تحریکِ جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
خرچ کرئے اسلام اور احمدیت کیلئے خرچ کرے ، مگر کسی صورت میں غربت وامارت میں امتیاز
قائم نہ ہونے دے۔
تیسرا اصل اس تحریک میں میں نے یہ مد نظر رکھا ہے کہ جہاں تک ہو سکے مغربیت کے اثر
کو زائل کرنے کی کوشش کی جائے۔ مغربی اثر اس وقت دنیا پر غالب آیا ہوا ہے اور میری رائے
میں اسلام کو اتنا نقصان عیسائیت سے نہیں پہنچا جتنا مغربیت سے پہنچ رہا ہے۔ لیکن مغربیت
مذہب سے علیحدہ چیز ہے اور میرا ارادہ ہے کہ کسی خطبہ میں بتاؤں کہ مغربیت کیا چیز ہوتی ہے۔
اس وقت میں ایک موٹی مثال دے دیتا ہوں جس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ مغربیت اور اسلام
میں کیا فرق ہے۔ اسلام کی طرف دیکھو وہ ایک غریب شخص سے مخاطب ہوتا ہے اور کہتا ہے اے
شخص ! تو سوال نہ کر۔ دوسری طرف وہ امیر سے مخاطب ہوتا ہے اور اسے کہتا ہے اے امیر ! تو
بغیر مانگے کے اس غریب کو دے ۔ اسی طرح اسلام کہتا ہے اے مزدور ! تو باغیانہ رنگ اختیار
مت کر اور دوسری طرف وہ سرمایہ دار سے کہتا ہے اے سرمایہ دار ! تو اس کا حق ادا کر ۔ اسے کافی
مزدوری دے ۔ گویا اسلام غریب کے فرائض غریب کو مخاطب کر کے سناتا اور امیر کے فرائض
امیر کو مخاطب کر کے سناتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں مغربیت یہ ہے کہ مزدوروں کا ایک ایجنٹ
اُٹھتا اور انہیں یہ کہنا شروع کر دیتا ہے کہ امیر تم پر ظلم کر رہے ۔ رہے ہیں ۔ وہ تمہارے حقوق کو چھینتے اور
تمہیں ترقی کرنے سے باز رکھتے ہیں، ان کے خلاف بغاوت کرو۔ اسی طرح ایک امیروں کا
ایجنٹ اُٹھتا اور یہ کہنا شروع کر دیتا ہے کہ تم اس قدر دولت جمع کرو کہ سب لوگ تمہارے
دست نگر ہوں ۔ یہ ایک موٹی مثال ہے جس سے مغربیت اور اسلام کا فرق ظاہر ہو جاتا ہے۔
اسلام دونوں طرف قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا کرتا ہے۔ اور مغربیت دونوں طرف لوٹ اور
بغاوت کا مادہ پیدا کرتی ہے۔ مغربیت غریب سے کہتی ہے کہ امیر سے چھین“ اور امیر سے کہتی
ہے کہ غریب سے چھین ۔ اور اسلام دونوں طرف اخلاق سے کام لینے کی تاکید کرتا اور غریب کو
کہتا ہے کہ سوال نہ کر اور امیر کو کہتا ہے کہ غریب کو دے ۔ گویا اسلام قربانی سکھاتا ہے مگر
مغربیت ایک جہنم کا نمونہ ہے جس میں هَلْ مِنْ مَّزِيد کے سوا اور کوئی آواز سنائی نہیں دیتی ۔
اگر دنیا مغربیت کے پیچھے جائے تو اس کا سوائے اس کے اور کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ لڑائی اور
فساد بڑھے ۔ لیکن اسلام اس قسم کی تعلیم دیتا ہے جو امن کو بڑھاتی اور محبت و اخوت قائم کرتی
ہے۔ پس مغربیت کے نقطہ نگاہ اور ہمارے نقطہ نگاہ میں بہت بڑا فرق ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے
م
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہیں کہ اخلاق پر تعلقات کی بنیاد ہو۔ جب ہم ایک مزدور سے کہتے ہیں کہ تو اپنے حق پر اصرار نہ
کر ، تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہم اس کا حق تلف کرتے ہیں ۔ کیونکہ اس کے ساتھ ہی ہم امیر
سے اس کا حق اسے دلواتے اور اسے تاکید کرتے ہیں کہ وہ بغیر مانگے کے غریب کو دے ۔ پس
اسلام کسی کا حق تلف نہیں کراتا۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ ہر چیز کی بنیاد اخلاق پر رکھتا ہے مگر
مغربیت ٹوٹ اور مار پر بنیاد رکھتی ہے۔ اسلام دونوں طرف سے قربانی اور ایثار پیدا کرتا ہے
اور مغربیت دونوں طرف بغاوت اور ظلم کا مادہ پیدا کرتی ہے۔ غرض مغربیت کے متعلق بہت
سے اصول ہیں جنہیں انشاء اللہ کسی اور وقت میں بیان کروں گا تا کہ لوگ سمجھ جائیں کہ
مغربیت اور اسلام میں کتنا بڑا فرق ہے۔ سر دست میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے
ماتحت میں نے مغربیت کے ازالہ کی کوشش بھی کی ہے۔ چنانچہ میں نے کہا آؤ اپنی زندگیاں
خدمت دین کیلئے وقف کرو۔ اور وقف بھی اس طرح کہ خود کما و مگر خدمت دین کی کرو۔ یا اسی
قسم کی اور بھی کئی مثالیں ہیں جیسے لباس میں سادگی، مکانات کی آرائش و زیبائش پر فضول
اخراجات نہ کرنا کفایت کو ہر کام میں ملحوظ رکھنا، عورتوں کا گوٹہ کناری کو ترک کرنا۔ یہ تمام
باتیں ایسی ہیں جو مغربیت کے ازالہ کیلئے میں نے تجویز کی ہیں ۔ اور میں سمجھتا ہوں جس دن ہم ہیں
مغربیت کو کچل دیں گئے اُس دن اسلام کی دوبارہ زندگی کے آثار پیدا ہو جائیں گے ۔ کیونکہ
مذہب ہمارے راستہ میں روک نہیں بلکہ ہمارے راستہ میں سب سے بڑی روک مغربیت ہے۔
چوتھا مقصد جو تحریک جدید سے میرے مد نظر تھا وہ یہ ہے کہ میں آئندہ رفتن کیلئے جماعت
کو ہوشیار کرنا چاہتا ہوں ۔ میں نے بہت غور کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ خالی اخلاص
اس وقت تک کام نہیں آتا جب تک کسی کام کے کرنے کی مشق انسان کو نہ ہو ۔ جو ماں کو اپنے بچہ
سے اخلاص ہوتا ہے کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ کسی ڈاکٹر کو ہو سکتا ہے۔ ان دونوں کے اخلاص میں
زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ مگر بچہ کا علاج ماں نہیں کر سکتی بلکہ ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔ سل مشہور
مرض ہے، زمیندار عام طور پر اسے کھنگ تاپ کہتے ہیں ، یہ یہ سل سل کا کا مرض مرض ایسا ایسا ۔ ہے کہ ہزاروں
ڈاکٹروں میں سے کوئی ایک ڈاکٹر اس مرض کے علاج میں مہارت رکھتا ہے لیکن بعض
زمینداروں سے جب ذکر ہو تو وہ کہہ دیں گے ہمارے پاس کھنگ تاپ کی ایسی دوا ہے جو کبھی
خطا نہیں کرتی ۔ اور واقعہ میں بعض ادویہ عوام میں ایسی مشہور ہیں کہ ان کا اثر حیرت انگیز ہوتا
ہے۔ مثلاً سنکونا کی چھال وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو زمیندار استعمال کیا کرتے تھے ۔ مگر اب
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ڈاکٹروں نے کونین وغیرہ دواؤں کی صورت میں ان کی شکل تبدیل کر دی ۔ حال ہی میں کوڑھ
کے علاج کیلئے چالموگر ائل (CHAUL MOOGRA OIL) ایک مشہور دوانگلی ہے جسے
بنگال کے لوگ کو ہٹڑیوں کے علاج میں آج سے کچھ عرصہ پہلے استعمال کیا کرتے تھے ۔ اب
اسے ڈاکٹروں نے شکل کی تبدیلی سے کوڑھ کا اعلیٰ علاج تسلیم کر لیا ہے اور ان چیزوں سے جو
فائدہ ڈاکٹروں نے اُٹھایا ہے وہ زمینداروں نے نہیں اُٹھایا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ڈاکٹر اپنے
فن کا ماہر ہوتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ فلاں دوا فلاں مو افلاں موقع پر استعمال ہوگی اور فلاں موقع پر نہیں یا
فلاں فلاں دواؤں سے مل کر اس کی یہ تاثیر ہو جاتی ہے اور اگر الگ کھلائیں تو یہ تاثیر ہوتی ہے
لیکن زمیندار ان باتوں کو نہیں جانتا۔ وہ اتنا ہی جانتا ہے کہ دوائی گھوٹی اور مریض کو پلا دی ۔
چاہے وہ جئے یا مرے۔ تو مشق انسان میں بہت بڑی طاقت پیدا کر دیا کرتی ہے۔ اگر ایک
انسان کے ہاتھ میں لٹھ ہو مگر وہ اسے چلانا نہ جانتا ہو، تو اس لٹھ کے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو
سکتا ۔ لیکن اگر وہ لٹھ چلانے کی مہارت رکھتا ہو تو ایک لٹھ سے ہی وہ کئی دشمنوں کا مقابلہ کر سکتا
ہے۔ ہماری جماعت کے ایک دوست بنوٹ سے کے ماہر ہیں ۔ وہ سنایا کرتے ہیں کہ ایک
دفعہ ان پر چالیس پچاس آدمیوں نے مل کر حملہ کر دیا مگر چونکہ بنوٹ کے ماہر تھے اس لئے
انہوں نے ان کا مقابلہ کیا اور ان چالیس پچاس آدمیوں کو زخمی کر دیا۔ جب مقدمہ چلا اور
معاملہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا تو اس نے یہ ماننے سے ہی انکار کر دیا کہ ایک آدمی نے
چالیس آدمیوں کو زخمی کر دیا ہے اور مقدمہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ تو مہارت
ایک ایسی چیز ہے کہ جب یہ پیدا ہو جائے تو جس چیز کی بھی مہارت ہو، اس سے انسان پوری
طرح فائدہ اُٹھا سکتا ہے ۔ لیکن اگر مہارت نہ ہو اور خالی اخلاص ہو تو وقت آنے پر اخلاص
دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور کسی کام نہیں آ سکتا ۔ مثلاً اگر کسی کے عزیز کا سر پھٹ جائے تو اس
موقع پر اگر اسے فرسٹ ایڈ نہیں آتی تو چاہے اس کے غم میں سر پھوڑنے کیلئے تیار ہو جائے مگر
اپنے عزیز کے سر سے خون نہیں ہے ان نہیں بند کر سکے گا ۔ یا مثلاً زخم پر پٹی باندھنا ہے ، بظاہر انسان سمجھتا ہے
کہ یہ معمولی بات ہے حالانکہ یہ کام بھی بغیر مشق کے نہیں آ سکتا ۔ میرے گھٹنے میں ے گھٹنے میں ایک دفعہ درد
ہوا۔ ڈاکٹر صاحب پٹی باندھ کر جائیں تو وہ دو دو دن تک بندھی رہے لیکن ایک دن پٹی میں نے
خود باندھ لی ۔ اُس دن باہر نماز پڑھانے کیلئے جو گیا تو میں نے دیکھا کہ پٹی میرے پاؤں میں
پڑی ہوئی ہے ۔ یا مثلاً دبانا ہے ، لوگ اسے معمولی کام سمجھتے ہیں حالانکہ یہ کام بھی بغیر مشق کے
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
نہیں آ سکتا ۔ اب تو پہرے والے کسی کو آگے آنے نہیں دیتے لیکن اس سے پہلے دبانے کی مشق
ہمیشہ مجھ پر ہوا کرتی تھی ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو میں نے دیکھا ہے
آپ کئی دفعہ نماز کے بعد جلدی گھر تشریف لے جاتے ۔ والدہ صاحبہ نے دریافت کرنا کہ اتنی
جلدی آپ کیوں آ گئے؟ تو آپ نے فرمانا اے آ گئے؟ تو آپ نے فرمانا ایک ایسا دبانے والا مجھے دبانے لگ گیا تھا کہ مجھے
اس سے سخت سخت تکلیف ہوئی مگر چونکہ مجھے منع کرتے ہوئے وئے شرم محسوس : م محسوس ہوتی تھی ، اس لئے آپ ہی
اُٹھ کر اندر چلا آیا۔ مجھے خود بھی کئی دفعہ اسی طرح کی تکلیف ہوئی ہے۔ حالانکہ یہی دبانے کا
کمال جب کسی کو حاصل ہو جائے تو لوگ بڑے شوق سے اُسے دبانے کیلئے بلاتے ہیں ۔ لاہور
میں ایک یوروپین ڈاکٹر تھا ، اب تو وہ ولایت چلا گیا ہے ، وہ محض پندرہ روپیہ فیس اس بات کی لیا
کرتا تھا کہ مریضوں کو دباتا اور اس عمدگی اور خوبی سے دباتا کہ محض دبانے سے کئی بیماریوں کا
علاج کر دیتا ۔ تو ہر چیز مشق سے آتی ہے، اس کے بغیر نہیں آ سکتی ۔ حکومتیں چونکہ ان باتوں کو
جانتی ہیں ، اس لئے وہ ہمیشہ اپنے سپاہیوں کو مشق کراتی رہتی ہیں ۔ لیکن جو اپنے سپاہیوں کو مشق
کرانا چھوڑ دیں، ان کا سوائے اس کے کیا نتیجہ ہو سکتا ہے کہ دشمن حملہ کر کے ان کے ملک پر
قابض ہو جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ ایک بادشاہ کو خیال آیا کہ
بلا ضرورت فوجوں پر جو روپیہ خرچ کیا جاتا ہے، اس کی کیا ضرورت ہے۔ اگر ملک پر کبھی دشمن
نے حملہ کیا تو سارے قصابوں کو بُلا کر میدان جنگ میں بھیج دیا جائے گا کہ جاؤ دشمن کا مقابلہ
کرو۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور فوجیوں کو ملازمت سے برطرف کر کے گھر بھیج دیا۔ جب
دشمنوں کو پتہ لگا کہ بادشاہ دشاہ نے نے ایسا ا عقلمندی کا حکم دیا ہے تو جھٹ انہوں نے حملہ کر دیا۔ بادشاہ
نے حکم دیا کہ فوراً قصابوں کو جمع کر کے میدان جنگ میں بھیج دیا جائے ۔ جب قصاب میدانِ جنگ
میں گئے اور دشمن نے انہیں تلواروں سے ہلاک کرنا شروع کیا، تو وہ یک دم بھاگ کر بادشاہ
کے دربار میں پہنچے اور کہنے لگے انصاف ، انصاف، دہائی، دہائی ! ۔ بادشاہ نے پوچھا کیا ہوا ؟
انہوں نے کہا ۔ حضور ! وہاں کوئی انصاف نہیں ہو رہا۔ کہنے لگا کس طرح ؟ انہوں نے کہا ہم
با قاعدہ دو تین آدمی مل کر ان کے ایک آدمی کو پکڑتے اور اُسے لٹاتے ہیں ، پھر چھری چلا کر
اسے ذبح کرتے ہیں ۔ مگر وہ اتنے میں ہمارے پچاس آدمی مار دیتے ہیں ۔ بھلا یہ بھی کوئی
انصاف کی بات ہے۔ تو مشق اور مسلسل مشق کے بغیر کوئی کام نہیں آ سکتا اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ
مجھے مشق کی ضرورت نہیں لیکن وقت پر میں کام کرلوں گا تو وہ اپنے نفس کو دھوکا دیتا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
میں نے دیکھا ہے جماعت میں بہت بڑا اخلاص ہے مگر جب ہجوم میں میں ہوتا ہوں تو
سمجھتا ہوں کہ دوست مجھے روند کر چلے جائیں گے۔ اس کے مقابلہ میں یورپ میں دیکھ لو، وہاں
اس طرح قطار باندھ کر لوگ کھڑے ہوتے ہیں کہ ان میں سے کوئی ہلتا نہیں ۔ اور اگر کوئی راستہ
کاٹ کر آگے بڑھے تو اس کے متعلق سب لوگ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ یہ بہت بڑا بداخلاق
ہے۔ پس اخلاق تمہارے اعلیٰ ہیں لیکن چونکہ انہوں نے مسلسل مشق کے بعد ایک اچھی عادت
اختیار کر لی ہے، اس لئے جب کوئی آپ لوگوں کے اجتماع کو دیکھے اور پھر یورپین لوگوں کے
اجتماع کو دیکھے تو وہ یہی کہے گا کہ مخلص یورپ کے رہنے والے ہیں ۔ حالانکہ ان کے اندر اس
اخلاص کا ہزارواں حصہ بھی نہیں جو تمہارے اندر پایا جاتا ہے۔ پس تحریک جدید سے ایک غرض
میری یہ ہے کہ میں جماعت کو آئندہ فتن کیلئے تیار کرنا چاہتا ہوں ۔ اور اسے ایسی مشق کرانا چاہتا
ہوں کہ جب کوئی مشکلات آئندہ زمانہ میں اسے پیش آئیں تو وہ دلیری سے اس کا مقابلہ کر
سکے۔ میں نے دیکھا ہے ہماری جماعت کے ایک دوست ہیں ۔ وہ سلسلہ کیلئے اتنی بڑی قربانی
کرتے ہیں کہ اپنی آمد کا ۳/۴ حصہ خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دیتے ہیں ۔ اور ۱/۴ یا اس سے
بھی کم حصہ وہ اپنے اخراجات کیلئے رکھتے ہیں ۔ یہ بہت ہی مخلص ہیں اور ان میں۔ ں خدمت دین کا
بے انتہاء جوش ہے۔ انہوں نے تحریک جدید کے ماتحت اپنے بیٹے کو قادیان بھیجا اور بعد میں
مجھے لکھا کہ گو ہم سب خدا تعالیٰ کیلئے قربانی کرتے ہیں مگر میرا بیٹا سب سے زیادہ قربانی کرتا ہے
کہ وہ تحریک جدید کے بورڈنگ میں ہے اور اسے کھانا حسب عادت نہیں ملتا۔ اب چونکہ ان کے
بچہ کو دال کھانے کی عادت نہ تھی ، اس لئے یہ بات تو انہیں بہت بڑی قربانی نظر آئی لیکن اپنی آمد
کا ۱۴ ۳ حصہ دے دینا کوئی بڑی بات معلوم نہ ہوئی ۔ صرف یہ سمجھا کہ میرا بچہ جو دال کھاتا ہے،
یہ بہت بڑی
بڑی
قربانی ہے۔ تو تو کسی چیز کی عادت یا عادت یا مشق نہ ہونے کی وجہ سے انس انسان کو لو بہت سی
مشکلات پیش آیا کرتی ہیں۔ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل میں جس قد ر ا خلاص تھا وہ کسی سے
پوشیدہ نہیں لیکن انہیں تیز چلنے کی عادت نہ تھی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب سیر کیلئے تشریف
لے جاتے تو حضرت خلیفہ اول بھی ساتھ ہوتے مگر تھوڑی دور چل کر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے تیز قدم کر لینے تو حضرت خلیفہ اول نے قصبہ کے مشرقی طرف قصبہ کے باہر ایک بڑ کا
درخت ہے اس کے نیچے بیٹھ جانا ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سیر سے واپس آنا تو پھر
آپ کے ساتھ ہو لینا۔ کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ذکر کیا کہ حضرت مولوی صاحب
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
سیر کیلئے نہیں جاتے۔ آپ نے فرمایا وہ تو روز جاتے ہیں ۔ اس پر آپ کو بتایا گیا کہ وہ سیر کیلئے
ساتھ تو چلتے ہیں لیکن پھر بڑ کے نیچے بیٹھ جاتے ہیں اور واپسی پر پھر ساتھ شامل ہو جاتے ہیں ۔
چنانچہ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیشہ حضرت خلیفہ اول کو اپنے ساتھ سیر میں رکھتے
اور جب آپ نے تیز ہو جانا اور حضرت خلیفہ اول نے بہت پیچھے رہ جانا تو آپ نے چلتے چلتے
ٹھہر جانا اور فرمانا مولوی صاحب فلاں بات کس طرح ہے ۔ مولوی صاحب تیز تیز چل کر آپ
کے پاس پہنچتے اور ساتھ چل پڑتے۔ تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام آگے نکل جاتے ۔ تھوڑی
دور جا کر پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ٹھہر جاتے اور فرماتے مولوی صاحب ! فلاں بات اس
اس طرح ہے ۔ مولوی صاحب پھر تیزی سے آپ کے پاس پہنچتے اور تیز تیز چلنے کی وجہ سے
ہانپنے لگ جاتے ۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کو اپنے ساتھ رکھتے ۔ تمہیں چالیس
گز چل کر پھر مولوی صاحب پیچھے رہ جاتے اور آپ پھر کوئی بات کہہ کر مولوی صاحب کو مخاطب
فرماتے اور وہ تیزی سے آپ سے آ کر مل جاتے ۔ آپ کی غرض یہ تھی کہ اس طرح مولوی صاحب
کو تیز چلنے کی عادت ہو جائے ۔ یہ صرف تیز چلنے کی مشق نہ ہونے کا نتیجہ تھا کہ مولوی صاحب
آہستہ چلتے ۔ چونکہ طب کا پیشہ ایسا ہے کہ اس میں عموماً انسان کو بیٹھا رہنا پڑتا ہے اور اگر باہر کسی
مریض کو دیکھنے کیلئے جانے کا اتفاق ہو تو سواری موجود ہوتی ہے اس لئے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل
کو تیز چلنے کی مشق نہ تھی ۔ ورنہ اخلاص آپ میں جس قدر تھا ، اس کے متعلق خود حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں :۔
چه خوش بودے اگر ہر یک ز اُمت نورد یں بودے
لیکن مشق نہ ہونے کی وجہ سے، منافق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ چل سکتے تھے
حضرت مولوی صاحب نہیں چل سکتے تھے تو جب تک کسی کام کی مشق نہ کی جائے کبھی وقت پر آ
کر وہ کام نہیں ہو سکتا ۔ اسی وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ اگر جماعت مختلف قسم کی قربانیوں کیلئے
تیار نہیں رہے گی اور قربانیوں کا اس پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا تو مشکلات آنے پر اخلاص صرف
مشغلہ بن کر رہ جائے گا ، سلسلہ کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا۔ پس میں نے ضروری سمجھا
کہ ایسی قربانیوں کی عادت ڈالی جائے جو جسمانی آرام و آسائش پر اثر رکھنے والی ہوں ۔ مثلاً پر
میں نے کہا اپنے وطن کی قربانی کرو اور غیر ممالک میں اعلاء کلمہ اسلام کیلئے نکل جاؤ۔ اس کا علاوہ
تبلیغ اسلام کے یہ بہت بڑا فائدہ ہوگا کہ اگر کسی وقت جماعت کو اپنے وطن چھوڑ نے پڑے تو وہ
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
آسانی سے اسے چھوڑنے کیلئے تیار ہو جائے گی ۔ اگر یہ مشق میں اب نہ کراؤں تو جب جماعت
پرفتن آئیں گے اُس وقت اسے سخت مشکلات پیش آئیں گی اور فوری طور پر وطنوں کی قربانی
کرنا اس کیلئے مشکل ہو گا۔ اسی لئے میں نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے گھروں سے نکلیں اور
غیر ملکوں میں پھیل جائیں ۔ لیکن چونکہ ابھی ہمارے ملک والوں کو غیر ممالک میں جانے کی
عادت نہیں ، اس لئے لوگ اس سے تکلیف محسوس کرتے ہیں حالانکہ ہم معمولی گزارہ بھی دیتے
ہیں اور معمولی ابتدائی اخراجات بھی برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ لیکن اتنی سہولتوں کے
با وجود تعلیم یافتہ لوگ تو جانے کیلئے تیار ہو جائیں گے لیکن باقی پھر بھی مختلف قسم کے غذرات
کرنے لگ جائیں گے۔ اس کے مقابلہ میں اہلِ عرب کی یہ حالت ہے کہ تم کسی عرب کو ذرا سی
امداد کا بھی یقین دلاؤ تو وہ ہندوستان ، چین ، جاپان ہر جگہ جانے کیلئے تیار ہو جائے گا اور کبھی
اس بات کی پروا نہیں کرے گا کہ اس کے عزیزوں کا کیا حال ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
عرب میں ہر گاؤں بلکہ ہر گھر میں ایسے لوگ ملتے ہیں جو سیر و سیاحت کیلئے چین چلے گئے یا جاپان
کو نکل گئے یا ہندوستان آگئے ۔ اس وجہ سے باہر نکلنے پر وہ ذرا بھی تکلیف محسوس نہیں کرتے ۔
اسی طرح انگریزوں کو دیکھ لو، وہ ہیں ہیں سال اپنے ملک سے باہر رہیں گے اور کچھ بھی پروا
نہیں کریں گے ۔ اس کے مقابلہ میں ہماری یہ حالت ہے کہ ہم ایک مبلغ کو تین سال کیلئے باہر
بھیجتے ہیں تو اس کی بیوی کے روتے روتے آنکھوں میں گرے پڑ جاتے ہیں ۔ ماں گبڑی ہو
جاتی ہے اور گو وہ مبلغ شرم کے مارے کچھ مارے کچھ نہیں لکھتا مگر اس لکھتا مگر اس کے دوست : دوست جو اس سے ملنے والے
ہوں بیان کرتے ہیں کہ راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر وہ بھی روتا رہتا ہے۔ یہ نقص اس وجہ سے ہے کہ
ہماری جماعت کے افراد کو باہر نکلنے کی عادت نہیں ۔ اگر عادت ہو جائے تو غیر ملکوں میں جانا
انہیں کچھ بھی دو بھر محسوس نہ ہو۔ اور ضلع جالندھر کا ایک گاؤں ہے جس میں راول رہتے ہیں ان
کے آدمی ہمیشہ تجارت کیلئے باہر رہتے ہیں اور اس وجہ سے انہیں احساس ہی نہیں کہ غیر ملکوں میں
جانا بھی کوئی تکلیف کا کام ہے۔ بلکہ انہیں دیکھ دیکھ کر وہاں کے کئی راجپوت مجھے لکھتے رہتے ہیں
کہ اگر ہمارے لئے پاسپورٹ کا انتظام ہو جائے تو ہم بھی باہر جانا چاہتے ہیں ۔ اور جب وجہ
دریافت کی جائے تو کہہ دیتے ہیں کہ راول غیر ملکوں سے خوب کما کر لاتے ہیں ، ہم بھی چاہتے
ہیں کہ باہر نکلیں اور کمائیں ۔ پس اگر ہماری جماعت کے افراد میں اس تحریک کے نتیجہ میں باہر
جانے کی عادت ہو جائے گی تو انہیں وطن کی قربانی کا کچھ بھی احساس نہیں رہے گا۔
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہتا ہوں ہمارا جو
اسی طرح مثلاً ایک کھانا کھانے یا سادہ لباس پہننے میں یہ بھی حکمت ہے کہ جب مشکلات کا
وقت آئے تو نہ کھانے کی روک ہماری جماعت کی راہ میں حائل ہوا اور نہ لباس کی روک تکلیف
میں مبتلا کر سکے ۔ بلکہ وہ خیال کریں کہ اگر ہمیں وطن چھوڑنا پڑا ہے تو ہم پہلے بھی وطن چھوڑ نے
کے عادی ہیں اور اگر کھانے یا لباس میں دقتیں حائل ہیں تو ہم پہلے ہی تھوڑا کھانے اور سادہ لباس
پہننے کے عادی ہیں ۔ پس وہ خوشی اور دلیری سے مشکلات کا مقابلہ کریں گے اور اپنے دل میں
گھبراہٹ اور تکلیف محسوس نہیں کریں گے۔
تحریک جدید سے پانچواں امر میرے یہ یہ ۔ مد نظر ہے کہ میں چاہتا
تبلیغی پروگرام ہے، اسے قریب ترین زمانہ میں انتہائی بعید علاقوں میں پہنچا دیا جائے ۔ میرے
نزدیک جب خدا تعالیٰ کا مامور دنیا میں آئے تو اس کے قریب کے زمانہ والوں کو ضرور ایسی
برکات ملتی ہیں جو بعد میں آنے والوں کو نہیں ملتیں ۔ اپنی جماعت کے لوگوں کو میں نے دیکھا
ہے، وہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں کتنی بڑی دولت دی۔ وہ صرف یہ سمجھتے ہیں
کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شناخت کی توفیق دی ۔ اور انہیں یہ خیال
نہیں آتا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی ہیں یا تابعی ۔ اور صحابی اور تابعی کا درجہ اتنا
بلند اور عظیم اور عظیم الشان ہے کہ دنیا میں اس کا انداز اس کا اندازہ ہو ہی نہیں سکتا ۔ ہزار ہا قسم کی غلطیاں ہیں جو بعد
میں پیدا ہو جاتی ہیں اور بیسیوں ہلاکتیں ہیں جن میں بعد میں آنے والے مبتلا ہو جاتے ہیں ۔
جنگ جرمن و فرانس میں ایک دفعہ اس بات کا تجربہ کیا گیا کہ کس طرح بات دور پہنچتے
ہوئے تبدیل ہو جاتی ہے۔ تمام سپاہیوں کو ایک لائن میں کھڑا کیا گیا۔ اور ایک سپاہی کو حکم دیا
گیا کہ تم یہ کہو شہزادہ ویلیز آتے ہیں۔ اس نے یہ بات کہی اور باقی سپاہیوں میں سے ہر ایک نے
اس فقرہ کو دہرانا شروع کیا لیکن جب آخری سپاہی نے وہ فقرہ دُہرایا تو فقرہ کی شکل بدلتے
بدلتے اب یہ رہ گئی تھی ۔ مجھے دو آنے دو“۔
دو
اسی طرح جو پیغام اللہ تعالیٰ کے انبیاء دنیا میں لایا کرتے ہیں ، زمانہ کے بعد کی وجہ سے
اس کی شکل میں بہت بڑی تبدیلی ہو جاتی ہے ۔ اب اس قرآن کے مقابلہ میں جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے پیش کیا ، اس قرآن کو رکھ کر جو غیر احمدی پیش کیا کرتے ہیں دیکھو
کہ کیا غیر احمدیوں کے ہاتھ میں قرآن نے آ کر اسی طرح اپنی شکل تبدیل نہیں کر لی جس
طرح فرانس کے میدان میں سپاہیوں میں شہزادہ ویلز آتے ہیں“‘ کا فقرہ بدلتے بدلتے یہ
دو
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
بن گیا تھا کہ دو آنے دے دو ۔ جس قرآن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کے سامنے
پیش کیا ہے، اسے پڑھنے سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ خدا کہتا ہے میں تمہارے گھروں میں چل کر
آ گیا۔ میں نے تمہارے لئے کامیابیاں اور کامرانیاں مقدر کر دیں اور میں نے تمہیں اس لئے
پیدا کیا ہے کہ تم دنیا پر غالب آؤ ۔ مگر غیر احمدیوں کے پاس جو قرآن ہے، وہ مسلمانوں کو بتاتا
ہے کہ تم گر گئے ، دنیا کی نگاہوں میں تم ذلیل اور رسوا ہو گئے اور جیتے جی تم جہنم میں داخل ہو
گئے ۔ اب بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی ۔ اور کس طرح الہی پیغام کے مفہوم کی شکل تبدیل ہو گئی ۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے جوں جوں بعد ہوتا چلا جائے گا بہت سی
باتوں میں تغیر ہوتا جائے گا ۔ میں نے دیکھا ہے وہی آیتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے وفات مسیح کے ثبوت میں پیش کیں ، اب وہی آیتیں جب بعض لوگ پیش کرتے ہیں
تو دشمن اس پر بیسیوں اعتراض کرتا ہے ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے استدلال کو پوری طرح سمجھا نہیں ہوتا ۔ ہمارے ایک دوست تھے ، وہ اچھے عالم
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقرب تھے مگر نقص یہ تھا کہ وہ قوت گویائی نہیں رکھتے تھے۔
ایک دفعہ ان کا ایک لطیفہ کسی نے سنایا۔ وہ وفات مسیح پر کسی مخالف سے بحث کرنے لگے تو کہنے
لگے وفات مسیح کا مسئلہ تو صاف ہے اس کے ثبوت میں تو قرآن مجید میں تمیں آیتیں پائی جاتی
ہیں ۔ مخالف نے کہا کہ آپ ایک آیت پیش کریں انہوں نے کوئی آیت پیش کی ۔ مگر استدلال
کے نقص کی وجہ سے اس آیت کا وفات مسیح کے ثبوت میں جو امتیازی رنگ تھا اسے چھوڑ دیا۔
مخالف نے استدلال پر اعتراض کیا تو یہ کہنے لگے اچھا اسے چھوڑ واور دوسری آیت سنو دوسری
آیت پیش کی تو اس نے پھر کوئی اعتراض کر دیا۔ وہ کہنے لگے اچھا اسے بھی چھوڑو اور تیسری
آیت لو۔ بتانے والے نے بتایا کہ اسی نے بتایا کہ اسی طرح ہوتے ہوتے وتے تیسوں آیتیں ختم ہو گئیں آخر انہوں
نے یہ کہہ کر بحث بند کر دی کہ تجھ کو تو باتیں بہت بنانی آتی ہیں ۔ تو زمانہ کے بعد کی وجہ سے بہت
بڑا فرق ہو جاتا ہے۔ اور ہمارا فرض ہے کہ اسے مد نظر رکھتے ہوئے ہم قریب ترین عرصہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مصفی تعلیم دنیا کے مختلف کونوں میں پہنچادیں تا کہ اسے بڑھنے اور
پنپنے کا موقع مل جائے ۔ اور اگر خدانخواستہ بعد میں کسی ایک جگہ نقص پیدا ہو جائے تو دوسرے
مقامات اسے دور کر سکیں ۔ ورنہ اگر ایک مرکز پر ہی ساری دنیا کا انحصار ہو، تو اس مرکز کے بگڑ
جانے کی وجہ سے صحیح تعلیم دنیا سے مفقود ہو سکتی ہے۔ جس طرح اگر کسی کتاب کا ایک ہی نسخہ ہو تو
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
اس کے بگڑنے سے بہت زیادہ خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر بہت سے نسخے ہوں تو کسی میں
اگر بگاڑ بھی پیدا ہو تو اس کی اصلاح کی جاسکتی ہے ۔ اسی طرح اگر ایک ہی مرکز ہو تو اس کے
بگڑنے سے صحیح تعلیم کا میسر آ نا نا ممکن ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاک
اور مصفی تعلیم کے بہت سے مراکز دنیا کے مختلف گوشوں میں قائم کر دیئے جائیں تا جہاں خرابی
پیدا ہو جائے ، اس جگہ کی دوسرے مرکز اصلاح کر سکیں ، تو صحیح تعلیم دنیا کو ہر وقت میسر آ سکے گی ۔
جیسے آج قرآن مجید پر گو کفار اور کئی اعتراض کرتے ہیں لیکن وہ اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ
صحابہ کے زمانہ میں ہی قرآن مجید کی تعلیم یورپ اور دنیا کے دوسرے کونوں میں پر ے کونوں میں پہنچ گئی تھی ۔ اور
اس وجہ سے باوجود قرآن مجید کے معانی پر اعتراض کرنے کے وہ اس کی لفظی صحت اور درستی
سے انکار نہیں کر سکتے ۔ اسی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم دنیا
کے مختلف حصوں میں اس کی اصلی شکل میں پہنچا دیں ۔
بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم وہی ہے جو آپ کی کتابوں میں لکھی
ہوئی ہے۔ مگر کئی باتیں ایسی ہیں جو جماعت احمد یہ کے تعامل سے معلوم ہوتی ہیں ۔ جیسے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنت کے متعلق بتایا کہ یہ ان عملی کا رروائیوں کو کہا جاتا ہے جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کے احکام کی تشریح کیلئے کیں ۔ اسی طرح کتابوں
کے علاوہ جن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مکمل تعلیم موجود ہے کئی باتیں ایسی ہیں
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کے عمل سے معلوم ہوتی ہیں ۔ اور اس لئے میں
چاہتا ہوں کہ ہماری زندگیوں میں ہی مختلف ممالک میں احمدیت کی تعلیم کے مرکز قائم ہو
جائیں ۔ پس قریب سے قریب زمانہ میں دُور سے دور علاقوں میں مراکزِ احمدیت قائم کرنا
تحریک جدید کا ایک مقصد ہے ۔
میرے مد نظر یہ ہے کہ افرادِ جماعت کو ایک نظام کے ماتحت کام کرنے کی چھٹا امر عادت ڈالی جائے ۔ نظام کی پابندی کی عادت ایک حد تک ہماری جماعت کے
اندر پائی جاتی ہے۔ مگر ابھی اس میں وسعت کی ضرورت ہے اور ابھی یہ عادت بعض حدود میں
مقید ہے ۔ مثلاً ہماری جماعت میں چندہ کا نظام تو ایسا ہے کہ دنیا اس پر حیران ہے۔ جس احمدی
کے حالات کا بھی جائزہ لیا جائے معلوم ہوگا کہ وہ آنہ یا پیسہ فی روپیہ ضرور چندہ دیتا ہے۔ میں
یہ نہیں کہتا کہ ہماری جماعت میں چندہ دینے میں کمزور لوگ نہیں ہیں مگر مخلصین کی تعداد اتنی
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
زیادہ ہے کہ دشمن بھی اس پر حیران ہے لیکن باقی شعبوں میں ابھی اس پابندی کی ضرورت ہے۔
اور اس تحریک کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ افرادِ جماعت کو ایک نظام کے ماتحت کام کرنے کی
عادت ڈالی جائے ۔ چندوں کے لحاظ سے تو ہماری جماعت کو مشق ہے۔ گو اس میں بھی ابھی اور
مشق کی ضرورت ہے لیکن باقی کاموں میں جو جسمانی اور عقلی ۔ ر عقلی ہوتے ہیں جماعت سے کوتاہی ہو ہوتے۔
جاتی ہے اور جب مطالبہ کیا جاتا ہے تو جماعت کے افراد اس میں رہ جاتے ہیں ۔ مثلاً میں نے
چندہ کے طور پر ساڑھے ستائیں ہزار روپیہ کی تحریک کی تو ایک لاکھ سات ہزار آٹھ سو اڑتالیس
روپیہ کا جماعت نے وعدہ کیا اور ۹۵ ہزار سے کچھ زیادہ وصول بھی ہو گیا۔ لیکن جب میں نے
افراد سے مطالبہ کیا کہ دس ہزار احمدی اپنے آپ کو اس غرض کیلئے پیش کریں کہ انہیں تبلیغ کیلئے
باہر بھیجا جا سکے تو بجائے دس ہزار کے صرف چار یا پانچ سو ایسے آدمی تھے جنہوں نے اپنے آپ
کو پیش کیا۔ اب چندہ ساڑھے ستائیس ہزار مانگا گیا تو جماعت نے ایک لاکھ سے زیادہ کا وعدہ
اور ۹۵ ہزار نقد جمع کر دیا۔ گو یہ بھی الہی تصرف کے ماتحت تھا کیونکہ ضرورت ساڑھے ستائیس
ہزار سے بہت زیادہ روپیہ کی پڑ گئی بلکہ ابھی اپریل تک اسی روپیہ سے کام چلانا ہے ۔ مگر بہر حال
چندہ میں ایک نمایاں فرق تھا۔ اور جتنا مطالبہ کیا گیا اس سے چار گنا زیادہ رقم جماعت نے جمع
کر دی ۔ لیکن جب تبلیغ کیلئے افراد کا مطالبہ کیا گیا تو ہمیں گنا کم اس مطالبہ کو پورا کیا گیا ، جو ثبوت
ہے اس بات کا کہ ابھی جماعت کو پوری طرح ایک نظام کے ماتحت کام کرنے کی عادت نہیں ۔
اس نقص کی وجہ سے جس بات کی انہیں عادت ہے وہ کام تو کر لیتے ہیں لیکن جس کام کی عادت
نہیں ، اس میں رہ جاتے ہیں ۔ میری غرض تبلیغ کو اس رنگ میں وسیع کرنے سے یہ یہ ہے ہے کہ کہ ملک
میں ایک شور پڑ جائے اور ہر کوئی جاگ اُٹھے ۔ پھر یہ بھی مقصد ہے کہ اس طرح جب ہماری
جماعت کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ماتحت کام کرنا پڑے گا تو انہیں ماتحتی کی عادت ہو جائے
گی ۔ اور نظام کے ماتحت وہ نہایت سہولت کے ساتھ کام کرتے چلے جائیں گے ۔ تحریک کے
ماتحت جو تبلیغ ہو رہی ہے، اس میں بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص جو تنخواہ میں کم اور لیاقت
میں بھی دوسروں سے کم ہوتا ہے پہلے تبلیغ کیلئے جاتا ہے اور ا۔ اتا ہے اور اسے وہاں کا امیر مقرر کر دیا جاتا ہے
اور جو لوگ زیادہ علم رکھنے والے یا زیادہ پوزیشن رکھنے والے ہوں ، انہیں اس کے ماتحت کر دیا
جاتا ہے ۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ جماعت کے احباب کو جہاں نظام کے ماتحت کام کرنے کی
عادت پڑے گی ، وہاں نا جائز بڑائی کی عادت بھی جاتی رہے گی ۔ اور وہ اپنی برتری کے خیال
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کی وجہ سے دوسرے کو حقیر نہ سمجھا کریں گے ۔ اس مقصد کے اور بھی بہت سے حصے ہیں مگر چونکہ
میں اس پہلو کو لمبا نہیں کر سکتا ، اس لئے اسے چھوڑتا ہوں ۔
ساتواں مقصد !
اس تحریک میں میں نے یہ مد نظر رکھا ہے کہ جماعت کے افراد کی علاوہ
جماعتی رنگ میں تربیت کرنے کے فردی تربیت کی جائے ۔ اور گوفردی
تربیت چندوں سے بھی ہوتی ہے مگر تحریک جدید میں میں نے ایسے بہت سے اصول رکھے
ہیں جن پر عمل کرنے سے فردی تربیت ہوتی اور نفس کا کبر ٹوٹتا ہے۔ کئی لوگ ایسے ہیں
جنہوں نے اس تحریک کے ماتحت کام کر کے بتایا کہ پہلے ہمیں خیال تھا کہ مسائل کے متعلق
دلائل ہم جانتے ہیں مگر جب باہر جا کر کام کرنا پڑا تو ہمیں پتہ لگا کہ بہت کمی ہے۔ پہلے ہمیں
یقین تھا کہ ہم وفات مسیح وغیرہ مسائل کے دلائل جانتے ہیں لیکن کام کرتے اور مخالفین کے
اعتراضات کا جواب دیتے وقت پتہ لگا کہ ہمیں وہ دلائل نہیں آتے ۔ چنانچہ اس پر بعضوں
نے دریافت کیا کہ سلسلہ کا لٹریچر مسائل کے بارے میں کون کونسا ہے تا اسے منگوا کر ہم اپنی
معلومات بڑھائیں ۔ اور انہوں نے لکھا کہ ہمیں بڑی شرمندگی ہوئی جب باہر جا کر ہم نے
کام کیا اور ہمیں پتہ لگا کہ ہم احمدیت کے مسائل کے متعلق مکمل علم نہیں رکھتے ۔ چنانچہ اب وہ
اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اسی طرح تحریک جدید کے ماتحت اس رنگ میں
افراد کی تربیت ہوتی ہے کہ انہیں محنت و مشقت سے کام کرنا پڑتا ہے۔ شہری آدمی جب کسی
گاؤں میں رہتا اور اسے تبلیغ کرنی پڑتی ہے تو محنت و مشقت سے کام کرنے کی وجہ سے اس
کے نفس کی بہت کچھ اصلاح ہو جاتی ہے۔ پچھلے دنوں بعض آدمیوں نے میرے پاس شکایت
کی اور لکھا کہ شہریوں کو شہر میں اور دیہاتیوں کو دیہات میں تبلیغ کیلئے مقرر کرنا چاہئے ۔ میں
نے انہیں کہا یہ کس طرح ہو سکتا ہے جب کہ اس طرح کام لینے سے میری غرض ہی یہ ہے کہ
شہری بھی محنت و مشقت سے کام کرنے کے عادی بنیں اور دیہات کی تکلیفیں برداشت کر کے
اور کچھ عرصہ دیہاتی طرز رہائش اختیار کر کے ان میں اور دیہاتیوں میں جو جُدائی اور بعد
ہے وہ دُور ہو جائے ، میں اس کو ہٹا کس طرح سکتا ہوں ۔ پس اس تحریک کا ایک مقصد یہ ہے
کہ فردی تربیت مکمل ہو جائے ۔
آٹھواں مقصد
اس تحریک کا یہ ہے کہ سلسلہ کے مرکز قادیان کو مضبوط کیا جائے ۔
تفصیلات کی میں ضرورت نہیں سمجھتا مگر اس قدر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