خلافت راشدہ

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
حد تک ان قوانین کی اطاعت سے بھی باہر ہو جاتا ہے۔ غرض حکومت کا کام بعض باتوں کا حکم دینا
بعض باتوں سے روکنا ، افراد کی مالی جانی اور رہائشی آزادی پر ضرورت کے وقت پابندیاں عائد
کرنا ٹیکس وصول کرنا ، لوگوں کو فوج میں بھرتی کرنا، معاہدات کرنا اور قضاء کے کام کو سر انجام دینا
ہوتا ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو یہ سب اختیارات دیئے گئے ہیں یا نہیں ۔
پہلا امر ملکی حد بندی تھی ۔ سو اس اختیار کا رسول کریم ﷺ کو ملنا ایک واضح امر ہے کیونکہ
آپ نے اعلان کر دیا کہ اتنے حصہ میں مسلمانوں کے سوا اور کوئی نہیں رہ سکتا اور اگر کوئی آیا تو
اسے نکال دیا جائے گا ۔ دوسری طرف فرمادیا کہ جو لوگ اس حد کے اندر رہتے ہیں ان کے لئے
یہ یہ شرائط ہیں ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوسروں سے معاہدات کرنے کا بھی اختیار دیا اور
پھر شرائط کے ماتحت اس بات کا بھی اختیار دیا کہ آپ اگر مناسب سمجھیں تو معاہدہ کو منسوخ کر
دیں اسی طرح آپ کو ٹیکس وصول کرنے کا بھی اختیار دیا گیا۔ آپ کو ضرورت پر لوگوں کی مالی ،
جانی اور رہائشی آزادی پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی اختیار دیا گیا۔ غرض حکومت کے جس قدر
اختیارات ہوتے ہیں وہ تمام رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالی نے دے دیئے ۔ حکومت کا کام بعض
باتوں کا حکم دینا ہوتا ہے رسول کریم ﷺ کو خدا تعالیٰ یہ حق دیتا ہے۔ حکومت کا کام بعض باتوں
تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو یہ حق بھی دیتا ۔ سے روکنا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ
صلى الله
عروسه
پھر افراد کی مالی ، جانی اور
دیتا ہے ۔ پھرا
رہائشی آزادی کو حکومت ہی خاص حالات میں سلب کر سکتی ہے۔ چنانچہ اس کا حق بھی اللہ تعالیٰ
۔
آپ کو دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ تم ان کے مال لے سکتے ہو، ٹیکس وصول کر سکتے ہو، جانیں ان ان سے
طلب کر سکتے ہوا اور جنگ پر لے جا سکتے ہو ۔ اسی طرح ملک سے لوگوں کو نکالنے کا اختیار بھی آپ
کو دیا گیا ۔ پھر قضاء حکومت کا کام ہوتا ہے سو یہ ومت کا کام ہوتا ہے سو یہ حق بھی اسلام آپ کو دیتا ہے اور آپ کے فیصلہ کو
آخری فیصلہ قرار دیتا ہے۔ پھر حکومت کی قسم بھی بتا دی کہ رسول کریم ﷺ اس بات کے پابند
نہیں کہ تمہاری سب باتیں مانیں بلکہ تم اس بات کے پابند ہو کہ ان کی سب باتیں مانو کیونکہ اگر یہ
تمہاری سب باتیں مانے تو اس کے خطرناک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں ۔
پس ان آیات سے ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ کا تعلق امور حکومت کے انصرام سے
وقتی ضرورت کے ماتحت نہ تھا بلکہ شریعت کا حصہ تھا اور جس طرح نماز روزہ وغیرہ احکام مذہب کا
الله
جزو ہیں اسی طرح رسول کریم ﷺ کا نظام ملکی کا کام اور طریق بھی مذہب ریق بھی مذہب اور دین کا حصہ ہے
اور دُنیوی یا وقتی ہرگز نہیں کہلا سکتا ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
کیا نظام سے
خلافت راشده
سے تعلق رکھنے والے احکام صرف منکرین خلافت کی اس دلیل پر کہ اسلام نے
صلى الله
عروسه
صلى الله )
عليسة
الله
رسول کریم ﷺ کی ذات سے مخصوص تھے؟ کوئی معین نظام پیش
نہیں کیا جو یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اس طرح رسول کریم ﷺ کے اعمال کا وہ حصہ جو نظام
کے قیام سے تعلق رکھتا ہے مذہبی حیثیت نہیں رکھے گا بلکہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ کام محض
ضرورت زمانہ کے ماتحت آپ کرتے تھے اسے علی بن عبدالرزاق نے بھی محسوس کیا ہے اور چونکہ
وہ آدمی ذہین ہے اس لئے اس نے اس مشکل کو بھانپا ہے اور یہ سمجھ کے یہ سمجھ کر کہ لوگ اس پر یہ اعتراض
کریں گے کہ جب قرآن کریم میں ایسے احکام موجود ہیں جن کا تعلق حکومت کے ساتھ ہے تو تم
کس طرح کہتے ہو کہ رسول کریم ﷺ نے ان کاموں کو وقتی ضرورت کے ماتحت کیا اور اسلام
نے کوئی مخصوص نظام حکومت پیش نہیں کیا اسے اس رنگ میں حل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کہتا
