برکاتِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۲
۱۹۰
برکات خلافت
کمانڈ سے مراد جماعت کی سرداری تھی۔ کیونکہ انبیاء کی جماعتیں بھی ایک فوج ہوتی ہیں جن کے
ذریعہ سے اللہ تعالٰی دین کو غلبہ دیتا ہے۔ اس رویا کی بناء پر یہ بھی امید ہے کہ انشاء اللہ تعالٰی تبلیغ کا
کام جماعت احمدیہ کے ہاتھ سے ہو گا اور غیر مبالغین احمدیوں کے ذریعہ نہ ہو گا۔ إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ
برکت مبالعین کے کام میں ہی ہو گی۔
اس رویا کا جب غور سے مطالعہ کیا جائے تو یہ ایک ایسی زبردست شہادت معلوم ہوتی ہے کہ
جس قدر غور کریں اس قدر عظمت الہی کا اظہار ہوتا ہے اور وہ اس طرح کہ اس رویا میں حضرت
مسیح موعود کولارڈ کچر کچر کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے اور ہے اور حضرت خلیفہ اول کو سر او مور کے سر او مور کرے کے نام
ہے۔ اور جب ہم ان دونو افسروں کے عہدہ کو دیکھتے ہیں تو جس سال حضرت مسیح موعود نے وفات
پائی تھی اسی سال لارڈ کچھر ہندوستان سے رخصت ہوئے تھے اور سر او مور کرے کمانڈر مقرر
ہوئے مگر یہ بات تو یہ بات تو پچھلی تھی۔ عجیب بات یہ ہے کہ جس سال اور جس مہینہ میں سر او مور کرے
ہندوستان سے روانہ ہوئے ہیں اس سال اور اسی مہینہ یعنی مارچ ۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفۃ المسیح
فوت ہوئے اور مجھے اللہ تعالٰی نے اس کام پر مقرر فرمایا ۔ کیا کوئی سعید الفطرت انسان کہہ سکتا ہے کہ
یہ رویا شیطانی ہو سکتی تھی یا کوئی انسان اس طرح دو تین سال قبل از وقوع ایک بات اپنے دل سے
بنا کر بتا سکتا ہے؟ کیا یہ ممکن تھا؟ کہ میں دو سال پہلے یہ سب واقعات اپنے دل سے گھڑ کر لوگوں کو سنا
دیتا اور پھر وہ صحیح بھی ہو جاتے ۔ یہ کون تھا جس نے مجھے یہ بتا دیا کہ حضرت مولوی صاحب مارچ میں
فوت ہوں گے ۔ ۱۹۱۴ء میں ہوں گے اور آپ کے بعد آپ کا جانشین میں ہوں گا۔ کیا خداتعالی کے
سوا کوئی اور بھی ایسا کر سکتا ہے؟ نہیں اور ہرگز نہیں۔
اس رویا میں یہ جو دکھایا گیا کہ چارج میں ایک نقص ہے اور میں اس کے لینے سے انکار کرتا
ہوں تو وہ ان چند آدمیوں کی طرف اشارہ تھا کہ جنہوں نے اس وقت فساد کھڑا کیا اور اللہ تعالیٰ نے
اس رویا کے ذریعہ سے حضرت مولوی صاحب پر سے یہ اعتراض دور کیا ہے جو بعض لوگ آپ
پر کرتے ہیں کہ اگر حضرت مولوی صاحب اپنے زمانہ میں ان لوگوں کے اندرونہ سے لوگوں کو علی
الاعلان آگاہ کر دیتے اور اشارات پر ہی بات نہ رکھتے یا جماعت سے خار یا جماعت سے خارج کر دیتے تو آج یہ فتنہ نہ
ہوتا۔ اور مولوی صاحب کی طرف سے قبل از وقت یہ جواب دے دیا کہ یہ نقص میرے زمانہ کا
نہیں بلکہ پہلے کا ہی ہے اور یہ لوگ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ہی بگڑ چکے تھے ان کے بگڑنے
میں میرے کسی سلوک کا دخل نہیں مجھ سے پہلے ہی ایسے تھے ۔

انوار العلوم جلد ۲
191
برکات خلافت
شاید کوئی شخص اعتراض کرے کہ یہ تعبیر تو اب بنائی جاتی ہے مگر یاد رکھنا چاہئے کہ تعبیر کا علم
واقعہ کے بعد ہی ہوتا ہے یہ خواب صاف ہے اور اس میں کوئی بیچ نہیں۔ ہر ایک شخص اس نتیجہ پر
پہنچ سکتا ہے کہ جو تعبیر میں نے کی ہے اس کے سوا کوئی درست تعبیر نہیں ہو سکتی۔ یہ خواب میں نے
حافظ روشن علی صاحب کو قبل از وقت سنادی تھی اور دوستوں کو بھی سنائی ہے لیکن ان کے نام یاد
نہیں۔
جس طرح خلافت کے جھگڑے حضرت خلیفہ المسیح کی
مسئلہ خلافت پر نویں آسمانی شهادت وفات آپ کی وصیت میری جانشینی کے متعلق اللہ
تعالی نے قبل از وقت مجھے اطلاع دی تھی اسی طرح مجھے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ میرے مقابا
ہو گا جو سخت فتنہ برپا کرے گا لیکن ناکام رہے گا۔
مقابلہ پر کون
اس بات کو قریباً سات سال ہو گئے ۔ حضرت مسیح موعود کی زندگی میں ۱۹۰۲ء کے اکتوبر یا نومبر
میں میں نے رویا دیکھی کہ میں بورڈنگ کے ایک کمرہ میں ہوں یا ریویو آف ریلیجنز کے دفتر میں وہاں
ایک بڑے صندوق پر مولوی محمد علی صاحب بیٹھے ہیں اور میں ذرا فاصلہ پر کھڑا ہوں اتنے میں ایک
