رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہ اَلَیسَ اللّٰہُ بِکَاگٍ عَبدَہُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 19), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۹
الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
عروسة
کے وقت جبکہ آسمان سے آگ برس رہی ہوتی تھی ، جب کہ مکہ کا پتھریلہ میدان دہکتے ہوئے
انگاروں سے بھی زیادہ گرم ہوتا تھا، جب کہ جھلس دینے والی گرمی پڑ رہی ہوتی تھی ، جب
تمازت آفتاب اپنے پورے شباب پر ہوتی تھی اور جب کہ زمین و آسمان کی حد ت مل جل کر
زمین کے ذرے ذرے کو آگ سے بھی زیادہ گرم کر رہی ہوتی تھی اُس وقت میں ان کے کپڑے
اُتار کر ننگے بدن کے ساتھ زمین پر لٹا دیتا تھا اور بڑے بڑے بھاری پتھر جن میں سے شدت گرمی
کی وجہ سے غبار سے اُٹھ رہے ہوتے تھے ان کے سینے پر رکھ دیتا تھا اور کہتا تھا اے بلال! تو محمد
کو چھوڑ دے اور لات اور عزیٰ کی پرستش کر ورنہ اسی طرح عذاب دے دے کر ماروں
گا۔ اُس وقت وہ بلال جس کے ہونٹوں پر پڑی سی جمی ہوتی تھی ، جس کی زبان پیاس کی وجہ سے
تالو کے ساتھ لگ رہی ہوتی تھی ، جس کی ننگی پیٹھ کا چمڑا اجلس رہا ہوتا تھا ، جس کا سینہ گرم اور بھاری
پتھروں کے بوجھ تلے جلا اور دبا جا رہا ہوتا تھا اور جس کا سر بھوک اور پیاس اور گرمی کی شدت سے
چکرا رہا ہوتا تھا اُس کے انہی پیڑی جمے ہوئے ہونٹوں اور اسی تالو سے لگی ہوئی خشک زبان میں
سے ایک آواز نکلتی تھی ، ہاں اُس قریب المرگ اور موت کے بوجھ کے نیچے دے ہوئے انسان
کے منہ سے ایک بار یک سی آواز نکلتی تھی وہ آواز کیا ہوتی تھی وہ آواز ہوتی تھی اَحَدٌ اَحَدٌ ۱۳
اُس وقت اللہ تعالی عرش پر بیٹھا ہوا کہتا ہوگا آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
اے محمد ﷺ تو اس پر ظلم ہوتے دیکھتا ہے اور تو چاہتا ہے کہ اس کو چھڑا لے مگر تو اُس کو چھڑا نہیں
سکتا ، اے محمد ! تو چاہتا ہے کہ اس کو تسلی دے مگر تو اس کو تسلی بھی نہیں دے سکتا مگر اے محمد ! کیا میں
موجود نہیں ہوں کہ اس کو تسلی دوں اور اس کی توحید کی تڑپ کو مضبوط کر دوں اور اس کے ایمان میں
زیادتی کر دوں؟
صلى الله
علی
اس کے بعد قریش مکہ کے مظالم بڑھنے شر الم بڑھنے شروع ہوئے یہاں تک کہ حضرت ابو بکر کو خیال آیا
کہ یہاں سے کسی اور جگہ چلے جانا چاہئے جہاں امن اور چین کی زندگی بسر کی جا سکے اور جہاں
آزادی کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کی جاسکے اور جہاں آزادی کے ساتھ خدائے واحد کی
پرستش کی جاسکے ۔ حضرت ابوبکر کے اس ارادہ کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہی ۔
ہوئی آپ کے لئے اتنے دیرینہ اور وفادار اور غمگسار دوست کی جدائی سخت تکلیف دہ تھی مگر آپ

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۶
الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔
مجبور تھے ورا ان کی کوئی مدد بھی نہ کر سکتے تھے مگر خدا تعالیٰ بھی اس بات کو برداشت نہ کر سکتا تھا کہ
آپ کا ایک وفادار اور گہرا دوست آپ سے جدا ہو جائے اور آپ کے دل کو رنج پہنچے۔ چنانچہ
حضرت ابو بکر جب تیاری کر کے کہیں جانے لگے تو مکہ کے ایک رئیس نے اُن کو دیکھا اور کہا
ابوبکر ! کہیں سفر کی تیاریاں معلوم ہوتی ہیں ۔ حضرت ابو بکر نے جواب دیا مکہ کے لوگوں نے ہم
پر اتنا ظلم شروع کر دیا ہے کہ باوجود یکہ ہم ان کا کچھ نہیں بگاڑتے صرف اس قصور پر کہ ہم
خدائے واحد کی پرستش کرتے ہیں ہمیں خدا کا نام لینے سے روکا جاتا ہے۔ وہ رئیس جو حضرت
ابو بکر سے بات چیت کر رہا تھا وہ اسلام کا ایک شدید ترین دشمن تھا مگر خدائے تعالیٰ نے اس کو اپنا
آلہ کار بنایا اور اس کے دل میں نرمی پیدا کر دی چنانچہ اس رئیس نے حضرت ابوبکر کو مخاطب
کرتے ہوئے کہا ابو بکر ! تمہارے جیسا انسان جس شہر سے نکل جائے وہ شہر کبھی بچ نہیں سکتا وہ
ضرور اُجڑ جائے گا تم کہیں جانے کا ارادہ ترک کر دو آؤ اور میرے ساتھ چلو تمہیں دکھ دینے
والے پہلے مجھ سے پیٹیں گے پھر تمہارے پاس پہنچیں گے۔ چنانچہ اس رئیس نے اُسی وقت
سارے شہر میں اعلان کرایا کہ اے لوگو ! سن لو جس کسی نے ابو بکر کی طرف انگلی بھی اُٹھائی تو اُس
کے لئے اچھا نہ ہوگا کیونکہ ابوبکر آج ج سے میری امان میں ہے اُس وقت جب کہ حضرت
ابو بکر تیاری کر کے شہر سے نکلے بھی اور واپس بھی آگئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو یہ سمجھ رہے
ہوں گے اور افسوس کر رہے ہوں گے کہ میرا ایک دیرینہ دوست مجھ سے جدا ہو گیا ہے مگر
خدا تعالی عرش پر بیٹھا کہہ رہا تھا آليس اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَةً
۱۴
۔
مکہ والوں کے مظالم دن بدن بڑھتے گئے اور انہوں نے طرح طرح کے دکھ مسلمانوں کو
دینے شروع کئے ۔ غلاموں کو ان کے مالک سخت سے سخت سزائیں دیتے تھے اور دوسرے لوگوں
کو ان کے رشتہ دار طرح طرح کے دکھ دیتے تھے ۔ کسی کو اتنا مارا گیا کہ اسے ہلکان ہی کر دیا گیا،
کسی کی آنکھیں نکال دی گئیں ، کسی کو اتنا مارا جاتا کہ اس کے حواس مختل ہو جاتے ، کسی کو گرم مقتل
ریت پر لٹایا جاتا کسی کو رسیوں سے جکڑ کر مارا جاتا اور کسی کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر لٹایا جا تا غرض
مسلمانوں کو ایسے ایسے دکھ دیئے جاتے جن کا تصور کر کے بھی انسان کے بدن کے رونگٹے
کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ غرض قریش مکہ کی عداوت بڑھی اور انہوں نے دکھ دینے کی نئی نئی

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۷
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
ترکیبیں نکالیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غریب تھے مگر آپ کا خاندان مکہ کے اعلیٰ
خاندانوں میں شمار ہوتا تھا اور آپ کا تعلق ایسے خاندان سے تھا جو خانہ کعبہ کے متولی تھے مگر
لوگوں نے آپ پر بھی سختی کرنی شروع کر دی۔ ایک دن آپ صفا اور مروہ پہاڑیوں کے درمیان
ایک پتھر پر بیٹھے سوچ رہے تھے کہ کس طرح خدا تعالیٰ کی توحید کو قائم کیا جائے کہ اتنے میں
ابو جہل آ گیا اور اس نے آتے ہی کہا محمد ! تم اپنی باتوں سے باز نہیں آتے یہ کہہ کر اس نے آپ
کو سخت غلیظ گالیاں دینی شروع کیں ۔ آپ خاموشی کے ساتھ اس کی گالیوں کو سنتے رہے اور
برداشت کیا اور ایک لفظ تک منہ سے نہ نکالا ۔ ابو جہل جب جی بھر کر گالیاں دے چکا تو اس کے
بعد وہ بد بخت آگے بڑھا اور اس نے آپ کے منہ پر تھپڑ مار دیا مگر آپ نے پھر بھی اسے کچھ نہیں
کہا آپ جس جگہ بیٹھے تھے اور جہاں ابو جہل نے آپ کو گالیاں دی تھیں وہاں سامنے ہی حضرت
حمزہ کا گھر تھا۔ حمزہ ابھی تک ایمان نہیں لائے تھے ان کا معمول تھا کہ ہر روز صبح سویرے تیر کمان
لے کر شکار کے لئے نکل جاتے تھے اور سارا دن شکار کھیلتے رہنے کے بعد شام کو واپس آ جایا
کرتے تھے اور شام کو قریش کی مجالس کا دورہ کیا کرتے تھے ۔ اُس دن بھی جس دن کہ ابو جہل
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارا حمزہ باہر شکار کے لئے گئے ہوئے
تھے۔ اتفاق ایسا ہوا کہ جس وقت ابو جہل آپ پر بار بار حملہ کر رہا تھا تو حضرت حمزہ کی ایک
لونڈی نے دروازہ میں کھڑے ہو کر یہ نظارہ دیکھا کہ ابو جہل بار بار آپ پر حملہ کر رہا ہے اور بے
۔
تے تھے
تحاشا گالیاں آپ کو دے رہا ہے اور آپ خاموشی اور سکون کے ساتھ اس کی گالیوں کو برداشت
کر رہے ہیں ۔ وہ لونڈی دروازے میں کھڑے ہو کر یہ سارا نظارہ دیکھتی رہی وہ بے شک ایک
عورت تھی اور کافرہ تھی لیکن پرانے زمانہ میں جہاں مکہ کے لوگ اپنے غلاموں پر ظلم کرتے
وہاں یہ بھی ہوتا تھا کہ بعض شرفاء اپنے غلاموں کے ساتھ حسن سلوک بھی کرتے تھے اور آخر کافی شرفاء اپنے غلاموں کے ساتھ حسن سلوک بھی کر ۔
عرصہ گزرنے کے بعد وہ غلام اسی خاندان کا ایک حصہ سمجھے جاتے تھے اسی طرح حضرت حمزہ کی
وہ لونڈی بھی تھی اُس نے جب یہ سارا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے سنا تو اُس پر
اس کا بہت زیادہ اثر ہوا مگر وہ کر کچھ نہ سکتی تھی وہ دیکھتی اور سنتی رہی اور اندر ہی اندر پیچ و تاب
کھاتی رہی اور جلتی رہی ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے اٹھ کر اپنے گھر تشریف

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۸
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
لے گئے تو وہ بھی اپنے کام کاج میں لگ گئی ۔ شام کے وقت حمزہ اپنی سواری کو دوڑاتے ہوئے
آئے اور روچی بنے ہوئے تیر کمان کو ایک عجیب انداز سے پکڑے ہوئے دروازہ سے اندر
آئے ۔ اُس وقت ان کی چال ڈھال اس قسم کی تھی جیسے عام طور پر بڑے زمینداروں کے لڑکے
کرتے ہیں ۔ غرض وہ ایک عجیب تمکنت کے ساتھ سر کو اٹھائے ہوئے گھر میں داخل ہوئے۔
اُس وقت ان کی اُٹھی ہوئی گردن ان کے خیالات کی ترجمانی کر رہی تھی کہ دیکھو میں کتنا بہادر
اور دلیر ہوں اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ ان کی گردن ہر سا منے آنے والے کو دعوت دے رہی ہے
کہ ہے کوئی بہادر جو میرے مقابلہ کی تاب لا سکے ۔ جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو ان کی وہ
لونڈی جو بڑی دیر سے اپنے غصہ اور غم کے جذبات کو بمشکل دبائے بیٹھی تھی اس نے گرج کر کہا
تمہیں شرم نہیں آتی کہ بڑے بہادر بنے پھرتے ہو۔ حمزہ یہ سن کر حیران رہ گئے اور تعجب سے
پوچھا کہ کیا معاملہ ہے؟ لونڈی نے کہا معاملہ کیا ہے تمہارا بھتیجا محمد ( ﷺ ) یہاں بیٹھا تھا کہ
ابو جہل آیا اور اُس نے محمد پر حملہ کر دیا اور بے تحاشہ گالیاں دینی شروع کر دیں اور پھر اُس کے
منہ پر تھپڑ مارا مگر محمد نے آگے سے اُف تک نہ کی اور خاموشی کے ساتھ سنتا رہا۔ ابوجہل گالیاں
دیتا گیا اور دیتا گیا اور جب تھک گیا تو چلا گیا مگر میں نے دیکھا کہ محمد نے اس کی کسی بات کا
جواب نہ دیا۔ تم بڑے بہادر بنے پھرتے ہو اور شکار کھیلتے پھرتے ہو تمہیں شرم نہیں آتی کہ
تمہاری موجودگی میں تمہارے بھتیجے کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔ حمزہ اُس وقت مسلمان نہ تھے
اور ریاست کی وجہ سے ان کا دل اسلام کو ماننے کے لئے تیار نہ تھا۔ وہ یہ تو سمجھتے تھے کہ محمد
صلى الله
نے کے
کی باتیں سچی ہیں مگر وہ اپنے جاہ و جلال اور شان و شوکت کو ایمان پر قربان کرنے
لئے تیار نہ تھے مگر جب انہوں نے اپنی لونڈی کی زبانی یہ واقعہ سنا تو اُن کی آنکھوں میں خون اتر
آیا اور ان کی خاندانی غیرت جوش میں آئی چنانچہ وہ اسی طرح بغیر آرام کئے غصہ سے کانپتے
ہوئے کعبہ کی طرف روانہ ہو گئے اور کعبہ کا طواف کرنے کے بعد اُس مجلس کی طرف بڑھے جس
میں ابو جہل بیٹھا ہوا لاف زنی کر رہا تھا اور اُسی صبح والے واقعہ کو مزے لے کر بڑے تکبر کے
ساتھ لوگوں کے سامنے بیان کر رہا تھا کہ آج میں نے محمد (ﷺ) کو یوں گالیاں دیں اور آج
میں نے محمد کے ساتھ یوں کیا ۔ حمزہ جب اس مجلس میں پہنچے تو انہوں نے جاتے ہی کمان بڑے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۳۹
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
زور کے ساتھ ابو جہل کے سر پر ماری اور کہا تم اپنے بہادری کے دعوے کر رہے ہو اور لوگوں کو سنا
رہے ہو کہ میں نے محمد کو اس طرح ذلیل کیا ہے اور محمد نے اُف تک نہیں کی لے اب میں تجھے
ذلیل کرتا ہوں اگر تجھ میں کچھ ہمت ہے تو میرے سامنے بول ۔ ابو جہل اُس وقت مکہ کے اندر
ایک بادشاہ کی سی حیثیت رکھتا تھا اس لئے جب اس کے ساتھیوں نے یہ ماجرا دیکھا تو وہ جوش
کے ساتھ اُٹھے اور انہوں نے حمزہ پر حملہ کرنا چاہا مگر ابو جہل جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
خاموشی کے ساتھ گالیاں برداشت کرنے کی وجہ سے اور حمزہ کی دلیری اور جرات کی وجہ سے
مرعوب ہو گیا تھا بیچ میں آ گیا اور ان کو حملہ کرنے سے روک دیا اور کہا تم لوگ جانے دو دراصل
بات یہ ہے کہ مجھ سے ہی زیادتی ہوئی تھی اور حمزہ حق بجانب ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تو جس وقت صفا اور مروہ کی پہاڑیوں سے واپس گھر آئے تھے اپنے دل میں یہ کہہ رہے تھے کہ
میرا کام لڑنا نہیں ہے بلکہ صبر کے ساتھ گالیاں برداشت کرنا ہے مگر خدا تعالیٰ عرش پر کہہ رہا تھا
صلى الله اليس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اے محمد ﷺ تو لڑنے کے لئے تیار نہیں مگر کیا ہم
موجود نہیں ہیں جو تیری جگہ تیرے دشمنوں کا مقابلہ کریں؟ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اُسی دن ابو جہل کا
مقابلہ کرنے والا ایک جاں نثار آپ کو دے دیا اور حضرت حمزہ نے اسی کی نے اسی مجلس میں جس میں کہ
انہوں نے ابو جہل کے سر پر کمان ماری تھی اپنے ایمان کا اعلان کر دیا اور ابو جہل کو مخاطب کرتے
ہوئے ئے کہا تو نے محمد محمد ﷺ ﷺ کو کو گالا گالیاں دی ہیں صرف اس لئے کہ وہ کہتا ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں
اور فرشتے مجھ پر اُترتے ہیں ، ذرا کان کھول کر سن لو میں بھی آج سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین
پر ہوں اور میں بھی وہی کچھ کہتا ہوں جو محمد کہتا ہے اگر تجھ میں ہمت ہے تو آ میرے مقابلہ پر ۔ یہ
کہہ کر حمزہ مسلمان ہو گئے ۔ ۱۵
اس کے بعد جب قریش مکہ نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں اور
یہ بات ان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے تو انہیں نے مسلمانوں کو انتہا درجہ کی تکلیفیں دینی شروع
کیں اور اپنی ایذا رسانی کو کمال تک پہنچا دیا یہاں تک کہ مکہ کے اندر مسلمانوں کے لئے امن
بالکل مٹ گیا ۔ اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا اب دشمنوں
کی طرف سے ہم پر اتنے ستم ڈھائے جا رہے ہیں جو ہماری حد برداشت سے باہر ہیں اس لئے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۰
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
تم میں سے جن جن کے لئے ممکن ہو انہیں چاہئے کہ وہ حبشہ کی طرح ہجرت کر کے چلے جائیں
اہ عادل اور انصاف پسند ہے اور اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں میں
میں نے سنا ہے وہاں کا بادشاہ عادل
ا
ہوتا ۔ صحابہ نے عرض کیا یا رَسُولَ الله اور آپ؟ آپ نے فرمایا مجھے ابھی تک اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہجرت کی اجازت نہیں ملی ۔ چنانچہ آپ کے ارشاد کے ماتحت بہت سے صحابہ ہجرت
کر کے حبشہ کی طرف چلے گئے ۔ اس پر قریش مکہ کے دلوں میں پھر جوش پیدا ہوا اور انہوں نے
کہا مسلمان تو بچ کر یہاں سے نکل گئے اور ہمارے پنجہ سے بچ گئے چنانچہ رؤسائے مکہ نے باہم
مشورہ کر کے اپنے دو ممتاز رئیسوں یعنی عمر و بن العاص اور عبداللہ بن ربیعہ کو حبشہ کی طرف روانہ
کیا اور ان کے ساتھ بادشاہ حبشہ اور اس کے وزراء اور درباریوں کے لئے تحفے تحائف روانہ
گئے ۔ یہ وفد نجاشی کے دربار میں پہنچا اور تحفے تحائف پیش کرنے کے بعد کہا اے بادشاہ ! آپ
ہمارے بھائی ہیں ہمارے ملزم بھاگ کر آپ کی حکومت میں پہنچ چکے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ
ان کو واپس کر دیں تا کہ ہم ان کو ساتھ لے جائیں یہ لوگ جو بھاگ کر آئے ہیں انہوں نے اپنا
آبائی مذہب چھوڑ کر ایک نیا دین اختیار کر لیا ہے اور یہ سخت فسادی لوگ ہیں اس لئے ہم آپ
یہ امید کرتے ہیں کہ آپ ہما پ ہمارے مجرموں کو اپنی پناہ میں نہیں رکھیں گے۔ درباریوں نے
بھی اس وفد کی پُر زور تائید کی لیکن نجاشی جو عادل اور رحم دل اور بیدار مغز حکمران تھا اُس نے
کہا مجھے پہلے تحقیقات کر لینے دو وہ لوگ میری پناہ میں آئے ہیں جب تک میں ان کے بیانات
نہ سُن لوں آپ کے حق میں یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا ۔ چنانچہ بادشاہ نے مسلمان مہاجرین کو دربار
میں طلب کیا اور اُن سے پوچھا یہ کیا معاملہ ہے؟ اس پر حضرت جعفر بن ابی طالب نے مسلمانوں
کی طرف سے جواب دیا۔ اے بادشاہ! ہم پہلے جاہل تھے اور بت پرستی کرتے تھے ہم ہر قسم کی
بدیوں اور بدکاریوں میں مبتلا تھے خدا تعالیٰ نے اپنا رسول ہم میں بھیجا جس نے ہمیں توحید
سکھلائی اور بت پرستی سے روکا ہم اُس پر ایمان لائے اور اُس کی اتباع کر کے خدائے واحد کی
پرستش کرنے لگے ، اس پر ہماری قوم نا راض ، اس پر ہماری قوم ناراض ہو گئی ہمیں انواع و اقسام کی تکلیفوں اور دکھوں میں
مبتلا کر دیا اور ہمیں خدا کی عبادت سے روکنا چاہا اور جب یہ ظلم حد برداشت سے بڑھ گئے تو
ہمارے آقا نے ہمیں حکم دیا کہ تم لوگ حبشہ کی طرف ہجرت کر جاؤ کیونکہ حبشہ کا بادشاہ عادل ہے
سے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۱
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
اور اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں ہوتا چنانچہ ہم یہاں آگئے اس لئے اے بادشاہ! ہم امید
کرتے ہیں کہ آپ کے ماتحت ہم پر ظلم نہ ہوگا ۔ بادشاہ حضرت جعفر کی اس تقریر سے بہت متاثر
ہوا اور کہنے لگا اچھا وہ کلام جو تمہارے رسول پر اُترا ہے مجھے بھی سناؤ۔ اس پر حضرت جعفر نے
نہایت خوش الحانی اور رقت کے ساتھ سورہ مریم کی ابتدائی آیات تلاوت کیں جن کو سن کرنج کر نجاشی
کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور اُس نے کہا خدا کی قسم ! یہ کلام اور ہمارے مسیح کا کلام
ایک ہی طرح کا ہے ۔ اس کے بعد وہ قریش مکہ کے وفد سے کہنے لگا جاؤ میں تمہارے ساتھ ان
لوگوں کو کبھی نہ بھیجوں گا یہ کہہ کر نجاشی نے ان کے تحفے بھی واپس کر دیئے ۔ قریش کا وفد یہ دیکھ کر
کہ ہمیں ناکامی اور نامرادی کا سامنا ہوا ہے سخت نادم ہوا مگر انہوں نے ایک چال چلی کہ وہ
دوسرے دن پھر دربار میں حاضر ہوئے اور کچھ عیسائی پادریوں کو بھی تحفے وغیرہ دے کر ساتھ
لے گئے اور بادشاہ سے کہا اے بادشاہ ! کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پناہ گزیں آپ کے نبی
حضرت مسیح کے متعلق کیا عقیدہ رکھتے ہیں؟ نجاشی نے مسلمانوں کو پھر بُلوایا اور پوچھا تم لوگ مسیح
کے متعلق کیا عقیدہ رکھتے ہو؟ حضرت جعفر نے عرض کیا اے بادشاہ ! ہمارے اعتقاد کی رو سے
حضرت عیسی خدا تعالیٰ کا ایک مقرب بندہ اور سچا رسول تھا مگر خدا نہ تھا اسی طرح حضرت مسیح کی
والدہ نیک اور پارسا عورت تھیں مگر خدا نہ تھیں ۔ یہ سن کر نجاشی کہنے لگا یہ لوگ بالکل ٹھیک کہتے
ہیں میں بھی مسیح کو خدا نہیں مانتا۔ اُس وقت پادری جوش میں آگئے اور کہا آپ نے عیسائیت کی
ہتک کی ہے ہم عوام کو آپ کے خلاف اکسائیں گے اور آپ کی بادشاہت خطرہ میں پڑ جائے
گی ۔ بادشاہ نے کہا جب میں بچہ تھا اور دوستوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا تھا تو اُس وقت بھی
خدا تعالیٰ نے میری مدد کی تھی اور اب بھی میں اُسی پر امید رکھتا ہوں تم جو کچھ کرنا چاہتے ہو بے
شک کرو ۔ اے یہ اشارہ نجاشی نے ایک پُرانے واقعہ کی طرف کیا تھا اور وہ یہ کہ نجاشی ابھی بچہ ہی
تھا کہ اس کا والد فوت ہو گیا اس لئے اس کے چچا کو عارضی طور پر بادشاہ بنایا گیا تا کہ نجاشی کی
بلوغت تک وہ بادشاہت کے کام کو سر انجام دے مگر جب نجاشی جوان ہوا تو چچا نے خیال کیا کہ
میں اتنے عرصہ سے بادشاہت کر رہا ہوں اب اس کو کیوں دے دوں ۔ چنانچہ اُس کے اور اُس
کے چچا کے درمیان تنازعہ ہوا نو جوانوں نے نجاشی کا ساتھ دیا اور اُس کا چچا حکومت سے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۲
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
دستبردار ہو گیا۔ نجاشی نے اسی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا جس نے اُس
وقت میری مدد کی تھی اب بھی میری مدد کرے گا تم جاؤ اور زور لگا لو۔ غرض نجاشی نے اس وفد کو
ناکام و نامراد واپس کر دیا ۔ اُس وقت جب کہ قریش مکہ کا وفد مسلمان مہاجرین کی واپسی کے
لئے مطالبہ کرنے کے لئے حبشہ گیا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل دھڑک رہا ہوگا کہ خدا
جانے ان بیچارے وطن سے دُور اُفتادگان کے ساتھ نجاشی کیا سلوک کرتا ہے مگر اُس وقت اللہ
تعالی عرش پر بیٹھا ہوا کہہ رہا تھا آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده اے محمد ! کیا میں
صلى الله
علی
اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہوں؟
فرموده ۲۹ رجون ۱۹۴۷ء)
میں آليس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً کی تفسیر بیان کر رہا تھا جس میں میں نے
ہجرت حبشہ تک کے واقعات بیان کئے تھے۔ ہجرت حبشہ کے بعد کفار مکہ کی طبائع میں بہت
زیادہ مخالفت کا جوش پیدا ہو گیا کیونکہ وہ حبشہ سے ناکام و نامراد واپس لوٹ آئے تھے اور نجاشی
نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا دراصل حبشہ سے نا کام واپسی نے ان کو ایک نہیں بلکہ
دو وجوہات کی بناء پر مسلمانوں کی اور بھی زیادہ مخالفت کرنے پر آمادہ کر دیا تھا۔ ایک وجہ تو اس
کی یہ تھی کہ مسلمانوں کا ایک حصہ بالکل بیچ کر ان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا اور دوسری وجہ یہ تھی کہ
ایک غیر ملک میں جا کر انہی مسلمانوں کے سامنے جن کو وہ لوگ ملک میں طرح طرح کی تکلیفیں
دیا کرتے تھے انہیں خود ذلیل ہونا پڑا یہ ذلت کفار مکہ کے لئے کوئی معمولی بات نہ تھی اور اس کا
برداشت کر لینا ان کے لئے آسان نہ تھا اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب مکہ کے مسلمانوں کو
ہر ممکن طریق سے دکھ دیئے جائیں اور کوئی ظلم اب نہ رہ جائے جس سے ان کو دو چار نہ ہونا
پڑے۔ اس ضمن میں وہ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے بھی منصوبے سوچنے لگے اور
آپ کے قاتل کے لئے انعامات مقرر کئے جانے لگے ۔ ان انعامات مقرر کرنے والوں میں
حضرت عمر بھی تھے جو ابھی تک ایمان نہیں لائے تھے۔ ایک دن کسی نے دن کسی نے حضرت عمرؓ سے کہا کہ تم
دوسروں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے انعامات دیتے پھرتے ہو خود یہ کام کیوں نہیں
کرتے جبکہ تم اتنے بہادر اور دلیر ہو۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ کی رگِ حمیت پھڑک اُٹھی اور وہ تلوار

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۳
صلی
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
۔۔۔۔۔۔
ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو گئے اور اُسی وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے لئے چل
پڑے۔ راستہ میں انہیں کوئی دوست مل گیا اُس نے جو انہیں غیظ و غضب کے عالم میں ننگی تلوار
اپنے ہاتھ میں لئے جاتے دیکھا تو وہ راستہ روک کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا عمر! آج کہاں کا
ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا محمد (ﷺ) کو قتل کرنے جا رہا ہوں اس نے بڑا فتنہ برپا کر رکھا ہے۔
وہ ہنس کر کہنے لگا تم محمد کو تو قتل کرنے جا رہے ہو مگر تمہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ تمہارے اپنے گھر میں
کیا ہو گیا ہے۔ کہنے لگے کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا تمہاری تو اپنی بہن اور بہنوئی دونوں مسلمان
ہو چکے ہیں ۔ وہ یہ سن کر اور زیادہ برافروختہ ہوئے اور کہنے لگے اچھا پہلے انہی کو ٹھکانے لگا آتا
ہوں ۔ چنانچہ وہ جلدی جلدی قدم اُٹھاتے اپنی بہن کے گھر پہنچے اور زور سے دروازہ کھٹکھٹایا۔
دروازہ کو زنجیر لگی ہوئی تھی اور اندر ایک صحابی انہیں قرآن کریم پڑھا رہے تھے۔ اُنہوں نے عمر
کی آواز سنی تو اس صحابی کو کہیں چھپا دیا ، قرآن کریم کے اوراق بھی اندر رکھ دیئے اور خود
دروازہ کھول دیا ۔ حضرت عمرؓ جو قرآن کریم کی تلاوت کی آواز سن چکے تھے انہوں نے آتے ہی
بڑے جوش سے کہا کہ میں نے سنا ہے تم دونوں صابی ہو گئے ہو اور تم نے محمد کی پیروی اختیار کر لی
ہے؟ اور یہ کہتے ہی وہ اپنے بہنوئی پر جھپٹ پڑے اور انہیں مارنے لگ گئے ۔ بہن اسے
برداشت نہ کر سکی اور وہ اپنے خاوند کو بچانے کے لئے آگے بڑھی ۔ حضرت عمرؓ کا ارادہ اپنی بہن
پر حملہ کرنے کا نہیں تھا مگر چونکہ وہ درمیان میں آگئیں اور وہ اُس وقت جوش کی حالت میں تھے
اس لئے ایک مگا ان کی بہن کو بھی جالگا اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔ بہن کو زخمی دیکھ کر ان
کے دل میں ندامت پیدا ہوئی کیونکہ عورت پر ہاتھ اُٹھا نا اہلِ عرب کے نزدیک ایک سخت معیوب
فعل تھا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی خفت دور کرنے کے لئے کہا اچھا ان باتوں کو جانے دو اور مجھے
بتاؤ کہ تم کیا پڑھ رہے تھے۔ اُن کی بہن بھی اُس وقت جوش کی حالت میں تھیں اور پھر وہ بہن
بھی عمر کی ہی تھیں کہنے لگیں تم نا پاک ہو جب تک تم غسل نہ کر لو میں تمہیں ان مقدس اوراق کو
ہاتھ تک نہیں لگانے دوں گی ۔ چونکہ حضرت عمر اپنی بہن کی دل جوئی کرنا چاہتے تھے انہوں نے
غسل کیا اور پھر کہا اب تو مجھے وہ اوراق دکھا دو ۔ اُن کی بہن نے وہ اوراق ان کے سامنے رکھ
دیئے اور انہوں نے اُن کو پڑھنا شروع کر دیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے دل کے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۴
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
پردے دور ہونے شروع ہو گئے۔ جب وہ اس آیت پر پہنچے کہ
انَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي ، وَأَقِمِ الصَّلوةَ لذكري كلا کہ ان کا سینہ
کھل گیا اور انہوں نے کہا یہ تو عجیب کلام ہے مجھے جلدی بتاؤ کہ محمد رسول اللہ کہاں ہیں میں ان
پر ایمان لانا چاہتا ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن دنوں دار ارقم میں تشریف رکھتے تھے
آپ کو پتہ بتایا گیا اور وہ سیدھے اس مکان کی طرف چل پڑے مگر حالت یہ تھی کہ ابھی ننگی تلوار
اُن کے ہاتھ میں تھی ۔ حضرت عمرؓ نے دروازہ پر دستک دی تو صحابہ نے جھانک کر دیکھا کہ باہر
کون ہے ۔ انہیں جب عمر کی شکل نظر آئی اور یہ بھی دیکھا کہ انہوں نے تلوار سونتی ہوئی ہے تو وہ
گھبرائے کہ کہیں کوئی فساد پیدا نہ ہو جائے مگر حضرت حمزہ جو اُس وقت تک اسلام لا چکے تھے
انہوں نے کہا ڈرتے کیوں ہو دروازہ کھولوا اگر عمر اچھی نیت سے آیا ہے تو خیر ورنہ اسی تلوار سے
ہم اس کی گردن اڑا دیں گے۔ چنانچہ دروازہ کھولا گیا اور عمر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھتے ہی فرمایا عمر ! کسی نیست
سے آئے ہو؟ اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! ایمان لانے کے لئے ۔ یہ سن کر آپ نے خوشی
سے الله اكبر کہا اور ساتھ ہی صحابہؓ نے اس زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا کہ دور دور تک مکہ
میں اس کی آواز گونج اُٹھی ۔ ۱۸
اب دیکھو عمر تو اس ارادہ اور نیت کے ساتھ اپنے گھر سے نکلے تھے کہ میں آج
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر کے دم لوں گا مگر اُس وقت خدا تعالیٰ عرش پر بیٹھا
ہوا کہہ رہا تھا کہ آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه کیا خدا اپنے بندے کی حفاظت
کے لئے کافی نہیں؟ چنانچہ وہی عمر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارنے کے لئے اپنے گھر
سے نکلا تھا اسلام کی تلوار سے خود گھائل ہو گیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں ہمیشہ
کے لئے داخل ہو گیا۔ حضرت عمر کے اسلام لانے کے بعد وہ عبادتیں جو پہلے چھپ کر ہوا کرتی
تھیں سر عام ہونے لگیں۔ خود حضرت عمر د لیری کے ساتھ کفار میں پھرتے تھے اور ان سے کہتے
تھے کہ اگر تم میں سے کسی کے اندر طاقت ہے تو میرے سامنے آئے مگر کسی شخص کو اُن کے سامنے
آنے کی جرات نہیں ہوتی تھی لیکن حضرت عمر کا یہ رعب صرف چند دن ہی رہا بعد میں حضرت عمر

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۵
صلی الله
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات
کی بھی وہی حالت ہوگئی جو دوسرے مسلمانوں کی تھی۔ چنانچہ ایک موقع پر جب ان سے کسی نے دوسرے کی سے
پوچھا کہ کیا آپ کو اسلام لانے پر دشمنوں کی طرف سے تکلیفیں نہ دی جاتی تھیں؟ تو انہوں نے سے تو
جواب دیا کہ مجھے بھی کئی دفعہ دشمنوں نے مارا تھا مگر باقی مسلمان تو خاموشی کے ساتھ مار کھا لیتے مارکھا
تھے اور میں اُن کا مقابلہ کرتا تھا اور کبھی مار کھا لیتا تھا اور کبھی مار بھی لیتا تھا ۔ کھالیتا لیتا تھا۔
صلى الله
صلى الله
عروسه
پھر کفار مکہ کی مخالفت اور تیز ہوئی اور انہوں نے ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ جس طرح
بھی ہو سکے محمد ( ﷺ ) کو ابو طالب کی حفاظت اور ہمددری سے محروم کر دیا جائے کیونکہ ہم
ابوطالب کی وجہ سے محمد (ﷺ) کو کچھ کہ نہیں سکتے اور ابوطالب کے لحاظ کی وجہ سے ہمیں محمد کا
بھی لحاظ کرنا پڑتا ہے اس لئے اس معاملہ کو ابو طالب کے سامنے پیش کیا جائے اور کہا جائے کہ یا
تو تم اپنے بھتیجے کو سمجھاؤ ورنہ اُس کی حفاظت اور ہمدردی سے دست بردار ہو جاؤ اور اگر تم نے ایسا
نہ کیا تو ساری قوم تمہاری مخالف ہو جائے گی اور تمہیں اپنا سردار تسلیم کرنے سے انکار کر دے
گی۔ یہ پہلا نوٹس تھا جو ابو طالب کو دیا جانے والا تھا اس سے پہلے انہیں سردارانِ قریش کی
طرف سے اس قسم کا کوئی نوٹس نہ دیا گیا تھا۔ غرض قریش نے اپنے نے اپنے بڑے بڑے سرداروں
صلى الله
کا
ایک وفد ابو طالب کے پاس بھیجا اور کہا کہ آپ ہماری قوم میں معزز ہیں اس لئے ہم آپ سے
یہ درخواست کرنے آئے ہیں کہ آپ اپنے بھتیجے کو سمجھائیں کہ وہ ہمارے بتوں کو بُرا بھلا نہ کہا
کرے ہم نے آج تک بہت صبر کیا ہے مگر اب ہم مزید صبر نہیں کر سکتے ہمیں رجـــــس ، پلید ،
شَرُّ الْبَرِيَّه ، سُفَهَاء اور وریت شیطان کہا جاتا ہے اور ہمارے بتوں کو جہنم کا ایندھن قرار دیا
جاتا ہے پس یا تو آپ محمد (ﷺ) کو سمجھائیں اور اسے ان ان باتوں سے باز رکھیں ورنہ ہم آپ کو
بھی اپنی لیڈری سے الگ کر دیں گے ۔ ابوطالب کے لئے یہ موقع نہایت نازک تھا وہ اپنی قوم
میں نہایت معزز سمجھے جاتے تھے اور لوگ انہیں اپنا لیڈر تسلیم کیا کرتے تھے اور لیڈری کی خاطر
بعض اوقات انسان اپنے عزیز ترین رشتہ داروں اور بیٹوں تک کو چھوڑنے کے لئے تیار ہو جاتا
ہے۔ چنانچہ ابوطالب نے اپنی قوم سے مرعوب ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا اور کہا
اے میرے بھتیجے! اب تیری باتوں کی وجہ سے قوم سخت مشتعل ہو چکی ہے اور اب معاملہ اس حد
تک پہنچ چکا ہے کہ قریب ہے کہ وہ لوگ کوئی سخت قدم اُٹھائیں جو تمہارے لئے اور میرے لئے

انوار العلوم جلد ۱۹
۱۴۶
صلى
رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ۔۔۔۔۔
صلى الله
بھی تکلیف دہ ہو ۔ تو نے ان کے عقلمندوں کو سفیہہ ، ان کے بزرگوں کو شَرُّ الْبَرِيَّہ اور ان کے
معبودوں کا نام ہیزم جہنم اور وَقُودُ النَّار رکھا ہے اور خود ان کو رجس اور پلید کہا ہے اس لئے
میں محض تمہاری خیر خواہی کے لئے تمہیں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اس دشنام دہی سے باز آ جاؤ ورنہ
میں اکیلا ساری قوم کے مقابلہ کی جرات نہیں کر سکتا ۔ ساری قوم کے رؤساء وفد کی صورت میں
میرے پاس آئے ہیں اور انہوں نے مجھے کہا ہے کہ اب دو رستوں میں سے کوئی سا رستہ اپنے
لئے تجویز کر لو۔ یا ن لو۔ یا تو محمد ( ﷺ سے کہو کہ وہ ہمارے بتا علیہ ) بتوں وں کو گالیاں نہ دیا کرے اور یا پھر اس
کی حفاظت سے دستبردار ہو جاؤ اس لئے اے میرے بھتیجے! یہ موقع میرے لئے نہایت نازک
ہے اور میرے لئے اپنی قوم کو چھوڑنا مشکل ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب
ابو طالب کی یہ باتیں سنیں تو آپ نے محسوس کیا کہ جس شخص نے میرے لئے آج تک اتنی
تکلیفیں اُٹھائی ہیں اور جس نے میرے ساتھ وفا کے عہد کئے ہوئے ہیں یہ تعلقات آج ٹوٹتے
نظر آ رہے ہیں اور دنیوی اسباب کے لحاظ سے میرا یہ سہارا بھی مخالفت کے بوجھ کے نیچے دب
رہا ہے۔ چنانچہ ان باتوں کا خیال کر کے آپ چشم پر آب ہو گئے اور فرمایا اے چا! میں نے ان
لوگوں کے بتوں کے حق میں جو کچھ کہا ہے وہ دشنام دہی نہیں ہے بلکہ اظہارِ حقیقت ہے اور میں
اسی کام کے لئے دنیا کی طرف بھیجا گیا ہوں کہ ان لوگوں کی خرابیاں ان پر ظاہر کر کے انہیں راہ
راست کی طرف بلاؤں ۔ پس میں کسی مخالفت یا موت کے ڈر سے حق کے اظہار سے رُک نہیں
سکتا میری زندگی تو اس کام کیلئے وقف ہو چکی ہے اس لئے اے چا! میں آپ کے اور آپ کی
قوم کے درمیان کھڑا نہیں ہونا چاہتا اگر آپ کو کسی تکلیف یا اپنی کمزوری کا خیال ہے تو میں آپ
کو بخوشی اجازت دیتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی پناہ میں رکھنے سے دستبردار ہو جائیں ۔ باقی رہا
احکام الہی کو ان لوگوں تک پہنچانے کا سوال تو میں اس کام سے کبھی رُک نہیں سکتا خواہ میری
جان ہی کیوں نہ چلی جائے خدا کی قسم ! اگر یہ لوگ میرے ایک ہاتھ میں سورج اور دوسرے
ہاتھ میں چاند بھی لاکر رکھ دیں تب بھی میں اپنے اس فریضہ کی ادائیگی سے باز نہیں رہ سکتا یہ
باتیں کہتے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر رقت کی سی حالت طاری تھی اور آپ یہ
خیال فرما رہے تھے کہ میرے ساتھ وفا اور محبت کرنے والا میرے رشتہ داروں میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی