مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
تہ۔
مصری صاحب پر کوئی ابتلاء آ یا ہے اور ان کے دل میں بہت سے شکوک پیدا ہو گئے ہیں اور بعض
دفعہ انہیں یہ بھی خیال آتا ہے کہ وہ قادیان سے چلے جائیں ۔ یہ رویا بھی اُنہی دنوں انہیں پہنچ گئی
تھی چنانچہ ماسٹر غلام حیدر صاحب جو بورڈنگ مدرسہ احمدیہ کے سپرنٹنڈنٹ ہیں انہوں نے بتایا
کہ مصری صاحب نے میرے سامنے ذکر کیا تھا کہ میرے دل میں واقع میں ایسے وساوس پیدا ہو
گئے تھے اور میں چاہتا تھا کہ قادیان سے چلا جاؤں مگر جب سے میں نے حضرت صاحب کی
خواب سنی ہے ان وساوس کو دور کر کے اپنی اصلاح کر لی ہے۔ پھر تین چار سال ہوئے میں نے
ایک خواب دیکھا تھا جو اُن ہی دنوں اخبار میں شائع ہو گیا جس میں میں نے خلافت کے متعلق
لوگوں کو لڑتے دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ اس لڑائی میں ایک شخص بھی مر گیا ہے اور بعض زخمی ہوئے
ہیں ۔ یہ رویا بعینہ پوری ہوئی کیونکہ خلافت کے متعلق جھگڑا پیدا ہوا۔ میاں فخرالدین صاحب
ملتانی اور ایک دو اور آدمی زخمی ہوئے اور میاں فخر الدین صاحب ملتانی بعد میں فوت ہو گئے ۔ بہ
خبر کوئی شخص اتنے عرصہ قبل بتا سکتا تھا ؟ یقیناً یہ اسی خدا کا فعل تھا جس کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں ۔
یہ لوگ کہتے ہیں کہ چونکہ میں نے ان کی ہلاکت کے متعلق بعض پیشگوئیاں کی ہوئی تھیں اس لئے
ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے میں نے میاں فخر الدین صاحب ملتانی کو مروا دیا۔ میں اس
الزام کا جواب اپنے ایک خطبہ میں دے چکا ہوں اور بتا چکا ہوں کہ ان کے اس اعتراض کو سن کر
سلسلہ کے بعض معاندین نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ مرزا صاحب نے بھی اسی طرح لیکھرام کے قتل کی
پیشگوئی کی تھی اور پھر اپنا آدمی بھیج کر اُسے مروا دیا اور میں سمجھتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام پر جو یہ اعتراض کیا گیا ہے اس کی ذمہ واری مصری پارٹی پر ہے کیونکہ اس کے اعتراض
سے دشمنوں کو تقویت ہوئی اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی موردالزام
قرار دے دیا۔ چنانچہ سابق ڈپٹی کمشنر صاحب نے خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب سے کہا
کہ معلوم ہوتا ہے مرزا صاحب نے بھی اسی طرح لیکھرام کے قتل کی پیشگوئی کی تھی اور پھر اُسے
پورا کرنے کیلئے آدمی بھیج کر مروا دیا۔ مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میں نے کہا میرے سامنے اگر وہ
کہتا تو میں اس کی خبر لیتا۔ میرے سامنے اس نے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ مصری صاحب شکایت
کرتے ہیں کہ پہلے انہوں نے مستریوں کے متعلق پیشگوئی کی اور ان پر حملہ ہو گیا اب ان کے
متعلق پیشگوئی کی تو ان پر حملہ ہو گیا۔ اور یہ خواہیں قبل از وقت اس لئے شائع کر دی جاتی ہیں تا
اپنے فعل پر پردہ پڑ سکے اور کہا جا سکے کہ ہم نے تو کچھ نہیں کیا یہ تو خواب پوری ہوئی ہے۔ میں نے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ان سے کہا آپ کو ضلع کے انتظام کی خبر ہے آپ کیا جانتے ہیں کہ پیشگوئی کیا ہوتی ہے اور آپ کا
کیا حق ہے کہ جس بات کا آپ کو علم نہیں اُس کے متعلق آپ گفتگو کریں۔ یہ محض آپ کو دھوکا اور
فریب دیا گیا ہے ۔ اگر میری صرف یہی ایک دو پیشگوئیاں ہوتیں تب تو دھوکا لگ سکتا تھا کہ شاید
ان ایک دو پیشگوئیوں کو پورا کرنے کیلئے میں نے خود حملہ کروایا ہے مگر میری تو بیسیوں پیشگوئیاں
ہیں جو روز روشن کی طرح پوری ہوئیں ۔ جب گورنمنٹ نے ایک دفعہ یہ اعلان کیا تھا کہ اب
پنجاب اور ہندوستان سے طاعون بالکل مٹ گئی ہے تو اُس وقت اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ اگلے
سال طاعون کا شدید حملہ ہونے والا ہے ۔ چنانچہ میں نے اپنی یہ پیشگوئی خطبہ میں بیان کی اور وہ
خطبہ الفضل میں چھپ گیا جس کے عین مطابق اگلے سال اتنی سخت طاعون پھیلی اور اس سے اتنی
کثیر اموات راموات ہوئیں کہ گورنمنٹ نے تسلیم کیا کہ گزشتہ دس سال کی اموات کی مجموعی تعداد سے بھی
اس دفعہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ پھر میں نے اپنی بعض اور خوا ہیں اُسے بتائیں اور کہا
کہ کیا یہ سب کچھ میں نے کیا تھا یا خدا نے کیا تھا ؟ یہ سن کر اُس نے سر نیچے ڈال دیا اور خاموش ہو
گیا۔ میں نے کہا جس چیز کا آپ کو علم نہیں اُس کے متعلق آپ کو یہ ہرگز حق حاصل نہیں کہ اس میں
دخل دیں ۔ مگر بہر حال ان کے اس پراپیگنڈے کا نتیجہ یہ ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام پر بھی اعتراض کرنے والوں نے اعترض کر دیا حالانکہ کسی کے یقینی قتل ہو جانے کی کون
شخص خبر دے سکتا ہے۔ یہ تو ممکن ہے کہ کوئی شخص کسی کو قتل کرے اور وہ قتل ہو جائے مگر قبل از وقت
ایک خبر دینا اور پھر ویسا ہی وقوع میں آ جانا یہ انسان کے اختیار میں نہیں ۔ کیا دنیا میں ہر شخص جو
دوسرے پر حملہ کرتا ہے اپنے حملہ میں ضرور کامیاب ہو جاتا ہے لوگ ہزاروں دفعہ حملے کرتے ہیں
مگر نا کام رہتے ہیں اور پھر یہ رویا تو ہمیں بعد میں یاد آئے۔ میری اپنی یہ حالت تھی کہ جب پہلے
دن مجھے اس حملہ کی اطلاع ملی تو میں برابر یہ دعا کرتا رہا کہ یا الہی ! اب ہمارے آدمی کا قصور اسی
طرح معاف ہو سکتا ہے کہ اس کی جان بچ جائے پس تو اسے بچا لے مگر الہی منشاء کچھ اور تھا اور وہ
واقعہ ہو گیا اور نہ میرے تو واہمہ میں بھی یہ قتل نہیں تھا۔ میں صرف یہ سمجھتا تھا کہ کسی اور طرح
اللہ تعالیٰ کا ان پر عذاب نازل ہوگا اور یہ ذلیل ہو جائیں گے لیکن کیا دنیا میں روزانہ ایسے
واقعات نہیں ہوتے کہ لوگ قتل کیلئے حملے کرتے ہیں مگر ان کے حملے رائیگاں جاتے ہیں اور جن کو قتل
کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ بچ جاتے ہیں ۔ پس قتل کی خبر دینا اور پھر ویسا ہی وقوع میں آ جانا یہ
بھی بتاتا ہے کہ اس کے پیچھے خدائی ہاتھ تھا انسانی ہاتھ نہیں تھا اور نہ حملہ ہوتا مگر بے کار چلا جاتا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
باطنی فرقہ کے لوگ قتل کرنے میں بڑے ماہر تھے مگر صلاح الدین ایوبی کو انہوں نے قتل
کرنے کی تین دفعہ کوشش کی اور تینوں دفعہ ناکام ہوئے ۔ ایک دفعہ تو اُس نے حملہ آور کی شکل
پہچان لی اور کہا کہ اس کی آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے اسے پکڑ لو چنانچہ اُسے پکڑا گیا تو اُس کے
پاس سے خنجر نکل آیا۔ دوسری دفعہ کسی اور شخص نے پہچان لیا اور کہا کہ یہ باطنی فرقہ میں سے معلوم
ہوتا ہے چنانچہ وہ واقعہ میں اس فرقہ کا آدمی نکلا اور معلوم ہوا کہ وہ قتل کی نیت سے ہی آیا تھا۔ اور
تیسری دفعہ وہ نماز پڑھ رہا تھا جب وہ سجدہ میں گیا تو ایک شخص نے خنجر سے حملہ کر دیا مگر اتفاق ایسا
ہوا کہ چٹائی کا ایک کو نہ اُٹھا ہو ا تھا جس سے اُس کا پاؤں رکا اور اچانک ایک طرف گر گیا اور خنجر
بھی زمین پر آپڑا۔ صلاح الدین نے وہیں اُس کی گردن دبالی اور اُسے گرفتار کر لیا تو قتل کرنا بھی
آسان کام نہیں ۔ پھر میں اُس خدا کی قسم کھا کر جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے یہ کہہ چکا
ہوں کہ میں نے کسی کو پیٹوانا اور قتل کرانا تو الگ رہا آج تک سازش سے کسی کو چپیڑ بھی نہیں لگوائی
کسی پر انگلی بھی نہیں اُٹھوائی ۔ اور اگر میں اس قسم میں قسم میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی لعنت مجھ پر اور
میری اولاد پر ہو۔ اگر وہ بھی اپنے دعوی میں بچے ہیں تو اس قسم کا مؤکد بعذ اب حلف اُٹھا لیں پھر
اللہ تعالیٰ خود بخود فیصلہ کر دے گا کہ کون حق پر ہے ۔ مجھے تو کسی کی جان لینے سے اتنی نفرت ہے اتنی
نفرت ہے کہ میں بعض دفعہ یہ خیال کیا کرتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ مجھے اس زمانہ میں پیدا نہ کرتا اور
ایسے زمانے میں پیدا کرتا جب اسلام کیلئے جہاد بالسیف کرنا ہوتا تو مجھے اپنے نفس کو کتنا مارنا پڑتا۔
پس یہ بالکل جھوٹا الزام ہے جو وہ مجھ پر لگاتے ہیں ۔ مجھے خدا تعالیٰ نے جو کچھ دکھایا وہی
میں نے لوگوں کو بتایا اور اگر اس کی باتیں پوری ہوں تو تقدیر پر میرا کوئی تصرف نہیں ۔ اسی طرح
اور بھی بہت سے دوستوں نے اس بارہ میں رویا دیکھے تھے جن میں سے بعض الفضل میں شائع ہو
چکے ہیں اور بعض ہو رہے ہیں ۔ چنانچہ ان میں سے ایک رؤیا چوہدری محمد شریف صاحب پلیڈر
منٹگمری کا ہے۔ پچھلے سال جب میں دھرم سالہ میں تھا تو مجھے ان کی چٹھی ملی جس میں انہوں نے
لکھا تھا کہ میں نے ایک خطرناک ڈراؤنا خواب دیکھا ہے جس سے مجھے اپنی ایمانی حالت کے
متعلق شبہ پیدا ہو گیا ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک جگہ آپ بیٹھے ہیں، مجلس لگی ہوئی ہے اور آپ
شیخ عبد الرحمن صاحب مصری اور ایک اور شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ انہوں نے نفاق سے کام
لیا ہے اور میں انہیں جماعت سے خارج کرتا ہوں ۔ یہ خواب بیان کرنے کے بعد انہوں نے سخت
گھبراہٹ کا اظہار کیا ہو اتھا اور لکھا تھا کہ چونکہ مصری صاحب اور دوسرے صاحب کے متعلق یہ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
گمان بھی نہیں کیا جا سکتا کہ وہ منافق ہوں، اس لئے شاید میرے ایمان میں کوئی نقص ہے جسے ظاہر
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ رؤیا مجھے دکھائی ہے کیونکہ رویا میں بعض دفعہ ایک مؤمن کو
دوسرے مؤمن کا آئینہ بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے مگر پھر کس طرح یہ خواب لفظ بلفظ اور ہو بہو پوری
ہوئی ۔ غرض اس طرح اور بھی بہت سے دوستوں نے خواب دیکھے اور وہ اس فتنہ کے ظہور سے
پورے ہوئے لیکن آج میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض کشوف اور الہامات بتانا چاہتا
ہوں جو اس فت فتنہ کیلئے مشعل راہ ہوئے ہیں ۔
سب سے پہلے تو میں ایک ایسا الہام پیش کرتا ہوں جس کی خبر خود مصری صاحب نے ہی
ہمیں دی ہے اور جس الہام کے یاد کرانے میں ہم ان کے ممنون ہیں ۔
ان
مصری صاحب کی طرف سے جو پہلا خط مجھے پہنچا اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میرے
مقابلہ پر قدم اٹھاتے وقت آپ اس امر کو مد نظر رکھ لیں کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے سے میری بریت کر
چھوڑی ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رویاء و کشوف اور الہامات میں ایسی خبریں
موجود ہیں جن سے میری بریت ثابت ہوتی ہے۔ اور ان خبروں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے باوجود
راضات کے جو میرے دل میں آپ کے متعلق پیدا ہوئے ہیں، مجھے سلسلہ سے بدظنی نہیں
ہوئی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر میرا ایمان بڑھ گیا ہے۔ چنانچہ انہوں لکھا کہ
تذکرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام درج ہے کہ : ۔ لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ ۔
زینب کو قتل مت کرو اور زینب میری بیوی کا نام ہے ۔
پھر وہ لکھتے ہیں ۔ دیکھو اس سے پہلے یہ الہام ہے کہ:۔
أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلًا "
جو منافقوں کے متعلق قرآن کریم کی آیت ہے اور جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ جہاں کہیں پائے
جائیں گے پکڑے جائیں گے اور قتل کئے جائیں گے گویا اس الہام نے بتادیا ہے کہ منافق کی سزا
قتل ہے ۔ (حالانکہ یہ درست نہیں ۔ یہ تو خاص منافقوں اور خاص حالات کا ذکر ہے اور پھر تعجب
یہ ہے کہ وہ ہم پر تو قتل کا الزام لگاتے ہیں اور الہام کے معنے خود ایسے کرتے ہیں جس میں قتل کا
مفہوم پایا جاتا ہے ) پھر اس کے بعد کہتے ہیں کہ چونکہ پہلے الہام نے یہ بتا دیا ہے کہ منافق کو قتل
کرنے کا حکم ہے اس لئے معا دوسرا الهام اللہ تعالیٰ نے یہ نازل کر دیا کہ:
لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
زینب کو قتل مت کرو جس سے معلوم ہوا کہ زینب منافق نہیں اُس کو منافقوں میں شامل کر کے اُس
کے قتل کی تجویز نہ کرنا۔ حالانکہ ہمارے نزدیک انہوں نے اس الہام کے جو معنی کئے ہیں کہ
منافقوں کو قتل کر دو یہ بالکل غلط ہیں ۔ ہمارے نزدیک اس قسم کے احکام مختلف زمانوں کے لحاظ
سے مختلف مفہوم کے حامل ہوتے ہیں ۔ جب یہ الہام ایسے نبی پر نازل ہو جو کسی حکومت کے ماتحت
نہ ہو بلکہ خود اُس کی حکومت ہو تو اس کے معنی قتل کے بھی ہو سکتے ہیں مگر جب یہ الہام ایسے نبی پر
نازل ہو جو کسی اور حکومت کے ماتحت رہتا ہو تو وہاں قتل کے کوئی اور معنی ہوں گے اور خود لغت
والوں نے اس کی تصریح کی ہے اور لکھا ہے کہ جب بادشاہت حاصل ہو تب اس کے معنی قتل
کرنے کے ہوں گے مگر جب بادشاہت حاصل نہ ہو تو یہ معنی نہیں ہوں گے۔
بظاہر مصری صاحب نے یہ ایک اچھا حربہ نکالا ۔ لیکن جب ہم ان معنوں پر تنقید کی نظر ڈالتے
ہیں تو یہ معنی درست معلوم نہیں ہوتے ۔ لیکن بایں ہمہ اس لحاظ سے ہمیں ان کا ممنون ہونا پڑتا کہ
انہوں نے خدا تعالیٰ کی وہ وحی جو نہ معلوم کتنے عرصے کے بعد ہمارے سامنے آتی ، خود بخود
ہمارے سامنے پیش کر دی ۔ ان معنوں پر اول تنقید یہ ہے کہ سلسلہ میں فتنہ ڈالنے والے مصری صاحب
ہیں یا ان کی بیوی ؟ اگر یہ تمام فساد ان کی بیوی نے ڈالا ہے اگر وہ صدرانجمن احمد یہ کی ملازم تھی،
اگر وہ اندر ہی اندر جماعت میں تفرقہ پیدا کرتی رہی، اگر اس نے سکول کے طالب علموں پر برا اثر
ڈالا اگر اس نے ہمارے خلاف اشتہارات شائع کئے اور اگر یہ تمام شور مصری صاحب کی بیوی
نے برپا کیا ہے تو یقیناً لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ کے یہ معنی ہوتے کہ مصری صاحب کی بیوی زینب
نیک نیتی سے ایسا کر رہی ہے، اسے منافقوں میں سے مت سمجھو۔ مگر تعجب یہ ہے کہ حملہ کرنے
والے شیخ صاحب عالم ربانی کا دعویٰ کرنے والے وہ سلسلہ کا کارکن ہوتے ہوئے اس کے خلاف
کارروائیوں کا الزام ان پر پھر کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی براءت نہ کی ۔ لیکن براءت کی
تو ان کی بیوی کی جس کا درمیان میں کوئی واسطہ بھی نہ تھا، صرف ایک متبع کی حیثیت تھی ۔ غالبا یہ
طریق فیصلہ دنیا میں کہیں بھی نظر نہیں آئے گا کہ ایک حج کے سامنے سوال تو یہ پیش ہوا کہ زید نے
چوری کی اور وہ فیصلہ یہ کرے کہ زید کی بیوی چور نہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی مجسٹریٹ ایسا
فیصلہ کرے تو گورنمنٹ اُسے فوراً پاگل خانے بھیج دے۔ پس اس قسم کی بات کسی انسان کی طرف
بھی منسوب نہیں کی جاسکتی کجا یہ کہ اسے خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جا سکے ۔ اگر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے دس میں الہام اس کی تائید میں ہوتے اور ایک اُن کی بیوی کے متعلق

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
بھی ہوتا تو ہم کہہ سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے مصری صاحب کی تائید کرتے ہوئے ان کے تابعین کی
بھی تعریف کر دی مگر یہاں تو تابع کا ہی ذکر ہے متبوع کا ذکر نہیں ۔
دوسرے اگر انہی معنوں میں ان کی بیوی پر یہ الہام چسپاں کیا جائے جو وہ کرتے ہیں، تب
بھی اس کے معنے تو یہ بنیں گے کہ منافقوں کی سزا قتل ہے لیکن زینب چونکہ ایک عورت ہے اور اپنے
خاوند کے اثر کے ماتحت اس غلطی میں مبتلاء ہوئی ہے، اس لئے اسے قتل نہ کرو کیونکہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ عورتوں کو قتل نہیں کرنا چاہئے ۔ اے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے
قتل سے مراد اس جگہ ہر گز قتل نہیں ۔
الہامات کے معنے ہر زمانہ کے حالات کے مطابق بدل جاتے ہیں۔ چونکہ اس زمانہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس حکومت نہیں، اس لئے ایسے لفظوں کے معنے بھی بدل جائیں
گے اور اگر ہم اس کے معنے قتل کے ہی کریں تو اس سے خدا تعالیٰ پر اعتراض وارد ہو گا کہ ایک
طرف تو وہ کہتا ہے کہ منافقوں کو قتل کرو اور دوسری طرف حکم دے دیتا ہے کہ حکومت وقت کے
احکام کی اطاعت کرو اور کوئی قانون شکنی نہ کرو۔ کیا یہ متضاد حکم خدا تعالیٰ دے سکتا ہے اور کیا اس
الہام کے یہ معنے کرنا موجودہ زمانہ میں دین سے ہنسی اور تمسخر نہیں؟ الہامات کے معنی ہر زمانہ کے
حالات کے مطابق بدل جاتے ہیں۔ چنانچہ آپ کے الہاموں میں جہاں کہیں جہاد کا لفظ آئے گا
اس سے مراد مراد تبلیغ ہوگی ۔ ا۔ یا جب آپ کو یہ الہام ہوا کہ آریوں کا بادشاہ تو اس سے یہ مراد
نہیں تھی کہ آپ کے پاس فوجیں ہوں گی بلکہ اس کے یہ معنی تھے کہ آپ کو روحانی بادشاہت
حاصل ہے۔ اور یہ کہ آریہ اقوام کسی زمانہ میں نہایت کثرت سے احمدیت میں داخل ہوں گی۔
اسی طرح قتل کے بھی یہ معنی ہیں کہ منافقوں سے قطع تعلق کر لو ۔ چنانچہ عربی زبان میں قتل کے
ایک معنی قطع تعلق کے بھی ہیں ۔ روایات میں آتا ہے کہ جب حضرت ابو با
-
ابو بکر خلیفہ ہوئے اور
سعد بن عبادہ نے بیعت سے انکار کیا اور کہا کہ انصار کا حق زیادہ ہے ان میں سے کوئی خلیفہ ہونا
چاہئے تو حضرت عمر نے کہا اقْتُلُوا سَعْدًا قَتَلَهُ الله " اللہ سعد کو قتل کرے تم اسے قتل کر دو مگر
یہ کہیں ثابت نہیں کہ حضرت عمرؓ اور باقی صحابہؓ نے تلواریں لی ہوں اور انہوں نے سعد کو قتل کر دیا ہو
بلکہ انہوں نے اس کا مقاطعہ کہ ا مقاطعہ کر دیا ۔ سعد مسجد میں آتے نماز پڑھتے مگر کوئی ان سے گفتگو نہ کرتا۔
لسان العرب والا جس کی لغت میں ضخیم جلدوں میں ہے اور جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بھی نہایت معتبر اور اعلیٰ پایہ کی لغت سمجھتے اور اس پر اعتماد رکھتے تھے اس حدیث کا حوالہ دے کر
رض

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
لکھتا ہے کہ سعد کو قتل نہ کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ عربی میں قتل کے اور معنی بھی ہیں جن میں
سے ایک قطع تعلق کے ہیں ۔ اور حضرت عمرؓ کے اس قول کے معنی یہ تھے کہ :۔
اجْعَلُوهُ كَمَنْ قُتِلَ وَاحْسِبُوهُ فِى عِدَادِ مَنْ مَاتَ وَهَلَكَ وَلَا تَعْتَدُّوا
بِمَشْهَدِهِ وَلَا تُعَرِّجُوا عَلَى قَوْلِهِ ها یعنی اسے ایسا ہی سمجھو جیسے کوئی مقتول ہوتا ہے اور
اسے ان لوگوں میں شمار کرو جو مر چکے ہیں یعنی اگر سامنے آئے تو اس کی طرف توجہ نہ کرو اور اگر
بات کرے تو اسے جواب نہ دو۔
اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ إِذَا بُونِعَ لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْأَخِيرَ مِنْهُمَا - "
یعنی جب دو خلیفوں کی بیعت کر لی جائے تو دوسرے کو قتل کر دو۔
لسان العرب والا لکھتا ہے کہ اس جگہ بھی قتل کے معنی قتل کرنے کے نہیں ہیں بلکہ یہ معنی ہیں
کہ اَبْطِلُوا دَعْوَتَهُ وَاجْعَلُوهُ كَمَنْ قَدْمَاتَ كے کہ اس کی دعوت کورڈ کر دو اور اسے
ایسا سمجھو گویا وہ مر چکا ہے ۔ غرض قتل کے ایک معنی قطع تعلق اور واسطہ نہ رکھنے کے بھی ہیں اور یہی
معنی اس جگہ چسپاں ہوتے ہیں ورنہ جب خدا تعالیٰ نے یہ کہہ دیا کہ حکومت کی اطاعت کرو اور
اُس کے احکام کی پابندی کرو تو یہ کس طرح ممکن تھا کہ وہ یہ بھی کہہ دیتا کہ منافقوں کو قتل کر دینا اور
حکومت وقت کے قوانین کو توڑ دینا۔ پس اس جگہ قتل کے ایک معنی قطع تعلق کے ہیں اور ان
الہامات کا ایک مطلب یہ ہے کہ زینب کا تعلق بعض منافقین سے ہوگا جو اس بات کے مستحق ہوں
گے کہ ان سے قطع تعلق کیا جائے مگر تم زینب کا لحاظ کر لینا کیونکہ اُس کی حیثیت محض ایک تابع کی سی
ہوگی ۔ چنانچہ باوجود اس بات کے کہ میں ان کے معنوں کو غلط سمجھتا ہوں میں نے اس قدر لحاظ کر لیا
کہ جہاں میں نے مصری صاحب اور دوسرے منافقین سے اپنی جماعت کو قطع تعلق کا حکم دیا وہاں
میں نے یہ بھی اعلان کر دیا کہ زینب سے قطع تعلق کا حکم نہیں ہے۔
پس ان معنوں کی رو سے زینب کا ذکر بھی ضروری تھا کیونکہ پیشگوئی اصل مصداق کے متعلق ر تھا
ہی رہتی ہے اور یہ نہیں ہوتا کہ الزام شیخ صاحب پر ہو اور بریت ان کی بیوی کی ہو۔ اگر شیخ صاحب
یہ کہیں کہ تم اس الہام کو میری بیوی پر کیوں چسپاں کرتے ہو؟ تو ہم انہیں کہیں گے کہ آپ نے خود
اپنے خط میں لکھا ہے کہ یہ الہام میری بیوی سے متعلق ہے ۔ اس صورت میں ان کا یہ کہنا غلط ہو ان یہ نے
جائے گا کہ یہ پیشگوئی خواہ مخواہ ان کی بیوی پر چسپاں کی جاتی ہے۔
اب میں بتاتا ہوں کہ فی الواقع یہ پیشگوئی ان کی بیوی ہی کی نسبت ہے مگر اس کے معنی وہ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
نہیں جو وہ کرتے ہیں اصل معنوں کے بیان کرنے کیلئے میں اس تاریخ کے سارے الہامات سنا
دیتا ہوں ۔ اُس دن آٹھ الہامات ہوئے تھے جو یہ ہیں :۔
ا - اَنْتَ إِمَامٌ مُبَارَک ۱۸ تو بڑا مبارک امام ہے۔
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ كَفَرَ اللہ تعالیٰ کی اس پر لعنت ہے جس نے انکار کیا۔
إِنِّي مَعَكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۲ میں تیرے ساتھ ہوں آسمان میں بھی اور زمین
میں بھی ۔
۴- إِنِّي مَعَكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ان میں دنیا اور آخرت میں تیرے ساتھ ہوں ۔
ه - إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ ۲۲ خدا تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ
ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہے جو محسن ہیں ۔
- أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلاً کچھ منافق گندے الزام لگا ئیں گے اور وہ اس
قابل ہوں گے کہ وہ جہاں کہیں ہوں ان سے قطع تعلق کر لیا جائے
لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ زینب کو تباہ نہ کرو۔
آسمان ایک مٹھی بھر رہ گیا ۲۳
یہ خدا تعالیٰ کے غضب کی طرف اشارہ ہے کہ اُس وقت منافقوں کی حرکات پر خدا تعالیٰ کا
غضب بھڑ کے گا۔
ان الہامات میں دو قرآن کریم کی آیتیں ہیں ۔
-
اوّل إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ
کہ اللہ تعالیٰ متقیوں اور محسنوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہ آیت سورہ نحل کے سولہویں رکوع
میں ہے اور دوسری آیت یہ ہے کہ اَيْنَمَا ثُقِفُوا اُخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلاً یہ سورہ احزاب کی
ایک آیت کا ٹکڑا ہے اور اس کے ساتھ کی آیات یہ ہیں :۔
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمُ
عَذَابًا مُّهِيناً - وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا
بُهْتَانًا وَإِثْماً مُّبِينًا - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ
عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَا بِيُبِهِنَّ - ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا
رَّحِيمًا - لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِيْنَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًاه
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو خدا اور اس کے رسول کو ایذاء دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ
نے ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی ہے اور ان کیلئے سخت ذلیل کرنے والا عذاب تیار کیا ہے
اور وہ لوگ جو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دکھ دیتے اور اور ان ان پر الزام لگاتے ہیں ؟ بغیر اس
کے کہ انہوں نے کچھ کیا، یقیناً وہ ایک بہت بڑا بڑا بہتان باندھتے اور کھلے کھلے گناہ کے مرتکب بنتے
ہیں ۔ اے نبی ! تو اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہہ دے کہ وہ اپنی
چادریں جُھکا کر منہ کو چھپا لیا کریں۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ وہ پہچانی جائیں گی اور انہیں ایذاء
نہیں پہنچے گی اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔ اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں گند
ہے اور شہر میں بے بنیاد افواہیں اُڑاتے رہتے ہیں باز نہ آئے تو ہم تجھے ان کے مقابلہ کیلئے کھڑا
کر دیں گے اور پھر وہ تیرے قریب نہیں رہ سکیں گے ہاں کچھ تھوڑا عرصہ رہ لیں تو رہ لیں ۔ یہ لوگ
ملعون ہیں اور خدا تعالیٰ کی لعنت کے نیچے ہیں جہاں کہیں یہ لوگ پائے جائیں پکڑے جائیں اور
انہیں قتل کیا جائے یعنی ان سے کامل طور پر مقاطعہ کیا جائے ۔
اب قطع نظر کسی اور الزام کے اگر اسی الہام کو لے لیا جائے اور دیکھا جائے کہ قرآن کریم
میں یہ آیت کس مقام پر بیان کی گئی ہے تو اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ مصری صاحب کا قدم راستی
پر ہے یا ضلالت اور گمراہی پر ۔
ان آیتوں میں مضمون یہ بیان کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے رسول کے خاندان اور مؤمن
عورتوں پر بعض لوگ گندے اتہام لگاتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں اور انہیں
ہماری طرف سے بہت جلد سزا ملے گی ۔ پس ان آیات میں دوگروہوں کا ذکر کیا گیا ہے ایک وہ
جن پر گندے الزام لگائے جاتے ہیں اور ایک وہ جو گندے اتہام لگانے والے ہیں ۔ جو لوگ
گندے اتہامات لگاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو منافق قرار دیتا ہے اور جن پر یہ اتہامات لگائے
جاتے ہیں ان کو بری قرار دیتا ہے۔ اب مصری صاحب دیکھ لیں کہ ان آیات کے مطابق وہ کس
مقام پر ہیں اور ہماری جماعت کسی مقام پر ہے۔ آیا میں اور ہماری جماعت کے دوسرے لوگ
ان پر الزام لگاتے ہیں یا وہ ہم پر الزام لگاتے ہیں۔ بہر حال جو بھی الزام لگانے والا ہے قرآن کریم
اسے مجرم قرار دیتا ہے اور جن پر الزام لگایا گیا ہو انہیں بری قرار دیتا ہے۔ اب اگر میں نے کہا
ہے کہ مصری صاحب زانی اور بدکار ہیں تو وہ اپنے آپ کو سچا کہہ سکتے ہیں اور اگر انہوں نے مجھے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
زانی اور بدکار قرار دیا ہے تو پھر وہی جھوٹے ثابت ہوتے ہیں اور واقعہ یہی ہے کہ مصری صاحب
ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم نے ان پر کوئی الزام نہیں لگایا ۔ اب یہ کیسی عجیب بات ہے کہ آیت تو یہ
کہتی ہے کہ الزام لگانے والا جھوٹا۔ نے والا جھوٹا ہے اور آیت یہ بتاتی ہے کہ نبی کے خانہ نبی کے خاندان پر بعض لوگ الزام
لگائیں گے اور اس طرح خدا اور اس کے رسول کو دُکھ دیں گے اسی طرح وہ مؤمن مردوں اور
مؤمن عورتوں پر الزامات لگا ئیں گے حالانکہ وہ بری ہوں گے مگر مصری صاحب کہتے ہیں کہ اس
الہام سے میری بریت ثابت ہوتی ہے حالانکہ آیت انہیں جھوٹا قرار دے رہی ہے ۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان دنوں کے الہامات دیکھنے سے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ الہامات ایک سلسلہ کی کڑی ہیں کیونکہ ۹ ۔ فروری ۱۹۰۸ ء کو تو یہ الہام ہوا کہ أَيْنَمَا ثُقِفُوا
اخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلاً - مگر اس سے چند دن پہلے ۲۱ ۔ جنوری کو یہ الہام ہوا کہ مَلْعُونِينَ
أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا ۲۵ جو اسی آیت کا پہلا ٹکڑا ہے جو سورہ احزاب میں ہے گویا وہی آیت جو
۹۔ فروری کو آپ پر الہاما نازل ہوئی اس کا پہلا ٹکڑا ۲۱ ۔ جنوری کو آپ پر الہاما نازل ہو چکا تھا
جس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ کسی خاص مضمون کی طرف اشارہ ہو رہا ہے۔ پھر ۱۹ ۔ جنوری
۱۹۰۸ ء کا الہام ہے کہ اِنِّی مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ هَذِهِ ہے کہ میں تیرے ساتھ اور تیرے
اس موجودہ اہل کے ساتھ ہوں ۔ یہ نہیں کہ کوئی دوسو یا تین سو سال کے بعد اہل ہو گا جس کے
ساتھ میری تائید ہوگی جیسے غیر مبائعین کہا کرتے ہیں کہ تین سو سال کے بعد کوئی مصلح موعود پیدا ہو
گا اور اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو خاندان ہو گا اس کے ساتھ اس کی تائید
ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ نے اس الہام کے ذریعہ اس شبہ کا ازالہ کر دیا اور ھذہ کا لفظ لا کر بتا دیا کہ وہ
خاندان جواب موجود ہے اس کے ساتھ میری تائیدات ہیں ۔ اور عجیب بات یہ ہے کہ میں نے جو
آیتیں سورۃ احزاب کی پڑھی ہیں ان میں بھی رسول کریم ﷺ کے اہل کا ذکر ہے ۔ پس یہ الہام
بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اور اس سے یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۔ جنوری سے
۹۔ فروری ۱۹۰۸ء تک کے الہامات ایک ہی واقعہ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ اور چونکہ ان
سب کا موجودہ فتنہ سے تعلق ہے اس لئے میں یہ تمام الہامات پڑھ دیتا ہوں ۔
(1) ۱۹ ۔ جنوری کا الہام ہے۔
إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ أَهْلِكَ ھذہ میں تیرے ساتھ اور تیرے موجودہ اہل کے ساتھ
ہوں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
(۲) ۲۱ ۔ جنوری کا الہام ہے۔
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وہ ملعون ہیں جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے
جائیں گے ۔
(۳) إِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ ۲۷ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے
ہیں ۔
پھر ۲۶ ۔ جنوری کے الہامات ہیں
(۴) حَرَّقَهُمَا اللَّهُ ۲۸ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جلا دے گا۔
(۵) قَتَلَهُمَا اللَّهُ ۲۹ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو تباہ کر دے گا۔
(۶) میری فتح ہوئی ۔
(۷) إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكَ * سے ہم اسے تیری طرف واپس لائیں گے ۔
(۸) أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ سَمْعِی تو مجھے ایسا ہی پیارا ہے جیسے میرا ذکر کیونکہ سمع ذکر اور شہرت
کو بھی کہتے ہیں ۔
-
پھر ۲۸ ۔ جنوری کے الہامات ہیں :۔
(۹) إِنِّي مَعَكَ يَا إِبْرَاهِيمُ اے اے ابراہیم میں تیرے ساتھ ہوں ۔
(۱۰) از خدا یا بند مردانِ خدا ۔ ۲ سے خدا کے بندے خدا سے پاتے ہیں ۔
اس کے بعد ۹ ۔ فروری کے الہامات جو پہلے بیان ہو چکے ہیں ان الہامات کو دیکھنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح سورۃ احزاب کی آیتوں میں اہلِ بیت کا ذکر ہے اسی طرح یہاں بھی
ہے ۔ جس طرح وہاں بعض تکلیف دینے والوں کا ذکر ہے اسی طرح یہاں بھی ہے۔ جس طرح
وہاں مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلًا ہے اس سلسلۂ الہام میں بھی ہے۔
بلکہ یہ عجیب بات ہے کہ ۹۔ فروری کے الہاموں میں دوسری آیت سورہ نحل کی ہے ۔ یعنی اِنَّ اللهَ
مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ اور اس آیت سے پہلے قرآن کریم میں بھی حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا ذکر ہے چنانچہ فرماتا ہے ۔ ثُمَّ اَوْ حَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعُ مِلَّةَ ابْرِهِيمَ
حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - ۳۳ اور یہاں بھی ۲۸ ۔ جنوری کا یہ الہام ہے کہ انبی
مَعَكَ يَا إِبْراهِيمُ ۔ اس طرح تمام الہاموں کی کڑی مکمل ہو جاتی ہے اور پتہ لگتا ہے کہ
۱۹ ۔ جنوری کے الہام سے ۹ ۔ فروری کے الہامات تک آپ کو چار دفعہ الہام ہوئے ہیں یعنی ۱۹۔

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
جنوری کو ، ۲۱ ۔ جنوری کو ، ۲۶ ۔ جنوری کو اور ۲۸ ۔ جنوری کو اور ان تمام الہامات کا باہم تعلق ہے۔
چنانچہ دیکھ لو ۹ ۔ فروری کے الہامات میں دو آیتیں ہیں، ایک سورہ نحل کی اور ایک سورہ احزاب
صلى الله
عل وسه
کی ۔ اور سورہ احزاب کی آیات میں رسول کریم ﷺ کی بیویوں پر الزامات لگا ۔
آیتوں سے
صلى الله
عروسه
زامات لگائے جانے کا
۔
ذکر ہے ۔ اس کے مقابلہ میں ۱۹ ۔ جنوری کا الہام اس بارہ میں یہ ہے کہ اِنِّی مَعَكَ وَمَعَ
اَهْلِ ھذہ ۔ اس کے بعد ۱ ۲ ۔ جنوری کو الہام ہوئے اور ان میں بھی ۹۔ فروری والے الہام کا
پہلا ٹکڑا کہ مَلْعُوْنِيْنَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا بعینہ موجود ہے ۔ پھر ۲۶ ۔ جنوری کو جو الہام ہوئے
ہیں ان میں پھر الزام لگانے والوں کے دو لیڈروں کا ذکر ہے اور ان سزاؤں کا ذکر ہے جو
۹۔ فروری والی آیت میں ہیں یعنی قتل یا قطع تعلق ۔ پھر ۲۸ ۔ جنوری کو جو الہام ہوئے ہیں ان میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مثیل ابراہیم قرار دیا گیا ہے۔ جس طرح سورہ نحل کی
پہلے رسول کریم ﷺ کو ملت ابراہیم کی اتباع کا حکم دیا گیا ہے ۔ ۲۸ ۔ جنوری کے
بعد پھر ۹۔ فروری کے یہی الہامات ہیں درمیان میں اور کوئی الہام نہیں ہے ۔ اس تفصیل سے یہ
امر قطعاً ثابت ہو جاتا ہے کہ ۱۹۔ جنوری سے لیکر ۹۔ فروری تک کے الہامات گو الگ الگ
تاریخوں میں ہوئے ہیں لیکن ایک ہی مضمون کے متعلق ہیں اور مضمون یہ ہے کہ تیرے اہل وعیال
سے دشمنی کی جائے گی مگر میں تیرے اور تیرے اہل وعیال کے ساتھ ہوں گا۔ الزام لگانے والے
گندے الزام لگائیں گے ( جیسا کہ احزاب کی آیتوں کے مضمون سے ظاہر ہے ) اور خدا تعالیٰ کی
لعنت کے مستحق ہوں گے۔ ان کو خیال رکھنا چاہئے تھا کہ اللہ تعالیٰ کے شعائر کی ہتک ایمان کے
منافی ہے۔
پھر فرماتا ہے کہ اس تحریک کے دو لیڈر ہوں گے اللہ تعالیٰ ان پر ناراض ہوگا اور اللہ تعالیٰ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کو فتح دے گا۔ اس کے بعد ایک الہام ہے کہ
اللہ تعالیٰ اسے تیری طرف واپس لائے گا اس سے یا تو مرتدین میں سے کسی کی ہدایت مراد ہے
اور یا پھر یہ مراد ہے کہ سلسلہ کا وقار جو کھویا جائے گا اُسے اللہ تعالیٰ واپس لائے گا ۔ پھر فرماتا ہے تو
مجھے ایسا ہی پیارا ہے جیسے میرا ذکر یعنی جس طرح مجھے اپنی نیک نامی کا خیال ہے اسی طرح تیری
نیک نامی کا بھی خیال ہے ۔ پھر فرمایا ۔ اے ابراہیم ! یعنی مِلَّةَ ابرھیم کی اتباع کرنے والے!
میں تیرے ساتھ ہوں ۔ یاد رکھ کہ جو خدا تعالیٰ کے بندے ہوتے ہیں گو دنیا ان کے خلاف ہو
جائے مگر وہ اللہ تعالیٰ سے مدد پاتے ہیں ۔ ( اس میں اشارہ ہے کہ اُس وقت بہت سی اقوام سلسلہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی