڈووکیٹ لکھا کرتا تھا اور تمام
اہلحدیث جس کے تابع تھے ۔ اس نے غرور سے کہا کہ میں نے اس شخص کو اوپر اٹھایا تھا اور آب
میں ہی اسے گراؤں گا ہے۔ یہ دونوں۔ یہ دونوں میدان مقاب مقابلہ میں تھے۔ ایک کی طرف بظاہر کوئی بھی نہیں
تھا مگر دوسرے کی طرف سارا ہندوستان بلکہ غیر ممالک کے لوگ بھی تھے ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ
نتیجہ کیا نکلا؟ اس کے لئے بھی ہمیں کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں ۔ مولوی محمد حسین صاحب نے
جب یہ دعویٰ کیا اس پر آج ۴۴ سال گذر گئے ہیں ۔ اب دیکھو یہ دعوی کرنے والا کہاں ہے اور
کیا اس کے ماننے والوں میں سے کوئی باقی ہے۔ اور نہیں، میں کہتا ہوں اس کی اپنی اولاد سے ہی
اس کی تعریف کرا دو۔ اس کی اولاد بھی اسے گالیاں دینے والی ہے ۔ ایک لڑکا آر یہ ہو گیا تھا اور
مولوی محمد حسین صاحب نے مجھ سے اپیل کی کہ اسے بچاؤ۔ چنانچہ میں نے اپنے آدمی بھیج کر اسے
دوبارہ مسلمان کیا لیکن جس شخص کے متعلق اس نے کہا تھا کہ میں اسے گراؤں گا کیا وہ گر گیا یا کم
سے کم آج اس کی وہی حالت ہے جو پہلے تھی ؟ ایک دن بھی ایسا نہیں آتا جب اس کی جماعت میں
ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۳
298
تحقیق حق کا صحیح طریق
نئے لوگ داخل نہ ہوں ۔ آج ہی دیکھ لو ایک سو کے قریب افراد نے میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے
اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں مرکز سے باہر آیا ہوں بلکہ کوئی ہندو آریہ عیسائی، غیر احمدی جو
چاہے
آئے اور آکر دیکھ لے کہ میری روزانہ ڈاک میں احمدی ہونے والوں کے کتنے خطوط ہوتے ہیں
اور کوئی موقع ایسا نہیں ہوتا کہ میں باہر آؤں اور بیعت کرنے والا کوئی نہ ہو۔ غرض اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ہر ملک میں جماعت قائم ہو چکی ہے اور جہاں ایک آدمی بھی گیا وہاں جماعت قائم ہو
گئی ۔ جس سے ظاہر ہے کہ جو آپ کی مدد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے ۔ اور جو اہانت کرنا
چاہتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو ذلیل کرتا ہے۔
حضرت مرزا صاحب پر مقدمہ قتل اور دشمنوں کی روسیا ہی تقریری
پر ایک پادری نے
دائر کرایا اور بیان کیا کہ
کا مقدمہ دائر
ہرے قتل کیلئے آپ نے ایک آدمی کو بھیجا ہے ۔ اس زمانہ میں گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ڈگلس
تھے جو بڑے متعصب خیال کئے جاتے تھے ۔ چنانچہ وہ جب اس ضلع میں آئے تو معلوم ہوا کہ
انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ یہ شخص ہمارے مذہب کی اتنے عرصہ سے مخالفت کر رہا ہے
ابھی تک اسے کوئی سزا کیوں نہیں دی گئی ۔ ایسا انسان ڈپٹی کمشنر تھا، ایک پادری کی طرف سے
مقدمہ دائر تھا، جس میں پادری کی طرف سے گواہی دینے کیلئے مولوی محمد حسین صاحب گئے ان کا
خیال تھا کہ پولیس مرزا صاحب کو گرفتار کر کے لائے گی اور وہ ذلیل حالت میں عدالت کے
روبرو کھڑے کئے جائیں گے، جنہیں میں دیکھوں گا ۔ مگر وہی دشمن انگریز افسر جواب تک زندہ
ہے اس امر کی گواہی دیتا ہے کہ آپ کو دیکھ کر اس پر ایسا رعب طاری ہوا کہ اس نے آپ کو بیٹھنے
کیلئے کرسی پیش کی ۔ یہ حالت دیکھ کر مولوی محمد حسین صاحب غصہ سے جل بھن گئے اور آگے بڑھ
کر کہنے لگے مجھے بھی کرسی ملنی چاہئے مگر عدالت نے انکار کر دیا۔ اس پر انہوں نے اصرار کیا تو
عدالت نے کہا۔ بک بک مت کر پیچھے ہٹ کر کھڑا ہو جا۔ اس پر وہ باہر آ گئے وہاں ایک کرسی پڑی
تھی، اس پر بیٹھ گئے ۔ مشہور ہے کہ جس پر آقا ناراض ہو نو کر بھی ناراض ہوتے ہیں۔ چپڑاسی نے
یہ خیال کر کے کہ اگر صاحب نے دیکھ لیا تو مجھ پر ناراض ہوگا، انہیں کرسی سے اُٹھا دیا۔ اس کے بعد
ایک چادر پر کچھ مسلمان بیٹھے تھے مولوی صاحب اس پر پر جا بیٹھے لیکن چادر والے والے ۔ نے یہ کہتے
ہوئے کہ جو شخص ایک مسلمان کے خلاف گواہی دینے آئے میں اس سے اپنی چادر پلید کرانا نہیں
چاہتا، چادر کھینچ لی ۔ وہ کیپٹن ڈگلس جو بعد میں کرنل ہو گیا تھا، آج بھی زندہ موجود ہے اور شہادت
انوار العلوم جلد ۱۳
299
تحقیق حق کا صحیح طریق
دیتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کی شکل دیکھتے ہی مجھ پر حقیقت حال منکشف ہو گئی ۔ ان کے
H۔V۔C ملک غلام حیدر صاحب اس وقت راولپنڈی میں زندہ موجود ہیں ان کے ایک لڑکے
ملک عطاء اللہ صاحب ۔ای ۔ اے سی ۔ غالباً یہاں بھی رہے ہیں وہ خود سناتے ہیں کہ صاحب بٹالہ
میں مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد جب سٹیشن پر واپس آیا تو بے قراری کے ساتھ پلیٹ فارم پر
ٹہلنے لگا۔ میں نے کہا۔ ویٹنگ روم میں تشریف رکھیئے ۔ مگر اس نے کہا ۔ نہیں تم جاؤ ۔ پھر دیکھا کہ
وہ کچھ گھبرایا سا پھرتا ہے ۔ میں پھر گیا اور جا کر کہا تو اس نے جواب دیا نہیں تم جاؤ ۔ میری طبیعت
خراب ہے اور ٹہلتا رہا۔ پھر مجھے کہا کہ دیکھو میں پاگل ہو جاؤں گا۔ میں جس طرف جاتا ہوں
مرزا صاحب کی روح سامنے آتی ہے جو کہتی ہے کہ مجھ پر الزام جھوٹا ہے اور مرزا صاحب کو دیکھتے
ہی مجھے یقین ہو گیا ہے۔ میں نے کہا آپ سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس کو بلا کر مشورہ ہ کر کر ! لیں جو
انگریز تھے ۔ چنانچہ ان کو مشورہ کیلئے بلا یا گیا اور جب وہ آئے تو ڈگلس صاحب نے ان سے کہا کہ
مجھے کچھ جنون سا ہو رہا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ مرزا صاحب بے گناہ ہیں، اب کیا کیا جائے۔
سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ گواہ کو عیسائیوں کے قبضہ سے نکال کر اس سے اصل حقیقت دریافت کرنی
چاہئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اُسی وقت حکم لکھا نے اُسی وقت حکم لکھا کہ وعدہ معاف گواه معاف گواہ پولیس کے حوالہ کیا جائے۔ چنانچہ
اسے منگوا کر جب سپر نٹنڈنٹ صاحب نے دریافت کیا تو پہلے تو اس نے وہی قصہ دُہرا دیا جو اُ سے
یاد کرایا گیا تھا مگر جب اسے یقین دلایا گیا کہ ڈرو نہیں اب تمہیں عیسائیوں کے حوالہ نہیں کیا جائے
گا ۔ تو وہ چیخ مار کر پاؤں پر گڑ پڑا اور کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے عیسائیوں نے قتل کی دھمکی دے کر مجھ
سے یہ شہادت دلوائی ہے وگر نہ حضرت مرزا صاحب کے جن مریدوں کا ذکر گواہی میں ہے مجھے تو
ان کے نام بھی یاد نہیں ہیں وہ میری ہتھیلی پر لکھ کر مجھے عدالت میں بھیجتے ہیں ۔ یہ سارا واقعہ
سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ڈپٹی کمشنر سے بیان کر دیا جس نے اگلی ہی پیشی پر مقدمہ خارج کر دیا۔
حالانکہ دعوی کرنے والوں میں بڑے بڑے پادری شامل تھے ۔ ایک پادری وارث الدین تھے
جو عیسائیوں میں بہت معزز سمجھے جاتے تھے۔ چنانچہ پنجاب ریلیجس بک سوسائٹی نے ان کے
نام پر ایک وارث فونٹین پن ایجاد کیا۔ جسے ہمارے بعض مسلمان نوجوان بھی نہایت شوق سے
خریدتے ہیں، محض اس وجہ سے کہ وہ کچھ سستا ملتا ہے ۔ ڈگلس صاحب نے مرزا صاحب کو یہ بھی
کہا کہ آپ ان پر نالش کر سکتے ہیں۔ مگر آپ نے جواب دیا کہ مجھے کسی پر مقدمہ کرنے کی
ضرورت نہیں میرے لئے یہ کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت کے ساتھ بری کر دیا۔
300
انوار العلوم جلد ۱۳
تحقیق حق کا صحیح طریق
میں جب ولایت میں گیا تو ڈگلس صاحب کو بھی ملاقات کیلئے بلایا۔ انہوں نے سنایا کہ آج
تک اس واقعہ کا مجھ پر اثر ہے اور اب بھی اگر کوئی مجھے کہے کہ تم نے ۳۵ سال تک ہندوستان میں
زندگی بسر کی ہے کوئی عجیب واقعہ سناؤ تو میں یہی سناتا ہوں بلکہ کچھ عرصہ ہوا ضلع ہوشیار پور کے
ایک ڈپٹی کمشنر صاحب رخصت پر یہاں آئے جو مجھ سے ملنے کیلئے آئے اور کہا کہ کوئی عجیب واقعہ
سناؤ۔ تو میں نے انہیں بھی یہی سنایا اور کہا کہ میں نے مرزا صاحب سے کہا تھا کہ آپ پادری
وارث الدین اور اس کے ساتھیوں پر نالش کر سکتے ہیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ عجیب بات ہے
کہ عین اُس وقت جب میں انہیں یہ بات سنا رہا تھا، نوکر نے ایک ملاقاتی کا کارڈ لا کر دیا جو اسی
پادری وارث الدین کا بیٹا تھا۔ میں نے اسے اندر بلایا اور کہا کہ ہم بھی تمہارے والد کا ہی ذکر کر
رہے تھے ۔ اس نے ایک تار دکھایا کہ ابھی آیا ہے اور اس میں لکھا تھا کہ میرا والد فوت ہو گیا ہے۔
اب غور کرو یہ کتنا عظیم الشان نشان ہے ۔ اور انسی مُهِينٌ مَنْ أَرَادَاهَانَتَكَ وَإِنِّي مُعِينٌ
مَنْ أَرَادَ إِعَانَتَک کا کیساز بر دست ثبوت ہے ۔
مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق آنحضرت حضرت می موعود علیہ الصلوة ۔ والسلام کی صداقت کیلئے صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیاں دوسری چیز وہ باتیں جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس زمانہ کے متعلق بیان فرمائیں اور جن میں سے ایک ضلع
لائل پور کے متعلق بھی ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ
دوبارہ رسول کریم صلی الله اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداف صداقت کے نشانات دکھلائے گا اور ثابت کرے گا کہ
