انقلابِ حقیقی

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
دیکھا کہ ان کے ایک گال پر لمبے لمبے کچھ نشان تھے ۔ آپ نے ان سے پوچھا کہ یہ نشان کیسے ہیں؟
تو انہوں نے کہا۔ يَا رَسُولَ اللهِ! میں نے ایک دفعہ خواب دیکھا کہ چاند ٹوٹ کر میری گود میں آ
پڑا ہے۔ میں اس خواب سے گھبرائی اور میں نے اپنے خاوند کو یہ خواب سنائی ۔ اُس نے میرے
والد سے جو یہود کے بڑے علماء سے تھے اس کا ذکر کیا۔ اُس نے جو نہی یہ خواب سُنی طیش میں آ
گیا اور زور سے میرے منہ پر تھپڑ مارا اور کہا کہ کیا تو عربوں کے بادشاہ سے شادی کرنا چاہتی
ہے؟ چاند سے مراد تو خواب میں عربوں کا بادشاہ ہوتا ہے اور اُس کے گود میں گرنے سے مراد اس
سے نکاح ہے۔ یہ تھپڑ اس زور سے رسید کیا گیا کہ اس کا نشان میرے گال پر پڑ گیا اور اب تک
ہلکے سے نشان اس کے باقی ہیں ۔
غرض شق القمر کا نظارہ جس رنگ میں بھی دکھایا گیا تھا در حقیقت ایک پیشگوئی پر مشتمل تھا جو
عربوں کے نظام حکومت کی تباہی کی خبر دے رہی تھی۔ اس کی وضاحت قرآن کریم نے اس آیت
میں کی ہے اور بتایا ہے کہ چاند پھٹ گیا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ عرب حکومت کا وقت آخر آ گیا
اور اس کی جگہ جلد ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت جاری کر کے روحانی قیامت بر پا کر
دی جائے گی ۔
لَوْ لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک کے معنی لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ کا الہام جو ایک سے زیادہ نبیوں
کو ہوا ہے اس کے بھی یہی معنی ہیں کہ تو اپنے زمانے کے نظام کے لئے بطور ستون کے ہے ۔ اگر
تو نہ ہوتا تو ہم اس عالم کو جس کا مدار تجھ پر ہے پیدا ہی نہ کرتے ۔ ورنہ یہ مراد نہیں کہ کئی انبیاء ایسے
گزرے ہیں کہ کہ اگر اگر ان ان کا کا وجود نہ ہوتا تو اللہ اللہ تعالیٰ تعالٰی اس اس : عالم کو د پیدا ہی نہ کرتا ۔ ہر انقلاب روحانی روح
اپنے زمانہ کے نبی کے درجہ کے مطابق ہوتا ہے اور اس کی روحانی قابلیتوں کا ظل ہوتا ہے اور نبی
گویا اس انقلاب کے لئے بمنزلہ والد کے ہوتا ہے اور جس طرح بغیر باپ کے اولاد نہیں ہوتی اسی
طرح روحانی انقلاب بغیر نبی کے نہیں ہو سکتا ۔ پس یہ کہنا درست اور ایک حقیقت ہے کہ اگر وہ نبی
نہ ہوتا تو وہ نئے روحانی آسمان وزمین جو اس کے ذریعہ سے پیدا کئے گئے نہ پیدا کئے جاتے ۔
لَوْ لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک کا الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ہوا ہے آئے
اور آپ سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہی الہام ہو چکا ہے ۔ کم اب اگر اس الہام
میں زمین و آسمان سے مراد مادی نظام شمسی کو لیا جائے تو یہ عجیب بات ہوگی کہ پہلے خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ایک نبی کو کہتا ہے کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں یہ زمین و آسمان نہ بناتا ۔ اور اس کے بعد ایک دوسرے نبی
کو کہتا ہے کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں زمین و آسمان کو نہ بنا تا پس یہ امر واضح ہے کہ اس آسمان وزمین
سے مراد روحانی نظام ہے جو اس نبی کے ذریعہ سے دنیا میں قائم کیا جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ
ہر وہ نبی جس کے ذریعہ ایسا انقلاب کیا گیا ہے اسے ایسا ہی الہام ہوا ہوگا ۔ ہاں ہم یہ کہہ سکتے ہیں
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ سارے زمانوں اور سب انسانوں کے لئے مبعوث ہوئے
ہیں اس لئے آپ کے لئے یہ الہام سب زمانہ کو مد نظر رکھ کر سمجھا جائے گا اور باقی نبیوں کے لئے
مخصوص الزمان اور مخصوص المقام سمجھا جائے گا۔
افلاک کے معنی اور انجیل زمین وآسمان کے یہ معنی جوئیں نے کئے ہیں انجیل سے بھی ان معنوں کا ثبوت ملتا ہے۔ متی باب ۵ آیت ۱۸
میں لکھا ہے ۔
کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں
۲۸ ،،
ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا ۔ جب تک سب کچھ پورا نہ ہو ۔
اس آیت میں آسمان و زمین سے مراد موسوی نظام ہے اور مطلب یہ ہے کہ جب تک
موسوی سلسلہ کا زمانہ ہے تو ریت کی تعلیم کو مٹا یا نہیں جا سکتا ۔ ہاں جب یہ سلسلہ مٹ جائے گا تب
بیشک یہ تعلیم قابلِ عمل نہ رہے گی اور حقیقت بھی یہ ہے کہ قرآن کریم نے آ کر تو ریت کی تعلیم کو
منسوخ کر دیا اور توریت میں بھی لکھا ہے کہ موسیٰ کے بعد ایک اور شریعت آنے والی ہے۔ چنانچہ
استثنا باب ۱۸ آیت ۱۹٬۱۸ میں لکھا ہے۔
د میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا
اور اپنا کلام اُس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اُسے فرماؤں گا وہ سب ان سے
کہے گا اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے گا نہ سُنے گا تو
میں اُس کا حساب اُس سے لوں گا ، ، ۲۹
ان آیات سے مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں:۔
وو
(۱) یہودیوں کے لئے ایک اور نبی مبعوث ہونے والا ہے کیونکہ لکھا ہے ۔ ” میں ان کے لئے ایک
نبی مبعوث کروں گا ۔“

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
66
(۲) وہ موسیٰ کی طرح صاحب شریعت ہوگا ۔ کیونکہ لکھا ہے ۔ ” میں تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا ۔“
وہ وه (۳) نبی بنو اسماعیل میں سے ہوگا نہ نہ کہ کہ بنو بنو اسرا اسرائیل میں سے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ نبی ”ان کے
بھائیوں میں نہ کہ ان میں سے ۔
(۴) یہود کے لئے اسکی اطاعت فرض ہوگی کیونکہ لکھا ہے کہ ان کے لئے وہ نبی مبعوث ہوگا ۔
(۵) اگر یہود اس کی باتیں نہ مانیں گے تو تباہ کئے جائیں گے اور ان کی قیامت آ جائے گی کیونکہ
لکھا ہے کہ جو اسکی باتیں نہ سنے گا ۔ میں اس کا حساب اس سے لوں گا ۔“
اس پیشگوئی کی موجودگی میں نہیں کہا جا سکتا کہ حضرت مسیح کا منشاء یہ تھا کہ مادی نظام شمسی
کے قیام تک موسوی شریعت قائم رہے گی ۔ ظاہر ہے کہ اس کا منشاء یہی تھا کہ جب تک دوسرا نظام روحانی
قائم نہیں ہوتا موسوی شریعت کا ہی دور دورہ رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ کے مسیح موعود کیلئے قرآن میں لفظ قیامت زیادہ کیلئے بھی قربان السلام میں
قیامت کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَّا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيمَةِ -
وَلا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ التَّوَّامَةِ - أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ الَّن نَّجْمَعَ عِظَامَه
بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَن تُسَوِّي بَنَا نَه بَلْ يُرِيدُ الانْسَانُ لِيَفْجُرُ أَمَامَهُ
يَسْلُ ايَّانَ يَوْمُ الْقِيمَةِ - فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ - وَجُمِعَ الشَّمْسُ
وَالْقَمَرُ - يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُ -
فرماتا ہے کافر جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قیامت کوئی نہیں اور مُر دے دوبارہ زندہ نہیں ہونگے یہ
بالکل غلط ہے اور ہم اس کے لئے شہادت کے طور پر یوم قیامت اور نفس لوامہ کو پیش کرتے ہیں ۔
اب یہاں یقینی طور پر یوم قیامت سے مراد دنیا کا کوئی واقعہ ہے کیونکہ یوم قیامت اور
نفس لوامہ دو چیزوں کو مر دے جی اُٹھنے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔ اگر یوم قیامت سے
دنیا کی ہلاکت کے بعد کا یوم قیامت مراد ہو تو یہ گواہی بے فائدہ ہو جاتی ہے کیونکہ جو امر مر نے
کے بعد ظاہر ہوگا اُس سے اِس دنیا کے لوگ اپنے ایمان کی درستی میں کیا مدد لے سکتے ہیں ؟ بحث تو
اس بات پر ہو رہی ہے کہ کیا مر دے پھر جی اُٹھیں گے؟ اور معترضین کو یہ کہہ کر تسلی دلائی جاتی ہے
کہ مردوں کے جی اُٹھنے میں تم کو کیا شک ہو سکتا ہے کیا قیامت کا دن اس پر شاہد نہیں ہے؟ اس
دلیل سے کون سا انسان فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ جب قیامت آئے گی اُس وقت تو سب انسان ختم ہو

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
چکے ہوں گے۔ پھر یہ دلیل کس کے ایمان کو نفع دے گی؟ اعتراض تو زندہ لوگوں کو ہے ان کے
لئے نفع مند دلیل تو وہی ہوسکتی ہے جو اسی دنیا میں ظاہر ہو۔
پس اس جگہ قیامت کے دن سے مراد کوئی ایسی ہی چیز ہونی چاہئے جو اسی دنیا میں ظاہر
ہونے والی ہو تا کہ منکرین قیامت پر اس کے ذریعہ سے حجت بھی ہو اور ان کے ایمان کے
لئے بھی اس سے راستہ گھلے ۔ عالمگیر قیامت کا دن تو اُسی وقت دلیل قرار دیا جا سکتا ہے جبکہ بعض
لوگ خود قیامت کے دن اس کے وجود سے انکار کریں۔ اُس وقت بیشک یہ دلیل معقول ہو سکتی
ہے کہ تم مرکر دوبارہ زندہ ہوئے پھر کس طرح قیامت کا انکار کر سکتے ہو؟ لیکن اِس دنیا میں وہ کسی
صورت میں بھی دلیل نہیں بن سکتی ۔ پس جن لوگوں نے اس جگہ مراد قیامت کبری کے معنی لئے ہیں
یا تو انہوں نے صرف ایک منفرد آیت کے معنی کر دیئے ہیں اور انکی یہ مراد نہیں کہ سیاق و سباق کو ملا
کر بھی اس آیت کے یہ معنی ہیں اور یا پھر سیاق و سباق پر انہوں نے غور نہیں کیا۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ دنیا کا ہی ایک واقعہ ہے جو قیامت گبری کی دلیل ہے جسے نفس لوامہ کے ساتھ
ملا کر جو قیامت بعد از ممات کا دوسرا ثبوت ہے بیان کیا گیا ہے۔ دو دلیلیں اس لئے دی گئی ہیں کہ
معترضین مختلف زمانوں سے تعلق رکھ سکتے ہیں۔ پس ہر ایک زمانہ کے انسان کے لئے دلیل مہیا کر
دی گئی تاہر ایک فائدہ اُٹھا سکے ۔ مثلاً مکہ والوں کے سامنے قیامت کی دلیل میں نفس لوامہ کو پیش کیا
گیا ہے اور آخری زمانہ کے منکرین قیامت کے سامنے آخری زمانہ کے اس واقعہ کو جو قیامت
گہرائی سے مشابہت کی وجہ سے قیامت کہلانے کا مستحق ہے پیش کیا گیا ہے۔ چنانچہ اس کا مزید
ثبوت اگلی آیات میں مہیا ہے اور وہ ثبوت مندرجہ ذیل آیات ہیں ۔ فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَا رُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ جب
انسانی نظر تیز ہو جائے گی یعنی مشاہدہ سے زیادہ کام لیا جانے لگے گا اور اسرار طبیعیت کا انکشاف
کثرت سے ہو گا اور چاند کو گرہن لگے گا اور سورج کو بھی اس فعل میں اس کے ساتھ جمع کر دیا
جائے گا ۔ یعنی چاند گرہن کے بعد اسی ماہ میں سورج کو بھی گرہن لگے گا اُس وقت انسان کہے گا
کہ اب میں کہاں بھاگ کر جا سکتا ہوں ؟
جیسا کہ عبارت سے ظاہر ہے ان آیات میں ایک ایسے زمانہ کی طرف اشارہ ہے جب
انسان خدا سے بھاگ رہا ہو گا یعنی دہریت کی کثرت ہوگی اور قیامت کا انکار زوروں پر ہوگا اور
علوم ظاہری ترقی کر رہے ہونگے اور انسانی نظر غوامض اسے قدرت کے معلوم کرنے میں بہت تیز

انوار العلوم جلد ۱۵
ہو جائے گی اور چاند اور سورج کو گرہن ایک ہی ماہ میں لگے گا۔
انقلاب حقیقی
اس آخری علامت کے متعلق احادیث میں وضاحت موجود ہے جس سے اس زمانہ کی مزید
تعیین ہو جاتی ہے اور وہ یہ حدیث ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہدی کے لئے
ایک ایسا نشان ظاہر ہونے والا ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے۔ کسی مأمور من اللہ کے لئے ظاہر
نہیں ہوا ہوا اور اور ر وہ و یہ ہے کہ اس کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں چاند کو گرہن کے ایام کی پہلی
تاریخ میں اور سورج کو گرہن کے ایام کی درمیانی تاریخ میں گرہن لگے گا ۔
اس حدیث کے مضمون کی روشنی میں جب آیات مذکورہ بالا کو دیکھیں تو صاف معلوم ہوتا
ہے کہ ان آیات میں مہدی مسعود کا ذکر ہے اور اسی کے زمانہ کو قیامت کا دن قرار دے کر
قیامت کبری کے لئے یعنی جب مُردے جی اُٹھیں گے ایک دلیل اور نشان قرار دیا ہے۔
بتا
قیامت کبری کے دونشان جیسا کہ میں پہلے جا چکا ہوں قیامت گبری کیلئے دونشان بتائے گئے ہیں ۔ ایک وہ یوم القیامۃ جس
میں نظر تیز ہو جائے گی اور چاند اور سورج کو گرہن لگے گا اور دوسرا نفس لوامہ ۔ نفس لوامہ کی
گواہی تو ہر زمانہ میں حاصل ہے اور ہر زمانہ کے لوگ اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں لیکن اس خاص
یوم القیامۃ کی گواہی سے وہی لوگ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو آخری زمانہ میں ہوں ۔ اس واسطے
دونوں زمانوں کے لوگوں کے ایمان کی زیادتی کے لئے دونوں قسم کی دلیلیں دی گئیں ۔ بلکہ اگر گہرا
غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سورۃ ہے ہی زیادہ تر موجودہ زمانہ کے متعلق ۔ اور نفس لوامہ
کی دلیل بھی زیادہ تر آخری زمانہ کے لوگوں ہی سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ اسی زمانہ میں علم النفس
نے خاص ترقی کی ہے اور خیر وشر کے مسائل پر نہایت تفصیلی بحثیں انسانی دماغ کی بناوٹ کو
مد نظر رکھتے ہوئے ہوئی ہیں اور یہی زمانہ ہے جس میں یہ دلیل زیادہ کارآمد ہوسکتی ہے کہ انسانی
دماغ میں ایک حس ہے جو بعض امور کو بُرا اور بعض کو اچھا قرار دیتی ہے۔ قطع نظر اس کے کہ کیا اچھا
ہے اور کیا بُرا ہے اگر صرف اسی امر کو دیکھا جائے کہ اچھے یا بُرے کا احساس انسانی نفس میں پایا
جاتا ہے اور بعض حد بندیوں یا قیود کو وہ ضروری قرار دیتا ہے تو بھی اس امر کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ
انسان کسی نہ کسی رنگ میں جزاء و سزا کے ساتھ وابستہ ہے جس سے وہ بچ نہیں سکتا۔ اور یہ
احساس اور اس کا طبعی باعث یوم القیامت اور بعث بعد الموت پر ایک زبردست شاہد ہے ۔ اگر
کوئی آخری حساب و کتاب نہیں تو طبع انسانی میں انفعال اور کسی اچھی چیز کیلئے خواہ وہ کچھ ہی ہو

انوار العلوم جلد ۱۵
کوشش کا احساس کیوں پایا جاتا ہے؟
انقلاب حقیقی
نیز آیات مذکورہ بالا میں بعث بعد الموت کے ثبوت میں بعث دُنیوی کو پیش کیا گیا ہے اور کہا
گیا ہے کہ اسلام پر ایک زمانہ میں پھر موت آنے والی ہے جبکہ اسلام کی تعلیم تو زندہ ہو گی مگر
مسلمان اسے چھوڑ بیٹھیں گے۔ اُس زمانہ میں اللہ تعالیٰ ایک مامور اور خادم محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ سے پھر اسے زندہ کرے گا اور یہ قیامت کا ایک زبردست ثبوت ہوگا کیونکہ سوائے خدا
کے کون تیرہ سو سال پہلے اسلام کی نشاۃ اولی کی اور پھر اس پر جمود کی حالت طاری ہو جانے کی
اور پھر دوسری دفعہ اس زمانہ میں احیاء کی خبر دے سکتا ہے جبکہ چاند اور سورج کو ایک خاص مہینہ
میں ایک مدعی کے زمانہ میں گرہن لگے گا اور دنیا ظاہری علوم سے پُر ہوگی اور دہریت کا غلبہ ہوگا ؟
اور جب قرآن کریم کی بتائی ہوئی قیامت تیرہ سو سال بعد آ جائے گی تو ثابت ہو جائے گا کہ
قرآن کا خدا عالم الغیب بھی ہے اور قادر بھی ۔ پھر اس عالم الغیب خدا کی اس خبر کو لوگ کس طرح
جھٹلا سکتے ہیں جو ما بعد الموت کے متعلق ہے اور اس قادر خدا کی قدرت کو دیکھ کر قیامت کے
وجود کو کیونکر نا ممکن قرار دے سکتے ہیں۔ چنانچہ جب پہلی قیامت کا ظہور ہو گا سمجھدار انسان کہے گا
کہ اب بھاگنے کی کونسی جگہ ہے یعنی اس حجت کو دیکھ کر کوئی عقلمند انسان ایک زبردست ہستی کا
انکار نہیں کر سکے گا جس کے قبضہ میں سب کارخانہ عالم ہے اور جسے طاقت ہے کہ جو چاہے کرے
اور جو عالم الغیب ہے جس کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں ۔
ہر نئے بنی کے زمانہ میں نئے آسمان و حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی
آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۵۶۶ زمین کی تخلیق پر مسیح موعود کی شہادت پر کھتے ہیں :۔
وَأُلْقِيَ فِي قَلْبِي أَنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْلُقُ آدَمَ فَيَخْلُقُ السَّمَوَاتِ
وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ يَخْلُقُ كُلَّ مَا لَا بُدَّ مِنْهُ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِينَ ثُمَّ فِي
آخِرِ الْيَوْمِ السَّادِسِ يَخْلُقُ ادَمَ وَكَذَلِكَ جَرَتْ عَادَتُهُ فِي الْأَوَّلِينَ
وَالْآخِرِينَ
"এল
کہ خدا تعالیٰ نے میرے دل پر یہ بات نازل کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جب بھی آدم کو پیدا کرنا چاہتا
ہے تو آسمان اور زمین کو چھ دن میں پیدا کرتا ہے اور ہر ضروری چیز کو آسمان وزمین میں بناتا
ہے۔ پھر چھٹے دن کے آخر میں آدم کو پیدا کرتا ہے اور یہی اللہ تعالیٰ کی سنت پہلے زمانوں میں تھی

انوار العلوم جلد ۱۵
اور آخری زمانہ میں بھی وہ ایسا ہی کرے گا۔
انقلاب حقیقی
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر اولو العزم نبی کے زمانہ میں ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین
پیدا کی جاتی ہے ۔ گویا روحانی طور پر دنیا بدل دی جاتی ہے اور پہلے نظام پر تباہی آ کر ایک روحانی
قیامت کے ذریعہ سے ایک نئی زندگی دنیا کو بخشی جاتی ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک کشف بھی
ضرت مسیح موعود کا ایک کشف سے کہ میں نے دریا میں الہ تعالی میں مو جو
گیا ہوں اور :- ا
ہے
ر
اس حالت میں میں یوں کہہ رہا تھا کہ ہم ایک نیا نظام اور نیا آسمان اور نئی
زمین چاہتے ہیں ۔ سو میں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا
جس میں کوئی ترتیب اور تفریق نہ تھی۔ پھر میں نے منشائے حق کے موافق اس کی ترتیب
اور تفریق کی اور میں دیکھتا تھا کہ میں اس کے خلق پر قادر ہوں ۔ پھر میں نے آسمانِ دنیا
کو پیدا کیا اور کہا اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيح ۔ پھر میں نے کہا اب ہم انسان کو
مٹی کے خلاصہ سے پیدا کریں گے۔ پھر میری حالت کشف سے الہام کی طرف منتقل
ہو گئی اور میری زبان پر جاری ہوا ۔ اَرَدْتُ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ إِنَّا خَلَقْنَا
الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۳
ہو
اس کشف سے بھی ظاہر ہے کہ ہر نبی کا ایک خاص مشن ہوتا ہے اور وہ ایک ایسے تغیر کے لئے
آتا ہے جو سابق نظام کے مقابل پر نئی زمین اور نیا آسمان کہلانے کا مستحق ہوتا ہے ہاں جب نئی
شریعت آئے تو وہ پہلی شریعت کے مقابل پر نئی زمین اور نیا آسمان کہلاتی ہے کیونکہ خَيْرٌ مِنْهَا
ہوتی ہے اور اگر پہلی شریعت کے قیام ہی کے لئے کوئی نبی آئے تو اس کی بعثت کی غرض صرف یہ
ہوتی ہے کہ اس کے زمانہ میں دنیا میں جو تہذیب اور تمدن قائم ہوتا ہے اسے تباہ کر کے پھر نئے
سرے سے مذہب کی حقیقی حکومت دنیا میں قائم کرے اور انہی معنوں میں وہ ایک نیا آسمان اور
نئی زمین بناتا ہے۔ یعنی گودین جسے وہ قائم کرتا ہے پُرانا ہوتا ہے مگر دنیا کی نگاہوں میں وہ نیا
ہوتا ہے کیونکہ اس زمانہ میں وہ دنیا سے مٹ چکا ہوتا ہے اور اس کی جگہ کوئی اور تہذیب قائم
ہو چکی ہوتی ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دور کون سے ہیں؟
اس تمہید کے بعد میں بتاتا ہوں کہ دُنیوی تمدن اور تہذیب کے ادوار کے مقابل پر
الہی تہذیب کے جو دور گزرے ہیں وہ کیا تھے سو یا د رکھنا چاہئے کہ:۔
سے
ہوتا ہے کہ موجودہ
سب سے
دور آدم کا پیغام پہلا دور آدم کا تھا۔ قرآن کریم میں حصہ قرآن کری علوم انسانی الله کی به حضرت آدم علیہ السلام کی نسبت
آتا ہے: ۔ واذ قالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ، قَالُوا
اتَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدماء ٣٤
اس سے ظاہر ہے کہ آدم وہ پہلے نبی تھے جنہوں نے تمدن کی بنیاد ڈالی اور نظام کو قائم کیا
مگر اس جگہ آدم سے مراد وہ آدم نہیں جن سے انسانی نسل چلی بلکہ وہ آدم مراد ہیں جن سے تمدن
کا دور چلا ۔ یعنی اس سے پہلے انسان تمدن کے اُس مقام تک نہیں پہنچا تھا کہ شریعت کا حامل ہوتا
بلکہ ابھی وہ متمدن بھی نہیں تھا اور نہ اس قابل تھا کہ انسان کہلاتا وہ زیادہ سے زیادہ ایک
اعلیٰ حیوان کہلانے کا مستحق تھا۔
میں اس بات کا قائل نہیں کہ بندر سے انسان بنا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس
بات کو غلط ثابت کر سکتا ہوں ۔
انسانی پیدائش ارتقائی مستقل سے ہوئی مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی ترقی ارتقاء کے اصول کے مطابق
ہوئی ہے۔ اُس وقت انسان کی ایسی ہی حالت تھی جیسے بچہ کی ۔ اب اگر کوئی چار سالہ بچہ کو کہے کہ تو
روزہ رکھ تو اُسے ہر شخص پاگل سمجھے گا اسی طرح ابتداء میں انسان کی ایسی حالت تھی کہ وہ ابھی اس
مقام تک نہیں پہنچا تھا کہ وہ شریعت کا حامل ہوتا۔
دور اول کی حقیقت میں ایک زمانہ انسا پر ایسا آیا ہے کہ جب وہ گوانسان ہی کہلاتا تھا مگر ابھی وہ حیات دائمی پانے کا مستحق نہیں تھا۔ جب
اس حالت سے اس نے ترقی کی اور اس کا دماغ اس قابل ہو گیا کہ وہ قانون شریعت کا حامل ہو
سکے تو پہلا قانون جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُترا وہ یہ تھا کہ مل کر رہو اور ایک افسر کے ماتحت
اپنی زندگی بسر کرو۔ گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلا قانون لانے والا سادہ عبادت الہی کے علاوہ

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
صرف یہی پیغام لے کر آیا تھا کہ تم عائلی اور تمدنی زندگی اختیار کرو۔ تمہارا ایک حاکم ہونا چاہئے
تمہیں اُس کی اطاعت کرنی چاہئے ، تم اپنے مقدمات اُس کے پاس لے جاؤ اُس سے اپنے
جھگڑوں کا فیصلہ کراؤ اور ہر بات قانون کے ماتحت کرو اور وہ پہلا انسان جس نے یہ قانون قائم
کیا اس کا نام آدم تھا۔
اور جب ہم اس نقطہ نگاہ سے آدم کو دیکھیں تو وہ تمام اعتراضات حل ہو جاتے ہیں جو اس سے
پہلے آدم کے واقعہ پر ہوا کرتے تھے ۔ مثلاً یہ جو آتا ہے کہ فرشتوں نے کہا۔ اتَجْعَلُ فِيهَا
مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدّماء کہ کیا تو اب زمین میں ایک ایسا شخص کھڑا
کرنے والا ہے جو فساد کرے گا اور لوگوں کا خون بہائے گا ؟ اس پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ
فرشتوں کو کیونکر پتہ لگا کہ آدم کے ذریعہ سے خون بہیں گے جبکہ آدم ابھی پیدا بھی نہ ہو ا تھا ؟
اس کے کئی جواب دیئے جاتے تھے مثلاً یہ کہ چونکہ حاکم فساد کو ڈور کرنے کے لئے ہوتا ہے
فرشتوں نے سمجھ لیا کہ ضرور کوئی فساد کرنے والے بھی ہونگے اس وجہ سے انہوں نے یہ سوال
اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کر دیا کہ کیا فسادی لوگ بھی دنیا میں پیدا کئے جائیں گے کہ جن کو حدود
کے اندر رکھنے کے لئے آدم کی پیدائش کی ضرورت ہے؟
بیشک خلیفہ کے لفظ سے یہ استنباط ہو سکتا ہے کہ کوئی مخلوق فساد کرنے والی بھی ہو گی لیکن اگر یہ
آدم نسلِ انسانی کا بھی پہلا فرد تھا تو پھر بھی یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ فساد تو کبھی آئندہ زمانہ
میں آدم کی اولاد نے کرنا تھا پھر آدم کو خلیفہ کس غرض اور کس کام کے لئے بنایا گیا تھا ؟ اور اگر
خلیفہ کا وجود بغیر فساد کے بھی ہو سکتا ہے تو پھر فرشتوں کے اعتراض کی بنیاد کیا تھی ؟
غرض اس تشریح سے جو گو غیر معقول نہیں اس سوال کا جواب نہیں آتا کہ فرشتوں کو اس سوال
کا خیال کیوں پیدا ہوا اور یہ معنی اس آیت کے معانی میں سے ایک معنی تو کہلا سکتے ہیں مگر مکمل معنی
نہیں کہلا سکتے ۔
بعض مفسرین کہتے ہیں کہ اس کے یہ معنی ہیں کہ فرشتوں نے کہا جو قوئی تو نے آدم میں رکھے
ہیں ان کے ماتحت ہمیں شبہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ضرور فساد کرے گا اور لوگوں کے خون بہائے گا
حالانکہ آدم اگر خدا تعالیٰ کا نبی تھا تو اس نے وہی کچھ کرنا تھا جو خدا تعالیٰ اُسے حکم دیتا اس کے
خلاف عمل وہ کر ہی نہیں سکتا تھا ۔
اس آیت کے معنی کرتے ہوئے یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ بادی النظر میں اس سے یہ استنباط

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ہوتا ہے کہ جس فعل کو فرشتے عجیب خیال کرتے ہیں وہ خود آدم کا فعل ہے نہ کسی دوسرے شخص کا
کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ کیا تو اس دنیا میں ایسے وجود کو پیدا کرنے لگا ہے جو فساد کرے گا اور خون
بہائے گا اور دوسرا امر الفاظ سے ۔ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فساد اور خونریزی خود خلافت کے مفہوم سے
ہی ظاہر ہوتی ہے اور یہ کہ جس فساد کی طرف فرشتے اشارہ کرتے ہیں وہ کوئی ایسا فعل ہے جو خلیفہ
بنانے کی اغراض میں شامل ہے ۔ گویا فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کے الفاظ ہی سے یہ معلوم ہوا ہے کہ
خدا تعالیٰ آدم سے کوئی ایسا کام کروائے گا جو بظاہر فساد اور سفک دم نظر آتا ہے جس پر وہ تعجب
کرتے ہیں کہ خدا کا خلیفہ اور فساد اور سفاک دم کا مرتکب ؟ یہ کیسی عجیب بات ہے؟
سوال کے ان پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر دیکھو تو آدم کا جو مقام میں نے ظاہر کیا ہے اس کے
ساتھ اس سوال کو پوری تطبیق حاصل ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ آدم جس کا ذکر سورہ بقرہ میں ہے
نسلِ انسانی کا پہلا باپ نہیں بلکہ شریعت کے ادوار کے پہلے دور کا مؤسّس ہے اور جیسا کہ قرآن
سے استنباط کر کے میں نے بتایا ہے وہ دور دور تمدن تھا یعنی اُس دور میں پہلی دفعہ تمدن کو دنیا
سے روشناس کرایا گیا تھا۔ آدم سے پہلے انسان تمدن اور نظام کا جوا اپنی گردن پر اُٹھانے کی
اہلیت نہیں رکھتا تھا مگر اُس وقت چونکہ انسان میں یہ قابلیت پیدا ہو گئی اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے
اصلح وجود کو نبوت کا مقام دے کر دور تمدن کا بانی بنایا اس کے اجراء کا حکم دیا، اسی دور میں
عورت اور مرد میں زوجیت ۔ کے اصول پر رشتہ اتحاد کا رواج ڈالا گیا۔ ورنہ جیسا کہ ظاہر ہے چونکہ
اس سے پہلے انسان میں حمد نی قواعد کی اطاعت کا مادہ نہ تھا اُس وقت تک ازدواج کے متعلق
کوئی اصول مقرر نہ تھے ۔
تخلیق آدم پر فرشتوں کے سوال کی وجہ اس کے کو اچھی طرح سمجھ لینے کے کی بعد فرشتوں کے سوال کا مطلب
واضح ہو جاتا ہے۔ جب تک تمدنی نظام نہ ہو، ہر قسم کا قتل اور غارت ایک بُرائی کا رنگ رکھتا ہے
اور گناہ کہلاتا ہے لیکن جو نہی نظام حکومت قائم ہو بعض قسم کی لڑائیاں اور قتل جائز اور درست ہو
جاتے ہیں ۔ مثلاً جو لوگ حکومت کی اطاعت نہ کرتے ہوں، ان کے خلاف جنگ جائز سمجھی جاتی ہے
جو فساد کرتے ہوں ان کا قتل جائز سمجھا جاتا ہے اور تمام حکومتیں ایسا کرتی ہیں بلکہ ایسا کرنے پر
مجبور ہیں ۔
پس جب آدم کے خَلِيفَه فِي الْأَرْضِ بنانے کا ارادہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر کیا تو ملائکہ نے

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
حکومت کے تمام پہلوؤں پر نظر کی اور ان کو یہ نئی بات معلوم ہوئی کہ قتل اور خون اور جنگ کی ایک
جائز صورت بھی ہے اور آدم سے بعض دفعہ یہ افعال صادر ہونگے اور خدا تعالیٰ کی نظر میں اس کا یہ
فعل پسندیدہ سمجھا جائے گا نہ کہ بُرا اور چونکہ اس سے پہلے نظام حکومت کی مثال نہ تھی یہ امر
فرشتوں کو عجیب معلوم ہوا ۔ اُسی طرح جس طرح بعض لوگ جو حقیقت حال سے واقف نہیں
رسول کریم ﷺ کی جنگوں پر اعتراض کرتے ہیں یا بعض قتل کی سزاؤں پر اعتراض کرتے ہیں ۔
پس فرشتوں کا سوال آدم کے افعال ہی کے متعلق ہے جو وہ بحیثیت حاکم وقت کرنے والا تھا اور
انہیں یہ امر عجیب معلوم ہوتا ہے کہ وہ افعال یعنی جنگ اور قتل جو پہلے گناہ سمجھے جاتے تھے اب ان کو
بعض حالتوں میں جائزہ میں جائز سمجھا جائے گا ۔ اور وہ کہتے ہیں ۔ الہی ! آپ ایک ایسا خلیفہ مقرر کرتے ہیں
اور ایسے کام اس کے سپرد کرتے ہیں کہ جو پہلے نا جائز تھے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو جواب دیتا ہے کہ
إنِّي أَعْلَمُ مَا لا تَعْلَمُونَ ٥ تم نہیں جانتے کہ اس نظام میں کیا خوبیاں ہیں ۔ گو بظاہر
حکومت کے قیام سے بعض قسم کے جبر کی اجازت دی جاتی ہے اور انفرادی آزادی میں فرق آتا
ہے لیکن بحیثیت مجموعی یہ جبر اور قواعد فرد کے لئے بھی اور قوم کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں ۔
یہ ظاہر ہے کہ جو معنی میں نے کئے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ
کا فقرہ عبارت میں نہایت ہی عمدہ طور پر چسپاں ہو جاتا ہے اور دوسرے معنوں کے رو سے اس میں
کسی قدر تکلف پایا جاتا ہے یا کم سے کم وہ معنی ایک دوسرے معنوں ۔ کے محتاج رہتے ہیں ۔
تمدن کی حقیقت پہ بھی ظاہر ہے کہ دنیا میں تمدن کے معنی ہی یہ ہیں کہ خون اور فساد کی بعض جائز صورتیں پیدا کی جائیں ۔ چنانچہ دیکھ لوزید قتل کرتا ہے اور
وہ دنیا کے نزدیک قاتل قرار پاتا ہے مگر جب اسی زید کو گورنمنٹ پھانسی دیتی ہے تو وہ قاتل نہیں
بنتی بلکہ اس کا فعل جائز اور مستحسن سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح لوگ اگر کسی کے مکان یا جائداد پر قبضہ کر لیں تو سب کہیں گے یہ فسادی ہیں مگر
گورنمنٹ ملکی ضرورت کے ماتحت اگر جائدادوں پر قبضہ کرلے تو یہ فعل لوگوں کی نظر میں جائز سمجھا
جاتا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو حبس بے جا میں رکھے تو یہ ظلم قرار دیا جاتا ہے۔
لیکن گورنمنٹ اگر کسی کو نظر بند کر دے اور فردی آزادی میں دخل اندازی کرے تو یہ جائز بلکہ
ضروری سمجھا جاتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
پس جب خدا نے کہا کہ ہم دنیا کو متمدن بنانے والے ہیں اور ہم ایک شخص کو اپنا خلیفہ بنانے
والے ہیں جو قانون نافذ کرے گا ، جو قانون کے ماتحت بعض لوگوں کو قتل کی سزا دے گا ، جو قانون
کے ماتحت بعض لوگوں کی جائدادوں پر زبردستی قبضہ کرے گا ، جو قانون کے ماتحت فردی آزادی
میں دخل انداز ہو گا ، تو چونکہ یہ ایک بالکل نئی بات تھی اس لئے فرشتوں نے اس پر تعجب کیا اور وہ
حیران ہوئے کہ اس سے پہلے تو قتل کو نا جائز قرار دیا جاتا تھا مگر اب قتل کی ایک قسم جائز ہو جائے
گی۔ پہلے فساد کو نا جائز قرار دیا جاتا تھا مگر اب فساد کی ایک قسم جائز ہو جائے گی ۔
یہ نقطۂ نگاہ ابتدائی زمانہ کے لحاظ سے لوگوں کے لئے نہایت ہی اہم تھا بلکہ یہ اعتراض آج
بھی دنیا میں ہو رہا ہے ۔ چنانچہ یورپ میں ایک خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو پھانسی کی سزا
کے مخالف ہے اور وہ اس کی دلیل یہی دیتے ہیں کہ جب کسی کو قتل کرنا نا جائز ہے تو حکومت کسی
آدمی کو کیوں قتل کرتی ہے؟ حالانکہ حکومت صرف پھانسی ہی نہیں دیتی اور کئی قسم کے افعال جو بعض
گناہوں سے شکل میں مشارکت رکھتے ہیں، حکومت کرتی ہے مثلاً ٹیکس لیتی ہے ۔ اور اگر پہلا
خیال درست ہے تو یہ بھی کہنا پڑے گا کہ ٹیکس کی وصولی چونکہ ڈاکہ اور چوری کے مشابہ ہے اسے
بھی ترک کر دینا چاہئے لیکن یہ لوگ ٹیکسوں پر اعتراض نہیں کرتے ۔ پس معلوم ہوا کہ ان لوگوں کا
پھانسی پر اعتراض محض ایک وہم ہے اور قلتِ تدبر کا نتیجہ ہے۔
ابتدائی زمانہ میں چونکہ ابھی بادشاہت کا طریق جاری نہیں تھا دنیا تمدن سے کوسوں دور تھی
اس لئے جب کوئی شخص کسی کو مارتا تو سمجھا جاتا کہ اس نے بہت بُرا کام کیا ہے ۔ جب وہ کسی کو ٹوٹتا
تو ہر کوئی کہتا کہ یہ نہایت کمینہ حرکت کی گئی ہے ۔ مگر جب خدا تعالیٰ نے بادشاہت قائم کی اور یہ
قانون جاری ہوا کہ جو ا کہ جو شخص کسی کو قتل کرے اُسے قتل کیا جائے تو لوگوں کو سخت حیرت ہوئی اور
انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہوا کہ ایک کے لئے مارنا جائز ہے اور دوسرے کیلئے نا جائز ، ایک کے لئے
لوٹ کھسوٹ جائز ہے اور دوسرے کے لئے لوٹ کھسوٹ نا جائز ۔ گورنمنٹ ٹیکس لے لے تو یہ
جائز ہو مگر دوسرا کوئی شخص زبر دستی کسی کا رو پیدا ٹھالے تو اسے نا جائز کہا جائے۔
گویا وہ سارے افعال جن کو بُراسمجھا جاتا ہے انہیں جب حکومت کرتی ہے تو اس کا
نام تہذیب رکھا جاتا ہے اور کوئی ان پر بُرا نہیں منا تا لیکن افراد وہی فعل کریں تو اُسے بُرا
سمجھا جاتا ہے ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی