خلافت راشدہ
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 7
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کا حکم بھی ہر حالت اور ہر زمانہ کیلئے ہے اور دراصل اس آیت کے ذریعہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے
اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ کسی نہ کسی نظام کی پابندی ان کیلئے ہر وقت لازمی ہوگی ۔ پس جس
طرح دوسرے احکام میں اگر ایک حصہ پر عمل نہ ہو سکے تو دوسرے حصے معاف نہیں ہو سکتے ۔ جو
جہاد نہ کر سکے اس کیلئے نماز معاف نہیں ہو سکتی ، جو وضو نہ کر سکے اس کیلئے رکوع اور سجدہ معاف نہیں
ہو سکتا ، جو کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ سکے اس کیلئے بیٹھ کر یا لیٹ کر یا اشاروں سے نماز پڑھنا معاف
نہیں ہو سکتا، اسی طرح اگر سارے عالم اسلامی کا ایک سیاسی نظام نہ ہو سکے تو مسلمان
اولی الامر کی اطاعت کے ان حصوں سے آزاد نہیں ہو سکتے جن پر وہ عمل کر سکتے تھے ۔ جیسے
اگر کوئی حج کیلئے جائے اور صفا اور مردہ کے درمیان سعی نہ کر سکے تو سعی اس کیلئے معاف نہیں ہو
جائے گی بلکہ اس کیلئے ضروری ہوگا کہ کسی دوسرے کی پیٹھ پر سوار ہو کر اس فرض کو ادا کرے۔ پس
مسلمانوں سے یہ ایک شدید ، شدید غلطی ہوئی کہ انہوں نے سمجھ لیا کہ چونکہ ایک نظام ان کیلئے ناممکن ہو گیا
ہے اس لئے دوسرا نظام انہیں معاف ہو گیا ہے۔ حالانکہ خالص مذہبی نظام مختلف حکومتوں میں
بٹ جانے کی صورت میں بھی نا ممکن نہیں ہو جاتا جیسا کہ آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ظہور سے اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دیا ہے اگر لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ تم چور کا ہاتھ کیوں نہیں
کاٹتے۔ تو ہم کہتے ہیں کہ یہ ہمارے بس کی بات نہیں لیکن جن امور میں ہمیں آزادی حاصل ہے
ان امور میں ہم اپنی جماعت کے اندر اسلامی نظام کے قیام کی کوشش کرنا اپنا پہلا اور اہم فرض
سمجھتے ہیں۔ پس اگر مسلمان بھی سمجھتے کہ ہر وقت اور ہر زمانہ میں أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ کی
اطاعت ان پر واجب ہے اور جن حصوں میں اُولی الامر کی اطاعت ان کیلئے نا ممکن تھی ان کو
چھوڑ کر دوسرے حصوں کیلئے وہ نظام قائم رکھتے تو وہ اس حکم کو پورا کرنے والے بھی رہتے اور
اسلام کبھی اس حالت کو نہ پہنچتا جس کو وہ اب پہنچا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ کا شاید یہ منشاء تھا کہ اسلامی حکم
کا یہ حصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے ذریعہ سے عمل میں آئے آ۔ اور یہ
فضیلت اس اخرينَ مِنْهُمْ ان کی جماعت کو حاصل ہو کیونکہ آخر ہمارے لئے بھی کوئی نہ
کوئی فضیلت کی بات رہنی چاہئے ۔ صحابہ نے تو یہ فضیلت حاصل کر لی کہ انہوں نے ایک دینی ودنیوی
مشتر کہ نظام اسلامی اصول پر قائم کیا مگر جو خالص مذہبی نظام تھا اس کے قیام کی طرف اس نے
ہمیں توجہ دلا دی۔ گویا اس آیت کے ایک حصے پر صحابہ نے عمل کیا اور دوسرے حصے پر ہم نے عمل
کر لیا۔ پس ہم بھی صحابہ میں جاملے ۔ خلاصہ یہ کہ اس آیت میں اسلامی نظام کے قیام کے اصول
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
بیان کئے گئے ہیں اور یہ حکم دیا گیا ہے کہ (۱) اسلامی نظام انتخاب پر ہو ۔ (۲) یہ کہ مسلمان ہر
زمانہ میں زمانہ میں أولي الأمْرِ مِنْكُمْ کے تابع رہیں مگر افسوس کہ مسلمانوں نے اپنے تنزل کے زمانہ
میں دونوں اصولوں کو بھلا دیا۔ جہاں ان کا بس تھا انہوں نے انتخاب کو قائم نہ رکھا اور جو اموران
کے اختیار سے نکل گئے تھے ان کو چھوڑ کر جو امور ان کے اختیار میں تھے ان میں بھی انہوں نے
أولى الأمْرِ مِنكُمْ کا نظام قائم کر کے ان کی اطاعت سے وحدت اسلامی کو قائم نہ رکھا اور ان
لغو بحثوں میں پڑ گئے کہ انہیں صرف اُولِی الْأَمْرِ مِنْكُمْ کی اطاعت کرنی چاہئے ۔ اور اس
طرح جو اصل غرض اس حکم کی تھی وہ نظر انداز ہو گئی حالانکہ جو امران کے اختیار میں نہ تھا اس میں
ان پر کوئی گرفت نہ تھی اگر وہ اس حصہ کو پورا کرتے جو ان کے اختیار میں تھا۔
اس جگہ شاید
أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ کے متعلق ایک اعتراض کا جواب کوئی اعتراض
کرے کہ احمد یہ جماعت کی تعلیم تو یہ ہے کہ اُولِی الْأَمْرِ مِنْكُمْ میں غیر مذاہب کے
أولى الأمر بھی شامل ہیں اور اس آیت کے ماتحت غیر مسلم حکام کی اطاعت بھی فرض ہے ۔ مگر
اب جو معنی کئے گئے ہیں اس کے ماتحت غیر مسلم آ ہی نہیں سکے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ درست
