خلافت راشدہ
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ اهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا أُولَئِكَ الَّذِينَ
لَعَنَهُمُ اللَّهُ، وَ مَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا - أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ
مِنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى
ما أَتْهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَ
اتينهُم مُّلْكًا عَظِيمًا - فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ بِهِ وَ مِنْهُمْ مِّن صَدَّ عَنْهُ ، وَكَفَى
بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْهِمْ نَارًا كُلَّمَا
نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلَتْهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ اللَّهَ
كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا - وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَنُدْخِلُهُمْ
جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ، لَهُمْ فِيهَا
ازْوَاجُ مُطَهَّرَةً وَنُدُ خِلُهُمْ ظِلَّا ظَلِيلااِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا
الأمنت إلى أهْلِهَا ، وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ
إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ
فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَ الرَّسُولِ إِن كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ
ذلِكَ خَيْرٌ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلًا ٣٣
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اہل کتاب جھوٹ اور فریب اور شرک کی باتوں پر عمل کرتے
ہوئے سچائی کو چھوڑ رہے ہیں اور جب بھی مؤمنوں اور غیر مؤمنوں کا مقابلہ ہوتا ہے تو
مؤمنوں کے متعلق تو وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ بہت ہی بُرے ہیں اور کافروں کے متعلق اُن کی یہ
رائے ہوتی ہے کہ وہ مؤمنوں سے بہتر ہیں ۔ جیسے غیر مبائعین ہماری دشمنی کی وجہ سے عام
مسلمانوں کو ہم سے بہتر سمجھتے اور اُن کے پیچھے نمازیں بھی پڑھ لیتے ہیں ۔ چنانچہ جب بھی کوئی
بات ہو وہ کہتے ہیں هَؤُلَاءِ اهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلاً یہ مسلمان احمدیوں سے
زیادہ اچھے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ تم چونکہ مومنوں کو
دور کرتے ہوا اور غیر مومنوں کو اپنے قریب کرتے ہو اس لئے آج ہم تم سے بھی یہی کہتے ہیں کہ تم
ہمارے قرب سے دور ہو جاؤ۔ وَ مَنْ يَلْعَنَ اللهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا اور لوگ تو
لعنت صرف زبان سے کرتے ہیں اور جب کسی پر لعنت ڈالنی ہو تو کہتے ہیں جا تجھ پر لعنت مگر جس
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
پر ہماری لعنت پڑتی ہے اس کا کوئی مدد گار نہیں رہتا ۔ یہود کو دیکھ لو اللہ تعالیٰ نے اُن پر لعنت ڈالی تو
اُن کا کیسا برا حال ہوا ۔ باوجود اس کے کہ مال و دولت اُن کے پاس بہت ہے مختلف قو میں مختلف
وقتوں میں اُٹھتی اور انہیں ذلیل ورسوا کرتی رہتی ہیں ۔ یہی حال غیر مبائعین کا ہے۔ جب میری
بیعت ہوئی تو اُس وقت قادیان میں دو ہزار کے قریب آدمی جمع تھے اور سوائے پچاس ساٹھ کے
باقی سب نے میری بیعت کر لی۔ مگر پیغام صلح نے لکھا کہ :-
دو
حاضر الوقت جماعت میں سے نصف کے قریب لوگوں نے بیعت نہ کی اور
افسوس کرتے ہوئے مسجد سے چلے آئے ۔ ۳۴
پھر اسی پیغام صلح میں انہوں نے میرے متعلق اعلان کیا کہ :۔
ا بھی بمشکل قوم کے بیسویں حصہ نے خلیفہ تسلیم کیا ہے“‘۳۵
گویا پانچ فیصدی آدمی ہمارے ساتھ تھے اور پچانوے فیصدی اُن کے ساتھ ۔ مگر اب کیا
حال ہے۔ اب وہ بار بار لکھتے ہیں کہ جماعت کی اکثریت خلافت سے وابستہ ہے۔ بلکہ اب تو ان
کے دلائل کا رخ ہی بدل گیا ہے۔ پہلے وہ اپنی سچائی کی یہ دلیل دیا کرتے تھے کہ جماعت کی
اکثریت اُن کے ساتھ ہے مگر جب اکثریت خدا تعالیٰ نے ہمارے ساتھ کر دی تو وہ یہ کہنے لگ
گئے کہ جماعت کی اکثریت کا کسی بات کا قائل ہونا اُس کی سچائی کی دلیل نہیں ہوتا۔ قرآن میں
صاف آتا ہے کہ اكْثَرُهُمْ فَسِقُونَ ۳۲ گویا جب تک وہ زیادہ رہے اُن کی یہ دلیل
رہی کہ نبی کو ماننے والوں کی اکثریت گمراہ نہیں ہو سکتی اور جب ہم زیادہ ہو گئے تو
اكْثَرُهُمْ فَسِقُونَ کا مصداق ہمیں قرار دے دیا گیا۔ بہر حال انہوں نے اتنا تو ضرو را قرار
کر لیا کہ اُن کے نصیر جاتے رہے ہیں۔ اور یہی اس قرآنی آیت میں بیان کیا گیا ہے۔ پھر فرماتا
ہے ۔ أَمْ لَهُمْ نَصِيبَ مِنَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا - ان لوگوں کو
تو یہ حسد کھائے چلا جاتا ہے کہ انہیں حکومت اور طاقت کیوں نہ مل گئی ۔ حالانکہ اگر دنیا کی حکومت
ان کے قبضہ میں ہوتی تو یہ بال برابر بھی لوگوں کو کوئی چیز نہ دیتے۔ نقیر کھجور کی گٹھلی کے
نشان کو کہتے ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ ان کی طبیعت میں سخت بخل ہے ۔ جیسے پیغامیوں کو یہی بخل کھا
گیا کہ ایک لڑکے کو خلافت کیوں مل گئی ۔ فرماتا ہے ۔ فَقَدْ أَتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَبَ
و الْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا - تم جو نخل کرتے ہو اور کہتے ہو کہ انہیں حکومت
اور خلافت کیوں مل گئی تو اتنا تو سوچو کہ یہ حکومت اور سلطنت کس کو ملی ہے؟ کیا جسے حکومت ملی ہے
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
سے ۔
وہ آل ابراہیم میں شامل نہیں ۔ اگر ہے تو پھر تمہارے حسد سے کیا بنتا ہے۔ خدا نے پہلے بھی
آل ابراہیم کو حکومت اور سلطنت دی اور اب بھی وہ آل ابراہیم کو حکومت اور سلطنت دے گا۔
فَمِنْهُمْ مَنْ أَمَنَ بِهِ وَ مِنْهُمْ مَنْ صَدَّ عَنْهُ ، وَكَفَى بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا - ہم اس
پہلے بھی آل ابرا ابراہیم کو حکومت دے چکے ہیں ۔ جن لوگوں نے اُن کی حکومت ، اُن کی حکومت کو تسلیم کر لیا تھا
وہ عزت پاگئے اور جنہوں نے انکار انکار کیا اُن کو سزا مل گئی ۔ فرماتا ہے یہ حکومت جو آل ابرا ابراہیم کو دی
جائے گی یہ لوگوں کیلئے بڑی رحمت اور برکت کا موجب ہوگی ۔ جب تک وہ اس رحمت کے نیچے
رہیں گے اور اس حکومت سے بھاگنے کی کوشش نہیں کریں گے وہ بڑے آرام اور سکھ میں رہیں
گے مگر جب انہوں نے انکار کر دیا تو پھر اللہ تعالیٰ انہیں ایسے عذاب میں مبتلاء کرے گا جس سے
رہائی کی کوئی صورت ہی نہیں ہوگی اور وہ ہمیشہ دُکھوں میں مبتلاء رہیں گے۔
كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ
إِنَّ اللهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا - انسان کی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ جب وہ ایک
عذاب کا عادی ہو جاتا ہے تو اُس کی تکلیف اسے پہلے جیسی محسوس نہیں ہوتی ۔ ایک بادشاہ خواہ کتنا
ہی ظالم ہو جب اُس کی حکومت پر کچھ عرصہ گزر جاتا ہے تو اُس کا ظلم لوگوں کو پہلے جیسا محسوس نہیں
ہوتا اور وہ خود بھی نرمی کا پہلو اختیار کرنے لگ جاتا ہے لیکن اگر وہ بدل جائے اور اُس کی جگہ کوئی
اور ظالم بادشاہ آ جائے تو اُس کا ظلم بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ پس فرماتا ہے اگر تم نے اس
انعام کو رڈ کر دیا تو پھر ظالم بادشاہ تم پر حکومتیں کریں گے اور وہ حکومتیں جلد جلد بدلیں گی تا کہ تمہیں
اپنے کئے کی سزا ملے ۔
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ، لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجَ مُطَهَّرَةٌ
وَنُدْخِلُهُمْ ظِلَّا ظَلِيلاً - مگر جو لوگ ایمان لانے والے ہونگے اور اعمال صالحہ بجا
لائیں گے ، اُن کو ہم اعلیٰ درجہ کی حکومتیں بخشیں گے اور ان جنات میں اُن کے ساتھ اُن کی بیویاں
بھی ہونگی اور اُن سب کو آرام اور سکھ کا بہت لمبا زما نہ بخشا جائے گا۔ ان آیات میں دراصل
اسلامی حکومت کے قیام کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہود جو اس کی مخالفت کرتے ہیں
وہ سخت نقصان اٹھائیں گے اور ہمیشہ عذاب میں مبتلاء رہیں گے لیکن مؤمن جو اس فضل کو تسلیم
کریں گے اللہ تعالیٰ انہیں جنتی زندگی دے گا اور اُن کی بیویاں بھی اُن کے ساتھ ہونگی۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ کے الفاظ پر دشمنان ازواج مطهرة کے الفاظ پرکنی نادان دشمنان اسلام اعتراض کرتے رہتے ہیں
اسلام کا ایک ناواجب اعتراض کہ اسلام جنت کو ایک پگلہ بناتا ہے
کیونکہ عورتوں کا بھی ساتھ ہی ذکر کرتا ہے اور کہتا ہے جنت میں جہاں مرد ہونگے وہاں عورتیں بھی
ہونگی حالانکہ وہ نادان نہیں جانتے کہ چکلہ تو وہ خود اپنے محبت نفس کی وجہ ۔ وجہ سے بناتے ہیں ۔ ورنہ
اسلام تو یہ بتاتا ہے کہ جس طرح مرد جنت کے حقدار ہیں عورتیں بھی حقدار ہیں اور یہ کہ جنت مرد
اور عورت کے تعاون سے بنتی ہے ، اکیلا مرد جنت نہیں بنا سکتا۔ چنانچہ دیکھ لو اس رکوع میں
دنیوی حکومتوں کا ذکر ہے اور ان حکومتوں کا ذکر کرتے کرتے اللہ تعالیٰ یہ بتاتا ہے کہ اس جنت
میں عورتوں کا شریک ہونا بھی ضروری ہے اور اگر وہ شریک نہ ہوں تو یہ جنت مکمل نہیں کہلا سکتی ۔
پس جنت مرد اور عورت دونوں مل کر بناتے ہیں اور اگر وہ دونوں متحدہ طور پر کوشش نہ کریں تو کبھی
یہ جنت نہیں بن سکتی نہ دنیا کی جنت اور نہ اُخروی جنت ۔ بلکہ دنیا کی جنت کی تعمیر میں بھی مرد اور
عورت کو مل کر کام کرنا پڑتا ہے اور اُخروی جنت کی تعمیر میں بھی مرد کے ساتھ عورت کی شراکت
ضروری ہے۔ اگر وہ دونوں مل کر اس جنت کی تعمیر نہیں کریں گے تو کبھی خُلِدِينَ فِيهَا
والی نعمت کو وہ حاصل نہیں کر سکیں گے ۔
عورت اور مرد کے تعاون کے بغیر نہ دُنیوی اگر لوگ اس نکتہ کو سمجھتے اور قومی زندگی میں عورت کو شریک رکھتے
جنت حاصل ہو سکتی ہے اور نہ اُخروی اور اس کی اہمیت اور قدر و قیمت
کو پہچانتے تو آج اسلام کی وہ حالت نہ ہوتی جو نظر آ رہی ہے اور نہ دنیا کی وہ حالت ہوتی جو
دکھائی دے رہی ہے بلکہ یہ دنیا انسانوں کیلئے جنت ہو جاتی اور وہ یہیں جنت کو پالیتے ۔ مگر جو لوگ
عورت کے بغیر جنت حاصل کرتے ہیں اُن کی جنت حقیقی جنت نہیں ہوتی کیونکہ جنت کی
خصوصیت یہ ہے کہ جنت عدن ہو۔ اور عورت کے بغیر جنت عدن نصیب نہیں ہوتی بلکہ ادھر مرد
جنت تیار کرتا ہے اور اُدھر عورت اُس کی اولاد کو جنت سے باہر نکال دیتی ہے کیونکہ اولاد کی صحیح
م کو دائمی جنت حاصل نہیں ہو سکتی اور اولاد کی تربیت کا اکثر حصہ چونکہ عورت کے
ہاتھ میں ہوتا ہے، اس لئے اس جنت کی تکمیل کیلئے عورت کے تعاون اور اس کو اپنے ساتھ شریک
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کرنے کی انسان کو ہمیشہ ضرورت رہے گی ۔ جب عورت کو تعلیم حاصل ہو گی ، جب عورت کے اندر
تقویٰ ہوگا، جب عورت کے اندر دین کی محبت ہوگی ، جب عورت کے دل میں خدا اور اُس کے
رسول کے احکام پر چلنے کی ایک والہا نہ تڑپ ہوگی تو ناممکن ہے کہ وہ یہی جذبات اپنی اولاد کے
اندر بھی پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔ پس مردوں کا یہ کام ہے کہ وہ آج کی جنت تیار کریں اور
عورتوں کا یہ کام ہے کہ وہ گل کی جنت تیار کریں۔ مردوں کا یہ کام ہے کہ وہ جنت بنائیں اور
عورتوں کا یہ کام ہے کہ وہ اس جنت کیلئے نئے مالی پیدا کریں۔ اگر ایک طرف مرد اُس جنت کی
تعمیر میں لگا ہوا ہوا اور دوسری طرف عورت اس کی تعمیر میں لگی ہوتی ہے۔ اگر ایک طرف مرد اس کی
حفاظت کرتا ہوا اور دوسری طرف عورت اس کی حفاظت کیلئے نئے سے نئے مالی پیدا کرتی چلی جاتی
ہو تو پھر کون ہے جو اُس جنت کو برباد کر سکے ۔ کون ہے جو قومی وحدت ، قومی عظمت اور قومی شان
کو نقصان پہنچا سکے۔ مگر جس دن عورت کو اس جنت کی تعمیر میں شریک ہونے سے روک دیا جائے
گا اُسی دن اگلے مالی پیدا ہونے بند ہو جائیں گے اُسی دن پہلوں کی ٹریننگ ختم ہو جائے گی اور
جب پہلوں کی ٹریننگ ختم ہو گئی اور اگلوں کا سلسلہ بھی بند ہو گیا تو وہ جنت کبھی قائم نہیں رہ سکتی بلکہ
ضرور ہے کہ شیطان اُسے اُجاڑ کر رکھ دے۔
ایک عظیم الشان نکتہ پس یہ ایک عظیم الشان نکتہ ہے جو قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ حیات ملی کے قیام کیلئے مردوں او قیام کیلئے مَردوں اور عورتوں دونوں کو مل کر کوشش
کرنی چاہئے ۔ جب تک عورتوں کو اپنے ساتھ شریک نہیں کرو گے اُس وقت تک تم یقین رکھو کہ تم
جنت نہیں بنا سکو گے ۔ اگر تم اپنی کوشش سے ساری دنیا کو بھی ایک دفعہ نمازی بنا لو تو اس کا کیا فائدہ
جب کہ اُن نمازیوں کی اولادوں کو انہی کی مائیں بے نماز بنانے میں مصروف ہوں ۔ اس طرح تو
یہی ہوگا کہ تم جنت بناؤ گے اور عورتیں اُس جنت کو برباد کرتی چلی جائیں گی ۔
ہمارا ایک رشتہ دار ہوا کرتا تھا جو دین کا سخت مخالف اور خدا اور رسول کے احکام پر ہمیشہ بنسی
اور تمسخر اڑایا کرتا تھا۔ ایک دفعہ وہ بیمار ہوا اور علاج کیلئے حضرت خلیفہ اول کے پاس آیا۔
حضرت خلیفہ اول نے باتوں باتوں میں اس سے کہا کہ مرزا صاحب ! آپ کے پہلو میں پانچ
وقت لوگ مسجد میں آ کر نمازیں پڑھتے ہیں کیا آپ کو کبھی اس پر رشک نہیں آیا ؟ اور کیا آپ کے
دل میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ آپ کو بھی نمازیں پڑھنی چاہئیں؟ اس نے یہ سن کر بڑے زور سے
قہقہہ لگایا اور کہا مولوی صاحب میں تو بچپن سے ہی سلیم الفطرت واقع ہوا ہوں۔ چنانچہ ان دنوں میں
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
بھی جب میں لوگوں کو دیکھتا کہ انہوں نے سر نیچے اور سرین اونچے کئے ہوئے ہیں تو میں ہنسا کرتا
تھا کہ یہ کیسے احمق لوگ ہیں ۔
اب بتاؤ جب مائیں ایسے ”سلیم الفطرت بچے پیدا کرنے شروع کر دیں تو واعظوں کے
وعظ سے جو جنت تیار ہو آیا وہ ایک دن بھی قائم رہ سکتی ہے۔ اسی طرح کوئی مسئلہ لے لو علمی ہو یا
مذہبی ، سیاسی ہو یا اقتصادی ، اگر عورت کو اپنے ساتھ شریک نہیں کیا جائے گا تو ان مسائل کے بارہ
میں وہ تمہاری اولاد کو بالکل نا واقف رکھے گی اور تمہارا علم تمہارے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔ غرض
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ دائمی جنت مرد کو عورت کے بغیر نہیں مل سکتی اور یہ ایک
مسلّمہ حقیقت ہے۔ پس وہ جنہوں نے اسلامی جنت کو چکلہ قرار دیا ہے انہوں نے اپنے
محبت نفس کا اظہار کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا ۔ اسی جنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن کہ وہ لوگ
جو اپنے دلوں میں خدا کا خوف رکھتے ہیں اُن کیلئے دو جنتیں ہیں۔ دوسری جگہ فرماتا ہے۔
وَمِنْ دُونِهِمَا جَنَّتْنِ ۳۸ کہ دو جنتیں دنیا میں ہونگی اور دو ہی اگلے جہاں میں ۔ کیونکہ ایک
باغ مرد نے لگایا ہوگا اور ایک عورت نے ۔ اسی کو جنتین کہا گیا ہے اور اسی کو جنت قرار دیا گیا
ہے۔ گویا اس باغ کی دو حیثیتیں بھی ہیں اور ایک بھی ۔ دو اس لحاظ سے کہ ایک مرد کی کوششوں کا
نتیجہ ہوگا اور دوسرا عورت کی کوششوں کا نتیجہ اور ایک اس لحاظ سے کہ مرد و عورت دونوں کی یہ
مشتر کہ جنت ہوگی ۔
پھر فرماتا ہے کہ صرف اگلے جہان میں ہی یہ دو جستہ نہیں ہونگے بلکہ ومِن دُونِهِمَا جَنَّتْنِ
اس دنیا میں بھی دو جنت ہیں جن میں سے ایک کی تعمیر مرد کے سپرد ہے اور ایک کی تعمیر عورت کے
سپرد۔ پس مؤمنوں کو دو جنتیں تو اس دنیا میں ملتی ہیں اور دو اگلے جہان میں یعنی اسے جسمانی اور
روحانی دونوں رنگ کی کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں ۔ جو اپنا دائمی اثر چھوڑ جاتی ہیں ۔ چنانچہ اسی کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا
وَ الْبَقِيتُ الصُّلِحُتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرُ املا ۳۹ یعنی جو لوگ
مال واسباب سے دُنیوی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک وقتی فائدہ تو مل جاتا ہے لیکن جو
لوگ ایسے اعمال کرتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی رضا کیلئے ہوں اُن کے عمل ابدیت کا مقام پالیتے ہیں
اور نہ صرف انہیں حاضر ثواب ملتا ہے بلکہ اُن کی وجہ سے ثواب کا ایک دائمی سلسلہ جاری ہوتا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اس حدیث کی تشریح کہ جنت یہ حدیث کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے
ہے یہ بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اگر ماں
ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے اچھی تربیت کرے تو اچھی نسل پیدا ہوگی اور جو
انعامات باپ حاصل کرے گا وہ دائمی ہو جائیں گے لیکن اگر ماں اچھی تربیت نہیں کرے گی تو
باپ کے کمالات باپ تک ختم ہو جائیں گے اور دنیا کو جنات عدن حاصل نہیں ہونگی ۔ یہی مفہوم
اس حدیث سے سے بھی ظاہر ہوتا ظاہر ہوتا ہے جو معاویہ بن جاہمہ سے مروی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! مجھے اجازت
دیجئے کہ میں فلاں جہاد میں شامل ہو جاؤں ۔ آپ نے فرمایا۔ کیا تیری ماں زندہ ہے۔ اس نے
کہا ہاں حضور زندہ ہے۔ آپ نے فرمایا ۔ فَالْزِمُهَا فَإِنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ رِجْلَيْهَا - کجا اور اسی
کے پاس رہ کیونکہ اُس کے قدموں میں جنت ہے۔ معلوم ہوتا ہے اس میں بعض ایسے نقائص تھے
جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے تھے کہ اگر وہ ماں کی صحبت میں رہا تو اس کی عمدہ
تربیت سے وہ دُور ہو جائیں گے۔ ممکن ہے اس میں تیزی اور جوش کا مادہ زیادہ ہو اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سمجھا ہو کہ اگر یہ جہاد پر چلا گیا تو اس کی طبیعت میں جو جوش کا مادہ ہے وہ
اور بھی بڑھ جائے گا لیکن اگر اپنی والدہ کے پاس رہا اور اس کی اطاعت کرتے ہوئے اسے اپنے
جوشوں کو دبانا پڑا تو اس کی اصلاح ہو جائے گی ۔ بہر حال کوئی ایسی ہی کمزوری تھی جس کی وجہ سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کیلئے ماں کی تربیت جہاد کے میدان سے زیادہ بہتر سمجھی اور
اُسے اپنی والدہ کی خدمت میں رہنے کا ارشاد فرمایا۔ یہ حدیث بھی ظاہر کرتی ہے کہ جنت، عورت
کے تعاون کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی ۔ غرض عورت کا جنت میں ہونا ضروری ہے نہ صرف اگلی
جنت میں بلکہ دنیوی جنت میں بھی کیونکہ اس کے بغیر کوئی قوم کا میاب نہیں ہو سکتی ۔
پھر کہ یہ اور جو تم امانات کو ان کے اہل کے سپرد کرنے کا حکم پر فرماتا ہے کہ فضل اور رحمت کو حاصل ہوگی اُس کے قیام کیلئے
ایک نظام کی ضرورت ہے ، خودسری اور پرا گندگی سے قوم اس انعام کو حاصل نہیں کر سکتی ۔ پس اس
جنت کے قیام کیلئے جو طریق تم کو اختیار کرنا چاہئے وہ ہم تمہیں بتاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ
إنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِهَا دُنیوی حکومتیں اور مال و املاک
پر قبضے یہ سب تمہارے پاس خدا تعالیٰ کی امانتیں ہیں ۔ پس ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ (۱) تم امانتوں
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کو اُن کے اہل کے سپرد کرو۔ یعنی اپنے لئے ایسے سردار چنو جو اس امانت کو اٹھانے کے اہل
ہوں ۔ (۲) وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ پھر ہم ان کو
جن کے سپرد یہ امانت کی جائے حکم دیتے ہیں کہ وہ انصاف اور عدل سے کام کریں گویا دونوں کو
حکم دے دیا۔ ایک طرف لوگوں سے کہا کہ اے لوگو! ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم حکومت کے
اختیارات ہمیشہ ایسے لوگوں کے سپرد کیا کرو جوان اختیارات کو سنبھالنے اور حکومت کے کام کو
چلانے کے سب سے زیادہ اہل ہوں اور پھر اے اہل حکومت ! ہم تم کو بھی حکم دیتے ہیں کہ تم رعایا
کے ساتھ عدل وانصاف کا معاملہ رکھو اور کبھی بے انصافی کو اپنے قریب نہ آنے دو۔
إنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا - اللہ تعالیٰ کا یہ حکم بہت
بڑی حکمتوں پر مشتمل ہے اور وہ ہمیشہ تم کو اچھی باتوں کا حکم دیتا ہے اور وہ سننے اور دیکھنے والا ہے۔
اس طرح جب ایک نظام قائم ہو جائے تو فرماتا ہے کہ اب جو غرض نظام کی تھی یعنی دین کی
تمکین تم اس کی طرف توجہ کرو اور قومی عبادات اور قومی کاموں کے متعلق جو احکام ہیں ان کی
بجا آوری کی طرف توجہ کرو۔ عبادات اور فرائض شخصی بھی ہوتے ہیں اور قومی بھی ۔ جو شخصی
عبادات اور فرائض ہیں اُن کیلئے کسی نظام کی ضرورت نہیں اور انہیں انتخاب امراء کے ساتھ کوئی
تعلق نہیں ۔ پس انتخاب امراء کے بعد جو اطیعوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُول بیان فرمایا اس
کے یہی معنی ہیں کہ نظام کی غرض یہ تھی کہ قومی عبادات اور فرائض صحیح طور پر ادا ہوسکیں ۔ پس تم کو
چاہئے کہ جب نظام قائم ہو جائے تو اس کی غرض کو پورا کرنے کی کوشش کرو۔ یہ نہیں کہ نظام بنا کر
اپنے گھروں میں بیٹھ جاؤ اور سارا کام امراء پر ڈال دو۔ امراء کا قیام کام کرنے کیلئے نہیں ہوتا بلکہ
کام لینے کیلئے ہوتا ہے۔ پس چاہئے کہ جب امراء قائم ہو جا ئیں تو تم قومی ذمہ داریوں کو ادا کرنے
میں لگ جاؤ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ
و أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ۔ یعنی جب تم نے امراء کا انتخاب کر لیا تو اب سن لو کہ تم پر تین حکومتیں
ہوں گی ۔ اوّل اللہ کی حکومت ۔ دوم رسول کی حکومت ۔ سوم اولی الامر کی حکومت ہاں فان
تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَ الرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ
والْيَوْمِ الآخِر - چونکہ امراء ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے متعلق مختلف سکیمیں تجویز کریں
گے تمہیں چاہئے کہ تم ان سکیموں میں ان کی اطاعت کر ولیکن اگر کبھی تمہارا ان سے اختلاف ہو
جائے تو ان اختلافات کو اللہ اور رسول کی طرف لے جاؤ ۔ یعنی ان اصول کے مطابق طے کرو جو
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
اللہ اور اس کے رسول نے مقرر کئے ہیں اور اپنی ذاتی خواہشات کی پیروی نہ کرو ذلِكَ خَيْرُ
و أَحْسَنُ تَأْوِيلاً - یہ تمہارے لئے بہت بہتر اور انجام کے لحاظ سے بہت بابرکت ہوگا۔
یہاں اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر یہ امر بیان کر دیا ہے کہ جب حکومت کے اختیارات تم قابل ترین
لوگوں کے سپرد کر دو تو پھر اللہ اور رسول کے احکام کے ساتھ ان حکام کے احکام کی بھی تمہیں
اطاعت کرنی ہوگی اور یہ اس لئے فرمایا کہ پہلے اس نے حکومت کا مقام بتا دیا ہے کہ وہ کیسا ہونا
چاہئے ۔ وہ کہتا ہے کہ تمہاری ترقی کیلئے یہ امر ضروری ہے کہ تم اپنی باگ ڈور ایک ہاتھ میں دے
دو مگر یاد رکھو انتخاب کرتے وقت اہلیت کو مد نظر رکھوا ایسا نہ ہو کہ تم یہ سمجھ کر کہ کسی نے تم پر احسان کیا
ہوا ہے یا یا کوئی تمہارا قریبی عزیز اور رشتہ دار ہے یا یا کسی کسی سے سے تمہارے ارے دوستانہ تعلقات ہیں اسے
ووٹ دے دو۔ دنیا میں عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے اور ووٹ دیتے وقت یہ دیکھا جاتا ہے کہ ہمیں
کس سے زیادہ تعلق ہے یا کون ہمارا عزیز اور دوست ہے۔ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون اس کام کے
زیادہ اہل ہے مگر فرمایا اسلامی رما یا اسلامی انتخاب میں ایسا ہرگز نہیں ہونا چا ہونا چاہئے کہ تم کسی کو محض اس لئے منتخب
کر دو کہ وہ تمہارا باپ ہے یا تمہارا بیٹا ہے یا تمہارا بھائی ہے بلکہ اس کام کا جو شخص بھی اہل ہو اُس
کے سپرد کر دوخواہ اس کے ساتھ تمہارے تعلقات ہوں یا نہ ہوں ۔ اس کے بعد فرماتا ہے کہ جب
تم امراء کا انتخاب کر لو گے تو لازماً وہ اسلام کی ترقی کیلئے بعض سکیمیں تجویز کریں گے اس لئے ہم
تمہیں حکم دیتے ہیں کہ جو احکام بھی ان کی طرف سے نافذ ہوں وہ خواہ تمہاری سمجھ میں آئیں یا نہ
آئیں ان کی اطاعت کرو۔ ہاں اگر کسی مقام پر تمہارا اُن سے اختلاف ہو جائے تو فَرُدُّوهُ
إلى اللهِ وَ الرَّسُولِ اسے خدا اور رسول کے احکام کی طرف پھرا دو۔ یہاں آ کر خلافت
کے منکرین خوشی سے پھولے نہیں سماتے اور کہتے ہیں بس بات حل ہوگئی اور معلوم ہو گیا کہ خلفاء کی
باتیں ماننا کوئی ایسا ضروری نہیں ۔ اگر وہ شریعت کے مطابق ہوں تو انہیں مان لینا چاہئے اور اگر
شریعت کے مطابق نہ ہوں تو انہیں رڈ کر دینا چاہئے ۔ اس اعتراض کو میں انشاء اللہ بعد میں حل
کروں گا۔
یہ
نظام اسلامی کے متعلق قرآنی اصول سر دست میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نظام اسلامی کے متعلق قرآن کریم
نے عام احکام بیان کئے ہیں اور ان میں مندرجہ ذیل اصول بیان ہوئے ہیں :۔
(1) قومی نظام ایک امانت ہوتا ہے کیونکہ اس کا اثر صرف ایک شخص پر نہیں پڑتا بلکہ ساری قوم پر
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
پڑتا ہے۔ پس اس کے بارہ میں فیصلہ کرتے وقت اپنی اغراض کو نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ قوم
کی ضرورتوں اور فوائد کو دیکھنا چاہئے ۔
(۲) اس امانت کی ادائیگی کیلئے ایک نظام کی ضرورت ہے جس کے بغیر یہ امانت ادا نہیں ہو
سکتی ۔ یعنی افراد فرداً فرداً اس امانت کو پورا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے بلکہ ضرور ہے کہ اس
کی ادائیگی کیلئے کوئی منصرم ہوں ۔
(۳) ان منصرموں کو قوم منتخب کرے ۔
(۴) انتخاب میں یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ جنہیں منتخب کیا جائے وہ ان امانتوں کو پورا کرنے کے
اہل ہوں ۔ اس کے سوا اور کوئی امر انتخاب میں مد نظر نہیں ہونا چاہئے ۔
(۵) جن کے سپرد یہ کام کیا جائے گا وہ امر قومی کے مالک نہ ہوں گے بلکہ صرف منصرم ہوں
گے۔ کیونکہ فرمایا الی اھلھا یعنی ان کے سپرد اس لئے یہ کام نہ ہوگا کہ وہ باپ دادا سے
اس کے وارث اور مالک ہوں گے بلکہ اس لئے کہ وہ اس خدمت کے اہل ہوں گے ۔
یہ احکام کسی خاص مذہبی نظام کے متعلق نہیں بلکہ جیسا کہ الفاظ سے ظاہر ہے عام ہیں خواہ
مذہبی نظام ہوا اور خواہ دنیوی ہو اور ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام ملوکیت کو اپنے نظام کا حصہ تسلیم
نہیں کرتا بلکہ اسلام صرف انتخابی نظام کو تسلیم کرتا ہے اور پھر اس نظام کے بارہ میں فرماتا ہے کہ
جن کے سپرد یہ کام ہوا فراد کو چاہئے کہ ان کی اطاعت کریں۔
کیا اسلام کسی خالص دُنیوی حکومت کو تسلیم کرتا ہے اگر کہا جائے
با
کہ کیا اسلام
کسی خالص دنیوی حکومت کو بھی تسلیم کرتا ہے یا نہیں ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام سب صحیح
سامانوں کی موجودگی میں جبکہ سارے سامان اسلام کی تائید میں ہوں اور جبکہ اسلام آزاد ہو
خالص دنیوی نظام کو تسلیم نہیں کرتا۔ مگر وہ حالات کے اختلاف کو بھی نظر انداز نہیں کرتا کیونکہ ہوسکتا
ہے کہ کسی وقت وہ اعلیٰ نظام جو اسلام کے مد نظر ہو نافذ نہ کیا جا سکے اس صورت میں دُنیوی
نظاموں کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔ مثلاً کسی وقت اگر مسلمانوں کا معتد بہ حصہ کفار حکومتوں کے
ماتحت ہو جائے ، ان کی حریت سلب ہو جائے ، ان کی آزادی جاتی رہے اور ان کی اجتماعی قوت کی
قائم نہ رہے تو جن ملکوں میں اسلام کا زور ہو وہ مذہبی اور دُنیوی نظام اکٹھا قائم نہیں کر سکتے ۔
کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت اس کی اتباع نہیں کر سکتی ۔ پس اس مجبوری کی وجہ سے ان ملکوں میں
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
خالص دُنیوی نظام کی اجازت ہوگی جو انہی اصول پر قائم ہوگا جو اسلام نے تجویز کئے ہیں اور جن
کا قبل ازیں ذکر کیا جا چکا ہے ۔
خالص دُنیوی نظام کا مفہوم احکام کو جو حکومت سے تعلق رکھتے ہیں نافذ نہیں خالص دنیوی نظام سے یہ ا نظام سے یہ مراد ہیں کہ وہ نظام اسلامی
کرے گا بلکہ مراد یہ ہے کہ مذہبی طور پر اس کے احکام سب عالم اسلامی پر واجب نہ ہوں گے
کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت سیاسی حالات کی وجہ سے ان کی پابندی نہ کر سکے گی اور نہ اس نظام
کے قیام میں مسلمانوں کی اکثریت کا ہاتھ ہوگا۔
پس ایسے وقت میں جائز ہوگا کہ ایک خالص مذہبی نظام الگ قائم کیا جائے بلکہ جائز ہی نہیں
ضروری ہوگا کہ ایک خالص مذہبی نظام علیحدہ قائم کر لیا جائے جس کا تعلق اس اسلامی نظام سے ہو
جس کا تعلق کسی حکومت سے نہ ہو بلکہ اسلام کی روحانی تنظیم سے ہو تا کہ غیر حکومتیں دخل اندازی نہ
کریں اور چونکہ وہ صرف روحانی نظام ہوگا اور حکومت کے کاروبار میں وہ دخل نہ دے گا اس لئے ایسا
نظام غیر حکومتوں میں بسنے والے مسلمانوں کو اکٹھا کر سکے گا اور اسلام پر ا گندگی سے بچ جائے گا۔
اگر مسلمان اس آیت کے مفہوم پر عمل کرتے تو یقیناً جو تنزل مسلمانوں کو آخری زمانہ
میں دیکھنا نصیب ہوا اس کا دیکھنا انہیں نصیب نہ ہوتا ۔
مسلمانوں کی ایک افسوسناک غلطی مسلمانوں سے تنزل کے وقت میں یہ غلطی ہوئی کہ انہوں نے سمجھا کہ اگر وہ
ساری دنیا میں ایک ایسا نظام قائم نہیں کر سکے جو دینی اور دنیوی امور پر مشتمل ہو تو اُن کیلئے خالص
دینی نظام کی بھی کوئی صورت نہیں اور انہوں نے یہ سمجھا کہ یہ دونوں نظام کسی صورت میں بھی الگ
نہیں ہو سکتے اور جب ایک نظام ان کیلئے ناممکن ہو گیا تو انہوں نے دوسرے نظام کو بھی ترک کر دیا
حالانکہ مسلمانوں کا فرض تھا کہ جب ان میں سے خلافت جاتی رہی تھی تو وہ کہتے کہ آؤ جو قومی
مسائل ہیں ان کیلئے ہم ایک مرکز بنالیں اور اس کے ماتحت ساری دنیا میں اسلام کو پھیلائیں ۔
چنانچہ وہ اس مرکز کے ماتحت دنیا بھر میں تبلیغی مشن قائم کرتے ، لوگوں کے اخلاق کی درستی کی
کوشش کرتے ، لوگوں کو قرآن پڑھاتے ، غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کرتے اور جو مشتر کہ قومی
مسائل ہیں ان میں مشترکہ جدو جہد اور کوشش سے کام لیتے مگر انہوں نے سمجھا کہ اب ان کیلئے کسی
خالص دینی نظام کے قیام کی کوئی صورت ہی باقی نہیں رہ گئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ روز بروز تنزل میں
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
گرتے چلے گئے ۔ اگر وہ دینی اور دنیوی امور پر مشتمل نظام کے قیام میں ناکام رہنے کے بعد
خالص دینی نظام قائم کر لیتے تو وہ بہت بڑی تباہی سے بچ جاتے اور اس کی وجہ سے آج شاید تمام
دنیا میں اسلام اتنا غالب ہوتا کہ عیسائیوں کا نام و نشان تک نہ ہوتا مگر چونکہ انہیں یہ غلطی لگ گئی کہ
اگر وہ ساری دنیا میں ایک ایسا نظام قائم نہیں کر سکے جو دینی اور دُنیوی دونوں امور پر مشتمل ہو تو
اب ان کیلئے کسی خالص دینی نظام کے قیام کی کوئی صورت ہی نہیں اس لئے جب ایک نظام ان
کے ہاتھ سے جاتا رہا تو دوسرے نظام کو بھی انہوں نے ترک کر دیا۔
دوسری غلطی دوسری غلطی ان سے یہ ہوئی کہ انہوں انہوں نے یہ سمجھا انتخاب صرف اس نظام
کیلئے ہے جو سب مسلمانوں کے دینی اور دُنیوی امور پر حاوی ہو حالانکہ
ان آیات میں خدا تعالیٰ نے واضح طور پر بتلا دیا تھا کہ انتخاب خالص دُنیوی نظام میں بھی اسی
طرح ضروری ہے جس طرح دینی ودنیوی مشتر کہ نظام میں ۔ اگر اور نہیں تو وہ اتنا ہی کر لیتے کہ
جب بھی کسی کو بادشاہ بناتے تو انتخاب کے بعد بناتے ۔ تب بھی وہ بہت سی تباہی سے بچ سکتے تھے
مگر انہوں نے انتخاب کے طریق کو بھی ترک کر دیا حالانکہ اگر وہ اس نکتہ کو سمجھتے تو وہ ملوکیت کا غلبہ
جو اسلام میں ہوا اور جس نے اسلامی حکومت کو تباہ کر دیا کبھی نہ ہوتا اور مسلمانوں کی کوششیں اسلامی
طریق حکومت کے قیام کیلئے جاری رہتیں ۔ اور مسلمان ڈیما کر ی (DEMOCRACY) کی
صحیح ترقی کے پہلے اور سب سے بہتر علم بردار ہوتے ۔
اختلاف کی صورت میں ایک خالص یہ جو میں نے کہا ہے کہ ایسے حالات
میں کہ اختلاف پیدا ہو چکا ہے ایک
مذہبی نظام قائم کرنے کا ثبوت خالص مذہبی نظام قائم کرنے کا اس
آیت سے ثبوت ملتا ہے ۔ وہ اس طرح ہے کہ اس آیت میں سب مسلمان مخاطب ہیں اور انہیں ہر
وقت أولي الأمرِ مِنْكُمْ کی اطاعت کا حکم ہے اس میں کسی زمانہ کی تخصیص نہیں کہ فلاں زمانہ
میں اولی الامر کی اطاعت کرو اور فلاں زمانہ میں نہ کرو بلکہ ہر حالت اور ہر زمانہ میں ان کی
اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر کوئی کہ کہے اُولی الامر کی اطاعت کا حکم محض وقتی ہے تو ساتھ
ہی اسے یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کا حکم بھی محض وقتی ہے کیونکہ خدا نے
اس سے پہلے اطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ کا حکم دیا ہے۔ لیکن اگر خدا اور رسول کے
احکام کی اطاعت ہر وقت اور ہر زمانہ میں ضروری ہے تو معلوم ہوا کہ اولی الامر کی اطاعت