برکاتِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۴
برکات خلافت
داری اور شرافت ہو تو وہی اعلیٰ خاندان ہے۔ اور اگر کوئی سید بھی ہے اور دین سے بے بہرہ ہے تو
بھی وہ شریف نہیں ہے۔ قرآن شریف نے ذاتوں کے متعلق کیا ہی خوب بیان فرمایا ہے کہ آیا تھا
النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنثى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَ ا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ
عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ ( الحجرات : ۱۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک عورت اور مرد سے پیدا کیا ہے (اگر اس سے
حضرت آدم اور حوامان لئے جائیں تو یہ معنے ہوئے کہ ) پھر تم کو ایک دوسرے پر فضیلت ہی کیا ہے
جبکہ تم ایک ہی عورت اور مرد کی پیدائش سے ہو ۔ پس تم کو ایک دوسرے پر کوئی فضیلت نہیں ہے
یا یہ معنے ہوئے کہ تم سارے کے سارے عورت کے پیٹ سے ہی پیدا ہوئے ہو جس طرح ایک
پیدا ہوا ہے اسی طرح دوسرا ہوا ہے اور اسی طرح جس طرح ایک مرد کے نطفہ سے پیدا ہوا۔ سے پیدا ہوا ہے اسی
طرح دوسرا بھی ہوا ہے۔ تو پھر تمہیں ایک دوسرے پر فضیلت کس طرح ہو سکتی ہے۔ اس حصہ
آیت میں خدا تعالیٰ نے نا واجب فضیلت کارڈ کیا ہے کہ تم تو ایک ہی ہو ۔ پھر ایک دوسرے پر فضیلت
کیسی۔ پھر فرمایا وَ جَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِل اور ہم نے تم کو مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا
ہے اس حصہ آیت میں یہ فرمایا ہے کہ قومیں اور قبائل بھی کوئی شے ہیں آگے چل کر فرمایا کہ
لتعارفوا یعنی ان قوموں اور قبائل کی تقسیم کی غرض یہ نہیں کہ تم ایک دوسرے پر فخر کر دیا
دوسروں کو حقیر خیال کرو۔ بلکہ اس کی غرض تو صرف اتنی ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کی شناخت
اور تعارف ہو سکے۔ جیسے گورنمنٹ اپنی فوجوں اور محکموں میں تقسیم کر دیتی ہے۔ جو چیز کثرت سے
ہو اس کے افراد کو شناخت کرنے کے لئے کوئی تدبیر ہونی چاہئے اور اسی ضرورت کو پورا کرنے کے
لئے قوموں کا رواج شروع ہوا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بھی اسی حکمت کی طرف لوگوں کو متوجہ فرماتا ہے
کہ شعوب و قبائل کی اصل غرض اسی قدر ہے۔ دیکھو گورنمنٹ کی فوج چونکہ وسیع ہوتی ہے اس
لئے وہ پہلے الگ الگ ڈویژن مقرر کرتی ہے پھر ڈویژنوں میں خصوصیت پیدا کرنے کے لئے ان کے
نام لکھ دیتی ہے۔ پھر رجمنٹیں پھر پلٹنیں پھر کمپنیاں بناتی ہے اور یہ سب تقسیم کام میں سہولت اور
تعارف کے لئے کی جاتی ہے۔ مثلاً اگر یہ کہا جائے کہ فلاں آدمی گورنمنٹ کی فوج کا سپاہی ہے تو اس
سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ یہ کہاں رہتا ہے کسی جگہ اس کی فوج ہے وغیرہ وغیرہ۔ لیکن اگر یہ کہا جائے کہ
یہ فلاں کمپنی فلاں پلٹن اور فلاں چھاؤنی کا سپاہی ہے تو فورا اس کا پتہ لگ جاتا ہے۔ اسی طرح قوموں
کے نام ہیں ۔ پھر فرمایا کہ یہ بات بھی نہیں کہ سب لوگ ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں بعض لوگ زیادہ
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۵
برکات خلافت
شریف بعض کم بعض اور کم ہوتے ہیں اور یہ فرق بھی ضرور ہے مگر شریف کون ہوتا ہے؟ اس کے
لئے فرمایا إِنَّ اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقُكُمُ الله تعالیٰ کے نزدیک تم میں اکرم وہی ہے جو اتقی ہو یعنی
زیادہ نیک اور متقی ہو ۔ جس قدر کوئی شخص زیادہ خوف خدا کرتا ہے اسی قدر وہ زیادہ بزرگ اور
نیک ہے اور اسی قدر زیادہ شریف ہے۔ اس سے ہمیں یہ پتہ لگ گیا کہ کچھ لوگ شریف ہوتے ہیں
اور کچھ شریف نہیں ہوتے۔ اور شریف وہ ہوتے ہیں جو خدا کے نزدیک متقی اور پر ہیز گار ہوتے
ہیں تو شریف اور وضیع کی شادی کرنا درست نہیں ہے جیسا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے الزَّانِي لَا يَنْكِحُ
إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَالزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَا إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكَ وَحُرِّمَ ذَلِكَ عَلَى
الْمُؤْمِنِينَ (النور: ۴)
که زانی مرد زانی عورت یا مشرکہ سے نکاح کرے۔ اور زانی عورت زانی مرد یا مشرک سے
نکاح کرے یہ مؤمنوں کے لئے حرام کیا گیا ہے وہ کبھی ایسا نہیں کرتے۔ تو واقعی ایک شریف اور
وضیع کا گزارہ ہونا مشکل ہوتا ہے ۔ حضرت خلیفة المسیح فرمایا کرتے۔ فرمایا کرتے تھے کہ ایک شخص اپنی عورت کو
چھوڑ کر کنچنی کے پاس جایا کرتا تھا۔ اس عورت نے ایک دن ایک کنچنی کو بلا کر پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ
لوگ اپنے اپنے گھر کی عورتوں کو چھوڑ کر تمہارے پاس آتے ہیں۔ اس نے کہا ہم ناز و نخرے کرتی ہیں۔
پاس بیٹھتا ہے تو لاتیں مارتی ہیں اور طرح طرح کے مخول اور مذاق ہوتے ہیں اس طرح خبیث
مردوں کو مزہ آتا ہے اور وہ اور زیادہ ہماری طرف میلان ظاہر کرتے ہیں۔ جب اسے یہ معلوم ہو گیا۔
تو ایک دن جب اس کا خاوند گھر آیا اس کے گھر میں داخل ہوتے ہی اس کی بیوی نے گالیاں دینی
شروع کیں اور جب وہ ذرا قریب آیا تو ہاتھ سے بھی اس کی خبر لی۔ وہ اول تو حیران سارہ گیا کہ یہ آج
کیا معاملہ ہے میری بیوی تو نهایت مطیع و فرمانبردار تھی آگے بات نہ کر سکتی تھی یہ تغیر کیا ہو گیا مگر پھر
سمجھ گیا اور کہنے لگا کہ اب میں سمجھ گیا اس کی بیوی نے اسے بہت ملامت کی کہ تم اس گند کو پسند
کرتے ہو اور فرمانبردار بیوی کی طرف راغب نہیں ہوتے۔ غرض کہ یہ پختہ بات ہے کہ خبیث
آدمی کو خبیث عورت پسند آتی ہے اور خبیث عورت خبیث مرد کو پسند کرتی ہے۔ اسی طرح طیب
عورت اور مرد طیب کو ہی پسند کرتے ہیں اور اسی کے مطابق ان کا تعلق ہوتا ہے تب جا کر ان کا
گزارہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ کوئی دو چیزوں کا آپس میں اس وقت تک تعلق قائم نہیں رہ سکتا جب
تک کہ ان کی آپس میں کچھ نسبت نہ ہو ۔ حضرت محی الدین صاحب ابن عربی بیان فرماتے ہیں۔ کہ
میں نے ایک جگہ کوا اور کبوتر اکٹھے بیٹھے دیکھے مجھے تعجب ہوا کہ ان کی آپس میں کیا نسبت ہے کہ
انوار العلوم جلد ۴ ۔
۲۱۶
برکات خلافت
اکٹھے بیٹھے ہیں۔ میں اس بات کو معلوم کرنے کے لئے وہیں بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد جب وہ چلے
تو معلوم ہوا کہ دونوں لنگڑے ہیں اور میں نے سمجھا کہ اس نسبت کی وجہ سے یہ اکٹھے بیٹھ گئے تھے۔
تو ہر ایک مرد و عورت کے جوڑے میں کسی نسبت اور تعلق کا ہونا ضروری ہے کند ہم جنس باہم
جنس پرواز - تعلق تب ہی ہو سکتا ہے کہ مرد و عورت کی آپس میں نسبت ہو ۔ اگر شریف کو وضیع سے
جوڑ دیا جائے تو اس کا بہت بڑا نقصان ہو گا۔ اگر کسی بیچاری احمدی لڑکی کا ایسی جگہ رشتہ کر دیا جائے
کہ اس کا خاوند دین سے محض ناواقف ہو نماز نہ پڑھتا ہو دوسرے شرعی احکام کی اسے خبر نہ ہو تو
اس کے لئے کتنی مشکل ہوگی۔ کیا وہ بیچاری اپنی زندگی آرام سے بسر کر سکے گی ہر گز نہیں۔ حدیث
میں آیا ہے کہ اگر خاوند اپنی بیوی کو صحبت کے لئے بلائے اور وہ نہ آئے تو ساری رات اس پر لعنت
برستی رہتی ہے۔ ادھر خاوند کی اس قدر فرمانبرداری کا حکم ہے ادھر اس قدر اختلاف ہو تو ایسی
عورت مصیبت میں پڑے گی یا نہ پڑے گی اور ایسے گھر میں امن کس طرح رہ سکتا ہے۔
آنحضرت اللہ کی طرز کلام بھی کیسی
نسب کے متعلق آنحضرت اللا علی کا فیصلہ پیاری ہے کہ ہر ایک جو فطرت صحیحہ رکھتا
ہے سن کر آپ پر قربان ہو جاتا ہے۔ اہل عرب میں حسب نسب کا بڑا رواج تھا اس لئے صحابہ نے
آنحضرت سے پوچھا۔ یا رسول اللہ سب سے شریف کون ہے اس سے ان کا یہ منشاء تھا کہ
آپ چند قبیلوں کے نام لے دیں گے اور انہیں اچھا سمجھا جائے گا آپ نے فرمایا سب سے شریف
وہی ہے جو سب سے زیادہ نیک اور متقی ہو ۔ انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ہمارے سوال کا یہ
مطلب نہ تھا۔ فرمایا تو پھر سب سے شریف یوسف تھا کیونکہ یوسف نبی تھا اس کا باپ نبی تھا اس کے
باپ کا باپ نبی تھا۔ سبحان اللہ کیا ہی لطیف طرز سے آپ اللہ نے صحابہ کے سوال کا جواب دیا
کہ ان کی بات کا جواب بھی آگیا اور ان کی دل شکنی بھی نہ ہوئی انہوں نے کہا یا رسول اللہ ہمارا یہ
مطلب بھی نہیں تھا۔ فرمایا اچھا تو تم لوگ قبائل عرب کے متعلق سوال کرتے ہو ۔ ان میں سے جو
جاہلیت میں شریف سمجھے جاتے تھے اسلام میں بھی وہی شریف ہیں مگر شرط یہ ہے کہ دین سے اچھی
طرح واقف ہوں۔ ہوں۔ حدیث کے الفاظ یہ ہیں عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَا ضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ قَالَ أَتْقَاهُمْ لِلَّهِ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا
نَسْأَلُكَ قَالَ فَاكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفَ س يُوسُفَ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِّي اللَّهِ ابْنِ نَبِيا ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ
قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ ، قَالَ فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرْبِ تَسْأَلُونِي النَّاسُ مَعَادِنُ
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۷
برکات خلافت
خِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِى الإِسْلَامِ إِذَا فَقُهُوا (بخاری کتاب الانبیاء باب قول الله تعالی
لقد كان فى يوسف واحـ و اخو ته ايت للسان يت للسائلین ، یعنی حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ال
سے پوچھا گیا کہ حضور لوگوں میں سے شریف کون ہے فرمایا جو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ زیادہ کرتا ہے وہ
زیادہ شریف ہے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اس کے متعلق ہمار ا سوال نہیں۔ فرمایا پھر یوسف
سب سے شریف ہے کہ وہ خود نبی تھا اس کا باپ نبی ۔ اس کا دادا نبی خلیل اللہ تھا۔ انہوں نے عرض کیا
یا رسول اللہ ہمارا اس کے متعلق بھی سوال نہیں۔ آپ نے فرمایا تو کیا عرب کے قبائل و اقوام کے
متعلق تمہار سوال ہے اچھا تو سنو لوگ مختلف قبائل میں تقسیم ہیں (یا یہ کہ لوگ کانوں کی طرح ہیں)
ان میں سے جو لوگ جاہلیت میں اچھے اور شریف سمجھے جاتے تھے وہی اسلام میں شریف سمجھے
جائیں گے بشرطیکہ دین کے مغز سے اچھی طرح واقف ہوں۔
اس اسوال و جواب میں رسول اللہ ا نے تین دفعہ صحابہ کے سوال کا جواب دیا ہے لیکن
غور سے دیکھو تو تینوں جواب اصل میں ایک ہی ہیں اور گو آپ صحابہ کی خواہش پر اپنے جواب کو
بدلتے رہے ہیں۔ مگر مطلب سب جو ابور ابوں کا ایک ہی رہا ہے۔ پہلے جواب میں آپ نے فرمایا کہ متقی
ہی سب سے زیادہ شریف ہے دوسرے میں یوسف کو شریف قرار دیا اور وجہ یہ بتائی کہ وہ نبی تھے
اور ایک نبی کے بیٹے اور ایک کے پوتے تھے ۔ گویا چونکہ وہ خود متقی تھے متقی کے بیٹے اور متقی کے
پوتے تھے اس لئے وہ بڑے شریف تھے۔ اس جواب میں بھی شرافت کو تقوی کے ساتھ وابستہ
فرمایا ہے تیسرے جواب میں پھر اسی بات کو مد نظر رکھا ہے اور فرمایا کہ جو جاہلیت میں شریف سمجھے
جاتے تھے وہی اسلام میں شریف سمجھے جائیں گے بشرطیکہ دین میں تفقہ پیدا کر لیں اور تفقہ ایک
ایسی چیز ہے جو نہایت اعلیٰ پایہ رکھتی ہے۔ دین سیکھنا اور چیز ہے اور فقاہت فی الدین بالکل اور شئے
ہے نقاہت فی الدین سے یہ مراد ہے کہ اس کے مغز اور لب سے واقف ہو جائے۔ پس یہ شرط لگا کر
آپ پ نے پھر اسی طرف اشارہ فرمایا کہ شریف وہی ہے جو ر دین دین دیر دار دا ہو اور متقی ہو اور دین کے مغفر
سے واقف ہو۔ غرض تینوں جوابوں نے نہایت احسن پیرایہ میں اصل مطلب مسلمانوں پر روشن کر
دیا تا کہ وہ صرف نبی شرافت پر ہی نہ بھولے رہیں تقرب الی اللہ کے حصول کے لئے بھی کوشاں
رہیں۔ ان جوابات سے ہمیں معلوم ہو گیا کہ جو شخص نیک نہیں وہ خواہ کسی قوم کا ہو شریف نہیں
کہلا سکتا۔ شرافت کے لئے نیکی اور تقوی ضروری ہیں۔
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۸
برکات خلافت
مذکورہ بالا آیہ کریمہ اور حدیث نبی کریم ا میں اعلیٰ خاندان کا
اعلیٰ خاندان کا معیار معیار اور شریف کہلانے والے خاندانوں کی وجہ بھی بتا دی گئی ہے۔
دیکھو سید مسلمانوں میں سب سے زیادہ شریف قوم خیال کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ صاف ہے کہ وہ
اتقی الناس یعنی آنحضرت ا سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہے۔
ہندوؤں میں برہمنوں کا درجہ کیوں اعلیٰ ہے اور ان کا خاندان کیوں معزز سمجھا جاتا ہے اس
لئے کہ وہ دوسروں کو دین سکھاتے اور خود دین پر عمل کرنے والے تھے۔ اور یہ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ
الله القُكُمْ کے ماتحت ہی اعلیٰ اور معزز خاندان ہوا۔ پھر دنیا میں جو لوگ ادنی درجہ کے کام کرتے
ہیں ان کو رذیل سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کا تعلق ادنی چیزوں سے ہوتا ہے جن کا اثر ان کے اخلاق
اور عادات پر بھی پڑتا ہے اس کے مطابق لوگوں نے قبیلوں اور خاندانوں کو اعلیٰ اور ادنیٰ قرار دیا
مثلاً موچی ایک قوم ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ اس پیشہ کو کوئی اہمیت حاصل نہ تھی اور ان کا تعلق
اپنے پیشہ کے باعث ادنی لوگوں سے ہوتا تھا بڑے لوگ خود ان کی دکانوں پر نہ جاتے تھے نہ دنیا کے
لحاظ سے یہ قوم بڑے سرمایہ سے کام کرتی تھی بلکہ چھوٹی چھوٹی دکانیں تھیں اس لئے یہ رذیل
قوموں میں خیال کئے جانے لگے۔ کیونکہ ادنی درجہ کے لوگوں سے ہر وقت کے تعلق کالازمی نتیجہ تھا
کہ ان کے اخلاق پر اثر پڑتا۔ اب ولایت کے بوٹ بنانے والے بڑے سرمایوں سے کام کرتے اور
شریف سے شریف لوگ ان سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان کی حالت بدل گئی ہے اور وہ معزز
خیال کئے جاتے ہیں کیونکہ حالات کے تغیر سے ان کے اخلاق میں جن نقائص کا خوف کیا جاتا تھا وہ
خوف اب جاتا رہا ہے اسی طرح بعض ایسے پیشے ہیں کہ جو خود بداثر ڈالنے والے ہیں۔ مثلاً موسیقی
ہے یہ پیشہ بغیر گندے تعلقات کے خود ہی انسان کے دل پر برا اثر ڈالتا ہے اس لئے اس پیشہ سے
تعلق رکھنے والے رذیل خیال کئے جائیں گے ۔ پس شریف خاندانوں کی بنیاد بھی اصل میں نیکی
تقوی اور اچھے اخلاق کی بناء پر ہی پڑی ہے۔ کوئی بڑی قوم کسی نیک انسان کے تعلق سے بڑی بن
گئی۔ کوئی کسی بہادر کے تعلق سے ۔ کوئی کسی سخی کے سبب سے کوئی کسی فاتح کے سبب سے اگر
قوموں کی اصل پر غور کیا جائے تو ان کی شرافت کی بنیاد کسی نہ کسی زمانہ میں ان کے اخلاق حسنہ ہی
ہوں گے اور چونکہ تعلقات کا اثر انسان کے اخلاق پر ضرور پڑتا ہے اس لئے شریف اقوام کا بھی
لحاظ رکھنا ایک حد تک ضروری ہو جاتا ہے۔ اور یہ ضروری بات ہے ۔ کہ اچھے اور برے عادات اور
اخلاق کے معلوم کرنے کے لئے اقوام کو دیکھا جائے کہ بعد میں رنجش پیدا نہ ہو ۔ اخلاق اسی لئے
انوار العلوم جلد ۲
۲۱۹
برکات خلافت
نے
دیکھے جاتے ہیں کہ نتیجہ نیک نکلے۔ اگر کسی کو اپنے اخلاق اور عادات کے مطابق کوئی لڑکامل جائے
خواہ وہ کسی قوم سے ہو تو اس سے رشتہ کر دینا چاہئے۔ جو آج وضیع سمجھا جاتا ہے وہ کل شریف ہو
سکتا ہے۔ ایک شخص اگر ادنی حیثیت سے مثلاً چوڑھے سے مسلمان ہو تو میں اسی وقت اس کے ساتھ
مل کر کھانا کھالوں گا اور میں اس کا جوٹھا کھا سکتا ہوں اور وہ میرا جو ٹھا کھا سکتا ہے۔ کیونکہ جب اس
ن لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ کہا تو میرے اور اس میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔ اسلام کے
لحاظ سے جو میرے حقوق ہیں وہی اس کے ہیں۔ اس میں ذرہ بھر بھی فرق نہیں ہے۔ حضرت عمر
کے زمانہ میں ایک بادشاہ مسلمان ہو کر آیا تھا۔ کعبہ کا طواف کرتے وقت کسی صحابی کے
پاؤں کے نیچے اس کا کپڑا آ کر گر گیا۔ اس نے اس کو تھپڑ مارا۔ کسی نے اس سے کہا کہ حضرت عمرؓ تجھ
سے اس کا بدلہ لیں گے۔ اس نے کہا کیا مجھ غنستان کے بادشاہ سے اس مفلس کے مارنے کا بدلہ لیں
گے ؟ اور کیا مجھے بھی نہیں چھوڑیں گے ؟ اس نے کہا نہیں اس کو جو زیادہ شک ہوا تو جا کر حضرت عمر
ان کو کہنے لگا۔ کہ کیا اگر کوئی بڑا آدمی کسی رذیل کو مارے تو آپ اس کا بدلہ تو نہیں لیں گے؟
انہوں نے کہا۔ او جبلہ تو کسی کو مار تو نہیں بیٹھا اگر تم نے کسی کو مارا ہے تو خدا کی قسم میں ضرور تم سے
اس کا بدلہ لوں گا یہ سن کر رات کو وہ بھاگ گیا اور اس کی تمام قوم عیسائی ہو گئی۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا
اس کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ تو حقوق کے لحاظ سے سب مسلمان برابر ہیں مگر شادی میں صرف
اس بات کا خیال نہیں رکھنا بلکہ یہ بھی دیکھنا ہے کہ جن دو شخصوں کا پیوند ساری عمر کے لئے ہونے لگا
ہے ان میں آپس میں اخلاق کا کوئی فرق تو نہیں اور بعض اقوام کے اخلاق گرے ہوئے ہوتے ہیں
ہوتی
پس ان سے ضرور علیحدہ رہنا پڑے گا تاکہ ہمیشہ کا جھگڑا نہ پیدا ہو جائے کا کا جھگڑا نہ پیدا ہو جائے لڑکے لڑکی کے امن اور آرام
کی وجہ سے ایک حد تک کفو کا خیال بھی رکھنا پڑے گا۔ لیکن جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ہر ایک چیز کی حد
ہے۔ خدا تعالیٰ نے اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ اَ الله اتقكُمْ فرما کر یہ قاعدہ بتا دیا ہے کہ اصل شرافت
تقوی ہی ہے۔ پس تم کبھی اس بات پر دلیری نہ کرو کہ فلاں قوم کمینی ہے تم بے شک بعض قوموں
سے اختلاف اخلاق و عادات کی وجہ سے رشتہ میں پر ہیز کرو لیکن کسی کو دضیع نہ کرو کیونکہ جو آج
شریف ہوتا ہے وہ حالات کے بدلنے سے وضیع ہو جاتا ہے اللہ تعالی کے حضور سارے ایک جیسے
ہیں۔ جس کے اخلاق اور عادات اچھے ہیں وہی اعلیٰ ہے پس اگر ایسا ہو کہ مرد کے ایسے خیالات اور
عادات ہیں جو لڑکی کے خاندان کے خلاف ہیں تو ان کی شادی نہیں ہونی چاہئے۔ مگر ایسی شرط لگانا کہ
مغل ہو اور مغل بھی برلاس ہو وغیرہ وغیرہ۔ یہ نہیں ہونا چاہئے۔ تم نیکی اور تقوی کو شادی کے
انوار العلوم جلد ۲
۲۲۰
برکات خلافت
معاملہ میں اول دیکھو اور پھر کفو کو بھی اس حد تک دیکھو جہاں تک کہ اس کا اخلاق و عادات سے
تعلق ہے اور خوب یاد رکھو کہ اپنا فرض ادا کرنے کے لئے تمہیں بہت کچھ قربانیوں کی ضرورت ہے
اور گو احمدی کو غیر احمدی کی لڑکی لینی جائز ہے لیکن آج ہماری ضروریات چاہتی ہیں کہ جماعت اس
تجویز پر عمل کرے کہ غیر احمدیوں کو نہ لڑکی دے اور نہ ان کی لڑکی لے۔ حضرت مسیح موعود نے جو
اعلان اس کے متعلق سب سے پہلے شائع فرمایا تھا اس میں یہی حکم تھا کہ احمدیوں کی شادی آپس میں
ہی ہو مگر پھر یہ اجازت فرمادی کہ غیر احمدی لڑکی سے احمدی شادی کر سکتا ہے مگر اب ضرورت مجبور
کرتی ہے کہ کچھ مدت کے لئے پھر اسی حکم پر عمل کیا جائے یعنی نہ غیر احمدیوں کو لڑکیاں دی جائیں
اور نہ سوائے کسی اشد ضرورت کے ان کی لڑکیاں لی جائیں۔ کیونکہ اس وقت ہماری جماعت
تھوڑی ہے اور یہ وقت پیش آرہی ہے کہ احمدی تو غیروں کی لڑکیوں سے شادی کر لیتے ہیں اور جو
احمدی لڑکیاں ہیں وہ غیروں کے ہاں جا نہیں سکتیں پس ان کے لئے رشتہ ملنے میں دقت ہوتی ہے اور
اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض کمزور احمدیوں کو ابتلاء آجاتا ہے اور وہ غیر احمدیوں کو اپنی لڑکیاں
دے دیتے ہیں۔ مجھے بہت سے لوگ لکھتے ہیں کہ لڑکی جوان ہے آپ کہیں شادی کا انتظام کر دیں۔
میں اس کے لئے جب اپنی جماعت کے لڑکوں پر نظر ڈالتا ہوں تو ان کی شادیاں غیروں کے گھر ہوتی
جاتی ہیں ہم کہتے ہیں کہ اگر احمدی لڑکوں کی شادیاں غیر احمدیوں کے ہاں کی جائیں تو احمدی لڑکیاں
کہاں جائیں۔ کیا تم یہ پسند کرتے ہو ؟ کہ وہ غیر احمدیوں کے ہاں جا کر ابتلاؤں میں پھنسیں۔ پس
جماعت وہی قائم رہ سکتی ہے جو اپنے تمام افراد کا خیال رکھے ۔ آج کل تم اس بات کا خیال کر کے
غیروں کی لڑکیاں نہ لو اور اپنوں کو ابتلاؤں سے بچاؤ تاکہ تمہاری جماعت مضبوط ہو ۔
نماز با جماعت
اس کے بعد ایک اور نقص ہے جس کی طرف میں آپ لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں بعض
نقص کو چھوٹے نظر آتے ہیں مگر بعد میں وہی بہت بڑھ جاتے ہیں اور بڑے نقصان کا موجب ہو
جاتے ہیں۔ ہماری جماعت میں ایک نقص ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ بہت حد تک مجبوری کی وجہ
سے ہے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ ہر ایک احمدی کو خوب ہو شیار رہنا چاہئے ۔ اگر اس نقص کے دور کرنے
کی طرف ہماری جماعت نے توجہ اور غور نہ کیا تو تھوڑی مدت میں یہ ایک خطرناک صورت اختیار
انوار العلوم جلد ۲
۲۲۱
برکات خلافت
کرلے گا اور سخت تباہی کا موجب ہو جائے گا۔ وہ نقص نماز با جماعت میں سستی کا ہے بے شک نماز با
جماعت پڑھنے میں احمدیوں کو ایک وقت ہے اور وہ یہ کہ غیر احمدیوں کے پیچھے تو وہ نماز پڑھ نہیں
سکتے اور بعض جگہ احمدی صرف ایک ہی ہوتا ہے اس لئے اسے نماز با جماعت ادا کرنے کا موقع نہیں
ملتا اور چونکہ نماز با جماعت ادا کرنے میں انسان کو وقت کی پابندی کرنی پڑتی ہے جب نماز با جماعت
نہ ملے تو رفتہ رفتہ انسان سستی کرنی شروع کر دیتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ میں نے جماعت کے
ساتھ تو نماز پڑھنی ہی نہیں جس وقت چاہوں گا پڑھ لوں گا اس طرح وہ وقت کی پابندی نہیں کرتا
اور آخر اول وقت نماز پڑھنے کی عادت جاتی رہتی ہے یا جمع کر کے نماز ادا کرنے کی عادت ہو جاتی
ہے اور نماز با جماعت ادا کرنے سے تو ایسا غافل ہو جاتا ہے کہ اگر کہیں باجماعت نماز پڑھنے کا موقع
مل بھی جائے تو بھی سستی کر دیتا ہے۔ گو یہ عادت ایک مجبوری کی وجہ سے اسے پڑتی ہے لیکن
احمدیوں میں ہرگز ہرگز سستی نہ ہونی چاہئے۔ جس وقت سستی پیدا ہوئی اسی وقت سے اس جماعت
کی تباہی کا آغاز ہو جائے گا ( نعوذ باللہ من ذلک ) پس جس گاؤں میں کوئی اکیلا احمدی ہے وہ کوشش
کرے کہ دوسرا پیدا ہو جائے ۔ مجھے امید ہے کہ اگر اس طرح کوشش کرے گا تو خداتعالی ضرور اس
کا ساتھی پیدا کر دے گا۔ لیکن اگر دو سرا ساتھی نہ ہو تو دوسرے گاؤں میں جا کر جہاں کوئی احمدی ہو
دوسرے تیسرے دن نماز باجماعت پڑھو اور سستی کی عادت نہ ڈالو۔ اگر تم اس کو بھولے تو یا د رکھو
کہ پھر تم ترقی نہیں کر سکو گے۔
وہ احمدی جو بڑے بڑے شہروں میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے مکان تک ان کا جانا
مشکل ہوتا ہے ان کے لئے یہ بات نہایت مشکل ہے کہ ہر نماز کے وقت ایک جگہ جمع ہو سکیں۔ لیکن
ان کو چاہئے کہ اپنے محلہ کے احمدی مل کر با جماعت نماز پڑھا کریں اور کبھی کبھی سارے اکٹھے ہو کر
بھی پڑھیں سستی ہر گز نہیں ہونی چاہئے۔ یہ ایسی دنی چاہئے۔ یہ ایسی خطرناک بات ہے کہ اس ۔ بات ہے کہ اس کے نتائج بہت برے نکلتے
ہیں مجھے قرآن شریف سے یہی معلوم ہوا ہے کہ جس کو نماز باجماعت پڑھنے کا موقع ملے اور وہ نہ
پڑھے تو اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ حضرت ابن عباس کا بھی یہی مذہب ہے۔
آنحضرت ا نے نماز با جماعت کے متعلق اتنی احتیاط فرمائی ہے کہ جس کا بیان ہی نہیں
ہو سکتا۔ ایک دفعہ ایک اندھا آپ کے حضور حاضر ہوا۔ اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ مجھے
مسجد میں آتے ہوئے سخت تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ میرے پاس کوئی ایسا شخص نہیں جو میرا ہاتھ پکڑ
کر مسجد تک پہنچادے اگر مجھے اجازت ہو تو میں گھر میں ہی نماز پڑھ لیا کروں۔ آپ نے فرمایا بہت
انوار العلوم جلد ۲
۲۲۲
برکات خلافت
اچھا لیکن جب وہ لوٹ کر چلا تو پھر آپ نے اسے واپس بلایا اور پوچھا کہ کیا تمہارے گھر تک آذان
کی آواز پہنچتی ہے؟ اس نے کہا حضور پہنچتی ہے۔ آپ نے فرمایا جب آذان پہنچتی ہے تو مسجد میں
حاضر ہوا کرو رسول کریم ال نے یہاں تک فرمایا ہے کہ جو لوگ عشاء اور صبح کی نماز با جماعت
پڑھنے کے لئے مسجد میں نہیں آتے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں اپنی جگہ کسی اور کو نماز پڑھانے کے
لئے کھڑا کر دوں اور اپنے ساتھ اور آدمیوں کو لے کر ان کے سر پر ایندھن رکھ کر سارے شہر میں
سے ان لوگوں کو معلوم کروں جو نماز میں شامل نہیں ہوئے اور پھر آدمیوں سمیت ان کے گھر
پھونک دوں۔ دیکھو ایسا رحیم و کریم انسان ایسا مشفق اور مہربان انسان فرماتا ہے کہ جو جماعت کے
ساتھ نماز نہیں پڑھتے میرا دل چاہتا ہے کہ میں ان کو اور ان کے گھروں کو جلا کر راکھ کردوں۔ اس
حدیث سے نماز با جماعت کی عظمت کا خوب پتہ لگ جاتا ہے۔
عشاء اور صبح کی نماز کی خصوصیت اس لئے فرمائی کہ یہ دونوں وقت سخت ہیں عشاء کے وقت
لوگ نیند سے مجبور ہو کر سستی کرتے ہیں اور صبح کے وقت آنکھ کھلنی مشکل ہوتی ہے جب ان
دونوں وقتوں کے متعلق ایسے تشدد کا اظہار فرمایا تو دوسرے وقتوں کی نمازوں کے باجماعت ادا
کرنے کی تاکید آپ ثابت ہو گئی۔ بچی اور حق بات یہی ہے کہ نماز باجماعت پڑھنے کے سوا جماعت
بن ہی نہیں سکتی۔ اس لئے تم جہاں تک کوشش اور سعی کر سکو کرو اور باجماعت نماز ادا کرنے کی
پابندی کرو۔ اگر اور کوئی جماعت کے لئے نہ ملے تو گھر میں ہی خاوند بیوی بچوں کو پیچھے کھڑا کر کے نماز
پڑھ لے۔ اس طرح کم از کم نماز با جماعت پڑھنے کی عادت تو رہے گی۔ پھر اللہ تعالی جماعت بھی بنا
دے گا خدا تعالیٰ تمہیں ایسا کرنے کی توفیق دے۔
زكوة
پھر ایک بہت اہم مسئلہ زکوٰۃ کا ہے۔ لیکن لوگوں نے اس کو سمجھا نہیں خدا تعالیٰ نے نماز کے بعد
اس کا حکم دیا ہے۔ حضرت ابو بکر نے کہا کہ : میں زکوۃ نہ دینے والوں سے وہی سلوک کروں گا جو
انحضرت کفار سے کرتے تھے۔ ایسے لوگوں کے مرد غلام بنالوں گا اور ان کی عورتیں
لونڈیاں۔ آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد ایسا ابتلاء آیا تھا کہ عرب کے تین شہروں مکہ مدینہ
اور ایک اور شہر کے علاوہ سب علاقہ عرب کا مرتد ہو گیا تھا ۔ حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر سے اس
انوار العلوم جلد ۲
۲۲۳
برکات خلافت
وقت عرض کیا کہ جو لشکر شام کو جانے والا ہے اس کو آپ روک لیں کیونکہ تمام ملک میں فساد برپا ہو
گیا ہے لیکن حضرت ابو بکر نے جواب دیا کہ جس لشکر کو آنحضرت ا نے روانہ کیا ہے میں
اسے نہیں روک سکتا۔ پھر حضرت عمرؓ نے عرض کیا کہ اچھا جو لوگ زکوۃ کے منکر ہیں ان سے صلح کر
لیں پہلے دوسرے مرتدین سے جنگ ہو جائے تو رفتہ رفتہ ان کی بھی اصلاح ہو جائے گی۔ اول
ضرورت نہیں ہے کہ جھوٹے مدعیان نبوت کا قلع قمع کیا جائے کیونکہ ان کا فتنہ سخت ہے۔ حضرت
ابو بکڑ نے کہا کہ اگر لوگ بکری کا بچہ یا اونٹ کے گھٹنہ باندھنے کی رسی کے برابر بھی زکوۃ کے مال
میں سے ادا نہ کریں گے جو آنحضرت ا کو ادا کرتے تھے تو میں ان سے جنگ کروں گا اور اگر تم
لوگ مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ اور جنگل کے درند نے بھی مرتدین کے ساتھ مل کر حملہ کریں گے تو میں
ان سے اکیلا لڑوں گا۔
غرض زکوۃ کے حکم کو حضرت ابو بکڑ نے اس قدر اہمیت دی ہے کہ اس کے منکر سے کفار کا سا
سلوک جائز رکھا ہے۔ مگر آج مسلمانوں میں بہت کم ایسے لوگ ہیں جو اس کی طرف توجہ کرتے ہیں۔
میں نے اندازہ کیا ہے کہ اگر ساری جماعت احمدیہ کی صرف زکوة ہی جمع کی جائے تو ایک لاکھ روپیہ
کے قریب ہوتی ہے کیونکہ کچھ نہ کچھ تو لوگوں کے پاس زیور ہوتا ہی ہے۔ ہاں وہ اشیاء جن پر
گورنمنٹ ٹیکس وصول کرتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کی نسبت فتوی دیا ہے کہ
چونکہ گورنمنٹ ان پر ٹیکس وصول کر لیتی ہے اس لئے اب ان پر کوئی زکوۃ یا عشر نہیں لیکن میرے
خیال میں بعض زمینوں پر گورنمنٹ جو مالیہ وصول کرتی ہے وہ شرعی عشر سے کم ہوتا ہے۔ اس لئے
جہاں گورنمنٹ کا مالیہ یا ٹیکس کم ہو وہاں بقیہ روپیہ اس شخص کو جس کے ذمہ وہ واجب ہو ادا کرنا
چاہئے۔ مثلاً ایک زمین پر گورنمنٹ مالیہ لیتی ہو اور اس کا عشر دس روپیہ ہو تا ہو تو پانچ روپیہ اس کے
مالک کو عشر کے طور پر یہاں ادا کرنے چاہئیں۔ اس انتظام کے لئے ہر ایک گاؤں اور شہر کی احمد یہ
انجمنوں کے سیکرٹریوں کو اور جہاں سیکرٹری نہیں وہاں کسی اور کو ہی رجسٹر بنا لینے چاہئیں جس میں
زیور اور دیگر زکوۃ والی چیزوں کو درج کیا جائے اور باقاعدہ زکوۃ وصول کی جائے۔ حضرت مسیح
موعود نے فرمایا ہے کہ پہننے والے زیوروں کے لئے ضروری نہیں ہے کہ ان پر زکوۃ دی جائے۔
لیکن اگر کوئی دے دے تو اچھا ہے۔ جو زیور نہیں پہنے جاتے ان کی زکوۃ ضرور دینی چاہئے ۔ زکوۃ
کے متعلق ایک مفصل رسالہ لکھنے کے لئے میں نے کہہ دیا ہے اس میں سب قواعد اور ہدایات دی
جائیں گی اس کے مطابق عمل ہونا چاہیئے ۔
انوار العلوم جلد ۲
زکوۃ کے فوائد
۲۲۴
برکات خلافت
زکوۃ کا حکم ایک بے نظیر حکم ہے اور اسلام کی بے انتہاء خوبیوں میں سے
ایک روشن خوبی ہے اور بہت سی جماعتوں پر اس کے ذریعہ اسلام کی عظمت
کی حجت قائم کی جا سکتی ہے۔ مثلاً یورپ میں آج کل دو گروہ ہیں۔ ایک کہتا ہے کہ جتنا کوئی کماتا ہے
اسے کمانے دو اور اس کو اپنی محنت کا ثمرہ اٹھانے دو۔ دو سرا گر وہ کہتا ہے کہ سارے ملک کے لوگ
کام کرتے ہیں تب ہی دولت آتی ہے اس لئے جو لوگ بہت مالدار ہیں ان سے چھین کر مفلس اور
نادار لوگوں کو دینا چاہئے تاکہ وہ بھوکے نہ مریں اور ملک کے کاروبار میں خلل واقع نہ ہو ۔ خدا تعالیٰ
نے ان دونوں گروہوں کی باتوں کو رد کر کے ٹھیک اور درست بات بیان فرمادی ہے اور اسلام نے
افراط اور تفریط دونوں کو چھوڑ کر عمدہ بات لے لی ہے۔ میرا یقین ہے کہ اگر صرف زکوٰۃ کا مسئلہ لے
کر یورپ کے سامنے پیش کیا جائے تو کسی کی طاقت نہیں کہ اس کی صداقت اور عمدگی سے انکار کر
سکے ۔ بعض لوگ زکوۃ کو ایک چٹی خیال کرتے ہیں لیکن زکوۃ چٹی نہیں ہے اس کے سمجھنے کے لئے
میں تمہیں ایک موٹی بات بتاتا ہوں۔ گورنمنٹ رعایا سے ٹیکس لیتی ہے پھر اس ٹیکس سے ملک اور
رعایا کی حفاظت کے لئے فوج اور پولیس تیار کرتی ہے۔ رعایا کے آرام کے لئے سڑکیں اور
شفا خانے بناتی ہے اور طرح طرح کے آرام بہم پہنچاتی ہے چونکہ گورنمنٹ رعایا کے آرام کے
لئے ہی ٹیکس لیتی ہے اس لئے اس کے اس ٹیکس لینے کو کوئی چٹی خیال نہیں کرتا اسی طرح زکوۃ بھی
چٹی نہیں بلکہ خود انسانوں کے بھلے کیلئے یہ حکم دیا گیا ہے جس طرح گورنمنٹ اپنی رعایا کی بہتری کے
لئے ٹیکس وصول کرتی ہے اسی طرح اللہ تعالی نے بھی زکوۃ مقرر فرمائی ہے اور اس کے بدلہ میں یہ
وعدہ کیا ہے کہ تمہارے اموال میں برکت ہوگی اور وہ ہر ایک قسم کی ہلاکتوں سے محفوظ ہو جائیں
گے۔ جیسا کہ فرمایا - خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُ هُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلَّ عَلَيْهِمْ إِنَّ
صَلُونَكَ سَكَنُ لَهُمْ (التوبہ : ۱۰۳) ان لوگوں کے اموال میں سے صدقات کا مال لو اور اس
ذریعہ سے ان کو ظاہری اور باطنی نقصوں سے پاک کر دو اور ان کے لئے دعائیں کرو کیونکہ تمہاری
دعا ئیں ان کے لئے آرام اور راحت کا موجب ہیں۔ غرض کہ زکوۃ خدا تعالی کی طرف سے ایک
ایسا ٹیکس ہے جس کے بدلہ میں انسان پر رحمت اور اس کی ظاہری و باطنی پاکیزگی کا وعدہ ہے۔ جب
سے مسلمانوں نے زکوۃ دینی چھوڑ دی ہے اس وقت سے ان کا مال کم ہی کم ہو رہا ہے ۔ کہاں تو ایک
وقت تھا کہ یہ دنیا کے بادشاہ تھے لیکن آج ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ زکوۃ دینے والے کو اللہ تعالی
اسی طرح کامیابی اور پاکیزگی کا وعدہ دیتا ہے جس طرح گورنمنٹ ٹیکس لے کر حفاظت کا وعدہ کرتی
انوار العلوم جلد ۲
۲۲۵
برکات خلافت
ہے۔ لیکن افسوس کہ لوگ گورنمنٹ کے وعدہ کو تو سچا سمجھتے ہیں اور بڑی خوشی سے ٹیکس ادا کر
دیتے ہیں لیکن خدا تعالی کے وعدہ کو سچا نہیں سمجھتے اسی لئے زکوۃ نہیں دیتے ۔ زکوۃ کے ذریعہ سے
انسان بہت سے دکھوں اور تکلیفوں سے بچ جاتا ہے کیونکہ خدا کا وعدہ کبھی جھوٹا نہیں ہوتا۔
زکوۃ کے فوائد میں سے ایک اور عظیم الشان فائدہ ہے جس سے
ایک تصوف کا لطیفہ صوفیانہ مذاق کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ یہ کہ انسان جب مال
وہ مال کماتا ہے تو خواہ وہ کتنی ہی کوشش کرے کہ حرام مال اس کے مال میں شامل نہ ہو لیکن یہ بات بالکل
ممکن ہے کہ غلطی سے نا جائز مال اس کے مال میں مل جائے۔ مثلاً ایک سوداگر کپڑا بیچتا ہے اسے نہیں
معلوم ہوتا کہ اس میں سوراخ ہیں اور کپڑا نا کارہ ہو چکا ہے وہ خریدار کو دے کر قیمت لے لیتا ہے
اور گو اس سے غلطی سے ہی یہ کام ہوا ہے لیکن جو روپیہ اس کے پاس آیا ہے وہ اس کا حق نہیں اور
وہ اس کا مالک نہیں گو بے علمی کی وجہ سے ہی اس پر اس نے قبضہ کیا ہے اس مال کو کھا کر اس انسان
کے گوشت پوست میں کوئی برکت پیدا نہ ہو گی اور نہ اس کے دوسرے مال میں اس کے ذریعہ کوئی
برکت ہو گی لیکن جب یہ شخص سال کے بعد اللہ تعالی کے حکم کے ماتحت اپنے مال میں سے ایک
حصہ زکوٰۃ کا نکالتا رہے گا تو اس کا مال پاک ہو تا رہے گا۔ اور اگر کوئی حصہ مال کا غیر طیب تھا تو وہ اس
کی جان پر یا اس کے نفس پر خرچ نہ ہو گا بلکہ زکوۃ کے ذریعہ سے حقیقی مالک یعنی اللہ تعالی کے پاس
واپس چلا جائے گا اور اس کا مال طیب رہے گا۔ اور حلال مال کے کھانے اور استعمال کرنے سے اس
کی ہر چیز میں برکت پیدا ہو گی۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح
ایک اور بات جس کی طرف ہماری جماعت کی توجہ کی ضرورت ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی زندگی کے سوانح کی حفاظت ہے۔ ہمارے زمانہ میں خدا تعالی کے فضل سے سب سامان
موجود ہے۔ قلم دوات سیاہی کاغذ ، مطبع وغیرہ لیکن اگر ہم اس کام کو نہ کریں تو کیسے سخت افسوس
کی بات ہے اور بعد میں آنے والے لوگ ہمیں کس نظر سے دیکھیں گے۔ نئے نئے آنے والے
لوگ کیا جانتے ہیں کہ مسیح موعود کیا تھے جب تک ان کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہ ہو جس سے وہ ان کا
حال تمام معلوم کر سکیں۔ چند دن ہوئے یہاں دو عیسائی آئے تھے مجھ سے ان کی گفتگو ہوئی وہ ایک
آدمی کو کہنے لگے کیا مرزا صاحب بھی ایسے ہی تھے۔ اس نے کیا ہی خوب جواب دیا کہ مجھ سے کیا کو کہنے لگے کیا مرزا صاحب