مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ہے ۔ غرض حضرت علی نے انہیں بہت سمجھایا مگر وہ نہ مانے اور کہا کہ قرآن کے خلاف ہم کس طرح
جاسکتے ہیں اس پر حضرت علیؓ نے کہا وہ دھوکا کر رہے ہیں چنانچہ فرمایا :۔
عَدُوِّكُمْ۔
عِبَادَ اللَّهِ امْضُوا عَلَى حَقِّكُمْ وَصِدْقِكُمْ وَقِتَالِ
فَإِنِّي إِنَّمَا أَقَاتِلُهُمْ لِيَدِينُوا لِحُكْمِ الْكِتَابِ فَأَنَّهُمْ
قَدْ عَصَوُا اللَّهَ فِيْمَا أَمَرَهُمْ وَنَسُوا عَهْدَهُ وَنَبَذُوا كِتَابَهُ ۵۹
کہ اے اللہ کے بندو! خدا نے جو تمہیں حق دیا ہے خدا نے جو تمہیں سچائی دی ہے اس پر قائم
رہتے ہوئے ہتھیا رمت پھینکو اور دشمنوں سے لڑائی کرتے چلے جاؤ کیونکہ میں جو ان سے لڑ رہا
ہوں یہ اس لئے نہیں کہ وہ قرآن نہیں مانتے بلکہ اس لئے کہ وہ قرآن کے غلط معنی کرتے
ہیں انہوں نے خدا تعالیٰ کے ان احکام کی نافرمانی کی ہے جو اُس نے دیئے اور انہوں نے خلافت
کی اہمیت کے عہد کو بھلا دیا اور کتاب اللہ کو اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا ہے پس ان سے لڑو اور
لڑتے چلے جاؤ۔ مگر ان لوگوں نے چونکہ رشوتیں کھائی ہوئی تھیں اور بعض ان میں سے بیوقوف تھے
اس لئے انہوں نے حضرت علیؓ کی کوئی بات نہ سنی ۔ حضرت علیؓ نے بہتیرا کہا کہ آخر میں ان کو
قرآن ہی کی طرف تو بلا رہا تھا اگر وہ اس پر راضی ہوتے تو کیوں پہلے مقابلہ کرتے ۔ مگر انہوں
نے کہا نہیں تم صرف یہ خود غرضی سے کہتے ہو۔ تمہیں بس اپنی خلافت کا فکر ہے تمہیں اس سے کیا کہ
مسلمان تباہ ہوتے ہیں یا بچتے ہیں ۔ تم تو اپنی خلافت کو لئے بیٹھے ہو اور تمہیں اس امر کی کوئی پر واہ
نہیں کہ مسلمانوں کا کیا حال ہو رہا ہے ۔ حضرت علیؓ نے انہیں پھر سمجھایا مگر وہ پھر بھی نہ مانے اور
آخر انہوں نے حضرت علی سے کہا کہ یا تو جنگ فوراً بند کر دو نہیں تو ہم ابھی تم کو عثمان کی طرح قتل کر
دیں گے یا پکڑ کر معاویہ کے لشکر کے سپرد کر دیں گے ۔ حضرت علیؓ نے کہا اچھا جس طرح چاہو کرو
مگر میرے آج کے انکار کو یاد رکھنا اور اگر میرا کہنا مانتے ہو تو لڑائی جاری رکھو اور اگر میرا کہنا نہیں
ماننا اور تم میرے نا فرمان ہو چکے ہو تو پھر تم مجھ سے کیا پوچھتے ہو ۔ جو تمہارے جی میں آتا ہے کرو۔
انہوں نے کہا بس اب فیصلہ کا طریق یہی ہے کہ الاشتر کو فوراً بلو اؤ اور اسے کہو کہ لڑنا چھوڑ دے۔
حضرت علیؓ نے اشتر کی طرف آدمی بھیجا کہ اُسے بُلا لاؤ۔ وہ کہنے لگا کچھ خدا کا خوف کرو کبھی کوئی
سپہ سالار کو بھی دشمن کے مقابلہ سے بُلوایا کرتا ہے اگر میں یہاں سے تھوڑی دیر کیلئے بھی چلا گیا تو
ہمیں ؛ جو فتح ہوئی ہے فوراً شکست سے بدل جاوے گی ۔ پس مجھے مت بُلواؤ ۔ دشمن کی شکر شکست میں
بس تھوڑی دیر ہی رہتی ہے اس کے بعد میں آ جاؤں گا ۔ جب وہ آدمی یہ پیغام لے کر حضرت علیؓ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
کے پاس پہنچا اور حضرت علیؓ نے بتایا کہ الاشتر نے یہ جواب بھجوایا ہے تو وہ حضرت علیؓ سے کہنے لگے
ہم تمہاری چالاکیوں کو جانتے ہیں تم نے جو پیغامبر بھیجا تھا اسے یہ سمجھا کر بھیجا تھا کہ تھوڑی دیر کے
بعد مجھے اشتر کی طرف سے جواب آ کر دے دینا ۔ حضرت علیؓ نے کہا میں تو تمہارے فائدہ کیلئے
کہہ رہا ہوں ۔ اشتر لڑ رہا ہے اور تھوڑی دیر میں ہی خدا تعالیٰ تم خدا تعالیٰ تمہیں فتح دے دے گا ۔ تم اسے
میدانِ جنگ سے نہ بلاؤ۔ وہ کہنے لگے بُلوانا ہے تو فوراً بلوا ؤ ورنہ ہم ابھی تمہیں قتل کر دیں گے۔
حضرت علیؓ نے آخر پیغامبر کو کہا تم پھر جاؤ اور الاشتر کو سارا حال سنا دو۔ اشتر نے کہا تم یہ تو سوچو
میں کتنا بڑھ رہا ہوں ( الا شتر کوئی اچھے اخلاق کا آدمی نہ تھا ۔ حضرت عثمان کے خلاف جو فتنہ اُٹھا یہ
اُس میں شامل تھا مگر بعد میں معلوم ہوتا ہے اس نے تو بہ کر لی ۔ یہ لڑائی کے وقت بڑا جوش پیدا کر
دیا کرتا تھا اور اس کا طریق یہ تھا کہ یہ نیزہ لیکر دشمن کے لشکر میں گھس جاتا اور اپنے سپاہیوں سے
کہتا اگر مجھے بچانا بچانا ہے ہے تو تو بچا بچا لو لو چنانچہ وہ دشمن شمن پر پر ٹوٹ ٹوٹ پڑتے اور اُسے پسپا کر دیتے ۔ پھر وہ نیزہ لیکر
اور آگے بڑھ جاتا اور دشمن کے لشکر میں بھس جاتا اور پھر اپنے سپاہیوں سے کہتا اگر مجھے بچانا ہے
تو بچا لو اور سپاہی پھر ٹوٹ پڑتے ۔ اس طرح وہ قلب لشکر میں گھستا چلا جاتا۔ حضرت علی کو اس پر
اتنا اعتماد تھا کہ آپ فرمایا کرتے تھے اگر میرے پاس دو اشتر ہوتے تو مجھے یہ تکلیفیں نہ پہنچتیں )
پھر اشتر کہنے لگا فتح ہونے میں چند منٹوں کی دیر ہے ابھی میں ان لوگوں کو قتل کر دیتا ہوں یا قید کر کے
تمہارے پاس لاتا ہوں ہوں تم مجھے چند منٹ کی مہلت دے دو مگر اس جواب پر وہ پھر برافروختہ ہو
گئے اور انہوں نے کہا بس یا تو اشتر کو بلوا ؤ نہیں تو ہم تمہیں قتل کر دیں گے ۔ حضرت علیؓ نے پھر اشتر
کی طرف پیغامبر بھیجا اور کہا کہ تمہارے سامنے اب دو باتیں ہیں یا تو دشمن پر فتح حاصل کرو اور یا
اگر چاہتے ہو تو علی کا سر معاویہ کے خیمہ میں پہنچا دو۔ اشتر نے جب یہ سنا تو کہنے لگا کہ إِنَّا لِلَّهِ وَ
إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اور میدانِ جنگ سے واپس آ گیا اور اُس نے ان لوگوں کو سخت ڈانٹا اور کہا تم
مجھے دس منٹ کی مہلت دے دو میں ابھی اس مصیبت کا خاتمہ کر دیتا ہوں مگر وہ کہنے لگے ہم ان
باتوں کو نہیں جانتے انہوں نے نیزوں پر قرآن اُٹھایا ہوا ہے اور اب ہمارے لئے سوائے اس
کے کوئی صورت نہیں کہ ہم قرآن سے اپنے اس جھگڑے کا فیصلہ کریں ۔ وہ کہنے لگا نا لائقو ! تم سے
بہتر لوگ حضرت علیؓ کی طرفداری کرتے ہوئے اس جنگ میں مارے گئے ہیں کیا وہ خلاف قرآن
طریق پر چل کر مارے گئے ہیں اور کیا وہ جہنمی ہیں؟ وہ کہنے لگے ہم کچھ نہیں جانتے ۔ جب انہوں
نے قرآن اُٹھا لیا تو اور کیا رہا۔ معلوم ہوتا ہے انہوں نے رشوتیں کھائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
صلى الله
وہ اس قدر ان کی تائید کر رہے تھے یا پھر ممکن ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت عثمان کے قتل کی
انہیں یہ سزا مل رہی ہو۔ بہر حال جب معاملہ طول پکڑ گیا اور وہ اپنے اس ارادہ سے باز نہ آئے تو
حضرت معاویہ کے لشکر کی طرف ایک آدمی بھیجا گیا کہ وہ جا کر پوچھ آئے کہ وہ کیا چاہتے ہیں ۔
جب اس نے پوچھا تو وہ کہنے لگے بس ہم یہ چاہتے ہیں کہ کمیشن بیٹھ جائے اور وہ جو فیصلہ کر دے
اسے منظور کر لیا جائے ۔ گویا فیصلہ تحکیم پر ہوا یعنی دونوں طرف کے حکم جو فیصلہ کریں وہ منظور ہو۔
حضرت علیؓ نے اس سے بہت روکا اور فرمایا یہ دین کا معاملہ ہے اس میں کمیشن بٹھانے کا کیا
مطلب ہے؟ وہ کہنے لگے کمیشن آخر قرآن کے مطابق ہی فیصلہ کرے گا قرآن کے خلاف فیصلہ تو
نہیں کر سکتا ۔ حضرت علیؓ نے کہا اے نالائقو ! میں نے رسول کریم ﷺ سے قرآن سنا ہوا ہے اور
میں اسے تم سے زیادہ جانتا ہوں ۔ میری یہ بات مان لو کہ ایسے معاملات میں کمیشن نہ بٹھایا جائے
لیکن خوارج باز نہ آئے اور انہوں نے کہا بہتر تجویز یہی ہے کہ کمیشن بیٹھے ۔ آخر اہلِ شام نے
عمر و بن العاص کو حکم مقرر کیا اور جب حضرت علیؓ نے ان کو فیوں سے پوچھا کہ ہماری طرف سے
کون حکم ہوگا تو انہوں نے کہا ہماری طرف سے ابو موسیٰ اشعری ہوں گے ۔ حضرت علیؓ نے کہا تم
نے ایک بات میں میری نافرمانی کی ہے اب دوسری میں نہ کرو اور میری اس نصیحت کو مان لو کہ
ابو موسیٰ اشعری کو حکم مقرر نہ کرو ۔ وہ کہنے لگے تو پھر اور کس کو مقرر کریں؟ حضرت علیؓ نے کہا
عبداللہ بن عباس کو مقرر کر لو۔ وہ کہنے لگے خُوب ابن عباس چونکہ تمہارا رشتہ دار ہے اس لئے تم
چاہتے ہو کہ وہ حکم بنے تا وہ تمہاری تائید میں فیصلہ کرے حضرت علیؓ نے کہا اچھا عبداللہ بن عباس
اگر میرا رشتہ دار ہے تو اشتر تو رشتہ دار نہیں اسے مقرر کر لو۔ انہوں نے کہا واہ! اشتر نے ہی تو سارا
فساد کیا ہے اسے حکم کس طرح مقرر کریں ۔ حضرت علیؓ نے کہا پھر جس طرح مرضی ہو کر و اور
ابو موسیٰ اشعری تو اتنا سادہ آدمی ہے کہ وہ جاتے ہی پھنس جائے گا۔
مجھے اس واقعہ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ کوفیوں اور شامیوں کے درمیان ضرور کوئی سازش
تھی اور رشوت چلی ہوئی تھی ورنہ جب تک سازش نہ ہو اس قدر اصرار نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ اصرار
کرنا ہی بتا تا ہے کہ پہلے سے آپس میں انہوں نے یہ فیصلہ کر رکھا تھا کہ ابو موسیٰ اشعری کو حکم مقرر
کرائیں گے وہ چونکہ زیادہ سمجھدار نہیں اس لئے جس طرح چاہیں گے ان سے منوا لیں گے آخر
حضرت علی اور حضرت معاویہ کے لشکر کے درمیان ایک معاہدہ لکھا گیا جس کے الفاظ یہ تھے کہ :۔
هَذَا مَا تَقَاضَى عَلَيْهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَّ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ - قَاضَى

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
عَلِيٌّ عَلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ وَمَنْ مَّعَهُمْ وَقَاضَى مُعَاوِيَةُ عَلَى أَهْلِ الشَّامِ وَمَنْ مُّعَهُمْ -
إِنَّنَا نَنْزِلُ عِنْدَحُكْمِ اللهِ وَكِتَابِهِ و اَنْ لَّا يَجْمَعَ بَيْنَنَا غَيْرُهُ وَ أَنَّ كِتَابَ اللَّهِ بَيْنَنَا
مِنْ فَاتِحَتِهِ إِلَى خَاتِمَتِهِ - نُحْيِي مَا أَحْيَا وَنُمِيتُ مَا أَمَاتَ فَمَا وَجَدَ الْحَكَمَانِ
فِي كِتَابِ اللَّهِ وَهُمَا أَبُو مُوسَى عَبْدُ اللهِ بْنُ قَيْسٍ وَ عَمُرُوبُنُ الْعَاصِ عَمِلَابِهِ
۶۰
وَمَا لَمْ يَجِدَاهُ فِي كِتَابِ اللهِ فَالسُّنَّةَ الْعَادِلَةَ الْجَامِعَةَ غَيْرَ المُفَرَّقَةِ - 1
یعنی یہ وہ اقرار نامہ ہے جو علی ابن ابی طالب اور معاویہ ابن ابی سفیان کے درمیان لکھا گیا
ہے حضرت علی نے نے اہلِ ا کوفہ اور ان تمام لوگوں کی طرف سے جوان کے ساتھ ہیں ایک حکم مقرر کیا
ہے اسی طرح معاویہ نے اہلِ شام اور ان تمام لوگوں کی طرف سے جو اُن کے ساتھ ہیں ایک حکم
مقرر کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب اور اُس کے حکم کو قاضی قرار دے کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ کے حکم اور خدا تعالیٰ کی کتاب کے حکم کے سوا ہم کسی اور بات کا اس معاملہ میں دخل
نہیں ہونے دیں گے اور یہ کہ ہم سورۃ فاتحہ سے لے کر والناس تک تمام قرآن شریف کو مانتے
ہیں اور ر وعدہ وعدہ کرتے ہیں ہیں کہ کہ قرآن کریم جن کاموں کے کرنے رنے کا کا ہمیں حکم دے گا ہم ان کا کی تعمیل
کریں گے اور جن سے منع کرے گا اُن سے رُک جائیں گے۔ دونوں حکم جو مقرر ہوئے ہیں،
وہ
ابو موسیٰ عبداللہ بن قیس اور عمر و بن العاص ہیں یہ دونوں جو کچھ کتاب اللہ میں پائیں گے اس کے
مطابق فیصلہ کریں گے اور اگر کتاب اللہ میں نہیں پائیں گے تو سنت عادلہ جامعہ غیر مختلف فیھا پر
عمل کریں گے ۔
ہاں ایک تیسری بات جس سے کوفیوں اور شامیوں میں سازش کا پتہ چلتا ہے یہ ہے کہ جب
حضرت علیؓ نے کہا کہ یہ کمیٹی فلاں جگہ بیٹھ جائے اور معاملات پر غور و خوض کرے تو حضرت علیؓ کے
ساتھی کہنے لگے ہم تو اس کمیٹی کو شام کے قریب بٹھائیں گے تا اس پر تمہارا اثر نہ ہو۔ جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ در حقیقت معاویہ کے ساتھ تھے اور محض فتنہ پیدا کرنے کیلئے حضرت علیؓ
سے ملے ہوئے تھے ۔ اس کے بعد حضرت علیؓ نے اپنے لشکر سے اور حضرت معاویہ نے اپنے لشکر
سے اس بات کا اقرار لیا کہ فیصلہ سنانے کے بعد حکمین کے جان و مال اور اہل وعیال سب محفوظ
رہیں گے اور کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی جائے گی ۔ چنانچہ دونوں لشکروں نے اس کا اقرار کیا مگر
ابھی اس معاہدہ کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ ایک فریق انہی میں سے کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا
دین کے معاملہ میں کمیشن کیسا ؟ کیا ہم نے ان دو شخصوں کے ہاتھ میں اپنا ایمان بیچ دیا ہے کہ یہ جو

انوار العلوم جلد ۱۴
کچھ کریں گے وہ ہمیں منظور ہوگا ۔
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
حضرت علیؓ نے کہا میں نے تو تمیں پہلے کہہ دیا تھا اور اس تحکیم سے روکا تھا۔ وہ کہنے لگا تو پھر
زور سے ہمیں روکا کیوں نہیں؟ اس کا تو یہ مطلب ہے کہ اگر ہم جھوٹ کی تائید کریں گے تو تم بھی
تائید کر دو گے؟ میں اس واقعہ سے بھی سمجھتا ہوں کہ ان دونوں لشکروں کی ضرور آپس میں سازش
تھی کیونکہ پہلے انہوں نے یہ شور مچایا کہ کمیشن مقرر کرو۔ اگر کمیشن مقررنہیں کرتے تو اس کا مطلب
یہ ہے کہ تم اپنے راز فاش ہونے سے ڈرتے ہو اور جب ان کے اصرار پر کمیشن مقرر کر دیا گیا تو
انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ کیا ہم نے ان دونوں کے ہاتھ میں اپنے ایمان بیچ دیتے ہیں دین
کے معاملہ میں تحکیم کیسی ؟ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی بوڑھا شخص تھا جس کی یہ عادت
تھی کہ وہ شادیاں کرتا اور پھر معمولی سی بات پر عورت کو طلاق دے کر الگ کر دیتا اور اس کا جو کچھ
مال ہوتا وہ اپنے قبضہ میں کر لیتا ۔ وہ پہلے ہی مالدار تھا مگر اس طریق سے اس کے پاس اور بھی
زیادہ مال جمع ہو گیا اور لوگ بھی اس لالچ میں کہ اگر گل یہ بڑھا مر گیا تو مال ہمیں مل جائے گا اس
سے اپنی لڑکیاں بیاہ دیتے مگر وہ تھوڑے ہی دنوں میں طلاق دے دیتا۔ آخر ایک عورت نے جو
بڑی چالاک تھی اس سے شادی کی چند دن تو گزرے مگر آخر اس نے چاہا کہ اسے بھی طلاق دے
دے لیکن اسے کوئی نقص معلوم نہ ہوا اور عورت نے ایسی عمدگی سے گھر کا کام چلایا کہ وہ کوئی نقص
معلوم نہ کر سکا ۔ ایک دن وہ سخت تنگ آ گیا اور کہنے لگا یہ مرتی بھی نہیں اور اس کے کام میں کوئی
نقص بھی نہیں ہوتا کہ اسے طلاق دوں کیا کروں ۔ مگر پھر تھوڑی دیر کچھ سوچ کر باورچی خانہ میں
چلا گیا اور اپنی عورت سے کہنے لگا آج میں یہیں کھانا کھاؤں گا ۔ اس نے کہا شوق سے بیٹھئے اور
کھانا کھائیے ۔ وہ وہیں بیٹھ گیا اور عورت نے پھلکے پکانے شروع کر دیئے ۔ یہ دیکھ کر وہ بڑھا
کھڑا ہو گیا اور اس نے جوتا ہاتھ میں لیکر اس کے سر پر مارنا شروع کر دیا اور کہا یہ خباثت؟
روٹیاں تو تو ہاتھ سے پکاتی ہے گہنیاں کیوں ہلتی ہیں؟ وہ عورت تھی بڑی ہوشیار کہنے لگی صاحب !
آپ خاوند اور میں بیوی ۔ جوتی جس وقت چاہیں مار لیں مگر دیکھیں غصہ سے معدہ خراب ہوتا ہے
اور آپ کی عمر ایسی نہیں کہ معدہ کی کوئی تکلیف آپ برداشت کر سکیں ۔ آپ کھانا کھا لیجئے ۔ کھانا
کھانے کے بعد جتنا چاہیں مجھے مار لیں ۔ خیر یہ بات اُس کی سمجھ میں بھی آگئی اور اس نے دل میں
یہ خیال کر لیا کہ چلو ایک حق تو قائم ہو ہی گیا ہے بعد میں اسے مار لیں گے۔ چنانچہ اُس نے روٹی
کھانا شروع کر دی مگر ابھی اُس نے چند کتھے ہی کھائے تھے کہ عورت نے اُچک کر جوتا اُٹھایا اور

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ہے
تراق سے اس کے سر پر مارنا شروع کر دیا اور کہا کمبخت ! روٹی تو تو منہ سے کھاتا ہے تیری داڑھی
کیوں ہلتی ہے؟
پس جس طرح وہ بڑھا کبھی کوئی بہانہ تلاش کرتا تھا اور کبھی کوئی ۔ یہی حال خوارج کا تھا۔
جب انہوں نے کمیشن کا مطالبہ کیا اور حضرت علیؓ نے انکار کیا تو کہنا شروع کر دیا کہ دیکھا یہ قرآن
نہیں مانتے ۔ شامیوں نے اپنے نیزوں پر قرآن اُٹھائے ہوئے ہیں اور یہ اپنی بات پر ضد کئے
ہوئے ہیں ۔ اور جب کمیشن کا تقرر تسلیم کر لیا تو کہنا شروع کر دیا کہ دین کے معاملہ میں کمیشن کیسا
ہم کوئی کمیشن کے تابع ہیں کہ اس کی بات مان لیں؟ یہی حال میں سمجھتا ہوں مصری پارٹی کا بھی
ہے۔ میں نے تو حضرت علیؓ کے واقعات دیکھتے ہوئے کمیشن کا تقرر تسلیم ہی نہ تسلیم ہی نہیں کیا لیکن اگر میں
تسلیم کر لیتا تو پھر یہی لوگ یہ کہنا شروع کر دیتے کہ جب خود انہوں نے کمیشن تسلیم کر لیا ہے تو
معلوم ہوتا ہے کہ انہیں خود بھی شبہات ہیں ورنہ دین کے معاملہ میں کمیشن کیسا۔
غرض معاہدہ لکھا گیا اور لشکر ایسی حالت میں کوٹا کہ اس میں لڑائی تھی اور بغض ظاہر تھا۔ ایک
کہتا جب انہوں نے قرآن کو نیزوں پر بلند کر دیا تو اس کے بعد اور کیا رہا پس یہی طریق فیصلہ تھا
کہ لڑائی بند کی جاتی اور ایک ایسا کمیشن مقرر کیا جاتا جو کتاب اللہ کے ماتحت ہمارے درمیان
فیصلہ کرتا۔ دوسرا کہتا کہ خدا کی باتوں میں کسی انسان کا فیصلہ ماننے کے کیا معنی ہیں کیا خدا تعالیٰ
کے احکام کے بارے میں بھی آدمیوں میں فیصلے ہوا کرتے ہیں ۔ آخر اسی بحث و تمحیص میں جب
حضرت علی کوفہ میں پہنچے تو وہ لوگ جو تحکیم کے مخالف ہو گئے تھے وہ کوفہ میں داخل نہ ہوئے بلکہ
حضرت علیؓ کے لشکر سے الگ ہو کر حروراء میں چلے گئے ۔ وہ بارہ ہزار آدمی تھے ان سب نے کہا
کہ ہم علی کے ساتھ جانے کیلئے تیار نہیں جو دین کے معاملہ میں آدمیوں کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہو
گیا۔ پھر انہوں نے کہا کہ امیر جنگ شبت بن ربعی امیمی ہوگا ۔ أَمِيرَ الصَّلوةِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ
الْكُوا الْيَشْكُرِيُّ وَالْآمُرُ شُورَى بَعْدَ الْفَتْحِ وَالبَيْعَةُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَالْآمُرُ بِالْمَعْرُوفِ
وَالنَّهَى عَنِ الْمُنكَرِ ال یعنی معاملات کو مشورہ سے طے کیا جائے گا ۔ بیعت خدائے
عَزَّ وَجَلَّ کی ہوگی اور ہمارا کام نیک باتوں کا حکم دینا اور بُری باتوں سے روکنا ہوگا۔ کوئی شبہ کر
سکتا ہے کہ شاید یہ لوگ جو تحکیم کے مخالف تھے یہ کوئی اور تھے اور جنہوں نے تحکیم کی تائید کی تھی وہ
کوئی اور ہوں گے ۔ مگر تاریخ سے ایک اور ایک دو کی طرح ثابت ہے کہ یہی وہ لوگ تھے جنہوں
نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ضرور فیصلہ اسی طرح ہونا چاہئے کہ ایک کمیشن مقر ر ہو جو قرآن کے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
مطابق فیصلہ کرے۔ اس کے مقابلہ میں جو لوگ مستقل رہے ان کی یہ حالت تھی کہ حضرت علی خطبہ
پڑھانے کیلئے آئے تو وہ ایک جوش کی حالت میں کھڑے ہو گئے اور انہوں نے حضرت علیؓ سے کہا
کہ ہم آپ کی دوبارہ بیعت کرتے ہیں اور اس امر کا اقرار کرتے ہیں کہ جس کے آپ دوست
دشمن ہوں
ہوں گے اس کے ہم دوست ہوں گے اور جس کے آپ دشمن ۔ آپ دشمن ہوں گے اس کے ہم دشمن
گے ۔ جب انہوں نے یہ کہا تو حروری کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا اہلِ شام اور تم دونوں کافر
ہو کیونکہ تم انسانوں کی فرمانبرداری کا گلی وعدہ کرتے ہو اور یہ بے دینی اور شرک ہے۔ اس پر
ایک شخص نے ان کو جواب دیا کہ یہ تو تمہاری شرارت کے جواب میں کہا گیا ہے ۔ ورنہ علی نے تو
ہم سے یہی بیعت لی ہے کہ کتاب وسنت پر عمل ہوگا اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ هُوَ عَلَى الْحَقِّ
وَالْهُدَى وَ مَنْ خَالَفَهُ ضَالٌ مُضِلَّ ٢ کہ آپ صداقت اور ہدایت پر ہیں اور جو شخص آپ کی
خلافت کا مخالف ہے وہ گمراہ ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرنے والا ہے۔
جب یہ
یہ رفتنہ بڑھنے لگا تو حضرت علیؓ نے حضرت عبدال عبدالله بن عبد عباس کو خوارج کو سمجھانے کیلئے
مقرر کیا اور انہیں حکم دیا کہ بحث نہ کریں مگر حضرت عبداللہ بن عباس میں کچھ جوانی کا جوش تھا اور
کچھ وہ اپنے آپ کو فقیہ بھی سمجھتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ میں کسی سے کیا کم ہوں ۔ جب وہاں
پہنچے تو ان لوگوں کے اعتراضوں سے کچھ پریشان سے ہو گئے اور دلیل دینے لگے ۔ حضرت علیؓ کا
نقطہ نگاہ تو یہ تھا کہ میں نے کمیشن مقرر نہیں کرایا بلکہ تم نے کمیشن مقرر کرایا ہے ۔ اور تم ہی اس پر
اصرار کرتے تھے مگر حضرت عبداللہ بن عباس کے سامنے جب انہوں نے کمیشن کا معاملہ پیش کیا اور
کہا کہ ہم علی کی کس طرح اتباع کر سکتے ہیں جبکہ اُس نے دین کے معاملہ میں کمیشن مقرر کر دیا
حالانکہ دینی امور کا فیصلہ انسان نہیں کیا کرتے بلکہ خدا فیصلہ کیا کرتا ہے۔ تو وہ کہنے لگے بعض امور
میں کمیشن بٹھانا جائز بھی ہوتا ہے۔ دیکھو قرآن کریم میں آتا ہے کہ احرام کی حالت میں اگر کوئی
عمداً شکار کرے تو دو حکم مقرر کئے جائیں اور وہ ایسا ہی جانور اس سے قربانی دلائیں یا اس شکار کی
قیمت کا کھانا مساکین کو کھلایا جائے یا روزے رکھے جائیں ۔ اس پر خوارج کہنے لگے اچھا اچھا
خلافت کا معاملہ گویا خرگوش یا بکری کے برابر ہو گیا ۔ اتنے میں حضرت علی بھی وہاں پہنچ گئے اور
آپ نے حضرت عبداللہ بن عباس سے فرمایا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ ان لوگوں سے بحث نہ
کرنا دیکھا بحث کا کیا نتیجہ نکلا ۔
پھر حضرت علیؓ ان سے مخاطب ہوئے اور فرمایا اے لوگو! سنو ، کیا میں نے تم کو اس تحکیم سے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
منع کیا تھا یا نہیں کیا تھا اور تم اس پر اصرار کرتے تھے یا نہیں کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں ۔
حضرت علیؓ نے کہا یہ سچ ہے یا نہیں کہ جب تم نے مجھے مجبور کیا تو میں نے انکار کرتے ہوئے اس کی
اجازت دی مگر یہ شرط کر دی کہ وہی حکم قابل قبول ہو گا جو قرآن کریم کے مطابق ہوگا اور اگر
قرآن کریم کے خلاف ہوا تو تم اور ہم اس سے بری ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ہاں ۔ اس پر
حضرت علیؓ نے کہا۔ پھر تم میری مخالفت اب کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ہم مانتے ہیں کہ تو نے
ہمارے کہنے پر کمیشن مقرر کیا تھا لیکن ہم اقرار کرتے ہیں کہ ہم نے اس معاملہ میں سخت گناہ کیا اور
ہم نے اللہ تعالیٰ کے حضور میں توبہ کر لی اور چونکہ تو بہ سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اس لئے
ہمارے گناہ معاف ہو گئے آپ بھی تو بہ کر لیں۔ حضرت علی نے کہا کچھ شرم کرو۔ میں رسول کریم ہے
کے ساتھ رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ اسلامی مسائل کیا ہیں اور کب کوئی فعل گناہ ہوتا ہے اور
کب نہیں ۔ تم مجھے کیا سمجھاتے ہو انہوں نے کہا کچھ ہو آپ نے یہ کبیرہ گناہ کیا ہے کہ دین کے
معاملہ میں کمیشن مقرر ہونے دیا اور چونکہ کبیرہ گناہ کا مرتکب خلیفہ نہیں رہ سکتا اس لئے آپ تو بہ کر
لیں تب آپ کو ، آپ کو خلیفہ مانیں گے۔ حضرت علیؓ نے کہا میں تو سارے ہی گنا : ہی گناہوں سے تو بہ کرتا رہتا
ہوں اس پر دو ہزار آدمی جو معلوم ہوتا ہے کچھ سمجھدار یا نیک تھے واپس آ گئے اور انہوں نے کہا کہ
اب بات ہماری سمجھ میں آگئی ہے ہم ہی غلطی پر تھے مگر باقی نے پھر بھی واپسی سے انکار کیا۔
میں نے ایک تاریخ میں پڑھا ہے مگر اب حوالہ یاد نہیں کہ خوارج یہ کہتے تھے کہ جب علی نے
توبہ کی تو گویا گناہ کا اقرار کیا اور چونکہ گنہگار خلیفہ نہیں ہو سکتا اس لئے اب دوبارہ ہم جسے چاہیں
امیر مقرر کریں ۔
حضرت علیؓ نے ان لوگوں کا نام حروریہ رکھا ( جیسے آج کل کچھ لوگ احراری کہلاتے ہیں )
مگر وہ اپنے آپ کو شراۃ کہتے تھے یعنی انہوں نے دنیا دے کر آخرت کو خرید لیا ہے ۔ ۔ جیسے
مصری صاحب بھی کہتے ہیں کہ میں نے خدا کیلئے اپنی نوکری پر لات مار دی اور ذرا بھی اس بات
کی پرواہ نہ کی کہ بیوی بچے کہاں سے کھائیں گے ۔ اس کے بعد ان لوگوں نے عبداللہ بن وہب کی
بیعت کر لی جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ بیعت کے مخالف نہیں تھے بلکہ بیعت خلافت
کے مخالف تھے اور ان لوگوں کا عقیدہ یہ تھا کہ قوم خلیفہ کی نگران ہے اور جب چاہے اس پر الزام لگا
کر اس سے الگ ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ لوگ کوفہ سے بصرہ کی طرف گئے اور وہاں کے
خوارج کو ساتھ لیتے ہوئے نہروان چلے گئے ( جو بغداد اور واسطہ کے درمیان مشرقی جانب ایک

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
علاقہ ہے ۔ اس نام کا ایک گاؤں بھی ہے جس کے درمیان نہر جاری ہے )
صلى الله
حضرت علیؓ نے ان سے متواتر خط و کتابت کی کہ جماعت میں داخل ہو جائیں لیکن وہ اس
سے اور اترا گئے اور سمجھنے لگے کہ ہمارے اندر بھی کوئی خوبی ہے اور پھر اس حد تک بڑھ گئے کہ
حضرت خباب جو السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ صحابہ میں سے تھے اور جن کے متعلق یہ اختلاف ہے کہ
انہوں نے پہلے بیعت کی یا بلال نے ۔ کیونکہ رسول کریم ﷺ نے ایک دفعہ فرمایا کہ ایک غلام
اور ایک حُر نے مجھے سب سے پہلے قبول کیا۔ بعض لوگ اس سے حضرت بلال اور حضرت ابو بکر
مراد لیتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد حضرت ابوبکر اور حضرت خباب ہیں ۔ بہر حال
حضرت خباب اور جو اولین صحابہ میں سے تھے ان کے بیٹے عبداللہ اور ان کی بیوی ایک دفعہ
نہروان کے پاس سے گزرے تو ا اسے گزرے تو انہوں نے آپ سے کہا کہ ابو بکر اور عمر کی نسبت آپ کا خیال کیا
ہے؟ حضرت عبداللہ کہنے لگے میں جواب تو دیتا ہوں مگر دیکھنا ناراض نہ ہونا۔ انہوں نے قسمیں
کھائیں کہ ہم ناراض نہیں ہوں گے ۔ حضرت عبداللہ نے کہا ابو بکر اور عمر بڑے اچھے آدمی تھے اور
ان میں کوئی عیب نہیں تھا۔ پھر انہوں نے حضرت عثمان کے متعلق دریافت کیا ۔ حضرت عبداللہ نے
ان کی بھی تعریف کی ۔ پھر انہوں نے حضرت علیؓ کے متعلق دریافت کیا ۔ حضرت عبداللہ نے کہا
آپ بھی بڑے اچھے آدمی ہیں ۔ انہوں نے کہا نہیں یہ بتاؤ جب فتنہ پیدا ہوا اُس وقت کیسے تھے
اور فتنہ سے پہلے کیسے تھے؟ یہ لوگ چونکہ اپنی بیعت فسخ کرنے کی بڑی وجہ یہی بیان کیا کرتے تھے
کہ پہلے حضرت علیؓ بڑے اچھے تھے مگر بعد میں جب ان میں نقائص پیدا ہو گئے تو ان نقائص کی
وجہ سے ہم ان سے الگ ہو گئے ۔ اسی طرح حضرت عثمان بھی پہلے بڑے اچھے تھے مگر بعد میں
خراب ہو گئے اور ہمیں اپنی بیعتیں فتح کرنی پڑیں اس لئے انہوں نے سوال کیا کہ یہ بتا ؤ علی فتنہ
سے پہلے کیسے تھے اور فتنہ کے بعد کیسے ہیں؟ حضرت عبداللہ نے کہا پہلے بھی اچھے تھے اور اب بھی
اچھے ہیں ۔ غرض جب انہوں نے چاروں خلفاء کی تعریف کی تو خورارج ان سے کہنے لگے تو تو
کافر ہے اور یہ کہتے ہوئے چھری سے ان کا پیٹ پھاڑ دیا۔ پھر ان کی بیوی جو حاملہ تھیں ان کا پیٹ
بھی انہوں نے پھاڑ دیا اور بچہ جو آٹھ ماہ کے قریب تھا اُس کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے مگر
با وجود اس وحشت اور بربریت کے ان کو تقوی کا بڑا دعوی تھا چنانچہ ان میں سے ایک شخص نے
گری ہوئی کھجور کھالی تو اس سے کھلوائی ۔ ایک ذمی نے اپنی کھجوروں کا درخت پیش کیا تو کہا کہ
بغیر قیمت نہ لیں گے۔ ایک ذمی کا کسی نے خنزیر زخمی کر دیا تو اُس سے معافی منگوائی لیکن مسلمان

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
عورتوں تک کو ذبح کر دیتے اور اپنے اس فعل پر ذرا بھی ندامت اور شرم محسوس نہ کرتے ۔ انہی
لوگوں میں سے ایک شخص ایک دفعہ حضرت عبداللہ بن عمر کے پاس گیا اور کہا میں آپ سے ایک
مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ہاں دریافت کرو۔ وہ کہنے لگا یہ بتائیے اگر کوئی شخص حج
کیلئے جائے اور اس نے احرام باندھا ہوا ہو اور اُس سے غلطی سے کوئی مچھر مر جائے تو اس کا کیا
کفارہ ہو گا ؟ بعض روایتوں میں مچھر کی بجائے یہ ذکر آتا ہے کہ اس نے کہا کہ اگر احرام کی
حالت میں کسی سے مکھی مر جائے نے مر جائے تو کیا کفارہ دے؟ حضرت عبداللہ بن؟ رت عبد اللہ بن عمرؓ نے کہا میں تیرے اس
سوال سے خوب سمجھتا ہوں کہ تو کون ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ تو خارجیوں سے تعلق رکھتا ہے سوسنو !
جب تم نے خدا تعالیٰ کے مقدس رسول کی پیاری بیٹی کی اولاد کو جس کی نسبت رسول کریم
نے یہ فرمایا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مجھے عزیز ہے ذبح کیا تھا تو کیا تم اس وقت مجھ سے فتوئی
پوچھنے آئے تھے کہ آج تم یہ فتویٰ پوچھنے لگے ہو کہ اگر احرام کی حالت میں تم سے مکھی مر جائے تو
کیا یا کفارہ ہے ۔ غرض ظلم اور اور قتل مثل اور اور بے بے دینی د۔ کے ساتھ ان کو تقویٰ کا بھی دعوی تھا اور اس طرح
متضاد باتیں ان میں جمع تھیں ۔
حضرت علی کو جب یہ خبر پہنچی کہ انہوں نے حضرت عبد اللہ بن خباب اور ان کی بیوی کو قتل
کر دیا ہے تو اس کی تحقیق کے لئے انہوں نے الحارث بن مرہ کو بھیجا مگر انہوں نے ان کو بھی قتل کر
دیا۔ آخر حضرت علیؓ کو ان لوگوں کے مقابلہ کیلئے نکلنا پڑا مگر جب آپ مقابلہ کیلئے نکلے تو ایک اور
واقعہ ایسا پیش آیا جس سے ان لوگوں کی سازش کا بخوبی پتہ چلتا ہے اور جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
انہوں نے حضرت علیؓ کے بعض آدمی رشوت دے کر خریدے ہوئے تھے۔ چنانچہ جب آپ
گھوڑے پر سوار ہوئے تو ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے آپ کے گھوڑے کی لگام پکڑ لی اور
کہنے لگا حضور ! میں نے نجوم دیکھتے ہیں اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ سفر بڑا منحوس ہے آپ اس پر نہ
جائیں حالانکہ وہ صحابہ کے قریب کا زمانہ تھا اور اس قسم کے تو تو ہمات ابھی مسلمانوں میں پیدا نہیں
ہوئے تھے ۔ حضرت رت علیؓ نے کہا میں ان باتوں کو نہیں مانتا اور یہ کہتے ہوئے آپ مقار ابلہ کیلئے نکل
کھڑے ہوئے جب آپ وہاں پہنچے تو آپ نے قیس بن سعد بن عبادہ کو ان کے پاس بھجوایا کہ
حضرت عبد اللہ بن خباب کے قاتل کو ہمارے سپرد کر دو ۔ مگر انہوں نے کہا ہم سب نے ان کو قتل کیا
ہے کوئی ایک شخص قاتل نہیں ۔ پھر حضرت علیؓ خود گئے اور آپ نے چاہا کہ انہیں سمجھائیں کہ اسلام
کی عظمت اور اس کی ترقی میں روک مت بنوا اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا نہ کرو مگر انہوں نے اپنے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
کانوں میں انگلیاں ڈال لیں اور شور مچا دیا کہ ان کی بات نہ سنو اور مرنے کیلئے تیار ہو جاؤ۔
آخر لڑائی ہوئی اور کثرت سے خوارج مارے گئے جن میں ان کا لیڈر عبداللہ بن وہب بھی تھا اور
زید بن حصین اور حرقوص بھی تھے ۔ اس کو جنگ نہروان کہتے ہیں اور وَقْعَةُ يَوْمِ النَّهْرِ بھی کہتے
ہیں کیونکہ نہر کے کنارے یہ جنگ ہوئی تھی ۔ جب لڑائی ختم ہو گئی تو حضرت علیؓ نے اپنے سپاہیوں
سے کہا۔ جاؤ اور ان مردوں میں ایک ایسے شخص کی لاش تلاش کرو جس کے ہاتھ میں نقص ہے وہ
گئے اور انہوں نے تلاش کی مگر ایسی کوئی لاش نہ ملی اور انہوں نے واپس آ کر کہا کہ ہمیں کوئی ایسی
لاش نہیں ملی ۔ آپ نے فرمایا جاؤ اور جا کر تلاش کرو کہ ایسی لاش تمہیں مل کر رہے گی اور پھر گئے
اور نا کام واپس آئے آپ نے فرمایا جاؤ اور جا کر تلاش کرو۔ آخر جب تیسری بار وہ لوگ گئے تو
انہیں ان مردوں میں ایک ایسے شخص کی لاش بھی مل گئی جس کے ایک ہاتھ میں نقص تھا اور گوشت کا
ایک لوتھڑا اُس پر اُٹھا ہوا تھا ۔ آپ نے اسے دیکھ کر فرمایا مجھے رسول کریم ﷺ نے یہ خبر دی تھی
کہ اے علی ! ایک دن کچھ لوگ تیرے خلاف بغاوت کریں گے اور اُس وقت تیرے مقابلہ میں جو
لوگ ہوں گے ان میں ایک ایسا شخص بھی ہوگا جس کے ہاتھ میں نقص ہوگا۔ پھر آپ نے فرمایا
وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبُتَ - ۱۳ خدا کی قسم ! میں نے اس وقت جھوٹ نہیں بولا تھا جب
میں نے تم سے کہا تھا کہ ایسی لاش تمہیں مل کر ر۔ کر رہے گی اور نہ رسول کریم ﷺ نے مجھ سے جھوٹ
بات کہی تھی یہ واقعہ ۳۷ھ میں ہوا ۔ اور ۳۸ھ میں کوفہ میں جو لوگ مخفی طور پر خوارج کے ساتھ تھے
وہ نہروان کے بچے ہوئے لوگوں سے آملے اور نخیلہ میں آکر جمع ہو گئے ۔ ( یہ جگہ شام اور کوفہ کے
درمیان کوفہ کے قریب ہے ) حضرت علیؓ نے پھر عبداللہ بن عباس کو انہیں سمجھانے کیلئے بھیجا لیکن
با وجود بار بار سمجھانے کے نہ مانے آخر حضرت علیؓ نے دوبارہ ان پر حملہ کیا اور ان میں سے اکثر کو
قتل کر دیا۔
صلى الله
اس کے بعد اسی ۳۸ھ میں خریت بن راشد من بنی ناجیہ نے جو شروع سے حضرت علیؓ کے
ساتھ تھا اور آپ کا بڑا کا بڑا مقرب سمجھا جاتا تھا آپ کے خلاف خروج کیا اور آپ کی پ کی مجلس میں آ کر
کہنے لگا اے علی ! میں آپ کی بات آئندہ نہیں مانوں گا اور نہ آپ کے پیچھے نماز پڑھوں گا اور گل
آپ سے جُدا ہو جاؤں گا کیونکہ تم کافر ہو چکے ہو حضرت علیؓ نے اسے بہتیر ا سمجھایا مگر وہ نہیں مانا
اور بار بار یہی کہتا رہا کہ آپ نے انسانوں سے فہ سے فیصلہ کرایا ہے اس لئے آپ اب اس عہدہ کے
قابل نہیں رہے ۔ اس پر حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ تیری ماں تجھ پر روئے اس صورت میں

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
إِذَا تَعْصِي رَبَّكَ وَتَنْكُتُ عَهْدَكَ وَلَا تُضُرُّ إِلَّا نَفْسَكَ - 1
تب تو اپنے رب کی نافرمانی کرنے والا اور اپنے عہد کو توڑنے والا ہوگا اور تو اپنی جان
کے سوا اور کسی کو ضر ر نہیں پہنچا سکے گا ۔ پھر آپ نے پوچھا آخر اس علیحدگی کی وجہ کیا ہے؟ تو اس
نے تحکیم کو بطور وجہ بیان کیا ۔ حضرت علیؓ نے اسے کہا کہ آ! مجھ سے سن میں رسول کریم ﷺ کا
شاگرد ہوں اور میں تجھ پر قرآن اور حدیث سے ثابت کر سکتا ہوں کہ تیرا یہ فعل نا درست ہے مگر
اس نے کہا میں سننے کیلئے تیار نہیں ۔ اور اپنی قوم کو لے کر راتوں رات نکل گیا ۔ اُس وقت کسی نے
حضرت علی سے پوچھا کہ آپ خریت کے مقابلہ میں خاموش کیوں ہو گئے تھے؟ آ گئے تھے؟ آپ نے فرمایا
میں بز دل نہیں ہوں اور میں کبھی لڑائی سے نہیں گھبرایا مگر جب یہ لوگ مجھے دھمکی دے رہے تھے کہ
ہم تجھے قتل کر دیں گے اُس وقت میرا نفس مجھے شرمندہ کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ ان کے
مقابلہ کی ضد میں آ کر تو ان سے لڑنا شروع کر دے اور رسول کریم ﷺ کے نواسوں کو شہید
کرادے۔
جب یہ ۔ یه خریت بن راشد اشد وہاں سے نکلا تو اسے راستے میں ایک ایرانی نومسلم ملا اور اس نے
اس سے پوچھا کہ علی کے بارہ میں تمہاری کیا رائے ہے ۔ اس نے کہا وہ امیر الموم وہ امیر المؤمنین ہیں اور
بڑے نیک آدمی ہیں ۔ اس پر خریت نے اس ایرانی نو مسلم کو یہ کہتے ہوئے قتل کر دیا کہ تو کافر
ہے ۔ پھر ایک کافر ملا تو اس نے اس سے پوچھا تو کون ہے؟ اس نے کہا میں ایک کا فر رعایا ہوں
وہ کہنے لگا اچھا پھر تجھے مارنے کا ہمیں کوئی حق نہیں ۔
آخر یہ لوگ رامهرمز چلے گئے جو اہواز کا شہر ہے اور وہاں ان کے ساتھ باقی خوارج بھی آ
ملے ۔ علاوہ ازیں ایران کے کفار اور نصاری اور مرتدین اور زکوۃ دینے سے انکار کرنے والوں
کی ایک جماعت بھی ان سے آملی اور ایک بڑا لشکر ہو گیا۔ حضرت علیؓ نے ان کے مقابلہ کیلئے
معقل بن قیس الریاحی کو بھیجا ۔ انہوں نے جنگ کی اور جنگ میں خریت مارا گیا ۔ کفار قید کئے گئے
اور زکوۃ جمع کی گئی ۔
اس کے بعد یہ لوگ مکہ میں مخفی جمع ہوئے اور فیصلہ کیا کہ حضرت علیؓ کا کھلا مقابلہ ہم
نہیں کر سکتے اس لئے مخفی حملہ کرنا چاہئے ۔ چنانچہ فیصلہ کیا کہ تین آدمی جائیں اور اکیس
رمضان کو ایک ہی دن حضرت علی، حضرت معاویہ اور حضرت عمر و بن عاص کو قتل کر دیا عاویہ اور حضرت عمرو بن عاص کو قتل کر دیا
جائے ۔ چنانچہ عبد الرحمن بن ملجم کو حضرت علیؓ کے قتل کرنے کیلئے اور حجاج بن عبداللہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی