برکاتِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۲
برکات خلافت
پر
عزت حاصل کرنے کے لئے اپنے عقائد کو قربان کرنا شروع کیا۔ جانتے ہو یہ ضرورت ان کو کیوں
پیش آئی ؟ اس لئے کہ جتھا بنا ئیں مگر دین لیتے لیتے ان کی دنیا بھی گئی۔ جتھا بنانے کی مثال آریوں میں
ہی دیکھ لو۔ ابتداء میں تو یہ فرقہ زیادہ تر مذہبی معاملات میں دخل دیتا تھا لیکن جب نئی تعلیم کی روشنی
نے انہیں سیاست کے سبزہ زار میدانوں کی طرف ہدایت کی اور وہ اس طرف جھک گئے تو اب
مذہب ان میں مل گیا۔ آج یہ بحث ہو رہی ہے کہ آیا آریہ مذہب کوئی مذہب ہے یا صرف ایک
سیاسی جماعت ہے اور اس وقت کی ان کی حالت میں ظاہر کرتی ہے کہ وہ صرف ایک سیاسی جماعت
ہے اور مذہب سے ان کو کچھ سروکار نہیں ان کی سب خصوصیتیں اب مٹ گئی ہیں اور یا تو یہ حال
تھا کہ آریہ ہندو کہنے پر چڑتے تھے اور صاف کہا کرتے تھے کہ ہندو ہم نہیں ہم آریہ ہیں اور اس نام
کو ناپسند کرتے تھے لیکن سیاست میں پڑ کر آج وہ اپنے دوسرے بھائیوں کو (جو ہندو کہلاتے تھے اور
رانے خیال کے تھے ساتھ ملانے اور سیاست میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ) جتھا بنانے کی غرض
سے بڑی خوشی سے اپنے آپ کو ہندو کہتے ہیں او ر ا کو ہندو کہتے ہیں اور اگر ان سے پوچھو کہ آپ آر یہ ہیں یا ہندو تو بڑی
سختی سے جواب دیتے ہیں کہ آریہ کیا اور ہندو کیا سب ہندو ہیں اور انہی ہندوؤں کو جنہیں وہ پہلے
نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے آج ساتھ شامل کر رہے ہیں اور باہیں پھیلا پھیلا کر ان سے مل رہے ہیں
تاکہ اپنا جتھا قائم کریں۔ لیکن ان کا جتھا بنانے کے لئے دوسروں سے ملنے کا نتیجہ وہی نکل رہا ہے جو
حضرت مسیح موعود نے بذریعہ پیشگوئی بیان فرما دیا ہوا ہے یعنی دن بدن مٹتے جاتے ہیں اور اپنا نام و
نشان گم کرتے جاتے ہیں اور وہ دن آتے جاتے ہیں جب آریہ مذہب مٹ جائے گا کیونکہ یہ قوم
سیاست میں پڑ چکی ہے اور سیاست کا کوئی مذہب نہیں اس لئے ان کی سیاست رہ جائے گی لیکن
مذہب مٹ جائے گا۔ غرض کہ جتھے کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی۔ لیکن جب دوسرں کو ملا کر جتھا
بنایا جائے گا تو اپنی خصوصیات چھوڑنی پڑیں گی۔ اور جب کوئی قوم اپنی خصوصیات چھوڑ دے گی تو وہ
تباہ اور برباد ہو جائے گی۔
۱۹۰۷ء میں جب پنجاب میں سخت شورش کے آثار پیدا ہوئے تھے اور بعض شریروں نے
گورنمنٹ کے خلاف جوش پھیلا دیا تھا اس وقت دیکھا گیا کہ بعض بڑے بڑے وکلاء نے مسلمانوں
کی دعوت کی اور ایک جگہ مل کر سب نے کھانا کھایا اور سب چھوت چھات کے خیالات کو ترک کر
دیا یہ کیوں ہوا۔ جتھے کو وسیع کرنے کے لئے چنانچہ جو لوگ سیاست میں زیادہ پڑے ہوئے ہیں ان
سے پوچھ کر دیکھو ان کا یہی مذہب ہے کہ ہم اول ہندوستانی ہیں اور پھر ہندو یا مسلمان ہیں۔ لیکن کیا
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۳
برکات خلافت
اسلام اس بات کی اجازت دے سکتا ہے ہر گز نہیں۔ اسلام تو یہی بتاتا ہے کہ تم اول مسلمان ہو اور
پھر کچھ اور ہو بلکہ پھر کچھ بھی نہیں ہو۔
شائد کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ بعض لوگ سیاست میں بھی مشغول ہوتے ہیں اور پھر
دین میں بھی مشغول ہوتے ہیں بلکہ دین کی خدمت میں اپنا بہت سا وقت صرف کرتے ہیں جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ سیاست میں مشغول ہو کر پھر بھی انسان دین کے کام کر سکتا ہے لیکن جیسا کہ میں
ابھی بتا چکا ہوں یہ تو ممکن ہے کہ بعض لوگ سیاست کے ساتھ دین سے بھی تعلق رکھیں لیکن یہ
ضرور ہے کہ چونکہ سیاست جتھا چاہتی ہے اور جو لوگ سیاست میں پڑتے ہیں وہ یا تو دین کو عوام کی
ہمدردی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اس طرح دین کی اصل غرض فوت ہو جاتی
ہے اور اس عمل سے بجائے دین کی ترقی ہونے کے اسے سخت صدمہ پہنچ جاتا ہے اور یا یہ لوگ کثیر
جماعت کی خاطر اپنے عقائد میں تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح دوستی کے پردہ
میں دشمنی کرتے ہیں اور غریب لوگ ان کی وجاہت اور ان کے علم کے دھوکے میں ان کے شائع
کردہ گندے اور بیہودہ عقائد کو ہی اصل اور سچے عقیدے خیال کر لیتے ہیں اور اس طرح دین کا
مغز ضائع ہو جاتا ہے۔ پس گو بعض ایسے لوگ بھی ہوں جو سیاست کے ساتھ دین کی طرف بھی توجہ
১১
رکھیں لیکن اس وقت چونکہ صداقت کمزور ہے ایسے لوگ دین کے لئے سخت نقصان دہ ہیں۔
پھر ہم کہتے ہیں کہ احسان بھی تو دنیا میں کوئی چیز ہے حضرت مسیح
احسان کا بدلہ ہونا چاہئے موعود نے لکھا ہے کہ ” وہ تلخی اور مرارت جو سکھوں کے عہد میں
ہم نے اٹھائی تھی۔ گورنمنٹ برطانیہ کے زیر سایہ آکر ہم سب بھول گئے " پھر آپ نے لکھا ہے کہ
جب سکھ ظلم کرتے تھے تو وہ کون تھا جو ہمیں ان سے بچانے کے لئے آیا۔ کیا اس وقت ہماری مدد کے
لئے ترک آئے تھے ۔ نہیں انگریز ہی آئے ۔ اس وقت لوگ اپنے مذہب کو چھپاتے تھے لیکن پھر بھی
ڈرتے تھے ۔ لیکن آج ہم علی الاعلان اپنے مذہب کا اظہار کرتے ہیں مذہبی تکالیف جو کہ پیشتر تھیں
ان کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے مسجدوں میں نماز پڑھنا تو الگ رہا گھروں میں بھی خدا کا نام
لینا ایک جرم سمجھا جاتا تھا۔ لیکن گورنمنٹ انگلشیہ نے تو ایسی آزادی دے رکھی ہے کہ بعض جگہ
اپنے مسلمان ملازموں کو دفاتر اور اسٹیشنوں کے احاطوں میں سرکاری زمین میں مساجد بنانے کی
اجازت دے دی۔ گو افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اپنی بے وقوفی سے اس انعام کو ضائع کر دیا۔ اور
مساجد کی زمین کے وقف ہونے کے بے موقع سوال کو اٹھا کر آئندہ کیلئے گورنمنٹ کو مجبور کر دیا کہ
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۴
برکات خلافت
وہ اس آزادی سے ان کو محروم کر دے اور اپنے دفاتر اور اسٹیشنوں کو مذہبی جھگڑوں کی آماجگاہ
ہونے سے محفوظ رکھے۔ اگر مسلمان بے فائدہ شور نہ کرتے تو آئندہ ان آسانیوں میں اور ترقی
ہونے کی امید تھی اور وہ دن دور نہ تھا کہ ہر دفتر کے مسلمان بڑی آسانی سے نماز با جماعت کے
ثواب عظیم کو حاصل کر سکتے۔ غرض کہ گورنمنٹ برطانیہ کے ہم پر بڑے احسان ہیں اور ہم بڑے
آرام اور اطمینان سے زندگی بسر کرتے اور اپنے مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔ ہمارا سب سے بڑا مقصد
دین کو پھیلانا ہے اور اس مقصد کے پورا کرنے کی ہمیں ہر طرح سے آزادی ہے۔ ملک کے جس
گوشہ میں چاہیں تبلیغ کر سکتے ہیں اور اگر دوسرے ممالک میں تبلیغ کے لئے جائیں تو وہاں بھی برٹش
گورنمنٹ ہماری مدد کرتی ہے۔ ان فوائد کے مقابلہ میں اگر یہ مان بھی لیا جائے (گو میرا یہ خیال
نہیں) کہ گورنمنٹ نے ہمارے کچھ حقوق دبائے ہوئے ہیں تو پھر بھی یہ سمجھ لینا چاہئے کہ چھوٹی
چیزیں بڑی چیزوں پر قربان ہوا کرتی ہیں۔ جبکہ ہمیں اس قدر بڑے بڑے حقوق اور آرام اس
گورنمنٹ کے ذریعہ حاصل ہوئے ہیں تو اگر بعض حقوق جو ہمارے خیال کے مطابق ہمیں حاصل
ہونے چاہئیں تھے لیکن ابھی تک حاصل نہیں ہوئے تو بھی کوئی حرج کی بات نہ تھی۔ انگریزوں کے
آنے سے پہلے ہندوستان میں مسلمانوں پر اکثر جگہ سخت ظلم ہو رہا تھا۔ انہوں نے آکر انہیں اس
گری ہوئی حالت سے ابھارا۔ اب اگر انہوں نے کچھ فوائد حاصل کر بھی لئے تو مسلمانوں کو یہ خیال
کر لینا چاہئے کہ ان کا سب کچھ جاتا رہا تھا انگریزوں نے آکر کچھ واپس دلا دیا ۔ اگر کسی کا روپیہ گم ہو
جائے اور کوئی شخص اسے ڈ اسے ڈھونڈھ دے تو وہ تو ڈھ دے تو وہ تو خود اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ روپیہ اسے انعام
کے طور پر دے دیتا ہے ۔ مسلمانوں کی آزادی بھی گم شدہ تھی انگریزوں نے آکر انہیں واپس دی۔
اب اگر انہوں نے کچھ حقوق اپنے لئے رکھ لئے یا کچھ عہدے انگریزوں سے خاص بھی کر دیئے تو
احسان کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ یہ اس بات پر شور مچا کر ان کا مقابلہ کریں بلکہ شرافت چاہتی ہے
کہ ان کے احسان کو یاد کر کے ان کا ہاتھ بٹائیں ۔ اور اگر بعض حقوق انہوں نے ان کو نہیں بھی
دیئے تو اس پر صبر کریں بلکہ اللہ تعالیٰ کا شکر کریں کہ اس کے فضل سے انگریزوں کی معرفت ان کا
بہت کچھ کھویا ہوا واپس ملا۔ ان کا دین بھی جا چکا تھا اور دنیا بھی۔ دونوں قسم کی آزادیاں اور دونوں
قسم کے حقوق ضائع ہو چکے تھے۔ انگریزوں نے دین میں تو ان کو کامل طور سے آزاد کر دیا اور دنیا میں
بھی ان کو بہت کچھ آزادی دی۔ پس ان کو تو چاہئے تھا کہ ان کے ممنون ہوتے نہ کہ نکتہ چین بنتے۔
جو لوگ دین کی قدر جانتے ہیں ان کے نزدیک تو انگریز نذہبی آزادی دے کر اگر دنیاوی عہدوں میں
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۵
برکات خلافت
سے ایک چپڑاسی کا عہدہ بھی ہندوستانیوں کو نہ دیتے تو پھر بھی انہیں وجہ شکایت نہ ہوتی کیونکہ محسن
ہر حال میں شکریہ کا مستحق ہوتا ہے اور انگریز ہمارے محسن ہیں۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ جس قدر ہمیں آزادی اور آرام میسر ہے ان کے دینے پر
غلط خیال گورنمنٹ مجبور ہے کیونکہ ملک کی ترقی میں گورنمنٹ کا اپنا فائدہ ہے ٹ کا اپنا فائدہ ہے اس لئے اس کا
ہم پر کوئی احسان نہیں۔ ہم کہتے ہیں یہ تو اسی طرح کی بات ہے جس طرح کوئی کہے کہ والدین کا مجھ پر
کوئی احسان نہیں ہے انہوں نے اپنے جذبات کے پورا کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعلق پیدا
کر لیا اور میں پیدا ہو گیا۔ کیا یہ بات ٹھیک ہے ؟ ہرگز نہیں۔ اسی طرح اس سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا
کہ بے شک گورنمنٹ کا بھی اس میں فائدہ ہے کہ امن قائم رکھے مگر اس کے احسان کا بھی تو ہم
انکار نہیں کر سکتے۔ چونکہ اس گورنمنٹ کے ذریعہ سے ہمیں یہ آرام و آسائش نصیب ہوا ہے۔
اس لئے ہم اس کے ممنون احسان ہیں اور بہر حال ہیں۔
پس تم خوب یاد رکھو کہ سیاست میں پڑنے اور اس کی طرف قرب الہی کے حصول کا طریق توجہ کرنے سے سلسلہ احمدیہ نہیں بڑھ سکتا اور ہم میں سے
جو کوئی اوروں کے ساتھ مل کر سیاست میں پڑے گاوہ بھی کامیاب نہیں ہو گا۔ کیونکہ جو خدا تعالیٰ کو
چھوڑ کر دنیا کی طرف جاتا ہے اس کو وہ بھی نہیں ملتی ۔ پس اگر تم خدا تعالیٰ کے قرب کا راستہ اختیار
کرنا چاہتے ہو تو وہ دنیا طلبی میں تمہیں نہیں ملے گا بلکہ خدا طلبی میں ملے گا۔ خدا نے ہمارے لئے
اپنے فضلوں کے دروازے کھولے ہوئے ہیں اور وہ انسان جس کو آنحضرت ا نے سلام
بھیجا اور جس کے ملنے کی توقع کرتے کرتے کئی بڑے بڑے بزرگ گزر گئے وہ خدا نے ہم میں پیدا کیا
پھر اس کے ماننے کی ہمیں توفیق دی پھر مانتے ہی کی توفیق نہیں دی بلکہ اس کے سلسلہ کی خدمت
کرنے کی بھی توفیق دی ہے۔ پس تم خدا تعالی کے دربار کے وائسرائے اور لیفٹننٹ گورنر ہو۔
تمہیں دنیا کے کسی درجہ کی ضرورت نہیں ہے۔ مسیح موعود کا خادم آنحضرت ا کا خادم ہے
اور آنحضرت ا کا خادم خدا تعالی کا خادم ہے اس لئے تمہارے نام خدا تعالیٰ کے خادموں میں
لکھے گئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر انسان کو اور کیا فخر مل سکتا ہے؟ ایک صحابی کو آنحضرت ا نے
فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے کہ میں تمہیں سورہ فاتحہ یاد کراؤں اس نے عرض کی یا رسول اللہ کیا
خدا تعالیٰ نے میرا نام لے کر آپ کو یہ فرمایا ہے ۔ آپ نے کہا ہاں تمہارا نام لے کر فرمایا ہے۔ یہ سنتے
ہی وہ زور سے رونے لگ گیا کہ کیا میری بھی اتنی حیثیت ہے کہ خدا تعالیٰ میرا نام لے۔ ہم ا پر خدا
انوار العلوم جلد ؟
۲۰۶
برکات خلافت
تعالی کے کتنے احسانات اور اس کی کسی قدر نعمتیں ہیں کہ ہمیں اس نے یاد کیا ہے ۔ دنیا میں اگر کسی کو
کوئی چھوٹا افسر بھی بلاتا ہے تو وہ پھولا نہیں سماتا لیکن افسوس اور صد افسوس اس پر جس کو خدا تعالٰی
بلائے اور وہ اس بلانے کی قدر نہ کرے۔ تم کو خدا نے بلایا ہے دنیا کے بادشاہ اور افسر تمہیں وہ نہیں
دے سکتے جو خدا تعالی دے سکتا ہے اس لئے تم اس کے بلانے پر دوڑتے اور شکر بجالاتے ہوئے
جاؤ ۔ دنیا کے مال و متاع ، ناز و نعمت کے لحاظ سے اور لوگ تم سے زیادہ اور بہت زیادہ ہیں مگر دین
کے خزانے صرف تمہارے ہی پاس ہیں ان کے پاس نہیں ہیں ۔ تم اللہ تعالیٰ کی خدمت کے نصیب
ہوتے ہوئے اور کیا چاہتے ہو اسی میں لگے رہو اور دنیا کی ایجیٹیشن دنیا کے کیڑوں کے حوالے کر دو
اور تم شیطان کے مقابلہ پر ابھیشن کرو۔
ایک شادی کے موقعہ پر ایک دفعہ مجھے لاہور جانا پڑا جو لوگ
ایک ایڈیٹر سے آپ کا مکالمہ شادی میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے ان میں لاہور کے
ایک مشہور اخبار کے ایڈیٹر بھی تھے۔ ان دنوں لڑکی اور آسٹریا کا آپس میں جھگڑا تھا اس لئے آسٹریا
کے مال کو بائیکاٹ کرنے کے لئے اخباروں میں لکھا جا رہا تھا۔ میں نے اس سے کچھ مدت پہلے ان
ایڈیٹر صاحب کے خلاف ایک سخت مضمون لکھا تھا جو ان کے کسی بیہودہ مضمون کے جواب میں تھا
جب ایڈیٹر صاحب کی اور میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی کیا عمر ہے۔ میں
نے کہا انیس ۱۹ سال ہے۔ یہ منک من کر وہ بڑے متعجب ہوئے اور کہا کہ آپ کی اتنی ہی عمر ہے ۔ غالبا
انہیں وہ مضمون یاد آگیا پھر کہا کہ ٹرکی کے دو صوبے آسٹریا نے دبالئے ہیں اس لئے آپ کے خیال
میں آسٹریا سے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ میں نے کہا ہمارے سپرد تو بہت بڑا کام ہے اس لئے ہم اور کسی
طرف کسی طرح توجہ کر سکتے ہیں ؟ کہنے لگے ہمیں آسٹریا کے مال کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور اس کی کوئی
چیز نہ خریدنی چاہئے۔ میں اس وقت ٹوپی پہنے ہوئے تھا جو کہ اتفاق اٹلی کی بنی ہوئی تھی۔ وہ ایڈیٹر
صاحب کہنے لگے کہ آسٹریا کی بنی ہوئی ٹوپیاں ہمیں نہیں پہننی چاہئیں میں نے کہا کہ میں تو اس خیال
میں آپ سے متفق نہیں لیکن میری یہ ٹوپی تو اٹلی کی بنی ہوئی ہے۔ جس وقت کا یہ ذکر ہے اس وقت
میں ٹوپی پہنا کرتا تھا لیکن حضرت مسیح موعود ٹوپی کو پسند نہیں فرمایا کرتے تھے مجھے خوب یاد ہے کہ
ایک دفعہ عید کے دن میں نے ٹوپی پہنی تو آپ نے مجھے دیکھ کر فرمایا ۔ ہیں ! تم نے عید کے دن بھی
ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔ میں نے اسی وقت جاکر ٹوپی اتار دی اور پگڑی باندھ لی (اس کے کچھ عرصہ بعد
میں نے بالکل ٹوپی کا استعمال ترک کر دیا ) ایڈیٹر صاحب نے کہا کہ نہیں ہمیں ٹرکی کی مخالف سلطنتوں
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۷
برکات خلافت
کی چیزوں کا ضرور بائیکاٹ کر دینا چاہئے۔ میں نے کہا ہم ایک کے بائیکاٹ سے فارغ ہو لیں گے ۔ تو پھر
اور کسی کا بھی بائیکاٹ کر لیں گے ۔ اس نے کہا کہ آپ کس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ میں نے کہا شیطان
کا۔ سارے ملکوں پر شیطان کی حکومت ہے اور یہ ہمارے حقوق دن بدن دبائے جا رہا ہے اور روز
بروز ہمیں کمزور کر رہا ہے۔ کیا تمہیں اس کے بائیکاٹ کا فکر نہیں۔ ہم تو جب اس کا بائیکاٹ کرلیں گے
تو پھر اوروں کا دیکھا جائے گا۔ آج کل اسلام پر سخت مصیبت کے دن آئے ہوئے ہیں۔ اور شیطان
اس کو کمزور کر رہا ہے۔ مگر تمہیں اس کا تو کوئی فکر نہیں۔ لیکن آسٹریا کے مال کا بائیکاٹ کرنے میں لگے
ہوئے ہو۔ یہ سن کر وہ شرمندہ سا ہو کر چپ ہو گیا۔ واقعہ میں جو دنیا چاہتا ہے وہ سیاست میں دخل
دے اور سلطنتوں کے مالوں کا بائیکاٹ کرتا پھرے لیکن جو اسلام سے محبت رکھتا ہے۔ اسے شیطان
سے بڑھ کر اور کس کے بائیکاٹ کا کاٹ کا فکر ہو گا۔ پس اگر ہمارے بیوی بچے دوست آشنا مال و دولت
آرام و آسائش بلکہ سب کچھ بھی قربان ہو کر اسلام کو ترقی نصیب ہو تو یہ ہماری عین مراد اور دل کی
خوشی ہے یہ جماعت احمد یہ اسلام کی ضرورت کے مقابلہ میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے۔
پھر اگر ہم پر تھوڑے سے آدمی بھی سیاست میں لگ جائیں تو اور کون ہو گا۔ جو اسلام کی خدمت
کرے گا۔ ان لوگوں کو جانے دو جو سیاست میں پڑتے ہیں۔ اور تم دین اسلام کی خدمت میں لگے
رہو۔
قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے تمہاری کامیابی کا ایک گر بتایا ہے اور وہ یہ کہ
کامیابی کاگر وَلَقَدْ آتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ) الْعَظِيمَ لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ
إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضُ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ (الحجر:
۸۹-۸۸) آنحضرت ا کی حیثیت کے مطابق تو اس کے یہ معنی ہیں کہ اے ہمارے رسول ! ہم
نے تم کو سات آیتوں والی ایک سورۃ دی ہے جو کہ بار بار پڑھی جاتی ہے (اس کی یہ دوسری صفت
بیان فرمائی ہے کہ ) یہ قرآن عظیم کا حصہ ہے۔ یا اس کے یہ معنی ہیں کہ سورہ فاتحہ اور قرآن عظیم دیا
ہے۔ اللہ تعالی آنحضرت ﷺ کو فرماتا ہے کہ یہ نعمت چونکہ تمہیں ملی ہے اور تو بخیل نہیں ہے
بلکہ بڑا سخی ہے اس لئے تیرا دل چاہتا ہے کہ اوروں کو بھی یہیں ملے مگر وہ احمق اپنے گھروں میں بیٹھے
ہوئے ہیں اور اس کے لینے کی کوشش نہیں کرتے اور تجھے ان کی اس بات پر افسوس آتا ہے اور تو
ان کی طرف حسرت سے دیکھتا ہے کہ یہ کیوں اس سے حصہ نہیں لیتے مگر تجھے چاہئے کہ ان کی طرف
نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھ اور جو پاک جماعت ہم نے تجھے دی ہے اس کی تربیت میں لگ جاؤ ۔ ان کفار کی
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۸
برکات خلافت
خبر ہم خود لیں گے۔ چنانچہ ایک دوسری جگہ آنحضرت ﷺ کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴) یعنی کیا تو اس غم میں کہ یہ لوگ مسلمان
نہیں ہوتے اپنے آپ کو ہلاک کرے گا۔ آج گا۔ آنحضرت کو جو نعمت دی گئی تھی وہ تمام دنیا کو دینا
چاہتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ تمام دنیا اسے قبول کرے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں فرماتا ہے کہ اگر
لوگ گمراہ ہیں تو تم کیوں غمگین ہوتے ہو تمہارے پاس جو کچھ ہے وہ مؤمنوں کو پہنچاؤ ۔ ان کفار کے
لئے بھی ایک وقت آجائے گا جبکہ انہیں اپنے کئے کا پھل مل جائے گا۔ یہ تو آنحضرت اللا کی
شان کے مطابق اس کے معنی ہوئے ہیں۔ ہماری نسبت سے یہ معنے ہیں کہ اے مسلمانو! ہم نے تم پر
بڑے بڑے انعام نازل کئے ہیں اگر تم دنیا میں کسی کے پاس مال و دولت دیکھو تو یہ نہ کہو کہ وہ حاصل
کر لیں۔ ان کو دیکھ کر تمہاری آنکھیں کھلی کی کھلی نہ رہ جائیں بلکہ تم پر جو کچھ تمہارے خدا نے
نازل کیا ہے یہ بہت بڑا انعام ہے اور اس کو خدا کا فضل سمجھو اور جو کچھ دنیا داروں کو ملا ہے اس کی
طرف نظر نہ کرو۔ پس تم لوگ بھی دنیا کو دنیاداروں کے لئے چھوڑ دو۔ خدا تعالیٰ نے تمہیں اپنے
دربار میں بلایا ہے اس لئے تمہیں کسی اور جگہ نہ جانا چاہئے ۔ ہاں دنیا میں اتنا کماؤ جو تمہارے لئے
ضروری ہو کیونکہ یہ خدا تعالی کا حکم ہے ۔ باقی جہاں تک ہو سکے اپنے وقت کو دین کی خدمت میں
صرف کرو اور ایسے لوگوں سے الگ رہو جن سے مل کر تمہاری خصوصیات ملتی ہوں اور نہ ایسے
کاموں میں پڑو جن کے لئے تمہیں اپنے عقائد میں تبدیلی پیدا کرنی پڑے ۔ یہ جو کچھ میں نے بیان کیا
ہے صرف جماعت احمدیہ کی ضروریات کے مطابق اور صرف دینی نقطۂ خیال سے ہے۔ باقی رہا یہ کہ
دوسرے لوگوں کو کونسا رویہ اختیار کرنا چاہئے یا جبکہ سیاست میں مشغول ہونے میں کچھ حرج نہ ہو تو
کس حد تک اور کن قواعد کے ماتحت ہم سیاسی معاملات میں حصہ لے سکتے ہیں یہ ایک الگ مضمون
ہے اس وقت اس کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں اس وقت صرف اسی قدر کہنا کافی ہے کہ اسلام
کی موجودہ ضروریات چاہتی ہیں کہ ہماری جماعت سیاسی معاملات سے ایسی الگ رہے کہ جس حد
تک گورنمنٹ اپنی رعایا کو سیاسی معاملات میں دلچسپی رکھنے کی اجازت بھی دیتی ہے وہ سیاست میں
اس قدر بھی دخل نہ دے بلکہ خدا تعالی کے سپرد کردہ کام کے پورا کرنے میں اپنا کل وقت خرچ
کرے اور اپنی توجہ کو بٹنے نہ دے اور نہ سیاست میں پڑ کر اپنی خصوصیات کو ضائع کرے۔
انوار العلوم جلد ۲
۲۰۹
برکات خلافت
احمدی غیر احمدی کا نکاح اور کفو کا سوال
تیسرا اہم مسئلہ جس پر میں آج کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں وہ احمدیوں اور غیر احمدیوں میں نکاح کا
سوال ہے اور اس کے ضمن میں کفو کا سوال بھی پیدا ہو جاتا ہے ہماری جماعت کے لوگوں کو شادیوں
کے متعلق جو مشکلات پیش آتی ہیں مجھے پہلے بھی ان کا علم تھا لیکن اس 9 ماہ کے عرصہ میں تو بہت ہی
مشکلات اور رکاوٹیں معلوم ہوئی ہیں اور لوگوں کے خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ اس معاملہ میں
ہماری جماعت کو سخت تکلیف ہے۔ حضرت مسیح موعود نے اس کے متعلق یہ تجویز کی تھی کہ احمدی
لڑکیوں اور لڑکوں کے نام ایک رجسٹر میں لکھے جائیں اور آپ نے یہ رجسٹر کسی شخص کی تحریک پر
کھلوایا تھا۔ اس نے عرض کیا تھا کہ حضور شادیوں میں سخت وقت ہوتی ہے آپ کہتے ہیں کہ غیروں
سے تعلق نہ پیدا کرو۔ اپنی جماعت متفرق ہے اب کریں تو کیا کریں؟ ایک ایسار جسٹر ہو جس میں سب
ناکتخد الڑکوں اور لڑکیوں کے نام ہوں تارشتوں میں آسانی ہو حضور سے جب کوئی درخواست
کرے تو اس رجسٹر سے معلوم کر کے اس کا رشتہ کروا دیا کریں۔ کیونکہ کوئی ایسا احمدی نہیں ہے جو
آپ کی بات نہ مانتا ہو ۔ بعض لوگ اپنی کوئی غرض درمیان میں رکھ کر کوئی بات : کر کوئی بات پیش کیا کرتے ہیں
اور ایسے لوگ آخر میں ضرور ابتلاء میں پڑتے ہیں اس شخص کی بھی نیت معلوم ہوتا ہے درست نہ
تھی۔ انہیں دنوں میں ایک دوست کو جو نہایت مخلص اور نیک تھے شادی کی ضرورت ہوئی۔ اس
شخص کی جس نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ رجسٹر بنایا جائے ایک لڑکی تھی۔ حضرت مسیح موعود نے اس
دوست کو اس شخص کا نام بتایا کہ اس کے ہاں تحریک کرو لیکن اس نے نہایت غیر معقول عذر کر کے
رشتہ سے انکار کر دیا اور لڑکی کہیں غیر احمدیوں میں بیاہ دی۔ جب حضرت صاحب کو یہ بات معلوم
ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ آج سے میں شادیوں کے معاملہ میں دخل نہیں دونگا اور اس طرح یہ تجویز
رہ گئی۔ لیکن اگر اس وقت یہ بات چل جاتی تو آج احمدیوں کو وہ تکلیف نہ ہوتی جوار جواب ہو رہی ہے۔
ہر ایک قوم کے دنیا میں قائم رہنے اور ترقی کرنے کے لئے شادیوں کا ہونا
شادی ضروری ہے ضروری ہے۔ اور اللہ تعالی کا بھی حکم ہے کہ شادی کی جائے پھر آنحضرت
بھی فرماتے ہیں کہ ہر ایک مؤمن کو شادی میں رہنا چاہئے جو بغیر شادی کے مرتا ہے وہ بطال
ہے۔ لیکن احمدیوں کے لئے اس ضروری مرحلہ کے طے کرنے کے لئے بہت سی دقتیں ہیں۔ اور وہ
!i
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۰
برکات خلافت
اس لئے ہیں کہ غیر احمدی تو ناراض ہیں اس لئے وہ انہیں اپنی لڑکیاں نہیں دیتے ۔ پھر ایک گاؤں میں
رہنے والے لوگ ایک دوسرے کو خواہ وہ غریب ہی ہوں اپنی لڑکیاں دے دیا کرتے ہیں کہ لڑکی
اپنے گھر میں ہی رہے گی لیکن احمدی ایک جگہ نہیں بلکہ کسی کسی گاؤں میں ہیں اور وہ بھی بہت
تھوڑے اس لئے اگر احمدی احمدیوں کو ہی اپنی لڑکیاں دیں تو انہیں دور دراز دینی پڑتی ہیں اور دور
رہنے والوں کے حالات اور عادات کو انہیں بہت تجسس سے دیکھنا ہوتا ہے۔ لڑکے والے یہ دیکھتے
ہیں کہ لڑکی ایسی ہو ایسی ہو تب شادی کی جائے اور لڑکی والے کہتے ہیں کہ جب لڑکی دور بھیجنی ہے تو
پہلے تو لڑ کا بھی کوئی اچھی حیثیت کا ہونا چاہئے اس لئے اس دیر میں اور مشکل سے شادیاں ہوتی ہیں۔
پھر اگر لڑکی کو کوئی دیر تک بٹھائے رکھے تو بد کاری کا خوف دامن گیر ہوتا ہے کیونکہ زمانہ بہت
نازک ہے ۔ پھر دوسرے لوگ اگر اس کی پرواہ نہ کریں تو نہ کریں ہمیں تو اس کا بہت خیال ہے
کیونکہ ہم نے تو دنیا کی بدیاں دور کرنی ہیں۔ غرض کہ شادی کے معاملہ میں احمدیوں کو بہت سی
تکالیف ہیں اور بعض کمزور طبائع کے لوگ ان تکالیف کی وجہ سے اپنی لڑکیوں کی شادی غیر احمد یوں
کے ہاں ہی کر دیتے ہیں۔ مجھے اس بات کا بڑا فکر رہتا ہے کیونکہ غیر احمدیوں کو لڑکی دینے سے بڑا
نقصان پہنچتا ہے اور علاوہ اس کے کہ وہ نکاح جائز ہی نہیں۔ لڑکیاں چونکہ طبعا کمزور ہوتی ہیں اور ان
کی تربیت اعلیٰ پیمانہ پر نہیں ہوئی ہوتی اس لئے وہ جس گھرانے میں بیاہی جاتی ہیں اس کے خیالات و
اعتقادات کو اختیار کر لیتی ہیں اور اس طرح اپنے دین کو برباد کر لیتی ہیں اور اگر وہ پختہ رہیں تو میاں
بیوی میں ہمیشہ جنگ رہتی ہے کیونکہ اختلاف عقائد اس محبت کو تباہ کر دیتا ہے جو میاں اور بیوی میں
ہونی چاہئے اور اس طرح ان کے دل کا آرام اور چین جاتا رہتا ہے۔ بعض لوگ حضرت مسیح موعود
کے حکم کو پورا کرنے کیلئے یوں کر لیتے ہیں کہ جس لڑکے سے اپنی لڑکی کا نکاح منظور ہوتا ہے اس کی
نسبت مشہور کر دیتے ہیں کہ وہ تو احمد ی ہی ہے یا یہ کہ وہ احمدی تو ہو چکا ہے لیکن بیعت کرنی باقی ہے
بس قاریان جا کر بیعت کرلے گا۔ بعض اسے کہہ کہلا کر بیعت کا خط بھی لکھوا دیتے ہیں یا وہ قاریان
آکر بیعت بھی کر لیتا ہے یا بعض لڑکے شادی کی غرض سے لڑکی والوں کو اس طرح دھوکہ دے دیتے
ہیں کہ لو ہم نے ، لو ہم نے بیعت کا خط لکھ دیا ہے اب آپ اپنی لڑکی دے ا دے دیں لیکن ایسے نکاح بھی کبھی سکھ کا
باعث نہیں ہوتے کیونکہ ان میں نیت درست نہیں ہوتی۔ اور جو شخص نکاح کی خاطر سلسلہ میں
داخل ہوتا ہے نہ تو خدا تعالی کو اس کی ضرورت ہے اور نہ وہ اپنی بیعت پر قائم ہی رہتا ہے اور نہ اپنے
چال چلن کی اصلاح کرتا ہے اور اگر بیعت پر قائم بھی رہے تو احمدیوں کیلئے ابتلاء کا موجب ہوتا ہے ایسے
انوارا العلوم جلد ۲
۲۱۱
برکات خلافت
واقعات کئی ہوئے ہیں مگر ان کا نتیجہ ہمیشہ خراب ہی ہوتا ہے کبھی دین کے لحاظ سے کبھی دنیا کے لحاظ
ہے۔ الا ماشاء اللہ ۔ اکثر نکاح کے بعد خاوند اپنی بیویوں کو رکھ دینے شروع کر دیتے ہیں اور اپنے
عقائد کے چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ نماز پڑھنے یا قرآن کریم کی تلاوت
کرنے سے بھی روکتے ہیں۔ چند سال ہوئے میں نے ایک شخص کی نسبت سنا کہ اس نے اپنی لڑکی
کسی ایسے شخص سے بیاہ دی جو اس رشتہ کی خاطر بیعت میں داخل ہوا تھا۔ جب لڑکی اپنے سسرال
میں گئی تو انہوں نے اسے طرح طرح سے تنگ کرنا شروع کر دیا ۔ اگر وہ نماز پڑھتی تو کہتے کہ یہ ٹونے
کرتی ہے اور اگر قرآن پڑھتی تو کہتے کہ ہم پر جادو کرتی ہے۔ وہ بیچاری نہ نماز پڑھ سکے اور نہ
قرآن وہ شخص روتا پھرے کہ اب میں کیا کروں؟ مگر کوئی اسے کیا مدد دے سکتا تھا اپنے عمل کی سزا
تھی جو اسے پہنچ رہی تھی۔ ایک اور نے لکھا کہ میں نے اپنی لڑکی کا نکاح ایک غیر احمدی سے کیا تھا اب
وہ کہتا ہے کہ نہ میں اسے چھوڑتا ہوں اور نہ رکھتا ہوں یونہی تنگ کروں گا اور تمہیں دکھ پہنچاؤں
گا۔ غرض کہ غیر احمدیوں کو لڑکی دینے والے کبھی سکھ اور آرام نہیں پا سکتے بلکہ اس طرح وہ اپنی
لڑکی کے دین کو خراب کر دیتے ہیں جس کا وبال ضرورا نہیں پر ہو گا۔ اور خود دکھ اور تکلیف میں جلتے
رہتے ہیں پس جو شخص بھی دین دار ہو کر اپنی لڑکی دنیا دار کو دیتا ہے وہ کبھی آرام میں نہیں رہ سکتا۔
اور نہ ہی اس کی لڑکی آرام میں رہ سکتی ہے۔ اس کے مقابلہ میں اگر کوئی اپنی لڑکی کسی غریب سے
غریب احمدی کو بھی دے گا تو لڑکی کا دین تو ضائع نہیں ہوگا۔ پھر حضرت مسیح موعود کا موعود کا حکم اور
زبردست حکم ہے کہ کوئی احمدی غیر احمدی کو اپنی لڑکی نہ دے۔ اس کی تعمیل کرنا بھی ہر ایک احمدی کا
فرض ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اس پہلی تجویز پر عمل کیا جائے ۔ لیکن جماعت کو بہت بڑے
ایثار کی ضرورت ہے۔ احمدیوں کو چاہئے کہ جب کوئی دین دار اور متقی لڑکا دیکھ لیں تو اگر وہ کسی قدر
غریب بھی ہو تو بھی اسے لڑکی دے دیں۔ کیا رشتہ دار اپنے سے نسبتا غریب رشتہ داروں کو لڑکیاں
نہیں دے دیا کرتے ؟ دیتے ہیں۔ تو میں کہتا ہوں کہ احمدیوں کا احمدیوں سے زیادہ قریبی اور کون
رشتہ دار ہو سکتا ہے ؟ یہ سب رشتوں اور قربوں سے بڑھ کر قرب ہے۔ پس تم پرانی رسموں کو
ترک کر دو اور اس بات کی کوشش کرو کہ اگر تمہیں کوئی نیک اور سعید آدمی مل جائے تو قربانی کر
کے بھی اس کو لڑکی دے دیا کرو۔
قومیت کی دقت
شادیوں کے معاملہ میں ایک بڑی روک قومیت کی ہے۔ میں کفو کا قائل
ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس کے متعلق زور دیا کرتے تھے ۔
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۲
برکات خلافت
مگر ہر ایک چیز کی حد ہوتی ہے اور اس حد کے اندر رہنا ہی مفید ہوتا ہے۔ کفو کے یہ معنی ہیں کہ اپنی
حیثیت اپنے رنگ اپنی طرز کا آدمی ہو اور شریف اور متقی ہو ۔ مثلاً ایک شخص بڑا مالدار ہو اور وہ
ایک غریب اور فاقہ کش کو لڑکی دے دے تو یہ رشتہ دین کے لحاظ سے تو درست اور جائز ہو گا۔ مگر وہ
لڑکی جس نے مالدار گھر میں پرورش پائی ہے جب اس کے گھر جائے گی تو ان میں رنجش اور ناراضگی
پیدا ہو جائے گی۔ کیونکہ اس کو اخراجات کی اپنی عادت کے مطابق سخت تکلیف ہوگی اس لئے
ضروری ہے کہ ہر ایک لڑکی والا اپنی حیثیت کے قریب قریب لڑکے کو دیکھ لے تاکہ بعد میں میاں
بیوی میں لڑائی ہی نہ ہوتی رہے یا کم سے کم لڑکی اپنے آپ کو مظلوم اور دکھیا نہ خیال کرتی رہے۔
لیکن اس احتیاط کے اس قدر پیچھے بھی نہیں پڑنا چاہئے کہ ہر شخص یہی چاہے کہ میری لڑکی کسی امیر
الامراء کے ہاں ہی جائے کیونکہ اس طرح غرباء کی شادیاں تو پھر نا ممکن ہو جائیں ہر شخص اپنی
حیثیت کو دیکھ لیا کرے اور اگر تھوڑا سا فرق بھی ہو تو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے کیونکہ فساد اسی
رشتہ میں ہوتا ہے جس میں بہت بین فرق ہو۔ مثلاً ایک امیر کی لڑکی کسی ایسے لڑکے سے بیاہ دی
جائے جسے اس قدر بھی مقدرت نہ ہو کہ اسے دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلا سکے پس یہ بھی ہرگز نہیں
ہونا چاہئے کہ ایک شخص مثلاً آپ تو غریب حیثیت کا ہے لیکن اپنی لڑکی کے رشتہ کے لئے اس کی یہی
کوشش رہے کہ کوئی بڑا عہدہ دار ملے تو اس سے نکاح کروں۔ جیسا یہ خود ہے ویسے ہی کسی نیک
آدمی سے لڑکی کا بیاہ کر دے ۔ ہماری جماعت میں بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں۔ ایک شخص
نے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کو کہا کہ میری لڑکی یا بہن یاد نہیں کہ کیا رشتہ تھا) کے لئے کوئی رشتہ
تلاش کروا دیں۔ آپ نے جب چند نام بتائے تو اس نے کہا کہ نہیں میری لڑکی اس قابل نہیں۔ اس
کے لئے تو تحصیلدار یا اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر چاہئے یا کوئی اور ایسا ہی معزز عہدہ دار ہو ۔ حالانکہ یہ
شخص خود بالکل معمولی حیثیت کا تھا اس طریق کو اختیار کرنے سے غرباء کے لئے سخت ابتلاء کا خوف
ہے غیر احمدی تو احمدی کو تب ہی لڑکی دیتا ہے جب اسے خاص طور سے اپنے سے زیادہ آسودہ پاتا
ہے کیونکہ اگر دنیاوی فائدہ نہ ہو تو اسے کیا ضرورت ہے کہ اپنی لڑکی کسی احمدی کو دے ؟ الا ما شاء
اللہ ۔ پس غرباء کو غیروں سے رشتہ ملنا تو محال ہے ۔ اب رہے اپنے ۔ وہ ایسے اعلیٰ درجہ کے خیالات
رکھیں گے تو جماعت کا ایک حصہ سخت مصیبت میں پڑ جائے گا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اگر کسی کو کوئی
اچھا رشتہ ملے تو وہ اس سے انکار کر دے اور کہہ دے کہ میں تو کوئی غریب آدمی ہی تلاش کر کے
اسے لڑکی دوں گا۔ اگر خدا تعالی کسی پر فضل فرماتا ہے تو وہ اس فضل کو رد نہ کرے لیکن میں اسے برا
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۳
بركات خلافت
سمجھتا ہوں کہ لڑکیوں کو اس امید میں بٹھارکھو کہ کسی مالدار آدمی سے ہی ان کا بیاہ کریں گے اگر کوئی
آسودہ آدمی جو دین دار بھی ہو خواہش کرتا ہے تو بے شک اس سے رشتہ کر دو۔ لیکن اگر کوئی ایسا
موقع نہیں ملا اور ایک تمہاری حیثیت جیسی حیثیت والا یا اس کے قریب قریب کی حیثیت کا آدمی
بھی درخواست کرتا ہے اور اس میں کوئی دینی نقص نہیں تو اسے اس خیال سے رومت کرو کہ یہ
مالدار نہیں۔ اگر کسی کی اپنی تنخواہ سو روپیہ ماہوار ہو اور وہ کسی بڑے مالدار اور دولتمند کو تلاش
کرے جو کہ بہت زیادہ دولتمند ہو تو یہ بات کبھی فتنہ کا موجب بھی ہو جاتی ہے کیونکہ ایسے تلاش
کرنے والوں کو اکثر اوقات ایسے رشتے جب احمدیوں میں سے نہیں ملتے تو وہ اپنی لڑکی غیر احمدیوں کو
دے دیتے ہیں۔ اس غلط اور بیہودہ طریق تلاش کو چھوڑ کر ہر ایک احمدی کو اپنی حیثیت کا آدمی
تلاش کرنا چاہئے تاکہ نہ لڑکی کو تکلیف ہو اور نہ غیروں کے گھر وہ جائے۔ پچھلے زمانہ میں شریف
لوگ اس طرح بھی کیا کرتے تھے کہ کسی غریب آدمی کو نیک بخت اور متقی دیکھ کر اپنی لڑکی دے دیا
کرتے تھے اور ان دونوں کے اخراجات کے لئے خود کوئی سامان کر دیتے تھے ۔ آج کل بھی اگر کوئی
ایسا ہی کر سکے تو بہت عمدہ بات ہے۔ اور اگر نہیں کر سکتا تو اپنی حیثیت کے مطابق تلاش کرے ۔ جیسا
کہ میں نے پہلے بیان کیا گئیں دنیوی حیثیت کو بھی کفو کے ماتحت ہی خیال کرتا ہوں۔ اور : اور جیسا کہ میں
نے ابھی بتایا ہے اس کی بھی ایک حد تک ضرورت تسلیم کرتا ہوں۔ دوسرا سوال کفو کے ماتحت
قومیت کا آتا ہے۔ اور قوم کی پابندی بھی ایک حد تک ضروری ہے اور فطرتا اس کی پابندی کرنی پڑتی
ے سے
ہے۔ مثلاً اگر ایک اعلیٰ خاندان کا شخص اپنی لڑکی ایک ایسے شخص کو دے دے جو چوہڑے
مسلمان ہوا ہو تو وہ لڑکی اپنے خاوند کو حقیر سمجھے گی۔ اور اس وجہ سے ان میں ہمیشہ جنگ رہے گی اور
جو نکاح کی غرض ہے فوت ہو جائے گی یا اور کوئی ایسا نقص ہو جس کی وجہ سے بیوی خاوند کو یا خاوند
بیوی کو حقیر خیال کرے تو ایسے جوڑ کا نتیجہ ہمیشہ خراب نکلے گا۔ اس لئے اس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا
چاہئے کہ کسی خاوند اور بیوی کے اخلاق و عادات تعلیم و تربیت اور تمدنی درجہ میں کوئی ایسا بین فرق
نہ ہو جو ہمیشہ ان میں لڑائی کا باعث رہے اور قوموں کا اختلاف بھی دراصل انہی اختلافات کے
باعث شروع ہوا ہے۔ لیکن ایسی قومیں جو شریف ہیں اور شرافت کے کاروبار کرتی ہیں ان کو لڑکی
دے دی جائے تو کوئی حرج نہیں۔ دیکھو حضرت مسیح موعود نے اپنی لڑکی کہاں دی ہے ۔ مغلوں میں
نہیں دی۔ پھر ہم بھائیوں میں سے ایک کی شادی بھی مغلوں میں نہیں ہوئی ۔ حتی کہ میں نے دوسری
شادی کی ہے وہ بھی مغل نہیں ہیں۔ پس میں کہتا ہوں کہ شرافت کا لحاظ رکھو۔ کسی قوم میں جب دین