برکاتِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 7

انوار العلوم جلد ۲
۲۲۶
برکات خلافت
پوچھتے ہو ان سے ہی جا کر پوچھ لو وہ کیا کہتے ہیں وہ تو اپنے آ تو اپنے آپ کو حضرت مرزا صاحب کا غلام کہتے
ہیں اس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ حضرت مرزا صاحب کیسے تھے ۔ پس ہمارے بہت بڑے فرائض
میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود کے حالات اور آر آپ کے سوانح کو بعد میں آنے
والے لوگوں کے لئے محفوظ کر دیں ۔ ہمارے لئے آنحضرت ا کا اسوہ حسنہ اور پھر ( آپ کے
عاشق صادق) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسوہ حسنہ نہایت ضروری ہے۔ اس لئے حضرت مسیح
موعود کے سوانح لکھنے نہایت ضروری ہیں پس جس کسی کو آپ کا کوئی واقعہ کسی قسم کا یاد ہو وہ لکھ کر
میرے نام بھیج دے۔ یہ ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے جس کو ہم نے کرنا ہے میں نے ایک آدمی کو
لوگوں سے حالات دریافت کر کے لکھنے کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ لکھ رہا ہے تم میں سے بھی جس کو
کوئی واقعہ یاد آئے وہ لکھ کر بھیج دے تاکہ کل واقعات ایک جگہ جمع کر کے چھاپ دیئے جائیں اور
ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں۔ آج بہت سے لوگ حضرت مسیح موعود کے دیکھنے والے اور آپ کی
صحبت میں بیٹھنے والے موجود ہیں اور ان سے بہت سے واقعات معلوم ہو سکتے ہیں مگر جوں جوں یہ
لوگ کم ہوتے جائیں گے آپ کی زندگی کے حالات کا معلوم کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لئے جہاں
تک ہو سکے بہت جلد اس کام کو پورا کرنا چاہئے۔
ایک اور ضروری امر ہے جس کی طرف تمہاری توجہ کی ضرورت ہے اور وہ تنازعات کا فیصلہ یہ کہ جب کوئی اختلافی مسئلہ پیش ہو یا تنازع پیدا ہو تو جماعت کے لوگوں کو
چاہئے کہ خود بخود ہی فیصلہ نہ کرنے بیٹھ جایا کریں۔ جب تم نے اتحاد کیا ہے اور ایک سلک میں منسلک
ہو گئے ہو تو تمہیں چاہئے کہ جب کوئی جھگڑا واقع ہو تو اس کے متعلق ہم کو لکھو اور ہم سے فیصلہ
کرواؤ ۔ آپس کے جھگڑے یہاں بھیجو ہم تحقیقات کر کے اللہ تعالی کی توفیق سے فیصلہ کریں گے۔
ایک اور امر جس کی طرف میں آج آپ لوگوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ
رائمری سکول جماعت کی تعلیمی ترقی کے لئے میں نے تجویز کی ہے کہ ہر جگہ پرائمری سکول
کھولے جائیں۔ چنانچہ میں نے یہ کام شروع کروا دیا ہے اور اس وقت تک دس کے قریب سکول
کھل چکے ہیں تمام احمد یہ انجمنیں اپنی اپنی جگہ کوشش کریں کہ وہاں سکول کھول دیئے جائیں اگر کھل چکے ہیں تمام
کسی جگہ پہلے سکول ہے بھی تو بھی ہمارے احمدی سکول کی ضرورت ہے کیونکہ دوسرے سکولوں
میں قرآن شریف نہیں پڑھایا جاتا اس لئے ضروری ہے کہ اپنا مدرسہ کھولا جائے۔ پس سکولوں کے
کھلوانے کی کوشش کرو۔ اس کے لئے انجمن ترقی اسلام کے ماتحت میں نے ایک سب کمیٹی بنادی

انوار العلوم جلد ۲
۲۲۷
برکات خلافت
ہے جو سکولوں کے کھلوانے کا انتظام کرتی ہے اس سے خط و کتابت کر کے سب انتظام ہو سکتا ہے۔
ہماری جماعت کی ضروریات میں سے ایک ضرورت واعظوں کی ہے
واعظوں کی ضرورت خصوصاً بڑے۔ بڑے بڑے شہروں میں تو واعظو واعظوں کی سخت ضرورت ہے۔
ہمارے پاس جو کچھ ہے قرآن کریم ہی ہے اور اس سے بڑھ کر اور ہو ہی کیا سکتا ہے۔ پس میرا ارادہ
ہے کہ مختلف شہروں میں درس قرآن جاری کئے جائیں اور ہر ضلع کے لئے کم از کم ایک واعظ مقرر
کیا جائے لیکن اس کام کو نباہنے والے واعظوں کی ہماری جماعت میں کمی ہے اس لئے جیسا کہ آپ
لوگوں کو معلوم ہو گا ہم نے ایک جماعت مبلغین بنائی ہے اس جماعت کے دو لڑکوں نے کل یہاں
وعظ کیا ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ کیا بولے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ بہت جلد چند ایسے آدمی تیار
ہو جائیں جن کو ہم ضروری مقامات پر مقرر کر سکیں چنانچہ میں نے ایک ایسا کورس تیار کیا ہے کہ
جس کے ذریعہ سے جماعت مبلغین کے دس لڑکوں کو ایسا تیار کیا جائے کہ اگلے سال تک وہ درس
قرآن دینے کے قابل ہو جائیں۔ یہ لڑکے امید ہے کہ جلد کام کے قابل ہو جائیں گے اور امید ہے
کہ انشاء اللہ اگلے دسمبر میں ہم دس انجمنوں کو ایک ایک واعظ دے سکیں گے۔
میرا دل چاہتا ہے کہ ہماری جماعت کے سب افراد خواہ مرد ہوں یا قرآن با ترجمہ پڑھنا عور تیں قرآن کریم سے واقف ہوں۔ یعنی نہ صرف یہ کہ قرآن کے
الفاظ پڑھ سکتے ہوں بلکہ اس کے معانی اور ترجمہ سے بھی واقف ہوں کیونکہ جب قرآن کریم کے
معانی سے ناواقفیت ہو تو اس کے الفاظ بار بار پڑھنے سے کیا لطف حاصل ہو سکتا ہے۔ مگر جب تک
لوگ اس قابل نہ ہو جائیں کہ خود ترجمہ کر سکیں اول ان کی واقفیت کے لئے ایک ترجمہ قرآن کی
ضرورت ہے جو اردو میں ہو اور یہ کوشش کی جائے کہ وہ ان تمام غلطیوں سے پاک ہو جو اس وقت
تک کے تراجم میں پائی جاتی ہیں۔
دوسرے یہ کہ قرآن کریم کی جن آیات کے متعلق غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں ان کے متعلق
ایسے نوٹ دیئے جائیں جن سے وہ غلط فہمیاں دور ہوں اور دوسرے تمام مذاہب پر اسلام کی
فضیلت ثابت ہو جائے ۔ قرآن کریم پر جو اعتراضات ہوتے ہیں ان کے جوابات دیئے جائیں اور
مشکل مواقع کو حل کیا جائے۔ قرآن شریف ہر احمدی مرد عورت اور لڑکے کے پاس ہونا ضروری
ہے۔ ترجمہ شروع ہو گیا ہوا ہے اور پہلے سپارہ کا ترجمہ اور نوٹ تو مکمل بھی ہو چکے ہیں اللہ تعالٰی
چاہے تو ایک مہینہ تک شائع بھی ہو جائے گا۔ میرا ارادہ ہے کہ سپارہ پارہ کر کے شائع کریں تاکہ

انوار العلوم جلد ؟
۲۲۸
برکات خلافت
ساتھ کے ساتھ لوگوں کو پہنچتا جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن کو ہم نے آہستہ آہستہ اس لئے
اتارا ہے کہ لوگوں کو یاد ہوتا جائے ۔ اسی طرح ہم بھی تھوڑا تھوڑا شائع کرتے رہیں گے تاکہ لوگ
پڑھتے اور یاد کرتے جائیں۔ اس کی کچھ کاپیاں لکھی ہوئی آچکی ہیں اور ترجمہ تو دوسرے پارہ کا بھی
کسی قدر ہو چکا ہے۔ انجمن ترقی اسلام اس کو چھوا رہی ہے۔ ہر فرد کو چاہئے کہ اپنا الگ اپنی بیوی کا
الگ اپنے لڑکے لڑکیوں کا الگ الگ قرآن خریدے۔
جماعت کی علمی ترقی کے لئے ایک مدرسہ مخط و کتابت کا کھولا جائے۔ کیونکہ
مدرسہ خط و کتابت بعض ایسے لوگ ہیں جو یہاں قادیان میں رہ کر قرآن شریف نہیں پڑھ
سکتے ان کے لئے کچھ اسباق تیار کئے جائیں جو ان کو آہستہ آہستہ بھیج دیئے جایا کریں اور جب ان کو
وہ یاد کر لیا کریں تو پھر اور کچھ پرچے بھیج دیئے جایا کریں۔ اور جو دقتیں لوگوں کو پیش آئیں انہیں
خطوط کے ذریعے وہ حل کرالیں۔ اور اس طرح گھر بیٹھے وہ کچھ نہ کچھ واقعیت بہم پہنچا لیں۔
حضرت مسیح موعود کی کتابوں کا امتحان حضرت مسیح موعود کو اس بات کا شوق تھا کہ
کا آپ کی کتب کا ایک کورس مقرر کیا جائے
۔
لوگ اسے یاد کیا کریں اور پھر سالانہ جلسہ کے موقع پر ایک دن ان کے امتحان کا رکھا جائے اور ان
سے سوالات پوچھے جایا کریں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کی یہ خواہش بھی رانگاں نہ جائے۔ اور ایس
پر عمل ہونا شروع ہو جائے اور اگلے سال سے امتحان لینا شروع کر دیا جائے ۔ کتاب ازالہ اوہام
دونوں حصے غیر احمدیوں کے متعلق اور سرمہ چشم آریہ آریوں کے متعلق یہ دونوں کتا بیں اس سال
یار کی جائیں۔ جتنے احباب چاہیں اس میں حصہ لیں اور آئندہ جلسہ میں جن کو خداتعالی زندگی دے
آئیں اور پھر جن کو خداتعالیٰ امتحان کی توفیق دے۔ وہ ان کتابوں کا امتحان دیں تاکہ جو غلطیاں ہوں
وہ ان کو بتائی جائیں۔
میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ جماعت میں جو مختلف فیہا مسائل ہیں ان کو مختلف فیہا مسائل کا حل حل کیا جائے۔ میں اس کوشش میں ہوں کہ کچھ آدمی اس کام کے
لئے مقرر کئے جائیں۔ احمدیوں کے جو اعتقادات ہیں ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
کے حوالہ سے لکھ دیں تاکہ آئندہ کسی قسم کا جھگڑا نہ ہو۔ کیسے تعجب کی بات ہے کہ تمیں سال کے بعد
احمدی جماعت میں آج یہ جھگڑا پیدا ہوا ہے کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے یا نہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ اس جھگڑے کے بانیوں نے حضرت مسیح موعود کی کتابوں کو نہیں پڑھا اور جب پڑھا تو یہ جان کر

انوار العلوم جلد ؟
۲۲۹
برکات خلافت
پڑھا کہ آپ نبی نہیں تھے جس طرح بعض عیسائی سارا قرآن شریف پڑھ جاتے ہیں تو انہیں کوئی
بھی اچھی بات معلوم نہیں ہوتی۔ اسی طرح ان کے ساتھ ہوا۔ اب میرا ارادہ کچھ آدمی مقرر کرنے
کا ہے جو ایک مکمل رسالہ اس مضمون پر لکھیں۔
حضرت مسیح موعود کے زمانہ کی ایک بڑی چیز منارۃ المسیح ہے ۔ آپ نے
سلسلہ کی ضروریات اس کے متعلق فرمایا ہے کہ جب یہ مکمل ہو جائے گا تو خداتعالی کی بردی
برکتیں نازل ہوں گی۔ اس کی تعمیر کے لئے چندہ کی اپیل نہیں کی گئی میں نے کہا جب ہم اس کو بنائیں
گے تو یہ خود اپنی اپیل کرے گا یعنی لوگ اسے دیکھ کر خود بخود چندہ دیں گے۔ قادیان کی جماعت نے
مختلف طور پر پانچ سو روپیہ کے قریب اس کے لئے چندہ دیا ہے۔ میں نے کوئی اعلان نہیں کیا تھا مگر
انہوں نے خود ہی یہ روپیہ فراہم کر دیا ہے اس پر دو ہزار کے قریب روپیہ خرچ ہوا ہے اس لئے باقی
کے پندرہ سو کے پورا کرنے کے لئے تمہیں فکر کرنی چاہئے۔
اس کے علاوہ جو یہاں کام ہو رہے ہیں ان کے لئے کسی اور نے تو چندہ دینا نہیں۔ غیروں کو ہم
نے خود ہی چھوڑ دیا ہے اور کچھ اپنے بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ ان کاموں کے لئے بھی تمہیں ہی فکر
کرنی چاہئے۔ صدر انجمن کے ماتحت مختلف کام ہو رہے ہیں۔ دو مدرسے ہیں ، ایک ہائی سکول اور
ایک احمد یہ سکول جن میں تمہارے بچے پڑھتے ہیں۔ ایک لنگر ہے جو مہمان یہاں ٹھہرتے ہیں اس
میں سے انہیں خوراک دی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی کام ہیں ترقی اسلام کے خرچ کا
اندازہ آئندہ سال کے لئے ۲۴ ہزار روپیہ لگایا گیا ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ ولایت کے لئے
انگریزی ترجمه قرآن شریف کا ہو رہا ہے جو چھپنا بھی شروع ہو گیا ہے اور سورہ فاتحہ کے پروف
آچکے ہیں۔ پہلے سپارے کا ترجمہ ہو چکا ہے اس کے چھاپنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے۔ پھر
ولایت میں تبلیغ شروع ہے اور کم از کم چھ سو روپیہ ماہوار خرچ کی ضرورت اس کے لئے ہوگی
کیونکہ میرا ارادہ ایک اور آدمی بھی وہاں بھیجنے کا ہے اور انگریزی میں ٹریکٹ بھی شائع کئے جائیں
گے۔ پھر ماریشس افریقہ کے پاس ایک جزیرہ ہے جہاں کے بہت سے انگریز قبیلے مسلمان ہونے کے
لئے تیار ہیں وہاں ایک آدمی بھیجا جائے گا خط و کتابت ہو رہی ہے۔
پھر ٹریکٹوں کا سلسلہ ہے۔ بنگال میں ایک ٹریکٹ شائع کیا گیا تھا کئی مہینے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک
اس کے متعلق سوالات پوچھنے والوں کے خطوط آرہے ہیں پھر صدرانجمن مقروض ہے اسکا قرضہ
دور کرنا ہے اور آئندہ کے اخراجات کے لئے بھی اس کو روپیہ کی ضرورت ہے۔ یہ سب سلسلہ کی
-

انوار العلوم جلد ۲
۲۳۰
برکات خلافت
ضروریات ہیں جن کا پورا کرنا تمہارا فرض ہے اور مجھے امید ہے کہ تم اپنی طاقت کے مطابق کوشش
سے دریغ نہ کرو گے ۔ مگر اب بات جو دین کی خدمت کے متعلق قرآن کریم میں آئی ہے وہ تمہیں
بنائے دیتا ہوں۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اے مسلمانو خبردار اپنے کام میں کبھی ست نہ ہونا اور دینی
کاموں میں تکلیف کا کبھی خیال مت کرنا۔ کیونکہ اِنْ تَكُونُوا تَالَمُوْنَ فَإِنَّهُمْ يَا لْمُونَ كَمَا
تَالَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ (النساء : ۱۰۵) اگر تم کو کوئی دکھ یا کی دکھ یا تکلیف پہنچتی ہے
تو کفار کو بھی اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے جس طرح تم کو پہنچتی ہے اور تم تو اللہ تعالی سے ان انعامات
کے امیدوار ہو جن کی انہیں امید نہیں پس تم بھی اس بات کو خوب یاد رکھو ۔ بے شک ان آئے دن
کے چندوں سے تم کو تکلیف ہوتی ہو گی مگر اسلام کے دشمن بھی اسی طرح اسلام کے برباد کرنے کے
لئے اپنی جانیں اور اپنے مال خرچ کر رہے ہیں۔ پس تکلیف میں تم اور وہ برابر ہو۔ ہاں تم جن
انعامات کے امیدوار ہو وہ نہیں ۔ پس کیسے افسوس کی بات ہو گی اگر تم باوجود اس قدر امیدوں کے
تھک جاؤ اور دشمن با وجود ہر قسم کی مایوسی کے اپنی محنت نہ چھوڑے اور اپنے کام میں لگا ر ہے اور
جھوٹ کے پھیلانے کے لئے ہر ایک قسم کی تکلیف برداشت کرے۔ تمہارے لئے خدا تعالیٰ کے
انعاموں کا دروازہ کھلا ہے جس قدر حاصل کر سکتے ہو کر لو۔ اس وقت روپیہ کی ضرورت ہے۔ خدا
تعالٰی اپنے کام کو آپ ہی چلاتا ہے وہ کسی کی مدد کامحتاج نہیں مگر یہ ایک خدمت کا موقع ہے جو اس
نے ہماری جماعت کو دیا ہے اور یہ اس کا فضل ہے ورنہ اس کے کام تو بہر حال چلیں گے ۔ کچھ لوگ
نکل گئے ہیں تو بھی کام چل رہا ہے۔ لیکن جو خدا کا کام کرتا ہے وہ اللہ تعالٰی کے انصار میں داخل ہو
جاتا ہے۔ پس جہاں تک تم سے ہو سکے اپنی طاقت بھر کام کرتے رہو ۔
پچھلے سال ضلع گورداسپور کی جماعت نے چھ سات ہزار روپے دیئے تھے امید ہے کہ اس سال
بھی علاوہ ماہوارہ چندوں کے وہ تین ہزار تو اور زیادہ دے گی۔ انشاء اللہ تعالی۔ باقی روپیہ کے لئے
آپ کو شش کریں۔
انے سلسلہ
اللہ تعالی آپ لوگوں کو اس کام کے پورا کرنے کی توفیق دے جس کے لئے اس نے۔
احمدیہ کی بنیاد رکھی ہے ۔ آمین ۔

انوار العلوم جلد ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۳۱
برکات خلافت
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
حضرت فضل عمر کی دوسری تقریر
(جو ۲۸ دسمبر ۱۹۱۴ء کو سالانہ جلسہ پر ہوئی)
ورسوله
أن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَهُ
اَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللهُ لا إلهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ، لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ ، مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ، يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا
يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ، وَسِعَ شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَؤُدُّهُ
حِفْظُهُمَا ، وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقره: ۲۵۷)
میں نے کل آپ لوگوں کے سامنے بیان کیا تھا کہ میں ایک ایسی بات بیان کرنا چاہتا ہوں جو ایسی
ضروری ہے کہ اس کی ضرورت اس کی عظمت اور اس کی قدر مجھ سے تو بیان نہیں ہو سکتی۔
ہر ایک انسان کی زندگی کا مقصد اور صرف ایک ہی مقصد - کسی فرقہ یا قوم یا جماعت کی ترقی کا
ذریعہ اور صرف واحد ذریعہ اور انسان کے انسان کہلانے کے ایک ہی ثبوت پر اگر اللہ تعالی نے
مجھے توفیق دی تو میں اس وقت کچھ بیان کروں گا۔ کل تو اللہ تعالی کا بڑا فضل رہا کہ میں نے ساڑھے
تین گھنٹے تقریر کی لیکن کوئی ایسی تکلیف نہ ہوئی مگر کل کے بولنے سے آج تکلیف ہے اس لئے میں
پوری طرح کھول کر اس بات کو نہ بیان کر سکوں گا۔ اگر اللہ تعالی نے توفیق دی تو پھر کبھی اس پر
بولوں گا۔
شاید کسی کے دل میں شبہ پیدا ہو کہ ایسی کونسی ضروری بات ہے جس پر اتنا زور دیا گیا ہے کہ
اس کے بغیر کوئی جماعت ترقی ہی نہیں کر سکتی۔ اس کے سوا کوئی انسان انسان ہی نہیں بن سکتا۔ اور
اس کے بغیر انسانی زندگی کا مقصد ہی پورا نہیں ہو سکتا۔ پھر اگر کوئی ایسی ہی بات ہے تو یہ کیونکر ممکن

انوار العلوم جلد ؟
۲۳۲
برکات خلافت
ہے کہ وہ بات نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتائی اور نہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے بیان
کی۔ میں ایسا خیال کرنے والوں کو بتاتا ہوں کہ کسی چیز کی عظمت اس کے بار بار سننے سے کم نہیں ہو
جاتی۔ میں کوئی ایسی بات نکال کر نہیں لایا جو پہلے دنیا میں کسی کو معلوم نہ ہو ۔ بات تو وہی ہے جو میرے
بیان کرنے سے پہلے آپ لوگوں نے کئی دفعہ سنی ہے مگر جب تک اس پر پورا پورا عملدرآمد نہ ہو
جائے اور وہ اچھی طرح قائم نہ ہو جائے اس وقت تک اس کے بیان کرنے کی ضرورت مٹ نہیں
سکتی۔ دیکھو کونین تپ کے لئے مفید ہے اور روزانہ سینکڑوں تپ کے مریضوں کو دی جاتی ہے مگر
جب تک دنیا میں تپ قائم ہے کونین کی بھی ضرورت قائم ہے۔ اسی طرح پانی ہر ایک جاندار کی
زندگی کے لئے ضروری چیز ہے اگر کوئی کسی سے پوچھے کہ مجھے زندگی کے قیام کے لئے جو ضروری
چیزیں ہیں وہ بتاؤ اور وہ ان اشیاء میں سے ایک پانی بھی بتائے ۔ تو پانی کا نام سن کر اگر وہ کہے کہ یہ تو ہم
روز پیتے ہیں یہ کونسی ایسی ضروری چیز ہے تو یہ غلط ہو گا کیونکہ جب تک زندگی کا مدار پانی پر ہے اس
وقت تک پانی ایک ضروری شئے ہے اور گو انسان دن میں اسے کئی دفعہ پیتا ہو پھر بھی اس کی
ضرورت میں کوئی شبہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہوا کے لئے کوئی قیمت نہیں دینی پڑتی وہ خود بخود سانس کے
ذریعہ سے اندر چلی جاتی ہے اور ہمیشہ سے یہی سلسلہ چلا آتا ہے مگر اس طرح اس کی ضرورت اور
اہمیت میں کوئی فرق نہیں آتا اور وہ آج بھی ویسی ہی مفید اور ضروری ہے جیسی کسی پہلے زمانہ میں
تھی۔ پس گو آپ لوگوں نے وہ بات جو میں بیان کروں گا پیشتر ازیں بھی سنی ہے مگر جب تک دنیا میں
وہ بات قائم نہ ہو جائے اور تمام لوگ اس پر عمل کرنا نہ شروع کر دیں اس وقت تک ہم اسے
سنائے ہی جائیں گے۔ اور اس کی عظمت ہمیشہ ایک سی ہی رہے گی۔ اب میں وہ بات بیان کرتا ہوں
کوئی دوست لکھ لیں تاکہ ان لوگوں کے لئے جو یہاں نہیں آئے محفوظ رہے۔ اور کسی کے فائدہ کا
موجب ہو جائے۔ مگر میں پھر تاکید کرتا ہوں کہ اس بات کو معمولی مت سمجھناره در حقیقت ایک بہت
بڑی بات ہے بہت سے انسانوں کی تباہی کا باعث یہ امر بھی ہو جاتا ہے کہ وہ اہم امور کی اہمیت کو
نہیں سمجھتے اور اس طرح اپنے آپ کو تباہ کر دیتے ہیں لیکن دانا انسان وہ ہے جو ہر امر پر غور کرے
اور گو وہ بظاہر معمولی معلوم ہوتا ہو اس کے انجام پر غور کرے اور اس کی اصلیت پر نظر ڈالے۔ میں
اس امر کو واضح کرنے کے لئے ایک مثال بتاتا ہوں۔
کہتے ہیں کوئی شخص تھا اس نے اپنے بھتیجوں سے کہا کہ ہم تمہیں کل کھانے کے بعد ایک ایسا
لڈو کھلائیں گے جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے وہ یہ سن کر حیران رہ گئے اور سوچا کہ وہ لڈو جو کئی

انوار العلوم جلد ۲
۲۳۳
برکات خلافت
لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے وہ تو بہت ہی بڑا ہو گا۔ دوسرے دن جب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو ہر ایک
کھانے میں سے ایک ایک دو دو لقمہ کھا کر چھوڑ دیتے تا ایسا نہ ہو کہ مختلف کھانوں سے پیٹ بھر
جائے اور اس لڈو کا مزا پورے طور پر نہ لے سکیں جب کھانے سے فارغ ہو چکے تو بھتیجوں نے کہا
آپ نے وعدہ کیا تھا کہ کل تمہیں ایسا لڈو کھلائیں گے جسے ایک لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے اب اپنا
وعدہ پورا کیجئے اس نے کہا مجھے اپنا وعدہ یاد ہے اور یہ کہہ کر اسی طرح کا ایک لڈو جس طرح کے بازار
میں بکتے ہیں نکال کر ان کے سامنے رکھ دیا۔ اس لڈو کو دیکھ کر لڑکوں کو سخت مایوسی ہوئی اور کہا کہ
آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ ایسا لڈو کھلائیں گے جو قریباً ایک لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا لیکن اب آپ
نے ایک معمولی سالڈو سامنے رکھ دیا ہے یہ کیا بات ہے ۔ چچا نے کہا قلم لے کر لکھنا شروع کرو کہ اس
لڈو کو کتنے آدمیوں نے بنایا ہے ۔ میں ثابت کر دوں گا کہ واقع میں اس لڈو کو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا
ہے۔ دیکھو ایک حلوائی نے اسے بنایا ہے اس کے بنانے میں جو چیزیں استعمال ہوئی ہیں ان کو حلوائی
نے کئی آدمیوں سے خریدا۔ پھر ان میں سے ہر ایک چیز کو ہزاروں آدمیوں نے بنایا ہے۔ مثلاً شکر کو
ہی لے لو اس کی تیاری پر کتنے ہزار آدمیوں کی محنت خرچ ہوئی ہے کوئی اس شکر کو ملنے والے ہیں،
کوئی رس نکالنے والے کوئی نیشکر کھیت سے لانے والے ، پھر ہل جو تنے والے پانی دینے والے ، پھر
بل میں جو لوہا اور لکڑی خرچ ہوا اس لوہے کے نکالنے صاف کرنے اور بنانے والے لکڑی کے
کاٹنے اور گھڑنے والے۔ غرض اسی طرح سب آدمیوں کا حساب لگاؤں تو کس قدر بنتے ہیں۔ پھر شکر
کے سوا اس میں آتا ہے اس کے بنانے والے جس قدر ہیں اس کا اندازہ لگاؤ اسی طرح اگر تم تمام
چیزوں کے بنانے والوں کا شمار کرو تو کیا کئی لاکھ بنتے ہیں یا نہیں؟ بھیجوں نے یہ بات سن کر کہا ہاں
ٹھیک ہے۔ پس آپ لوگ بھی خوب یاد رکھیں کہ کسی چیز کی اہمیت اس کے حجم یا قد پر نہیں ہوتی بلکہ
اس کے انجام اور فوائد پر اہمیت کی بناء ہوتی ہے اور جو بات میں اس وقت بیان کروں گا وہ نہایت
اہم ہے پس کوئی شخص اسے معمولی خیال نہ کرے اور ان بچوں کی طرح فور اما یوس نہ ہو جائے اور
یہ نہ کہہ اٹھے کہ معمولی بات ہے گو وہ بات نظر میں چھوٹی معلوم ہو لیکن فی الحقیقت بہت بڑی ہے۔
اگر تم اس کو سیکھ لوگے اور اس پر عمل کرو گے تو اللہ تعالٰی کی طرف سے وعدہ ہے کہ وہ ایسے انسان
کو دین و دنیا میں معزز کر دے گا۔ اور مجھے اس وعدہ پر اتنا یقین ہے کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر تم
اس پر عامل ہو گے تو ضرور تم سے وہ وعدہ پورا ہو گا۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۳۴
برکات خلافت
لوگ پوچھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے قرب کا کیا ذریعہ ہے۔ تم خوب یاد رکھو کہ قرب الہی کا ذریعہ اگر تم اس بات پر عمل کرو گے تو تمہیں اگلے جہاں میں ہی نہیں بلکہ اسی دنیا
میں خدا تعالی کا قرب حاصل ہو جائے گا۔ اور مرنے کے بعد ہی خدا تعالیٰ تم سے کلام نہیں کرے گا
بلکہ اسی دنیا میں کرے گا۔ مگر بہت غور اسے کام لو۔ میں جانتا ہوں اور یہ ایک عام رواج ہے کہ جب
لوگ کوئی عمدہ لیکچر سنتے ہیں تو بعد میں یہ کہہ دیتے ہیں کہ خوب مزا آیا بڑی عمدہ تقریر تھی وغیرہ
وغیرہ۔ لیکن وہ اس درد کو محسوس نہیں کرتے جس سے کہنے والا انہیں کہتا ہے۔ لیکچر سننے کا نتیجہ یہ
نہیں ہونا چاہئے۔ بولنے والے نے تو اپنی جان کھپادی لیکن سننے والوں نے صرف خوب مزا آیا میں
بات اڑا دی۔ آپ لوگ یہاں مزے کے لئے نہیں آئے اور نہ نہی کے وعظ سننے کے لئے جمع
ہوئے ہو۔ اگر کوئی اس غرض سے آیا ہے تو جو روپیہ اس کے آنے جانے پر صرف ہوا ہے اس کے
متعلق وہ خدا تعالی کے حضور جوابدہ ہو گا۔ پس تم ہر ایک لیکچر کو غور سے سنو اور کان کھول کر سنو پھر
اس کو یاد رکھو اور اس پر عمل کرو۔
میں اللہ تعالٰی سے اس کے لئے توفیق چاہتا ہوں کہ اگر میں بستر مرگ پر بھی ہوؤں تو یہی میری
آخری بات ہو اور اگر کوئی میری پہلی بات ہو تو وہ بھی یہی ہو۔ اس کے مقابلہ میں دنیا کی ساری باتیں
بیچ ہیں نعمتیں بے قدر ہیں مال و اموال ناکارہ ہیں اور آرام و آسائش کے سامان بے حقیقت ہیں۔
آج کل یہ ایک بہت بڑا نقص پیدا ہو گیا ہے کہ عام طور پر لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ لیکچروں میں مزہ
کیا آتا ہے۔ مگر میرے پیارو ! تم روپیہ خرچ کر کے مزے یا تماشہ کے لئے یہاں نہیں آئے۔
تمہارے یہاں آنے کی کوئی اور ہی غرض تھی اور ہم نے جو تمہیں یہاں بلایا ہے ہماری بھی کوئی اور
ہی غرض تھی۔ پس اگر کوئی اس غرض کو نہیں سمجھا تو وہ ہمارے لئے نہیں آیا بلکہ اپنے نفس کے
خوش کرنے کے لئے آیا ہے اور جو کوئی مزہ لینے یا تماشہ دیکھنے کے لئے آیا ہے اس نے بہت بڑا گناہ
کیا ہے اگر کسی کا ایسا خیال تھا تو وہ تو ہے اور استغفار کرلے ۔ کیونکہ ایسا انسان جو وقت اور روپیہ ضائع
کر کے وطن اور عزیزوں کو چھوڑ کر تماشہ کے لئے کہیں جاتا ہے اس کو خداتعالیٰ کے حضور ایک
ایک پیسہ اور ایک ایک لمحہ کے لئے جواب دہ ہونا پڑے گا کہ اس نے اللہ تعالٰی کی نعمت کو کیوں اس
طرح ضائع کر دیا ۔ پس اپنے سینوں کو ٹولو اور اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔ لیکچر مزے کی خاطر نہ سنو ۔
لیکچر میں ہر قسم کی باتیں ہوتی ہیں۔ بعض نہی کی بھی ہوتی ہیں مگر تمہاری کبھی یہ خواہش نہیں ہونی
چاہئے کہ وعظ میں نہی کی باتیں ہوں اور ان کو تم اشتیاق سے سنو تم وعظ میں یہ نہ دیکھو کہ ہنسی ہے

انوار العلوم جلد ؟
۲۳۵
برکات خلافت
یا رونا بلکہ یہ دیکھو کہ کہنے والا کہتا کیا ہے اور اگر کوئی بات تمہیں کڑوی لگے تو اس پر غور کرو اور اگر
میٹھی لگے تو اس پر عمل کر کے دکھاؤ اور لطیفہ سننے کے لئے کسی لیکچر میں نہ بیٹھو لیکچروں میں حاضر
ہونے والوں میں ایک اور بھی نقص ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ہر ایک سننے والا یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں پاک
اور مطہر ہوں یہ جو وعظ ہو رہا ہے یہ میرے ارد گرد بیٹھنے والوں کے لئے ہے حالانکہ اس خیال کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سارے ہی خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں اور وعظ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا۔ پس آپ
لوگوں میں سے ہر ایک شخص یہ سمجھ لے کہ میرے وعظ کا مخاطب سب سے پہلے وہی ہے اور یہ خیال
کرلے کہ جو کچھ کہا گیا ہے مجھے ہی کہا گیا ہے پس اگر کوئی ولی بیٹھا ہو تو وہ بھی میرا مخاطب ہے اور اگر
کوئی گندے سے گندہ انسان بیٹھا ہے تو وہ بھی۔ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم نہیں بلکہ دوسرے
مخاطب ہیں وہ محروم رہ جاتے ہیں۔ کسی بادشاہ کی نسبت لکھا ہے کہ اس نے اپنے درباریوں کی
اطاعت اور فرمانبرداری آزمانے کے لئے حکم دیا کہ کل رات تم سب فلاں تالاب میں ایک ایک
لوٹا پانی کا ڈالنا۔ وہ جب اپنے اپنے گھر گئے تو ہر ایک نے یہ خیال کر لیا ہم کہاں پانی کا لوٹا اٹھائے ہوئے
جائیں۔ وہ وزراء و امراء جن کو رومال اٹھانا دو بھر تھا بھلا وہ پانی کا لوٹا کس طرح اٹھا سکتے تھے ان میں
سے ہر ایک نے یہ سمجھ لیا کہ میرے لوٹا ڈالنے سے تالاب تو بھر نہیں جائے گا اور ہزاروں آدمی
لوٹے ڈالیں گے بادشاہ کو میرے لوٹے کا کیا پتہ لگے گا کہ اس نے ڈالا ہے یا نہیں چنانچہ ہر ایک ان
میں سے یہی خیال کر کے گھر بیٹھ رہا اور کسی نے لوٹا نہ ڈالا تالاب بالکل خشک رہا بادشاہ نے جب
تالاب کو دیکھا تو خشک پڑا تھا۔ اس نے سب درباریوں کو ملامت کی اور کہا کہ شرم کرو کیا حکم کی تعمیل
اسی طرح ہوا کرتی ہے لیکن بجائے اس کے کہ وہ شرمندہ اور نادم ہوتے ایک دوسرے کو کہنے لگے
تم نے کیوں پانی کا لوٹا نہ ڈالا۔ میں تو یہ خیال کر کے بیٹھ رہا کہ باقی جو ڈالیں گے تو میرے ایک لوٹا نہ
ڈالنے سے کیا نقصان ہو جائے گا تم لوگوں نے سستی کر کے میری بھی ذلت کرائی اور اس طرح ہر
ایک نے اپنی سستی اور نالائقی کو دوسرے کے سر تھوپنا چاہا۔ اگر وعظوں کے سننے والے بھی اس
طرح اپنے دل میں خیال کریں کہ واعظ کے وعظ کے ہم مخاطب نہیں بلکہ اور لوگ ہیں تو اس کا نتیجہ
یہی ہو گا کہ سب ہی کو رے رہ جائیں گے لیکن جب ہر ایک شخص یہ سمجھے کہ جو کچھ کہا گیا ہے مجھے
ہی کہا گیا ہے اور مجھے ہی اس کی تعمیل کرنی ضروری ہے تو سب کے سب نفع اٹھا سکیں گے۔ پھر اگر نفع اٹھا
کوئی ایسا بھی ہو جس کی سمجھ میں کوئی بات نہ آئے تو لا يشقى جَلِيسُهُمْ کے ماتحت ہی خدان نہ یشفی تعالٰی اس
پر بھی پردہ ڈال دے گا۔ کیونکہ دوسروں کی بزرگی اور تقوی کی وجہ سے غریبوں کے پردے بھی

انوار العلوم جلد ؟
۲۳۶
پرکات خلافت
ڈھک جاتے ہیں۔ مثلاً اگر بادشاہ کے درباری اپنے اپنے لوٹے ڈال دیتے اور کوئی دو چار نہ بھی
ڈالتے تو کیا پتہ لگنا تھا کہ انہوں نے نہیں ڈالے۔ پس جو کچھ کہا جائے اس کا مخاطب ہر ایک فرد ہے
بڑے سے لے کر چھوٹے تک اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ میرا ساتھی مخاطب ہے تب جا کر نفع حاصل
ہوگا۔
اب میں بتاتا ہوں کہ وہ کیا شئے ہے جس کی طرف میں آپ لوگوں کو بلاتا عظیم الشان بات ہوں اور وہ کون سانکتہ ہے جس کی طرف آپ کو متوجہ کرتا ہوں۔
سنوا وہ ایک لفظ ہے زیادہ نہیں صرف ایک ہی لفظ ہے اور وہ اللہ ہے اس کی طرف میں تم
سب کو بلاتا ہوں اور اپنے نفس کو بھی اسی کی طرف بلاتا ہوں اس کے لئے میری پکار ہے اور اسی کی
طرف جانے کے لئے میں بگل بجاتا ہوں۔ پس جس کو خداتعالی توفیق دے آئے اور جس کو خداتعالی
ہدایت دے وہ اسے قبول کرے۔
دنیا میں بہت سی چیزیں ہیں۔ جو بڑی حسین اور بڑی خوبصورت ہیں۔ سبب سے زیادہ حسین لیکن جو کوئی چیز بھی دنیا میں ممکن سے ممکن حسین ہو سکتی ہے وہ خدا
وہ خدا
تعالی ہی کی مخلوق ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہی اس کو حسن اور خوبی دی ہے۔ اس لئے اس کے حسن کو کوئی
نہیں پہنچ سکتی۔ مگر باوجود اس کے کہ اللہ تعالی سب سے زیادہ حسین ہے۔ سب سے زیادہ پیارا ہے۔
سب سے زیادہ خیر و برکت رکھنے والا ہے۔ مگر دنیا اور نا اہل دنیا اس کو حقارت اور ناقدری کی نظر سے
دیکھتی ہے۔ وہ رب العلمین ہے اور اس کی عظمت اور دبد ہے کے سامنے سب چیزیں بیچ ہیں۔ مگر اس
سے جو سلوک دنیا کر رہی ہے وہ بہت نفرت اور حقارت کے قابل ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول
اپنے ایک استاد کا ذکر سنایا کرتے تھے کہ انہوں نے بھوپال میں خواب میں دیکھا کہ میں شہر سے باہر
ایک پل کے پاس کھڑا ہوں وہاں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک کوڑھی پڑا ہے جس کے تمام جسم میں کیڑے
پڑے ہوئے ہیں۔ اس پر لکھیاں بیٹھتی ہیں اور سخت تکلیف کی حالت میں ہے۔ میں نے اس سے پوچھا
کہ تم کون ہو۔ اس نے کہا میں اللہ میاں ہوں تمہارا خدا ہوں۔ میں نے کہا ہم نے تو قرآن شریف
میں اپنے خدا کی بڑی تعریفیں پڑھی ہیں کہ وہ ایسا خوبصورت ہے کہ اور کوئی اس کی مانند ہے ہی
نہیں یہ آپ کی کیا حالت ہے۔ اس نے آگے سے جواب دیا کہ تم یہ جو شکل میری دیکھ رہے ہو یہ
میری اصل شکل نہیں ہے بلکہ بھوپال کے لوگوں کی نظروں میں میری یہ شکل ہے۔ پس تم لوگ بھی
اپنے دلوں کو ٹولو اپنے اعمال کو اپنی باتوں کو اپنے اقوال کو اپنی حرکات کو اپنی سکنات کو دیکھو کہ

انوار العلوم جلد ۲
۲۳۷
بركات خود است۔
دنیا کی جو چیزیں تمہیں پیاری لگتی ہیں ان کے مقابلہ میں تمہارے سامنے اللہ تعالی کی کیا شکل ہے۔
آیا بھوپال والا خدا تو نہیں ہے یا اس کے قریب قریب ہے۔ مگر خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی سب
بد صورتیوں ، ساری بدیوں اور تمام برائیوں سے پاک اور منزہ ہے۔
یہ دیکھ کر رونا آتا ہے کہ مسلمان آدم علیہ السلام کا قصہ قرآن
آدم علیہ السلام کا قصہ شریف میں پڑھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیوں اس نے شیطان کا کہا مان کر
ایک دانہ کے لالچ سے ہمیں ہمیشہ کی رہنے والی جنت سے نکال دیا ۔ اگر ہم ہوتے تو کبھی شیطان کا کہنا
نہ مانتے۔ مگر وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ آدم علیہ السلام کو ہی شیطان نے جنت سے نہیں نکالا بلکہ
ہمیں بھی نکال رہا ہے ۔ وہ آدم علیہ السلام کے ایک دفعہ دھوکا کھانے پر دل ہی دل میں برا کہتے ہیں مگر
یہ نہیں سمجھتے کہ انہیں ہر روز شیطان دھوکا دے رہا ہے اور ان کی بغل میں بیٹھا ہے۔ وہ یہ تو
دریافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آدم علیہ السلام نے کیوں دھوکا کھایا مگر یہ نہیں جانتے۔ کہ
شیطان ہمارے پاس ہی بیٹھا ہوا ہم سے بدکاریاں کرا رہا ہے ان کو چاہئے تھا۔ کہ بجائے آدم علیہ
السلام پر اظہار افسوس اور رنج کرنے کے اپنے نفس پر کرتے ۔ آدم علیہ السلام لوگوں کو جنت سے
کیا نکال سکتے تھے۔ ہر ایک انسان اپنے ہاتھ سے ہی جنت سے نکلتا ہے۔ آدم علیہ السلام کی وجہ سے
کوئی جنت سے نہیں نکالا جاتا۔ عیسائی کہتے ہیں کہ گناہ ہمیں آدم سے ورثہ میں ملا ہے اور اس کے
سبب ہم جنت سے نکالے گئے ہیں۔ لیکن قرآن شریف میں تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ لَقَدْ خَلَقْنَا
الإِنْسَانَ فِی أَحْسَنِ تَقْوِیمِ (اتین (۵) ہم نے انسان کو اچھی سے اچھی حالت میں پیدا کیا ہے جب
خدا نے انسان کو اچھی حالت میں پیدا کیا ہے ۔ تو پھر جنت سے وہ کسی کے گناہ کے بدلہ اسے کہاں نکالتا
ہے۔ ہر ایک بچہ جو پیدا ہوتا ہے اس کا مکان جنت میں ہوتا ہے لیکن پھر وہ اپنے ہاتھ سے جنت کے گھر
کو گرا کر دوزخ میں بناتا ہے۔ پس تم اپنے دلوں میں یہ خیال مت کرو کہ کوئی اور آدم تھا جس کو
شیطان نے جنت سے نکالا تھا بلکہ تم ہی ہو جن کے پیچھے شیطان لگا رہتا ہے اور کئی لوگوں کو جنت سے
نکال دیتا ہے۔ اگر کوئی شیطان کے قبضہ میں ہے تو وہ بھی اور اگر کوئی نہیں تو وہ بھی ہر وقت ہو شیار
اور چوکس رہے تب ہی فائدہ ہو گا۔ اگر ایک مجلس بیٹھی ہوئی ہو اور انہیں ایک آدمی آکر کہے کہ تم
میں سے ایک آدمی کو پھانسی دی جائے گی۔ پھر اگر وہ یہ سن کر سب کے سب وہاں بیٹھے رہیں اور ہر
ایک یہ خیال کرے کہ مجھے نہیں کسی دوسرے کو پھانسی ملے گی تو ان میں سے ایک نہ ایک ضرور ملے
گا۔ لیکن اگر سب کے سب اس جگہ سے چلے جائیں تو گویا ہر ایک کی جان بچ گئی کیونکہ کون بتا سکتا کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی