فضائل القرآن (۶)
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
عارضی طور پر پل بناتی ہیں تو ایسے سامان سے بناتی ہیں جو تھوڑے عرصہ تک کام دے سکے ۔
زیادہ پائیدار اور پختہ سامان نہیں لگاتیں ۔ اسی طرح پہلی تعلیمیں چونکہ عارضی تھیں اور اللہ تعالیٰ
اُن کو منسوخ کر کے ایک کامل تعلیم اُتارنے کا ارادہ کر چکا تھا اس لئے ان کتب میں اندرونی
شہادت نہ رکھی صرف بیرونی شہادت سے خطرات کا ازالہ کرتا رہا۔ اس لئے جب بیرونی
شہادت بند ہو گئی تو سابقہ الہامی کتب بھی منسوخ کر دی گئیں ۔ لیکن قرآن کریم چونکہ
ابدی ہدایت نامہ ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے خطرات کے ازالہ کیلئے دو صورتیں رکھی
ہیں ۔ اوّل بعثت مامورین۔ دوم اندورنی شہادت ۔ تا کہ کسی وقت بھی ایسی غلطیاں مسلمانوں
میں پیدا نہ ہوں جو سب کو گمراہ کر دیں ۔ پہلی کتب کے ساتھ چونکہ یہ حفاظت کے اسباب نہیں
تھے اس لئے ان کے بعض مضامین سے لوگوں کو ٹھوکر لگی اور بعض مضامین کو وہ سمجھ ہی نہ سکے ۔ مثلاً
بائیبل کی کئی آیات ان ہدایات پر مشتمل ہیں کہ اگر کپڑے کو کوڑھ ہو جائے تو تم کیا کرو۔
اب یہ امر کہ کپڑے کو کوڑھ کس طرح ہو سکتا ہے انسانی عقل سے بالا ہے ۔ ڈاکٹر بھی اس
بات سے نا واقف ہیں مگر بائیبل کی کتاب گنتی میں با قاعدہ کپڑوں کے کوڑھ کی قسمیں بیان کی
گئی ہیں اور پھر اس کوڑھ کا علاج بتایا گیا ہے۔ اب یقیناً یہ کوئی استعارہ ہو گا ۔ مثلاً ممکن ہے
کپڑوں سے مراد دل ہوں اور کپڑے کے کوڑھ سے مراد دل کی گندگی ہو۔ جیسے قرآن کریم میں
بھی آتا ہے ۔ وَثِيَابَكَ فَطَهِّر 2 لیکن چونکہ اندرونی شہادت اس میں موجود نہیں اور نبی آنے
بند ہو گئے اس لئے اب انسان ان باتوں کو پڑھتا اور ہنستا ہے ۔ گزشتہ دنوں ایک جرمن اُستانی
میں نے اپنی لڑکیوں کو تعلیم دینے کیلئے رکھی۔ اُسے انگریزی کم آتی تھی میں نے سمجھا اُسے
انگریزی نہیں آتی تو اس سے جرمن زبان ہی سیکھ لیتے ہیں ۔ چنانچہ وہ کچھ عرصہ پڑھاتی رہی ۔
ایک دن ایک شخص میرے پاس آیا اور میں نے اُسے تبلیغ کی تو وہ کہنے لگی ۔ ہر کتاب میں ہدایت
کی باتیں ہیں ۔ توریت میں بھی بڑی بڑی کام کی باتیں ہیں پھر قرآن کو ماننے کی کیا ضرورت
ہے؟ میں نے کہا ہدایت ہونے پر تو کوئی اعتراض نہیں ۔ اعتراض تو اس امر پر ہے کہ اس میں
بعض ایسی باتیں بھی پائی جاتی ہیں جو لغو ہیں ۔ چنانچہ میں نے کہا کیا کپڑے کو بھی کوڑھ ہو سکتا
ہے؟ اُس نے کہا نہیں ۔ میں نے کہا بائیل میں یہ لکھا ہے چنانچہ بائیبل منگوا کر اُس کے سامنے
رکھی گئی اور وہ باب نکال کر اُسے دکھایا گیا ۔ وہ سارا دن سر ڈالے بار بارا سے پڑھتی اور سوچتی
رہی ۔ آخر مجھے کہنے لگی یہ بات میری عقل سے باہر ہے۔ میں کسی پادری کو اس کے متعلق لکھوں
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
جواب
گی اور جو جواب اس کا آئے گا وہ میں آپ کو بتاؤں گی ۔ میں نے کہا۔ پادری بھی اس کا
مطلب کچھ نہیں بتا سکتا مگر خیر اُس نے ایک پادری کو خط لکھ دیا۔ کوئی دو مہینے کے بعد اُس کا
اب آیا مگر وہ بھی اُس نے خود نہیں لکھا بلکہ اُس کی کسی سہیلی سے لکھوایا ۔ اور جواب یہ تھا کہ اگر
سچ مچ تمہیں اسلام پسند آجائے تو اسے اختیار کر لو ور نہ قومی مذہب ہی اچھا ہوتا ہے اور اس قسم
کی باتیں جو بائیبل میں آتی ہیں یہ ہر ایک کو سمجھانے والی نہیں ہوتیں ۔ تو اصل بات یہ ہے کہ یہ
ایک استعارہ تھا مگر چونکہ اندرونی شہادت موجود نہیں اور اس کی تشریح کیلئے جو نبی آیا کرتے
تھے اُن کا سلسلہ بند ہو گیا اس لئے لوگوں کے لئے ان باتوں کا سمجھنا بڑا مشکل ہو گیا۔ لیکن قرآن
نے اپنے استعارات کے حل کے متعلق دونوں شہادتیں رکھی ہیں یعنی اندرونی بھی اور بیرونی
بھی ۔ پس پہلی کتب اور قرآن کریم میں یہ فرق ہے کہ گو تشبیہہ اور استعارہ دونوں کتب میں
استعمال ہوئے ہیں مگر پہلی کتب سے جو غلطی پیدا ہو جاتی تھی وہ ان کتب سے دُور نہیں ہو سکتی تھی
مگر قرآن کریم کی کسی بات سے اگر کوئی غلطی لگے تو وہ قرآن سے ہی دُور ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ قرآن کریم کے استعاروں کو کوئی حقیقت نہیں بنا سکتا اور نہ حقیقت کو استعارہ بنا سکتا ہے۔