دروازہ سے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر داخل ہوئے اور ہم و ہے اور ہم دونوں کو دیکھ کر کہا کہ میاں صاحب
آپ لمبے ہیں یا مولوی صاحب ؟ مولوی صاحب نے کہا کہ میں لمبا ہوں۔ میں نے کہا کہ میں لمبا ہوں۔
شیخ صاحب نے کہا آؤ دونوں کو نائیں۔ مولوی صاحب صندوق پر سے اترنا چاہتے ہیں لیکن جس
طرح بچے اونچی چار پائی پر سے مشکل سے اترتے ہیں اس طرح بڑی مشکل سے اترتے ہیں اور جب
شیخ صاحب نے مجھے اور ان کو پاس پاس کھڑا کیا تو وہ بے اختیار کہہ اٹھے کہ ہیں میں تو سمجھتا تھا کہ
مولوی صاحب اونچے ہیں لیکن اونچے تو آپ نکلے ۔ میں نے کہا ہاں میں ہی اونچا ہوں۔ اس پر انہوں
نے کہا کہ اچھا میں مولوی صاحب کو اٹھا کر آپ کے کندھوں کے برابر کرتا ہوں دیکھیں ان کے پیر
کہاں آتے ہیں اور یہ کہہ کر انہوں نے مولوی صاحب کو اٹھا کر میرے کندھوں کے برابر کرنا چاہا۔
جتنا وہ اونچا کرتے جاتے اسی قدر میں اونچا ہوتا جاتا آخر بڑی وقت سے انہوں نے ان کے کندھے
میرے کندھوں کے برابر کئے تو ان کی لاتیں میرے گھٹنوں تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ جس پر وہ سخت
حیران ہوئے یہ خواب اس وقت کی ہے جب ان جھگڑوں کا وہم و گمان بھی نہ ہو سکتا تھا۔ سات سال
کے بعد کے واقعات بتانا انسان کا کام نہیں میں نے یہ رویا اسی وقت سید سرور شاہ صاحب سید ولی
اللہ شاہ صاحب کو جو اس وقت بیروت (شام) میں ہیں اور سید حبیب اللہ شاہ صاحب کو جو میڈیکل

انوار العلوم جلد ۲
۱۹۲
برکات خلافت
کالج کی آخری کلاس میں پڑھتے ہیں سنادی تھی اور ان سے گواہی لی جاسکتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں
کہ ان کو یہ رویا یاد ہو گی۔ ممکن ہے کہ اور دوستوں کو بھی سنائی ہو لیکن اور کسی کا نام یاد نہیں ہم
اس وقت اس رویا پر حیران ہوا کرتے تھے کہ یہ قدوں کا ناپنا کیا معنی رکھتا ہے نہ خلافت کا سوال تھا نہ
خلیفہ کی بیعت کا حضرت مسیح موعود زندہ تھے کون سمجھ سکتا تھا کہ کبھی واقعات بدل کر اور کی اور
صورت اختیار کرلیں گے مگر خدا کی باتیں پورے ہوئے بغیر نہیں رہتیں۔ مولوی محمد علی صاحب کے
دوستوں نے انہیں میرے مقابلہ پر کھڑا کیا اور اللہ تعالی نے ان کو سخت نا کام کیا۔ حتی کہ انہوں نے
اپنی ذلت کا خود اقرار کیا جس قدر بھی ان کے دوستوں نے زور مارا کہ ان کو اونچا کریں اس قدر خدا
تعالیٰ نے ان کو نیچا کیا اور قریباً ستانوے فی صدی احمدیوں کو میرے تابع کر دیا اور میرے ذریعہ
جماعت کا اتحاد کر کے مجھے بلند کیا۔
اب میں آخر میں تمام راستی پسند انسانوں کو کہتا ہوں کہ اگر وہ اب تک خلافت کے مسئلہ میں
کوئی فیصلہ نہیں کر سکے تو اب بھی فیصلہ کرلیں کیونکہ یہ کام خدا کی طرف سے ہوا ہے اور کسی انسان
کا اس میں دخل نہیں۔ اگر آپ اس صداقت کا انکار کریں گے تو آپ کو حضرت مسیح موعود کی
صداقت کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔ پس حق کو قبول کریں اور جماعت میں تفرقہ نہ ڈالیں۔ میں کیا چیز
ہوں؟ میں جماعت کا ایک خادم ہوں جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اس جماعت کو متحد کرنا چاہتا ہے ورنہ
کام تو سب اللہ تعالیٰ کا ہے۔ مجھے خلافت کا نہ کوئی شوق تھا اور نہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کام پر
مقرر کر دیا تو میں ہو گیا۔ میرا اس میں کوئی دخل نہیں۔ اور آپ ان باتوں کو سن کر یہ بھی اندازہ کر
سکیں گے کہ جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت خلافت کا جھگڑا خلیفہ کی صداقت، خلیفہ اول کی
وفات کا سن مہینہ “ آپ کی را وصیت میرا گاڑی میں آپ کی وفات کی خبر سننا آپ کی بیماری کا حال
سب کچھ بتا دیا تھا تو کیا ایک لمحہ کے لئے بھی میرا دل متردد ہو سکتا تھا۔ اور جبکہ بعض دوسری رویا نے
وقت پر پوری ہو کر بتا دیا کہ منشائے الہی یہی تھا کہ میں ہی دو سرا خلیفہ ہوں اور میری مخالفت بھی ہو
اور کامیابی میرے لئے ہو تو کیا میں خلافت کے متعلق ان لوگوں کا مشورہ سن سکتا تھا جو مجھے مشورہ
دیتے تھے کہ میں اب بھی اس کام کو ترک کردوں۔ کیا میں منشائے الہی کے خلاف کر سکتا ہوں۔ اگر
میں ایسا کروں تو میں خدا تعالی کے فیصلہ کو رد کرنے والا ہوں گا۔ اور اللہ تعالیٰ مجھے اس حرکت سے
محفوظ رکھے ۔ خدا ۔ - خدا نے جو چاہا وہ ہو گیا اور جو لوگوں نے چاہا وہ نہ ہوا۔ مگر مبارک ہے وہ جو خدا کے
فیصلہ کو قبول کرے اور اس قدر آسمانی شہادتوں کے بعد ضد اور ہٹ سے کام نہ لے۔

انوار العلوم جلد ۲
بسم الله الرحمن الرحیم
۱۹۳
برکات خلافت
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
بقیہ تقریر حضرت خلیفة المسیح الثانی
(جو ۷ ۲ دسمبر ۱۹۱۴ء کو سالانہ جلسہ پر بعد از نماز ظهر و عصر ہوئی)
اشْهَدُ انْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَةَ وَاشْهَدانَ مُحَمَّداً عَبْدُ لَهُ وَاشْهَدانَ مُحَمَّد عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُو
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ، صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ( آمين ۔
اللہ تعالی کا کیا ہی احسان ہے مسلمانوں پر اور کیا ہی فضل ہے اپنے بندوں پر کہ ایک مسلمان دنیا
میں کسی کے آگے کسی معاملہ میں شرمندہ نہیں ہو سکتا۔ دنیا میں ناجائز تعصب - ضد اور ہٹ ایسی
چیزیں ہیں جو کہ بہت بری ناپسندیدہ اور مکروہ ہیں مگر مسلمان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے بلند مرتبہ پر کھڑا
کیا ہے کہ دنیا کا اور کوئی انسان اس منصب تک نہیں پہنچ سکتا۔ میں مضمون تو اور بیان کرنے لگا تھا۔
لیکن سورہ فاتحہ کے پڑھنے سے ایک بات یاد آگئی ہے وہ بیان کئے دیتا ہوں۔ اور وہ یہ کہ انسان کسی
بات کے متعلق فیصلہ کرنے میں بہت ٹھوکریں کھاتا ہے کیونکہ اس کی عقل محدود ہوتی ہے دیکھو
ایک وہ زمانہ تھا جبکہ خیال کیا جاتا تھا کہ آسمان مختلف دھاتوں کے بنے ہوئے ہیں۔ پھر فلسفیوں نے کہا
کہ نہیں آسمان منتہائے نظر ہے اور کوئی مادی چیز نہیں اور خبر نہیں کہ کل کیا اور پرسوں کیا ثابت
ہو ۔ یہی حال تمام علوم کا ہے۔ جو علوم آج سے سو سال پہلے تھے وہ آج نہیں ہیں اور ہی ہیں۔ پہلے کہا
جاتا تھا کہ ایک سورج ہے اور باقی سارے ستارے اس سے متعلق ہیں لیکن آج کل معلوم ہوا ہے
کہ کئی ستارے ایسے ہیں جو اتنی دور اور ا ور اور اتنے بڑے ہیں کہ اب جا کرار جاکر ان کی روشنی ہم تک پہنچی ہے
اور وہ سورج سے کئی گنا بڑے ہیں۔ کسی زمانہ میں خیال کیا جاتا تھا اور یہ مشہور مقولہ ہے کہ قطب نما

انوار العلوم جلد ۲
۱۹۴
برکات خلافت
کی سوئی ہمیشہ شمال کی طرف رہتی ہے۔ مگر تجربہ نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ مختلف عرصوں کے
بعد اس کی سوئی مغرب کی طرف چلنا شروع ہو جاتی ہے اور ایک حد تک پہنچ کر پھر واپس لوٹنی
شروع ہوتی ہے۔ غرض علوم میں بھی اتنی تبدیلی ہوتی جاتی ہے کہ آج کچھ ہے تو کل کچھ اور ہو جاتا
ہے۔ اس میں شک نہیں کہ انسان کو اللہ تعالی نے عقل اور فہم دیتے ہیں لیکن ایسی عقل نہیں دی
جس کا فیصلہ کبھی نہ بدلے ۔ اس لئے اللہ تعالٰی نے ' نے مسلمانوں کو دعا سکھائی ہے کہ چونکہ انسان ہر بات
میں بہت ٹھوکریں کھاتا ہے لہذا چاہئے کہ وہ یہ دعا نہ مانگا کرے کہ یہ چیز ہمیں مل جائے یا یہ کام ہو
جائے ۔ بلکہ یہ دعا کیا کرے کہ الہی جو بات آپ کے نزدیک ہمارے لئے مناسب ہے وہ ہو جائے اور
جو چیز آپ کے نزدیک ہمارے لئے بہتر ہے وہ مل جائے ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کو غلطی نہیں لگ سکتی اس
لئے وہ جو فیصلہ کرتا ہے وہی درست اور صحیح ہوتا ہے اور یہ ہر ایک انسان کے لئے دنیا کے ہر ایک
معاملہ میں فیصلہ کرنے کا آسان اور نہایت عمدہ طریق ہے ۔ ہمارے لئے بھی یہی آسان طریق تھا۔
خلافت کا مسئلہ جس کسی کی سمجھ میں نہ آیا تھا اسے چاہئے تھا کہ دعائیں کرتا استخارہ کرنا شروع کر دیتا
اور خدا تعالی کے حضور کہتا کہ اے میرے اللہ ! اگر خلافت کا مسئلہ درست ہے تو مجھے سمجھا دیجئے۔
اور اگر نہیں تو مجھے جو سیدھی راہ ہے وہ دکھائیے اور صراط مستقیم سے دور ہونے سے بچا لیجئے مگر
افسوس کہ کئی لوگ اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ میں نے بہت سے دوستوں کو یہ تدبیر بتائی اور
انہوں نے اس پر عمل کیا تو انہیں خواب یا الہام کے ذریعہ سے ہدایت ہو گئی ورنہ اللہ تعالیٰ نے ان
کے دل کو کسی اور ذریعہ سے تسلی اور تشفی عطا فرمادی۔ اب بھی اگر کوئی شک اور تردد میں ہے تو
ایسا ہی کرے خدا تعالی اس کو ضرور ہدایت دے دے گا۔
پہلی تقریر میں میں نے ایک بات بیان کی ہے اور چودہ باتیں اور ہیں جو میں نے بیان کرتی ہیں۔
ان میں سے چار تو ایسی ہی ہیں کہ جتنا پہلی پر وقت لگا ہے اتنا ہی ان پر لگایا جائے۔ لیکن نہ مجھے اتنی
طاقت ہے اور نہ ہی وقت ہے۔ پھر ایک نہایت ضروری اور اہم بات ہے جو کل بیان کرنی ہے۔
کھانسی سے اللہ کا فضل ہے کہ نسبتا آرام رہا ہے تاہم میرے سینہ میں درد ہو گیا ہے اس لئے میں
چاہتا ہوں کہ کسی قدر اختصار سے باقی باتیں بیان کر دوں۔ اللہ تعالی نے پھر کبھی توفیق دی تو مفصل
بیان کردوں گا۔

انوار العلوم جلد ۲
۱۹۵
برکات خلافت
سیاست
دوسرا امر جو میں نے بیان کرنا ہے وہ سیاست ہے۔ ہماری جماعت کو اس سے بڑا دھوکہ لگا ہے
اور یہ مسئلہ بھی بڑے ابتلاء کا باعث ہوا ہے اور یہ بات کہ ہمیں سیاست میں کس قدر حصہ لینا
چاہئے ۔ آیا سیاست اچھی ہے یا بری اور اگر بری ہے تو کہاں تک؟ اچھی ہے تو کس حد تک ؟ سخت
اختلاف کا باعث ہو گئی ہے میں جب اس کشمکش کو مد نظر رکھ کر حضرت مسیح موعود کی تعلیم پر غور کرتا
ہوں اور ان لوگوں سے جو آپ کے ساتھ رہنے والے تھے پوچھتا ہوں تو وہ یہ اظہار نہیں دے سکتے
کہ حضرت صاحب نے ان کو کبھی سیاست کی طرف مائل کیا ہو یا کبھی ان کی توجہ کو اس طرف پھیرا
ہو۔ مگر اس صورت میں ایک اعتراض پیدا ہوتا ہے اور یہ اعتراض صرف نو تعلیم یافتہ نوجوانوں کی
طرف سے ہی نہیں بلکہ پرانے لوگوں کی طرف سے بھی پڑتا ہے کہ
سیاست سے کیوں جماعت احمدیہ کو روکا جاتا ہے؟
ایک نادان اور کم عقل انسان کہہ سکتا ہے کہ چونکہ یہ لغو چیز ہے اس لئے اس سے روکا جاتا
ہے مگر تاریخ کا مطالعہ کرنے والا اور گزشتہ قوموں کے حالات کا جاننے والا کبھی یہ نہیں کہہ سکتا
کیونکہ دنیا کی حکومتوں اور سلطنتوں کا مدار ہی سیاست پر ہے۔ پھر قرآن شریف میں اللہ تعالٰی نے
سیاست کے کچھ قواعد بیان فرمائے ہیں۔ یہ اچھی چیز تھی تب ہی تو قرآن کریم نے اس طرف توجہ
فرمائی ورنہ کیوں فرماتا۔ ادھر ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ سٹرائکوں سے نفع حاصل ہوتا ہے اور حقوق
مل جاتے ہیں۔ پھر یہ بھی کہ جائز ابھیشن کو گورنمنٹ بھی ناپسند نہیں کرتی تو پھر کیا وجہ ہے کہ
جماعت احمدیہ کو سیاست سے رو کام و کا جاتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیوں روکا ہے۔
میرا عقیدہ فقط یہ نہیں ہے کہ سیاست سے کوئی فائدہ نہیں ۔ ہاں میرے عقیدہ اور دوسروں
کے عقیدہ میں یہ فرق ہے کہ وہ اور فوائد سمجھتے ہیں اور میں اور چونکہ اس کی وجہ سے جماعت میں
ابتلاء آنے کا ڈر ہے اس لئے میں اصل بات بتانا چاہتا ہوں اس کا فیصلہ ہو جائے اور اگر اللہ تعالیٰ
چاہے تو یہ فیصلہ ہمیشہ کے لئے ہو جائے ۔ قرآن شریف ہمیں فیصلہ کی ایک آسان راہ بتاتا ہے کہ اگر
ہم کسی بات کا فیصلہ کرنے لگیں تو ہمیں اس کے فوائد اور اس کے نقصانات پر غور کرنا چاہئے۔

انوار العلوم جلد ۲
194
برکات خلافت
८५۔८
جوئے اور شراب کی نسبت اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَ
الْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمَ كَبِير و وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا۔ (البقره : ۲۲۰)
شراب کے متعلق لوگ تم سے سوال کرتے ہیں اور تم سے پوچھتے ہیں کہ یہ جائز ہے یا حرام ۔ اور
جوئے کے متعلق بھی پوچھتے ہیں۔ فرمایا ان کو اس کا یہ جواب دے دو (اسلام کیا ہی پاک مذہب ہے
کہ کسی کی نیکی اور اچھی صفت کو ضائع نہیں کرتا۔ کیا ہی عمدہ اور پاک جواب دیا ) کہ ان میں کچھ
بدیاں ہیں اور کچھ فوائد بھی۔ لیکن بدیاں فوائد کی نسبت زیادہ ہیں۔ یہ کیا ہی لطیف جواب دیا ہے۔
ان کے سوال پر انہیں منع نہیں کیا گیا کہ تم شراب نہ پیو۔ اور انہ پیو۔ اور جوانہ کھیلو۔ بلکہ یہ فرما دیا ہے کہ ان میں
منافع تھوڑے ہیں اور نقصان زیادہ - اب تم آپ ہی سمجھ لو کہ تمہیں کیا کرنا چاہئے۔ تو خدا تعالٰی نے
ہمارے لئے یہ قاعدہ کلیہ بیان فرمادیا کہ ہر ایک چیز میں دو باتیں ہوتی ہیں یعنی نفع اور نقصان۔ پس
اگر کسی چیز میں نفع زیادہ ہو ۔ اور نقصان تھوڑا۔ تو اس کو کر لیا کرو ۔ اور اگر کسی چیز میں نقصان زیادہ
ہو اور نفع تھوڑا تو اس کو اختیار نہ کیا کرو - دنیا کا تمام کار خانہ اسی قاعدہ پر چل رہا ہے ۔ ہر ایک انسان
جس چیز میں نفع زیادہ دیکھتا ہے اس کو اختیا کر لیتا ہے اور جس میں نقصان زیادہ دیکھتا ہے اس کو چھوڑ
دیتا ہے۔ اسی قاعدہ کے مطابق تم سیاست کو دیکھو۔ سیاست بالذات کوئی بری چیز نہیں ہے مگر ہم کہتے
ہیں کہ ایک ہی چیز ایک وقت میں حلال ہوتی ہے تو وہی دوسرے وقت میں حرام ہو جاتی ہے ۔ مثلاً
نماز ایک ایسی چیز ہے جس سے کہ قرب الہی حاصل ہوتا ہے مگر ایک وقت میں نماز پڑھنے والا شیطان
ہو جاتا ہے یعنی سورج کے پڑھنے یا ڈوبنے کے وقت نماز پڑھنے والا بجائے قرب الہی حاصل کرنے
کے شیطان بن جاتا ہے ۔ اسی طرح روزہ کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزہ رکھنے والے کا میں
(اللہ ) ہی اجر ہوں مگر آنحضرت ا فرماتے ہیں کہ عید کے دن جو لوگ روزہ رکھتے ہیں وہ
شیطان ہیں۔ پس گو روزہ رکھنا ایک نہایت اعلیٰ عبادت تھی لیکن رسول کریم ﷺ نے عید کے
دن روزہ رکھنے کو شیطانی فعل قرار دیا جس سے معلوم ہوا کہ ایک چیز ایک وقت میں اچھی ہوتی ہے
تو دوسرے وقت وہی بری ہو جاتی ہے۔ مثلاً ایک شخص کی پیٹھ میں درد ہو رہا ہو اور وہ کسی کو کہے کہ
میری پیٹھ پر کمیاں مارو۔ میں تمہیں انعام دوں گا تو اس طرح کمیاں مارنے پر اس شخص کو انعام
ملے گا۔ لیکن اگر کوئی مجلس میں بیٹھا باتیں کر رہا ہو اور اس کا نو کر پیچھے سے آکر اس کی پیٹھ پر کمیاں
مارنی شروع کر دے تو جانتے ہو کہ اس سے کیا سلوک کیا جائے گا۔ اس کو سزادی جائے گی کیونکہ
موقع کے مطابق ہر ایک بات ہوتی ہے۔

انوار العلوم جلد ۲
۱۹۷
برکات خلافت
هر سخن دکھتے و ہر نکتہ مقامی دارد۔
تو بعض اوقات ایک بات خراب ہوتی ہے اور بعض وقت وہی اچھی ہو جاتی ہے۔ سیاست سے
جو مسیح موعود نے منع کیا ہے تو اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ اس کا موقع اور محل نہیں ہے اور خواہ
گورنمنٹ اس کی اجازت بھی دیتی ہے تاہم یہ نا جائز ہے۔ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ
گورنمنٹ ایک حد تک سیاسی امور کی طرف توجہ رکھنے کی اجازت دیتی ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ
اس کام کا انجام خراب ہو گا اس لئے میں اپنی جماعت کو اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک دفعہ صوبہ
کے ایک بڑے افسر سے حضرت صاحب ملنے کے لئے تشریف لے گئے ۔ یوں تو آپ کسی کے پاس نہ
جایا کرتے تھے لیکن انہیں اپنا مہمان سمجھ کر چلے گئے ۔ ان دنوں گورنمنٹ کا یہ خیال تھا کہ مسلم لیگ
سے گورنمنٹ کو فائدہ کو فائدہ پہنچے گا۔ ان افسر صاحب نے حضرت صاحب سے پوچھا کہ آپ کا مسلم لیگ
کے متعلق کیا خیال ہے ۔ آپ نے فرمایا میں اسے نہیں جانتا۔ خواجہ صاحب چونکہ اس کے ممبر تھے
انہوں نے اس ۔ اس کے حالات عجیب پیرایہ میں آپ کو بتائے فرمایا میں پسند نہیں کرتا کہ لوگ سیاست
میں دخل دیں ۔ صاحب بہادر نے کہا مرزا صاحب! مسلم لیگ کوئی بری چیز نہیں بلکہ بہت مفید ہے ۔
آپ نے فرمایا ۔ بری کیوں نہیں ۔ ایک دن یہ بھی بڑھتے بڑھتے بڑھ جائے گی۔ صاحب بہادر نے کہا
مرزا صاحب! شائد آپ نے کانگرس کا خیال کیا ہو گا۔ لیگ کا حال کانگرس کی طرح نہیں کیونکہ کسی
کام کی جیسی بنیاد رکھی جاتی ہے ویسا ہی اس کا نتیجہ نکلتا ہے۔ کانگرس کی بنیاد چونکہ خراب رکھی گئی
تھی اس لئے وہ مضر ثابت ہوئی لیکن مسلم لیگ کے تو ایسے قواعد بنائے گئے ہیں کہ اس میں باغیانہ
عنصر پیدا ہی نہیں ہو سکتا حضرت صاحب نے فرمایا ۔ آج آپ کا یہ خیال ہے تھوڑے دنوں کے بعد
لیگ بھی وہی کام کرے گی جو آج کانگرس کر رہی ہے۔ چنانچہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ اب
مسلم لیگ بھی اس سیلف گورنمنٹ کے حصول کی طرف جھک رہی ہے جس کا کانگرس مدت سے
مطالبہ کر رہی تھی گو دکھاوے کے لئے لفظوں میں کچھ فرق رکھا ہو ۔ غرض کہ گو صوبہ کے ایک بڑے
اور ذمہ دار حاکم نے اس بات پر زور بھی دیا کہ مسلم لیگ سے نقصان نہیں ہو گا لیکن حضرت
صاحب نے ہی جواب دیا کہ اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہو گا۔ آخر ایسا ہی ہوا۔ پس خوب یاد رکھو کہ
حضرت صاحب نے جو اپنی جماعت کو جائز حد تک بھی سیاست میں حصہ لینے سے روک دیا ہے تو وہ
اس لئے نہیں کہ سیاست بالذات بری ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت اس میں حصہ لینا
بجائے فوائد کے نقصان کا باعث ہے چنانچہ میں اس امر کی مزید تشریح کرتا ہوں۔

انوار العلوم جلد ۲
۱۹۸
برکات خلافت
حدیث میں آتا ہے سَتَكُونُ اَثَرَةً وَأُمُو تُنكِرُونَهَا تنكِرُونَهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَأْمُرُنَا
قَالَ تُوَدُّونَ الْحَقَ الَّذِى عَلَيْكُمْ وَتَسْأَلُونَ ال الُونَ اللَّهَ الَّذِي لَكُمْ ( بخاری کتاب المناقب باب علامات
النبوة في الاسلام) یعنی ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے کہ ایسے حاکم ہو جائیں گے کہ جو اپنے لئے بھلائی
چاہیں گے اور تمہارے آرام کی فکر نہ رکھیں گے اور ایسے امور ظاہر ہوں گے جو تم کو برے معلوم
ہوں گے۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ایسے وقت میں ہمیں کیا حکم ہے یعنی ہم اس وقت
کیا کریں۔ کیا حکام کا مقابلہ کریں اور ان کو سیدھا کریں فرمایا جو حکام کے حقوق تمہارے ذمہ ہیں ان
کو تم ادا کر دو۔ اور جو تمہارے حقوق ان کے ذمہ ہیں انہیں خود طلب نہ کرو۔ بلکہ اللہ تعالی پر ڈالدو
کہ وہ خود ان کا زمہ دار ہو۔ اس کے مقابلہ میں حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ مَنْ قُتِلَ دُونَ عِرْضِهِ خودان
وَ مَالِهِ - فَهُوَ شَهِيدٌ - جو اپنی عزت اور مال کے بچانے کے لئے کوشش کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید
ہے۔ پس ایک طرف تو مال و عزت کی حفاظت میں مارے جانے والے کو آپ شہید فرماتے ہیں۔ اور
دوسری طرف ارشاد ہوتا ہے کہ حکام جو کچھ بھی ظلم کریں صبر کرنا۔ اور ان کے ظلم کے مقابلہ میں
خود ہاتھ نہ اٹھانا۔ اپنے حقوق کا مطالبہ بھی ان سے نہ کرنا بلکہ اسے بھی اللہ پر ہی چھوڑنا۔ ان دونوں
حکموں کو ملا کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں حکم مختلف اوقات کے لئے ہیں۔ کسی زمانہ میں تو یہ حکم
ہے کہ خوب اپنے حقوق طلب کرو اور کسی زمانہ میں یہ حکم ہے کہ جو کچھ ملتا ہے اسے خاموشی سے
قبول کرو ۔ مقابلہ تو الگ رہا حکام سے اپنے حقوق کا مطالبہ بھی نہ کرو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک زمانہ
حکومتوں پر ایسا ہوتا ہے کہ ان کی حالت ایسی نازک ہو جاتی ہے کہ اگر وہ اپنی پہلی حالت پر چلی
جائیں تو چلی جائیں لیکن اگر ان کی حالت میں ذرہ بھی تغیر آجائے تو خواہ وہ بہتری کی طرف ہی ہو
لیکن وہ ملک ثابت ہوتا ہے کیونکہ کمزوری ظاہر ہو جاتی ہے۔ ایسی حالت میں ملک کا حکومت کے
خلاف اٹھ کھڑا ہونا اس کی تباہی کا یقینی باعث ہو جاتا ہے۔ پس ایسی حالت میں رسول اللہ ا
نے مسلمانوں کو حکام سے حقوق طلب کرنے سے بھی روک دیا تا ایسا نہ ہو کہ حقوق طلب کرتے
کرتے اپنی حکومت کو ہی تباہ نہ کرلیں لیکن دوسرے اوقات میں جب یہ حالت نہ ہو تو خاص حدود
کے اندر حقوق کا مطالبہ جائز رکھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حکم بھی اسی طرح خاص مصالح کے
ماتحت ہے۔
ایک قصہ کو لکھتا ہے کہ ایک دیوار تھی جو اس کے اوپر چڑھ کر اس میں
سیاست کیا چیز ہے؟ جھانکتا پھر نہ لوٹ سکتا بلکہ ہنسا ہنستا اندر ہی کو د پڑتا۔ یہ قصہ تو جھوٹ ہے
و بخاری کتاب المظالم باب من قبل دون ماله (مفهوما)

انوار العلوم جلد ۲
۱۹۹
برکات خلافت
کہ ایسی کوئی دیوار تھی کہ جو اسے دیکھتا تھا وہ اس کے اندر ہی غائب ہو جاتا تھا۔ لیکن اس پر غور
کریں تو سیاست ایک ایسی ہی دیوار ہے۔ چونکہ انسان کی طبیعت عاجلہ کو پسند کرتی ہے اور جس کام
کا فائدہ اسے جلد مل جائے وہ اسے بہت پسند کرتا ہے اور دیر کو پسند نہیں کرتا اس لئے لوگ ایسے
کاموں کے درپے ہو جاتے ہیں جن کے کرنے سے فوری فوائد حاصل ہوں۔ اور سیاست بھی انہی
چیزوں میں سے ہے جن کے فوائد جلد تر حاصل ہوتے ہیں۔ پس جب لوگ دیکھتے ہیں کہ سیاست کی
وجہ سے جلدی دولت ، حکومت اور رتبہ مل جاتا ہے تو اس کی طرف دوڑنے لگ پڑتے ہیں جس
طرح کہا جاتا ہے کہ جب ایک دفعہ شیر کے منہ کو آدمی کا لہو لگ جاتا ہے تو پھر وہ ہر وقت انسان کے
شکار کی تاک میں ہی رہتا ہے۔ اور پہلے اگر ایک دو آدمیوں سے بھاگ جاتا تھا تو پھر تمہیں چالیس
آدمیوں کی بھی پرواہ نہیں کرتا۔ اسی طرح سیاست کا خون جس کسی کے منہ کو لگ جاتا ہے پھر وہ اسے
نہیں چھوڑ سکتا اور اس کے اندر ہی اندر گھستا جاتا ہے۔
ست
سیاسی معاملات میں پڑنے کا پہلا خطرناک نتیجہ چیز ہے جو ار سب کچھ بھلا دیتی ہے حتی
کہ جان تک کی بھی ہوش نہیں رہنے دیتی اور اپنی طرف ہی کھینچتی جاتی ہے۔ اور دوسری طرف
آج کل اسلام پر جو نازک وقت آیا ہوا ہے اس سے پہلے اس پر کبھی نہیں آیا اس لئے اس وقت
اسلام کو جتنے بھی ہاتھ کام کے لئے مل جائیں اور جس قدر بھی سپاہی اسلام کی حفاظت کے لئے مل
جائیں اتنے ہی کم ہیں۔ اس لئے آج مسلمانوں کے لئے سیاست کی طرف متوجہ ہونا ایک ایسا زہر
ہے جسے کھا کر ان کا بچنا محال بلکہ ناممکن ہے کیونکہ سیاست بہت بڑی توجہ کو چاہتی ہے اور جو شخص
سیاست میں پڑتا ہے وہ بالکل سیاست ہی میں غرق ہو جاتا ہے ۔ آج یورپ میں ایسی جنگ ہو رہی ہے
کہ ہر ایک سلطنت کو جسقد ربھی سپاہی مہیا ہو سکتے ہیں اتنے ہی مہیا کرتی ہے اور عورتوں اور لڑکے
لڑکیوں تک کو لڑائی میں مدد دینے کے قواعد سکھائے جا رہے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسی خطرناک جنگ
ہے کہ تھوڑے سپاہیوں سے کام نہیں چل سکتا۔ مگر اسلام کو جو جنگ در پیش ہے وہ اس یورپین
جنگ سے بہت بڑھ کر ہے اور اکیلے اسلام کو کل دنیا سے مقابلہ ہے اور دشمن ایسا قوی ہے کہ اسلام
کے ایک ایک سپاہی کے مقابلہ میں ہزاروں سپاہی لا سکتا ہے۔ جو مسلمان ہیں وہ خود اسلام سے بیزار
ہو رہے ہیں اور صرف نام کے مسلمان ہیں ورنہ اسلام سے وہ ایسے ہی دور ہیں جیسے کہ غیر مذاہب
کے لوگ۔ پس اس جنگ میں چند آدمی کامیاب نہیں ہو سکتے بلکہ ہر ایک مرد ، بچہ اور عورت کو اس

انوار العلوم جلد ۲
۲۰۰
برکات خلافت
میں حصہ لینے کے لئے کھڑا ہو جانا چاہئے ۔ اگر کسی مکان کو آگ لگ جائے تو اس وقت یہ نہیں کہا
میں
جاتا۔ کہ سقہ کو بلاؤ تا کہ وہ پانی لا کر آگ بجھائے کیونکہ وہ پانی مہیا کرنے پر مقرر ہے اور اس کام کی
تنخواہ لیتا ہے اگر وہ آج کام نہیں آتا تو اسے نوکر کس لئے رکھا ہوا ہے بلکہ ہر ایک شخص دوڑتا اور
بھاگتا ہوا جاتا ہے۔ تاکہ آگ پر پانی ڈالے اور اس کو بجھائے اور عورتیں اور بچے بھی اس کام میں
ہاتھ بٹاتے ہیں۔ اسی طرح اس وقت اسلام کے گھر کو دشمن نے آگ لگائی ہوئی ہے اور احمق ہے وہ
جو اس انتظار میں بیٹھے کہ سقے اس آگ کو بجھا ئیں۔ اس عظیم الشان آگ کو جو اسلام کے مکان کو
چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے ایک دو آدمی نہیں بجھا سکتے بلکہ ہر ایک شخص کا جو اپنے دل
ا ذرہ بھی ایمان رکھتا ہے کام ہے کہ وہ اس آگ کو بجھانے میں لگ جا۔ انے میں لگ جائے اور تم میں سے ہر ایک کا
یہ فرض ہے خواہ مرد ہو یا عورت جوان ہو یا بوڑھا بچہ ہو یا نوجوان لڑکی ہو یا لڑکا کہ وہ اس آگ کو
بجھانے کے لئے اٹھ کھڑا ہو ۔ اگر کوئی ایسے وقت میں بھی غفلت کرتا ہے تو وہ اسلام میں نہیں ہے۔
پس ایسے زمانہ میں جبکہ اسلام کی حالت یہاں تک نازک ہو گئی ہے اگر حضرت مسیح موعود لوگوں کو
سیاسی معاملات میں حصہ لینے کی اجازت دے دیتے تو بہت ساحصہ جماعت کا اس میں لگ جاتا اور
اسلام کی خدمت سے الگ ہو جاتا حالانکہ اسلام کو اس مدد کی سخت احتیاج ہے۔ اور جبکہ اس کی فوج
آگے ہی قلیل ہے تو وہ اس قلیل فوج میں سے کچھ فوج کو اور کام میں کیونکر لگا سکتا ہے ۔ نادان ہے وہ
انسان جو اس وقت سیاست کی کشمکش کو دیکھ کر اور پھر اسلام کی حالت کو معلوم کر کے سیاست کی
طرف متوجہ ہوتا ہے کیونکہ اسے دین کے متعلق خدمت کرنے کی کب فرصت ملے گی۔ چونکہ
سیاست میں پڑ کر انسان کو بہت جلد دنیا میں عزت و شہرت حاصل ہونے لگتی ہے اس لئے لوگ اس
نزدیک کے فائدہ کی خاطر دین کو بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اس زمانہ میں تو دنیا کی کشش یوں بھی زیادہ
ہے پس سیاست جس قدر بھی انسان کو اپنی طرف کھینچے تھوڑا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود نے یہ
پسند نہ کیا کہ جو تھوڑے سے آدمی ان کے ساتھ شامل ہیں ان کو بھی آپ سیاست میں دخل دینے کی
اجازت دے کر اپنے ہاتھ سے کھو دیں۔ اگر کوئی یہ کہے کہ ہمیں سیاست کے چھوڑنے کی وجہ سے
نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ہم تحصیلدار ڈپٹی اور دیگر سرکاری عہدے حاصل نہیں کر سکے تو وہ سمجھ لے
کہ اس کے چھوڑنے سے خدا ملتا ہے اور نہ چھوڑنے سے دنیا۔ پس اگر تمہیں خدا پیارا ہے تو
سیاست کو چھوڑ دو۔ اور اگر نزدیک کی خوشی پسند کرتے ہو یعنی دنیا کی تو پھر جو تمہاری مرضی ہے وہ
کرو۔ اس صورت میں ہمارا تم پر کوئی ایسا اختیار نہیں ہے کہ مجبورا تمہیں روک دیں۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۰۱
برکات خلافت
سیاسی معاملات میں پڑنے کا دوسرا خطرناک نتیجہ سیاست میں مجھے کی ضرورت ہوتی ہے اگر کچھ آدمی
ہے اگر کچھ آدمی کھڑے ہو کر
گورنمنٹ سے کسی بات کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ ان کا مطالبہ پورا کرتی ہے۔ لیکن ہر ایک بات کے
پورا کرنے میں وہ اس بات کا لحاظ رکھتی ہے کہ لوگوں کی کثرت کس طرف ہے۔ اگر آج لوگ
گورنمنٹ سے کوئی مطالبہ کریں گے تو گورنمنٹ انہی کے مطالبات پورے کرے گی جو زیادہ ہوں
گے۔ لیکن تم اپنے حال پر غور کرو دوسروں کے مقابلہ میں تمہار ا جتھا ہی کیا ہے کہ تم کچھ منوا سکو ؟
ہماری اپنی حالت تو یہ ہے کہ کوئی و ہ کوئی دشمن ہمیں تنگ کرتا ہے ، تکلیفیں دیتا ہے ، دکھ پہنچاتا ہے تو ہم کو
گورنمنٹ کے سپاہی ہی اس سے بچاتے ہیں۔ تو سیاست کی وجہ سے ہمیشہ وہی قوم کامیاب ہوتی ہے
جس کا جتھا ہوتا ہے۔ اگر ایک سکول کے لڑکے سٹرائک کریں اور سٹرائک کرنے والوں کی تعداد
سٹرائک نہ کرنے والوں سے کم ہو تو سٹرا تک کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ ایسی صورت میں افسر
سٹرائک کرنے والے طلباء کو خارج کر دیں گے ۔ لیکن اگر استقلال سے اکثر حصہ یا سب کے سب
طلباء سٹرا تک کریں گے تب ان کو کامیابی کی امید ہو سکے گی ورنہ سخت ناکام ہوں گے ۔ لیکن تم بتاؤ
کہ تمہارے ساتھ کو نسا جتھا اور کونسی جماعت ہے۔
یہ ایک تجربہ شدہ بات ہے سیاست میں پڑ کر چھوٹی قوم بڑی میں جذب ہو جاتی ہے کہ جو چھوٹی جماعتیں
سیاست کی طرف اپنا رخ کرتی ہیں انہیں اپنا جتھا بنانے کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں بغیر جتھے کے کوئی قوم سیاسی امور میں کامیاب نہیں ہو سکتی اس لئے وہ دوسروں سے ملنا جلنا
شروع کر دیتی ہیں۔ چونکہ وہ خود چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے بجائے اس کے کہ اوروں کو اپنے ساتھ
ملائیں خود ان میں جذب ہو کر اپنی ہستی فنا کر لیتی ہیں۔ دیکھو آج جو ہماری جماعت کو نقصان پہنچا ہے
وہ بھی اس سیاست کی وجہ سے پہنچا ہے پہلے پہل تو ہماری جماعت کے چند لوگ سیاست کی طرف
متوجہ ہوئے لیکن چونکہ سیاست ہمیشہ جتھا چاہتی ہے اس لئے ان کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونا
پڑا اور ابتداء میں تو وہ یہ کہتے رہے کہ اس میل جول کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ہم دوسروں کو اپنی طرف کھینچ
لائیں گے لیکن رفتہ رفتہ خودان میں جذب ہونے لگے ۔ اول وہ انجمن حمایت اسلام کے ممبر بنے پھر
اور زیادہ جو سیاست کی چاٹ لگی تو مسلم لیگ میں شامل ہو گئے پھر جب دیکھا کہ مذہبی اختلاف کی وجہ
سے ان لوگوں میں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے تو آہستہ آہستہ بڑی جماعت کو خوش کرنے اور خود

·

آج 10 میں سے 10 باقی