تحفة الملوک
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲
۱۰۶
تحفة الملوك
تِلْكَ الْعَقِيدَة۔
مساجد کی آبادی اس وقت تک کوئی چیز نہیں جب تک دل محبت الہی سے معمور نہ ہوں۔ زبان
پر خدا تعالی کا ذکر کوئی قدر نہیں رکھتا جب تک دل میں اس کی یاد نہ ہو ۔ اور افسوس کہ قلبی تعلق
اب مفقود ہو گیا ہے ان عبادات پر انسان خوش ہو سکتے ہیں لیکن اللہ تعالی خوش نہیں ہو سکتا کیونکہ
وہ ظاہر کو نہیں بلکہ دلوں کو دیکھتا ہے۔ اس کے حضور میں وہ عبادات کچھ حیثیت نہیں رکھتیں جن
میں خلوص نہیں اور یہی وجہ ہے کہ باوجود عبادت کے قلب صاف نہیں ہوتے اور وہ تقویٰ اور
حفاظت عن الذنوب حاصل نہیں ہوتی جس کاء وتی جس کا عابدین کے لئے وعدہ وعدہ دیا گیا ہے۔
افسوس کہ کوئی وقت تو وہ تھا کہ مسلمان ہونا ہر قسم کے گناہوں سے محفوظ ہونے کی کافی ضمانت
تھا اور جو شخص اسلام کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتا تھا اس پر یقین ہو ہو جاتا جاتا تھا۔ تھا کہ یہ ہر ہر قسم کے
غدر اور شرارت سے محفوظ ہے۔ الا ماشاء الله والنادر المعد وم۔ لیکن اب مسلمان ہونے کے یہ معنے
ہیں کہ یہ شخص ست ہے اور سخت مسرف ہے کسی قسم کے گناہ سے نہیں بچتا حتی کہ بعض ناپاک
لوگوں کی حالت ایسی خراب ہو گئی ہے کہ وہ کھلے بندوں کہتے ہیں کہ ہم مسلمان آدمی ہیں ہمیشہ
مقروض ہی رہتے ہیں جو کچھ آجاتا ہے اڑا جاتے ہیں گویا اسلام کی تعلیم یہی ہے کہ انسان مشرف ہو
اور ہمیشہ مقروض رہے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ، میں نے بہت سے ذی حیثیت لوگوں کو دیکھا
ہے کہ وہ مسلمان ملازم سے ہندو ملازم کو زیادہ پسند کرتے ہیں کہ وہ زیادہ دیانتدار اور محنتی ہوتا ہے
اور اپنے کام کو خوب اچھی طرح سے پورا کرتا ہے اور یہ بات مسلمانوں کے لئے نہایت شرمندہ کن
ہے۔
اسلام کے بہت سے دشمن ہیں اور میں خیال کرتا ہوں کہ ہر ایک مذہب اسلام کا دشمن ہے
کیونکہ اسلام اپنے اندر صداقت رکھتا ہے اور دوسرے مذاہب اس بات سے خوب واقف ہیں کہ
اگر کوئی مذہب اپنی ذاتی خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے تو وہ
اسلام ہی ہے۔ اسی لئے وہ آپس میں ایک دوسرے سے نہیں ڈرتے مگر اسلام سے سب خائف ہیں
اسی لئے اسلام کے مقابلہ میں سب اکٹھے ہو جاتے ہیں اور اس کی طرف مخبر صادق نے اشارہ فرمایا
ب الْكُفْرُ مِلَةٌ وَاحِدَةً یعنی اسلام کے مقابلہ میں سب مذاہب ایک ہو جاتے ہیں و ہیں ورنہ آپس میں تو اور
ان کے بہت سے نقار ہیں اور ان کو چاہئے بھی ایسا ہی۔ ہم چرند جانوروں میں دیکھتے ہیں کہ وہ آپس
میں کتنا ہی لڑیں جب کوئی درندہ آجائے تو اس کے مقابلہ میں سب ایک ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ
انوار العلوم جلد ۲
۱۰۷
تحفه الملوك
جانتے ہیں کہ اس سے ہماری سلامتی مشکل ہے پس چونکہ اسلام اپنی سادگی اور حسن کے باعث ایسا
دلکش ہے کہ اگر کوئی شخص تعصب سے خالی ہو کر اس کا مطالعہ کرے تو اس کے دام میں آئے بغیر
نہیں رہ سکتا اس لئے سب مذاہب اس کے مقابلہ میں ایک ہو جاتے ہیں مگر ان بیرونی دشمنوں سے
اسلام کو کبھی اس قدر نقصان نہیں پہنچا جس قدر کہ اسے اس زمانہ میں اندرونی دشمنوں سے پہنچا
ہے۔ کسی شاعر نے کیا سچ کہا ہے کہ
نه
من از بیگانگان هرگز
نالم
که با من هر چه کرد آن آشنا کرو
دشمنان بیرونی نے تیرہ سو سال تک متواتر اسلام کو نقصان پہنچانا چاہا لیکن اب تک وہ کامیاب
نہ ہو سکے مگر ایک صدی دو صدی کے اندر گھر کے آدمیوں نے اس کی جڑھوں کو بالکل کھو کھلا کر دیا
کچھ تو علماء نے ہمت کی کہ اسلام کے زریں اصول کو ایسا بھونڈا اور بھیانک دکھانا شروع کیا کہ آئے
ہوئے لوگ بھی رک گئے قرآن شریف کی پاک تعلیم میں اسرائیلی قصے داخل کر کے اور انسانی
خیالات ملا کر ایسی تفاسیر کرنی شروع کر دیں کہ قرآن کریم کا اصل حسن بھی ان کے نیچے دب گیا۔
جس طرح ایک عمدہ ہیرا اس وقت تک کہ اسے ردی مادہ کاٹ کر صاف نہ کیا جائے اپنی جلا نہیں
دیتا۔ اسی طرح قرآن کریم کو ایسی ایسی خود ساختہ تفاسیر کے پردوں میں لپیٹ دیا ہے کہ ناواقف آدمی
اس کے حسن سے ہی انکار کر بیٹھتا ہے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ جو تصویر اس کے سامنے پیش کی جاتی
ہے وہ قرآن کریم کی نہیں بلکہ دوسری اقوام کے قصوں اور حکایتوں کا رنگ چڑھا کر اسے اور کا اور
ہی بنا دیا گیا ہے اس طرح جو نقصان علمائے خلف نے اسلام کو پہنچایا ہے اس سے بھی زیادہ وہ نقصان
ہے جو علماء ، صوفیاء امراء اور عوام الناس کی متفقہ کوشش سے اسلام کو پہنچا ہے یعنی ان کی بد عملی
کی وجہ سے مسلمان اسلام کی دشمنی میں دشمنوں سے بھی زیادہ ثابت ہوئے ہیں۔
اسلام اپنی خوبیوں سے ہر ایسے شخص کو جو تعصب سے خالی ہو کر اس پر غور کرے اپنی طرف
کھینچ لیتا ہے اور باوجود ان رکیک تاویلات کے اور ان اجنبی قصوں کے جو اس کی تفاسیر میں بھر دیئے
گئے ہیں بہت سے لوگوں کو اس کی حقیقت پر آگاہی ہو جاتی ہے۔ اور وہ اسلام میں داخل ہونا پسند
کرتے ہیں لیکن مسلمان ان کے لئے روک ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے اعمال ایسے نہیں ہیں کہ جن
کو دیکھ کر لوگ اسلام میں داخل ہونے کی خواہش کریں اور اس طرح مسلمانوں سے جو نقصان
اسلام کو پہنچ رہا ہے وہ غیروں سے نہیں پہنچتا۔
انوار العلوم جلد ۲
١٠٨
تحفه الملوك
صرف زبانی تعلیم سے انسان پر ایسا اثر نہیں ہوتا جتنا کہ نمونہ دیکھ کر وہ متاثر ہو جاتا ہے ایک
زمانہ وہ تھا کہ لوگوں تک اسلام کی خبر پہنچتی تھی اور وہ اسلام سے محبت کرنے لگ جاتے تھے مگر
دنیاوی تعلقات کی وجہ سے اکثر لوگ اس میں شمولیت سے خائف ہوتے۔ لیکن جب وہ کسی مسلمان
کو دیکھ لیتے تو دنیا کی کسی روک کو خاطر میں نہ لاکر ہزاروں مسلمان ہو جاتے ۔ ہندوستان کی تاریخ
کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان میں اسلام زیادہ اسلام زیادہ تر حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ
علیہ اور ان کے خلفاء کے ذریعہ سے ہی پھیلا ہے مگر آجکل بالکل اس کے بر خلاف ہے۔ بہت لوگ
ہیں جو اسلام کا مطالعہ کر کے اسے قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن فطر تا انسان نمونہ دیکھنے کا خواہشمند ہو تا
ہے اس لئے وہ اسلام لانے سے پہلے مسلمانوں کی حالت دیکھنا چاہتے ہیں لیکن جب کسی اسلامی ملک
میں جاکر مسلمانوں کی غفلت و سستی اور ارتکاب معاصی کو دیکھتے ہیں تو انکی طبیعت اسلام سے متنفر
ہو جاتی ہے۔ گویا ابتدائے عہد اسلام میں تو مسلمان اسلام کی عظمت ظاہر کرتے تھے اور اب یہ حال
ہے کہ مسلمانوں کا وجود اسلام کی ترقی میں ایک سخت روک ہے جس کے سبب سے ہزاروں سعید
رو میں اس سچائی کو قبول کرنے سے رک جاتی ہیں۔
چنانچه معتبر ذریعہ سے سنا گیا ہے کہ ایک انگریز اسلام کی تعلیم کا مطالعہ کر کے اسلام قبول کرنے
کے لئے تیار ہو گیا اور اس نے اسلام کی صداقت کا اقرار کر لیا لیکن اس کے دل میں خیال آیا کہ چل
کر کسی اسلامی ملک کی سیر کر کے مسلمانوں کا حال اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ ان کا کیا حال ہے اور
اسلام کا عملی نمونہ وہ کیا دکھاتے ہیں اس ارادہ سے جب وہ ایک اسلامی ریاست کے دارلخلافہ میں
پہنچا تو بد قسمتی سے محرم کے ایام تھے اور وہاں کے باشندے طرح طرح کی نقلیں کر رہے تھے
بازاروں میں مسلمان چیتے اور تیر بندر اور رہ اور شیر بندر اور ریچھ بنے ہوئے پھر رہے تھے جسے دیکھ کر اسے سخت
حیرت ہوئی کہ عملی اسلام کتابی اسلام سے بدرجہ غایت متفائر ہے اور ایسا ابتلاء آیا آب کہ آخر اسلام
سد راہ اگر کوئی ہے تو وہ خود مسلمانوں کی عملی حالت ہے ار ہو گیا پس اسلام کے راستہ میں سد راہ
سے بیزار ہو
۔
اور اس حالت کو دیکھ کر غیر مذاہب کے لوگوں کو ہی ابتلاء نہیں آتا بلکہ آئندہ نسلیں بھی دین سے
بیزار ہوتی چلی جاتی ہیں اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اکثر مسلمانوں کے گھرانوں ،
یہ
حال ہے کہ باپ کو دین سے جس قدر تعلق ہے بیٹے کو اس سے بہت کم تعلق ہے اور فیصدی بہت ہی
کم مسلمان نکلیں گے جو اسلام کی صدا جو اسلام کی صداقت کے دل سے قائل ہوں بلکہ اب صرف رسم اور عادت
کا ایمان رہ گیا ہے۔
انوار العلوم جلد ۲
۱۰۹
تحفة الملوك
اب اگر اسلام سچا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام سچا ہے تو جناب خیال فرما سکتے ہیں
کہ اسقدر اندرونی اور بیرونی فسادوں کے ہوتے ہوئے اللہ تعالٰی کا اسکو چھوڑ دینا اور اس کی خبر نہ اسقدر اندرونی اور بیرونی فسا
لینا کسی عقلمند انسان کے خیال میں نہیں آسکتا۔ اسلام کی اس درجہ نازک حالت کے ہوتے ہوئے
اور اس بات کو مانتے ہوئے کہ اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے کیو نکر خیال کیا جا سکتا ہے کہ ان
آفات اندرونی و بیرونی کے دور کرنے کے لئے اللہ تعالی نے کوئی سامان نہ کیا ہو گا۔
اسلام وہ دین ہے جس کی اشاعت کے لئے آنحضرت ﷺ جیسے محبوب رحمانی نے اپنی
ساری عمر خرچ کر کردی دی اور اور ہر ہر قسم کا آرام اور راحت چھوڑ کر رات اور دن اس کی اشاعت میں میں لگے
رہے پھر ایسے برگزیدہ انسان کی کوششوں کا وہ حشر کیونکر ہو سکتا ہے جو اس وقت اسلام کا نظر آتا
ہے۔
والدین اپنی اولاد کو مصیبت میں دیکھ کر فورا ان کی مدد کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور باوجود
ہزاروں قسم کی نافرمانیوں کے مصیبت میں دیکھ کر ان کارحم جوش میں آجاتا ہے تو اللہ تعالی اسلام کی
اس مصیبت کو دیکھ کر کیونکر خاموش رہ سکتا ہے ضرور ہے کہ اسلام کی حالت درست کرنے کے
لئے آسمان سے کوئی سامان ہو ۔
قرآن شریف بھی ہمارے اس خیال کی تصدیق فرماتا ہے جیسا کہ آیت إِنَّا نَحْنُ نَزَلْنَا
الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (الحجر: ۱۰) سے ظاہر ہے۔ قرآن کریم کی حفاظت دو طریق سے ہو سکتی ہے
ایک لفظی اور ایک معنوی اور ہم دیکھتے ہیں کہ لفظی حفاظت کے لئے اللہ تعالی نے ہزاروں
سامان پیدا کر دیتے ہیں آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے آج تک تیرہ سو سال ہو گئے ہیں دنیا کی سب
مذہبی کتابیں محرف و مبدل ہو چکی ہیں لیکن قرآن کریم ابھی اپنی اسی اصلی حالت پر قائم ہے اور اس
میں سے ایک شعشہ بھی کم نہیں ہوا نہ کسی قسم کی اس میں زیادتی ہوتی ہے ۔ قرآن کریم کی زبان کو بھی
اللہ تعالی نے محفوظ رکھا ہے ورنہ اس وقت کوئی پرانا مذہب نہیں جس کی الہی کتاب کی زبان اس
وقت دنیا میں بولی جاتی ہو ۔ سنسکرت ، پہلوی، عبرانی تین زبانوں میں اس وقت دنیا کے بڑے بڑے
مذاہب کی کتابیں موجود ہیں لیکن یہ تینوں زبانیں مرچکی ہیں صرف قرآن کریم کی زبان ہی باوجود
نہایت قدیم زبان ہونے کے اب تک بولی جاتی ہے اور جب سے قرآن کریم نازل ہوا ہے بجائے کم
ہونے کے اور زیادہ پھیل گئی ہے اور پہلے صرف عرب میں بولی جاتی تھی مگر اب مصر ، شام ،
طرابلس الجزائر ، مراکش ، بربرہ وغیرہ علاقوں میں بھی عربی ہی بولی جاتی ہے۔ کروڑوں آدمی اس
انوار العلوم جلد ۲
۱۱۰
تحفة الملوک
زبان کے سمجھنے والے ہیں ہزاروں لاکھوں حفاظ اور لاکھوں نسخوں سے جو دنیا کے ہر ملک میں پھیلے
ہوئے ہیں اس کی حفاظت کی گئی اور اب تک خدائے تعالیٰ کا وعدہ بڑے زور سے پورا ہو رہا ہے پس
جبکہ لفظی حفاظت کا وعدہ پورا ہوا ہے تو کیونکر ہو سکتا ہے کہ معنوی حفاظت کا وعدہ پورا نہ ہو ۔ جو
کتاب صرف تحریری ہو اور اس پر عمل کرنے والے مفقود ہو جائیں اسے محرف و مبدل کتب پر
کوئی فضیلت نہیں کیونکہ جس طرح محرف و مبدل کتب متروک العمل ہو گئی ہیں اسی طرح وہ کتاب
بھی متروک العمل ہے جس کی حقیقت سے لوگ آگاہ ہی نہیں۔ پس ضرور ہے کہ قرآن کریم جس
غرض کے لئے آیا ہے اسے پورا کرنے والی ایک جماعت ہمیشہ موجود ہو اور جب کبھی لوگ اس سے
غافل ہوں فورا اللہ تعالی کی طرف سے کوئی ایسا شخص بھیجا جائے جو معلم بنکر لوگوں کو اصل حقیقت
سے آگاہ کرے اور سچے راستہ پر لائے احادیث نبویہ بھی میرے اس خیال کی تائید کرتی ہیں کیونکہ
انحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ
يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا ( من بود (سنن ابو داؤد کتاب الملاحم باب ما يذكر في قرر قرن العالم اللہ تعالٰی اس امت میں ہر
صدی کے سر پر ایک ایسا انسان مبعوث فرمائے گا جو دین اسلام کی تجدید کرے گا یعنی لوگوں نے
اپنے خیالات اور اپنے ارادوں کے دخل سے دین اسلام میں جو تغیر پیدا کر دیئے ہونگے وہ مجددین
ان کو مٹائیں گے اور اصل اسلام کو پھر قائم کریں گے اور ان کے ذریعہ ایسی جماعتیں پیدا ہوتی
رہیں گی جو قرآن شریف کے معانی کی حفاظت کریں گی یعنی جس غرض کے لئے قرآن کریم بھیجا گیا
ہے اسکو پورا کریں گی اور اسلام ایک زندہ مذہب رہے گا۔
ہیں وہ فوقیت ہے جو اسلام کو دوسرے مذاہب پر حاصل ہے کیونکہ اگر قصوں اور روایتوں کے
ساتھ کسی مذہب کی فضیلت ثابت ہو سکتی ہے تو اسلام سے زیادہ ہندوؤں کے ہاں روایتیں اور قصے
ہیں۔ اگر ہم معجزات سنائیں گے تو ہنود ان سے بڑھ کر معجزات بیان کریں گے اور مسیحی بھی اپنے
مذہب کی تائید میں معجزات کا ایک طومار پیش کر دیں گے اور وہ ایسا ہی کرتے بھی ہیں بلکہ اسلام پر تو
غیر مذاہب اعتراض کرتے ہیں کہ اس میں معجزات کا ظہور ہواہی نہیں حتی کہ یورپ کے اعتراضات
کے وزن سے دب کر بعض مسلم ریفار مر بھی اس باطل عقیدہ میں پادریوں کے ہمنوا ہو گئے ہیں۔
روایتوں اور قصوں کے ساتھ غیر مذاہب پر جیتنا نا ممکن ہے کیونکہ روایتیں ان کے ہاں بھی بہت
سی ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنی روایات غیروں سے منوائیں اور ان کی روایات کو رد کر دیں
اور اگر ہم اپنی روایات کی صداقت کا ثبوت بھی دینے لگیں تو یہ ایک ایسا لمبا کام ہو گا کہ برسوں اس
پس
انوار العلوم جلد ۲
111
تحفة المملوك
پر بحث ہو گی اور ایک لمبا تاریخی جھگڑا شروع ہو جائے گا اور مذاہب کا فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا مگر
اسلام یہ نہیں کہتا کہ قصوں اور روایتوں کے ساتھ میری صداقت کو پر کھو بلکہ اسلا اسلام وہ مذہب ہے
جو اپنے ساتھ زندہ معجزات رکھتا ہے اور کوئی زمانہ نہیں گزرتا کہ اللہ تعالی اسلام کی صداقت کے
لئے کوئی زبردست شہادت ظاہر نہیں کرتا اور یہی وہ نشان ہے جس کے دکھانے سے غیر مذاہب کے
لوگ قاصر ہیں اور جب اس طرف ان کو بلایا جاتا ہے تو ان کی آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں اور ان کی
زبانیں بند ہو جاتی ہیں گویا کہ وہ کلام سے بالکل عاری ہیں اور ان کی زبانیں گونگی ہیں اور ہر زمانہ
میں صداقت کے ثبوتوں کا ساتھ ہونا ہی سب سے بڑی دلیل ہے کیونکہ جب ہر ایک شخص کسی
مذہب کی صداقت کے نشان اپنی آنکھوں سے دیکھ لے تو اسے اس مذہب کی سچائی کے اقرار سے
کوئی انکار نہیں ہو سکتا۔
دنیا کے کل مذاہب اس وقت اپنی اپنی صداقت کا دعویٰ پیش کر رہے ہیں اور ہر ایک یہ کہ رہا
ہے کہ پدرم سلطان بود - ہمارا مذہب سچا ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے آباء واجداد کے
ساتھ خدا نے کلام کیا تھا لیکن اسلام یہ دعوی نہیں کرتا بلکہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ جو لوگ مجھ پر
پورے طور سے عامل ہوتے ہیں ان کو میں اپنی صداقت کے زندہ ثبوت دیتا ہوں اور اسلام کے
پیرو کو کتابوں میں قصے پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ وہ خود اپنے مشاہدہ سے اسلام کی صداقت کو
معلوم کر سکتا ہے کیونکہ اسلام نے الہام کا دروازہ بند نہیں کیا بلکہ اسے ہمیشہ کے لئے جاری رکھا ہے
اور یہی نہیں کہ اسے جاری رکھا ہے بلکہ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد کا آنالازمی قرار دیا ہے اور خدا
تعالیٰ کا آنحضرت ا سے وعدہ ہے کہ ہمیشہ ایسا ہو تا رہے گا۔
یہ نشان ایک ایسا نشان ہے کہ کسی مذہب کی طاقت نہیں کہ اس کا مقابلہ کر سکے کیونکہ کوئی
مذہب اسلام کے سوا الہام کے دروازہ کو کھلا نہیں رکھتا بلکہ ہر ایک مذہب اس دروازہ کو اب بند
قرار دیتا ہے اور یہی کہتا ہے کہ پہلے ایسا ہوتا تھا اب نہیں ہو تا حالا نکہ اگر پہلے الہام ہوتا تھا تو اب بھی
ہونا چاہئے کیونکہ خدائے تعالیٰ کی صفات کسی وقت میں بھی معطل نہیں ہو سکتیں اور اگر خدائے
تعالٰی اپنے پاک بندوں سے پہلے کلام کرتا تھا تو اب بھی ضرور ہے کہ وہ کلام کرے اور اگر اب نہیں
کرتا تو پہلے بھی نہیں کرتا تھا ورنہ یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ممکن ہے کہ خدائے تعالیٰ کی صفت شنوائی
بھی کبھی زائل ہو جائے اور صفت بینائی بھی جاتی رہے کیونکہ اگر ایک صفت معطل ہو سکتی ہے تو
دوسری صفات بھی معطل ہو سکتی ہیں۔
انوار العلوم جلد ۲
۱۱۲
تحفه الملوك
غرض کہ الہام الہی کے دروازہ کا کھلا رہنا ایک ایسا معیار ہے کہ جس کے سامنے کوئی غیر مذہب
کا پیرو نہیں ٹھہر سکتا بلکہ اسلام اس میدان میں اکیلا ہی شہسوار ہے۔ کسی مذہب کو جھو ٹادعویٰ کرنے
کی بھی طاقت نہیں کیونکہ ہر ایک جانتا ہے کہ مقابلہ میں پول کھل جائے گا۔
آج تک ہزاروں آدمی اسلام میں اس شرف سے مشرف ہو چکے ہیں اور کوئی زمانہ ایسا نہیں
گزرا جس میں الہام الہی کے مدعی مسلمانوں میں موجود نہ ہوں بلکہ ہر ایک گاؤں جس میں
مسلمانوں کی آبادی ہے اس کے قبرستان میں کوئی نہ کوئی قبر کسی ایسے بزرگ یا ولی کی نظر آئے گی جو
الهام اللی کا مدعی تھا اور جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور شہادت امور غیبیہ سے اطلاع دی جاتی تھی
جس طرح اسلام کی ظاہری شریعت کے چار امام ہیں اسی طرح روحانی علوم کے بھی چار امام تو مشہور
ہیں۔ یعنی سید عبد القادر جیلانی ، حضرت شهاب الدین صاحب سهروردی، حضرت بہاؤ الدین صاحب
نقشبندی ، حضرت معین الدین صاحب چشتی رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد ہر ایک سلسلہ میں
سینکڑوں خلفاء گزرے ہیں اور ان چار بزرگوں کے علاوہ اور بہت سے ایسے بزرگ گزرے ہیں
جنہیں قرب الہی حاصل تھا اور کلام الہی سے مشرف تھے اور اگر ان لوگوں کو شمار کیا جائے تو ہزاروں
سے گزر کر لاکھوں تک ان کی تعداد پہنچ جائے اور یہ لوگ ایسے تھے کہ ان کی زندگیاں ان کے زمانہ
کے لوگوں کے لئے اسلام کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت تھیں پس نہ صرف آیات قرآنیہ اور
احادیث نبویہ سے ہر زمانہ میں ایسے لوگوں کا ہونا ثابت ہے بلکہ واقعات بھی اس امر کے شاہد ہیں کہ
اسلام کبھی ایسے پاک نفسوں سے خالی نہیں رہا جنہوں نے روحانی ترقیات کے اعلیٰ مدارج پر ترقی
حاصل کر کے اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔
اس بات سے تو کسی انسان کو بھی انکار نہیں ہو سکتا کہ جو درخت پھل نہیں دیتا اس میں اور
دوسرے بے ثمر درختوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا کیونکہ جب پھل آنا بند ہو گیا تو اس کی لکڑی
صرف جلانے کے کام آسکتی ہے پس جو مذہب ایسا ہے کہ اسے تازہ پھل نہیں لگتے بلکہ یہی کہا جاتا
ہے کہ کسی زمانہ میں اسے پھل لگتا تھا وہ اب ثمر دار درختوں میں رکھے جانے کے قابل نہیں بلکہ
اس قابل ہے کہ آگ کی نذر کیا جائے اور کسی مذہب کا پھل یہی ہے کہ وہ ایسے کامل انسان پیدا
کرے کہ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کامل تعلق رکھنے والے ہوں اور ان کی نفسانی خواہشات مرگئی
ہوں اور اپنے ساتھ ایسے بین نشان رکھتے ہوں کہ ان کا وجود دوسروں کے لئے اس مذہب کی
صداقت کا نشان ہو پس اگر دوسرے مذاہب اس قسم کے آدمی پیدا کرنے سے قاصر ہیں جو اس بات
انوار العلوم جلد ۲
۱۱۳
تحفة الملوك
کے مدعی ہوں کہ ہم اس مذہب پر چل کر خدائے تعالیٰ تک پہنچ گئے ہیں اور اس کے مکالمہ کی نعمت
عظمی سے مستفید ہوئے ہیں اور ہمارا ایمان صرف سنی سنائی باتوں کی بناء پر نہیں بلکہ مشاہدات کی
بناء پر ہے تو وہ بے ثمر درخت ہیں اور ان کا کوئی حق نہیں کہ اپنی صداقت کے مدعی ہوں اگر یہ بات
مان بھی لی جائے کہ کبھی ان میں ثمر لگتا بھی تھا تو اب وہ قابل تعریف نہیں ہو سکتے کیونکہ کسی باغ کا
مالک اس بات پر فخر نہیں کر سکتا کہ اس کے باغ میں پہلے اچھے پھل لگا کرتے تھے گو اب نہیں لگتے۔
جس وقت اسے پھل لگتے تھے اس وقت وہ قابل تعریف تھا اب وہ صرف ایندھن ہے اور باغ
کہلانے کا مستحق نہیں اور چونکہ صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس پر چل کر ہر زمانہ میں
ایسے لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں اس لئے اسلام ہی سچا مذہب ہو سکتا ہے ورنہ اور کوئی مذہب بھی
اپنا یہ کمال دکھائے کہ اس پر عمل کر کے ہر زمانہ میں باکمال انسان پیدا ہوں پس یہ اسلام کی ایک
خصوصیت ہے اور خدائے تعالیٰ کا آنحضرت اللہ سے وعدہ ہے کہ کم سے کم ہر صدی کے سر پر
تو ایک انسان ضرور بھیجا جایا کرے گا جو تجدید دین کرے گا اب اگر ہم کسی زمانہ میں یہ خیال کرلیں
کہ اسلام سے بھی یہ خوبی جاتی رہی ہے اور اب آئندہ اس میں کامل انسان پیدا ہونے بند ہو گئے
ہیں تو یہ ایک ظلم ہو گا جس کی کوئی انتہاء نہیں کیونکہ اس کے معنے دوسرے الفاظ میں یہ ہونگے کہ
اللہ تعالی نعوذ باللہ وعدہ خلاف ہے کہ اس نے ایک وعدہ خاتم النبین سے کیا تھا مگر کچھ مدت کے بعد
اسے پورا کرنا چھوڑ دیا۔ یا اس سے یہ نتیجہ نکلے گا کہ نعوذ باللہ آنحضرت ا نے غلط بیانی کی یا یہ
کہ اسلام بھی اب مردہ مذاہب میں شامل ہو گیا ہے اور اب اس میں وہ قوت قدسیہ نہیں رہی جس
کی وجہ سے اسے دوسرے مذاہب پر فضیلت تھی مگر یہ سب خیالات باطل ہیں نہ تو اللہ تعالٰی وعدہ
خلافی کر سکتا ہے نہ آنحضرت ا غلط بیانی کر سکتے ہیں نہ اسلام کبھی مردہ مذاہب میں شامل ہو
سکتا ہے کیونکہ یہ بنی نوع انسان کے لئے آخری مذہب ہے اور اس کے بعد اور کوئی مذہب نہیں
پس اگر یہ بھی مر جائے تو دنیا کی ہدایت کا کوئی سامان نہیں رہتا کیونکہ اسلام کے بعد کوئی اور نیا مذہب
نہیں آسکتا اس وجہ سے کہ شریعت کامل ہو چکی ہے اور کامل شریعت کے بعد اور کسی شریعت کی
ضرورت نہیں پس یہ سب خیالات باطل ہیں اسلام زندہ مذہب ہے اور قیامت تک اپنی معجزانہ
قدرتوں کو ظاہر کرتا رہے گا۔ اسی ایک مذہب سے روحانی زندگی مل سکتی ہے اور اس کے سوا کوئی
اور دروازہ نہیں جس میں سے ہو کر انسان خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکے ۔
جب یہ ثابت ہو گیا کہ اسلام ایک زندہ مذہب ہے اور اسلام میں ہر صدی کے سر پر ایک مجدد
انوار العلوم جلد ۲
۱۱۴
تحفة الملوك
کا آنا ضروری ہے اور قرآن کریم میں بھی اللہ تعالی کا یہ وعدہ ہے اور یہ زمانہ بھی ایک ایسے انسان کا
محتاج ہے جو اس کے مفاسد کو دور کرنے اور اسلام کو پھر قائم کرے اور اس کے دشمنوں کا مقابلہ
کرے اور اندرونی اور بیرونی خرابیوں کی اصلاح کرے۔ تو اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ مجدد
کہاں ہے؟ جو اس صدی کے سر پر خدائے تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہوا ہے اس سوال کے
جواب میں میں جناب کو بشارت دیتا ہوں کہ اللہ تعالٰی کی رحمت نے ہمیں بھی اس سے محروم نہیں
رکھا اور اپنے فضل سے اس صدی کے سر پر بھی ایک عظیم الشان انسان مبعوث کیا ہے جو اپنی شان
میں پہلے تمام مجد دین سے اعلیٰ اور ارفع ہے اور ان کا نام مرزاغلام احمد صاحب قادیانی ہے جن کو
اللہ تعالی نے مسیح موعود اور مہدی مسعود کا درجہ عطا فرما کر دنیا میں بھیجا اور وہ اپنا کام کر کے اپنے
وقت پر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اور انہیں کے دعوی کے متعلق مجھے اشارہ ہوا ہے کہ میں
جناب کو واقفیت بہم پہنچاؤں۔
جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں اس وقت اسلام کی حالت ایسی کمزور ہے کہ اس سے پہلے
کبھی ایسی نہیں ہوئی اور اس قدر بیرونی اور اندرونی دشمن پیدا ہو گئے ہیں کہ ان کے حملوں کا دفعیہ
بجز تائید الہی نہیں ہو سکتا اور اگر ان مفاسد کے دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی
سامان نہ کیا جاتا تو اسلام کا انجام سوائے تباہی کے اور کچھ نہ ہوتا کیونکہ اب انسانی تدابیر سے کچھ
نہیں ہو سکتا۔ وجہ یہ کہ طبیب اور مریض سب بیمار ہیں اور علماء و صوفیاء و امراء و عوام سب کے
سب غافل اور دین سے بے بہرہ ہو رہے ہیں اور بدیوں کا سیلاب ایسے زور سے انڈا چلا آرہا ہے کہ
اس کے روکنے کی کسی انسان کو طاقت نہیں ۔ بلکہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس قدر دین سے بے پرواہی
اس وقت ہے اس کی نظیر دنیا میں اس سے پہلے کبھی نہیں ملتی اور اس کا بڑا سبب یہی ہے کہ دنیاوی
ترقیات جو اس زمانہ میں ہوتی ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئیں اور جس قدر ترغیب و تحریص زیادہ ہوتی
ہے اس قدر انسان گناہ میں زیادہ مبتلاء ہوتا ہے۔ پس دنیاوی عیش و آرام کے سامان اور دنیاوی
علوم کی ترقی ایسے انتہائی نقطہ کو پہنچ گئی ہے کہ اس سے پہلے کبھی اسے یہ درجہ حاصل نہیں ہوا۔ اسی
لئے اس زمانہ میں گناہوں کی جو کثرت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی اور اس زمانہ میں شیطان کا
حملہ پہلے زمانوں کے حملوں سے بہت زیادہ سخت ہے کیونکہ پہلے زمانوں میں گناہوں کی کثرت عام
طور سے جہالت کے طریقوں سے ہوتی تھی اور اب بدیوں اور بدکاریوں کے خیالات کو علوم کا
رنگ دیگر زیادہ مضبوط طور پر لوگوں کے دلوں میں گاڑا گیا ہے اور علوم کی ترقی نے انسان کو اس
انوار العلوم جلد ؟
۱۱۵
تحفة الملوك
وہم میں مبتلاء کر دیا ہے کہ میں جو کچھ چاہوں کر سکتا ہوں اب تک میرا وہم ہی تھا کہ کوئی زبر دست
ہستی دنیا کی نگران ہے ورنہ یہ سب کارخانہ چند قوانین نیچر کے ماتحت چل رہا ہے اور میرے ہاتھ
میں ان قوانین میں سے بہت سے قواعد کی کنجیاں تو آگئی ہیں اور باقی میں تھوڑی سی کوشش سے
حاصل کر لونگا اور اپنے تمام کام خود کر لونگا پس یہ حربہ پہلے حربوں سے زیادہ تیز ہے اور اس زمانہ
کے فتنہ کے دور کرنے کے لئے ایک نہایت ہی مقرب بارگاہ الہی کی ضرورت ہے جو اپنی قوت قدسیہ
سے اس فتنہ کو دور کرے اور اللہ تعالیٰ کی طاقتوں اور قدرتوں کے زندہ ثبوت دے تاکہ جو لوگ
دنیا کے عشق میں مبتلاء ہیں ان کے دل اس محبت سے سرد ہو کر اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہو سکیں۔
موجودہ فتنہ کی عظمت بظاہر تو نہایت مایوس کن ہے لیکن جب ہم قرآن کریم اور احادیث میں
اس فتنہ کی خبر تیرہ سو سال پہلے سے لکھی ہوئی دیکھتے ہیں تو دل مضبوط ہو جاتے ہیں اور یقین آجاتا
ہے کہ جس انسان نے تیرہ سو سال پہلے اس فتنہ کی خبر دی تھی اور وہ حرف بحرف پوری ہوئی ۔ ضرور
ہے کہ اس نے جو علاج بتایا ہے وہ بھی ضرور تیر بہدف ہوگا اور جس خدا نے آج تک اسلام کو اس
کے دشمنوں کے حملے سے بچایا ہے اب بھی بچائے گا وہ علاج کیا ہے ؟ وہ ایک ایسے انسان کی بعثت
، جو حضرت مسیح کے رنگ میں رنگین ہو کر اس دنیا کو مسیحی فتنہ سے بچائے گا اور مہدی کا درجہ پا
کر مسلمانوں کی اندرونی اصلاح کرے گا اور ان کے امراض کو دور کرے گا اور اس کے مسیحی نفس
سے لوگ شفاء پائیں گے کیونکہ وہ آنحضرت ا کی اتباع کرتے کرتے آپ کا کامل مظہر ہو
جائے گا حتی کہ اس کا کام آنحضرت ہی کا کام ہو گا اور اس میں اور آنحضرت ﷺ میں کوئی روئی
نہ ہوگی جیسا کہ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دُوا خَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُو بِهِمْ یعنی
آنحضرت ا دو دفعہ دنیا کی ہدایت فرمائیں گے ایک دفعہ تو اپنے زمانہ میں جو صحابہ کرام کا
زمانہ تھا اور ایک وفعہ آخری زمانہ میں ایک ایسی جماعت کو ہدایت فرمائیں گے جو صحابہ سے فاصلہ
پر ہو گی۔ اب یہ تو ظاہر ہے کہ آنحضرت ا فوت ہو چکے ہیں آپ تو دوبارہ دنیا میں تشریف
نہیں لا سکتے اس کا یہی مطلب ہے کہ آپ کے رنگ میں رنگین ہو کر آپ کی کامل اتباع اور
فرمانبرداری کر کے ایک شخص اس زمانہ میں اسلام کی درستی اور تجدید کرے گا اس لئے اس کی
اصلاح اور اس کا کام آنحضرت ﷺ کی ہی اصلاح اور آپ کا ہی کام ہو گا کیونکہ وہ آپ کی محبت
سے ایسا سر شار ہو گا کہ اس کا اپنا وجو د بالکل آپ کے وجود میں فنا ہو جائیگا اور دونوں کا تعلق ایسا ہی
ہو گا جیسا کہ کسی شاعر نے بیان کیا ہے
ہے جو
انوار العلوم جلد ۲
114
تحفة الملوك
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تا کس نه گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
اور اسی تعلق کی طرف اشارہ ہے اس حدیث میں جس میں آنحضرت ا نے فرمایا ہے کہ
مسیح موعود میری قبر میں دفن کیا جائے گا کیونکہ یہ تو نا ممکن ہے کہ آنحضرت ﷺ کی قبر کبھی
کھودی جائے اور اس میں مسیح کو دفن کیا جائے یہ تو ایسی ہنک ہے کہ جسے کوئی مسلمان برداشت
نہیں کر سکتا اور جب تک کسی بچے مسلمان کی جان میں جان ہے وہ اس امر کو کبھی پسند نہیں کرے گا
کہ اس کی آنکھوں کے سامنے آنحضرت ﷺ کی قبر کو کھودا جائے ۔ پس یہ امر تو خیال میں بھی
نہیں آسکتا کہ آنحضرت ا کی قبر کھود کر مسیح کو دفن کیا جائیگا بلکہ اس حدیث کا یہی مطلب ہے
کہ مسیح موعود آپ کے رنگ میں ایسار نگین ہو گا کہ اسے آپ کے ساتھ ہی رکھا جائے گا اور قبر
اس مقام کا بھی نام ہے جہاں مرنے کے بعد ارواح انسانی رکھی جاتی ہیں جیسے کہ قرآن کریم میں آتا
ہے ثُمَّ أَمَاتَهُ فَا قبر : ( مبس: (۲۲) اور اگر معروف قبر اس آیت میں مراد لی جائے تو کسی طرح
درست نہیں ہو سکتا کیونکہ کروڑوں آدمی بجائے دفن ہونے کے جلائے جاتے ہیں پس اقبر سے
یہی مراد ہے کہ اس مقام میں اسے رکھتا ہے جہاں مرنے کے بعد ارواح کو رکھا جاتا ہے اور یہی وہ قبر
ہوتی ہے جو مومن و کافر کے لئے کشادہ ہو جاتی ہے یا تنگ ہو جاتی ہے۔ پس احادیث سے یہ امر
ثابت ہے کہ مسیح موعود آنحضرت ا کا کامل متبع ہو کر آپ کے رنگ میں ہی رنگین ہو جائیگا
اور اس وقت کے فتن کے مٹانے کے لئے کسی ایسے ہی وجود کی ضرورت ہے جو آنحضرت الی
کا کامل بروز ہو ورنہ یہ فتنہ کسی معمولی انسان سے نہیں مٹ سکتا۔ جس عظمت کا کام ہو اسی عظمت کا
آدمی اس کے پورا کرنے کے لئے مقرر کیا جاتا ہے پس اس زمانہ میں ایک عظیم الشان وجود کی
ضرورت ہے جو اس فتنہ کو دور کرے کیونکہ اسلام کا اس وقت صرف نام رہ گیا ہے ورنہ ایمان
مفقود ہے اور قرآن کریم کے لفظ محفوظ ہیں مگر معانی کے مستور ہو جانے کا سخت خطرہ درپیش ہے
اور اس وقت اسلام کی وہی حالت ہو رہی ہے جو ابتدائے اسلام میں تھی کیونکہ گو اس وقت
مسلمان موجود ہیں لیکن جس طرح آنحضرت کے ابتدائے ایام میں اسلام صرف چند اشخاص تک
محدود تھا اسی طرح اب حقیقت اسلام دنیا سے مفقود ہے اور صرف چند کس تک محدود ہے پس اس
زمانہ کی اصلاح بالکل اس کام سے مشابہ ہے جو آنحضرت ﷺ نے کیا اور سورہ جمعہ سے بھی
ثابت ہے کہ آنحضرت ا ایک دفعہ پھر دنیا کی ہدایت فرمائیں گے جس کے معنے یہ ہیں کہ کہ
انوار العلوم جلد ۲
114
تحفة الملوك
آپ کے رنگ میں رنگین ہو کر کوئی شخص اصلاح عالم کریگا۔ ادھر جب احادیث پر نظر کرتے ہیں تو
ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت ا کا کامل مظهر مسیح موعود ہو گا کیونکہ اس کی نسبت آیا ہے کہ وہ
آپ کی قبر میں داخل ہو گا پس ان سب باتوں کو ملا کر صاف ظاہر ہے کہ یہ زمانہ مسیح موعود کے لئے
مخصوص ہے اور اس صدی کا مجدد مسیح موعود ہی ہونا چاہئے جس کی نسبت حدیث میں آتا ہے کہ لا
مَهْدِي إِلَّا عِيسَی (سنن ابن ماجه باب شدة الزمان) یعنی جس وقت مسیح آئیں گے تو وہی مہدی ہونگے
ان کے علاوہ کوئی اور مہدی نہ ہو گا۔
پس یہ زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ہے اور تیرھویں صدی کو گزرے تمیں سال ہو چکے ہیں اس
وقت کسی مجدد کا ظاہر نہ ہونا بلکہ مسیح موعود کا نازل نہ ہونا اسلام کے لئے سخت تباہی کا موجب ہے
اور اگر یہ بات فرض کر لی جائے کہ اس صدی کے سر پر کوئی مجدد نہیں آیا تو دشمنان اسلام کے لئے
اسلام پر ہنسی کرنے کا ایک نادر موقعہ بہم پہنچتا ہے کیونکہ اس وقت علوم جدیدہ کی کثرت کی وجہ سے
لوگوں کے خیالات دہریت کی طرف مائل ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اس زمانہ میں علوم کی اشاعت کی
وجہ سے الہام وغیرہ کا دعوٹی کامیاب نہیں ہو سکتا اور ان دعاوی کے ساتھ آجکل کوئی شخص دنیا میں
غالب نہیں آسکتا پس اس صدی کا ایسے شخص سے خالی جانا گو یا دشمن دین کے لئے ایک بڑی خوشی کا
مقام ہو گا کیونکہ ان کے دعوے کا ثبوت بھی مل جائے گا کہ دیکھو ہم نہ کہتے تھے کہ الہام اور تعلق
باللہ سب ڈھکو ملا ہے اور آج سے پہلے جو لوگ قرب الہی کے دعوے کر کے اپنے پیرو پیدا کر لیتے
رہے ہیں تو یہ جہالت کی وجہ سے تھاور نہ اسلام کا یہ دعویٰ اس صدی کے متعلق کیوں پورا نہ ہوا کہ
ہر صدی کے سر پر مجدد کا آنا ضروری ہے اگر ایسا ہوتا چلا آیا ہے تو اس صدی کے سر پر کیوں کوئی
مجدد نہیں آیا معلوم ہوا کہ چونکہ اس وقت علوم کی اشاعت کی وجہ سے کوئی شخص اس دعوے میں
کامیاب نہیں ہو سکتا اس لئے کسی کو جرات نہیں ہوئی غرض کہ اگر یہ صدی مجدد سے خالی جائے تو
نہ صرف اللہ تعالٰی پر وعدہ خلافی کا الزام آتا ہے بلکہ مسلمانوں کی رہی سہی طاقت بھی زائل ہوتی
ہے کیونکہ دشمنوں کے ہاتھ میں ایک ایسا حربہ آجاتا ہے کہ جس سے محفوظ رہنے کا کوئی طریق نظر
نہیں آتا اس زمانہ کا حال تو ایسا ہے کہ آج تک اگر کوئی مجدد نہ بھی ہوا ہوتا اور کوئی وعدہ بھی نہ
ہو تا تب بھی اس زمانہ میں ضرور کوئی مصلح آنا چاہئے تھا تاکہ مخالفین اسلام کو دلائل نیرہ سے
لاجواب کرے چہ جائیکہ مجددین کا سلسلہ چلتے چلتے اس زمانہ میں آکر رک جائے۔
مگر جیسا کہ میں پہلے بتا آیا ہوں اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کو بھی مجدد سے خالی نہیں جانے دیا اور