خلافت راشدہ
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 8
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
فرماتا ہے کہ تمہاری نمازیں بھی جاتی رہیں گی ، تمہاری زکو تیں بھی جاتی رہیں گی ، اور تمہارے دل
سے اطاعت رسول کا مادہ بھی جاتا رہے گا ۔ ہما ا رہے گا۔ ہماری جماعت کو چونکہ ایک نظام کے ماتحت رہنے کی
عادت ہے اور اس کے افراد اطاعت کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں اس لئے اگر ہماری جماعت کے
افراد کو آج اُٹھا کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں رکھ دیا جائے تو وہ اسی طرح اطاعت
کرنے لگ جائیں جس طرح صحابہ اطاعت کیا کرتے تھے لیکن اگر کسی غیر احمدی کو اپنی بصیرت کی
آنکھ سے تم اس زمانہ میں لے جاؤ تو تمہیں قدم قدم پر وہ ٹھوکریں کھا تا دکھائی دے گا اور وہ کہے گا
کہ ذرا ٹھہر جائیں مجھے فلاں حکم کی سمجھ نہیں آئی بلکہ جس طرح ایک پٹھان کے متعلق مشہور ہے کہ اس
نے کہہ دیا تھا ” خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔ قدوری میں لکھا ہے کہ حر ہے کہ حرکت صغیرہ سے نماز ٹوٹ
جاتا ہے ۔ اسی طرح وہ بعض باتوں کا انکار کرنے لگ جائے گا ۔ لیکن اگر ایک احمدی کو لے جاؤ تو
اس کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ وہ کسی غیر مانوس جگہ میں آ گیا ہے بلکہ جس طرح مشین کا پُرزہ فوراً اپنی
جگہ پر فٹ آ جاتا ہے، اسی طرح وہ وہاں پر فٹ آ جائے گا اور جاتے ہی محمد رسول اللہ ﷺ کا
دو
صحابی بن جائے گا۔
غرض یہ آیت جو آیت استخلاف
آیت استخلاف کے مضامین کا خلاصہ کہلاتی ہے اس کے مفہوم کا خلاصہ صے ہے کے
یہ ہے کہ :-
(1) جس بات کا ذکر کیا گیا ہے، وہ ایک وعدہ ہے۔
(۲) وعدہ اُمت سے ہے جب تک وہ ایمان و عمل صالح پر کار بندر ہے۔
۔
غیر مبائع ہمیشہ اس بات پر زور دیا کرتے ہیں کہ ان آیات میں خلافت کا جو وعدہ کیا گیا
ہے وہ افراد سے نہیں بلکہ اُمت سے ہے اور میں نے ان کی یہ بات مان لی ہے۔ میں بھی
یہی کہتا ہوں کہ یہ وعدہ اُمت - یہ وعدہ ه اُمت سے ہے اور اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ جب تک وہ ایمان اور
عمل صالح پر کار بند رہے گی اس کا یہ وعدہ پورا ہوتا رہے گا ۔
(۳) اس وعدہ کی غرض یہ ہے کہ (الف) مسلمان بھی وہی انعام پائیں جو پہلی قوموں نے پائے
کیونکہ فرماتا ہے كما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ (ب) اس وعدہ کی دوسری غرض
تمکین دین ہے ۔ ( ج ) اس کی تیسری غرض مسلمانوں کے خوف کو امن سے بدل دینا ہے۔
( د ) اس کی چوتھی غرض شرک کا دور کرنا اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کا قیام ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
اس آیت کے آخر میں وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُوْنَ کہہ
کر اس کے وعدہ ہونے پر پھر زور دیا اور وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدُ کے
وعید کی طرف توجہ دلائی کہ ہم جو انعامات تم پر نازل کرنے لگے ہیں اگر تم ان کی ناقدری کرو گے تو
ہم تمہیں سخت سزا دیں گے۔ خلافت بھی چونکہ ہمارا ایک انعام ہے اس لئے یاد رکھو جو لوگ اس
نعمت کی ناشکری کریں گے وہ فاسق ہو جائیں گے ۔
یہ آیت ایک زبردست شہادت خلافت راشدہ پر ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے بطور احسان مسلمانوں میں خلافت کا طریق قائم کیا جائے گا جو مُؤَيَّد مِنَ الله ہوگا۔ (جیسا کہ
وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الْأَرْضِ اور وَلَهُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُم سے ظاہر ہے ) اور مسلمانوں
کو پہلی قوموں کے انعامات میں سے وافر حصہ دلانے والا ہوگا ۔
اس آیت میں خلفاء کی علامات بھی بتائی گئی ہیں جن سے سچے سچے خلفاء کی علامات اور جھوٹے میں فرق کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ ہیں :-
(۱) خلیفہ خدا بناتا ہے۔ یعنی اس کے بنانے میں انسانی ہاتھ نہیں ہوتا، نہ وہ خود خواہش کرتا ہے اور
نہ کسی منصوبہ کے ذریعہ وہ خلیفہ ہوتا ہے بلکہ بعض دفعہ تو ایسے حالات میں ہوتا ہے جب کہ اُس کا خلیفہ ہونا
بظاہر ناممکن سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ یہ الفاظ کہ وعد اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وَعَمِلُوا الصلحت خود ظاہر کرتے ہیں کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے کیونکہ جو وعدہ کرتا ہے وہی
دیتا ہے ۔ بعض لوگ غلطی سے یہ کہتے ہیں کہ اس وعدے کا یہ مطلب ہے کہ لوگ جس کو چاہیں خلیفہ
بنالیں ، خدا اُس کو اپنا انتخاب قرار دے دے گا ۔ مگر یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ہمارے ایک استاد کا
یہ طریق ہوا کرتا تھا کہ جب وہ مدرسہ میں آتا اور کسی لڑکے سے خوش ہوتا تو کہتا کہ اچھا تمہاری
جیب میں جو پیسہ ہے وہ میں نے تمہیں انعام میں دے دیا۔ یہ بھی ویسا ہی وعدہ بن جاتا ہے کہ اچھا
تم کسی کو خود ہی خلیفہ بنا لو اور پھر یہ سمجھ لو کہ اُسے میں نے بنایا ہے۔ اور اگر یہی بات ہو تو پھر انعام
کیا ہوا اور ایمان اور عملِ صالح پر قائم رہنے والی جماعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا
امتیازی سلوک کونسا ہے نسا ہوا ؟ ۔ وعدہ تو جو کرتا ہے وہی اسے پورا بھی کیا کرتا ہے نہ یہ کہ وعدہ تو وہ کرے
پورا کوئی اور کرے۔ پس اس آیت میں پہلی بات یہ بتائی گئی ہے کہ خلفاء کی آمد خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہوگی ۔ ظاہری لحاظ سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کیونکہ کوئی شخص خلافت کی
اور اسے
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
خواہش کر کے خلیفہ نہیں بن سکتا اسی طرح کسی منصوبہ کے ماتحت بھی کوئی خلیفہ نہیں بن سکتا ۔ خلیفہ
وہی ہوگا جسے خدا بنانا چاہے گا بلکہ بسا اوقات وہ ایسے حالات میں خلیفہ ہو گا جب کہ دنیا اس کے
خلیفہ ہونے کو ناممکن خیال کرتی ہوگی ۔
(۲) دوسری علامت اللہ تعالی نے سچے خلیفہ کی یہ بتائی ہے کہ وہ اس کی مدد انبیاء کے
مشابہہ کرتا ہے ۔ کیونکہ فرمایا كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قبلهم کہ یہ خلفاء ہماری نصرت
کے ویسے ہی مستحق ہونگے جیسے پہلے خلفاء۔ اور جب پہلی خلافتوں کو دیکھا جاتا ہے تو وہ دوستم کی نظر
آتی ہیں ۔ اوّل خلافتِ نبوت ۔ جیسے آدم علیہ السلام کی خلافت تھی جس کے بارہ میں فرمایا کہ
إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً کے میں زمین میں اپنا ایک خلیفہ بنانے والا ہوں ۔ آب
آدم علیہ السلام کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا اور نہ وہ دُنیوی بادشاہ تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے ایک
وعدہ کیا اور انہیں اپنی طرف سے زمین میں آپ کھڑا کیا اور جنہوں نے انکار کیا انہیں سزادی ۔
جیسے داؤد علیہ السلام کے متعلق فرمایا کہ یداؤد إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ
فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الهَوى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ،
إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ
الحساب اے داؤد ! ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ( حضرت داؤد علیہ السلام چونکہ
اللہ تعالیٰ کے نبی تھے اس لئے معلوم ہوا کہ یہاں خلافت سے مراد خلافتِ نبوت ہی ہے ) پس تو
لوگوں کے درمیان عدل و انصاف سے فیصلہ کر۔ اور لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر ۔ ایسا نہ ہو
کہ وہ تجھے سیدھے راستہ سے منحرف کر دیں ۔ یقیناً وہ لوگ جو گمراہ ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف
سے سخت عذاب ہوگا اس لئے ایسے لوگوں کے مشوروں کو قبول نہ کیا کر بلکہ وہی کر جس کی طرف
خدا تیری راہنمائی کرے۔ ان آیات میں دراصل وہی مضمون بیان ہوا ہے جو دوسری جگہ
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۴۹ کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔
بعض لوگوں نے غلطی سے لا تَتَّبِعِ الْهَوَى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ کے یہ
معنی کئے ہیں کہ اے داؤد ! لوگوں کی ہوا و ہوس کے پیچھے نہ چلنا حالانکہ اس آیت کے یہ معنی ہی
نہیں بلکہ اس میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بعض دفعہ لوگوں کی اکثریت تجھے ایک بات
کا مشورہ دے گی اور کہے گی کہ یوں کرنا چاہئے مگر فرمایا تمہارا کام یہ ہے کہ تم محض اکثریت کو نہ
دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ جو بات تمہارے سامنے پیش کی جا رہی ہے وہ مفید ہے یا نہیں ۔ اگر مفید ہو تو
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
مان لو اور اگر مفید نہ ہو تو اُسے رڈ کر دو۔ چاہے اُسے پیش کرنے والی اکثریت ہی کیوں نہ ہو
بالخصوص ایسی حالت میں جب کہ وہ گناہ والی بات ہو۔
پہلی خلافتیں یا تو خلافت نبوت پر پہلی خلافتیں یا تو خلافت نبوت تھیں جیسے حضرت آدم اور حضرت داؤد عَلَيْهِمَا السَّلامُ تھیں یا خلافت و ملوکیت کی خلافت اور یا پھر خلات حکمت تھیں جیسا کہ
کی یا
فرمایا۔ وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء مِنْ بَعْدِ قَوْمٍ نُوحٍ وَزَادَكُمْ فِي
الْخَلْقِ بَضْطَةً : فَاذْكُرُوا الا اللهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۵۰ یعنی اس وقت کو یاد
کرو جب کہ قوم نوح کے بعد خدا نے تمہیں خلیفہ بنایا اور اُس نے تم کو بناوٹ میں بھی فراخی بخشی
یعنی تمہیں کثرت سے اولا د دی پس تم اللہ تعالیٰ کی اُس نعمت کو یاد کرو تا کہ تمہیں کامیابی حاصل ہو۔
اس آیت میں خلفاء کا جو لفظ آیا ہے اس سے مراد صرف دُنیوی بادشاہ ہیں اور نعمت سے مراد بھی
نعمت حکومت ہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں نصیحت کی ہے کہ تم زمین میں عدل و انصاف کو مد نظر رکھ کر
تمام کام کرو ورنہ ہم تمہیں تباہ کر دیں گے۔ چنانچہ یہود کی نسبت اس انعام کا ذکر ان الفاظ میں فرماتا
ہے۔ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْما ذُكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ
فِيكُمْ أَنْبِيَاء وَجَعَلَكُمْ مُلُوكًا وَاتْكُمْ مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّنَ
العلمين الله یعنی اس قوم کو ہم نے دو طرح خلیفہ بنایا راةُ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاء کے
ماتحت انہیں خلافت نبوت دی اور جَعَلَكُمْ مُلُوكًا کے ماتحت انہیں خلافت ملوکیت دی ۔
غرض پہلی خلافتیں دوقسم کی تھیں ۔ یا تو وہ خلافتِ نبوت تھیں اور یا پھر خلا نبوت تھیں اور یا پھر خلافت ملوکیت ۔ پس
جب خدا نے یہ فرمایا ليستخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ تو اس
سے یہ استنباط ہوا کہ پہلی خلافتوں والی برکات ان کو بھی ملیں گی اور انبیاء سابقین سے اللہ تعالیٰ
نے جو کچھ سلوک کیا وہی سلوک وہ اُمتِ محمد یہ کے خلفاء کے ساتھ بھی کرے گا ۔
خلافت ملوکیت کو چھوڑ کر صرف خلافت نبوت اگر کوئی کہے کہ پہلے تو خلافت ملوکیت کا
کے ساتھ مشابہت کو کیوں مخصوص کیا گیا ہے بھی ذکر ہے۔ پھر
خلافت ملوکیت کا ذکر چھوڑ کر صرف خلافتِ نبوت کے ساتھ اُس کی مشابہت کو کیوں مخصوص کیا گیا
ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آیت کے الفاظ بتاتے ہیں کہ گو مسلمانوں سے دوسری آیات میں
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
بادشاہتوں کا بھی وعدہ ہے مگر اس جگہ بادشاہت کا ذکر نہیں ہے بلکہ صرف مذہبی نعمتوں کا ذکر ہے۔
چنانچہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ لَه
خدا اپنے قائم کردہ خلفاء کے دین کو دنیا میں قائم کر کے رہتا ہے ۔ اب یہ اصول دنیا کے بادشاہوں کے
متعلق نہیں اور نہ اُن کے دین کو خدا تعالیٰ نے کبھی دنیا میں قائم کیا بلکہ یہ اصول روحانی خلفاء کے متعلق
ہی ہے۔ پس یہ آیت ظاہر کر رہی ہے کہ اس جگہ جس خلافت سے مشابہت دی گئی ہے وہ خلافتِ نبوت
ہی ہے نہ کہ خلافت ملوکیت اسی طرح فرماتا ہے ۔ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا - که
خدا ان کے خوف کو امن سے بدل دیا کرتا ہے۔ یہ علامت بھی دُنیوی بادشاہوں پر کسی صورت
میں چسپاں نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ دنیوی بادشاہ اگر آج تاج و تخت کے مالک ہوتے ہیں تو کل تخت
سے علیحدہ ہو کر بھیک مانگتے دیکھے جاتے ہیں ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کے خوف کو
امن سے بدل دینے کا کوئی وعدہ نہیں ہوتا بلکہ بسا اوقات جب کوئی سخت خطرہ پیدا ہوتا ہے تو وہ
اس کے مقابلہ کی ہمت تک کھو بیٹھتے ہیں ۔
پھر فرماتا ہے يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کہ وہ خلفاء میری عبادت کریں گے اور
میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے ۔ گویا وہ خالص موحد اور شرک کے شدید ترین دشمن ہونگے ۔
مگر دنیا کے بادشاہ تو شرک بھی کر لیتے ہیں حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں یہ بھی ممکن
ہے کہ ان سے کبھی کفر بواح صادر ہو جائے ۔ پس وہ اس آیت کے مصداق کس طرح ہو سکتے ہیں۔
چوتھی دلیل جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان خلفاء سے مراد د نیوی بادشاہ ہرگز نہیں یہ ہے کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ یعنی جو لوگ
ان خلفاء کا انکار کریں گے وہ فاسق ہو جائیں گے ۔ اب بتاؤ کہ جو شخص کفر بواح کا بھی مرتکب ہو
سکتا ہو آیا اس کی اطاعت سے خروج فسق ہو سکتا ہے؟ یقیناً ایسے بادشاہوں کی اطاعت سے انکار
کرنا انسان کو فاسق نہیں بنا سکتا ۔ فسق کا فتوی انسان پر اسی صورت میں لگ سکتا ہے جب وہ
روحانی خلفاء کی اطاعت سے انکار کرے ۔
غرض یہ چاروں دلائل جن کا اس آیت میں ذکر ہے اس امر کا ثبوت ہیں کہ اس آیت میں
جس خلافت کا ذکر کیا گیا ہے وہ خلافت ملوکیت نہیں ۔ پس جب خدا نے یہ فرمایا لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ کہ ہم ان خلیفوں پر ویسے ہی انعامات نازل
کریں گے جیسے ہم نے پہلے خلفاء پر انعامات نازل کئے تو اس سے مراد یہی ہے کہ جیسے پہلے انبیاء
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی رہی ہے اسی طرح ان کی مدد ہوگی ۔ پس اس آیت میں
خلافتِ نبوت سے مشابہت مراد ہے نہ کہ خلافت ملوکیت سے ۔
(۳) تیسری بات اس آیت سے یہ نکلتی ہے کہ خلافت کا وعدہ ایمان اور
یہ وعدہ اُمت سے اُس وقت تک کیلئے ہے جب
عمل صالح کے ساتھ مشروط ہے تک کہ اُمت مؤمن اور عمل صالح کرنے والی
ہو۔ جب وہ مومن اور عملِ صالح کرنے والی نہیں رہے گی تو اللہ تعالیٰ اپنے اس وعدہ کو واپس لے
لے گا۔ گویا نبوت اور خلافت میں یہ عظیم الشان فرق بتایا کہ نبوت تو اُس وقت آتی ہے جب دنیا
خرابی اور فساد سے بھر جاتی ہے۔ جیسے فرمایا۔ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ٥٢
کہ جب تر اور بحر میں فساد واقعہ ہو جاتا ہے ، لوگ خدا تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں ، الہی احکام سے اپنا
منہ موڑ لیتے ہیں ، ضلالت اور گمراہی میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور تاریکی زمین کے چپہ چپہ کا احاطہ
کر لیتی ہے، تو اُس وقت لوگوں کی اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ کسی نبی کو بھیجتا ہے جو پھر آسمان سے
نور ایمان کو واپس لاتا اور اُن کو سچے دین پر قائم کرتا ہے لیکن خلافت اُس وقت آتی ہے جب قوم
میں اکثریت مؤمنوں اور عمل صالح کرنے والوں کی ہوتی ہے۔ گویا نبوت تو ایمان اور عمل صالح
کے مٹ جانے پر آتی ہے اور خلافت اُس وقت آتی ہے جب قریباً تمام کے تمام لوگ ایمان اور
عمل صالح پر قائم ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خلافت اُسی وقت شروع ہوتی ہے جب نبوت ختم
ہوتی ہے کیونکہ نبوت کے ذریعہ ایمان اور عمل صالح قائم ہو چکا ہوتا ہے اور چونکہ اکثریت ابھی
ان لوگوں کی ہوتی ہے جو ایمان اور عمل صالح پر قائم ہوتے ہیں ، اس لئے اللہ تعالیٰ انہیں خلافت
کی نعمت دے دیتا ہے۔
اور درمیانی زمانہ جب کہ نہ تو دنیا نیکو کاروں سے خالی ہو اور نہ بدی سے پُر ہو دونوں سے
محروم رہتا ہے کیونکہ نہ تو بیماری شدید ہوتی ہے کہ نبی آئے اور نہ تندرستی کامل ہوتی ہے کہ اُن سے
کام لینے والا خلیفہ آئے۔
خلافت کا فقدان کسی خلیفہ کے نقص کی وجہ سے پس اس علم سے معلوم ہوتا ہے کہ خلافت کا نہیں بلکہ جماعت کے نقص کی وجہ سے ہوتا ہے فقدان کسی خلیفہ کے
نقص کی وجہ سے نہیں بلکہ جماعت کے نقص کی وجہ سے ہوتا ہے اور خلافت کا مٹنا خلیفہ کے گنہگار
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہونے کی دلیل نہیں بلکہ اُمت کے گنہگار ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ صریح وعدہ
ہے کہ وہ اُس وقت تک خلیفہ بنا تا چلا جائے گا جب تک جماعت میں کثرت مؤمنوں اور عمل صالح
کرنے والوں کی رہے گی ۔ جب اس میں فرق پڑ جائے گا اور کثرت مؤمنوں اور عملِ صالح
کرنے والوں کی نہیں رہے گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا اب چونکہ تم بد عمل ہو گئے ہو اس لئے میں بھی
اپنی نعمت تم سے واپس لیتا ہوں ۔ ( گو خدا چاہے تو بطور احسان ایک عرصہ تک پھر بھی جما ی جماعت میں
خلفاء بھجواتا رہے ) پس وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ خلیفہ خراب ہو گیا ہے وہ بالفاظ دیگر اس امر کا
اعلان کرتا ہے کہ جماعت کی اکثریت ایمان اور عملِ صالح سے محروم ہو چکی ہے کیونکہ خدا کا یہ
وعدہ ہے کہ جب تک اُمت ایمان اور عملِ صالح پر قائم رہے گی اُس میں خلفاء آتے رہیں گے
اور جب وہ اس سے محروم ہو جائے گی تو خلفاء کا آنا بھی بند ہو جائے گا۔ پس خلیفہ کے بگڑنے کا
کوئی امکان نہیں ہاں اس بات کا ہر وقت امکان ہے کہ جماعت کی اکثریت ایمان اور عمل صالح
سے محروم نہ ہو جائے ۔ اور چونکہ خلیفہ نہیں بگڑ سکتا بلکہ جماعت ہی بگڑ سکتی ہے اس لئے جب کوئی
شخص دنیا کے سامنے یہ دعویٰ پیش کرتا ہے کہ جماعت احمد یہ کا خلیفہ بگڑ گیا تو اسے یہ بھی ماننا پڑے
گا کہ ابھی جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کثیر صحابہ ہم میں موجود ہیں ، جب کہ زمانہ ابھی
دجالی فتن سے پُر ہے، جب کہ اس درخت کی ابھی کونپل ہی نکلی ہے جس نے تمام دنیا میں پھیلنا
ہے تو شیطان اس جماعت پر حملہ آور ہوا ۔ اُس نے اُس کے ایمان کی دولت کو لوٹ لیا ، اعمال صالحہ
کی قوت کو سلب کر لیا اور اس درخت کی کونپل کو اپنے پاؤں کے نیچے مسل ڈالا جس کے متعلق یہ کہا
جاتا تھا کہ وہ ایک بار آور درخت کی صورت میں تمام دنیا کو اپنے سایہ سے فائدہ پہنچائیگا کیونکہ
بقول اُس کے خلیفہ خراب ہو گیا اور قرآن یہ بتاتا ہے کہ سچے خلفاء اُس وقت تک آتے رہیں گے
جب تک جماعت کی اکثریت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے۔ پس خلافت کا انکار محض خلافت
کا انکار نہیں بلکہ اس امر کا اظہار ہے کہ جماعت ایمان اور عمل صالح سے محروم ہو چکی ہے ۔
تمکین دین کا نشان چوتھی علامت خلفاء کی اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ اُن کے دینی
احکام اور خیالات کو اللہ تعالیٰ دنیا میں پھیلائے گا۔ چنانچہ فرماتا ہے
وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ كہ اللہ تعالیٰ اُن کے دین کو تمکین دے گا اور
با وجود مخالف حالات کے اُسے دنیا میں قائم کر دے گا ۔ یہ ایک زبردست ثبوت خلافت حقہ کی
تائید میں ہے اور جب اس پر غور کیا جاتا ہے تو خلفائے راشدین کی صداقت پر خدا تعالیٰ کا یہ ایک
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
رض
بہت بڑا نشان نظر آتا ہے ۔ یہ ایک عجیب بات ہے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما ایسے
خاندانوں میں سے تھے جو عرب میں کوئی جتھا نہیں رکھتے تھے۔ لیکن حضرت عثمان اور حضرت علی
رضی اللہ عنہا ایسے خاندانوں میں سے تھے جو عرب میں جتھے رکھتے تھے ۔ چنانچہ بنوامیہ حضرت عثمان
کے حق میں تھے اور بنو عباس حضرت علیؓ کے حضرت علیؓ کے حق میں اور ان دونوں کو عرب ؟ دونوں کو عرب میں بڑی قوت حاصل
تھی۔ جب خلافت میں تنزل واقع ہوا اور مسلمانوں کی اکثریت میں سے ایمان اور عملِ صالح جاتا
رہا تو حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کی شہادت کے بعد بنو امیہ نے مسلمانوں پر تسلط جما لیا اور یہ وہ
لوگ تھے جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے تعلق رکھتے تھے۔ چنانچہ ان کی حکومت کے دوران میں
حضرت علیؓ کی تو مذمت کی جاتی رہی مگر حضرت عثمان کی خوبیاں بیان ہوتی رہیں ۔ حضرت ابو بکر
اور حضرت عمرؓ کے مداح اور ان کی خوبیوں کا ذکر کرنے والے اس دور میں بہت ہی کم تھے ۔ اس
کے بعد حالات میں پھر تغیر پیدا ہوا اور بنو امیہ کی جگہ بنو عباس نے قبضہ کر لیا اور یہ وہ لوگ تھے جو
اہلِ بیت سے تعلق رکھتے تھے چنانچہ ان کا تمام زور حضرت علیؓ کی تعریف اور آپ کی خوبیاں
بیان کرنے پر صرف ہونے لگ گیا اور کہا جانے لگا کہ عثمان بہت برا تھا ۔ غرض بنو امیہ تو یہ کہتے
رہے کہ علی بہت برا تھا اور بنو عباس یہ کہتے رہے کہ عثمان بہت بران رہے کہ عثمان بہت برا تھا اور اس طرح کئی سو سال تک
مسلمانوں کا ایک حصہ حضرت عثمان کے اوصاف شمار کرتا رہا اور ایک حصہ حضرت علیؓ کے اوصاف
شمار کرتا رہا مگر باوجود اس کے کہ خلفائے اربعہ کے بعد اسلامی حکومتوں کے یہ دو دور آئے
اور دونوں ایسے تھے کہ ان میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ سے تعلق رکھنے والے لوگ کوئی نہ تھے
پھر بھی دنیا میں جو عزت اور ج ، اور جو رتبہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے فتووں اور ارشادات کو حاصل
ہے وہ ان دونوں کو حاصل نہیں ۔ گو ان سے اُتر کر انہیں بھی حاصل ہے اور یہ ثبوت ہے
وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ کا کہ خدا نے ان کے دین کو قائم کیا اور اُن کی
عزت کو لوگوں کے قلوب میں جاگزیں کیا۔ چنانچہ آج کسی مسلمان سے پوچھ لو کہ اُس کے دل میں
خلفاء میں سے سب سے زیادہ کس کی عزت ہے تو وہ پہلے حضرت ابو بکر کا نام لے گا پھر حضرت عمر کا
نام لے گا پھر حضرت عثمان اور پھر حضرت علیؓ کا نام رت علیؓ کا نام لے گا حالانکہ کئی صدیاں ایسی گذری ہیں جن
میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمرؓ کا نام لینے والا کوئی نہیں تھا اور اتنے لمبے وقفہ میں بڑے بڑے
لوگوں کے نام دنیا سے مٹ جایا کرتے ہیں لیکن خدا نے اُن کے نام کو قائم رکھا اور اُن کے فتووں
اور ارشادات کو وہ مقام دیا جو حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کے فتووں اور ارشادات کو بھی حاصل
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
نہیں ۔ پھر بنو امیہ کے زمانہ میں حضرت علیؓ کو بدنام کرنے کی بڑی کوششیں کی گئیں اور بنو عباس
کے زمانہ میں حضرت عثمان پر بڑا لعن طعن کیا گیا مگر باوجود اس کے کہ یہ کوششیں حکومتوں کی طرف
سے صادر ہوئیں اور انہوں نے اپنے اپنے زمانوں میں اُن کو بد نام کرنے اور اُن کے ناموں کو
مٹانے کی بڑی کوشش کی پھر بھی یہ دونوں خلفاء ڈھلے ڈھلائے نکل آئے اور خدا نے تمام عالم اسلامی
میں ان کی عزت و توقیر کو قائم کر دیا۔
یہ بتائی ہے کہ
خوف کو امن سے بدلنے کی پیشگوئی (0) پانچویں علامت اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی
-
وَلَيُبَةٍ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا
کہ وہ اُن کے خوف کے بعد اُن کے خوف کی حالت کو امن سے بدل دیتا ہے۔ بعض لوگ اِس
کے یہ معنی کرتے ہیں کہ وہ ہر تخویف سے محفوظ رہتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ،
حضرت عثمان اور حضرت علی کو چونکہ خلافت کے بعد خوف پیش آیا اور دشمنوں نے انہیں شہید کر دیا
اس لئے حضرت ابو بکر کے سوا اور کسی کو خلیفہ راشد تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ شیخ عبدالرحمن صاحب
مصری نے بھی اس بات پر بڑا زور دیا ہے اور لکھا ہے کہ اصل خلیفہ صرف حضرت ابو بکر تھے۔
حضرت عمر حضرت عثمان اور حضرت علی کی خلافت آیت استخلاف کے ماتحت نہیں آتی ۔
سو یا د رکھنا چاہئے کہ یہ غلطی لوگوں کو صرف اس لئے لگی ہے کہ وہ قرآنی الفاظ پر غور نہیں
کرتے ۔ بیشک خوف کا امن سے بدل جانا بھی بڑی نعمت ہے لیکن اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ
نہیں فرمایا کہ وَلَيُبَدِّ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدَ الْخَوْفِ آمَنَّا کہ جو بھی خوف پیدا ہوگا اُسے امن
سے بدل دیا جائے گا بلکہ فرمایا وَلَيُبَدِّ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهم آشنا کہ جو خوف اُن کے
دل میں پیدا ہو گا اور جس چیز سے وہ ڈریں گے اللہ تعالیٰ اُسے دُور کر دے گا اور اُس کی جگہ امن
پیدا کر دے گا ۔ پس وعدہ یہ نہیں کہ زید اور بکر کے نزدیک جو بھی ڈرنے والی بات ہو وہ خلفاء کو
پیش نہیں آئے گی بلکہ وعدہ یہ ہے کہ جس چیز سے وہ ڈریں گے اللہ تعالیٰ اُسے ضرور دُور کر دے گا
اور اُن کے خوف کو امن سے بدل دے گا ۔ مثال کے طور پر یوں سمجھ لو کہ سانپ بظاہر ایک بڑی
خوفناک چیز ہے مگر کئی لوگ ہیں جو سانپ اپنے ہاتھ میں پکڑ لیتے ہیں ایسے لوگوں کیلئے سانپ کا خوف
کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔ اسی طرح فقر ایک بڑی خوف والی چیز ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی ۔ اب اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہو کہ کھانے کیلئے اگر
ایک وقت کی روٹی بھی نہ ملے تو یہ بڑی ذلت کی بات ہوتی ہے تو کیا اُس کے اِس خیال کی وجہ
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
سے ہم یہ مان لیں گے کہ نَعُوذُ بِالله رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی ذلت ہوئی ۔ جو شخص فقر کو
اپنی عزت کا موجب سمجھتا ہے، جو شخص چیتھڑوں کو قیمتی لباس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے اور جو شخص
دُنیوی مال و متاع کو نجاست کی مانند حقیر سمجھتا ہے اُس کے لئے فقر کا خوف بالکل بے معنی ہے۔
پس خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدَ الْخَوْفِ آمَنَّا بلکہ فرمایا ہے
وَلَيُبَةٍ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آشنا کہ کوئی ایسی خوف والی بات پیدا نہیں ہوگی جس
سے وہ ڈرتے ہونگے ۔ اس فرق کو مدنظر رکھ کر دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ خلفاء پر کوئی ایسی
مصیبت نہیں آئی جس سے انہوں نے خوف کھایا ہو اور اگر آئی تو اللہ تعالیٰ نے اُسے امن سے
بدل دیا۔
حضرت عمرؓ کو اپنی شہادت سے کوئی خوف نہیں تھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ شہید
ہوئے ۔ مگر جب واقعات کو دیکھا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس شہادت
سے کوئی خوف نہیں تھا بلکہ وہ متواتر دعا ئیں کیا کرتے تھے کہ یا اللہ مجھے شہادت نصیب کر اور شہید
بھی مجھے مدینہ میں کر ۔ پس وہ شخص جس نے اپنی ساری عمر یہ دعائیں کرتے ہوئے گزار دی ہو کہ
یا اللہ ! مجھے مدینہ میں شہادت دے، وہ اگر شہید ہو جائے تو ہم یہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ اُس پر
ایک خوفناک وقت آیا مگر وہ امن سے نہ بدلا گیا ۔ بیشک اگر حضرت عمر شہادت سے ڈرتے اور پھر
وہ شہید ہو جاتے تو کہا جا سکتا تھا کہ اُن کے خوف کو خدا تعالیٰ نے امن سے نہ بدلا مگر وہ تو دعا ئیں
کرتے تھے کہ یا اللہ ! مجھے مدینہ میں شہادت دے۔ پس اُن کی شہادت سے یہ کیونکر ثابت ہو گیا
کہ وہ شہادت سے ڈرتے بھی تھے ۔ اور جب وہ شہادت سے نہیں ڈرتے تھے بلکہ اس کے لئے
دعا ئیں کیا کرتے تھے جن کو خدا تعالیٰ نے قبول کر لیا تو معلوم ہوا کہ اس آیت کے ماتحت اُن پر
کوئی ایسا خوف نہیں آیا جو اُن کے دل نے محسوس کیا ہو اور اس آیت میں جیسا کہ میں بیان کر چکا
ہوں یہی ذکر ہے کہ خلفاء جس بات سے ڈرتے ہونگے وہ کبھی وقوع پذیر نہیں ہو سکتی اور اللہ تعالیٰ
کا وعدہ ہے کہ وہ اُن کے خوف کو امن سے بدل دے گا ۔ مگر جب وہ ایک بات سے ڈرتے ہی نہ
ہوں بلکہ اُسے اپنی عزت اور بلندی درجات کا موجب سمجھتے ہوں تو اُسے خوف کہنا اور پھر یہ کہنا
کہ اسے امن سے کیوں نہ بدل دیا گیا بے معنی بات ہے ۔ میں نے تو جب حضرت عمر کی اس دعا
کو پڑھا تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ اس کا بظاہر یہ مطلب تھا کہ دشمن مدینہ پر حملہ کرے اور اس
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کا حملہ اتنی شدت سے ہو کہ تمام مسلمان تباہ ہو جائیں پھر وہ خلیفہ وقت تک پہنچے اور اُسے بھی شہید
کر دے مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر کی دعا کو قبول کرتے ہوئے ایسے سامان کر دیئے کہ بجائے اس
کے کہ مدینہ پر کوئی بیرونی لشکر حملہ آور ہوتا اندر سے ہی ایک خبیث اُٹھا اور اس نے خنجر سے
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کر دیا۔
حضرت عثمان نے بھی کوئی خوف
رض
خوف محسوس نہیں کیا پھر حضرت عثمان کے ساتھ جو واقعات پیش آئے اُن
سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان باتوں سے کبھی خائف نہیں ہوئے ۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ
جب باغیوں نے مدینہ پر قبضہ کر لیا تو وہ نماز سے پہلے تمام مسجد میں پھیل جاتے اور اہلِ مدینہ کو
ایک دوسرے سے جُداجدا رکھتے تا کہ وہ اکٹھے ہو کر ان کا مقابلہ نہ کرسکیں مگر با وجود اس شورش اور
فتنہ انگیزی اور فساد کے حضرت عثمان نماز پڑھانے کیلئے اکیلے مسجد میں تشریف لاتے اور ذرا بھی
خوف محسوس نہ کرتے اور اُس وقت تک برابر آتے رہے جب تک لوگوں نے آپ کو منع نہ کر دیا۔
جب فتنہ بہت بڑھ گیا اور حضرت عثمان کے گھر پر مفسدوں نے حملہ کر دیا تو بجائے اس کے کہ آپ
صحابہ بہ کا اپنے مکان کے اردگرد پہرہ لگواتے آپ نے انہیں قسم دے کر کہا کہ وہ آپ کی حفاظت
کر کے اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں اور اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں ۔ کیا شہادت سے
ڈرنے والا آدمی بھی ایسا ہی کیا کرتا ہے اور وہ لوگوں سے کہا کرتا ہے کہ میرا فکر نہ کرو بلکہ اپنے
اپنے گھروں کو چلے جاؤ ۔
پھر اس بات کا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان واقعات سے کچھ بھی خائف نہیں تھے ایک
رض
اور زبردست ثبوت یہ ہے کہ اس فتنہ کے دوران میں ایک دفعہ حضرت معاویہ حج کیلئے آئے جب
وہ شام کو واپس جانے لگے تو مدینہ میں وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ملے اور عرض کیا کہ آپ
میرے ساتھ شام میں چلیں وہاں آپ تمام فتنوں سے محفوظ رہیں گے۔ آپ نے فرمایا کہ معاویہ ؟
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمسائیگی پر کسی چیز کو ترجیح نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے عرض کیا
کہ اگر آپ کو یہ بات منظور نہیں تو میں شامی سپاہیوں کا ایک لشکر آپ کی حفاظت کے لئے بھیج دیتا
ہوں ۔ حضرت عثمان نے فرمایا میں اپنی حفاظت کیلئے ایک لشکر رکھ کر مسلمانوں کے رزق میں کمی
کرنا نہیں چاہتا۔ حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ امیر المؤمنین ! لوگ آپ کو دھوکا سے قتل کر دیں
گے یا ممکن ہے آپ کے خلاف وہ برسرِ جنگ ہو جائیں ۔ حضرت عثمان نے فرمایا مجھے اس کی پروا
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
نہیں میرے لئے میرا خدا کافی ہے ۔ آخر انہوں نے کہا اگر آپ اور کچھ منظور نہیں کرتے تو اتنا ہی
کریں کہ شرارتی لوگوں کو بعض اکابر صحابہؓ کے متعلق گھمنڈ ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کے
بعد وہ کام سنبھال لیں گے ۔ چنانچہ وہ اُن کا نام لے لے کر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں آپ ان سب
کو مدینہ سے رخصت کر دیں اور بیرونی ملکوں میں پھیلا دیں اس سے شریروں کے ارادے پست
ہو جائیں گے اور وہ خیال کریں گے کہ آپ سے تعرض کر کے انہوں نے کیا لینا ہے جب کہ
مدینہ میں کوئی اور کام کو سنبھالنے والا ہی نہیں ۔ مگر حضرت عثمان نے یہ بات بھی نہ مانی اور کہا یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ جن لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمع کیا ہے میں انہیں جلا وطن کر
دوں ۔ حضرت معاویہ یہ سن کر رو پڑے اور انہوں نے عرض کیا اگر آپ اور کچھ نہیں کرتے تو اتنا
ہی اعلان کر دیں کہ میرے خون کا بدلہ معاویہ لے گا ۔ آپ نے فرمایا معاویہ ! تمہاری طبیعت تیز
ہے میں ڈرتا ہوں کہ مسلمانوں پر تم کہیں سختی نہ کرو اس لئے میں یہ اعلان بھی نہیں کر سکتا۔ اب کہنے
کو تو یہ کہا جاتا ہے کہ حضرت عثمان دل کے کمزور تھے مگر تم خود ہی بتاؤ کہ اس قسم کی جرات کتنے لوگ
دکھا سکتے ہیں اور کیا ان واقعات کے ہوتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اُن کے دل میں کچھ بھی خوف
تھا۔ اگر خوف ہوتا تو وہ کہتے کہ تم اپنی فوج کا ایک دستہ میری حفاظت کیلئے بھیجوا دو ۔ انہیں تنخوا ہیں
میں دلا دوں گا اور اگر خوف ہوتا تو آپ اعلان کر دیتے کہ اگر مجھ پر کسی نے ہاتھ اٹھایا تو وہ سن
لے کہ میرا بدلہ معاویہ لے گا ۔ مگر آپ نے سوائے اس کے کوئی جواب نہ دیا کہ معاویہؓ ! تمہاری
طبیعت تیز ہے میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے تم کو یہ اختیار دے دیا تو تم مسلمانوں پر سختی کرو گے ۔
پھر جب آخر میں دشمنوں نے دیوار پھاند کر آپ پر حملہ کیا تو بغیر کسی ڈر اور خوف کے اظہار
کے آپ قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت ابو بکر کا ایک بیٹا ( اللہ تعالیٰ اُس
پر رحم کرے) آگے بڑھا اور اُس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ڈاڑھی پکڑ کر اُسے زور سے
جھٹکا دیا۔ حضرت عثمان نے اُس کی طرف آنکھ اٹھائی اور فرمایا۔ میرے بھائی کے بیٹے ! اگر تیرا
باپ اس وقت ہوتا تو تو کبھی ایسا نہ کرتا۔ یہ سنتے ہی اس کا سر سے لیکر پیر تک جسم کانپ گیا اور وہ
شرمندہ ہو کر واپس لوٹ گیا۔ اس کے بعد ایک اور شخص آگے بڑھا اور اس نے ایک لوہے کی سیخ
حضرت عثمان کے سر پر ماری اور پھر آپ کے سامنے جو قرآن پڑا ہوا تھا اُسے اپنے پاؤں کی ٹھو کر
سے الگ پھینک دیا۔ وہ ہٹا تو ایک اور شخص آگے آگیا اور اس نے تلوار سے آپ کو شہید کر دیا۔
ان واقعات کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان واقعات سے خائف تھے اور