جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں میاں فخرالدین صاحب ملتانی کا حصہ

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرو اور اُسے کہو کہ تو جانتا ہے ہم مجرم نہیں ہیں ۔ اور اگر واقعی
تمہارا بچہ مجرم نہیں تو وہ اسے ضرور بچالے گا۔ چنانچہ اس نے میری نصیحت پر عمل کیا اور میرے
سامنے ہی لعنتیں ڈال ڈال کر دعائیں کرنی شروع کیں ۔ اور میں نے دل میں اُسی وقت کہا کہ
یا تو اس کا بچہ بچ جائے گا اور اگر مجرم ہے تو تباہ ہو جائے گا۔ شمس الدین کی والدہ نے مجھ سے بھی
درخواست کی کہ میں اُس کے بچہ کو بُلا کر سب حالات سنوں تا کہ مجھے حقیقت معلوم ہو جائے میں
نے اُسے کہا کہ اُسے میرے پاس بھیج دینا چنانچہ وہ آیا اور اُس نے حالات سنائے جن سے
میرے دل پر یہ اثر ہوا کہ یہ لڑکا چور نہیں ہے۔ دوسرے تیسرے دن مجھے ناظر امور عامہ نے
اطلاع دی کہ مصری صاحب کی پارٹی کا خیال ہے کہ عبدالرحمن برادرا حسان علی بھی چوری میں
شریک ہے۔ اس پر میں نے اُن سے کہا کہ شمس الدین پر شک کی تو ایک وجہ بتائی گئی ہے کہ اس
کی گھر میں آمد و رفت تھی اور کنجی کا راز اُسے معلوم تھا، غیر کو معلوم نہیں ہو سکتا تھا۔ عبدالرحمن پر
شک کیلئے اگر کوئی قرینہ ہو تو بتائیں، ورنہ شریعت کی رو سے وہ خود زیر الزام آ جائیں گے اور اس
طرح بجائے فائدہ کے نقصان اُٹھائیں گے۔ شمس الدین پر شک کی وجہ ایسی تھی کہ اس پر سوال
اور جرح کی جاسکتی تھی اسی طرح کسی اور پر فربہ کیلئے بھی کوئی وجہ ہونی چاہئے ۔ یہ بات ان کے
فائدہ کی تھی کیونکہ بلا وجہ کسی پر شک کرنے سے آدمی خود زیر الزام ہو سکتا ہے اور مظلوم ہوتے
ہوئے الٹا ظالم کے مقام پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ چوری وغیرہ کی قسم کے جرائم
میں شکوک پر تحقیق کی بنیاد ہوتی ہے مگر شکوک تخمینیہ پر اس کی بنیاد ہوتی ہے نہ کہ شکوک وہمیہ پر ۔
پس میں نے ان کے فائدہ کی ان کو بات کہی اور چونکہ انہوں نے جہاں تک میرا علم ہے کوئی
ایسی تخمینی بات اُس وقت مجھے نہیں بتائی جس سے اس کے خلاف کارروائی کی جاتی، میں نے
یہی خیال کیا کہ وہ اس نصیحت کو صحیح تسلیم کرتے ہیں مگر مجھے یہ معلوم نہ تھا کہ انہوں نے اسے ظلم
قرار دے کر اپنے دل میں ایک گرہ دے لی ہے ۔ مگر بعد کے واقعات بتاتے ہیں کہ ان کا
عبد الرحمن کا نام لینا کسی حقیقت پر مبنی نہ تھا کیونکہ اس وقوعہ کے عرصہ بعد جب سپرنٹنڈنٹ
صاحب کے پاس ناظر امور عامہ ہو آئے تھے ، دار الحمد کے باغ میں مصری صاحب نے مجھ سے
ذکر کیا کہ فلاں شخص کے پاس اس امر کے ثبوت ہیں کہ عبد الرحمٰن چوری میں شامل تھا۔ وہ شخص
غالباً قادیان سے چلا گیا اور میں اُس سے کچھ نہ پوچھ سکا۔ لیکن اسی عرصہ میں حکومت کی طرف
سے ایک انسپکٹر پولیس اور ایک تھا نہ دار ناظر امور عامہ کے سپرنٹنڈنٹ صاحب کو ملنے کے نتیجہ

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
میں چوری کی تحقیق کیلئے مقرر ہوئے اور مصری صاحب اور ملتانی صاحب برابر ان کے ساتھ
تفتیش میں مشغول رہے ۔ مگر وہ شکوک جو انہوں نے میرے پاس بیان کئے تھے یا تو ان کے
پاس انہوں نے بیان نہیں کئے یا پھر پولیس نے انہیں قابلِ توجہ سمجھا نہیں، کیونکہ پولیس نے
عبد الرحمن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ جس سے دو باتوں میں سے ایک ظاہر ہے یا تو یہ کہ
یہ لوگ خود سمجھتے تھے کہ جن کو ہم ثبوت کہتے ہیں ، وہ ثبوت نہیں ہیں یا پھر یہ کہ پولیس نے ان کو
ثبوت نہیں سمجھا ۔ دونوں صورتوں میں ان کا شکوہ بے جا ثابت ہوتا ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ میں
نے جو نصیحت انہیں کی تھی وہ ان کے فائدہ کیلئے تھی ۔ ورنہ وجہ کیا ہے کہ انہوں نے ان شواہد کو
پولیس کے آگے پیش نہیں کیا۔ یا کیا تو انہوں نے جو بالکل غیر جانبدار تھے، اس طرف توجہ نہ
کی ۔ اگر ان دونوں وجوہ کے علاوہ کوئی اور مصلحت تھی تو وہ ان کو ظاہر کرنی چاہئے ۔
خلاصہ یہ کہ میرا صرف یہ مجرم تھا کہ میں نے ان کی اور ساری جماعت کی خیر خواہی کی اور
اسلام کے اس اصول کی طرف انہیں توجہ دلائی کہ تحقیق کی بنیاد بھی بعض دلائل پر خواہ وہ کمزور
ہوں ، ہونی چاہئے نہ کہ محض وہم پر ۔ اگر اس وہم کے راستہ کو ہم کھول دیں گے تو کسی شریف کی
عزت باقی نہیں رہتی ۔ اگر کسی اور کے ہاں چوری ہوتی اور وہ کہتا کہ مصری صاحب اور فخر الدین
صاحب نے میرے ہاں چوری کی ہے تو کیا وہ اس الزام کو ٹھنڈے دل سے برداشت کرتے اور
کہتے کہ بہت اچھا تحقیق کر لو۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ سخت ناراضگی کا اظہار کرتے اور مطالبہ
کرتے کہ اس شخص کو سزا ملنی چاہئے ۔ غرض جس شخص کے بارہ میں انہوں نے شک کی وجہ بتائی
اس کے متعلق محکمانہ تحقیق شروع کر دی گئی اور پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی جنہوں نے مختلف
آدمیوں کو بطور جا کو بطور جاسوس اس پر مقرر کیا اور بعد ر مقرر کیا اور بعد تحقیق انہیں معلوم ہوا کہ اس پر شبہ درسہ نہیں ۔
اس کے چند دن بعد ایک روز شام کے چوری کے متعلق دوسری رپورٹ بعد میری مامان بابا
احب کا لڑکا حافظ بشیر احمد
میرے پاس آیا، میں اُس وقت غالباً ام طاہر کے ہاں تھا اس نے دستک دی اور میں باہر آیا۔ تو
اس نے کہا ۔ کہ آج ایک سُراغ ملا ہے مگر ہم اسے استعمال نہیں کر سکتے ۔ آج عبدالمنان برادر
ڈاکٹر احسان علی کہیں باہر سے آیا ہے اور اس کے پاس ایک گھڑی، تلوار اور کچھ نقدی دیکھی گئی
ہے وہ ڈاکٹر صاحب کا ہمسایہ بھی ہے اس لئے شک گزرتا ہے کہ وہ چور ہو اور بتا دیا گیا ہے کہ وہ
صبح ہی واپس چلا جائے گا ، اس لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ میں نے کہا تم ابھی میری

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
طرف سے آدمی لے جاؤ اور اس کے مکان کے ارد گرد پہرہ لگا دو اور عبدالمنان جس وقت باہر
آئے اسے کہو کہ تم کو ( حضرت ) خلیفہ مسیح بلاتے ہیں اور اسے میرے پاس لے آؤ اور اگر کوئی
مزاحم ہو تو اسے بھی کہہ دو کہ خلیفہ اسیح کا حکم ہے کہ اسے وہاں لے جایا جائے ۔ چنانچہ انہوں
نے وہاں کچھ آدمی مقرر کر دیئے اور میرا حکم بتا کر اسے پکڑ لائے ۔ اور بغیر میرے حکم کے وہ
قانونا اسے نہیں پکڑ سکتے تھے ۔ کیونکہ میرے حکم کے بعد وہ اپنی مرضی سے ساتھ ہو گیا۔ اس کے
بغیر اسے اگر وہ پکڑتے تو جبراً پکڑتے اور جبر اسی کو پکڑ نا خود ایک جرم ہے ۔ حتی کہ پولیس بھی
خاص اختیارات یا وارنٹ کے بغیر کسی کو نہیں پکڑ سکتی ۔ مگر میاں فخرالدین صاحب کی دیانت داری
دیکھیں کہ وہ لکھتے ہیں۔ آخر جب ہم نے رات کو اُسے جا کر قابو کیا۔ حالانکہ اگر میری مدد اور میرے
حکم کے بغیر وہ اسے پکڑتے تو انہیں طاقت استعمال کرنی پڑتی اور وہ Wrongful Custody کے
مجرم ہوتے اور خود سزا پاتے ۔ یہ میری روحانی طاقت ہی تھی کہ نہ اس کا باپ بولا اور نہ بھائی ۔
مگر ان لوگوں کی دیانتداری یہ ہے کہ کہتے ہیں کہ جب ہم نے اسے قابو کیا۔ اگر وہ اتنے ہی
دلیر ہیں تو کیوں اب اس شخص کو جا کر نہیں پکڑ لیتے جن کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ سودیشی سے چور جا
تھے اور انہوں نے انکی کھڑکی توڑی تھی ۔
و
پس عبدالمنان کو میں نے اپنے حکم سے پکڑوایا اور میرے حکم کی وجہ سے اس نے اپنے
قانونی حق کو ترک کیا۔ وہ بے شک چور تھا مگر اس نے یہ شرافت دکھائی کہ جس شخص کی طرف
میں منسوب ہوں اس کا حکم مجھے رڈ نہیں کرنا چاہئے ۔ مگر ان لوگوں کی شرافت یہ ہے کہ کہانی کو
میرے خلاف زور دار بنانے کیلئے جو کام میں نے کیا اسے اپنی طرف منسوب کرتے جاتے
ہیں ۔ خیر اس کے بعد یہ ہوا کہ وہ لڑکا تو محفوظ کر کے بٹھا دیا گیا اور میں نے اطلاع ملنے پر
شیخ محمود احمد صاحب ولد مگر می شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو بیان وغیرہ لینے کیلئے مقرر کیا۔
( حضور نے شیخ محمود احمد صاحب عرفانی کو بُلا شیخ محمود احمد صاحب کی شہادت کا ان کا یہ کیا یہ ان کے بیان کیا
کہ حضور نے مجھے فرمایا تھا کہ ناظر صاحب امور عامہ یہاں نہیں ہیں اس لئے تم بحیثیت محتسب
جاؤ اور اسے پکڑ کر لے آؤ اور اس کا بیان لو۔ چنانچہ میں گیا اور اس کے والد کو بلا کر حضور کے
ارشاد سے مطلع کیا اور انہوں نے فوراً عبد المنان کو لا کر میرے حوالہ کر دیا۔ چنانچہ میں اسے لے
آیا اور اس کا بیان قلمبند کیا ۔ اس بیان میں اس نے تسلیم کر لیا کہ میں نے چوری کی تھی اور اس کی

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
تفصیلات بھی بتا ئیں اور جہاں تک چوری کا تعلق ہے اس نے سب ذمہ واری اپنے اوپر لی۔
ہاں مال کے فروخت کرنے کے متعلق اس نے باہر کے ایک غیر احمدی کی امداد لینے کا ذکر کیا۔
شیخ صاحب نے اس بیان کا مجھ سے آکر ذکر کیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ اس کے رشتہ دار ہر جانہ ادا
کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اُسی دن یا دوسرے دن مجھے غالباً امور عامہ کی طرف سے اطلاع ملی یا
مجھے براہ راست کہا گیا یا دونوں طرح واقعہ ہوا مجھے اچھی طرح یاد نہیں مگر مجھے کہا گیا کہ
مصری صاحب چاہتے ہیں کہ مال اگر مل جائے تو وہ سزا دلانے پر زور نہ دیں گے۔اس پر میں
نے شیخ محمود احمد صاحب سے کہا کہ اگر تو وہ لوگ پورا نقصان پورا کرنے کو تیار ہوں تو میں
مصری صاحب سے سفارش کر دوں گا لیکن اگر یونہی تھوڑا سا نقصان پورا کرنے کو کہیں تو میں اس
کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ یہ میں نے اس لئے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ ان لوگوں کی مالی حالت ایسی
کہ وہ اڑھائی ہزار روپیہ یکمشت یا قریب عرصہ میں ادا کریں اور میں ڈرتا تھا کہ بعد میں با
غلط فہمیاں پیدا ہو کر مزید بد گمانیوں اور فتنوں کا دروازہ نہ ہ نہ کھل جائے ۔ چنانچہ میرا شبہ درست
نہیں
نکلا اور معلوم ہوا کہ وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ جو تھوڑا سا مال ملا ہے اس کے علاوہ دو تین سو روپیہ وہ
دے سکیں گے ۔ اس پر میں نے مناسب نہ سمجھا کہ میں دخل دوں ۔ اگر وہ پورا نقصان برداشت
کرنے کو تیار ہوتے تو میں امور عامہ سے سفارش کرتا کہ وہ پولیس افسران سے مل کر چونکہ ملزم
چھوٹا لڑکا تھا، مقدمہ واپس لینے کی سفارش کر دیں مگر بوجہ رشتہ داروں کے پورا نقصان ادا
کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کے وہ بات رہ گئی ۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے عبدالمنان نے اپنے بیان میں ایک اور شخص کا نام بھی لیا تھا
کہ چوری کا مال اُس کے ذریعہ سے فروخت ہوا اور یہ کہ اُس نے اکثر حصہ اپنے پاس رکھ لیا۔
اس کی بناء پر میں نے ناظر صاحب امور عامہ کو ہدایت کی کہ وہ کسی معتبر آدمی کو ڈاکٹر احسان علی
صاحب کے ساتھ جالندھر روانہ کریں اور وہ جا کر یہ کوشش کریں کہ اس شخص سے بھی مال مل
جائے ئے ۔ چنانچہ ناظر صاحب نے میرے حکم کے ماتحت ۔ جالندھر آدمی بھیجا دوسرے روز میں نے
ان سے دریافت کیا کہ کیا کوئی آدمی آپ نے بھیجا ہے تو انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر احسان علی
صاحب اور خلیفہ صلاح الدین صاحب کو بھیج دیا ہے ۔ اس پر میں نے اظہار نا راضگی کیا اور کہا
که صلاح الدین تو ان کا رشتہ دار ہے ۔ اس سے دوسرے ف رے فریق کو خواہ مخواہ شبہ ہو گا آپ کو ایسا
آدمی بھیجنا چاہئے تھا جو بالکل بے تعلق ہوتا ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
خان صاحب فرزند علی (حضور نے خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کو جو اُس وقت ناظر امور عامہ تھے بلا صاحب کی حلفیہ شہادت کر اس واقعہ کے متعلق حلفیہ بیان لیا۔ اور
خان صاحب نے قسم اُٹھا کر بیان کیا کہ یہ بات حرف بحرف درست ہے ) خلیفہ صلاح الدین
میری بڑی بیوی کے بھائی ہیں اور ڈاکٹر احسان علی کے بہنوئی ہیں ۔ میری احتیاط کو دیکھو کہ میں
نے ان کے ساتھ بھیجنے پر بھی محکمہ پر اعتراض کیا کہ دوسرا آدمی تو دوسرے فریق کے حقوق کی
نگرانی کیلئے چاہئے تھا۔ آپ نے ایک ہی فریق کے دو آدمی کیوں بھجوائے ۔ وں بھجوائے ۔ لیکن یہ معترضین
کہہ رہے ہیں کہ میں ڈاکٹر احسان علی صاحب کی ناواجب طرف داری کر رہا تھا اور امور عامہ کو
آڑ بنا کر ان کا ساتھ دے رہا تھا۔
ڈاکٹر احسان علی صاحب کو سخت تنبیہ اطلاع علی کر عبدالمان بعض ایسی
باتیں کرتا ہے جس سے اُس کی غرض ڈاکٹر فضل الدین صاحب کے گھر کے بعض افراد کو بعض
اخلاقی الزامات کے نیچے لانا ہے ۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی مجھے ڈاکٹر احسان علی صاحب کی
چٹھی ملی کہ بعض ایسے امور ظاہر ہوئے ہیں جو صورت حالات کو بالکل بدل دیتے ہیں، معاملہ
بہت خطرناک ہو گیا ہے اور سخت بدنامی کا موجب ہوگا ، مجھے ملنے کا موقع دیا جائے ۔ میں نے
ان کو ملنے کا موقع دیا اور ان سے وہ کہانی سنی جو انہوں نے کہا کہ عبدالمنان بیان کرتا ہے اور
جس سے اس کی غرض ڈاکٹر فضل دین صاحب کے گھر کے بعض افراد پر اخلاقی الزام لگا نا تھی ۔
میں نے اس کہانی کو سن کر صاف کہہ دیا کہ میں ان باتوں سے ڈرنے والا نہیں، ملزم کا پہلا بیان
ہمارے پاس موجود ہے، جس میں وہ مال نکالنے کا اقرار کرتا ہے اب کوئی تشریح اس کی ہم سننے
کو تیا رنہیں ، خصوصاً جب کہ وہ خلاف شریعت ہو اور اس کیلئے شریعت نے ثبوت کا ایک خاص
طریق مقرر کیا ہو جس کی پابندی لازمی ہو۔
آپ لوگ کہتے تھے کہ وہ پاگل ہے ، اب آپ کہتے ہیں کہ اس کا پہلا بیان جھوٹا تھا۔ جب
وہ پاگل ہے، تو اس کے متعلق جھوٹ سچ کا سوال ہی کیونکر پیدا ہوا ۔ کیا اب اس کا جنون دور ہو
گیا ہے؟ اور اگر اس کا پہلا بیان جھوٹا تھا تو ہم کیونکر تسلیم کریں کہ اس کا دوسرا بیان سچا ہے ۔
جب اس نے پہلے بیان میں اپنے جرم کو تسلیم کر لیا تھا تو اگر وہ اب انکار کرتا اور کوئی دوسرا بیان

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
دیتا ہے تو میں تو یہی سمجھوں گا کہ دوسرے لو گا کہ دوسرے لوگوں نے اسے یہ پٹی پڑھائی ہے اور اگر اس نے کوئی ا
ایسی بات کی تو میں بہت سختی سے نوٹس لوں گا ۔ پھر میں نے کہا کہ یہ چیزیں اس کے پاس سے نکلی
ہیں ، اس لئے ہمارے نزدیک وہی ذمہ دار ہے ۔
یہ باتیں میں نے اس قدر سختی سے کیں کہ احسان علی کے ہونٹ خشک اور چہرہ زرد ہو گیا۔
اور ڈر کے مارے اُس کے منہ سے بات نہ نکلتی تھی۔ میں نے اسے یہ بھی کہا کہ میں ان بدنامی کی
باتوں سے نہیں ڈرتا ، میں ان باتوں کی پرواہ نہیں کروں گا اور پوری طرح صداقت کو ظاہر کروا
کے چھوڑوں گا اور یہ کہہ کر انہیں رخصت کر دیا۔ اس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ملزم اب تک بیان
بدل رہا ہے ۔ اس پر میں نے علیحدہ طور پر بھی اور ایک دعوت ولیمہ کے موقع پر بھی جو غالباً میاں
محمد الدین صاحب واصل باقی نویس کھاریاں کے کسی لڑکے کی شادی کے موقع پر ہوئی تھی ،
ناظر صاحب امور عامہ سے مجلس میں کہا کہ آپ عبدالمنان کے والد اور بھائی کو بُلا کر کہہ دیں
کہ اگر وہ سچا بیان نہ دے گا تو بھی وہ بچ نہیں سکتا پھر اس کا معاملہ خدا تعالیٰ اور سلسلہ سے ہوگا ۔
چنانچہ ناظر صاحب نے ڈاکٹر فیض علی صاحب کو بُلا کر سمجھایا جس پر ڈاکٹر صا۔ ڈاکٹر صاحب مولوی ظفر محمد
صاحب کے ساتھ تھانے گئے اور وہاں جا کر بہ روایت مولوی ظفر محمد صاحب اپنے بیٹے کو سمجھایا
کہ دیکھو! خدا تعالیٰ کی خوشنودی کو مد نظر رکھو اور جو سچ ہو وہ کہو ، تا کہ مزید عذاب میں مبتلا نہ ہو
اور ایمان ضائع نہ ہو۔
پولیس کو اطلاع اس کے بعد مجھے علوم ہوا کہ بعض لوگ جا کر پولیس والوں سے کہتے ہیں کہ ملزم میرا رشتہ دار ہے اور کہ اس کی گرفتاری میری ناراضگی کا
موجب ہو گی ۔ اس پر میں نے وہ کام کیا جو ساری عمر میں کبھی نہیں کیا۔ یعنی میں نے
انچارج صاحب چوکی کو کہلا بھیجا کہ اگر وہ مہربانی کر کے مجھ سے آکر ملیں تو میں ممنون ہوں گا ۔
چنانچہ وہ تشریف لے آئے اور میں نے اُن سے کہا کہ میں نے سنا ہے اور آپ کی طرف سے
مجھے یہ اطلاع بھی کئی دفعہ ملی ہے کہ آپ انصاف کے معاملہ میں جماعت سے تعاون کرنے کو تیار
ہیں ۔ اب اِس وقت یہ معاملہ در پیش ہے ، ملزم کے متعلق میں نے سنا ہے کسی نے آپ سے کہا
ہے کہ وہ میرا رشتہ دار ہے ۔ اوّل تو اس کے ساتھ میری کوئی ایسی رشتہ داری نہیں لیکن اگر ہو بھی
تو اس مقام پر اگر میرا اپنا بیٹا بھی ہو تو میں اس کی پرواہ نہیں کروں گا ، وہ ہمارے سامنے چوری کا
اقرار کر چکا ہے ، اب آپ لوگوں کا کام ہے کہ اس کے خلاف اس طرح کارروائی کریں کہ وہ

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اپنے کئے کی سزا پائے کیونکہ اگر ایسے امور جاری رہیں تو قومی اخلاق خراب ہو جاتے ہیں ۔ پس
ملزم کی رعایت گویا ہم پر ظلم ہوگا ۔ آخر ہوگا ۔ آخر میں میں نے انہیں یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ
مقدمہ کے بعد آپ کہدیں کہ ہم نے تو کوشش کی تھی مگر پھر بھی عدالت نے ملزم کو چھوڑ دیا۔
واقعات روز روشن کی طرح ثابت ہیں ، ملزم خود اقراری ہے اب اگر وہ چھوٹے تو اس کا یہ
مطلب ہو گا کہ پولیس نے صحیح طور پر مقدمہ کی پیروی نہیں کی اور وہ مجھ سے یہ وعدہ کر کے کہ
بالکل سچی کارروائی ہوگی ، رُخصت ہوئے ۔ اس گفتگو کی صحت کا مزید ثبوت یہ ہے کہ جب
سپر نٹنڈنٹ صاحب پولیس کو پولیس کی سستی کی طرف توجہ دلائی گئی تو انچارج صاحب تھا نہ
نے بیان دیا کہ ہم سستی نہیں کر سکتے تھے کیونکہ خود امام جماعت احمد یہ نے اس فعل سے بریت
ظاہر کرتے ہوئے ہمیں تاکید کی تھی کہ اس چوری کو چُھپانا نہیں بلکہ نکالنا چاہئے ، پس اس کے
بعد ہمیں کسی دوسرے کا لحاظ کس طرح ہو سکتا تھا۔ وہ صا۔ ا۔ وہ صاحب اب بھی ضلع گورداسپور میں ہیں
اور گو انہیں نظام سلسلہ سے بعض اختلافات پیدا ہو چکے ہیں مگر میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس
گواہی کو نہیں چھپائیں گے اور مجھے رپورٹ بھی ملی ہے کہ جب ان سے ایک احمدی نے اس کا
ذکر کیا تو انہوں نے کہا، میں یہ سچی گواہی ہر جگہ دینے کو تیار ہوں ۔
کچھ رشتہ داری کے متعلق اس جگہ میں رشتہ داری کے متعلق بھی کچھ کہ دینا مناسب سمجھتا ہوں ۔ مجھے افسوس ہے کہ دونوں فریق
نے اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی ہے۔ ملزم میری بڑی بیوی کی سوتیلی والدہ کے
بھائی کا بیٹا ہے۔ یہ تعلق ایک رنگ میں رشتہ داری ہے اور ایک رنگ میں نہیں بھی ۔ ڈاکٹر خلیفہ
رشید الدین صاحب مرحوم فوت ہو چکے ہیں ۔ وہ ایک پُرانے صحابی السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص حواریوں میں سے تھے۔ سلسلہ کی انہوں نے اس قدر
خدمت کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آخر انہیں ایک خط لکھا کہ اس قدر مالی خدمت
کے بعد اب آپ کو مزید کو مزید خدمت سے آزا سے آزاد کیا جاتا ہے مگر وہ اس روه استطاعت سے بڑھ بڑھ کر ہمیشہ مالی
خدمت کرتے رہے، صاحب الہام و کشف تھے اور سلسلہ کی خدمت کا جوش رکھتے تھے۔ میں
ان پر حرف گیری نہیں کرتا ، انسان کے اندرونی حالات سے دوسرا انسان واقف نہیں ہوسکتا ،
میں نہیں جانتا کہ کون سی معذوریاں انہیں تھیں جن کی وجہ سے وہ خدا تعالیٰ کے حضور اپنے آپ کو
بری سمجھتے تھے مگر حقیقت حال یہ تھی کہ انہوں نے اپنی بڑی بیوی کو جو میری ساس ہیں، اپنے سے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
الگ کیا ہوا تھا اور آخر تک الگ رکھا ، ان کو طلاق نہ دی تھی مگر انہیں ساتھ بھی نہیں رکھتے تھے۔
میں چونکہ اندرونی حالات سے واقف نہیں ، میں کسی پر بھی الزام نہیں دیتا ڈاکٹر صاحب مرحوم کو
میں ایک نیک اور پاکباز انسان سمجھتا ہوں اور اپنی ساس میں بھی کوئی ایسا عیب مجھے نہیں معلوم
جس کی وجہ سے اُن کو یہ سزا دی جاتی ۔ مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ آپس میں کوئی ایسا سمجھوتا ہو گیا تھا
جس کی وجہ سے میری ساس نے اپنے حقوق چھوڑ دیئے تھے، میں نے اپنے اطمینان قلب کو مد نظر
رکھتے ہوئے کبھی ان باتوں میں پڑنے کی کوشش نہیں کی اور سلسلہ کی طرف سے بھی ایسا نظام نہ
تھا بلکہ اب تک نہیں کہ ایسے واقعات کو سلسلہ اپنے ہاتھ میں لے کر فیصلہ کرے۔ بہر حال
صورت حالات یہ تھی اور اگر دنیا داری کو مد نظر رکھا جائے تو مجھے اپنی ساس کے ان رشتہ داروں
سے کوئی خاص رشتہ داری کا تعلق نہیں ہونا چاہئے تھا، یہ تعلق نہ حسبی تعلق ہے اور نہ نسبی ، ہاں چونکہ
میری بیوی کی سوتیلی والدہ پختہ احمدی ہیں اور احمدیت کا خاص جوش رکھتی ہیں اس لئے مجھے ان
سے اپنی حقیقی ساس کی نسبت زیادہ تعلق رہا ہے اور میں ان سے حقیقی ساس کی نسبت بے تکلف
ہوں ، آگے اپنے سالوں سالیوں میں میں نے کبھی سگے اور سوتیلے کا فرق نہیں کیا سوائے اس
کے کہ عزیزم کیپٹن تقی الدین جو میرے دو حقیقی سالوں میں سے ایک ہیں مجھے خاص طور پر
پیارے ہیں کیونکہ میں نے ان کو بچپن سے ان کے والد سے لے کر اپنے گھر میں رکھا تھا۔ مجھے
کبھی تقی الدین اور اپنے بچوں میں فرق محسوس نہیں ہوا۔ میرے لئے آج تک ناصر احمد اور
تقی الدین ایک سے ہیں یہ ہیں ہمارے خاندانی حالات ۔ ان کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ
دُنیاوی لحاظ سے مجھے مجرم کا کوئی لحاظ ہو سکتا تھا ۔ آخر تعلقات کو دوہی نقطہ نگاہ سے دیکھا جا سکتا
ہے۔ یا دنیاوی لحاظ سے یا دینی لحاظ سے ۔ اگر دنیاوی لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ رشتہ لڑائی کا
ہوتا ہے محبت کا نہیں اور اگر دینی لحاظ کو لیا جائے تو کیا یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ جو شخص دین کی
خاطر د نیوی جھگڑوں کو بُھلا کر اپنے سوتیلے رشتہ داروں کو سگوں کی طرح سمجھے گا ، وہ خدا تعالیٰ کی
ناراضگی کے موقع پر ان کا ساتھ دے گا ۔ جو شخص خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی پروا نہیں کرتا وہ تو
دنیا دار ہے ۔ اور دنیا دار کب مذکورہ بالا حالات میں محبت کا سلوک رکھنا پسند کرے گا ۔ جیسا کہ
میں بتا چکا ہوں میری سوتیلی ساس کا تعلق احمدیت کی وجہ سے ہے ۔ وہ پختہ احمدی ہیں اور جوشیلی
احمدی ہیں اس لئے کبھی میرے دل پر اس بدمزگی کا اثر جو ڈاکٹر صاحب مرحوم اور ان کی بڑی
بیوی میں تھی ، ان کے بارے میں نہیں پڑا۔ میں نے ان کو ہمیشہ عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھا

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ہے جیسا کہ قابل احترام بڑے رشتہ دار کو دیکھنا چاہئے اور اب تک اسی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔
ان کے بچوں سے بھی ، ان کے والد اور والدہ کے لحاظ سے میرے تعلقات ہیں۔ بعض کی
احمدیت سے ذاتی محبت کی وجہ سے زیادہ ، بعض کی بے پرواہی کی وجہ سے کم ۔ آگے رہے ان
کے رشتہ داران سے تعلقات صرف ان تعلقات کی بناء پر ہیں جو وہ خود رکھتے ہیں ۔ میری سوتیلی
ساس کے دو بھائی میرے بچپن کے دوست ہیں ، ڈاکٹر اقبال علی صاحب اور شیخ منظور علی
صاحب ۔ یہ میرے ساتھ سکول میں پڑھتے رہے ہیں ، دونوں ہی میرے دوست ہیں لیکن اقبال
میں اور مجھ میں بچپن سے ہی محبت چلی آتی ہے۔ اب اپنے کاموں کی وجہ سے ہم میں ؟ بی خط و کتابت
نہیں ہے إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ، سالوں کے بعد بھی ، مگر احمدیت کے تعلق کے علاوہ بھی ذاتی دوستی کو
مد نظر رکھتے ہوئے اگر میں اپنے دل کو معیار قرار دوں تو ہم دونوں کے دلوں میں اب بھی گہری
برادرانہ محبت ہے ہر اس دو ہے مگر اس دوستی کا کا موجب احمدیت ہی یت ہی تھی اور احمدیت ہی ہے، رشتہ داری اس کا ا
موجب نہ پہلے تھی اور نہ اب ہے۔ غرض اس تعلق کو رشتہ داری کا تعلق کہنا ایک لغو بات ہے۔
میری ان میں سے جس سے محبت ہے دین کی وجہ سے ہے اور اگر وہ تعلق نہ رہے تو مجھے ان سے
ذرا بھی تعلق نہیں ۔ وہ ایسے ہی اجنبی ہیں جیسے کہ اور اجنبی ۔ پھر یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ ان کے رشتہ داروں
کے جرائم پر میں ان کی خاطر پردہ ڈالوں ۔ چند سال کی بات ہے میرے دو سالوں خلیفہ
صلاح الدین اور خلیفہ ناصر الدین سے کوئی جرم ہوا تھا ، کسی سلسلہ کے کارکن کی ہتک تھی ۔ یا مار پیٹ
تھی میں نے اس بارہ میں ان کی رشتہ داری کا ذرہ بھی لحاظ نہیں کیا تھا اور نہ اب کرنے کو تیار ہوں۔
خلاصہ یہ کہ ملزم کے بارہ میں رشتہ داری کا سوال مخالف و موافق دونوں فریق نے ذاتی
فوائد کیلئے ناجائز طور پر اٹھایا ۔ ایک نے ملزم کیلئے رعایت کی تلاش میں اور دوسرے نے اپنے
آپ کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے ۔ اس بارہ میں دونوں ظالم تھے مگر دوسرے کا ظلم زیادہ تھا کیونکہ
پہلا مجرم کو سزا سے بچانے کیلئے اس کی آڑ لیتا تھا اور دوسرا ایک ناکردہ گناہ کو اور اس ناکردہ گناہ
کو جس کے ہاتھ پر اُس نے بیعت کی ہوئی تھی ، مجرم ثابت کرنے کیلئے اور حقیقت سے دونوں
دور تھے۔ میں انصاف اور صرف انصاف کو قائم کر رہا تھا ۔
ات سے دُور
مقدمہ کو کامیاب بنانے کی کوشش اتی تھا کہ میں نے انچارج صاحب تھا نہ کو بُلا
کر یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ میرا رشتہ دار کہہ کر اگر کوئی ملزم کی تائید ان سے کرانا چاہے تو ہرگز

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اُس کی بات نہ مانیں اور دلیری سے مجرم کو سزا دلانے کی کوشش کریں۔ اِس کے بعد میرے
پاس شکایت ہوئی کہ اب تک پولیس کا رویہ درست نہیں اور وہ رعایت کر رہی ہے۔ اِس پر میں
نے خان صاحب فرزند علی صاحب کو جو اُس وقت ناظر امور عامہ تھے بلا کر کہا کہ وہ شیخ صاحب
کو ساتھ لے جا کر سپرنٹنڈنٹ پولیس سے ملیں اور اس پر زور ڈالیں کہ کوئی صورت چوری
نکلوانے کی کی جائے خان صاحب شیخ صاحب کو ساتھ لے کر وہاں گئے اور سپرنٹنڈنٹ صاحب
سے کہا کہ ایک طرف تو یہ شکایت کی جاتی ہے کہ احمدی جرائم کا خود فیصلہ کرتے ہیں دوسری
طرف یہ حال ہے کہ اس قدر دیر سے چوری کا پتہ لگ چکا ہے مگر پولیس کچھ نہیں کرتی اور پھر
خواہش ظاہر کی کہ وہ شیخ صاحب کو بھی مل لیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج فرصت نہیں ، پھر وہ منگل
کے دن یا اس کے بعد آ کر ملیں اور وعدہ کیا کہ میں کسی اعلیٰ افسر کو تحقیق کیلئے مقرر کر دوں گا ۔
مجھے اس کا اتنا خیال تھا کہ میں نے بعد میں خان صاحب سے دریافت بھی کیا کہ کیا شیخ صاحب
جا کر ملے یا نہیں؟ جب انہوں نے کہا کہ نہیں تو میں نے شیخ صاحب سے جو مجھے باہر جب میں
سیر کو جا رہا تھا ، ہل گئے تھے کہا کہ آپ کیوں نہیں ملے اور جب انہوں نے کہا کہ اس نے منگل
نہیں کہا تھا بلکہ منگل یا بعد کا کوئی دن کہا تھا تو پھر میں نے تاکید کی کہ بہت جلد ملنا مفید ہوگا ۔ پھر
جب انہوں نے یہ کہا کہ مجھے یہ خیال آتا ہے کہ وہ لوگ بعض اخلاقی الزامات کو درمیان میں لانا
چاہتے ہیں ، تو میں نے ان سے کہا کہ مومن کو ان باتوں سے نہیں ڈرنا چاہئے ، الزام لگانے کے
معنی ، الزام کے ثابت ہو جانے کے نہیں ہوتے ، آپ اس کی پروا نہ کریں اور دلیری سے پیروی
کریں ۔ اگر وہ جھوٹ بولتے ہیں تو خود ہی ذلیل ہوں گے ، آپ کو کوئی نقصان نہ ہوگا ۔ چنانچہ
وہ گئے اور پولیس کا ایک بڑا افسر تحقیقات کیلئے مقرر ہو گیا۔غرض اس کیس میں جو کامیابی ہوئی
امور عامہ کے تعاون سے ہوئی اور امور عامہ نے میرے کہنے پر عمل کیا۔ پھر دوران مقدمہ مجھے
معلوم ہوا کہ جالندھر والے چوری کے سُراغ کو مٹا رہے ہیں ۔ اس پر پھر میں نے ان کو مشورہ
دیا کہ ہماری جماعت کے فلاں فلاں افسر اس ضلع میں اثر رکھتے ہیں ان کو لکھا جائے کہ
سپرنٹنڈنٹ پولیس جالندھر سے کہیں کہ وہ خیال رکھیں کہ ان کے ماتحت افسر دوسروں کا لحاظ کر
کے مقدمہ کو خراب نہ کریں۔ مجھے اب اچھی طرح یاد نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ بعض کے نام
شاید میں نے بھی اس بارہ میں خط لکھوائے مگر یہ یقینی ہے کہ میں نے کہا کہ انہیں میری طرف سے
خط لکھے جائیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
میں
مستورات کو بد نام کرنے کے خلاف کا رروائی مجھے مصوری اصلاحات
نے کہا کہ چونکہ یہ لوگ بعض باتیں مستورات کو بد نام کرنے والی کہتے ہیں ، ان کے خلاف کوئی
کارروائی کرنی چاہئے ۔ میں نے ان سے کہا کہ جو روایات اس وقت تک مجھ تک پہنچی ہیں ، ان
سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ خود الزام نہیں لگاتے بلکہ ملزم کی طرف سے کہتے ہیں کہ وہ یہ ڈیفنس
پیش کرتا ہے اس لئے اس امر کی تحقیق کا وقت نہیں ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ ہم ڈیفنس میں روک
ڈالتے ہیں ۔ میں نے مزید احتیاط کے طور پر شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ سے مشورہ لیا کہ آیا
ملزم کی طرف سے ایسی باتیں ہوں تو ہمارا مقدمہ کے فیصلہ سے پہلے کوئی قدم اُٹھانا پولیس کو یہ
کہنے کا موقع تو نہیں دے گا کہ پولیس کی تفتیش کو خراب کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اِس
وقت جو حکام کا رویہ ہے اور عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں جماعت پر جس طرح اپنی
عدالتیں جاری کر نیکا الزم ثابت کرنیکی کوشش کی گئی ہے اس کے لحاظ سے میں یہی کہوں گا کہ اس
وقت کوئی قدم اُٹھانا بہت مُصر ہو گا اسلئے احتیاط ہی کرنی چاہئے ۔
جناب
شیخ بشیر احمد صاحب کی شہادت (اس موقع پر حضور نے شیخ صاحب
موصوف کو کھڑا کر کے
حلفی بیان لیا اور انہوں نے حلفیہ شہادت دی کہ یہ درست ہے میں نے یہی جواب دیا تھا ) اس
کے بعد مصری صاحب کا بڑا لڑکا جس کی ساس کے ہاں چوری ہوئی تھی ایک روز میرے پاس آیا
اور دروازہ پر دستک دی۔ میں دروازہ پر اس سے ملنے کے لئے گیا تو اس نے کہا کہ ڈاکٹر
احسان علی کا بھائی عبدالرحمن بہت بُری بری باتیں کہتا ہے ۔ مگر آپ کوئی کارروائی ان کے خلاف
نہیں کرتے اور ان کی رعایت کرتے ہیں ۔ اس بات پر اگرچہ میرا حق تھا کہ میں اسے سزا دیتا
کہ اس نے میرے منہ پر یہ کہا کہ گویا میں انصاف نہیں کرتا اور رعایت کرتا ہوں مگر اس خیال
سے کہ ان کے دل دُکھے ہوئے ہیں میں نے اس بات کو نظر انداز کر دیا۔ اور صرف اسے یہ
کہا کہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ عبد المنان ملزم یہ باتیں کہتا ہے کہ فلاں طریق سے یہ مال نکالا گیا
ہے اور ملزم کو قانو نا حق ہے کہ دورانِ مقدمہ جو بیان چاہے دے اور اگر ہم اسے روکیں
تو حکومت کی طرف سے الزام آتا ہے۔ جس قدر نصیحت کا تعلق ہے ہم اسے کر چکے ہیں اور
شیخ بشیر احمد صاحب کی رائے بھی یہی ہے کہ ہمیں فی الحال کوئی کارروائی نہیں کرنی چاہئے اس

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
سے یہ
لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اُس نے جواب دیا کہ ضروری نہیں کہ شیخ بشیر احمد صاحب کی
رائے درست ہو۔ میں نے کہا کہ میں نے تو جو قانونی مشورہ ممکن تھا کر لیا ہے اور میں پھر بھی ان
سے پوچھوں گا مگر اس عرصہ میں تم اپنے والد سے پوچھ کر ملزم کے سوا جو دوسرے لوگ باتیں
کرتے ہوں ان کی رپورٹ اور گواہوں کے نام مجھے بھجوا دو ۔ میں ان کے خلاف کارروائی
کروں گا۔ اس وقت تک مجھے جو اطلاع ملی ہے وہ صرف یہ ہے کہ ملزم کے بعض رشتہ دار لوگوں
یہ کہتے ہیں کہ ملزم کا یہ بیان ہے ۔ میرے پاس اب تک کوئی شکایت ایسی نہیں پہنچی کہ وہ خود
اپنی طرف سے کوئی الزام لگاتے ہوں سو اگر تم کو یا تمہارے والد کو معلوم ہو تو مجھے اطلاع دو اور
گواہوں کے ناموں سے بھی اطلاع دوتا کہ اس پر کارروائی کی جائے۔ اِس پر اُس نے پھر کہا
کہ آپ کے پاس ایسی رپورٹیں پہنچ چکی ہیں ۔ یہ پھر اُس کا مجھ پر جھوٹ کا الزام تھا لیکن چونکہ
تکلیف میں انسان کے حواس درست نہیں رہتے اور ہمارے ملک میں بڑے آدمی بھی ایسے
فقرے بے سوچے کہہ بیٹھتے ہیں اور وہ تو بچہ تھا، میں نے صبر سے کام لیا اور میں نے اس کو یہی
جواب دیا کہ نہیں مجھ تک ایسی کوئی رپورٹ اب تک نہیں پہنچی ۔ تم اپنے والد سے اس بارہ میں
مجھے لکھوا دو تو میں تحقیق کرونگا ۔ اُسکو تو میں نے رخصت کیا لیکن میرے دل میں یہ احساس پیدا
ہوا کہ ان لوگوں کو سخت صدمہ ہے اور اس صدمہ کی وجہ سے سچ اور جھوٹ اور انصاف اور ظلم میں
انہیں کوئی تمیز نہیں رہی، ایسا نہ ہو یہ بچہ ہے یہ میرا پیغام اپنے والد کو نہ دے اور وہ بھی ابتلاء میں
پڑیں۔ چنانچہ جب دو تین دن تک میرے پاس مصری صاحب کا کوئی پیغام نہ آیا تو میں نے دفتر
میں آ کر ہدایت کی کہ شیخ صاحب کو خط لکھ دیا جائے کہ اگر کوئی ایسی بات ان تک پہنچی ہے تو اطلاع
دیں تا کارروائی کی جائے ۔ یہ خط دفتر کے رجسٹرات سے معلوم ہوتا ہے کہ چھ اپریل ۱۹۳۶ء کوان
کے پاس پہنچا اور ان کی رسید دفتر میں موجود ہے لیکن اس خط کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
( اس موقع پر حضور نے مولوی عبداللہ صاحب اعجاز کی حلفیہ شہادت مولوی عبداللہ صاحب
اعجاز مولوی فاضل، کار کن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کو بُلا یا کہ حلفیہ شہادت دیں کہ کیا یہ درست کارکن دفتر کہ
ہے یا نہیں اس پر انہوں نے کھڑے ہو کر حلفاً بیان کیا کہ حضور کے ارشاد پر یہ چٹھی لکھی گئی تھی
اور ہمارے رجسٹر میں مصری صاحب کے دستخط موجود ہیں )
اس کے چند دن بعد حافظ بشیر احمد ، مصری صاحب کا بڑا لڑکا پھر مجھ سے ملنے کے لئے آیا

·

آج 10 میں سے 10 باقی