مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
کے خلاف ہو جائیں گی ) پھر فرماتا ہے تو امام ہے مبارک ۔ بَركَةٌ اُس گڑھے کو کہتے ہیں جہاں
پانی جمع ہو جاتا ہے ۔ ۳۴ پس مطلب یہ ہے کہ ہر قسم کی برکتیں تیرے ساتھ جمع ہیں اور تیرے بعد
اور لوگ تیرے کام کو چلانے والے ہونگے نہ کہ صرف تجھ پر یہ امر ختم ہو جائے گا۔ جو تیرے اس
مقام کا انکار کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی لعنت کے نیچے ہوگا ۔ میں تیری مدد کروں گا اُس وقت بھی کہ تو
آسمان میں ہوگا یعنی بعد الموت اور اُس وقت بھی جب تو زمین میں ہوگا یعنی زندگی میں گویا
دنیوی امور میں بھی تیری مدد کروں گا اور اُخروی امور میں بھی اور ایسا کیوں نہ ہو کہ تو ابراہیمی
مقام پر ہے اور اللہ تعالیٰ متقیوں اور محسنوں کی امداد کرتا ہے ۔
یہاں اللہ تعالیٰ نے اِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ فرما کر
میرے اور مصری صاحب کے باہمی اختلاف کا ایک رنگ میں فیصلہ فرما دیا ہے ۔ مگر اس لئے کہ
اس کے سمجھنے میں سہولت ہو میں ایک مثال دے دیتا ہوں ۔ غیر احمد یوں سے جب مجھے مذہبی گفتگو
کرنے کا موقع ملتا ہے میں ہمیشہ ان سے ایک سوال کیا کرتا ہوں مگر آج تک مجھے اُن میں سے کسی
نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔ میں اُن سے کہا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا
ہے ۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِایسته ۳۵ کہ اس سے زیادہ
اور کوئی ظالم نہیں جو خدا تعالیٰ پر افتراء کرے یا اُس کی آیات اور سچی تعلیم کی تکذیب کرے اور
دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسْجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ ٣٦
کہ اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو خدا تعالیٰ کی مساجد میں لوگوں کو ذکر کرنے سے روکے ۔ جب
ہمارا تمہارا اختلاف ہے اور تم یہ کہتے ہو کہ اَظْلَمُ نَعُوذُ بِاللهِ) مرزا صاحب تھے کیونکہ انہوں
نے خدا تعالیٰ پر افتراء کیا اور ہم یہ کہتے ہیں کہ اظلم تم ہو کیونکہ تم نے ایک سچے کی تکذیب کی تو
آؤ ہم قرآن کریم سے ہی پوچھیں کہ ہم دونوں میں سے اَظْلَم کون ہے ۔ سو جب ہم قرآن کو
دیکھتے ہیں تو اس میں یہ لکھا ہوا پاتے ہیں کہ جو مساجد میں عبادت کرنے سے لوگوں کو روکتے ہیں
وہی اظلم ہیں ۔ اب دیکھ لو ہم نے اپنی مساجد میں کبھی کسی کو عبادت کرنے سے نہیں روکا بشرطیکہ
وہ فتنہ و فساد کی نیت نہ رکھتا ہو مگر تم اپنی مساجد میں احمدیوں کو نماز نہیں پڑھنے دیتے اور انہیں اللہ تعالیٰ
کی عبادت کرنے سے روکتے ہو۔ پس اس آیت نے ہمارے اس جھگڑے کا فیصلہ کر دیا اور بتا دیا
کہ اظلم ہم نہیں بلکہ تم ہو اور تم ہی ایک سچے مامور کی تکذیب کر کے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد
بن رہے ہو۔ اسی طرح اس آیت میں بھی اللہ تعالیٰ نے دو باتیں بیان فرمائیں ہیں ۔ اول یہ کہ اللہ تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
متقیوں کے ساتھ ہے اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ محسنوں کے ساتھ ہے ۔ مصری صاحب کو میرے
متقی ہونے میں قحبہ ہے اس لئے اس جھگڑے کا فیصلہ اب اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہم قرآن سے ہی
دیکھیں کہ اس آیت کا جو دوسرا حصہ ہے یعنی یہ کہ اللہ تعالی محسنوں کے ساتھ ہے اس کے لحاظ سے
وہ میرے محسن ہیں یا میں ان کا محسن ہوں ۔ اگر وہ میرے محسن ہوں تو متقی بھی وہی ہو سکتے ہیں
اور اگر میں ان کا محسن ہوں تو لازماً متقی بھی میں ہی ہونگا۔ اس لحاظ سے اگر دیکھو گے تو یہی ثابت
ہو گا کہ میں ان کا محسن ہوں ۔ چنانچہ مصری صاحب کو مصر صدرانجمن احمد یہ نے نہیں بھیجا بلکہ ان کے
مصر جانے اور وہاں کے قیام کے اخراجات کیلئے کچھ روپیہ میں نے دیا تھا اور کچھ روپیہ
چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم نے دیا تھا ۔ اس طرح ہم دونوں نے انہیں مصر بھیجا تھا پس
ان کی مصریت کی عظمت بھی میری وجہ سے ہی قائم ہوئی کیونکہ میں نے اور چوہدری نصر اللہ خان
صاحب مرحوم نے اُن کے اخراجات برداشت کئے اور یہاں اللہ تعالیٰ نے یہی بیان فرمایا ہے کہ
میں محسنوں کے ساتھ ہوں ۔ پس جب محسن میں بنا تو لازما متقی بھی میں ہی ٹھہرا اور اللہ تعالیٰ کی
تائیدات نے بھی ثابت کر دیا کہ میں ہی متقی اور میں ہی محسن ہوں ۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
ایک جماعت جس کے دو لیڈر ہونگے بہتان باندھے گی ۔ وہ لوگ جہاں بھی ہونگے اللہ تعالیٰ کی
گرفت میں آئیں گے اور ان سے قطع تعلق کرنے کا حکم دیا جائے گا ۔ پس اے لوگو! اس گروہ
سے زینب کا تعلق پیدا کر کے اُسے بھی اس ہلاکت میں نہ ڈالو۔ یاد رکھو کہ یہ فتنہ معمولی نہ ہوگا بلکہ
آسمان پر بھی اس سے تہلکہ پڑ جائے گا پس اس کام کی جرات نہ کرو۔
اوپر جو تشریح بیان کی جا چکی ہے اس سے باقی باقی سب باتیں تو ظاہر ہیں البتہ پہلی پیشگوئی لالالالالالام
لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ کا حل رہ جاتا ہے کیا واقعہ میں اس الہام سے اسی مضمون
کی طرف اشارہ ہے؟ سو یا د رکھنا چاہئے کہ زینب کی شمولیت اس فتنہ میں شیخ مصری صاحب سے
شادی کی وجہ سے ہوئی ہے اس لئے اب ہم ابتداء کی تاریخ کو دیکھتے ہیں کہ اس میں اس کا کیا حل
ہے ۔ سو ہمیں اس الہام کا ایک واضح شانِ نزول مل جاتا ہے جو یہ ہے کہ ۱۹۰۸ء کے شروع میں
حافظ احمد اللہ خان صاحب مرحوم کی دولڑکیوں کی شادی کی تجویز ہوئی جن میں سے بڑی کا نام
زینب اور چھوٹی کا نام کلثوم تھا۔ زینب کے متعلق اور بھی بعض لوگوں کی خواہش تھی چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی شادی شیخ مصری صاحب سے ناپسند کی لیکن حسب عادت
زیادہ زور نہیں دیا۔ انہی دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام ہوا کہ لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
زینب کو ہلاک مت کرو۔ حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم نے دوسرے شخص کو کسی نہ کسی وجہ سے ناپسند
کیا اور یہ خیال کیا کہ اس الہام کا مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مشورہ غلط ہے
وہاں شادی نہ کی جائے بلکہ مصری صاحب سے شادی کی جائے اور خیال کیا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی رائے کو الہام نے رڈ کر دیا ہے ۔ چنانچہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بات نہ مانی اور شیخ مصری صاحب سے شادی کر دی ۔ چنانچہ یہ الہام ۹ ۔ فروری ۱۹۰۸ ء کو ہوا
اور ۱۷ ۔ فروری ۱۹۰۸ ء کو شیخ مصری صاحب کا نکاح زینب سے کر دیا گیا اور یہ تاریخ اس طرح
محفوظ رہی کہ مصری صاحب کا نکاح دو اور نکاحوں سمیت اُسی دن ہوا تھا جس دن کہ ہماری ہمشیرہ
مبارکہ بیگم کا نکاح ہوا تھا اور وہ ۱۷۔ فروری تھی ۔ گویا اللہ تعالیٰ نے صاف کہہ دیا تھا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی بات مان لو اور مصری صاحب سے نکاح نہ کرو ورنہ یہ نکاح اسے منافق
بنانے کا نتیجہ پیدا کر دے گا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو شاید اس زینب کے متعلق اسے
سمجھا ہی نہیں اور لڑکی کے باپ نے اُلٹ نتیجہ نکالا حالانکہ خدا تعالیٰ کا منشاء اس الہام سے یہ تھا کہ
اس شخص سے ایک بھاری فتنہ پیدا ہونے والا ہے اس سے زینب کا ، زینب کی شادی نہ کرو اور ور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی بات مان لو۔ پھر اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم کو یہی مشورہ دیا تھا۔ چنانچہ جب مصری صاحب جماعت سے علیحدہ
ہوئے ہیں تو پیر منظور محمد صاحب نے مجھے کہلا بھیجا کہ میرے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم کو کہا تھا کہ شیخ عبدالرحمن صاحب سے شادی نہ کی جائے مگر جب حافظ صاحب
نے اس بات کو نہ مانا اور اسی جگہ لڑکی کی شادی کر دی تو مجھے سخت غصہ آیا اور میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے کہا کہ حضور خدا تعالیٰ کے مامور ہیں اور خدا تعالیٰ
کا حکم ہے کہ جب مامور ایک بات کہہ دے تو تمام مومنوں کو چاہئے کہ اس پر عمل کریں مگر
حافظ احمد اللہ صاحب نے حضور کی نافرمانی کی ہے اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
بات تو آپ نے جو کہی ہے یہ ٹھیک ہے مگر ایسے معاملات میں میں دخل نہیں دیا کرتا۔ جب یہ
روایت مجھے پہنچی تو گو اس روایت میں مجھے کوئی محبہ نہیں ہو سکتا تھا مگر چونکہ یہ اکیلی روایت تھی اس
لئے مجھے اس بات کا فکر ہوا کہ کوئی اور گواہ بھی ہونا چاہئے ۔ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ دوسرے
دن کی ہی ڈاک میں مجھے ایک خط ملا جو نشی قدرت اللہ صاحب سنوری کی طرف سے تھا۔ اس میں
انہوں نے لکھا تھا کہ ۱۹۱۵ء میں جب میں قادیان آیا تو اُس وقت مجھے کسی دوست سے قرآن
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
پڑھنے کی ضرورت محسوس ہوئی ۔ چنانچہ میں نے حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم سے قرآن کریم پڑھنا
شروع کر دیا۔ ایک دن باتوں باتوں میں انہوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے مجھے اپنی لڑکی زینب کا رشتہ کسی اور شخص سے کرنے کا کہا تھا مگر انہی دنوں آپ پر یہ الہام
نازل ہوا کہ لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ جس سے میں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی رائے صحیح نہیں اور میں نے شیخ مصری صاحب سے رشتہ کر دیا
مگر اب شیخ مصری مجھے سخت تنگ کرتا ہے اور اس نے مجھے بڑی بڑی تکلیفیں پہنچانی شروع کر دی
ہیں جس سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حکم نہ ماننے کا نتیجہ ہے۔ چنانچہ
مجھے بھی یاد ہے کہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں شیخ مصری صاحب نے بازار میں اپنے
خسر کو مارا ۔ جس پر حضرت خلیفہ اول مصری صاحب سے سخت ناراض ہو گئے اور میں نے کئی دن
آپ کی منتیں کر کے انہیں معاف کروایا۔ پس اس الہام کے یہ معنی تھے کہ تم زینب کی شیخ مصری صاحب
سے شادی مت کرو، ورنہ اس کا ایمان بھی برباد ہو جائے گا ۔ چنانچہ واقعات نے ثابت کر دیا کہ
اس شادی سے اس کا ایمان بھی ضائع ہو گیا۔
اب دیکھو یہ کیسی زبر دست پیشگوئی ہے جس کی طرف خود مصری صاحب نے توجہ دلائی
ہے۔ معلوم ہوتا ہے ان کی بیوی کو یہ یاد تھا کہ ایسا الہام ہوا تھا اور میرے والد نے اسے میرے
متعلق سمجھا تھا۔ اس طرح ان کا ذہن اس طرف گیا اور شاید جو کام ہم سے دیر میں ہو سکتا ، وہ خود
انہوں نے کر دیا۔ بالکل اسی طرح جس طرح بکری نے چھری نکالی تھی ۔ کہتے ہیں کہ کوئی شخص تھا
جس نے بکری ذبح کرنے کیلئے چھری نکالی مگر پھر کہیں رکھ کر بھول گیا اور اس پر بچوں نے کھیلتے
ہوئے مٹی ڈال دی اور وہ مٹی کے نیچے چُھپ گئی۔ اُس نے چھری کو بہتیرا تلاش کیا مگر نہ ملی ۔ وہ
حیران سا کھڑا تھا کہ بکری نے پیر مارنا شروع کر دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مٹی ہٹ گئی اور اُسے
چھری نظر آ گئی جس سے اُس نے فوراً اُسے ذبح کر دیا۔ اُس وقت سے عرب میں یہ مثل مشہور ہو
گئی ہے اور جب کوئی شخص اپنے ہاتھوں اپنی ہلاکت کا سامان مہیا کرتا ہے تو کہتے ہیں اس نے
بالکل ایسا ہی کیا جس طرح بکری نے چھری نکال لی تھی ۔
و
دوسری پیشگوئی میں اور بتاتا اور س کے اور اب میں چند اور الہامات بتاتا ہوں جو اس فتنے اور اس قسم کے اور فتن
سے تعلق رکھتے ہیں ۔
۱۳ ۔ مارچ ۱۹۰۷ ء کو چند الہامات ہوئے جو یہ ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ا - وَيْلٌ لَّكَ وَلا فُكِکَ ۳۷ ایک ایک مشہور واقعہ ہے جس میں حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا پر الزام لگایا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ یہاں بھی افک کا لفظ استعمال کرتے ہوئے فرماتا ہے۔
اے مخالف ! مجھ پر عذاب اور لعنت : مجھ پر عذاب اور لعنت ہو اور تیرے بدکاری بدکاری وغیرہ کے جھوٹے الزامات پر بھی
لعنت ہو۔ پھر الہام ہے ۔
۲۔ ایک امتحان ہے بعض اس میں پکڑے جائیں گے اور بعض چھوڑ دیئے جائیں گے ۔ ۳۸
پھر الہام ہے ۔
إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيراً - ٣٩
کہ اے اہل بیت ! ان الزاموں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ ہے کہ وہ تمہیں پاک بنا
کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔
اب ان الہامات میں اٹک کا لفظ موجود ہے ۔ پھر ابتلا کا ذکر پایا جاتا ہے اور پھر ساتھ ہی
اہل بیت سے خطاب کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے اہلِ بیت ! ان الزامات کے بعد
خدا تعالیٰ تمہاری تطہیر دنیا پر ثابت کرے گا ۔ اس الہام کے بعد جو اہلِ بیت کے متعلق ہے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام لکھتے ہیں یہ تیسری مرتبہ الہام ہے ۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ -
اس کے بعد الہام ہے اَعْجَبَنِي مَوْتُكُمْ ٢٠ کہ تم لوگوں کی موت پر مجھے بڑا ہی تعجب ہے۔ اس
کے علاوہ اور بھی الہام ہیں لیکن یہ الہام جو ایک ہی تاریخ کے ہیں آپس میں ایک گہرا ربط رکھتے
ہیں۔ پہلے ایک یعنی اتہامات کا ذکر ہے پھر امتحان اور آزمائش کا ذکر ہے۔ پھر اہلِ بیت کو تسلی دی
ہے کہ گھبراؤ نہیں ۔ یہ ابتلاء تمہارے اندر کامل پاکیزگی پیدا کرنے کیلئے آئیں گے پھر معترضین پر
اظہار تعجب کیا ہے کہ تمہاری روحانی موت پر مجھے تعجب ہوتا ہے ورنہ جسمانی موت پر تو تعجب کی
کوئی وجہ نہیں ہوا کرتی ۔ کیا جب کوئی شخص نمونیہ سے مر جائے تو لوگ اسے کہا کرتے ہیں کہ تمہاری
موت پر ہمیں بڑا تعجب ہے ۔ اس قسم کے الفاظ ہمیشہ روحانی موت پر استعمال کئے جاتے ہیں اور
ہم دیکھتے ہیں کہ واقعہ میں کئی لوگوں کو تعجب ہوا اور بعض دوستوں نے یہاں تک لکھ دیا کہ جب
اتنے بڑے بڑے آدمی مرتد ہو سکتے ہیں تو پھر نہ معلوم ہمارا کیا حال ہوگا ۔ گویا انہوں نے تعجب کا
اظہار کیا اور الہام میں بھی مؤمنوں کی طرف سے اسی تعجب کے اظہار کی خبر دی گئی تھی ۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ الہام إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ
وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيراً کے بھی قرآن کریم کی آیت ہے اور اسی سورۃ کی آیت ہے جس کا ذکر
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
پہلے الہامات میں ہے یعنی سورۃ احزاب کی ۔
پھر یہ امر بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کہ یہ الہام جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے لکھا ہے تین دفعہ قریب قریب زمانہ میں ہوا ہے چنانچہ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ
۱۳ ۔ مارچ ۱۹۰۷ ء کے یہ الہام پہلے دو دفعہ ہو چکا ہے اوّل یہ الہام ۲۲ ۔ جنوری ۱۹۰۷ ء کو ہوا
اور دوسری دفعہ ۳۔ فروری ۱۹۰۷ ء کو اور دونوں دفعہ ان الہامات کے ساتھ ایک فتح یا آرام کا ذکر
ہے ۔ چنانچہ پہلے الہام کے بعد یعنی جو ۲۲ ۔ جنوری کو ہوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں :۔
” اس وحی کے بعد میں کسی کو آواز مار کر اس طرح سے پکارتا ہوں ۔
فتح ۔ فتح ۔ گویا اُس کا نام فتح ہے ۔ ۴۲
اور دوسرے موقع پر جو الہام ہوا اس کے ساتھ یہ الہام ہے۔
إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لَكُمُ الْيُسْرَ ٢٣ کہ اے اہلِ بیت ! تم نے گھبرانا نہیں کیونکہ اس
ذریعہ سے خدا تعالیٰ تمہارے لئے سہولت بہم پہنچانا چاہتا ہے گویا یہ الہام بھی فتح پر دلالت کرتا ہے
اس طرح جو تیسری دفعہ الہام ہوا ہے اس کے ساتھ بھی وَاسْتَوَتْ عَلَى الْجُودِيِّ كا
الہام ہے جس کے معنی بھی کامیابی اور فضل کے ہیں اور جس کا مطلب یہ ہے کہ نوح کی کشتی
جودی پہاڑ پر یعنی اس کے فضل اور احسان کے پہاڑ پر ٹھہر گئی ۔
تیسری پیشگوئی تیری پیشگوئی جو ان کی ان فتن کے متعلق ہے یہ ہے کہ ۲۶ ۔ مئی ۱۹۰۵ ء کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام پر یہ الہامات نازل ہوئے۔
ا - شَرُّ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۲۵ که شرارت ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا۔
۲ ۔ میں ان کو سزا دوں گا ۔ ۴۶
۔ میں اس عورت کو سزا دوں گا ۔ ۴۷
۴۔ پھر حضرت اماں جان ) کے متعلق الہام ہوا ۔ رَدَّ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَ رَيْحَانَهَا
کہ اس فتنہ کے بعد خوشی اور راحت ان کی طرف واپس لائی جائے گی ۔
اسی طرح الہام ہوا اِنِّی رَدَدْتُ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَ رَيْحَانَهَا 19 کہ میں نے اس کے
آرام اور راحت کو اس کی طرف لوٹا دیا۔
یہ الہام اس امر کو واضح کر رہا تھا کہ یہ فتنہ حضرت اماں جان ) کی زندگی میں آئے گا اور
اس کے ذریعہ آپ کو بھی دکھ دیا جائے گا مگر خدا تعالیٰ آپ کو فتح دے گا اور آپ کی خوشی اور
انوار العلوم جلد ۱۴
راحت کے سامان آپ کیلئے واپس لائے گا ۔
۱۹
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
چوتھی پیشگوئی اسی طرح 19 فروری ۱۹۰۶ ء کے الہامات ہیں ۔ عورت ت ہیں ۔ عورت کی چال ۔ ۵۰
ايْلِي ايْلِيُّ لَمَا سَبَقْتَانِی اه بریت ۵۲
ان الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ سلسلہ میں اس قسم کے الزامات کی بعض وارداتیں ہونے والی
تھیں جن کا قبل از وقت خدا تعالیٰ نے اظہار کر دیا اور گو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں سے ہر الہام
اپنی پوری تفصیل کے ساتھ موجودہ فتنہ پر چسپاں ہوتا ہے مگر بہر حال اجمالاً یہ تمام الہامات اس قسم
کے فتنوں کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور ان سے یہ بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ ابھی ا ہے کہ ابھی اور بھی کئی قسم کے
فتنے اُٹھنے والے ہیں ۔
-
پانچویں پیشگوئی پھر ۱۲ اپریل ۱۹۰۶ کا الہام ہے وَيْلٌ لِهَذِهِ الَّا مَرَاةِ وَبَعْلِهَا که کہ اس عورت اور اس کے خاوند پر لعنت ۔ گویا اس قسم کے فتنوں کے
متعلق پانچ دفعہ الہامات ہوئے ہیں ۔ اور یہ پانچوں پیشگوئیاں اس فتنہ کے ظہور سے پوری ہوئی
ہیں خصوصاً تیسری پیشگوئی تو ایسی ہے کہ وہ کسی اور موقع پر قطعاً چسپاں نہیں ہو سکتی کیونکہ اس میں
ان لوگوں کی شرارت کا بھی ذکر ہے جن پر انعام کیا گیا سزا کا بھی ذکر ہے اور اس امر کا بھی ذکر
ہے کہ اس فتنہ سے حضرت ( اماں جان ) کو تکلیف پہنچے گی جس کے اندر ایک یہ پیشگوئی بھی مخفی تھی
کہ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات ہو چکی ہوگی اور حضرت (اماں جان )
زندہ ہوں گی اور ان کی زندگی میں اس فتنہ کے ذریعہ آپ کو تکلیف پہنچانے کی کوشش کی جائے گی
مگر اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے خاندان کو فتح دے گا اور آپ کی خوشی اور راحت آپ کی طرف
واپس لائے گا۔
چھٹی پیشگوئی اب اس فتنہ کے متعلق ایک چھٹی پیشگوئی پیش کی جاتی ہے جو نہایت ہیں ی
ز بر دست پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی ہے اور جس میں اس فتنہ کی اتنی
تفصیلات بیان کی گئی ہیں اور اس قدر عجیب در عجیب پیشگوئیاں اس میں کی گئی ہیں کہ انسان انہیں
معلوم کر کے حیران رہ جاتا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔
ے۔ دسمبر ۱۸۹۲ء کو ایک اور رو یاد یکھا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ میں حضرت علی كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ
بن گیا ہوں یعنی خواب میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ وہی ہوں اور خواب کے عجائبات
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض اوقات ایک شخص اپنے تئیں دوسرا شخص خیال کر لیتا
ہے ۔ سواُس وقت میں سمجھتا ہوں کہ میں علی مرتضی ہوں اور ایسی صورت واقعہ ہے کہ
ایک گروہ خوارج کا میری خلافت کا مزاحم ہو رہا ہے یعنی وہ گروہ میری خلافت کے امر کو
روکنا چاہتا ہے اور اس میں فتنہ انداز ہے ۔ تب میں نے دیکھا کہ رسول اللہ علی
میرے پاس ہیں اور شفقت اور تَوَدُّدُ سے مجھے فرماتے ہیں کہ يَا عَلِيُّ دَعْهُمُ
وَأَنْصَارَهُمْ وَزِرَاعَتَهُمْ یعنی اے علی ! ان سے اور ان کے مددگاروں اور ان کی کھیتی
سے کنارہ کر اور ان کو چھوڑ دے اور ان سے منہ پھیر لے ۔ اور میں نے پایا کہ اس فتنہ
کے وقت صبر کیلئے آنحضرت ملا مجھ کو فرماتے ہیں اور اعراض کیلئے تاکید کرتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ تو ہی حق پر ہے مگر ان لوگوں سے ترک خطاب بہتر ہے ۔ اور کھیتی سے
مراد مولویوں کے پیروؤں کی وہ جماعت ہے جو ان کی تعلیموں سے اثر پذیر ہے جس کی
وہ ایک مدت سے آبپاشی کرتے چلے آئے ہیں ۔ پھر بعد اس کے میری طبیعت الہام کی
طرف منحدر ہوئی اور الہام کے رو سے خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ظاہر کیا کہ ایک
شخص مخالف میری نسبت کہتا ہے ذَرُونِی اَقْتُلْ مُوسَی یعنی مجھ کو چھوڑ و تا میں موسی
کو یعنی اس عاجز کو قتل کر دوں ۵۴
اس رویا میں ذکر کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے آپ کو علی کے مقام
پر دیکھتے ہیں اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ خوارج کا ایک گروہ آپ کی خلاد خلافت میں مزاحم ہو رہا ہے۔ مزاحم ہو رہا ہے۔ گویا
بتایا گیا ہے کہ خوارج کا ایک گروہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت کا مخالف ہوگا اور خوارج
وہی لوگ ہیں جن میں سے بعض نے پہلے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے خلافت چھوڑ دینے کا
مطالبہ کیا اور پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے انہوں نے ایسا ہی مطالبہ کیا ۔ فرق صرف یہ ہے کہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں وہ بطور جماعت ظاہر نہیں ہوئے لیکن حضرت علی رضی اللہ عنہ
کے زمانہ میں وہ بطور جماعت ظاہر ہو گئے اور الگ ہو گئے ۔ خوارج کا خیال یہ ہے کہ خلافت کوئی
مقام اور درجہ نہیں بلکہ الْحُكْمُ لِلَّهِ وَالْآمُرُ شُورَى بَيْنَهُمْ حُکم اللہ کا ہے اور مسلمان آپس
کے مشورہ سے جو کچھ چاہیں کریں ۔ گویا ان کے نزدیک خلافت جماعت کو حاصل ہے نہ کہ فرد کو۔
وہ کہتے ہیں بیعت تو ہو سکتی ہے مگر وہ نظامی بیعت ہو گی خلافت والی بیعت نہیں کہ اگر کوئی شخص
ایک دفعہ خلیفہ ہو تو پھر وہ معزول ہی نہ ہو سکے بلکہ جب چاہیں گے اُس کو ہٹا دیں گے۔ یہ
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
خارجیوں کا عقیدہ ہے جو وہ رکھتے ہیں ۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور الہام بھی ہے جس میں آپ کو بتایا گیا
ہے کہ أُخْرِجَ مِنْهُ الْيَزِيدِيُّونَ ۵۵ یعنی قادیان سے ایک یزیدی جماعت نکلے گی ۔اور
یزیدی وہ تھے جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کا مقابلہ کیا مگر وہ شروع سے آپ کی
بیعت میں شامل نہیں ہوئے ۔ اور خوارج وہ تھے جو پہلے بیعت میں شامل تھے مگر بعد میں الگ ہو
گئے ۔ پس پہلی رؤیا اور اس الہام سے ظاہر ہوتا تھا کہ میری خلافت کے مقابلہ میں ایک گروہ تو وہ
ہوگا جو ابتداء سے ہی میری بیعت میں شامل نہ ہوگا اور ایک گروہ وہ ہوگا جو شامل تو ہوگا مگر بعد میں میرا
مخالف ہو جائے گا اور مجھ سے خلافت چھوڑ دینے کا مطالبہ کرے گا جیسے خوارج نے حضرت علی رضی اللہ
عنہ سے کیا۔
یزیدی گروہ پہلے غیر مبائعین کے ذریعہ ظاہر ہوا اور اب مصری صاحب کے ذریعہ خوارج کا
گر وہ ظاہر ہوا ہے۔
چنانچہ خوارج پہلے بیعت میں تھے پھر الگ ہوئے مصری صاحب بھی پہلے میری بیعت میں
۔
تھے اور پھر الگ ہوئے ۔
چونکہ یہ ایک زبر دست پیشگوئی ہے اور اس میں وہ مسائل وغیرہ بھی جن میں اختلاف ہونا
تھا بتائے گئے ہیں اس لئے میں اس کو تفصیل سے بیان کرتا ہوں ۔
اس رویا میں بتایا گیا ہے کہ خوارج کا ایک گروہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت کی
ویسی ہی مخالفت کرے گا جیسے اس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں مخالفت کی تھی ۔ پس تم
مجھے علی کی جگہ سمجھ لو اور مصری صاحب کو خوارج کی جگہ اور پھر دیکھو کہ یہ پیشگوئی کس شان کے ساتھ
پوری ہوئی ہے ۔ مگر چونکہ اس میں خوارج کا ذکر آتا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ وہی حرکات
کرے گا جو خوارج نے کیں اس لئے پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ خوارج کون تھے اور ان کی ابتدا کس
طرح ہوئی۔
صلى الله
خوارج کی ابتدا خوارج کی ابتدا در حقیقت سول کریم پی اے کے زمانہ سے ہی ہوئی ہے چنانچہ ایک دن خدا کا وہ مقدس رسول جو دنیا میں
امانت و دیانت قائم کرنے کیلئے آیا تھا صحابہؓ کے سامنے کھڑا تھا اور آپ کے سامنے وہ اموال تھا
پڑے تھے جو ایک جنگ میں فتح کے بعد مسلمانوں کو حاصل ہوئے اور جن کے متعلق خدا تعالیٰ کا
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
آپ کو یہ حکم تھا کہ آپ انہیں تقسیم کر دیں ۔ آپ وہ اموال تقسیم فرمارہے تھے کہ :۔
رُوِيَ أَنَّ رَجُلًا أَسْوَدَ مُضْطَرِبَ الْخَلْقِ غَائِرَ الْعَيْنَيْنِ نَاتِيَ الْجَبْهَةِ مُخْدَجَ الْيَدِ
شَدِيدَ بَيَاضِ الثَّوْبِ يُقَالُ لَهُ عَمْرُو ذُو الْخُوَيْصِرَةِ أَوِ الْخُنَيْصِرَةِ وَقَفَ عَلَى
رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقْسِمَ بَعْضَ الْغَنَائِمِ فَقَالَ لَقَدْرَأَيْتُ
قِسْمَةً مَّا أُرِيدَ بِهَا وَجْهُ اللَّهِ @
یعنی بیان کیا جاتا ہے کہ ایک شخص جو کالے رنگ کا تھا جس کے جسم کی بناوٹ میں بعض نقص
تھے جس کی آنکھوں میں گڑھے پڑے ہوئے تھے جس کے ماتھے کی ہڈی باہر نکلی ہوئی تھی اور جس
کے ایک ہاتھ میں بھی نقص تھا اور جو عام طور پر سفید لباس پہننے کا عادی تھا۔ جسے عمروذ والخویصرہ یا
خنیصرہ کہا کرتے تھے رسول کریم ﷺ کی پیٹھ کے کے پیچھے کھڑا ہو گیا ۔ آپ اُس وقت غنیمت کے
اموال مسلمانوں میں تقسیم فرما رہے تھے ۔ جب آپ مال تقسیم کر چکے تو اُس نے گردن اُٹھائی
آج میں نے مال کی وہ تقسیم دیکھی ہے جس میں خدا تعا تعالیٰ کی خوشنودی کو ہرگز مد نظر نہیں
اور کہا آ۔
رکھا گیا۔
صلى الله -
عل وسام
فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَرَّدَ خَدَّاهُ وَقَالَ لَهُ
وَيُحَكَ فَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أُعْدِلُ ۔
یہ سن کر رسول کریم ﷺ کے چہرہ پر ناراضگی کے آثار ظاہر ہوئے یہاں تک کہ آپکے کلے
سرخ ہو گئے اور آپ نے فرمایا تیر استیا ناس ہو اگر میں عدل نہیں کروں گا تو پھر دنیا میں اور کون
عدل کرے گا ۔
ثُمَّ قَالَ أَيَا مَنْنِي اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ وَلَاتَا مَنُونَنِي وَقَامَ
أَبُو بَكْرٍ وَّ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِلَى الرَّجُلِ لِيَقْتُلَاهُ فَوَجَدَاهُ يُصَلِّى فَلَمْ يَجْسُرَا
عَلَى قَتْلِهِ ثُمَّ قَامَ عَلَى كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ فَلَمْ يَجِدْهُ فَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلُوةُ وَالسَّلَامُ لَوْ
قُتِلَ هَذَا مَا اخْتَلَفَ اثْنَانِ فِي دِينِ اللَّهِ إِنَّهُ سَيَكُونُ مِنْ ضِضِيٌّ هَذَا قَوْمٌ يَمْرُقُوْنَ
مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ ۵۸
پھر آپ نے فرما یا خدا نے تو ساری دنیا کی حفاظت و امانت کا کام میرے سپرد کر دیا ہے مگر تم
مجھے اپنے تھوڑے سے مال میں بھی امین نہیں سمجھتے ۔ یہ سن کر حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کھڑے ہو
گئے اور انہوں نے اس شخص کی تلاش کی تاکہ اسے قتل کر دیں مگر انہوں نے دیکھا کہ وہ بڑی لمبی
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
نماز پڑھ رہا ہے۔ یہ دیکھ کر ان کے دل میں خوف پیدا ہوا اور اُس کے قتل کی انہوں نے جرات نہ
کی ۔ پھر حضرت علی کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ میں اُسے ضرور قتل کروں گا چنانچہ انہوں
صلى الله
عروسه
تر
نے اسے ڈھونڈا مگر وہ نہ ملا۔ رسول کریم ﷺ نے یہ دیکھ کر فرمایا کہ اگر یہ شخص آج مارا جاتا تو
اسلام میں آئندہ کبھی فتنہ پیدا نہ ہوتا اور خدا تعالیٰ کے دین کے بارے میں کبھی اختلاف پیدا نہ
ہوتا ۔ مگر اب اس قسم کے لوگ جو اس شخص کے طریق کی اتباع کرنے والے ہوں گے امت محمد یہ
میں پیدا ہوں گے ۔ وہ بظاہر بڑے دیندار ہوں گئے بڑی بڑی لمبی نمازیں پڑھنے والے ہوں گے
مگر وہ دین سے اسی طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے ۔ اگر میرے زمانہ
میں پیشخص ہلاک ہو جاتا تو آئندہ اس سے نفاق کا سلسلہ نہ چلتا مگر اب معلوم ہوتا ہے کہ کسی زمانہ
میں اسی قسم کے لوگوں کی وجہ سے اسلام میں فتنہ پیدا ہونے والا ہے ۔
-
خوارج کی فتنہ انگیزیوں کی تفصیل اب ہم دیکھتے ہیں کہ خوارج کون تھے؟ خوارج کا گروہ در حقیقت انفرادی طور پر
حضرت
عثمان کے زمانہ میں ظاہر ہوا تھا اور ایک مصری شخص عبداللہ بن سبا کے اثر کے نیچے تھا (یہ
شخص در حقیقت مصری نہیں بلکہ یمنی تھا لیکن چونکہ یہ یمن سے مصر میں آباد ہو گیا تھا اس لئے مصری
کہلاتا تھا۔ جیسے مصری صاحب کچھ عرصہ مصر میں ٹھہرنے کی وجہ سے مصری کہلاتے ہیں ) انہوں
نے بھی حضرت عثمان سے خلافت سے غزل کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ گندے آ آدمی ہیں،
آپ جیسا شخص خلافت کا اہل نہیں ہو سکتا۔ اور پھر اسی گروہ کے آدمیوں نے آپ کو قتل کیا ۔ مگر بعد
میں جب دیکھا کہ اگر ہم اب بھی مخالف رہے تو مسلمان ہمیں تباہ کر دیں گے جھٹ حضرت علی
رضی اللہ عنہ سے جاملے اور کہنے لگے اے علی ! اُٹھیے اور لوگوں کی بیعت لیجئے اور خلافت کی اس
شدت سے تائید کی اور خلافت کی تائید میں اتنی پُر جوش تقریریں کیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پر
اُن کی حقیقت مشتبہ ہوگئی اور وہ ان کو بری خیال کرنے لگ گئے ۔ یہی وجہ ہے کہ جب حضرت
معاویہ نے مطالبہ کیا کہ حضرت عثمان کا ان لوگوں سے قصاص لیا جائے تو حضرت علیؓ نے کہا یہ تو
بڑے اچھے لوگ ہیں اور دین کا درد رکھنے والے ہیں، یہ کس طرح قاتل ہو سکتے ہیں ۔ اس کے بعد
جب حضرت علی کی حضرت معاویہ سے جنگ ہوئی جو جنگ صفین کہلاتی ہے تو اُس وقت آپ نے
لشکر کے تین حصے کر دیئے ۔ ایک حصہ کا افسر آپ نے الاشتر کو بنایا دوسرے حصہ کا افسر حضرت
عبداللہ بن عباس کو اور تیسرے حصہ کو اپنے ماتحت رکھا۔ جو لوگ حضرت علیؓ کے ماتحت تھے وہ کوفی
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
تھے اور ان ہی نے حضرت عثمان کو قتل کیا تھا۔ حضرت علیؓ نے سمجھا یہ لوگ سخت مزاج ہیں یہی بہتر
ہے کہ میں خود ان کی نگرانی کروں ۔ مگر ہوا کیا ؟ ہوا یہ کہ جب آپ کے سپہ سالار اشتر نے ایک
طرف سے اور حضرت عبداللہ بن عباس نے دوسری طرف سے حملہ کیا تو یہ حملہ انہوں نے ایسی سختی
سے کیا کہ شامی لشکر کے پاؤں اکھڑ گئے اور اُس کے سپاہی میدانِ جنگ سے بے تحاشہ بھاگنے
لگے اور یوں معلوم ہونے لگا کہ چند گھنٹوں میں ہی شامی لشکر کو شکست فاش ہو جائے گی ۔اس کے
اکثر سپاہی یا تو مارے جائیں گے یا میدانِ جنگ سے بھاگ جائیں گے اور اس طرح حضرت علیؓ
تمام عالم اسلام عالم اسلام کے خلیفہ ہو جائیں گے ۔ مگر جس وقت حضرت معاویہ - حضرت معاویہ کے لشکر کو شکست ہونے لگی تو
حضرت عمرو بن العاص نے حضرت معاویہ کو مشورہ دیا کہ اب مقابلہ کرنا فضول ہے۔ اب صرف
ایک ہی صورت باقی ہے اور وہ یہ کہ ہمارا ہر سپاہی اپنے اپنے نیزہ پر قرآن اُٹھا لے اور کہے کہ آؤ
قرآن کریم سے فیصلہ کر لو۔ جو قرآن فیصلہ کرے گا وہ ہمیں منظور ہوگا چنانچہ حضرت معاویہ نے
حکم دیا اور ہر سپاہی نے اپنے نیزہ پر قرآن کریم بلند کر کے کہنا شروع کر دیا کہ اے مسلمانو ! آپس
میں لڑ کر اسلام کو کیوں کمزور کرتے ہو آؤ اور قرآن کی رو سے فیصلہ کر لو جو قر آن فیصلہ کرے گا وہ
ہمیں منظور ہوگا۔ یہ دیکھتے ہی وہ لشکر جس کی کمان پر حضرت علی تھے اُس نے شور مچانا شروع کر دیا
اور کہنا شروع کر دیا کہ اب جبکہ وہ قرآن کریم سے فیصلہ پر راضی ہیں تو ہمیں نہیں لڑنا چاہئے ۔
مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بعض شامیوں نے ان کو فیوں کو جو حضرت علیؓ کے ماتحت تھے رشوت دی
ہوئی تھی اور پہلے سے آپس میں ساز باز کر رکھی تھی کہ جب ہم قرآن بلند کریں تو تم لڑنے سے
انکار کر دینا اور کہنا کہ اب لڑا ئی فضول ہے، قرآن سے اس جھگڑے کا فیصلہ کرنا چاہئے ۔ میں یہ
نہیں کہتا کہ حضرت معاویہ نے اس قسم کا مشورہ دیا ہو۔ میرا یہ خیال ہے کہ حضرت معاویہ کے لشکر
کے بعض سرداروں نے اپنی طرف سے اس قسم کی ضرور کوششیں کی تھیں کہ وہ حضرت علی کے لشکر
سے ایک حصہ کو ساتھ ملالیں چنانچہ جب انہوں نے قرآن کریم کو نیزوں پر بلند کر دیا تو وہ لشکر جس
کی کمان حضرت علی کر رہے تھے اُس نے یکدم اپنی تلواریں رکھ دیں اور کہنے لگے لیجئے اب فیصلہ
ہو گیا جب قرآن سے وہ اس جھگڑے کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں تو لڑائی سے کیا فائدہ ؟ حضرت علیؓ
نے کہا وہ پہلے کب کہا کرتے تھے کہ ہم قرآن نہیں مانتے وہ تو پہلے بھی یہی کہا کرتے تھے جو اب
کہتے ہیں۔ سوال تو یہ ہے کہ آیا قرآن کریم کی آیتوں کے وہ وہی معنی کرتے ہیں جو ہم کرتے ہیں
اور اگر وہ ان معنوں کو ماننے کیلئے تیار نہیں جو ہم کرتے ہیں تو اس جھگڑے کا فیصلہ کس طرح ہو سکتا