انقلابِ حقیقی

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
پس حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں یہ دروازہ لوگوں پر کھول دیا گیا اور صفات الہیہ
کے متعلق آپ کو وسیع علم دیا گیا ۔ چنانچہ جنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب کا گہرا مطالعہ
کیا ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ جس قدر موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ سے صفات الہیہ بیان ہوئی ہیں قریباً
اتنی ہی صفات قرآن کریم نے بیان کی ہیں ۔ میں نے ایک دفعہ غور کیا تو مجھے کم از کم اس وقت کوئی
ایسی نئی صفت نظر نہیں آئی تھی جو قرآن کریم نے بیان کی ہو مگر تو رات نے بیان نہ کی ہو۔ وہی رب،
رحمن ، رحیم اور ملت يزيد الدين وغیرہ صفات جو اسلام نے بیان کی ہیں وہی حضرت موسیٰ علیہ السلام
نے بیان کی تھیں۔ غرض موسوی دور میں انسانی دماغ اس قابل ہو گیا تھا کہ وہ صفات الہیہ کے جو
اعلیٰ ڈیپارٹمنٹ ہیں اُن کو سمجھ ۔ کو سمجھ سکے۔ گویا صفات الہیہ کا اجمالی علم تفصیل کی صورت میں تبدیل ہو گیا
اور بندوں اور خدا میں اور بندوں اور بندوں میں تعلقات کی بہترین صورت پیدا ہوگئی ۔ یہی وجہ
ہے کہ موسی وہ پہلے نبی ہیں جن کے بعد ایک لمبا سلسلہ نبیوں کا ایسا آیا جو گلی طور پر آپ کی شریعت
کے تابع تھے، گو نبوت اُن کو براہِ راست ملی تھی ۔ گویا جب انسان نے خدائی صفات کے
ڈیپارٹمنٹ کو سمجھنے کی کوشش کی تو خدا تعالیٰ نے کہا ۔ اب تم بھی اپنے ڈیپارٹمنٹ بنا لو کہ اب تم سے
آئندہ ایک ظاہری حکومت چلے گی اور خلفاء آئیں گے جو حکومت کریں گے ۔ پس حضرت موسیٰ
علیہ السلام پہلے نبی تھے جن کے بعد ماً مور خلفاء لائے گئے اور آپ سے نبیوں کا ایک لمبا سلسلہ
چلایا گیا جنہیں گو نبوت براہِ راست ملتی تھی مگر موسوی شریعت کے وہ تابع ہوتے تھے ۔
اب اس وقت مذہب ایک با قاعدہ فلسفہ بن گیا جو انسانی زندگی کے سب شعبوں پر روشنی
ڈالتا تھا ۔ گویا شریعت کا محل بن کر چاروں طرف سے محفوظ ہو گیا۔ یہی فلسفہ کا کمال تھا کہ
ابراہیم نے جب صفات الہیہ کا باب پڑھا تو کہا رت آرني كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى ٥ خدایا !
احیائے موتی کی صفت کا جلوہ مجھے دکھا ۔ مگر موسیٰ چونکہ ابراہیم سے بہت زیادہ صفات الہیہ کا علم
رکھتا تھا اس لئے اس نے کہا ربّ أَرِنِي انْظُرْ إِلَيْكَ ٢ کہ خدایا! تیری تمام صفات کا مجھے
علم ہو چکا ہے اب یہی خواہش ہے کہ تو مجھے اپنا سارا وجود دکھا دے۔ گویا ایک نے صرف ایک
صفت کا جلوہ مانگا مگر دوسرے نے خود خدا کا دیدار کرنا چاہا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ کہتے ہیں
رب ارني كَيْفَ تُحْيِ الموتى اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کہتے ہیں رب ارني
انظر إليك ، وہ کہتے ہیں مجھے صفت احیاء کا نمونہ دکھا اور یہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنا سب کچھ دکھا۔
دُنیا کا یہ عام قاعدہ ہے کہ جب کوئی نبی آتا ہے تو لوگ اُسے تو جھوٹا سمجھتے ہیں مگر اس سے

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
پہلے نبی کو بہت بڑا سمجھتے ہیں اور جب بعد میں آنے والے نبی کی بڑائی بیان کی جاتی ہے تو کہتے
ہیں کیا پہلے جاہل تھے؟ کیا انہیں ان باتوں کا علم نہیں تھا ؟ یہی وجہ ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام
نے کہا کہ میں نے خدا کو دیکھا ہے تو یہودی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے،
انہیں غصہ آیا کہ اس کا تو یہ مطلب ہے کہ ہمارا دا دا کم علم والا تھا اور تم اس سے زیادہ عرفان رکھتے
ہو اس لئے انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو ۔ اگر تم سچے ہو تو ہمیں
بھی خدا دکھاؤ۔ چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہا یموسی
لن تُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى الله جَهْرَةً کہ اے موسیٰ ! ہم تیری اس بات کو ماننے
کیلئے تیار نہیں جب تک ہم خود بھی خدا کو نہ دیکھ لیں اس جگہ مومن کے معنی ایمان لانے کے نہیں
وہ تو پہلے ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ظاہری ایمان رکھتے تھے ۔ لن تُؤْمِن کے یہ معنی ہیں کہ
یہ جو تو نے کہا ہے کہ میں نے خدا د یکھا اس میں تو جھوٹا ہے اور ہم تیری یہ بات ہرگز ماننے کیلئے
تیار نہیں اور اگر ہمیں بھی دکھا دو تو خیر پھر مان لینگے ۔
یہی وہ انقلاب روحانی تھا جو چاروں گوشوں اور چاروں دیواروں کے لحاظ سے کامل تھا اور
موسی کی یہی وہ خصوصیت ہے جس کی وجہ سے کہا گیا کہ اس انقلاب روحانی کی آخری تحریک بھی
موسیٰ کے نقش قدم پر ہوگی ۔ چنانچہ فرمایا:
خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں
سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا تم اس کی طرف کان دھر یو ۔ ۴۸
اور پھر آخری کلام میں مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُول 19 کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو
کامل اور اکمل شریعت لائے ہیں یہ گو ہر لحاظ سے سابقہ الہامی کتب پر فضیلت رکھتی ہے مگر ظاہری
تکمیل کے لحاظ سے اسے موسیٰ کی شریعت سے مشابہت ہے، دوسروں سے نہیں ۔ دوسروں کی
کتابوں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے متفرق کمرے بنے ہوئے ہوں اور موسیٰ کی شریعت کی ایسی ہی
مثال ہے جیسے ایک مکان ہو جس میں مختلف ضرورتوں کے لئے الگ الگ کمرے بنے ہوئے ہوں
اور سب ضرورتوں کا اس میں مکمل انتظام موجود ہو۔ اور گو قر آن کریم تاج محل کی طرح دوسرے
سب مکانوں سے ممتاز ہے مگر مشابہت کے لحاظ سے اُسے مکان سے ہی مشابہت دی جاسکتی ہے،
الگ الگ بنے ہوئے کمروں سے نہیں ۔ پس موسیٰ وہ پہلا نبی تھا جسے وہ کامل قانون ملا جو سب

انوار العلوم جلد ۱۵
نظام پر حاوی تھا گو اعلی تفصیلات کے لحاظ سے اس میں بھی نقص تھا۔
انقلاب حقیقی
تیسرا انقلاب بالمشافہ وحی الہی تیرا انقلاب جو موکسی کے ذریعہ سے پیدا ہوا وہ یہ ہے کہ موسٹی کے زمانہ تک وحی الہی کا
طریق بھی تبدیل ہوتا چلا گیا اور اب بالمشافہ وحی کا طریق جاری ہوا کیونکہ شریعت کی جزئیات پر
بحث ہونی تھی اور اس کیلئے لفظی وحی کی ضرورت تھی تا کلام محفوظ رہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا ش کہ موسیٰ کے ساتھ اکثر بالمشافہ وحی
ہوتی تھی ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پہلوں سے بالمشافہ کلام نہ ہوتا تھا بلکہ یہ مطلب ہے کہ پہلے
زیادہ تر رؤیا و کشوف پر مدار تھا اور اسی ذریعہ سے اللہ تعالیٰ غیب کی خبریں اپنے نبیوں پر ظاہر کیا
کرتا تھا۔ مگر موسیٰ کی شریعت کا اکثر کلام بالمشافہ ہوا اور رو یا وکشوف کی کثرت کی جگہ لفظی کلام کی
کثرت نے لے لی لیکن ابھی تک معنی محفوظ قرار دیئے جاتے تھے کلام محفوظ نہیں قرار دیا جاتا۔
جیسے ہم زید سے جب بات کرتے ہیں تو لفظوں میں کرتے ہیں اور اس طرح اُسے ہماری بات
کے سمجھنے میں بہت کم شبہ ہو سکتا ہے مگر ہم اپنے الفاظ اُسے یاد نہیں کراتے بلکہ جو مطلب اس کے
دماغ میں آتا ہے اس کے مطابق وہ کام کرتا ہے لیکن اگر ہم اپنے الفاظ کی زیادہ احتیاط کرانا
چاہیں تو پھر ہم لکھوا دیتے ۔ م لکھوا دیتے ہیں یہی فرق قرآنی وحی او رآنی وحی اور موسیٰ کی وحی میں ہے۔ موسیٰ کے زمانہ میں
ابھی یہ حکم نہیں تھا کہ جو الفاظ سُنو وہی لکھو۔ بلکہ جو الفاظ ہوتے اُن کے مطابق ایک مفہوم لے کر
کتاب میں درج کر دیا جاتا ۔ مگر قرآنی وحی کے نزول کے وقت اُس کی زبر ، اُس کی زیر ، اُس کی
پیش اور اُس کی جزم تک وحی الہی کی ہدایت کے ماتحت ڈالی گئی ۔
عیسوی دور کا پیغام احیائے شریعت موسوی موسوی دور کے بعد اب عیسوی دور شروع ہوتا ہے
ع ہوتا ہے
اور عیسوی دور ہی وہ پہلا دور ہے جو تاریخی طور پر اس آیت کے دوسرے حصہ کے ماتحت آتا ہے کے ماتحت
کہ مَانَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ تُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أو مثلها کہ ہمارے احکام
جب لوگوں کے ذہنوں سے اُتر جاتے ہیں تو ہم ویسے ہی احکام پھر اُتار دیتے ہیں یعنی دوبارہ اُن
کو زندہ کر دیتے ہیں ۔ اس زمانہ میں ایک ایسا نبی آیا جونئی شریعت نہیں لایا بلکہ تو رات کے بعض
مضامین کو اس نے نمایاں طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اس لئے حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آیدُ لَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ اله موسوی دور میں شریعت کی تکمیل
ہوئی اور اُس کے معارف نے بڑھتے بڑھتے ایک زبر دست منتظم قانون کی شکل اختیار کر لی جس کی
مثال پہلے کبھی نہ ملتی تھی لیکن آہستہ آہستہ لوگوں کی نگاہ مغز سے ہٹ کر چھلکے کی طرف آ گئی اور
دوسری طرف انسانی ذہن اب اس حد تک ترقی کر چکا تھا کہ اسے تصوف کا مزید سبق دیا جانا
ضروری تھا۔ پس عیسی آئے تا کہ ایک طرف تو رات کے احکام کو پورا کریں جیسا کہ انہوں نے خود
کہا ہے۔
دو
" یہ نہ سمجھو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں ،
منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں ۔۵۲
اور دوسری طرف وہ لوگوں کو تو رات کے احکام کی حکمت سمجھا ئیں اور ان کی توجہ کو چھلکے
سے
ہٹا کر مغز کی طرف پھرائیں اور انہیں بتائیں کہ ظاہری شریعت صرف اس دنیا کی زندگی کو درست
کرنے کیلئے اور باطنی شریعت کے قیام میں مدد دینے کیلئے ہے۔ ورنہ اصل شئے صرف باطنی صفائی
اور پاکیزگی اور تقدس ہے۔ سو اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام سے یہ کام لیا۔ انہوں نے
ایک طرف موسوی احکام کو دوبارہ اصل شکل میں قائم کیا اور دوسری طرف جو لوگ قشر کی اتباع
کرنے والے تھے انہیں بتایا کہ اس ظاہر کا ایک باطن بھی ہے۔ اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو وہ
ظاہر لعنت بن جاتا ہے۔ نمازیں بڑی اچھی چیز ہیں لیکن اگر تم صرف ظاہری نماز ہی پڑھو گے
باطنی نماز نہیں پڑھو گے تو وہ نما ز لعنت بن جائے گی ، روزہ بڑی اچھی چیز ہے لیکن اگر تم ظاہری
روزہ کے ساتھ باطنی روزہ نہ رکھو گے تو یہ ظاہری روزہ لعنت بن جائے گا ۔ یہ وہی بات ہے جو
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہے کہ فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ ۵۳ یعنی بعض نماز
پڑھنے والے ایسے ہیں کہ نماز اُن کیلئے ویل اور لعنت بن جاتی ہے۔ مسلمانوں کو رسول کریم ﷺ
نے چونکہ پوری بات کھول کر بتا دی تھی اس وجہ سے اُنہیں دھوکا نہ لگا۔ یہ کھول کر بتانا بھی عیسی
علیہ السلام کی پیشگوئی کے ماتحت تھا کہ انہوں نے کہا تھا۔
دو
لیکن جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ بتاوے
گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی لیکن جو کچھ وہ سُنے گی سو کہے گی ۔ ۵۴
صلى الله
عروسة
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بات کو واضح کر دینے کی وجہ سے باوجود اس کے کہ آپ
نے بھی وہی بات کہی تھی جو مسیح علیہ السلام نے کہی تھی مسلمانوں کو دھوکا نہ لگا اور انہوں نے شریعت

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کو لعنت نہ قرار دیا ۔ بلکہ صرف اس عمل پر شریعت کو لعنت قرار دیا جس کے ساتھ دل کا تقدس اور
اخلاص اور تقوی شامل نہ ہو ۔ مگر مسیحیوں نے مسیح کے کلام سے دھوکا کھایا اور جب ان کی روحانیت
کمزور ہوئی انہوں نے اپنی کمزوری کے اثر کے ماتحت غلط تاویلوں کا راستہ اختیار کر لیا اور شریعت
کو لعنت قرار دینے لگے اور یہ نہ خیال کیا کہ اگر وہ لعنت ہے تو حضرت عیسی علیہ السلام اور اُن کے
حواری روزے کیوں رکھتے تھے ، عبادتیں کیوں کرتے تھے ، جھوٹ سے کیوں بچتے تھے اور اسی
طرح نیکی کے اور کام کیوں کرتے تھے۔ ان امور سے صاف پتہ لگتا ہے کہ وہ ظاہری عبادت کو
لعنت نہیں سمجھتے تھے بلکہ یہ سمجھتے تھے کہ اگر ظاہر کے ساتھ باطن کی اصلاح نہ کی جائے تو وہ ظاہر
لعنت بن جاتا ہے۔
غرض آيا لهُ بِرُوحِ الْقُدُس کے یہ معنی ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر
پاکیزگی قلب کے خاص راز ظاہر کئے گئے تھے اور قدوسیت اور باطنی تعلیم پر زور دینے کیلئے ان کو
خاص طور پر حکم دیا گیا تھا اور ظاہری احکام کی باطنی حکمتیں انہیں سمجھائی گئی تھیں اور ان کے دور
میں تصوف نے زمانہ بلوغت میں قدم رکھنا شروع کیا تھا۔
دور محمدی کا پیغام ، مذہب کی عمارت کی تکمیل حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں مذہب
کی عمارت تکمیل کے قریب پہنچ گئی تھی۔ مگر ابھی پوری تکمیل نہ ہوئی تھی ۔ سو اس کام کیلئے سید ولد
آدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور یہ دور محمدی ہے۔
جامع کمالات انبیاء محمد یا آدم تھے ۔ مصطفا صلى اللہ آپ آدم بھی تھے کہ اللہ تعالیٰ نے
آپ کو اپنا خلیفہ تجویز کیا اور صحیح تمدن
کے قیام کا کام آپ کے سپر د کیا۔
آپ نوح بھی تھے کہ آپ کو فرمایا ۔ انا آو حَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى
نور پس نوح والا پیغام بھی آپ کی وحی میں شامل تھا۔
آپ ابراہیم بھی تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ کہ ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ
آن اتبع مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ، وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۵۵ اے محمد !
(صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم تجھے حکم دیتے ہیں کہ تو ابراہیم بھی بن جا۔ کوئی کہے بن جا کہنا تو ایک حکم
ہے اس کا کیا ثبوت ہے کہ آپ واقع میں ابراہیم بن بھی گئے تھے؟ سو ہم کہتے ہیں اس کا ثبوت

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
بھی قرآن سے ہی ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ هَذِهِ سَبِيلِ ادْعُوا إِلَى اللَّهِ تَن
عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي، وَ سُبْحَانَ اللهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ٥٦ والا
نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی آگیا اور اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ تو دُنیا سے کہہ
دے کہ توحید کامل کے علمبردار ہونے کا مقام مجھے بھی عطا ہوا ہے۔ پھر دوسری جگہ فرماتا ہے۔
قُلْ إِنَّنِي هَذَينِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمِ دِينًا قِيمًا مِّلَّةَ إِبْرَاهِيمَ
حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي
لهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ ۵۷
لوگوں سے کہہ دے کہ مجھے خدا نے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دی ہے اس راستہ کی طرف جو
ابراہیمی طریق ہے اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔ اس جگہ مشرک کے معنی عام مشرک کے نہیں
ہیں بلکہ ایسے شخص کے ہیں جو اپنے دل و دماغ کی طاقتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں نہ لگائے اور اسے
پورا تو کل حاصل نہ ہو ۔ پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا کہ مجھے بھی خدا تعالیٰ نے
ابراہیم کے طریق پر چلایا ہے تو سوال ہو سکتا تھا کہ ابراہیم نے تو اپنی تمام طاقتیں خدا تعالیٰ کے
سپرد کر دی تھیں اور جب انہیں کہا گیا تھا کہ اشلیم تو انہوں نے کہہ دیا تھا
اسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِین کیا آپ نے بھی یہی کچھ کہا ہے؟ تو فرماتا ہے کہ کہہ دے کہ وہی
کام میں نے بھی کیا ہے اور میری نماز اور میراز بیجہ اور میری زندگی اور میری موت سب رب العلمین
کے لئے ہوگئی ہیں اور میں اس طرح خدا تعالیٰ کا بن گیا ہوں کہ اب میرے ذہن کے کسی گوشہ میں
خدا تعالیٰ کے سوا کسی کا خیال باقی نہیں رہا۔ غرض یہاں لا شَرِيكَ لَه سے مراد کامل توحید کا
اقرار ہے اور آیت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تو کہہ دے کہ اس اعلیٰ تعلیم پر چلنے کیلئے خدا تعالیٰ کی
طرف سے مجھے حکم دیا گیا ہے۔ یعنی میں ابراہیمی تعلیم پر نقل کے طور پر نہیں چل رہا بلکہ مجھے وہ تعلیم
براہ راست خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ تم لوگ اس محبہ میں ہو کہ میں ابراہیمی
مقام پر ہوں یا نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں ابراہیم کے مقام سے بھی آگے نکل گیا ہوں اور میں
کہتا ہوں آنا اوَّلُ الْمُسْلِمِينَ کہ پہلا مسلم میں ہوں یعنی ابراہیم بھی اسلمت
لِرَبِّ الْعَلَمِينَ کہنے والا تھا اور میں بھی یہی کہتا ہوں اور زمانہ کے لحاظ سے ابراہیم کو تقدم
حاصل ہے اور بظاہر أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ وہ بنتا ہے لیکن تقدم زمانی اصل تھے نہیں ، تقدم مقام
اصل تھے ہے اور اس کے لحاظ سے میں ہی آولُ الْمُسْلِمِينَ ہوں اور ابراہیم میرے بعد ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں موسوی کمالات پھر موسوی کمالات بھی آپ کے اندر
پائے جاتے تھے ۔ جیسے سورہ مزمل میں فرمایا گیا ہے کہ اِنا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا
عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولاً مگر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے یہ
مشابہت مشابہت مماثلت نہیں ہے بلکہ اعلیٰ کی ادنیٰ سے مشابہت ہے۔ چنانچہ رسول کریم
کو حضرت موسیٰ کے مقابل پر جو امتیازات حاصل ہیں ان کو بھی قرآن کریم نے کھول کر بیان کیا
ہے۔ مثال کے طور پر مندرجہ ذیل امور کو پیش کیا جاتا ہے ۔
(۱) خدا تعالیٰ نے موسیٰ کی نسبت تو یہ فرمایا ہے کہ ہم نے موسیٰ کو ایک ایسی کتاب دی جو
تَفْصِيلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ تھی اور یہاں یہ فرمایا کہ ما كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى وَلَكِن
تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ تَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَ هُدًى وَرَحْمَةٌ
لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ - ۵۸ کہ اگر تم یہ کہتے ہو کہ موسیٰ کو جب ایک مفصل ہدایت نامہ مل گیا تو اس
کے بعد اب جو تعلیم تم پیش کر رہے ہو یہ جھوٹی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ جھوٹی نہیں بلکہ پہلی
کتابوں میں اس کے متعلق پیشگوئیاں موجود ہیں اور اس کے ذریعہ سے وہ پیشگوئیاں پوری ہو
رہی ہیں اور اس میں تمام احکام موجود ہیں اور یہ مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت کا موجب
ہے۔ پس جب کتاب کی خبر خودم کتاب کی خبر خود موسیٰ کی کتاب نے دی ہے وہ بے کا رکس طرح ہو سکا طرح ہو سکتی ہے ۔ یقیناً
اس میں زائد خوبیاں ہیں تبھی تو موسی کی کتاب نے اس کی امید دلائی ورنہ موسی کی کتاب کے
بعد اس کی کیا ضرورت تھی ۔
(۲) پھر موسیٰ نے تو یہ کہا تھا کہ ربّ أَرِنِي انْظُرُ إِليك اور خدا تعالیٰ نے اس کا
جو جواب دیا وہ اجمالی جواب ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنا آپ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کو دکھا دیا تھا اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ نہیں دکھایا۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
کسی ایک موقع پر بھی خدا تعالیٰ سے یہ نہیں کہا کہ خدایا تو مجھے اپنا وجود دکھا بلکہ خدا تعالیٰ نے خود فر مایا
کہ ہم نے اسے اپنا چہرہ دکھا دیا۔ پس موسیٰ علیہ السلام کے متعلق تو صرف ہمارا خیال ہے کہ انہوں
نے خدا تعالیٰ کو دیکھا مگر رسول کریم ﷺ کے متعلق خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دنا فتدلى
فَكَانَ قَابَ قَوْسَین او ادنی ۵۹ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ہم اس طرح آمنے سامنے
کھڑے ہو گئے جس طرح ایک کمان دوسری کمان کے مقابل پر کھڑی ہوتی ہے اور ان کا ہر سرا

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
دوسرے سرے کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔ گویا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے قریب ہوئے اور اتنے قریب
ہوئے کہ جس طرح کمان کی دونو کیں آمنے سامنے ہوتی ہیں ۔ اسی طرح میں اور محمد صلی اللہ علیہ
وسلم آمنے سامنے ہو گئے اور ہم دونوں میں اتصال ہو گیا۔ گویا جس امر کا موسیٰ نے مطالبہ کیا تھا،
اس سے بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے خود ہی دکھا دیا۔
(۳) تیسرا امتیاز اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت موسیٰ پر یہ بخشا ہے کہ
صلى الله
عليه
حضرت موسیٰ کی نسبت تو یہ آتا ہے کہ كَلَّمَ اللهُ مُوسَى تعليما اور آنحضرت
کی نسبت فرماتا ہے إِنَّا أَوْ حَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوْمِ وَالنَّبِيِّنَ
مِنْ بَعْدِهِ وَأَوْحَيْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَاسْمَعِيلَ وَ اسْحَقَ وَيَعْقُوبَ
وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَأَيُّوبَ وَ يُونُسَ وَهُرُونَ وَسُلَيْمَنَ وَأَتَيْنَا دَاوُدَ رَبُورًا
وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ
وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا " یعنی اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے تیری طرف نوح
جیسی وحی بھی نازل کی ہے اور ان تمام نبیوں جیسی وحی بھی جو اس کے بعد ہوئے۔ اور ہم نے تجھ کو
ابراہیم کے کمالات بھی دیئے ہیں اور اسمعیل کے کمالات بھی دیئے ہیں اور اسحق کے کمالات بھی
دیئے ہیں اور یعقوب کے کمالات بھی دیئے اور یعقوب کی اولاد کے کمالات بھی دیتے ہیں اور
عیسی کے کمالات بھی دیئے ہیں اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کے کمالات بھی دیئے
ہیں اور داؤد کو جو زبور ملی تھی وہ بھی ہم نے تجھے دی ہے۔ اور جو موسیٰ سے ہم نے خاص طور پر
بالمشافہ کلام کیا تھا وہ انعام بھی ہم نے تجھے دیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ محمدی وحی موسیٰ اور
دوسرے نبیوں کی وحی کی جامع ہے۔ اس میں وہ خوبی بھی ہے جو نوح اور دوسرے انبیاء کی وحی
میں تھی اور پھر موسی کی وحی کی طرح اس میں کلام لفظی بھی ہے بلکہ اس میں موسوی وحی سے بھی
ایک زائد بات یہ ہے کہ موسیٰ پر جو کلام اُترتا تھا اسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے الفاظ میں
لوگوں کے سامنے بیان کیا کرتے تھے۔ جیسے ہم کسی کو کہیں کہ تم جاؤ اور فلاں شخص سے کہو کہ زید کو
بخار چڑھا ہوا ہے تو بالکل ممکن ہے کہ وہ جائے اور زید مثلاً اس کا بھائی یا باپ ہو تو بجائے یہ کہنے
کے کہ زید کو بخار چڑھا ہوا ہے یہ کہہ دے کہ میرے بھائی یا باپ کو بخار چڑھا ہوا ہے ۔ اسی ط ہے۔ طرح
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں گو لفظی کلام اُترتا تھا مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے الفاظ
میں اسے لوگوں تک پہنچاتے تھے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چونکہ ترقی اپنے

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کمال کو پہنچ چکی تھی اور اب ایک ایسی شریعت نازل ہوئی تھی جو آخری اور جامع شریعت تھی اس
لئے ضروری تھا کہ اس وحی کے الفاظ بھی محفوظ رکھے جاتے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ فَإِذَا قَرَانَهُ فَاتَّبِع قرانه ال کہ موسیٰ کے زمانہ میں تو
کلام ہم نازل کرتے تھے اور پھر وہ اپنے الفاظ میں اس کلام کا مفہوم لکھ لیتا تھا اور گو مفہوم ہمارا ہی
ہوتا تھا مگر الفاظ موسیٰ کے ہو جاتے تھے لیکن تیرے ساتھ ہمارا یہ طریق نہیں بلکہ اس کا جمع کرنا اور
اس کا پڑھانا ہمارا کام ہے۔ جو ہم کہیں وہی لفظ پڑھتے جانا اور پھر اُسے لکھ لینا اپنے پاس سے
اس کا ترجمہ نہیں کرنا۔ اسی طرح فرمایا انَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
تحْفِظُونَ " ہم نے ہی یہ قرآن اُتارا ہے اور ہم ہی اس کے لفظوں اور اس کی روح دونوں
کے محافظ ہیں، محمد صلی اللہ علیہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد اس کی حفاظت کا کام نہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسوی کمالات میں آپ پھر آپ میں عیسوی
کمالات بھی پائے
جاتے تھے ۔ عیسوی کمالات کے ذکر میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے۔ وَأَيَّدْ لَهُ بِرُوحِ
القدیں کہ ہم نے اس کی روح القدس سے تائید فرمائی ۔ اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا قُل نَزَّلَةَ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَبِّكَ
بالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ ۱۳ که
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ خدا نے یہ کلام روح القدس کے ذریعہ سے
نازل کیا ہے سچائی اور حق کے ساتھ ۔ تامؤمنوں کو یہ مضبوط کرے اور اس میں ایمان لانے والوں
کے لئے ہدایت اور بشارتیں ہیں ۔
پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے یہ جو کہا تھا کہ شریعت کو تھا کہ شریعت لعنت ہے جس سے آپ کی غرض یہ تھی کہ
محض ظاہر کے پیچھے پڑ جانا اور باطنی اصلاح کو ترک کر دینا ایک لعنت ہے اس کے لحاظ سے قرآن کریم
نے بھی فرمایا فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ الَّذِينَ
هُمْ يُرَاءُونَ ا کہ لعنت ہے ان پر اور عذاب ہے ان نماز پڑھنے والوں کے لئے جو نماز کی
روح سے غافل ہیں اور نماز محض لوگوں کے دکھاوے کے لئے پڑھتے ہیں ۔ یہ وہی ویل کا لفظ ہے
جو حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے زمانہ میں استعمال کرتے ہوئے کہا کہ محض ظاہر شریعت کی اتباع

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
لعنت ہے۔ آپ کا یہ مطلب نہیں تھا کہ نماز لعنت ہے یا روزہ لعنت ہے یا صدقہ لعنت ہے یا غریبوں
اور مساکین کی خبر گیری کرنا لعنت ہے بلکہ آپ کا یہ مطلب تھا کہ ظاہر میں نیکی کے اعمال کرنا اور باطن
میں ان اعمال کا کوئی اثر نہ ہونا ایک لعنت ہے۔ مگر عیسائیوں نے غلطی سے اس کا یہ مطلب سمجھ لیا کہ نماز
۶۵
تے ہو وہ
لعنت ہے روزہ لعنت ہے۔ اسی طرح فرمایا۔ لن ينالَ اللَّهَ لُعُوْمُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا
و لكن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ ، ۱٥ کہ ظاہری قربانیاں جو تم کرتے
خدا تعالیٰ کو نہیں پہنچتیں۔ بلکہ خدا تعالیٰ کو وہ اخلاص پہنچتا ہے جس کے ماتحت قربانی کی جاتی ہے اور وہ
محبت الہی پہنچتی ہے جو اس قربانی کی محرک ہوتی ہے یہی تعلیم ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام نے دی ۔
جامع جميع کمالات رُسُل غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جامع جمع کمالات تر رسل تھے ۔ آپ میں آدم کے کمالات بھی تھے آپ
میں نوح کے کمالات بھی تھے آپ میں ابراہیم کے کمالات بھی تھے آپ میں موسٹی کے کمالات
بھی تھے اور آپ میں عیسی کے کمالات بھی تھے اور پھر ان سب کمالات کو جمع کرنے کے بعد آپ
میں خالص محمدی کمالات بھی تھے ۔ گویا سب نبیوں کے کمالات جمع تھے اور پھر اس سے زائد آپ
کے ذاتی کمالات بھی تھے ۔ پس جو دین آپ لائے وہ جامع جميع ادیان ہوا اور اس کی موجودگی
میں باقی مذاہب میں سے کسی مذہب کی پیروی کی ضرورت نہ رہی۔
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے
آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کے معنی قرآن کریم میں مسلمانوں
کو بشارت دی اور فرمایا۔ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِيْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ
وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
وَرَضِيتُ لَكُمْ إِلَّا سُلام دینا، کفار مایوس ہو گئے ہیں کہ اب اس دین پر غالب آنا
ناممکن ہے اور وہ اس کے مقابلہ میں کچھ نہیں لا سکتے ۔ پس یہ خیال اب نہیں ہو سکتا کہ کافر اپنے زور
سے جیت جائیں۔ ہاں یہ خیال ہر وقت ہے کہ تم اللہ تعالیٰ سے غافل ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ اپنی مدد
واپس لے لے۔ پس اس سے ڈرو اور یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ قرآن کی موجودگی میں تم پر کافر کبھی فتح
نہیں پاسکتا۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ تم قرآن چھوڑ دو اور گھر جاؤ۔ پس فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ
ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو۔ اب سوال یہ ہے کہ کفار کیوں مایوس ہو گئے؟ اس کا جواب یہ دیا
که (۱) دین مکمل کر دیا گیا ہے۔ اکمال دین سے مراد شریعت کا نزول اور اس کا قیام ہے کیونکہ

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
عمل میں آ جانے سے دین مکمل ہوتا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے طبی مدارس کے سب
طالب علم سرجری کی کتابیں تو پڑھتے ہی ہیں مگر کتا بیں پڑھنے سے انہیں آپریشن کرنا نہیں آتا بلکہ
عمل کرنے سے آتا ہے۔ ہمارے ملک میں ایک لطیفہ مشہور ہے کہ مہا راجہ رنجیت سنگھ جو گزشتہ
صدی میں پنجاب کے بادشاہ تھے ان کے دربار میں ایک دفعہ دلّی کا کوئی حکیم آیا ۔ جو گو علم طب
خوب پڑھا ہو ا تھا مگر اسے تجربہ ابھی حاصل نہیں تھا۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا ایک وزیر ایک مسلمان تھا
جو طبیب بھی تھا اس لئے علاوہ وزارت کے طب کا کام بھی اس سے لیا جاتا تھا بلکہ اس پُر آشوب
زمانہ میں اسی فن کی وجہ سے وہ بچا ہوا تھا۔ نو وارد طبیب نے وزیر سے اپنی سفارش کے لئے
استدعا کی اور وزیر نے بوجہ اپنی شرافت کے اس سے انکار نہ کیا بلکہ مہا راجہ کی خدمت میں اسے
پیش کر دیا ۔ مگر ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ حضور علم طب ان حکیم صاحب نے خوب حاصل کیا ہوا ہے اگر
حضور نے پرورش فرمائی تو حضور کے طفیل انہیں تجربہ بھی حاصل ہو جائے گا۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ
بہت ذہین آدمی تھا فوراً حقیقت کو تاڑ گیا اور کہا کہ وزیر صاحب یہ دہلی سے آئے ہیں جو شاہی شہر
ہے۔ ان کی قدر کرنا ہم پر فرض ہے مگر کیا تجربہ کے لئے انہیں غریب رنجیت سنگھ کی جان ہی نظر آئی
ہے؟ انہیں دس ہزار روپیہا انعام دے دو اور رخصت کرو کہ کہیں اور جا کر تجربہ کریں۔ یہ ایک لطیفہ
ہے مگر اس میں یہ سبق ہے کہ بغیر تجربہ میں آنے کے علم کسی کام کا نہیں ہوتا اور شریعت کا علم اس سے
باہر نہیں ہے۔ تو شریعت بھی جب تک عمل میں نہ آئے اس کی تفصیلات کا پتہ نہیں چلتا اور وہ مکمل
نہیں ہوتی ۔ پس اتمام دین سے مراد یہ ہے کہ احکام دین نازل ہو جائیں اور پھر وہ عمل میں بھی آ
جائیں ۔ (۲) اسی طرح فرمایا کفار اس لئے مایوس ہو گئے ہیں کہ اتمام نعمت ہو گیا اور اتمام نعمت
اس طرح ہوتا ہے کہ فیوض جسمانی و روحانی کا کامل افاضہ ہو اور ہر دو انعامات حاصل ہو جائیں
اور جب کسی شخص کو کسی کام کا نتیجہ مل جائے تو وہ اس کے سچا ہونے میں شک کر ہی نہیں سکتا ۔ اگر
ایک کالج کی تعلیم کے بعد ڈگری مل جائے یا ایک محکمہ کی سروس کے بعد سرکار سے انعام مل جائے ۔
تو کون شک کر سکتا ہے کہ وہ کالج جھوٹا ہے یا وہ محکمہ فریب ہے۔ اسی طرح جب کسی دین پر عمل
کرنے کے نتیجہ میں جسمانی اور روحانی دونوں فیوض حاصل ہونے لگیں اور اس طرح اتمام نعمت
انسان پر ہو جائے تو کون اس کی سچائی سے انکار کر سکتا ہے ۔
اب ہم قرآن کریم سے ہی دیکھتے ہیں کہ نعمت کیا ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے۔ نعمت کیا ہے ان کریم سے دیکھتےہیں کہ نیت کیا ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے۔ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ
إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاء وَجَعَلَكُمْ مُلُوكَا وَأَتْكُمْ مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا

انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
منَ الْعَلَمِین یاد کرو جب موسی نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم! خدا تعالیٰ کی اس
نعمت کو یاد کرو جب اس نے تم پر کی کہ اس نے تم میں سے نبی بنائے اور پھر تمہیں بادشاہت بھی دی
اور پھر تمہیں وہ تعلیم دی جو پہلے تمہیں معلوم نہ تھی اس سے معلوم ہوا کہ نعمت سے مراد اجرائے نبوت
بادشاہت اور دوسرے مذاہب سے افضل تعلیم ہے کیونکہ جعَلَ فِيكُمْ أَنبياء سے اجرائے
نبوت کا ثبوت ملتا ہے۔ جَعَلَكُمْ مُلُوكًا سے بادشاہت کا اور واتكم ما
لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ سے اس امر کا کہ ایسی تعلیم ملے جو دوسرے مذاہب سے
افضل ہوا اور انسان اس پر فخر کر سکے ۔
اب اگر کوئی کہے کہ
سلطنت کا وجود بعض مذاہب کیلئے ضروری ہے مذاہب کیلئے ضروری ہے۔ بادشاہت کیا کر رہے ہیں
مذی
لحاظ سے دینی نعمت ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جن مذاہب میں شریعت کا دائرہ سیاسیات اور
تمدنی احکام تک وسیع ہوتا ہے ان کے لئے بادشاہت ضروری ہے۔ اگر بادشاہت نہ ہو تو ان
احکام دین کا اجراء کس طرح ہو جو سیاسیات اور تمدن وغیرہ سے متعلق ہیں ۔ پس یہاں
بادشاہت سے مراد وہ بادشاہت نہیں جو دین سے خالی ہو وہ تو ایک لعنت ہوتی ہے۔ یہاں
بادشاہت سے مراد وہ بادشاہت ہے جو احکام شرعیہ کو جاری کرے جیسے دا وڈ کو بادشاہت ملی یا
سلیمان کو بادشاہت ملی اور انہوں نے اپنے عمل سے شریعت کے سیاسی اور تمدنی احکام کا اجراء کر
کے دکھا دیا۔ پس جس شریعت کے دائرہ میں تمدنی اور سیاسی احکام ہوتے ہیں اسے لازماً ابتداء
ہی میں بادشاہت بھی دی جاتی ہے کیونکہ اگر بادشاہت نہ دی جائے تو شریعت کے ایک حصہ کا
سمجھنا لوگوں کے لئے مشکل ہو جائے۔ چنانچہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ خدا نے
بادشاہت عطا فرمادی تھی ہمیں جب کسی مسئلہ میں شبہ پڑتا ہے ہم یہ دیکھ لیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ کام کس طرح کیا تھا ۔ اس طرح سنت ہماری مشکلات کو حل کر دیتی ہے لیکن اگر
بادشاہت آپ کو حاصل نہ ہوتی تو سیاسی قضائی اور بہت سے تمدنی معاملات میں صرف آپ کی
تعلیم موجود ہوتی ، آپ کے عمل سے اس کی صحیح تشریح ہمیں نہ معلوم ہوسکتی ۔ پس یہ بات ضروری
ہے اور سنت اللہ اسی طرح جاری ہے کہ ایسی شریعت جو سیاست اور تمدن پر حاوی ہو اس کے
ابتداء ہی میں بادشاہت حاصل ہو جائے ۔ پس جَعَلَكُمْ مُلُوكًا سے مراد وہی بادشاہت
ہے جو احکام دین کے اجراء کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی جاتی ہے اور جس کا نفاذ

·

آج 10 میں سے 10 باقی