خلافت راشدہ

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 9

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
جب وہ ان واقعات سے خائف ہی نہ تھے تو مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِم آمنا کے خلاف یہ واقعات
کیونکر ہو گئے ۔ یہ لوگ تو اگر کسی امر سے خائف تھے تو اس سے کہ اسلام کی روشنی میں فرق نہ
آئے۔ سو باوجود ان واقعات کے وہی بات آخر قائم ہوئی جسے یہ لوگ قائم کرنا چاہتے تھے اور
اللہ تعالیٰ نے ان کے خوف کو امن سے بدل دیا۔
ا
حضرت علی کی شہادت یہی حال حضرت علی کا ہے۔ اُن کے دل کا خوف بھی صرف صداقت اور روحانیت کی اشاعت کے بارہ میں تھا۔ سو
اللہ تعالیٰ نے اس خوف کو امن سے بدل دیا۔ یہ ڈر نہیں تھا کہ لوگ میرے ساتھ کیا سلوک کریں
گے۔ چنانچہ با وجود اس کے کہ حضرت معاویہؓ کا لشکر بعض دفعہ حضرت علیؓ کے لشکر سے کئی کئی گنے
زیادہ ہوتا تھا آپ اس کی ذرا بھی پروانہیں کرتے تھے اور یہی فرماتے تھے کہ جو کچھ قرآن کہتا ہے
وہی مانوں گا اس کے خلاف میں کوئی بات تسلیم نہیں کر سکتا ۔
اگر محض لوگوں کی مخالفت کو ہی خوفناک امر قرار دے دیا جائے تب تو ماننا پڑے گا کہ انبیاء
( نَعُوذُ بِاللهِ ) ہمیشہ لوگوں سے ڈرتے رہے کیونکہ جتنی مخالفت لوگ ان کی کرتے ہیں اتنی مخالفت اور
کسی کی نہیں کرتے۔ بہر حال دنیا کی مخالفت کوئی حقیقت نہیں رکھتی اور نہ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ
وَلَيُبَةٍ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدَ الْقَوْفِ آمَنَّا بلکہ وَلَيُبَةٍ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا
فرمایا ہے یعنی جس چیز سے وہ ڈرتے ہوں گے اسے اللہ تعالیٰ دور کر دے گا اور ان کے خوف کو امن سے
بدل دے گا اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ صرف اس بات سے ڈرتے تھے کہ امت محمد یہ میں گمراہی اور
ضلالت نہ آ جائے۔ سو امت محمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے ان کی اس توجہ اور دعا کی برکت سے بحیثیت مجموعی
ضلالت سے محفوظ رکھا اور اہل السنت والجماعت کا مذہب ہی دنیا کے کثیر حصہ پر ہمیشہ غالب رہا۔
اللہ تعالیٰ اپنے خلفاء کو عام میں نے اس آیت کے جو معنی کئے ہیں کہ اس جگہ خوف سے مراد عام خوف نہیں بلکہ وہ خوف
خوف سے بھی محفوظ رکھتا ہے ہے جسے خلفاء کا دل محسوس کرتا ہو اس کا یہ
یہ
مطلب نہیں کہ انہیں عام خوف ضرور ہوتا ہے بلکہ عام خوف بھی اللہ تعالیٰ اُن سے دور ہی رکھتا ہے
سوائے اس کے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی مصلحت ہو۔ جیسے حضرت علیؓ کے زمانہ میں جب خوف
پیدا ہوا تو اس کی وجہ یہ تھی کہ عام مسلمانوں کی حالت ایسی ہو چکی تھی کہ اب وہ اللہ تعالیٰ کے
نزد یک خلافت کے انعام کے مستحق نہیں رہے تھے ۔ پس میرا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو عام

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
خوفوں سے محفوظ نہیں رکھتا بلکہ مطلب یہ ہے کہ اصل وعدہ اس آیت میں اسی خوف کے متعلق ہے
جس کو وہ خوف قرار دیں۔ اور وہ بجائے کسی اور بات کے ہمیشہ اس ایک بات سے ہی ڈرتے
تھے کہ امت محمد یہ میں گمراہی اور ضلالت نہ آ جائے ۔ سوخدا کے فضل سے اُمتِ محمد یہ ایسی ضلالت
سے محفوظ رہی اور باوجود بڑے بڑے فتنوں کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی وفات کے بعد اس
کی ہدایت کے سامان ہوتے رہے۔ اور اصل معجزہ یہی ہوتا ہے کہ کسی کی وفات کے بعد بھی اس کی
خواہشات پوری ہوتی رہیں ۔ زندگی میں اگر کسی کی خواہشیں پوری ہوں تو کہا جا سکتا ہے کہ اس نے
تدبیروں سے کام لے لیا تھا مگر جس کی زندگی ختم ہو جائے اور پھر بھی اس کی خواہشیں پوری ہوتی
رہیں اس کے متعلق نہیں کہا جا سکتا۔ اسکتا کہ اس نے کسی ظاہری تدبیر سے کام لے لیا ہو گا بلکہ یہ امر اس
بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ شخص خدا تعالیٰ کا محبوب اور پیارا تھا اور اللہ تعالیٰ کا اس سے گہرا تعلق تھا۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ کا ایک کشف اس کی ایسی ہی مثال ہے جسے رسول کریم
نے کشفی حالت میں ایک شخص کے
