القول الفضل

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۲
۲۸۸
اسی طرح دافع البلاء میں قادیان کی نسبت لکھتے ہیں کہ یہ خدا کے رسول کا تخت گاہ ہے۔
القول الفصل
اب میں خواجہ صاحب کے ایک اور اعتراض کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔ خواجہ صاحب لکھتے
ہیں کہ میاں صاحب کی خلافت ثابت کرنے کے لئے مسیح موعود کو مستقل نبی ثابت کیا جاتا ہے۔ اور
پھر آپ آپ کو کو مستقل نبی ثابت کرنے کے لئے آپ کو احمد ثابت کیا جاتا ہے۔ اور کہا جاتا ہے کہ
آنحضرت کا نام احمد کسی نے نہیں رکھا۔ اور یہ ایک غلطی سے دوسری غلطی نکلی ہے۔ اور
لکھتے ہیں کہ یہ بات مسیح موعود کے بیان کے بھی خلاف ہے۔ افسوس کہ خواجہ صاحب نے پھر پورے
مطالعہ کے بغیر یہ بات لکھ دی ہے۔ حضرت مسیح موع موعود نے اپنے آ۔ نے اپنے آپ کو احمد لکھا ہے اور لکھا ہے کہ
اصل مصداق اس پیشگوئی کا میں ہی ہوں۔ کیونکہ یہاں صرف احمد کی پیشگوئی ہے۔ اور آنحضرت
احمد اور محمد دونوں تھے۔ چنانچہ آپ ازالہ اوہام میں لکھتے ہیں۔
اور اس آنے والے کا نام جو احمد" رکھا گیا ہے۔ وہ بھی اس کے مثیل ہونے کی طرف اشارہ
ہے کیونکہ محمد جلالی نام ہے اور احمد جمالی اور احمد اور عیسی اپنے جمالی معنوں کے رو سے ایک ہی
ہیں۔ اس کی طرف یہ اشارہ ہے ۔ وَ مُبَشِّرابِرَ سُولِ يَا تِي مِنْ بَعْدِي اسْمَةَ أَحْمَدُ مگر ہمارے نبی
ا فقط احمد ہی نہیں بلکہ محمد بھی ہیں یعنی جامع جلال و جمال ہیں۔ لیکن آخری زمانہ میں بر طبق
پیشگوئی مجرد احمد جو اپنے اندر حقیقت عیسویت رکھتا ہے۔ بھیجا گیا "
اسی طرح اعجاز المسیح میں لکھتے ہیں۔
(ازالہ اوہام حصہ دوم صفحه ۱۳۶۳ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۴۶۳)
وَأَشَارَ عِيسَى بِقَوْلِهِ كَزَرْعَ أَخْرَجَ شَطْنَهُ إِلَى قَوْمِ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ وَإِمَامُهُمُ الْمَسِيحُ
بَلْ ذَكَرَ اسْمَةَ أَحْمَدَ بِالتَّصْرِيحِ وَأَشَارَ بِهَذَا الْمَثَلِ الَّذِي جَاءَ فِي الْقُرْآنِ الْمَجِيدِ
إلَى أَنَّ الْمَسِيحَ الْمُوْعُودَ لَا يَظْهَرُ إِلَّا كَنَبَاتِ لِيْنِ لَا كَالشَّيْءِ الْغَلَيْظِ الشَّدِيدِ ثُمَّ مِنْ
عَجَائِبِ الْقُرْآنِ الكَرِيمِ أَنَّهُ ذَكَرَ اسْمَ أَحْمَدَ حِكَايَنَا عَنْ عِيسَى وَ ذَكَرَ اسْمَ مُحَمَّدٍ
"
ی
حِكَايَا عَنْ مُوسَى لِيَعْلَمَ الْقَارِى أَنَّ النَّبِيِّ الجَلَالِيَ اعْنِي مُوسَى اخْتَارَ إِسْمًا يُشَابِهُ
شَانَهُ اعْنِي مُحَمَّدَنِ الَّذِي هُوَ اسْمُ الْجَلَالِ وَكَذَلِكَ اخْتَارَ عِيسَى اسْمَ أَحْمَدَنِ الَّذِي
هُوَ اسْمُ الْجَمَالِ بِمَا كَانَ نَبِيًّا جَمَالِيًّا وَمَا أُعْطِيَ لَهُ شَيْءٍ مِنَ الْقَهْرِ وَالْقِتَالِ فَحَاصِلُ
الْكَلَامِ أَنَّ كُلَّا مِنْهُمَا أَشَارَ إِلَى مَثِيْلِهِ النَّامِ فَاحْفَظْ هَذِهِ النَّكْتَةَ فَإِنَّهَا تُنْجِيْكَ مِنَ
الْأَوْهَامِ وَتَكْشِفُ عَنْ سَاقِي الْجَلَالِ وَالْجَمَالِ وَتَرَى الْحَقِيقَةً بَعْدَ رَفْعِ الْقِدَامِ وَإِذَا۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۸۹
القول الفصل
قَبلْتَ هُذَا فَدَخَلْتَ فِي حِفْظِ اللَّهِ وَ كَلَاهُ مِنْ كُلِّ دَجَالٍ وَ نَجَوْتَ مِنْ كُلِّ ضَلَالٍ ( اعجاز الح
صفحه ۱۲۵-۱۲۶ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۲۷-۱۲۸)
(ترجمہ) اور عیسی نے كَزَرْعِ اخْرَجَ شَطْئَةَ الآیہ میں وَآخَرِينَ مِنْهُم والی جماعت اور ان
کے امام کی طرف اشارہ کیا ہے بلکہ اسمه احمد کہہ کر صریح طور پر اس امام کا نام بھی بتا دیا ہے۔
اور اس مثال میں (یعنی گزَرْعِ اَخْرَجَ شَطْہ میں) جو قرآن کریم میں مذکور ہوئی ہے۔ حضرت عیسی
نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مسیح موعود کا ظہور نرم و نازک پودے کے مشابہ ہو گا سخت
چیز سے مشابہت نہیں رکھتا ہو گا۔ پھر منجملہ قرآنی لطائف کے ایک یہ نکتہ ہے کہ احمد نام کا تو عیسی کی
پیشگوئی میں ذکر کیا ہے اور محمد کا حضرت موسی کی پیشگوئی میں ناکہ پڑھنے والے کو یہ نکتہ معلوم ہو
جائے کہ جلالی نبی یعنی موسیٰ نے ایسا نام پیشگوئی میں اختیار کیا جو اس کے اپنے حال کے موافق تھا۔
یعنی محمد جو جلالی نام ہے اور اسی طرح حضرت عیسٰی نے اسم احمد کو پیشگوئی میں ظاہر کیا جو جمالی نام ہے
کیونکہ حضرت عیسیٰ جمالی نبی تھے اور قہر و قتال سے انہیں کچھ حصہ نہیں دیا گیا تھا۔ خلاصہ کلام یہ کہ
(موسی دھیٹی میں سے) ہر ایک نے اپنے مثیل تام کی طرف اشارہ کیا۔ اس نکتہ کو یاد رکھو کیونکہ یہ
تمام ادہام سے نجات دینے والا ہے۔ اور جلال اور جمال دونوں کو خوب واضح کرتا ہے۔ اور پردہ اٹھا
کر اصل حقیقت دکھا دیتا ہے اور جب تم اس کو تسلیم کر لو گے اور اسے مان لو گے تو اللہ تعالیٰ کی
حفاظت میں داخل ہو کر ہر ایک دجال سے بچ جاؤ گے اور ہر ایک گمراہی سے نجات پا جاؤ گے"۔
ان حوالوں سے آپ کو یہ تو معلوم ہو گیا ہو گا کہ اس پیشگوئی کا مصداق حضرت نے اپنے آپ
کو قرار دیا ہے۔ اب رہا یہ سوال کہ پھر آپ نے اس آیت کو آنحضرت ا پر کیوں چسپاں کیا
ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ جس قدر پیشگوئیاں آپ کی امت کی ترقی کی نسبت ہیں ان کے پہلے مظہر
تو آنحضرت ہی ہیں اگر آپ احمد نہ ہوتے تو مسیح موعود کیونکر احمد ہو سکتا تھا۔ مسیح موعود کو تو
جو کچھ ملا ہے وہ آنحضرت ا کے طفیل ملا ہے۔ اگر ایک صفت کی نفی آنحضرت ا سے
کی جائے تو ساتھ ہی اس کی نفی حضرت مسیح موعود سے ہو جائے گی۔ کیونکہ جو چیز چشمہ میں نہیں وہ
گلاس میں کہاں سے آسکتی ہے۔ پس آنحضرت الی احمد تھے اور اس پیشگوئی کے اول مظہر وہ
تھے۔ لیکن چونکہ اس میں ایک ایسے رسول کی پیشگوئی ہے جس کا نام احمد ہے۔ اور آنحضرت
کی صفت احمد تھی نام احمد نہ تھا۔ اور دوسرے جو نشان اس کے بتائے گئے ہیں۔ وہ اس زمانہ
میں پورے ہوئے ہیں۔ اور مسیح موعود پر پورے ہو۔ موعود پر پورے ہوئے ہیں۔ اور آپ کا نام احمد تھا اور آپ احمد کے

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۰
القول الفصل
نام پر ہی بیعت لیا کرتے تھے۔ اور خدا نے بھی آپ کا نام احمد رکھا اور آپ نے اپنے نام کا یہی حصہ
اپنی اولاد کے ناموں کے ساتھ ملایا۔ اس لئے سب باتوں پر غور کرتے ہوئے وہ شخص جس کی نسبت
خبر دی گئی تھی۔ تھی مسیح موعود ہی ہے۔ ہاں اس لحاظ سے کہ آپ کے کل کمالات آنحضرت ا سے
لئے ہوئے تھے۔ اولین مصداق آنحضرت ﷺ کو قرار دینا ضروری ہے۔ مگر اس لئے کہ آپ
صفت احمدیت کے سب سے بڑے مظہر تھے نہ اس لئے کہ آپ کا نام احمد تھا۔ کیونکہ آپ کا نام
در حقیقت احمد نہ تھا۔ اور ہم جھوٹ نہیں بول سکتے ۔ بخاری کی حدیث سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا
کہ میں احمد ہوں اور ماحی ہوں اور عاقب ہوں اور ماحی اور عاقب آپ کے نام نہیں بلکہ صفات
ہیں اسی طرح احمد بھی آپ کی صفت ہے۔ نام نہیں۔ قرآن کریم میں اور احادیث میں آپ کا ذکر
جہاں کہیں ہے۔ اسم محمد ال سے آپ کو یاد کیا گیا ہے کلمہ شہادت میں بھی اسم محمد ہی داخل ہے۔
آپ کی والدہ نے ہرگز آپ کا نام احمد نہیں رکھا۔ یہ بات کسی کی بنائی ہوتی ہے۔ اور آر ہے۔ اور آپ کو چونکہ
تاریخ اسلام سے ایسی واقفیت نہیں۔ اس لئے آپ نے اس کو صحیح تسلیم کر لیا ۔ آپ کی والدہ کو رویا
میں محمد نام بتایا گیا تھا۔ جو صحیح روایات سے ثابت ہے۔ پس آپ کی بات قابل پذیرائی نہیں۔
ابو طالب نے کوئی ایسے شعر نہیں کیے۔ جن میں آپ کا نام احمد ہو ۔ ابو طالب کے اشعار انہی لوگوں ۔
بنائے ہوئے ہیں۔ جنہوں نے حضرت علی کا دیوان اور ابن عباس کی تفسیر لکھی ہے۔ آپ کسی
مؤرخ سے دریافت کریں کہ آیا یہ روایات درست بھی ہیں یا نہیں۔ بخاری اصح الکتب ہے۔ اس
کی حدیث پر بھی جرح ہوتی ہے۔ پھر عام روایات کیونکر بلا تحقیق مان لی جا سکتی ہیں۔ ہمارے مفسرین
جو اکثر اوقات غلط و صحیح روایات میں فرق نہیں کرتے بلکہ جو قول ان کی تائید میں مل جائے نقل کر
دیتے ہیں۔ ان کی کتب کو اگر آپ دیکھیں تو اعلیٰ درجہ کی تفاسیر اس مضمون سے خالی ہیں۔ یا تو یہ لکھ
دیا ہے کہ یہ صفت احمدیت کی پیشگوئی تھی جیسا کہ رسول الله فرماتے ہیں - أَنَا مُحَمَّدُو
أَنَا أَحْمَدُ وَ أَنَا مَا جِي وَأَنَا عَاقِب او رای طرح أَنَا نَبِيُّ الرَّحْمَةِ وَالتَّوْبَةِ وَالْمُلْحَمَةِ اوريا
یہ لکھ دیا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ آسمان پر آپ کا نام احمد تھا۔ اور چونکہ حضرت مسیح نبی تھے۔
انہوں نے آسمانی نام کے مطابق پیشگوئی کی تھی۔ پس آپ ان حوالہ جات کی مزید تحقیقات فرمائیں۔
تاکہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ کیسی کچی اور نا قابل اعتبار روایات ہیں۔ جو صرف عیسائیوں کے اس
اعتراض سے بچنے کے لئے وضع کر لی گئی تھیں۔ کہ تم تو احمد کی پیشگوئی انجیل میں کہتے ہو۔ مگر
تمہارے نبی کا نام تو احمد نہیں۔ اگر آنحضرت ا اس آیت کو اپنے اوپر چسپاں فرماتے تو بھی
کے

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۱
القول الفصل
کوئی بات تھی۔ لیکن آپ نے نہیں فرمایا کہ یہ آیت مجھ پر چسپاں ہوتی ہے۔ بلکہ یہ فرمایا کہ انکا
بَشَارَةٌ عِیسٰی میں عیسی کی بشارت ہوں۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ حضرت مسیح نے دو خبریں دی
تھیں۔ ایک اپنی دوبارہ بعثت کی۔ اور ایک اور ایک عظیم الشان نبی کی۔ جسے ” وہ نبی" کر کے پکارا ہے اور
ہمارے آنحضرت ا " وہ نبی" تھے۔ اور مسیح موعود کی آمد حضرت مسیح کی دوبارہ بعثت تھی۔
اور جو کام دوبارہ ہوا سے عربی کے محاورہ میں احمد کہتے ہیں جیسے کہ کہتے ہیں کہ الْعَوْدُ احمد پس
انَا بَشَارَةُ عِیسٰی سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ اپنے آپ کو اس آیت کا مصداق قرار دیا ہے۔
انجیل میں صاف الفاظ میں دو الگ الگ پیشگوئیاں موجود ہیں۔ ایک آپ کی نسبت اور ایک مسیح
موعود کی نسبت حضرت خلیفة المسیح الاول کا بینی عقیدہ تھا۔ کہ حضرت مسیح موعود ہی احمد
ہیں۔ اور ہم نے بارہا ان سے سنا۔ نے بارہا ان سے سنا ہے۔ بلکہ سینکڑوں نے سنا۔ ں نے سنا ہے۔ چنانچہ اخبار بد ر میں آپ کا یہ مذہب
بھی شائع ہو چکا ہے ۔ وهو هذا -
۱۰ دسمبر ۱۹۱۲ء - آج بعد ظهر مسجد اقصیٰ میں سورۃ صف کے پڑھنے سے قبل کسی نے کہا کہ اس
سورۃ کو کھول کر بیان کرو۔ حالانکہ حضرت صاحب تمام ضروری باتوں کو کھول کر بیان کرتے ہیں۔
اور عام تراجم سے جہاں اختلاف ہو۔ وہ بھی خصوصیت سے بتلا دیتے ہیں۔ مگر افسوس ہے کہ نادان
هم
لوگ بے فائدہ سوالات سے باز نہیں آتے۔ اس سورۃ کی تفسیر میں آپ نے ثابت کیا۔ کہ جس احمد
کی بشارت اس سورۃ شریف میں ہے وہ مثیل مسیح ہے۔ حضرت موسیٰ نے اپنے مثیل کے متعلق
پیشگوئی کی تھی۔ اور حضرت مسیح نے اپنے مثیل کے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ فرمایا میں اپنی ذوقی باتیں
کم بیان کیا کرتا ہوں۔ سائل تو صرف احمد کے متعلق کھول کر بیان چاہتا ہے یہاں تو خدا نے احمد کے
بعد نور کی طرف بھی قرآن شریف میں اشارہ کر دیا ہے۔ آگے دین کا لفظ بھی ہے اور اس نور کو نہ
ماننے کے متعلق بھی کہا ہے ۔ وَلَوْ كَرِهُ الْكِفُرُونَ (کلام امیر ضمیمہ بد دیابت ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ )
اس کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی ایک تحریر اس آیت کے متعلق ڈاکٹر نور محمد صاحب
لاہوری نے بھی شائع کی ہے۔ جس کے الفاظ یہ ہیں۔ " میں مُبَشِّرًا بِرَسُولِ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي
اسمة احمد (الصف:۷) کی پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق مانتا ہوں کہ یہ صرف
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہی متعلق ہے۔ اور وہی احمد رسول ہیں "۔
پس آنحضرت ا احمد تھے۔ اور سب سے بڑے احمد تھے ۔ کیونکہ آپ سے بڑا کوئی مظہر
صفت احمدیت کا نہیں ہوا۔ لیکن آپ کا نام احمد نہ تھا۔ اور اسمه احمد کا مصداق مسیح موعود ہے۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۲
القول الفصل
ہاں آنحضرت ا کی طرف بھی یہ پیشگوئی بوجہ آقا اور استاد ہونے کے اشارہ کرتی ہے۔
خواجہ صاحب یہ بھی لکھتے ہیں کہ اگر حضرت مرزا صاحب احمد تھے تو پھر احمد رسول کا کلمہ کیوں
نہیں پڑھتے مگر خواجہ صاحب نے اتنا نہیں سوچا کہ آپ بھی تو آنحضرت ﷺ کو احمد مانتے ہیں۔
اور آپ کا یقین ہے کہ ان کا نام احمد تھا۔ پھر کیا آپ کلمہ شہادت لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَحْمَدُ رَسُولُ اللَّهِ
پڑھا کرتے ہیں ؟ اگر باوجود اس کے کہ آنحضرت ﷺ کا نام کلمہ شہادت میں داخل ہے آپ محمد
رسول اللہ کی بجائے احمد رسول اللہ نہیں کہتے تو ہمیں کس طرح مجبور کر سکتے ہیں کہ ہم احمد رسولی
اللہ کا کلمہ پڑھیں اور مسیح موعود کو مراد لیں۔ اگر یہ کلمہ پڑھنا ضروری تھا تو پہلا فرض آپ کا تھا کہ
آپ پڑھتے کیونکہ ہمارے لئے تو ابھی بہت سے مراحل طے کرنے باقی تھے۔ اول یہ کہ ہر نبی کے نام
کا کلمہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں دوم یہ کہ جب شریعت آنحضرت ا کی ہے تو پھر کسی اور نبی کا کلمہ
پڑھا جا سکتا ہے یا نہیں لیکن آپ کے لئے تو کچھ مشکل نہیں نبی کریم ﷺ کا نام کلمہ شہادت میں
پڑھنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور آپ کا نام آپ احمد مانتے بھی ہیں پھر کیوں آپ محمد رسول اللہ کی
جگہ احمد رسول اللہ کہنا نہیں شروع کر دیتے پس یہ اعتراض تو آپ پر : آپ پر پڑتا ہے نہ مجھ پر پھر آپ وہ
الفاظ تو قرآن کریم سے بتائیں کہ اس مبشر کا کلمہ بھی پڑھنا چاہئے ۔ اسعَةَ أَحْمَدُ والی آیت میں اس
بات کا کہیں ذکر نہیں کہ اس کا کلمہ پڑھا جائے تاکہ اگر ہم مرزا صاحب کو احمد نبی مائیں تو اس سے
کلمہ پڑھنا بھی ہم پر فرض ہو جائے اس آیت میں کوئی ایسے الفاظ ہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ یہ احمد
شریعت والا نبی ہو گا کہ ہمیں کہا جائے کہ ہم ایک نئی شریعت لائیں قرآن کریم کے الفاظ صاف
ہیں۔ ان سے باہر جانے کا کسی کو حق نہیں اور اگر ہر رسول کا کلمہ پڑھنا ضروری ہوتا ہے تو چاہئے کہ
لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ مُوسَى رَسُولُ اللَّهِ عِيسَى رَسُولُ اللَّهِ وَغَيْرُهُمْ مِّنَ
الانبیاء کے نام کو بھی کلمہ شہادت میں شامل کیا جائے خواجہ صاحب یہاں گنجائش نہیں ورنہ میں
آپ کو بتا تاکہ کلمہ شہادت میں صرف محمد رسول اللہ ا کے نام کے پڑھنے کی جھنے کی اجازت ہے اور
کسی نبی کو یہ رتبہ نہیں دیا گیا خواہ نیا ہو یا پرانا یہ ایک خاص فضل ہے جس میں سوائے آپ کے اور
کوئی شریک نہیں اور اگر یہ نہ بھی ہو تا تب بھی آپ کا نام ہم تب ترک کرتے اگر نعوذ باللہ آپ کی
شریعت منسوخ قرار دیتے۔
خواجہ صاحب نے لکھا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا تسمہ کھولنے کے
قابل بھی صحابہ نہ تھے ایسے کلمات منہ سے نکالنے والے کو میں جاہل سمجھتا ہوں بشرطیکہ خواجہ

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۳
القول الفصل
صاحب اسکی صحت ثابت کر دیں۔ مسیح موعود اپنی عظمت اور شان میں ایسا بلند ہے کہ اس کی عظمت
ثابت کرنے کے لئے کسی صحابی کی نسبت ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں میں تو یہ
بھی پسند نہیں کرتا کہ آنحضرت ﷺ کی شان کا مقابلہ صحابہؓ سے کرتے وقت بھی کوئی شخص ایسے
الفاظ استعمال کرے کیونکہ گو آنحضرت ا اپنی شان میں نبیوں سے بھی بڑے ہیں لیکن کیا
ضروری ہے کہ آپ کی عظمت کے اظہار کے لئے ہم صحابہ کی نسبت سخت الفاظ استعمال کریں ہمیں
ہر بزرگ کی عزت کرنی چاہیئے خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا باقی رہا درجوں کا تفاوت اس کی نسبت میں اپنا
ہے
اعتقاد پہلے لکھ چکا ہوں اور وہ اعتقاد مسیح موعود کے منہ سے سنے ہوئے الفاظ کی بناء پر ہے۔
دوسرا مسئلہ کفر ہے جس پر خواجہ صاحب نے بحث کی ہے اس مسئلہ پر میں خود حضرت مسیح
موعود کی اپنی تحریریں شائع کر چکا ہوں ، مزید تشریح کی ضرورت نہیں میرا وہی عقیدہ ہے اور جبکہ
میں حضرت مرزا صاحب کی نبوت کی نسبت لکھ آیا ہوں کہ نبوت کے حقوق کے لحاظ سے وہ ویسی ہی
نبوت ہے جیسے اور نبیوں کی۔ صرف نبوت کے حاصل کرنے کے طریقوں میں فرق ہے پہلے انبیاء نے
بلا واسطه نبوت نبوت پائی اور آپ نے بالواسطہ ۔ پس جو حکم نبی کے انکار کے متعلق قرآن کریم میں۔
وہی مرزا صاحب کے منکر کی نسبت ہے۔ قرآن کریم میں کہیں نہیں لکھا کہ یہ حکم فلاں فلاں قسم کے
غیوں کی نسبت ہے ہاں میں اس فرق کو ضرور تسلیم کرتا ہوں جو حضرت مسیح موعود نے تریاق
القلوب میں لکھا ہے اور حقیقۃ الوحی میں اس کی مزید تشریح فرمائی ہے اور وہ یہ کہ صاحب شریعت
نبی چونکہ شریعت کے لانے والے ہوتے ہیں اس لئے ان کا انکار بلا واسطہ انسان کو کافر بنا دیتا تھا۔
لیکن ہمارے حضرت مسیح موعود کو چونکہ جو کچھ ملا ہے آنحضرت ﷺ کے طفیل اور آپ کے
ذریعہ سے ملا ہے اس لئے آپ کا انکار بھی اسی واسطہ سے کفر ہوتا ہے یعنی آپ کا انکار آنحضرت
کا انکار ہے پس جس قدر فرق نبوت کے حصول کا ہے وہی فرق مخالفین کے انکار پر سزا کا ہے
جو نبی کسی دوسرے نبی کے متبع نہیں ان کے مخالفین پر بھی کفر کا فتوئی بلا واسطہ عائد ہوتا ہے لیکن
مسیح موعود" چونکہ آنحضرت ا کے دربار کا ایک عہدہ دار ہے اس لئے اس کے کفر کا فتوئی
دربار خاتم النبه خاتم النبین سے جاری ہوتا ہے اور اسی واسطہ واسطہ سے مخالفوں کو پہنچتا ہے اس کی طرف حضرت
(صاحب) نے حقیقۃ الوحی میں اشارہ فرمایا ہے کہ جو میرا انکار کرتا ہے وہ در حقیقت میرے سردار
آنحضرت ا کا انکار کرتا ہے۔
علاوہ اس کے جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا اور رسول کو بھی نہیں مانتا کیونکہ میری نسبت خدا

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۴
القول الفصل
اور رسول کی پیشگوئی موجود ہے یعنی رسول اللہ ا نے خبردی تھی کہ آخری زمانہ میں میری
امت میں سے ہی مسیح موعود آئے گا اور آنحضرت ا نے یہ بھی خبر دی تھی کہ میں معراج کی
رات میں مسیح ابن مریم کو اور ان نبیوں کو دیکھ آیا ہوں کہ جو اس دنیا سے گزر گئے ہیں اور بچی شہید
کے پاس یا دوسرے آسمان میں انکو دیکھا ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں خبر دی کہ مسیح ابن مریم
فوت ہو گیا ہے۔ اور خدا نے میری سچائی کی گواہی کے لئے تین لاکھ سے زیادہ آسمانی نشان ظاہر کئے اور
آسمان پر کسوف و خسوف رمضان میں ہوا اب جو شخص خدا اور رسول کے بیان کو نہیں مانتا اور قرآن
کی تکذیب کرتا ہے اور عمد اخدا تعالی کے نشانوں کو رد کرتا ہے تو وہ مؤمن کیونکر ہو سکتا ہے اور اگر وہ
مؤمن ہے تو میں بوجہ افتراء کرنے کے کافر ٹھرا کیونکہ میں ان کی نظر میں مفتری ہوں"
(حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۱۶۸)
پس جب مسئلہ نبوت ثابت ہو چکا تو یہ مسئلہ کفر بھی خود بخود ثابت ہو چکا۔
طریق تبلیغ کے متعلق مجھے اپنی طرف سے کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں جو کچھ حضرت مسیح موعود
نے خود فتوی دیا ہے میں اس کو پیش کرتا ہوں آپ نے یورپ میں تبلیغ کے متعلق جو راہ بتائی ہے وہ یہ
ہے۔
۱۳ فروری ۱۹۰۷ء مولوی محمد علی صاحب کو بلا کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ
یورپ و امریکہ کے لوگوں پر تبلیغ کا حق ادا کرنے کے واسطے ایک کتاب انگریزی زبان میں لکھی جاوے
اور یہ آپ کا کام ہے۔ آج کل ان ملکوں میں جو اسلام نہیں پھیلتا اور اگر کوئی مسلمان ہوتا بھی ہے تو "
وہ بہت کمزوری کی حالت میں رہتا ہے اس کا سبب یہی ہے کہ وہ لوگ اسلام کی اصل حقیقت سے
واقف نہیں اور نہ ان کے سامنے اصل حقیقت کو پیش کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کا حق ہے کہ ان کو حقیقی
اسلام دکھلایا جاوے جو خدا تعالیٰ نے ہم پر ظاہر کیا ہے وہ امتیازی باتیں جو کہ خدا تعالٰی نے اس سلسلہ
رکھی ہیں وہ ان پر ظاہر کرنی چاہئیں۔ اور خدا خدا تعالیٰ کے مکالمات اور مخاطبات کا سلسلہ ان کے سامنے
پیش کرنا چاہئے۔ اور ان سب باتوں کو جمع کیا جاوے جن کے ساتھ اسلام کی عزت اس زمانہ میں وابستہ
ہے۔ ان تمام دلائل کو ایک جگہ جمع کیا جاوے جو اسلام کی صداقت کے واسطے خدا تعالیٰ نے ہم کو
سمجھائے ہیں۔ اس طرح ایک جامع کتاب تیار ہو جاوے تو امید ہے کہ اس سے ان لوگوں کو بہت فائدہ
حاصل ہو۔" (بدر جلد ۶ نمبر ۹ صفحه ۴ - ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء)
میں
پھر اسی طرح ایک احمدی کے لئے بڑا کام آپ یہ بیان فرماتے ہیں:
خان صاحب کے اس استفسار پر کہ ہم کو یہاں سے جاکر کیا بڑا کام کرنا چاہئے؟ فرمایا ہماری دعوت
کو لوگوں کو سنایا جاوے ہماری تعلیم سے ان کو واقف کیا جاوے تقوی توحید اور سچا اسلام ان کو سکھایا
جاوے۔" (الحکم جلدے نمبرہ صفحہ ۱۳ بابت ۷۔ فروری ۱۹۰۳ء)

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۵
القول الفصل
اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود یورپ میں تبلیغ اسلام کے لئے اپنے
الہاموں اور معجزات کا ذکر کرنا ضروری خیال فرماتے ہیں خود حضرت مسیح موعود نے یورپ اور
امریکہ میں تبلیغ کی ہے اور اشتہار ارسال فرماتے ہیں ان میں دیکھ لیں کیا طریق ہے اپنا ذ کر کیا ہے یا
نہیں۔ ملکہ معظمہ کو جو تبلیغی چٹھی لکھی ہے اس کو پڑھ لیں آیا لا إِلَهَ إِلَّا الله کی تعلیم دے کر چھوڑ
دیا ہے یا آگے اپنے آپ کو بھی منوانے کی کوشش کی ہے آپ کا طریق عمل ظاہر ہے پھر ہم اس سے
کیونکر محرف ہوں خود آپ نے جب وطن کی تحریک پر مسلم انڈیا کی طرز پر ریویو کو چلانا چاہا تو
حضرت (صاحب) نے ہی : ہیں جواب دیا کہ کیا آپ لوگوں کے سامنے مردہ اسلا مردہ اسلام پیش کریں گے۔ کیا
ریویو یورپ کے لئے جاری نہ ہوا تھا کیا ایڈیٹر وطن اور ڈاکٹر عبدالحکیم کو یہی اعتراض نہ تھا کہ جو
رسالہ یورپ کے لئے ہے اس میں صرف عام اسلامی مضامین ہوں سلسلہ کا ذکر کیوں کیا جاتا ہے اور
عبدالحلیم کو جو کچھ جواب ملاوہ آپ سے پوشیدہ نہیں۔
حضرت خلیفہ اول نے اگر آپ کی تعریف کی تو اس سے کیا ثابت ہوا آپ ان کو لکھ رہے تھے
کہ میں بہت اچھا کام کر رہا ہوں انہوں نے لکھا کہ ہاں جزاکم اللہ - ہم اگر آپ کی تعریف کرتے تھے
تو اس لئے کہ ہمارے پاس کوئی ایسا ثبوت نہ تھا جس سے معلوم ہو کہ آپ وہاں احمدیت کا ذکر نہیں
کریں گے آپ ہندوستان میں فرمایا کرتے تھے کہ میں سڑک صاف کرلوں پھر سلسلہ کا ذکر کریں گے
ہمارا خیال تھا کہ آپ جن کو مسلمان بناتے ہیں ان کو کچھ عرصہ کے بعد احمدی بنا ئیں گے یا کم سے کم
ہمارے پاس اس کے خلاف کوئی ثبوت نہ تھا حتی کہ حضرت خلیفہ اول جب بیمار تھے تو آپ کا وہ خط
آیا جس میں لکھا تھا کہ یہاں اسلام کے فرق کا ذکر سم قاتل ہے یا اسی قسم کے اور لفظ تھے اس کے بعد
آپ سے ہمیں کوئی ہمدردی نہ رہی جس قدر ہمدردی تھی جاتی رہی کیونکہ ہمارا تعلق آپ سے مسیح
موعود کے ذریعہ سے تھا جب آپ نے اس کے طریق کو چھوڑا ہم نے اسی وقت سے آپ کو چھوڑ
دیا اور جب اس کے طریق کو اختیار کرلیں گے ہم بھی آپ سے اسی طرح ملیں گے جس طرح بھائی
بھائی ملتے ہیں یا جس طرح ان کو ملنا چاہئے۔ پھر ایک اور فرق پیدا ہو گیا اور وہ یہ کہ آپ نے مرکز سے
قطع تعلق کر لیا اور ہمارے خیال میں ترقی اسی وقت ہو سکتی ہے جب متحدہ کوشش سے کام کام ہ ہو ۔ پس
آپ کو مدد دینا گویا دو مرکزوں کو تسلیم کر کے سلسلہ کی اتحادی طاقت کو توڑنا تھا اور پھر سلسلہ احمدیہ
کی تبلیغ کا کام بھی ولایت میں شروع کر دیا گیا تھا جس کی مدد کرنا ہمارا پہلا فرض تھا۔ پس یہ وجہ ہے کہ
کل کچھ اور کہا جاتا تھا اور آج کچھ اور ۔ آپ اس بات پر کیوں حیران ہیں کہ میری نسبت اور بعض

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۶
القول الفصل
میرے دوستوں کی نسبت آج وہ الفاظ نہیں استعمال کئے جاتے جو پہلے کئے جاتے تھے کیونکہ
واقعات کے تغیر سے خیالات بھی بدل جاتے ہیں کیا یہ سچ نہیں کہ ایک وہ دن تھا کہ مولانا سید محمد
احسن صاحب کی تعریف میں آپ لوگ رطب اللسان تھے اور پھر وہ دن آیا کہ کسی لکھنے والے نے
یہ بھی لکھ دیا کہ حضرت صاحب کا یہ الہام انہی مولوی صاحبان کی نسبت تھا کہ ”مولوی ننگے ہو گئے "
پھر وہی ام المؤمنین جس کی نسبت حضرت مسیح موعود کے سامنے آپ ایک برا لفظ بھی استعمال نہیں
کر سکتے تھے آج اس کی نسبت بری سے بری باتیں منسوب کی جاتی ہیں اور میری نسبت تو مدت سے
ایسے خیالات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ مجھے کوئی نیا اعتراض غمگین نہیں کر سکتا۔ کیونکہ تعجب اور
حیرت انسان کو اسی چیز پر ہوتی ہے جو نئی ہو جس چیز کو دیکھتے اور سنتے برسوں گزر گئے ہیں اس نے
حیرت اور تعجب کیا پیدا کرنا ہے۔ پس حالات کے تغیر سے خیالات میں تغیر پیدا ہو جاتا ہے اور یہ کوئی
ایسی خلاف فطرت بات نہیں کہ اس پر آپ کو تعجب ہو عبدالحکیم اور عباس علی کی نسبت حضرت
صاحب نے تعریفی کلمات لکھے پھر بعد میں جو کچھ لکھا وہ بھی آپ کی کتابوں میں موجود ہے مگر ہم
حضرت صاحب پر اعتراض نہیں کر سکتے کہ آپ نے دو پہلو کیوں بدلے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ
نے دو مختلف تحریر میں اس لئے شائع کیں کہ وہ دو مختلف حالات کے متعلق تھیں ایسا ہی اب ہے اگر
حالات پھر پہلے سے ہو جائیں تو آراء بھی بدل جائیں گی۔
اپنی تبلیغ کے متعلق خواجہ صاحب نے یہ بھی لکھا ہے کہ دیکھو چوہدری فتح محمد بھی اسی رنگ میں
کام کر رہا ہے جس میں میں کرتا تھا۔ میرا جواب یہ ہے کہ اگر چوہدری فتح محمد اسی طریق سے کام لیتے
ہیں جو خواجہ صاحب کا ہے یعنی سلسلہ کا ذکر نہیں کرتے بلکہ اس کو چھپاتے ہیں تو میں ان کو بھی ویسا
ہی قصور وار خیال کرتا ہوں جیسے خواجہ صاحب کو ۔ مجھے تو افعال سے بحث ہے نہ کہ انسانوں سے۔
جس فعل کو میں برا خیال کرتا ہوں جو کوئی بھی اس فعل کا مرتکب ہو میں اسے خطا کار خیال کروں گا۔
لیکن میں اس قدر اور ضرور کہہ دینا چاہتا ہوں کہ چوہدری فتح محمد صاحب کے جو خطوط آتے رہتے۔
ہیں ان سے خواجہ صاحب کے خیال کی تردید ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے خطوط میں برابر اس امر کا ذکر
کرتے رہتے ہیں کہ وہ سلسلہ کی تبلیغ میں کوشاں ہیں اور چوہدری فتح محمد صاحب کا میں ایسی اچھی
طرح سے واقف ہوں کہ ان کی نسبت جھوٹ منسوب نہیں کر سکتا۔ میں اور وہ ایک جماعت میں
پڑھتے رہے ہیں اور بچپن سے ہم ایک دوسرے کے واقف ہیں میں نے اس واقفیت کے عرصہ میں
ان کو جھوٹ بولتے ہوئے نہیں دیکھا پس میں کس طرح ان کی تحریروں کو غلط سمجھ لوں اور خصوصاً

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۷
القول الفصل
جبکہ ان کے بیانات پر الہی شہادت کی مہر صداقت بھی ہو اور وہ اس طرح کہ جس دن خواجہ صاحب
کی لاہور میں تقریر تھی اس دن ان کا ایک تار آیا کہ وہاں ایک شخص احمدی مسلمان ہو گیا ہے اگر وہ
اس طریق پر عمل کرتے جس پر آپ عمل کرتے تھے تو ان کے ہاتھ سے احمدی مسلمان کیونکر ہوا
کیوں نہ آپ کے ہاتھ پر کوئی انگریز احمدی ہوا۔
خواجہ صاحب غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کے متعلق جس اختلاف کا ذکر فرماتے ہیں مجھے
اس پر بھی تعجب ہے کیونکہ اس مسئلہ میں خواجہ صاحب نے حضرت مسیح موعود کے فتوی کی طرف
اشارہ تک بھی نہیں کیا اور آپ کی تحریر سے بالکل ظاہر نہیں ہو تا کہ آیا حضرت مسیح موعود نے اس
مسئلہ پر کچھ فرمایا بھی ہے یا نہیں مؤمن انسان کا کام ہے کہ وہ اپنے اصول سے نہ پھرے۔ خواجہ
صاحب نے اپنے مضمون میں بار بار اس امر پر زور دیا ہے کہ ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح
موعود نے کیا فرمایا ہے چنانچہ مسئلہ خلافت پر زیادہ زور اسی بات پر دیا ہے لیکن نماز کے متعلق اس
بات کو نظر انداز کر گئے ہیں کہ آپ نے غیر ممالک میں غیروں کے پیچھے نماز پڑھنے کی نسبت کیا فتوئی
دیا ہے مگر مجھے امید ہے کہ جب خواجہ صاحب کو وہ فتوی معلوم ہو جائے گا تو وہ اپنے خیالات میں
اصلاح کرلیں گے ان فتووں میں سے ایک تو وہ فتوی ہے جو عجب خاں صاحب کے سوال پر حضرت
مسیح موعود نے دیا تھا اور عجب خاں صاحب اس وقت مخالفین خلافت کے ایک اعلیٰ رکن ہیں اور
خواجہ صاحب کے واقف ہیں ان سے دریافت کریں کہ مسیح موعود نے کیا فتویٰ دیا تھا مگر چونکہ وہ
فتوئی شائع ہو چکا ہے اس لئے میں اسے ذیل میں درج کر دیتا ہوں۔
(مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء) جناب خان عجب خان صاحب آف زیدہ کے استفسار پر کہ
بعض اوقات ایسے لوگوں سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے جو اس سلسلہ سے اجنبی اور نا واقف ہوتے ہیں
ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کریں یا نہیں فرمایا اول تو کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں لوگ واقف نہ ہوں۔ اور
جہاں ایسی صورت ہو کہ لوگ ہم سے اجنبی اور نا واقف ہوں تو ان کے سامنے اپنے سلسلہ کو پیش کر
کے دیکھ لیا۔ اگر تصدیق کریں تو ان کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو ورنہ ہرگز نہیں اکیلے پڑھ لو۔ خدا تعالٰی
اس وقت چاہتا ہے کہ ایک جماعت تیار کرے۔ پھر جان بوجھ کر ان لوگوں میں گھستا جن سے وہ الگ
کرنا چاہتا ہے منشاء الہی کے مخالف ہے “ (الحکم جلدے نمبر صفحہ ۱۳ بابت ۷ ۔ فروری ۱۹۰۳ء)
اسی طرح سید عبد اللہ صاحب عرب جب اپنے وطن کو چلے تو آپ نے اس مسئلہ کے متعلق جو
دریافت کیا اور جو جواب ملاوہ بھی ذیل میں درج ہے۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۸
القول الفصل
(مؤرخه ۱۰ / ستمبر ۱۹۰۱ء) سید عبد اللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں
جاتا ہوں وہاں میں ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں۔ فرمایا مصدقین کے سوا کسی کے پیچھے
+
نماز نہ پڑھو۔ عرب صاحب نے عرض کیا وہ لوگ حضور کے حالات سے واقف نہیں ہیں اور ان کو
تبلیغ نہیں ہوئی فرمایا ان کو پہلے تبلیغ کر دینا پھر یا وہ مصدق ہو جائیں گے یا مکذب۔ عرب صاحب نے
عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں اور ہماری قوم شیعہ ہے۔ فرمایا تم خدا کے بنو اللہ
تعالٰی کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جائے اللہ تعالٰی آپ اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے"۔
الحکم جلد پنجم نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۶ فتاوی احمد یه مجلد اول صفحه (۱۸)
سوال ہوا کہ اگر کسی جگہ امام نماز حضور کے حالات سے واقف نہیں تو اس کے پیچھے نماز
پڑھیں یا نہ پڑھیں۔
فرمایا پہلے تمہارا فرض ہے کہ اسے واقف کرو۔ پھر اگر تصدیق کرے تو بہتر ورنہ اس کے پیچھے
اپنی نماز ضائع نہ کرو۔ اور اگر کوئی خاموش رہے نہ تصدیق کرے نہ تکذیب تو وہ بھی منافق ہے اس
کے پیچھے نماز نہ پڑھو"۔ (فتاوی احمدیہ جلد اول صالح )
ان تینوں حوالوں سے صاف ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود کے اس فتوی میں کسی اختلاف کی
گنجائش نہیں اور بالکل صاف فتوئی ہے ۔ باقی رہا یہ سوال کہ حضرت خلیفہ اول نے اس کے خلاف
کیوں فتوی دیا سو اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ فتوی معلوم نہ ہو ۔ ہو سکتا
ہے کہ آپ کے بار بار کے اصرار پر اس خیال سے کہ آپ کسی زیادہ خطرناک ابتلاء میں نہ پڑیں
اجازت دیدی ہو ۔ مگر خواجہ صاحب آپ نے ولایت کی زمین کو ایسا مطہر اور پاک کنندہ خیال کیا کہ
خود آپ کے خیال کے مطابق جس ملک کے باشندوں کے پیچھے نماز پڑھنی جائز نہ تھی ولایت میں
آپ نے ان کے پیچھے نماز پڑھ لی حالانکہ انگلستان کی زمین میں کوئی ایسی خصوصیت نہیں جس سے
ہندوستان کے لوگ جب ولایت میں جائیں تو ان کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہو جائے۔ آپ نے
۱۸۹۲ء کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے لاہور میں غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھی اور
کفرنامہ اس سے پہلے کا تیار تھا اس لئے معلوم ہوا کہ مسئلہ کفر باعث نہ تھا غیر احمدیوں کے پیچھے نماز
چھوڑنے کا۔ مجھے اس واقعہ سے انکار نہیں اور یہ واقعہ ہماری تائید میں ہے نہ کہ تردید میں۔ یہ واقعہ
تو ان لوگوں پر حجت ہے جو کہتے ہیں کہ نماز صرف ان کے پیچھے حرام ہے جو مکفر ہوں دوسروں کے
پیچھے جائز ہے اور جو اپنی تائید میں لاہور میں حضرت مسیح موعود کی ایک بیرسٹر سے گفتگو کو سند پکڑا

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۹
القول الفصل
کے
کرتے ہیں اور اس سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ صرف کفر کے پیچھے نماز ناجائز ہے کیونکہ خواجہ
صاحب شہادت دیتے ہیں کہ مولوی رحیم بخش کفر کے پیچھے حضرت مسیح موعود نے خود نماز پڑھی
اس واقعہ سے تو صاف ثابت ہے کہ نماز غیر احمدیوں کے پیچھے نہ پڑھنے کا اصل باعث کچھ اور ہی ہے
کیونکہ ایک وہ زمانہ تھا جب باوجود کفر کے فتوٹی کے غیر احمدیوں کے پیچھے نماز حضرت مسیح موعود بھی
پڑھ لیا کرتے تھے اور اس بات کے ثابت ہونے سے یہ بات بھی حل ہو گئی کہ غیر ممالک میں بھی
غیروں کے پیچھے نماز جائز نہیں کیونکہ جو لوگ غیر احمدیوں کے پیچھے غیر ممالک میں نماز پڑھنا جائز
بتاتے ہیں وہ اس کی وجہ یہی بتاتے ہیں کہ کافر کہنے والے تو ہندوستان کے لوگ ہیں غیر ممالک کے
لوگوں کا کیا قصور ہے کہ ان کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے لیکن یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ نماز سے
روکنے کا اصل باعث یہ تھا گو غیر احمدیوں کو ان کے اپنے مسلمات کے رو سے؟ سے بھی ملزم کرنے ۔
لئے یہ بھی پیش کیا جاتا رہا ہو لیکن اصل باعث کچھ اور ہی تھا خواجہ صاحب فرماتے ہیں کہ اصل
باعث مسجدوں کے چھوڑنے کا مسئلہ کفر نہ تھا بلکہ اصل باعث خلل امن تھا۔ احمدی جماعت تھوڑی
تھی مخالف زیادہ تھے اور لڑائی جھگڑوں میں ضمانتوں تک نوبت پہنچ جاتی تھی اس لئے حضرت
(صاحب) نے مساجد سے روک دیا یہ جواب بہت معقول ہوتا اگر اس سے مسجدوں سے ممانعت کا
فتوئی نکالا جا تا لیکن حضرت مسیح موعود تو غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے بھی روکتے ہیں ہمیں
ایسا فتوی تو کوئی نظر نہیں آتا جس میں آپ نے یہ حکم دیا ہو کہ احمدی غیر احمدیوں کی مساجد میں کبھی
نہ گھیں ہاں مساجد سے باہر جہاں فتنہ کا خوف نہ ہو ان کے پیچھے نماز پڑھ لیں تو کچھ حرج نہیں۔ لیکن
اس کے خلاف یہ حکم ہمیں ملتا ہے کہ غیروں کے پیچھے نماز نہ پڑھو حالانکہ اگر آپ کی بات درست
ہے تو اصل حکم یوں چاہئے تھا کہ غیر احمدیوں کی مساجد میں مت کھو لیکن یہ حکم ہمیں قطعی ممانعت
کے رنگ میں کبھی نہیں ملا گو یہ حضرت صاحب کا ارشاد تھا کہ اگر دوسرے لوگ تمہیں نماز نہ پڑھنے
دیں تو ان مساجد میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں لیکن حکم اگر ملا تو یہ کہ غیر احمدیوں کے پیچھے خواہ
وہ کسی رنگ کے ہوں نماز نہ پڑھو حالانکہ اگر فساد باعث تھا تو کیوں حضرت مسیح موعود نے یہ اجازت
نہ دے دی کہ اگر اپنے گھر پر کسی غیر کے پیچھے نماز پڑھنے کا موقعہ مل جائے تو تم کو اجازت ہے کہ اس
کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو کیونکہ اپنے گھر پر ایک غیر احمدی دوست کے پیچھے نماز پڑھنے میں کسی قسم
کے فساد کا خطرہ نہیں ہو سکتا تھا مگر حضرت مسیح موعود نے کوئی استثناء بیان نہیں فرمایا ۔ پھر غیر ممالک
میں جہاں لوگوں کو اطلاع نہ ہو کہ یہ نماز پڑھنے والا کون ہے۔ ایسی جگہ بھی غیروں کے پیچھے نماز

·

آج 10 میں سے 10 باقی