فضائل القرآن (۶)
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
امید کرتا ہوں کہ اگر میں ان کے خلاف طبیعت کوئی بات کہہ دوں تو وہ مجھے معاف کریں گے ۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اچھی یا بری کوئی مخلوق جن ضرور ہے اور اس سے کوئی
انکار نہیں کر سکتا ۔ مگر سوال یہ نہیں کہ جن کوئی مخلوق ہے یا نہیں بلکہ سوال اُن جنوں کا ہے جو
حضرت سلیمان کے ساتھ تھے اور حضرت سلیمان کے متعلق اُن جنوں کا ذکر ہے جن کا با قاعدہ
لشکر تھا۔ وہ خبریں لا لا کر دیا کرتے تھے ، وہ با قاعدہ لڑائیوں میں ساتھ جاتے تھے حتی کہ جنوں
کے پیروں کے نیچے چیونٹیاں بھی کچلی جاتی تھیں ۔ پس اس وقت سوال اُن جنوں کا ہے جو ہر
وقت حاضر رہتے تھے اور جن کی فوجیں رائٹ لیفٹ کرتی رہتی تھیں ۔
صلى الله
اب سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا رسول کریم ﷺ کے پاس جنوں کی آمد کا ہے کہ آیا قرآن میں حریت چاہئے
ہے کہ اُس کے پاس جن
سلیمان کے متعلق ہی یہ ذکر آیا ہے یا اور کسی نبی کے متعلق بھی لکھا ہے
آئے ۔ سو جب ہم اس غرض کیلئے قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو سورہ احقاف میں ہمیں یہ آیات نظر
آتی ہیں ۔ وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوهُ
قَالُوا انْصِتُوا فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِينَ - قَالُوا يَقَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا
كِتبًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَإِلَى
طَرِيقٍ مُسْتَقِيمٍ - يُقَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرُ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوبِكُمْ
وَيُجِرُكُمْ مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ۲۰ یعنی اُس وقت کو بھی یاد کرو جب ہم جنوں میں سے کچھ
لوگ جو قرآن سننے کی خواہش رکھتے تھے تیری طرف پھیر کر لے آئے ۔ جب وہ تیری مجلس میں
پہنچے تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا۔ خاموش ہو جاؤ تا کہ قرآن کی آواز ہمارے کانوں
میں اچھی طرح پڑے ۔ جب قرآن کی تلاوت ختم ہو گئی تو وہ اپنی قوم کی طرف واپس چلے گئے
اور انہوں نے اسلام کی اشاعت شروع کر دی ۔ اور اپنی قوم سے کہا اے ہماری قوم ! ہم نے
ایک کتاب کی تلاوت سنی ہے جو موسیٰ کے بعد اُتاری گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ موسی
سچا نبی تھا اور اُس نے جو کچھ کہا تھا خدا کی طرف سے کہا تھا یہ کتاب حق کی طرف بلاتی ہے اور
سیدھا راستہ دکھاتی ہے۔ اے ہماری قوم کے لوگو! اللہ تعالی کے منادی کی آواز کو سنو اور اُسے
قبول کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے تمام گناہ بخش دے گا اور تمہیں درد ناک
عذاب سے پناہ دے گا ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جن تو رات پر ، حضرت موسیٰ پر ، قرآن پر اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر ایمان لے آئے تھے ۔ پس حضرت سلیمان ہی ایک ایسے نبی نہیں جن پر جن ایمان
لائے بلکہ موسی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی قرآن کریم سے ثابت ہے کہ
جنات آپ پر ایمان لائے مگر افسوس اُن لوگوں پر جو سلیمان کے جنوں کے تو عجیب عجیب قصے
سناتے ہیں۔ کہتے ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام قالین پر بیٹھ جاتے اور چار جنوں کو چاروں
کونے پکڑوا دیتے اور وہ انہیں اُڑا کر آسمانوں کی سیر کراتے ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں جو جن ایمان لائے اُن کے متعلق یہ نہیں بتاتے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی کبھی ایسی مدد کی ہو۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھا کر سفر
کرتے تھے۔ آپ کے صحابہ کو کئی دفعہ سواریاں نہ ملتیں اور وہ روتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اور عرض کرتے کہ ہمارے لئے کسی سواری کا انتظام فرما
دیجئے تو ہم جانے کیلئے حاضر ہیں ۔ کئی دفعہ صحابہؓ نے ننگے پیر لمبے لمبے سفر کئے ہیں مگر یہ تمام دُکھ
اور تکلیفیں دیکھنے کے باوجود ان سنگدل جنوں کا دل نہ پیجا اور انہوں نے آپ کی کوئی مدد نہ کی ۔
حضرت سلیمان کے وقت تو لشکر کا لشکر اُٹھا کر وہ دوسری جگہ پہنچا دیتے تھے اور یہاں ان سے اتنا
بھی نہ ہوا کہ دس میں مہاجرین کو ہی اُٹھا کر میدانِ جنگ میں پہنچا دیتے ۔
ان الفاظ کو استعارہ نہ سمجھنے والوں کی ایک دلیل بعض لوگ کہتے ہیں کہ جن غیر از انسان وجود
ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسیٰ اور حضرت سلیمان پر ایمان لائے تھے ۔ مگر
دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان معنوں کو قرآن کریم تسلیم کرتا ہے۔ اگر یہ ایک استعارہ ہے تو یقیناً قرآن کریم
نے اس کو اپنی کسی دوسری آیت میں حل کیا ہوگا ۔ اور استعارہ تسلیم نہ کرنے کی صورت میں
قرآن کریم کی دو آیتیں با ہم ٹکرا جائیں گی اور اس طرح قرآن میں اختلاف پیدا ہو جائے
گا ۔ پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ اس کو استعارہ تسلیم نہ کرنے سے قرآن میں اختلاف پیدا ہوتا ہے
یا استعارہ تسلیم کر کے ۔ جو لوگ استعارہ نہیں سمجھتے وہ کہتے ہیں کہ یہ ایسا ہی لفظ ہے جیسے شیطان کا
لفظ آتا ہے۔ جس طرح شیطان سے مراد ایک ایسی مخلوق ہے جو انسانوں سے علیحدہ ہے اسی
طرح جن بھی ایک ایسی مخلوق ہے جو انسانوں سے الگ ہے حالانکہ وَإِذَا خَلَوْا إِلى
شَيْاطِينِهِم ان میں مفسرین بالا تفاق لکھتے ہیں کہ اس جگہ شیاطین سے مراد یہودی اور اُن کے
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
بڑے بڑے سردار ہیں ۔ پس اگر انسان شیطان بن سکتا ہے تو انسان جن کیوں نہیں بن سکتا ؟
اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِي عَدُوًّا شَيْطِيْنَ الْإِنْسِ
وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا ۲۲ یعنی ہم نے ہر نبی کے
دشمن بنائے ہیں شیطان آدمیوں میں سے بھی اور جنوں میں سے بھی جو لوگوں کو مخالفت پر
اُکساتے اور انہیں نبی اور اُس کی جماعت کے خلاف برانگیختہ کرتے رہتے ہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ
نے صاف طور پر بتا دیا ہے کہ انسان بھی شیطان ہوتے ہیں ۔ پس اگر شیاطین الانس ہو سکتے ہیں
تو جن الانس کیوں نہیں ہو سکتے ۔ یعنی جس طرح انسانوں میں سے شیطان کہلانے والے پیدا ہو
سکتے ہیں اسی طرح ان میں سے جن کہلانے والے بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔ پس قرآن سے ہی پتہ
لگ گیا کہ صرف حضرت سلیمان علیہ السلام کے قبضہ میں ہی جن نہیں تھے بلکہ حضرت موسیٰ اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جن ایمان لائے تھے ۔
رسول کریم ﷺ کی بعثت انسانوں اب ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ کے صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت رکن کی کی طرف تھی نہ کہ جنوں کی طرف طرف ہوئی تھی ؟ اللہ تعالی سورۃ نساء
میں فرماتا ہے۔ وَاَرْسَلْنكَ لِلنَّاسِ رَسُولاً ۲۳ یعنی ہم نے تجھے تمام انسانوں کیلئے رسول
بنا کر بھیجا ہے ۔ اس آیت میں صاف طور پر بتایا ہے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
آدمیوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے حالانکہ اگر آدمیوں کے علاوہ کوئی اور نرالی مخلوق بھی جسے
جن کہتے ہیں آپ پر ایمان لائی تھی تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ ارُ سَلْنَاكَ لِلنَّاسِ وَالْجِنِّ گروه
یہ نہیں فرماتا بلکہ فرماتا ہے کہ ہم نے تجھے آدمیوں کیلئے بھیجا ہے۔ پس جب آدمیوں کی طرف
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث کئے گئے تھے تو صاف پتہ لگ گیا کہ جہاں یہ ذکر ہے کہ جن
آپ پر ایمان لائے وہاں ان سے جن الانس ہی مراد ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق
بھی قرآن کریم میں آتا ہے ۔ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يَقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنْفُسَكُمْ
بِاتِّخَاذِ كُمُ الْعِجْلَ ۲۴ یعنی اے میری قوم! تم نے اپنی جان پر بڑا ظ بڑا ظلم کیا کہ ایک بچھڑے کو
پوجا۔ اب یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ بنی اسرائیل تھے جنہوں نے بچھڑے کی پرستش کی ، جن نہیں
تھے حالانکہ قرآن سے ثابت ہے آن سے ثابت ہے کہ جن آپ پر ایمان لائے تھے ۔ تھے ۔ پس صاف ثابت ہوا کہ ان
جنوں سے آدمی جن ہی مراد تھے نہ کہ وہ جن جن کا نقشہ عام لوگوں کے دماغوں میں ہے۔اسی
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
طرح ایک حدیث میں جس کے راوی حضرت جابر بن عبد اللہ ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ مجھے پانچ ایسی خصوصیتیں دی گئی ہیں جو پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں ۔ ان میں سے
ایک خصوصیت یہ ہے کہ كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً کہ پہلے ہر نبی صرف اپنی قوم
کی طرف بھیجا جاتا تھا وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً ۲۵ مگر میں روئے زمین کے تمام
آدمیوں کی طرف بھیجا گیا ہوں ۔ یہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قطعی طور پر بیان فرماتے ہیں
کہ انبیائے سابقین میں ایک نبی بھی ایسا نہیں جو اپنی قوم کے سوا کسی اور قوم کی طرف مبعوث
ہوا ہو۔ لیکن مسلمان یہ کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان جنوں اور طیور کی طرف بھیجے گئے تھے ۔ اگر
واقعہ میں حضرت سلیمان جنوں اور طیور کی طرف مبعوث ہوئے تھے تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم سے نَعُوذُ بِاللهِ درجہ میں بڑھ گئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو صرف
انسانوں کی طرف مبعوث ہوئے تھے ۔
جنوں کے انسان ہونے پر بعض اور دلائل پھر اگر یہ دن غیر از انسان ہیں تو و مخاطب کیونکر ہوگئے ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا يمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْإِنْسِ ]
فرماتا ہے جب قیامت کے دن سب لوگ جمع ہونگے تو ہم جنوں سے مخاطب ہو کر کہیں گے کہ
اے جنوں کے گروہ ! تم نے انسانوں میں سے اکثر لوگوں کو اپنے قابو میں کیا ہوا تھا ۔ ہم تو جنوں
کو تلاش کرتے کرتے تھک گئے مگر قرآن یہ کہتا ہے کہ جنوں نے اکثروں کو اپنے قابو میں کیا ہوا
ہے حالانکہ ہم تلاش کرتے ہیں تو ملتے نہیں ۔ لوگ وظیفے پڑھتے ہیں ، چلہ کشیاں کرتے ہیں اور
جب ان کا دماغ خراب ہو جاتا ہے اور خشکی سے کان بجنے لگتے ہیں تو کہتے ہیں جن آ گیا
حالانکہ اس وقت ان کا دماغ بگڑ چکا ہوتا ہے۔ تر و تازہ دماغ کے ہوتے ہوئے جن کبھی انسان
کے پاس نہیں آتے ۔
اس جگہ جنوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْإِنْسِ کہ ان کے
اکثر انسانوں سے تعلقات ہیں۔ اور انسان بھی کہیں گے کہ ہم ان سے بڑا فائدہ اُٹھاتے رہے
مگر تم اپنے محلے اور گاؤں میں پھر کر لوگوں سے دریافت کرلو کہ کیا پچاس یا اکاون فیصدی لوگ
جنوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ سو میں سے ایک بھی ایسا شخص نہیں ملے گا جو یہ کہتا ہو کہ میں جنوں
سے فائدہ اُٹھاتا ہوں اور میرے ان سے تعلقات ہیں ۔ جس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس
انوار العلوم جلد ۱۴
جگہ جن
فضائل القرآن (۶)
سے مراد انسانوں کے علاوہ کوئی اور مخلوق نہیں بلکہ انسانوں میں سے ہی بعض جن مراد
ہیں اور انسانی جنوں کی دوستیاں بڑی کثرت سے نظر آتی ہیں ۔
قرآن کریم سے ثبوت کہ جن پھر اس سے بڑھ کر ایک اور دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ قیامت کے دن دوزخیوں سے کہا
انسانوں کے گروہ کا ہی نام ہے جائے گا کہ لِمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَلَمْ
يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ کے یعنی اے جنوں اور انسانوں کے گروہ ! جو ہمارے سامنے کھڑے ہو
بتاؤ کہ کیا تمہارے پاس ایسے رسول جو تم ہی میں سے تھے نہیں آئے ؟ اب بتاؤ جب اللہ تعالیٰ
کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بعض جن بھی ایمان لائے اور دوسری طرف یہ
فرماتا ہے کہ ہمارا رسول بھی ان ہی میں سے تھا تو کیا اس سے صاف ثابت نہیں ہوتا کہ وہ جن
بھی انسان تھے کوئی غیر مرئی وجود نہیں تھے ۔ پھر یہیں تک بات ختم نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا وہ تمہیں اندار بھی کرتے تھے اور اس دن سے
ڈراتے تھے۔ گویا حضرت موسی ، حضرت سلیمان اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنوں کو ڈرایا
بھی کرتے تھے اور انہیں یوم آخرت اور اللہ تعالیٰ کا خوف دلایا کرتے تھے اس سے صاف
ثابت ہوتا ہے کہ یہ جن جن الانس تھے جس طرح شیاطین الا نس ہوتے ہیں کوئی علیحدہ قسم کی
مخلوق نہیں تھے ۔
صلى الله
مؤمن جنوں نے رسول کریم ﷺ کی مدد کیوں نہ کی؟ اب ایک اور
بات سنو۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ اِنَّا اَرْسَلْنكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا -
لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَ وَ رَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ 19 یعنی اے رسول ! ہم نے تجھے اپنی
صفات کیلئے گواہ اور مومنوں کیلئے مبشر اور کافروں کیلئے نذیر بنا کر بھیجا ہے تا کہ تم اس کے ذریعہ
اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی عزت بجالاؤ۔ اب جب کہ جن
بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے تھے تو کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ ان جنوں
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کبھی مدد کی ہو۔ ایک معمولی مثلاً کیلئے تو جیسا کہ لوگوں میں
مشہور ہے وہ انگور کے خوشے لے آتے ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے وہ روٹی کا ایک
ٹکڑا بھی نہ لائے ۔ اور آپ کو بسا اوقات کئی کئی وقت کے فاقے برداشت کرنے پڑے۔ ایک
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
دفعہ آپ کے چہرہ پر ضعف کے آثار دیکھ کر صحابہؓ نے سمجھا کہ آپ کو بھوک لگی ہوئی ہے۔ چنانچہ
ایک صحابی نے بکری ذبح کی اور آپ کو اور بہ کی اور آپ کو اور بعض اور صحابہؓ کو کھانا کھلایا۔ مگر ایسے مواقع میں
سے کسی ایک موقع پر بھی جنوں نے مدد نہیں کی۔ میں سمجھتا ہوں وہ بڑے ہی شقی القلب جن تھے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جن پر وہ ایمان لائے تھے ان کو تو انہوں نے ایک روٹی بھی نہ
کھلائی اور آجکل کے مولویوں کو سیب اور انگور کھلاتے ہیں پھر وہ مومن کس طرح ہو گئے ؟ وہ تو
پکے کافر تھے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ خیال ہی غلط ہے کہ جن کوئی ایسی مخلوق ہے جو انسانوں سے
نرالی ہے۔ وہ جن جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے وہ بھی انسان ہی تھے ۔ اور جس
طرح اور لوگوں نے آپ کی مدد کی وہ بھی مدد کرتے رہے ۔ اگر کوئی نرالی مخلوق مانی جائے تو پھر
اس سوال کا حل کرنا اُن لوگوں کے ذمہ ہوگا جو جنات کے قائل ہیں کہ وجہ کیا ہے کہ انہوں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی مدد نہ کی حالانکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا
چکے تھے ۔ اور قرآن میں انہیں یہ حکم تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد کریں۔
بنی نوع انسان کے علاوہ دوسری مخلوق پھر اس سے بڑھ کر ایک اور دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ سورۃ احزاب میں بطور قاعدہ کلیہ
شریعت پر ایمان لانے کی پابند نہیں کے فرماتا ہے۔ اِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ
عَلَى السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَ حَمَلَهَا الْإِنْسَانُ
إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا سے یعنی ہم نے اپنی شریعت اور کلام کو آسمانوں اور زمین کی مخلوق
کے سامنے پیش کیا اور کہا کوئی ہے جو اسے مانے اور اس پر عمل کرے؟ اس پر تمام آسمانی مخلوق
نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم یہ بار امانت اُٹھانے کے ہرگز اہل نہیں ۔ پھر ہم نے زمینوں کے
سامنے یہ معاملہ پیش کیا اور کہا ۔ لو! یہ بوجھ اُٹھاتے ہو ؟ انہوں نے بھی کہا ہرگز نہیں ۔ پہاڑوں پر
پیش کیا تو انہوں نے بھی انکار کیا ۔ حالانکہ لوگ عام طور پر یہ کہا کرتے ہیں کہ جن پہاڑوں پر
رہتے ہیں ۔ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا سارے ڈر گئے اور کسی نے بھی اس ذمہ داری کو اُٹھانے کی
جرات نہ کی فَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ ۔ صرف ایک انسان آگے بڑھا اور اس نے کہا۔ مجھے شریعت
دیجئے میں اس پر عمل کر کے دکھا دونگا ۔ فرماتا ہے إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا ۔ انسان نے اپنے
نفس پر بڑا ظلم کیا کیونکہ وہ ہمارے عشق میں سرشار اور عواقب سے بے پروا تھا۔ اُس نے یہ نہیں
دیکھا کہ بوجھ کتنا بڑا ہے بلکہ شوق سے اُسے اُٹھانے کیلئے آگے نکل آیا۔ اب دیکھو یہاں اللہ تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
صاف طور پر فرماتا ہے کہ شریعت کو اُٹھانے والا صرف انسان ہے اور کوئی شریعت کا مکلف
نہیں ۔ پھر جب کہ انسان کو ہی خدا نے شریعت دی تو سوال یہ ہے کہ اگر جن غیر از انسان ہیں تو
وہ کہاں سے نکل آئے اور انہوں نے رسول کا ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم لی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پر اپنے ا اپنے ایمان کا
کیوں اظہار کیا ؟ اگر یہ تسلیم ؟ اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ وہ غیر از انسان تھے تو خدا خدا تعالیٰ کا کلام باطل ٹھہرتا ہے
کیونکہ خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ انسان کے سوا سب مخلوق نے اس شریعت پر عمل کرنے سے انکار
کر دیا تھا اور جب کہ قرآن سے یہ ثابت ہے کہ جن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے
تو صاف طور پر معلوم ہو گیا کہ یہاں جن سے مراد جن الانس ہی ہیں ۔ ایسی مخلوق مراد نہیں جو
انسانوں کے علاوہ ہو اور نہ میں ایسے جنوں کا قائل ہوں جو انسانوں سے آ کر چمٹ جاتے
ہیں ۔ میرے سامنے ہی اس وقت ایک دوست بیٹھے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی خدمت میں لکھا کہ میری ہمشیرہ کے پاس جن آتے ہیں اور وہ آپ پر ایمان لانے
کیلئے تیار ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں لکھا کہ آپ جنوں کو یہ پیغام پہنچا
دیں کہ ایک عورت کو کیوں ستاتے ہوا گرستانا ہی ہے تو مولوی محمد حسین بٹالوی یا مولوی ثناء اللہ کو
جا کر ستائیں ایک غریب عورت کو تنگ کرنے سے کیا فائدہ؟ بیشک کئی ایسے لوگ ہونگے جو
انگریزی تعلیم کے ماتحت پہلے ہی اس امر کے قائل ہوں کہ ایسے جنات کا کوئی وجود نہیں لیکن
مومن کے سامنے یہ سوال نہیں ہوتا کہ اُس کی عقل کیا کہتی ہے بلکہ سوال یہ ہوتا ہے کہ قرآن کیا
کہتا ہے۔ اگر قرآن کہتا ہے کہ جن موجود ہیں تو ہم کہیں گے آمَنَّا وَ صَدَّقْنَا اور اگر قرآن
سے ثابت ہو کہ انسانوں کے علاوہ جن کوئی مخلوق نہیں تو پھر ہمیں یہی بات ماننی پڑے گی ۔
اصل قو
متکبر قوموں اور امراء کو بھی جن کہا جاتا ہے اصل بات یہ ہے کہ بعض تو میں بڑی متکبر ہوتی ہیں اور وہ اپنے
آپ کو دوسروں سے اونچا اور بلند مرتبہ بجھتی ہیں۔ ایسی قوموں کے بڑے بڑے صنادید کو بھی
اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کے دروازے پر لے آتا ہے اس لئے یہ لوگ جن کہلاتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کے زمانہ کا ہی واقعہ ہے ۔ ایک نہایت جاہل شخص یہاں ہوا کرتا تھا۔ پیرا اُس
کا نام تھا۔ اُسے دو چار آنے کے پیسے اگر کوئی شخص دے دیتا تو وہ دال میں مٹی کے تیل کی آدھی
بوتل ڈال کر کھا جاتا۔ دین کی معمولی معمولی باتوں سے بھی اتنا نا واقف تھا کہ حضرت خلیفہ اول
نے ایک دفعہ اس سے کہا کہ تیرا مذہب کیا ہے؟ وہ اُس وقت تو خاموش رہا مگر دوسرے تیسرے
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
دن آپ کے پاس ایک کارڈ لایا کہ ہمارے گاؤں کے نمبر دار کو لکھ دیں۔ آپ نے دریافت
فرمایا کہ کیا لکھنا ہے؟ تو وہ کہنے لگا آپ نے جو میرا مذہب دریافت کیا تھا۔ میں نمبر دار کو لکھ کر
دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ میرا مذہب کیا ہے؟ حضرت خلیفہ اول ہمیشہ اُس کے پیچھے پڑے
رہتے تھے کہ نماز پڑھو مگر وہ کہتا کہ مجھے نماز نہیں آتی صرف سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ کہنا
آتا ہے۔ خیر ایک دن حضرت خلیفہ اول نے پیرے سے کہا کہ اگر تم ایک دن پورے پانچ وقت
کی نمازیں نمازیں جماعت سے ادا ادا کرو تو میں تمہیں دو روپے انعام دونگا۔ اُس نے عشاء سے نماز
شروع کی اور اگلی مغرب کو پوری پانچ ہوتی تھیں ۔ اُن دنوں مہمان چونکہ تھوڑے ہوتے تھے اس
لئے اُن کا کھانا ہمارے گھر میں ہی تیار ہوتا تھا۔ مغرب کے وقت جب کھانا تیار ہوا تو اندر سے
خادمہ نے آواز دی کہ پیرے! کھانا لے جاؤ ۔ وہ نماز پڑھ رہا تھا اور یہ اُس کی پانچویں نماز تھی
لیکن بُلانے والی عورت کو اس کا علم نہ تھا اس لئے وہ برابر آوازیں دیتی گئی ۔ اس پر پیرا نماز
میں ہی زور سے کہنے لگا۔ ٹھیر جا۔ التحیات ختم کر کے آندا ہاں۔
ایک دفعہ کسی کام کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اُسے بٹالہ بھیجا۔ وہاں
اسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مل گئے ۔ وہ اکثر لوگوں کو قادیان آنے سے باز رکھنے کی
کوشش کیا کرتے تھے ۔ اُس دن اتفاقاً انہیں اور کوئی نہ ملا تو انہوں نے پیرے کو ہی پکڑ لیا اور
کہا۔ پیرے ! تو کیوں قادیان بیٹھا ہے ؟ پیرے نے جواب دیا مولوی صاحب ! میں پڑھا لکھا
تو ہوں نہیں ، ہاں ایک بات ہے جو میں جانتا ہوں اور وہ یہ کہ مرزا صاحب قادیان میں بیٹھے
ہیں اور لوگ دور دور سے بیگوں میں دھکے کھا کھا کے ان کے پاس پہنچتے ہیں ۔ مگر آپ بٹالہ میں
رہتے ہیں جہاں لوگ آسانی کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں مگر آپ کے پاس کوئی نہیں آتا ۔ حتی کہ
روزانہ لوگوں کو سمجھانے کیلئے آپ خود سٹیشن پر آتے ہیں اور شاید اس کوشش میں آپ کی جوتی
بھی گھس گئی ہوگی لیکن لوگ آپ کی بات نہیں مانتے ۔ آخر کوئی بات تو ہے کہ لوگ مرزا صاحب
کی طرف اس طرح کھچے چلے جاتے ہیں اور آپ کو کوئی نہیں پوچھتا۔ غرض اس قسم کے آدمی ہی
جن ہوتے ہیں جو کسی کی بات نہیں مانتے اور دوسرے کی اطاعت کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔
مگر جب انبیاء کے سامنے آتے ہیں تو یکدم ان کی حالت بدل جاتی ہے۔ حضرت عمر کو ہی
دیکھ لو۔ وہ ابتدا میں اسلام کی کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے تھے ۔ اور ایک دفعہ تو انہیں یہاں
تک جوش آیا کہ تلوار سونت لی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کے ارادہ سے گھر سے
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
نکل کھڑے ہوئے ۔ مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ کے قدموں میں
گر گئے ۔ تو بعض طبائع ناری ہوتی ہیں مگر جب نبیوں کے سامنے جاتی ہیں تو ٹھنڈی ہو کر رہ جاتی
ہیں ۔ ایسی طبیعت رکھنے والے انسانوں کو عربی زبان میں جن کہتے ہیں ۔ اسی طرح بڑے لوگوں
کو اس لحاظ سے بھی جن کہتے ہیں کہ وہ لوگوں کی نگاہ سے بالعموم مخفی رہتے ہیں ۔ بڑی بڑی
کوٹھیوں میں اُن کی رہائش ہوتی ہے اور اُن کے دروازہ پر لوگ آسانی سے نہیں پہنچ سکتے ۔
اب اس کے بعد میں نملہ کو لیتا ہوں کہ یہ کہ لیتا ہوں کہ یہ کیا چیز ہے ۔ یا د رکھنا نملہ سے کیا مراد ہے؟ چاہئے کہ قرآن کریم کے الفاظ یہ ن کریم کے الفاظ یہ ہیں کہ حَتَّی إِذَا آتَوُا
عَلَى وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَأَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسْكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ
سُلَيْمَنُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ جب وہ وادی نملہ میں پہنچے تو ایک نملہ نے کہا اے نملہ
قوم ! اپنے اپنے گھروں میں داخل ہو جاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کا لشکر تمہارے حالات کو
نہ جانتے ہوئے تمہیں اپنے پاؤں کے نیچے مسل دیں۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ نملہ سے کیا مراد ہے؟
پہلی بات جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نملہ سے مراد چیونٹی نہیں یہ ہے کہ ذکر تو یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان کو مَنْطِقَ الطَّیر سکھائی مگر اس کی دلیل یہ دی گئی کہ چیونٹی بولی تو
حضرت سلیمان سمجھ گئے کہ اُس نے کیا کہا ہے۔ حالانکہ جب دعویٰ یہ تھا کہ حصہ حضرت سلیمان کو
مدوں کی بولی آتی تھی تو دلیل میں مثلاً یہ بات پیش کرنی چاہئے چاہئے تھی کہ فلاں موقع پر بلبل بو بولی
اور حضرت سلیمان نے کہا بلبل یہ کہہ رہی ہے مگر وہ کہتے ہیں چیونٹی بولی تو حضرت سلیمان کو سمجھ
آگئی حالانکہ چیونٹی پرندہ نہیں ۔ پس نملہ سے مراد اگر چیونٹی لی جائے تو یہ دلیل بالکل عقل میں
نہیں آ سکتی کیونکہ قرآن جو کچھ کہتا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو مَنْطِقَ الطَّير
آتی تھی اور وہ اس کو سمجھتے تھے مگر بولنے لگ جاتی ہے نملہ اور وہ اس کی بات کو سمجھ جاتے ہیں ۔
غرض پہلی بات جس پر غور کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ نملہ کیا چیز ہے؟
دوسری چیز یہ دیکھنے والی ہے کہ یہاں حطم کا لفظ آیا ہے اور حکم کے معنی ہوتے ہیں
توڑنے اور غصہ سے حملہ کرنے کے ۔ عام طور پر لوگ اس کا ترجمہ یہ کر دیتے ہیں کہ سلیمان اور
اُس کا لشکر تمہیں اپنے پیروں کے نیچے نہ مسل دے مگر یہ حطم کے صحیح معنی نہیں ۔ عربی میں
حطم کے معنی توڑ دینے اور غصہ میں حملہ کر دینے کے ہیں ۔ اسے چنانچہ قرآن کریم میں دوزخ
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
کی آگ کا ایک نام حُطَمَہ بھی رکھا گیا ہے کیونکہ وہ جلا دیتی ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ آگ کے
پاؤں ہو گئے اور وہ دوزخیوں کو اپنے پیروں کے نیچے مسل ڈالے گی ۔ تو لَا يَحْطِمَنَّكُمْ کے
معنی یہ ہوئے کہ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اُس کا لشکر تمہیں تو ڑ دے یا غصہ سے تم پر حملہ کر دے اور
تمہیں تباہ کر دے۔ اب سوال یہ ہے کہ حضرت سلیمان جو اتنے بڑے نبی تھے جن کے پاس
جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر در لشکر تھے کیا اُن کا سارا غصہ چیونٹیوں پر ہی نکلنا تھا اور
کیا ان سے یہ توقع کی جاسکتی تھی کہ وہ چیونٹیوں پر حملہ کرنے لگ جائیں گے؟ میں بتا چکا ہوں کہ
لَا يَحْطِمَنَّكُمْ کے معنی پیروں میں مسل دینے کے نہیں بلکہ طاقت کو توڑ دینے اور حملہ آور
ہونے کے ہیں ۔ اسی لئے عربی زبان میں قحط کو حاطوم کہتے ہیں ۳۲ کیونکہ اس سے ملک کی
طاقت ٹوٹ جاتی ہے ۔ اگر یہ معنی کئے جائیں تو پھر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ چیونٹیوں نے ایک
دوسری سے کہا کہ اپنے اپنے بلوں میں بھس جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اُس کا لشکر کدا لیں لیکر
آ جائے اور ہماری بلوں کو کھود کھود کر غلہ کے دانے نکال لے اور اس طرح ہماری طاقت کو توڑ
دے۔ مگر کیا عقلمند ان معنوں کو تسلیم کر سکتا ہے؟
تیسری دلیل جو نہایت ہی بین اور واضح ہے وہ یہ ہے کہ یہاں اللہ تعالیٰ نے جتنے صیغے
استعمال کئے ہیں سب وہ ہیں جو ذوی العقول کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔ مثلاً اُدْخُلُوا کا
لفظ آیا ہے حالانکہ چیونٹیوں کے لحاظ سے اُدْخُلُنَّ کا لفظ آنا چاہئے تھا۔ اسی طرح لَا يَحْطِمَنَّكُمْ
میں کسم کا لفظ آتا ہے حالانکہ حسن کا لفظ آنا چاہئے تھا ۔ پس قرآن مجید کے الفاظ بتارہے ہیں
کہ یہ کوئی انسان تھے جن کے لئے کُم اور اُدْخُلُوا وغیرہ الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور یہ جو
کہا گیا ہے کہ گھروں میں ٹھس جاؤ اس کا ثبوت حدیث سے بھی ملتا ہے ۔ یہ قاعدہ ہے کہ جب
کوئی لشکر کہیں سے گزرے اور وہاں کے لوگ اپنے گھروں میں گھس جائیں اور دروازے بند
کر لیں تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں ۔ چنانچہ فتح مکہ کے موقع پر
رسول کریم ﷺ نے یہ اعلان کرا دیا تھا کہ جو لوگ اپنے ا۔ روں میں گھس جائیں گے اپنے اپنے گھروں میں ٹھس
اور دروازے بند کر لیں گے ان سے کوئی باز پرس نہیں ہو گی ۔ یہی نملہ نے کہا کہ اپنے اپنے
گھروں میں جاؤ اور دروازے بند کر لو۔ حضرت سلیمان سمجھ جائیں گے کہ یہ میرا مقابلہ کرنا نہیں
چاہتے۔ اگر ہم باہر ر ہیں گے تو ممکن ہے وہ حملہ کر دیں ۔ حضرت سلیمان نے جب یہ نظارہ دیکھا
تو وہ ہنسے اور انہوں نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ میری نیکی اور تقوی کی کتنی ڈور ڈور خبر پہنچی ہوئی
صلى الله
عل وسه
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ہے یہ قوم بھی جو اتنی دور رہتی ہے سمجھتی ہے کہ سلیمان ظالمانہ طور پر حملے نہیں کیا کرتا۔ اگر ہم
اپنے دروازے بند کر لیں گے تو یہ ہم پر حملہ نہیں کرے گا اور ہماری کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
وادی النمل کی تحقیق باقی رہا واد النمل کے الفاظ سویا در رکھنا چاہئے کہ تاج العروس جو لغت کی مشہور کتاب ہے اس میں لکھا ہے کہ شام کے ملک میں
جبرین اور عسقلان کے درمیان ایک علاقہ ہے جسے وادی النمل کہا جاتا ہے۔ ۳ م ور عسقلان
کے متعلق تقویم البلدان صفحہ ۲۳۸ پر لکھا ہے کہ عسقلان ساحل سمندر کے بڑے بڑے شہروں
میں سے ایک شہر تھا جو غز سے جو سینا کے ملحق فلسطین کی ایک بندرگاہ ہے بارہ میل او پر شمال کی
طرف واقع ہے۔ اور جبرین شمال کی طرف کا ایک شہر معلوم ہوتا ہے جو ولایت دمشق میں واقع
۳۴ پس وادی النمل ساحلِ سمندر پر یروشلم کے مقابل پر یا اس کے قریب دمشق سے حجاز
کی طرف آتے ہوئے ایک وادی ہے جو اندازاً دمشق سے سو میل نیچے کی طرف ہو گی ۔ ان
علاقوں میں حضرت سلیمان کے وقت تک عرب اور مدین کے قبائل بہت بستے تھے ۔ ( مقام کی
ہے۔
وضاحت کیلئے دیکھو نقشہ فلسطین و شام بعہد قدیم و عہد جدید نیلسنز انسائیکلو پیڈیا)
اب رہ گیا نملہ سو قاموس میں اَلْبَرْقُ کے ماتحت لکھا ہے ۔ وَالْأَبْرَقَةُ مِنْ مِّيَاهِ
نملة ۳۵ے یعنی ابرقہ ایک وادی ہے جہاں نملہ قوم کے چشمے ہیں ۔ غرض نملہ قوم بھی مل گئی
وادی النمل کا بھی پتہ لگ گیا اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ علاقہ شام میں حضرت سلمان کے علاقہ
کے نزدیک تھا اور یہ عجیب بات ہے کہ اس قسم کے نام پرانے زمانہ میں بڑے مقبول تھے۔
چنانچہ جنوبی امریکہ میں بعض قوموں کے نام بھیڑیا سانپ ، بچھو اور کنکھجو ر وغیرہ ہوا کرتے
بلکہ ہمارے ملک میں ہی ایک قوم کا نام کا ڈھا ہے۔ نورالدین کا ڈھالا ہور کے ایک مشہور شخص
ہوئے ہیں ۔ اسی طرح ایک قوم کا نام کیڑے ہے ایک کا نام مکوڑے ہے ۔ کشمیر میں ایک قوم کا
تھے
نام ہایت ہے جس کے معنی ریچھ کے ہیں اسی طرح حضرت سلیمان جس جگہ سے گزرے وہاں
جو قوم رہتی تھی اُس کا نام نملہ تھا۔
خلق طیر کا مسئلہ ۔
اب میں طیر کی بحث کو لیتا ہوں ۔ طیر کے متعلق جو امور قابل غور
ہیں ان میں سے ایک اہم امر خلق طیر کا مسئلہ ہے۔ میں اس
کے متعلق گذشتہ سے پیوستہ سال جلسہ سالانہ کی تقریر میں روشنی ڈال چکا ہوں ۔ لیکن مضمون کی
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
تکمیل کے لئے پھر مختصراً اسے دُہرا دیتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں حضرت مسیح علیہ السلام کا
ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے ۔ وَيُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَةَ وَالْإِنْجِيلَ
وَرَسُولًا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ - أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِايَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمُ أَنِّي اخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطَّيِّنِ
كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِاِذْنِ اللهِ ۔ ۶ سے یعنی ہم نے مریم کو الہام کیا کہ
ہم تجھے ایک بیٹا اعطا عطا کریں۔ کریں گے جسے اللہ تعالیٰ کتاب اور حکمت کی ا باتیں سکھائے گا اور بنی اسرائیل اسرا
کی طرف اُسے اس پیغام کے ساتھ رسول بنا کر بھیجے گا کہ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی
طرف سے یہ نشان لے کر آیا ہوں کہ میں تمہارے فائدہ کیلئے پانی ملی ہوئی مٹی یعنی طینی خصلت رکھنے
والوں میں سے پرندہ کے پیدا کرنے کی طرح ایک مخلوق تجویز کروں گا ۔ پھر میں اُس میں ایک
نئی روح پھونکوں گا جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اُڑنے والے ہو جائیں گے ۔ دوسری
جگہ فرماتا ہے وَإِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَةَ وَ الْإِنْجِيلَ وَاذْتَخْلُقُ مِنَ
الطَّيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي ۳۷ یعنی اللہ تعالیٰ
حضرت مسیح سے فرمائے گا کہ تو اُس وقت کو بھی یاد کر جب کہ میں نے تجھے کتاب اور حکمت سکھائی
اسی طرح تو راۃ اور انجیل سکھائی اور اُس وقت کو بھی یاد کر جبکہ تو میرے حکم سے طینی خصلت رکھنے
والے افراد میں سے پرندہ کے پیدا کرنے کی طرح ایک مخلوق تجویز کرتا تھا پھر تو اُس میں
پھونک مارتا تھا جس سے وہ میرے حکم سے اُڑنے کے قابل ہو جاتا۔
اب یہاں دونوں جگہ پرندے کا ذکر آتا ہے۔ دیکھنا یہ نا یہ ہے کہ آیا یہ استعارہ ہے یا
حقیقت؟ اگر حقیقتاً پرندہ مان کر کوئی دوسری آیت باطل ہوتی ہے تو معلوم ہو جائے گا کہ یہ
استعارہ ہے۔ اس نقطۂ نگاہ سے جب ہم قرآن کی اور آیات پر نگاہ دوڑاتے ہیں تو ایک آیت
ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ اَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمُ
قُلِ اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ۳۸ یعنی کیا ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے
ایسے شریک تجویز کئے ہیں جنہوں نے اُس جیسی کچھ مخلوق پیدا کی ہے جس کی وجہ سے اُس کی اور
دوسروں کی پیدا کردہ مخلوق آپس میں مل گئی ہے اور ان کیلئے مشتبہ صورت پیدا ہوگئی ہے۔ تو اُن
سے کہہ دے کہ اللہ ہی ہر ایک چیز کا خالق ہے اور وہ کامل طور پر یکتا اور ہر ایک چیز پر کامل
اقتدار رکھنے والا ہے۔ اب دیکھو! اس آیت میں اللہ تعالیٰ صاف طور پر فرماتا ہے کہ وہ لوگ
جن کو خدا کا شریک قرار دیا جاتا ہے اور جن کے متعلق لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بھی اپنے اندر صفت خلق