تحفة الملوک

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۲
۱۱۸
تحفة الملوك
جیسا کہ آنحضرت ا سے وعدہ تھا اور زمانہ کا مطالبہ تھا اس شخص کو بھیج دیا جو اس زمانہ کے
فتنہ کو دور کرنے کے قابل تھا اور اس کے وجود سے اسلام کی کھوئی ہوئی عظمت کو پھر قائم کر دیا اور
دشمنان اسلام کو سخت رسو او ذلیل کیا۔ اور یہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ یہ زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ہے
چنانچہ علاوہ ضروریات زمانہ کے جس قدر علامات مسیح موعود کے نزول کے لئے بیان کی گئی ہیں وہ
سب پوری ہو چکی ہیں اور اس بات پر شاہد ہیں کہ یہ زمانہ مسیح موعود اور مہدی مسعود کا زمانہ ہے
مثلاً آنحضرت ا نے مہدی معہود کے لئے ایک زبر دست علامت یہ بیان فرمائی تھی کہ اس
کے زمانہ میں چاند کی پہلی اور سورج کی درمیانی شب کو رمضان کے مہینہ میں خسوف کسوف ہو گا
اور آپ نے اس علامت کی نسبت یہاں تک فرمایا کہ فرمایا کہ ایسا واقعہ پیدائش عالم سے اب سے اب تک نہیں ہوا
حدیث کے اصل الفاظ یہ ہیں ا یہ ہیں إِنَّ لِعَهْدِيْنَا آيَتَيْنِ لَمْ تَكُوْنَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
يَنْخَسِفُ الْقَمَرُ لَا قَلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ وَتَنكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ (سنن دار قطني
باب صفة صلوة الخسوف والكسوف و هیئتهما پس یہ ایک زبردست علامت ہے جس پر شیعہ اور
سنی دونوں اقوام کا اتفاق ہے اور اسے پورے ہوئے آج قریباً میں سال ہو گئے ہیں بعض لوگ اس
پیشگوئی پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جس واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس میں تو رمضان کی
تیرھویں کو چاند گرہن اور اٹھائیسویں کو سورج گہن ہوا تھا مگر حدیث میں پہلی اور نصف کا ذکر ہے
اس کے متعلق بھی میں جناب کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ اعتراض ان لوگوں
کے قلتِ تدبر کا نتیجہ ہے کیونکہ اس حدیث میں خسوف قمر کا ذکر ہے اور قمر عربی زبان میں اس چاند
کو کہتے ہیں جو تیسری رات سے اوپر کا ہو ۔ پہلی تاریخ کے چاند کو عربی میں ہلال کہتے ہیں نہ کہ قمر اور
قمر کی یہ خصوصیت لسان العرب وغیرہ لغت کی بڑی کتابوں کے علاوہ چھوٹی چھوٹی کتب لغت میں بھی
موجود ہے چنانچہ منجد میں بھی قمر کے یہ معنے لکھے ہیں الْقَمَرُ كَوْ كَبُ يَسْتَمِتُ نُورُ كَبُ يَسْتَمِتُ نُورُهُ مِنَ الشَّمْسِ
فَيَنْعَكِسُ عَلَى الْأَرْضِ فَيَرْفَعَ ظُلْمَةَ اللَّيْلِ وَهُوَ قَمَرُ بَعْدَ ثَلَاثِ لِيَالٍ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ
وَأَمَّا قَبْلَ ذَلِكَ فَهُوَ هِلَال مگر افسوس ہے کہ اس وقت مسلمانوں سے عربی زبان کا علم بالکل اٹھ
گیا ہے اور جہالت ان پر غالب ہو گئی ہے غرض کہ اس حدیث کے یہ معنے کرنے کہ چاند کو پہلی =
رات اور سورج کو پندرھویں تاریخ گہن لگے گا عربی زبان اور سنت اللہ کے خلاف ہیں کیونکہ سنت
اللہ بھی یہی ہے کہ چاند کو ہمیشہ تیرھویں چودھویں پندرھویں کو اور سورج کو ستائیسویں
اٹھائیسویں اور انتیسویں کو گہن لگا کرتا ہے۔ اور پہلی رات سے مراد تیرھویں (۱۳) رات ہے۔ جو

انوار العلوم جلد ۲
119
تحفة الملوك
ان راتوں میں سے پہلی ہے جن میں چاند کو گہن لگتا ہے اور درمیانے دن سے مراد اٹھا ئیسویں
تاریخ ہے جو ان تاریخوں میں سے درمیانی تاریخ ہے جن میں سورج کو گہن لگتا ہے ۔ اور ان
تاریخوں میں چاند اور سورج کو گہن لگ چکا ہے جس سے ثابت ہے کہ یہی وہ زمانہ ہے جس میں اس
مہدی کا ظہور ہو گا جس نے مسیح بھی کہلاتا ہے۔
اسی طرح اس زمانہ کی ایک یہ علامت آنحضرت ا نے بیان فرمائی ہے کہ لیتر کن
القِلَا صُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا (مسلم کتاب الایمان باب بیان نزول عیسی ابن مریم یعنی اونٹ چھوڑ دیئے
جائیں گے اور کوئی ان پر سوار نہ ہو گا اور قرآن شریف میں بھی ہے کہ وإِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ
(التکویر : ۵) یعنی دس ماہ کی گابھن اونٹنی کی بھی قدر نہ رہے گی اور وہ کھلی چھوڑ دی جائے گی چنانچہ
اس زمانہ میں ریل کی سواری کی وجہ سے ان جانوروں کی وہ ضرورت نہیں رہی جو پہلے تھی اور اب
تو مدینہ منورہ تک ریل پہنچ چکی ہے اور مکہ مکرمہ تک لے جانے کی تجویز ہو رہی ہے پس اس
A
علامت نے بھی اپنے وقت پر پورا ہو کر مسیح موعود کے زمانہ کی گواہی دیدی ہے اسی طرح اخبارات
اور کتب کی اشاعت اور اریگیشن کی ترقی کی خبر دی گئی تھی جیسے کہ فرمایا وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
(التکویر ) اور وإِذَا الْبِحَارُ سُجِرَتْ (التکویر (۷) اور آجکل مطابع کی ایجاد سے صحف و اخبار کی جو
کثرت ہے اور ریلیوں کی وجہ سے ان کی جس قدر اشاعت ہے وہ محتاج تصدیق نہیں پھر دریاؤں
کے پانی کاٹ کاٹ کر جس طرح نہریں نکالی گئی ہیں اور جس طرح دریاؤں کے پانیوں کو سکھا دیا گیا
ہے وہ بھی ایک بین امر ہے جس کے لئے کسی مزید شہادت کی ضرورت نہیں اسی طرح اور بہت سی
علامات ہیں جو مسیح موعود کے زمانہ اور قرب قیامت کے لئے نشان قرار دی گئی ہیں اور وہ پوری ہو
چکی ہیں پس قرآن کریم اور احادیث کی شہادت سے صاف ثابت ہے کہ یہ زمانہ مسیح موعود کا زمانہ
ہی ہے بلکہ بتیس (۳۲) سال سے وہ زمانہ شروع ہے کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ ہر صدی کے
سر پر مجدد آنا چاہئے اور اب تو تیرھویں صدی ختم ہو کر چودھویں صدی سے بھی تیسرا حصہ گزر چکا
ہے۔
پس جبکہ یہ زمانہ مسیح موعود کا ہے اور اس کی بعثت کا زمانہ ہے بھی صدی کا سر تو حضرت مرزا
غلام احمد صاحب قادیانی کا دعوی قبول نہ کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی عذر نہیں رہتا کیونکہ آ۔ آپ
کے سوا اس وقت دنیا کے پردہ پر کسی انسان نے مسیح موعود ہونے کا دعوی نہیں کیا اور نہ نہ ہی کوئی
مجددیت کا مدعی ہے اب دوہی صورتیں ہیں یا تو مرزا صاحب کا دعوی سچا تسلیم کیا جائے یا اسلام کی

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۰
تحفة الملوك
اس عظیم الشان پیشگوئی کو باوجود علامات کے پورا ہونے کے غلط قرار دیکر اسلام کا انکار کیا جائے
(نعوذ باللہ من ذلک) اور دشمنان اسلام کا حق ہے کہ وہ ہم سے مطالبہ کریں کہ کہ اس اس و صدی کا مجدد
کونسا ہے اسے ہمارے سامنے پیش کرو کیونکہ تمہارے ساتھ وعدہ ہے کہ ہر صدی کے سر پر مجدد
آئیں گے اسی طرح وہ مسیح موعود کی بعثت کا بھی سوال کر سکتے ہیں کہ جو زمانہ بتایا گیا تھا اسے تو بہتیں
(۳۲) سال گزر چکے ہیں پھر وہ اب تک کیوں نہیں آیا۔ جب کوئی شخص ایسا مدعی نہیں کھڑا ہوا
تو اسلام کی صداقت میں شبہ لازم آتا ہے۔ اسی طرح دشمنوں کا اعتراض ہو سکتا ہے کہ تم تو اسلام کو
خدا تعالی کا برگزیدہ اور پسندیدہ مذہب کہتے ہو ۔ اگر تمہارا دعوی سچا ہو تا تو اب جبکہ اسلام پر ایسا
خطرناک وقت آیا ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہیں آیا اور نہ اس سے بدتر اور کوئی حالت ہے کہ وہ
اسلام پر آسکتی ہے اندرونی اور بیرونی دشمنوں نے اس کی حقیقت کو ایسا مسخ کر دیا ہے کہ اصل
اسلام کا کوئی پتہ ہی نہیں ملتا تو ضرور تھا کہ اس وقت اللہ تعالی کوئی شخص ایسا کھڑا کر تا جو اسلام کو پھر
اپنی اصلی شان و شوکت پر لاتا اور اس کی جڑھوں کو مضبوط کرتا کو مضبوط کرتا لیکن جبکہ خدا تعالیٰ نے اسلام نے اسلام کی
کوئی خبر نہیں لی اور اسے چھوڑ دیا ہے کہ وہ ذلیل ہو اور ہر طرح اسے کچلا جائے تو معلوم ہوا کہ وہ
خدا تعالی کا مذہب نہیں اس اعتراض کا جواب وہ لوگ کچھ بھی نہیں دے سکتے جو اس صدی کے سر
پر کسی مجدد کے قائل نہیں یا جو مسیح موعود کے ظہور کی علامات کو دیکھتے ہوئے پھر کسی مسیح کے ماننے
کے لئے تیار نہیں مگر اللہ تعالی کے فضل سے احمدی جماعت اس اعتراض کو فور ارد کر سکتی ہے اور
کہہ سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ صدی بھی مجدد سے خالی نہیں گئی اور اس زمانہ میں
معمولی مجدد نہیں بلکہ مسیح موعود کو بھیج کر اللہ تعالی نے اسلام کو مضبوط کر دیا ہے اور اس کے ذریعہ
سے اسلام کی عظمت کو قائم کیا ہے اور اسلام کو مصائب میں نہیں چھوڑا بلکہ ایسی دستگیری فرمائی ہے
که دشمنوں کے گھروں میں ماتم پڑ گیا ہے۔
میں جناب کے سامنے اس وقت تک اس بات کا ثبوت پیش کر چکا ہوں کہ اسلام کی حالت ایک
مصلح کی طالب ہے اور اب مسلمانوں کی درستی اسی صورت میں ہے کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہی کھڑا کیا جائے جو اپنی قوت قدسیہ سے اصلاح کرے اور یہ کہ آنحضرت ا سے
بھی یہ وعدہ ہے کہ آخری زمانہ میں مسیح موعود مبعوث ہوں گے اور وہ زمانہ یہی ہے اور یہ کہ مجدد
کی بعثت کا وقت صدی کا سر ہوتا ہے اور وہ گزر چکا ہے اور اس وقت مرزا صاحب قادیانی کے سوا
اور کوئی شخص مدعی مسیحیت اور مہدویت نہیں ہے پس اگر آپ کا دعوئی نہ قبول کیا جائے تو خود

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۱
تحفة الملوک
اسلام کی سچائی سے انکار کرنا پڑتا ہے کیونکہ عین ضرورت کے وقت اس وعدہ کا ایفاء نہیں ہوا جو
تیرہ سو سال پہلے کیا گیا تھا اور جسے اسلام کے قیام کا ایک بہت بڑا نشان قرار دیا گیا تھا۔
اس کے بعد میں دو اور شبہات کا ازالہ کر دینا ضروری سمجھتا ہوں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ
مرزا صاحب مسیح موعود کیونکر ہو سکتے ہیں جبکہ مسیح کی نسبت عام طور پر مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ
وہ زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں اور دوبارہ تشریف لائیں گے اور انہیں کے ذمہ اصلاح مفاسد ہے
دوسرے یہ کہ مسیح موعود کی آمد کی بڑی علامت خروج دجال ہے جب تک و جال نہ نکلے مسیح موعود
کا ظہور کیونکر ہو سکتا ہے۔
پہلے سوال کے جواب میں یہ عرض ہے کہ قرآن شریف یا احادیث صحیحہ میں کہیں بھی اس بات
کا ذکر نہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام جو بنی اسرائیل کے ایک برگزیدہ نبی تھے اب تک زندہ ہیں
اور وہی دوبارہ آئیں گے اصل بات یہ ہے کہ یہ عقیدہ ان مسیحی نو مسلموں کی وجہ سے مسلمانوں
میں پھیل گیا جو ابتدائے اسلام میں بڑی کثرت کے ساتھ مسلمانوں میں داخل ہوئے تھے چونکہ وہ
مسیح علیہ السلام کو خدا کا فرزند مانتے تھے اور وہ عزت ان کے دلوں میں سے فورا نہیں نکل سکتی تھی
اس لئے وہ کچھ ایسے قصے اپنے ساتھ لے آئے جن سے مسیح کی عظمت ظاہر ہو اور مسلمانوں نے
سادہ لوحی سے بجائے ان کی اصلاح کے ان کے خیالات کو اخذ کر لیا اور ایک خطرناک غلطی میں
مبتلاء ہو گئے ورنہ قرآن کریم تو جہاں ذکر کرتا ہے مسیح علیہ السلام کی وفات کا ہی ذکر کرتا ہے بلکہ
اور انبیاء کی وفات پر اللہ تعالٰی نے اس قدر زور نہیں دیا جس قدر مسیح علیہ السلام کی وفات پر زور دیا
ہے اور مختلف پیرایوں میں آپ کی وفات کا ذکر کیا ہے اور اس کی یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالٰی علیم و خبیر
ہے وہ جانتا تھا کہ کسی وقت یہ عقیدہ مسلمانوں کو خراب کرے گا چنانچہ فرمایا ہے یعینی انی
مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ (آل عمران : (۵) اس آیت کے ہوتے ہوئے مسلمانوں کا یہ کہنا کہ
مسیح علیہ السلام آسمان پر تو جا بیٹھے ہیں لیکن ابھی تک مُتَوَفِيكَ کا وعدہ پورا نہیں ہوا جو رافِعُكَ
سے پہلے مذکور ہے ایک ظلم عظیم ہے جس لفظ کو اللہ تعالی پہلے رکھتا ہے کسی کا کیا حق ہے کہ اسے
پیچھے کرے؟ قرآن کریم ایک قانون کی کتاب ہے اور اس کے احکام پر چلنا مسلمانوں کا فرض ہے اگر
اس کے الفاظ کو آگے پیچھے کر کے معنے کرنے شروع کر دیئے جائیں تو جناب اس بات کو اچھی طرح
سمجھ سکتے ہیں کہ کیسا اندھیر پڑ سکتا ہے کوئی دنیا کی حکومت اس بات کو روا نہیں رکھ سکتی کہ اس کے

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۲
تحفة الملوك
کوڈ کے دفعات کو لوگ الٹ پلٹ کر دیں اور اگر کوئی حج ایسی حرکت کرے تو فورا اسے علیحدہ کیا
جائے کیونکہ وہ اس قابل ہی نہیں کہ اسے حج رکھا جا سکے ۔ اور چونکہ جناب کو اللہ تعالی نے حاکم بنایا
ہے اس مسئلہ کو جناب بہت بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ قانون کے الفاظ کو بغیر ہدایت شارع آگے پیچھے
کرنے سے کس قدر خطر ناک نقصانات کا احتمال ہو سکتا ہے پھر خدا تعالیٰ کے کلام کو نہایت دلیری
سے اپنے منشاء کے ماتحت چلانا اور جہاں چاہنا کہہ دینا کہ اس میں تقدیم و تاخیر ہو گئی ہے کس طرح
جائز ہو سکتا ہے ؟ اللہ تعالیٰ سے زیادہ کون شخص فصیح کلام کر سکتا ہے ؟ وہ خود الفاظ کو آگے پیچھے کر
سکتا تھا ضعیف انسان کا اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں دعوی کرنا کہ خدا تعالیٰ نے جس لفظ کو پہلے رکھا ہے
میں اسے پیچھے کروں گا کسی طرح جائز نہیں ہو سکتا۔ ہاں اگر خود قرآن کریم ہی فرما دیتا کہ اس لفظ کو
پہلے رکھو اور اس کو پیچھے تو وہ اور بات تھی یا خود آنحضرت ا ایسا فرما دیتے تب بھی بات تھی
لیکن ہمارا ایسی دلیری کرنا کسی طرح جائز نہیں ہو سکتا اور ایسی حرکت کو اپنے قانون کے متعلق
دنیاوی حکومتیں بھی جائز نہیں قرار دیتیں چہ جائیکہ خدائے علیم و خبیر اپنے کلام میں اس تصرف کو
پسند فرمائے ۔ نعوذ باللہ من ذلک۔
جناب اس بات کو دیکھ سکتے ہیں کہ یہ آیت حضرت مسیح کی وفات کے متعلق کیسی صاف ہے۔
اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ اے عیسیٰ میں تجھے مجھے وفات دونگا اور تیرا درجہ بلند کروں گا۔ اور تجھے پاک
یہ سب
قرار دونگا اور تیرے متبعین کو قیامت تک تیرے منکروں پر غلبہ دو نگا اب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ -
باتیں پوری ہو چکی ہیں۔ حضرت مسیح کا رفع بھی ہو چکا ہے آپ کو قرآن کریم نے ان سب الزامات
سے جو یہود آ۔ ر آپ پر لگاتے تھے پاک بھی قرار دے دیا آپ کے متبعین کو آپ کے منکرین پر غلبہ بھی
مل چکا ہے اب اگر مُتَوَفِّيكَ کا وعدہ پورا ہونا باقی ہے تو اس کا مقام یوم قیامت ہی ہے کیونکہ
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ کا عرصہ قیامت کے دن تک
ممتد ہے پس اگر متوفيك کا وعدہ اس سے پہلے پورا ہونا تھا تو چونکہ غلبہ نصاری بر یہود ہو چکا ہے
آپ ؟ پ فوت بھی ہو چکے ہیں اور اگر بفرض محال تقدیم و ا تقدیم و تاخیر کی وجہ سے اس کے بعد متوفيك کا وعدہ
پورا ہوتا ہے تو یہ وعدہ تو قیامت تک چلا جائیگا اس کے بعد وفات کا یہ مطلب ہے کہ جب سب لوگ
زندہ کئے جائیں گے اس وقت مسیح علیہ السلام کو وفات دی جائیگی اور یہ ہو نہیں سکتا کیونکہ وہ وقت
زندہ کرنے کا ہو گا نہ مارنے کا۔ تو مجبور ا یہ ماننا پڑے گا کہ حضرت مسیح وفات سے بالکل محفوظ رہیں
گے اس سے ایک تو مُتَوَفِّيكَ کی تکذیب ہوتی ہے دوسرے مسیح کو خدا ماننا پڑتا ہے کیونکہ موت

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۳
تحفة الملوك
سے محفوظ تو خدا تعالیٰ کی ذات کے سوا اور کوئی نہیں۔ غرض اس تقدیم و تاخیر سے اس قدر نقائص
لازم آتے ہیں کہ اسلام کا ان سے قلع قمع ہو جاتا ہے اور کونسا مسلمان ہے جو اپنی خوشی سے اسلام
کی تباہی چاہے گا؟۔
اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم میں تقدیم و تاخیر کی اجازت قلت تدبر کی وجہ سے لوگوں نے
دی ہے ورنہ کلام كَلَامُ ا الْمُلُوكِ مُلوكُ الْكَلَامِ اس شہنشاہ کا کلام جسکے سامنے سب دنیا کے بادشاہ
لرزاں و ترسماں ہیں اور ہر وقت اس کے محتاج ہیں ایسے عیوب سے بالکل پاک ہے اور اس نے جو
لفظ جہاں رکھا ہے وہیں درست ہے اس کے آگے پیچھے کرنے کی کسی کو اجازت نہیں اور اگر کوئی
آگے پیچھے کرے تو ضرور نقص لازم آئے گا جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ اگر آیت یعیسی انی
مُتوفِّيكَ میں تقدیم و تاخیر کریں تو مسیح علیہ السلام کی وفات کا کوئی وقت رہتا ہی نہیں کیونکہ باقی
سب وعدے پورے ہو چکے ہیں اور صرف متوفيك کو اگر باقی رکھا جائے تو اِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ
کے بعد اس کی جگہ بنتی ہے جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مسیح کبھی فوت ہی نہ ہونگے پس بہتر یہی ہے کہ
تقدیم و تاخیر کو اللہ تعالی کے کلام میں جائز نہ قرار دیا جائے ورنہ اس ذات باری کی ہتک بھی ہو گی
اور اپنے علم کی بھی کمزوری ثابت ہوتی ہے۔ میں جناب کے سامنے اس وقت ایک دو مثالیں پیش
کرتا ہوں جن میں لوگوں نے تقدیم و تاخیر کا فیصلہ دیا ہے لیکن دراصل ان کی غلطی ہے قرآن کریم
کے لفظ جہاں رکھے گئے ہیں وہیں درست ہیں ان کا ہلانا درست نہیں۔
مثلاً بعض علماء نے لکھا ہے کہ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ (البقرة : ٥)
میں تقدیم و تاخیر ہے کیونکہ پہلے مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ چاہئے جو پہلے نازل ہوا اس کا ذکر پہلے مناسب
تھا اور جو بعد میں نازل ہوا اس کا ذکر بعد میں چاہئے تھا۔ لیکن ایسا کہنے والوں نے صرف ایک ہی
طرف نظر رکھی ہے یعنی نزول کے مدارج کو تو مد نظر رکھا ہے لیکن یہ نہیں دیکھا کہ ترتیب کے لئے
کئی امور کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے مثلاً جب دو شخصوں کا ذکر کیا جائے تو بسا اوقات ان کی عمروں کے لحاظ
سے ان کے ناموں کا ذکر کیا جائے گا لیکن کبھی ان کے قرابت کے لحاظ سے نام لئے جائیں گے اور اگر
کوئی شخص اعتراض کرے تو یہ اس کے قلت تدبر کا نتیجہ ہو گا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک نو عمر حاکم اگر
کسی کے ہاں جائے تو وہ اس کے استقبال اور خاطر و مدارات کی طرف متوجہ ہو گا نہ کہ اس کے
ساتھ کے بڑی بڑی عمروں کے ملازمین کی طرف۔ پس صرف کسی چیز کا زمانہ میں پہلے ہونا اس بات کو
نہیں چاہتا کہ اس کا ذکر پہلے کیا جائے بلکہ بسا اوقات ترتیب دینے میں مراتب کو مد نظر رکھا جاتا ہے

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۴
تحفة الملوك
اور بڑی شان والی اشیاء کا ان سے ادنی مرتبہ والی اشیاء سے پہلے ذکر کیا جاتا ہے۔
مجھے اس بات کے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ ایک مسلمان توریت اور انجیل کو مان کر
قرآن کریم کو نہیں مانتا بلکہ چونکہ وہ قرآن کریم کو مانتا ہے اس لئے توریت اور انجیل کو بھی مانتا ہے
اور اگر قرآن کریم ان کتب کی تصدیق نہ کرتا اور حضرت موسیٰ اور حضرت مسیح علیہ السلام کے
دعاوی کے برحق ہونے کی شہادت نہ دیتا تو ہمارے پاس کوئی ثبوت نہ تھا کہ ہم ان دونوں
برگزیدوں کو خدا کے نبی یقین کرتے پس ایک مسلمان کا ایمان پہلی کتابوں پر اس لئے نہیں کہ اس
نے ان کی صداقت کا امتحان کر لیا ہے بلکہ صرف اس لئے کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ کتب بچی ہیں
اگر قرآن کریم ان کی صداقت کی شہادت نہ دیتا تو بہت سے مسلمان ان کو کتب سماویہ میں داخل
کرنے سے بالکل انکار کر دیتے کیونکہ ان کتابوں میں اس قدر تحریف ہو چکی ہے کہ انہیں پڑھ کر
تعجب ہوتا ہے مثلاً تو ریت کے آ آخر میں موٹی کی نسبت یہ لکھا: یہ لکھا ہوا ہوتا کہ پھر موئی مرگیا اور اب
تک اس کی قبر کا پتہ نہیں ملتا اور اب تک اس جیسا کوئی انسان نہیں پیدا ہوا صاف بتا رہا ہے کہ
حضرت موسی کی وفات کے سالہا سال بعد یہ فقرات لکھے گئے ہیں پھر ہم اسے موسی کا الہام کیونکر
کہہ سکتے ہیں غرض کہ توریت و انجیل کو اگر ہم مانتے ہیں تو صرف اس لئے کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ
یہ کتابیں بھی ابتداء میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی اتری تھیں پس ہمارا ان پر ایمان لانا براہ راست
نہیں بلکہ قرآن کریم کے ذریعہ سے ہے اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا
أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ بالکل درست ہے اور اس میں کوئی تقدیم و تاخیر نہیں۔ یہ آیت اس ترتیب سے
اپنے پورے معانی ادا کر سکتی ہے اگر اُنْزِلَ إِلَيْكَ کو پیچھے کر کے اس کے معنے کریں اور تقدیم و
تاخیر کو تسلیم کریں تو وہ لطیف اشارہ جو اس آیت میں قرآن کریم کے اس احسان کی طرف کیا گیا ہے
جو اس نے کتب سابقہ پر کیا ہے باطل ہو جاتا ہے اور وہ لطافت اس کلام میں رہتی ہی نہیں کیونکہ گو
پہلی کتب نزول کے لحاظ سے پہلے ہیں لیکن مسلمان کا ایمان ان پر قرآن کریم پر ایمان لانے کے بعد
ہوتا ہے مثلاً ایک ہندو جب اسلام لاتا ہے تو کیا انجیل اور توریت کو مان کر پھر قرآن کو مانتا ہے یا پہلے
قرآن کریم کو مان کر اس میں ان کتب کی تصدیق دیکھ کر ان کتب پر ایمان لاتا ہے ؟ صاف ظاہر ہے
کہ وہ پہلے قرآن کریم کو مانتا ہے پھر اس کے اشارہ سے ان کی صداقت کو بھی تسلیم کرتا ہے اور
چونکہ اس آیت میں ذکر بھی ایمان لانے کا ہے اور ایمان کے لحاظ سے ایک مسلمان قرآن کریم کو
مان کر پھر دوسری کتب کو مانتا ہے پس ضروری تھا کہ جس ترتیب سے یہ آیت ہے اس ترتیب سے
AP

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۵
تحفة الملوك
اس کے معنے کئے جائیں اور جن لوگوں نے اس میں تقدیم و تاخیر کو جائز رکھا ہے انہوں نے اس
لطیفہ کو جو ابھی مذکور ہوا ہے نہیں سمجھا۔
اسی طرح سورہ جمعہ میں ایک آیت ہے کہ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهُوا إِنْفَضُّوا إِلَيْهَا
وَتَرَكُوكَ قَائِمًا ، قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهُودَ مِنَ التِّجَارَةِ ، وَاللهُ خَيْرُ الرُّزِقِينَ۔
(الجمعہ : ۱۲) اس آیت سے بھی یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ جو لفظ قرآن کریم میں کسی
ترتیب سے بیان کئے جائیں وہی ترتیب اس سے مراد لی جائے کیونکہ اس آیت میں ایک جگہ تو
تجارت کو لہو سے پہلے بیان کیا ہے اور دوسری جگہ لھو کو تجارت سے پہلے بیان کیا ہے جس سے
معلوم ہوا کہ ترتیب مراد نہیں ہے ورنہ ایک ہی آیت میں یہ دو الفاظ دو طرح کیوں بیان کئے جاتے
؟ اور کیوں ایک دفعہ ایک لفظ کو اور دوسری دفعہ دوسرے لفظ کو پہلے رکھا جاتا ؟ مگر میں جہاں تک
اس آیت پر غور کرتا ہوں مجھے یہ آیت بر خلاف ان لوگوں کے قیاس کے جو اس سے تقدیم و تاخیر
ثابت کرتے ہیں اس بات پر حجت معلوم ہوتی ہے کہ قرآن کریم کا ایک ایک لفظ جہاں رکھا گیا ہے
اسی جگہ مناسب تھا اور دوسری جگہ اس کا رکھنا جائز نہیں اور بجائے ترتیب کلمات کے خلاف
ہونے کے یہ اس کی موید ہے اور وہ اس طرح کہ آیت کریمہ میں دو باتوں کا ذکر فرمایا گیا ہے ایک تو
یہ کہ جب تجارت و لھو کو دیکھتے ہیں تو تجھے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور دوسرے یہ کہ جو کچھ اللہ
تعالیٰ کے پاس ہے وہ لھو و تجارت سے بہتر ہے پہلی صورت میں تو تجارت کو لہو سے پہلے بیان کیا
ہے اور دوسری صورت میں لھو کو تجارت سے پہلے بیان کیا ہے اور جہاں تک میں غور کرتا ہوں مجھے
اس اختلاف میں قرآن کریم کی شان عظیم نظر آتی ہے وہ اس طرح کہ پہلی صورت میں یہ مذکور ہے
کہ لوگ تجارت اور لہو کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں اور رسول اور دین کی طرف کم خیال
کرتے ہیں اب یاد رکھنا چاہئے کہ اس میں یہ بتانا مد نظر ہے کہ انسان دنیاوی فوائد اور اپنے نفس
کے آرام کو دین اور اللہ تعالی کے احکام پر عام طور پر مقدم کر لیتا ہے اب یہ دیکھنا چاہئے کہ دین
سے غافل کر دینے والی جو دو چیزیں بیان کی گئی ہیں یعنی تجارت اور لہو ان میں سے کونسی دین سے
زیادہ غافل کر دینے والی ہے ۔ اس کا پہلے ذکر کرنا حسن کلام کے لئے ضروری ہو گا اور یہ بات ظاہر
ہے کہ تجارت لھو سے زیادہ غافل کرنے والی ہے کیونکہ تجارت میں انسان کو فائدہ بھی حاصل
ہوتا ہے اور لہو میں صرف ایک غفلت ہی غفلت ہوتی ہے ورنہ فائدہ کچھ نہیں پس تجارت زیادہ
موجب ہے دین سے غفلت کی بہ نسبت لھو کے ۔ کہ وہ بھی موجب غفلت تو ہے لیکن تجارت سے

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۶
تحفة المملوک
کم ہے۔ کیونکہ تجارت کی طرف رغبت کرنے کے لئے بعض زبردست محرک بھی ہوتے ہیں مثلاً
اپنے کھانے پینے کا انتظام اور اپنے بیوی بچوں کے معاش کی فکر ۔ اور لہو میں کوئی حقیقی مجبوری
نہیں ہے جو انسان کو دین سے غافل کر دے ۔ لھو کو انسان بغیر کسی نقصان کے خطرہ کے چھوڑ سکتا
ہے لیکن تجارت کو بغیر خطرہ نقصان کے نہیں چھوڑ سکتا۔ پس تجارت کا اختیار کرنا نفع کا موجب اور
لئے ہوتا
اس کا ترک کرنا نقصان کا باعث ہوتا ہے اور لہو کا اختیار کرنا صرف دل کے بہلانے کے لئے
ہے نہ کہ کسی نفع کے لئے اور اس کے چھوڑ دینے سے کوئی نقصان نہیں پس تجارت لہو کی نسبت
لوگوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچنے کی زیادہ محرک ہے اس لئے اس جگہ تجارت کا ذکر لہو سے پہلے
کرنا ہی زیادہ مناسب تھا اور اس کے خلاف مناسب نہ تھا۔
اب یہ سوال ہے کہ پھر اس آیت کے آخر میں یہ جو فرمایا ہے کہ قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ
اللهُوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ تو یہاں کیوں لھو کو تجارت سے پہلے بیان کیا کیوں نہ یہاں بھی وہی ترتیب
مد نظر رکھی تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں وہ بات نہیں بیان کی گئی جو پہلے حصہ آیت میں بیان کی گئی
تھی بلکہ یہاں موضوع کے بدل جانے کی وجہ سے ترتیب میں بھی فرق کرنا ضروری تھا اور اگر
ترتیب میں فرق نہ کیا جا تا تو نقص لازم آتا اور وہ اس لئے کہ یہاں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جو کچھ اللہ
تعالیٰ کے پاس ہے وہ لھو اور تجارت سے بہتر ہے پس یہاں ان دونوں الفاظ کی ترتیب میں یہ نہیں
مد نظر رکھا جائے گا کہ دونو میں سے کونسی شئے زیادہ غفلت کا باعث ہے بلکہ یہاں مد نظر رکھا جائے گا
کہ مَا عِنْدَ اللہ کس چیز سے زیادہ بہتر ہے اگر لہو سے زیادہ بہتر ہے تو لھو کو پہلے رکھا جائے اور
تجارت کو بعد میں۔ اور یہ بات ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ تجارت ایک حد تک اپنے اندر فوائد
بھی رکھتی ہے یعنی اگر آخرت کے لئے سکھ کا موجب نہیں تو کم سے کم اس دنیا کی زندگی کے لئے تو
اس کے ذریعہ سے سامان راحت مہیا کیا جا سکتا ہے پس لھو جو نہ دنیا کے لئے بہتر ہے نہ دین کے لئے
اس موقع پر اسی کو پہلے بیان کرنا ضروری تھا تا کہ کلام کی عظمت قائم رہے اس کی مثال ایسی ہے کہ
جیسے کوئی شخص کہے کہ فلاں شخص من کیا دو من اٹھا سکتا ہے تو اس فقرہ میں من کو دو من سے پہلے
بیان کرنا ضروری ہے اور اگر بر خلاف اسکے یہ کہے کہ فلاں شخص دو من کیا ایک من بھی اٹھا سکتا ہے
تو کلام مہمل ہو جائے گا اسی طرح اس جگہ اگر یوں بیان کیا جاتا کہ جو کچھ اللہ تعالی کے پاس ہے وہ
تجارت سے بہتر ہے بلکہ لھو سے بھی تو کلام کی لطافت میں فرق آجاتا کیونکہ جب فضیلت میں مقابلہ
ہو تو ضرور ہے کہ پہلے ایسی اشیاء پر فضیلت ظاہر کی جائے جو کم درجہ کی ہیں اور اس کے بعد ان پر جو

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۷
تحفة الملوك
درجہ میں زیادہ ہیں اور اگر پہلے بڑے درجہ کی اشیاء پر فضیلت ظاہر کی جائے گی تو انکے بعد چھوٹے
درجہ پر فضیلت کا ظاہر کرنا تحصیل حاصل ہو گا اور وہ حصہ کلام کا لغو اور بے فائدہ ہو گا پس اس
موقعہ پر چونکہ مَا عِنْدَ الله کی فضیلت ظاہر کرنی مقصود تھی ضروری تھا کہ پہلے لہو کو بیان کیا جاتا جو
تجارت سے ادنی درجہ کی چیز ہے ورنہ کلام کی عظمت زائل ہو جاتی غرض کہ اس آیت نے تو ثابت
کر دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلام میں ترتیب کا پور الحاظ رکھا جاتا ہے اور کوئی لفظ اپنی جگہ سے ہلایا
نہیں جاسکتا۔
میرا ان دونوں مثالوں کے بیان سے یہ مطلب ہے کہ قرآن کریم کی کسی آیت کی نسبت اپنے
خیالات کے مطابق معنے کرنے کے لئے اس کے الفاظ میں تقدیم و تاخیر قرار دینی ایک خطرناک راه
ہے اور کسی کا حق نہیں کہ بلا اجازت قرآن کریم اور بغیر تفسیر آنحضرت ا کے ایسی جرات
کرے ورنہ امن اٹھ جائے گا اور جو شخص چاہے گا اپنی خواہش کے مطابق آگے پیچھے لفظ کر کے
معنے کر لیگا میرا دل تو چاہتا تھا کہ میں جناب کو دکھاؤں کہ جس قدر آیات میں تقدیم و تاخیر فرض کرلی
گئی ہے ان میں وہی ترتیب مناسب ہے جو قرآن کریم میں رکھی گئی ہے اور جنہوں نے اس کے
خلاف کہا ہے وہ غلطی پر ہیں لیکن قلت گنجائش مانع ہے اس لئے میں صرف ان دو مثالوں پر ہی اکتفا
کرتا ہوں جن لوگوں کو تقدیم و تاخیر کی طرف توجہ ہوئی ہے اصل میں ان کو ایک دھوکا لگا ہے کہ
انہوں نے ترتیب کے لئے پہلے کچھ قوانین اپنے ذہن میں بنائے ہیں کہ ترتیب الفاظ فلاں فلاں
اصول کی بناء پر ہونی چاہئے لیکن چونکہ انسانی دماغ کمزور ہے وہ بہت سی وجوہات کو ترک کر گئے اگر
وہ بجائے خود وجوہات کی ترتیب بنانے کے اللہ تعالیٰ کے کلام پر غور کرتے کہ اس میں کیسی ترتیب
مد نظر ہے تو ان کو یہ ٹھوکر نہ لگتی آیت اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ الَم میں بھی یہی غلطی لگی ہے
اور اس کا باعث یہی ہے کہ بجائے قرآن کریم کے ماتحت اپنے خیالات کرنے کے قرآن کریم کو
اپنے خیالات کے ماتحت کیا گیا اور یہ عقیدہ جماکر کہ حضرت مسیح زندہ ہیں قرآن کریم پر غور کیا پھر
جہاں مشکل پڑی وہاں تقدیم و تاخیر کے مسئلہ کے پیچھے پناہ لے لی لیکن حق یہی ہے کہ حضرت مسیح علیہ
السلام کا رفع ان کی وفات کے بعد ہوا جیسا کہ کل مؤمنوں اور نبیوں کا ہوتا ہے اور اسی رفع کے
حصول کے لئے مسلمانوں کو دعا سکھائی گئی ہے کہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي
وَارْزُقْنِی وَار فَعْنِی واجبرنی اور احادیث سے مومنوں کا رفع ثابت ہے جیسا کہ حضرت عمرؓ سے سے
روایت ہے کہ يَقُولُ يَقُولُ اللهُ مَنْ تَوَاضَعَ لِى هُكَذَا رَفَعْتُهُ هُكَذَا ۔ - (مسند احمد بن ؟ مد بن جنبل جلد اول صفحه ۴
صفحه (۴۴)

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۸
تحفة الملوك
انحضرت ﷺ کی وفات پر صحابہ کا اجماع بھی اسی مسئلہ پر ہوا ہے کہ کل انبیاء وفات پاگئے
ہیں اور اسکی یہ وجہ ہوئی کہ آپ کی وفات پر حضرت عمرؓ کو خیال پیدا ہو گیا تھا کہ آپ ابھی زندہ ہیں
اور دوبارہ تشریف لائیں گے اور آر آپ کو اپنے اس اعتقاد پر اسقدر یقین تھا کہ آپ اس شخص کی
گردن اڑانے کو تیار تھے جو اسکے خلاف کے لیکن حضرت صدیق جب تشریف لائے اور آپ نے
کل صحابہ کے سامنے یہ آیت پڑھی کہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال
عمران : ۱۴۵) تو حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ میرے پاؤں کانپ گئے اور میں صدمہ کے مارے زمین پر گر
گیا اور صحابہ فرماتے ہیں کہ :
کہ ہمیں یوں معلوم ہوا کہ وا کہ جیسے یہ آیت آج ہی اتری ہے اور ہم اس دن
اس آیت کو بازاروں میں پڑھتے پھرتے تھے پس اگر کوئی نبی ا زندہ زندہ موجود ہو تا تو یہ استدلال درست
نہیں تھا کہ جب جب سب نبی فوت ہو گئے تو آ وت ہو گئے تو آپ کیوں فوت نہ ہو تے حضرت عمرؓ کہہ سکتے تھے کہ آ۔
آپ
کیوں دھوکہ دیتے ہیں حضرت مسیح ابھی زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں وہ زندہ ہیں تو کیوں ہمارے
آنحضرت ا زندہ نہیں رہ سکتے مگر سب صحابہ کا سکوت اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ سب
صحابہ کا یہی مذہب تھا کہ حضرت مسیح فوت ہو گئے ہیں۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ حضرت ابن عباس کا قول نقل فرماتے ہیں کہ مُتَوَ فِيْكَ مُمِيتُكَ
اسی طرح امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کا بھی یہیں مذہب تھا کہ مات عیسی جیسا کہ کتاب مجمع ) کتاب مجمع البحار میں
لکھا ہے باقی ائمہ کا سکوت ظاہر کرتا ہے کہ وہ بھی اس عقیدہ کے مخالف نہ تھے پس وفات مسیح علیہ
السلام کا مسئلہ بالکل صاف ہے اور قرآن کریم اور احادیث اس کی موید ہیں جیسا کہ حدیث میں آتا
ہے کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتباعى (اليواقيت والجواهر مرتبه امام
شعرانی ، صفحہ ۲۰) ہاں حیات مسیح علیہ السلام کا مسئلہ بعد میں مسلمانوں میں رائج ہوا ہے مگر اسکو مان کر
قرآن کریم کی تکذیب لازم آتی ہے۔
کوئی تعجب نہیں کہ اس مسئلہ کے پھیلنے کا باعث الفاظ يَنْزِلُ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ بھی ہوں: جو مسیح
موعود کی نسبت آئے ہیں لیکن يُنزِلُ سے يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ کسی طرح مراد نہیں ہو سکتا نہ قرآن
کریم میں نہ حدیث شریف میں کہیں بھی آسمان سے اترنے کا ذکر نہیں آیا پس ینزلی کے آسمان
سے اترنے کے معنی لینے درست نہیں ہو سکتے يَنْزِلُ کے معنی یبعث کے ہی ہیں اور یہ لفظ مسیح
موعود کی عظمت کے اظہار کے لئے استعمال کیا گیا ہے جیسے کہ دجال کے لئے خروج کا لفظ ہے نزول کا
لفظ ہمارے آنحضرت ا کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے جیسے کہ فرمایا کہ قَدْ انْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۹
تحفة الملوك
ذِكْرًا وَرَسُولاً يَتْلُوا عَلَيْكُمُ ايَتِ اللهِ مُبَيِّنَتِ لِيُخْرِجَا جَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ ، وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يَدْ خِلْهُ جَنَّتِ تَجْرِي مِنَ
تَحْتِهَا الأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ، قَدْ اَحْسَنَ اللهُ لَهُ رِزْقًا (الطلاق: ۱-۱۲) اسی طرح قرآن کریم
میں خلق کے معنوں میں بھی نزول کا لفظ آتا ہے جیسا کہ فرمایا وَ انْزَلْنَا الْحَدِيدَ (الحدید : ۳۶) یا یہ کہ
يبَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سُوا تِكُمْ وَرِيْشًا (الاعراف: ۲۷) پس لفظ نزول سے
یہ ثابت نہیں ہو سکتا کہ حضرت مسیح علیہ السلام زندہ ہیں اور آسمان سے نازل ہونگے کیونکہ آسمان
کا لفظ احادیث میں اس جگہ استعمال نہیں کیا گیا۔
"
اب میں دوسرے شبہ کا ازالہ بھی کر دینا مناسب خیال کرتا ہوں کہ چونکہ ابھی تک دجال ظاہر
نہیں ہوا اس لئے مسیح بھی نہیں آسکتا اس کے جواب میں میں یہ عرض کرونگا کہ دجال ظاہر ہو چکا
ہے لیکن لوگوں نے اسے پہچانا نہیں دجال کے معنے قاموس میں لکھے ہیں کہ فِرْقَةً عَظِيمَةٌ تَحْمِلُ
المَتَاعَ التِّجَارَةِ رجال ایک بڑی جماعت کو کہتے ہیں کہ جو اموال تجارت کو دنیا میں لئے پھریں پھر
دجال کے معنے ہیں ملمع ساز کے ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت کوئی ایسی قوم بھی ہے یا نہیں جس کی
تجارت سب دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور جو نہایت ملمع ساز ہے۔ تو ہماری نظر فوراً یورپین تاجروں
اور پادریوں کی طرف پھر جاتی ہے جو مسیح کی خدائی کو عجیب رنگ آمیزی کے ساتھ دنیا کے سامنے
پیش کرتے ہیں اور اسوقت جس قدر عظیم فتنہ پادریوں کا ہوا ہے اس کی نظیر کبھی نہیں ملتی چونکہ وہ
اس کثرت سے دنیا میں پھیل گئے ہیں کہ ہر علاقہ میں ان کے آدمی موجود ہیں جو لوگوں کو صراط
مستقیم سے پھیر کر اور اور راہوں پر چلانا چاہتے ہیں اور ان کے فتنہ کا مقابلہ مسلمانوں کی طاقت سے
باہر ہے آنحضرت ا نے بھی دجال سے مراد اشاعت مسیحیت ہی لی ہے کیونکہ آپ نے فرمایا
ہے کہ جو شخص دجال کے فتنہ سے محفوظ رہنا چاہے وہ سورہ کہف کی دس اول کی آیتیں اور دس
آخر کی آیتیں پڑھے اور ان دونوں مقامات میں مسیحیوں کا ذکر ہے اور خدا کا بیٹا ماننے پر ناراضگی
ظاہر کی گئی ہے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دجال سے مراد آنحضرت ا کے نزدیک بھی
سیحی فتنہ ہی ہے جن کے پادری اور دعاۃ دنیا کے ہر حصہ میں پھر کر ایک خدا کی بجائے تین خداؤں
کی طرف لوگوں کو بلاتے ہیں ورنہ آپ لال دجالی فتنہ سے بچنے کے لئے وہ آیات تلاوت
کرنے کا حکم نہ فرماتے جن میں مسیحی مذہب کا رد ہے ۔
اب جناب کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ دجال آگیا ہے اور یہ کہ دجالی فتنہ سے مراد پادریوں کا فتنہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی