خلافت راشدہ

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
دو
کو ایسے الہامات ہوتے رہے اور باوجود اس کے کہ بعض الہامات و کشوف میں آپ کی وفات
کے سال اور تاریخ وغیرہ کی بھی تعین تھی اور باوجود اس کے کہ ہم ” الوصیت پڑھتے تھے ہم یہی
سمجھتے تھے کہ یہ باتیں شاید آج سے دوصدیاں بعد پوری ہوں گی اس لئے اس بات کا خیال بھی
دل میں نہیں گزرتا تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام وفات پا جائیں گے تو کیا ہوگا ۔ اور
چونکہ ہماری حالت ایسی تھی کہ ہم سمجھتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمارے سامنے
فوت ہی نہیں ہو سکتے اس لئے جب واقعہ میں آپ کی وفات ہو ہو گئی تو ہمارے لئے یہ باور کرنا
مشکل تھا کہ آپ فوت ہو چکے ہیں ۔ چنانچہ مجھے خوب یاد ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
وفات کے بعد جب آپ کو غسل دیگر کفن پہنایا گیا تو چونکہ ایسے موقع پر بعض دفعہ ہوا کے جھونکے
سے کپڑا ہل جاتا ہے یا بعض دفعہ مونچھیں ہل جاتی ہیں اس لئے بعض دوست دوڑتے ہوئے
تے اور کہتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو زندہ ہیں ۔ ہم نے آپ کا کپڑا ہلتے دیکھا ہے یا
مونچھوں کے بالوں کو ہلتے دیکھا ہے اور بعض کہتے کہ ہم نے کفن کو ہلتے دیکھا ہے۔ اس کے بعد
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نعش کو قادیان لایا گیا تو اسے باغ میں ایک مکان کے
اندر رکھ دیا گیا ۔ کوئی آٹھ نو بجے کا وقت ہوگا کہ خواجہ کمال الدین صاحب باغ میں پہنچے اور مجھے
علیحدہ لے جا کر کہنے لگے کہ میاں ! کچھ سوچا بھی ہے کہ اب حضرت صاحب کی وفات کے بعد کیا
ہوگا۔ میں نے کہا کچھ ہونا تو چاہئے مگر یہ کہ کیا ہو اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ وہ کہنے لگے
میرے نزدیک ہم سب کو حضرت مولوی صاحب کی بیعت کر لینی چاہئے ۔ اس وقت کچھ عمر کے
لحاظ سے اور کچھ اس وجہ سے بھی کہ میرا مطالعہ کم تھا میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
تو یہ کہیں نہیں لکھا کہ ہم آپ کے بعد کسی اور کی بیعت کر لیں اس لئے حضرت مولوی صاحب کی ہم
کیوں بیعت کریں ۔ (گو "الوصية" میں اس کا ذکر تھا مگر اُس وقت میرا ذہن اس طرف گیا
نہیں ) انہوں نے اس پر میرے ساتھ بحث شروع کر دی اور کہا کہ اگر اس وقت ایک شخص کے
ہاتھ پر بیعت نہ کی گئی تو ہماری جماعت تباہ ہو جائے گی پھر انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ کی
وفات کے بعد بھی تو یہی ہوا تھا کہ قوم نے حضرت ابو بکر کی بیعت کر لی تھی اس لئے اب بھی ہمیں
ایک شخص کے ہاتھ پر بیعت کر لینی چاہئے اور اس منصب کیلئے حضرت مولوی صاحب سے بڑھ کر
ہماری جماعت میں اور کوئی شخص نہیں ۔ مولوی محمد علی صاحب کی بھی یہی رائے ہے اور وہ کہتے ہیں
که تمام جماعت کو مولوی صاحب کی بیعت کرنی چاہئے ۔ آخر جماعت نے متفقہ طور پر حضرت

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
خلیفہ اول کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ لوگوں سے بیعت لیں ۔ اس پر باغ میں تمام
لوگوں کا اجتماع ہوا اور اس میں حضرت خلیفہ اول نے ایک تقریر کی اور فرمایا کہ مجھے امامت کی کوئی
خواہش نہیں میں چاہتا ہوں کہ کسی اور ہوں کہ کسی اور کی بیعت کر لی جائے۔ چنانچہ آپ نے اس سلسلہ میں پہلے
میرا نام لیا پھر ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب کا نام لیا۔ پھر ہمارے بہنوئی نواب محمد علی
خان صاحب کا نام لیا اسی طرح بعض اور دوستوں کے نام لئے لیکن ہم سب لوگوں نے متفقہ طور پر
یہی عرض کیا کہ اس منصب خلافت کے اہل آپ ہی ہیں چنانچہ سب لوگوں نے آپ کی بیعت کر لی ۔
ابھی آپ کی بیعت پر پندرہ میں دن ہی گزرے تھے خلیفہ وقت کے اختیارات کہ ایک دن مولوی محمد علی صاحب مجھے ملے اور کہنے
لگے کہ میاں صاحب ! کبھی آپ نے اس بات پر غور بھی کیا ہے کہ ہمارے سلسلہ کا نظام کیسے چلے
گا ؟ میں نے کہا اس پر اب اور غور کرنے کی کیا ضرورت ہے ہم نے حضرت مولوی صاحب کی
بیعت جو کر لی ہے۔ وہ کہنے لگے وہ تو ہوئی پیری مریدی ۔ سوال یہ ہے کہ سلسلہ کا نظام کس طرح
چلے گا ؟ میں نے کہا میرے نزدیک تو اب یہ بات غور کرنے کے قابل ہی نہیں کیونکہ جب ہم نے
ایک شخص کی بیعت کر لی ہے تو وہ اس امر کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ کس طرح سلسلہ کا نظام قائم
کرنا چاہئے ہمیں اس میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے! اس پر وہ خاموش تو ہو گئے مگر کہنے لگے
یہ بات غور کے قابل ہے ۔
حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں کچھ دنوں بعد جب جماعت کے
دوستوں میں اس قسم کے سوالات
میر محمد اسحاق صاحب کے چند سوالات کا چرچا ہونے لگا کہ خلیفہ کے کیا
اختیارات ہیں اور آیا وہ حاکم ہے یا صدرانجمن احمد یہ حاکم ہے تو میر محمد اسحاق صاحب نے
حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں بعض سوالات لکھ کر پیش کئے جن میں اس مسئلہ کی وضاحت کی
درخواست کی گئی تھی ۔ حضرت خلیفہ اول نے وہ سوالات باہر جماعتوں میں بھجوا دیئے اور ایک
خاص تاریخ مقرر کی کہ اس دن مختلف جماعتوں کے نمائندے جمع ہو جائیں تا کہ سب سے مشورہ
لینے کے بعد فیصلہ کیا جا سکے مگر مجھے ابھی تک ان باتوں کا کوئی علم نہیں تھا۔ یہاں تک کہ
ایک رؤیا مجھے ایک رویا ہوا۔ میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا مکان ہے جس کا ایک حصہ مکمل ہے اور دوسرا نا مکمل ہے اور دوسرا نامکمل ۔ نامکمل حصے پر اگر چہ بالے رکھے ہوئے ہیں مگر ابھی

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اینٹیں وغیرہ رکھ کر مٹی ڈالنی باقی ہے ۔ اس حصہ عمارت پر ہم چار پانچ آدمی کھڑے ہیں جن میں
سے ایک میر محمد اسحاق صاحب بھی ہیں ۔ اچانک وہاں کڑیوں پر ہمیں کچھ بھوسہ دکھائی دیا۔
میر محمد اسحاق صاحب نے جلدی سے ایک دیا سلائی کی ڈبیہ میں سے ایک دیا سلائی نکال کر کہا میرا
جی چاہتا ہے کہ اس بُھو سے کو آگ لگا اس بُھو سے کو آگ لگا دوں ۔ میں انہیں منع کرتا ہوں مگر وہ نہیں رکھتے ۔ رکتے ۔ آخر میں
انہیں سختی سے کہتا ہوں کہ اس بھوسے کو ایک دن آگ تو لگائی ہی جائے گی مگر ابھی وقت نہیں آیا
اور یہ کہہ کر میں دوسری طرف متوجہ ہو گیا لیکن تھوڑی دیر کے بعد مجھے کچھ شور سا سنائی دیا۔ میں نے
منہ پھیرا تو دیکھا۔ میر محمد اسحاق صاحب دیا سلائی کی تیلیاں نکال کر اس کی ڈبیہ سے جلدی جلدی
رگڑتے ہیں مگر وہ جلتی نہیں ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری دیا سلائی نکال کر وہ
اس طرح رگڑتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ٹھو سے کو آگ لگا دیں ۔ میں یہ دیکھتے ہی ان کی طرف
دوڑ پڑا مگر میرے پہنچنے سے پہلے پہلے ایک دیا سلائی جل گئی جس سے انہوں نے بھوسے نے بھوسے کو آگ لگا
دی۔ میں یہ دیکھ کر آگ میں کود پڑا اور اسے ؟ ا اور اسے جلدی سے بجھا دیا نے بجھا دیا مگر اس دوران میں چند کڑیوں
کے سرے جل گئے ۔ میں نے یہ خواب لکھ کر حضرت خلیفہ اول کے سامنے پیش کی تو آپ نے
میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ خواب تو پوری ہوگئی ۔ میں نے عرض کیا کہ کس طرح؟ آپ نے
فرمایا۔ میر محمد اسحاق نے کچھ سوالات لکھ کر دیتے ہیں ۔ وہ سوال میں نے باہر جماعتوں کو بھیجوا دیئے
ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں ! ا ہوں اس سے بہت بڑا فتنہ پیدا ہوگا ۔ مجھے اس پر بھی کچھ معلوم نہ ہوا کہ میر محمد اسحاق
صاحب نے کیا سوالات کئے ہیں لیکن بعد میں میں نے بعض دوستوں سے پوچھا تو انہوں نے ان
سوالات کا مفہوم بتایا اور مجھے معلوم ہوا کہ وہ سوالات خلافت کے متعلق ہیں ۔ میر صاحب کے ان
سوالات کی وجہ سے جماعت میں ایک شور برپا ہو گیا اور چاروں طرف سے ان کے جوابات آنے
شروع ہو گئے ۔ اس وقت ان لوگوں نے جس طرح جماعت کو دھوکا میں مبتلاء کرنا چاہا وہ اس سے
ظاہر ہے کہ انہوں نے متواتر جماعت کو یہ کہا کہ جن خیالات کا وہ اظہار کر رہے ہیں وہی خیالات
حضرت خلیفہ اول کے ہیں ۔ چنانچہ وہ کہتے خدا کا شکر ہے کہ ایسے بے نفس آدمی کے زمانہ میں یہ
سوال اُٹھا اگر بعد میں اُٹھتا تو نہ معلوم کیا فساد کھڑا ہوتا ۔ بعض کہتے کہ بہت اچھا ہوا آج جبکہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اکثر صحابہ زندہ ہیں اس امر کا فیصلہ ہونے لگا ہونے لگا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی اصل جانشین انجمن ہی ہے ۔ غرض جماعت پر یہ پوری طرح اثر ڈالنے کی کوشش کی
گئی کہ ( نَعُوذُ بِالله ) حضرت خلیفہ اول ان کے خیالات سے متفق ہیں ۔ مگر بہر حال اس وقت

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
جماعت میں ایک غیر معمولی جوش پایا جاتا تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ خلیفہ وقت کے خلاف
خطرناک بغاوت ہو جائے گی ۔
بیرونی جماعتوں کے نمائندوں آخر وہ دن آ گیا جو حضرت خلیفہ اول نے اس
غرض کیلئے مقرر کیا تھا اور جس میں بیرونی
کا قادیان میں اجتماع جماعتوں کے نمائندگان کو قادیان میں جمع
ہونے کیلئے کہا گیا تھا۔ میں اس روز صبح کی نماز کے انتظار میں اپنے دالان میں ٹہل رہا تھا اور
حضرت خلیفہ اول کی آمد کا انتظار کیا جا رہا تھا کہ میرے کانوں میں شیخ رحمت اللہ صاحب کی آواز
آئی ۔ وہ بڑے جوش سے مسجد میں کہہ رہے تھے کہ غضب خدا کا ایک لڑکے کی خاطر جماعت کو تباہ
کیا جا رہا ہے۔ پہلے تو میں سمجھا کہ اس سے مراد شاید میر محمد اسحاق صاحب ہیں مگر پھر شیخ رحمت اللہ
صاحب کی آواز آئی کہ جماعت ایک لڑکے کی غلامی کس طرح کر سکتی ہے۔ اس پر میں اور زیادہ
حیران ہوا اور میں سوچنے لگا کہ میر محمد اسحاق صاحب نے تو صرف چند سوالات دریافت کئے ہیں
ان کے ساتھ جماعت کی غلامی یا عدم غلامی کا کیا تعلق ہے مگر باوجو دسو چنے اور غور کرنے کے میری
سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ اس بچے سے کون مراد ہے۔ آخر صبح کی نماز کے بعد میں نے حضرت خلیفہ اول
سے اس واقعہ کا ذکر کیا اور میں نے کہا کہ نہ معلوم آج مسجد میں کیا جھگڑا تھا کہ شیخ رحمت اللہ صاحب صا۔
بلند آواز سے کہہ رہے تھے کہ ہم ایک بچہ کی بیعت کس طرح کر لیں اسی کی خاطر یہ تمام فساد ڈلوایا ڈا
جا رہا ہے۔ میں تو نہیں سمجھ سکا کہ یہ بچہ کون ہے ۔ حضرت خلیفہ اول میری طرف دیکھ کر مسکرائے
اور فرمایا۔ تمہیں نہیں پتہ ۔ اس سے مراد تم ہی تو ہو۔ غالباً شیخ صاحب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ
یہ تمام سوالات میں نے ہی لکھوائے ہیں اور میری وجہ سے ہی جماعت میں یہ شور اُ ٹھا ہے ۔
اس کے بعد
مسئلہ خلافت کے متعلق حضرت خلیفہ اول کی تقریر حضرت علیہ اللہ
تقریر کرنے کیلئے تشریف لائے ۔ اس تقریر کے متعلق بھی پہلے سے میں نے ایک رؤیا دیکھا ہوا تھا
میں نے دیکھا کہ کوئی جلسہ ہے جس میں حضرت خلیفہ اول کھڑے تقریر کر رہے ہیں اور تقریر
مسئلہ خلافت ملافت پر ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی لشکر ہوتا ہے کہ کوئی لشکر ہے جو آپ پر حملہ آور ہوا ہے۔ اس وقت
میں بھی جلسہ میں آیا اور آپ کے دائیں طرف کھڑے ہو کر میں نے کہا کہ حضور کوئی فکر نہ کریں ہم
آپ کے خادم ہیں اور آپ کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں تک دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہم مارے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
جائیں گے تو پھر کوئی شخص حضور تک پہنچ سکے گا۔ ہماری موجودگی میں آپ کو کوئی گزند نہیں پہنچا
سکتا ۔ خواب میں نے حضرت خلیفہ اول کو سنائی ہوئی تھی ۔ چنانچہ اس جلسہ میں شامل ہونے کیلئے
جب میں آیا تو مجھے اُس وقت وہ خواب یاد نہ رہی اور میں حضرت خلیفہ اول کے بائیں طرف
بیٹھ گیا اس پر آپ نے فرمایا ۔ میاں ! یہاں سے اُٹھ کر دائیں طرف آجاؤ اور پھر خود ہی فرمایا۔
تمہیں معلوم ہے میں نے تمہیں دائیں طرف کیوں بٹھایا ہے ؟ میں نے عرض کیا مجھے تو معلوم نہیں ۔
اس پر آپ نے میری اُسی خواب کا ذکر کیا اور فرمایا کہ اس خواب کی وجہ سے میں نے تمہیں ا
دائیں طرف بٹھایا ہے ۔
اپنے
جب آپ تقریر کیلئے کھڑے ہوئے تو بجائے اس کے کہ اُس جگہ کھڑے ہوتے جو آپ کیلئے
تجویز کی گئی تھی آپ اس حصہ مسجد میں کھڑے ہو گئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بنوایا تھا اور لوگوں پر اظہار نا راضگی کرتے ہوئے فرمایا کہ تم نے اپنے عمل سے مجھے اتنا دکھ دیا ہے
کہ میں اس حصہ مسجد میں بھی کھڑا نہیں ہوا جو تم لوگوں کا بنایا ہوا ہے بلکہ اپنے پیر کی بنائی ہوئی مسجد
میں کھڑا ہوا ہوں ۔ اس کے بعد آپ نے مسئلہ خلافت پر قرآن وحدیث سے روشنی ڈالی اور فرمایا
کہ لوگ کہتے ہیں خلیفہ کا کام صرف نمازیں پڑھا دینا، جنازے پڑھا دینا اور لوگوں کے نکاح پڑھا
دینا ہے اُسے نظام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ یہ کہنے والوں کی سخت گستاخانہ حرکت ہے۔ یہ کام تو
ایک ملاں بھی کر سکتا ہے اس کیلئے کسی خلیفہ کی کیا ضرورت ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے یہ تقریر سنی
ہوئی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ تقریر اتنی درد انگیز اور اس قدر جوش سے لبریز تھی کہ لوگوں کی
روتے روتے گھگھی بندھ گئی ۔
خواجہ کمال الدین صاحب اور مولوی تقریر کے بعد آپ نے خواجہ کمال الدین صاحب، مولوی محمد علی صاحب اور شیخ
که دوباره
محمد علی صاحب سے دوبارہ بیعت یعقوب علی صاحب سے کہا کہ و
بیعت کرو چنانچہ انہوں نے دوبارہ بیعت کی ۔ میرا ذہن اس وقت اِدھر منتقل نہیں ہوا کہ ان سے
بیعت ان کے جرم کی وجہ سے لی جا رہی ہے۔ چنانچہ میں نے بھی بیعت کیلئے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا
مگر حضرت خلیفہ اول نے میرے ہاتھ کو پیچھے ہٹا دیا اور فرمایا تمہارا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔
انہوں نے تو ایک جرم کیا ہے جس کی وجہ سے دوبارہ ان سے بیعت لی جا رہی ہے مگر تم نے کونسا
جرم کیا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
شیخ یعقوب علی صاحب سے اس موقع پر جو بیعت لی گئی وہ اس لئے لی گئی تھی کہ شیخ صاحب
نے ایک جلسہ کیا تھا جس میں اُن لوگوں کے خلاف تقریریں کی گئی تھیں جنہوں نے نظام خلافت کی
تحقیر کی تھی اور گو یہ اچھا کام تھا مگر حضرت خلیفہ اول نے فرمایا جب ہم نے ان کو اس کام پر مقرر
نہیں کیا تھا تو ان کا کیا حق تھا کہ وہ خود بخو دا لگ جلسہ کرتے ۔ غرض ان تینوں سے دوبارہ بیعت لی
گئی اور انہوں نے سب کے سامنے تو بہ کی مگر جب جلسہ ختم ہو گیا اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے
گئے تو ان لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کے خلاف اور زیادہ منصوبے کرنے شروع کر دیئے اور
مولوی محمد علی صاحب نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ میری اس قدر ہتک کی گئی ہے کہ اب میں قادیان
میں نہیں رہ سکتا ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم ان دنوں مولوی محمد علی صاحب سے بہت
تعلق رکھا کرتے تھے۔ ایک دن وہ سخت گھبراہٹ کی حالت میں حضرت خلیفہ اول کے پاس
پہنچے ۔ میں بھی اتفاقاً وہیں موجود تھا اور آتے ہی کہا کہ حضور ! غضب ہو گیا آپ جلدی کوئی انتظام
کریں ۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کیا ہوا ؟ انہوں نے کہا مولوی محمد علی صاحب کہہ رہے ہیں کہ
میری یہاں سخت ہتک ہوئی ہے اور میں اب قادیان میں کسی صورت میں نہیں رہ سکتا ۔ آپ جلدی
کریں اور کسی طرح مولوی محمد علی صاحب کو منانے کی کوشش کریں ، ایسا نہ ہو کہ وہ چلے جائیں ۔
حضرت خلیفہ اول نے فرمایا۔ ڈاکٹر صاحب ! مولوی صاحب سے جا کر کہہ دیجئے کہ کل کے آنے
میں تو ابھی دیر ہے ، آپ جانا چاہتے ہیں تو آج ہی قادیان سے چلے جائیں ۔ ڈاکٹر صا۔ ں ۔ ڈاکٹر صاحب جو یہ
خیال کر رہے تھے کہ اگر مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے تو نہ معلوم کیا زلزلہ آ جائے گا
اُن کے تو یہ جواب سن کر ہوش اُڑ گئے اور انہوں نے کہا حضور ! پھر تو بڑا فساد ہوگا ۔ حضرت خلیفہ اول
نے فرمایا۔ مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ۔ میں خدا کا قائم کردہ خلیفہ ہوں میں ان دھمکیوں سے
مرعوب ہونے والا نہیں ۔ اس جواب کو سن کر مولوی محمد علی صاحب بھی خاموش ہو گئے اور پھر
انہوں نے حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں قادیان سے جانے کے ارادے کا اظہار نہیں کیا۔ البتہ
اندر ہی اندر کھچڑی پکتی رہی اور کئی طرح کے منصوبوں سے انہوں نے جماعت میں فتنہ پیدا کر نے
کی کوشش کی ۔ یہ
ی۔
۔ یہ بہت لمبے واقعات ہیں جن کو تفصیلاً بیان کرنے کا یہ موقع نہیں ۔
حضرت خلیفہ اول کی بیماری میں حضرت خلیفہ اول جب مرض الموت سے
بیمار ہوئے تو طبعاً ہم سب کے قلوب میں ایک ایک اشتہار شائع کرنے کی تجویز بے چینی تھی اور ہم نہایت ہی افسوس کے ساتھ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
آنے والی گھڑی کو دیکھ رہے تھے اور چونکہ آپ کی بیماری کی وجہ سے لوگوں کی عام نگرانی نہیں رہی
تھی اور اختلافی مسائل پر گفتگو بڑھتی چلی جا رہی تھی ، اس لئے میں نے ایک اشتہار لکھا جس کا
خلاصہ یہ تھا کہ اب جب کہ حضرت خلیف خلیفة المسیح سخت بیمار بیمار ہیں یہ مناسب نہیں کہ ہم اختلافی مسائل پر
آپس میں اس طرح بحثیں کریں مناسب رہی ہے کہ ہم ان بحثوں کو بند کر دیں اور اس وقت کا
انتظار کریں جب کہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کو صحت دے دے اور آپ خود ان
بحثوں کی نگرانی فرماسکیں ۔ میں نے یہ اشتہار لکھ کر مرزا خدا بخش صاحب کو دیا اور میں نے کہا کہ
آپ اسے مولوی محمد علی صاحب کے پاس لے جائیں تا کہ وہ بھی اس پر دستخط کر دیں ۔ اس کا نتیجہ
یہ ہوگا کہ میرے ہم خیال اور ان کے ہم خیال دونوں اس قسم کی بحثوں سے اجتناب کریں گے اور
جماعت میں کوئی فتنہ پیدا نہیں ہوگا ۔ یہ حضرت خلیفہ اول کی وفات سے صرف دو یا ایک دن پہلے
کی بات ہے مگر بجائے اس کے کہ مولوی محمد علی صاحب اس اشتہار پر دستخط کر دیتے انہوں نے
جواب دیا کہ جماعت کے دوستوں میں جو کچھ اختلاف ہے چونکہ اس سے عام لوگ واقف نہیں
اس لئے ایسا اشتہار شائع کرنا مناسب نہیں اس طرح دشمنوں کو خواہ مخواہ ہنسی کا موقع ملے گا۔
میرے خیال میں اشتہار شائع کرنے کی بجائے یہ بہتر ہے کہ ایک جلسہ کا انتظام کیا جائے جس میں
آپ بھی تقریر کریں اور میں بھی تقریر کروں اور ہم دونوں لوگوں کو سمجھا دیں کہ اس طرح گفتگو نہ
کیا کریں۔ چنانچہ مسجد نور میں ایک جلسے کا انتظام کیا گیا۔ مولوی محمد علی صاحب نے مجھ سے
خواہش کی کہ پہلے میں تقریر کروں ۔ چنانچہ میں نے جو کچھ اشتہار میں لکھا تھا وہی تقریر میں بیان کر
دیا اور اتفاق پر زور دیا۔ میری تقریر کے بعد مولوی محمد علی صاحب کھڑے ہوئے مگر بجائے اس
کے کہ وہ لوگوں کو کوئی نصیحت کرتے اُلٹا انہوں نے لوگوں کو ڈانٹنا شروع کر دیا کہ تم بڑے نالائق
ہو مجھ پر اور خواجہ صاحب پر خواہ مخواہ اعتراض کرتے ہو تمہاری یہ حرکت پسندیدہ نہیں اس سے باز
آ جاؤ۔ غرض انہوں نے خوب زجر و تو بیچ سے کام لیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بجائے ا جائے اتفاق پیدا
ہونے کے افتراق اور بھی زیادہ ترقی کر گیا اور لوگوں کے دلوں میں اُن کے متعلق نفرت پیدا
ہو گئی ۔
جماعت کو اختلاف سے محفوظ رکھنے کی کوشش چونکہ حضرت خلیفہ امس الاول
المسیح
کی طبیعت اب زیادہ کمزور
ہوتی جا رہی تھی اس لئے ہر شخص کے دل میں یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ آپ کے بعد کیا ہوگا۔ میرے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
سامنے صرف جماعت کے اتحاد کا سوال تھا۔ یہ سوال نہیں تھا کہ ہم میں سے خلیفہ ہو یا اُن میں
سے۔ چنانچہ گو عام طور پر وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت پر ایمان رکھتے
تھے اُن کا یہی خیال تھا کہ ہم کسی ایسے شخص کے ہاتھ پر بیعت نہیں کر سکتے جس کے عقائد ان کے
عقائد سے مختلف ہوں کیونکہ اس طرح احمدیت کے ہٹ جانے کا اندیشہ ہے مگر میں نے دوستوں
کو خاص طور پر سمجھانا شروع کیا کہ اگر حضرت خلیفہ امسیح کی وفات پر ہمیں کسی فتنے کا اندیشہ ہو تو
ہمیں انہیں لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لینی چاہئے اور جماعت کو اختلاف سے محفوظ
رکھنا چاہئے ۔ چنانچہ میں نے اکثر دوستوں کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ اگر جھگڑا محض اس بات پر
ہو کہ خلیفہ کس جماعت میں سے ہو ہم میں سے یا اُن میں سے تو ہمیں اُن میں سے کسی کے ہاتھ پر
بیعت کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔
۱۳ مارچ ۱۹۱۴ ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الاول
حضرت خلیفہ اول کی وفات وفات پا گئے ۔ میں جمعہ پڑھا کر نواب محمد علی خان
صاحب کی گاڑی میں آ رہا تھا کہ راستہ میں مجھے آپ کی وفات کی اطلاع ملی اور اس طرح میرا
ایک اور خواب پورا ہو گیا جومیں نے اس طرح دیکھا تھا کہ میں گاڑی میں سوار ہوں اور گاڑی
ہمارے گھر کی طرف جارہی ہے کہ راستہ میں مجھے کسی نے حضرت خلیفہ اس کی وفات کی خبر دی ۔
میں اس رؤیا کے مطابق سمجھتا تھا کہ غالبا میں اس وقت سفر پر ہونگا جب حضرت خلیفہ المسح الاول
کی وفات ہوگی مگر خدا تعالیٰ نے اسے اس رنگ میں پورا کر دیا کہ جب جمعہ پڑھا کر میں گھر واپس میں دیا
آیا تو نواب محمد علی خان صاحب کا ملازم ان کا یہ پیغام لے کر میرے پاس آیا کہ وہ میرے انتظار
میں ہیں اور ان کی گاڑی کھڑی ہے ۔ چنانچہ میں اُن کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر چل پڑا اور
راستہ میں مجھے حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی وفات کی اطلاع مل گئی ۔
لم
۔
دعاؤں کی تحریک حضرت خلیق ان مسیح الاول کی وقت پرتمام جماعتوں کوتاری بھجوادی جوادی
گئیں اور میں نے دوستوں کو تحریک کی کہ ہر شخص اٹھتے بیٹھتے
چلتے پھرتے دعاؤں میں لگ جائے ۔ راتوں کو تہجد پڑھے اور جسے توفیق ہو وہ گل روزہ بھی رکھے تا
کہ اللہ تعالی اس مشکل کے وقت جماعت کی صحیح راہنمائی کرے اور ہمارا قدم کسی غلط راستہ پر نہ جا
پڑے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا متفقہ فیصلہ اسی دن میں نے اپنے رشتہ داروں کو جمع کیا اور
اُن سے اس اختلاف کے متعلق مشورہ طلب کیا۔ انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ خلیفہ ایسا
شخص ہی مقرر ہونا چاہئے جس کے عقائد ہمارے عقائد کے ساتھ متفق ہوں مگر میں نے ان کو سمجھایا
کہ اصل چیز جس کی اس وقت ہمیں ضرورت ہے اتفاق ہے ۔ خلیفہ کا ہونا بے شک ہمارے
نزدیک مذہباً ضروری ہے لیکن چونکہ جماعت میں اختلاف پیدا ہونا بھی مناسب نہیں ، اس لئے
اگر وہ بھی کسی کو خلیفہ بنانے میں ہمارے ساتھ متحد ہوں تو مناسب یہ ہے کہ عام رائے لے لی
جائے اور اگر انہیں اس سے اختلاف ہو تو کسی ایسے آدمی کی خلافت پر اتفاق کیا جائے جو دونوں
فریق کے نزدیک بے تعلق ہو۔ اور اگر وہ یہ بھی قبول نہ کریں تو پھر انہیں میں سے کسی کے ہاتھ پر
بیعت کر لی جائے چاہے وہ مولوی محمد علی صاحب ہی کیوں نہ ہوں ۔ یہ بات منوانی اگر چہ سخت
مشکل تھی مگر میرے اصرار پر ہمارے تمام خاندان نے اس بات کو تسلیم کر لیا۔
اس کے بعد میں مولوی محمد علی صاحب سے ملا مولوی محمد علی صاحب سے ملاقات اور میں نے اُن سے کہا کہ میں آپ سے کچھ
باتیں کرنی چاہتا ہوں ہتا ہوں ۔ چنانچہ ہم دونوں جنگل کی طرف نکل گئے ۔ مولوی محمد علی صاحب نے کہا کہ
حضرت خلیفہ اسیح کی وفات کے بعد جلد ہی کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس وجہ سے کہ جماعت
میں اختلاف ہے اور فتنے کا ڈر ہے پورے طور پر بحث کر کے ایک بات پر متفق ہو کر کام کرنا
چاہئے ۔ میں نے کہا گل تک امید ہے کافی لوگ جمع ہو جائیں گے ۔ اس لئے میرے نزدیک کل
جب تمام لوگ جمع ہو جا ئیں تو مشورہ کر لیا جائے ۔ مولوی صاحب نے کہا کہ نہیں اتنی جلدی کی کیا
ضرورت ہے۔ چار پانچ ماہ جماعت غور کر لے پھر اس کے بعد جو فیصلہ ہو اس پر عمل کر لیا جائے ۔
میں نے کہا کہ اس عرصہ میں اگر جماعت کے اندر کوئی فساد ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ۔
جماعت بغیر لیڈر اور راہنما کے ہوگی اور جب جماعت کا کوئی امام نہیں ہوگا تو کون اس کے
جھگڑوں کو حل کرے گا اور جماعت کے لوگ کس کے پاس اپنی فریاد لے کر جائیں گے۔ فساد کا
کوئی وقت مقرر نہیں ، ممکن ہے آج شام کو ہی ہو جائے پس یہ سوال رہنے دیں کہ آج اس امر کا
فیصلہ نہ ہو کہ کون خلیفہ بنے بلکہ آج سے پانچ ماہ کے بعد فیصلہ ہو ۔ ہاں اس امر پر ہمیں ضرور بحث
کرنی چاہئے کہ کون خلیفہ ہو اور میں نے مولوی محمد علی صاحب سے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہوں کہ میں اور میرے ہم خیال اس بات پر تیار ہیں کہ آپ لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت
کر لیں ۔ مولوی صاحب نے کہا یہ بڑی مشکل بات ہے آپ سوچ لیں اور کل اس پر پھر گفتگو ہو
جائے چنانچہ ہم دونوں الگ ہو گئے ۔
مولوی محمد
علی صاحب کا ایک ٹریکٹ رات کو جب میں تہجد کیلے اٹھا تو بھائی
عبد الرحمن صاحب قادیانی نے مجھے ایک
ٹریکٹ دیا اور کہا کہ یہ ٹریکٹ تمام راستہ میں بیرونجات سے آنے والے احمدیوں میں تقسیم کیا گیا
ہے۔ میں نے اسے دیکھا تو وہ مولوی محمد علی صاحب کا لکھا ہوا تھا اور اس میں جماعت پر زور دیا
گیا تھا کہ آئندہ خلافت کا سلسلہ نہیں چلنا چاہئے اور یہ کہ حضرت خلیفہ اول کی بیعت بھی انہوں
نے بطور ایک پیر کے کی تھی نہ کہ بطور خلیفہ کے۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھا کہ جماعت کا ایک امیر ہو
سکتا ہے مگر وہ بھی ایسا ہونا چاہئے جو واجب الاطاعت نہ ہو، جو غیر احمد یوں کو کافر نہ کہتا ہو اور جس
کی چالیس سال سے زیادہ عمر ہو۔ مقصد یہ تھا کہ اگر خلیفہ بنایا جائے تو مولوی محمد علی صاحب صاح کو
کیونکہ ان کی عمر اس وقت چالیس سال سے زائد تھی اور وہ غیر احمد یوں کو کا فربھی نہیں کہتے تھے ۔
ھا تو آنے والے فتنہ انتخاب خلافت پر جماعت کے میں نے جب یہ ٹریکٹ پڑھا تو آ کا تصور کر کے خود بھی دعا میں لگ گیا اور
نوے فیصد دوستوں کا اتفاق دوسرے لوگ جو اس کمرہ میں تھے اُن کو بھی میں
نے جگایا اور اس ٹریکٹ سے باخبر کرتے ہوئے انہیں دعاؤں کی تاکید کی ۔ چنانچہ ہم سب نے
دعائیں کیں ۔ روزے رکھے اور قادیان کے اکثر احمدیوں نے بھی دعاؤں اور روزہ میں حصہ لیا۔
صبح کے وقت بعض دوستوں نے یہ محسوس کر کے کہ مولوی محمد علی صاحب نے نہ صرف علی صاحب نے نہ صرف ہم سے دھوکا
کیا ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ مسیح اوّل کی وصیتوں کی بھی تحقیر کی ہے
ایک تحریر لکھ کر تمام آنے والے احباب میں اس غرض سے پھرائی تا معلوم ہو کہ جماعت کا رحجان
کدھر ہے۔ اس میں جماعت کے دوستوں سے دریافت کیا گیا تھا کہ آپ بتائیں حضرت خلیفہ
اول کے بعد کیا ویسا ہی کوئی خلیفہ ہونا چاہئے یا نہیں جیسا کہ حضرت خلیفہ اول تھے اور یہ کہ انہوں
نے حضرت خلیفہ اول کی بیعت آپ کو خلیفہ سمجھ کر کی تھی یا ایک پیر اور صوفی سمجھ کر ۔ اس ذریعہ
سے جماعت کے دوستوں کے خیالات معلوم کرنے کا یہ فائدہ ہوا کہ ہمیں لوگوں کے دستخطوں سے
یہ معلوم ہو گیا کہ جماعت کا نوے فیصدی سے بھی زیادہ حصہ اس امر پر متفق ہے کہ خلیفہ ہونا چاہئے

انوار العلوم جلد ۱۵
اور اسی رنگ میں ہونا چاہئے جس رنگ میں حضرت خلیفہ اول تھے۔
خلافت را شده
مولوی محمد علی صاحب سے دوبارہ گفتگو دس بجے کے قریب مجھے مولوی محمدعلی صاحب کا پیغام آیا کہ کل والی بات
کے متعلق میں پھر کچھ گفتگو کرنا چاہتا ہوں ۔ چنانچہ میں نے اُن کو بلوا لیا اور باتیں شروع ہوگئیں ۔
میں نے اس امر پر زور دیا کہ خلافت کے متعلق آپ بحث نہ کریں کیونکہ آپ ایک خلیفہ کی بیعت
کر کے اس اصول کو تسلیم کر چکے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد جماعت میں خلفاء کا
سلسلہ جاری رہے گا صرف اس امر پر بحث کریں کہ خلیفہ کون ۔ کون ہو ۔ وہ بار بار کہتے تھے کہ اس بارہ
میں جلدی کی ضرورت نہیں جماعت کو چار پانچ ماہ غور کر لینے دیا جائے ۔ اور میرا جواب وہی تھا جو
میں ان کو پہلے دے چکا تھا بلکہ میں نے اُن کو یہ بھی کہا کہ اگر چار پانچ ماہ کے بعد بھی اختلاف ہی
رہا تو کیا ہوگا ۔ اگر آپ کثرت رائے پر فیصلہ کریں گے تو کیوں نہ ابھی جماعت کی کثرت رائے
سے یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ کون خلیفہ ہو۔ جب سلسلہ گفتگو کسی طرح ختم ہوتا نظر نہ آیا تو میں نے
مولوی محمد علی صاحب سے کہا کہ باہر جو لوگ موجود ہیں اُن سے مشورہ لے لیا جائے ۔ اس پر
مولوی صاحب کے منہ سے بے اختیار یہ فقرہ نکل گیا کہ میاں صاحب ! آپ کو پتہ ہے کہ وہ لوگ
کس کو خلیفہ بنائیں گے ۔ میں نے کہا لوگوں کا سوال نہیں میں خود یہ فیصلہ کر چکا ہوں کہ آپ لوگوں
میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کرلوں اور میرے ساتھی بھی اس غرض کیلئے تیار ہیں مگر انہوں نے
پھر بھی یہی جواب دیا کہ آپ جانتے ہیں وہ کس کو منتخب کریں گے۔ اس پر میں مایوس ہو کر اُٹھ بیٹھا
کیونکہ باہر جماعت کے دوست اس قدر جوش میں بھرے ہوئے تھے کہ وہ ہمارے دروازے توڑ
رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ہم زیادہ صبر نہیں کر سکتے ۔ جماعت اس وقت تک بغیر کسی رئیس کے
ہے اور آپ کی طرف سے کوئی امر طے ہونے میں ہی نہیں آتا۔ آخرمیں نے مولوی صاحب سے
کہا چونکہ ہمارے نزدیک خلیفہ ہونا ضروری ہے اس لئے آپ کی جو مرضی ہو وہ کریں۔ ہم اپنے
طور پر لوگوں سے مشورہ کر کے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیتے ہیں ۔ چنانچہ یہ کہتے ہوئے میں وہاں
سے اُٹھ کھڑا ہوا اور مجلس برخواست ہوگئی ۔
عصر کی نماز کے بعد جب نواب محمد علی خان صاحب نے خلافت ثانیہ کا قیام حضرت خلیفہ اول کی وصیت سنانے کے بعد لوگوں
سے
درخواست کی کہ وہ کسی کو آپ کا جانشین تجویز کریں تو سب نے بالا تفاق میرا نام لیا اور اس طرح

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
خلافت ثانیہ کا قیام عمل میں آیا۔
میں نے سنا ہے کہ اُس وقت مولوی محمد علی صاحب بھی کچھ کہنے کیلئے کھڑے ہوئے تھے مگر کسی
نے اُن کے کوٹ کو جھٹک کر کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ۔ بہر حال جو کچھ ہوا اللہ تعالیٰ کی مشیت کے
ما تحت ہوا اور وہ جس کو خلیفہ بنانا چاہتا تھا اس کو اس نے خلیفہ بنا دیا۔
حضرت خلیفہ اول کے بعض یہ لوگ حضرت خلیفہ اول کو اپنے متعلق ہمیشہ غلط فہمی میں مبتلاء کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے
ارشادات کی اصل حقیقت اس لئے حضرت خلیفہ اول کے لیکچروں میں بعض
جگہ اس قسم کے الفاظ نظر آ جاتے ہیں کہ لاہوری دوستوں پر بدظنی نہیں کرنی چاہئے ۔ یہ خیال کرنا
کہ وہ خلافت کے مخالف ہیں جھوٹ ہے ۔ اس کی وجہ یہی تھی کہ یہ خود حضرت خلیفہ اول سے بار
بار کہتے کہ ہمارے متعلق جو کچھ کہا جاتا ہے جھوٹ ہے ، ہم تو خلافت کے صدق دل سے موید
ہیں ۔ مگر اب دیکھ لو ان کا جھوٹ کس طرح ظاہر ہو گیا اور جن باتوں کا وہ قسمیں کھا کھا کر اقرار کیا
کرتے تھے اب کس طرح شدت سے اُن کا انکار کرتے رہتے ہیں ۔
غرض حضرت خلیفہ اول کی خلافت کو تسلیم کر لینے کے بعد ان لوگوں نے بھی خوارج کی طرح
الْحُكْمُ لِلَّهِ وَالامُرُ شُوری بَيْنَنَا ۳۲ کا راگ الاپنا شروع کر دیا مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں نا کام
رکھا اور جماعت میرے ہاتھ پر جمع ہوئی ۔ اُن کے بعد بھی بعض لوگ بعض اغراض کے ماتحت
سے علیحدہ ہوئے اور انہوں نے بھی ہمیشہ وہی شور مچایا جو خوارج مچایا کرتے تھے مگر خدا تعالیٰ
نے آج تک اُن کو نا کام و نامراد رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آئندہ بھی جماعت کو ان
کے فتنوں سے محفوظ رکھے ۔
بیعت
خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام
یہ تو تاریخ خلافت ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن واحادیث میں اس بارہ میں کیا روشنی
ملتی ہے اور کیا کوئی نظام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اسلام نے تجویز کیا ہے یا نہیں اور اگر
کیا ہے تو وہ کیا ہے ۔
اس بارہ میں جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں پہلا اصولی حکم قرآن کریم میں یہ ملتا ہے کہ : ۔
الم تر الى الذِيْنَ اُوْتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ

·

آج 10 میں سے 10 باقی