ہے کہ رسول کریم ﷺ کی حکومت حکومت رسالت و محبت تھی نہ نہ کہ کہ حکومت ملوکیت ۔ وہ کہتا ہے
بیشک رسول کریم ﷺ نے کئی قسم کے احکام دیئے مگر وہ احکام بحیثیت رسول ہونے کے تھے
بحیثیت نظام کے سردار ہونے کے نہیں تھے ۔ اور اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ چونکہ وہ احکام
نظام کا سردار ہونے کے لحاظ سے نہیں دیئے گئے اس لئے وہ دوسروں کی طرف منتقل نہیں ہو سکتے
اور چونکہ وہ تمام احکام بحیثیت رسول تھے اس لئے آپ کی وفات کے ساتھ ہی وہ احکام بھی ختم ہو
گئے ۔ پھر وہ ان تمام اختیارات کو رسول کریم ﷺ کے ساتھ مخصوص ثابت کرتے ہوئے لکھتا ہے
کہ رسول کے ساتھ لوگوں کو غیر معمولی محبت ہوتی ہے اور اس محبت کی وجہ سے ہر شخص اُن کی بات کو
تسلیم کر لیتا ہے یہی کیفیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تھی ۔ صحابہ کو آپ کے ساتھ
عشق تھا اور وہ آپ کے ہر حکم پر اپنی جانیں فدا کرنے کیلئے تیار رہتے تھے ۔ پس آپ نے جو حکم
بھی دیا وہ انہوں نے مان لیا اور وہ ماننے پر مجبور تھے کیونکہ وہ اگر عاشق تھے تو آپ معشوق ، اور
عاشق اپنے معشوق کی باتوں کو مانا ہی کرتا ہے۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ احکام ہمیشہ کیلئے
واجب العمل بن بن گئے بلکہ وہ صرف آپ کے ساتھ مخصوص تھے اور جب آپ وفات پا گئے تو اُن
احکام کا دائرہ عمل بھی ختم ہو گیا۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
علی بن عبدالرزاق
یہ
نبی کے ساتھ اُس کے متبعین کی غیر معمولی محبت علی بن عبدالی رات کی تو
سے
درست ہے کہ واقع میں نبی کے ساتھ اُس کے ماننے والوں کو غیر معمولی محبت ہوتی ہے ۔ ہم نے
اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ہماری جماعت کے ہزاروں لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو جو کچھ کرتے دیکھتے تھے وہی ں خود بھی کرنے لگ۔ جاتے ۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام کے سامنے کسی نے بطور اعتراض کہا کہ آپ کی جماعت کے بعض لوگ ڈاڑھی منڈواتے
ہیں اور یہ کوئی پسندیدہ طریق نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا جب ان کے
دلوں میں محبت کامل پیدا ہو جائے گی اور وہ دیکھیں گے کہ میں نے ڈاڑھی رکھی ہوئی ہے تو وہ خود
بھی ڈاڑھی رکھنے لگ جائیں گے اور کسی وعظ و نصیحت کی انہیں ضرورت نہیں رہے گی ۔
پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نبی اور اس کے ماننے والوں کے درمیان محبت کا ایک ایسا رشتہ
ہوتا ہے جس کی نظیر اور کسی دُنیوی رشتہ میں نظر نہیں آ سکتی بلکہ بعض دفعہ محبت کے جوش میں انسان
بظاہر معقولیت کو بھی چھوڑ دیتا ہے ۔ حضرت عبداللہ بن حضرت عبداللہ بن عمر کی عادت تھی کہ جب وہ حج کیلئے جاتے تو
ایک مقام پر پیشاب کرنے کیلئے بیٹھ جاتے اور چونکہ وہ بار بار اسی مقام پر بیٹھتے اس لئے ایک
دفعہ کسی نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ کو اسی مقام پر پیشاب آتا ہے اِدھر اُدھر کسی اور جگہ نہیں
آتا ؟ انہوں نے کہا اصل بات یہ ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہاں پیشاب
کرنے کیلئے بیٹھے تھے اس وجہ سے جب بھی میں یہاں سے گزرتا ہوں مجھے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم یاد آ جاتے ہیں اور میں اُس جگہ تھوڑی دیر کیلئے ضرور بیٹھ جاتا ہوں ۔ اے
تو محبت کی وجہ سے انسان بعض دفعہ ایسی نقلیں بھی کر لیتا ہے جو بظاہر غیر معقول نظر آتی ہیں ۔
پس یہ جو اُس نے کہا کہ چونکہ صحابہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تھی اس لئے وہ آپ کی
اطاعت کرتے تھے اسے ہم بھی تسلیم کرتے ہیں مگر یہاں یہ سوال نہیں کہ وہ لوگ آپ کی محبت سے
اطاعت کرتے تھے یاد باؤ سے بلکہ سوال یہ ہے کہ آیا اسلام نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی
اقتدار ملک اور جان پر دیا تھا یا نہیں ۔ اسی طرح نہ ماننے والوں پر آپ کو کوئی اختیار دیا تھا یا
نہیں ۔ اگر قرآن میں صرف احکام بیان ہوتے اور نہ ماننے والوں کے متعلق کسی قسم کی سزا کا ذکر
نہ ہوتا تو کہا جا سکتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احکام دیئے اور صحابہؓ نے اُس عشق کی وجہ
