انقلابِ حقیقی
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 8
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
جن سے پہلے مسلمانوں نے ترقی کی اور جن سے موجودہ مسلمان بھی ترقی کر سکتے ہیں ۔ مگر قرآن کو
تو انہوں نے بند کر کے رکھ دیا ہے اور مغربیت کی طرف آنکھیں اُٹھا اُٹھا کر دیکھ رہے ہیں جس
طرح چڑیا کا بچہ بیٹھا ماں کی راہ تک رہا ہوتا ہے۔
ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ ایران کے بادشاہ نے ایک دفعہ ہندوستان
کے آم کی تعریف سنی اور اس کے دل میں شوق پیدا ہو ا کہ آم کھائے۔ بادشاہ نے ہندوستان میں
اپنا سفیر بھیجا کہ جا کر آم لے آؤ۔ جب وہ یہاں پہنچا تو آم کا موسم نکل چکا تھا لیکن بادشاہ نے یہ
خیال کر کے کہ یہ شاہ ایران کا سفیر ہے اور دُور سے آیا ہے دہلی اور اس کے گردونواح میں آم کی
بڑی تلاش کرائی ۔ آخر اسی تلاش اور جد وجہد کے نتیجہ میں ایک بے موسم کا آم مل گیا مگر سخت کھٹا
اور ریشہ دار ۔ بادشاہ نے اُس سفیر کو بلا کر کہا کہ آم کی شکل آپ دیکھ لیں ایسی ہی شکل ہوتی ہے مگر
ذائقہ بہت میٹھا ہوتا ہے۔ یہ جو آم ملا ہے یہ کچھ اچھا نہیں لیکن چونکہ آپ نے اب واپس جانا ہے
اس لئے ذرا اسے چکھ لیں تا آپ بادشاہ کے سامنے آ پ بادشاہ کے سامنے آم کی حقیقت بیان کر سکیں ۔ اُس نے چکھا تو
سخت کھٹا اور بدمزا تھا۔ جب وہ واپس گیا اور شاہ ایران نے اس سے آم کی کیفیت پوچھی تو اس
نے کہا کہ مجھے ہندوستانیوں کی عقل کے متعلق شبہ پیدا ہو گیا ہے ۔ وہ کہنے لگا کیوں؟ اُس نے کہا
وہ آم کی بڑی تعریف کرتے ہیں اور آپ نے بھی آم ہی کے لئے مجھے بھیجا تھا مگر میں جو آم چکھ کر
آیا ہوں اُس کی کیفیت آپ اس چیز سے معلوم کر سکتے ہیں یہ کہہ کر اُس نے ایک پیالہ پیش کیا جس
میں املی کا ریشہ اور تھوڑا سا پانی پڑا ہوا تھا۔ بادشاہ دیکھ کر سخت متعجب ہوا اور اس نے کہا کہ ہیں !
ہندوستانی ایسی لغو شے کی اس قدر تعریف کرتے ہیں ؟
یہی حال آج کل مسلمانوں کا ہے۔ وہ قرآن کریم کے علوم سے بنگالی بے بہرہ ہو گئے ہیں
اور قرآن کریم ان کے لئے ایک مردہ کتاب بن گیا ہے اور اب جو کچھ ان کے سامنے ہے اس کو
اور قرآن کریم کو آپس میں وہی نسبت حاصل ہے جو اعلیٰ اور لذیذ آم کو پانی میں بھگوئی ہوئی املی
سے ہوتی ہے۔ حالانکہ تمام حُسن اسلام میں ہے، تمام خوبیاں اسلام میں ہیں اور یورپ نے
اصول علم میں جو کچھ سیکھا ہے اسلام اور مسلمانوں کی خوشہ چینی کر کے سیکھا ہے مگر مسلمانوں کو چونکہ
اس کا علم نہیں اس لئے وہ مغربیت کے دلدادہ ہو گئے ہیں ۔
مغربیت کے اُصول رفض اس زمانہ میں اسلام کی تعلیم بطور گل اسلام کی تعلیم بطور گل کے کہیں نہیں پائی
جاتی ، صرف ٹکڑے ٹکڑے پائی جاتی ہے اور اصل اسلامی تعلیم کو
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
در حقیقت مسلمان بھلا بیٹھے ہیں اور مغربیت ان پر غالب ہے جس کے بڑے اصول یہ ہیں :۔
(۱) مادیت (۲) اس کا لازمی نتیجہ نیشنلزم ۔ (۳) اور تمام مذہبی اور اخلاقی مسائل کو نیشنلزم
کے تابع کرنا۔
ان امور نے اخلاق، مذہب اور حقیقی قربانی اور دنیا کے امن کو بالکل برباد کر دیا ہے اور
مذاہب کی شکل کو مسخ کر دیا ہے ۔ اب اگر یورپ کے لوگ کسی چیز کا نام مذہب رکھتے ہیں تو اس
نقطہ نگاہ سے کہ وہ مذہب ان کی حکومت کو کتنا مضبوط کرتا ہے ۔ ایک ہندوستانی دماغ اس بات کو
سمجھ بھی نہیں سکتا مگر واقعہ یہی ہوتا ہے کہ جرمن میں بغاوت ہوتی ہے اور پادری جب دیکھتے ہیں
کہ عیسائیت کی تعلیم انہیں اتنا مضبوط نہیں بناتی کہ وہ بغاوت کو کچل سکیں تو بڑے آرام سے انہیں
مذہبی کتاب کے احکام میں تبدیلی کر کے ایک نیا فلسفہ پیش کر دیتے کر دیتے ہیں اور پھر چھوٹے بڑے سب
یک زبان ہو کر کہتے ہیں کہ یہ ہمارا مذہب ہے۔ ایک مسلمان اس بات کو سمجھ بھی نہیں سکتا کہ یہ کس
طرح ہو سکتا ہے؟ یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے کسی نے سو بیویاں کرنی ہوں اور وہ دیکھے کہ قرآن
میں اس کی اجازت نہیں تو بڑے آرام سے معنی و ثلث کے والی آیت کی جگہ سو عورتوں
سے نکاح کرنے والا فقرہ لکھ دے اور پھر کہے کہ میں نے اپنی کتاب کی تعلیم کے مطابق سو بیویاں
کی ہیں ۔ ہر شخص اسے کہے گا کہ تم نے اپنے ہاتھ سے ایک فقرہ لکھا ہے وہ تمہارا خیال تو قرار دیا جا
سکتا ہے مگر اسے مذہبی اجازت کس طرح قرار دیتے ہو؟ مگر یورپ والوں کی یہی حالت ہے وہ
جب دیکھتے ہیں کہ مذہب کی کسی تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں انہیں قومی لحاظ سے نقصان پہنچ سکتا
ہے تو جھٹ اس تعلیم میں تبدیلی کر دیتے ہیں اور ایک نیا فلسفہ ایجاد کر کے اس کا نام مذہب رکھ
دیتے ہیں ۔ گویا مذہب سے اتنی دوری پیدا ہو گئی ہے کہ وہ مذہب قومیت کو سمجھنے لگ گئے ہیں اور
کہتے ہیں کہ جو چیز نیشنلزم کو تقویت دے وہی خدا کا منشاء ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اخلاق ہاتھ
سے جاتے رہے ہیں اور مذہب بھی ضائع ہو گیا ہے اور نیشلوم پر مذہب کی بنیاد رکھ کر حقیقی قربانی
کی روح کو برباد کر دیا گیا ہے۔ اب ایک جرمن اس لئے قربانی نہیں کرے گا کہ بنی نوع انسان کو
اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے بلکہ اس لئے قربانی کرے گا کہ جرمن قوم کو اس سے کیا فائدہ پہنچتا ہے۔
یا ایک انگریز اس لئے قربانی نہیں کرے گا کہ دنیا کو اس کی قربانی کی ضرورت ہے بلکہ اسی وقت گا
قربانی کرے گا جب اس کی قوم کا مفاد اس کا تقاضا کرے گا۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ساتویں دور کا انقلاب احیائے تعلیم مصطفوی غرض مادیت اور نیشنلزم اور تمام مذہبی اور اخلاقی مسائل
b
کو نیشنلزم کے تابع کرنے کی روح نے دنیا کے امن کو بالکل برباد کر دیا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو موجودہ زمانہ میں جو تہذیب الہی کا ساتواں دور ہے بھیجا ہے اور
آپ کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ آپ وہ دوسری قسم کا انقلاب پیدا کریں جسے آیت
مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مثلماء کے آخری حصہ میں
بیان کیا گیا ہے۔ یعنی کبھی انقلاب اس طرح بھی پیدا کیا جاتا ہے کہ کتاب وہی واجب العمل رہتی
ہے جو پہلے سے موجود ہوگا سے موجود ہو مگر خدا تعالی دوبارہ اس کی مُردہ تعلیم کو زندہ کرنے کو زندہ کرنے کے لئے ایک انسان
اپنی طرف سے کھڑا کر دیتا ہے جو لوگوں کو پھر اس تعلیم پر از سر نو قائم کرتا ہے اور جس کی طرف
سورہ جمعہ میں بھی ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ : - هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُولًا مِّنْهُمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ :
وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ٨٠
یعنی وہ خدا ہی ہے جس نے اُمیوں میں اپنا رسول بھیجا جو ان پر آیات الہیہ کی تلاوت کرتا، ان کا
اہی میں
تزکیہ نفس کرتا اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے، اگر چہ وہ اس سے پہلے کھلی کھلی گمراہی
مبتلاء تھے اور وہ خدا ہی ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دوبارہ دنیا میں بھیجے گا اور پھر آپ کے ذریعہ
سے ایک ایسی جماعت پیدا کرے گا جو صحابہ کے رنگ میں کتاب جاننے والی پاکیزہ نفس اور علم و
حکمت سے واقف ہو گی گویا ۔ وہی کام جو آنحضرت ﷺ نے کیا نئے سرے سے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کرنا ہے ۔
صلى الله
عروسه
سورۃ صف میں بھی اس ساتویں دور کا کام بتایا گیا ہے اللہ تعالیٰ بعثت ثانیہ کے کام فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دى ودين ی
الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْكَرِةَ الْمُشْرِكُونَ
یعنی ایک دن ایسا آنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کے لائے ہوئے کلام کو ساری دنیا میں
پھیلا دے گا اور سب دوسرے ادیان پر غالب کر دے گا ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی یہی آیت الہا ما نازل ہوئی ہے تا یہ بتایا جائے کہ وہ
زمانہ جس میں اس کا ذکر تھا آ پہنچا ہے۔ پُرانے مفسرین بھی اسی امر پر متفق ہیں کہ یہ آیت آخری
زمانہ کے متعلق ہے اور کہ یہ کام مسیح موعود کے زمانہ میں ہونے والا ہے۔
غرض ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ بعثتِ اولی میں تو قیام دین کا کام مقدر تھا اور
بعثت ثانیہ میں باقی مذاہب پر اسلام کو غالب کر دینے کا کام مقدر ہے یعنی (۱) دلائل و براہین سے
ان کے متبعین کو اسلام میں داخل کرنا اور (۲) ان کی تہذیب و تمدن کو مٹا کر اسلامی تمدن اور
تہذیب کو اس کی جگہ قائم کر دینا اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے مسیح موعود کو محض اسی مقصد
کیلئے بھیجا ہے ۔ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلم تا کہ تمام دینوں پر وہ اسلام کو غالب کر دے۔
اب دیکھنا چاہئے کہ تمام ادیان پر اسلام کا کلی غلبہ کسی طرح
غلبہ اسلام کے ذرائع ا ا ا ا ا ا ر ہے؟ اگر خالی تعلیم لی جائے اور یہ خیال کیا جائے کہ ہر
مذہب کے چند آدمیوں کو ہم اپنے اندر شامل کر لیں گے تو یہ ان کے ادیان پر غلبہ نہیں کہلا سکتا
کیونکہ ادیان باطلہ بہر حال موجود رہیں گے اور وہ اسلام سے الگ ہونگے ۔ اسلام کا ان پر کوئی
غلبہ نہیں ہوگا ۔ پس لازما ماننا پڑتا ہے کہ غلبہ کے یہ معنی نہیں بلکہ غلبہ کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح آج
با وجود مذاہب کے اختلاف کے مغربی تہذیب دنیا پر غالب آئی ہوئی ہے اسی طرح ہمارا کام ہے
کہ ہم اسلامی تمدن اور اسلامی تہذیب کو اس قدر رائج کریں کہ لوگ خواہ عیسائی ہوں مگر ان کی
تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو۔ لوگ خواہ یہودی ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن
اسلامی ہو، لوگ خواہ مذہباً ہندو ہوں مگر ان کی تہذیب اور ان کا تمدن اسلامی ہو، یہ چیز ہے جس
کے پیدا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا کہ تہذیب اسلامی کو اتنا رائج
کیا جائے اتنا رائج کیا جائے کہ اگر کچھ حصہ دنیا کا اسلام سے باہر بھی رہ جائے پھر بھی اسلامی
تہذیب ان کے گھروں میں داخل ہو جائے اور وہ وہی تمدن قبول کریں جو اسلامی تمدن ہو۔
گویا جس طرح آج کل لوگ کہتے ہیں کہ مغربی تمدن بہتر ہے اسی طرح دنیا میں ایک ایسی رو
چل پڑے کہ ہر شخص یہ کہنے لگ جائے کہ اسلامی تمدن ہی سب سے بہتر ہے۔
علیہ السلام کے
انقلاب حقیقی کے متعلق حضرت مسیح موعود کے الہامات حضرت کی موعود
الہامات کو اگر دیکھا جائے تو ان میں اس دعوی کا وجود پایا جاتا ہے چنانچہ (1) حضرت مسیح موعود جاتا
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
علیہ السلام کا ایک کشف ہے جس میں آپ نے دیکھا کہ آپ فرمارہے ہیں :۔
د ہم ایک نیا نظام اور نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں ۔
،،
چشمہ مسیحی میں آپ اس کشف کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :۔
اس کشف کا مطلب یہ تھا کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا
کرے گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہوں
گے۔ ،،
(۲) پھر الہام ہے يُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَة ١٣ مسیح موعود دین کو زندہ کرے گا اور شریعت
کو قائم کرے گا۔
لد
(۳) اسی طرح الہام ہے ۔ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا " کہ یاد رکھو
اسلامی لحاظ سے دنیا مر گئی اور اب اس نے مسیح موعود کو اس لئے بھیجا ہے کہ وہ اسے دوبارہ
زندہ کرے ۔
(۴) چوتھا الہام مخالفین کی نسبت ہے کہ زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں "فَسَحِقُهُمْ
تَسْحِيقًا ۱۵ اس الہام میں اس ام اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ لوگوں کو زمانہ کے فیشن کا
خیال ہے لیکن وہ فیشن جو حقیقی حیات پیدا کرتا ہے اس سے دور جا پڑے ہیں اس لئے وہ
پیس دیئے جائیں گے اور دعا سکھائی گئی ہے کہ کہو اے خدا ! تو ان لوگوں کو مٹا دے اور نوح
کے زمانہ کی طرح ان پر تباہی لا تا مغربی تمدن اور مغربی تہذیب کی جگہ دنیا میں اسلامی
حمدن اور اسلامی تہذیب قائم ہو۔
(۵) پانچواں الہام ہے ۔ مَا أَنَا إِلَّا كَالْقُرْآنِ وَسَيَظْهَرُ عَلَى يَدَيَّ مَا ظَهَرَ
مِنَ الْفُرْقَانِ ۵۲ کہ اے مسیح موعود ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں تو قرآن کی طرح
ہوں جس طرح قرآن نے پہلے زمانہ میں تبدیلی کی ہے ویسی ہے تبدیلی میرے زمانہ میں
بھی ہوگی ۔
(۶) چھٹا الہام ہے۔ آسمانی بادشاہت ۵۷ یعنی خدا کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کیا
جائے گا ۔
ان آیات والہامات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی
غرض یہ ہے کہ موجودہ مغربی تہذیب کے دور کو مٹا کر اسلام کے عقائد ، اس کی شریعت ، اس کے
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
حمد ن اس کی تہذیب اس کے علوم اس کے اقتصاد اس کی سیاست اس کی معاشرت اور اس کے
اخلاق کو قائم کیا جائے ۔ اس تبدیلی کا کچھ حصہ شخصی ہے جیسے نمازیں پڑھنا یا روزے رکھنا اور کچھ
قومی ۔ شخصی حصہ تو وعظ اور شخصی کوشش کو چاہتا ہے یعنی لوگوں کو کہا جائے کہ وہ نمازیں پڑھیں، وہ
روزے رکھیں ، وہ حج کریں ، وہ صدقہ و خیرات دیں اور پھر جو لوگ اس وعظ ونصیحت سے متاثر
ہوں وہ اپنے اپنے طور پر نیکی کے کاموں میں مشغول ہو جائیں لیکن قومی حصہ ایک زبردست نظام
چاہتا ہے مثلاً اگر ہم خود نمازیں پڑھنے والے ہوں تو یہ ضروری نہیں کہ باقی بھی نمازیں پڑھنے
والے ہوں ۔ اگر اور کوئی بھی شخص نماز نہیں پڑھتا تو ہماری اپنی نماز ہی ہمارے لئے کافی ہوگی ۔
لیکن بعض احکام ایسے ہیں جو ایک نظام چاہتے ہیں اور ہم انہیں اس وقت تک بجا نہیں لا سکتے جب
تک دوسرے بھی وہی کام نہ کریں ۔ جیسے نماز ہے یہ اکیلے تو ہم پڑھ سکتے ہیں لیکن با جماعت نماز
اس وقت تک نہیں پڑھ سکتے جب تک دوسرا شخص ہمارے ساتھ نہ ہو۔ پس نماز با جماعت ایک
نظام چاہتی ہے ۔ یعنی ضروری ہے کہ ایک امام ہو اور اس کے پیچھے ایک یا ایک سے زائد مقتدی
ہوں ۔ بیسیوں اور احکام ایسے ہیں جو ایک زبردست نظام چاہتے ہیں ایسا نظام کہ جس میں انکار
کی کوئی گنجائش نہ ہو۔
عقائد کے میدان میں جماعت احمد یہ کی فتح اس وقت ہماری جماعت ہر و ثابت ہے
عقائد کے میدان میں عظیم الشان فتح حاصل کر چکی ہے اور ہماری اس فتح کا دشمن کو بھی اقرار ہے۔
چنانچہ دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب کہا کہ مسیح ناصری فوت ہو چکے ہیں تو تمام
ہو ۔ غیر احمدی یک زباں ہو کر پکار اٹھے کہ یہ کفر ہے یہ کفر ہے ۔ چنانچہ اسی بناء پر انہوں نے آپ پر
گھر کے فتوے لگائے اور یہ کہا کہ آپ مسیح کی جنگ کرتے ہیں ۔ مگر آج چلے جاؤ دنیا میں، تعلیم
یافتہ لوگوں میں سے بہت سے ایسے نظر آئیں گے جو انہیں اب مردہ ہی یقین کرتے ہیں اور اکثر
ایسے نظر آئیں گے جو گومنہ سے اقرار نہ کریں مگر یہ ضرور کہیں گے کہ مسیح زندہ ہو یا مر گیا ہو، ہمیں
اُس سے کیا تعلق ہے؟ یہ کونسی ایسی اہم بات ہے کہ ہم اس کے پیچھے پڑیں؟ یہ تبدیلی بتاتی ہے کہ
دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ اب اس حربہ سے وہ ہمارے مقابلہ میں نہیں لڑ سکتا۔
پھر دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جو کفر کا فتوی لگا اس میں کفر کی ایک وجہ یہ بھی قرار
دی گئی تھی کہ آپ قرآن مجید میں ناسخ و منسوخ کے قائل نہیں ۔ گزشتہ علماء سے بعض تو گیارہ سو
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
آیتوں کو منسوخ قرار دیتے تھے ، بعض چھ سو آیتوں کو منسوخ سمجھتے تھے اور بعض اس سے کم آیتیں
منسوخ بتلاتے تھے ۔ یہاں تک کہ تین آیتوں کے نسخ کے قائل تو وہ بھی تھے جو نسخ کے جواز کو
خطرناک خیال کرتے تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا یہ سب لغوا اور بیہودہ باتیں ہیں،
سارا قرآن ہی قابل عمل ہے۔ اور پھر جن آیتوں پر اعتراض کیا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ یہ منسوخ
ہیں ، ان کے آپ نے ایسے عجیب و غریب معارف بیان فرمائے کہ یوں معلوم ہونے لگا کہ اصل
آیتیں قرآن کی تو تھیں ہی یہی اور ایک ایسا مخفی خزانہ ان میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
نکال کر باہر رکھ دیا کہ دنیا حیران ہوگئی کہ اب تک یہ امور ہماری نظروں سے کیوں پوشیدہ تھے لیکن
اُس وقت جب آپ نے یہ باتیں کہیں آپ پر کفر کے فتوے لگائے گئے آپ کو بُرا بھلا کہا گیا اور
آپ کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلایا گیا ۔ حالانکہ یہ ایسا لطیف نکتہ تھا کہ اگر دنیا کی کسی عقلمند قوم
کے سامنے اسے پیش کیا جاتا تو اس پر شادی مرگ کی کیفیت طاری ہو جاتی مگر آج جاؤ اور دیکھو کہ
مسلمانوں کی کیا حالت ہے۔ تمہیں نظر آئے گا کہ سو میں سے ننانوے مولوی کہہ رہا ہے کہ قرآن
کی کوئی آیت منسوخ نہیں اور وہ انہی آیتوں کو جن کو پہلے منسوخ کہا کرتے تھے قابل عمل قرار
دیتے اور ان کے وہی معنی کرتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئے ۔
غلبہ احمدیت اور عمل کا میدان غرض عقائد کے بارہ میں تو ہم نے مخالفین کو ہر میدان میں شکست دی ہے لیکن جہاں عقائد
کے میدان میں ہم نے مخالفوں پر عظیم الشان فتح حاصل کی ہے وہاں عمل کے میدان میں ہمیں یہ
بات نظر نہیں آتی اور ہم کم سے کم دنیا کے سامنے یہ امر دعوی سے پیش نہیں کر سکتے کہ اس میدان
میں بھی ہم نے اپنے مخالفوں کو شکست دے دی ہے اور بجائے کسی اور نظام کے اسلامی نظام قائم
کر دیا ہے۔
کامل تنظیم اور عملی تکمیل اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ میںنے بتایا ہے علی حمیل بغیر
میں ایسی کامل تنظیم کے نہیں ہو سکتی جس میں انکار کی کوئی گنجائش
سی
نہ ہو مگر اس وقت تک ہماری جماعت صرف عقائد کی درستی، شخصی جد و جہد اور چندہ جمع کرنے کا
کام کر سکی ہے حالانکہ شخصی جد و جہد کبھی نظام کامل کے قیام میں کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ :۔
(1) اکثر لوگ شریعت کے غوامض سے واقف نہیں ہوتے اس لئے ان کی جد و جہد ناقص ہوتی ہے
اور وہ شریعت کو دنیا میں قائم نہیں کر سکتے کیونکہ کئی مسئلے انہیں معلوم ہی نہیں ہوتے جس کا
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سو میں سے دس مسائل تو وہ قائم کرتے ہیں مگر نوے چھوڑ جاتے ہیں ۔
(۲) دوسرے جو لوگ واقف ہوتے ہیں ان میں سے ایک حصہ سست بھی ہوتا ہے اور ایک حد
تک تحریک اور تحریص اور خارجی دباؤ کا محتاج ہوتا ہے اور قوم کو انہیں نوٹس دینا پڑتا ہے کہ
اگر ہمارے ساتھ ملنا چاہتے ہو تو عملی رنگ میں کام کرو نہیں تو ہم سے الگ ہو جاؤ۔
(۳) تیسرے جو لوگ نا واقعی سے یا سستی سے شریعت کے خلاف چلیں، ان کا بہت برا اثر
دوسروں پر پڑتا ہے اور وہ ان کو دیکھ کر بعض دفعہ اسی کو اپنا دین سمجھ لیتے ہیں مثلاً اگر کوئی
کامیاب تاجر ہوا اور اس نے دین کے کسی مسئلہ پر عمل کرنے میں سستی کی ہو تو لوگ اس کی
مثال دیکر کہنے لگ جاتے ہیں کہ اتنا بڑا آدمی ہو کر بھلا یہ دین میں سستی کر سکتا ہے؟ اور
اس طرح اس کے غلط عمل کو دین سمجھ لیا جاتا ہے حالانکہ بالکل ممکن ہے ایک شخص بڑا تاجر ہو
یا بڑا دولتمند ہو لیکن دین کے معاملہ میں وہ بالکل جاہل ہوا اور ایک فقیر اور کنگال شخص زیادہ
دیندار اور زیادہ مسائلِ شرعیہ سے واقف ہو۔ پس ایسے لوگوں کا دوسروں پر بہت بُرا اثر
پڑتا ہے اور بعض دفعہ وہ انہی کی غلط باتوں کو دین سمجھنے لگ جاتے ہیں اور یا پھر بعض دفعہ یہ
اثر قبول کرتے ہیں کہ فلاں شخص فلاں حکم نہیں مانتا تو ہم کیوں مانیں؟ اور بعض بظاہر بڑے
آدمیوں کی نقل ان کے اتباع کی دینی حالت کو بھی خراب کر دیتی ہے۔
(۴) چوتھے جن کو واقفیت ہو اور وہ شریعت پر عمل بھی کرنا چاہیں ، وہ بھی ایک حصہ احکام پر عمل کر
نہیں سکتے جب تک نظام مکمل نہ ہو کیونکہ بعض احکام دو فریق سے متعلق ہوتے ہیں ، ایک
فریق عمل نہ کرے تو دوسرا بھی نہیں کر سکتا جیسے میں نے بتایا ہے کہ نماز با جماعت اسی وقت
پڑھی جا سکتی ہے جب کم سے کم دو آدمی ہوں ۔ اگر ایک آدمی ہو اور وہ نماز با جماعت
پڑھنے کی خواہش بھی رکھتا ہو تو اس وقت تک جماعت سے نماز نہیں پڑھ سکتا جب تک دوسرا
آدمی اس کے ساتھ نماز پڑھنے کو تیار نہ ہو۔ یا مثلاً ایک شخص کو روپیہ قرض لینے کی ضرورت
پیش آ جائے اور وہ کسی سے مانگے تو اگر وہ دونوں مسلمان ہوں اور دونوں اس امر کے
قائل ہوں کہ سود لینا اور دینا منع ہے، تب وہ سود سے بچے رہیں گے لیکن اگر ان میں سے
ایک شخص اس کا قائل نہیں تو وہ مثلاً سو یا دو سو روپیہ قرض دے کر کہہ دے کہ اس پر چار آ نہ
سینکڑہ سود لگے گا تو روپیہ لے کر یہ مجبور ہو جائے گا کہ سود ادا کرے ۔ یا مثلاً ورثہ کے احکام
ہیں اگر پنجاب کا ایک باپ کہتا ہے کہ میں اپنی جائداد اپنی اولاد میں شریعت کے مطابق
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
تقسیم کروں گا اس پر جھٹ بیٹا کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے میں یہ تقسیم نہیں ہونے دوں گا یا
بیوی اس کی مخالف ہو جاتی ہے اور کہتی ہے کہ میں یہ تقسیم نہیں ہونے دوں گی، جس طرح عام
رواج ہے اسی طرح تقسیم کرو تو با وجود رو تو با وجود خواہش کے وہ اس حکم پر عمل نہیں کر نہیں کر سکے گا کیونکہ
قانون اس کے مخالفوں کے حق میں ہے۔ اسی طرح کئی سیاسی احکام ہیں جو ایک کامل نظام
کے مقتضی ہیں اور اگر نظام نہ ہو تو ان پر عمل نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً شریعت نے کہا ہے کہ بھاؤ
مقرر کئے جائیں اور اس اس رنگ میں مقرر کئے جائیں ۔ اب اگر کوئی نظام نہ ہو تو اکیلا
انسان کہاں بھاؤ مقرر کرا سکتا ہے ۔ پس جب تک نظام نہ ہو جو دونوں فریق کو مجبور کرے
صرف ایک فریق با وجود علم اور ارادہ کے اس پر عمل نہیں کر سکتا۔
(۵) پھر نئی جماعت کے لئے یہ بھی مشکل ہوتی ہے کہ ابتدائی صحابہ ہی اصل تعلیم کو جاری کر سکتے
ہیں ۔ اگر ان کے زمانہ میں عمل نہ ہو تو پھر کوئی صورت باقی نہیں رہتی اور لوگ کہہ دیتے ہیں
کہ جب صحابہ نے :
ابہؓ نے جو اتنے بڑے بڑا ، بزرگ تھے یہ نظام جاری نہیں کیا تو ہم کیوں کریں؟
(۶) چھٹی بات یہ ہے کہ جب تک اپنا نظام قائم نہ کیا جائے پرانا نظام مٹ ہی نہیں سکتا ۔ آخر
جب تک ہم اپنے نظام کا کوئی اعلیٰ نمونہ نہ دکھائیں پرانی چیز کو لوگ کیوں چھوڑیں ؟ وہ جب
تک ہم اپنے نظام کا بہتر نمونہ ان کے سامنے پیش نہ کریں، اس بات پر مجبور ہوتے ہیں کہ
پرانے نظام کو ہی اختیار کئے رہیں پھر اس کے علاوہ ایک خطر ناک بات یہ ہے کہ خود اپنے
آدمی اس کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں اس لئے بغیر نظام کے وہ مقصود پورا ہی نہیں ہو سکتا
اور وہ انقلاب جو مطلوب ہے کبھی رونما ہی نہیں ہو سکتا۔
انقلاب حقیقی کے قیام میں ہمارا کام پس جبکہ انقلاب پیدا کرنے کیلئے یعنی میں ہمارا کام اپنانے لئے
نظام کو مٹانے اور نئے نظام
نظام کو
قائم کرنے کیلئے اور اس حد تک قائم کرنے کیلئے کہ نیا آسمان اور نئی زمین پیدا ہو جائے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام تشریف لائے ہیں تو سوال یہ ہے کہ ہم نے اس بارہ میں کیا کام کیا
ہے؟ تم جانے دو معترضین کے سوالات کو ، آؤ ہم سب احمدی مل کر یہ بات سوچیں کہ کیا واقع میں
اگر بیرونی دنیا سے کوئی شخص ہندوستان میں آ جائے اور اسے احمدی اور غیر احمدی کا کوئی فرق
معلوم نہ ہوا اور فرض کرو کہ وہ بہرہ بھی ہے اور لوگوں سے سن کر بھی معلوم نہ کر سکتا ہو کہ فلاں احمدی
ہیں اور فلاں غیر احمدی اور فرض کرو کہ وہ گونگا بھی ہو اور خود بھی دریافت نہ کر سکتا ہو لیکن اس کی
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
آنکھیں ہوں جن سے وہ دیکھے اور اس کا دماغ ہو جس سے وہ سے ہ سمجھے تو کیا وہ ہم کو دیکھ کر کہہ سکتا ہے
کہ ان لوگوں کا آسمان اور ان لوگوں کی زمین اور ہے اور دوسرے لوگوں کا آسمان اور ، اور
دوسرے لوگوں کی زمین اور ہے؟ یا وہ کچھ بھی نہیں سمجھے گا اور وہ کہے گا کہ غیر احمد یوں میں سے بھی
کچھ لوگ نمازیں پڑھتے ہیں اور کچھ نہیں پڑھتے اسی طرح احمد یوں میں سے بھی کچھ لوگ نمازیں
پڑھتے ہیں اور کچھ نہیں پڑھتے ان میں بھی بعض کمزور اور بداعمال ہیں اور ان میں بھی بعض کمزور
اور بداعمال ہیں اور اگر وہ یہی نتیجہ نکالے تو بتلا ؤ وہ کب اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ جماعت احمد یہ کا
آسمان نیا ہے اور جماعت احمدیہ کی زمین نئی ہے ؟ پس سو چو اور غور کرو کہ ہم نے اس وقت تک کیا
کیا ہے؟ ہم نے کچھ مسئلے سمجھ لئے ہیں، کچھ چندے دے دیتے ہیں اور کچھ ذاتی اصلاح کر لیتے
ہیں اور زیادہ سے زیادہ غیر احمدیوں میں اور ہم میں اگر کوئی فرق نکل سکتا ہے تو یہ کہ غیر احمد یوں
میں زیادہ لوگ جھوٹ بولنے والے ہوتے ہیں مگر ہم میں کم لوگ جھوٹ بولتے ہیں ، ان میں سے
اکثر تارک نماز ہوتے ہیں اور ہم میں سے اکثر نمازیں پڑھنے والے ہوتے ہیں لیکن ایک حصہ ہم
میں بھی تارک الصلواۃ لوگوں کا ہوتا ہے۔ پھر وہ تبلیغ نہیں کرتے اور ہم میں سے اکثر تبلیغ کرتے
ہیں ، وہ قرآن بہت کم جانتے ہیں اور ہماری جماعت کے لوگ نسبتاً زیادہ قرآن جانتے ہیں لیکن
شکل وہی ہے، طرز وہی ہے، چیز وہی ہے، پس آسمان کس طرح بدل گیا اور زمین کس طرح بدل
گئی؟ بلکہ ہماری حالت تو یہ ہے کہ ابھی تک ہم پرانے نظام سے نفرت بھی پیدا نہیں کر سکے ۔ ابھی
تک ہمارے بعض نو جوان مغربیت کے دلدادہ ہیں ، وہ مغربی فیشن کی تقلید میں اسلامی تمدن اور
اسلامی تہذیب کو فراموش کئے ہوئے ہیں اور بجائے اس کے کہ ہم دشمن کو مٹا دیتے، اس کی
تہذیب کو پارہ پارہ کر دیتے اور اس کے تمدن کی بجائے اسلامی تمدن قائم کر دیتے ، اسی کوشش
میں لگے رہتے ہیں کہ ہمارے فلاں آدمی کو جو دشمن چھین کر لے گیا ہے اسے ہم واپس لائیں لیکن
ہم جو نہی اسے واپس لاتے ہیں دشمن ہمارے دس آدمی اور چھین کر لے جاتا ہے اور ہماری تمام
کوشش اور ہماری تمام سعی پھر اسی کام میں صرف ہو جاتی ہے کہ انہیں دشمن سے واپس لائیں ۔ پس
بجائے دشمن کے تمدن کو مٹانے کے اپنے آدمیوں کو چھڑانے میں ہی ہم لگے رہتے ہیں ۔ پس
ضرورت ہے کہ ہم اس نہایت ہی اہم امر کی طرف توجہ کریں اور دنیا کے تمدن اور دنیا کی تہذیب
کو بدل کر اسلامی تمدن اور اسلامی تہذیب اس کی جگہ قائم کریں۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
انقلاب حقیقی کے قیام میں حضرت ممکن ہے کوئی کہے کہ آپ نے الہامات تو سنا دیئے اور قرآن کریم کی آیات سے بھی
مسیح موعود علیہ السلام کا حصہ استدلال کر لیا مگر کیا آپ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے زیادہ الہامات سمجھتے ہیں یا ان سے زیادہ قرآن جانتے ہیں؟ اور اگر
نہیں تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیوں اس کی ابتداء نہ کی ؟
سواس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے واضح الہاموں میں اس
کی ابتداء رکھ دی گئی ہے اور بار بار آپ نے اپنی تحریرات میں اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔
چنانچہ آپ نے خود فرمایا ہے کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ گویا آسمان اور
زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہونگے ۔ اسی طرح کئی الہامات و مکاشفات کے
ذریعہ سے آپ نے اپنے اس منصب کو بیان کیا ہے۔ پس جب اس کی ابتدا ہو چکی تو ابتدا کیلئے یہ
ضروری نہیں ہوتا کہ فوراً تکمیل تک پہنچ جائے ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ قرآن کریم کے ایک حکم کے
مطابق جو الہام میں بھی آپ پر نازل ہوا۔ آپ نے اس کام کو ترتیب کے ساتھ کرنا شروع کیا تھا
مگر آپ کی وفات کے بعد وہ رشتہ ترتیب کا ہمارے ہاتھ سے کھویا گیا یا شاید اللہ تعالیٰ کا منشاء خود
اس قدر وقفہ دینے کا تھا اور وہ حکم یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ گزرع اخرج شطاء
فَازَرَةً فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَه
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةٌ وَأَجْرًا
عظيما ۱۸ که مسیح موعود کے زمانہ میں انقلاب کے چار دور ہونگے ۔ اوّل اخرج شطاء
یعنی اصول بیان کئے جائیں گے اور اس وقت ایسی ہی حالت ہو گی جیسے بیج زمین میں سے اپنا سر
نکالتا ہے اور وہ حالت نہیں ہوگی جو اسلام کے پہلے دور میں تھی ۔ اور جسے اللہ تعالیٰ نے یوں بیان
فرمایا ہے کہ آتی امْرُ اللهِ و یا اتى اللهُ بُنْيَانَهُمْ 2 بلکہ وہاں ترتیب ہوگی اور تدریجی
ترقی ہوگی ۔ پہلے ایمان کا ایک بیج ہوگا جو قلوب کی زمین میں بویا جائے گا ، پھر وہ بیج آہستہ آہستہ
اگنا شروع ہوگا اور اُس کی بیج کی شکل نہیں رہے گی بلکہ روئیدگی کی شکل ہو جائے گی ، اس کے بعد
ترقی کا دوسرا دور آئے گا جسے خدا تعالیٰ نے ازرہ کے لفظ میں بیان فرمایا ہے کہ اس وقت وہ پودا
مضبوط ہو جائے گا اور اجرائے شریعت عملی طور پر کر دیا جائے گا، پھر تیسرا دور اس وقت آئے گا
جب اشتغلظ کی پیشگوئی پوری ہوگی یعنی وہ کمزور پودا موٹا ہو جائے گا اور وہی تحریک جو
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
پہلے معمولی نظر آتی تھی اور دُنیا کے تھوڑے حصہ پر حاوی تھی تمام دنیا پر حاوی ہو جائے گی اور لوگ
جُوں جُوں احمدی بنتے چلے جائیں گے وہ تعلیم بھی سب عالم میں پھیلتی چلی جائے گی ۔ گویا
استغلظ میں انتشار في العالم کی پیشگوئی کی گئی ہے اور پھر چوتھا دور اس وقت آئے گا جب
فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِسم کا نظارہ نظر آنے لگ جائے گا یعنی اسلامی بادشاہتیں قائم ہو
جائیں گی اور وہ تھوڑے سے اسلامی مسائل جو خالص اسلامی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی
عملی رنگ میں جاری ہو جائیں گے اور تمام دنیا کا ایک ہی تمدن ہوگا اور ایک ہی تہذیب ۔ یہ
فَاسْتَوَى عَلى سُوقِهِ کے الفاظ ایسے ہی ہیں جیسے اللہ تعالیٰ کے متعلق قرآن کریم میں آتا
ہے کہ اُس نے عرش پر استوی کیا ۔ پھر فرماتا ہے کہ اسلامی تمدن جو احمدیت کے ذریعہ سے
قائم کیا جائے گا اتنا شاندار اور اتنا اعلیٰ ہوگا کہ يُعْجِبُ الزراع دوسری قوموں اور تمدنوں
کی آنکھیں کھول دے گا اور وہ حیران ہو ہو کر احمدیت کی کھیتی کو دیکھیں گے اور کہیں گے کہ یہ کھیتی
تو بڑی اچھی ہے۔ یہ وہی بات ہے جو قرآن کریم نے ان الفاظ میں بیان فرمائی ہے کہ رُبما
يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُ وا لَوْ كَانُوا مُسْلِمين او که رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام
کی تعلیم کو عملی رنگ میں جب دنیا میں قائم کر دیا تو کئی دفعہ ایسا ہوا کہ کفار نے بھی اپنی مجالس میں کہا
کہ ہے تو یہ جھوٹا مگر اس کی تعلیم بڑی اعلیٰ ہے اور ان کے دلوں میں بھی خواہش پیدا ہوئی کہ کاش
وہ مسلمان ہوتے ۔ اسی طرح فرماتا ہے جب احمدیت کے ذریعہ سے اسلامی تمدن تمام دنیا میں
قائم کر دیا گیا اور اسلامی حکومتیں اقطار عالم پر چھا گئیں تو يُعْجِبُ الزراع دوسرے مذہبوں
والے کہیں گے کہ اب اس کا مقابلہ نہیں ہو سکتا ۔ ليغيظ بِهِمُ الْكُفَّاره مگر جو عنيد اور
شدید دشمن ہونگے وہ تو اس انقلاب کو دیکھ کر مر ہی جائیں گے اور کہیں گے کہ اب ہم سے کچھ بھی
نہیں ہو سکتا۔ پہلے جن لوگوں کا ذکر تھا وہ ایسے ہیں جن کی فطرت صحیحہ زندہ ہو گی ۔ وہ اس نظام کی
برتری اور فوقیت کا اقرار کریں گے اور کہیں گے کہ کاش ہمیں بھی ایسے نظام میں شامل ہونے کا
موقع ملتا ۔ مگر جو شدید دشمن ہونگے وہ ہاتھ کاٹنے لگیں گے اور کہیں گے کہ اب ہماری فتح کی کوئی
صورت نہیں ۔ پس مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں پہلا دور تھا کہ پنیری نکل رہی تھی مگر اب
وقت آ گیا ہے کہ دوسرا دور شروع ہوتا کہ اُن لوگوں کی موجودگی میں جنہوں نے نورِ نبوت سے
براہ راست حصہ لیا ہے یہ کام مکمل ہو جائے ۔ اگر یہ کام آج نہ ہوا تو پھر کبھی بھی نہیں ہو سکے گا۔