انقلابِ حقیقی

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
فرماتا ہے کہ اس نے ہامان سے کہا کہ فاو قد بي يَهَا مِنْ عَلَى الطَّيْنِ فَاجْعَلْ لِي
صَرْحًا لَعَلَي اطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَذِبِينَ ها
یعنی فرعون کے سامنے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا دعویٰ پیش کیا تو فرعون نے
اسے سن کر اپنے انجنیئر ہامان کو بلایا اور اُسے حکم دیا کہ پتھیروں کو لگا دو اور ایسا اُونچا محل بناؤ اور
ایسی ایسی دور بینیں اور رصد گاہیں تیار کرو کہ ہم آسمان کے راز کھول کر رکھ دیں اور موسیٰ کے خدا
کا سراغ نکال لیں ۔
اسی طرح سورۃ مومن میں آتا ہے ۔ وَقَالَ فِرْعَوْنُ لَهَا مِنْ ابْنِ لِي صَرْحًا
لعَلِّي أَبْلُغُ الأَسْبَابَ - أَسْبَابَ السَّمَوَاتِ فَاطَّلِعَ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي
لاظت کا ذباء " کہ فرعون نے اپنے انجینیئر ہامان سے کہا کہ ہمارے لئے ایک
قلعہ بناؤ مگر وہ اتنا اونچا ہو کہ اس پر چڑھ کر ہم آسمان کے راز معلوم کر سکیں اور موسیٰ کے خدا کا پتہ
لگا لیں ۔ یہ مطلب نہیں کہ آسمان پر پہنچ جائیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ اتنا بلند ہو کہ وہاں سے آسمان کا
نظارہ آسانی سے ہو سکے ۔ وہاں ہم بڑی بھاری ڈور بینیں لگائیں گے اور موسیٰ کے معبود کو دیکھیں
گے اور آخر میں کہا کہ میں تو اسے بالکل جھوٹا سمجھتا ہوں ۔ یعنی کوئی یہ نہ خیال کرے کہ مجھے شبہ ہے
کہ شاید جس خدا کا موسیٰ ذکر کرتا ہے وہ صحیح ہے تبھی تو میں ایک اونچا محل اس کی تلاش کیلئے بنانا
چاہتا ہوں میرے اس حکم کی غرض شبہ نہیں بلکہ میری غرض موسیٰ کو جھوٹا ثابت کر کے دکھانا ہے۔
اسی طرح عاد کے متعلق ایک اور آیت میں بھی ذکر آتا ہے کہ وہ بڑی بڑی اونچی عمارتیں
بنایا کرتے تھے اور وہ یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ آتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ أَيَّةً تَعْبَثُونَ
وَ تَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ - وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ عَلَى
فرماتا ہے عاد قوم سے مخاطب ہو کر ہم نے کہا تھا کہ تم لوگ ہر پہاڑی پر شاندار عمارتیں بناتے ہو
اور بڑی بڑی فیکٹریاں اور کیمسٹری کے مرکز تیار کرتے ہو اور خیال کرتے ہو کہ تم ہمیشہ قائم
رہو گے جیسے یورپ کے لوگ آج کل یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کی تہذیب ہمیشہ قائم رہے گی ۔
مصانع سے مراد فیکٹریاں اور کیمیکل ورکس ہیں ) پھر فرمایا جب تم کسی ملک پر غلبہ پاتے ہو تو تم
اُس جگہ کی تہذیب کو بالکل تباہ کر دیتے ہو اور ان کی تہذیب اور ان کے تمدن کی جگہ اپنی تہذیب
اور اپنا تمدن قائم کرتے ہو۔ (جَبَّار کے معنی ہیں دوسرے کو نیچا کر کے اپنے آپ کو اونچا
کرنے والا۔ اور ایک مطلب یہ ہے کہ دوسری اقوام کے تمدن اور تہذیب کو تباہ کر کے اپنے
ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
تمدن اور تہذیب کو دنیا میں قائم کرتے ہیں )
انقلاب حقیقی
وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِین سے یہ استنباط بھی ہو سکتا ہے کہ آلات جنگ کی ایجاد کا
کمال انہیں کے زمانہ میں ہوا۔ چنانچہ جس رنگ میں انہوں نے پہاڑوں میں عمارتیں بنائیں
ہیں ، ان سے بعض مورخین نے نتیجہ نکالا ہے کہ اس قوم نے بارود اور ڈائنامیٹ ایجاد کر لیا تھا۔
ان معنوں کی رُو سے آیت کا مطلب یہ ہوگا کہ تم ایسے ایسے سامان جنگ ایجاد کرتے ہو جو نہایت
ہی مہلک ہیں اور تم ان کے ذریعہ سے باقی اقوام کو تباہ کر کے اپنی تہذیب اور اپنا تمدن قائم کرنا
چاہتے ہو۔
موجودہ مغربی تہذیب کی بنیاد بھی ایک فلسفہ پر ہے اور وہ تہذیب مغربی کا فلسفہ
۔
فلسفہ مادیت کا فلسفہ ہے جس کی بنیا د مشاہدہ اور تجربہ پر ہے۔
اسی فلسفہ کی وجہ سے مغربی تہذیب نے قومیت کا شدید احساس پیدا کر لیا ہے ۔
خالص قربانی انسان تبھی حاصل کر سکتا ہے جب وہ سمجھتا ہو کہ اس دُنیا کے علاوہ بھی کوئی اور
دنیا ہے اور اگر میں نے دوسروں کیلئے قربانی کی تو گومیں اِس دنیا کا نفع حاصل نہ کروں مگر مجھے
روحانی فائدہ پہنچے گا لیکن جس کو یقین ہو کہ جو کچھ ہے یہی دُنیا ہے وہ کہتا ہے کہ جو کچھ ملے مجھے ہی
ملے کسی دوسرے کو نہ ملے ۔
پس انتہائی نیشنلزم (NATIONALISM) مادیت کا نتیجہ ہے اور پھر اس کا ایک
نتیجہ یہ بھی ہے کہ تعیش پیدا ہو جاتا ہے۔ ہر قسم کے آرام کے سامانوں ، کھانے پینے اور پہننے کے
سامانوں میں زیادتی کی خواہش بھی مادیت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ کیونکہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ جو
کچھ میں نے حاصل کرنا ہے اسی دُنیا میں حاصل کرنا ہے۔ پس جو مزہ اُڑایا جا سکتا ہے اُڑا لو یہی
وجہ ہے کہ مغربی تہذیب نے تعیش کو کمال تک پہنچادیا ہے۔
رومن تہذیب اور مغربی تہذیب میں یہ رومن اور مغربی تہذیب میں فرق ریت کے رومیوں میں کانوں کی حکومت فرق ہے کہ
تھی
اور اس وجہ سے ان کا فلسفہ گلیات سے جزئیات کی طرف رجوع کرتا تھا۔ چنانچہ رومی تہذیب
اور فلسفہ میں میں یونانی تہذیب اور فلسفہ کو شامل سمجھتا ہوں ۔ فلسفہ کی تمام شاخیں اسی اصول کے
تابع ہیں ۔ ان کی طب کو دیکھو اس کی بنیاد گلیات پر رکھی گئی ہے اور پھر اس سے جزئیات اخذ کی گئی
ہیں ۔ ان کے فلسفہ اللہیات کا بھی یہی حال ہے۔ پہلے گلیات تجویز کر کے پھر جزئیات کو ان سے

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
اخذ کیا گیا ہے۔ سیاست کا بھی یہی حاصل ہے کہ کچھ گلیات تجویز کر کے ان سے جزئیات کو اخذ کیا
گیا ہے لیکن موجودہ مغربی تہذیب کی بنیاد چونکہ مادیت پر ہے یعنی جزئیات کے تجربہ اور مشاہدہ پر
اُن کے ہاں سب زور جزئیات پر ہے۔ گلیات کو یا تو یہ لوگ جزئیات سے اخذ کرتے ہیں یا پھر گلیات
کے وجود ہی کو لغو اور فضول قرار دے دیتے ہیں۔ ایک یونانی طبیب ہر بیماری کو چاروں خلطوں ۱
میں محصور قرار دے کر کلیات طب سے مرض کی تشخیص اور علاج کرتا ہے ۔ مگر ایک طبّ جدید کا
ماہر ہر مرض کی مخصوص علامات کا پتہ لگا کر انہی مخصوص علامات کے مطابق اس کا علاج کرتا ہے۔
اور قطعاً اس کی ضرورت نہیں سمجھتا کہ تمام امراض کو کسی خاص سلسلہ کی کڑی قرار دے۔
جہاں تک معلومہ تاریخ کا تعلق ہے دُنیوی تحریکوں میں سے یہی پانچ تحریکیں دُنیا میں نظر آتی
ہیں اور تمام دنیا کی حکومتوں اور علوم اور تہذیبوں پر ان کا اثر معلوم ہوتا ہے۔ باقی سب حکومتیں
اور فلسفے ان کے تابع نظر آتے ہیں ۔ انہیں اگر ان سے اختلاف ہے تو جز وی ہے۔ بعض فلسفے ان
کے فلسفوں سے جدا ہو کر بظاہر ایک نئی صورت اختیار کر گئے ہیں اور بعض بہت تھوڑے تغیر سے
انہی فلسفوں کے ترجمان بن گئے ہیں ۔
ان پانچوں تحریکوں کی کامیابی کی وجہ بڑی بڑی تحریکوں کی کا میابی کا سب اسی ہتھیاروں کے سام یہی تھی کہ ان کے ساتھ ایک پیغام تھا۔
وہ صرف تلوار سے ملک کو فتح نہیں کرتے تھے بلکہ اس ملک کے ذہنوں کو بھی اپنا غلام بناتے تھے
اس لئے جب ان کی حکومت تباہ بھی ہو جاتی تو ان کا فلسفہ تباہ نہ ہوتا اور وہی غلام اس فلسفہ کو لے کر
دنیا میں حکومت کرنے لگ جاتے تھے اور اس طرح ایک ذہنی اور علمی تناسل کا سلسلہ جاری رہتا
تھا۔ ان تحریکوں کے بانی سنت الہی کے ماتحت کچھ عرصہ تک حکومت کر کے مٹ گئے مگر ان کی
تحریکیں دیر تک قائم رہیں اور آج تک بھی ان میں سے کئی کا وجود مختلف صورتوں میں پایا جاتا
ہے۔ چنانچہ ہندوستان میں اب تک آ آرین تہذیب کا یہ اثر موجود ہے کہ برہمن اور ط ز موجود ہے کہ برہمن اور کھتری ، شودر کو
اپنے پاس تک پھٹکنے نہیں دیتے ۔
کچھ عرصہ ہوا مدراس کا ایک واقعہ بعض اخبارات نے بیان کیا تھا جو یہ ہے کہ ایک برہمن
کے بیٹے نے نے کسی چمارن سے سے شادی شادی کر لی ۔ ماں باپ نے اس کا گھر الگ کر دیا اور وہ علیحدہ اس
چمارن کے ساتھ رہنے لگ گیا ۔ ایک دن ماں باپ نے کہا کہ اپنے بیٹے کا ایمان دیکھنا چاہئے کہ
کہیں چمارن سے شادی کر کے اس کا دھرم تو نہیں جاتا رہا۔ چنانچہ انہوں نے اسے ایک دن گھر

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
۔
میں بلا کر خوب اچھا رکھلایا اور پانی کے جس قدر گھڑے تھے وہ یا تو توڑ پھوڑ دیئے یا کہیں چُھپا کر
رکھ دیئے۔ جب اس نے خوب اچار کھا لیا تو اُسے پیاس لگی مگر اس نے اِدھر اُدھر دیکھا تو پانی
موجود نہیں تھا اس لئے وہ پانی نہ پی سکا اور اپنے گھر کی طرف چل پڑا۔ اس کا گھر ماں باپ کے گھر ۔
سے کوئی میل بھر دُور تھا۔ وہاں دوڑا دوڑا پہنچا اور بیوی سے کہنے لگا مجھے سخت پیاس لگی ہوئی ہے
پانی ہے تو پلاؤ ۔ وہ کہنے لگی پانی تو ہے مگر برتن میرا ہے اگر کہو تو اپنے برتن میں پانی پلا دوں؟ وہ
کہنے لگا یہ تو دھرم کے خلاف ہے ۔ آخر جب پیاس سے اس کا بہت ہی بُرا حال ہوا اور اُس نے
سمجھا کہ اب میں مرا جاتا ہوں تو بیوی سے کہنے لگا اپنے منہ میں پانی ڈال کر میرے منہ میں ڈال
دے۔ چنانچہ اس نے مُنہ میں پانی لیا اور اُس کے مُنہ میں ے منہ میں گلی کر دی ۔ ماں باپ جو کہیں چُھپ کر
یہ تمام نظارہ دیکھ رہے ۔ نظارہ دیکھ رہے تھے دوڑتے ۔ تے ہوئے آئے اور اپنے بچہ سے یہ کہتے ہوئے چمٹ گئے کہ شکر
ہے پر پرمیشور میشه کی دیا 9 سے ہمارے بچہ کا دھرم بھرشٹ کے نہیں ہوا۔
یہ قصہ اسی گہرے نسلی تعصب کا ایک مضحکہ خیز ظہور ہے۔ جو آرین تہذیب کی خصوصیات سے
ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آج تک اس تہذیب کے گہرے اثرات کروڑوں آدمیوں کے
دلوں پر منقش ہیں جس کی وجہ سے برہمن شودر کا جھگڑا اب تک ہندوستان میں چلا جاتا ہے۔
یہ تہذیبی فلسفے بعض دفعہ مخلوط بھی ہوتے ہیں اور بعض دفعہ ان میں اور نئی چیزیں آ ملتی ہیں مگر
اصلی فلسفہ کا نشان موجود رہتا ہے مٹتا نہیں ۔ چنانچہ موجودہ زمانہ میں ہے مٹتا نہیں ۔ چنانچہ موجودہ زمانہ میں ہندوستان میں اسی قسم کا ایک
تغیر رونما ہو رہا ہے۔ انگریزوں کی لمبی حکومت نے اور مغربی اقوام کی ترقی نے ہندوستان میں
مغربیت کا پودا پیدا کر دیا ہے جو روز بروز جڑ پکڑتا جاتا ہے اور اس کی شاخیں چاروں طرف پھیلتی
جاتی ہیں خصوصاً تعلیم یافتہ لوگوں میں جن کا اوڑھنا بچھونا ہی مغربیت ہے وہ مغربیت کے رنگ میں
پورے طور پر رنگین ہیں اور اُسی کی عینک سے ہر شے کو دیکھتے ہیں ۔ آزادی کی تہذیب نے اس
تہذیب کو ایک دھکا لگایا ہے مگر اُسی طرح جس طرح قدیم زمانہ میں ہوا کرتا تھا یعنی سطحی
تغیرات کے ساتھ مغربی فلسفہ کو اپنا لیا گیا ہے۔ اگر آج انگریزی حکومت ہندوستان سے جاتی
رہے تو بھی انگریزی حکومت کا طریق نہیں مٹ سکتا ۔ وہی کونسلیں ہونگی ، وہی پارلیمنٹیں ہونگی ، وہی
دستور ہوگا اور کونسلوں کے سپیکروں کے سامنے جب بھی کوئی مشکل سوال آئے گا وہ یہی کہیں گے
کہ میں گل تک غور کر کے جواب دونگا اور غور سے مُراد ان کی یہ ہوگی کہ مغربی پارلیمنٹوں
کے دستور کو دیکھ کر نتیجہ نکالوں گا کہ مجھے اس موقع پر کیا فیصلہ کرنا چاہئے ۔ گویا یہ تغير جو

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ہندوستان میں پیدا ہو گا ویسا ہی ہوگا جیسا کہ انگلستان میں مسٹر بالڈون (BALDWIN) کی
جگہ مسٹر چیمبر لین (CHAMBERLAIN) نے لے لی ہے یا آئندہ ان کی جگہ شاید میجر ایٹلی
(MAJOR ATTLEE) لے لیں ۔ ورنہ اگر کوئی نئی تہذیب اس عرصہ میں رونما نہ ہوئی تو
مغربیت ہی یہاں حکومت کر رہی ہوگی گو اس کی شکل کسی قدر بدل گئی ہو۔ گاندھی جی جو ایک فلسفہ کے
موجد کہے جاتے ہیں وہ بھی باوجود زبانی مغربیت کے اثر کورڈ کرنے کے اسی فلسفہ کے تابع چل رہے
ہیں ۔ جب بھی وہ کوئی نئی بات سوچتے ہیں وہ اسی مغربی تہذیب کے تابع ہوتی ہے اور چونکہ مغربی تہذیب
کی بنیاد مادیت پر ہے جس کا یہ اُصول ہے کہ مُنہ سے کچھ اور کہو اور عمل کچھ اور رکھو، اس لئے
گاندھی جی کے پیرو بھی منہ سے تو امن امن کہتے ہیں مگر اندر سے لڑائی کی تیاریاں جاری رکھتے
ہیں۔ اتباع منہ سے شور مچاتے ہیں کہ آہنسا کے قائم کر وہ، آہنسا قائم کرو مگر عملاً ہر اختلاف کے موقع پر
بیسیوں مسلمانوں کو ذبح کر دیتے ہیں کیونکہ یہ اصول صرف کہنے کیلئے ہیں عمل کرنے کیلئے نہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ جب مادیت کے اثر کے نیچے انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ اگلا جہان کوئی نہیں تو
پھر اسے اس شخص کو تباہ کرنے سے کونسی چیز روک سکتی ہے جسے وہ اپنا دشمن سمجھ بیٹھتا ہے ۔ وہ تو ہر
رنگ میں اپنے مد مقابل کو زک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے ۔ پس کانگرسی گومنہ سے یہ کہتے جائیں
کہ ہم گاندھی فلسفہ کے پیرو ہیں مگر حقیقتاً ان کا عمل مغربی فلسفہ پر ہی ہے اور جب تک مادیت کا اثر
ان کے دلوں پر سے دُور نہ ہوگا وہ یورپ کے واقعات کو ہندوستان کی سیج پر تما دوستان کی سٹیج پر تمثیلی رنگ میں دکھاتے
رہیں گے ۔
غرض ان پانچوں تحریکوں کی کامیابی کی اصل وجہ یہی ہے کہ ان کے پیچھے ایک فلسفہ تھا۔ ان
کے بانی ، لوگوں کے ملک پر ہی قبضہ نہیں کرتے تھے بلکہ ان کے دل و دماغ کو بھی غلام بنا لیتے تھے
جو غلامی کہ جسمانی غلامی کے دُور ہو جانے کے بعد بھی بعض دفعہ سینکڑوں ہزاروں سال تک جاری
رہتی تھی ۔
مذہبی دنیا میں بھی حقیقی کامیابی مذہبی دنیا میں بھی یہی قانون جاری ہے۔ اس
کا کانون جاری ہے۔
بان میں بھی حقیقی کامیابی انقلاب کے ذریعہ سے اور
لاب سے ہی ہوتی ہے انقلاب ہی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اگر انقلاب
نہ ہو تو مذہب کبھی کا، کامیاب نہ ہو نہ ہو کیونکہ یہ قانونِ قدرت کے خلاف ہے اور قانونِ قدرت خدا کا
فعل ہے اس کو نظر انداز کر کے کامیابی نہیں ہو سکتی ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
انقلاب کے معنی ہیں کسی چیز کا گلیہ بدل جانا ۔ اب اگر تم ایک پُرانی عمارت کی جگہ پر نئی
عمارت بنانا چا ہو جس کا نقشہ بالکل نیا ہو تو لازماً تمہیں پہلی عمارت کو گرا دینا پڑے گا اور کوئی
بیوقوف ہی ہو گا جو نئی عمارت تو بنانا چاہے مگر پُرانی عمارت کو توڑنے کیلئے تیار نہ ہو۔
قرآن کریم نے بھی مذہبی ترقی کو اسی انقلابی طریق سے وابستہ قرار دیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا
بِ وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ فَمَنْ أَمَنَ وَأَصْلَحَ فَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ - وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِايَتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا
كَانُوا يَفْسُقُونَ "
کہ ہم دنیا میں جب بھی کوئی رسول بھیجتے ہیں وہ ہمیشہ دُنیا میں دو اعلان کرتا ہے ۔ ایک تو یہ کہ اس
کی آمد سے پہلے جو نظام جاری تھا وہ اس کی موت کا اعلان کر دیتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ وہ اپنے
لائے ہوئے سسٹم کے متعلق غیر مبہم الفاظ میں اعلان کر دیتا ہے کہ وہ اپنی اصلی شکل میں دُنیا میں
قائم کیا جائے گا اور کسی اثر یاد باؤ کی وجہ سے یا کسی قوم سے سمجھوتہ کرنے کی غرض سے اس میں کوئی
تبدیلی نہ کی جائے گی ئی ۔ ۔ ان ان ا اعلانات کے بعد جو لوگ تو اس اس ۔ جدید سسٹم کے تابع اپنے آپ کو کر
لیتے ہیں اور اپنے آپ کو اس کے رنگ میں ڈھال لیتے ہیں وہ تباہی سے بچ جاتے ہیں جو ایسا نہیں
کرتے وہ آہستہ آہستہ مٹ جاتے ہیں ۔
اصلح کے معنی اپنے آپ کو کسی چیز کے مطابق بنا لینے کے ہیں ۔ پس عمل صالح کے یہ معنی
ہیں کہ وہ عمل جو اس نئی تحریک کے مطابق ہوں ۔ عمل صالح کے معنی نیک عمل کے نہیں ہوتے جیسا
کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں۔ نیک کام اور عمل صالح میں فرق ہے۔ مثلاً نماز پڑھنا ایک نیک
کام ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص جہاد کے وقت نماز پڑھنا شروع کر دے تو ہم کہیں گے کہ اس نے
عمل صالح نہیں کیا۔ یا روزہ ایک نیک عمل ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ جہاد
کے موقع پر بعض روزہ رکھنے والوں کے متعلق فرمایا کہ آج وہ لوگ جو بے روزہ تھے ثواب میں
روزہ داروں سے بڑھ گئے ہیں کیونکہ اِن روزہ داروں نے ایسی حالت میں روزہ رکھا جب کہ
روزہ نہ رکھنا حالات کے لحاظ سے زیادہ مناسب تھا۔
غرض عمل صالح عربی زبان میں مناسب حال فعل کو کہتے ہیں ۔ پس فَمَنْ أَمَنَ وَاصْلح
کے یہ معنی نہیں ہیں کہ جو لوگ رسولوں پر ایمان لائے اور انہوں نے نمازیں پڑھیں اور روزے
رکھے وہ ہلاکت سے بچ گئے بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے انبیاء

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کی تعلیم کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیا اور اس عمارت کی اینٹ بن گئے جس کی تعمیر وقت کے
نبی کے ہاتھوں ہو رہی ہوتی ہے ان کے لئے کوئی خوف اور کوئی حزن نہیں لیکن اس کے بر خلاف جو
لوگ اپنے آپ کو اس تعلیم کے مطابق نہیں بناتے اور نئی عمارت کا جزو بننے سے انکار کر دیتے
ہیں ۔ يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب اُترتا ہے اور
بوسیدہ عمارت کی طرح انہیں تو ڑ کر رکھ دیتا ہے۔
ہے
آتا ہے بعثت انبیاء کا مقصد اس آیت سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالی کا جوبی بھی دنیا میں آتا وہ اسی لئے آتا ہے کہ اپنے سے پہلے نظام کو توڑ دے اور ایک نیا
نظام قائم کرے اور اس کی آمد کے بعد وہی حیات کو پاتا ہے جو اس کے نظام کو قبول کرے۔ یہ
بات ہر نبی کی بعثت کے بعد ضرور ظاہر ہوتی ہے خواہ وہ نبی چھوٹے ہوں یا بڑے لیکن جو اولوالعزم
رسل ہوں اُن کے آنے پر تو گویا ایک قیامت آ جاتی ہے جس طرح کہ ان جدید تحریکات کے ظہور
پر ہوتا ہے جن کا ذکر میں اوپر کر آیا ہوں ۔ ہاں جو شرعی رسول آتے ہیں وہ اپنے سے پہلے نبی کے
نظام کو بھی توڑ دیتے ہیں لیکن جو شریعت نہیں لاتے گو وہ پہلے نبی کے نظام کو تو نہیں توڑتے لیکن
اس رائج الوقت نظام کو ضرور توڑ دیتے ہیں جو پہلے شریعت لانے والے نبی کی شریعت کو بگاڑ کر
لوگوں نے اپنی خواہشات کے مطابق قائم کر لیا ہوتا ہے۔
مذہب میں جو اس قسم کے انقلابات ہوتے ہیں ان مذہبی انقلابات کا طریق سے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ
اوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا، أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
الَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ، وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُونِ اللَّهِ
مِن وَلِي وَلَا نَصِير " یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے گزشتہ زمانوں میں جو پیغام آتے رہے
ہیں یا آئندہ آئیں گے ان سب کے متعلق ایک قانون جاری ہے اور وہ یہ ہے کہ کبھی تو وہ اپنی
ضرورت کو پورا کر چکتے ہیں اور اس قابل ہوتے ہیں کہ انہیں مٹا دیا جائے اور اُن کی جگہ ایک نیا
نظام آسمان سے اُتارا جائے اور کبھی لوگ انہیں بھلا دیتے ہیں اور صرف اس امر کی ضرورت
ہوتی ہے کہ جو نظام لوگوں کی غفلت کی وجہ سے الہی نظام کی جگہ قائم ہو گیا ہے اسے مٹا کر پھر نئے
سرے سے وہی پہلا الہی نظام قائم کیا جائے ۔ جب الہی نظام ہی اپنی ضرورت پوری کر کے
مٹائے جانے کے قابل ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس سے بہتر نظام دُنیا میں بھیجوا دیتا ہے اور جب وہ

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
نظام تو صحیح ہو ، صرف لوگوں نے اسے بھلا دیا ہو تو اللہ تعالی اسی پہلے نظام کو بجنسہ پھر دنیا میں
قائم کر دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کو یہ دونوں قدرتیں حاصل ہیں ۔
پھر فرماتا ہے اَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کیا تمہیں معلوم
نہیں کہ ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ ہم ایک انقلاب عظیم کے پیدا کرنے کیلئے اور ایک نیا آسمان
اور ایک نئی زمین پیدا کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں ۔
یہ ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے کفار کو اس امر کا تو غصہ نہ تھا کہ ان
کے خیالات کے خلاف ایک خیال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرتے ہیں ۔ انہیں جس بات کا
خطرہ تھا اور جس کا تصور کر کے بھی انہیں تکلیف محسوس ہوتی تھی وہ یہی تھی کہ کہیں قرآن کی حکومت
قائم نہ ہو جائے ۔ پس فرمایا ۔ آلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ اے
انکار کرنے والو! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ خدا زمین و آسمان کا بادشاہ ہے؟ پس جب اُس نے اس
بادشاہت کو ایک نئے اصول پر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو اس کے فیصلہ کے پورا ہونے کو کون
روک سکتا ہے؟
مذہبی نظام کی مدت عمل غرض قرآن کریم نے مذاہب کے بارہ میں بھی یہ قاعدہ بتایا ہے کہ ہر مذہبی نظام جو قائم کیا جاتا ہے وہ کچھ اہے وہ کچھ عرصہ کے
بعد یا تو نا قابلِ عمل ہو جاتا ہے یا لوگ اسے بھول جاتے ہیں ۔ نا قابلِ عمل وہ دو طرح ہوتا ہے یا
لوگ اس میں ملاوٹ کر دیتے ہیں یا زمانہ کے مطابق اس کی تعلیم نہیں رہتی ۔ یعنی یا تو یہ ہوتا ہے کہ
لوگ اس تعلیم میں تصرف کر دیتے ہیں اور یا پھر تعلیم تو محفوظ ہوتی ہے مگر زمانہ چونکہ ترقی کر جاتا
ہے اس لئے وہ قابل عمل نہیں رہتی ۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی کا لباس پھٹ جائے اور اسے
نیا لباس سلوانے کی ضرورت پیش آئے ۔ یا بچہ ہو اور اس کا لباس ہو تو اچھا ، لیکن قد بڑھ جانے کی
وجہ سے اس کے قد پر پہلا لباس درست نہ آتا ہوا اور نیا لباس تیار کروانا پڑے۔ اسی طرح تعلیم یا تو
اس لئے بد لی جاتی ہے کہ وہ خراب ہو جاتی ہے یا اس لئے بدلی جاتی ہے کہ انسانی حالت میں ایسا
تغیر آجاتا ہے کہ پہلی تعلیم اس کے مطابق نہیں رہتی اور اللہ تعالیٰ فیصلہ فرماتا ہے کہ اب اس کیلئے
دوسری تعلیم کی ضرورت ہے ۔
یہ جو تعلیم کے خراب ہو جانے کی صورت ہے یہ بھی درحقیقت اسی وقت واقع ہوتی ہے جب یہ
وہ تعلیم نا قابلِ عمل ہو جائے ورنہ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ اپنے دین کا خود محافظ ہوتا ہے۔ ہاں اس

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
تعلیم کی ضرورت کا زمانہ ختم ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بندوں سے کہتا ہے کہ اب بیشک اس میں
تغیر و تبدل کر لو مجھے پرواہ نہیں ۔ جیسے گھر میں بعض دفعہ کوئی خراب اور پھٹا پرانا کپڑا ہو اور بچہ
اسے پھاڑے تو ہم پر واہ نہیں کرتے اسی طرح مذہب میں قطع و برید کی اجازت اللہ تعالیٰ اُسی
وقت دیتا ہے جب زمانہ کو اس تعلیم کی ضرورت نہیں رہتی اور انسان کے حالات نئی تعلیم کا تقاضا
کرتے ہیں ۔ پس اُس وقت اللہ تعالیٰ اُس فرسودہ مذہب کی حفاظت چھوڑ دیتا ہے اور بندوں کو
اجازت دے دیتا ہے کہ وہ اس میں تصرف کریں اور اس سے کھیلیں ۔ انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کی تعلیم سے کھیل رہا ہے حالانکہ خدا اس تعلیم کو زمانہ کے مطابق حال نہ پا کر اسے بندوں
کے حوالے کر چکا ہوتا ہے اور اپنی حفاظت کا ہاتھ اس سے اُٹھا چکا ہوتا ہے۔
پس فرمایا کہ پیغام الہی کے متعلق دو ہی صورتیں ہیں:
(1) جب وہ نا قابلِ عمل ہو جاتا ہے تو ہم اس سے بہتر تعلیم لاتے ہیں۔ بہتر کا لفظ اس لئے
استعمال کیا کہ پہلی تعلیم نا تو پہلی تعلیم نا قابلِ عمل ہو چکی ہوتی ہے اور اب ہے اور اب اس سے بہتر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر
بہتر کی ضرورت نہ ہوتی تو پہلی تعلیم ہی کافی ہوتی ۔ اسی حقیقت کے اظہار کیلئے نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا
کے الفاظ استعمال فرمائے ۔
(۲) دوسری صورت یہ ہے کہ جب تعلیم تو قابلِ عمل ہومگر لوگ اس پر عمل ترک کر دیں اور
اپنے لئے خود ایسے قواعد تجویز کر لیں جو الہی تعلیم کے مخالف ہوں ۔ اس حالت میں نئی تعلیم کی
ضرورت نہیں ہوتی بلکہ پُرانی تعلیم کی حکومت کو از سرِ نو قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے
فرمایا اور مثلها یعنی جب تعلیم اصلی حالت میں موجود ہو صرف لوگوں نے اس پر عمل چھوڑ دیا ہو
تو ہم پھر ویسی ہی تعلیم لے آتے ہیں یعنی اسی تعلیم کو دوبارہ قائم کر دیتے ہیں ۔ مشل کا لفظ
خدا تعالیٰ نے اس لئے استعمال کیا ہے تا یہ بتائے کہ پہلی تعلیم چونکہ مر چکی ہوتی ہے اس لئے ہم اس
میں نئی زندگی پیدا کرتے ہیں اور اس طرح وہ ایک رنگ میں پہلی تعلیم کا مثل ہوتی ہے ۔
پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ پیغام الٰہی بھی ایک عرصہ کے بعد :
(۱) یا قابل عمل نہیں رہتا ۔
(۲) یا لوگ اس پر عمل ترک کر دیتے ہیں ۔
قابلِ عمل نہ رہنا د وطرح ہوتا ہے :-
(1) لوگ اس میں ملاوٹ کر دیتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
(۲) زمانہ کے مطابق تعلیم نہیں رہتی ۔
ان دونوں حالتوں کے مقابل پر اللہ تعالیٰ کی بھی دوسنتیں جاری ہیں ۔ جب کلام نا قابلِ عمل
ہو جائے تو اللہ تعالی اسے منسوخ کر دیتا ہے۔ اور اس سے بہتر تعلیم بھیج دیتا ہے کیونکہ زمانہ ترقی کی
طرف جارہا ہوتا ہے۔ لیکن جب لوگ عمل ترک کر دیں لیکن تعلیم محفوظ ہو تو اللہ تعالیٰ اسی کلام کو ڈہرا
دیتا ہے اور اُس کا مثل نازل کر دیتا ہے یعنی اس تعلیم میں ایک نئی زندگی ڈال دیتا ہے۔
اس آیت کے آخر میں یہ جو فرمایا ہے کہ کیا تم خیال کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر
نہیں ۔ ان الفاظ سے وہ معنی جو عام طور پر اس آیت کے کئے جاتے ہیں یعنی کہا جاتا ہے کہ اس
آیت میں قرآنی آیات کے منسوخ ہونے کا ذکر ہے رڈ ہو جاتے ہیں کیونکہ قرآنی آیات کے
منسوخ ہونے سے قدرت الہی کے اظہار کا کوئی بھی تعلق نہیں ۔ قدرت کا مفہوم انہی معنوں میں
پایا جاتا ہے جو میں نے کئے ہیں ۔
پھر یہ جو فرمایا ہے کہ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ اس
میں بھی اسی طرف اشارہ ہے کہ ہر کلام جب آئے یا جب اسے دوبارہ زندہ کیا جائے ، وہ ایک
انقلاب چاہتا ہے اور یہی امر لوگوں کے خیال میں ناممکن ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ ایسے انقلاب پر قادر
ہے خواہ نئے کلام کے ذریعہ سے وہ انقلاب پیدا کر دے خواہ پُرانے کلام ہی کو زندہ کر کے
انقلاب پیدا کر دے ۔
یہ
یہ معنی جو میں نے کئے کئے ہیں گو جدید ہیں لیکن آیت کے تمام ٹکڑوں کا حل انہی معنوں کے
ساتھ ہوتا ہے۔ پہلے مفسر اس کے معنی یہ کیا کرتے تھے کہ قرآن میں بعض آتیں اللہ تعالیٰ نازل
کرتا اور پھر انہیں منسوخ کر دیتا ہے۔ مخالف ان معنوں پر تمسخر کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ
وہ آیت نازل کر کے اسے منسوخ کیوں کرتا ہے؟ کیا اسے حکم نازل کرتے نازل کرتے وقت یہ علم نہیں ہوتا کہ
یہ حکم لوگوں کے مناسب حال نہیں ۔ دوسرے نسخ سے تو اس کی کمزوری ثابت ہوتی ہے۔ پھر اس
کے ذکر کے بعد اس فقرہ کے کیا معنی ہیں کہ ان الله عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ مگر جو معنی میں
نے کئے ہیں ان میں ایک زبردست قدرت کا اظہار ہے یہ آسان کام نہیں کہ ایک ایسے قانون کو
جو لوگوں کے دلوں پر نقش فِي الْحَجَرِ کی طرح جما ہوا ہو اور جسے چھوڑنے کیلئے وہ کسی صورت
میں تیار نہ ہوں ، مٹا کر اس کی جگہ ایک نیا قانون قائم کر دیا جائے ۔ یا جب کہ ایک قوم مرگئی ہوا اور
الہی قانون کو پسِ پشت ڈال چکی ہو اور اس کی خوبیوں سے غافل ہوگئی ہو پھر اس مردہ قوم میں

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
سے ایک حصہ کو زندہ کر کے اُس بُھلائی ہوئی تعلیم کی محبت اُس کے دل میں ڈال دے
اور اس کے ذریعہ سے پھر اسی تعلیم کی حکومت دُنیا میں قائم کر دے ۔ یقیناً یہ نہایت ہی
مشکل کام ہے اور اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان قدرت پر دلالت کرتا ہے اور اسی قدرت
کے مزید اظہار کیلئے آیت کے آخر میں یہ مزید الفاظ بھی بڑھا دیئے گئے ہیں کہ
الَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ کیا تمہیں علم نہیں کہ زمین و آسمان
کی بادشاہت خدا ہی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ایسا انقلاب نہایت آسانی سے پیدا کر سکتا ہے ۔
ہے۔
الساعة کے معنی غرض اولو العزم انبیاء ایک قیامت امت ہوتے ہیں جن کے ذریعہ سے
پرانی نسل مٹا دی جاتی اور ایک نئی نسل قائم کی جاتی ہے۔
اور چونکہ وہ نیا نظام قائم کرتے ہیں ان کے زمانہ کو مذہبی اصطلاح میں یوم قیامت بھی کہتے ہیں ۔
ان کے زمانہ میں یوم قیامت کی دونوں خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ یعنی ایک دفعہ سب اہلِ زمانہ
پر موت اور پھر دوسری دفعہ احیاء۔ انبیاء کی بعثت کے ساتھ ہی پہلے تو دنیا پر موت طاری ہو جاتی
ہے اور قرب الہی کے وہ تمام دروازے جو پہلے اس کے لئے گھلے تھے بند کر دیئے جاتے ہیں اور
پھر اس کے زمانہ کے نبی کے ذریعہ سے نئے دروازے قرب الہی کے کھولے جاتے ہیں ۔ گویا
پہلی عمارت کو وہ گرا دیتے ہیں اور اس کی جگہ نئی عمارت کھڑی کرتے ہیں۔ خواہ پہلی عمارت
منسوخ شدہ شریعت کی ہو یا لوگوں کی خود ساختہ عمارت ہو جسے محفوظ شریعت کو متروک قرار دے کر
لوگوں نے خود کھڑا کر لیا ہو ۔ اس زمانہ کو قرآنی اصطلاح میں الساعة بھی کہتے ہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت قرآن کریم میں آتا ہے زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا
الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَ يَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ
الْقِيمَةِ وَاللهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَاب ے یعنی جو لوگ کافر ہیں انہیں ورلی
زندگی کے سامان بڑے خوبصورت نظر آتے ہیں ۔ اور وہ ان لوگوں سے جو مؤمن ہیں ٹھٹھے کرتے
ہیں ۔ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ ، حالانکہ قیامت کے دن مؤمن ان پر
غالب ہوں گے ۔
گو فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ کا نظارہ اس قیامت کے دن کو بھی ہوگا جو مرنے کے بعد
آنے والا ہے جبکہ کفار دوزخ میں جائیں گے اور مؤمن جنت میں مگر اس قیامت کے دن سے
لوگ نصیحت نہیں حاصل کر سکتے اور اس آیت میں اس امر کو صداقت کی دلیل کے طور پر پیش کیا گیا

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ہے۔ پس اس آیت میں یوم قیامت سے مراد وہ دن ہے جس دن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح ہوئی
اور کفار کو شکست ، جس دن دنیا نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ وہ جو اکیلا تھا اور قوم کے ظلموں کا ستایا
ہوا وہ حاکم ہو گیا اور وہ جو ملک کے بادشاہ تھے محکوم بن گئے ۔
ب السَّاعَة کے معنی ایک دوسری جگہ قرآن کریم میں رسول کریم کیا ہے
کے زمانہ کو السَّاعَةُ کے نام سے بھی یاد کیا گیا ہے۔
اقْتِرَابُ
چنانچہ فرماتا ہے ۔ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ القمر ۲۵ قیامت آ گئی اور اس کا
ثبوت یہ ہے کہ چاند پھٹ گیا ہے۔
چاند کس طرح پھٹا ؟ میں اس موقع پر اس بحث میں نہیں پڑتا بلکہ میں آیت کے پہلے حصہ کی
طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ اس چاند پھٹنے کے واقعہ پر تیرہ سو سال گزر چکے ہیں اور چودھویں
صدی کا نصف سے بھی زیادہ وقت گزر چکا ہے مگر قیامت ابھی تک نہیں آئی حالانکہ اللہ تعالیٰ نے
فرمایا تھا کہ چونکہ چاند پھٹ گیا ہے اب قیامت کو آئی سمجھو۔ یہ سوال بھی غور طلب ہے کہ چاند کے
پھٹنے کا اس قیامت سے کیا تعلق ہے جو مابعد الموت آنے والی ہے؟ چاند کے پھٹنے سے
و
قیامت موعودہ کی طرف اشار اشارہ نکالنا تو وہی بات ہوگی جیسے کہتے ہیں کہ ماروں گا که ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ۔
اصل بات یہ ہے کہ اس آیت میں قیامت سے مراد ما بعد الموت قیامت نہیں بلکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا غلبہ مراد ہے اور اُس روحانی احیاء کی طرف اشارہ ہے جو آپ کے
ذریعہ سے ہونے والا تھا اور چاند کے پھٹنے کا جو واقعہ تھا وہ جس رنگ میں بھی تھا وہ در حقیقت ایک
پیشگوئی تھا عرب کی حکومت کے زوال کی نسبت ۔ چنانچہ علم تعبیر الرویا میں چاند سے مراد مراد حکومت عرب
بیان کی گئی ہے۔ پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ چاند کے پھٹنے کا واقعہ عرب کے موجودہ نظام
کے مٹ جانے پر دلالت کرتا ہے اور اس کا لازمی نتیجہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلبہ اور آپ
کے نظام کا قیام ہوگا ۔ پس ہم تم لوگوں کو توجہ دلاتے ہیں کہ اس دن کے آنے سے پہلے ہی اپنی
اصلاح کرلو۔
انشقاق قمر کے معنی یہ امر کہ چاند کو کشف یا خواب میں دیکھنے سے مراد عرب حکومت یا عرب سردار ہوتا ہے عربوں میں ایسا تسلیم شدہ تھا کہ غیر مذاہب
کے لوگ بھی اس سے یہی مراد لیتے تھے۔ چنانچہ تارز ۔ چنانچہ تاریخ میں آتا ہے کہ فتح خیبر کے بعد یہود کے ایک سردار
کی لڑکی حضرت صفیہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے

·

آج 10 میں سے 10 باقی