سے جو انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے تھا ان احکام کو قبول کر لیا۔ مگر ہم تو دیکھتے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہیں کہ قرآن میں سزائیں بھی مقرر کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر فلاں مجرم کرو گے تو تمہیں یہ سزا
ملے گی اور فلاں مجرم کرو گے تو یہ سزا ملے گی اور جب کہ قرآن نے سزائیں بھی مقرر کی ہیں تو
معلوم ہوا کہ محبت کا اصول گلیہ ا اصول گلیہ درست نہیں کیونکہ جہاں احکام کی اطاعت محض احکام کی اطاعت حض محبت سے وابستہ ہو
وہاں سزائیں مقرر نہیں کی جاتیں۔ پھر اسلام نے صرف چند ا حکام نہیں دیئے بلکہ نظام حکومت کی
تفصیل بھی بیان کی ہے ۔ گو بعض جگہ اس نے تفصیلات کو بیان نہیں بھی کیا اور اس میں لوگوں کیلئے
اُس نے اجتہاد کے دروازہ کو گھلا رکھا ہے تا کہ اُن کی عقلی اور فکری استعدادوں کو کوئی نقصان نہ
پہنچے ۔ چنانچہ بعض امور میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اجتہاد کر کے اصل اسلامی مسئلہ لوگوں
کے سامنے پیش کیا اور بعض امور میں حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، اور حضرت علی رضی اللہ عنہم نے
حالات پیش آمدہ کے مطابق لوگوں کی رہبری کی بلکہ بعض امور ایسے ہیں جن کے متعلق آج تک
غور و فکر سے کام لیا جا رہا ہے ۔
مثلاً باپ اگر بیٹی کا بلوغت سے پہلے نکاح کر دے تو بالغ ہونے پر خیار بلوغ کا مسئلہ اسے فسخ نکاح کا اختیار حاصل ہے یا نہیں؟ یہ ایک سوال ہے جو
جو
عام طور پر پیدا ہوتا ر ہوتا رہتا ہے۔ فقہ کی پُرانی کتابوں میں یہی ذکر ہے کہ باپ اگر بیٹی کا نکاح کر
دے تو اُسے خیار بلوغ حاصل نہیں ہوتا مگر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لڑکی کو خیار بلوغ حاصل ہے
اور اسے اس بات کا حق ہے کہ اگر وہ بالغ ہونے پر اس رشتہ کو پسند نہ کرے تو اسے رڈ کر دے۔
اسی طرح اور بہت سے فقہی مسائل ہیں جو اسلامی تعلیم کے ماتحت آہستہ آہستہ نکلتے آتے ہیں اور
بہت سے آئندہ زمانوں میں نکلیں گے۔ پس ہمیں تفصیلات سے غرض نہیں اور نہ اس وقت یہ سوال
پیش ہے کہ اسلام نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی خاص رنگ کی حکومت دی تھی یا نہیں کیونکہ
نظام حکومت علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں ۔ انگلستان کا امریکہ سے امریکہ کا روس سے اور روس کا جرمنی
سے نظام حکومت مختلف ہے مگر اس اختلاف کی وجہ سے یہ تو نہیں کہ ایک کو ہم حکومت کہیں اور
دوسرے کو ہم حکومت نہ کہیں ۔ حکومت کے معنی یہ ہیں کہ کوئی خاص نظام مقرر کیا جائے اور لوگوں
کی باگ ڈور ایک آدمی یا ایک جماعت کے سپرد کر کے ملکی حدود کے اندر اس کو قائم کیا جائے ۔
پس دیکھنا یہ ہے کہ کسی نظام کا خواہ وہ دوسرے نظاموں سے کیسا ہی مخالف کیوں نہ ہو اسلام حکم دیتا
ہے یا نہیں اور اُس نظام کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چلاتے تھے یا نہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اس
اسلام ملکی اور قانونی نظام کا قائل ہے اس میں کوئی بھی ہیں کہ اسلام ملوکیت کا اہے قائل نہیں کیونکہ ملوکیت ایک خاص معنی
رکھتی ہے اور ان معنوں کی حکومت کا اسلام مخالف ہے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے متعلق بھی فرمایا کہ میں بادشاہ نہیں اور خلفاء کے متعلق بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ملوک کا لفظ استعمال نہیں فرمایا مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ اسلام مذہبی طور پر کسی بھی ملکی نظام کا قائل
نہیں ۔ اگر کوئی نظام قرآن اور اسلام سے ثابت ہو تو ہم کہیں گے کہ اسلام ملوکیت کا بے شک
مخالف ہے مگر ایک خاص قسم کے نظام کو اس کی جگہ قائم کرتا ہے اور وہ اسلام کا مذہبی حصہ ہے اور
چونکہ وہ مذہبی حصہ ہے اُس کا قیام مسلمانوں کیلئے ضروری ہے جہاں تک اُن کی طاقت ہو۔
حکومت در حقیقت نام ہے ملکی حدود اور اس میں خاص اختیارات کے اجراء کا ۔ ات کے اجراء کا ۔ کسی خاص طرز کا
نام نہیں اور ملکی حدود اور خاص اختیارات کا نفاذ قرآن کریم سے ثابت ہے۔ جیسا کہ ان آیات
سے ظاہر ہے جن کو میں ابھی پیش کر چکا ہوں ۔ پس جب کہ ایک ملکی حد اور اس حد میں ایک خاص
قانون اور ایک اصلی باشندے ملک کے اور ایک معاہد اور ایک غیر ملکی کا وجود پایا جاتا ہے تو ایک
خاص نظام حکومت بھی ثابت ہے اس کا نام ہم بھی ملوکیت نہیں رکھتے کیونکہ ملوکیت ایسے معنوں کی
حامل ہے جن کی اسلام اجازت نہیں دیتا لیکن بہر حال ایک ملکی اور قانونی نظام ثابت ہے اور اسی
کے وجود کو ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں اور اسی نظام کے قیام کیلئے ہم خلافت کو ضروری قرار دیتے
ہیں ۔ پس خلافت ایک اسلامی نظام ہے نہ کہ وقتی مصلحت کا نتیجہ ۔
میں اس امر کو مانتا ہوں کہ خلافت کے انکار سے منطقی نظر یہ وہی قائم ہوتا ہے جو علی بن
عبدالرزاق نے قائم کیا ہے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نظام کو بھی کسی نہ کسی رنگ میں
رڈ کرنا پڑتا ہے اور جو لوگ اِس نظریہ کو تسلیم کئے بغیر خلافت کا انکار کرتے ہیں وہ یا تو بیوقوف ہیں یا
لوگوں کی آنکھوں میں خاک جھونکنا چاہتے ہیں ۔ اب جب کہ قرآن کریم سے یہ امر ثابت ہو گیا
کہ اسلام امور ملکی اور نظام قومی کو مذہب کا حصہ قرار دیتا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اِن
امور میں حصہ لینا اسے مذہب کا جز و قرار دیتا ہے تو ان امور میں آپ کی ہدایت اور راہنمائی اُسی
طرح سنت اور قابلِ نمونہ ہوئی جس طرح کہ نماز روزہ وغیرہ احکام میں اور ان امور میں کسی
آزادی کا مطالبہ اُسی وقت تسلیم ہو سکتا ہے جب کہ انسان اسلام سے بھی آزادی کا مطالبہ کرے
اور جب یہ ثابت ہو گیا تو ساتھ ہی یہ بھی ثابت ہو گیا کہ جس طرح نماز روزہ کے احکام رسول کریم

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ختم نہیں ہو گئے اسی طرح نظام قومی یا نظام ملکی کے احکام بھی آپ
کی وفات کے ساتھ ختم نہیں ہو گئے کیونکہ جس طرح فرد کی باطنی ترقی کیلئے نماز روزہ کی ضرورت
باقی ہے اسی طرح قوم کی ترقی کیلئے ان دوسری قسم کے احکام کے نفاذ اور انتظام کی بھی ضرورت
ہے۔ اور جس طرح : رح نماز با جماعت جوا جو ایک اجتماعی عبادت ہے آپ کے بعد آپ کے نواب کے
ذریعے ادا ہوتی رہنی چاہئے اسی طرح وہ دوسرے احکام بھی آپ کے نواب کے ذریعے سے
پورے ہوتے رہنے چاہئیں ۔ اور جس طرح نماز روزہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے جو احکام دیئے اُن
کا یہ مطلب نہیں تھا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں تو تم بے شک نہ نمازیں
پڑھو اور نہ روزے رکھو اسی طرح نظام کے متعلق اسلام نے جو احکام دیئے اُن سے یہ مقصد نہیں تھا
کہ وہ بعد میں قابلِ عمل نہیں رہیں گے ۔ بلکہ جس طرح نماز میں ایک کے بعد دوسرا امام مقرر ہوتا
چلا جاتا ہے اسی طرح نظام سے تعلق رکھنے والے احکام پر بھی آپ کے نائبین کے ذریعہ ہمیشہ عمل
ہوتے رہنا چاہئے ۔
قبائل عرب کی
میں سمجھتا ہوں اسی دھوکا کی وجہ سے کہ نظام سے
کی بغاوت کی وجہ تعلق رکھنے والے احکام رسول کریم نے کی
صلى الله
عروسه
ذات سے مختص تھے آپ کی وفات کے بعد عرب کے قبائل نے بغاوت کر دی اور انہوں نے زکوۃ
دینے سے انکار کر دیا۔ وہ بھی یہی دلیل دیتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کے سوا کسی
اور کو زکوۃ لینے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ چنانچہ وہ فرماتا ہے ۔ خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو ان کے اموال کا کچھ حصہ بطور زکوۃ لے ۔ یہ کہیں ذکر نہیں کہ کسی اور کو
بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زکوۃ لینے کا اختیار ہے۔ مگر مسلمانوں نے ان کی اس
دلیل کو تسلیم نہ کیا حالانکہ وہاں خصوصیت کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی مخاطب کیا گیا
ہے۔ بہر حال جو لوگ اس وقت مرتد ہوئے ان کی بڑی دلیل یہی تھی کہ زکوۃ لینے کا صرف محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختیار حاصل تھا کسی اور کو نہیں ۔ اور اس کی وجہ یہی دھوکا تھا کہ نظام
سے تعلق رکھنے والے احکام ہمیشہ کے لئے قابلِ عمل نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
وہ احکام مخصوص تھے ۔ مگر جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں یہ خیال بالکل غلط ہے اور اصل حقیقت یہی
ہے کہ جس طرح نماز روزہ کے احکام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک ختم نہیں ہو گئے اسی طرح
قومی یا ملکی نظام سے تعلق رکھنے والے احکام بھی آپ کی وفات کے ساتھ ختم نہیں ہو گئے اور

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
نماز با جماعت کی طرح جو ایک اجتماعی عبادت ہے ان احکام کے متعلق بھی ضروری ہے کہ ہمیشہ
مسلمانوں میں آپ کے نائبین کے ذریعہ ان پر عمل ہوتا رہے۔
مسئلہ خلافت کی تفصیلات اس اصولی بحث کے بعد میں خلافت کے مسئلہ کی ت تفصیلات کی طرف آتا ہوں ۔ یاد رکھنا یاد رکھنا چاہئے کہ نبی کو
خدا تعالیٰ سے شدید اتصال ہوتا ہے ایسا شدید اتصال کہ بعض لوگ اسی وجہ سے دھوکا کھا کر یہ
خیال کر لیتے ہیں کہ شاید وہ خدا ہی ہے جیسا کہ عیسائیوں کو اسی قسم کی ٹھو کر لگی لیکن جنہیں یہ ٹھو کر نہیں
لگتی اور وہ نبی کو بشر ہی سمجھتے ہیں وہ بھی اس شدیدا تصال کی وجہ سے جو نبی کو خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے
اور اس وجہ سے کہ اُس کے وجود میں اس کے اتباع خدائی نشانات دیکھتے رہتے ہیں اس کے زمانہ
میں یہ خیال تک نہیں کرتے کہ وہ فوت ہو جائے گا۔ یہ نہیں کہ وہ نبی کو بشر نہیں سمجھتے بلکہ شدت محبت کی
وجہ سے وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم پہلے فوت ہونگے اور نبی کو اللہ تعالیٰ ابھی بہت زیادہ عمر دے گا ۔
چنانچہ آج تک کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس کے متعلق اس کی زندگی میں اس کے متبعین نے یہ سمجھا
ہو کہ وہ فوت ہو جائے گا اور ہم زندہ رہیں گے بلکہ ہر شخص (سوائے حد : حدیث العہد اور قلیل ا اور میل الایمان
لوگوں کے ) یہ خیال کرتا ہے کہ نبی تو زندہ رہے گا اور وہ فوت ہو جائیں گے اور اس وجہ سے وہ
ہیں اور
ان اُمور پر کبھی بحث ہی نہیں کرتے جو اس کے بعد اُمت کو پیش آنے والے ہوتے
زمانوں میں تو لوگ یہ خیال کر لیتے ہیں کہ اگر فلاں فوت ہو گیا تو کیا بنے گا۔ مگر نبی کے زمانہ میں
انہیں اس قسم کا خیال تک نہیں آتا اور اس کی وجہ جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں شدت محبت ہوتی
ہے۔ چنانچہ اس کا ہمیں ذاتی تجربہ بھی ہے ۔
ایک ذاتی تجربہ ہم میں سے کوئی احمدی سوائے اس کے کہ جس کے دل میں خرابی پیدا ہو چکی ہو یا جس کے ایمان میں میں کوئی نقص واقع ہو چکا ہوا ایسا نہیں تھا
جس کے دل میں کبھی بھی یہ خیال آیا ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فوت ہو جائیں گے اور ہم
آپ کے پیچھے زندہ رہ جائیں گے۔ چھوٹے کیا اور بڑے کیا، بچے کیا اور بوڑھے کیا ، مرد کیا اور
عورتیں کیا سب یہی سمجھتے تھے کہ ہم پہلے فوت ہونگے اور حضرت صاحب زندہ رہیں گے۔ غرض
کچھ شدت محبت کی وجہ سے اور کچھ اس تعلق کی عظمت کی وجہ سے جو نبی کو خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے وہ
سمجھتے ہیں کہ معلوم نہیں اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو کتنی لمبی عمر دے گا۔ چاہے کو ئی شخص یہ خیال نہ کرتا ہو کہ
یہ نبی ہمیشہ زندہ رہے گا مگر یہ خیال ضرور آتا ہے کہ ہم پہلے فوت ہونگے اور خدا تعالیٰ کا نبی دنیا میں

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
زندہ رہے گا ۔ چنانچہ بسا اوقات اٹھارہ اٹھارہ میں ہیں سال کے نو جوان حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوتے اور نہایت لجاجت سے عرض کرتے کہ حضور ہمارا
جنازہ خود پڑھا ئیں اور ہمیں تعجب آتا کہ یہ تو ابھی نوجوان ہیں اور حضرت صاحب ستر برس سے
اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اس کے علاوہ آپ بیمار بھی رہتے ہیں مگر یہ کہتے ہیں کہ ہمارا جنازہ آپ
پڑھا ئیں ۔ گویا انہیں یقین ہے کہ حضرت صاحب زندہ رہیں گے اور وہ آپ کے سامنے فوت
ہونگے ۔ اسی کا یہ نتیجہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب وفات پاگئے تو دس پندرہ
دن تک سینکڑوں آدمیوں کے دلوں میں کئی دفعہ یہ خیال آتا کہ آپ ابھی فوت نہیں ہوئے ۔ میرا
اپنا یہ حال تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے تیسرے دن میں ایک دوست کے
ساتھ باہر سیر کیلئے گیا اور دارالانوار کی طرف نکل گیا ۔ ان دنوں ایک اعتراض کے متعلق بڑا چرچا
تھا اور سمجھا جاتا تھا کہ وہ بہت ہی اہم ہے۔ راستہ میں میں نے اس اعتراض پر غور کرنا شروع کر
دیا اور خاموشی سے سوچتا چلا گیا ۔ مجھے یکدم اس اعتراض کا ایک نہایت ہی لطیف جواب سوجھ گیا
اور میں نے زور سے کہا کہ مجھے اس اعتراض کا جواب مل گیا ہے ۔ اب میں گھر چل کر
حضرت صاحب سے اس کا ذکر کروں گا اور آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کی وفات پر جو فلاں اعتراض
دشمنوں نے کیا ہے اس کا یہ جواب ہے حالانکہ اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
وفات پائے تین دن گزر چکے تھے ۔ تو وہ لوگ جنہوں نے اس عشق کا مزا چکھا ہوا ہے وہ جانتے
ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں وہ کیا خیال کرتے۔ کرتے تھے اور آپ کی وفات پر ان کی
کیا قلبی کیفیات تھیں ۔ یہی حال صحابہؓ کا تھا۔ انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو عشق تھا
اُس کی مثال تاریخ کے صفحات میں اور کہیں نظر نہیں آتی ۔ اس عشق کی وجہ سے صحابہ کیلئے یہ تسلیم کرنا
سخت مشکل تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں گے اور وہ زندہ رہیں گے۔ یہ نہیں کہ
وہ آپ کو خدا سمجھتے تھے ، وہ سمجھتے تو آپ کو انسان ہی تھے مگر شدت محبت کی وجہ سے خیال کرتے تھے
کہ ہماری زندگی میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ آپ کی وفات پر جو واقعہ ہوا وہ اس حقیقت کی ایک
نہایت واضح دلیل ہے۔
رسول کریم ﷺ کی وفات پر صحابہ کی کیفیت حدیثوں اور تاریخوں میں آتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر جب لوگوں میں مشہور ہوئی تو حضرت عمرؓ تلوار لے کر کھڑے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ یہ افواہ محض منافقوں کی شرارت ہے ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
زندہ ہیں اور وہ فوت نہیں ہوئے ۔ آپ آسمان پر خدا سے کوئی حکم لینے کیلئے گئے ہیں اور تھوڑی دیر
میں واپس آ جائیں گے اور منافقوں کو سزا دیں گے۔ چنانچہ انہوں نے اس بات پر اتنا اصرار کیا
کہ انہوں نے کہا اگر کسی نے میرے سامنے یہ کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو
میں اُس کی گردن اڑا دوں گا اور یہ کہہ کر ایک جوش اور غضب کی حالت میں تلوار ہاتھ میں
لڑکائے مسجد میں ٹہلنے لگ گئے ۔ کے لوگوں کو ان کو یہ بات اتنی بھلی معلوم ہوئی کہ ان میں سے کسی
نے اس بات کے انکار کی ضرورت : انکار کی ضرورت نہ سمجھی حالانکہ قرآن میں رسول کریم ﷺ کی نسبت یہ صاف
صلى الله
صلى الله
علوسم
کے
طور پر لکھا ہوا تھا کہ آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ " اگر
محمد رسول اللہ علیہ فوت ہو جائیں یا خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو جائیں تو کیا تم اپنی ایڑیوں
بل پھر جاؤ گے؟ مگر باوجود اس کے کہ قرآن کریم میں ایسی نص صریح موجود تھی جس سے رسول
کا وفات پانا ثابت ہو سکتا تھا پھر بھی انہیں ایسی ٹھوکر لگی کہ ان کہ ان میں سے بعض نے
کریم کا
علوس
علوس
بلا لائے ۔ :
رسول کریم ﷺ صلى الله کی وفات پر پر یہ یہ خیال کر لیا کہ آپ فوت نہیں ہوئے یہ منافقوں نے جھوٹی افواہ
اُڑادی ہے اور اس کی وجہ یہی تھی کہ محبت کی شدت سے وہ خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ کبھی ایسا
ممکن ہے کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو جائیں اور وہ زندہ رہیں ۔ بعض صحابہ جو طبیعت کے
ٹھنڈے تھے انہوں نے جب یہ حال دیکھا تو انہیں خیال آیا کہ ایسا نہ ہو لوگوں کو کوئی ابتلاء آ
جائے چنانچہ وہ جلدی جلدی سے گئے اور حضرت ابوبکر کو بلا لا 2 ۔ جب وہ مسجد میں پہنچے تو
انہوں نے دیکھا کہ ہر شخص جوش اور خوشی کی حالت میں نعرے لگا رہا ہے اور کہہ رہا ہے منافق
جھوٹ بولتے ہیں محمد رسول اللہ ﷺ فوت نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں ۔ گویا ایک قسم کے جنون کی
حالت تھی جو ان پر طاری تھی۔ جیسے میں نے کہہ دیا تھا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کی وفات پرڈ وفات پر دشمنوں نے جو فلاں اعتراض کیا ہے
اس کا یہ جواب ہے۔ حضرت ابو بکر نے جب یہ حالت دیکھی تو آپ اس کمرہ میں تشریف لے گئے
جہاں رسول کریم ﷺ کا جسد مبارک پڑا ہوا تھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ
رسول کریم ﷺ کا کیا حال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ فوت ہو چکے ہیں ۔ حضرت ابو بکڑ نے
یہ سنتے ہی کپڑا اٹھایا اور آپ کی پیشانی پر انہوں نے بوسہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ پر دو
موتیں جمع نہیں کرے گا ۔ یعنی یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک تو آپ وفات پا جائیں اور دوسری طرف قوم پر
الله

انوار العلوم جلد ۱۵
صلى الله
ر وسلم
خلافت را شده
موت وارد وارد ہو۔ ہو جائے اور اور وہ وہ صحیح اعتقادات سے منحرف ہو جائے ۔ پھر آپ باہر تشریف لائے اور من منبر
پر کھڑے ہو کر آپ نے ایک وعظ کیا جس میں بتایا کہ محمد رسول اللہ علیہ فوت ہو چکے ہیں ۔ پھر
آپ نے یہ آیت پڑھی کہ وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولُ - قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ،
آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكم ولا اس کے بعد آپ نے بڑے زور
سے کہا کہ اے لوگو ! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیشک اللہ کے رسول تھے مگر اب وہ فوت ہو چکے
ہیں ۔ اگر تم میں سے کوئی شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کیا کرتا تھا تو اسے سمجھ لینا
چاہئے کہ آپ وفات پاچکے ہیں لیکن اگر تم خدا کی عبادت کیا کرتے تھے تو تم سمجھ لو کہ تمہارا خدا
زندہ ہے اور اس پر بھی موت کبھی ۔ موت وارد نہیں ہو سکتی ۔ حضرت عمرؓ جو اس وقت تلوار کی ٹیک کے ساتھ
کھڑے تھے اور اس انتظار میں تھے کہ ابھی یہ منبر سے اتریں تو میں تلوار سے ان کی گردن اڑا
دوں ۔ انہوں نے جس وقت یہ آیت سُنی معًا ان کی آنکھوں کے سامنے سے ایک پردہ اُٹھ گیا۔
ان کے گھٹنے کا نپنے لگ گئے ۔ ان کے ہاتھ لرزنے لگ گئے اور ان کے جسم پر ایک کپکپی طاری ہو گئی
اور وہ ضعف سے نڈھال ہو کر زمین پر گر گئے ۔ باقی صحابہ بھی کہتے ہیں کہ ہماری آنکھوں پر پہلے
پردے پڑے ہوئے تھے مگر جب ہم نے حضرت ابو بکر سے یہ آیت سنی تو وہ تمام پردے اُٹھ گئے ۔
دنیا ان کی آنکھوں میں اندھیر ہو گئی اور مدینہ کی تمام گلیوں میں صحابہ روتے پھرتے تھے اور ہر ایک
کی زبان پر یہ آیت تھی کہ وَ مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولُ - قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ،
آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ۔
حضرت حسان کا یہ شعر بھی اسی کیفیت پر دلالت کرتا ہے کہ
كُنْتَ السَّوادَ لِنَا ظِرِي فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أُحَاذِرُ ال
کہ اے خدا کے رسول ! تو تو میری آنکھ کی پتلی تھا ۔ اب تیرے وفات پا جانے کی وجہ سے
میری آنکھ اندھی ہوگئی ہے۔ صرف تو ہی ایک ایسا وجود تھا جس کے متعلق مجھے موت کا خوف تھا۔
اب تیری وفات کے بعد خواہ کوئی مرے مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہو سکتی ۔
نبی کی زندگی میں اسکی جانشینی کے پس جب نبی کی زندگی میں قوم کے دل اور دماغ کی یہ کیفیت ہوتی ہے تو سمجھا جا سکتا
مسئلہ کی طرف توجہ ہی نہیں ہو سکتی ہے کہ خدا بھی اور نبی بھی ان کو اس ایذاء

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
سے بچاتے ہیں اور اس نازک مضمون کو کہ نبی کی وفات کے بعد کیا ہو گا لطیف پیرا یہ میں بیان
کرتے ہیں اور قوم بھی اس مضمون کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتی اور نہ ان امور میں زیادہ دخل
دیتی ہے کہ نبی کے بعد کیا ہوگا۔ چنانچہ یہ کہیں سے ثابت نہیں کہ کسی نے رسول کریم ﷺ سے
پوچھا ہو کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ جب فوت ہو جائیں گے تو کیا ہوگا ؟ آیا آپ کے بعد خلافت
کا سلسلہ جاری ہوگا یا کوئی پارلیمنٹ اور مجلس بنے گی جو مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے امور کا
فیصلہ کرے گی کیونکہ ایسے امور پر وہی بحث کر سکتا ہے جو سنگدل ہو اور جو نبی کی محبت اور اس کی
عظمت سے بالکل بیگا نہ ہو۔ باقی کئی مسائل کے متعلق تو ہمیں احادیث میں نظر آتا ہے کہ صحابہؓ ان
کے بارہ میں آپ سے دریافت کرتے رہتے تھے اور گرید گرید کر وہ آپ سے معلومات حاصل
کرتے تھے مگر جانشینی کا مسئلہ ایسا تھا جو صحابہؓ آپ سے دریافت نہیں کر سکتے تھے اور نہ اس کو
دریافت کرنے کا خیال تک ان کے دل میں آ سکتا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ آپ زندہ رہیں گے
اور ہم وفات پا جائیں گے۔ پس یہ مسئلہ ایک رنگ میں اور ایک حد تک پردہ اخفاء میں رہتا ہے
اور اس کے گھلنے کا اصل وقت وہی ہوتا ہے جبکہ نبی فوت ہو جاتا ہے۔
صلى الله
یہی حالات تھے جبکہ نبی کریم ﷺ فوت ہوئے آپ کی وفات صحابہ صحاب کے لئے ایک
زلزلہ عظیمہ تھی ۔ چنانچہ آپ کی وفات پر پہلی دفعہ انہیں یہ خیال پیدا ہوا کہ نبی بھی ہم سے جدا ہو
سکتا ہے اور پہلی دفعہ یہ بات ان کے دماغ پر اپنی حقیقی اہمیت کے ساتھ نازل ہوئی کہ اس کے بعد
انہیں کسی نظام کی ضرورت ہے جو نبی کی سنت اور خواہشات کے مطابق ہو اور اس کی جز سیاست پر
انہوں نے غور کرنا شروع کیا ۔ بیشک اس نظام کی تفصیلات قرآن کریم میں موجود تھیں مگر چونکہ وہ
پہلے چھپی ہوئی تھیں اور ان کو کبھی گرید انہیں گیا تھا اس لئے لوگ ان آیات کو پڑھتے اور ان کے
کوئی اور معنے کر لیتے ۔ وہ خاص معنے نہیں کرتے تھے جن سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ نبی کی وفات کے
بعد اس کے متبعین کو کیا کرنا چاہئے ۔
ہر نبی کی دو زندگیاں ہوتی در حقیقت اس جذبہ محب کی تہ میں بھی ایک الہی حکمت
کام کر رہی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ نبی کی دو زندگیاں ہوتی ہیں ایک شخصی اور ایک قومی ہیں۔ ایک شخص اور ای قومی اور اللہ تعالی ان دونوں
زندگیوں کو الہام سے شروع کرتا ہے ۔ نبی کی شخصی زندگی تو الہام سے اس طرح شروع ہوتی ہے
کہ جب وہ تھیں یا چالیس سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے الہامات اس پر نازل ہونے شروع ہو

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
جاتے ہیں اور اسے کہا جاتا ہے کہ تو مأمور ہے اور تجھے لوگوں کی اصلاح اور ان کی ہدایت کے لئے
کھڑا کیا جاتا ہے ۔ ان الہامات کے نتیجہ میں وہ اپنے اوپر خدا تعالیٰ کے غیر معمولی فضل نازل
ہوتے دیکھتا ہے اور وہ اپنے اندر نئی قوت ، نئی زندگی اور نئی بزرگی محسوس کرتا ہے۔ اور نبی کی قومی
زندگی الہام سے اس طرح شروع ہوتی ہے کہ جب وہ وفات پاتا ہے تو کسی بنی بنائی سکیم کے
ماتحت اس کے بعد نظام قائم نہیں ہوتا بلکہ یکدم ایک تغیر پیدا ہوتا ہے اور خدا تعالی کا مخفی الہام قوم
کے دلوں کو اس نظام کی طرف متوجہ کر دیتا ہے ۔
قدرت اولی نبی کی شخصی زندگی ہوتی غرض جس طرح نبی کی شخصی زندگی کو
اللہ تعالیٰ الہام سے شروع کرتا ہے اسی ہے اور قدرت ثانیہ قومی زندگی طرح وہ اس کی قومی زندگی کو جو اس کی
وفات کے بعد شروع ہوتی ہے الہام سے شروع کرنا چاہتا ہے تا کہ دونوں میں مشابہت قائم
رہے اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا نام قدرت ثانیہ رکھا ہے ۔ گویا
قدرت اولی تو نبی کی شخصی زندگی ہے اور قدرت ثانیہ نبی کی قومی زندگی ہے۔ پس چونکہ اللہ تعالیٰ
اس قومی زندگی کو ایک الہام سے اور اپنی قدرت سے شروع کرنا چاہتا ہے اس لئے اس کی
جزئیات کو نبی کے زمانہ میں قوم کی نظروں سے پوشیدہ رکھتا ہے ۔ پھر جب نبی فوت ہو جاتا ہے تو
خدا تعالیٰ کا مخفی الہام قوم کے دلوں کو اس زندگی کی تفصیلات کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔ انجیل میں بھی
اسی قسم کی مثال پائی جاتی ہے جہاں ذکر آتا ہے کہ حضرت مسیح ناصری کی وفات کے بعد حواری
ایک جگہ جمع ہوئے تو ان پر روح القدس نازل ہوا اور وہ کئی قسم کی بولیاں بولنے لگ گئے اور گو
انجیل نویسوں نے اس واقعہ کو نہایت مضحکہ خیز صورت میں لوگوں کے سامنے پیش کیا ہے مگر اس
سے اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کی وفات کے بعد حواریوں میں یکدم کوئی ایسا تغیر پیدا
ہوا جس کی طرف پہلے ان کی توجہ نہیں تھی اور وہ اس بات پر مجبور ہو گئے کہ اس تغیر کو روح القدس کی
طرف منسوب کریں ۔ غرض اللہ تعالی نبی کی اس نئی زندگی کو بھی اس کی شخصی زندگی کی طرح اپنے
الہام اور قدرت نمائی سے شروع کرتا ہے اور اسی وجہ سے نبی کے زمانہ میں اس کی جزئیات قوم
کی نظروں سے پوشیدہ رکھی جاتی ہیں ۔
-
میہ
ایک بات بطور لطیفہ بیان کر دیتا ۔ بیان کر دیتا ہوں اور وہ یہ قضیہ قرطاس پر ایک نظر یہاں میں ایک
کہ شیعوں اور سنیوں : اور سنیوں میں بہت مدت سے آ سے ایک نزاع چلا

·

آج 10 میں سے 10 باقی