القول الفضل

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۲
۳۰۰
القول الفصل
پڑھنے سے روک دیا۔ جیسا کہ خان عجب خان صاحب کے فتوے سے ظاہر ہے اور پھر خاص کعبہ میں
غیروں کے پیچھے نماز پڑھنے سے کیوں روک دیا ۔ حالانکہ بیت اللہ میں تو ہر فرقہ کے لوگ جماعت میں
شامل ہو سکتے ہیں۔ اور ان پر کوئی گرفت نہیں۔ باہر شرارت کرنے والے بیشک شرارت کریں ۔ مگر
خود بیت اللہ میں کوئی کسی کو منع نہیں کرتا کہ جماعت میں کیوں شامل ہوتا ہے ۔ ہاں الگ نماز پڑھنے پر
بیشک فساد کا خطرہ ہوتا۔ لیکن حضرت صاحب نے وہاں بھی غیروں کے پیچھے نماز پڑھنے سے روک دیا۔
جیسا کہ فرماتے ہیں:
"
حج میں بھی آدمی یہ التزام کر سکتا ہے کہ اپنے جائے قیام پر نماز پڑھ لیوے اور کسی کے پیچھے
نماز نہ پڑھے۔ بعض آئمہ دین سالہا سال مکہ میں رہے لیکن چونکہ وہاں کے لوگوں کی حالت تقویٰ
سے گری ہوئی تھی۔ اس لئے کسی کے پیچھے نماز پڑھنا گوارا نہ کیا۔ اور گھر میں پڑھتے رہے ۔ "
افتادی احمد یہ جلد اول ص ۲۱ )
१९
پس ان تمام باتوں سے یہ نتیجہ نکلا کہ غیر احمدیوں سے نماز میں جدائی اختیار کرنے کے فتوے کا
اصلی باعث نہ مسئلہ کفر تھا۔ جیسا کہ خود خواجہ صاحب نے اس خیال کی تردید کی ہے اور نہ فساد
جھگڑے کا خطرہ تھا۔ جیسا کہ ان کا اپنا بیان ہے گو یہ دونوں وجوہات بھی احمدیوں کے لئے مشکل پیدا
کرنے کا باعث ہوں۔ لیکن حرمت کی اصل وجہ کچھ اور ہونی چاہئے۔ اور وہ میں بیان کرتا ہوں۔
حضرت صاحب فرماتے ہیں:
یاد رکھو کہ جیسا کہ خدا نے مجھے اطلاع دی ہے تمہارے پر حرام ہے اور قطعی حرام ہے کہ کسی
کفر اور مکذب یا متردد کے پیچھے نماز پڑھو۔ بلکہ چاہئے کہ تمہارا وہی امام ہو جو تم میں سے ہو۔ اس کی
طرف حدیث بخاری کے ایک پہلو میں اشارہ ہے کہ امامُكُمْ مِنْكُمْ یعنی جب مسیح نازل ہو گا۔ تو
تمہیں دوسرے فرقوں کو جو دعوئی اسلام کرتے ہیں بکلی ترک کرنا پڑے گا۔ اور تمہارا امام تم میں
سے ہو گا۔ پس تم ایسا ہی کرو کیا تم چاہتے ہو کہ خدا کا الزام تمہارے سر پر ہو۔ اور تمہارے عمل حبط
ہو جائیں اور تمہیں کچھ خبر نہ ہو جو شخص مجھے دل سے قبول کرتا ہے وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے
اور ہر ایک حال میں مجھے حکم ٹھراتا ہے اور ہر یک تنازعہ کا فیصلہ مجھ سے چاہتا ہے مگر جو شخص مجھے
دل سے قبول نہیں کرتا اس میں تم نخوت اور خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے پس جانو کہ وہ مجھ
میں سے نہیں۔ کیونکہ وہ میری باتوں کو جو مجھے خدا سے ملی ہیں عزت سے نہیں دیکھتا۔ اس لئے آسمان
پر اس کی عزت نہیں " اربعین نمبر الله الله روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۳۱۷)

انوار العلوم جلد ۲
٣٠١
القول الفصل
اس فتوے سے ہمیں اصل غرض حرمت نماز کی معلوم ہوتی ہے۔ اور وہ یہ کہ خدا تعالی کا حکم
ہے کہ غیر احمدیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔ اور یہ وجہ وہ ہے جو نہ ہند سے خاص ہے اور نہ
عرب سے نہ انگلستان سے خدا تعالیٰ کے حرام کو کوئی ۔ حرام کو کوئی حلال نہیں کر سکتا۔ اور اس کے سکتا۔ اور اس کے منع کئے ہوئے
کو کوئی جائز نہیں کر سکتا۔ پس اصل وجہ غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام کرنے کی یہی ہے کہ
خدا تعالیٰ نے جو ایک ہی مالک اور خالق ہے اس تمام جماعت کو جسے حضرت مسیح موعود کے دعاوی
اور آپ کے الہاموں پر ایمان ہے حکم دیا ہے کہ وہ کبھی کسی غیر احمدی کے پیچھے نماز نہ پڑھے۔ اور
اس اعلان کے بعد حضرت مسیح موعود نے ہر ایک اس شخص کو جس نے غیروں کے پیچھے نماز پڑھنے
کی اجازت طلب کی اجازت نہیں دی۔ خواہ وہ کسی بہانہ سے ہی اجازت طلب کرتا رہا ہو۔
اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے مامور اور مرسل جن چیزوں کو ناپسند کرتے ہیں۔ ان کے
متعلق بھی اس وقت تک کوئی قطعی فتوی نہیں دیتے ۔ جب تک ان کو خدا تعالی کی طرف سے کوئی
حکم نہ ہو جائے۔ آنحضرت ا مسلمانوں کو متعہ سے روکتے تھے۔ پھر بعض حالات کے ماتحت
اسے جائز بھی کر دیتے کیونکہ اس حرمت کا باعث خدا تعالیٰ کا حکم نہ تھا۔ بلکہ آپ کا اپنا اجتہاد تھا۔ ا
آپ جب منع فرماتے ہوں گے تب بھی کسی وجہ سے منع فرماتے ہوں گے مگر چونکہ حکم نہ تھا۔ جب
دیکھتے کہ لوگ اس امر کے محتاج ہیں کہ انہیں متعہ کی اجازت دی جائے۔ آپ اجازت دے دیتے۔
چنانچه شیعه آج تک ان اجازتوں پر مصر ہیں۔ لیکن ایک وہ وقت آیا کہ آپ نے فرمایا کہ اعلان کر
دو کہ خدا تعالی اور اس کا رسول اس کام کو حرام کرتے ہیں۔ اور اس کے بعد متعہ جائز نہ ہوا۔
اسی طرح نماز کو ابتداء میں حضرت مسیح موعود نے بعض عقلی دلائل کی بناء پر اور بعض نقائص
کی بناء پر چھڑوایا ۔ اور ترک کرایا اور ان میں فتوی کفر بھی تھا۔ اور مساجد کا فساد بھی تھا۔ چنانچہ اول
الذکر دلیل خود حضرت مسیح موعود دیتے رہے ہیں۔ اور دوسری دلیل حضرت خلیفه اول بیان فرمایا
کرتے تھے۔ لیکن یہ دونوں اصل حرمت کے باعث نہیں ہو سکتے تھے ۔ بلکہ یہ وقتی وجوہات تھیں
جن کی وجہ سے غیروں کی مساجد میں جانا یا کافر کہنے والوں کے پیچھے نماز منع کر دی گئی۔ اس کے بعد
خدا تعالی کا حکم آیا۔ جس پر نماز غیروں کے پیچھے حرام کی گئی۔ اور اب صرف منع نہ تھی بلکہ حرام
تھی۔ اور حقیقی حرمت صرف خدا تعالی کی طرف سے ہوئی ہے۔ پس غیروں کے پیچھے نماز پڑھنے سے
روکنے والا اصل باعث خدا تعالی کا حکم ہے۔ گو ابتداء نمازوں میں غیروں کو امام بنانایا ان کی مساجد
میں جانا ترک کرنا ایک حد تک مسئلہ کفر یا مساجد کے فساد ہی کے باعث تھا مگر پھر خداتعالی کے حکم نے

انوار العلوم جلد ۲
۳۰۲
القول الفصل
ہمارے استدلال سے اس فتویٰ کو باہر نکال دیا۔ رنکال دیا ۔ اور خدا تعالٰی نے اپنے ناطق فیصلہ سے ظاہر فرما دیا کہ
وہ احمدیوں کا کس راہ پر قدم زن ہونا پسند فرماتا ہے۔ پس اصل وجہ یہی ہے جو ہر جگہ یکساں قائم ہے۔
اللہ تعالی نے اپنے فیصلہ میں کسی قوم یا ملک کو مستثنیٰ نہیں فرمایا ۔ پس کون ہے جو اس فتوے کے علم
کے باوجود اس کے خلاف عمل کرے۔ حضرت مسیح موعود نے اپنے فتووں میں اس حکم کی تشریح فرما
دی ہے۔ اور غیر ممالک کے جانے والوں کو بھی غیروں کے پیچھے نماز پڑھنے سے روک دیا ہے ۔ بلکہ جو
شخص غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھتا ہے۔ اس کے متعلق یہ فتوی دیا ہے کہ کوئی احمدی اس کے پیچھے
نماز نہ پڑھے۔ چنانچہ ایک شخص کے سوال پر آپ نے یہ جواب عطا فرمایا ہے۔
جو احمدی ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے۔ جب تک تو بہ نہ کرے اس کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔
(فتاوی احمدیه جلد اول صفحه ۲۲)
باقی رہا یہ کہ خلیفہ اپنی وفات تک غلطی پر قائم نہیں رہتا۔ یہ ایک من گھڑت اصل ہے۔ یہ انبیاء
کی نسبت حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے نہ خلفاء کی نسبت۔ پس آپ کا یہ نتیجہ نکالنا کہ چونکہ
حضرت خلیفہ اول اس عقیدہ پر اور مسئلہ کفر پر آپ کے خیال کے مطابق آخر دم تک قائم رہے تو
اس سے آپ کی تائید ہوئی غلط ہے۔ نماز کے متعلق تو حضرت خلیفہ اول کو حضرت مسیح موعود کا فتوی
معلوم نہ تھا۔ ایک فتوئی آپ کی سخت بیماری میں آپ کو دکھایا گیا مگر وہ مکمل نہ تھا۔ اس لئے اس کے
متعلق حضرت (صاحب) فیصلہ نہیں کر سکے۔ اور نہ وہ وقت ایسا تھا ہی کہ آپ فیصلہ کر سکتے۔ باقی رہا
کفر کا مسئلہ ۔ اس کے متعلق میرے پاس حضرت (صاحب) کی تحریر موجود ہے۔ آپ کے مختلف حوالہ
جات جن سے آپ کا مذہب ظاہر ہوتا ہے وہ شائع ہو چکے ہیں۔ میں نے اپنے پاس سے نہیں بلکہ مسیح
موعود کا اعتقاد ایک رسالہ میں ارسالہ میں لکھ کر شائع کیا تھا۔ اس پر آپ نے تصدیق کی۔ وہ مضمون اب تک
آپ کا اصلاح کردہ موجود ہے۔ ان تمام باتوں کے ہوتے ہوئے کون کہہ سکتا ہے۔ کہ آپ کا مذہب
فتوائے کفر میں میرے خلاف تھا۔ آپ زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے مضامین پر بھی
حضرت (صاحب) کے دستخط ہیں۔ مگر اس اختلاف کی صورت میں ہم ان فتووں کو دیکھیں گے۔ جو
آپ نے خود بخود دیتے ہیں۔ یا زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی رائے کی نسبت ہم کوئی
فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کیا تھی؟ لیکن آپ کا کوئی حق نہیں کہ خلاف واقعہ اسے اپنی تائید میں پیش
کریں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے ایک دوست نے مشہور کیا ہے کہ حضرت نے فرمایا کہ
کفر کا مسئلہ میاں صاحب نہیں سمجھے۔ لیکن یہ بالکل جھوٹ ہے۔ وہ اپنے بیان پر قسم کھا جائے تو میں

انوار العلوم جلد ۲
۳۰۳
والقول الفصل
دیکھوں گا کہ اللہ تعالی اس سے کیا سلوک کرتا ہے۔ ورنہ جھوٹ سے کیا فائدہ ۔ آپ نے اس طرح
فرمایا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ تم کبھی غیر احمدیوں کو کافر کہتے ہو کبھی مسلمان۔ یہ ایک ایسا بار یک مسئلہ
ہے کہ اسے کوئی نہیں سمجھتا۔ حتی کہ میاں صاحب بھی نہیں سمجھے۔
اس فقرہ سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت نے یہ نہیں فرمایا کہ آپ کے نزدیک میں کفر کا مسئلہ
نہیں سمجھا۔ بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے خیال میں میں اس بات کو نہیں سمجھا کہ کیوں آپ
کبھی کافر کہتے ہیں کبھی مسلمان۔ اس میں کیا بھید ہے ؟ اور حتی کا لفظ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے خیال
میں میں ہی وہ شخص تھا جسے اس مسئلہ کو سمجھنا چاہئے تھا۔ پس اس سے میرے مخالف کیا فائدہ اٹھا سکتے
ہیں۔ اس وقت جب آپ نے یہ کلمات فرمائے اور لوگ بھی موجود تھے ۔ اور میر موجود تھے۔ اور میں نے ان کی حلفی
شہادت لے لی ہے جو میرے پاس موجود ہے۔ لیکن چونکہ اس وقت حضرت کی حالت نازک تھی۔
میں نے مناسب نہ سمجھا کہ اس بحث کو چھیڑا جائے ۔ اب ذیل میں وہ شہادت درج کی جاتی ہے :
میں اور چند اور احباب اور حضرت میاں صاحب حضرت خلیفۃ المسیح کے پاس بیٹھے ہوئے
تھے کہ حضرت نے اپنے سلسلہ کلام میں فرمایا کہ "کفر و اسلام کا مسئلہ جو بڑا مشکل سمجھا جاتا ہے گو
لوگ مجھے کہتے ہیں کہ یہ کبھی مسلم کہتا ہے اور کبھی کافر لیکن خدا نے مجھے اس میں وہ سمجھایا ہے جو
کسی کو نہیں سمجھ آیا ۔ حتی کہ میاں کو بھی سمجھ نہیں آیا اور میں خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ شہادت دیتا
ہوں کہ حضرت خلیفتہ المسیح نے یہی فرمایا تھا۔
(محمد سرور)
مندرجہ بالا بیان جہاں تک مجھے یاد ہے بالکل درست ہے۔ سوائے اس کے کہ مجھے کہتے ہیں
کی بجائے آپ نے فرمایا تھا کہ لوگ مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ کبھی کافر کہتا ہے اور کبھی
مسلمان"۔
(شیر علی)
" مجھے جہاں تک یاد ہے حضرت خلیفۃ المسیح نے ترجمہ قرآن شریف سننے کے وقت جو مولوی
محمد علی صاحب لکھتے ہیں فرمایا تھا کہ مجھ پر بھی یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ کبھی میں (غیر احمدیوں کو) کافر بھی میں غیر احمد یوں کو) کافر
کہتا ہوں اور کبھی مسلمان ۔ یہ دقیق مسئلہ ہے کسی نے نہیں سمجھا۔ حتی کہ میاں نے بھی نہیں سمجھا۔
یہ مسئلہ بھی احمدیوں میں صاف ہونے کے قابل ہے " (راقم محمد علی خان)
حضرت خلیفۃ المسیح کی صحت دریافت کرنے کے لئے یہ خاکسار حضور کے مکان پر حاضر ہوا
دیکھا تو مولوی محمد علی صاحب ترجمۃ القرآن کے نوٹس سنا رہے تھے اور حضرت کے سرہانے جناب
حضرت صاحبزادہ صاحب بیٹھے تھے کہ حضرت اقدس نے فرمایا کہ میرے متعلق جو اعتراض کیا جاتا

انوار العلوم جلد ۲
۳۰۴
القول الفصل
ہے کہ کبھی غیر احمدیوں کو کافر کہتا ہے کبھی مسلمان۔ یہ ایک بار یک مسئلہ ہے جو ہمارے میاں نے بھی
نہیں سمجھا " (را تم مہر محمد خان مالیر کوٹلوی ثم قادیانی)
باقی رہا یہ کہ میرا کوئی مضمون امر تسر میں چھپا۔ لیکن اس کی اشاعت حضرت خلیفہ اول نے
روک دی۔ یہ ایک صریح جھوٹ ہے جو آپ تک پہنچایا گیا۔ میں نے سوائے اس مضمون کے جو
تشعیر میں شائع ہوا اور کوئی مضمون اس موضوع پر نہیں لکھا۔ ہاں ! تشھید سے لے کر کسی نے الگ
ٹریکٹ میں اسے شائع کرنا چاہا تھا۔ اسے حضرت خلیفہ اول نے روک دیا تھا۔ اور یہ فعل اس شخص کا
تھا بھی نامناسب۔ کیونکہ یہ مضمون خاص جماعت کے لئے تھا۔ اور ایک رسالہ اور ایک اخبار میں
شائع ہو کر اس کی جماعت میں کافی اشاعت ہو چکی تھی۔ اب اسکو الگ شائع کرنا خواہ مخواہ لوگوں کو
جوش دلانا تھا۔ اور اسراف بھی۔ جب میں نے سنا کہ ایک شخص نے ایسا کیا ہے تو میں نے بھی اسے
پسند نہیں کیا۔ پس وہ وہی مضمون تھا جسے تشھید میں حضرت کی اجازت سے شائع کیا گیا۔ بلکہ وہی
مضمون تھا جس کی نسبت جب مشہور کیا گیا کہ اس پر حضرت ناراض ہیں تو میں نے دوبارہ پیش کیا کہ
اگر آپ شرح صدر سے اجازت دیں اجازت دیں تب شائع کروں۔ تو اس پر حضور نے فرمایا کہ : فرمایا کہ میں منافق نہیں
کہ منافقت سے اجازت دوں۔ کیا آپ کو میری بات پر اعتبار نہیں آیا۔ اس جواب کے بعد میں نے
اسے شائع ہونے کے لئے دیا۔ اور وہ مضمون حضرت کی کتابوں سے لیا گیا ہے۔ میری تصنیف نہیں۔
اب ایک مسئلہ خلافت باقی رہ گیا ہے جس پر خواجہ صاحب نے بڑا زور دیا ہے۔ اور در حقیقت
یہی ایک بڑی بنائے مخاصمت ہے۔ ورنہ ہم سے ان کو کچھ زیادہ پر خاش نہیں۔ خلافت کے متعلق جو
کچھ لکھا ہے وہ وہی باتیں ہیں جن کا مفصل جواب خلافت احمدیہ میں حضرت خلیفہ اول کے حکم کے
ما تحت انجمن انصار اللہ نے دیا تھا۔ اب ایک طرف تو وہ مضمون ہے۔ جس کا خود خلیفہ اول نے حکم
دیا اسے دیکھا اصلاح فرمائی اجازت دی۔ کیا اس کے مقابلہ میں آپ بھی کوئی ایسا مضمون خلافت کے
خلاف پیش کر سکتے ہیں جسے حضرت خلیفہ اول نے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہو پسند فرمایا ہو۔ اور
شائع کرنے کی اجازت دی ہو۔ تاکہ اس سے آپ کے اس دعوے کی تصدیق ہو سکے کہ حضرت
خلیفه اول شخصی خلافت کے قائل نہ تھے۔
میری اس سے یہ غرض نہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی پسندیدگی سے خلافت کا مسئلہ حل ہو
جائے گا۔ کیونکہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ آپ کی پسندیدگی یا عدم پسندیدگی سے فیصلہ پر کوئی
اثر نہیں پڑتا۔ کیونکہ اصل فیصلہ وہی ہونا چاہئے جو اسلام اور مسیح موعود کے حکم کے ماتحت ہو۔ لیکن

انوار العلوم جلد ؟
۳۰۵
القول الفصل
"
میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے مضمون سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح بھی آپ کے
اس خیال کے موید تھے ۔ اور آپ صرف ایک بزرگ ہونے کے لحاظ سے بیعت لیتے تھے نہ کہ خلیفہ
کی حیثیت سے۔ لیکن یہ بات صریح غلط ہے۔ حضرت کی پہلی تقریر جو خلافت سے پہلے آپ نے کی
موجود ہے۔ اور آپ لوگوں نے اس پر جو اعلان کیا وہ بھی موجود ہے۔ ان کو دیکھ کر کوئی انسان فیصلہ
نہ کرے گا کہ حضرت خلیفہ المسیح مسئلہ خلافت کے قائل نہ تھے ۔ بلکہ یہ بھی فیصلہ نہ کرے گا کہ خود نہ
خواجہ صاحب بھی قائل نہ تھے ۔ چنانچہ حضرت خلیفۃ المسیح کو جب ؟ المسیح کو جب بیعت کے لئے کہا گیا۔ تو آپ نے کے۔
ایک تقریر فرمائی۔ جس کے بعض نقرات ذیل میں درج ہیں۔ موجودہ وقت میں سوچ لو کہ کیسا
وقت ہے جو ہم پر آیا ہے۔ اس وقت مردوں بچوں عورتوں کے لئے ضروری ہے کہ وحدت کے نیچے
ہوں۔ اس وحدت کے لئے ان بزرگوں میں سے کسی کی بیعت کرلو (جن کے آپ نے ، آپ نے پہلے نام لئے
تھے) میں تمہارے ساتھ ہوں"۔ پھر آگے فرماتے ہیں " میں چاہتا ہوں کہ دفن ہونے (حضرت مسیح
موعود کے دفن ہونے) سے پہلے تمہارا کلمہ ایک ہو جائے " اب ان دونوں فقرات سے کیا ظاہر ہوتا
ہے۔ کیا یہ کہ آپ خلافت کی بیعت کے لئے کھڑے ہوئے تھے یا اپنے زہد و القاء کی وجہ سے آپ نے
دوسرے پیروں کی طرح بیعت لی تھی۔ یہ فقرات دلالت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کے دفن
ہونے سے پہلے آپ چاہتے تھے کہ کل جماعت ایک خلیفہ کے ماتحت ہو۔ اور اس میں وحدت پیدا ہو
جائے۔ نہ کہ علم و تقویٰ کی وجہ کی وجہ سے بیعت لینے کے لئے آگے بڑھے تھے۔ پھر آپ نے جو اعلان
حضرت خلیفہ اول کی بیعت اول کی بیعت پر شائع کیا۔ اس میں آپ نے آ کیا۔ اس میں آپ نے لکھا ہے کہ مطابق الوصیت آ۔ آپ کی بیعت
کی گئی ہے اور سب جماعت آ۔ آپ کی خدمت میں بیعت کے خطوط لکھ دے ۔ اب فرمائیے کہ کیا آپ
کا یہ اعلان یہی ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے صرف بزرگ سمجھ کر بیعت کی تھی۔ الوصیت کے کون سے
فقرات میں یہ بات درج ہے کہ اگر کوئی نیک آدمی جماعت میں ہو تو میری ساری جماعت اس کی
بیعت کرے۔ اور اس کا فرمان سب جماعت کے لئے آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ حضرت مسیح موعود و
مهدی معہود علیہ الصلواۃ والسلام کا تھا۔ "
بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی وفات سے جماعت میں ایسے شدید تفرقہ کا خطرہ تھا کہ اس
وقت سوائے ایک خلیفہ کے ذریعہ جماعت کو رکھنے کے آپ کو اور کوئی تدبیر سمجھ میں نہ آتی تھی۔
اور خلافت کی مخالفت کے خیال بعد کے ہیں۔ یا اس وقت شدت غم میں دب گئے تھے۔ کیونکہ
حضرت خلیفہ اول نے اس وقت فرما دیا تھا کہ بیعت کے بعد میری ایسی فرمانبرداری کرنی ہوگی جس

انوار العلوم جلد ۲
۳۰۶
القول الفصل
میں کسی انکار کی گنجائش نہ ہو۔ پس اگر اس وقت آپ کے خیالات اس کے خلاف ہوتے تو آپ
کیوں بیعت سے انکار نہ کر دیتے۔
خواجہ صاحب اور امور میں میں خیال کر سکتا ہوں کہ آپ کو غلطی لگی ہو گی۔ لیکن اس امر میں
میں ایک منٹ کے لئے بھی خیال نہیں کر سکتا کہ آپ غلطی سے یہ اثر قارئین ٹریکٹ کے دل پر ڈالنا
چاہتے ہیں کہ آپ خلیفہ اول کی وفات تک ان کے سامنے اظہار کرتے رہے کہ آپ خلافت کے
قائل نہیں ہیں اور یہ کہ چھوٹی مسجد کی چھت پر آپ سے جو بیعت لی گئی وہ خوشنودی کی بیعت تھی
میرے کانوں میں یہ الفاظ گونج رہے ہیں کہ جس نے یہ لکھا ہے کہ خلیفہ کا کام بیعت لینا ہے اصل
حاکم انجمن ہے وہ توبہ کرلے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ اگر اس جماعت میں سے کوئی تجھے چھوڑ کر
مرتد ہو جائے گا تو میں اس کے بدلے تجھے ایک جماعت دوں گا اور آپ جانتے ہیں کہ وہ شخص جس
نے یہ الفاظ لکھے تھے کون تھا۔ ہاں یہ الفاظ بھی میرے کانوں میں اب تک گونج رہے ہیں کہ دیکھو میں
اس انجمن کی بنائی ہوئی مسجد پر بھی نہیں کھڑا ہوا۔ بلکہ اپنے میرزا کی بنائی ہوئی مسجد پر کھڑا ہوں اور یہ
وہ الفاظ تھے جن کو سن کر لوگوں کی چیخیں نکل گئی تھیں وہ لوگ اب تک زندہ ہیں۔ جن کو سمجھا کر
آپ لاہور سے لائے تھے۔ اور جن کو الگ الگ حضرت خلیفہ اول نے سخت ڈانٹ پلائی تھی ۔۔۔۔۔
خود مجھ سے دیر دیر تک آپ کی اس بغاوت کے متعلق حضرت ذکر فرمایا کرتے تھے اور سخت الفاظ
میں اپنے رنج کا اظہار فرمایا کرتے تھے ۔ تے تھے۔ بلکہ یہی نہیں میں آپ کے دوستوں کے ہاتھ کے لکھے ہوئے
خطوط پیش کر سکتا ہوں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت خلیفہ اول اس معاملہ میں آپ پر سخت
ناراض تھے ۔ وفات سے کچھ دن پہلے جلسہ کی خوشی میں جو اعلان کیا۔ اس میں بھی اس واقعہ کا ذکر ان
الفاظ میں موجود ہے ۔ ” جب ایک دفعہ خلافت کے خلاف شور ہوا تھا تو مجھے ! در ہوا تھا تو مجھے اللہ تعالٰی نے رویا میں
دکھایا تھا اور آپ جانتے ہیں کہ یہ رویا مسجد کی چھت پر اسی جلسہ میں جس میں آپ فرماتے ہیں کہ
مجھ سے بیعت ارشاد لی سنائی تھی اور وہ کون تھے جنہوں نے خلافت کے خلاف شور مچایا تھا۔ خلافت
کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح کی بہت سی تحریریں موجود ہیں اور وہ شائع ہو چکی ہیں۔ جب آپ
ملتان ایک مقدمہ میں گواہی دینے کے لئے تشریف لے لے گئے تھے تو آپ نے ! تو آپ نے ان الفاظ میں اپنی
شہادت کو شروع کیا تھا:
میں حضرت مرزا صاحب کا خلیفہ اول ہوں۔ جماعت احمد یہ کالیڈ رہوں"
پھر آپ اپنی ایک تقریر میں فرماتے ہیں:

انوار العلوم جلد ۲
۳۰۷
القول الفصل
میں خلیفہ المسیح ہوں اور خدا نے مجھے بنایا ہے ۔۔۔۔۔ خدا تعالیٰ نے مجھے یہ روا پہنادی ہے۔۔۔۔
اس نے آپ نہ تم میں سے کسی نے مجھے خلافت کا کرتہ پہنا دیا ۔۔۔۔۔ معزول کرنا اب تمہارے اختیار
میں نہیں ایک وہ خلیفہ ہوتا ہے جو لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِی الارض میں موجود ہے ۔۔۔۔ تم معزول
کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ میں تم سے کسی کا بھی شکر گزار نہیں ہوں۔ جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا
ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا مجھے یہ لفظ بھی دکھ دیتا ہے جو کسی نے کہا کہ پارلیمنٹوں کا زمانہ ہے۔۔۔۔۔۔ میں
کہتا ہوں وہ بھی توبہ کرلے جو اس سلسلہ کو پارلیمنٹ اور دستوری سمجھتا ہے۔۔۔۔۔۔ مجھے وہ لفظ خوب
یاد ہیں کہ ایران میں پارلیمینٹ ہو گئی اور دستوری کا زمانہ ہے انہوں نے اس قسم کے الفاظ بول کر
جھوٹ بولا بے ادبی کی ۔۔۔۔۔ میں پھر کہتا ہوں وہ اب بھی توبہ کر لیں ۔۔۔۔۔ اور حضرت مسیح موعود اور
مہدی بھی آچکے جس کا خدانے اپنے فضل سے مجھ کو خلیفہ بنایا "۔
خواجہ صاحب بتائیں کہ اگر آپ یا آپ کے دوست دوست نہ تھے تو اور کون لوگ تھے جنہوں نے کہا
تھا کہ ہمارا ہی بنایا ہوا خلیفہ ہے ہم اسے معزول کر دیں گے اور وہ کون لوگ تھے جو کہتے تھے کہ یہ
زمانہ ہی پارلیمنٹوں کا ہے ایک حاکم کا نہیں دیکھو ایران میں بھی دستوریت ہو گئی ہے اس لئے انجمن
ہی اصل حاکم ہونی چاہئے۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود کی وفات پر جو پہلا جلسہ ہوا۔ اس میں جو تقریر آپ نے فرمائی اس
کے بعض فقرات یہ ہیں۔
اب ایک سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ تم ملم نہیں۔ تمہاری کیا ضرور ضرورت ہے۔ کیا حضرت صاحب
ہمارے لئے کم ہدایت چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی اسی (۸۰) کے قریب کتا بیں موجود ہیں۔ وہ ہمارے لئے
کافی ہیں یہ سوال بد بخت لوگوں کا ہے جو خداتعالی کی سنت کا علم نہیں رکھتے۔ اس قسم کے سوال سے
تمام انبیاء کا سلسلہ باطل ہو جاتا ہے چنانچہ کہہ سکتے ہیں کہ عَلَّمَ آدَمَ الأَسْمَاءَ كُلَّهَا جب خدا نے
سب کچھ آدم کو بتا دیا تو اب نوح اور ابراہیم کیا لائے جو ماننا ضروری ہے ؟ محلها تو ان کے حق میں آ ؟
چکا ہے۔ پھر آدم کے لئے سب ملائکہ نے سجدہ کیا پس اب ان دوسرے انبیاء کی کیا ضرورت ہے پھر
دم نقد واقعہ موجود ہے رسول الله الجامع جمیع کمالات جن کی نسبت میرا اعتقاد ہے خاتم
الرسل خاتم الحكام خاتم النبین خاتم الاولیاء خاتم الانسان ہیں اب ان کے بعد اگر کوئی ابو بکر کو نہیں
مانتا تو فرمایا وَ مَن كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (النور:۵۶) یعنی جو انکار کرے گاوہ خدا
کی اطاعت سے باہر نکلنے والا ہے ۔۔۔"

انوار العلوم جلد ۲
"
۳۰۸
القول الفصل
غرض یہ سوال پہلے آدم پر پڑتا ہے۔ پھر جناب محمد رسول اللہ ا پر ۔ پھر ابو بکر پر ۔ پھر علی
پر ۔ پھر مہدی پر ۔ جب سارے علوم رسالتمآب سنا گئے تو مہدی کی کیا ضرورت ہے؟ حقیقی بات یہیں
ہے کہ ضرورت ہے اجتماع کی۔ اور شیرازہ اجتماع قائم رہ سکتا ہے ایک امام کے ذریعہ ۔ اور پھر یہ
اجتماع کسی ایک خاص وقت میں کافی نہیں۔ مثلاً صبح کو امام کے پیچھے اکٹھے ہوئے تو کیا کہہ سکتے ہیں کہ
اب ظہر کو کیا ضرورت ہے؟ عصر کو کیا؟ پھر شام کو کیا؟ پھر عشاء کو کیا؟ پھر جمعہ کو اکٹھے ہونے کی کیا
ضرورت ہے؟ پھر عید کے دن کیا ضرورت ہے؟ پھر حج میں کیا ضرورت ہے؟ اسی طرح ایک وقت
کی روٹی کھائی تو پھر دوسرے وقت کیا ضرورت ہے ؟ جب ان باتوں میں تکرار ضروری ہے تو اس
اجتماع میں بھی تکرار ضروری ہے یہ میں اس لئے بیان کرتا ہوں تا تم سمجھو کہ ہمارے امام چلے گئے تو
پھر بھی ہم میں اسی وحدت اتفاق اجتماع اور پر جوش روح کی ضرورت ہے۔"
اس تقریر میں آپ نے جو اعتراض خلافت پر کئے ہیں ان کے جواب خود حضرت خلیفہ اول کی
زبانی موجود ہیں لیکن میں نے یہ حوالہ جات اس لئے نقل نہیں کئے کہ میں یہ آپ پر حجت قائم
کروں کہ حضرت خلیفہ اول نے یوں فرمایا ہے اس لئے آپ بھی مان لیں بلکہ اس لئے نقل کئے ہیں
تا آپ کو معلوم ہو جائے کہ حضرت خلیفہ اول کا مذہب شائع ہو چکا ہے۔ اور آخری حوالہ تو خود
صدر انجمن احمدیہ کی رپورٹ سے نقل کیا گیا ہے پس آپ کی یہ کوشش کہ لوگوں پر یہ ثابت کریں
کہ حضرت خلیفہ اول کسی مشخصی حکومت کے قائل نہ تھے کامیاب نہیں ہو سکتی بلکہ اس سے آپ
کی دیانت پر خطر ناک اعتراض آتا ہے۔ پس آپ یہ بیشک اعلان کریں کہ خلافت کے متعلق حضرت
خلیفہ اول کی رائے حجت نہیں لیکن یہ خیال لوگوں کے دلوں میں بٹھانے کی کوشش نہ کریں کہ
حضرت خلیفہ اول آپ کے اس خیال پر آپ سے خوش تھے یا یہ کہ آپ سے ناراض نہ تھے یا یہ کہ
خود آپ سے متفق تھے کیونکہ ان خیالات میں سے کسی ایک کا ظاہر کرنا گویا اس بات کا یقینی ثبوت
دینا ہے کہ خلافت کے مقابلہ میں حق کی بھی پرواہ نہیں رہی ضرور ہے کہ اس مضمون کو پڑھ کر خود
آپ کے وہ دوست جن کی مجلس میں آپ بیٹھتے ہیں آپ پر دل ہی دل میں ہنستے ہوں گے یا اگر ان
کے دل میں ذرا بھی خوف خدا ہو گا تو روتے ہوں گے کہ خواجہ صاحب کو خلاف بیانی کی کیا ضرورت
پیش آئی تھی۔ اگر وہ بیعت جو نہایت سخت ڈانٹ کے بعد آپ سے لی گئی اور اگر وہ بیعت جو حکیم
فضل دین کے مکان کے جھگڑے پر آپ کے بعض دوستوں سے لی گئی ایک انعام تھا۔ تو دنیا میں
ناراضگی اور خفگی کوئی شئے کا نام نہیں۔ مولوی غلام حسن صاحب پشاوری بھی ان تمام واقعات سے

انوار العلوم جلد ۲
۳۰۹
والقول الفصل
آگاہ ہیں اور آپ کی جماعت کے خلیفہ ہیں کیا آپ اپنے بیان کی تصدیق انہی سے حلفی بیان کے
ساتھ کروا سکتے ہیں۔ غالبا ان کو یاد ہو گا کہ ایک دفعہ حضرت خلیفۃ المسیح کو یہ خبر پہنچی تھی کہ ان کے
خیالات بھی اسی قسم کے ہیں تو وہ کیسے ناراض ہوئے تھے بلکہ اس کی بھی ضرورت نہیں کیا آپ خود
تریاق القلوب کے مطابق قسم کھا کر ان دونوں امور پر شہادت دے سکتے ہیں کہ خلیفہ اول خلافت
کے متعلق آپ کے خیال سے متفق تھے یا یہ کہ ناراض نہ تھے اور یہ کہ چھوٹی مسجد کی بیعت ایک
انعام کے طور پر اور خوشی کی سند کے طور پر تھی یا اس لئے کہ آپ کی مخالفت کی بناء پر آپ کو
جماعت سے الگ خیال کر کے آپ سے دوبارہ بیعت لی گئی تھی مجھے اس پر بھی تعجب آتا ہے کہ آپ
نے اس بیعت کے متعلق لکھا ہے کہ وہ مجھ سے اور نواب صاحب سے بھی لی گئی۔ اس کے متعلق مین
یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ آپ نے جھوٹ بولا ہاں آپ کو یاد نہیں رہا۔ میں نے ایک خواب دیکھی تھی
اور حضرت کو سنائی تھی اس کی بناء پر آپ نے عین تقریر میں مجھے اپنی بائیں طرف سے اٹھا کر دائیں
طرف بٹھایا اور پھر اپنی تائید میں تقریر کرنے کا ارشاد فرمایا ۔ ورنہ مجھ سے کوئی بیعت نہیں لی گئی اور
نہ نواب صاحب سے۔
باقی رہاد صیت کا معاملہ اس پر خلافت احمدیہ میں مفصل بحث موجود ہے آپ پہلے اس کا جواب
دے دیں۔ پھر اس پر بھی کچھ لکھ دیا جائے گا مگر ضروری ہے کہ جو کچھ پہلے لکھا جا چکا ہے اس کا جواب
پہلے ہو جائے اگر آپ کے پاس یہ رسالہ نہ ہو تو آپ مجھے اطلاع دیں میں آپ کی خدمت میں بھیجوا
دوں گا۔ اسی میں تحریر کا معاملہ بھی آچکا ہے مگر میں سوال کرتا ہوں دنیا میں لاکھوں نبی اور مأمور
گزرے ہیں کیا ان میں سے ایک بھی ایسا ہوا ہے کہ اس کی وفات کے بعد اس کی ساری امت گمراہ
ہو جائے اور ضلالت پر اجماع ہو یہ ناممکن ہے۔ پس وہی معنی درست ہیں جو خدا تعالی کے عمل نے
گئے۔ کیونکر ہو سکتا تھا کہ اللہ تعالی کے قول کے خلاف اس کا فعل ہو ۔ خلافت پر ایک خاص رنگ میں
بحث میرے لیکچر میں بھی ہے جو سالانہ جلسہ پر ہوا اور اب چھپ رہا ہے وہ چھپ جائے گا تو وہ بھی
آپ کو بھجوا دیا جائے گا اس کو بھی دیکھ لیں۔
میں اس جگہ یہ بھی بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ خواجہ صاحب اپنے مضمون میں بار بار لکھتے
ہیں کہ ہم الوصیت پیش کرتے ہیں اور ہمارے مقابلہ میں پچھلا طریق عمل پیش کیا جاتا ہے اب بتاؤ
کہ کون حق پر ہے لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ طریق عمل تو اور دلیلوں میں سے ایک دلیل
ہے ورنہ ہم الوصیت کو چھوڑتے نہیں۔ آپ سے بڑھ کر ہم پیش کرتے ہیں ہمارا یقین ہے کہ

انوار العلوم جلد ۲
۳۱۰
القول الفصل
الوصیت میں نہایت وضاحت سے خلافت کا ذکر ہے۔ چنانچہ قدرت ثانیہ کے نام سے آپ نے
خلافت کا مسئلہ ایسی وضاحت سے کھولا ہے کہ کسی صداقت پسند انسان کو اس میں شک و شبہ کی
گنجائش نہیں رہتی اور ابو بکر کی مثال دے کر اس مسئلہ کا پوری طرح فیصلہ کر دیا ہے۔ پس آپ کا یہ
لکھنا کہ لاہوری الومیت پیش کرتے ہیں اور قادیانی نہیں کرتے ایک خلاف واقعہ بات ہے۔ آپ
خلافت احمدیہ کو پڑھیں اس میں الوصیت سے خلافت کو بالوضاحت ثابت کیا گیا ہے اور الوصیت کیا
حضرت صاحب کی اور مختلف کتب سے بھی ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ کے بعد خلافت کا سلسلہ قائم
ہونا تھا۔ چنان چنانچہ پیغام صلح ، حمامۃ البشری اور ایک لاہور کی تقریر سے جو ۱۹۰۸ء میں آپ نے فرمائی
ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے بعد خلفاء ہوں گے وہ کل جماعت کے مطاع ہوں گے اور یہ کہ خلفاء کو
نبی نہیں مقرر کرتا بلکہ خدا پر چھوڑ دیتا ہے اور اللہ تعالی خود خلیفہ مقرر کرتا ہے۔
میں اس مضمون کے ختم کرنے سے پہلے آپ کو ایک اور واقعہ بھی یاد دلا دیتا ہوں جس سے
آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ایک وقت آپ بھی کسی دوسرے خلیفہ کے منتظر تھے جب حضرت خلیفہ
المسیح گھوڑے سے گر کر سخت بیمار تھے تو اس وقت مرزا یعقوب بیگ صاحب مجھے گھر سے بلا کر
مولوی محمد علی صاحب کی کوٹھی تک لے گئے تھے وہاں آپ بھی تھے مولوی صاحب بھی تھے اور
دوسرے آپ کے دوستوں میں سے بھی دو آدمی تھے آپ نے ' تھے آپ نے مجھ سے بیان کیا تھا کہ حضرت کی
حالت خطر ناک ہے مجھے خلیفہ ہونے کی خواہش نہیں اور نہ مولوی صاحب کو ہے ہم سب آپ کو ہی
خلیفہ بنا ئیں گے لیکن آپ یہ بات مد نظر رکھیں کہ ہمارے لاہور سے آنے تک خلیفہ کا انتخاب نہ
آپ نے اپنے آنے تک انتظار کرنے پر جو زور دیا اس میں آپ کی نیت کیا تھی اس سے مجھے
بحث نہیں مگر میں نے ایک اثر کی بناء پر کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرے کے انتخاب پر بحث
کرنا نا جائز ہے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا اور بات ختم ہو گئی۔ اس واقعہ سے آپ کو یاد آگیا ہو گا کہ
آپ بھی کسی وقت خلافت کے قائل تھے یا کسی مصلحت کی وجہ سے آپ نے ایسا ظاہر کرنا پسند فرمایا
تھا آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس سے مراد بیعت لینے والا خلیفہ تھا کیونکہ اس کے لئے چالیس آدمیوں
کی شرط ہے اور آپ کے آنے نہ آنے کا ا آنے کا اس پر کوئی اثر نہ ہو سکتا تھا اور نہ ایسا خلیفہ بنانے کے لئے
آپ کو یہ ضرورت تھی کہ آپ کہتے کہ نہ میں خلیفہ بننا چاہتا ہوں اور نہ مولوی محمد علی صاحب۔
کیونکہ ایسے خلیفہ کئی ہو سکتے ہیں۔ ( آپ ان کا نام خلیفہ رکھتے ہیں۔ میں ان کو خلیفہ نہیں کہتا)۔
خواجہ صاحب ایک جگہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ؟ کہ جو بیعت لے وہ خلیفہ المسیح کہلا سکتا ہے بلکہ جو شخص
ہو ا۔

انوار العلوم جلد ۲
٣١١٠
القول الفصل
پہلے کا کوئی کام کرے وہ اس کا خلیفہ ہے تو کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ کیا جس قدر صحابہ اشاعت اسلام میں
لگے ہوئے تھے اور صحابہ سب ہی اس کام میں مشغول تھے خلیفۃ الرسول کہلاتے تھے اگر صرف ایک
شخص ہی کہلاتا تھا تو کیا اس سے ثابت نہیں کہ خلیفہ ایک اسلامی اصطلاح ہے جس کی آپ لوگ
ہنگ کرتے ہیں پھر اگر خلیفہ اسی کو کہتے ہیں جو کسی کا کام کرے تو کیوں خلیفہ اول کی موجودگی میں
آپ خلیفہ المسیح نہیں کہلاتے تھے کیونکہ آپ بقول اپنے مسیح موعود کا اصل کام اشاعت اسلام کر
رہے تھے اس وقت کیوں آپ کو خلیفہ المسیح کہلانے کی جرأت نہیں ہوئی۔ پھر میں آپ سے سوال
کرتا ہوں کہ اگر آپ کو یہ دکھانا مد نظر نہیں کہ ہمارے امیر کے ماتحت چند خلیفۃ المسیح ہیں تو کیوں
خود مولوی محمد علی صاحب کو خلیفہ المسیح نہیں لکھا جا تارہ تو آپ کے نزدیک مسیح موعود کے زیادہ قائم
مقام ہیں۔
ناپر
باقی رہا سوال مقدمہ کا کہ مقدمہ ہو گا اور عدالتوں تک جانا پڑے گا یہ ایسی دھمکیاں ہیں جو ہمیشہ
راست بازوں کو ملتی رہی ہیں آنحضرت ا کے قتل کے لئے کسری نے اپنے آدمی بھیجے۔
حضرت مسیح موعود کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا اسی طرح اگر کوئی مجھے بھی عدالت میں بلوائے یا انجمن پر
مقدمہ کرے تو کیا حرج ہے۔ ایں ہمہ اندر عاشقی بالائے مہائے وگر ۔ جب میں نے خدا کے لئے اور
صرف خدا کے لئے اس کام کو اپنے ذمہ لیا ہے اور میں نے کیا لینا تھا خد اتعالیٰ نے یہ کا نے یہ کام میرے سپرد
کر دیا ہے تو اب مجھے اس سے کیا خوف ہے کہ انجام کیا ہو گا میں جانتا ہوں کہ انجام بہر حال بہتر ہو گا
کیونکہ یہ خدا تعالی کا مجھ سے وعدہ ہے اور وہ سچے وعدوں والا ہے۔ پس آپ مجھے مقدموں سے کیا
ڈراتے ہیں۔ ہمارا مقدمہ خدا کے دربار میں داخل ہے کیا یہ بات بعید ہے کہ پیشتر اس کے کہ دنیا کی
حکومتیں ہمارے جھگڑے کا فیصلہ کریں۔ اَحْكُمُ الْحَاكِمِينَ خود ہمارے مقدمہ کا فیصلہ کر دے ۔ اور
گورنمنٹ کے دخل دینے کے بعد کسی ماتحت عدالت کا کیا حق ہے کہ کچھ کر سکے۔ پس اگر خدا تعالی
ہی کوئی فیصلہ صادر فرمائے جس سے سب فساد دور ہو کر امن ہو جائے تو دنیا کی حکومتوں نے کیا دخل
دیتا ہے۔ - مقدمات سے ان کو ڈرائیں جن کی نظر دنیا کے اسباب پر ہے کوئی دنیا کی حکومت ہمیں اس
مقام سے نہیں ہٹا سکتی جس پر خدا ہٹا سکتی جس پر خدا تعالیٰ نے ہمیں کھڑا کیا ہے کیونکہ دنیاوی حکومتوں کا اثر جسم پر ہے
دل پر نہیں دل صرف خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں۔
اس ٹریکٹ میں کچھ متفرق باتیں بھی ہیں گو ان کا جواب ایسا ضروری نہیں مگر کچھ جواب دے
دیتا ہوں۔ خواجہ صاحب اس ٹریکٹ میں اس امر سے بھی ڈراتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کے کوئی

·

آج 10 میں سے 10 باقی