انقلابِ حقیقی
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
غرض جب فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ اب تمدن کے قیام پر اعتراضات دنیا میں نظام قائم ہونے والا ہے تو وہ بہت
حیران ہوئے اور انہوں نے سوچا کہ اس ۔ سوچا کہ اس نئے قانون کے ماتحت اگر آدم خون کر ۔ آدم خون کرے گا تو کہا جائے
گا کہ یہ بڑا نیک ہے اگر آدم لوگوں سے زبردستی ٹیکس لے گا تو کہا جائے گا کہ یہ بڑا شریف ہے یہ
عجیب فلسفہ ہے۔
آج ہم اس سوال کی اہمیت کو پوری طرح طرح نہیں سمجھ سکتے لیکن جب یہ قانون نیا یہ قانون نیا نیا جاری ہوا
یہ
ہو گا لوگ سخت حیرت میں پڑ گئے ہوں گے ۔ اب بھی جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایسے لوگ پائے ا کہ میں نے بتایا ہے
جاتے ہیں جو اس قانون پر معترض ہیں ۔ چنانچہ وحشی قبائل اب تک کہتے ہیں کہ گورنمنٹ کیوں قتل قائل کہتے کہ
کرتی ہے؟ اگر کوئی شخص ہم میں سے کسی کو قتل کرے گا تو ہم خود اُسے قتل کریں گے گورنمنٹ کو
خواہ مخواہ درمیان میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے؟ اور انہیں تسلی نہیں ہوتی جب تک خود انتقام
نہ لے لیں۔ یہ انسانی دماغ کی ابتدائی حالت تھی اور بوجہ تعلیم کی کمی کے آج بھی بعض لوگوں کے
اندر پیدا ہو جاتی ہے ۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ فرشتے اس پر اعتراض نہیں کرتے کہ نسل آدم کی پیدائش سے قتل اور
خون ہو گا بلکہ اس پر کہ انسانوں پر ایک ایسا شخص مقرر کیا جائے گا جو یہ بُرے افعال کرے گا اور
اس کے ان افعال کو جائز قرار دیا جائے گا ۔ دیا
یہ ایک ایسا ذہنی انقلاب تھا کہ اُس وقت کے لحاظ سے اس کو دیکھ کر عقلیں چکراگئی ہونگی اور
لوگوں پر اس نظام کو تسلیم کرنا کہ ایک شخص ان کے مالوں پر ان کی مرضی کے خلاف قبضہ کرے اور
ان میں سے بعض کو پھانسی تک دے سکے اور اس کا یہ فعل جائز قرار دیا جائے سخت ہی گراں گزرتا
ہوگا۔ وہ کہتے ہوں گے کہ ہم نے ایک شخص کو مار دیا ہے تو یہ اس کے رشتہ داروں کا معاملہ ہے وہ
جانیں اور ہم جانیں پیشخص بیچ میں کودنے والا کون ہے ۔ چنانچہ آج بھی ناقص الخلقت لوگ انہی
واہموں میں پڑے رہتے ہیں اور حکومتوں میں خلل ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ چنانچہ
بھیجیئم نے تو غالباً پھانسی کی سزا اُڑا ہی دی ہے اور وہ محض اسی نقطہ نگاہ سے اُڑائی ہے جو میں نے
بتایا ہے۔
اگر وہ لوگ جن کے کہنے پر پھانسی کی سزا اُڑائی گئی میرے سامنے ہوتے تو میں انہیں کہتا کہ
پھانسی کی سزا تم مٹاتے ہو تو ٹیکس کا طریق کیوں نہیں اُڑاتے وہ بھی تو دوسروں کے اموال پر
انوار العلوم جلد ۱۵
نا جائز تصرف ہے۔
انقلاب حقیقی
حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کے خیالات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یورپ کے دماغوں میں
تنزل پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے اور دراصل حکومتوں میں خلل ایسے ہی ناقص الخلقت لوگوں کی وجہ
سے پیدا ہوتا ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ اب چونکہ تمدن کا خیال راسخ ہو گیا ہے اب یہ خیال تو
نہیں آتا کہ حکومت سرے سے اُڑا دی جائے ہاں یہ خیال آتا ہے کہ شاید اس کی جگہ دوسری
حکومت ہو تو وہ ہمارے حقوق کا زیادہ خیال رکھے اور اس وجہ سے تغیر کی کوششیں کی جاتی ہیں ۔ مگر
وحشی قبائل کی اب بھی یہی حالت ہے کہ وہ حکومت اور تمدن کو ہر رنگ میں ناپسند کرتے ہیں اور
اسے برداشت کرنا ان پر سخت گراں گزرتا ہے اور وہ دوسروں کی دخل اندازی پر سخت حیران
ہوتے ہیں ۔ مثلاً ان کے ننگا پھر نے پر اگر حکومت معترض ہو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ننگے پھرتے ہیں تو
کسی کا کیا حق ہے کہ وہ ہمیں کپڑے پہنائے ؟ ہمیں ننگا رہنے سے ہوا لگتی ہے اور مزا آتا ہے ہم یہ
برداشت نہیں کر سکتے کہ ہماری آزادی میں کوئی اور مداخلت کرے ۔
چنانچہ برطانوی تصرف کی ابتداء میں جب ننگے حبشی افریقہ کے شہروں میں داخل ہونے
کے لئے آتے تو شہر کے دروازوں پر حکومت کی طرف سے افسر مقرر ہوتے تھے وہ انہیں تہہ بند
دے دیتے تھے اور کہتے تھے کہ تہہ بند پہن کر شہر جا سکتے ہو ننگے نہیں جاسکتے ۔ اس پر وہ تہہ بند باندھ
تو لیتے مگر ادھر اُدھر دیکھتے بھی جاتے کہ کہیں کوئی حبشی ان کی اس بے حیائی کو تو نہیں دیکھ رہا اور
جب وہ ایک دوسرے کو دیکھتے تو آنکھیں بند کر لیتے کہ ایسی بے حیائی ہم سے دیکھی نہیں جاتی ۔
پھر جب شہر سے نکلتے شہر سے نکلتے تو جلدی سے تہہ بندا افسر کی طرف پھینک کر بھاگ جاتے ۔
بلکہ اب تو یورپ میں بھی بعض ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو ننگے رہتے ہیں اور دوسروں کو
بھی اننگا ر ہنے کی تلقین ن کرتے کر۔ ہیں ۔ بلکہ ایک دفعہ تو اس بات پر لڑائی ائی ہوگئی ہوگئی کہ کہ وہ وہ لوگ زور دیتے تھے
کہ ہم ننگ دھڑنگ شہر میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور پولیس یہ کہتی کہ کپڑے پہن کر آؤ۔ وہ کہتے تم
ہوتے کون ہو جو ہماری آزادی میں دخل دیتے ہو؟ تم آنکھیں بند کر لو اور ہماری طرف نہ دیکھو۔
مگر تم ہمیں مجبور کیوں کرتے ہو کہ ہم ضرور کپڑے پہنیں؟ آخر جب جھگڑا بڑھا تو پولیس کو گولی
چلانی پڑی۔
یہ بھی یورپ کے تنزل کی ایک علامت ہے کہ اب وہاں کے ایک طبقہ کی دماغی طاقتیں
بالکل کمزور ہوگئی ہیں۔ یورپ میں بعض کلمبیں ایسی ہیں کہ ایسا شخص کسی صورت میں بھی ان کا ممبر
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
نہیں بن سکتا جو کپڑے پہن کر نہاتا ہو کیونکہ ان کے نزدیک ابھی وہ شخص پورا مہذب نہیں ہوا۔
میں نے اس کے متعلق ایک کتاب بھی پڑھی ہے جس میں ایک ڈاکٹر لکھتا ہے کہ میری بیٹی
ننگے مذہب میں شامل ہو گئی ۔ مجھے یہ بات سخت ناگوار گزری اور میں نے اس پر سختی کرنی شروع کر
دی۔ آخر ایک دن بیٹی نے مجھے کہا ۔ ابا ! ذرا چل کر دیکھو تو کہ جن کو آپ بد تہذیب کہتے ہیں وہ
کتنے مہذب اور شائستہ لوگ ہیں ۔ چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ ایک دن میری بیٹی مجھے زبردستی اس
سوسائٹی میں لے گئی ۔ جب میں وہاں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ سب لوگ ننگے پھر رہے ہیں ۔ میں
یہ دیکھ کر پہلے تو شرم کے مارے زمین میں گڑ گیا مگر پھر میں نے دیکھا کہ ان کے چہروں پر اتنی
معصومیت برس رہی ہے کہ اس کی کوئی حد ہی نہیں۔ چنانچہ یہ دیکھتے ہی میرے خیالات بھی بدل
گئے اور میں بھی کپڑے اُتار کر اُن میں شامل ہو گیا۔
غرض اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ سے پہلی دفعہ نسلِ انسانی میں تمدن
قائم کیا اور فرمایا کہ تم میں سے بعض خواہ ننگے پھرنے کے قائل ہوں مگر ہم انہیں ننگا نہیں پھر نے
دینگے گویا انسانی حریت پر آدم نے بعض قیود لگادیں اور اسے ایک قانون کا پابند کر دیا۔
تمدنی حکومت کے فوائد آج آپ لوگ ان باتوں کو معمولی سمجھتے اور ان پر ہنستے
ہیں مگر جب پہلے پہل آدم نے یہ باتیں لوگوں کے سامنے
پیش کی ہوں گی تو میں سمجھتا ہوں اُس وقت خونریزیاں ہو گئی ہونگی اور قوموں کی قو میں آدم کے
خلاف کھڑی ہو گئی ہونگی۔
جب آدم نے انہیں کہا ہوگا کہ کپڑے پہنو تو کئی قبائل کھڑے ہو گئے ہونگے اور انہوں نے
یہ کہنا شروع کر دیا ہو گا کہ حریت ضمیر کی حفاظت میں کھڑے ہو جاؤ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آدم اور
اس کے ساتھیوں کو وہ دلائل بھی سکھائے کہ کیوں نظام کی پابندی تمہارے لئے مفید ہوگی ۔ فرماتا
ہے اے آدم ! جب لوگ اعتراض کریں اور کہیں کہ اس حمد نی حکومت کا کیا فائدہ ہے؟ تو تم
انہیں کہنا کہ اگر تم اس جنت نظام میں رہو گے تو بھوکے نہ رہو گے، ننگے نہ رہو گے ، پیاسے نہ رہو
گے اور دھوپ کی تکلیف نہ اُٹھاؤ گے اور یہی مذہبی حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملکی بہبودی کے سامان
کرے۔ لوگوں نے غلطی سے قرآن کریم کی اس آیت کے یہ معنی لئے ہیں کہ آدم ایسے مقام پر
رکھا گیا تھا جہاں نہ بھوک لگتی تھی نہ پیاس حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔ اس میں دراصل بتایا یہ گیا ہے
کہ اسلامی حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ لوگوں کے لئے کام مہیا کرے ۔ اگر کوئی کام نہ کر سکتا ہو تو
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
میں بیان
اس کے لئے خوراک مہیا کرے، پانیوں اور تالابوں کا انتظام کرے اور مکانوں کا انتظام کرے۔
گویا کھانا، پانی، مکان اور کپڑا یہ چاروں چیزیں حکومت کے ذمہ ہیں اور یہ چاروں باتیں
إِنَّ لَكَ الَّا تَجُوعَ فِيْهَا وَلَا تَعْرَى وَأَنَّكَ لَا تَطْمَؤُا فِيهَا وَلَا تَضْحَى ]
کی گئی ہیں ۔ کہ اے آدم! اگر لوگ اعتراض کریں تو تو انہیں کہدے کہ حکومت کا پہلا فائدہ یہ ہوگا
کہ تم بھوکے نہیں رہو گے ۔ چنانچہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ خواہ کوئی جنگل میں پڑا ہو اس کے لئے
کھانا مہیا کرے ۔ ولا تخری اور پھر تم ننگے بھی نہیں رہو گے کیونکہ تمہارے کپڑوں کی بھی حکومت
ذمہ وار ہو گی ۔ اسی طرح لا تظموا میں بتایا کہ حکومت تمہارے پانی کی بھی ذمہ وار ہے۔ اور
ولا تضحی میں بتایا کہ تمہارے لئے مکانات بھی مہیا کئے جائیں گے اور جس حکومت میں یہ
چاروں باتیں ہوں وہ نہایت اعلیٰ درجہ کی مکمل امن والی حکومت ہوا کرتی ہے۔
پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ بیشک انفرادی آزادی پر پابندی گراں ہے لیکن
تمہارا فائدہ اسی میں ہے کہ نظام کے لئے کچھ پابندیاں قبول کرو کیونکہ اس کے بغیر نہ ٹھوک پیاس
کا نہ لباس و مکان کا اور نہ دائمی امن یعنی جنت کا انتظام ہو سکتا ہے، پس یہ قیود خود تمہارے فائدہ
کے لئے ہیں ۔
غرض آدم کے وقت تک انسان کا دماغ پورا نشو و نما نہیں پا چکا تھا اور گناہ بھی پورے ایجاد
نہ ہوئے تھے سوائے چند ایک کے ۔ پس ان کے لئے کچھ احکام دے دیئے گئے اور وہ اسی قدر تھے
جس قدر کہ نظام حکومت کے لئے ضروری ہوتے ہیں اس لئے آدم کے متعلق سارے قرآن کریم
میں یہ کہیں ذکر نہیں آتا کہ وہ مسائل شرعیہ کی طرف لوگوں کو بلاتا تھا۔ جہاں ذکر آتا ہے انہی چار
چیزوں کا آتا ہے۔
پس حضرت آدم نے صرف دنیا کو متمدن بنایا مگر یہ اُس وقت کے لئے ایک انقلاب تھا اور
در حقیقت عظیم الشان انقلاب کہ دنیا کا موجودہ تمدن اسی کا نتیجہ ہے۔ کا
دور ثانی۔ نوح کی تحریک اس کے بعد دوسرا دور آیا جب آہستہ آہستہ آدم کے
۔ کی می برادری اور دنیا
میں نے ترقی کی اور انہوں نے دنہ
کارہائے نمایاں سرانجام دینے شروع کر دیئے اور انسانی تمدن ترقی کرنے لگا اور انسان کو
تمدن سے جو وحشت ہوا کرتی تھی وہ جاتی رہی اور وہ اس بات کا عادی ہو گیا کہ انفرادی آزادی کا
قربان کر کے مجموعی رنگ میں قوم کے فائدہ کے لئے قدم اُٹھائے ۔ اس کے نتیجہ میں مسابقت کا
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
مادہ پیدا ہوا اور بعض لوگ نہایت ذہین ثابت ہوئے اور بعض گند ذہن نکلے ۔ کوئی اپنے کام میں
نہایت ہی ہوشیار ثابت ہوا اور کوئی نکما ، کوئی اپنی لیاقت کی وجہ سے بہت آگے نکل گیا اور کوئی
پیچھے رہ گیا کیونکہ مختلف انسانوں کے قومی میں تفاوت تو ہوتا ہی ہے مگر اس کا ظہور تمدن کی زندگی
میں ہوتا ہے اور جس قدر تمدن پیچیدہ اور لطیف ہوتا جائے اسی قدر انسانی قابلیتوں کا تفاوت
زیادہ سے زیادہ ظاہر ہونے لگتا ہے ۔ اگر دو متفاوت القویٰ انسانوں کو ادنی تمدن کے دائرہ میں
کام پر لگایا جائے تو گو تفاوت ظاہر ہو گا مگر اس قدر نمایاں نہیں ہو گا جس قدر کہ اس وقت جبکہ انہیں
کسی اعلیٰ محمد ن کے ماتحت کام کرنا پڑے۔ اعلیٰ تمدن میں تو بعض دفعہ اس قدر فرق ظاہر ہوتا ہے
کہ ایک اعلیٰ قابلیت کا آدمی کسی اور ہی جنس کا نظر آنے لگتا ہے۔ چنانچہ ایسا ہی آدم کے دور کے
آخر میں ظاہر ہونے لگا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو آدمی معمولی تھے انہوں نے بعض آدمیوں کو
خاص قابلیتوں کا مالک متصور کر لیا اور چونکہ علم النفس کا فلسفہ بھی ظاہر نہ ہوا تھا اور علم کی کمی کی وجہ
سے اس زمانہ کے لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ سب انسان ایک سے ہوتے ہیں اور اگر کوئی ان میں
سے اعلیٰ طاقتوں کا مالک ہے تو ضروراً سے کوئی اور طاقت جو انسانیت سے بالا ہے حاصل ہے۔
گناہ کی ترقی کس طرح ہوئی اس لئے ان لوگوں میں پہلا احساس شرک کا پیدا ہوا اور انہوں نے اپنے میں سے بعض کو خدائی
طاقتوں سے متصف خیال کر لیا اور یہ خیال کرنے لگ گئے کہ فلاں آدمی جو اتنا قابل ، اتنا مد بر ، کر
اتنا سمجھدار اور اتنا عالم تھا وہ آدمی نہیں بلکہ خدا تھا۔ اگر آدمی ہوتا تو اس کی قابلیتیں ہم سے زیادہ
نہ ہوتیں اور اس طرح شرک کی ابتداء ہوئی ۔ جب مادۂ فکر کے ترقی کر جانے کے سبب سے ایک
طرف تو شرک کی بیماری لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو گئی اور دوسری طرف انسان میں وہ گناہ پیدا
ہونے لگے جو تمدن کا لازمی نتیجہ ہیں اُس وقت اللہ تعالیٰ نے نوح کو بھیجا ۔
دور ثانی کا پیغام ۔ نزول شریعت گویا یہ تہذیب الہی کا دوسرا دور تھا جون سے شروع ہوا۔ نوح اُس وقت آئے جب
صفات الہیہ کا لوگوں کے دلوں میں احساس پیدا ہو گیا تھا اور صفات الہیہ کے احساس کے بعد ہی
شریعت کا احساس پیدا ہوتا ہے اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت نوح کے
متعلق فرمایا کہ اَوَّلُ نَبِي شَرَعَتْ عَلَى لِسَانِهِ الشَّرَائِعُ کہ نوح وہ پہلا نبی تھا جس پر
شریعت کا نزول ہوا اور تمدنی قواعد کو ایک با قاعدہ قانون کا رنگ چڑھایا گیا کیونکہ اس زمانہ میں
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ン
انسانی دماغ ترقی کر کے ایسے اعلیٰ مقام پر پہنچ چکا تھا کہ اس کے لئے اس قسم کی رہنمائی کی
ضرورت تھی ۔ چنانچہ حدیث میں جو آتا ہے کہ اول نبي شرعت على لسانه الشرائع اس
کے مضمون کا قرآن شریف سے بھی پتہ چلتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَوْ حَيْنَا إِلَيْكَ
كمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَالنَّبِيِّنَ مِنْ بَعْدِهِ : ۳۸ کہ اے محمد محمد صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم ! ہم نے تیری طرف جو وحی نازل کی ہے یہ ویسی ہی وحی ہے جیسی وحی نوح اور اسکے بعد کے
انبیاء کی طرف نازل کی گئی تھی ۔ گویا پہلی وحی عقائد کی نسبت نوح کو ہوئی تھی اور سب سے پہلے
تفصیلات صفات الہیہ کا دروازہ اس پر کھولا گیا تھا کیونکہ اس وقت تک انسانی دماغ بہت ترقی کر
گیا تھا اور اس نے صفات الہیہ کا ادراک کرنا شروع کر دیا تھا۔ اور اس فکر میں ٹھو کر کھا کر اس نے
شرک کا عقیدہ ایجاد کر لیا تھا۔ چنانچہ شرک کا ذکر قرآن کریم میں نوح کے ذکر کے ساتھ ہی شروع
۔
ہوتا ہے۔
پس نوح اول شارع نبی تھے ۔ ان معنوں میں کہ ان کے زمانہ میں انسان روحانیت کی
باریک راہوں پر قدم زن ہونے لگ گیا تھا اور اُس کا دماغ مافوق الطبعیات کو سمجھنے کی کوششوں
میں لگ گیا تھا۔
تیسرا دور۔ ابراہیمی تحریک اس کے بعد تیر اور ابراہیم کا ہے۔ ونوح کے متعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے زمانہ میں
شرک ہو چکا تھا اور اس نے شرک کو سختی سے روکا ۔ لیکن در حقیقت وہ دور صفات الہیہ کے احساس کا
ابتدائی دور تھا اور شرک بھی صرف بسیط شکل میں تھا ۔ بعض لوگ بزرگوں کے مجسے پوجنے لگ گئے
تھے۔ بعض اور نے کوئی اور سادہ قسم کا شرک اختیار کر لیا تھا مگر ابراہیم کے زمانہ میں شرک ایک
فلسفی مضمون بن گیا تھا اور اب عقلوں پر فلسفہ کا غلبہ شروع ہو گیا تھا اور اس کے ساتھ تو حید کی
باریک راہیں نکل آئی تھیں جن پر عمل کرنا صرف توحید کے موٹے مسائل پر عمل کرنے سے بہت
مشکل تھا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے بُت پرستی دنیا میں آج بھی موجود ہے ۔ مگر آج جب بُت
پرستوں کو کہا جاتا ہے کہ تم کیوں بُت پرستی کرتے ہو تو وہ کہتے ہیں ہم تو کوئی بت پرستی نہیں کرتے ۔
ہم تو صرف اپنی توجہ کے اجتماع کے لئے ایک بُت سامنے رکھ لیتے ہیں ۔ گویا شرک تو وہی ہے جو
پہلے تھا مگر اب شرک کو ایک نیا رنگ دے یا گیا ہے۔ اسی طرح ابراہیم کے زمانہ میں شرک کو نیا
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
رنگ دے دیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق بار بار کہا گیا ہے کہ
وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۳۹ اور نوح کی نسبت یہ ایک دفعہ بھی نہیں آیا۔ کیونکہ زمانہ
نوٹ ، کامل شرک کا نہ تھا۔ صرف سطحی شرک میں لوگ مبتلا تھے۔ جس سے بچنا زیادہ عقل نہیں چاہتا
تھا اور بتوں کے آگے جھکنے یا نہ جھکنے کے مسئلہ کو ہر شخص سمجھ سکتا تھا۔ لیکن ابراہیم کے وقت میں شرک
ظاہری رسوم سے نکل کر باطنی رسومات کی حد تک پہنچ گیا تھا اور باوجود بتوں کے آگے نہ جھکنے کے
بوجہ فلسفہ کی ترقی کے اور فکر کی بلندی کے ذہنی شرک کی ایک اور قسم پیدا ہو گئی تھی جس کا قلع قمع
ابراہیم نے کیا۔
پس ایسے زمانہ میں جو موحد کامل ہوا چونکہ وہی ما كان ابراہیمی تحریک کا کا پیغام منَ الْمُشْرِكِينَ کے خطاب کا مستحق ہو سکتا
تھا اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق یہ الفاظ استعمال کئے گئے ۔ حضرت نوح علیہ السلام
کے متعلق استعمال نہ کئے گئے ورنہ یہ مطلب نہیں کہ نوح اعلیٰ موحد نہ تھا۔ چنانچہ دیکھ لو حضرت
ابراہیم علیہ السلام کا پانچ دفعہ قرآن شریف میں ذکر ہے اور پانچوں جگہ آپ کے متعلق
وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِين کے الفاظ آتے ہیں لیکن نوح کے متعلق یہ الفاظ نہیں آتے جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ گو اپنے زمانہ میں نوح نے شرک کا مقابلہ کیا مگر چونکہ کامل شرک اُس وقت
رائج نہیں تھا اس لئے وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ کے نام سے آپ کو پکارنے کی ضرورت
نہیں تھی کیونکہ بوجہ عبادت اوثان سے اجتناب کرنے کے ہر شخص جانتا تھا کہ آپ مشرک نہیں ۔
اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے سوئی سے ہر عورت کام کر سکتی ہے مگر ہر عورت درزی نہیں کہلا سکتی
کیونکہ درزی کے لئے اپنے فن میں ماہر ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح نوح کے متعلق گو ہم کہتے
ہیں کہ انہوں نے شرک کا مقابلہ کیا مگر ابراہیم کے متعلق ہم یہ کہتے ہیں کہ شرک کا مقابلہ آپ کا
پیشہ اور فن بن گیا تھا اس لئے آپ کے متعلق کہا گیا کہ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ غرض
ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں علاوہ ظاہری شرک کے ایک اور شرک جو ذہنی اور فلسفی تھا پیدا ہو گیا
تھا۔ اُس وقت صرف یہی شرک نہ رہا تھا کہ بعض لوگ بتوں کے آگے سر جھکاتے تھے بلکہ محبت اور
بغض کی باریک راہوں پر غور کر کے انسانی احساسات بہت ترقی کر گئے تھے اور اب بغیر ظاہری
شرک کرنے کے بھی انسان ذہنی طور پر مشرک ہو سکتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نوح کو یہ نہیں
کہا کہ اسلیم کے اور اُس نے جواب میں کہا ہو اسلمتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ البلكه ابراهيم
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کو اللہ تعالیٰ نے کہا شیم کہ میں تجھے صرف یہی نہیں کہتا کہ بُت کو سجدہ نہ کر بلکہ میں تجھے یہ بھی
کہتا ہوں کہ تو اپنے دل کے خیالات بھی گلی طور پر میری اطاعت میں لگا دے اور ابراہیم نے
جواب میں کہا اسلمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ کہ اے خدا ! میرے جسم کا ذرہ ذرہ تیرے آگے
قربان ہے میری عقل ، میراعلم ، میرا ذہن سب تیرے احکام کے تابع ہیں اور میری ساری طاقتیں
اور ساری قوتیں تیری راہ میں لگی ہوئی ہیں اسی لئے اس کی نسبت کہا گیا وما كان
منَ الْمُشْرِكِينَ یہی وہ توحید ۔ وہ توحید ہے جسے تو کل والی تو حید کہتے ہیں۔ اور در حقیقت تو حید وہی
ہوتی ہے جو تو کل والی ہو، جب انسان یہ کہنے لگے کہ میرے کام سب ختم ہیں ۔ ختم ہیں ۔ اب میرا کھانا، پینا،
میرا اُٹھنا بیٹھنا، میرا سونا ، میرا جا گنا ، میرا مرنا ، میرا جینا سب خدا کے لئے ہوگا ۔ چنانچہ دیکھ لو اس
کا فرق آگے کس طرح ظاہر ہوا ۔ نوح کو جب طوفان کے موقع پر بچنے کی ضرورت پیش آئی تو
اللہ تعالیٰ نے اسے فرمایا کہ تو ایک کشتی بنا جس پر بیٹھ کر تو اور تیرے ساتھی طوفان سے محفوظ رہیں
اور خدا نے اسے کشتی بنا دی لیکن جب ابراہیم کو خدا نے کہا کہ جا اور اپنے بچے اسمعیل کو
وادی غیر ذی زرع میں پھینک آتو اس نے اسے کوئی ایسی ہدایت نہیں دی کہ ان کے کھانے اور
پینے کے لئے اسے کیا انتظام کرنا چاہئے ۔ اس نے اسے بس اتنا حکم دے دیا کہ جا اور اپنی بیوی
اور اپنے بچہ کو فلاں وادی میں چھوڑ آ ۔ چنانچہ وہ گیا اور ہاجرہ اور اسمعیل کو بے آب و گیاہ جنگل
میں چھوڑ کر چلا گیا اور اس نے یقین کیا کہ جو خدا انہیں گھر پر رزق دیتا تھا وہی انہیں اس جگہ بھی
رزق بہم پہنچائے گا غرض ابراہیم نوح کی نسبت تو کل کے زیادہ اعلیٰ مقام پر تھے اور تو کل کامل کا
مقام ہی توحید کامل کا مقام ہوتا ہے جو ابراہیم سے ظاہر ہوا۔
ابراہیم کے ذریعہ سے تکمیل انسانیت اسی طرح حکیل انسانیت بھی ابراہیم
لدام
کے
ہوئی اور دراصل
تکمیلِ انسانیت اور تکمیل توحید لازم وملزوم ہیں ۔ جب تک تو حید کی تکمیل نہ ہو انسانیت کی تکمیل ۔
نہیں ہو سکتی اور جب تک انسانیت کی تکمیل نہ ہو تو حید کی تکمیل نہیں ہو سکتی اسی لئے صوفیاء نے کہا
کہ مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ ۲ جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے خدا کو بھی
پہچانا ۔ پس جس طرح فہم انسانی کا ارتقاء ابراہیمی دور میں ہوا اور مذہب کا فلسفہ اپنی شان دکھانے
لگا اسی طرح تکمیل انسانیت بھی ابراہیم کے ذریعہ سے ہوئی یعنی انسان کو دوسری اشیاء سے ممتاز
قرار دیا گیا اور انسانی قربانی کو منسوخ کیا گیا ۔ آپ سے پہلے انسانی زندگی کو کوئی قیمت نہیں دی
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
جاتی تھی ۔ جو مر گیا مر گیا جو زندہ رہا زندہ رہا۔ مگر ابراہیم کے زمانہ میں آدم اور دوسری مخلوقات
میں فرق کر دیا گیا ۔ ابھی تک انسان اور جانور میں کوئی نمایاں فرق نہ سمجھا جاتا تھا۔ خیال کیا جاتا گیا۔
تھا کہ دونوں کھاتے پیتے ہیں ، دونوں بچے پیدا کرتے ہیں ، دونوں چلتے پھرتے ہیں فرق صرف یہ
ہے کہ انسان کی دماغی ترقی نمایاں ہے اس وجہ سے اُس وقت تک قربانی کے لئے بعض دفعہ انسان
بھی پیش کر دیا جاتا تھا کیونکہ جانوروں اور انسان میں کوئی اتنا نمایاں فرق نہ سمجھا جاتا تھا۔ صرف
یہ احساس تھا کہ انسان زیادہ قیمتی ہے اور جانور کم قیمتی مگر ابراہیم کے زمانہ میں جب لوگوں نے
تو حید کو سمجھ لیا تو خدا نے کہا اب اسکی قربانی نہیں ہو سکتی کیونکہ اب یہ حیوان نہیں بلکہ پورا انسان بن
گیا ہے اور اسکی زندگی اپنی ذات میں ایک مقصود قرار پا گئی ہے۔ پس اس مقام پر انسان کو
پہنچانے کی وجہ سے ابراہیم ابوالانبیاء کہلایا جس طرح آدم ابوالبشر کہلایا۔
غرض حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں یوم البعث کا صحیح مفہوم انسان کے اندر پیدا
کر دیا گیا اور اسے بتایا گیا کہ انسانی زندگی قرب الہی کے حصول کا ذریعہ ہے اس لئے سوائے
ایسی مجبوری کے کہ اسکی قربانی کے بغیر چارہ نہ ہو اس کی فضول قربانی خود اس مقصد کو تباہ کرنا ہے کہ
جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ۔ گویا اب قربانی فلسفی اور عقلی ہو گئی ظاہری اور رسمی نہ رہی ۔ مثلاً
لڑائیوں میں انسان قربان کر دیئے جائیں گے اور انہیں کہا جائے گا کہ جائیں اور مر جائیں اور
اس موقع پر جب یہ سوال پیدا ہو گا کہ انسان کی قربانی جائز نہیں تو معاً یہ جواب بھی مل جائے گا کہ
ادنی اعلیٰ کے لئے قربان کر دیا جاتا ہے ، اعلیٰ ادنیٰ کے لئے قربان نہیں کیا جاتا۔ گویا قربانی فلسفہ
اور عقل کے ماتحت آ جائے گی ۔ اور بعض موقعوں پر اس قربانی کا پیش کرنا جائز بلکہ ضروری ہوگا
اور بعض موقعوں پر نہیں ۔ پھر اس کے ساتھ ہی جب یہ خیال پیدا ہو گیا کہ انسان تمام مخلوق سے اعلیٰ
ہے تو اسی خیال سے تصوف کا دور شروع ہو گیا اور انسان یہ سمجھنے لگا کہ میں اس لئے پیدا کیا گیا
ہوں کہ اپنے خدا کی رضا حاصل کروں اور اس کا محبوب بنوں گو یا ابراہیم سے تصوف کا دور شروع
ہوا۔ گو اُس وقت صرف اس کی بنیاد پڑی اور ترقی بعد میں ہوئی ۔ اور یہ توجہ اس لئے پیدا ہوئی کہ
جب فیصلہ کیا گیا کہ انسان قتل نہیں کیا جا سکتا اور اس کی بنیاد اس امر پر رکھی گئی کہ انسان اس لئے
پیدا کیا گیا ہے کہ وہ خدا کا محبوب بنے تو ہر عقلمند شخص اس فکر میں پڑ گیا کہ وہ محبوبیت الہی کے مقام کو
حاصل کرنے کے لئے کس طرح کوشش کرے اور اس طرح تصوف کی بنیاد پڑ گئی ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
جب انسان کی قربانی رڈ کی گئی تو اس تمدن کامل کی بنیا دابراہیم سے پڑھی نے انسانی دماغ کو اس طرف بھی
مائل کر دیا کہ دنیا کی ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے اور جب یہ خیال پیدا ہوا تو ساتھ ہی
قانون قدرت پر بار یک در بار یک غور بھی شروع ہوا اور تمدن کے کمال کی طرف انسانی توجہ
مائل ہو گئی ۔ پس تمدن انسانی کے کمال کا دور بھی حقیقی طور پر ابراہیم کے زمانہ میں شروع ہوا۔
حقیقت یہ ہے کہ اس دور سے پہلے انسان صرف ایک مُحِب کی شکل میں تھا اور اس کے ذہن میں
محبوبیت کا خیال پیدا نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ اس کی نامکمل ترقی کو دیکھتے ہوئے خوف کیا جاتا تھا کہ
وہ سست اور غافل نہ ہو جائے کیونکہ ابھی اس کا دماغ اس بار یک فلسفہ کو برداشت کرنے کے
قابل نہ تھا لیکن ابراہیم کے وقت میں وہ اس قابل ہو چکا تھا کہ اس پر یہ راز کھولا جائے چنانچہ
ابراہیم نے انسان کے محبوب الہی ہونے کے فلسفہ کو پیش کیا اور چونکہ محب محبوب کی جان کا ضیاع
پسند نہیں کرتا اس لئے اس کی قربانی رڈ کی گئی گویا یہ تصوف کا پہلا دور تھا ۔
اسی طرح ابراہیم کا دور فلسفہ حیات انسانی کے سمجھنے کا دور تھا کیونکہ اُس وقت یہ نظریہ انسان
کے سامنے رکھا گیا کہ یہ زندگی عبث اور فضول نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک عظیم الشان نعمت ہے
اور آئندہ ترقیات کے لئے ذخیرہ جمع کرنے کا ذریعہ ہے ۔
اس کے بعد دورِ موسوی شروع ہوا کہ یہ دور ایک موسوی دور اور اُس کا پیغام کی تبدیلی اور نیا انقلاب کے کر آیا یعنی اب دین
اور دنیا کو ملا دیا گیا اور کفر اور اسلام میں امتیاز پیدا کر دیا گیا ۔ آدم کے زمانہ میں صرف تمدن
تک بات تھی ، نوح کے زمانہ میں شرک اور توحید میں ابتدائی امتیاز قائم ہوا اور ایک محدو د شریعت
کی بنیاد پڑی ، ابراہیم کے زمانہ میں توحید کامل کی گئی مگر موسوی زمانہ میں انسانی ذہن میں اس حد
تک ترقی ہو چکی تھی کہ اب ضرورت تھی کہ دین و دنیا کے قواعد پر مشتمل ایک ہدایت نامہ نازل ہو۔
گویا ایک ہی وقت میں مذہب، دین اور دنیا دونوں کا چارج لے لے۔ پھر اس زمانہ میں
گفر و اسلام میں امتیاز پیدا کر دیا گیا تھا۔ موسٹی سے پہلے کفر و اسلام میں امتیاز نہیں تھا۔ چنانچہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کافروں کی بیٹی لے لیتے اور ان سے تعلقات رکھتے مگر موسوی دور میں
دین حق نے علیحدہ ا ہ اور ممتاز صورت ا اختیار کر لی تھی جیسے آدم آدم اور نوح کے زمانہ میں انسان نے
ممتاز درجہ اختیار کر لیا تھا۔ اب تفصیلی ہدایت کی ضرورت تھی جن کا تعلق تمدن، سیاست اور
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
روحانیت، تینوں سے ہو۔ اس میں تمدنی ہدایات بھی ہوں کہ گھروں کو اس طرح صاف رکھو،
آپس کے تعلقات میں فلاں امور ملحوظ رکھو اور اس میں سیاسی ہدایات بھی ہوں کہ بادشاہ یہ یہ کام
کریں اور رعایا کا بادشاہ سے یہ سلوک ہو اور پھر اس میں روحانی ہدایات بھی ہوں کہ عبادت کس
طرح کی جائے اور اللہ تعالیٰ کا قرب کس طرح حاصل کیا جائے۔ گویا اب ایک ایسے نبی کی
ضرورت تھی جو ایک ہی وقت میں نبی بھی ہو ، بادشاہ بھی ہو اور جرنیل بھی ہو، خدا تعالیٰ نے موسیٰ
کو اس کام کے لئے چنا اور چونکہ انسانی عقل بہت ترقی کر چکی تھی ، ایک کامل نظام رائج ہو چکا تھا ،
فلسفہ اپنے کمال کو پہنچ رہا تھا اُس وقت ضرورت تھی ایک ایسے شخص کی جو آدم بھی ہو نوح بھی ہوا اور
ابراہیم بھی ہو ۔ پس موسیٰ ان ان تینوں شانوں کے ساتھ آئے اور ان کے ذریعہ سے وہ تفصیلی ہدا یہ
نامہ دنیا کو دیا گیا جس کا تعلق سیاست، روحانیت اور تمدن تینوں سے تھا اور جس میں سیاسی
ہدایات بھی تھیں اور روحانی بھی اور تمدنی بھی ۔ چنانچہ آپ کے ذریعہ سے جو انقلاب پیدا ہوا وہ
مندرجہ ذیل امور پر مشتمل تھا۔
ہدایت
موسوی دور کا پہلا انقلاب شریعت کامل ایک شریعت کامل جو
عبادات ، روحانیت ، سیاست
اور تمدن کی تفصیلات پر مشتمل تھی جس کی مثال اس سے پہلے کسی نبی میں نہیں پائی جاتی تھی اس کے
ذریعہ سے جسم و روح کے گہرے تعلق کو ظاہر کیا گیا تھا اور روحانیت کے اعلیٰ مدارج کے حصول کے
لئے راستہ کھول دیا گیا تھا۔ ابراہیم کے وقت میں صرف جسم کی خوبی اور برتری تسلیم کی گئی تھی مگر جسم
اور روح کے گہرے تعلق کو صرف موسی کے وقت میں ظاہر کیا گیا اور اس طرح مدارج روحانیت کے
حصول کا دروازہ بنی نوع انسان کے لئے کھول دیا گیا۔ چنانچہ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں
فرماتا ہے ثُمَّ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَ تَفْصِيلًا لِّكُلِّ
شَيْءٍ وَ هُدًى وَرَحْمَةً لَعَلَّهُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ ٢٣
یعنی پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اس شخص پر احسانِ عظیم کرنے کے لئے جس نے ہماری
پوری فرمانبرداری کی تھی ۔ وہ کتاب ہر قسم کی شرائع پر حاوی تھی اور اس میں ہدایت اور رحمت کی
باتیں تھیں ۔ لَعَلَّهُمْ بِلِقَاء رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ تا کہ لوگ خدا تعالیٰ کی ملاقات کا یقین
کر لیں ۔
پھر فرماتا ہے و كتبنا لَهُ فِي الْأَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوْعِظَةً وَتَفْصِيلًا لِّكُلِّ
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
شيء ۴۴ کہ ہم نے موسیٰ کے لئے الواح میں جو کچھ لکھا اس میں ہر قسم کی نصیحتیں تھیں اور ہر بات
کے متعلق اس میں تفصیلی ہدایات درج تھیں ۔ گویا تو رات وہ پہلی الہی کتاب تھی جس میں بنی نوع
انسان کے لئے تفصیلی ہدایات دی گئیں اور انسان کو تمدن میں اتنا اعلیٰ سمجھ لیا گیا کہ اب اس سے
یہ امید کی جانے لگی کہ وہ دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنی بار یک در باریک آزادیاں قربان
کرنے کے لئے بھی تیار رہے اور انسانی اعمال کے ہر شعبہ کے متعلق ہدایات دی گئیں ۔ مثلاً
عورت حائضہ ہو تو اس کے لئے یہ ہدایت ہے ، انسان جنبی ہو تو اس کے لئے یہ ہدایت ہے،
بیمار ہو تو اس کیلئے یہ ہدایت ہے ، عبادت خانوں کے متعلق یہ ہدایت ہے غرض تفصيلاً لكُل
شَیء کے مطابق موسیٰ کے ذریعہ موسیٰ کے ذریعہ سے ہر بات ۔ سے ہر بات کے متعلق تفصیلی ہدایات دی گئیں ۔
ب
دوسرا انقلاب صفات الہیہ کی تفصیلات علیہ السلام کے ذریعہ سے ہوا یہ
علیہ سے یہ
تھا کہ صفات الہیہ کی تفصیلات ظاہر کی گئیں ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں گو انسانی
دماغ ترقی کر چکا تھا اور بعض صفات الہیہ کی باریکیاں ظاہر ہو چکی تھیں مگر صفات الہیہ کے باریک
باہمی تعلقات اور صفار ات الہیہ کا وسیع دائرہ اس وقت تک دنیا نہ سمجھنے کی اہلیت رکھتی تھی اور نہ اُس
کے سامنے وہ پیش کیا گیا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں دنیا اس قابل ہوگئی تھی ،
چنانچہ موسیٰ علیہ السلام پر صفات الہیہ کا وسیع اظہار کیا گیا جس کی وجہ سے نظام عالم کے سمجھنے کی
قابلیت لوگوں میں پیدا ہوگئی ۔ گویا صفات کا اجمالی علم تفصیل کی صورت میں بدل کر بندوں اور خدا
میں اور بندوں اور بندوں میں تعلقات پیدا کرنے کی ایک بہتر صورت نکل آئی ۔ حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے زمانہ میں صرف اللہ تعالیٰ کی احدیت تک دماغ نے ترقی کی تھی ۔ اس حد تک ترقی
نہیں کی تھی کہ وہ یہ سمجھنے کے قابل ہوتا کہ صفات الہیہ موجودہ حکومتوں کے مختلف ڈیپارٹمنٹوں کی
طرح الگ الگ ہیں ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ہم پہلے کہیں کہ ایک بادشاہ ہے جس کی
اطاعت کرنی چاہئے اور دوسرے وقت ہم یہ کہیں کہ اس بادشاہ کے ماتحت کئی افسر ہیں اُن سب کی
اطاعت کرنی چاہئے اور ان کی اطاعت بادشاہ کی اطاعت ہے۔ پھر ہم یہ بتائیں کہ یہ فلاں
ڈیپارٹمنٹ کا افسر ہے اور وہ فلاں ڈیپارٹمنٹ کا ۔ یہ ڈیپارٹمنٹ تعلیم سے تعلق رکھتا ہے، وہ
تربیت سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی بھی مختلف صفات ہیں اور ان صفات کے بھی
مختلف ڈیپارٹمنٹ ہیں جن کو پورے طور پر سمجھنے کے بعد ہی انسان کو حقیقی دعا کرنی آتی ہے ۔