جو آپ کی وفات کے بعد پورا ہوا ہاتھوں میں شہنشاہ ایران کے سونے کے
صلى الله
عروسه
کڑے دیکھے ۔ اب رسول کریم ﷺ کا معجزہ یہ نہیں کہ آپ نے اس کے ہاتھ میں سونے کے
صلى الله
کڑے دیکھے بلکہ معجزہ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ایک لمبا
المبا عرصہ
گزرنے کے بعد مالِ غنیمت میں سونے کے کڑے آئے اور باوجود اس کے کہ شریعت میں
مردوں کو سونے کے کڑے پہننے ممنوع ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر کے دل میں یہ جذبہ پیدا کر دیا
کہ وہ رسول کریم ﷺ کے اس کشف کو پورا کرنے کیلئے اسے سونے کے کڑے پہنا ئیں چنانچہ
صلى الله
آپ نے اسے پہنا دیئے۔ پس اس واقعہ میں معجزہ یہ ہے کہ باوجود یکہ رسول کریم ﷺ فوت
صلى الله
علوسم
عروسه ہو
چکے ، لے تھے ، اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ کے دل میں رسول کریم ﷺ کی ایک پیشگوئی کو پورا کرنے کا
صلى الله جذبہ پیدا کر دیا۔ پھر یہ بھی معجزہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی یہ بات حضرت عمر نے سن لی اور آپ
صلى الله
عروسه
گیا ۔ آخر حضرت عمر رسول کریم ﷺ کی ہر بات تو نہیں سنا کو اسے پورا کرنے کا موقع مل گیا۔ آخر
کرتے تھے ممکن ہے یہ بات کسی اور کے کان میں پڑتی اور وہ آگے کسی اور کو بتانا بُھول جاتا مگر
اس معجزے کا ایک یہ بھی حصہ ہے کہ جس شخص کے پاس سونے کے کڑے پہنچنے تھے اُسے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ کشف پہنچ چکا تھا۔ اتھا۔ پھر اُسی معجزہ کا یہ بھی حصہ ہے کہ حضرت عمر کے دل میں اللہ تعالیٰ
نے یہ تحریک پیدا کر دی کہ وہ اس صحابی کو سونے کے کڑے پہنائیں حالانکہ شریعت کے لحاظ سے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
مردوں کیلئے سونا پہننا ممنوع ہے مگر چونکہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کو
پورا کرنا چاہتا تھا اس لئے آپ کے دل کو اس نے اس طرف مائل کر دیا کہ مردوں کے سونا نہ پہننے
میں جو حکمتیں ہیں وہ بھی بے شک اچھی ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش کو پورا کرنے
کیلئے کسی کو تھوڑی دیر کیلئے سونے کے کڑے پہنا دینا بھی کوئی بُری بات نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ انہوں
نے اس صحابی کو اپنے سامنے سونے کے کڑے پہنائے ۔ ۵۳
خلفائے راشدین کی وفات کے بعد اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ خلفائے راشدین
فوت ہو گئے تو اُن کی وفات کے سالہا
بھی اُن کا خوف امن سے بدلتا رہا سال بعد خدا تعالیٰ نے اُن کے خوف کو
امن سے بدلا۔ کبھی سو سال کے بعد کبھی دو سو سال کے بعد ، کبھی تین سو سال کے بعد، کبھی چار سو سال
کے بعد اور کبھی پانچ سو سال کے بعد اور اس طرح ظاہر کر دیا کہ خدا اُن سے محبت رکھتا ہے اور وہ
نہیں چاہتا کہ ان کے ارادے رائیگاں جائیں ۔ اگر اس ساری آیت کو قوم کی طرف منسوب کر دیا
جائے تب بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اس صورت میں بھی وہی معنی لئے جائیں گے جن کو میں نے
بیان کیا ہے۔ یعنی اس صورت میں بھی ساری قوم کو اگر کوئی خوف ہو سکتا تھا تو وہ کفار کے اسلام پر
غلبہ کا ہو سکتا تھا۔ فردی طور پر تو کسی کو خوف ہو سکتا ہے کہ میرا بیٹا نہ مر جائے یا کسی کو خوف ہو سکتا ہے
کہ مجھے تجارت میں نقصان نہ پہنچ جائے مگر قوم کا خوف تو قومی ہی ہو سکتا ہے اور وہ خوف بھی پھر
یہی بن جاتا ہے کہ ایسا نہ ہو اسلام پر کفار غالب آجائیں سو قوم کا یہ خوف بھی اسلام کے ذریعہ ہی
دور ہوا اور اسلام کو ایساز بر دست غلبہ حاصل ہوا جس کی اور کہیں مثال نہیں ملتی ۔
اپر
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلفائے راشدین کا غیر مسلم بادشاہوں پر رعب زمانہ میں ہی مسلمانوں
کے اندرونی جھگڑے اور مناقشات بہت بڑھ گئے تو ایک دفعہ روم کے بادشاہ کو خیال آیا کہ یہ
وقت مسلمانوں پر حملہ کرنے کیلئے بہت اچھا ہے وہ آپس میں لڑ رہے ہیں اور اُن کی طاقت
اندرونی خانہ جنگی کی وجہ سے کمزور ہو چکی ہے اس لئے مسلمانوں پر اگر حملہ کیا گیا تو وہ بہت جلد
شکست کھا جائیں گے ۔ جب یہ افواہ اڑتے اڑتے حضرت معاویہ تک پہنچی تو انہوں نے اس
بادشاہ کو کہلا بھیجا کہ یاد رکھو اگر تم نے مسلمانوں پر حملہ کیا تو علی کی طرف سے پہلا جرنیل جو
