جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں میاں فخرالدین صاحب ملتانی کا حصہ

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اور کہا کہ آپ نے اب تک کوئی کارروا وائی نہیں کی ۔ میں نے کہا کہ میں نے شیخ بشیر احمد صاحب نہیں کی
ایڈووکیٹ سے مشورہ لیا ہے وہ عبدالمنان کے متعلق تو کہتے ہیں کہ وہ چونکہ ملزم ہے اس کے
بارہ میں کوئی کارروائی اس وقت کرنا ٹھیک نہیں ۔ اور دوسرے معاملہ کے متعلق میں نے تم کو کہا
تھا کہ مصری صاحب سے کہو کہ جو الزام لگاتا ہے اس کا نام اور گواہ کا نام لکھیں تا تحقیق کی جائے
مگر تمہاری طرف سے اطلاع نہیں آئی۔ اس کے بعد میں نے خود تمہارے ابا کو لکھوایا کہ وہ ایسی
اطلاع دیں تا کارروائی کی جائے مگر ان کی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں آیا۔ امر اول کے
متعلق اس نے کہا کہ میرے ابا نے مرزا عبدالحق صاحب سے پوچھا تھا۔ یا کہا۔ ملتانی صاحب
نے مرزا عبدالحق صاحب سے پوچھا تھا ، مگر انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے۔ کارروائی ہو سکتی ہے
اس میں کوئی حرج نہیں ۔ میں نے کہا کہ اس معاملہ میں شیخ بشیر احمد صاحب کو میں زیادہ تجربہ کار
سمجھتا ہوں مگر چونکہ ایک دوسرے وکیل کی رائے خلاف ہے اور وہ بھی ہے اور وہ بھی تجربہ کار ہے میں
اس بارہ میں مشورہ لوں گا ۔ دوسرے امر کے متعلق اُس نے یہ کہا کہ میں نے اپنے ابا کو جا کر
بات کہدی تھی اور پھر آپ کا خط بھی مل گیا تھا مگر میں نے اپنے ابا کو جواب در ابا کو جواب دینے سے منع کر دیا
تھا کہ یہ ان کا اپنا کام ہے کہ تحقیق کریں ہمارا کام نہیں ، اس لئے آپ جواب نہ دیں۔ پھر کہا کہ
یہ ایسی بات نہ تھی کہ اسے معاف کیا جاتا ، آپکو خود اسکی تحقیق کرنی چاہئے تھی۔ اور آپ ایسا کیا
کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ میں تم کو کہہ چکا ہوں کہ میرے پاس ایسی کوئی رپورٹ اب تک
نہیں آئی اور جب تک مجھے اُس شخص کا نام معلوم نہ ہو جو ملزم ہے ، الزام کی حقیقت معلوم نہ ہو
اور گواہ نہ معلوم ہو میں کیا کارروائی کر سکتا ہوں۔ اور اب تو یہ سوال ہے کہ تم خود کوئی کارروائی
نہیں کرنا چاہتے اور دیدہ دانستہ میرے خط کا جواب نہیں دے سکتے پھر میں کیا کر سکتا ہوں ۔
دوبارہ
اس کے بعد حافظ بشیر احمد چلا گیا اور کچھ دنوں کے بعد مولوی نظام سلسلہ کی بنک ظفر محمد صاحب مجھے کئے اور کہا کہ مصری صاحب کو شکایت
ہے کہ ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔ میں نے انہیں سب قصہ سنایا اور انہیں
کہا کہ مصری صاحب کو جا کر سنا دینا اور کہہ دینا کہ جب آپ میرے خط کا جواب تک نہیں دیتے
اور جب آپ الزام اور گواہ پیش نہیں کرتے تو میں نہ تحقیق کر سکتا ہوں اور نہ کرنے کو تیار
ہوں ۔ آپ اپنا دعوی پیش کریں تو تحقیق کر سکتا ہوں ۔ اس کے جواب میں مولوی ظفر محمد صاحب
ملے اور کہا کہ مصری صاحب مانتے ہیں کہ انہوں نے خط کا جواب نہیں دیا لیکن وہ کہتے ہیں کہ

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ہمیں کسی مطالبہ کی ضرورت نہیں خلیفہ خود چاہے تو تحقیق کرلے۔
(اس موقع پر مولوی ظفر محمد مولوی ظفر محمد کا صاحب کی حلفیہ شہادت صاحب کا حلی بیان کیا گیا۔ اور
انہوں نے حلفیہ اس واقعہ کی تصدیق کی ) میں نے کہا کہ پہلے شیخ صاحب کے لڑکے کے ذریعہ
پھر دفتر کی چٹھی کے ذریعہ سے میں ان سے کہہ چکا ہوں کہ اگر ملزم کا نام بتائیں اور الزام
بتا ئیں تو میں تحقیق کر سکتا ہوں لیکن انہوں نے نظام سلسلہ کی ہتک کی اور جواب تک دینا پسند نہ
کیا اور کہا کہ ہم مقدمہ دائر نہ کریں گے سلسلہ بطور خود تحقیق کرے حالانکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ
اس وقت تک ہمارے پاس کوئی ایسی رپورٹ نہیں پہنچی جس پر جائز طور پر باز پرس کی جاسکے اور
ان سے امداد چاہی گئی تھی کہ ایسی رپورٹ کی خبر دیں تو کارروائی شروع کر دی جائے گی ۔ پھر
میں نے مولوی ظفر محمد صاحب سے کہا کہ ایک رنگ میں تو آپ کے ذریعہ بھی ان کو موقع دے
دیا گیا مگر اس سے بھی انہوں نے فائدہ نہ اُٹھایا اور سلسلہ کے پاس مقدمہ پیش کرنے پر آمادگی
ظاہر نہیں کی اس لئے اب میں کسی صورت میں سلسلہ کی طرف سے تحقیق نہیں کرونگا۔ بہر حال
الزام انفرادی جُرم کا ہے اور مدعی کا فرض ہے کہ وہ خود الزام لگائے اور اس کا ثبوت مہیا
کرے۔
تحقیقات کیوں نہ کی گئی غرض اس وقت میں نے اپنے ارادہ کو کہ ان کے متکبرانہ رویہ کی وجہ سے اُس وقت تک ان کے بارہ میں
سلسلہ ہاتھ نہ ڈالے گا جب تک یہ خود مدعی نہ بنیں ، اور بھی پختہ کر لیا۔ اور چونکہ اس سے پہلے
میں نے ناظر امور عامہ کو ہدایت دے رکھی تھی کہ مقدمہ کے ختم ہوتے ہی ملزم کے ان
رشتہ داروں کے خلاف جنہوں نے اس کی نا واجب مدد کی ہو کار روائی کی جائے ۔ اس کے بعد
میں نے ناظر امور عامہ سے کہہ دیا کہ اب وہ میری ہدایت منسوخ سمجھی جائے اور جب تک
شکایت نہ ہو کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
مولوی فرزند علی صاحب کی حلفیہ شہادت ( خان صاحب مولوی فرزند علی
صاحب نے حلفاً بیان
کیا کہ یہ درست ہے۔ پہلے حضور نے ایسا حکم دیا ہوا تھا مگر بعد میں ممانعت فرمادی ) لیکن اس
کا ذمہ دار کون ہے؟ یقینا یہ لوگ خود ذمہ دار ہیں ، بیٹا تو مجھے کہتا ہے کہ آپ رعایت کرتے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اور باپ ہے کہ پٹھی کا جواب تک نہیں دیتا بلکہ مجھے یہاں تک کہا گیا کہ آپ غلط کہتے ہیں کہ
شکایت نہیں کی گئی ۔ بے شک سلسلہ ایسے معاملات میں دخل دیا کرتا ہے مگر اُس کے لئے جو
نظام سلسلہ کا احترم کرتا ہو اور اُس وقت جب الزام کی نوعیت معلوم ہو مگر یہاں تو دونوں
باتیں نہ تھیں۔ بعض الزام تک معلوم نہ تھے اور پھر سلسلہ کی کھلی گھلی لی گھلی گھلی ہتک کی جا رہی تھی ۔ میں
جانتا ہوں کہ اگر میں اس وقت رحم کر کے سلسلہ کو بطور خود کارروائی کا حکم دے دیتا تو ان لوگوں
نے ان گستاخیوں کے بعد یہ کہنا تھا کہ دیکھا ہم نے انہیں کس طرح دبا لیا۔
ایک اور واقعہ اس ضمن میں اہلیہ ذاکر فضل الدین صاحب جن کے گھر چوری ہوئی تھی اُن کی ہمشیرہ نے میرے گھر کے لوگوں کو ایک واقعہ یاد دلایا ہے ۔ وہ
کہتی ہیں کہ میں ایک دفعہ اپنی ہمشیرہ سے رہ سے ملنے گئی تو انہوں نے شکایت کی کہ چوری ہمارے گھر
ہوئی اور ہمدردی چوروں کی کی جاتی ہے ۔ ( اس سے بھی ان لوگوں کے پراپیگنڈا کا علم ہوتا
ہے۔ ) وہ کہتی ہیں کہ اتفاقاً میں آپ کے گھر اس سے پہلے آئی تھی اور میں نے سنا کہ ڈاکٹر
احسان علی کی والدہ حضرت صاحب سے شکایت کر رہی تھیں کہ عبدالمنان پر اس اس طرح سختی ہو
رہی ہے ۔ تو حضرت صاحب نے بڑے جوش سے اُن کو جواب دیا کہ کیا آپ چاہتی ہیں کہ میں
چوروں اور ڈاکوں کی مدد کروں؟ میں چوروں اور ڈاکوں کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ تو جب میری
ہمشیرہ نے ایسا کہا تو میں نے اس سے کہا کہ بہن یہ الزام غلط ہے ، اتفاق کی بات ہے کہ میں اس
واقعہ کے موقع پر پھر ان کے گھر جا پہنچی اور میں نے اپنے کانوں سے یہ باتیں سنیں ۔ وہ تمہاری
اس طرح ہمدردی کریں اور تم اس طرح شکوہ کرو یہ ٹھیک نہیں ۔ اہلیہ ڈاکٹر فضل الدین صاحب
کی سگی اور بڑی ہمشیرہ کی یہ روایت ہے جو چوہدری حاکم علی صاحب سفید پوش کی اہلیہ ہیں ۔
انہی کا یہ بیان بھی ہے کہ چوری کے سلسلہ میں کوئی بات ان کے خاوند چوہدری حاکم علی صاحب
کو معلوم ہوئی تو وہ اپنی سالی کے پاس گئے اور کہا کہ مجھے ڈاکٹر احسان علی اس اس طرح کہتا
ہے، اگر ایسا ہو جاتا تو اچھا تھا ۔ انہوں نے جواب دیا کہ اس بارہ میں مجھے تو کوئی علم نہیں دیا
گیا ۔ اس کے بعد مصری صاحب ان سے ملے اور ناراض ہوئے کہ آپ اپنی سالی کے پاس گئے
کیوں تھے؟ آپ نے ہم سے بات کرنی تھی ۔ انہوں نے جواب دیا کہ میری رشتہ داری انہی
سے تھی اس لئے میں ان کے پاس گیا۔ اگر اس روایت میں کوئی غلط فہمی نہیں تو اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے اہلیہ ڈاکٹر فضل الدین صاحب کا کس قدرا حاطہ کیا ہوا تھا اور کس طرح

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
انکے رشتہ داروں تک کو انہیں باخبر رکھنے سے روکتے تھے ۔ غالباً اُس وقت بھی ان کے مد نظر یہ
سکیم تھی کہ اس خاندان کو بدظن کر کے اپنی سکیم میں شامل کریں جواب آ کر ظاہر ہوئی ہے۔ ان
لوگوں کی نظریں صرف دُنیا پر پڑ رہی تھیں اور یہ نہیں جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے کام روپیہ سے
نہیں بلکہ اخلاص سے ہوتے ہیں جن کا ان میں فقدان تھا اور ہے ۔
کارروائی
ڈاکٹر احسان علی کے ہاں سے دوائیاں منگانے کی ممانعت ہے تو وہ
تھی جو سلسلہ کا امیر ہونے کے لحاظ سے اِس بارہ میں میں نے کی مگر ذاتی طور پر جو کچھ میں نے
کیا اس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر احسان علی اپنے بھائی کی جو
چوری کا مرتکب ہے مدد کرتے ہیں تو میں نے اپنی چاروں بیویوں سے کہا کہ ڈاکٹر احسان علی
ایک ملزم کی مدد کرتے ہیں اس لئے آئندہ ان کے ہاں سے کوئی دوائی نہ آئے سوائے اس کے
کہ ضروری ہوا اور کسی دکاندار کے ہاں سے نہ مل سکتی ہو اور اگر تم میں سے کسی نے اس کے خلاف
کیا تو اُس دوائی کی قیمت میں ادا نہیں کروں گا۔ چنانچہ ہمارے گھر میں اس پر عمل ہوتا رہا اور
میرے ذاتی رجسٹر کے ریکارڈ بتا سکتے ہیں کہ ادویہ جو ہمارے گھر آئیں یا بھائی محمود احمد صاحب
کے ہاں سے آئیں یا پھر لاہور ۔ لاہور سے براہ راست منگوائی گئیں ۔سوائے اس کے کہ دوا اور
دکانداروں سے میسر نہ آئی اور اس کی فوری اور اشد ضرورت تھی۔ اور میں اس ہدایت کے بعد
تحقیق بھی کرتا رہا کہ اس پر عمل ہوتا رہا اور بعض دفعہ میں نے اپنی بیویوں کے پاس وہ رقعے
دیکھے جن میں دوسرے دکانداروں نے لکھا ہے کہ یہ دوا ہمارے پاس نہیں ہے تب وہ ڈاکٹر
احسان علی کے ہاں سے خریدی گئی ۔ گویا ان لوگوں کی تائید میں میں نے خود مالی نقصان بھی اُٹھایا
کیونکہ لاہور سے ادویہ کا منگوانا مہنگا پڑتا ہے اور خرچ زیادہ ہو جاتا ہے مگر یہ لوگ الزام لگاتے
ہیں کہ میں نے دوسرے فریق کی رعایت کی۔ یہ بدظنی کی انتہاء ہے اور ایسی بدظنی اور ایمان کبھی
اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ لیکن یہ اس قدر بدظنی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم شدید ظلم و دیکھتے ہوئے بھی
ایمان پر قائم رہے آپ لوگ ان ظالموں کو بھی دیکھ لیں جو میں نے ان پر کئے اور ان کے
ایمانوں کا بھی اندازہ لگائیں جو ان کے دل میں تھا۔ اگر یہ ایمان تھا تو نہ معلوم بے ایمانی کس کو
کہتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
مرزا عبدالحق صاحب کی صاحب کی رائے اب میں پھر حافظ بشیر احد کی ملاقات کی طرف آتا ہوں میں نے ذکر کیا تھا کہ
انہوں نے کہا کہ میرے والد یا کہا کہ میاں فخرالدین صاحب نے مرزا عبدالحق صاحب سے
پوچھا تھا اور انہوں نے کہا ہے کہ دورانِ تفتیش میں ہی ڈاکٹر احسان علی وغیرہ کے خلاف
کارروائی کی جاسکتی ہے۔ میں نے اس پر شیخ بشیر احمد صاحب کو دوبارہ کہا کہ آپ مرزا صاحب
سے بات کر کے مجھے اطلاع دیں کہ ان کی یہ رائے کس بناء پر ہے۔ شیخ صاحب نے ان سے
گفتگو کر کے مجھے یہ جواب دیا کہ مرزا صاحب کہتے ہیں کہ جہاں تک مجھے یاد ہے مجھ سے ایسا
ذکر تک نہیں ہوا اور اگر کوئی ذکر ہوا ہو گا تو میں نے ایسا مشورہ نہیں دیا ہوگا کیونکہ میرے نزدیک
موجودہ حالات میں ایسا کرنا خلاف مصلحت ہوگا ۔ میں ا۔ میں نے شیخ صاحب سے کہا کہ آپ
مرزا صاحب سے تحریری رپورٹ لے کر مجھے دیدیں ورنہ ان لوگوں کی تسلی نہ ہوگی ۔ چنانچہ
بھی ۔
انہوں نے مندرجہ ذیل تحریر مجھے بھیجوائی ۔
برادرم محترم ! السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ -
آپ کا خط ملا۔ یہ درست ہے کہ آپ نے عبدالمنان کے مقدمہ کے
دوران یہ ذکر کیا تھا کہ فخر الدین صاحب ملتانی نے میری طرف یہ منسوب کیا ہے کہ
میں نے یہ رائے دی ہے کہ اگر جماعت عبدالمنان برادر شیخ احسان علی صاحب کے
خلاف مقدمہ کے دوران شیخ احسان علی صاحب کے خلاف اس بناء پر کارروائی
کرے کہ وہ اپنے بھائی کو مجرم جانتے ہوئے اس کی صفائی کے لئے کوشش کر رہے
ہیں تو جماعت کا ایسا فعل قانونا جائز ہوگا اور ایسا کرنا مناسب ہوگا ۔ اور آپ نے مجھ
سے یہ دریافت کیا تھا کہ کیا واقعی میں نے کوئی ایسی رائے دی ہے ۔ اس کے جواب
میں میں نے یہ عرض کیا تھا کہ میں نے کوئی ایسی رائے فخر الدین صاحب یا کسی اور
صاحب کو نہیں دی اور نہ ہی یہ میری رائے ہے، بلکہ میرا آپ کی رائے کے ساتھ
اتفاق تھا کہ دوران تجویز مقدمہ جماعت کو شیخ احسان علی صاحب کے خلاف کوئی قدم
نہیں اُٹھانا چاہئے ۔ کیونکہ یہ کارروائی مقدمہ پر اثر انداز ہو سکتی ہے جو مناسب
66
نہیں ۔“
خاکسار عبد الحق
۱۲-۶ - ۱۹۳۷ء

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اس تحریر سے ظاہر ہے کہ مرزا عبدالحق صاحب کی رائے بھی وہی تھی جو شیخ بشیر احمد صاحب
کی تھی اور میں نے اس معاملہ میں جو کچھ کیا وہ سلسلہ کے بہترین وکلاء کے مشورے کے ماتحت
کیا اور سلسلہ کے فائدہ کے لئے کیا نہ کہ کسی ذاتی لگاؤ کی وجہ سے ۔ مگر ان لوگوں کا یہ حال ہے کہ
یہ اپنے ذاتی غصہ پر جماعت کے فوائد کو قربان کرنا چاہتے تھے اور جماعت کو حکومت کی نگاہ میں
زیر الزام لا گرفتنہ میں ڈلوانا چاہتے تھے اور پھر یہ دیدہ دلیری کہ مرزا عبدالحق صاحب کی قانونی حیثیت
کو غلط طور پر استعمال کر رہے تھے اور اُن کی طرف وہ بات منسوب کر رہے تھے جو اُ نہوں نے نہ
کہی تھی ۔ غرض واقعات یہ ہیں کہ میں ہر قدم پر دوسرے فریق کو سرزنش کرتا چلا گیا ہوں اور ان
کی تائید کرتا چلا گیا ہوں مگر یہ لوگ کسی اندرونی بغض سے متاثر ہو کر جس کا اظہار اب آ کر ہوا
ہے دانستہ لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں کہ ڈاکٹر احسان علی کی رعایت کی
جا رہی ہے اور یہ لوگ مظلوم ہیں ۔ پھر فخر الدین صاحب نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ احسان علی
نے ایک تحریر امور عامہ میں لکھ دی تھی کہ حضرت میاں شریف احمد صاحب نے احسان علی کو مشورہ
دیا کہ تم في الفور جا کر راجہ عمر دراز سب انسپکٹر بٹالہ کو قابو کر لو ۔ دروغ بر گردن راوی ۔
چند حلفیہ شہادتیں (اس کے متعلق حضور نے حضرت میاں صاحب سے سے حلفی بیان طلب
فرمایا۔ اور انہوں نے کھڑے ہو کر حلفا اس بات سے انکار کیا۔
پھر حضور نے ناظر صاحب امور عامہ سے حلفی بیان لیا۔ اور انہوں نے حلفیہ طور پر بیان کیا کہ
احسان علی صاحب نے امور عامہ میں کوئی ایسی تحریر نہیں دی۔ اس کے بعد کلرک نظارت امور عامہ
سے حلفی بیان لیا گیا۔ اور انہوں نے بھی حلفی بیان دیا کہ ڈاکٹر احسان علی کی ایسی تحریر میری نظر
سے ہر گز نہیں گزری ۔
اب آپ لوگ دیکھیں کہ میرے بعد یہ شخص میاں شریف احمد صاحب پر نہایت نا پاک
الزام لگاتا ہے کہ انہوں نے مجرم کی امداد کے لئے ناجائز طور پر پولیس کو قابو کرنے کا مشورہ دیا
اور ایسا صریح جھوٹ بولتا ہے کہ احسان علی نے امور عامہ کو ایسی تحریر لکھ کر دی مگر کوئی کارروائی
نہیں ہوئی ۔ حالانکہ میاں شریف احمد صاحب حلفیہ اس مشورہ سے انکار کرتے ہیں ، ۔
ناظر امور عامہ اور ان کا کلرک اس تحریر کے موصول ہونے اور اس کے دیکھنے سے انکار کرتے
ہیں ، اِس سب جھوٹ کے باوجود یہ لوگ مظلوم ہیں اور ہمارا خاندان ظالم اور ابھی اس کے
اخلاص اور ایمان میں بھی کوئی فرق نہیں آتا گویا یہ ایمان ان کا مولوی ثناء اللہ صاحب والی

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
تعریف تقوی کے نیچے آتا ہے کہ کچھ کر و تقوی وہیں کا وہیں رہتا ہے۔
وو
ایک اور غلط بیانی ایک اور ناط بیانی اس شخص نے یہ کی ہے کہ لکھا ہے۔ دوسرے روز احسان علی وغیرہ سارے جتن کر کے عبدالمنان کو پولیس
میں دینے پر مجبور ہوئے، حالانکہ پولیس میں اُسے میں نے بھجوایا تھا۔ یہ لوگ اُسے پکڑنے پر ہی
قادر نہ تھے پولیس میں دینا تو الگ بات ہے کیونکہ اس کے پکڑے جانے اور خود بیان دینے تک
اس کے خلاف کوئی ثبوت نہ تھا۔ پھر ایک اور بات یہ لکھی ہے کہ ” احسان علی جیسے رُسوائے عالم
کے خلاف ڈاکٹر اسماعیل کے کسی کمیشن میں بطور ڈیفنس چند ایک واقعات پر مبنی الزامات کے لکھ
دینے پر سینکڑوں روپیہ نظارت کی طرف سے اس لئے خرچ کر دیا گیا کہ احسان علی کی بریت
ثابت ہو۔ حالانکہ یہ بات بھی سرا سر غلط ہے ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ ڈاکٹر اسماعیل نے جو پہلے
جماعت سے خارج تھے مگر اب انہیں معافی حاصل ہو چکی ہے ان کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ حکام
کے پاس جا کر سلسلہ کے خلاف جھوٹی رپورٹیں کرتے ہیں ۔ چونکہ ہم اسے پسند نہیں کرتے کہ ہر
شخص جاکر پولیس والوں کے پاس بیٹھے کیونکہ اسطرح انہیں اس کے رسوخ سے فائدہ اُٹھانے
کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے۔ اور اس سے جماعت کو روکا ہوا ہے کہ صرف ضرورتا جاؤ
بغیر ضرورت کے نہ جاؤ۔ امور عامہ نے ڈاکٹر اسمعیل سے جواب طلب کیا اور انہوں نے
الزامات کا انکار کرتے ہوئے بعض اطلاع کنندوں پر الٹے الزام لگائے ، ان میں سے ایک
ڈاکٹر احسان علی بھی تھے۔ چونکہ ہمیں یقینی ثبوت مل گیا تھا کہ ڈاکٹر اسمعیل سلسلہ کے خلاف غلط سلط
رپورٹیں کرتے ہیں اور بعد میں انہوں نے تحریراً اس امر کا اقرار بھی کر لیا اس لئے سلسلہ کو
نقصان سے بچانے کے لئے محکمہ نے فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر احسان علی صاحب کو ان پر ہتک عزت کا
مقدمہ کرنے کی اجازت دے اور امداد کا وعدہ کرے۔ اور چونکہ یہ سلسلہ کی عزت کا سوال تھا نہ
کہ احسان علی صاحب کی عزت کا سوال ۔ میرے علم میں یہ بات ہے کہ ان کی امداد کی گئی بلکہ
اگر ڈاکٹر اسمعیل بعد میں اقرار نہ کر لیتے اور معافی نہ مانگ لیتے تو غالباً بعض دوسرے احمدی بھی
ان پر اس ہتک کے بدلہ میں مقدمہ کرتے جو ان دوسرے احمدیوں کی انہوں نے اپنے بیان
میں کی تھی ۔ پس اگر اس کے خلاف مقدمہ دائر کرانا نا جائز ہے تو یقیناً وہ مقدمہ بھی جائز نہیں
ہو سکتا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والے لوۃ والسلام نے حکیم فضل د مادین صاحب مرحوم اور ح ۔ مرحوم اور شیخ یعقوب علی
صاحب سے مولوی کرم دین بھیں والے کے خلاف کرایا تھا۔ اُس وقت تو جب ان دو میں سے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ایک نے مقدمہ کرنے میں کچھ تردد کا اظہار کیا تھا تو حضور نے سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا تھا۔ ان
دونوں مقدمات میں سلسلہ کی طرف سے وکلاء پیش ہوتے رہے تھے۔ کیونکہ مقدمات شخصی تھے مگر
ضرورت قومی تھی ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اُسوہ ہمارے لئے شمع راہ ہے ۔
مالی اور سفارشی امداد ایک بات میاں فخرا الدین صاحب نے دیکھی ہے کہ :۔
ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان ( ڈاکٹر احسان علی) کی مالی اور سفارشی
امداد بھی حضرت میاں بشیر احمد صاحب کے ذریعہ ہوئی یعنی اخراجات مقدمہ کیلئے روپیہ قرض
دیا گیا۔
(حضور کے دریافت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی حلفیہ شہادت فرمانے پر حضرت
میاں بشیر احمد صاحب نے حلفاً بیان کیا کہ میں نے مقدمہ کیلئے احسان علی کو کوئی روپیہ نہیں دیا۔
بعض لوگ مجھ سے قرض لے لیا کرتے ہیں ، مصری صاحب بھی لیتے رہے ہیں ، ڈاکٹر فضل دین
صاحب اور ان کی اہلیہ نے بھی لیا ہے اور احسان علی صاحب نے بھی قرض لیا تھا لیکن مقدمہ کیلئے
میں نے کوئی روپیہ کسی کو نہیں دیا )
اب اس جواب کو بھی دیکھ لو اور اُن کی عبارت پر بھی غور کرو۔ یہ صاحب نہ صرف
میاں بشیر احمد صاحب پر ایک جھوٹا الزام لگاتے ہیں بلکہ اس کے بین السطور میں یہ الزام بھی مجھ پر
ہے کیونکہ وہ لکھتے ہیں کہ مالی اور سفارشی امداد بھی میاں بشیر احمد صاحب کے ذریعہ ہوئی۔ جس کے یہ
معنی ہیں کہ میاں بشیر احمد صاحب کو میں نے ذریعہ بنایا تھا اصل میں یہ کام بھی میں نے کیا تھا گویا وہ نہ
صرف مجرم کے امدادی تھے بلکہ اس فریب میں میرے آلہ کار تھے ۔ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔
پھر ایک اور بات لکھی ہے کہ عبدالمنان کی ضمانت کیلئے حضرت میاں صاحب نے ہی دفتر سکول میں
چٹھی بھیج کر منظور علی شاہ کو رخصت دی اور گورداسپور بھیجا۔“
اس کے متعلق ہیڈ ماسٹر مولوی مولوی محمد دین صاحب کا حلفیہ بیان محمد دین صاحب کا حالی بیان ہوا کہ
حضرت میاں صاحب کا کا رقعہ مجھے ملا تھا جس میں صرف یہ تھا کہ سید منظور علی شاہ صا۔ ہ صاحب کو
رخصت دی جائے مگر اس میں ضمانت وغیرہ کا ذکر نہ تھا۔ )
یہ

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اس کے بعد سید منظور علی شاہ
سید منظور علی شاہ صاحب کا حلفیہ بیان صاحب کا مالی بیان کیا گیا۔ اور
انہوں نے یہ حلفی بیان دیا کہ مجھے ڈاکٹر احسان علی کے والد صاب نے کہا تھا کہ لڑکے کی ضمانت
دے دو۔ میں نے کہا کہ چھٹی کے سلسلہ میں پہلے ہی مجھ پر ایک محکمانہ مقدمہ چل رہا ہے اور مجھے
چھٹی نہیں مل سکتی ۔ اگر آپ رُخصت کا انتظام کر دیں تو میں ضمانت کیلئے جا سکتا ہوں ۔ چنانچہ وہ
حضرت میاں صاحب کے پاس جا کر چھٹی لے آئے اس پر میں میاں صاحب کے پاس گیا اور
کہا کہ یہ چھٹی انہوں نے ضمانت کیلئے مجھے دلوائی ہے، کیا مجھے اجازت ہے کہ ضمانت دے
دوں؟ میاں صاحب نے فرمایا کہ انہوں نے مجھے یہ تو بتایا نہیں ۔ یہ امور عامہ کا کام ہے آپ
ناظر صاحب امور عامہ سے دریافت کر لیں اگر وہ اجازت دیں تو ضمانت دے دیں اِس پر
میں نے ناظر صاحب امور عامہ سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ضمانت دینے میں کوئی
حرج نہیں ۔
ان بیانات سے ثابت ہے کہ میاں صاحب نے جب چھٹی دی اُن کو یہ علم تک نہ تھا کہ
ضمانت کیلئے یہ چھٹی مانگی جا رہی ہے۔ اور اس وجہ سے ان پر یہا یہ الزام سراسر با سراسر باطل ہے اور اسی
بدظنی پر دلالت کرتا ہے جو ان لوگوں کے دلوں میں کھن کی طرح ان کے ایمان کو کھا رہی تھی ۔
نوے روپے کا معاملہ پھر دیکھا ہے کہ عبدالمنان کے چوری کرنے کے بعد قادریان سے روپوش ہونے پر احسان علی نے نوے روپیہ
مسروقہ مال کے اس سے لے کر حضرت میاں صاحب کے پاس رکھے، یہ کہہ کر رکھے کہ یہ
مسروقہ مال ہے کیونکہ ڈاکٹر صاحب کے چوری شدہ مال میں -/۹۰ روپے بھی تھے ۔ اس سے
قبل میں خود حضرت میاں صاحب کو اس واردات کی سراغرسانی کیلئے مفصل عرض کر چکا تھا ،
چاہئے تھا کہ حضرت میاں صاحب مجھے یا مصری صاحب سے کم سے کم ذکر ہی فرما دیتے کیونکہ
تفتیش میں یہ بہت بڑا معاون بنتا مگر آخر دم تک جبکہ احسان علی نے ضرورتاً اپنے ڈیفنس کی
خاطر اس کا بیان کرنا ضروری سمجھا ، بالکل مخفی رکھا اور اشارتاً بھی ذکر نہ کیا ۔“
حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا حلفیہ بیان سے متعلق حضور نے
حضرت میاں صاحب
کو بُلا یا کہ اس واقعہ کے متعلق حلفی بیان دیں۔ چنانچہ آپ نے فرمایا کہ ڈاکٹر احسان علی نے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
مجھے جو نوے روپے دیئے تھے وہ ایک پچاس روپیہ اور چار دس دس روپیہ کے نوٹوں کی صورت
میں تھے۔ جب یہ رقم ڈاکٹر احسان علی صاحب میرے پاس لائے ۔ مجھے علم تھا کہ ڈاکٹر فضل دین
صاحب کی چوری میں نوے روپے کے قریب رقم ہے۔ چنانچہ میں خود ڈاکٹر صاحب کے مکان پر
گیا اور اُن سے نوے روپیہ کی تفصیل دریافت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ رقم نوے
روپیہ سے کچھ کم تھی اور کہ وہ دس دس اور پانچ پانچ کے نوٹ تھے۔ اس اختلاف کی بناء پر میں
نے خیال کیا کہ یہ ڈاکٹر صاحب کی چوری کا روپیہ نہیں ۔)
میاں صاحب کا بیان آپ سن چکے ہیں لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ ان کو چاہئے تھا یہ
روپیہ اپنے پاس نہ رکھتے بلکہ ناظر صاحب امور عامہ کے پاس جمع کرا دیتے۔ میری طرف سے
ایسے امور کیلئے وہ نہیں بلکہ ناظر صاحب امور عامہ مقرر ہیں ۔ ڈاکٹر احسان علی صاحب نے بھی
جب اپنی بریت میں میاں صاحب کے پاس روپیہ کا رکھ دینا بیان کا ا بیان کیا تھا تو میں نے ان سے یہی
کہا تھا کہ میں اس دلیل کو نہیں مانتا۔ ہاں اگر ناظر صاحب امور عامہ کے پاس یہ رقم رکھی جاتی تو
البتہ ایک دلیل تھی ۔ ڈاکٹر احسان علی صاحب کا یہ طریق قحبہ ڈالنے والا ہے اور میاں صاحب
نے بھی غلطی کی اور غلط اجتہاد سے کام لیا اور اس طرح دوسرے فریق کو بدظنی کرنے کا موقع
بہم پہنچایا ۔ نظام میں ان کی حیثیت جب ان کو یہ روپیہ رکھنے کیلئے مجاز قرار نہ دیتی تھی تو ان کو نہیں
رکھنا چاہئے تھا اور ناظر صاحب امور عامہ کے پاس ہی جو میری طرف سے مقرر تھے، بھیج دینا
چاہئے تھا۔ محض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بیٹا ہونے سے ان کو نظام میں کوئی خاص حیثیت
حاصل نہیں ہو سکتی۔ اس معاملہ میں اگر ان پر بدظنی کی گئی ہے تو گو وہ غلط ہومگر اس کی ذمہ واری
ایک حد تک ان پر بھی ہے ۔ یہ بات میں نے اس لئے وضاحت سے کہہ دی ہے تا کہ آئندہ وہ
خود بھی اور دوسرے لوگ بھی اِس بات کا خاص خیال رکھیں ۔
پٹرول کا ٹھیکہ پھر ایک اور شکایت یہ ہے کہ ڈا یہ ہے کہ ڈاکٹر احسان علی کو الیکشن کے ایام میں
پٹرول کا ٹھیکہ سستے داموں دے دیا گیا۔ بعض احمدی مثلاً میاں محمد اسحق
سیالکوٹی سستے داموں پر ٹھیکہ لیتے تھے انہیں نہیں دیا گیا۔ اسی طرح بٹالہ سے سستے داموں
پٹرول ملتا تھا ، وہاں سے نہیں لیا گیا۔ اور پھر وہ لکھتے ہیں کہ پٹرول کے سودا کرنے کے ذمہ وار
نظارت کی طرف سے بظاہر حالات نیر صاحب تھے ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ دراصل میں نے
ٹھیکہ دیا تھا اور نیر صاحب کو بطور آڑ اور پردہ کے استعمال کیا تھا۔ مجھے افسوس ہے کہ الیکشن کے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کا غذات محفوظ نہیں رہے ورنہ ان سے ثابت کیا جا سکتا تھا کہ میں نے زور سے ڈاکٹر احسان علی
صاحب کے ٹھیکہ میں روک ڈالی تھی مگر اب چونکہ صرف یادداشتوں پر بناء ہے میں نیر صاحب
کے بیان پر اکتفا کرتا ہوں ۔ جو ذیل میں درج ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر سمجھ کر بیان کرتا ہوں کہ :۔
ڈاکٹر احسان علی صاحب کو پٹرول کا ٹھیکہ دینے میں ( حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ) کی طرف
ا۔
سے قطعاً اشار تا یا کنا یا کوئی ہدایت نہ تھی ۔
) المسیح
۲۔ بلکہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے غالباً حضرت کے ایماء سے احسان علی صاحب کو
ٹھیکہ دینے سے روکا تھا اور میرے اصرار پر میری ذمہ واری پر اجازت دی تھی ۔
۔ چونکہ احسان علی قادیان کا لائسنسد ارصاحب جائیداد احمدی تھا، وقت کم تھا، پٹرول کے
انتظام کے فیل ہو جانے کا خطرہ تھا اس لئے گلیہ اپنی ذمہ داری پر ٹھیکہ کا معاہدہ کیا تھا۔
۴۔ قادیان میں پڑ پٹرول کا نرخ ( ایک روپیہ تیرہ آ نہ ) گیلن تھا۔ مگر معاہدہ میں ( ایک روپیہ
بارہ آنہ) پر طے کیا گیا ۔ اور بٹالہ میں کمپنیوں کے مساوی نرخ پر پٹرول لینا طے کیا گیا۔
۔ دوسرے انتظام کی کوشش کی گئی مگر کمپنی نے پانچ سو روپیہ پیشگی اور ہر سو روپیہ کے بعد
ادائیگی کا مطالبہ کیا اور وقت پر دھوکا دینے کا خطرہ تھا اس لئے قادیان کے احمدی
لائسنسد ار کو منتخب کیا گیا۔
۶۔ کسی احمدی نے ٹھیکہ لینے پر آمادگی کا اظہار نہیں کیا تھا۔
ے۔ احسان علی اور ان کے والد نے بھی انکار کر دیا تھا۔ میں نے اس شرط پر کہ اِنشَاءَ اللهُ
آپ کو نقصان نہ ہونے دوں گا میں ذمہ دار ہوں اور سو روپیہ بطور قرض پیشگی ان کو رضامند
کیا تھا۔
غرض تمام ٹھیکہ پٹرول کی ذمہ داری گلینڈ میری ہے ۔ جس میں انجمن کے مفاد مد نظر تھے ۔
حضرت کا اِس معاملہ میں قطعاً کوئی اشارہ اور ہرگز کسی قسم کی ہدایت نہ تھی کہ احسان علی سے
معاملہ کیا جائے وَاللَّهُ عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ -
عبد الرحیم نیر
۲۹-۶ - ۱۹۳۷ء

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
گو میری تحریرات اگر محفوظ رہتیں تو اس سے زیادہ واضح تھیں مگر یہ بیان بھی بہت کافی
ہے۔ نیر صاحب تسلیم کرتے ہیں کہ اس معاملہ میں اُن کو آڑ نہیں بنایا گیا بلکہ سب ذمہ داری اُن
کی تھی بلکہ میاں بشیر احمد صاحب کی معرفت اس بارہ میں اُنہیں ایک حد تک روکا بھی گیا لیکن
چونکہ اور کوئی انتظام نہ ہو سکتا تھا ، انہوں نے باوجود ڈاکٹر احسان علی کے انکار کے انہیں اس کام
پرج پر مجبور کر کے لگایا اور یہ کہ اُس وقت کی قیمتوں کے لحاظ سے جو ریٹ طے کیا گیا تھا وہ درست
تھا۔ اب کجا نیر صاحب کا یہ حلفیہ بیان اور کجا اس شخص کا یہ الزام کہ ٹھیکہ میں نے احسان علی کے
فائدہ کیلئے دلایا، نیر صاحب کو صرف آڑ بنایا گیا، بٹالہ کی ایک کمپنی سستا پٹرول دیتی تھی مگر اس
سے نہ لیا گیا اور احمدی ٹھیکیدار ملتے تھے اُن کو بھی رڈ کیا گیا۔ جو شخص اس قدر افتراء اس شخص پر
کرے جس کی اس نے بیعت کی ہوئی ہے کون بتا سکتا ہے کہ اس کے دل میں کس قد ر بغض اور
کینہ بھرا ہوا ہوگا ۔
۔
ایک الزام میاں فخرالدین صاحب نے یہ لگایا ہے کہ ایک دفعہ محمد الحق صاحب سیالکوٹی
سپرٹ بغیر لائسنس لے آئے اور احسان علی نے ان کی شکایت کر کے انہیں پکڑوا دیا۔ تو
احسان علی صاحب پر پانچ روپیہ مجرمانہ ہوا لیکن احسان علی نے کہا کہ حضرت صاحب کو اس کا علم
نہ ہوا ہو گا کہ میں نے ایسا کیا ہے ورنہ وہ ایسا نہ کرتے چنانچہ وہ مجرمانہ وصول نہ ہوا ۔ یہ الزام
سراسر بہتان اور جھوٹا ہے مجھے شروع سے یہ علم دیا گیا تھا کہ احسان علی صاحب نے رپورٹ کی
ہے۔ حق احسان علی صاحب کی طرف تھا کیونکہ اُن کے پاس سپرٹ کا لائسنس تھا۔ لیکن محمد الحق
صاحب کا بھی کوئی قصور نہ تھا کیونکہ وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ہائی سکول کے سائنس کے تجربات کے
استعمال کیلئے غلطی سے سپرٹ لاتے تھے۔ میں نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ
ایسے معاملہ میں حق کا استعمال بھی غلطی ہے باہمی سمجھوتہ کرنا چاہئے تھا۔ اور محکمہ نے احسان علی
صاحب پر پانچ روپیہ جرمانہ کیا جو ناظر صاحب امور عامہ کی رپورٹ کے مطابق اُسی وقت
وصول ہو گیا تھا۔ یہ جرمانہ اس مجرمانہ کی ادائیگی کیلئے تھا جو میاں محمد اسحق صاحب کو سرکاری عدالت
سے ہوا تھا اور اس وجہ سے انہی کو دیئے جانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ میاں محمد اسحق صاحب سے بھی
میں نے گواہی لی ہے وہ لکھتے ہیں:۔
اس معاملہ کے متعلق مرکز سلسلہ عالیہ احمد یہ میں تحقیقات ہو کر احسان علی پر اُسی قدر
مجرمانہ کیا گیا تھا جتنا میں نے عدالت سرکاری میں دیا تھا۔ چنانچہ اس مجرمانہ کی فوری ادائیگی

·

آج 10 میں سے 10 باقی