ہے لیکن یہ معنی صرف أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ کے ٹکڑے سے نکلتے ہیں ۔ یعنی جب ہم کہتے ہیں کہ
غير مسلم أولى الأمر بھی اس میں شامل ہیں تو اس وقت ہم سارے رکوع کو مد نظر نہیں رکھتے بلکہ
آیت کے صرف ایک ٹکڑہ سے اپنے دعوے کا استنباط کرتے ہیں لیکن یہ ٹکڑہ ساری آیتوں سے مل
کر جو معنی دیتا ہے انہیں باطل نہیں کیا جا سکتا ۔ بیشک دُنیوی امور میں ہر اولی الامر کی
اطاعت واجب ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ حکم بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ہر زمانہ میں
أولى الْأَمْرِ مِنْكُمْ کی اطاعت جو مسلمانوں میں سے ان کیلئے منتخب ہوں ان پر واجب ہے۔
اولی الامر سے اختلاف کی صورت میں اب میں اس مضمون کو لیتا ہوں جس کے بیان
رُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُول کے کیا معنی ہیں؟ کرنے کا میں پیچھے
وعدہ کر آیا ہوں کہ بعض لوگ اس مقام پر یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ اولوالامر سے اختلاف کی
صورت میں اللہ تعالیٰ نے رُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَ الرَّسُول فرمایا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ ان کی اطاعت واجب نہیں بلکہ اختلاف کی صورت میں ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ خدا اور رسول کا
انوار العلوم جلد ۱۵
کیا حکم ہے؟
خلافت راشده
اس کا جواب یہ ہے کہ اگر یہ معنی کئے جائیں تو آیت بالکل بے معنی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ ہر
شخص اپنے خیال کو درست سمجھا کرتا ہے ۔ پس اگر اس آیت کا یہی مفہوم لیا جائے تو اطاعت کبھی
ہو ہی نہیں سکتی ۔ آخر وہ کونسا امر ایسا نکلے گا جسے تمام لوگ متفقہ طور پر خدا اور رسول کا حکم سمجھیں
گے۔ یقیناً کچھ لوگوں کو اختلاف بھی ہوا کرتا ہے ۔ پس ایسی صورت میں اگر ہر شخص کو یہ اختیار ہو
کہ وہ حکم سنتے ہی کہہ دے کہ یہ خدا اور رسول کی تعلیم کے خلاف ہے تو اس اس صورت میں خلیفہ صرف
اپنے آپ پر ہی حکومت کرنے کیلئے رہ جائے کسی اور پر اس نے کیا حکومت کرنی ہے۔ بالخصوص
موجودہ زمانہ میں تو ایسا ہے کہ آج گل ماننے والے کم ہیں اور مجتہد زیادہ ۔ ہر شخص اپنے آپ کو
اہل الرائے خیال کرتا ہے۔ اس صورت میں خلیفہ تو اپنا بوریا بچھا کر الگ شور مچاتا رہے گا کہ یوں
کرو اور لوگ یہ شور مچاتے رہیں گے کہ پہلے ان حکموں کو قرآا آن اور حدیث کے مطابق ثابت کرو،
تب مانیں گے ورنہ نہیں اور یہ تو ظاہر ہے کہ دنیا میں کوئی دینی امرایسا نہیں جسے ساری دنیا یکساں
طور پر مانتی ہو بلکہ ہر بات میں کچھ نہ کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ لطیفہ مشہور ہے کہ ایک جاہل شخص
تھا جسے مولویوں کی مجلس میں بیٹھنے کا بڑا شوق تھا مگر چونکہ اسے دین سے کوئی واقفیت نہ تھی اس لئے
جہاں جاتا لوگ دھکے دے کر نکال دیتے ۔ ایک دفعہ اس نے کسی دوست سے ذکر کیا کہ مجھے علماء
کی مجلس میں بیٹھنے کا بڑا شوق ہے مگر لوگ مجھے بیٹھنے نہیں دیتے میں کیا کروں ۔اس نے کہا ایک بڑا
ساختہ اور پگڑی پہن لو۔ لوگ تمہاری صورت کو دیکھ کر خیال کریں گے کہ کوئی بہت بڑا عالم ہے اور
تمہیں علماء کی مجلس میں بیٹھنے سے نہیں روکیں گے۔ جب اندر جا کر بیٹھ جاؤ اور تم سے کوئی بات
پوچھی جائے تو کہہ دینا کہ اختلافی مسئلہ ہے بعض نے یوں لکھا ہے اور بعض نے اس کے خلاف لکھا
ہے اور چونکہ مسائل میں کثرت سے اختلاف پایا جاتا ہے اس لئے تمہاری اس بات سے کسی کا
ذہن اِدھر منتقل نہیں ہو گا کہ تم کچھ جانتے نہیں ۔ چنانچہ اس نے ایک بڑا سا جبہ پہنا، پورے تھان
کی پگڑی سر پر رکھی اور ہاتھ میں عصا لے کر اس نے علماء کی مجالس میں آنا جانا شروع کر دیا جب
کسی مجلس میں بیٹھتا تو سر جھکا کر بیٹھا رہتا۔ لوگ کہتے کہ جناب آپ بھی تو کچھ فرمائیں ۔ اس پر
وہ گردن ہلا کر کہہ دیتا اس بارہ میں بحث کرنا لغو ہے۔ علماء اسلام کا اس کے متعلق بہت کچھ
اختلاف ہے کچھ علماء نے تو اس طرح لکھا ہے جس طرح یہ مولانا فرماتے ہیں اور کچھ علماء ور کچھ علماء نے اُس
طرح لکھا ہے جس طرح وہ مولانا فرماتے ہیں ۔ لوگ سمجھتے کہ اس شخص کا مطالعہ بڑا وسیع ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
چنانچہ کہتے بات تو ٹھیک ہے جھگڑا چھوڑو اور کوئی اور بات کرو کچھ مدت تو اسی طرح ہوتا رہا اور
علماء کی مجالس میں اس کی بڑی عزت و تکریم رہی ۔ مگر ایک دن مجلس میں یہ ذکر چل پڑا کہ زمانہ ایسا
خراب آ گیا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ خدا کا انکار کرتا چلا جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ اگر خدا ہے تو کوئی
دلیل دو ۔ اس پر لوگوں نے حسب دستور ان سے بھی کہا کہ سنائیے مولانا آپ کا کیا خیال ہے ۔ وہ
کہنے لگا بحث فضول ہے کہ کچھ علماء نے لکھا ہے کہ خدا ہے اور کچھ علماء نے لکھا ہے کہ خدا نہیں ۔ یہ
سنتے ہی لوگوں میں اس کا بھانڈا پھوٹ گیا اور انہوں نے دھکے دے کر اسے مجلس سے باہر نکال
دیا۔ تو دنیا میں اس کثرت سے اختلاف پایا جاتا ہے کہ اگر فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ
فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَ الرّسولِ کے یہ معنی کئے جائیں کہ جب بھی خلیفہ کے کسی حکم سے کسی کو
اختلاف ہو اس کا فرض ہے کہ وہ خلیفہ کو دھکا دے کر کہے کہ تیرا حکم خدا اور رسول کے احکام کے
خلاف ہے تو اس کو اتنے دھکے ملیں کہ ایک دن بھی خلافت کرنی اس کیلئے مشکل ہو جائے ۔ پس یہ
معنی عقل کے بالکل خلاف ہیں ۔ ہماری جماعت میں سے بھی بعض لوگوں کو اس آیت کا صحیح مفہوم
نہ سمجھنے کی وجہ سے ٹھوکر لگی ہے اگر وہ صحیح معنی سمجھ لیتے تو ان کو کبھی ٹھو کر ن لگتی ۔
وہ صحیح أولِي الأمْرِ مِنْكُمُ والی آیت دُنیوی حکام وہ ہی معنی کیا ہیں ؟ ان کو معلوم کرنے کیلئے پہلے
اور خلفائے راشدین دونوں پر حاوی ہے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ
آیت عام ہے اس میں خالص دُنیوی حکام بھی شامل ہیں اور خلفاء راشدین بھی شامل ہیں پس یہ
آیت خالص اسلامی خلفاء کے متعلق نہیں بلکہ دنیوی حکام کے متعلق بھی ہے ۔
اب اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یہ آیت اپنے مطالب کے لحاظ سے عام ہے اور
اس میں خالص دنیوی حکام اور خلفاء راشدین دونوں شامل ہیں یہ سمجھ لو کہ ان دونوں کے بارہ
میں قرآن کریم اور رسول کریم ﷺ کے احکام الگ الگ ہیں ۔ جو خالص دُنیوی حکام ہیں ان
کیلئے شریعت اسلامی کے الگ احکام ہیں ۔ اور جو خلفاء راشدین ہیں ان کیلئے الگ احکام ہیں ۔
پس جب خدا نے یہ کہا کہ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ تو
اس کے یہ معنی نہیں کہ جب تمہارا اولی الامر سے جھگڑا ہو تو تم یہ دیکھنے لگ جاؤ کہ خدا اور رسول
کا حکم تم کیا سمجھتے ہو بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ چونکہ اس عام حکم میں خلفاء راشدین بھی شامل ہیں
اور دُنیوی حکام بھی اس لئے جب اختلاف ہو تو دیکھو کہ وہ حکام کس قسم کے ہیں ۔ اگر تو وہ
م د
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
خلفائے راشدین ہیں تو تم ان کے متعلق وہ عمل اختیار کرو جو اللہ تعالیٰ نے خلفاء راشدین کے بارہ
میں بیان فرمایا ہے اور اگر وہ حکام دُنیوی ہیں تو ان کے بارہ میں تم ان احکام پر عمل کرو جو اللہ تعالیٰ
اور اس کے رسول نے ان کے متعلق بیان کئے ہیں ۔
دونوں کے
کے متعلق الگ الگ احکام ان راوی کا یہی کہ کیا ان دونوں تہم کے اولی الامر کے متعلق اللہ تعالیٰ
اور اس کے رسول نے الگ الگ قسم کے احکام بیان کئے ہیں یا نہیں ۔ اگر کئے ہیں تو وہ کیا ہیں ۔
سو ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں قسم کے اولی الامر کی نسبت
دو مختلف احکام بیان کئے ہیں جو یہ ہیں :۔
(۱) عبادہ بن صامت سے روایت ہے بَايَعْنا رَسُولَ اللَّهِ ﷺ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ
فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ وَالْمَنْشَطِ وَ الْمَكْرَةِ وَ عَلَى آثَرَةٍ عَلَيْنَا وَ عَلَى أَنْ لَّا نُنَازِعَ الْأَمْرَ أَهْلَهُ
وَ عَلَى أَنْ تَقُولَ بِالْحَقِّ فَأَيْنَمَا كُنَّا لَا تَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ وَ فِي رِوَايَةٍ أَنْ لَّا نُنَازِعَ
الْأَمْرَ أَهْلَهُ إِلَّا أَنْ تَرَوْا كُفْراً بَوَاحًا عِنْدَكُمْ مِّنَ اللَّهِ فِيْهِ بُرْهَانٌ مَتَّفَقٌ عَلَيْهِ - ۲۲
یعنی ہم نے رسول کریم ﷺ کی ان شرائط پر بیعت کی کہ جو ہمارے حاکم مقرر ہوں گے
ان کے احکام کی ہم ہمیشہ اطاعت کریں گے خواہ ہمیں آسانی ہو یا تنگی اور چاہے ہمارا دل ان
احکام کے ماننے کو چاہے یا نہ چاہے بلکہ خواہ ہمارے حق وہ کسی اور کو دلا دیں ۔ پھر بھی ہم ان کی
اطاعت کریں گے ۔ اسی طرح ہماری بیعت میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ جب ہم کسی کو اہل سمجھ کر اس
کے سپر د حکومت کا کام کر دیں گے تو اس سے جھگڑا نہیں کریں گے اور نہ اس سے بحث شروع کر
دیں گے کہ تم نے یہ حکم کیوں دیا وہ دینا چاہئے تھا۔ ہاں چونکہ ممکن ہے کہ وہ حکام کبھی کوئی بات
دین کے خلاف بھی کہہ دیں اس لئے اگر ایسی صورت ہو تو ہمیں ہدایت تھی کہ ہم سچائی سے کام
لیتے ہوئے انہیں اصل حقیقت سے آگاہ کر دیں اور خدا کے دین کے متعلق کسی ملامت کرنے
والے کی ملامت سے نہ ڈریں ۔ ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہ ہدایت تھی کہ جو لوگ حکومت کے اہل ہوں اور ان کے سپرد یہ
کام تمہاری طرف سے ہو چکا ہو ان سے تم کسی قسم کا جھگڑا نہ کرو۔ مگر یہ کہ تم ان سے کُھلا گھلا کفر
صادر ہوتے ہوئے دیکھ لو۔ ایسی حالت میں جبکہ وہ کسی گھلے کفر کا ارتکاب کریں اور قرآن کریم کی
نص صریح تمہاری تائید کر رہی ہوں تو تمہارا فرض ہے کہ تم اس خلاف مذہب بات میں ان کی
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اطاعت کرنے سے انکار کر دو اور وہی کرو جس کے کرنے کا تمہیں خدا نے حکم دیا ہے ۔
اسی طرح ایک اور حدیث میں آتا ہے عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رَسُولِ
اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خِيَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّوْنَ
عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّوْنَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِينَ تَبْغَضُوْنَهُمْ وَيَبْغَضُوْنَكُمْ وَتَلْعَنُوْنَهُمْ
وَيَلْعَنُونَكُمْ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلا نُنَابِذُهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ
الصَّلوةَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوافِيكُمُ الصَّلوةَ إِلَّا مَنْ وُلِيَ عَلَيْهِ وَالٍ فَرَاهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَّعْصِيَةِ
اللَّهِ فَلْيَكْرَهُ مَا يَأْتِي مِن مَّعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَتِهِ ٢٣
حضرت عوف بن مالک اشجعی سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
تمہارے بہترین حکام وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں ۔ تم ان پر درود بھیجو اور
ان کی ترقیات کیلئے دعائیں کرو اور وہ تم پر درود بھیجیں اور تمہاری ترقیات کیلئے دعائیں کریں اور
بدترین حکام وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں ۔ تم ان پر لعنت ڈالو اور وہ تم پر
لعنت ڈالیں ۔ راوی کہتا ہے کہ ہم نے کہا۔ يَا رَسُولَ اللهِ ! جب ایسے حکمران ہمارے سروں پر
مسلط ہو جائیں تو کیوں نہ ہم ان کا مقابلہ کر کے انہیں حکومت سے الگ کر دیں ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا مَا أَقَامُوا الصَّلوةَ فِيكُمْ لَا مَا أَقَامُوا الصَّلوة فِيكُمْ ۔ ہرگز نہیں ۔
ہرگز نہیں جب تک وہ نماز اور روزہ کے متعلق تم پر کوئی پابندی عائد نہ کریں اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی
عبادت سے نہ نہ رو روکیں تم ان کی اطا اطاعت سے ہرگز ہرگز منہ منہ نہ نہ موڑو۔ موڑو ۔ الا من ولى عليه وال فراه
يأتي شيئًا من معصية الله فليكره ما يأتى من معصية الله ولا ينزعن يدًا من طاعته -
سنو! جب تم پر کسی کو حاکم بنایا جائے اور تم دیکھو کہ وہ بعض امور میں اللہ تعالیٰ کی معصیت کا
ارتکاب کر رہا ہے تو تم اپنے دل میں اس کے ان افعال سے سخت نفرت رکھو مگر بغاوت نہ کرو۔
دوسری حدیث میں اس سے یہ زائد حکم ملتا ہے کہ اگر کفر بواح اس سے ظاہر ہو تو اس حالت
میں اس کے خلاف بغاوت بھی کی جاسکتی ہے۔
حکم اس کے مقابلہ
خلفائے راشدین کی سنت پر ہمیشہ قائم رہنے کا حکم اس
میں احادیث میں
عرباض بن ساریہ سے ہمیں ایک اور روایت بھی ملتی ہے۔ وہ کہتے ہیں صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ ذَاتَ يَوْمٍ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً بَلِيْغَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
الْعُيُونُ وَوَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَانَّ هَذِهِ مَوْعِظَةَ مُوَدِعٍ فَمَا ذَا
تُعَهِّدُ إِلَيْنَا - فَقَالَ أُوْصِيكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْداً حَبْشِيًّا فَإِنَّهُ مَنْ
يَعِشُ مِنْكُمْ بَعْدِي فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدُيْنَ
الْمَهْدِيِّينَ فَتَمَسَّكُوا بِهَا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِدِ وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ كُلَّ
مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ
عرباض بن ساریہ کہتے ہیں ۔ ایک دن رسول کریم ﷺ نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی اور
جب نماز سے فارغ ہو چکے تو آپ نے ہمیں ایک وعظ کیا ۔ وہ وعظ ایسا ایسا اعلیٰ درجہ کا تھا کہ اس ۔ اس سے
ہمارے آنسو بہنے لگ گئے اور دل کانپنے لگے۔ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا يَا رَسُولَ اللَّهِ !
معلوم ہوتا ہے یہ الوداعی وعظ ہے۔ آپ ہمیں کوئی وصیت کر دیں ۔ آپ نے فرمایا ۔ اُوْصِيكُمْ
بِتَقْوَى اللَّهِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْداً حَبْشِيًّا ۔ میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ تم اللہ تعالیٰ
کا تقویٰ اختیار کرو اور اطاعت اور فرماں برداری کو اپنا شیوہ بناؤ خواہ کوئی حبشی غلام ہی تم پر
حکمران کیوں نہ ہو۔ جو لوگ میرے بعد زندہ رہیں گے وہ لوگوں میں بہت بڑا اختلاف دیکھیں
گے پس ایسے وقت میں میری وصیت تمہیں یہی ہے کہ عَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ
الرَّاشِدُيْنَ الْمَهْدِيِّينَ تم میری سنت اور میرے بعد میں آنے والے خلفاء الراشدین کی سنت کو
اختیار کرنا ۔ تَمَسَّكُوا بِهَا تم اس سنت کو مضبوطی سے پکڑ لینا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ اور جس
طرح کسی چیز کو دانتوں سے پکڑ لیا جاتا ہے اسی طرح اس سنت سے چمٹے رہنا او چمٹے رہنا اور کبھی اس راستے کو
نہ چھوڑ نا جو میرا ہے یا میرے خلفائے راشدین کا ہوگا ۔ وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ اور تم نی نی
باتوں سے بچتے رہنا فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلالة کیونکہ ہر وہ نئی بات جو میری
اور خلفاء راشدین کی سنت کے خلاف ہو گی وہ بدعت ہوگی اور بدعت ضلالت ہوا کرتی ہے۔
ان دونوں قسم کے حوالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے اولی الامر دوستم
کے تسلیم کئے ہیں ۔ ایک دُنیوی اور ایک دینی اور اسلامی ۔ دُنیوی امراء کے متعلق اطاعت کا حکم
ہے مگر ساتھ ہی گفر بواح کا جواز بھی رکھا ہے اور اس صورت میں بشرطیکہ برہان ہو قیاس نہ ہوان
گفر یہ امور میں ان کی اطاعت سے باہر جانے کی نہ صرف اجازت دی ہے بلکہ حکم دیا ہے ۔ گو
بعض اسلامی علماء نے جیسے حضرت محی الدین ابن عربی ہیں اس بارہ میں بھی اتنی احتیاط کی ہے کہ
وہ کہتے ہیں ایسی صورت میں بھی صرف علیحدگی کا اعلان کرنا جائز ہے بغاوت کرنا پھر بھی جائز
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
نہیں ۔ مگر ایک دینی اور اسلامی اولی الامر بتائے ہیں جن کے بارہ میں ہمیں حکم نہیں بنایا بلکہ
انہیں اُمت پر حکم بنایا ہے اور فرمایا ہے جو کچھ وہ کریں وہ تم پر حجت ہے اور ان کے طریق کی
اتباع اسی طرح ضروری ہے جس طرح میرے حکم کی ۔
جب ان سے
پس حاکم دو قسم کے ہیں ۔ ایک وہ جو دنیوی ہیں اور جن کے متعلق اس بات کا امکان ہے کہ
وہ گھر کا ارتکاب کر سکتے ہیں۔ ان کے متعلق تو یہ حکم دیا کہ تم ان کی اطاعت کرتے چلے جاؤ ، ہاں
سے گفر بواح صادر ہو تو الگ ہو جاؤ ۔ مگر دوسرے حکام وہ ہیں جوغلا جو غلطی کر ہی نہیں سکتے ان
کے متعلق یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہمیشہ ان کی سنت اور طریق کو اختیار کرنا چاہئے اور کبھی ان کے
راستہ سے علیحدہ نہیں ہونا ہے ہونا چاہئے بلکہ اگر کبھی تمہیں یہ شبہ پڑ جائے کہ تمہارے جائے کہ تمہارے عقائد درست ہیں یا
نہیں تو تم اپنے عقائد کو خلفائے راشدین کے عقائد کے ساتھ ملاؤ۔ اگر مل جائیں تو سمجھ لو کہ تمہارا
قدم صحیح راستہ پر ہے اور اگر نہ ملے تو سمجھ لو کہ تم غلط راستے پر جا رہے ہو۔
خلفائے راشدین بین اُمت کیلئے ایک میزان ہیں گویا خلفائے راشدین ایک میزان ہیں جن سے دوسرے
لوگ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کا قدم صحیح راستہ پر ہے یا اس سے منحرف ہو چکا ہے ۔ جیسے دوسیر کا
بٹہ ایک طرف ہو اور مولیاں گاجریں دوسری طرف تو ہر شخص ان مولیوں گاجروں کو ہی دوسیر کے
بٹہ کے مطابق وزن کرے گا یہ نہیں ہو گا کہ اگر پانچ سات مولیاں کم ہوں تو بیٹے کو اُٹھا کر پھینک
دے
صلى الله
عروسه
ے اور کہہ دے کہ وہ صحیح نہیں ۔ اسی طرح رسول کریم ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ تم خلفائے راشدین
کے اعمال کا جائزہ لو اور دیکھو کہ وہ تمہاری عقل کے اندر آتے ہیں یا نہیں اور وہ تمہاری سمجھ کے
مطابق خدا اور رسول کے احکام کے مطابق ہیں یا نہیں بلکہ یہ فرمایا ہے کہ اگر تمہیں اپنے متعلق کبھی
یہ شبہ پیدا ہو جائے کہ تمہارے اعمال خدا اور اس کے رسول کی رضا کے مطابق ہیں یا نہیں تو تم
دیکھو کہ ان اعمال کے بارہ میں خلفائے راشدین نے کیا کہا ہے۔ اگر وہ خلفائے راشدین کے
بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ہوں گے تو درست ہوں گے اور اگر وہ ان کے بتائے ہوئے
طریقوں کے مطابق نہ ہوں گے تو غلط ہوں گے ۔
پس خدا اور رسول کا وہ حکم جس کی طرف بات کو لوٹا ۔ ات کو لوٹانے کا ارشاد ارشاد ہے یہی احکام ہیں جن کو
میں نے بیان کیا ہے۔ یعنی تم یہ دیکھو کہ جن حکام سے تمہیں اختلاف ہے وہ کس قسم سے تعلق رکھتے
ہیں ۔ آیا وہ دنیوی حکام میں سے ہیں یا خلفائے راشدین میں سے ۔ اگر وہ دُنیوی حکام ہیں
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
تو حتی الوسع ان کی اطاعت کرو۔ ہاں اگر وہ کسی نص صریح کے خلاف عمل کرنے کا حکم دیں تو تمہارا
حق ہے کہ ان کی غلطی پر انہیں متنبہ کرو، انہیں راہ راست پر لانے کی کوشش کرو اور انہیں بتاؤ کہ تم
غلط راستے پر جا رہے ہو اور اگر نہ مانیں اور کفر بواح کا ارتکاب کریں مثلاً نماز پڑھنے سے روک
دیں یا روزے نہ رکھنے دیں تو تمہیں اس بات کا اختیار ہے کہ ان کے اس قسم کے احکام ماننے سے
انکار کر دو اور کہو کہ ہم نمازیں پڑھیں گے، ہم روزے رکھیں گے، تم جو جی میں آئے کر لو لیکن اگر
وه أولي الأمر خلفائے راشدین ہوں تو پھر سمجھ لو کہ وہ غلطی نہیں کر سکتے ۔ وہ جو کچھ کریں گے
اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق ہوگا اور اللہ تعالیٰ انہیں اسی راہ پر چلائے گا جو اس کے نزدیک
درست ہوگا ۔ پس ان پر حکم بننے کی بجائے اُن کو اپنے اوپر حکم بناؤ اور ان سے اختلاف کر
کے اللہ تعالیٰ سے اختلاف کرنے والے مت بنو بنو۔
اس عام حکم کے بعد اب میں ان احکام ، بعد اب میں ان احکام کو لیتا ہوں جو خالص آیت استخلاف پر بحث دینی اسلامی نظام کے متعلق ہیں۔ اللہ تعالی سورہ نور میں
فرماتا ہے قُلْ أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ
ما حُمِلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ
إِلَّا الْبَلْغُ الْمُبِينُ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ
الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ
بي شَيْئًا، وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ - وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ
وأتُوا الزَّكُوةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ٢٥
ان آیات میں پہلے اللہ اور رسول کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے اور پھر مسلمانوں سے وعدہ کیا
گیا ہے کہ اگر وہ اطاعت میں کامل ہوئے تو اللہ تعالیٰ انہیں مطاع بنا دے گا اور پہلی قوموں کی
طرح ان کو بھی زمین میں خلیفہ بنائے گا اور اس وقت ان کا فرض ہو گا کہ وہ نمازیں قائم کریں اور
زکو تیں دیں اور اس طرح اللہ کے رسول کی اطاعت کریں ۔ یعنی خلفاء کے ساتھ دین کی تمکین کر
کے وہ اطاعت رسول کرنے والے ہی ہوں گے گویا مَنْ يُطعِ الْأَمِيرَ فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ
يَعْصِ الْأَمِيرَ فَقَدْ عَصَانِی کا نکتہ بیان کیا کہ اس وقت رسول کی اطاعت اسی رنگ میں ہوگی
کہ اشاعت و تمکین دین میں خلفاء کی اطاعت کی جائے ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
سے
اقامت صلوۃ صحیح معنوں میں پس ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں
پہلے خلافت کا وعدہ کیا ہے پہلے خلافت کا وعدہ کیا ہے اور پھر فرمایا ہے کہ ان کا
خلافت کے بغیر نہیں ہو سکتی فرض ہوگا کہ وہ نمازیں قائم کریں اور زکوۃ دیں۔
صلى الله
عروسة
اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اقامت صلوۃ اپنے صحیح معنوں
میں خلافت کے بغیر نہیں ہو سکتی اور زکوۃ کی ادائیگی بھی خلافت کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ دیکھ لو،
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں زکوۃ کی وصولی کا باقاعدہ انتظام تھا۔ پھر جب آپ کی وفات ہو
گئی اور حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے تو اہلِ عرب کے کثیر حصہ نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور کہا
کہ یہ حکم صرف رسول کریم ﷺ کیلئے مخصوص تھا بعد کے خلفاء کیلئے نہیں مگر حضرت ابو بکر نے ان
کے اس مطالبہ کو تسلیم نہ کیا اور فرمایا کہ اگر یہ اونٹ کے گھٹنے کو باندھنے والی ایک رسی بھی زکوۃ میں
دینے سے انکار کریں گے تو میں ان سے جنگ جاری رکھوں گا اور اس وقت تک بس نہیں کروں گا
جب تک ان سے اسی رنگ میں زکوۃ وصول نہ کرلوں جس رنگ میں وہ رسول کریم ﷺ کے
زمانہ میں ادا کیا کرتے تھے ۔ چنانچہ آپ اس مہم میں کامیاب ہوئے اور زکوۃ کا نظام پھر جاری
ہو گیا جو بعد کے خلفاء کے زمانہ میں بھی جاری رہا۔ مگر جب سے خلافت جاتی رہی مسلمانوں میں
زکوۃ کی وصولی کا بھی کوئی نظام نہ رہا اور یہی اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا تھا کہ اگر خلافت کا
نظام نہ ہو تو مسلمان زکوۃ کے حکم پر عمل ہی نہیں کر سکتے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ زکوۃ جیسا کہ
اسلامی تعلیم کا منشاء ہے امراء سے لی جاتی اور ایک نظام کے ماتحت غرباء کی ضروریات پر خرچ کی
جاتی ہے ۔ اب ایسا وہیں ہو سکتا ہے جہاں ایک باقاعدہ نظام ہو۔ اکیلا آدمی اگر چند غرباء میں
زکوۃ کا روپیہ تقسیم بھی کر دے تو اس کے وہ شاندار نتائج کہاں نکل سکتے جو اس صورت میں نکل
سکتے ہیں جب زکوۃ کے تمام روپیہ کو جماعتی رنگ میں غرباء کی بہبودی اور ان کی ترقی کے کاموں
پر خرچ کیا جائے ۔ پس زکوۃ کا نظام بالطبع خلافت کا مقتضی ہے۔ اسی طرح اقامتِ صلواۃ بھی
بغیر اس کے نہیں ہو سکتی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ صلوۃ کا بہترین حصہ جمعہ ہے جس میں خطبہ پڑھا
جاتا ہے اور قومی ضرورتوں کو لوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ اب اگر خلافت کا نظام نہ ہو تو بھلا
چھوٹے چھوٹے دیہات کی جماعتوں کو کیا علم ہو سکتا ہے کہ چین اور جاپان میں کیا ہو رہا ہے اور
اسلام ان سے کن قربانیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اگر ایک مرکز ہوگا اور ایک خلیفہ ہوگا جو تمام
مسلمانوں کے نزدیک واجب الاطاعت ہوگا تو اسے تمام اکناف عالم سے رپورٹیں پہنچتی رہیں
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
گی کہ یہاں یہ ہو رہا ہے اور وہاں وہ ہو رہا ہے اور اس طرح وہ لوگوں کو بتا سکے گا کہ آج فلاں قسم
کی قربانیوں کی ضرورت ہے اور آج فلاں قسم کی خدمات کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنے کی حاجت
ہے اسی لئے حنفیوں کا یہ فتویٰ ہے کہ جب تک مسلمانوں میں کوئی سلطان نہ ہو جمعہ پڑھنا جائز نہیں
اور اس کی تہہ میں یہی حکمت ہے جو میں نے بیان کی ہے۔ اسی طرح عیدین کی نمازیں ہیں ۔
رسول کریم ﷺ کی سنت سے یہ امر ثابت ہے کہ آپ ہمیشہ قومی ضرورتوں کے مطابق خطبات
پڑھا کرتے تھے ۔ مگر جب خلافت کا نظام نہ رہے تو انفرادی رنگ میں کسی کو قومی ضرورتوں کا کیا
علم ہو سکتا ہے اور وہ ان کو کس طرح اپنے خطبات میں بیان کر سکتا ہے بلکہ بالکل ممکن ہے حالات
سے ناواقفیت کی وجہ سے وہ خود بھی دھوکا میں مبتلاء رہے اور دوسروں کو بھی دھوکا میں مبتلاء رکھے۔
میں نے ایک دفعہ کہیں پڑھا کہ آج سے چالیس پچاس سال پیشتر ایک شخص بیکا نیر کے علاقہ
کی طرف سیر کرنے کیلئے نکل گیا ، جمعہ کا دن تھا وہ ایک مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے گیا تو اس نے دیکھا
کہ امام نے پہلے فارسی زبان میں مروجہ خطبات میں سے کوئی ایک خطبہ پڑھا اور پھر ان لوگوں
سے جو مسجد میں موجود تھے کہا کہ آؤ اب ہاتھ اُٹھا کر دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ امیر المؤمنین جہانگیر
بادشاہ کو سلامت رکھے اب اس بیچارے کو اتنا بھی معلوم نہ تھا کہ جہانگیر بادشاہ کو فوت ہوئے
مدتیں گزر چکی ہیں اور اب جہانگیر نہیں بلکہ انگریز حکمران ہیں ۔
غرض جمعہ جو نماز کا بہترین حصہ ہے اسی صورت میں احسن طریق پر ادا ہو سکتا ہے جب
مسلمانوں میں خلافت کا نظام موجود ہو۔ چنانچہ دیکھ لو ہمارے اندر چونکہ ایک نظام ہے اس لئے
میرے خطبات ہمیشہ اہم وقتی ضروریات کے متعلق ہوتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا اح تعالیٰ کا احسان ہے کہ بعض
غیر احمدی بھی ان سے اتنے متاثر ہوتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہمیں تو آپ کے خطبات الہامی معلوم
ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کا ایک مشہور لیڈر با قاعدہ میرے خطبات پڑھا کرتا ہے۔ چنانچہ ایک دفعہ
اس نے کہا کہ ان خطبات سے مسلمانوں کی صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ سیاسی راہنمائی بھی ہوتی ہے۔
در حقیقت لیڈر کا کام لوگوں کی راہنمائی کرنا ہوتا ہے مگر یہ راہنمائی وہی شخص کر سکتا ہے جس
کے پاس دنیا کے اکثر حصوں سے خبریں آتی ہوں اور وہ سمجھتا ہو کہ حالات کیا صورت اختیار کر
رہے ہیں ۔ صرف اخبارات سے اس قسم کے حالات کا علم نہیں ہو سکتا کیونکہ اخبارات میں جھوٹی
خبریں بھی درج ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان میں واقعات کو پورے طور پر بیان کرنے کا التزام
بھی نہیں ہوتا لیکن ہمارے مبلغ چونکہ دنیا کے اکثر حصوں میں موجود ہیں ، اس کے علاوہ جماعت
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
کے افراد بھی دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں اس لئے ان کے ذریعہ مجھے ہمیشہ سچی خبریں
ملتی رہتی ہیں اور میں ان سے فائدہ اٹھا کر جماعت کی صحیح راہنمائی کر سکتا ہوں ۔
اطاعت رسول بھی صحیح معنوں پس در حقیقت اقامت صلوۃ بھی بغیر خلیفہ کے
میں خلافت کے بغیر نہیں ہو سکتی کا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُول کے
نہیں ہو سکتی اسی طرح اطاعت رسول بھی جس
الفاظ میں ذکر ہے خلیفہ کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ رسول کی اطاعت کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ
سب کو وحدت کے ایک رشتہ میں پرویا جائے ۔ یوں تو صحابہؓ بھی نمازیں پڑھتے تھے اور آج کل
کے مسلمان بھی نمازیں پڑھتے ہیں ، صحابہ بھی روزے رکھتے تھے اور آج کل کے مسلمان بھی
دے رکھتے ہیں ، صحابہ بھی حج کرتے تھے اور آج کل کے مسلمان بھی بھی حج حج کرتے۔ کرتے ہیں پھر صحابہ
روزے
به
صلى الله
اور آج کل کے مسلمانوں میں کیا فرق ہے؟ یہی فرق ہے کہ وہ اس وقت نمازیں پڑھتے تھے جب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے تھے کہ اب نماز کا وقت آ گیا ہے، وہ اس وقت روزے رکھتے
تھے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے تھے کہ اب روزوں کا وقت آ گیا ہے اور وہ اس وقت
حج کرتے تھے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے تھے کہ اب حج کا وقت آ گیا ہے اور گو وہ
نماز اور روزہ اور حج وغیرہ عبادات میں حصہ لیکر اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتے تھے مگر ان کے ہر
عمل میں رسول کریم ﷺ کی اطاعت کی روح بھی بھی ؟ جھلکتی تھی جس کا یہ فائدہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم انہیں جب بھی کوئی حکم دیتے ، صحابہؓ اُسی وقت اس پر عمل کرنے کیلئے کھڑے ہو جاتے تھے
لیکن یہ اطاعت کی روح آج کل کے مسلمانوں میں نہیں ۔ مسلمان نمازیں بھی پڑھیں گے، مسلمان
روزے بھی رکھیں گے، مسلمان حج بھی کریں گے مگر ان کے اندر اطاعت کا مادہ نہیں ہوگا کیونکہ
اطاعت کا مادہ نظام خلافت کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتا۔ پس جب بھی خلافت ہو گی اطاعت رسول بھی ہو
گی کیونکہ اطاعت رسول یہ نہیں کہ نمازیں پڑھو یا روزے رکھو یا حج کرو یہ تو خدا کے حکم کی اطاعت
ہے۔ اطاعت رسول یہ ہے کہ جب وہ کہے کہ اب نمازوں پر زور دینے کا وقت ہے تو سب لوگ
نمازوں پر زور دینا شروع کر دیں اور جب وہ کہے کہ اب زکوٰۃ اور چندوں کی ضرورت ہے تو وہ
زکوۃ اور چندوں پر زور دینا شروع کر دیں اور جب وہ کہے کہ اب جانی قربانی کی ضرورت ہے یا
وطن کو قربان کرنے کی ضرورت ہے تو وہ جانیں اور اپنے وطن قربان کرنے کیلئے کھڑے ہو جائیں ۔
غرض یہ تنیوں باتیں ایسی ہیں جو خلافت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں اگر خلافت نہ ہوگی تو اللہ تعالیٰ