خلافت راشدہ
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
آتا ہے جسے قضیہ قرطاس کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس قضیہ قرطاس کی تفصیل یہ ہے کہ
احادیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ کو مرض الموت میں جب تکلیف بہت بڑھ گی بڑھ گئی تو آپ نے
صلى
على
صحابہ سے فرمایا کہ کاغذ اور قلم دوات لاؤ تا کہ میں تمہارے لئے کوئی ایسی بات لکھوا دوں جس کے
نتیجہ میں تم کبھی گمراہ نہ ہو۔ اس پر شیعہ کہتے ہیں کہ دراصل رسول کریم یہ لکھوانا چاہتے تھے
کہ میرے ے بعد بعد علی علی خلیفہ ہوں اور اور ان انہیں کو امام تسلیم کیا جائے لیکن حضرت عمرؓ نے آپ کو کچھ لکھ
نہ دیا اور لوگوں سے کہہ دیا کہ جانے دو، رسول کریم ﷺ کو اس علی کو اس وقت تکلیف زیادہ ہے اور یہ
صلى الله
صلى الله
مجھ لکھوانے
کے
مناسب نہیں کہ آپ کی تکلیف کو اور زیادہ بڑھایا جائے ہمارے لئے ہدایت کے لئے قرآن کافی
ہے اس سے بڑھ کر کسی چیز کی ضرورت نہیں ۔ شیعہ کہتے ہیں کہ یہ ساری چالا کی عمر کی تھی کیونکہ وہ
نہیں چا۔ چاہتے تھے کہ رسول کریم ہی کوئی کوئی و وصیت کر جائیں تا کہ بعد میں حضرت علیؓ کو محروم کر
وہ خود حکومت کو سنبھال لیں ۔ اگر وہ رسول کریم ﷺ کو وصیت لکھوانے دیتے تو آپ ضرور
حضرت علی کے حق میں وصیت کر جاتے ۔ اس اعتراض کے کئی جواب ہیں مگر میں اس وقت صرف
دو جواب دینا چاہتا ہوں ۔
دشمن
عليه
صلى الله
صلى الله اول یہ کہ رسول کریم و اگر حضرت علی کے حق میں ہی خلافت کی وصیت کرنا چاہتے
تھے تو حضرت عمرؓ کے انکار پر آپ نے دوبارہ یہ کیوں نہ فرمایا کہ قلم دوات ضرور لاؤ۔ میں تمہیں
ایک اہم وصیت لکھوانا چاہتا ہوں ۔ آخر آپ کو پتہ ہونا چاہئے تھا کہ عمر ( نَعُوذُ بِاللهِ ) علی کا
دمن ہے اور اس وجہ سے عمر کی کوشش یہی ہے کہ کسی طرح علی کو کوئی فائدہ نہ پہنچ جائے ۔ ایسی
صورت میں یقیناً رسول کریم ﷺ حضرت عمر سے فرماتے کہ تم کیا کہہ رہے ہو مجھے بے شک
تکلیف ہے مگر میں اس تکلیف کی کوئی پروا نہیں کرتا۔ تم جلدی قلم دوات لاؤ تا کہ میں تمہیں کچھ لکھوا
دوں ۔ مگر رسول کریم ﷺ نے دوبارہ قلم دوات لانے کی ہدایت نہیں دی بلکہ حضرت عمر نے
جب کہا کہ ہماری ہدایت کے لئے خدا کی کتاب کافی ہے تو رسول کریم ﷺ خاموش ہو گئے ۔ ۲۲
جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم و در حقیقت وہی کچھ لکھوانا چاہتے تھے جس کی
طرف حضرت عمر نے اشارہ کیا تھا اور چونکہ رسول کریم ﷺ کے سامنے انہوں نے ایک رنگ
میں خدا کی کتاب پر ہمیشہ عمل کرنے کا عہد کر لیا اس لئے رسول کریم ﷺ نے اس بات کی
ضرورت نہ سمجھی کہ آپ کوئی علیحدہ وصیت لکھوانے پر اصرار کریں ۔ پس اس واقعہ سے حضرت عمر
پر نہ صرف کوئی الزام عائد نہیں ہوتا بلکہ آپ کے خیال اور رسول کریم ﷺ کے خیال کا تو ارد
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ظاہر ہوتا ہے ۔
دوسرا جواب جو درحقیت شیعوں کے اس قسم کے بے بنیاد خیالات کو رڈ کرنے کے لئے
ایک زبر دست تاریخی ثبوت ہے وہ یہ ہے کہ ایسے مو یہ ہے کہ ایسے موقعوں پر وصیت وہی شخص لکھوا سکتا ہے جسے یہ
یقین ہو کہ اب موت سر پر کھڑی ہے اور اگر اس وقت وصیت نہ لکھوائی گئی تو پھر وصیت لکھوانے کا
کوئی موقع نہیں رہے گا لیکن جسے یہ خیال ہو کہ مریض کو اللہ تعالیٰ صحت عطا کر دے گا اور جس مرض
میں وہ مبتلاء ہے وہ مرض الموت نہیں بلکہ ایک معمولی مرض ہے تو وہ وصیت کو کوئی اہمیت نہیں دیتا
اور سمجھتا ہے کہ اس غرض کے لئے اسے تکلیف دینا بالکل بے فائدہ ہے ۔ اب اس اصل کے ماتحت
جب ہم ان واقعات کو دیکھتے ہیں جو رسول کریم ﷺ کی وفات پر صحابہ کو پیش آئے تو ہمیں معلوم
عروسه
ہوتا ہے کہ حضرت عمر کو حکومت سنبھالنے کا خیال تو الگ رہا یہ تو الگ رہا یہ بھی خیال نہیں تھا کہ آنحضرت
فوت ہونے والے ہیں ۔ چنانچہ جب رسول کریم ﷺ نے وفات پائی تو اس اچانک صدمہ نے
جو ان کی توقع اور امید کے بالکل خلاف تھا حضرت عمر کو دیوانہ سا بنادیا اور انہیں کسی طرح یہ یقین
بھی نہیں آتا تھا کہ رسول کریم ﷺ وفات پا گئے ہیں ۔ وہ جنہیں رسول کریم ﷺ کی وفات
کے بعد بھی یہ یقین نہیں آتا تھا کہ آپ وفات پا گئے ہیں اور جن کے دل میں آپ کی محبت کا
احساس اس قدر شدت سے تھا کہ وہ تلوار ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے اعلان کر
دیا کہ جو شخص یہ کہے گا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں میں اس کی گردن اُڑا دوں گا ان کے
متعلق یہ کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے یہ سمجھ کر کہ رسول کریم ﷺ آب فوت ہونے
صلى الله
عروسه
والے ہیں آپ حضرت علیؓ کے حق میں کوئی بات نہ لکھوا دیں آپ کو کچھ لکھنے سے روک دیا ہو۔
بلکہ اگر ہم غور کریں تو شیعوں کی ان روایات سے حضرت علیؓ پر اعتراض آتا ہے کہ آپ
آنحضرت ﷺ کی وفات کی توقع کر رہے تھے جبکہ حضرت عمرؓ شدت محبت کی وجہ سے یہ سمجھ رہے
تھے کہ معمولی بیماری کی تکلیف ہے آپ اچھے ہو جائیں گے اور ابھی وفات نہیں پاسکتے ۔ پس اس
سے حضرت علی پر تو اعتراض وارد ہوتا ہے مگر حضرت عمرؓ پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا بلکہ یہ امران
کی نیکی ، تقوی اور فضیلت کو ثابت کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نبی کی قومی زندگی کی غرض میں یہ مضمون بیان کر رہا تھا کہ نبی کی
وفات کے بعد اللہ تعالیٰ الہام کے ذریعہ نبی بعد بھی الہام سے ابتداء کرتا ہے کی قومی زندگی کی ابتداء کرتا ہے اس لئے
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
نبی کی وفات کے بعد قائم ہونے والی خلافت اور اس کی تفصیلات کو اللہ تعالیٰ نبی کی زندگی میں
صلى الله
وسام
ردہ اخفاء میں رکھتا ہے ایسے ہی حالات میں رسول کریم و علی فوت ہوئے ۔ جب
ہوئے۔ جب آپ وفات پا
گئے تو پہلے تو بعض صحابہ نے سمجھا کہ آپ فوت نہیں ہوئے مگر جب انہیں پتہ لگا کہ آپ واقعہ میں
فوت ہو چکے ہیں تو وہ حیران ہوئے کہ اب وہ کیا کریں اور وہ کون سا طریق عمل میں لائیں جو
رسول کریم کے لائے ہوئے مشن کی تکمیل کے لئے ضروری ہو۔ اسی پریشانی اور اضطراب
کی حالت میں وہ اِدھر اُدھر پھرنے لگے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑی ہی دیر کے اندر ان میں دو گروہ ہو
گئے جو بعد میں تین گروہوں کی صورت میں منتقل ہو گئے ۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی وفات پر صحابہ کے تین گروہ ایک گروہ نے یہ
یہ
خیال کیا کہ
۔
رسول کریم ﷺ کے بعد ایک ایسا شخص ضرور ہونا چاہئے جو نظام اسلامی کو قائم کرے مگر چونکہ نبی
کے منشاء کو اس کے اہل وعیال ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اس لئے نبی کریم ﷺ کے اہل میں
سے ہی کوئی شخص مقرر ہونا چاہئے کسی اور خاندان میں سے کوئی شخص نہیں ہونا چاہئے ۔ اس گروہ
کے ذہن میں یہ بات تھی کہ اگر کسی اور خاندان میں سے کوئی شخص خلیفہ مقرر ہو گیا تو لوگ اس کی
باتیں مانیں گے نہیں اور اس طرح نظام میں خلل واقع ہو گا لیکن اگر آپ کے خاندان میں سے ہی
کوئی خلیفہ مقرر ہو گیا تو چونکہ لوگوں کو اس خاندان کی اطاعت کی عادت ہے اس لئے وہ خوشی سے
اس کی اطاعت کو قبول کر لیں گے۔ جیسے ایک بادشاہ جس کی بات ماننے کے لوگ عادی ہو چکے
ہوتے ہیں جب وفات پا جاتا ہے اور اُس کا بیٹا اُس کا جانشین بنتا ہے تو وہ اُس کی اطاعت بھی
صلى الله
عروسة
شوق سے کرنے لگ جاتے ہیں ۔ مگر دوسرے فریق نے سوچا کہ اس کے لئے رسول کریم
کے اہل میں سے ہونے کی شرط ضروری نہیں مقصد تو یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کا ایک جانشین ہو
پس جو بھی سب سے زیادہ اس کا اہل ہو اس کے سپرد یہ کام ہونا چاہئے ۔
الله
اس دوسرے گروہ کے پھر آگے دو حصے ہو گئے اور گو وہ دونوں اس بات میں متحد تھے کہ
رسول کریم ﷺ کا کوئی جانشین ہونا چاہئے مگر ان میں اس بات پر اختلاف ہو گیا کہ
رسول کریم ﷺ کا یہ جانشین کن لوگوں میں سے ہو۔ ایک گروہ کا خیال تھا کہ جو لوگ سب سے
صلى الله
زیادہ عرصہ تک آپ کے زیر تعلیم رہے ہیں وہ اس کے مستحق ہیں یعنی مہاجر اور ان میں سے بھی
قریش جن کی بات ماننے کیلئے عرب تیار ہو سکتے ہیں اور بعض نے یہ خیال کیا کہ چونکہ رسول کریم
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کی وفات مدینہ میں ہوئی ہے اور مدینہ میں انصار کا زور ہے اس لئے وہی اس کام کو اچھی
طرح سے چلا سکتے ہیں ۔
غرض اب انصار اور مہاجرین میں اختلاف انصار اور مہاجرین میں اختلاف ہو گیا۔ انصار کا یہ خیال تھا کہ چونکہ
رسول کریم ﷺ نے اصل زندگی جو نظام کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ہمارے اندر گزاری ہے اور
مکہ میں کوئی نظام نہیں تھا اس لئے نظام حکومت ہم ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور خلافت کے متعلق
ہمارا ہی حق ہے کسی اور کا حق نہیں ۔ دوسری دلیل وہ یہ بھی دیتے کہ یہ علاقہ ہمارا ہے اور طبعا ہماری
بات کا ہی لوگوں پر زیادہ اثر ہو سکتا ہے، مہاجرین کا اثر نہیں ہو سکتا پس رسول کریم ﷺ کا جانشین
ہم میں سے ہونا چاہئے مہاجرین میں سے نہیں۔ اس کے مقابلہ میں مہاجرین یہ کہتے کہ رسول کریم
کی جتنی لمبی صحبت ہم نے اُٹھائی ہے اتنی لمبی صحبت انصار نے نہیں اُٹھائی اس لئے و اس لئے دین کو سمجھنے
کی جو قابلیت ہمارے اندر ہے وہ انصار کے اندر نہیں ۔ اس اختلاف پر ابھی دوسرے لوگ غور ہی
کر رہے تھے اور وہ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے تھے کہ اس آخری گروہ نے جو انصار کے حق میں تھا بنی
ساعدہ کے ایک برآمدہ میں جمع ہو کر اس بارہ میں مشورہ شروع کر دیا اور سعد بن عبادہ جو خزرج
کے سردار تھے اور نقباء میں سے تھے ان کے بارہ میں طبائع کا اس طرف رجحان ہو گیا کہ انہیں
خلیفہ مقرر کیا جائے ۔ چنانچہ انصار نے آپس میں یہ گفتگو کرتے ہوئے کہ ملک ہمارا ہے، زمینیں
ہماری ہیں ، جائدادیں ہماری ہیں اور اسلام کا فائدہ اسی میں ہے کہ ہم میں سے کوئی خلیفہ مقرر ہو
فیصلہ کیا کہ اس منصب کے لئے سعد بن عبادہ سے بہتر اور کوئی شخص نہیں ۔ یہ گفتگو ہورہی تھی کہ بعض
نے کہا اگر مہاجرین اس کا انکار کریں گے تو کیا ہوگا ؟ اس پر کسی نے کہا کہ پھر ہم کہیں گے مِنا
اَمِيرٌ وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ ٣ یعنی ایک امیر تم میں سے ہو جائے اور ایک ہم میں سے ۔ سعد جو بہت دانا
آدمی تھے انہوں نے کہا کہ یہ تو پہلی کمزوری ہے ۔ یعنی یا تو ہم میں سے خلیفہ ہونا چاہئے یا ان میں
ہے۔ مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْكُمْ اَمیر کہنا تو گویا خلافت کے مفہوم کو نہ سمجھنا اور اسلام میں رخنہ ڈالنا ہے۔
اس مشورہ کی جب مہاجرین کو اطلاع ہوئی تو وہ بھی جلدی سے وہیں آگئے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اگر
مہاجرین میں سے کوئی خلیفہ نہ ہوا تو عرب اس کی اطاعت نہیں کریں گے ۔ مدینہ میں بیشک انصار
کا زور تھا مگر باقی تمام عرب مکہ والوں کی عظمت اور ان کے شرف کا قائل تھا۔ پس مہاجرین نے
سمجھا کہ اگر اس وقت انصار میں سے کوئی خلیفہ مقرر ہو گیا تو اہل عرب کے لئے سخت مشکل پیش
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
آئے گی اور ممکن ہے کہ ان میں سے اکثر اس ابتلاء میں پورے نہ اُتریں چنانچہ سب مہاجرین
وہیں آگئے ۔ ان میں حضرت ابو بکرؓ، حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ بھی شامل تھے ۔ حضرت عمرؓ کہتے
ہیں کہ میں نے اس موقع پر بیان کرنے کے لئے ایک بہت بڑا مضمون سوچا ہوا تھا اور میرا ارادہ
تھا کہ میں جاتے ہی ایک ایسی تقریر کروں گا جس سے تمام انصار میرے دلائل کے قائل ہو جائیں
گے اور وہ اس بات پر مجبور ہو جائیں گے کہ انصار کی بجائے مہاجرین میں سے کسی کو خلیفہ منتخب
کریں مگر جب ہم وہاں پہنچے تو حضرت ابو بکر تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے ۔ میں نے اپنے
دل میں کہا کہ انہوں نے بھلا کیا بیان کرنا ہے؟ مگر خدا کی قسم ! جتنی باتیں میں نے سوچی ہوئی
تھیں وہ سب انہوں نے بیان کر دیں بلکہ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پاس سے بھی بہت سے
دلائل دیئے ۔ تب میں سمجھا کہ میں ابو بکر کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ ۲۴
صلى الله
غرض مہاجرین نے انہیں بتایا کہ اس وقت قریش میں سے ہی امیر ہونا ضروری ہے اور
رسول کریم ﷺ کی یہ حدیث بھی پیش کی کہ اَلْأَئِمَّةُ مِنَ الْقُرَیشِ ۲۵ اور ان کی سبقت دین اور
ان قربانیوں کا ذکر کیا جو وہ دین کیلئے کرتے چلے آئے تھے۔ اس پر حباب بن المنذر خزرجی
نے مخالفت کی اور کہا کہ ہم اس بات کو نہیں مان سکتے کہ مہاجرین میں سے خلیفہ ہونا چاہئے ہاں اگر
آپ لوگ کسی طرح نہیں مانتے اور آپ کو اس پر بہت ہی اصرار ہے تو پھر مِنَّا أَمِيرٌ وَ مِنْكُمْ أَمِيرٌ
پر عمل کیا جائے یعنی ایک خلیفہ ہم میں سے ہو اور ایک آپ لوگوں میں سے ۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا
الله
سوچ سمجھ کر بات کرو کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ا کہ میاں سوچ سمجھ کے
۔
رمایا ہے کہ ایک وقت
میں دوا میروں کا ہونا جائز نہیں ہے ( اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیثیں تو ایسی موجود تھیں جن میں
رسول کریم ﷺ نے نظام خلافت کی تشریح کی ہوئی تھی مگر آپ کی زندگی میں صحابہ کا ذہن اِدھر
منتقل نہیں ہوا اور اس کی وجہ وہی خدائی حکمت تھی جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں )
پس تمہارا یہ مطالبہ کہ ایک امیر تم میں سے ہوا اور ایک ہم میں سے ، عقلاً اور شرعاً کسی طرح
جائز نہیں ۔
ابو
حضرت ابوبکرؓ کا انتخاب آخر کچھ بحث مباحثہ کے بعد حضرت ابو عبیدہ کھڑے
ہوئے اور انہوں نے ا
الله
نے انصار کو توجہ دلائی کہ تم پہلی قوم ہو
جو مکہ کے باہر ایمان لائی اب رسول کریم ﷺ کی وفات ۔ ات کے بعد تم پہلی قوم نہ بنو جنہوں نے
دین کے منشاء کو بدل دیا۔ اس کا طبائع پر ایسا اثر ہوا کہ بشیر بن سعد خزرجی کھڑے ہوئے اور
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ یہ لوگ سچ کہتے ہیں ہم نے محمد رسول اللہ ﷺ کی جو خدمت کی اور
آپ کی نصرت و تائید کی وہ دُنیوی اغراض سے نہیں کی تھی اور نہ اس لئے کی تھی کہ ہمیں آپ کے
بعد حکومت ملے بلکہ ہم نے خدا کیلئے کی تھی پس حق کا سوال نہیں بلکہ سوال اسلام کی ضرورت کا ہے
اور اس لحاظ سے مہاجرین میں سے ہی امیر مقرر ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کی
لمبی صحبت پائی ہے ۔ اس پر کچھ دیر تک اور بحث ہوتی رہی مگر آخر آدھ یا پون گھنٹہ کے بعد لوگوں کی
رائے اسی طرح ہوتی چلی گئی کہ مہاجرین میں سے کسی کو خلیفہ مقرر کرنا چاہئے چنانچہ حضرت ابو بکر
نے حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ کو اس منصب کے لئے پیش کیا اور کہا کہ ان دونوں میں سے کسی
ایک کی بیعت کر لو مگر دونوں نے انکار کیا اور کہا کہ جسے رسول کریم ﷺ نے نماز کا امام بنایا اور
جو سب مہاجرین میں سے بہتر ہے ہم اس کی بیعت کریں گے ۔ مطلب یہ تھا کہ اس منصب کیلئے
حضرت ابو بکر سے بڑھ کر اور کوئی شخص نہیں۔ چنانچہ اس پر حضرت ابو بکر کی بیعت شروع ہو گئی ۔
پہلے حضرت عمر نے بیعت کی ، پھر حضرت ابو عبیدہ نے بیعت کی ، پھر بشیر بن سعد خزر جی نے بیعت
کی اور پھر اوس نے اور پھر خزرج کے دوسرے لوگوں نے اور اسقدر جوش پیدا ہوا کہ سعد جو بیمار
تھے اور اُٹھ نہ سکتے تھے ان کی قوم ان کو روندتی ہوئی آگے بڑھ کر بیعت کرتی تھی ۔ چنانچہ تھوڑی
ہی دیر میں سعد اور حضرت علیؓ کے سوا سب نے بیعت کر لی۔ حتی کہ سعد کے اپنے بیٹے نے بھی
بیعت کر لی ۔ حضرت علیؓ نے کچھ دنوں بعد بیعت کی۔ چنانچہ بعض روایات میں تین دن آتے ہیں
اور بعض روایات میں یہ ذکر آتا ہے کہ آپ نے چھ ماہ بعد بیعت کی ۔ چھ ماہ والی روایات میں یہ
عذر بھی بیان ہوا ہے کہ حضرت فاطمہ کی تیمار داری میں مصروفیت کی وجہ سے آپ حضرت ابو بکر کی
بیعت نہ کر سکے اور جب آپ بیعت کرنے کے لئے آئے تو آپ نے یہ معذرت کی کہ چونکہ
فاطمہ بیمار تھیں اس لئے بیعت میں دیر ہو گئی ۔ ۲۷
رض
حضرت ابوب ابوبکر کی وفات جب قریب آئی تو آپ نے صحابہ حضرت عمر کا انتخاب سے مشورہ لیا کہ میں کس کو خلیفہ مقرر کروں ۔ اکثر صحابہ نے
۔
اپنی رائے حضرت عمرؓ کی امارت کے متعلق ظاہر کی اور بعض نے صرف یہ اعتراض کیا کہ حضرت عمر
کی طبیعت میں سختی زیادہ ہے ایسا نہ ہو کہ لوگوں پر تشدد کریں۔ آپ نے فرمایا یہ ختی اُسی وقت تھی
جب تک ان پر کوئی ذمہ واری نہیں پڑی تھی اب جبکہ ایک ذمہ واری ان پر پڑ جائے گی ان کی سختی
کا مادہ بھی اعتدال کے اندر آ جائے گا ۔ چنانچہ تمام صحابہ حضرت عمر کی خلافت پر راضی ہو گئے ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
آپ کی صحت چونکہ بہت خراب ہو چکی تھی اس لئے آپ نے اپنی بیوی اسماء کا سہارا لیا اور ایسی
حالت میں جبکہ آپ کے پاؤں لڑکھڑا رہے تھے اور ہاتھ کانپ رہے تھے آپ مسجد میں آئے اور
تمام مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت دنوں تک متواتر اس امر پر غور کیا ہے
کہ اگر میں وفات پا جاؤں ت پا جاؤں تو تمہارا کون خلیفہ ہو۔ آخر بہت کچھ غور کرنے اور دعاؤں سے کام
لینے کے بعد میں نے یہی مناسب سمجھا ہے کہ عمر کو خلیفہ نامزد کر دوں ۔ سو میری وفات کے بعد عمر
تمہارے خلیفہ ہوں گے ۔ ۲۸ سب صحابہؓ اور دوسرے لوگوں نے اس امارت کو تسلیم کیا اور
حضرت ابوبکر کی وفات کے بعد حضرت عمرؓ کی بیعت ہوگئی ۔
حضرت عثمان کا انتخاب حضرت عمر جب بھی ہوئے اور آپ نے محسوس کیا کہ اب آپ کا اب آپ کا آخری وقت قریب ہے تو آپ نے چھ
آدمیوں کے متعلق وصیت کی کہ وہ اپنے میں سے ایک کو خلیفہ مقرر کر لیں ۔ وہ چھ آدمی یہ تھے ۔
حضرت عثمان ، حضرت علیؓ ، حضرت عبد الرحمن بن عوف ، حضرت سعد بن الوقاص، حضرت زبیر،
حضرت طلحہ ۔ ۲۹ اس کے ساتھ ہی حضرت عبداللہ بن عمرؓ کو بھی آپ نے اس مشورہ میں شریک
کرنے کیلئے مقرر فرمایا مگر خلافت کا حقدار قرار نہ دیا اور وصیت کی کہ یہ سب لوگ تین دن میں
فیصلہ کریں اور تین دن کیلئے صہیب کو امام الصلوۃ مقرر کیا اور مشورہ کی نگرانی مقداد بن الاسود
کے سپرد کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سب کو ایک جگہ جمع کر کے فیصلہ کرنے پر مجبور کریں اور خود
تلوار لے کر دروازہ پر پہرہ دیتے رہیں ۔ اور فرمایا کہ جس پر کثرت رائے سے اتفاق ہو۔ سب
لوگ اس کی بیعت کریں اور اگر کوئی انکار کرے تو اسے قتل کر دو لیکن اگر دونوں طرف تین تین ہو
جائیں تو عبد اللہ بن عمران میں سے جس کو تجویز کریں وہ خلیفہ ہو ۔ اگر اس فیصلہ پر وہ راضی نہ
ہوں تو جس طرف عبد الرحمن بن عوف ہوں وہ خلیفہ ہو۔
آخر پانچوں اصحاب نے مشورہ کیا ( کیونکہ طلحہؓ اس وقت مدینہ میں نہ تھے ) مگر کوئی نتیجہ
برآمد نہ ہوا ۔ بہت ؟ بہت لمبی بحث کے بعد حضرت عبدالہ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ اچھا جو سی اچھا جو شخص اپنا نام
واپس لینا چاہتا ہے وہ بولے جب سب خاموش رہے تو حضرت عبدالرحمن بن عوف نے کہا کہ سب
سے پہلے میں اپنا نام واپس لیتا ہوں ۔ پھر حضرت عثمان نے کہا پھر باقی دونے ۔ حضرت علیؓ خاموش
رہے۔ آخر انہوں نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے عہد لیا کہ وہ فیصلہ کرنے میں کوئی رعایت
نہیں کریں گے انہوں نے عہد کیا اور سب کام ان کے سپر د ہو گیا۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف تین
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
دن مدینہ کے ہر گھر گئے اور مردوں اور عورتوں سے پوچھا کہ ان کی رائے کسی شخص کی خلافت کے
حق میں ہے۔ سب نے یہی کہا کہ انہیں حضرت عثمان کی خلافت منظور ہے۔ چنانچہ انہوں نے
حضرت عثمان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا۔ اور وہ خلیفہ وہ گئے ۔
ادت ہوا اور وہ صحابہ جو حضرت علیؓ کا انتخاب اس کے بعد حضرت عثمان کا واقعہ شہادت: مدینہ میں موجود تھے انہوں نے یہ دیکھ کر کہ مسلمانوں میں
اندیشه
فتنہ بڑھتا جا رہا ہے حضرت علیؓ پر زور دیا کہ آپ لوگوں کی بیعت لیں ۔ دوسری طرف کچھ مفسدین
بھاگ کر حضرت علیؓ کے پاس پہنچے اور کہا کہ اس وقت اسلامی حکومت کے ٹوٹ جانے کا سخت
یشہ ہے آپ لوگوں ما ۔ سے بیعت لیں تا تا کہ کہ ان ان کا کا خوف دور ہوا اور امن وامان قائم ہو۔ غرض جب
آپ کو بیعت لینے پر مجبور کیا گیا تو کئی دفعہ کے انکار کے بعد آپ نے اس ذمہ واری کو اٹھایا اور
لوگوں سے بیعت لینی شروع کر دی بعض اکابر صحابہؓ اس وقت مدینہ سے باہر تھے اور بعض سے تو
جبراً بیعت لی گئی ۔ چنانچہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے متعلق آتا ہے کہ ان کی طرف حکیم بن
جبلہ اور مالک اشتر کو چند آدمیوں کے ساتھ روانہ کیا گیا اور انہوں نے تلواروں کا نشانہ کر کے
انہیں بیعت پر آمادہ کیا۔ یعنی وہ تلواریں سونت کر ان کے سامنے کھڑے ہو گئے اور کہا کہ حضرت علیؓ
کی بیعت کرنی ہے تو کرو ورنہ ہم ابھی تم کو مار ڈالیں گے حتی کہ بعض روایات میں یہ ذکر بھی آتا
ہے کہ وہ ان کو نہایت سختی کے ساتھ زمین پر گھسیٹتے ہوئے لائے ۔ ظاہر ہے کہ ایسی بیعت کوئی بیعت
نہیں کہلا سکتی ۔ پھر جب انہوں نے بیعت کی تو یہ بھی کہہ دیا کہ ہم اس شرط پر آپ کی بیعت کرتے
ہیں کہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے آپ قصاص لیں گے مگر بعد میں جب انہوں نے دیکھا کہ
حضرت علی قاتلوں سے قصاص لینے میں جلدی نہیں کر رہے تو وہ بیعت سے الگ ہو گئے اور مدینہ
سے مکہ چلے گئے ۔
انہی لوگوں کی ایک جماعت نے جو حضرت عثمان حضرت عائشہ کا اعلان جہاد سے قتل میں شریک تھی حضرت عائشہ کو اس بات
کے
پر آمادہ کر لیا کہ آپ حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کیلئے جہاد کا اعلان کر دیں۔ چنانچہ انہوں
نے اس بات کا اعلان کیا اور صحابہؓ کو اپنی مدد کیلئے بلایا ۔ حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیر بھی ان -
ساتھ شامل ہو گئے اور اس کے نتیجہ میں حضرت علیؓ اور حضرت عائشہ ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر
کے لشکر میں جنگ ہوئی جسے جنگ جمل کہا جاتا ہے اس جنگ کے شروع میں ہی حضرت زبیر،
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
صلى الله
عروسه
حضرت علی کی زبان سے رسول کریم ﷺ کی ایک پیشگوئی سن کر علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے قسم
کھائی کہ وہ حضرت علی سے جنگ نہیں کریں گے اور اس بات کا اقرار کیا کہ اپنے اجتہاد میں
انہوں نے غلطی کی ہے۔ دوسری طرف حضرت طلحہ نے بھی اپنی وفات سے پہلے حضرت علیؓ کی
بیعت کا اقرار کر لیا۔ کیونکہ روایات میں آتا ہے کہ وہ زخموں کی شدت سے تڑپ رہے تھے کہ ایک
شخص ان کے پاس سے گزرا انہوں نے پوچھا تم کسی گروہ میں سے ہو۔ اس نے کہا حضرت علیؓ
کے گروہ میں سے ۔ اس پر انہوں نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیکر کہا کہ تیرا ہاتھ علی کا ہاتھ ہے۔
اور میں تیرے ہاتھ پر حضرت علیؓ کی دوبارہ بیعت کرتا ہوں سے غرض باقی صحابہ کے اختلاف کا تو
جنگ جمل کے وقت ہی فیصلہ ہو گیا مگر حضرت معاویہ کا اختلاف باقی رہا یہاں تک کہ
جنگ صفین ہوئی ۔
جنگ صفین کے واقعات اس جنگ میں حضرت معاویہ کے ساتھیوں نے یہ ہوشیاری کی کہ نیزوں پر قرآن اٹھا دیئے اور کہا کہ جو کچھ
قرآن فیصلہ کرے وہ ہمیں منظور ہے اور اس غرض کیلئے حکم مقرر ہونے چاہئیں ۔ اس پر وہی مفسد
جو حضرت عثمان کے قتل کی سازش میں شامل تھے اور جو آپ کی شہادت کے معاً بعد اپنے بچاؤ کیلئے
حضرت علیؓ کے ساتھ شامل ہو گئے تھے انہوں نے حضرت علی پر یہ زور دینا شروع کر دیا کہ یہ بالکل
درست کہتے ہیں ۔ آپ فیصلہ کیلئے حکم مقرر کر دیں ۔ حضرت علی نے بہتیرا انکار کیا مگر انہوں نے
اور کچھ ان کمزور طبع لوگوں نے جو ان کے اس دھوکا میں آ گئے تھے حضرت علیؓ کو اس بات پر مجبور کیا
کہ آپ حکم مقرر کریں۔ چنانچہ معاویہ کی طرف سے حضرت عمرو بن العاص اور حضرت علیؓ کی
طرف سے حضرت ابو موسیٰ اشعری حکم مقرر کئے گئے۔ یہ تحکیم دراصل قتل عثمان کے واقعہ میں تھی
اور شرط یہ تھی کہ قرآن کریم کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔ مگر عمر و بن العاص اور ابو موسیٰ اشعری دونوں
نے مشورہ کر کے یہ فیصلہ کیا کہ بہتر ہوگا کہ پہلے ہم دونوں یعنی حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ کو ان
کی امارت سے معزول کر دیں کیونکہ تمام مسلمان انہی دونوں کی وجہ سے مصیبت میں مبتلاء ہو
رہے ہیں اور پھر آزادانہ رنگ میں مسلمانوں کو کوئی فیصلہ کرنے دیں تا کہ وہ جسے چاہیں خلیفہ بنا
لیں حالانکہ وہ اس کام کیلئے مقرر ہی نہیں ہوئے تھے مگر بہر حال ان دونوں نے اس فیصلہ کا اعلان
کرنے کیلئے ایک جلسہ عام منعقد کیا اور حضرت عمر و بن العاص نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے کہا
کہ پہلے آپ اپنے فیصلہ کا اعلان کر دیں بعد میں میں اعلان کر دوں گا چنانچہ حضرت ابو موسیٰ نے
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اعلان کر دیا کہ وہ حضرت علیؓ کو ت علیؓ کو خلافت سے معزو سے معزول کرتے ہیں اس کے بعد حضرت عمر و بن العاص
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ابو موسیٰ نے حضرت علیؓ کو معزول کر دیا ہے اور میں بھی ان کی
اس بات سے متفق ہوں اور حضرت علیؓ کو خلافت سے معزول کرتا ہوں لیکن معاور معاویہؓ کو میں معزول
نہیں کرتا بلکہ ان کے عہدہ امارت پر انہیں بحال رکھتا ہوں ( حضرت عمر و بن العاص خود بہت نیک
آدمی تھے لیکن اس وقت میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا تھا ) اس فیصلہ
پر حضرت معاویہ کے ساتھیوں نے تو یہ کہنا شروع کر دیا کہ جو لوگ حکم مقرر ہوئے تھے انہوں نے
علیؓ کی بجائے معاویہ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور یہ درست ہے ۔ مگر حضرت علیؓ نے اس
فیصلہ کو ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ نہ حکم اس غرض کیلئے مقرر تھے اور نہ ان کا یہ فیصلہ کسی قرآنی
حکم پر ہے۔ اس پر حضرت علیؓ کے وہی منافق طبع ساتھی جنہوں نے حکم مقرر کرنے پر زور دیا تھا یہ
شور مچانے لگ گئے کہ حکم مقرر ہی کیوں کئے گئے تھے جبکہ دینی معاملات میں کوئی حکم ہو ہی نہیں
سکتا ۔ حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ اول تو یہ بات معاہدہ میں شامل تھی کہ ان کا فیصلہ قرآن کے
مطابق ہوگا جس کی انہوں نے نے تعمیل نہیں کی ۔ دوسرے حکم تو خود تمہارے اصرار کی وجہ سے مقرر کیا
گیا تھا اور اب تم ہی کہتے ہو کہ میں نے حکم کیوں مقرر کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے جھک مارا اور ہم
نے آپ سے جو کچھ کہا تھا وہ ہماری غلطی تھی ۔ مگر سوال یہ ہے کہ آپ نے یہ بات کیوں مانی۔ اس
کے تو یہ معنی ہیں کہ ہم بھی گنہگار ہو گئے اور آپ بھی ۔ ہم نے بھی غلطی کا ارتکاب کیا اور آپ نے
بھی ۔ اب ہم نے تو اپنی غلطی سے توبہ کر لی ہے مناسب یہ ہے کہ آپ بھی تو بہ کریں اور اس امر کا
اقرار کریں کہ آپ نے جو کچھ کیا ہے نا جائز کیا ہے۔ اس سے ان کی غرض یہ تھی کہ اگر حضرت علیؓ
نے انکار کیا تو وہ یہ کہہ کر آپ کی بیعت سے الگ ہو جائیں گے کہ انہوں نے چونکہ ایک خلاف
اسلام فعل کیا ہے اس لئے ہم آپ کی بیعت میں نہیں رہ سکتے اور اگر انہوں نے اپنی غلطی کا
اعتراف کر لیا اور کہا کہ میں تو بہ کرتا ہوں تو بھی ان کی خلافت باطل ہو جائے گی کیونکہ جو شخص اتنے
بڑے گناہ کا ارتکاب کرے وہ خلیفہ کس طرح ہو سکتا ہے ۔ حضرت علیؓ نے جب یہ باتیں سنیں تو کہا
کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی ۔ جس امر کے متعلق میں نے حکم مقرر کیا تھا اس میں کسی کو حکم مقرر کرنا
شریعت اسلامیہ کی رو سے جائز ہے باقی میں نے حکم مقرر کرتے وقت صاف طور پر یہ شرط رکھی تھی
کہ وہ جو کچھ فیصلہ کریں گے اگر قرآن اور حدیث کے مطابق ہو گا تب میں اسے منظور کروں گا
ورنہ میں اسے کسی صورت میں بھی منظور نہیں کروں گا ۔ انہوں نے چونکہ اس شرط کو ملحوظ نہیں رکھا
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اور نہ جس غرض کیلئے انہیں مقرر کیا گیا تھا اس کے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ کیا ہے اس لئے
میرے لئے ان کا فیصلہ کوئی محبت نہیں ۔ مگر انہوں نے حضرت علیؓ کے اس عذر کو تسلیم نہ کیا اور
بیعت سے علیحدہ ہو گئے اور خوارج کہلائے اور انہوں نے یہ مذہب نکالا کہ واجب الاطاعت
خلیفہ کوئی نہیں ۔ کثرت مسلمین کے فیصلہ کے مطابق عمل ہوا کرے گا کیونکہ کسی ایک شخص کو
امیر واجب الاطاعت ماننا لا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ اس کے خلاف ہے ۔
یہ بارہ
حضرت علی کی خلافت بلا فصل کا نظریہ خلافت کے ان میں پہلاں
صلى الله
عروسة
جو
واقع ہوا۔ اس
موقعہ پر جو لوگ حضرت علیؓ کی تائید میں تھے انہوں نے ان امور کا جواب دینا شروع کیا اور
جواب میں یہ امر بھی زیر بحث آیا کہ رسول کریم ﷺ کی بعض پیشگوئیاں حضرت علیؓ کے متعلق
ہیں ۔ یہ پیشگوئیاں جب تفصیل کے ساتھ بیان ہونی شروع ہوئیں تو ان پر غور کرتے ہوئے بعض
غالیوں نے یہ سوچا کہ خلافت پر کیا بحث کرنی ہے ۔ ہم کہتے ہیں حضرت علی کی خلافت کسی انتخاب
پر مبنی نہیں بلکہ صرف ان پیشگوئیوں کی وجہ سے ہے جو رسول کریم ﷺ نے ان کے متعلق کی تھیں
اس لئے آپ رسول کریم ﷺ کے مقرر کردہ خلیفہ بلا فصل ہیں ۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے
میرے متعلق جب مصلح موعود کے موضوع پر بحث کی جائے تو کوئی شخص کہہ دے کہ ان کو تو ہم اس
لئے خلیفہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں ہیں نہ اس لئے
کہ ان کی خلافت جماعت کی اکثریت کے انتخاب سے عمل میں آئی ۔ جس دن کوئی شخص ایسا خیال
کرے گا اسی دن اس کا قدم ہلاکت کی طرف اُٹھنا شروع ہو جائے گا کیونکہ اس طرح آہستہ
آہستہ صرف ایک شخص کی امامت کا خیال دلوں میں راسخ ہو جاتا ہے اور نظام خلافت کی اہمیت کا
احساس ان کے دلوں سے جاتا رہتا ہے۔ غرض حضرت علیؓ کے متعلق بعض غالیوں نے رسول کریم علی
کی پیشگوئیوں سے یہ نتیجہ نکالا کہ آپ کی خلافت صرف ان پیشگوئیوں کی وجہ سے ہے جو آپ نے
ان کے متعلق کیں کسی انتخاب پر مبنی نہیں ہے ۔ پھر رفتہ رفتہ وہ اس طرف مائل ہو گئے کہ حضرت علیؓ
در حقیقت امام بمعنی مأمور تھے اور یہ کہ خلافت ان معنوں میں کوئی بھے نہیں جو مسلمان اس وقت تک
سمجھتے رہے ہیں بلکہ ضرورت پر خدا تعالیٰ کے خاص حکم سے امام مقرر ہوتا ہے اور وہ لوگوں کی
ہدایت وراہنمائی کا موجب ہوتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
خلافت کے بارہ میں مسلمانوں میں تین گروہ ان مختلف قسم کے خیالات کے نتیجہ میں مسلمانوں میں
خلافت کے بارہ میں تین گروہ ہو گئے ۔
(1) خلافت بمعنی نیابت ہے اور رسول کریم ﷺ کے بعد آپ کا کوئی نائب ہونا چاہئے ۔ مگر
اس کا طریق یہ ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت کے فیصلہ کے مطابق یا خلیفہ کے تقرر کے مطابق
جسے اُمت تسلیم کرے وہ شخص خلیفہ مقرر ہوتا ہے اور وہ واجب الاطاعت ہوتا ہے۔ یہ سُنی
کہلاتے ہیں ۔
(۲) حکم خدا کا ہے۔ کسی شخص کو واجب الاطاعت ماننا شرک ہے۔ کثرت رائے کے مطابق
فیصلہ ہونا چاہئے اور مسلمان آزاد ہیں وہ جو کچھ چاہیں اپنے لئے مقرر کریں۔ یہ خوارج
کہلاتے ہیں ۔
(۳) انسان امیر مقرر نہیں کرتے بلکہ امیر مقرر کرنا خدا کا کام ہے اسی نے حضرت علی کو امام مقرر
کیا اور آپ کے بعد گیارہ اور امام مقرر کئے ۔ آخری امام اب تک زندہ موجود ہے مگر مخفی ۔
یہ شیعہ کہلاتے ہیں ۔ ان میں سے ایک فریق ایسا نکلا کہ اس نے کہا۔ دنیا میں ہر وقت زندہ
امام کا ہونا ضروری ہے جو ظاہر بھی ہوا اور یہ اسما عیلیہ شیعہ کہلاتے ہیں ۔
صلى الله
عروسه
یہ تو اس خلافت کی تاریخ ہے جو رسول کریم ﷺ کے معا بعد
خلافت احمدیہ کا ذکر ہوئی۔ اب میں اس خلافت کا ذکر کرتا ہوں جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے بعد ہوئی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت بھی جماعت کی ذہنی کیفیت وہی
تھی جو آنحضرت ﷺ کے وقت میں صحابہ کی تھی ۔ چنانچہ ہم سب یہی سمجھتے تھے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ابھی وفات نہیں پا سکتے اس کا نتیجہ یہ تھا کہ کبھی ایک منٹ کیلئے بھی ہمارے دل میں یہ
خیال نہیں آیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب فوت ہو جائیں گے تو کیا ہوگا ۔ میں اس وقت
بچہ نہیں تھا بلکہ جوانی کی عمر کو پہنچا ہوا تھا ، میں مضامین لکھا کرتا تھا، میں ایک رسالے کا ایڈیٹر بھی تھا ،
مگر میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کبھی ایک منٹ بلکہ ایک سیکنڈ کیلئے بھی میرے دل میں یہ
خیال نہیں آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام وفات پا جائیں گے حالانکہ آخری سالوں میں متواتر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسے الہامات ہوئے جن میں آپ کی وفات کی خبر ہوتی تھی
اور آخری ایام میں تو ان کی کثرت اور بھی بڑھ گئی مگر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام