انقلابِ حقیقی
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 7
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
بسا اوقات غیر ماً مور خلافت کے ذریعہ سے بھی کرایا جاتا ہے ۔ گویا اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں
یہ فرمایا کہ تم کو ماً مور خلافت، غیر ماً مور خلافت اور افضل شریعت مل گئی اور یہ انعام ہے ۔ پس
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا کہ اتصمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي تو اس کے
معنی یہ ہوئے کہ (۱) آپ کی اُمت میں اجرائے نبوت رہے گا ۔ (۲) اجرا۔ ا۔ (۲) اجرائے خلافت حقہ ہو
گا۔ (۳) اور آپ کو افضل تعلیم دی گئی ہے۔ پھر آپ کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُون کہ جو تعلیم تجھ پر نازل ہوئی ہے
اس میں کسی کا دخل نہیں وہ لفظی الہام ہے اور ہم اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ پس جس تعلیم کی
حفاظت کی جائے اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ آئندہ بھی افضل رہے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَو مثلها اگر کوئی کلام منسوخ ہو تو
اس سے بہتر لایا جاتا ہے جس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ جس کلام کو منسوخ نہ کیا جائے اس سے بہتر اور
کوئی کلام نہیں ۔ پس معلوم ہوا کہ قرآن کریم نہ صرف گزشتہ تمام الہامی کتابوں سے افضل ہے
بلکہ ہمیشہ افضل رہے گا اور اس کی تنسیخ کا کبھی سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ قرآن کریم اور باقی الہامی
کتب کی ایسی ہی مثال ہے۔ جیسے کابل میں بھی حکومت کے وہی شعبے ہیں جو حکومت برطانیہ کے
شعبہ جات ہیں لیکن حکومت کابل کے مقابلہ میں حکومت برطانیہ زیادہ مضبوط اور زیادہ مفید کام
کرنے والی ہے ۔ اسی طرح گو باقی الہامی کتب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئیں مگر قرآن
کریم کی تعلیم ان سب سے زیادہ اعلیٰ ہے اور ہمیشہ اعلیٰ رہے گی ۔
۔
عظم پس ان دو آیتوں سے اس انقلا اس انقلاب عظیم کا پتہ لگ گیا جو اسلام اسلام کا انقلاب عظیم کے ذریعہ سے ہوا۔ ہوا ۔ یعنی (1) اجرائے نبوت (۲) اجرائے
سے
خلافت (۳) افضل تعلیم ۔ اگر کہا جائے کہ یہی لفظ موسیٰ کی نسبت آئے ہیں ۔ پھر موسیٰ کی تعلیم سے
یہ بڑھ کر کیونکر ہوئی ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس دلیل سے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ماننس
مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا جو تعلیم پہلی تعلیم کو منسوخ کر دے وہ
اس سے بہتر ہوتی ہے۔ چونکہ محمدی تعلیم نے موسوی تعلیم کو منسوخ کر دیا ہے اس لئے اس گلیہ کے
مطابق وہ اس سے افضل ہے ۔ اب سوال ہو سکتا ہے کہ یہ تو ہوئی نعمت ۔ مگر آیت میں تو اتمام نعمت
کا ذکر ہے ۔ پس خدا تعالیٰ نے نعمت تو دی مگر اتمام نعمت کیونکر ہوئی ؟ تو اس کا جواب اس آیت
میں ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَمَنْ يُطِعِ اللهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
انْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّلِحِينَ
وَ حَسُنَ أُولَئِكَ رفيقا ۲۸ کہ وہ لوگ جو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ انہیں نبیوں، صدیقوں ، شہیدوں اور صالحین میں شامل کرے گا ۔
اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ نزول شرائع کے بعد یہ نقص جو پیدا ہو جاتا ہے کہ لوگ شریعت
کو بُھول جاتے ہیں اور تعلیم با وجود موجود ہونے کے بیکار ہو جاتی ہے اس سے گو کسی تعلیم کی
افضلیت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور یہ خود بندوں کے اختیار میں ہوتا ہے کہ وہ اس پر عمل کریں یا نہ
کریں لیکن چونکہ اس قسم کی بیماری کا خطرہ ہر وقت ہو سکتا ہے اس لئے ہم بتا دیتے ہیں کہ ایسے خطرہ
کے اوقات میں اسلام کو باہر سے کسی کی امداد کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ خود یہی تعلیم اپنے نقص کا
علاج پیدا کر لے گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا نقص خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی شاگردی کے ذریعہ سے دُور ہو جائے گا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تعلیم کے بھول جانے کا علاج موسیٰ کے وقت میں بھی ہوا ۔ مگر اُس
وقت باہر سے طبیب بھیجا جاتا تھا یعنی ایسا شخص کھڑا کیا جاتا تھا جو گو اُمتِ موسوی میں سے ہی ہوتا
مگر مقام نبوت اسے براہ راست حاصل ہوا کرتا تھا۔ لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت سے یہ وعدہ
کیا گیا ہے کہ جب کبھی اس میں کوئی نقص پیدا ہو آپ کا کوئی غلام ہی اس نقص کو دور کرنے کے
لئے کھڑا ہو جائے گا ۔ گویا آئندہ جو مرض پیدا ہو گا اس کا علاج محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم سے ہی
نکل آئے گا ۔
اسلامی تعلیم کے افضل ہونے کے اب میں اسلام کی تعلیم کے افضل
ہونے کی بعض مثالیں دیتا
دلائل کتاب کے ساتھ حکمت کا بیان ہوں ۔ اسلام میں احکام مع دلیل
بیان ہوئے ہیں جس سے تصوف کامل کی بنیاد خود اصل کتاب سے پڑی ہے۔ یہود کی طرح کسی
اور نبی کے توجہ دلانے کی ضرورت پیدا نہیں ہوئی ۔ قرآن مجید سے قبل جو الہامی کتب تھیں ان میں
احکام تو دیئے جاتے تھے مگر بالعموم ان کی تائید میں دلائل نہیں دیئے جاتے تھے مثلاً یہ تو کہا جاتا تھا
کہ نماز پڑھو مگر یہ نہیں بتایا جاتا تھا کہ کیوں نماز پڑھو؟ اس میں کیا فائدہ ہے اور اس کی کیا غرض
ہے؟ مگر قرآن کریم نے جہاں احکام دیتے ہیں وہاں ان احکام کے دلائل بھی دیئے ہیں اور ان
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کے فوائد بھی بیان کئے ہیں ۔ اس طرح تصوف کی بنیاد خود قرآن کریم میں آگئی اور اس کے لئے
کسی علیحدہ نبی کی ضرورت نہ رہی جیسے یہود کو حضرت مسیح کی ضرورت محسوس ہوئی تھی ۔
وسطی تعلیم بھی انسانی طاقت میں تعلیم دوسرے قرآن وسطی تعلیم لے کر آیا ہے جو ہر حالت کے مطابق ہے اور جہاں
ہوتا ہے۔
مسئلہ بھی موجود
میں فرق پڑتا ہے اس حالت کے لحاظ سے مسئلہ
خدا اور بندہ کا براہ راست تعلق تیرے پر لیٹ ہڈ (PRIESTHOOD) کو اس میں مٹا دیا گیا ہے۔ یعنی پادریوں اور
پنڈتوں کا خدا اور بندہ کے درمیان عبادت الہی میں واسطہ ہونے کا خیال قرآن مجید نے بالکل
اُڑا دیا ہے ۔ موسوی اور عیسوی عہد میں اس پر بڑا زور تھا مگر اب ہر مومن آگے کھڑا ہو کر نماز پڑھا
سکتا ہے اور یہ ضرورت نہیں ہوتی کہ کسی خاص مولوی کو ہی بلا یا جائے ۔ یہ انقلاب بھی در حقیقت
ایک عظیم الشان انقلاب تھا کیونکہ دنیا ہزار ہا سال سے اس قید میں جکڑی ہوئی تھی لیکن قرآن مجید
نے اسے ایک آن میں توڑ کر رکھ دیا اور بتا دیا کہ عبادت میں کوئی شخص واسطہ نہیں ہو سکتا ۔
اسلام کی یہ تعلیم عیسائیوں کے لئے تو اتنی حیرت انگیز ہے کہ وہ کئی دفعہ یہ سوال کیا کرتے ہیں
کہ جب آپ میں پادری نہیں ہوتا تو آپ عبادت کس طرح کرتے ہیں؟
مقام عبادت کی قید کو مقام عبادت کو وسیع کر دیا گیا ہے تو تھے اسلام نے مقام عبادست ہے اُڑا دیا ہے اور مقام عبادت صرف نظام
کے لئے رہ گیا نہ کہ خود عبادت کیلئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے ہندو مندر میں
اور عیسائی گر جا میں عبادت کرتے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو آپ نے فرمایا
جُعِلَتْ لِيَ الْاَرْضُ مَسْجِدًا ٩ روی زمین روئے زمین میرے لئے مسجد بنائی گئی ہے۔ اس سے قبل جو
انبیاء گزرے ہیں ان کی تعلیم میں اس امر پر خاص زور تھا کہ عبادت خاص مقامات پر کی جائے مگر
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو خدا تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ سے تمام زمین کو مسجد بنادیا
اور دراصل پہلے انبیاء کا دین چونکہ محدود تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے مقام عبادت کو بھی محدود کر دیا
مگر جب خدا تعالیٰ نے زمین کے چپہ چپہ کو پاک کرنے کے لئے اپنا دین اسلام بھیج دیا تو ساتھ
ہی یہ بھی حکم دے دیا کہ تم بھی چپہ چپہ کو مسجد بنا کر پاک کرلو۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
لفظی وحی کا وحی کا نزول پانچویں آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی وہ سب کی سب معین الفاظ میں نازل ہوئی اور ان الفاظ کو محفوظ رکھنے کا نہ
صرف حکم دیا گیا بلکہ اس کے محفوظ رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ بھی فرمایا اور ذمہ بھی اُٹھایا۔ اس
کے نتیجہ میں بحث اور تحقیق کے اصول میں بہت بڑا فرق پڑ گیا۔ پہلے یہ سوال ہوا کرتا تھا کہ یہ موسی
کا فقرہ ہے یا خدا کا مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے جو تعلیم دی اس کا ہر لفظ خدا تعالیٰ نے خود
اُتارا بلکہ اس کی زیر اور اس کی زبر بھی خدا تعالیٰ نے خودا تاری۔
میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ کوئی شخص مجھ سے سوال کرتا ہے کہ قرآن کریم میں مختلف
مسائل کا تکرار ہوا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ میں اسے یہ جواب دیتا ہوں کہ قرآن مجید میں کوئی
تکرار نہیں ۔ لفظ تو الگ رہے قرآن مجید میں تو زیر اور زبر کی بھی تکرار نہیں ۔ جو زیر ایک جگہ
استعمال ہوئی ہے اس کی غرض دوسری جگہ آنے والی زیر سے مختلف ہے اور جو ز بر ایک جگہ استعمال
ہوئی ہے دوسری جگہ آنے والی زبر سے اس کے معنی مختلف ہیں ۔ یہ قرآن مجید کی وہ خوبی ہے جو
کسی اور الہامی کتاب کو ہرگز حاصل نہیں ۔
چھٹے اسلامی تعلیم میں صفات الہیہ کی بار یک دربار یک صفات الہیہ کی مفصل تشریح تشریح کی گئی ہے جس کے مقابل میں یہودی
تعلیم بھی مات پڑ گئی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہودی کتب میں صفات الہیہ کا تفصیلی ذکر ہے مگر ان
میں صفات الہیہ کا باہمی تعلق بہت کم بیان کیا گیا ہے ۔ میں نے ایک دفعہ تجسس کیا تو مجھے
قرآن کریم میں کوئی ایسی صفت الہی معلوم نہ ہوئی جو یہودی کتب میں بیان نہ ہوئی ہولیکن ایک
بات جو صفات الہیہ کے باب میں یہودی کتب میں بھی نہیں پائی جاتی مگر قرآن میں پائی جاتی ہے
یہ ہے کہ قرآن نے اس بات پر بحث کی ہے کہ مثلاً رحمانیت کا میدان کہاں سے شروع ہوتا ہے؟
رحیمیت کے دور کا کس جگہ سے آغاز ہوتا ہے اور ان تمام صفات کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ مگر
توریت نے اس پر بہت کم روشنی ڈالی ہے۔ گویا صفات الہیہ کے مختلف اداروں کا جو باہمی تعلق
ہے قرآن کریم میں اس کی تشریح بیان کی گئی ہے لیکن تو رات نے ان اداروں کا ذکر تو کر دیا ہے
مگر ان کے باہمی تعلق کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے سالک ان سے پورا فائدہ نہیں اُٹھا سکتا اور یہ
اُس ( قرآن ) کی فضیلت کا ایک بین ثبوت ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
دی فضیلت جو قرآن که جو قرآن کریم کو حاصل ہے مسائل معاد پر کامل روشنی پھر ایک بہت بریانی یہ ہے کہ اس میں علم معاد پر علمی اور فلسفیانہ بحث کی گئی پر
ہے جس سے یہودی لٹریچر بالکل خالی تھا ۔ حتی کہ ان میں قیامت کے منکرین کا زور تھا اور بہت
تھوڑے تھے جو قیامت کے قائل تھے ۔ مگر قرآن کریم وہ پہلی کتاب ہے جس نے مسائلِ معاد کی
کے تھے۔
ساری تفصیلات پر بحث کی ہے اور اتنی تفصیل سے اس پر روشنی ڈالی ہے کہ اب اگر کوئی جان بوجھ
کر شرارت سے قیامت کا انکار کرے تو کرے ورنہ دلائل کے لحاظ سے وہ قیامت کا ہرگز انکار
نہیں کر سکتا۔
اس
شرعی اصطلاحات کا قیام میں شرعی اصطلاحات کا نیا دروازہ کھولا گیا جو اس سے
پہلے بالکل مفقود تھا ۔ یعنی قرآن کریم سے پہلے جن باتوں کو مضامین میں ادا کیا جاتا تھا قرآن کریم
نے ان کیلئے اصطلاحیں قائم کر دیں اور ایسی اصطلاحیں قائم کیں جو پہلے نہیں تھیں اور پھر ان
اصطلاحوں کے ایسے معین معنی کئے جن میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہو سکتی ۔ مثلاً قرآن کریم نے نبی
کا لفظ استعمال کیا ہے تو اس کی تعریف بھی بیان کی ہے اور پھر بتایا ہے کہ نبی کب آتے ہیں ان
ہوتا
کے پہچاننے کیلئے کیا نشانات ہوتے ہیں، ان کا کام کیا ہوتا ہے خدا تعالیٰ کا ان سے کیا معاما
ہے بندوں سے ان کا کیا تعلق ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ یہ اور اسی قسم کی اور بیسیوں باتیں ایسی ہیں
جو قرآن کریم کے علاوہ اور کسی مذہبی کتاب نے بیان نہیں کیں اور یہ ایک ایسی زبر دست خوبی
ہے جس کا دشمن بھی اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
پیغامیوں سے جب ہمارا مقابلہ زوروں پر تھا ، اُن دنوں میں نے ایک دفعہ بڑے بڑے
بشپوں ، سکھ گیا نیوں ، ہندؤوں کے پنڈتوں اور یہودیوں کے فقیہوں سے خط لکھ کر دریافت کیا کہ
آپ کے مذہب میں نبی کی کیا تعریف ہے؟ تو بعض نے تو اس کا جواب ہی نہ دیا، بعض نے یہ
جواب دیا کہ اس بارہ میں ہمارے مذہب میں کوئی خاص تعلیم نہیں ۔ چنانچہ ایک بڑے بشپ کا بھی
یہ جواب آیا کہ اس مضمون پر ہماری کتب میں کوئی خاص روشنی نہیں ملتی ۔
اسی طرح ملائکہ کیا ہوتے ہیں، وہ کیا کام کرتے ہیں، ان کے ذمہ کیا کیا فرائض ہیں؟ ان
میں سے کوئی بات تفصیل کے ساتھ سابقہ الہامی کتب نے بیان نہیں کی ۔ مگر اسلام نے اگر ایک ،
طرف بعض روحانی وجودوں کیلئے ملائکہ کا لفظ وضع کیا ہے تو پھر خود ہی ان کے وجود اور ان کے کام
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
پر کامل روشنی ڈالی ہے ۔ اسی طرح ذاتِ الہی ، صفاتِ الہیہ، دعا ، قضاء وقدر ، حشر و نشر،
جنت و دوزخ ، حیات جنت وغیرہ ان سب امور کیلئے اس نے مصطلحات تجویز کی ہیں اور پھر ان
کی مکمل تشریح فرما کر انسانی دماغ کو ایسی روشنی بخشی ہے کہ وہ ان مسائل کو اسی طرح اپنے ذہن
میں مستحضر کر سکتا ہے جس طرح کہ مادی علوم و امور کو ۔ اور اس طرح علم کو پرا گندہ ہونے اور دماغ
کو پریشان ہونے سے اس نے بچا لیا ہے۔
نویں فضیلت جو قرآن کریم کو حاصل ہے یہ ہے کہ گواس رآنی تعلیم کی جامعیت و ملک میں سیاست اور عباد اور حمدان
سے
پہلے موسوی ساله سلہ
کو مذہب میں شامل کر لیا گیا تھا۔ یعنی موسیٰ نے لوگوں سے کہا تھا کہ تمہیں میری حکومت، مذہب
میں بھی اور تمدن میں بھی اور اخلاق میں بھی اور سیاست میں بھی ماننی پڑے گی مگر رسول کریم علی
کے زمانہ میں اسلام کے ذریعہ سے اس کو اور زیادہ بڑھا دیا گیا اور اسلام نے عبادت و روحانیت
کی تعلیم کے علاوہ سیاست اور تمدن کی تعلیم بھی دی اور اخلاقیات اور اقتصادیات اور تعلیم اور
معاشرت اور ثقافت کے مسائل کو بھی شریعت میں شامل کر کے انسانی زندگی کو ایسا کامل کر دیا کہ
اس کے عمل کا کوئی شعبہ صحیح ہدایت اور کامل نگرانی سے باہر نہیں رہ گیا۔
دسویں فضیلت قرآن کریم کی تعلیم کو یہ حاصل ہے کی یہ مذہب کو مشاہدہ پر قائم کیا گیا ہوتا ہ پر قائم کیا گیا دسویں فضیلت قرآن کی
نے خدا کے قول اور خدا کے فعل کو ایک
کہ اس نے
دوسرے کے لئے محمد اور متوازی قرار دے کر تجربہ اور مشاہدہ کے میدان میں مذہب کو لا کھڑا کیا
ہے حالانکہ اس سے پہلے اسے صرف مافوق الطبعیات قرار دیا جاتا تھا۔ چنانچہ قرآن نے کہا کہ
دنیا خدا کا فعل ہے اور مذہب خدا کا کلام اور یہ ناممکن ہے کہ خدا کے قول اور اس کے فعل میں تضاد
ہو۔ پس جب بھی تمہیں کوئی مشکل در پیش ہو خدا کے قول اور خدا کے فعل کو مطابق کرو۔ جہاں یہ
مطابق ہو جائیں تم سمجھ لو کہ وہ بات صحیح ہے اور جہاں ان میں اختلاف رہے تم سمجھ لو کہ اب تک تم
پر حقیقت منکشف نہیں ہوئی ۔ اس نکتہ سے مذہب اور سائنس میں جو لڑائی تھی وہ جاتی رہی کیونکہ
سائنس خدا کا فعل ہے اور مذہب خدا کا کلام اور یہ ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کے قول و فعل میں تطابق
نہ ہو اور اگر کسی جگہ اختلاف ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ ہم نے یا اس کے قول کے سمجھنے میں ٹھو کر
کھائی ہے یا اس کے فعل پر غور کرنے میں ہمیں غلطی لگی ہے۔ ان میں سے جس چیز کا نقص بھی ڈور
کر دیا جائے گا دونوں میں تطابق پیدا ہو جائے گا ۔ اس نکتہ عظیمہ کی وجہ سے مذہب فلسفہ کے
انوار العلوم جلد ۱۵
میدان سے نکل کر مشاہدہ کے میدان میں آ گیا ہے۔
انقلاب حقیقی
اتحاد اُمم کی بنیاد گیارہویں عظیم الشان فضیلت قرآن کریم کو یہ حاصل ہے کہ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا لایا ہو ا پیغام کسی ایک قوم با اپیغام کسی ایک قوم یا دوقوموں کیلئے نہیں
بلکہ ساری دنیا کیلئے ہے۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے۔ وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَّةً
للنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ وَ يَقُولُونَ مَتَى
هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ قُلْ لَكُمْ مِيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ
عَنْهُ سَاعَة سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ *
کہ اے رسول ! ہم نے تجھے ساری دنیا کی طرف بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے اور تیرے ذریعہ سے ہم
سب دنیا کو ایک نظام پر جمع کرنے والے ہیں ۔
اب دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان انقلاب ہے اور انقلاب بھی ایسا جس کی مثال پہلے نہیں ملتی
پہلے ہر نبی اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا اور جو تعلیم وہ لاتا اپنی قوم کے لئے لاتا تھا۔ چنانچہ
ہندوستان میں اگر کرشن حکومت کر رہے تھے تو ایران میں زرتشت حکومت کر رہے تھے اور چین
میں کنفیوشس حکومت کر رہے ۔ کومت کر رہے ہیں ۔ اسی طرح کوئی موسیٰ کی اُمت تھا تو کوئی عیسی کی مگر خدا نے کہا
اب دنیا میں ایک ہی مذہبی حکومت ہوگی اور ظاہری اور باطنی طور پر تمام دنیا ایک ہی جھنڈے کے
نیچے لائی جائے گی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی اس خصوصیت کا اظہار کرتے ہوئے
فرمایا۔ کہ كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّة کے کہ پہلے ہر نبی
اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجا جایا کرتا تھا مگر میں روئے زمین کے تمام لوگوں کی طرف
بھیجا گیا ہوں ۔
-
یہ انقلاب چونکہ ایک نیا انقلاب تھا اور لوگوں نے یہ پہلی دفعہ سنا کہ تمام دنیا روحانی لحاظ سے
ایک ہونے والی ہے اس لئے وہ دنگ رہ گئے ۔ اور جس طرح آپ نے توحید کی تعلیم پیش کی تھی
اور کفار حیران ہو گئے تھے ویسا ہی اس دعولٰی کے وقت بھی ہوا۔ چنانچہ توحید کی تعلیم کے بارہ میں
قرآن کریم میں آتا ہے کہ کفار اسے سنکر کہہ اُٹھے اجعل الأيمَةَ الْهَا وَاحِدًا - که
دنیا میں پہلے جو اتنے خدا موجود ہیں کیا ان سب کو اکٹھا کر کے یہ ایک خدا بنانا چاہتا ہے؟ یعنی کوئی
ایرانیوں کا خدا ہے جسے وہ اہرمن یا یزدان کہتے ہیں ، کوئی عیسائیوں کا خدا ہے جسے وہ گاڑ
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
(GOD) یا خداوند یسوع مسیح کہتے ہیں ، کوئی ہندوستان کا خدا ہے جسے وہ پر میشور یا اوم کہتے ہیں ،
کوئی یہودیوں کا خدا ہے جسے وہ یہوواہ کہتے ہیں ۔ غرض یہ مختلف خدا ہیں جو دنیا میں موجود ہیں ۔
اگر اب یہ آ کر کہہ رہا ہے کہ صرف ایک خدا کو مانو تو کیا یہ سب خداؤں کو اکٹھا کر کے ایک بنادے
گا ؟ یہ تو عقل کے خلاف ہے کہ اتنے خداؤں کو گوٹ کاٹ کر ایک خدا بنا دیا جائے ۔
غرض کفار کو حیرت ہوئی اور انہوں نے اپنے اس تعجب کا اظہار کیا مگر اب دیکھو یزدان اور
گاڈ اور اوم اور یہوواہ وغیرہ سب نام اللہ کے اندر آگئے اور اللہ کا نام ہی سب ناموں پر غالب آ
گیا ہے اور آج ساری دنیا تو حید کے خیال کی صحت کو تسلیم کر رہی ہے۔ دشمنوں کو جو حیرت توحید کے
دعوی سے ہوتی تھی ویسی ہی آپ کے اس دعوٹی سے ہوئی کہ وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَّةً
للنَّاسِ بَشِيرًا وَ نَذیرا ہم نے تجھے ساری دنیا کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔ چنانچہ
قرآن کریم میں اس کے بارہ میں آتا ہے وَلكِن اكثر النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ لیکن اکثر
لوگ اس نکتہ کو نہیں سمجھتے ۔
میں سمجھتا ہوں اس زمانہ میں لوگوں کے لئے یہ نکتہ سمجھنا ایسا ہی مشکل تھا جیسے آدم کے
زمانہ میں لوگوں کے لئے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ ایک غیر شخص جو ہمارے ہی جیسا ہو ہمارے معاملات
میں دخل دینے کا حق رکھتا ہے۔ کفار مکہ بھی اس دعوی پر سخت حیران ہوتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ
کیسی عجیب بات ہے کہ یہ پیدا تو ہو ا عرب میں اور کہتا ہے کہ میں ایران کا بھی نبی ہوں اور چین کا
بھی نبی ہوں ، اور مغرب کا بھی نبی ہوں ، اور مشرق کا بھی نبی ہوں ۔ چنانچہ وہ اپنے اس استعجاب
کا اظہار کرتے اور کہتے ہیں ۔ متى هذا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ اگر تم اپنی
اس بات میں سچے ہو کہ ساری دنیا ایک جھنڈے کے نیچے آنے والی ہے تو یہ بات کب ہو گی؟
فرما یا قُلْ لَكُمْ مِّيْعَادُ يَوم آے تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ بس اس زمانہ کے آنے میں
اتنی ہی دیر ہے جتنی کہ سورہ سجدہ میں بتائی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ ۔ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ
إلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ٤٥
یعنی اللہ تعالی امر اسلامی کو پہلے تو زمین میں قائم کرے گا پھر وہ ایک ہزار سال کے عرصہ میں
آسمان پر اُٹھ جائے گا ۔
اس آیت میں اسلام کے پہلے ظہور کا زمانہ بتایا گیا ہے جس میں سے ایک ہزار سال کا عرصہ
معین کر دیا ہے اور پہلا عرصہ غیر معین رکھا ہے۔ لیکن اسے حدیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
نے معین کر دیا ہے ۔ کیونکہ آپ فرماتے ہیں خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِيْنَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الَّذِيْنَ
يَلُوْنَهُم ثُمَّ الْفَيْجُ الاعْوَجُ " کے یعنی بہترین صدی میری ہے پھر اس کے بعد کی صدی پھر اس
کے بعد کی صدی پھر بتا ہی ہے۔
را که تدبیر امر کا زمانہ تین صدیاں ہیں اور اس کے تدبیر امر کا زمانہ اس سے معلوم ہوا کہ تد بیرا بعد تباہی کا زمانہ ایک ہزار سال اور اس کے بعد پھر ترقی کا زمانہ۔
گو یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تیرہ سو سال بعد اسلام کا دوبارہ اِحیاء مقدر بنایا گیا تھا۔ پس
اس جگہ جو قُلْ لَكُمْ مِّيْعَادُ يَوْمٍ کہا ہے تو اس سے اسی یوم کی طرف اشارہ ہے جس کا
سورہ سجدہ میں ذکر ہے اور وہ ہزار سال تنزّلِ اسلام کے ہیں جس کے بعد بتایا گیا ہے کہ پھر
اسلام ترقی کرے گا اور ساری قوموں میں پھیل جائے گا کیونکہ وہ زمانہ تکمیلِ اشاعت اسلام
کا زمانہ ہوگا آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
على الدين كلم سے بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے۔
تکم
پس اس جگہ میعاد یوم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
میعاد یوم سے مراد سے پہلے کے تنزلِ اسلام کے ہزار سالہ دور کی طرف اشارہ ہے
جس کے بعد اسلام کی دوبارہ ترقی مقدر کی گئی تھی ۔
بعض عیسائی اس موقع پر کہا کرتے ہیں کہ یہ تعلیم تمہاری حضرت مسیح کا حلقہ بی بی
مذہب کی بھی یہی تعلیم ہے کہ تم اپنا
پیغام تمام دنیا کو پہنچاؤ اور ہمارا مسیح بھی کسی ایک قوم کی طرف مبعوث نہیں ہوا تھا بلکہ تمام دنیا کی
طرف تھا۔
میں اپنے ایک پرانے مضمون میں عیسائیوں کے اس دعوئی کا جواب دے چکا ہوں اور
انجیلوں کے متعدد حوالہ جات سے ثابت کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح ناصری تمام دنیا کی طرف نہیں
آئے بلکہ محض بنی اسرائیل کی طرف آئے اور وہ خود انجیل میں کہتے ہیں کہ :۔
بھیجا گیا ،،
میں اسرائیل کے گھر کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں
اور یہی طرز عمل ان کے حواریوں کا بھی تھا مگر آج میں ایک اور رنگ میں عیسائیوں کے
اس دعوی کو باطل ثابت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ اگر خدا نے کہا تھا کہ مسیح تمام دنیا کی طرف ہے اور
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
اس کے ذریعہ سے سب لوگ ایک جھنڈے کے نیچے آجائیں گے تو بہر حال خدا جو بات کہئے
اسے پورا ہونا چاہئے اور چونکہ یہ انقلابی تعلیم تھی اور اس لئے دی گئی تھی کہ سب دنیا کو ایک کر دیا
جائے اور قومیتوں کو کمزور کر دیا جائے اس لئے ہمیں دیکھنا چاہئے کہ کیا اس مقصد کو مسیحیت نے
پورا کر دیا ؟
عیسائی بیشک یورپ میں بھی پھیلے اور چین میں بھی پھیلے اور جاپان میں بھی پھیلے اور
ہندوستان میں بھی پھیلے اور ایسی ایسی جگہ پہنچے جہاں شاید مسلمان بھی نہیں پہنچے مگر سوال یہ ہے کہ کیا
اس تعلیم کا جو مقصد تھا وہ پورا ہو گیا ؟ اس تعلیم کی غرض تو یہ تھی کہ جدائی کے خیالات مٹا دیئے
جائیں ۔ قومیتوں کو کمزور کر دیا جائے اور سب دنیا کو مساوات کے جھنڈے کے نیچے لایا جائے ۔
اب اگر مسیح کو خدا نے نے کہا کہا تھا تھا کہ تیرے ذریعہ جہ سے سے ا اقوامِ عالم کا تفرقہ مٹ جائے گا اور سب دنیا
ایک ہو جائے گی تو عیسائیت کے ذریعہ سے یہا ، ذریعہ سے یہ انقلاب پیدا ہو جانا چاہئے تھا اور اگر محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کو خدا نے یہ کہا تھا کہ تیرے ذریعہ سے اقوام عالم کا تفرقہ مٹے گا اور سب دنیا ایک جھنڈے
کے نیچے آئے گی تو اسلام کے ذریعہ سے یہ انقلاب پیدا ہونا چاہئے تھا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ
مسیحیت سے زیادہ نیشنلزم اور قوم پرستی کی تعلیم کسی اور نے نہیں دی اور دنیا میں ایک ملک بھی تم
نہیں دکھا سکتے جہاں مسیحیت نے مساوات قائم کی ہو لیکن دنیا میں تم ایک ملک بھی ایسا نہیں دکھا
سکتے جہاں اسلام گیا ہو اور مساوات قائم نہ ہوئی ہو ۔ آج انگریز جرمن کا دشمن اور جرمن انگریز کا
دشمن ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کا گلا کاٹنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کو تباہ
کرنے کے لئے ہوائی جہاز بناتے ، تو پیں ایجاد کرتے اور نئے سے نئے اور دُور دُور تک گولہ
باری کرنے والے بم بناتے ہیں لیکن باوجود اس کے ایک ہندوستانی عیسائی سے ایک انگریز وہ
تعلقات کبھی پیدا نہیں کرے گا جو ایک جرمن دہریہ سے کر لے گا۔ اگر خدا نے اس کو سب دنیا کے
لئے بھجوایا تھا تو اس کا نتیجہ وہ کیوں نہ نکلا جو نکلنا چاہئے تھا ؟ اور تو اور یورپین عیسائی تو ان سے بھی
مساوات نہیں برتتے جو ان کے خداوند کے بھائی ہیں ۔ چنانچہ دیکھ لؤ جرمن اور دوسرے ممالک
میں یہودیوں پر کتنے مظالم کئے جا رہے ہیں آخر یہ کون ہیں ؟ یہ ان کے خداوند کے بھائی ہی تو ہیں
مگر یہ ان سے بھی مساوات برتنے کے لئے تیار نہیں ۔
اس کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قدر مساوات پیدا کر دی ہے کہ
ایک جاہل عرب ایک منگتا عرب ایک ٹیرا عرب دنیا کے کسی کو نہ میں چلا جائے، مسلمانوں کی
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
یوں باچھیں کھل جاتی ہیں گویا ان کا کوئی بزرگ زندہ ہو کر دنیا میں واپس آ گیا ہے اور عرب
صاحب ! عرب صاحب ! کہتے ہوئے ان کا منہ خشک ہوتا ہے۔
پس عیسائیوں کے اس دعوی کو خود خدا کا فعل رڈ کر رہا ہے اور اس کے فعل نے بتا دیا ہے کہ
یہ انقلاب محمدی انقلاب ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی اس تعلیم کے مخاطب تھے ۔ اگر حضرت عیسی
علیہ السلام کی طرف یہ تعلیم نازل کی جاتی تو خدا تعالیٰ ان سے یہ کام بھی لیتا ہاں چونکہ بشارت کی
ہوائیں اصل موعود کے آنے سے پہلے چلنی شروع ہو جاتی ہیں اس لئے جب عیسوی دور میں محمدیؒ
انقلاب کی بشارت آئی اور حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالٰی نے بتایا کہ ایک عظیم الشان نبی کے
ذریعہ سے جو تمام نبیوں کا سردار ہو گا سب دنیا ایک ہونے والی ہے اور سب دنیا ایک ہی جھنڈے
کے نیچے آنے والی ہے تو عیسائیوں نے اس سے دھوکا کھایا اور انہوں نے سمجھا کہ ابھی سے اس کا
وقت آ گیا ہے لیکن پھرایا ہو الباس فٹ کہاں آ سکتا تھا۔ خدا کے فعل نے ثابت کر دیا کہ اس کے
مخاطب عیسائی نہیں تھے بلکہ مسلمان اس کے مخاطب تھے۔
غرض ان تغیرات کے ماتحت اسلام نے دنیا کے علم اس کے فکر اس اسلامی انقلاب کے فلسفہ اس کے جذبات اس کے مذہب اس کی سیاست، اس کے
اخلاق اس کے تمدن ، اس کی معاشرت ، اس کی اقتصادیات اور اس کی ثقافت کو بالکل بدل دیا
اور دنیا اور سے اور ہو گئی اور ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین محمد ﷺ نے پیدا کر دی ۔
اسلام اور دوسرے مذاہب میں مشابہت کی اصل وجہ آنا جو مشابہت
اسلام اور ان
مذاہب میں نظر آ رہی ہے یہ اس وجہ سے نہیں کہ یہ مشابہت والے اموران مذاہب میں پہلے سے
موجود تھے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ اسلام کے ساتھ مل کر انہوں نے اس کی بعض تعلیموں کو اپنا لیا
ہے۔ چنانچہ دین تو الگ رہا، یورپین لوگوں نے مسلمانوں کی کتابوں کی کتابیں نقل کی ہیں اور ان
علوم کو اپنی طرف منسوب کر لیا ہے ۔ چنانچہ آج گل یورپ میں کئی ایک ایسی کتب شائع ہو رہی ہیں
جن میں اس قسم کی چوریوں کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابھی تھوڑا عرصہ ہوا میں نے ایک کتاب
انگلستان سے منگوائی ہے اس میں علم موسیقی پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یورپین لوگوں
نے اس علم کو سپین کے مسلمانوں کی کتابوں سے نقل کیا ہے بلکہ مصنف اس اس راز کا انکشاف کرتا ہے
کہ میں ان کتابوں کے حوالے دے سکتا ہوں جن سے یورپ کے لوگوں نے یہ باتیں نقل کیں اور
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
پھر کہتا ہے کہ اس اندھیر کو دیکھو کہ برٹش میوزیم میں فلاں نمبر پر فلاں کتاب ہے۔ اس میں فلاں
پادری کے نام کا ایک خط درج ہے جو کسی عیسائی نے انہیں لکھا تھا کہ صاحب من ! مسلمانوں کی
موسیقی نہایت اعلیٰ درجہ کی ہے اور ہماری موسیقی اس کے مقابلہ میں بہت بھدی معلوم ہوتی ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ ان کے علوم کا یورپین لوگوں کیلئے ترجمہ کر دوں مگر میں ڈرتا ہوں کہ مسلمانوں کا
علم نقل کرنے سے پادریوں کی طرف سے مجھ پر کفر کا فتوی نہ لگ جائے آپ کی اس بارہ میں کیا
رائے ہے؟ اگر یہ علم نقل کر لیا جائے تو گر جوں کو اس سے بڑا فائدہ پہنچے گا۔ اس کا جواب بشپ
صاحب نے یہ دیا کہ بیشک ان علوم کو اپنی کتابوں میں نقل کر لومگر ایک بات کا خیال رکھنا اور وہ یہ
کہ اگر تم نے نیچے حوالہ دیدیا تو لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ علم عربوں سے لیا گیا ہے اور اس
طرح اسلام کی عظمت ہمارے مذہب کے پیرؤوں کے دلوں میں بھی پیدا ہو جائے گی ۔ پس تم نقل
بیشک کرو مگر حوالہ نہ دو تا لوگ یہ سمجھیں کہ یہ علم تم اپنی طرف سے بیان کر رہے ہو۔ چنانچہ وہ
لکھتا ہے کہ یہ یہ خط خط آ آج تک برٹش میوزیم میں موجود ہے ۔
اسی طرح پیرس میں ۱۹۴۰ ء تک ابن رشد کا فلسفہ پڑھایا جاتا تھا مگر نام میں ذرا سا تغیر کر دیا
جاتا تھا تا لوگوں کو یہ پتہ نہ چلے کہ یہ کسی مسلمان کا فلسفہ ہے ۔ لطیفہ یہ ہے کہ روم کی یونیورسٹیوں
میں ایک دفعہ فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ فلسفہ کی یہ کتاب نہ پڑھائی جائے بلکہ فلاں کتاب پڑھائی
جائے کیونکہ اب فلسفہ ترقی کر چکا ہے تو پادریوں نے کفر کا فتویٰ دے دیا اور کہا کہ یہ بے دینی
ہے۔ گویا ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد انہیں اتنا خیال بھی نہ رہا کہ وہ ایک مسلمان کی لکھی ہوئی
کتاب ہے بلکہ وہ یہ سمجھنے لگ گئے کہ یہ کسی عیسائی کی کتاب ہے اور اگر اس کی جگہ اب کوئی اور
فلسفہ پڑھایا گیا تو کفر ہو جائے گا۔
ہمارے لوگ نا واقعی کی وجہ سے بالعموم یہ کہا کرتے ہیں کہ یہ بات بھی عیسائیوں سے لی گئی
ہے اور وہ بات بھی ، حالانکہ مسلمانوں نے بحیثیت قوم عیسائیوں سے کوئی بات نہیں لی مگر عیسائیوں
نے مسلمانوں سے بحیثیت قوم علوم سیکھے ہیں لیکن مسلمان چونکہ اب ان تمام علوم کو بھلا بیٹھے ہیں اور
عیسائیوں نے یاد کر لئے ہیں بلکہ ان میں زمانہ کی ترقی کے ساتھ ترقی ہو گئی ہے اور ان کی شکل بھی
بدل گئی ہے، اس لئے مسلمان پہچانتے نہیں ہیں اور اب تو غفلت کا یہ عالم ہے کہ مسلمانوں میں نہ
دین باقی ہے نہ اخلاق ، نہ تمدن باقی ہے نہ سیاست ، نہ تہذیب باقی ہے نہ ثقافت ، بس مغربیت
ہی مغربیت ہے جو ان کا اوڑھنا بچھونا بن رہی ہے حالانکہ وہ تمام باتیں قرآن کریم میں موجود ہیں