تمہارے خلاف لڑنے کیلئے نکلے گا وہ میں ہونگا ۔ جب یہ پیغام اسے پہنچا تو اس نے لڑائی کا ارادہ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
فوراً ترک کر دیا۔ یہ واقعہ بھی بتاتا ہے کہ خلفاء کا بہت بڑا رُعب تھا تھا کیونکہ جب اسے معلوم ہوا
کہ معاویہ بھی علی کے ماتحت ہو کر مجھ سے لڑنے کیلئے آ جائے گا تو وہ دم بخودرہ گیا اور اس نے سمجھ
لیا کہ لڑائی کرنا میرے لئے مفید نہیں ہوگا ۔
(۶) خلفاء کی چھٹی علامت بچے خلفاء توحید حقیقی کے علمبردار ہوتے ہیں اللہ تعالی نے کیا کیا ہے کہ
یہ
يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بي شَيْئًا وہ خلفاء میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی کو
شریک نہیں کریں گے ۔ یعنی اُن کے دلوں میں خدا تعالیٰ غیر معمولی جرات اور دلیری پیدا کر دے
گا اور اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کسی اور کا خوف اُن کے دل میں پیدا نہیں ہوگا ۔ وہ لوگوں کے ڈر
سے کوئی کام نہیں کریں گے بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں گے اور اُسی کی خوشنودی اور رضاء کیلئے
تمام کام کریں گے ۔ یہ معنی نہیں کہ وہ بت پرستی نہیں کریں گے ۔ بُت پرستی تو عام مسلمان بھی نہیں
کرتے کجا یہ کہ خلفاء کے متعلق یہ کہا جائے کہ وہ بت پرستی نہیں کریں گے ۔ پس یہاں بت پرستی کا
ذکر نہیں بلکہ اس امر کا ذکر ہے کہ وہ بندوں سے ڈر کر کسی مقام سے اپنا قدم پیچھے نہیں ہٹائیں گے
بلکہ جو کچھ کریں گے خدا کے منشاء اور اُس کی رضاء کو پورا کرنے کیلئے کریں گے اور اس امر کی ذرا
بھی پروا نہیں کریں گے کہ اس راہ میں اُنہیں کن بلاؤں اور آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دنیا میں
بڑے سے بڑا دلیر آدمی بھی بعض دفعہ لوگوں کے ڈر سے ایسا پہلو اختیار کر لیتا ہے جس سے گو یہ
مقصود نہیں ہوتا کہ وہ سچائی کو چھوڑ دے مگر دل میں یہ خواہش ضرور ہوتی ہے کہ میں ایسے رنگ میں
کام کروں کہ کسی کو شکوہ پیدا نہ ہو۔
مولوی غلام علی صاحب ایک کثر وہابی ہوا کرتے تھے ۔ وہابیوں کا یہ فتویٰ ہے کہ ہندوستان
میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے لیکن حنفیوں کے نزدیک ہندوستان میں جمعہ کی نماز جائز نہیں کیونکہ وہ
کہتے ہیں جمعہ پڑھنا تب جائز ہو سکتا ہے جب مسلمان سلطان ہو۔ جمعہ پڑھانے والا مسلمان
قاضی ہو اور جہاں جمعہ پڑھا جائے وہ شہر ہو۔ ہندوستان میں انگریزی حکومت کی وجہ سے چونکہ نہ
مسلمان سلطان رہا تھا نہ قاضی اس لئے وہ ہندوستان میں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز نہیں سمجھتے تھے۔
اِدھر چونکہ قرآن کریم میں وہ یہ لکھا ہوا دیکھتے تھے کہ جب تمہیں جمعہ کیلئے بلایا جائے تو فوراً تمام
کام چھوڑتے ہوئے جمعہ کی نماز کیلئے چل پڑو اس لئے اُن کے دلوں کو اطمینان نہ تھا۔ ایک طرف
ان کا جی چاہتا تھا کہ وہ جمعہ پڑھیں اور دوسری طرف وہ ڈرتے تھے کہ کہیں کوئی حنفی مولوی

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہمارے خلاف خلاف فتوی فر نہ دے دے ۔ اس مشکل کی وجہ وجہ - سے ان کا یہ دستور تھا کہ جمعہ کے روز گاؤں
میں پہلے جمعہ پڑھتے اور پھر ظہر کی نماز ادا کر لیتے اور یہ خیال کرتے کہ اگر جمعہ والا مسئلہ درست
ہے تب بھی ہم بچ گئے اور اگر ظہر پڑھنے والا مسئلہ صحیح ہے تب بھی بچ گئے اسی لئے وہ ظہر کا نام ظہر
کی بجائے احتیاطی رکھا کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اگر خدا نے ہمارے جمعہ کی نماز کو الگ
پھینک دیا تو ہم ظہر کو اٹھا کر اس کے سامنے رکھ دیں گے اور اگر اُس نے ظہر کو رد کر دیا تو ہم جمعہ
اُس کے سامنے پیش کر دیں گے ۔ اگر کوئی احتیاطی نہ پڑھتا تو سمجھا جاتا کہ وہ وہابی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا مولوی غلام علی صاحب کا ایک واقعہ کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہم مولوی غلام علی
صاحب کے ساتھ گورداسپور گئے راستہ میں جمعہ کا وقت آ گیا ہم نماز پڑھنے کیلئے ایک مسجد میں
چلے گئے ۔ آپ کا عام طریق وہابیوں سے ملتا جلتا تھا کیونکہ وہابی حدیثوں کے مطابق عمل کرنا
اپنے لئے ضروری جانتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل
کرنا ہر انسان کی نجات کیلئے ضروری ہے۔ غرض آپ بھی مولوی غلام علی صاحب کے ساتھ گئے
اور جمعہ کی نماز پڑھی ۔ جب مولوی غلام علی صاحب جمعہ کی نماز سے فارغ ہو گئے تو انہوں نے چار
رکعت ظہر کی نماز پڑھ لی ۔ آپ فرماتے تھے کہ میں نے اُن سے کہا مولوی صاحب یہ جمعہ کی نماز
کے بعد چار رکعتیں کیسی ہیں ۔ ہیں ۔ وہ کہنے لگے یہ احتیاطی ہے ۔ میں نے کہا مولوی صاحب آپ تو
وہابی ہیں اور عقیدہ اس کے مخالف ہیں پھر احتیاطی کے کیا معنی ہوئے ۔ وہ کہنے لگے یہ
احتیاطی ان معنوں میں نہیں کہ خدا کے سامنے ہمارا جمعہ قبول ہوتا ہے یا ظہر بلکہ ان معنوں میں
ہے کہ لوگ مخالفت نہ کریں۔ تو کئی لوگ اس طرح بھی کام کر لیتے ہیں جیسے مولوی غلام علی صاحب
نے کیا کہ اپنے دل میں تو وہ اس بات پر خوش رہے کہ انہوں نے جمعہ پڑھا ہے اور اُدھر لوگوں کو
خوش کرنے کیلئے چار رکعت ظہر کی نماز بھی پڑھ لی ۔
دو
66
ایک سنی بزرگ کا لطیفہ اسی طرح ایک لطیفہ مشہور ہے۔ کہتے ہیں کوئی سنی بزرگ تھے جو شیعوں کے علاقہ میں رہتے تھے۔ ایک دفعہ غربت
کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہو گئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ بادشاہ کے پاس پہنچ کر مدد کی
درخواست کرنی چاہئے ۔ چنانچہ وہ اُس کے پاس گئے اور مدد کی درخواست کی ۔ وزیر نے اُن کی
شکل کو دیکھ کر بادشاہ سے کہا کہ یہ شخص سنی معلوم ہوتا ہے ۔ بادشاہ نے کہا تمہیں کس طرح معلوم

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
66
ہوا ۔ وہ کہنے لگا بس شکل سے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے۔ بادشاہ کہنے لگا یہ کوئی دلیل نہیں ، تم میرے
سامنے اس کا امتحان لو۔ چنانچہ وزیر نے اُن کے سامنے حضرت علیؓ کی بڑے زور سے تعریف
شروع کر دی وہ بزرگ بھی حضرت علیؓ کی تعریف کرنے لگ گئے ۔ بادشاہ نے دیکھ کر کہا کہ دیکھا
تم جو کچھ کہتے تھے وہ غلط ثابت ہوا یا نہیں ۔ اگر یہ شیعہ نہ ہوتا تو کیا حضرت علی کی ایسی ہی تعریف
کرتا۔ وزیر کہنے لگا۔ بادشاہ سلامت آپ خواہ کچھ کہیں مجھے یہ سنی ہی معلوم ہوتا ہے۔ بادشاہ نے
کہا اچھا امتحان کیلئے پھر کوئی اور بات کرو۔ چنانچہ وزیر کہنے لگا کہو ” بر ہر سہ لعنت“ یعنی ابو بکر ، عمر
اور عثمان پر ( نَعُوذُ بِاللهِ ( لعنت ۔ وہ بھی کہنے لگ گیا ۔ ”بر ہر سہ لعنت بادشاہ نے کہا اب تو یہ
یقینی طور پر شیعہ ثابت ہو گیا ہے۔ وہ کہنے لگے بظاہر تو ایسا ہی معلوم ہوتا ہے مگر میرا دل مطمئن
نہیں ۔ آخر وزیر انہیں الگ لے گیا اور کہا سچ سچ بتاؤ تمہارا مذہب کیا ہے؟ انہوں نے کہا میں
ہوں تو سنتی ہی۔ وہ کہنے لگا پھر تم نے ”بر ہر سہ لعنت کیوں کہا؟ وہ بزرگ کہنے لگے تمہاری ان
الفاظ سے تو یہ مراد تھی کہ حضرت ابو بکرؓ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان پر لعنت ہو مگر میری مراد یہ تھی
کہ آپ دونوں اور مجھ پر لعنت ہو۔ آپ لوگوں پر اس لئے کہ آپ بزرگوں پر لعنت کرتے ہیں
اور مجھ پر اس لئے کہ مجھے اپنی بدبختی کی وجہ سے تم جیسے لوگوں کے پاس آنا پڑا۔ غرض انسان کئی
طریق سے وقت گزار لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اس طرح اُس نے کسی گناہ کا ارتکاب نہیں کیا۔ مگر
فرمایا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا خلفاء انتہائی طور پر دلیر ہونگے اور خوف و ہراس
اُن کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔ وہ جو کچھ کریں گے خدا کی رضا کیلئے کریں گے، کسی انسان سے ڈر
کر ان سے کوئی فعل صادر نہیں ہوگا۔
فتنہ ارتداد کے مقابلہ میں یہ علامت بھی خلفاء راشدین میں تمام و کمال پائی میں جاتی ہے۔ چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ
حضرت ابو بلا
خلیفہ مقرر ہوئے تو اُس وقت سارا عرب مرتد ہو گیا ۔ صرف دو جگہ نماز با جماعت ہوتی تھی باقی
تمام مقامات میں فتنہ اُٹھ کھڑا ہوا اور سوائے مکہ اور مدینہ اور ایک چھوٹے سے قصبہ کے تمام لوگوں
نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا تھا
کہ خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُو اِن کے مالوں سے صدقہ لے، کسی اور کو یہ اختیار نہیں کہ ہم سے
زکوۃ وصول کرے۔ غرض سارا عرب مرتد ہو گیا اور وہ لڑائی کیلئے چل پڑا ۔ رسول کریم صلی اللہ
ابوبکر کی استقامت وسلم نے وفات پائی اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ریہ
علیہ وسلم کے زمانہ میں گو اسلام کمزور تھا مگر قبائل عرب متفرق طور پر حملہ کرتے تھے ۔ کبھی ایک گروہ
نے حملہ کر دیا اور کبھی دوسرے نے ۔ جب غزوہ احزاب کے موقع پر کفار کے لشکر نے اجتماعی رنگ
میں مسلمانوں پر حملہ کیا تو اُس وقت تک اسلام بہت کچھ طاقت پکڑ چکا تھا گو ابھی اتنی زیادہ طاقت
حاصل نہیں ہوئی تھی کہ انہیں آئندہ کیلئے کسی حملے کا ڈر ہی نہ رہتا۔ اس کے بعد جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم مکہ فتح کرنے کیلئے گئے تو اُس وقت عرب کے بعض قبائل بھی آپ کی مدد کیلئے
کھڑے ہو گئے تھے ۔ اس طرح خدا نے تدریجی طور پر دشمنوں میں جوش پیدا کیا تا کہ وہ اتنا زور
نہ پکڑ لیں کہ سب ملک پر چھا جائیں ۔ لیکن حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں یکدم تمام عرب
مرتد ہو گیا صرف مکہ اور مدینہ اور ایک چھوٹا سا قصبہ رہ گئے باقی تمام مقامات کے لوگوں نے زکوۃ
دینے سے انکار کر دیا اور وہ لشکر لے کر مقابلہ کیلئے نکل کھڑے ہوئے ۔ بعض جگہ تو اُن کے پاس
ایک ایک لاکھ کا بھی لشکر تھا ۔ مگر ادھر صرف دس ہزار کا ایک لشکر تھا اور وہ بھی شام کو جا رہا تھا اور یہ
وہ لشکر تھا جسے اپنی وفات کے قریب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رومی علاقہ پر حملہ کرنے کیلئے
تیار کیا تھا اور اسامہ کو اس کا افسر مقرر کیا تھا باقی لوگ جو رہ گئے تھے وہ یا تو کمزور اور بڑھے تھے
اور یا پھر گنتی کے چند نوجوان تھے ۔ یہ حالات دیکھ کر صحابہؓ نے سوچا کہ اگر ایسی بغاوت کے وقت
اسامہ کا لشکر بھی روانہ ہو گیا تو مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں ہو سکے گا۔ چنانچہ اکا بر صحابہ
کا ایک وفد جس میں حضرت عمرؓ اور حضرت علی بھی شامل تھے اور جو اپنی شجاعت اور دلیری کے لحاظ
سے مشہور تھے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ کچھ عرصہ کیلئے اس
لشکر کو روک لیا جائے ۔ جب بغاوت فرو ہو جائے تو پھر بیشک اُسے بھیج دیا جائے مگر اب اس کا
بھیجنا خطرہ سے خالی نہیں ، مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں اور دشمن کا لشکر ہماری طرف بڑھتا
چلا آ رہا ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے نہایت غصہ کی حالت میں فرمایا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ابوقحافہ کا بیٹا سب سے پہلا کام یہ کرے کہ جس
لشکر کو روانہ کرنے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا اُسے روک لے۔ میں اس لشکر کو کسی
صورت میں روک نہیں سکتا، اگر تمام عرب باغی ہو گیا ہے تو بے شک ہو جائے اور اگر مدینہ کی
حفاظت کا کوئی سامان نہیں تو بے شک نہ رہے، خدا کی قسم اگر دشمن کی فوج مدینہ میں ٹھس آئے
اور ہمارے سامنے مسلمان عورتوں کی لاشیں کتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو ضرور روانہ
کروں گا جس کو روانہ کرنے کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ۔ ۵۴ اگر تم دشمن

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
کی فوجوں سے ڈرتے ہو تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دو میں اکیلا تمام دشمنوں کا مقابلہ کرونگا۔ یہ
يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کی صداقت کا کتنا بڑا ثبوت ہے ۔
دوسرا سوال زکوۃ کا تھا۔ صحابہ نے عرض کیا کہ اگر آپ پ لشکر لشکر نہیں نہیں ، روک سکتے تو تو صرف اتنا کر
لیجئے کہ ان لوگوں سے عارضی صلح کر لیں اور انہیں کہہ دیں کہ ہم اس سال تم سے زکوۃ نہیں لیں
گے۔ اس دوران میں ان کا جوش ٹھنڈا ہو جائے گا اور تفرقہ کے مٹنے کی کوئی صورت پیدا ہو
جائیگی ۔ موجودہ صورت میں جب کہ وہ جوش سے بھرے ہوئے ہیں اور لڑنے مرنے کیلئے تیار ہیں
ان سے زکوۃ وصول کرنا مناسب نہیں ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔ ایسا ہر گز نہیں ہوگا ۔
اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ لوگ اونٹ کے گھٹنے کو باندھنے والی ایک رسی بھی
زکوۃ میں دیا کرتے تھے اور اب نہیں دیں گے تو میں اُس وقت تک ان سے جنگ جاری رکھوں گا
جب تک وہ رسی بھی اُن سے وصول نہ کرلوں ۔ اس پر صحابہؓ نے کہا کہ اگر جیش اسامہ بھی چلا گیا
اور ان لوگوں سے عارضی صلح بھی نہ کی گئی تو پھر دشمن کا کون مقابلہ کرے گا ۔ مدینہ میں تو یہ بڑھے
اور کمزور لوگ ہیں اور یا صرف چند نوجوان ہیں وہ بھلا لاکھوں کا کیا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا ۔ اے دوستو ! اگر تم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو ابو بکڑا کیلا
ان کا مقابلہ کرنے کیلئے نکل کھڑا ہوگا ۔ ۵۵ یہ دعوئی اس شخص کا ہے جسے فنون جنگ سے کچھ زیادہ
واقفیت نہ تھی اور جس کے متعلق عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ دل کا کمزور ہے۔ پھر یہ
جرات یہ دلیری یہ یقین اور یہ وثوق اُس میں کہاں سے پیدا ہوا ۔ اسی بات سے یہ یقین پیدا ہوا
کہ حضرت ابو بکر نے سمجھ لیا تھا کہ میں خلافت کے مقام پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کھڑا ہوا ہوں اور
مجھ پر ہی تمام کام کی ذمہ داری ہے ۔ پس میرا فرض ہے کہ میں مقابلہ کیلئے نکل کھڑا ہوں کا میابی
دینا یا نہ دینا خدا تعالی کے اختیار میں ہے اگر وہ کامیابی دینا چاہے گا تو آپ دے دے گا اور اگر
نہیں دینا چاہے گا تو سارے لشکر مل کر بھی کامیاب نہیں کر سکتے ۔
حضرت عمر کے بہادرانہ کارنامے
خلیفہ ہوئے تو وہی عمر جو ابو بکر کو یہ مشورہ دیتے
تھے کہ اتنے بڑے لشکر کا ہم کہاں مقابلہ کر سکتے ہیں وہ بہت ہیں اور ہم تھوڑے جیش اسامہ کو
روک لیا جائے تا کہ وہ ہماری مدد کر سکے ، اُن میں بھی وہی تو کل آ جاتا ہے اور وہ ایک وقت میں
ساری دنیا سے جنگ کرتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے چنانچہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں رومی حکومت

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
م دیتے
سے لڑائی ہوئی وہ حکومت بڑی زبردست تھی اور اُس سے مسلمانوں کا مقابلہ کرنا ایسا ہی تھا جیسے
افغانستان انگریزی حکومت سے لڑائی شروع کر دے مگر باوجود اتنی زبر دست حکومت کے ساتھ
جنگ جاری ہونے کے جب حضرت عمرؓ کے سامنے یہ سوال پیش ہوا کہ کسری کی فوجوں نے
مسلمانوں کے مقابلہ میں سرگرمی دکھانی شروع کر دی ہے اور اُن کے بہت سے علاقے جو
مسلمانوں کے قبضہ میں تھے اُن میں بغاوت اور سرکشی کے آثار کے آثار ظاہر ہور۔ ہر ہو رہے ہیں تو وہی عمر جوا بو بکر
کو یہ مشورہ دیتے تھے کہ اگر ہم ایک ہی وقت میں ایک طرف خیش اسامہ کو رومیوں کے مقابلہ
میں بھیج دیں گے اور دوسری طرف اندرونی باغیوں کا مقابلہ کریں گے تو یہ سخت عنا یہ سخت غلطی ہو گی حکم د۔
ہیں کہ فوراً ایران پر حملہ کر دو۔ صحابہؓ کہتے ہیں کہ ایک وقت میں روز بر دست حکومتوں سے کس
طرح مقابلہ ہو گا مگر آپ فرماتے ہیں کچھ پروا نہیں جاؤ اور مقابلہ کرو۔ مسلمان چونکہ اُس وقت
رومی حکومت سے جنگ کرنے میں مشغول تھے اس لئے ایران پر مسلمانوں کا حملہ اس قدر دور از
قیاس تھا کہ ایران کے بادشاہ کو جب یہ خبریں پہنچیں کہ مسلمان فوجیں بڑھتی چلی آ رہی ہیں تو اُس
نے ان خبروں کو کوئی اہمیت نہ دی اور کہا کہ لوگ خواہ مخواہ جھوٹی افواہیں اُڑا رہے ہیں مسلمان بھلا
ایسی حالت میں جب کہ وہ پہلے ہی ایک خطرناک جنگ میں مبتلاء ہیں ایران پر حملہ کرنے کا خیال
بھی کر سکتے ہیں ۔ ہیں۔ چنانچہ کچھ عرصہ تک تو ایرانیوں کی شکس تو ایرانیوں کی شکست کی بڑی وجہ یہی رہی کہ دارالخلافہ سے
مسلمانوں کے مقابلہ میں کوئی فوج نہیں آتی تھی اور بادشاہ خیال کرتا تھا کہ لوگ جھوٹی خبریں اُڑا
رہے ہیں مگر جب کثرت اور تواتر کے ساتھ اُسے اس قسم کی خبریں پہنچیں تو اُس نے اپنا ایک
جرنیل بھیجا اور اُسے حکم دیا کہ میرے پاس صحیح حالات کی رپورٹ کرو۔ چنانچہ اس نے جب
رپورٹ کی کہ مسلمان واقع میں حملہ کر رہے ہیں اور وہ بہت سے حصوں پر قابض تبھی ہو چکے ہیں
تب اس نے اُن کے مقابلہ کیلئے فوج بھیجی ۔ اس سے تم اندازہ لگا لو کہ مسلمانوں کا اس لڑائی میں
گودنا بظاہر کتنا خطر ناک تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی وہ رومی لشکروں کا بھی مقابلہ کر رہے تھے مگر
حضرت عمر کو خدا تعالیٰ نے مقام خلافت پر کھڑا کرنے کے بعد جو قوت بخشی اُس کے آگے ان
چیزوں کی کوئی حقیقت نہ تھی ۔
حضرت ابو ہریرہ کا کسری کے رومال میں تھوکنا یہی وہ جنگ ہے جس میں مسلمانوں کو جب فتح
حاصل ہوئی تو مال غنیمت میں کسری کا ایک رومال بھی آیا جو حضرت ابو ہریرہ کو ملا۔ ایک دن

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
انہیں کھانسی اُٹھی تو انہوں نے کسری شاہ ایران کا رومال نکال کر اس میں ٹھوک دیا اور پھر کہا بخ بنج
ابوھریرہ ۔ کہ واہ ، واہ ابو ہریرہ تیری بھی کیا کیا شان ہے کہ تو آج کسری شاہ ایر شاہ ایران کے رومال میں
ٹھوک رہا ہے۔ لوگوں نے پوچھا کہ
صلى الله
الله
چھا کہ کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا۔ رسول کریم علی کے زمانہ میں
عروسه ۔
بعض دفعہ مجھے اتنے فاقے ہوتے تھے کہ میں بھوک سے بیتاب ہو کر بیہوش ہو جاتا تھا اور لوگ یہ سمجھ
کر کہ مجھے مرگی کا دورہ ہو گیا ہے میرے سر پر جوتیاں مارنی شروع کر دیتے تھے مگر آج یہ حالت
ہے کہ میں شاہی رومال میں تھوک رہا ہوں ۔ تو يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کی
علامت خدا تعالیٰ نے خلفائے راشدین کے ذریعہ نہایت واضح رنگ میں پوری فرمائی اور انہوں
نے خدا تعالیٰ کے سوا کبھی کسی کا خوف اپنے دل میں نہیں آنے دیا۔
اسی طرح حضرت
حضرت عثمان اور حضرت علی کا دلیرانہ مقابلہ لالان می باحیان اور
رقیق القلب انسان نے اندرونی مخالفت کا مقابلہ جس یقین سے کیا وہ انسانی عقل کو دنگ کر دیتا
ہے۔ حالانکہ وہ عام طور پر کمزور سمجھے جاتے ہیں مگر جب ان کا اپنا زمانہ آیا تو انہوں نے ایسی
بہادری اور جرات سے کام لیا کہ انسان ان واقعات کو پڑھ کر حیران رہ جاتا ہے۔
یہی حال حضرت علی کا ہے کسی مخالفت یا خطرے کی انہوں نے پروانہیں کی حالانکہ اندرونی
خطرے بھی تھے اور بیرونی بھی ۔ مگر ان کے مد نظر صرف یہی امر رہا کہ خدا تعالیٰ کی مرضی پوری ہو
اور ذرا بھی کسی سے خوف کھا کر اس منشاء الہی میں جو انہوں نے سمجھا تھا فرق نہیں آنے دیا۔
غرض تمام خلفاء کے حالات میں ہمیں يَعْبُدُونَنِي لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کا نہایت
اعلیٰ درجہ کا نظارہ نظر آتا ہے جو اس بات کا ات کا یقینی اور قطعی ثبوت ہے کہ خدا نے ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں خود
مقام خلافت پر کھڑا کیا تھا اور وہ آپ ان کی تائید اور نصرت کا ذمہ دار رہا۔
اب میں ان اعتراضات کو لیتا ہوں جو عام طور آیت استخلاف پر اعتراضات پر اس کی پرکھے جاتے ہیں ۔ یہ اعتراض پر اس آیت پہلا
اس آیت پر یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت میں اُمتِ مسلمہ سے وعدہ ہے نہ ! اہے نہ کہ بعض افراد سے اور
اُمت کو خلیفہ بنانے کا وعدہ ہے نہ کہ بعض افراد کو ۔ پس اس سے مراد مسلمانوں کو غلبہ اور حکومت کا
مل جانا ہے۔
دوسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت میں کما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کہا ہے اور پہلی قوموں کو خلافتِ نبوت یا ملوکیت کے ذریعہ سے ملی تھی ۔ پس اسی حد تک تشبیہ تسلیم
کی جاسکتی ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ مسلمانوں میں نبی ہوں گے اور پھر یہ کہ ملوک ہوں گے ۔ مگر جس
قسم کی خلافت تم کہتے ہو وہ نہ تو نبوت کے تحت آتی ہے اور نہ ملوکیت کے تحت آتی ہے۔ پھر اس کا
وجود کہاں سے ثابت ہوا ۔
تیسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر اس خلافت کو تسلیم بھی کر لیا جائے جو آنحضرت
کے بعد ہوئی تو چونکہ اس خلافت کے ساتھ حکومت بھی شامل تھی اس لئے وَجَعَلَكُمْ مُلُوكًا
ماتحت وہ آسکتی تھی لیکن اس خلافت کا ثبوت کہاں سے ملا جو جماعت احمد یہ میں قائم ہے۔
کے
خلافت نہ تو خلافت نبوت ہے اور نہ خلافت ملوکیت ۔
یہ
چوتھا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت سے اگر افراد مراد لئے جائیں جماعت نہ لی جائے
تو پھر خلافت نبوت اور خلافت ملوکیت کا پتہ چلتا ہے اور معنی یہ بنتے ہیں کہ اس اُمت میں سے
بعض افراد نبی ہوں گے اور بعض افراد ملوک ہوں گے ۔ مگر جو خلافتِ نبوت پہلے جاری تھی اسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم کر دیا اور تم خود بھی تسلیم کرتے ہو کہ جس قسم کے نبی پہلے آیا
کرتے تھے اب اس قسم کے نبی نہیں آ سکتے اور ملوکیت کے متعلق بھی تم خود قائل ہو کہ خلفاء ملوک
میں شامل نہ تھے ۔ جیسا کہ احادیث میں آتا ہے عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ
رَسُولُ اللهِ ﷺ تَكُونُ النُّبُوَّةُ فِيكُمْ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ
خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ مَا شَاءَ اللهُ اَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا
عَاضًا فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ -
یعنی رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ تم میں نبوت رہے گی جب تک خدا چاہے گا پھر خدا اس
نعمت کو اٹھا لے گا اور تمہیں خلافت علی منہاج النبوت کی نعمت دے گا اور یہ خلافت تم میں اس وقت
تک رہے گی جب تک خدا چاہے گا ۔ پھر خدا اس نعمت کو بھی اُٹھا لے گا اور جب تک چاہے گا تم میں
ملوکیت کو قائم رکھے گا ۔ پس جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خلفاء کے بادشاہ ہونے
سے بھی انکار کیا ہے جیسا کہ فرمایا کہ پہلے خلافت ہو گی اور پھر ملوکیت تو معلوم ہوا کہ خلافت نبوت
اور خلافت ملوکیت دونوں اُمت محمدیہ کے افراد کو نہیں مل سکتیں اور جب صورت یہ ہے تو اس آیت
سے کسی فردی خلافت کا ثبوت نہ ملا بلکہ صرف قومی خلافت ہی مراد لی جاسکتی ہے اور اس سے کسی کو
انکار نہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اس سوال کا جواب کہ اس آیت میں اب میں ان تمام سوالات کرنے لانا کے جواب دیتا ہوں ۔ دیتا ہوں ۔
اُمتِ مسلمہ سے وعدہ ہے، نہ کہ بعض افراد سے پہلا سوال کہ اس آیت میں
امت مسلمہ سے وعدہ ہے نہ کہ بعض افراد سے اس کے یہ جوابات ہیں ۔
(1) بے شک وعدہ قوم سے ہے مگر قوم سے وعدہ کے یہ سے وعدہ کے یہ معنی نہیں کہ افراد کے ذریعہ سے وہ
وعدہ پورا نہ ہو۔ بعض وعدے قوم سے ہوتے ہیں لیکن افراد کے ذریعہ سے پورے کئے جاتے ہیں
اور کہا یہی جاتا ہے کہ قوم سے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا ہو گیا ۔ اس کی مثالیں دنیا کی ہر زبان میں
ملتی ہیں ۔ مثلاً ہماری زبان میں کہا جاتا ہے کہ انگریز بادشاہ ہیں ۔ اب کیا اس کے یہ معنی ہوتے
ہیں کہ ہر انگریز بادشاہ ہے۔ ہر انگریز تو نہ بادشاہ ہے اور نہ بادشاہ بن سکتا ہے مگر کہا یہی جاتا ہے
کہ انگریز بادشاہ ہیں ۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ فلاں قوم حاکم ہے حالانکہ ساری قوم کہاں حاکم
ہوتی ہے چند افراد کے سپر د حکومت کا نظم و نسق ہوتا ہے اور باقی سب اس کے تابع ہوتے ہیں ۔
اسی طرح کہا جاتا ہے فلاں قوم بڑی دولت مند ہے مگر اس کے یہ معنی تو نہیں ہوتے کہ اس قوم کا ہر
فرد دولتمند ہے۔ انگریزوں کے متعلق عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے دولتمند ہیں حالانکہ
ان میں بڑے بڑے غریب بھی ہوتے ہیں ۔ ہمارے بڑے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب
مرحوم و مغفور نے ایک دفعہ سنایا کہ جب وہ لنڈن میں تھے تو ایک دن جس مکان میں وہ
رہتے تھے اس کا کوڑا کرکٹ اٹھا کر خادمہ نے جب باہر پھینکا تو ایک انگریز لڑکا دوڑ کر آیا اور اس
نے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں سے ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا نکال کر کھا لیا۔
اسی طرح برنڈ زی ۵۸ میں میں نے دیکھا کہ عورتیں اپنے سروں پر برتن رکھ کر پانی لینے
جاتی تھیں اور ان کے بچوں نے جو پتلونیں پہنی ہوئی ہوتی تھیں ان کا کچھ حصہ کسی کپڑے کا ہوتا تھا
اور کچھ حصہ کسی کپڑے کا مگر کہا یہی جاتا ہے کہ انگریز بڑے دولتمند ہیں ۔
وعدے
غرض قوم - نوم سے وعدہ کے یہ معنی نہیں ہو ۔ ہوتے کہ افراد کے ذریعہ وہ وعدہ پورا نہ ہو۔ کئی و
قوم سے ہی ہوتے ہیں لیکن پورے وہ افرد کے ذریعہ کئے جاتے ہیں ۔ اس کی مثال ہمیں قرآن کریم
سے بھی ملتی ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ
عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا یعنی موسی نے اپنی قوم سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی