خلافت راشدہ

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 10

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کہا کہ اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ اس نے تم میں اپنے انبیاء مبعوث کئے
وَجَعَلَكُمْ مُّلُوْگا اور اس نے تم کو بادشادہ بنایا ۔ اب کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ سب بنی
اسرائیل بادشاہ بن گئے تھے ۔ یقیناً بنی اسرائیل میں بڑے بڑے غریب بھی ہوں گے مگر موسی ان
سے یہی فرماتے ہیں کہ وجَعَلَكُمْ مُلُوكًا اس نے تم سب کو بادشاہ بنایا۔ مراد یہی ہے کہ
جب کسی قوم میں سے بادشاہ ہو تو چونکہ وہ قوم ان انعامات اور فوائد سے حصہ پاتی ہے جو
بادشاہت سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے بالفاظ دیگر ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ بادشاہ ہوگئی ( غرض
جب جَعَلَكُمْ مُلُوكًا کی موجودگی کے باوجود اس آیت کے یہ معنی نہیں کئے جاتے کہ
ہر یہودی بادشاہ بنا تو وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْاهم سے یہ کیونکر نتیجہ نکال لیا
جاتا ہے کہ یہ وعدہ بعض افراد کے ذریعہ پورا نہیں ہونا چاہئے بلکہ اُمت کے ہر فرد کو خلافت کا
انعام ملنا چاہئے ۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ یہود کے متعلق جب اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ
جَعَلَكُمْ مُلُوكًا تو مفسرین نہایت ٹھنڈے دل کے ساتھ یہ کہہ دیتے ہیں کہ گو بادشاہت
چند افراد کو ہی ملی مگر چونکہ اُن کے ذریعہ قوم کا عام معیار بلند ہو گیا اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان
سب کو بادشاہت ملی ۔ مگر جب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وعد اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ تو کہنے لگ جاتے ہیں کہ یہ وعدہ سب
قوم سے ہے ہم یہ تسلیم نہیں کر سکتے کہ بعض افراد کے ذریعہ یہ وعدہ پورا ہوا حالانکہ اگر اس اس سے
قومی غلبہ ہی مراد لے لیا جائے تو بھی ہر مومن کو یہ غلبہ کہاں حاصل ہوتا ہے۔ پھر بھی ایسا ہی ہوتا
ہے کہ بعض کو غلبہ ملتا ہے اور بعض کو نہیں ملتا ۔ صحار صحابہ میں سے بھی کئی ایسے تھے جو قومی غلہ جو قومی غلبہ کے زمانہ
میں بھی غریب ہی رہے اور ان کی مالی حالت کچھ زیادہ اچھی نہ ہوئی ) حضرت ابو ہریرہ کا ہی لطیفہ
ہے۔ جب حضرت علیؓ
معاویہ کی آپس میں جنگ ہوئی اور صفین کے مقام پر دونوں
لشکروں نے ڈیرے ڈال دیئے تو باوجود اس کے کہ حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کے کیمپوں میں
ایک ایک میل کا کا فاصلہ تھا جب نماز کا وقت آتا تو حضرت ابو ہریرہ حضرت ابو ہریرہ حضرت علیؓ کے کیمپ میں آ
جاتے اور جب کھانے کا وقت آتا تو حضرت معاویہ کے کیمپ میں چلے جاتے ۔ کسی نے اُن سے
کہا کہ آپ بھی عجیب آدمی ہیں اُدھر حضرت علیؓ کی مجلس میں چلے جاتے ہیں اور اِدھر معاویہؓ کی
مجلس میں شریک ہو جاتے ہیں۔ یہ کیا بات ہے؟ وہ کہنے لگے ۔ نماز علی کے ہاں اچھی ہوتی ہے اور
اور معاد

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کھانا معاویہؓ کے ہاں اچھا ملتا ہے ۔ اس لئے جب نماز کا وقت ہوتا ہے میں اُدھر چلا جاتا ہوں اور
جب روٹی کا وقت آتا ہے تو اِدھر آ جاتا ہوں ۔ معاو معاویہؓ کے ہاں سے انہیں چونکہ کھانے کیلئے پلاؤ
اور تنجن وغیرہ ملتا تھا اس لئے وہ اُس وقت اُدھر چلے جاتے مگر نماز چونکہ حضرت علی کی رقت اور
سوز والی ہو ہوتی تھی اس لئے نماز کے وقت وہ آپ کے ساتھ شریک ہو جاتے ۔
ہمارے بعض غیر مبائع دوستوں کا بھی ایسا ہی ایک غیر مبالغ دوست کا لطیفہ حال ہے بلکہ اُن کا لطیفہ تو ابو ہریرہ کے لطیفے سے
بھی بڑھ کر ہے۔ میں ایک دفعہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے ہاں بیٹھا ہوا تھا کہ کسی دوست
نے ایک غیر مبالع کے متعلق بتایا کہ وہ کہتے ہیں عقائد تو ہمارے ہی درست ہیں مگر دعا ئیں
میاں صاحب کی زیادہ قبول ہوتی ہیں ۔ گویا جیسے ابو ہریرہ نے کہا تھا کہ روٹی معاویہ کے ہاں سے
اچھی ملتی ہے اور نماز علی کے ہاں اچھی ہوتی ہے۔ اسی طرح اُس نے کہا عقائد تو ہمارے ٹھیک ہیں
مگر دعا ئیں ان کی قبول ہوتی ہیں ۔
غرض قوم میں بادشاہت کے آجانے کے باوجود پھر بھی کئی لوگ غریب ہی رہتے ہیں مگر کہا
یہی جاتا ہے کہ وہ قوم بادشاہ ہے حالانکہ بادشاہ ایک ہی ہوتا ہے باقی سب بادشاہ نہیں ہوتے ۔
اسی طرح یہود کے متعلق یہ کہا گیا کہ جَعَلَكُمْ مُلُوكًا - اگر یہی ضروری ہے کہ جب خدا یہ
کہے کہ میں نے تم کو بادشاہ بنایا تو قوم کا ہر فرد بادشاہ بنے تو ثابت کرنا چاہئے کہ ہر یہودی کو خدا
نے بادشاہ بنایا۔ مگر ایسا کوئی ثابت نہیں کر سکتا بلکہ یہی کہا جاتا ہے کہ جب کسی قوم میں سے بادشاہ
ہو تو چونکہ وہ تمام قوم بادشاہت کے فوائد سے حصہ پاتی ہے اس لئے ہم دوسرے الفاظ میں یہ بھی
کہہ سکتے ہیں کہ وہ قوم بادشاہ ہوگئی ۔ اسی طرح جب کسی قوم میں سے بعض افراد کو خلافت مل
جائے تو یہی کہا جائے گا کہ اُس قوم کو وہ انعام ملا۔ یہ ضروری نہیں ہوگا کہ ہر فرد کو یہ انعام ملے ۔
دوسری مثال اس کی یہ آیت ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا
بِمَا أَنزَلَ اللهُ قَالُوْا نُؤْمِنُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَ يَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَةً ٥٩
کہ جب یہود سے یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن میں جو کچھ اُترا ہے اُس پر ایمان لاؤ تو وہ کہتے ہیں
نُؤْمِنُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا ہم تو اس پر ایمان لائیں گے جو ہم پر نازل ہوا ہے۔ اب یہ
امر صاف ظاہر ہے کہ وحی اُن پر نہیں اتری تھی بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اتری تھی ۔ مگر
وہ کہتے ہیں ہم پر اُتری گویا وہ حضرت موسیٰ یا دیگر انبیاء علیہم السلام کے کلام کے متعلق

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اُنْزِلَ عَلَيْنَا کہتے ہیں حالانکہ وہ کلام اُن پر نہیں بلکہ اُن کے انبیاء پر اتر اتھا۔ پس بعض افراد
پر جو ایسا انعام نازل ہو جس سے ساری قوم کو فائدہ پہنچتا ہو تو یہی کہا جاتا ہے کہ وہ ساری قوم کو
ملا۔ مثلاً زید کے پاس روپیہ ہو تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سارا شہر دولتمند ہے لیکن اگر شہر میں ایک عالم
بھی ایسا ہو جو درس و تدریس کے ذریعہ لوگوں کی علمی خدمت کر رہا ہو تو اس شہر کو عالموں کا شہر کہہ
دیا جاتا ہے۔ اس کی موٹی مثال یہ ہے کہ قادیان میں ہر قسم کے لوگ موجود ہیں ۔ عالم بھی ہیں
جاہل بھی ہیں ، دُکاندار بھی ہیں، مزدور بھی ہیں، پڑھے لکھے بھی ہیں اور ان پڑھ بھی ہیں ، مگر
ارد گرد کے دیہات میں قادیان کے جب بھی دو چار آدمی چلے جائیں ۔ تو وہ کہنے لگ جاتے ہیں
کہ قادیان کے مولوی‘ آ گئے چاہے وہ اینٹیں ڈھونے والے مزدور ہی کیوں نہ ہوں ۔ اس کی
وجہ یہی ہے کہ قادیان میں ہر وقت علم کا چرچا رہتا ہے اور اس علمی چرچے کی وجہ سے قادیان کے
ہر آدمی کو مولوی کہہ دیا جاتا ہے۔ جیسے باپ حکیم ہوتا ہے تو بیٹا خواہ طِبّ کا ایک حرف بھی نہ جانتا
ہوا سے لوگ حکیم کہنے لگ جاتے ہیں ۔ تو جہاں شدید نسبت ہوتی ہے وہاں اس نسبت کو ملحوظ رکھا
جاتا ہے اور اُس کی وجہ سے افراد بھی اس میں شریک سمجھے جاتے ہیں ۔ جب کسی نبی پر خدا کا کلام
نازل ہو تو وہ نبی جس قوم میں سے ہو اس کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ اس پر خدا کا کلام نازل ہوا
حالانکہ کلام نبی پر نازل ہوتا ہے۔ اسی طرح قوم میں سے کوئی بادشاہ ہو تو ساری قوم کو بادشاہ سمجھا
جانے لگتا ہے ۔ انگلستان میں کئی ایسے غریب لوگ ہیں جو دوسروں سے بھیک مانگتے ہیں لیکن
ہندوستان میں اگر وہاں کا ایک چوہڑا بھی آجائے تو اسے لوگ دور سے سلام کرنے لگ جاتے
ہیں ۔ پولیس والے بھی خیال رکھتے ہیں کہ ” صاحب بہادر کی کوئی ہتک نہ کر دے حالانکہ اپنے
ملک میں اُسے کوئی اعزاز حاصل نہیں ہوتا مگر چونکہ قوم کے بعض افراد کو بادشاہت مل گئی اس لئے
قوم کا ہر فرد معزز سمجھا جانے لگا ۔
۔
کچھ عرصہ ہوا ہندوستان کے ایک راجہ صاحب ولایت گئے ۔ جب وہاں سے واپس آئے
اور بمبئی میں پہنچے تو انہیں کوئی ضروری کام تھا اس لئے انہوں نے چاہا کہ بندرگاہ سے جلدی نکلنے کی
اجازت مل جائے۔ پاسپورٹ دیکھنے پر ایک انگریز مقرر تھا۔ وہ جلدی سے پاسپورٹ لے کر
آگے بڑھے اور کہا کہ میرا پاسپورٹ دیکھ لیجئے مجھے ایک ضروری کام ہے اور میں نے جلدی جانا
ہے مگر اس نے کہا ٹھہرو میں باری باری دیکھوں گا ۔ چنانچہ اس نے راجہ کی کوئی پرواہ نہ کی اور سب
کے بعد اسے گزرنے کی اجازت دی ۔ اس پر اخبارات میں بڑا شور اُٹھا کہ راجہ صاحب کی ہتک

انوار العلوم جلد ۱۵
ہوئی ہے مگر کسی نے اس انگریز کو پوچھا تک نہیں کہ تم نے ایسا کیوں کیا۔
خلافت راشده
تو جس قوم کو غلبہ حاصل ہو اس کے غرباء کو بھی ایک رنگ کی عزت حاصل ہو جاتی ہے۔
امریکہ میں جب شراب کی بندش ہوئی تو اس وقت بعض غیر ممالک کے جہاز چوری چوری
وہاں شراب پہنچاتے تھے ۔ ایک دفعہ ایک انگریزی جہاز وہاں شراب لے گیا۔ اتفاقاً امریکہ
والوں کو علم ہو گیا اور ان کے جہازوں نے اس جہاز کا تعاقب کیا مگر اس دوران میں وہ ساحلِ امریکہ
سے تین میل دور نکل آیا اگر اس حد کے اندر جہاز گرفتار ہو جاتا تو اور بات تھی مگر اب چونکہ یہ جہاز
امریکہ کی مقررہ حد سے باہر نکل آیا اس لئے بے فکر ہو کر چلنے لگ گیا ۔ اس پر امریکہ کے جہازوں
نے سگنل کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ ٹھہر جاؤ اور اگر نہ ٹھہرے تو تم پر بمباری کی جائے گی اس پر
انگریزی جہاز نے اپنا جھنڈا اونچا کر کے اس پر بجلی کی روشنی ڈال دی ۔ مطلب یہ تھا کہ پہلے یہ
دیکھ لو کہ یہ جہاز کس قوم کا ہے اگر اس کے بعد بھی تم میں بمباری کی ہمت ہوئی تو بیشک کر لینا۔
امریکہ والوں نے جب دیکھا کہ اس جہاز پر انگریزی جھنڈا لہرا رہا ہے تو وہ اُسی وقت واپس چلے
گئے اور انہوں نے سمجھا کہ اگر ہم نے اس کا مقابلہ کیا تو امریکہ اور انگلستان کے درمیان جنگ چھڑ
جائے گی ۔
تو کوئی قوم جب غلبہ پالیتی ہے تو بعض باتوں میں اس کے ادنی افراد کو بھی عزت مل جاتی
ہے۔ یہاں کے کئی ہندو دوستوں نے مجھے سنایا کہ جب وہ باہر جاتے ہیں اور ذکر کرتے ہیں کہ وہ
قادیان سے آئے ہیں تو لوگ اُن کی بڑی خاطر تواضع کرتے ہیں محض اس لئے کہ اُن کا قادیان
سے تعلق ہوتا ہے۔ عرب سے جب جب کوئی آدمی ہندوستان میں آئے تو ہمارے ہندوستان:
ہندوستانیوں کی
عرب صاحب، عرب صاحب کہتے زبانیں خشک ہو جاتی ہیں حالانکہ اپنے ملک میں اُسے کوئی
پوچھتا بھی نہیں ۔
اپنی جماعت کو ہی دیکھ لو ۔ ہماری جماعت میں چونکہ اللہ تعالیٰ نے خلافت کی نعمت رکھی ہوئی
ہے، اس لئے بہت سے فوائد قوم کو پہنچ رہے ہیں۔ کہیں کسی احمدی کو ذرا بھی تکلیف ہو تو ساری دنیا
میں شور مچ جاتا ہے ۔ اسی طرح اگر لوگوں کو کسی امداد کی ضرورت ہو تو وہ قادیان میں پہنچ جاتے
ہیں اور یہاں سے اُن کی اکثر ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں ۔ اگر خدانخواستہ ہمارے اندر بھی ویسا
ہی تفرقہ ہوتا جیسا مسلمانوں کے اندر ہے تو نہ ہماری آواز میں کوئی طاقت ہوتی اور نہ مجموعی رنگ
میں افراد جماعت کو وہ فوائد پہنچتے جواب پہنچ رہے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
افغانستان میں افغانستان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنیکا اثر ہماری جماعت کے بعض
آدمی شہید ہوئے تو ہم نے صدائے احتجاج بلند کی اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی مؤثر ہوئی کہ
چھ مہینے تک لنڈن کے گلی کوچوں میں اس کا چرچا رہا اور افغانی سفیر کیلئے شرم کے مارے باہر نکلنا
مشکل ہو گیا ۔ جب بھی وہ نکلتا لوگ اُسے طعنے دیتے اور کہتے کہ کیا تمہارے ملک میں یہ آزادی
ہے حالانکہ افغانستان میں روزانہ کئی پٹھان مارے جاتے ہیں اور کوئی ان کا ذکر تک نہیں کرتا۔ تو
جماعتی نظام کی وجہ سے چونکہ افرادِ جماعت کو بہت کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں اس لئے جب قوم
کے بعض افراد کو کوئی ایسا انعام ملتا ہے تو یہی کہا جاتا ہے کہ وہ انعام اس قوم کو ملا کیونکہ قوم ان
اور فوائد سے حصہ پاتی ہے جو خلافت یا بادشاہت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ غرض چونکہ
ملوکیت کے ذریعہ سے ساری قوم کی عزت ہوتی ہے اس وجہ سے جَعَلَكُمْ مُلُوكًا فرمایا۔
اور چونکہ خلافت سے سب قوم نے نفع اٹھانا تھا اور اُٹھایا اس لئے خلافت کے بارہ میں بھی یہی کہا
کہ تم کو خلیفہ بنایا جائے گا۔
انعامات اور و
خلافت ایک انتخابی چیز ہے جس دوسرا جواب یہ ہے کہ خلافت چونکہ انتخابی امر ہے اور انتخابی امر میں سب قوم کا دخل میں سب قوم کا دخل ہوتا ہے ہوتا ہے اس لئے انتخاب پر زور دینے
کیلئے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ کہا گیا کہ چونکہ یہ وعدہ قوم سے ہے اس
لئے ورثہ کے طور پر یہ عہدہ نہیں مل سکتا بلکہ وہی خلیفہ ہوگا جس پر قوم جمع ہو ۔ اس طرح انتخاب کے
مسئلہ پر خاص طور پر زور دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ وہی شخص خلیفہ ہو سکتا ہے جس کی خلافت میں
مؤمنوں کا ہاتھ ہو۔ بیشک یہ ایک الہی انعام ہے مگر یہ انعام ایسا ہے جو اللہ تعالیٰ پہلے اپنے مؤمن
بندوں کو دیتا ہے اور پھر ان کو نصیحت کرتا ہے کہ اپنے میں سے قابل ترین انسان کو منتخب کر کے اسے
دے دو۔ پس وہ مومنوں کے ذریعہ سے خلافت کا انتخاب کراتا ہے تا کہ خلافت ورثہ کے طور پر
نہ چل پڑے ۔ اور ہمیشہ اس غرض کے لئے قوم بہترین لوگوں کو منتخب کیا کرے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ میں اُمت مسلمہ سے اس لئے وعدہ کیا ہے تا یہ امر
ان کے ذہن نشین ہو جائے کہ خلافت کا وعدہ قومی ہے اور قوم کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ جس کو چاہے
گا خلیفہ بنا دے گا ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
حضرت ابو ابو بکر نے حضرت عمر کو نامزد کیوں کیا تھا ؟ اگر کہا جائے کہ
جب قوم کے
انتخاب سے ہی کوئی خلیفہ ہو سکتا ہے تو حضرت ابو بکر نے حضرت عمرؓ کو نامزد کیوں کیا تھا تو اس کا
جواب یہ ہے کہ آپ نے یونہی نامزد نہیں کر دیا بلکہ پہلے صحابہؓ سے آپ کا مشورہ لینا ثابت ہے۔ نے کرد
فرق ہے تو صرف اتنا کہ اور خلفاء کو خلیفہ کی وفات کے بعد منتخب کیا گیا اور حضرت عمرؓ کو
حضرت ابوبکر کی موجودگی میں ہی منتخب کر لیا گیا ۔ پھر آپ نے اسی پر بس نہیں کیا کہ چند صحابہؓ سے
مشورہ لینے کے بعد آپ نے حضرت عمر کی خلافت کا اعلان کر دیا ہو بلکہ با وجود سخت نقاہت اور
کمزوری کے آپ اپنی بیوی کا سہارا لے کر مسجد میں پہنچے اور لوگوں سے کہا کہ اے لوگو! میں نے
صحابہؓ سے مشورہ لینے کے بعد اپنے بعد خلافت کے لئے عمر کو پسند کیا ہے کیا تمہیں بھی ان کی
خلافت منظور ہے؟ اس پر تمام لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ پس یہ بھی ایک رنگ میں
انتخاب ہی تھا۔
کیا حضرت حضرت معاویہؓ کا یزید کو خلیفہ اگر کہا جائے کہ پھر معاویہ کا یزید کومقرر
کرنا بھی انتخاب کہلائے گا کیونکہ انہوں مقرر کرنا بھی انتخاب کہلا سکتا ہے؟ نے بھی لوگوں کے سامنے اس معاملہ کو
پیش کیا تھا ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خود معاویہ کا انتخاب نہیں ہوا اور جب ان کی اپنی خلافت ہی
ثابت نہیں تو ان کے بیٹے کی خلافت کس طرح ثابت ہو سکتی ہے ۔ ہم یزید کو معاویہ کا جانشین ماننے
کیلئے تیار ہیں مگر ہم اسے خلیفہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ خلافت خود معاویہ کی بھی ثابت نہیں پھر ان کے
بیٹے کی کس طرح ثابت ہو جائے ۔ معاویہ ایک دُنیوی بادشاہ تھے اس لئے یزید کو بھی ہم ایک
دنیوی بادشاہ مان سکتے ہیں مگر خلیفہ تو نہ معاویہ تھے اور نہ یزید ۔
پھر معاویہ نے جب یزید کے متعلق لوگوں سے مشورہ لیا تو اس وقت وہ لوگوں کے حاکم
تھے ۔ ایسی صورت میں جو انہوں نے مشورہ لیا وہ کوئی مشورہ نہیں کہلا سکتا کیونکہ مشورہ میں آزادی
ضروری ہے لیکن جہاں آزادی نہ ہو اور جہاں بادشاہ اپنی رعایا سے کہہ رہا ہو کہ میرے بیٹے کی
بیعت کر لو وہاں رعایا مشورہ دینے میں کہاں آزاد ہو سکتی ہے اور کب وہ اس کی بات کا انکار کر سکتی
ہے۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے افغانستان کا بادشاہ اپنی رعایا سے کہہ دے کہ اے لوگو! مجھے خلیفہ
مان لو اور جب وہ مان لیں تو کہہ دے لوگوں نے مجھے حکومت کے لئے منتخب کیا ہے۔ یہ ہرگز

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
انتخاب نہیں کہلا سکتا اور نہ اس قسم کا مشورہ مشورہ کہلا سکتا ہے۔ مشورہ اسی صورت میں ہوتا ہے
جب لوگ آزاد ہوں اور ہر ایک کو اجازت ہو کہ وہ مخلی بالطبع ہو کر جس کا نام چاہے پیش کرے۔
پس اول تو معاویہ خود خلیفہ نہ تھے بلکہ بادشاہ تھے۔ دوسرے انہوں نے بادشاہ ہونے کی حالت میں
اپنے بیٹے کی خلافت کا لوگوں کے سامنے معاملہ پیش کیا اور یہ ہرگز کوئی مشورہ یا انتخاب نہیں کہلا سکتا۔
باپ کا اپنے بیٹے کو خلافت کیلئے تجویز پھر باپ کا بیٹے کو خلافت کیلئے پیش کرنا بھی ظاہر کرتا ہے کہ یہ حقیقی
کرنا سنت صحابہؓ کے خلاف ہے انتخاب نہیں تھا کیونکہ باپ کا اپنے
بیٹے کو خلافت کیلئے پیش کرنا سنتِ صحابہؓ کے خلاف ہے۔ حضرت حضرت عمرؓ کی وفات ۔ وفات کے قریب آپ کے
پاس لوگوں کے کئی وفود گئے اور سب نے متفقہ طور پر کہا کہ آپ کے بعد خلافت کا سب سے زیادہ
اہل آپ کا بیٹا عبداللہ ہے آپ اسے خلیفہ مقرر کر جائیں ۔ مگر آپ نے فرمایا مسلمانوں کی گردنیں
ایک لمبے عرصہ تک ہمارے خاندان کے آگے جھکی رہی ہیں ۔ اب میں چاہتا ہوں کہ یہ نعمت کسی
اور کو ملے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر حضرت عمرؓ کی وفات کے بعد لوگ آپ کے بیٹے عبداللہ
کو خلافت کیلئے منتخب کرتے تو یہ اور بات ہوتی مگر یہ جائز نہیں تھا کہ حضرت عمر اپنے بیٹے کو خلافت
کیلئے خود نامزد کر جاتے ۔ اسی طرح اگر معاویہؓ اپنی موجودگی میں یزید کا معاملہ لوگوں کے سامنے
پیش نہ کرتے اور بعد میں قوم اسے منتخب کرتی تو ہم اسے انتخابی بادشاہ کہہ سکتے تھے مگر اب تو نہ ہم
اسے خلیفہ کہہ سکتے ہیں اور نہ انتخابی بادشاہ ۔ ہم معاویہ کو گنہگار نہیں کہتے انہوں نے اس وقت کے
حالات سے مجبور ہو کر ایسا کیا مگر یزید کو بھی بلکہ خود معاویہ کو بھی خلیفہ نہیں کہہ سکتے ، ایک بادشاہ کہہ
سکتے ہیں ۔ یزید کا معاملہ تو جب املہ تو جب معاویہؓ نے لو معاویہؓ نے لوگوں کے سامنے : امنے پیش کیا اس وقت تمام صحابہؓ اسے
ایک تمسخر سمجھتے تھے اور ان کے نزدیک اس کی کوئی حیثیت نہ تھی۔ چنانچہ تاریخ میں آتا ہے کہ
معاویہؓ نے جب لوگوں کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اے مسلمانو! تم جانتے ہو ہمارا
خاندان عرب کے رؤساء میں سے ہے ۔ پس آج مجھ سے زیادہ حکومت کا کون مستحق ہو سکتا ہے
اور میرے بعد میرے بیٹے سے زیادہ کون مستحق ہے تو اس وقت حضرت عبداللہ بن عمرؓ بھی ایک
کو نہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ کہتے ہیں جب میں نے معاویہ کو یہ بات کہتے سنا تو وہ چادر جو میں
نے اپنے پاؤں کے گرد لپیٹ رکھی تھی اس کے بند کھولے اور میں نے ارادہ کیا کہ کھڑے ہو کر
معاویہؓ سے یہ کہوں کہ اے معاویہؓ ! اس مقام کا تجھ سے زیادہ حقدار وہ ہے ؟ ہے جس کا باپ تیرے
باپ کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کے جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر لڑتا رہا اور جو خود اسلامی

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
لشکروں میں تیرے اور تیرے باپ کے مقابلہ میں جنگوں میں شامل رہا ہے۔ مگر پھر مجھے خیال آیا روں میں تیرے اور تیرے باپ کے مقابلہ میں میں رہا ہے۔ مگر پھرمجھے خیل کہ یہ دنیا کی چیزیں میں نے کیا کرنی ہیں اس سے فتنہ اٹھے گا اور مسلمانوں کی طاقت اور زیادہ
کمزور ہو جائے گی۔ چنانچہ میں پھر بیٹھ گیا اور میں نے معاویہ کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھائی۔ تو
صحابہ معاویہ کی اس حرکت کو بالکل لغو سمجھتے تھے اور ان کے نزدیک اس کی کوئی قیمت نہیں تھی ۔
یزید کے ایک بیٹے کی تخت حکومت سے دستبرداری پھر یزید کی خلافت پر دوسرے لوگوں
کی رضا تو الگ رہی خود اس کا اپنا بیٹا متفق نہ تھا بلکہ اس نے تخت نشین ہوتے ہی بادشاہت سے
انکار کر کے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔ یہ ایک مشہور تاریخی واقعہ ہے مگر میں نہیں جانتا مسلمان
مؤرخین نے کیوں اس واقعہ کو زیادہ استعمال نہیں کیا۔ حالانکہ انہیں چاہئے تھا کہ اس واقعہ کو بار بار
دہراتے کیونکہ یہ یزید کے مظالم کا ایک عبرتناک ثبوت ہے۔
تاریخ میں لکھا ہے کہ یزید کے مرنے کے بعد جب اس کا بیٹا تخت نشین ہوا جس کا نام بھی
اپنے دادا کے نام پر معاویہ ہی تھا تو لوگوں سے بیعت لینے کے بعد وہ اپنے گھر چلا گیا اور چالیس
دن تک باہر نہیں نکلا ۔ پھر ایک دن وہ باہر آیا اور منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں سے کہنے لگا کہ میں نے
تم سے اپنے ہاتھوں پر بیعت لی ہے مگر اس لئے نہیں کہ میں اپنے آپ کو تم سے بیعت لینے کا اہل
سمجھتا ہوں بلکہ اس لئے کہ میں چاہتا تھا کہ تم میں تفرقہ پیدا نہ ہو اور اس وقت سے لیکر اب تک میں
گھر میں یہی سوچتا رہا کہ اگر تم میں کوئی شخص لوگوں سے بیعت لینے کا اہل ہو تو میں یہ امارت اس
کے سپرد کر دوں اور خود بری الذمہ ہو جاؤں مگر باوجود بہت غور کرنے کے مجھے تم میں کوئی ایسا
آدمی نظر نہیں آیا اس لئے اے لوگو! یہ اچھی طرح سن لو کہ میں اس منصب کے اہل نہیں ہوں اور
میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا باپ اور میرا دادا بھی اس منصب کے اہل نہیں تھے ۔ میرا باپ
حسین سے درجہ میں بہت کم تھا اور اس کا باپ حسن حسینؓ کے باپ سے کم درجہ رکھتا تھا۔ علی اپنے
وقت میں خلافت کا حقدار تھا اور اس کے بعد بہ نسبت میرے دادا اور باپ کے حسن اور حسین ب
خلافت کے زیادہ حقدار تھے اس لئے میں اس امارت سے سبکدوش ہوتا ہوں ۔ اے اب یہ تمہاری
مرضی پر منحصر ہے کہ جس کی چاہو بیعت کر لو۔ اس کی ماں اُس وقت پردہ کے پیچھے اس کی تقریرین
رہی تھی جب اس نے اپنے بیٹے کے یہ الفاظ سنے تو بڑے غصہ سے کہنے لگی کہ کمبخت تو نے اپنے
خاندان کی ناک کاٹ دی ہے اور اس کی تمام عزت خاک میں ملا دی ہے وہ کہنے لگا جو سچی بات

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
تھی وہ میں نے کہہ دی ہے اب آپ کی جو مرضی ہو مجھے کہیں ۔ چنانچہ اس کے بعد وہ اپنے گھر میں
بیٹھ گیا اور تھوڑے ہی دن گزرنے کے بعد وفات پا گیا۔
یہ کتنی زبردست شہادت اس بات کی ہے کہ یزید کی خلافت پر دوسرے لوگوں کی رضا تو الگ
رہی خود اس کا اپنا بیٹا بھی متفق نہ تھا۔ یہ نہیں کہ بیٹے نے کسی لالچ کی وجہ سے ایسا کیا ہو۔ یہ بھی نہیں
کہ اس نے کسی مخالفت کے ڈر سے ایسا کیا ہو بلکہ اس نے اپنے دل میں سنجیدگی کے ساتھ غور اور فکر
کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ میرے دادا سے علیؓ کا حق زیادہ تھا اور میرے باپ سے حسن حسین
کا۔ اور میں اس بوجھ کو اُٹھانے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ پس معاویہ کا یزید کو مقرر کرنا کوئی انتخاب نہیں
کہلا سکتا۔
آیت استخلاف کے متعلق حضرت مسیح تیسرا جواب احمدیوں کیلئے ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة
موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تشریح والسلام نے اس آیت کے معنی
کرتے ہوئے ستر الخلافہ میں تحریر فرمایا ہے کہ إِنَّ اللهَ قَدْ وَعَدَ فِي هَذِهِ الْآيَاتِ
لِلْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمْتِ أَنَّهُ سَيَسْتَخْلِفَنَّ بَعْضَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُمْ فَضْلًا وَرَحْمَةً ١٢
اللہ تعالیٰ نے مسلمان مردوں اور عورتوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ ان میں سے بعض کو اپنے فضل
اور رحم کے ساتھ خلیفہ بنائے گا۔ پس جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے ہیں کہ
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ میں ساری قوم مراد نہیں بلکہ بعض افراد امت
مراد ہیں تو کم از کم کوئی احمدی یہ معنی نہیں کر سکتا کہ یہاں ساری قوم مراد ہے ۔
یہ کا استنباط چوتھا جواب بھی احمدیوں کیلئے ہے اور و اور وہ یہ کہ حضرت مسیح
خلافت محمد یہ کا موعود علیہ الصلوة والسلام نے بارہا اس آیت سے
اپنی
خلافت محمدیہ کا ا یہ کا استنباط کیا ہے اور اس وعدہ میں خلافتِ نبوت بھی شامل کی ہے اور یہ ظاہر ہے کہ
خلافتِ نبوت سے ساری قوم مراد نہیں ہو سکتی بلکہ بعض افراد ہی ہو سکتے ہیں ۔ چنانچہ قرآن کریم
نے جہاں بادشاہت کا ذکر کیا ہے وہاں تو یہ فرمایا ہے کہ جَعَلَكُمْ قُلُوكًا اس نے تم کو
بادشاہ بنا یا مگر جب نبوت کا ذکر کیا تو جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ فرمایا۔ یعنی اس نے تم میں انبیاء مبعوث
فرمائے اور اس فرق کی وجہ یہی ہے کہ یہ تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا نے فلاں قوم کو بادشاہ بنایا مگر یہ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
نہیں کہہ سکتے کہ فلاں قوم کو نبی بنایا۔ پس اگر نبوت کا وعدہ ساری قوم کو مخاطب کرنے کے باوجود
بعض اشخاص کے ذریعہ پورا ہو سکتا ہے تو خلافت کا وعدہ بھی ساری قوم کو مخاطب کرنے کے باوجود
بعض اشخاص کے ذریعہ پورا ہو سکتا ہے۔ اور جس طرح وعدے کے ایک حصے کا ایفاء ہوا اسی طرح
وعدہ کے دوسرے حصے کا ایفاء ممکن ہے۔
خدا
را تعالی کی فعلی شہادت پانچواں جواب اس کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل نے اس پر شہادت دے دی ہے کہ اس کی اس آیت سے کیا مراد
صلى الله
ہے۔ خدا نے یہ کہا تھا کہ وعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهیم کہ وہ ایمان اور عمل صالح
پر قائم رہنے والوں کو زمین میں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جس طرح اس نے پہلوں کو خلیفہ بنایا۔
پس اگر اللہ تعالی کی اس سے یہ مراد تھی کہ ہم جمہوریت قائم کر دیں گے تو ہمیں دیکھنا چاہئے کہ آیا
رسول کریم کے کے بی بعد جمہوریت قائم ہوئی یا یا نہیں نہیں ۔ ۔ اور اور اگر اگر خدا خدان تعالیٰ کا کا یہ یہ منشاء منشاء تھا تھا کہ بعض افرادِ
امت کو خلافت ملے گی اور ان کی وجہ سے تمام قوم برکات خلافت کی مستحق قرار پا جائے گی تو ہمیں
دیکھنا چاہئے کہ آیا اس رنگ میں مسلمانوں میں خلافت قائم ہوئی یا نہیں ۔ بہر حال رسول کریم
کے بعد جس طرح اس نے یہ وعدہ پورا کیا وہی اس با وہی اس آیت سے سے مراد ہو سکتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ
کے وعدہ کو اللہ تعالیٰ سے زیادہ عمدگی کے ساتھ اور کوئی پورا نہیں کر سکتا۔ اس نقطہ نگاہ کے ماتحت
جب ہم رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد کے حالات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ
بعض افرادا افراد امت کو ہی خلافت ملی سب کو خلافت نہیں ملی ۔ پس یا تو یہ مانو کہ رسول کریم ﷺ کی
صلى الله
علي سالم
صلى الله
علوس
وفات کے بعد لوگ الذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحت کے مصداق نہیں رہے تھے
اور جس طرح شیعہ کہتے ہیں کہ اُمت میں صرف اڑہائی موم اڑہائی مومن تھے اسی طرح یہ تسلیم کر لو کہ
نَعُوذُ بِالله سب منافق ہی منافق رہ گئے تھے ، اس لئے خلافت قومی کا وعدہ ان سے پورا نہ ہوا
اور اگر وہ ایمان اور عمل صالح پر قائم تھے تو پھر اگر ان سے ہی صحیح رنگ میں یہ وعدہ پورا نہیں ہوا تو
اور کس سے ہو سکتا ہے۔ بہر حال رسول کریم ﷺ کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں میں جس رنگ
میں خلافت قائم کی وہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت ہے اور خدا تعالیٰ کی یہ فعلی شہادت بتا رہی ہے کہ قوم
سے اس وعدہ کو بعض افراد کے ذریعہ سے ہی پورا کیا جائے گا۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
خلفائے اربعہ کی پہلے خلفاء سے دوسرا اعتراض اس آیت پر یہ کیا جاتا ہے کہ
بہت اچھا ہم نے ما بہت اچھا ہم نے مان لیا کہ اس آیت میں
ہر رنگ میں مشابہت ضروری نہیں افراد کی خلافت کا ذکر ہے مگر تم خود تسلیم
کرتے ہو کہ پہلوں میں خلافت یا نبوت کے ذریعہ سے ہوئی یا ملوک کے ذریعہ ۔ مگر خلفائے اربعہ
کو تم نہ نبی مانتے ہو نہ ملوک ۔ پھر یہ وعدہ کس طرح پورا ہوا اور وہ اس آیت کے کس طرح مصداق
ہوئے اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں پہلوں کو خلافت یا تو نبوت کی شکل میں ملی
یا ملوکیت کی صورت میں ۔ مگر مشابہت کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ ہر رنگ میں مشابہت ہو بلکہ صرف
اصولی رنگ میں مشابہت دیکھی جاتی ہے۔ مثلاً کسی لمبے آدمی کا ہم ذکر کریں اور پھر کسی دوسرے
کے متعلق کہیں کہ وہ بھی ویسا ہی لمبا ہے تو اب کوئی شخص ایسا نہیں ہو گا جو یہ کہے کہ تم نے دونوں کو
لمبا قرار دیا ہے تو یہ مشابہت کس طرح درست ہوئی جبکہ ان میں سے ایک چور ہے اور دوسرا
نمازی یا ایک عالم ہے اور دوسرا جاہل بلکہ صرف لمبائی میں مشابہت دیکھی جائے گی ۔ ہر بات اور
ہر حالت میں مشابہت نہیں دیکھی جائے گی ۔ اس کی مثال قرآن کریم سے بھی ملتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ انا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا : شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
رسُولًا ١٣ کہ ہم نے تمہاری طرف اپنا ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے اور وہ ویسا ہی
رسول ہے جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا ۔ اب د ا۔ اب دیکھو اللہ تعالیٰ نے یہاں رسو تعالیٰ نے یہاں رسول کریم ﷺ
اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی آپس میں مشابہت بیان کی ہے حالانکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
فرعون کی طرف بھیجے گئے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی ایک بادشاہ کی طرف مبعوث نہیں
صلى الله
صلى الله
روسه
زمانہ
ہوئے تھے ۔ اسی طرح موسیٰ علیہ السلام صرف بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے مگر
رسول کریم یہ ساری دنیا کی ہدایت کیلئے بھیجے گئے ۔ پھر موسیٰ علیہ السلام کی رسالت کا
صرف چند سو سال تک ممتد تھا اور آخر وہ ختم ہو گیا مگر رسول کریم ﷺ کی رسالت کا زمانہ قیامت
تک کیلئے ہے۔ یہ حضرت موسیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات میں اہم فرق ہیں مگر
باوجود ان اختلافات کے مسلمان یہی کہتے ہیں بلکہ قرآن کہتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مثیل ہیں حالانکہ نہ تو رسول کریم ﷺ فرعون کی طرح کے کسی ایک
بادشاہ کی طرف مبعوث ہوئے ، نہ آپ کسی ایک قوم کی طرف تھے بلکہ سب دنیا کی طرف تھے اور
نہ آپ کی رسالت کسی زمانہ میں موسیٰ کی رسالت کی طرح ختم ہونے والی تھی ۔ پس با وجود ان اہم

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
صلى الله
صلى الله
علوسم
اختلافات کے اگر آپ کی مشابہت میں فرق نہیں آتا تو اگر پہلوں کی خلافت سے جزوی امور
میں خلفائے اسلام مختلف ہوں تو اس میں کیا حرج ہے۔ در حقیقت حضرت موسیٰ علیہ السلام سے
رسول کریم ل کی کی ۔ مشابہت صرف ان معنوں میں ہے کہ جس طرح موسیٰ علیہ السلام کو ایک
شریعت کی کتاب ملی جو اپنے زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے تمام مضامین پر حاوی اور کامل تھی
اسی طرح رسول کریم ﷺ کو ایک شریعت کی کتاب ملی جو جو قیامت قیامت تک کی ضروریات کیلئے تمام
مضامین پر حاوی اور کامل ہے گو تو رات سے وہ بہر حال کئی درجے افضل اور اعلیٰ ہے ۔ پھر جس
طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سلسلہ کو اللہ تعالیٰ ان کی وفات کے بعد اپنے انبیاء کے ذریعہ
چلاتا رہا اسی طرح امت محمدیہ میں جب بھی کوئی خرابی پیدا ہو گی اللہ تعالیٰ ایسے لوگ کھڑا کرتا رہے
گا جو ان خرابیوں کی اصلاح کریں گے ۔ اسی طرح اس مشابہت کے ذریعے اس امر کی طرف بھی
اشارہ کیا گیا تھا کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تیرہ سو سال بعد ایک مسیح آیا اسی طرح
اُمتِ محمد یہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تیرہ سو سال بعد مسیح موعود آئے گا۔ یہ مقصد نہیں
تھا کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک خاص زمانہ اور ایک خاص قوم کیلئے تھے اسی طرح
رسالت بھی کسی خاص زمانہ یا خاص قوم کیلئے مخصوص ہو گی ۔ پس اگر پہلوں
صلى الله رسول کریم ﷺ کی رسالت بھی عروسه
کی
خلافت سے خلفائے راشدین کی بعض باتوں میں مشابہت ہو تو تسلیم کرنا پڑے تسلیم کرنا پڑے گا کہ ان کی
مشابہت ثابت ہو گئی۔ یہ ضروری نہیں ہو گا کہ ہر بات میں پہلوں سے ان کی مشابہت دیکھی
صلى الله
عروسة
جائے ۔ اصل امر تو یہ ہے کہ جس طرح ان کی قوم کو ان کی وفات کے بعد سنبھالنے کیلئے اللہ تعالیٰ
نے بعض وجود کھڑے کئے اسی طرح بتایا گیا تھا کہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد بھی اللہ تعالیٰ
ایسے وجود کھڑے کرے گا جو آپ کی اُمت کو سنبھال لیں گے اور یہ مقصد بہ نسبت پہلے خلفاء کے
رسول کریم
کے خلفاء نے زیادہ پورا کیا ہے ۔ اس میں میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے قائم مقام نبی تھے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قائم مقام نبی تھے، اسی طرح اور انبیاء جب
وفات پا جاتے تو ان کے کام کو جاری رکھنے کیلئے انبیاء ہی ان کے جانشین مقرر کئے جاتے مگر کیا
کوئی کہہ سکتا ہے کہ پہلے انبیاء کے ذریعہ جو تمکین دین ہوئی وہ رسول ہوئی وہ رسول کریم ﷺ کے خلفاء کے
صلى الله
ذریعہ نہیں ہوئی ۔ اگر بصیرت اور شعور کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا جائے تو اقرار کرنا پڑے گا کہ
تمکین دین کے سلسلہ میں یوشع اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب وہ کام نہیں کر سکے جو ابو بکر اور
عمر
اور عثمان اور علی نے کیا ۔ نادان انسان کہے گا کہ تم نے نبیوں کی ہتک کی مگر اس میں ہتک کی کوئی

·

آج 10 میں سے 10 باقی