میں یہ مانتا ہوں کہ اس امر کا امکان ہے کہ کسی وقت مسلمان غلط فہمی سے لاکھ دولاکھ یا چار لاکھ
کی تعداد میں بگڑ جائیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ سارے بگڑ جائیں حالانکہ عیسائی سب کے سب
بگڑ گئے ۔
قرآن کریم اپنے استعاروں کو آپ حل کرتا ہے چنانچہ یہ دعوی جوئیں
نے کیا ہے کہ
ون
ہے۔ وہ
قرآن کریم اپنے استعارات کو آپ حل کرتا ہے اِس کرتا ہے اس کو قرآن کریم نے خودی خود پیش کیا ہے۔
فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ ايَتٌ مُّحْكَمْتُ هُنَّ أُمُّ الْكِتَبِ
وَأُخَرُ مُتَشْبِهْتُ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ
وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللهُ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ
كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ) فرماتا ہے قرآن کے جو مضامین
ہیں ان میں سے کچھ تو محکم ہیں یعنی ان میں استعارہ استعمال نہیں ہوا مگر کچھ آیتیں ایسی ہیں جن
میں استعارے استعمال ہوئے ہیں ۔ یعنی الفاظ تو ہیں مگر ان میں تشابہ ہے۔ مثلاً انسان کو بندر
اور سؤر کہہ دیا گیا ہے ۔ فرماتا ہے وہ لوگ جو کبھی چاہتے ہیں وہ استعاروں والی آیات کو لے کر
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہی حقیقت ہے۔ اگر یہود کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
انہیں بندر بنا دیا تو وہ کہتے ہیں کہ واقعہ میں انسانی شکل مسخ کر کے انہیں بندر بنا دیا گیا تھا۔ اور
اگر یہ آئے کہ انہیں سور بنا دیا گیا تھا تو وہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ واقعہ میں وہ سو رہن گئے تھے۔
اگر یہ ذکر آئے کہ خدا عرش پر بیٹھا ہے تو یہ کہنے لگ جائیں گے کہ اس کے واقعہ میں کھٹنے ہیں اور
وہ کسی تخت پر بیٹھا ہے اور اس سے غرض ان کی یہ ہوتی ہے کہ وہ فتنہ پیدا کریں ۔ وَابْتِغَاءَ
تاویلہ اور حقیقت سے پھرانے کیلئے وہ ایسا کرتے ہیں۔ تاویل کے معنی پھرانے کے ہوتے
ہیں چاہے حقیقت سے دور لے جانے کے معنوں میں ہو یا حقیقت کی طرف لے جانے کے
معنوں میں ہو مگر یہاں وَ ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِہ کے معنی حقیقت سے دور لے جانے کے ہیں ۔ یعنی
استعارے کو وہ حقیقت قرار دے کر لوگوں کو اصل معنوں سے دور لے جاتے ہیں ۔ حالانکہ وہ
استعارہ ہوتا ہے اور استعارہ کی وجہ سے اس کا مفہوم خدا ہی بیان کر سکتا ہے جو عالم الغیب ہے۔
تم خود کس طرح سمجھ سکتے ہو ۔ اگر کہو کہ پھر ہمیں استعاروں کے مفہوم کا کس طرح پتہ لگے؟ تو
فرمایا وَالرَّاسِخُونَ فِی الْعِلْمِ ہم نے ان کا مفہوم قرآن میں بیان کر دیا جو سمجھنے والے ہیں
اُن کے سامنے جب دونوں آیات آتی ہیں وہ بھی جن میں استعارہ ہوتا ہے اور وہ بھی جن میں
حقیقت ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا ۔ وہ آیت بھی خدا کی طرف سے ہے جو
استعارے والی ہے اور وہ آیت بھی اس کی طرف سے ہے جو اسے حل کرنے والی ہے اور نا ممکن
ہے کہ ان دونوں میں اختلاف ہو۔ مثلاً اگر ہم کہیں کہ زید گدھا ہے اور پھر کہیں کہ زید نے فلاں
کتاب نقل کر کے دی ہے تو اس صورت میں اگر کوئی دوسرا اس استعارے کو حقیقت قرار دیتے
ہوئے سوال کرے کہ کیا زید چوپایہ ہے؟ تو اُسے دوسرے فقرہ کو جس میں اُس کی طرف کتاب
کا نقل کرنا منسوب کیا گیا ہے جھٹلا نا پڑے گا۔ لیکن اگر ہم کہہ دیں کہ دونوں فقرے صحیح ہیں تو لازماً
استعارہ کو استعارہ کے معنوں میں لانا پڑے گا اور حقیقت کو حقیقت کے معنوں میں ۔ اسی طرح
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ یہ کہتے ہیں کہ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا یعنی اے
بھلے مانسو ! جو استعارے کو حقیقت قرار دیتے ہو کیا تم اس امر کو نہیں جانتے کہ جب تم استعارہ کو
حقیقت قرار دو گے تو قرآن کریم کی بعض آیات جھوٹی ہو جائیں گی اور وہ سچی ثابت نہیں ہو
سکتیں جب تک استعارہ کو استعارہ کی حد میں نہ رکھا جائے ۔ حالانکہ وہ دونوں خدا کی طرف
سے ہیں اور دونوں سچی ہیں اور جب دونوں باتیں سچی ہیں تو لازماً ماننا پڑے گا کہ ان میں سے
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ایک حقیقت ہے اور ایک استعارہ - وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الأَلْبَابِ ۔ مگر یہ فائدہ عقلمند لوگ ہی
اُٹھاتے ہیں ۔
اس ضمن میں کئی مثالیں پیش کی کی جا سکتی ہیں حضرت مسیح کا معجزہ احیائے مولی عمر ایک موئی مثال ایا کے موتی کی ہے ہیں
قرآن کریم میں آتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مُردے زندہ کیا کرتے تھے اور دوسری طرف
قرآن میں ہی لکھا ہے کہ مُردے کی روح اس جہان میں واپس نہیں آتی ۔ اب اگر ہم مردوں کو
زندہ کرنے سے حقیقی مردوں کا احیاء مراد لیں تو ان میں سے ایک آیت کو نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹا ماننا
پڑتا ہے۔ لیکن اگر مردوں سے روحانی مُردے مُراد لیں تو دونوں آیتیں سچی ہو جاتی ہیں ۔ اسی
لئے اللہ تعالیٰ نے ایک طرف حضرت عیسی علیہ السلام سے فرمایا کہ مردے زندہ کرو اور دوسری
طرف کہہ دیا کہ مردے واپس نہیں آتے ۔ اس طرح جو استعارہ کا فائدہ تھا وہ بھی حاصل ہو گیا
اور جو نقصان تھا وہ بھی دور ہو گیا ۔ احیائے موتی کے الفاظ استعمال کرنے سے مضمون میں جو
وسعت پیدا کرنا مد نظر تھا وہ وسعت بھی پیدا ہو گئی اور جو خطرہ تھا کہ جاہل مسلمان انہیں خدا
قرار نہ دے لیں اسے بھی دور کر دیا۔
مجاز اور استعارہ کے بارہ میں
صلى الله
ان معنوں کی تائید ایک حدیث حدیث سے بھی ہوتی
ہے۔ عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے
رسول کریم ﷺ کا ارشاد دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ہے
صلى الله
عل وسلم
نے کچھ لوگوں کے متعلق سنا کہ وہ محکمات و متشابہات کے بارہ میں جھگڑتے اور استعارہ اور
حقیقت میں فرق نہ سمجھتے ہوئے قابلِ اعتراض باتیں کرتے ہیں ۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ تم
سے پہلی قو میں اسی اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ کی کتاب اس لئے
اُتری ہے کہ اس کی ہر آیت دوسری کی تصدیق کرے ۔ پس جو آیت دوسری آیت کی تصدیق
نہ کرے اس کے معنی بدلنے چاہئیں اور دونوں آیات کے مضمون میں مطابقت پیدا کرنی
چاہئے ۔ پس کبھی قرآن کے وہ معنی نہ کرو جو اس کی کسی دوسری آیت کو جھٹلاتے ہوں ۔ اگر
مطلب سمجھ میں نہ آئے تو جانے دو اور کسی عالم قرآن سے دریافت کر و وہ تمہیں اس کا مطلب
بتا دے گا ۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بتا دیا کہ قرآن کریم کی آیات آپس میں
مخالف نہیں اگر استعارہ سمجھ میں آ جائے تو اُسے محکم آیات کے مطابق کرو اور اگر سمجھ میں نہ
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
آئے تو کسی واقف کے پاس جاؤ اور اُس سے دریافت کرو کہ کیا بات ہے وہ تمہاری عُقدہ کشائی
کر دے گا۔
غرض اس اصل کے ماتحت جو قرآن کریم نے بتایا ہے اور حدیث کے بھی ماتحت ہے
جہاں دوسری کتب میں بعض خلاف عقل اور خلاف سنت باتیں پائی جاتی ہیں وہاں قرآن کریم
ان باتوں سے پاک ہے کیونکہ مستعمل استعاروں کا حل قرآن میں موجود ہے۔
قرآنی استعارات کی ایک مثال اس سلسلہ میں اگر چہ قرآن کریم کی بیسیوں باتیں بیان کی جاسکتی ہیںمگر چونکہ میں قرآن
کی تفسیر نہیں کر رہا اس لئے مثال کے طور پر میں صرف ایک امر بیان کر دیتا ہوں ۔ اور وہ وہی
ہے جس کا ذکر سورہ نمل کے اُس رکوع میں کیا گیا ہے جس کی آج ہی میں نے تقریر شروع
کرنے سے قبل تلاوت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے۔ ہم نے داؤد اور سلیمان
کو علم عطا کیا اور ان دونوں نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ "
اللہ تعالیٰ ہی تمام تعریفوں کا مستحق ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت بخشی
ہے وَوَرِثَ سُلَيْمَنُ دَاوُدَ اور سلیمان داؤد کا وارث بنا اور اس نے کہا اے لوگو! مجھے اور
میرے باپ کو پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہم کو ہر ایک چیز دی گئی ہے اور ہم پر یہ اللہ تعالیٰ
کا بہت بڑا فضل ہے۔ اور سلیمان کیلئے لشکر جمع کئے گئے ۔ وہ لشکر انسانوں کے بھی تھے اور جنوں
کے بھی اور پرندوں کے بھی ۔ گویا ہر ایک کی الگ الگ کمپنی تھی ۔ حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى
وَادِ النَّمْلِ ۔ پھر حضرت سلیمان اپنا لشکر لے کر چلے یہاں تک کہ وہ وَادِ النَّمْلِ یعنی چیونٹیوں
کی وادی میں پہنچے ۔ ایک چیونٹی نے اُنہیں دیکھ کر کہا۔ اے چیونٹیو! اپنے اپنے گھروں میں داخل
ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کا لشکر غیر شعوری حالت میں تمہیں اپنے پیروں کے نیچے مسل
دیں ۔ حضرت سلیمان اُس کا یہ قول سن کر ہنس پڑے اور انہوں نے کہا۔ اے میرے خدا! مجھے
توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کر سکوں ۔ وہ نعمتیں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر
کیں اور یہ کہ میں نیک کام کروں جن سے تو راضی ہو جائے اور مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں
میں داخل فرما۔ پھر حضرت سلیمان نے جب پرندوں والے لشکر کی دیکھ بھال کی تو فرمایا۔ یہ کیا
بات ہے کہ ہد ہد نظر نہیں آتا۔ میں اُسے سخت عذاب دونگا ورنہ وہ دلیل پیش کرے اور وجہ
بتائے کہ کیوں غیر حاضر ہوا ؟ تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ہد ہد آ گیا اور اُس نے کہا کہ حضور !
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ناراض نہ ہوں ۔ میں ایسی خبر لایا ہوں جس کا آپ کو علم نہیں ۔ میں سبا کے ملک سے ایک یقینی خبر
لایا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے وہاں ایک عورت کو دیکھا جو ان کی ساری قوم پر حکومت کر رہی ہے
اور ہر نعمت اُسے حاصل ہے اور اُس کا ایک بڑا تخت ہے اور میں نے اُسے اور اُس کی قوم کو اللہ تعالیٰ
کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور شیطان نے اُن کے اعمال اُن کو خوبصورت
کر کے دکھائے ہیں اور ان کو سچے راستہ سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہدایت نہیں پاتے
اور اس بات پر مصر ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو سجدہ نہیں کریں گے وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین کی
پوشیدہ تقدیر کو ظاہر کرتا ہے اور جو کچھ تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہوا سے جانتا ہے حالانکہ اللہ وہ
ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ ایک بڑے تخت کا مالک ہے۔ حضرت سلیمان نے کہا اچھا
ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ بولا ہے یا تو جھوٹوں میں سے ہے۔ تو میرا یہ خط لے جا اور اِسے اُن
کے سامنے جا کر پیش کر دے اور پھر ادب سے پیچھے ہٹ کر کھڑا ہو جا اور دیکھ کہ وہ کیا جواب
دیتے ہیں ۔
اسی قسم کا مضمون سورہ سبار کوع ۲ میں بھی آتا ہے جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَلَقَدْ آتَيْنَا
دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا يَجِبَالُ اَوْبِى مَعَهُ وَالطَّيْرَ وَالنَّالَهُ الْحَدِيدَ أَنِ اعْمَلُ سَبِعْتٍ وَّ
قَدِرُ فِي السَّرْدِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ سے یعنی ہم نے داؤ پر
بھی بڑا فضل کیا اور اُس کے زمانہ یا کے زمانہ میں ہم نے پہاڑوں سے کہا کہ اے پہاڑ و! اس کے ساتھ چلو
اور پرندوں کو بھی حکم دے دیا کہ اُس کے ساتھ رہیں اور اس کے لئے ہم نے لوہا نرم کر دیا اور
اُسے کہا کہ اس لوہے سے زرہیں بناؤ اور ان کے حلقے چھوٹے رکھو اور نیک اعمال بجالاؤ میں
تمہارے کاموں سے خوب واقف ہوں ۔
اسی طرح سورہ انبیاء رکوع ۶ میں فرماتا ہے ۔ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ
وَالطَّيْرَ وَكُنَّا فَعِلِينَ ، وَعَلَّمْنَهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْ بَأْسِكُمْ فَهَلْ
انْتُمْ شَاكِرُونَ ۔ اے ہم نے داؤد کے لئے پہاڑوں کو مسخر کر دیا جو ہر وقت تسبیح کرتے تھے
اور پرندے مسخر کر دیئے اور ہم یہ سب کچھ کرنے پر قادر تھے اور ہم نے اس کو تمہارے لئے لباس
کا بنانا سکھلایا تا کہ وہ تمہیں لڑائی میں تکلیفوں سے بچائے مائے پر پس کیا تم شکر گزار بنو گے؟ گے
پھر سورہ ص رکوع ۲ میں آتا ہے ۔ وَاذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْدِ إِنَّهُ أَوَّابٌ إِنَّا
سَخَّرُنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ ، وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَّهُ
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
أَوَّابٌ وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ ۱۵ یعنی ہمارے بندے
داؤد کو یاد کرو جو بڑی طاقت کا مالک تھا اور ہماری درگاہ میں بار بار جھکتا تھا ہم نے اُس کے لئے
پہاڑ مسخر کر دیئے جو صبح و شام تسبیح کرتے تھے ۔ اسی طرح پرندے اُس کی خاطر ا کٹھے کر دیئے ۔ تھے
اور وہ سب کے سب خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے والے تھے ۔ اور ہم نے اُس کی سلطنت کو خوب
مضبوط بنادیا تھا اور اُسے حکمت دی تھی اور ایسے دلائل سکھائے تھے جو دشمن کا منہ بند کر دیں۔
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہما السلام کے قبضہ میں
جن بھی تھے ، پرندے بھی تھے، پہاڑ بھی تھے۔ وہ چیونٹیوں کی زبان بھی جانتے تھے۔ ایک ہر ہر
بھی انہوں نے رکھا ہوا تھا جو اُن کے بڑے بڑے کام کرتا تھا۔
اب جن لوگوں نے متشابہہ کو کہ
مفسرین کی عجیب و غریب قیاس آرائیاں محکام کے پڑھنے کی کوشش نہیں
کی وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان اور حضرت داؤد کے قبضے میں پہاڑ تھے۔ جن تھے، پرندے
تھے، حیوانات تھے اور سب مل کر حضرت داؤد کے ساتھ ذکر الہی کرتے تھے۔ جب وہ کہتے
سُبْحَانَ اللهِ تو پہاڑ بھی اور پرندے بھی اور جن بھی اور حیوانات بھی سب سُبْحَانَ اللهِ
سُبْحَانَ اللهِ کہنے لگ جاتے ۔ جیسے کشمیری واعظوں کا دستور ہے کہ لیکچر دیتے ہوئے تھوڑی تھوڑی
دیر کے بعد سستانے کیلئے کہہ دیتے ہیں ۔ پڑھو درود ۔ وہ بھی گویا اسی طرح کرتے تھے ۔ جب
خود ذکر الہی کرتے کرتے تھک جاتے تو کہتے ہمالیہ ! پڑھو درود ۔ اور وہ درود پڑھنے لگ جاتا ۔
پھر جب انہیں آرام آجاتا تو کہتے چپ کرو اب میں خود درود پڑھتا ہوں ۔ بعض کہتے ہیں
پہاڑوں وغیرہ کا سُبْحَانَ اللهِ کہنا کونسی بڑی بات ہے وہ تو با قاعدہ رکوع وسجود بھی کرتے
تھے ۔ جب حضرت داؤ د سجدہ میں جاتے تو سارے پہاڑ ، پرند اور چرند بھی سجدہ میں چلے جاتے
اور جب وہ رکوع کرتے تو سب رکوع کرنے لگ جاتے ۔ بعض کو اس تاویل سے بھی مزا نہیں
آیا وہ کہتے ہیں اصل بات یہ ہے کہ حضرت داؤد جہاں بھی جاتے پہاڑ آپ کے ساتھ چل
پڑتے ۔ حضرت داؤد تو شام میں تھے اور یہ ہمالیہ ، شوالک اور الپس سب آپ کے ساتھ ساتھ
پھرا کرتے تھے ۔ اسی طرح پرندے بھی مل کر تسبیح کرتے تھے ۔ اُن دنوں چڑیاں بھی چوں چوں
نہیں کرتی تھیں ، بکریاں میں میں نہیں کرتی تھیں بلکہ سب سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ کیا
کرتی تھیں ۔ کوئی یہ نہ پوچھے کہ بکری کس طرح پرندہ ہو گیا ؟ کیونکہ تفسیروں میں اسی طرح لکھا
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ہے۔ غرض وہ عجیب زمانہ تھا ۔ اسی طرح سلیمان پر خدا تعالیٰ نے ایک اور مہربانی کی اور وہ یہ کہ
جن اُن کے حوالے کر دیئے جو اُن کے اشارے پر کام کرتے ۔ جب چلتے تو پرندے اُن کے سر
پر اپنے پر پھیلا کر سایہ کر دیتے ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ نَعُوذُ بِاللهِ حضرت داؤد بڑے شکی طبیعت
کے آدمی تھے۔ جب کہیں باہر جاتے تو اپنی بیویوں کو گھر میں بند کر کے جاتے ۔ ایک دفعہ گھر میں
آئے تو دیکھا کہ ایک جوان مضبوط آدمی اندر پھر رہا ہے ۔ وہ اُسے دیکھ کر سخت خفا ہوئے اور
کہنے لگے۔ تجھے شرم نہیں آتی کہ اندر آ گیا ہے۔ پھر اُس سے پوچھا کہ جب مکان کے تمام
دروازے بند تھے تو تو اندر کس طرح آگیا ؟ وہ کہنے لگا میں وہ ہوں جسے دروازوں کی ضرورت
نہیں ۔ آپ نے پوچھا کیا تو ملک الموت ہے؟ اُس نے کہا ہاں ۔ اور یہ کہتے ہی اُس نے آپ
کی جان نکال لی ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کو جب دفن کرنے لگے تو تمام پرندے اکٹھے ہو گئے
اور انہوں نے آپ پر اپنے پروں سے سایہ کیا۔
کہتے ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام تمام پرندوں کی بولیاں جانتے تھے ۔ کسی نے کہا کہ کیا
جانوروں کی بولیاں جانتے تھے یا نہیں؟ تو مفسرین نے اس کا جواب یہ دیا ہے کہ جانتے تو تھے
مگر اختصار کے لحاظ سے صرف پرندوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ کہتے ہیں ایک دفعہ بارش نہ ہوئی تو
لوگوں نے حضرت سلیمان سے کہا چلیں استسقاء کی نماز پڑھائیں ۔ حضرت سلیمان نے کہا کہ
گھبراؤ نہیں بارش ہو جائے گی ۔ کیونکہ ایک چیونٹی پیٹھ کے بل کھڑی ہو کر کہہ رہی تھی کہ خدایا !
اگر بارش نہ ہوئی تو ہم مر جائیں گی ۔ ایک دفعہ وہ وادی النمل میں سے گزرے تو چیونٹیوں کی ملکہ
نے سب کو حکم دیا کہ اپنے اپنے بلوں میں گھس جاؤ ۔ مگر مفسرین نے یہیں تک اپنی تحقیق نہیں
رہنے دی انہوں نے چیونٹیوں کے قبیلوں کا بھی پتہ لگایا ہے اور کہتے ہیں جس طرح انسانوں میں
مغل ، راجپوت اور پٹھان وغیرہ ہوتے ہیں اسی طرح چیونٹیوں کی قو میں اور قبائل ہوتے ہیں ۔
چنانچہ یہ علم آپ کے کام آئے گا کہ چیونٹیوں کے ایک قبیلے کا نام شیسان ہے جو مفسرین نے لکھا
ہے۔ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ان کی جو سردار چیونٹی تھی وہ ایک پاؤں سے لنگڑی تھی اور اُس کا قد
بھیڑ کے برابر تھا۔ یہ وہ واقعات ہیں جو استعارہ اور تشبیہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے مفسرین کو گھڑ نے
پڑے ہیں ۔ حالانکہ بات بالکل صاف تھی ۔ چنانچہ میں باری باری ہر واقعہ کو لیتا ہوں اور سب
سے پہلے میں حضرت داؤد علیہ السلام کا قصہ لیتا ہوں ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
پہاڑوں کی تسخیر سے کیا مراد ہے اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ہم نے داؤد کیلئے ے پہاڑوں کو مسخر کر دیا جو تسبیح کرتے تھے ۔ا
اب
ہم دیکھتے ہیں کہ کیا ایسے قصوں کی ضرورت ہے؟ حضرت داؤد علیہ السلام کے متعلق اگر خدا نے
یہ کہا ہے کہ ہم نے اُس کیلئے پہاڑ مسخر کر دیئے تو اللہ تعالیٰ ہمارے متعلق بھی قرآن کریم میں فرماتا
ہے کہ اللهُ الَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيْهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ
فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِى السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا
مِّنْهُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ " یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے
والے مومنو! اور اے کا فرو اور منافقو ! ہم نے تم میں سے ہر ایک کیلئے سمندر مسخر کر دیئے ہیں
جس میں کشتیاں اُس کے حکم سے چلتی ہیں تا کہ تم خدا کا فضل تلاش کرو۔ اور صرف سمندر ہی نہیں
آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ بھی ہم نے تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے۔ اور اس میں غور وفکر
کرنے والوں کیلئے بڑے بڑے نشانات ہیں ۔ اب اس آیت سے حضرت داؤد والی آیت
بالکل حل ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ زمین و آسمان میں جس
قدر چیزیں ہیں خواہ دریا ہیں یا پہاڑ سب انسان کیلئے مسخر ہیں ۔ اب یہ عجیب بات ہے کہ پہاڑ
میرے لئے بھی مسخر ہوں مگر میرے ساتھ ہمالیہ کی ایک اینٹ بھی نہ چلے اور داؤد کے ساتھ
ساتھ بھی
پہاڑ کا پہاڑ چلنے لگ جائے ۔ ا ۔ اگر داؤد کے ساتھ یہ واقعات ہوئے ہیں تو ہمارے ساتھ
ہونے چاہئیں ۔ اور اگر ہمارے ساتھ نہیں ہوتے تو صاف پتہ لگ گیا کہ حضرت داؤد کے ساتھ
بھی ایسا نہیں ہوتا تھا۔
پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح کے معنے ان کا اب رہا سوال تسبیح کا ۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ
قرآن میں تو لکھا ہے پہاڑ اور پرندے
حضرت داؤد کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے کیا اب بھی یہ چیزیں تسبیح کرتی ہیں؟ سو اس کا جواب
اللہ تعالیٰ نے سورۃ جمعہ میں دے دیا ہے۔ فرماتا ہے۔ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا
فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ کلے یعنی سورج بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر
رہا ہے۔ چاند بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے ۔ ستارے بھی تسبیح کر رہے ہیں ۔ اسی طرح
مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب تسبیح کر رہے
ہیں ۔ یہ لیمپ بھی تسبیح کر رہا ہے ۔ لاؤڈ سپیکر بھی تسبیح کر رہا ہے۔ اسی طرح درخت بھی تسبیح کر
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ہ
رہے ہیں ۔ اُن کے پتے بھی تسبیح کر رہے ہیں ۔ آم بھی تسبیح کر رہا ہے۔ کیلا بھی تسبیح کر رہا ہے
بلکہ کیلے کا چھلکا جس کو ہم اُتار کر پھینک دیتے ہیں وہ بھی تسبیح کر رہا ہے۔ روٹی بھی تسبیح کر رہی
ہے۔ تھالی بھی تسبیح کر رہی ہے۔ جب تم چائے پیتے ہو تو تمہارے ہونٹ بھی تسبیح کر رہے ہوتے
ہیں ۔ چائے بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔ مصری یا کھانڈ بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔ پیالی بھی تسبیح
کر رہی ہوتی ہے۔ پرچ بھی تسبیح کر رہی ہوتی ہے۔ اسی طرح مکان بھی ، چھت بھی ، دیواریں
بھی ، دروازے بھی ، وہ بستر جس پر تم لیٹتے ہو اُس بستر کی چادر بھی اور تو شک اور رضائی بھی
سب سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللهِ کہہ رہی ہوتی ہیں اور جب ہر چیز سُبْحَانَ اللهِ کہہ رہی
ہے تو حضرت داؤد کے لئے اگر یہی الفاظ آجائیں تو اس کے نئے معنی کیوں بن جاتے ہیں ۔
دیکھ لو وہ دونوں باتیں جو حضرت داؤد کے متعلق کہی گئی تھیں ہمارے لئے بھی موجود ہیں ۔
ہمارے لئے بھی خدا کہتا ہے کہ میں نے ہر چیز مسخر کر دی اور وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ہر چیز تسبیح کر رہی
ہے۔ بلکہ حضرت داؤد کیلئے تو صرف یہ کہا گیا ہے کہ پہاڑ اور پرندے سبیچ کرتے تھے مگر ہمارے
لئے تو یہ کہا گیا ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب نسبیح کرتے ہیں ۔ اور اس کی وجہ یہ
ہے کہ تسبیح سے مراد یہ ہے کہ ہر چیز یہ ثابت کر رہی ہے کہ خدا بے عیب ہے ۔ چونکہ اسلام - اسلام نے دنیا
بھر سے عیب دُور کرنے تھے اس لئے مسلمانوں کو یہ بتایا گیا کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے وہ
تسبیح کر رہا ہے لیکن حضرت داؤد نے چونکہ صرف جبال سے عیب دور کرنے تھے اور وہ ساری دنیا
کی طرف مبعوث نہیں ہوئے تھے بلکہ ایک محدود مقام کی طرف تھے اس لئے حضرت داؤد کے
زمانہ میں صرف جبال نے تسبیح کی ۔ لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ سارے جہان کی
طرف تھے اس لئے آپ نے فرمایا ۔ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا ، زمین کا ایک ٹکڑا بھی
ایسا نہیں جو تسبیح نہیں کر رہا۔ اس لئے ہم جہاں جائیں گے وہ مسجد بن جائے گی ، پس يُسَبِّحُ
لله والے مضمون کو داؤد کے مضمون میں محدود کر کے صرف پہاڑوں تک رکھا گیا۔ اس لئے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ کے لئے تھے اور حضرت
دا و ڈ صرف چند جبال کیلئے ۔
باقی رہا اوبِی مَعَۀ کے الفاظ سے یہ استدلال کہ پہاڑ حضرت داؤد کے ساتھ ان کی تسبیح
میں شامل ہو جاتے تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل
دنیا کا ذرہ ذرہ تسبیح میں شامل ہے ۔ کوئی کہے کہ پھر حضرت داؤد کی خصوصیت کیا رہی ؟ تو یا د رکھنا
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
چاہئے کہ اس میں تو ان کی کوئی خصوصیت نہیں کہ پہاڑ اُن کیلئے مسخر تھے۔ کیونکہ میں قرآن کریم
سے ثابت کر چکا ہوں کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے یہ سب کا سب خدا تعالیٰ نے انسان کیلئے
مسخر کر دیا ہے۔ ہاں جس ملک کا خدا تعالیٰ کسی کو بادشاہ بنا دیتا ہے اُس میں اُسے عام انسانوں
سے زیادہ عظمت حاصل ہوتی ہے ۔ پس گوزمین و آسمان کی چیزیں حضرت داؤد کیلئے اسی طرح
مسخر تھیں جس طرح عام بنی نوع انسان کیلئے ۔ لیکن حضرت داؤد کو ایک زائد خصوصیت یہ حاصل
تھی کہ خدا تعالیٰ نے ان کو بادشاہ بھی بنادیا تھا۔ پس گو تسخیر بعینہ وہی ہے جو ہمارے لئے ہے مگر
اس تسخیر کی عظمت میں فرق ہے۔
سے بتاتا ہوں کہ اس کے اور جبال سردارانِ قوم کو بھی کہتے ہیں سے بھی ہیں۔ چنانچہ جھیل کے معنی لفت میں
۔
۔
-
سَيِّدُ الْقَوْمِ کے لکھے ہیں ۔ 19 پس حضرت داؤد کیلئے جبال مسخر کر دیئے کے معنی یہ تھے کہ
حضرت داؤد علیہ السلام یہود کے وہ پہلے بادشاہ تھے جنہوں نے اردگرد کے قبائل پر فتح پائی اور
وہ ان کے ماتحت ہو گئے ۔ حضرت داؤد علیہ السلام سے پہلے کوئی بادشاہ ایسا نہیں ہوا جس نے
اپنی قوم کے علاوہ دوسری اقوام پر بھی حکومت کی ہو۔ لیکن حضرت داؤد پہلے بادشاہ ہیں جن کے
ارد گرد کے حکمران ان کے مطیع ہو گئے تھے ۔ اگر کوئی کہے کہ قرآن میں تو يُسَبِّحْنَ کا لفظ آتا
ہے۔ تم اس کے معنے مطیع کے کس طرح کرتے ہو؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جبال چونکہ مؤنث
ہے اس لئے يُسَبِّحْنَ کا لفظ آیا ہے ورنہ سردارانِ قوم کے معنے کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کا
مطلب یہی ہے کہ وہ قو میں آپ کی مطیع ہوگئی تھیں ۔
پرندوں کی تسبیح کا قرآن میں کہیں ذکر نہیں جاتی رہے طیور کو ان کیلئے تسبیح قرآن میں آئی ہی نہ نہیں ۔
اور اس امر کا کہیں ذکر نہیں کہ وہ حضرت داؤد کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے ۔ دراصل لوگوں کو
عربی زبان کے ایک معمولی قاعدہ سے ناواقفیت کی وجہ سے دھوکا لگ گیا اور وہ خیال کرنے لگے
کہ جبال کے ساتھ طیر بھی تسبیح کیا کرتے تھے ۔ حالانکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جو کچھ
فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ یہاں طَيْرَ پر زبر
ہے اور ز بر دینے والا سخَّرَ کا لفظ ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نے داؤد کے لئے پہاڑ مسخر کر دیئے
جو تسبیح کرتے تھے۔ اسی طرح ہم نے طیر بھی مسخر کر دیئے یہاں کسی تسبیح کا ذکر نہیں ۔ صرف اتنے
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
معنے لئے جا سکتے ہیں کہ انہیں پرندوں سے کام لینے کا علم آتا تھا۔ جیسے کبوتروں سے خبر رسانی وغیرہ
کا کام لے لیا جاتا ہے۔ پس قرآن میں سَخَّرُنَا الطَّيْرَ ہے يُسَبِّحْنَ الطَّيْرَ نہیں ہے۔
دوسری آیت یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ
بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً یہاں بھی طَيْرَ کا نَاصِبُ سَخَّرَ ہے اور
میں حیران ہوں کہ مفسرین نے پرندوں کے تسبیح کرنے کے معنے کہاں سے لئے ۔
تیسری آیت یہ ہے وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا يَجِبَالُ أَوْبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ ہم
نے داؤد پر بڑا فضل کیا اور پہاڑوں سے کہا اے پہاڑ و! تم بھی اس کی تسبیح کا تسبیح سے جواب دیا
کرو۔ اسی طرح ہم نے اسے پرندے بھی دیئے۔ گویا یہاں آتَيْنَا الطَّير فرمایا گیا ہے یہ نہیں
کہا گیا کہ پرندے تسبیح کیا کرتے تھے ۔ غرض طير کا ناصب یا سَخَّرَ ہے یا اتنی ہے اور اس
کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے حضرت داؤد کو طیر بھی دیئے تھے۔ لیکن میں کہتا ہوں اگر اس کے
معنے تسبیح کے بھی کر لو تو جب زمین و آسمان کی ہر چیز تسبیح کر رہی ہے تو پرندوں کی تسبیح میں کونسی بڑی
بات ہو سکتی ہے۔ مجھے ہمیشہ آجکل کے علماء پر تعجب آیا کرتا ہے کہ جب حضرت داؤد یا حضرت
سلیمان یا حضرت عیسیٰ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ کے متعلق کوئی آیت آئے تو اس کے وہ اور معنی لے
لیتے ہیں ۔ لیکن اگر ویسی ہی آیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے آ جائے تو اس کے معنی اور
کر لیتے ہیں ۔ حضرت داؤد کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہاڑ اس کے ساتھ ساتھ تسبی ساتھ تسبیح کرتے
تھے۔ تو کہتے ہیں ۔ پہاڑ واقعہ میں سُبْحَانَ اللهِ سَبْحَانَ اللہ کیا کرتے تھے ۔ اور جب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خدا تعالیٰ کہے کہ ہم نے زمین و آسمان آپ کیلئے مسخر کر
دیئے تو کہیں گے یہاں تشبیہ مراد ہے ۔ اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ ذکر
آئے کہ انہوں نے مُردے زندہ کئے تو کہیں گے یہاں مُردوں سے روحانی مُردے مراد ہیں ۔
لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق اگر یہ الفاظ آجائیں تو جب تک وہ یہ نہ منوا لیں کہ
حضرت عیسی علیہ السلام نے مردوں کے نتھنوں میں پھونک مار کر انہیں زندہ کر دیا تھا ، اُس وقت
تک انہیں چین ہی نہیں آتا ۔
جنات کا ذکر اس کے بعد میں جنوں کو لیتا ہوں۔ یہ اتفاق کی بات ہے ہے کہ اس وقت
میرے سامنے ایک ایسے دوست بیٹھے ہیں جو جنوں کے قابض کہلاتے ہیں
اور بائیں طرف وہ بیٹھے ہیں جو کوشش کرتے رہتے ہیں کہ جن اُن کے قبضہ میں آ جائیں ۔ میں