آپ جھوٹے نہیں ۔ اس کے ثبوت میں جو باتیں پیش کرتا ہے وہ قرآن مجید کی ایک سورۃ میں بیان
کی گئی ہیں۔ اس ساری سورة کی اگر تفسیر کی جائے تو اس کے لئے کئی گھنٹے بھی کافی نہیں ہو سکتے اس
لئے میں صرف اختصار کے ساتھ اس کے مضمون کی طرف اشارہ کر دیتا ہوں ۔ خصوصاً اس حصہ کی
نسبت جس میں نو آبادیوں کی طرف اشارہ ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَإِذَالُوحُوشُ
حُشِرَتْ وَإِذَالْبِحَارُ سُجَرَتْ اسے یعنی مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جانگلی کہلانے
والے لوگوں میں بھی تعلیم پھیل جائے گی اور دریاؤں سے نہریں کاٹ کر پھیلا دی جائیں گی ۔ یہ
دونوں باتیں اکٹھی صرف ہندوستان کی نو آبادیوں میں ہی پائی جاتی ہیں ۔ جہاں کی پُرانی آبادی
جانگلی کہلاتی ہے اور جہاں نہروں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں میں تعلیم پھیل کر بیداری پیدا ہو گئی
301
انوار العلوم جلد ۱۳
ہے۔ ہر
تحقیق حق کا صحیح طریق
کے
ہر شخص جانتا ہے کہ یہاں کے اکثر لوگوں کی روزی کا مدار نہروں پر ہے۔ ان نہروں
ذریعہ ہی یہ علاقہ ایسا زرخیز ہو گیا وگر نہ یہاں کیا رکھا تھا ۔ آبادی نہایت کم تھی اور بوجہ دُور دُور
رہنے کے لوگ تمدن سے نا آشنا ہو گئے تھے اور اس وجہ سے جانگلی کہلاتے تھے ۔
غرض اس پیشگوئی کے دیکھنے سے پتہ لگتا ہے کہ اس زمانہ کا نقشہ نہایت وضاحت سے کھینچا
گیا ہے۔ بقیہ پیشگوئیاں یہ ہیں کہ جب ستارے مکدر ہو جائیں گے پہاڑ اڑائے جائیں گئے
اونٹ بیکار ہو جائیں گے وحشیوں کو اکٹھا کیا جائے گا نہریں جاری ہو جائیں گی اسے لڑکیوں کا
مارنا قانو ناروک دیا جائے گا، اخبارات نکلیں گئے ہیئت کے علوم پھیل جائیں گے جہنمی کا رروائیاں
کثرت سے ہوں گی جنت کا حصول آسان ہو جائے گا بدی کی اس قدر کثرت ہوگی کہ تھوڑی سی
نیکی بھی خدا کی خوشنودی کا موجب ہوگی، ۳ سے یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جو فی زمانہ پوری ہو رہی
ہیں ۔ لڑکیوں کا قتل اس زمانہ سے قبل پہلے کبھی روکا نہیں گیا تھا حتی کہ مسلمان بادشاہوں نے بھی
اپنے زمانہ میں اس
اس
کی اجازت ہندوؤں کو دے رکھی تھی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس زمانہ میں اس پیشہ پیشگوئی کا ایک تمہ بھی بیان فرمایا ہے ۔ آپ کا الہام ہے کہ بَلِيَّةٌ مَالِيَّةٌ ٣٢
یعنی ایک زمانہ آئے گا کہ چیزیں موجود ہوں گی مگر روپیہ نہیں ملے گا ۔ پہلے ملک میں کال اور قحط
اس لئے ہوتے تھے کہ گندم یا غلہ کم پیدا ہوتا تھا مگر اس وقت مالی مصیبت اس وجہ سے آئی ہے کہ
پیدا وار ضرورت سے زیادہ ہو گئی ہے اور گاہک نہیں ملتے۔ دیکھو یہ کتنی واضح پیشگوئی ہے ۔ آج
ساری دنیا امریکہ انگلینڈ، جرمنی، فرانس، جاپان، ہندوستان غرضیکہ سب رو رہے ہیں کہ مر گئے تباہ
ہو گئے۔ زمیندار غلہ پیدا کر رہے ہیں مگر کوئی گاہک نہیں ملتا اور سرکاری مالیہ تک ادا نہیں ہو سکتا
غرضیکہ ایک عظیم الشان ابتلاء کی خبر دی گئی تھی جو اس زمانہ میں پوری ہوئی ہے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی ذات میں اس کے بعد میں ایک ایسی
۔ پیشگوئی کو لیتا ہوں جو آپ سے
صداقت مسیح موعود کا زبردست نشان مجھ سے بلکہ ساری دنیا سے تعلق
♡
رکھتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے ۔ إِنِّي مَعَكَ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ
سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو على دِینِ وَاحِدٍ، ۳۵ یعنی اے اللہ کے
رسول کے بیٹے ! میں تیرے ساتھ ہوں تم سب دنیا کے مسلمانوں کو ایک سلسلہ میں جمع کرو اور ایک
دین کا پابند بناؤ۔
302
انوار العلوم جلد ۱۳
تحقیق حق کا صحیح طریق
جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام ہوا اس وقت میں طالب علم تھا اور طالب علم
بھی ایسا جو ہمیشہ فیل ہوتا تھا اور میں سمجھتا ہوں اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی کوئی حکمت ہوگی وگر نہ اگر
کچھ پاس کر لیتا تو ممکن ہے مجھے خیال ہوتا کہ میں یہ ہوں، وہ ہوں لیکن اب تو اس حقیقت کا انکار
نہیں ہو سکتا کہ جو کچھ مجھے آتا ہے، یہ اللہ کا ہی فضل ہے، میری اس میں کوئی خوبی نہیں ۔ کچھ عرصہ ہوا
لاہور میں دو مولوی صاحبان مجھ سے ملنے آئے اور بطور تمسخر ایک نے پوچھا کہ آپ کی تعلیم کہاں
تک ہے ۔ میں سمجھ گیا کہ ان کا مقصد کیا ہے۔ میں نے کہا ۔ کچھ بھی نہیں ۔ کہنے لگے آخر کچھ تو
ہوگی ۔ میں نے کہا صرف قرآن جانتا ہوں ۔ کہنے لگے بس قرآن ۔ مجھے ان پر تعجب ہوا کہ ان
کے نزدیک قرآن جاننا کوئی چیز ہی نہیں اور انہیں اس پر خوشی کہ ان کی تعلیم کچھ نہیں ۔ پھر ایک نے
پوچھا۔ انگریزی پڑھی ہوگی ۔ میں نے کہا پڑھتا تو تھا مگر ہر جماعت میں فیل ہوتا تھا۔ کہنے لگے تو
پھر انگریزی بھی نہ ہوئی ۔ اس کے بعد پوچھنے لگے۔ پرائیویٹ طور پر تو کوئی تعلیم حاصل کی ہوگی ۔
میں نے کہا وہ بھی قرآن ہی پڑھا ہے اور واقعی یہ امر واقع ہے ۔ میں ہر جماعت میں فیل ہوتا تھا،
میری صحت کمزور تھی اور اطباء نے کہا تھا کہ اس کی تعلیم پر زور نہ دیا جائے، وگر نہ اسے سل ہو
جائے گی ۔ ایسے شخص کے متعلق اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام کرتا ہے کہ
اے ابنِ رَسُولِ اللہ ! اُٹھ اور ساری دنیا کو ایک ہاتھ پر جمع کر دے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وفات کے وقت بھی میری عمر چھوٹی تھی ۔ پھر صدر انجمن کے بعض ممبر یہ کہہ رہے تھے کہ کوئی
خلیفہ نہیں ہونا چاہئے اور وہ پرو پیگنڈا کر رہے تھے کہ خلافت کی ضرورت ہی نہیں اور اس طرح
گو یا خلافت کا نشان ہی مٹانے میں لگے ہوئے تھے ۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہو جاتے تو اس
الہام کے پورے ہونے کا کوئی موقع نہ رہتا۔ پھر اس کے بعد بھی بعض لوگ میری مخالفت کرتے
رہے ہیں اور اس کوشش میں رہے ہیں کہ میں خلیفہ نہ بن سکوں حالانکہ مجھے کبھی اس کا وہم بھی نہ
تھا۔ ایک دفعہ مجھے یاد ہے میں گھر میں بیٹھا تھا کہ مسجد مبارک میں جو ہمارے گھر سے ملحق ہے
خلافت کے موضوع پر گفتگو ہو رہی تھی ۔ مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کہ جھگڑا کیا ہے لیکن میرے کان میں
آواز آئی کہ ہم نے مولوی صاحب کے ہاتھ پر تو بیعت کر لی تھی اب ایک لونڈے کے ہاتھ پر کس
طرح بیعت کریں۔ مجھے کوئی وہم بھی نہ تھا کہ میں بھی خلیفہ ہو سکتا ہوں اس لئے میں نے بڑی
حیرانی سے ایک صاحب سے جو اس مجلس میں شامل تھے دریافت کیا کہ یہ لونڈا کون ہے جس کا ذکر
ہو رہا تھا انہوں نے بتایا کہ وہ آپ ہی کے متعلق بات ہو رہی تھی ۔ اللہ تعالیٰ گواہ ہے اور میں اس
انوار العلوم جلد ۱۳
303
تحقیق حق کا صحیح طریق
کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ مجھے نہ تو کوئی اس کا علم تھا
اور نہ ہی طاقت تھی ۔ جب حضرت خلیفہ اول سخت بیمار ہوئے تو میں نے اختلاف پر غور کیا اور بہت
غور کیا ۔ جب میں نے یہ دیکھا کہ جماعت کا ایک حصہ عقائد میں ہم سے خلاف ہے تو میں نے
کہا کہ یہ لوگ ہماری بات تو نہیں مانیں گے آؤ ہم ہی ان کی مان لیتے ہیں ۔ چنانچہ میں نے سب
رشتہ داروں کو جمع کر کے کہا کہ سلسلہ میں اتحاد سب چیزوں پر مقدم ہے ۔ آؤ ہم ان لوگوں میں
سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیں اور میں نے تجویز کیا کہ سب سے پہلے مولوی محمد احسن صاحب کی
بیعت کرنے کی کوشش کی جائے ۔ اگر ان پر اتفاق نہ ہو تو سید حامد شاہ صاحب کا نام پیش کیا جائے
اور اگر ان پر بھی اتفاق نہ ہو تو مولوی محمد علی صاحب کے ہاتھ پر بیعت کر لی جائے ۔ مگر خدا تعالیٰ
کی قدرت کہ مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء نے خیال کیا کہ لوگ ضرور میری بیعت کریں
گے اور انکار خلافت پر اصرار کیا ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں نے اصرار کیا کہ میں بیعت لوں اور
مجھے بیعت لینی پڑی۔ پس میری خلافت غیر معمولی حالات میں ہوئی اور اس الہام کے ماتحت
ہوئی۔ اس کے بعد الہام کے دوسرے حصہ کے پورے ہونے کا وقت آیا۔ جب میں خلیفہ ہوا اس
وقت ہندوستان سے باہر احمدی نہ تھے۔ یا اگر تھے تو وہ نسلاً ہندوستانی تھے۔ مگر اب خدا کے فضل
سے انگلینڈ امریکہ جزائر امریکہ ایران، شام الجزائر، سماٹرا، جاوا بور نیو نیو گائنا گولڈ کوسٹ
لیگوس، نثال، مصر اور ان کے علاوہ دیگر بہت سے مقامات پر جماعتیں ہیں ۔ کئی مقامات پر اپنی
مساجد
ں دینے
اجد تعمیر ہو چکی ہیں اور ان لوگوں میں سے جو رسول کریم صلی اللہ ع اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں د
والے تھے آپ پر درود بھیجنے والے پیدا ہو گئے ہیں۔ ایک انگریز نو مسلم نے جو پہلے عیسائی تھا مجھے
خط لکھا کہ کوئی رات ایسی نہیں کہ میں سونے سے پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجوں
کہ آپ ایسا دین لائے اور اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اس لئے کہ آپ کے ذریعہ
یہ صداقت مجھ تک پہنچی ۔
چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اور اس کے بعد ہدایت خلق کیلئے درد اور تڑپ اپنی نانی پارتی ہے۔ اس لئے اگر ٹی پارٹی ہے ۔ اس لئے اگر چہ مضمون ختم
نہیں ہوا، تا ہم تقریر کو میں ختم کرتا ہوں اور اگر رات کو جلسہ ہوا تو میں کوشش کروں گا کہ مضمون تاہم
مکمل کر دوں ۔ ۔
اس کے بعد میں ان سب بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو جلسہ میں آئے اور محبت سے
انوار العلوم جلد ۱۳
304
تحقیق حق کا صحیح طریق
تقریر سنتے رہے اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت نصیب کرے ۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا
ہے کہ میرے دل میں کسی کیلئے کوئی کپٹ کوئی کینہ یا بغض اور عناد نہیں، میں مخالفوں کے لئے بھی
اپنے دل میں محبت کے جذبات رکھتا ہوں اور اپنا مقصد یہی سمجھتا ہوں کہ علاوہ اشاعت اسلام کے
لوگوں میں باہم مودت پیدا کروں اور اگر ہندو بھائیوں میں ہمارے ذریعہ سے اتحاد ہو سکے تو
میں اسے بہت بڑی کامیابی سمجھوں گا۔ میں اپنی جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس
مشن کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ لوگوں سے محبت اور پیار بڑھا ئیں، ہمدردانہ تعلقات پیدا
کریں، میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میں جس نظر سے اپنے مخالفوں کو دیکھتا ہوں، شاید ان کے عزیز
بھی انہیں نہ دیکھتے ہوں گے ۔ میرے دل میں ایک درد ہے ایک تڑپ ہے کہ وہ ایک ایسے مقام
سے محروم ہیں جس کے بغیر انسان کو حقیقی راحت حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے
ان کے قلوب کھول دے اور ہمیں بھی توفیق دے کہ سچائی کو پھیلا سکیں اور اس کے لئے قربانی
کر سکیں ۔ ساری دنیا کو بھائی بھائی بنادیں اور توفیق دے کہ محبت اور پیار سے تبادلہ خیالات کر
کے لوگوں کو اس نتیجہ پر پہنچنے کے مواقع بہم پہنچا سکیں کہ جس پر پہنچنے سے انسانی زندگی کا مقصد
حاصل ہو سکتا ہے۔
اس کے بعد حضور تشریف لے گئے اور پھر مغرب و عشاء کی نمازیں جلسہ گاہ میں پڑھانے
کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی ۔
معذرت
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
مجھے افسوس ہے کہ ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہماری نماز ذرا دیر سے ہوئی اور جلسہ
کے وقت میں سے کچھ نماز کیلئے لینا پڑا ۔ شرعاً تو مغرب و عشاء کی نمازوں کو دونوں وقتوں میں جمع
کرنا جائز ہے لیکن انتظام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے تجویز یہ تھی کہ مغرب کے ساتھ میں عشاء
کی نماز پڑھا دوں اور اس کے بعد جلسہ کی کارروائی شروع کر دی جائے لیکن ایک غلط نہی کی وجہ
سے یہ توقف ہو گیا۔ اس لئے جو دوست وقت مقررہ پر تقریر سننے کیلئے آئے اور ان کو انتظار کرنا
پڑا میں ان سے معذرت چاہتا ہوں ۔ ہماری کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ ہر کام وقت مقررہ پر ہو مگر
آج غلط نہی کے باعث ایسا ہوا اور میں جب نمازیں پڑھانے کیلئے آیا تو دوست یہاں نہیں تھے ۔
میں نے کہا تھا کہ میری تقریر کا کچھ حصہ باقی ہے ۔ اسے دوسرے وقت میں اگر ممکن ہوا تو
بیان کروں گا ۔ اس وعدہ کے مطابق میں اب آیا ہوں ۔ گو سارا دن ملاقاتوں اور پھر تقریر کی وجہ
انوار العلوم جلد ۱۳
305
تحقیق حق کا صحیح طریق
سے میری طبیعت جو پہلے ہی پیچش کی وجہ سے کمزور تھی زیادہ ضعف محسوس کر رہی ہے۔ لیکن میں
سمجھتا ہوں اگر کچھ وقت اور بول سکوں تو یہ اس کمزوری کا اعلیٰ بدلہ ہوگا اور اعلیٰ چیز کیلئے ہر شخص
ادنی کو قربان کر دیتا ہے۔
طاعون کی
کی پیشگوئی میں نے بیان کیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے جو دلائل قرآن کریم نے بیان کئے ہیں ۔ ان میں
سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ تھے۔ یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو
ایسے دلائل حاصل تھے جو آپ کی صداقت کو ظاہر کرتے اور معترضین کو ساکت کرتے ہیں ۔ اسی
سنت کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے جاری کی اس نے
بانی سلسلہ احمد یہ کیلئے بھی نشان دکھائے اور اپنے پاس سے آپ کو بھی بینات دیں۔ ان بینات
میں سے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا ہوئیں، بعض ظلی طور پر بانی سلسلہ احمدیہ کو بھی
عطا ہوئیں اور ان میں سے میں پیشگوئیوں کا ذکر کر رہا تھا ۔ ان پیشگوئیوں میں سے ایک اور کا
میں ذکر کرتا ہوں جس سے پنجاب کا ہر شخص واقف ہے اور وہ طاعون کے متعلق پیشگوئی ہے۔
طاعون بے شک پہلے بھی پھوٹتی رہی ہے اور اس علاقہ بار میں بھی جہانگیر کے وقت میں سخت
طاعون پھوٹی تھی اور اسی وجہ سے لوگ اس علاقہ کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے لیکن کسی امر کا ایک
وقت ظاہر ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ آئندہ کے لئے وہ نشان نہیں قرار پا سکتا۔
پیشگوئی کے معنی اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر قبل از وقوع لوگوں کو ایک اعتراض کا جواب بتانے کے ہیں۔ پس اگرکسی اور کے متعلق پہلے سے خبر دے
۔
دی جائے تو وہ پیشگوئی ہے خواہ اس کا وقوع دنیا میں بکثرت ہوتا ہو ۔ مثلاً دنیا میں روزانہ ہزار ہا
آدمی پیدا ہوتے ہوں گے لیکن باوجود اس کے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیشگوئی اولاد کی
نسبت پیشگوئی ہی کہلاتی ہے ۔ اسی طرح ہر انسان مرتا ہے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے جو بعض دشمنوں کی موت کی خبر دی وہ پیشگوئی ہی کہلاتی ہے ۔ پس جو لوگ یہ اعتراض کرتے
ہیں کہ طاعون تو دنیا میں آیا ہی کرتی ہے ان کا اعتراض صحیح نہیں کیونکہ گو طاعون پہلے بھی آتی رہی
ہے مگر یہ تو ضروری نہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بتائے ہوئے وقت میں
ہندوستان میں آتی ۔ پس جب کہ وہ آپ کے بتائے ہوئے وقت میں بتائی ہوئی علامات کے
ساتھ اور بتائے ہوئے علاقہ میں ظاہر ہوئی تو اسے پیشگوئی کہا جائے گا نہ کہ قیاس ۔ حضرت مسیح موعود