حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 10

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
آپ دونوں باتوں کو مطابق کرنے کے لئے یہ تاویل کرتے کہ میں ہوں تو محدث۔ لیکن
کثرت مکالمہ کی وجہ سے مجھے باوجود اس کے کہ میں کوئی نئی شریعت نہیں لایا نبی کہہ دیا جاتا
ہے لیکن جب آپ کو معلوم ہوا کہ آپ جس درجہ پر پر کھڑے ہوئے ہیں وہ جزو نبوت نہیں
بلکہ عین نبوت ہے اس وقت کے بعد آپ صرف یہ بتاتے تھے کہ میری نبوت فلاں قسم کی
ہے اور یہ کبھی نہ کہتے تھے کہ میں نبی نہیں ہوں صرف ایک جزو نبوت کے پائے جانے سے
میرا نام نبی رکھ دیا گیا ہے۔
اسی طرح یہ تعریفوں کا اختلاف ہی تھا کہ ایک وقت تو آپ اپنے آپ کو مسیح پر جزئی
فضیلت رکھنے والا بتاتے رہے کیونکہ آپ سمجھتے تھے کہ وہ نبی ہے اور میں نبی نہیں اور غیر
نبی نبی پر کلی فضیلت نہیں پا سکتا لیکن جب آپ کو معلوم ہوا کہ آپ نبی ہی ہیں اور نبی کی
تعریف آپ پر صادق آتی ہے تو اپنے آپ کو مسیح سے افضل قرار دے دیا۔
اسی طرح یہ بھی تعریفوں کا اختلاف ہی تھا جس کے سبب سے ایک وقت تو اپنے آپ کو
نبی کہنے سے جماعت کو روکتے رہے اور دوسرے وقت میں خود اپنے آپ کو نبی اور رسول
کر کے لکھنے لگے یہاں تک کہ جب ایک شخص نے آپ کے دعوائے رسالت و نبوت سے
انکار کیا تو اس کو ڈانٹ دیا۔
پھر اسی طرح یہ بھی تعریفوں کے اختلاف کے ہی سبب سے ہوا کہ ایک وقت تو آپ نے
اشتہار دیا کہ نبی سے میری مراد صرف محدث ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ نبی کا لفظ کاٹ کر
اس کی جگہ محدث رکھ لیں لیکن اس کے بعد اس کے خلاف یہ اعلان فرمایا کہ :
اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے
اس کو پکارا جائے اگر کہو اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنی
کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے"۔ (ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۵
روحانی خزائن
جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹)
1901ء سے
پہلے تو کہتے ہیں کہ نبی سے مراد صرف محدث ہے اور ۱۹۰۱ء کو اعلان کرتے
ہیں کہ وہ تو نبی ہی کہلا سکتا ہے محدث تو وہ ہو نہیں سکتا کیونکہ محدث کے معنی اظہار غیب
کرنے کے نہیں ہیں اور یہ اختلاف اسی وجہ سے ہوا کہ آپ پہلے تو نبی کی اور تعریف کرتے
تھے اور چونکہ اپنے آپ کو نبی نہیں سمجھتے تھے اس لئے آپ کا خیال تھا کہ نبی سے نیچے اتر

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کر جو درجہ ہے وہ محدث کا ہے میں وہی ہوں گا اور اس درجہ کا نام محدث ہی ہو گا لیکن
آپ کو جب معلوم ہوا کہ وہ درجہ نبوت کا درجہ ہے اور جس تعریف کو آپ محدثیت کی
تعریف خیال کرتے تھے وہ در حقیقت نبوت کی تعریف تھی تو آپ نے اپنے محدث 40۔ ہونے
سے انکار کر دیا ۔ اور نبی ہونے کا اعلان کیا۔
میں سب
پھر اسی طرح یہ نبی کی تعریفوں کے اختلاف کے ہی سبب سے تھا کہ ایک وقت جب
آپ اپنے آپ کو نبی خیال نہ کرتے تھے تو اپنے لئے جب نبی کا لفظ الہامات میں دیکھتے تو اس
کے یہ معنی کر لیتے کہ ہر محدث ایک رنگ میں جزئی نبی ہوتا ہو گا اسی لئے مجھے نبی کہا جاتا
ہے۔ اور اسے صوفیوں کی معمولی اصطلاح قرار دیتے تھے اور اس وجہ سے اپنے اس درجہ
پہلے بزرگوں کو شامل خیال کرتے تھے لیکن جب آپ کو معلوم ہوا کہ جو درجہ آپ
کو ملا ہے وہ نبوت کا درجہ ہے اور جو کیفیت اپنے درجہ کی آپ بیان کرتے رہے ہیں وہ
نبوت کی کیفیت تھی نہ کہ محدثیت کی۔ تو آپ کو مجبوراً اپنے سے پہلے سب محدثوں کو اپنے
درجہ سے علیحدہ کہنا پڑا۔ اور صاف کہہ دیا کہ وہ میری نبوت میں شریک نہیں۔ حالانکہ ۱۹۰۱ء
پہلے آپ اپنی نبوت پہلے محدثوں کی سی ی نبوت قرار دیتے تھے جیسا کہ پہلے گزر چکا لیکن
1901ء کے بعد نبی کی حقیقی تعریف کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے انکشاف ہونے کے بعد آپ نے
صاف لکھ دیا کہ :
" جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گذر چکے ہیں
ان کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی
مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں ھے۔ "
اسی طرح لکھا ہے :
لم
) حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۶)
اگر دوسرے صلحاء جو مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی اس قدر مکالمه و مخاطبہ الہیہ اور امور
غیبیہ سے حصہ پالیتے تو وہ نبی کہلانے کے مستحق ہو جاتے تو اس صورت میں آنحضرت ا
کی پیشگوئی میں ایک رخنہ واقع ہو جاتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی مصلحت نے ان بزرگوں کو اس نعمت کو
پورے طور پر پانے سے روک دیا جیسا کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ ایسا شخص ایک ہی ہو گا وہ
پیشگوئی پوری ہو جائے" (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۷)

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
غرض کہ جب تک آپ اپنے درجہ کو محدثوں کا درجہ سمجھتے تھے جن الفاظ سے آپ کو
یاد کیا جاتا ان میں پہلے بزرگوں کو بھی شامل کر لیتے لیکن جب نبی کی حقیقی تعریف کا علم ہوا تو
آپ نے جان لیا کہ وہ لا وہ لوگ میرے مقام تک نہیں پہنچے اور میں محدث نہیں بلکہ نبی ہوں۔
اس لئے آپ کو لکھنا پڑا کہ پہلے بزرگ رتبہ نبوت میں میرے شریک نہ تھے۔
غرض کہ اپنے دعوے کی تفصیلی کیفیت کے لحاظ سے تو آپ ہمیشہ ایک ہی بیان شائع
کرتے رہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ مجھے کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی جاتی ہے جو
انذار و تبشیر کا رنگ رکھتے ہیں اور خدا نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اس وجہ سے کہہ سکتے
ہیں کہ آپ نے کبھی بھی اپنی نبوت سے انکار نہیں کیا بلکہ اپنے دعوے کی تفصیلی کیفیت جو
بیان کرتے رہے ہیں اس کے صاف معنی یہ تھے کہ آر
آپ نبی ہیں۔
لیکن اس لحاظ سے کہ آپ نبوت کی تعریف ۱۹۰۱ء سے پہلے اور خیال کرتے تھے اور
باوجود اپنے اندر شرائط نبوت کے پائے جانے کے لفظ نبی کی تاویل کرتے تھے آپ کے
عقیدہ میں ایک تبدیلی پیدا ہوئی ہے اور اگر ایک وقت آپ اپنے آپ کو نبی کہنے سے منع
کرتے رہے ہیں تو دوسرے وقت آپ کے نبی ہونے سے انکار کرنے والے کو آپ نے
ڈانٹ دیا ہے ۔ پس جہاں جہاں آپ نے اپنے نبی ہونے سے انکار کیا ہے یا نبی بمعنی محدث لیا
ہے۔ اس کا مطلب صرف یہی ہے کہ آپ شریعت جدیدہ کے لانے یا براہ راست نبوت کے
پانے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ اس وقت آپ کے نزدیک نبی کے یہی معنی تھے اور یہی وجہ
آپ تحریر فرماتے ہیں کہ :
جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے
کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں"
مر
ایک غلطی کا ازالله روحانی خزائن جلد ۱۸ جلد ۱۸ صفحه (۲۱۰)
غرض ۱۹۰۱ء سے پہلے آپ اگر اپنے نبی ہونے کے منکر تھے تو صرف اس لئے کہ اس
وقت تک انبیاء کی احتیاط سے کام لے کر آپ عام عقیدہ کے مطابق نبی کے لئے صاحب
شریعت ہونا یا براہ راست نبوت پانے والا ہونا شرط خیال کرتے تھے (جیسا کہ اوپر حوالہ نقل
ہو چکا ہے) اور اس وجہ سے آپ کے انکار کے صرف یہی معنی کئے جاسکتے ہیں جو آپ نے
خود کر دیئے ہیں کہ آپ نے جب انکار کیا در حقیقت شریعت جدیدہ لانے یا براہ راست

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۵
८
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبوت پانے سے کیا ہے کیونکہ آپ کے خیال میں اس وقت نبی کے یہی معنی تھے پس یہ نہ
دیکھا جائے گا کہ آپ نے لفظ نبی سے انکار کیا ہے بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ نبی کے لفظ کے کیا
معنی سمجھ کر اس سے انکار کیا ہے اور جن معنوں کے رو سے آپ نے انکار کیا ہے انہی
معنوں تک آپ کا انکار محدود رکا رکھنا ہو گا اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اس وقت تک آپ نبی
کے معنی میں خیال کرتے تھے کہ جو شریعت جدیدہ لائے یا براہ راست نبوت پائے مگر بعد میں
اللہ تعالی کی طرف سے ظاہر ہوا کہ یہ معنی درست نہیں اور یہ باتیں نبوت کے لئے شرائط
نہیں۔ نبی کے لئے اور شرائط ہیں اور وہ آپ میں پائی جاتی ہیں۔
غرض کہ اے عزیزو ! یہ وہ سبب ہے جس کی وجہ سے حضرت صاحب کی مختلف
تحریروں میں اختلاف معلوم ہوتا ہے اور جسے دیکھ کر ہماری جماعت کے ہی بعض لوگوں کو
ٹھوکر لگ گئی ہے لیکن در حقیقت یہ نزاع لفظی ہے۔ اور انہوں نے نہیں دیکھا کہ جب
حضرت مسیح موعود نے نبی ہونے سے انکار کیا ہے اس وقت آپ کے ذہن میں نبی کے کیا
معنی تھے۔ اور پھر اس پر غور نہیں کیا کہ آپ کی بعد کی تحریرات سے ثابت ہے کہ اسلامی
اصطلاح اور قرآن کریم کی اصطلاح کے رو سے نبوت کی تعریف اور ہے اور یہ کہ اس
تعریف کے رو سے آپ نبی تھے میں مانتا ہوں کہ پہلی تعریف کو بھی آپ نے اسلامی
اصطلاح کہا ہے لیکن اس کے ساتھ قرآن کریم سے کوئی دلیل نہیں دی مگر بعد میں جو
تعریف کی اس کے لئے قرآن کریم سے استدلال کیا اور فرمایا کہ خدا کے حکم کے مطابق میں
اس کا نام نبوت رکھتا ہوں۔ پس اس تعریف نے پہلی تعریف کو بدلا دیا اور ۱۹۰۱ء سے پہلے
جس قدر تحریرات سے نبی ہونے کا انکار پایا جاتا تھا ان کے معنی بھی بدل دیئے اور اس کے
صرف یہ معنی رہ گئے کہ آپ نے شریعت جدیدہ لانے یا براہ راست نبوت پانے سے انکار کیا
ہے پس اب بھی چاہئے کہ دانا انسان اس امر پر غور کریں اور اس نکتہ کو سمجھیں اور اپنی
آخرت کی سنوار کی فکر کریں اور اللہ تعالیٰ کے مامور اور مرسل کی ہتک سے باز آئیں کہ
اس کا نتیجہ نہایت برا ہوتا ہے جس طرح افراط بری ہے تفریط بھی بری ہے جسے خدا نے نبی
قرار دیا اس کے نبی ہونے سے انکار نہ کریں کہ یہ خدا کا مقابلہ ہے بیشک بعض
تحریرات میں انہیں اختلاف نظر آتا ہے۔ لیکن وہ غور کر کے دیکھ لیں کہ وہ اختلاف صرف
نبی کی تعریف کے نہ سمجھنے سے پیدا ہوا ہے اور جبکہ خود حضرت مسیح موعود نے نبی

انوار العلوم جلد ؟
۴۵۶
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
کی ایک تعریف کر دی ہے تو نہایت نادان ہے وہ جو اب بھی ٹھو کر کھاتا ہے جب سورج چڑھ گیا تو پھر
ٹھوکریں کھانا آنکھوں والوں کا کام نہیں ۔ پس اپنی آنکھیں کھولو اور دیکھو کہ سورج نصف النہار میں
آگیا۔ اللہ تعالٰی اپنی عظمت کا اظہار کر رہا ہے اور اپنی طاقت کا جلوہ دکھاتا ہے اس کے جلال کا اقبال
کرو اور اس کی قرنا کا جواب دو جو اس کا نبی مسیح موعود ہے جس نے اپنے سب کمالات آنحضرت
ال کے طفیل سے اور آپ کے واسطہ سے پائے۔ پس کیا ہی مبارک ہے وہ جس نے اس قدر
فیضان کا دریا بہا دیا ۔ اور کیا ہی مبارک ہے وہ جس نے اس فیضان کو اپنے اندر لے لیا۔ اور اس قدر
وسیع ہوا کہ عملی طور پر کل کمالات محمد یہ کو پالیا۔
آہ! کیا ہی قابل افسوس اور جائے تعجب و حیرت ہے یہ امر کہ وہ غلطی جو اللہ تعالی نے مسیح
موعود کی معرفت دور کروائی تھی اور وہ حقیقت جو اس کے ذریعے دنیا پر روشن کی تھی اس غلطی کا
مرتکب احمدی جماعت کا ایک حصہ ہو رہا ہے اور اسی حقیقت کا منکر اس کے پیروؤں کا ایک گروہ ہو
رہا ہے۔ نادان مسلمانوں کا خیال تھا کہ نبی کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ کوئی نئی شریعت لائے یا پہلے
احکام میں سے کچھ منسوخ کرے یا بلا واسطہ نبوت پائے لیکن اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کے ذریعہ اس
غلطی کو دور کروایا اور بتایا کہ یہ تعریف قرآن کریم میں تو نہیں۔ قرآن کریم تو یہ فرماتا ہے کہ فلا
يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ پھر تم کیوں نبی کے لئے ایسی شرائط مقرر
کرتے ہو جو اس کے لئے خدائے تعالیٰ نے مقرر نہیں کیں اس نے قرآن کریم سے ثابت کیا کہ
نبوت کی وہی تعریف ہے جو وہ کرتا ہے اس نے اعلان کیا کہ خدا کے حکم کے ماتحت میں یہ تعریف کرتا
ہوں اس نے اس تعریف کے قبول نہ کرنے والوں کو ڈانٹا اور زجر کیا اور کہا کہ تم اپنی نادانی اور
جہالت سے نبی کی غلط تعریف کر رہے ہو نبی کے لئے شریعت لانا ضروری نہیں نبوت تو ایک موهبت
ہے جس میں شریعت لانے نہ لانے کا کوئی دخل نہیں اور لکھا کہ :
نبی اس کو کہتے ہیں جو خدا کے الہام سے بکثرت آئندہ کی خبریں دے مگر ہمارے
مخالف مسلمان مکالمہ الہیہ کے قائل ہیں لیکن اپنی نادانی سے ایسے مکالمات کو جو
بکثرت پیشگوئیوں پر مشتمل ہوں نبوت کے نام سے موسوم نہیں کرتے"
چشمه معرفت صفحه ۱۸۱٬۱۸۰ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۸۹)
لیکن افسوس کہ باوجود اس کے مسیح موعود نے اس باطل اور بلا دلیل عقیدہ کی تردید کر دی
جس میں اس وقت کے مسلمانوں کا ایک کثیر حصہ مبتلاء تھا لیکن خود مسیح موعود کی جماعت میں سے

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ایک گروہ اٹھتا ہے اور اس نادانی کا مرتکب ہوتا ہوتا ہے جس کا الزام حضرت مسیح موعود اپنے دشمنوں
کو دیتے رہے کیا یہ تعجب کا مقام نہیں کیا یہ حسرت کی بات نہیں کیا یہ افسوس کی بات نہیں کہ طبیب
خود بیمار ہو گیا۔ اور تیراک خود ڈوب گیا اور بدرقہ خود بھول گیارہ جماعت جس کا فرض تھا کہ لوگوں کو
جہالت سے نکالے اور وہ جماعت جس کا فرض تھا کہ مسیح موعود کے لائے ہوئے نور سے دنیا کی
ظلمت کو دور کرے اس کا ایک گروہ خود اسی جہالت میں جاگرتا ہے جس سے نکالنے کا کام مسیح موعود
نے اس کے سپرد کیا تھا اور آپ اس ظلمت میں اپنا گھر بنا لیتا ہے جس کے دور کرنے کے لئے مسیح
موعود نے اسے مقرر کیا تھا۔ آہ ! جہالت اور نادانی کے لئے کیسی خوشی کا دن ہے اور علم و حقیقت کے
لئے کیسے افسوس کی گھڑی ہے کہ پولیس میں چوروں میں جا ملا اور فوج کا سپاہی باغیوں کے ساتھ
شامل ہو گیا کسی نے کیا سچ کہا ہے کہ :
وہ
مژده باداے مرگ عیسی آپ ہی بیمار ہے
مسیح کی جماعت جو شیطان کے آخری حملہ کو توڑنے پر مقرر کی گئی تھی اس میں سے ایک
جماعت جادہ اعتدال کو چھوڑ کر غلط عقائد کو دوبارہ اختیار کرتی ہے لیکن نہیں ایسا نہیں ہو سکتا
جماعت کا اکثر حصہ حق کو سمجھ چکا ہے اور جو لوگ کہ اس وقت تک اپنے مرکز سے علیحدہ ہیں وہ بھی
کسی ضد اور ہٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط فہمی کی وجہ سے اور ناواقفیت کے سبب سے ۔ ان میں سے
بہتوں کے دل مسیح موعود کی محبت سے پر ہیں اور قریب ہے کہ خدا کی رحمت ان کی آنکھیں کھول
دے اور وہ دیکھ لیں کہ جس راستہ پر وہ چل رہے ہیں وہ اس راستہ کے خلاف ہے جس پر مسیح
موعود نے ان کو چلایا تھا اور جس جگہ کو دہ امن و امان کی جگہ خیال کر رہے ہیں وہ وہی تاریک گڑھا
ہے جس سے لوگوں کو نکالنے کے لئے مسیح موعود کوشش کرتا رہا۔ کیا دنیا کے یکتا موتی اور فرد جو ہر
اور لاثانی ہادی محمد کی دعا ئیں ضائع جائیں گی؟ کیا اس زمانہ کے امام اور اپنے استاد کے تمام
کمالات کے اخذ کرنے والے مسیح موعود کی آہ و زاریاں رائیگاں جائیں گی ؟ نہیں یہ نہیں ہو سکتا
ضرور ہے کہ جلد یا بدیر بھولے ہوئے واپس آئیں اور گم شدہ گھر کو پالیں۔ خدائے تعالی بڑا رحمٰن
ہے بڑا رحیم ہے بڑا کریم ہے پھر میں کس طرح مان لوں کہ وہ اس جماعت کو جو اس نے مسیح موعود
کے ہاتھوں سے قائم کروائی ہے پراگندہ ہونے دے اور اس کشتی کو جسے اس نے اپنی آنکھوں کے
سامنے بنوایا ہے سمندر کی لہروں اور سنگین چٹانوں سے ٹکرا ٹکرا کر ٹوٹنے دے۔ یہ جدائی عارضی
ہے اور یہ علیحد گی وقتی ہے ورنہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ لوگ جنہوں نے مسیح موعود کے ہاتھ پر

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بیعت کی اور اس کے پر جلال کلام کو سنتے رہے وہ اس بات کو معلوم کرنے کے بعد بھی کہ جو طریق
انہوں نے اختیار کیا ہے وہ نہ صرف یہ کہ مسیح موعود کی ہتک کرنے والا ہے بلکہ آنحضرت ا
کی قوت فیضان کو بھی کمزور ثابت کرنے والا ہے اس طریق کو نہ چھوڑیں گے اور ضد پر قائم رہیں
گے نہیں یہ نہیں ہو سکتا وہ کون سا شاگرد ہے جو اس بات کو معلوم کر کے بھی کہ اس کا تیر اس کے
استاد کی چھاتی پر پڑتا ہے اور وہ کون سا بیٹا ہے ؟ سا بیٹا ہے جو یہ معلوم کر کے بھی کہ اس کی بندوق کا نشانہ اس کی
ماں اور باپ دونوں ہیں اپنی کمان کو نیچے نہ کرلے گا۔ اور اپنی بندوق کا رخ دو سری طرف نہ کردے
گا یہ ممکن ہے کہ بعض لوگ کسی خطرناک گہرے ابتلاء میں پڑ گئے ہوں لیکن وہ سینکڑوں آدمی جو
اس وقت تک بعض ایسے خیالات پر قائم ہیں جن سے مسیح موعود اور آنحضرت ا کی ہتک
ہوتی ہے ان سب کی نسبت میں ہرگز گمان نہیں کر سکتا کہ وہ صرف شرارت سے ایسا کرتے ہیں بلکہ
ضرور ہے کہ اس مخالفت کا اصل باعث بہتوں کے لئے غلط فہمی اور ناواقفیت ہو ۔ ہاں مبارک ہیں وہ
جو صبح کو بھول کر شام کو پھر اپنے گھر واپس آگئے اور اپنے باپ کو چھوڑ کر پھر اس سے معافی خواہ
ہوئے وہ ضرور ایک دن اپنی حالت پر غور کریں گے اور اپنی حالت پر زار زار روئیں گے جب ان کو
معلوم ہو گا کہ ایک معمولی غلطی کی بناء پر وہ مسیح موعود کی تعلیم کے، کے خلاف کرتے رہے۔ نہیں وہ اس
کے احکام اور اس کے کام کو پاؤں کے نیچے روندتے رہے وہ اس پر تیر چلاتے رہے جس نے ان کی
طرف کبھی انگلی ؟ انگلی بھی نہ اٹھائی تھی وہ اس کی پگڑی اتارتے رہے جس نے ان کے سروں پر پگڑیاں
رکھی تھیں وہ اس سے دشمنی کرتے رہے جو ان کی محبت میں چور تھا آج اگر مسیح موعود دنیا پر پھر
واپس آئے تو وہ اس نظارہ کو دیکھ کر کیا کہے کہ وہ غلطی جو میں نے دور کی تھی اسے پھر پھیلایا جا رہا
ہے اور وہ بات جو میں نے خدا سے معلوم کر کے کسی تھی اسے رد کیا جا رہا ہے بیشک یہ ایک دردناک
نظارہ ہو لیکن ورَبِّ مُحَمَّدٍ وہ اپنے آقا کی طرح اس بات سے پاک ہے کہ اس پر دو موتیں آئیں
خدائے تعالیٰ اس کے سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے خود سامان کرے گا اور جیسا کہ اس نے فرمایا ہے
وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا یعنی ان باتوں کو جو تیرے نام کے لئے دھبہ اور بد نام کن
ہوں میں بالکل منادوں گا وہ ضرور اس بات کو جس میں اس کی ہتک ہوتی ہے مٹادے گا۔ اور
خدائے تعالی کا فعل خود ظاہر فرمائے گا کہ آیا مسیح موعود کو نبی ماننے میں اس کی اور آنحضرت
کی جنگ ہے یا عزت اور اب بھی وہ اپنے فعل سے ظاہر کر رہا ہے اور روز بروز گم گشتوں
کو کھینچ کھینچ کر لا رہا ہے اور پراگندہ جماعت پھر اکٹھی ہو رہی ہے اور گواب دو فیصدی احمدی بھی

3
MI
انوار العلوم جلد ۲
۴۵۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اس حق سے دور نہیں ہیں لیکن کیا کوئی باپ جس کے دس بیٹے ہوں اس بات پر خوش ہو سکتا ہے کہ
ان میں سے ایک مر جائے ؟ نہیں وہ اس بات پر کبھی خوش نہیں ہو سکتا اسی طرح ہم بھی اس بات پر
خوش نہیں ہو سکتے کہ مسیح موعود کی جماعت سے ایک آدمی بھی خواہ غلطی اور نادانی سے ہی کیوں نہ
ہو الگ ہو جائے۔
در دانسان کو بیتاب کر دیتا ہے اور میں بھی درد میں کہیں سے کہیں نکل گیا میرا مطلب یہ تھا کہ یہ
غلطی جو اس وقت جماعت کے ایک حصہ کو لگی ہوئی ہے اور یہ فتنہ جو پڑا ہوا ہے اس باعث سے ہے
کہ یہ نہیں سمجھا گیا کہ نبی کے کہتے ہیں اور وہ تعریف جسے حضرت مسیح موعود نے بعد کی تحریرات
سے منسوخ کر دیا اسے برقرار رکھا جاتا ہے حالانکہ مسیح موعود نے اسے نادانی قرار دیا ہے اور وہ
تحریرات جو اس تعریف کو مان کر آپ نے لکھی تھیں کہ نبی وہی ہوتا ہے جو نئی شریعت لائے یا براہ
راست نبی ہو اور اس وجہ سے اپنے نبی ہونے سے انکار کیا تھا ان کو محکم قرار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ
نبی ہونے سے انکار آپ نے تب کیا ہے جب آپ نبی کے لئے شریعت کا لانا یا بلا واسطہ نبی بننا
ضروری خیال کرتے۔ رتے تھے جیسا کہ ۱۸۹۹ء میں آپ نے ظاہر فرمایا۔ اور جب آپ نے اللہ تعالیٰ کے
حکم کے مطابق اور قرآن کریم کے فیصلہ کے مطابق نبی کی پہلی تعریف کی غلطی معلوم کرلی جیسا کہ
۱۹۰۱ء اورا اور اس کے بعد کی تحریرات ۔ رات سے میں نے ثابت کیا ہے تو اپنے آپ کو نبی کہنا نبی کہنا شروع کر دیا
کیونکہ اب جو شرائط نبوت آپ کو معلوم ہو ئیں وہ شروع دعوے سے آپ میں پائی جاتی تھیں
اس لئے آپ نبی تھے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ سب جھگڑا جو نبوت کے متعلق پیدا ہوا ہے وہ صرف نبوت کی دو مختلف
تعریفوں کے باعث ہے ہمارا مخالف گروہ نبی کی اور تعریف کرتا ہے اور ہم اور تعریف کرتے ہیں۔
ہمارے نزدیک نبی کی تعریف یہ ہے کہ :
(1) وہ کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پائے ۔ (۲) وہ غیب کی خبریں انذار و تبشیر کا پہلو اپنے
اندر رکھتی ہوں۔ (۳) خدائے تعالیٰ اس شخص کا نام نبی رکھے ۔
جن لوگوں میں یہ تینوں باتیں پائی جائیں وہ ہمارے نزدیک نبی ہوں گے ۔ ہاں انبیاء مختلف
خصوصیتیں رکھتے ہیں۔ بعض شریعت لاتے ہیں بعض نہیں لاتے ۔ بعض ایک قوم کی طرف مبعوث
ہوتے ہیں۔ بعض سب ملکوں کی طرف مبعوث ہو کر آتے ہیں۔ لیکن شرائط نبوت وہی تین ہیں جن
میں وہ پائی جائیں۔ نبوت کے لحاظ سے وہ ایک ہوں گے۔ جس طرح سب انسان انسان ہونے کے

انوار العلوم جلد ۲
۴۶۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لحاظ سے ایک ہیں آگے نبیوں کے درجوں میں فرق ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے۔ نبوت کے لحاظ سے جیسے
حضرت یحی نبی ہیں ویسے ہی ہمارے آنحضرت ا نہی ہیں۔ لیکن درجہ اور کمالات کے لحاظ سے
آنحضرت ا کا مقابلہ حضرت یحیی ہرگز نہیں کر سکتے ۔ اسی طرح نبوت کے لحاظ سے حضرت مسیح
ناصری اور حضرت مسیح موعود دونوں نبی ہیں۔ فیضان پانے کے لحاظ سے حضرت مسیح ناصری نے براہ
راست فیضان پایا ہے۔ اور حضرت مسیح محمدی نے محمد ا کی اتباع سے سب کچھ حاصل کیا ہے۔
پھر درجہ کے لحاظ سے اور قرب الہی کے لحاظ سے حضرت مسیح محمدی کا حضرت مسیح ناصری بالکل
مقابلہ نہیں کر سکتے۔
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے
بہتر غلام احمد
ہے
غرض نبیوں میں جو فرق ہے وہ ہمارے نزدیک نبوت سے تعلق نہیں رکھتا۔ بلکہ وہ بعض
خصوصیات کی وجہ سے ہے۔
اس کے مخالف بعض لوگ ان تین شرائط کے پائے جانے کا نام نبوت نہیں رکھتے اور ان کے
علاوہ اور شرائط مقرر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نبی کے لئے یا تو شریعت جدیدہ لانا ضروری ہے یا
بلا واسطہ نبوت پانا۔ اور اگر ان دونوں شرائط کے علاوہ کوئی اور شرط بھی لگاتے ہوں تو اس کا مجھے علم
نہیں۔ اور چونکہ یہ شرائط حضرت مسیح موعود میں نہیں پائی جاتیں۔ اس لئے ان کے نزدیک حضرت
مسیح موعود نبی نہیں۔ بلکہ صرف محدث ہیں۔ اور ہم بھی کہتے ہیں کہ اگر نبوت کی تعریف یہی ہے تو
بے شک حضرت مسیح موعود نبی نہ تھے ۔ اور جن کے نزدیک یہ تعریف درست ہے ۔ اگر وہ مسیح
موعود کو نبی کہیں۔ تو یہ ایک خطرناک گناہ ہے کیونکہ شریعت جدیدہ کا آنا قرآن کریم کے بعد ممتنع
ہے اور بلا واسطہ نبوت کا دروازہ آنحضرت ا کے بعد مسدود ہے۔ پس جن لوگوں کے نزدیک
تعریف نبوت یہ ہے نہ وہ جو ہم بیان کرتے ہیں۔ وہ حضرت مسیح موعود کو دیگر محد ثین میں شامل
کرتے ہیں۔ گو کسی قدر بڑے درجہ کا محدث کہتے ہیں اور ہم چونکہ اس کے خلاف تعریف کرتے
ہیں۔ اور وہ اس امت میں کسی اور انسان پر بحجز حضرت مسیح موعود کے صادق نہیں آتی۔ اس لئے ہم
اس امت میں صرف ایک ہی نبی کے قائل ہیں آئندہ کا حال پر وہ غیب میں ہے۔ اسکی نسبت ہم کچھ
کہہ نہیں سکتے آئندہ کے متعلق ہر ایک خبر پیشگوئی کا رنگ رکھتی ہے اس پر بحث کرنا انبیاء کا کام ہے
نہ ہمارا۔ پس ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اس وقت تک اس امت میں کوئی اور شخص نبی نہیں گذرا۔

انوار العلوم جلد ؟
۴۶۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کیونکہ اس وقت تک نبی کی تعریف کسی اور انسان پر صادق نہیں آتی
ہم جو کچھ کہتے ہیں۔ حضرت صاحب کی کتب سے کہتے ہیں۔ اور قرآن کریم اس کی تائید کرتا
ہے۔ اور ہمارے خلاف جو کچھ کہا جاتا ہے وہ محض عقائد عوام اور خنیات کی بناء پر ہے۔ ورنہ قرآن
کریم سے اور احادیث سے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ اور نہ حضرت مسیح موعود کے آخری مذہب
کے مطابق ہے جو خدا تعالٰی کے حکم سے آپ نے ظاہر فرمایا ۔ پس حق وہی ہے جو ہم نے کہا اور جس
کے ثبوت میں اوپر پیش کر آیا ہوں۔ اب جس کا جی چاہے قبول کرے اور جس کا جی چاہے رد کرے۔
اور حق کے مقابلہ کا عذاب اپنے اوپر وارد کرے اور صداقت کا مقابلہ کر کے مورد عتاب ہو ۔ وَمَا
عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغ۔
میری پچھلی تحریر پر اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرے کہ اگر جس طرح تم کہتے ہو ۔ حضرت مسیح
موعود نے ۱۹۰۱ء میں اپنے عقیدہ متعلقہ نبوت میں کوئی تبدیلی کی تھی تو کیوں آپ نے اعلان نہ فرمایا
کہ پہلے میں نے یوں لکھا تھا۔ لیکن اب اس کے خلاف مجھ پر ظاہر ہوا ہے۔ اور چونکہ آپ نے ایسا
نہیں کیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے عقیدہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اور یہ آپ کا
خیال ہی خیال ہے واقعہ نہیں۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ جبکہ حضرت مسیح موعود کی شائع شدہ تحریر
موجود ہے۔ جس میں آپ نے اسلام کی اصطلاح میں شریعت لانے والے یا براہ راست نبوت پانے
والے کو نبی قرار دیا ہے۔ اور یہ تحریر ۱ ۱۹۰ ء سے پہلے کی ہے اور اسی طرح آپ کی وہ تحریر بھی موجود
ہے جس میں آپ اسلام قرآن بلکہ خود خدا تعالی کی بتائی ہوئی اصطلاح میں نبی کی تعریف صرف فلا
يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا (الجن : ۲۶) کی آیت کے مفہوم کو قرار دیتے ہیں۔ اور لکھتے ہیں کہ میرے
نزدیک تو نبی اس کو کہتے ہیں جس میں یہ باتیں ہوں شریعت لانا یا تبع نہ ہونا ضروری نہیں۔ اور حقیقہ
الوحی میں خود لکھتے ہیں کہ تریاق القلوب کے زمانہ کے بعد آپ کے خیالات میں ایک تبدیلی ہوئی تو
کیا اس قدر دلائل ایک حق پسند کو تسلی دلانے کے لئے کافی نہیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اسلام کی
اصطلاح میں نبی کے لئے شریعت جدیدہ کالانا ضروری بھی ہو ۔ اور اسلام کی اصطلاح میں اور قرآن
کریم میں اور خدا تعالیٰ کے الہامات میں اسے ضروری نہ بھی قرار دیا جائے کیا یہ دونوں ضدیں ایک
وقت میں جمع ہو سکتی ہیں۔ ضرور ہے کہ اگر پہلی بات درست ہو تو دوسری درست نہ ہو ۔ اور اگر
دوسری بات درست ہو تو پہلی درست نہ ہو ۔ اور جبکہ خود حضرت مسیح موعود نے لکھ دیا ہے کہ
جہاں میں نے نبی ہونے سے انکار کیا ہے ان معنوں کی رو سے کیا ہے کہ میں کوئی شریعت جدیدہ نہیں

انوار العلوم جلد ۲
r
۴۶۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لایا۔ اور نہ براہ راست نبوت میں نے پائی ہے ۔ تو کیا اس سے صاف ظاہر نہیں ہو تاکہ جن تحریروں
میں آپ نے اپنے نبی ہونے سے انکار کیا ہے اس جگہ آپ کی مراد نبوت نہیں۔ بلکہ نبوت کی وہ دو
خصوصیات ہیں جن کے پائے جانے کو وہ ان ایام میں ضروری خیال کرتے تھے اس لئے ان کے
موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپنی نبوت کا انکار کرتے تھے ۔ پس جبکہ واقعات سے ثابت ہے کہ بات
وہی ہے جو میں نے لکھی ہے تو اس قول کا کیا فائدہ؟ کہ آپ نے کوئی اعلان کیوں نہیں کیا۔ جب
ایک بات ایک خاص وقت کے بعد ترک کر کے اس کے صریح خلاف کہنا شروع کر دیا تو ہر ایک
عقلمند انسان خیال کر سکتا ہے کہ اب پہلا عقیدہ تبدیل ہو گیا۔ اس کی کیا ضرورت ہے کہ یہ بھی
کرنے
اعلان کیا جائے کہ پہلے جو بات میں نے لکھی تھی غلط تھی۔ جبکہ آپ نے ایک عقیدہ کا اظہار کا
والوں کو نادان کہا۔ نبوت کی شرائط میں شریعت کو داخل کرنے سے انکار کر دیا تو خود ہی وہ پہلی تحریر
جس میں اس کے خلاف لکھا تھا منسوخ ہو گئی۔ براہین احمدیہ میں آپ نے مسیح کے زندہ ہونے کا
اقرار کیا ہے لیکن فتح اسلام میں اس کے خلاف لکھتے ہوئے یہ نہیں لکھا کہ براہین احمدیہ میں میں نے
جو کچھ لکھا تھا اسے منسوخ کرتا ہوں۔ ہاں بعض نادانوں نے جب اعتراض کیا۔ تو اس وقت بتا دیا کہ
وہ عقیدہ میرا اپنا اجتہاد تھا۔ اب انکشاف نامہ کے بعد لکھتا ہوں۔ اب فرض کرو کوئی شخص براہین
احمدیہ کی تحریر یاد دلا کر آپ پر اعتراض نہ کرتا۔ اور آپ اس کا جواب نہ دیتے۔ تو کیا کوئی نادان یہ
کہہ سکتا تھا کہ چونکہ اس عقیدہ کے منسوخ کرنے کا اعلان نہیں فرمایا ۔ اس لئے یہی فیصلہ محکم ہے۔
نہ کہ منسوخ - جب آپ نے پہلے عقیدہ کے خلاف یہ لکھ دیا کہ مسیح فوت ہو گیا ہے تو اب ہر ایک
شخص خود سمجھ سکتا ہے کہ پہلا کلام منسوخ ہوا۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود پہلے اپنے آپ کو مسیح
افضل نہیں قرار دیتے تھے۔ اور آپ نے اپنا یہ مذہب تریاق القلوب میں بھی لکھا ہے۔ پھر دافع
البلاء میں اس کے خلاف لکھا ہے کہ میں افضل ہوں۔ کیا پھر اس جگہ یہ لکھا ہے کہ میں پہلا عقیدہ
منسوخ کرتا ہوں یا مثلاً کشتی نوح میں اسکے خلاف لکھا ہے کیا وہاں لکھ دیا ہے کہ میں پہلے عقیدہ کو
منسوخ کرتا ہوں۔ پھر کیا اس سے یہ ثابت ہوا کہ پہلا ہوا کہ پہلا عقیدہ منسوخ نہیں ہوا آپ نے تو اس وقت
تک پہلے عقیدہ کو منسوخ قرار نہیں دیا ۔ جب تک حقیقۃ الوحی میں آپ پر اعتراض نہیں ہوا۔ تب
بے شک آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی بارش کی طرح نازل ہونے والی وحی سے میں نے پہلا عقیدہ
بدل دیا۔ لیکن کیا اس سے پہلے بھی کبھی لکھا تھا کہ پہلے میرا فلاں عقیدہ تھا۔ اب اسے منسوخ سمجھو اور
اس کی جگہ یہ عقیدہ سمجھ لو۔ انسان کے مخاطب ہمیشہ دانا انسان ہوتے ہیں نہ وہ جو بات کو سمجھ ہی نہ
سے ا

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سکیں۔ جب پہلے عقیدہ کے خلاف ایک دوسرا عقیدہ شائع ہو گیا اور اس کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ
خدا تعالی قرآن کریم اسلام اور انبیائے سابقین اس کی تائید کرتے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کے حکم کے
ماتحت میں یہ عقیدہ رکھتا ہوں۔ اور اس کے خلاف عقیدہ رکھنے والوں کو نادان تک کہہ دیا۔ تو اب
بتاؤ کہ پہلا عقیدہ منسوخ ہوا یا نہیں۔ کیا یہ اعلان کافی نہ تھا اور کچھ ضرورت باقی رہ گئی تھی۔ داناؤں
کے لئے تو جو کچھ حضرت مسیح موعود نے لکھ دیا وہی کافی ہے۔ اور جو کسی بات کو ضد سے نہ سمجھنا
چاہیں۔ ان کا علاج خدا تعالی کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے۔
اس جگہ میں اس بات کا اظہار کر دینا بھی ضروری خیال کرتا ہوں کہ کسی شخص کو یہ شبہ نہ ہونا
چاہئے کہ اگر نبی کی تعریف وہی تھی جو قرآن کریم اور لغت سے آپ لکھتے ہیں کہ ثابت ہے۔ اور
حضرت مسیح موعود اس کے خلاف تعریف کرنے والوں کو نادان فرماتے ہیں۔ تو حضرت مسیح موعود
ایک مدت تک اس عقیدہ کو کیوں مانتے رہے۔ اور کیا خود حضرت مسیح موعود پر اعتراض وارد نہیں
ہوتا۔ کیونکہ یہ شبہ بالکل بے اصل ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک بات جب تک پوشیدہ اور پردہ
اخفاء میں ہو۔ اسے اصل کے خلاف ماننا ایک اور بات ہے۔ لیکن پردہ اٹھ جانے پر پھر بھی غلطی سے
نہ ہٹنا ایک اور بات ہوتی ہے۔ حضرت مسیح موعود بے شک ایک وقت تک نبی کی وہی تعریف کرتے
رہے۔ جو آج کل کے مسلمان کرتے ہیں۔ لیکن چونکہ اس وقت تک آپ پر اس مسئلہ کا پوری
طرح انکشاف نہ ہوا تھا۔ آپ کا احتیاط کا پہلو اختیار کرنا اور عام مسلمانوں کے عقیدہ پر قائم رہنا۔
اور باوجو د بار بار نبی کے خطاب سے یاد کئے جانے کے اس کی تاویل کرنا ایک نہایت مستحسن بات
تھی۔ اور انبیاء کے ایمان کا اظہار تھا۔ لیکن جب آپ پر حق کھول دیا گیا اور آپ نے لوگوں کو بتا دیا
کہ نبی کی یہ نہیں بلکہ یہ تعریف ہے۔ تو اب اس پرانے عقیدہ پر قائم رہنا ایک نادانی اور جہالت
ہے۔ جس پر اظہار ناراضگی کرنا ضروری تھا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ پچھلی صدیوں میں قریباً سب
دنیا کے مسلمانوں میں مسیح کے زندہ ہونے پر ایمان رکھا جاتا تھا۔ اور بڑے بڑے بزرگ اسی عقیدہ
پر فوت ہوئے۔ اور نہیں کہہ سکتے کہ وہ مشرک فوت ہوئے۔ گو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ عقیدہ
مشرکانہ ہے ۔ حتی کہ حضرت مسیح موعود باوجود مسیح کا خطاب پانے کے دس سال تک یہی خیال کرتے
رہے کہ مسیح آسمان پر زندہ ہے۔ حالانکہ آپ کو اللہ تعالیٰ مسیح بنا چکا تھا جیسا کہ براہین کے الہامات
سے ثابت ہے۔ لیکن آپ کے اس فعل کو مشرکانہ نہیں کہہ سکتے ۔ بلکہ یہ ایک نبیوں کی سی احتیاط
تھی۔ لیکن جب تاویل کی کوئی گنجائش نہ رہی، تو آپ نے حق کا اعلان کر دیا۔ اسی طرح نبوت کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی