برکاتِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲
۱۷۸
برکات خلافت
صاحب انعام فرماتے تھے تو وہ الہام کیونکر پورا ہو تا خصوصا وہ شخص کہ جس کو مخاطب کر کے آپ
نے اپنا یہ الہام سنایا۔
(۵) ایک ۱۳
۱۳ار مارچ ۱۹۰۷ ء کا الہام ہے ۱۳ مارچ کو ہی حضرت خلیفۃ المسیح الاول فوت ہوئے۔
۱۳ مارچ کو ہی لاہور سے ٹریکٹ شائع ہوا۔ اگر یہ ٹریکٹ شائع نہ ہو تا تو یہ الہام کہ ”لاہور میں ایک
بے شرم ہے " کس طرح پورا ہوتا۔ (تذکرہ: صفحہ ۷۰۴ ایڈیشن چهارم)
(1) کہتے ہیں۔ پہلے ہمیں نیک کہا جاتا تھا اب کیوں برا بھلا کہا جاتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ انسان کی
حالت بدلتی رہتی ہے۔ نیک بد اور بد نیک ہو جاتے ہیں مبارک انسان رہی ہے جس کا انجام بخیر ہو ۔
پھر اگر اس فتنہ میں بعض لوگ شامل نہ ہوتے جن کو ہم پہلے صالح سمجھا کرتے تھے اور جن کے نیک
ارادے ہوا کرتے تھے تو حضرت مسیح موعود کا یہ کشف کہ آپ نے مولوی محمد علی صاحب کو رویا میں
کہا۔ آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے۔ آؤ ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ ۔ (جون ۱۹۰۴ء البدر
جلد ۳ نمبر ۲۹) کیونکر پورا ہو تا۔
(۷) پھر اگر کوئی لاہور میں ۱۹۰۹ء میں لاہور کی جماعت کو جمع کر کے ان سے اس بات کے لئے
انگوٹھے ہے نہ لگواتا اور دستخط نہ کروا تا کہ خلیفة المسیح کا کوئی دخل نہیں ہے ۔ اصل خلیفہ انجمن ہی ہے۔
تو حضرت مسیح موعود کا یہ رویا کس طرح پورا ہوتا۔ کہ چھوٹی مسجد کے اوپر تخت بچھا ہوا ہے اور میں
اس پر بیٹھا ہوا ہوا ہوں۔ اور میرے ساتھ ہی مولوی نور الدین صاحب بھی بیٹھے ہوئے ہیں ہیں ایک شخص
(اس کا نام ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں دیوانہ وار ہم پر حملہ کرنے لگا۔ میں نے ایک آدمی کو کہا کہ
اس کو پکڑ کر مسجد سے نکال دو۔ اور اس کو سیڑھیوں سے نیچے اتار دیا ہے ۔ وہ بھاگتا ہوا چلا گیا۔ اور یاد
رہے کہ مسجد سے مراد جماعت ہوتی ہے۔
(۸) پھر میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ کے دوران میں اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان
پر حملہ نہ کیا جاتا۔ (اور حضور کے اہل بیت کے مقابلہ میں بد زبانی کی تلوار نہ کھینچی جاتی تو یہ الہام کہ
"اے میرے اہل بیت! خدا تمہیں شر سے محفوظ رکھے " (۲ مارچ ۱۹۰۷ء - تذکرہ صفحہ ۷۰۰ ایڈیشن
چهارم) کس طرح پورا ہوتا۔ اگر کوئی شر کھڑا ہی نہیں ہونا تھا۔ تو خدا تعالیٰ نے یہ کیوں کہا تھا ؟
(۹) پھر اگر ان کے چال چلن پر حملہ نہ کیا جاتا تو اِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ ا هِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ
اهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِرَ كُمْ تَطْهِيرًا اے اہل بیت خدا تعالیٰ نے تم سے ناپاکی دور کرنے کا ارادہ کیا
ہے۔ اور تم کو ایسا پاک کرے گا جیسا کہ پاک کرنے کا حق ہے ۔ (۲ مارچ ۱۹۰۷ء - تذکرہ صفحہ ۷۰۰ ایڈیشن
انوار العلوم جلد ۲
چهارم) کس طرح سچا ثابت ہو تا؟
۱۷۹
برکات خلافت
۔
(۱۰) اگر بعض لوگ یہ نہ کہتے ۔ کہ حضرت ام المؤمنین خلافت کے لئے منصوبے باندھتی رہی
ہیں اور عورتوں میں اس بات کو پھیلاتی رہی ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی کے لئے خدا تعالیٰ کی رضا
کو چھوڑ دیا ہے تو یہ خواب کیونکر پوری ہوتی جو آپ نے ۱۹ مارچ ۷ ۱۹۰ء کو دیکھی۔ اور فرمایا
خواب میں میں نے دیکھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ ” میں نے خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی
چھوڑ دی ہے ۔ “ اس پر میں نے ان کو جواب میں یہ کہا۔ اس سے تو تم پر حسن چڑھا ہے ۔ (تذکرہ صفحہ
۷۰۷ ایڈیشن چهارم)
(11) ہاں اگر میری عداوت کی وجہ سے میرے ان چھوٹے بھائیوں پر حملے نہ کئے جاتے جو ابھی
تک عملی میدان میں داخل ہی نہیں ہوئے اور ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو حضرت صاحب کی یہ
خواب جو آپ نے ۲۱ اگست ۱۹۰۶ء کو بنائی تھی کس طرح پوری ہوتی فرمایا " شب" شب گزشتہ کو میں
نے خواب میں دیکھا کہ اس قدر زنبور ہیں کہ تمام سطح زمین ان سے پُر ہے اور ٹڈی دل سے زیادہ
ان کی کثرت ہے۔ اس قدر ہیں کہ زمین کو قریباً ڈھانک دیا ہے اور تھوڑے ان میں سے پرواز
بھی کر رہے ہیں جو نیش زنی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مگر نا مراد رہے اور میں اپنے لڑکوں شریف اور بشیر کو
کہتا ہوں کہ قرآن کی یہ آیت پڑھو اور بدن پر پھونک لو کچھ نقصان نہیں کریں گے ۔ اور وہ آیت یہ
ہے - وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِینَ ۔ " ( تذکرہ صفحہ ۶۶۹ ایڈیشن چهارم)
et
(۱۲) اگر قادیان کے رہنے والوں پر حملے نہ کئے جاتے تو خدا تعالیٰ کو یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی۔
که ولا وَلَا تَسْلَمُ مِنَ النَّاسِ أَصْحَابُ الصَّفَةِ وَمَا أَدْرَكَ مَا اَصْحَابُ الصُّفَةِ تَر:
تَفِيضُ مِنَ الدَّمع ( تذکره صفحه ۵۲ ایڈیشن چهارم)
جن
ترى اعينهم
(۱۳) اس وقت قادیان کو چھوڑ کر اگر لاہور کو مدینہ المسیح نہ بنایا جاتا ہو تا تو حضرت مسیح موعود کو
آج سے تمھیں ۳۰ سال پہلے یہ کیوں دکھایا جاتا کہ قادیان کا نام قرآن شریف کے نصف میں لکھا ہوا
ہے۔ اور یہ دکھایا گیا کہ دنیا میں عزت والے تین گاؤں نہیں ایک مکہ - در سرامدینہ - اور تیسرا قادیان-
کا ذکر قرآن کریم میں۔ ں ہے ۔ پھر یہ الہام کیوں ہوتا؟ کہ خدا قادیان میں نازل ہو گائے ۔ ہو گائے نومبر ۱۹۰۲ء
البدر جلد نمبر ۲ صفحه ۱۱- تذکرہ صفحہ ۷۶۰۷۵ ایڈیشن چهارم) اگر لاہور کو قادیان کے مقابلہ میں نہ
کھڑا کیا جانا ہو تا تو اس طرح خصوصیت سے قادیان کا کیوں ذکر ہوتا۔
(۱۴) اگر خاندان نبوت پر کوئی اعتراض کرنے والا نہ ہوتا۔ تو حضرت مسیح موعود الوصیت میں یہ
جن سے مراد کمینہ دشمن نہیں
ه شریف
انوار العلوم جلد ۲
١٨٠
برکات خلافت
کیوں تحریر فرماتے ۔ " میری نسبت اور میرے اہل و عیال کی نسبت خدا نے استثناء رکھا ہے ۔ باقی ہر
ایک مرد ہو یا عورت ان کو شرائط کی پابندی لازم ہوگی اور شکایت کرنے والا منافق ہو گا۔ “ سے
پس اس فتنہ کو کوئی روک نہیں سکتا تھا اور کیونکر کوئی روک سکتا جبکہ خدا نے مقدر کر رکھا تھا۔
اس لئے ایسا ہونا ضروری تھا اور ہوا۔ مگر جس طرح کسی کا ہاتھ بیماری کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے تو
وہ مجبورا اسے کٹا دیتا ہے لیکن اس ہاتھ کٹانے پر وہ خوش نہیں ہوتا ہاں اس کو اس بات کی خوشی
ہوتی ہے کہ ہاتھ کٹانے سے باقی جسم تو بچ گیا ہے اسی طرح ہمیں بھی اس بات کا درد تو ہے کہ ایک
حصہ جماعت کا کٹ گیا ہے مگر خوشی بھی ہے کہ باقی جماعت تو اس کے مضراثر سے بچ گئی ہے۔
اب میں وہ شہاد میں پیش کرتا ہوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے اس معاملہ کے متعلق دی ہیں۔ گو دل
چاہتا تھا کہ یہ فتنہ نہ اٹھتا مگر ان الہامات اور رویا کی صداقت کیونکر ظاہر ہوتی جو حضرت مسیح موعود کو
اس فتنہ کی نسبت قبل از وقت دکھلائی گئی تھیں اور میرے لئے تو ان تمام فسادات میں یہ الہامات ہی
خضر راہ کا کام دینے کے لئے کافی تھے مگر میرے رب نے مجھے خود بھی آگاہ کرنا پسند فرمایا۔ اور یہ اس کا
ایک ایسا احسان ہے جس کا شکر میں جس قدر بھی بجا لاؤں تھوڑا ہے۔ اور میں چاہتا ہوں کہ ان
لوگوں کے لئے جو صداقت کے قبول کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں ان شہادتوں کو بیان کر دوں جو
اللہ تعالی نے ان تمام فتن کے متعلق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ظاہر
ہوئے میرے لئے ظاہر فرمائیں جن سے میرے دل کو تسلی اور تسکین ہوئی کہ جو راہ میں اختیار کر
رہا ہوں وہی درست ہے اور بعض آئندہ کی خبریں ایسی بتائیں جن کے پورا ہونے سے میرا ایمان
تازه هوا
خلافت کے متعلق جس قدر جھگڑے ہیں خلافت کے جھگڑا کے متعلق آسمانی شهادت ان کی بنیاد اس مسلہ پر ہے کہ مسیح موعود کا
خلیفہ ہونا چاہئے یا نہیں۔ اگر یہ فیصلہ ہو جائے تو اصول مباحث سب طے ہو جاتے ہیں اور صرف
ذاتیات کا پردہ رہ جاتا ہے پس سب سے پہلے میں اس کے متعلق ایک آسمانی شہادت پیش کرتا ہوں
جس کے بعد میں نہیں خیال کرنا کہ کوئی سعید انسان خلافت کا انکار کرے۔
- مارچ ۱۹۰۷ ء کی بات ہے کہ رات کے وقت رویا میں مجھے ایک کاپی الہاموں کی دکھائی گئی
اس کی نسبت کسی نے کہا کہ یہ حضرت صاحب کے الہاموں کی کاپی ہے اور اس میں موٹا لکھا ہوا ہے
عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ هُوَ خَيْراً خَيْرٌ لَكُمْ یعنی کچھ بعید نہیں کہ تم ایک بات کو نا پسند کرو لیکن وہ
مه
الوصیت صفحه ۲۹ - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۷
انوار العلوم جلد ۲
تمہارے لئے خیر کا موجب ہو ۔
۱۸۱
برکات خلافت
اس کے بعد نظارہ بدل گیا اور دیکھا کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے برخلاف لوگوں نے
ہنگامہ کیا ہے اور میں ہنگامہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کے ساتھ باتیں کرتا ہوں۔ باتیں کرتے
کرتے اس سے بھاگ کر الگ ہو گیا ہوں اور یہ کہا کہ اگر میں تمہارے ساتھ ملوں گا تو مجھ سے
شہزادہ خفا ہو جائے گا۔
اتنے میں ایک شخص سفید رنگ آیا ہے اور اس نے مجھے کہا کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے
والوں کے تین درجے ہیں۔ درجے ہیں۔ ایک وہ جو صرف نماز پڑھ لیں۔ یہ لوگ بھی اچھے ہیں۔ ں۔ دوسرے وہ جو
مسجد کی انجمن میں داخل ہو جائیں۔ تیسرا متولی۔
نہیں۔
اس کے ساتھ ایک اور خواب بھی دیکھی لیکن اس کے یہاں بیان کرنے کی کوئی ضرورت
ان دونوں رویا پر اگر کوئی شخص غور کرے تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مسیح موعود کی
وفات سے بھی ایک سال اور چند ماہ پہلے اللہ تعالی نے مجھے اس فتنہ خلافت کے متعلق خبر دے دی
تھی اور یہ وہ زمانہ تھا کہ جب خلافت کا سوال ہی کسی کے ذہن میں نہیں آسکتا تھا اور انجمن کا کاروبار
بھی ابھی نہیں چلا تھا۔ بہت تھوڑی مدت اس کے قیام کو ہوئی تھی اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ
تھا کہ ایک دن یہ نوزائیدہ انجمن مسیح موعود کی جانشین ہونے کا دعویٰ کرے گی بلکہ یہ وہ زمانہ تھا کہ
احمدیوں کے دماغ میں وہم کے طور پر بھی یہ خیال نہیں آتا تھا کہ حضرت صاحب فوت ہوں گے بلکہ
ہر ایک شخص باوجو د اشاعت وصیت کے غالبا یہ خیال کرتا تھا کہ یہ واقعہ ہماری وفات کے بعد ہی ہو گا
اور اس میں شک ہی کیا ہے کہ عاشق اپنے معشوق کی موت کا وہم بھی نہیں کر سکتا اور یہی حال
جماعت احمدیہ کا تھا۔ پس ایسے وقت میں خلافت کے جھگڑے کا اس وضاحت سے بتا دینا اور اس خبر کا
حرف بہ حرف پورا ہونا ایک ایسا زبردست نشان ہے کہ جس کے بعد متقی انسان کبھی بھی خلافت کا
انکار نہیں کر سکتا کیا کوئی انسان ایسا کر سکتا ہے ؟ کہ ایک واقعہ سے دو سال پہلے اس کی خبر دے اور
ایسے حالات میں دے کہ جب کوئی سامان موجود نہ ہو اور وہ خبر دو سال بعد بالکل حرف به حرف
پوری ہو اور خبر بھی ایسی ہو جو ایک قوم کے ساتھ تعلق رکھتی ہو ۔
دیکھو ان دونوں رویا سے کس طرح ثابت ہوتا ہے کہ کوئی واقعہ ہو گا جو بظاہر خطر ناک معلوم
ہو گا لیکن در حقیقت نہایت نیک نتائج کا پیدا کرنے والا ہو گا چنانچہ خلافت کا جھگڑا جوا خلافت کا جھگڑا جو ۱۹۰۹ء میں برپا
انوار العلوم جلد ۲
۱۸۲
برکات خلافت
ہوا گو نہایت خطرناک معلوم ہوتا تھا مگر اس کا یہ عظیم الشان فائدہ ہوا کہ آئندہ کے لئے جماعت کو
خلافت کی حقیقت معلوم ہو گئی اور حضرت خلیفہ المسیح کو اس بات کا علم ہو گیا کہ کچھ لوگ خلافت کے
منکر ہیں اور آپ اپنی زندگی میں برابر اس امر پر زور دیتے رہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور خلافت
جماعت کے قیام کے لئے ضروری ہے اور ان نصائح سے گو بانیان فساد کو فائدہ نہ ہوا ہو لیکن اس
وقت سینکڑوں ایسے آدمی ہیں جن کو ان وعظوں سے فائدہ ہوا۔ اور وہ اس وقت ٹھوکر سے اس لئے
بچ گئے کہ انہوں نے مختلف فیہا مسائل کے متعلق بہت کچھ خلیفہ اول سے سنا ہوا تھا۔
پھر دوسری رویا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مسجد ہے اس کے متولی کے خلاف کچھ لوگوں نے
بغاوت کی ہے۔ اب مسجد کی تعبیر جماعت لکھی ہے۔ پس اس رویا سے معلوم ہوا کہ ایک جماعت کا
ایک متولی ہو گا۔ (متولی اور خلیفہ بالکل ہم معنی الفاظ ہیں) اور اس کے خلاف کچھ لوگ بغاوت کریں
گے اور ان میں سے کوئی مجھے بھی ورغلانے کی کوشش کرے گا مگر میں ان کے پھندے میں نہیں
آؤں گا اور ان کو صاف کہہ دوں گا کہ اگر میں تمہارے ساتھ ملوں گا تو شہزادہ مجھ سے ناراض ہو
جائے گا اور جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہامات دیکھتے ہیں تو آپ کا نام
شہزادہ بھی رکھا گیا ہے۔ پس اس کے معنے یہ ہوئے کہ جو لوگ ان باغیوں کے ساتھ شامل ہوں گے
ان سے حضرت مسیح موعود ناراض ہوں گے (یعنی ان کا یہ فعل مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
تعلیم کے خلاف ہو گا یہ تو اس فتنہ کی کیفیت ہے جو ہونے والا تھا لیکن ساتھ ہی یہ بتا دیا کہ یہ فتنہ کون
کرے گا۔ اور وہ اس طرح کہ اس امر سے کہ متولی کے خلاف بغاوت کرنے والوں سے شہزادہ
ناراض ہو جائے گا یہ بتایا گیا ہے کہ متولی حق پر ہے۔ اور باغی ناحق پر ۔ اور پھر یہ بتا کر کہ مسجد کے ساتھ
تعلق رکھنے والے دوسرے دو گروہوں یعنی عام نمازیوں اور انجمن والوں میں سے عام نمازی اچھے
ہیں بتا دیا کہ یہ فتنہ عام جماعت کی طرف سے نہ ہو گا۔ اب ایک ہی گروہ رہ گیا یعنی انجمن پس وہی
باغی ہوئی۔ لیکن میری علیحدگی سے یہ بتا دیا کہ میں باوجود ممبر انجمن ہونے کے ان فتنہ پردازوں سے
الگ رہوں گا۔
یہ رویا ایسی کھلی اور صاف ہے کہ جس قدر غور کرو اس سے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور خلافت کی
صداقت کا ثبوت ا کا ثبوت ایسے کھلے طور پر ملتا ہے کہ کوئی شقی ہی انکار کرے تو کرے۔
شاید کوئی شخص کہہ دے کہ ہم نے مانا کہ یہ رویا نہایت واضح ہے لیکن اس اس رویا کے گواہ بات کا ثبوت کیا ہے کہ واقعہ میں آپ نے کوئی ایسی رویا دیکھی بھی ہے یا
انوار العلوم جلد ۲
۱۸۳
برکات خلافت
نہیں اور جب تک اس بات کا ثبوت نہ ملے تو اس رویا کی کوئی قدر و منزلت نہیں ہو سکتی۔ اور اس کا
کہنا بالکل بجا ہو گا اس لئے میں اپنی صداقت کے لئے گواہ کے طور پر خود حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو پیش کرتا ہوں۔ شاید بعض لوگوں کو تعجب ہو کہ حضرت مسیح موعود تو فوت ہو چکے ہیں آپ
کیونکر اس دنیا میں واپس آکر میری صداقت کی گواہی دے سکتے ہیں تو میں ان کو بتاتا ہوں کہ گو
حضرت مسیح موعود فوت ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی وہ اس بات کی شہادت دے دیں گے کہ واقعہ میں
مارچ کو میں نے یہ رویا دیکھی تھی اور وہ اس طرح کہ جس رات کو میں نے یہ رویا دیکھی اس
صبح کو حضرت والد ماجد کو سنایا آپ سنکر نہایت متفکر ہوئے اور فرمایا کہ مسجد سے مراد تو جماعت ہوتی
ہے شاید میری جماعت کے کچھ لوگ میری مخالفت کریں یہ رؤیا مجھے لکھوا دے۔ چنانچہ میں لکھواتا
گیا اور آپ اپنی الہاموں کی کاپی میں لکھتے گئے پہلے تاریخ لکھی پھر یہ لکھا کہ محمود کی رؤیا پھر تینوں
رویا لکھیں۔ ان تینوں رویا کے ارد گرد اس سے پہلی اور پچھلی تاریخوں کے الہام حضرت صاحب
کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے موجود ہیں۔ (کاپی لوگوں کو دکھائی گئی اور یہ کاپی اب تک میرے پاس
ہے اور ہر ایک طالب حق کو دکھائی جا سکتی ہے جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دستخط
پہچانتے ہیں وہ گواہی دے سکتے ہیں کہ یہ سب کاپی حضرت صاحب کے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی ہے
اور کئی سال کے الہام اس میں درج ہیں اور یہ میری رویا بھی آپ ہی کے ہاتھ کی لکھی ہوئی اس
میں موجود ہے۔ یہ ایک ایسی شہادت ہے کہ کوئی احمدی اس کا انکار نہیں کر سکتا کیونکہ ایسے کھلے کھلے
نشان کا جو شخص انکار کرے گا اسے ہر ایک صداقت کا انکار کرنا پڑے گا۔
اس رویا کے معلوم کر لینے کے بعد ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ کیوں مجھے خلافت کے
مسئلہ میں اس قدر یقین اور تسلی ہے اور کیوں میں ہر ایک مقابلہ کی پرواہ نہ کر کے فتنہ کے وقت
خلافت کا ممد و معاون رہا ہوں۔
میں اس شک کو بھی دور کر دینا چاہتا ہوں کہ کیوں اس رویا کو شیطانی نہ خیال کیا جائے اور وہ
اس طرح کہ اول تو اس رویا کو حضرت مسیح موعود نے قدر کی نگاہوں سے دیکھا اور لکھ لیا۔ اور اپنے
الہاموں کی کاپی میں لکھا پھر یہ رویا دو سال بعد حرف به حرف پوری ہوئی اور جو رویا اس شان کے
ساتھ پوری ہو وہ شیطانی نہیں ہو سکتی کیونکہ پھر شیطان اور رحمن کے کلام میں کیا فرق رہ جائے گا؟
اور کیوں نہ لوگ ہر ایک الہام کو شیطانی کہہ دیں گے۔
انوار العلوم جلد ۲
۱۸۴
برکات خلافت
۱۹۰۹ء کی بات ہے ابھی مجھے خلافت مسئلہ خلافت کے متعلق دوسری آسمانی شہادت کے متعلق کسی جھگڑے کا علم نہ تھا
صرف ایک صاحب نے مجھ سے حضرت خلیفہ المسیح خلیفہ اول کی خلافت کے قریباً پندرھویں دن کہا
تھا کہ میاں صاحب اب خلیفہ کے اختیارات کے متعلق کچھ غور کرنا چاہئے جس کے جواب میں میں
نے ان سے کہا کہ یہ وقت وہ تھا کہ سلسلئہ خلافت قائم نہ ہوا تھا جبکہ ہم نے بیعت کر لی تو اب خادم
مخدوم کے اختیارات کیا مقرر کریں گے۔ جس کی بیعت کی اس کے اختیارات ہم کیونکر مقرر کر سکتے
ہیں اس واقعہ کے بعد کبھی مجھ سے اس معاملہ کے متعلق کسی نے گفتگو نہ کی تھی اور میرے ذہن
سے یہ واقعہ اتر چکا تھا کہ جنوری ۱۹۰۹ء میں میں نے یہ رویا دیکھی کہ ایک مکان ہے بڑا عالیشان سب
تیار ہے لیکن اس کی چھت ابھی پڑنی باقی ہے کڑیاں پڑچکی ہیں ان پر اینٹیں رکھ کر مٹی ڈال کر کوٹنی
باقی ہے۔ ان کڑیوں پر کچھ پھونس پڑا ہے۔ اور اس کے پاس میر محمد اسحق صاحب کھڑے ہیں اور ان
کے پاس میاں بشیر احمد اور نثار احمد مرحوم (جو پیر افتخار احمد (جو پیر افتخار احمد صاحب لدھیانوی کا صاحبزادہ تھا) کھڑے
ہیں۔ میر محمد اسحق صاحب کے ہاتھ میں ایک ڈبیہ دیا سلائیوں کی ہے اور وہ اس پھونس کو آگ لگانی
چاہتے ہیں۔ میں انہیں منع کرتا ہوں کہ ابھی آگ نہ لگائیں نہیں تو کڑیوں کو آگ لگنے کا خطرہ ہے۔
ایک دن اس پھونس کو جلایا تو جائے گا ہی لیکن ابھی وقت نہیں۔ بڑے زور سے منع کر کے اور اپنی
تسلی کر کے میں وہاں سے لوٹا ہوں لیکن تھوڑی دور جا کر میں نے پیچھے سے کچھ آہٹ سنی اور منہ
پھیر کر کیا دیکھتا ہوں کہ میر محمد اسحق صاحب دیا سلائی کی تیلیاں نکال کر اس کی ڈبیہ سے جلدی جلدی
رگڑتے ہیں وہ نہیں جلتیں پھر اور نکال کر ایسا ہی کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد اس پھونس کو
آگ لگا دیں۔ میں اس بات کو دیکھ کر واپس بھاگا کہ ان کو روکوں لیکن میرے پہنچتے پہنچتے انہوں نے
آگ لگادی تھی میں اس آگ میں کود پڑا اور اسے میں نے بجھا دیا ۔ لیکن تین کڑیوں کے سرے جل
گئے یہ خواب میں نے اسی دن دو پہر کے وقت مولوی سید سرور شاہ صاحب کو سنائی جو سن کر ہنس
پڑے اور کہنے لگے کہ یہ خواب تو پوری ہو گئی ہے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میر محمد اسحق صاحب
نے چند سوالات لکھ کر حضرت خلیفہ المسیح کو دیئے ہیں جن سے ایک شور پڑ گیا ہے۔ اس کے بعد میں
نے حضرت خلیفہ المسیح کو یہ رویا لکھ کر دی اور آپ نے وہ رقعہ پڑھ کر فرمایا کہ خواب پوری ہو گئی
ہے اور ایک کاغذ پر مفصل واقعہ لکھ کر مجھے دیا کہ پڑھ لو جب میں نے پڑھ لیا تو لے کر پھاڑ دیا۔ اس
رؤیا کے گواہ مولوی سید سرور شاہ صاحب ہیں ان سے دریافت کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ یہ رویا حرف
انوار العلوم جلد ۲
۱۸۵
برکات خلافت
به حرف پوری ہوئی اور ان سوالات کے جواب میں بعض آدمیوں کا نفاق ظاہر ہو گیا۔ اور ایک
خطرناک آگ لگنے والی تھی لیکن اللہ تعالی نے اس وقت اپنے فضل سے بجھادی۔ ہاں کچھ کڑیوں
کے سرے جل گئے اور ان کے اندر ہی اندر یہ آگ دہکتی رہی۔ اس خواب میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ
پھونس آخر جلا ہی دیا جائے گا اور بعد میں ایسا ہی ہوا۔
ابھی کسی جلسہ وغیرہ کی تجویز نہ تھی
مسئلہ خلافت کے متعلق تیسری آسمانی شہادت ہاں خلافت کے متعلق فتنہ ہو چکا تھا کہ
میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک جلسہ ہے اور اس میں حضرت خلیفہ اول کھڑے تقریر کر رہے ہیں
اور تقریر مسئلہ خلافت پر ہے اور جو لوگ آپ کے سامنے ؟ سامنے بیٹھے ہیں ان میں سے کچھ مخالفہ مخالف بھی ہیں ۔
میں آیا اور آپ کے رہنے کھڑا ہو گیا اور کہا کہ حضور کوئی فکر نہ کریں ہم لوگ پہلے مارے جائیں
گے تو پھر کوئی شخص حضور تک پہنچ سکے گا ہم آپ کے خادم ہیں۔ : چنانچہ یہ خواب حضرت خلیفہ اول
کو سنائی جب جلسہ کی تجویز ہوئی اور احباب بیرون جات سے مسئلہ خلافت پر مشورہ کے لئے جمع
ہوئے اور چھوٹی مسجد کے صحن میں حضرت خلیفہ اول کھڑے ہوئے کہ تقریر فرمائیں تو میں آپ کے
بائیں طرف بیٹھا تھا آپ نے اس رویا کی بناء پر مجھے وہاں سے اٹھا کر دو سری طرف بیٹھنے کا حکم دیا
اور اپنی تقریر کے بعد مجھے بھی کچھ بولنے کے لئے فرمایا اور میں نے ایک مضمون جس کا مطلب اس
قسم کا تھا کہ ہم تو آپ کے بالکل فرمانبردار ہیں بیان کیا۔
جب خلافت کا جھگڑا شروع ہوا۔ تو گو مجھے وہ رویا مسئلہ خلافت پر چوتھی آسمانی شہادت ہو یہی تھی جی کا ر میں ہے بھی ہو چکی تھی جس کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں کہ کا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ہاتھ کی لکھی ہوئی موجود ہے۔ اور وہ دوسری رویا بھی
دیکھ چکا تھا جس میں میر محمد اسحق صاحب کے سوالات سے منافقوں کے سر جلنے کا پتہ دیا گیا تھا۔ لیکن
پھر بھی طبیعت پر ایک بوجھ تھا اور میں چاہتا تھا کہ زیادہ وضاحت سے مجھے اس مسئلہ کی نسبت کچھ بتایا
جائے۔ اور میں نے اپنے رب کے حضور میں بار بار عرض کی کہ الہی مجھے حق کا پتہ دیا جائے اور
صداقت مجھ پر کھول دی جائے اور جو بات سچ ہو وہ مجھے بتادی جائے کیونکہ مجھے کسی پارٹی سے تعلق
نہیں بلکہ صرف حضور کی رضا حاصل کرنے کا شوق ہے۔ جس قدر ون جلسہ میں باقی تھے ان میں میں
برابر یہ دعا کر تا رہا لیکن مجھے کچھ نہ بتایا گیا حتی کہ وہ رات آگئی جس دن صبح کو وہ جلسہ تھا جس میں یہ
سوالات پیش ہونے تھے اور اس رات میرا کرب بڑھ گیا اور میرا دل دھڑکنے لگا اور میں گھبرا گیا کہ
انوار العلوم جلد ؟
۱۸۶
برکات خلافت
اب میں کیا کروں۔ اس رات میں بہت ہی گڑ گڑایا اور عرض کیا کہ الہی صبح کو یہ معاملہ پیش ہو گا
حضور مجھے بتائیں کہ میں کسی طرف ہوں۔ اس وقت تک تو میں خلافت کو حق سمجھتا ہوں لیکن مجھے
حضور کی رضا مطلوب ہے کسی اپنے اعتقاد پر اصرار نہیں میں حضور سے ہی اس مسئلہ کا حل چاہتا
ہوں تا میرے دل کو تسلی ہو۔ پس صبح کے وقت میری زبان پر یہ الفاظ جو قرآن کریم کی ایک آیت
ہے جاری کئے گئے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: ۷۸) کہہ دے کہ میرا رب
تمہاری پرواہ ہی کیا کرتا ہے اس کے بعد مجھے تسلی ہو گئی اور میں نے خیال کیا کہ میں حق پر ہوں
کیونکہ لفظ قل نے بتا دیا ہے کہ میرا خیال درست ہے تبھی تو مجھے حکم ہوا کہ میں لوگوں کو حکم الہی سنا
دوں۔ اور اگر میرا عقیدہ غلط ہو تا تو یہ الفاظ ہوتے کہ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ
میں نے یہ الفاظ کئی لوگوں کو سنا دیئے تھے۔ مگر اب یاد نہیں کہ کس کس کو سنائے تھے ۔
میں نے حضرت خلیفہ المسیح امسیح کی وفات سے
تین
مسئلہ خلافت پر پانچویں آسمانی شہادت سال پہلے ایک خواب دیکھا جس کی تعبیریہ تھی کہ
آپ کی وصیت سے نواب صاحب کا بھی کچھ تعلق ہے۔ چنانچہ تین سال بعد اللہ تعالی نے اس رویا
کو پورا کر کے دکھا دیا کہ وہ کیسا زبردست ہے۔
۱۹۱۳ء میں میں ستمبر کے مہینہ میں چند دن کے لئے مسئلہ خلافت پر چھٹی آسمانی شهادت شملہ گیا تھا۔ جب میں یہاں سے چلا ہوں تو حضرت
خلیفہ المسیح کی طبیعت اچھی تھی لیکن وہاں پہنچ کر میں نے پہلی یا دوسری رات دیکھا کہ رات کا وقت
ہے اور قریبا دو بجے ہیں میں اپنے کمرہ میں ( قادیان میں بیٹھا ہوں۔ مرزا عبد الغفور صاحب (جو
کلانور کے رہنے والے ہیں) میرے پاس آئے اور نیچے سے آواز دی میں نے اٹھ کر ان سے پوچھا کہ
کیا ہے۔ انہوں نے انے کہا کہ حضرت خلیفۃ المسیح کو سخت تکلیف ہے تپ کی شکایت ہے ایک سودو (۱۰۲)
کے قریب تپ ہو گیا تھا آپ نے مجھے بھیجا ہے کہ میاں صاحب کو جا کر کہہ دو کہ ہم نے اپنی وصیت
شائع کر دی ہے مارچ کے مہینہ کے بدر میں دیکھ لیں۔ جب میں نے یہ رویا دیکھی تو سخت گھبرایا اور
میرا دل چاہا کہ واپس لوٹ جاؤں لیکن میں نے مناسب خیال کیا کہ پہلے دریافت کرلوں کہ کیا آپ
واقع میں بیمار ہیں۔ سو میں نے وہاں سے تار دیا کہ حضور کا کیا حال ہے جس کے جواب میں حضرت
نے لکھا کہ اچھے ہیں۔ یہ رویا میں نے اس وقت نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کو اور
مولوی سید سرور شاہ صاحب کو سنا دی تھی اور غالبا نواب صاحب کے صاحبزادگان میاں
انوار العلوم جلد ۲
۱۸۷
برکات خلافت
عبد الرحمن خان صاحب ، میاں عبداللہ خان صاحب ، میاں عبدالرحیم خان صاحب میں سے بھی
کسی نے وہ رویا سنی ہوگی کیونکہ وہاں ایک مجلس میں میں نے اس رویا کو بیان کر دیا تھا۔
اب دیکھنا چاہئے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت مجھے حضرت کی وفات کی خبر دی اور
چار باتیں ایسی بتائیں کہ جنہیں کوئی شخص اپنے خیال اور اندازہ سے دریافت نہیں کر سکتا۔
اول تو یہ کہ حضور کی وفات تپ سے ہو گی۔
دوم یہ کہ آپ وفات سے پہلے وصیت کر جائیں گے۔
سوم یہ کہ وہ وصیت مارچ کے مہینہ میں شائع ہو گی۔
چہارم یہ کہ اس وصیت کا تعلق بدر کے ساتھ ہو گا۔
اگر ان چاروں باتوں کے ساتھ میں یہ پانچویں بات بھی شامل کردوں تو نا مناسب نہ ہو گا کہ اس
رڈیا سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس وصیت کا تعلق مجھ سے بھی ہو گا کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو میری
طرف آدمی بھیج کر مجھے اطلاع دینے سے کیا مطلب ہو سکتا تھا۔ اور یہ ایک ایسی بات تھی کہ جسے قبل
از وقت کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا تھا لیکن جب واقعات اپنے اصل رنگ میں پورے ہو گئے تو اب یہ
بات صاف معلوم ہوتی ہے کہ اس رویا میں میری خلافت کی طرف بھی اشارہ تھا لیکن چونکہ یہ بات
وہم و گمان میں بھی نہ تھی اس لئے اس وقت جبکہ یہ رویا دکھلائی گئی تھی اس طرف خیال بھی نہیں
جاسکتا تھا۔
مندرجہ بالا پانچ نتائج جو اس رویا سے نکالے گئے ہیں ان سے چار تو صاف ہیں یعنی تپ سے
وفات کا ہوتا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ وصیت کا کرنا وہ بھی صاف ہے کیونکہ آپ نے اپنی وفات سے پہلے
وصیت کر دی تھی۔ تیسرے مارچ میں وصیت کا ہونا وہ بھی ایک بالکل واضح ہے کیونکہ آپ نے
مارچ ہی میں وصیت کی اور مارچ ہی میں وہ شائع ہوئی۔ پانچواں امر بھی صاف ہے کہ اس وصیت کا
مجھ سے بھی کچھ تعلق تھا چنانچہ ایسا ہی ظاہر ہوا۔ لیکن چوتھی بات کہ بدر میں دیکھ لیں۔ تشریح طلب
ہے کیونکہ آپ کی وصیت جہاں الفضل ، الحکم ، نور میں شائع ہوئی وہاں بدر میں شائع نہیں ہوئی
کیونکہ وہ اس وقت بند تھا، پس اس کے کیا معنی ہوئے کہ بدر میں دیکھ لیں۔ سو اس امر کے سمجھنے کے
لئے یاد رکھنا چاہئیے کہ رویا اور کشوف کبھی بالکل اصل شکل میں پورے ہوتے ہیں اور کبھی وہ تعبیر
طلب ہوتے ہیں اور کبھی ان کا ایک حصہ تو اصل رنگ میں ظاہر اہر ہوتا ہوتا ہے ہے اور اور ایک حصہ تعبیر طلب
ہوتا ہے سو یہ خواب بھی اس طرح کی ہے اور جہاں اس رویا میں سے چار امور بالکل صاف اور
انوار العلوم جلد ۲
۱۸۸
برکات خلافت
واضح طور پر پورے ہوئے ایک امر تعبیر طلب بھی تھا لیکن رویا کی صداقت پر باقی چار امور نے مہر کر
دی تھی۔ اور اس چوتھے امر کی تعبیر یہ تھی کہ بدر اصل میں پندرھویں رات کے چاند کو کہتے ہیں۔
پس اللہ تعالی نے رویا میں ایک قسم کا اخفاء رکھنے کے لئے مارچ کی چودھویں تاریخ کا نام چودھویں
کی مشابہت کی وجہ سے بدر رکھا۔ اور یہ بتایا کہ یہ واقعہ چودہ تاریخ کو ہو گا۔ چنانچہ وصیت با قاعدہ
طور پر جو شائع ہوئی یعنے اس کے امین نواب محمد علی خان صاحب نے پڑھ کر سنائی۔ تو چودہ ۱۴ تاریخ
کو ہی سنائی اور اسی تاریخ کو خلافت کا فیصلہ ہوا۔
اس بات کو قریباً تین چار سال کا عرصہ
مسئلہ خلافت کے متعلق ساتویں آسمانی شہادت ہوا یا کچھ کم کہ میں نے رویا میں دیکھا
کہ میں گاڑی میں سوار ہوں اور گاڑی ہمارے گھر کی طرف جا رہی ہے۔ ہے کہ راستہ میں کسی نے مجھے
حضرت خلیفۃ المسیح کی وفات کی خبر دی تو میں نے گاڑی والے کو کہا کہ جلدی دو ڈاؤ تا میں جلدی
پہنچوں۔ یہ رویا بھی میں نے حضرت کی وفات ۔ وفات سے پہلے ہی بہت سے دوستوں کو سنائی تھی (جن میں
چند کے نام یاد ہیں۔ نام یاد ہیں۔ نواب محمد علی علی خان صاحب، مولوی سید سرور شاہ صاحب ، شیخ یعقوب علی
صاحب، حافظ روشن علی صاحب اور غالبا ماسٹر محمد شریف صاحب بی ۔ اے پلیڈر چیف کورٹ
لاہور ) کہ مجھے ایک ضروری امر کے لئے حضرت کی بیماری میں لاہور جانے کی ضرورت ہوئی
اور چونکہ حضرت کی حالت نازک تھی میں نے جانا مناسب نہ سمجھا۔ اور دوستوں سے مشورہ کیا کہ
میں کیا کروں ؟ اور ان کو بتایا کہ میں جانے سے اس لئے ڈرتا ہوں کہ میں نے رویا میں گاڑی میں
سواری کی حالت میں حضرت کی وفات دیکھی ہے۔ پس ایسا نہ ہو ہو کہ یہ واقعہ ابھی ہو جائے۔ پس میں
نے یہ تجویز کی کہ ایک خاص آدمی بھیج کر اس ضرورت کو رفع کیا۔ لیکن منشائے الہی کو کون روک
سکتا ہے؟ چونکہ حضرت نواب صاحب کے مکان پر رہتے تھے میں بھی وہیں رہتا تھا اور وہیں سے جمعہ
کے لئے قادیان آتا تھا۔ جس دن حضور فوت ہوئے میں حسب معمول جمعہ پڑھانے قادیان آیا اور
جیسا کہ میری عادت تھی نماز کے بعد بازار کے راستہ سے واپس جانے کے لئے تیار ہوا۔ کہ اتنے میں
نواب صاحب کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ احمد یہ محلہ میں میرے منتظر ہیں اور مجھے بلاتے ہیں کیونکہ
انہوں نے مجھ سے کچھ بات کرنی ہے۔ میں وہاں گیا تو ان کی گاڑی تیار تھی اس میں وہ بھی بیٹھ گئے اور
میں بھی اور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن بھی ہمارے ساتھ تھے۔ گاڑی آپ کی
کو ٹھی کی طرف روانہ ہوئی اور جس وقت اس سڑک پر چڑھ گئی جو مدرسہ تعلیم الاسلام کی گراؤنڈ
پرو
انوار العلوم جلد ۲
۱۸۹
برکات خلافت
میں تیار کی گئی ہے تو آپ کا ایک ملازم دوڑتا ہوا آیا کہ حضور فوت ہو گئے اس وقت میں بے اختیار
ہو کر آگے بڑھا اور گاڑی والے کو کہا کہ گاڑی دوڑاؤ اور جلد پہنچاؤ ۔ اسی وقت نواب صاحب کو دہ
رویا یاد آگئی اور آپ نے کہا کہ وہ رویا پوری ہو گئی۔
یہ رویا ہستی باری کا ایک ایساز بر دست ثبوت ہے کہ سوائے کسی ایسے انسان کے جو شقاوت کی
وجہ سے صداقت نہ ماننے سے بالکل انکار کر دے ۔ ایک حق پسند کے لئے نہایت رشد اور ہدایت کا
موجب ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے فیصلہ سے بچنے کی لاکھ کوشش کرے
تقدیر پوری ہو کر ہی رہتی ہے میں نے جس خوف سے لاہور کا سفر ملتوی کرنے کا ارادہ کیا تھا وہ امر
قادیان ہی میں پورا ہوا۔
قریباً تین
حضرت کی وفات اور میری خلافت کے متعلق آٹھویں آسمانی شہادت پارسان
کا عرصہ ہوا جو میں نے دیکھا کہ میں اور حافظ روشن علی صاحب ایک جگہ بیٹھے ہیں اور ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ مجھے گورنمنٹ برطانیہ نے افواج کا کمانڈر ان چیف مقرر فرمایا ہے اور میں سر اومور
کرے سابق کمانڈر ان چیف افواج ہند کے بعد مقرر ہوا ہوں اور ان کی طرف سے حافظ صاحب
مجھے عہدہ کا چارج دے رہے ہیں۔ چارج لیتے لیتے ایک امر پر میں نے کہا کہ فلاں چیز میں تو نقص ہے
میں چارج میں کیونکر لے لوں؟ میں نے یہ بات کہی ہی تھی کہ نیچے کی چھت بھٹی (ہم چھت پر تھے)
اور حضرت خلیفہ المسیح خلیفہ اول اس میں سے برآمد ہوئے اور میں خیال کرتا ہوں کہ آپ سر
او مور کرے کمانڈر ان چیف افواج ہند ہیں آپ نے فرمایا کہ اس میں میرا کوئی قصور نہیں بلکہ لارڈ
کچر سے مجھے یہ چیز اسی طرح ملی تھی۔
اس رویا پر مجھے ہمیشہ تعجب ہوا کرتا تھا کہ اس سے کیا مراد ہے ؟ اور میں اپنے دوستوں کو سنا کر
حیرت کا اظہار کیا کرتا تھا کہ اس خواب سے کیا مراد ہو سکتی ہے ؟ مگر خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ
واقعات کے ظہور پر معلوم ہوا کہ یہ رویا ایک نہایت ہی زبردست شہادت تھی اس بات پر کہ
حضرت خلیفۃ المسیح کی وفات کے بعد جو فیصلہ ہوا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کی رضا کے ماتحت
ہوا ہے ۔ چنانچہ حضرت مولوی صاحب کی وفات پر میری طبیعت اس طرف گئی کہ یہ رویا تو ایک عظیم
الشان پیشگو پیشگوئی تھی اور اس میں بتایا گیا تھا کہ مولوی صاحب کے بعد خلافت کا کام میرے سپرد ہو گا
اور یہی وجہ تھی کہ حضرت خلیفۃ المسیح مجھے یہ لباس سر او مور کرے کے دکھائے گئے اور افواج کی