حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 9

انوار العلوم جلد ۲
۴۳۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سے زیادہ مستند کتاب تاج العروس العروس کے حوالہ سے اور قرآن کے اور قرآن کریم کی شہادت سے اور اور پہلے انبیاء کی
نظیر سے اور حضرت مسیح موعود کی اپنی تحریرات سے وہی اصل ثابت ہے اس کے خلاف نہیں۔ پس
تم کبھی فروعات کی بحث میں نہ پڑو بلکہ اس اصل کو مضبوط پکڑ کر معترضین کے مقابلہ کے لئے کھڑے
ہو جاؤ ۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ کر خدمت سلسلہ میں لگے رہو پھر کوئی دشمن تمہارا مقابلہ نہ کر
سکے گا۔ تم ان سے یہ دریافت کرو کہ نبوت کی مفصل کیفیت میں جو حضرت مسیح موعود نے اپنی مختلف
کتب میں بیان کی ہے کہاں اور کن شرائط نبوت سے انکار کیا ہے ۔ اگر وہ تم کو کہیں کہ حضرت مسیح
موعود تو لکھتے ہیں کہ آپ صرف لغوی نبی ہیں۔ تو ان سے کہو کہ ذر الغت ۵۴ کھول کر دیکھو ۔ نبی
اللہ کی تعریف اس میں کیا لکھی ہے ؟ لغت کی تعریف تو یہی ہے کہ نبی وہ ہے جو کثرت کے ساتھ اور
غیب کے اہم امور کی خبریں دے ۔ اور اس کا نام اللہ تعالیٰ نے نبی رکھا ہو۔ اور قرآن کریم بھی ہیں
تعریف فرماتا ہے۔ پس لغت کے مطابق نبی ہونے کے یہ معنی نہیں کہ آپ نبی نہیں۔ بلکہ اس کے یہ
معنی ہیں کہ آپ نبی ہیں۔ کیونکہ لغت میں انبیاء کے لئے جو شرائط آتی ہیں وہی شرائط قرآن کریم
میں مذکور ہیں۔ اور انہیں شرائط کی رو سے پہلے انبیاء نبی ہوا کرتے تھے اور وہی تعریف حضرت
مسیح موعود بیان فرماتے ہیں۔ پس اگر لغت کوئی اور تعریف کرتی تو بیشک شک کا مقام تھا لیکن لغت تو
وہی تعریف نبی کی کرتی ہے جو قرآن کریم میں مذکور ہے اور جس کی رو سے پہلے انبیاء نبی تھے۔ پس
اس میں کیا شک ہے کہ حضرت مسیح موعود قرآن کریم کے معنوں کے رو سے بھی نبی ہیں۔ اور لغت
کے معنوں کے رو سے بھی نبی ہیں۔ اور کیا نبی کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ لغت کے خلاف کسی اور
معنوں کے رو سے نبی ہو۔ نہیں ایسا نہیں۔ فیصلوں کی اصل حکم تو لغت ہے۔ اور اس کے بعد
اصطلاحات خاص۔ پس جبکہ لغت میں نبی کے معنی اور قرآن کی اصطلاح ایک ہی ہیں تو اب کسی کا کیا
حق ہے کہ اپنی طرف سے نئی شرائط تجویز کرے۔ غرض کہ جو تین شرائط میں نے ابتداء میں نبی کے
لئے بتائی ہیں وہی شرائط ایسی ہیں کہ جس میں ہوں وہ نبی ہوگا۔ اور جس میں وہ تینوں یا ان میں سے
ایک نہ ہو وہ نبی نہیں کہلا سکتا۔ اور جس میں وہ تین شرائط پائی جائیں اور کوئی شخص اس کے نبی
ہونے سے انکار کرے۔ تو وہ شخص قرآن کریم کی ہتک کرنے والا ہے۔ لیکن قرآن کریم نے ان
شرائط سے زیادہ اور کوئی شرط مقرر نہیں فرمائی۔ اسی طرح وہ پہلے نبیوں کی نبوت سے انکار کرنے پر
مجبور ہے۔ کیونکہ اگر ان شرائط کو تسلیم نہ کیا جائے تو بہت سے نبیوں کی نبوت کے انکار کرنا پڑے گا۔
اور ایسے شخص کو لغت سے بھی انکار کرنا پڑے گا۔ کیونکہ لغت میں نبی اسی انسان کا نام بتایا ہے جس

انوار العلوم جلد ۲
۴۴۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
میں یہ تینوں باتیں پائی جائیں۔ اور اس سے زائد کوئی اور شرط نہیں بتائی۔ پس جس میں یہ شرائط
پائی جاویں اس کے نبی ہونے کا انکار کرنے والا لغت بھی چھوڑتا ہے۔ اور جو لغت کو چھوڑتا ہے۔
اس سے بحث کرنا ہی فضول ہے۔ کیونکہ ممکن ہے وہ کل کو کہہ دے کہ کتاب فرشتوں کو اور فرشتہ
رسول کو کہتے ہیں۔ اور لغت دکھائے جانے سے کہہ دے کہ میں لغت کا اعتبار نہیں کرتا۔
اب میں جناب مولوی صاحب کے کل نقل کردہ حوالہ جات کا جواب ایک ہی جواب میں دے
چکا ہوں یعنی یہ کہ نبی قرآن کریم کی اصطلاح اور پہلے نبیوں کی نبوت اور لغت عرب کے مطابق اس
شخص کو کہتے ہیں۔ جس میں یہ تین باتیں پائی جائیں۔
ا کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پائے ۔
۲۔ اسے جو خبریں غیب کی بتائی جائیں وہ امور مهمہ پر مشتمل ہوں اور منکروں کی تباہیوں اور
ماننے والوں کی ترقیوں کی اطلاع ان میں دی جائے۔
- خدائے تعالیٰ نے اس کا نام نبی رکھا ہو۔
اور جو جوالے جناب مولوی صاحب نے دیتے ہیں۔ ان میں سے ۔ ان میں سے ایک میں بھی میں یہ لکھا نہیں
پاتا کہ ان تین باتوں میں سے فلاں بات مجھ میں نہیں ہے۔ اور نہ ان کے سوا ہے۔ اور نہ ان کے سوا حضرت مسیح موعود کی
کسی اور تحریر میں۔ بلکہ ان سب میں یہ بات لکھی ہے کہ یہ باتیں مجھ میں موجود ہیں۔ پس جب ان
حوالہ جات سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود اپنے آپ کو ان تین شرائط کا پورا کرنے وا نے والا بتاتے
ہیں۔ تو پھر آپ کے نبی ہونے میں کیا شک ہے ۔ اگر حضرت صاحب کی نبوت کے خلاف ثبوت دیتا ہو
تو ہم کو وہ حوالہ جات دکھا ئیں جن میں ان تین امور میں سے کسی امر کا انکار کیا گیا ہو۔ لیکن ہمارے
سامنے تو ایسے حوالہ جات پیش کئے جاتے ہیں جن میں حضرت مسیح موعود ان تین شرائط کا اقرار
کرتے ہیں۔ ہاں کسی جگہ یہ لکھتے ہیں کہ وحی شریعت بند ہو گئی۔ کسی جگہ لکھتے ہیں کہ کوئی شریعت
جدید لانے والا نبی نہیں آسکتا۔ کسی جگہ لکھتے ہیں کہ بلا واسطہ نبوت پانے والا نبی آنا اب نا ممکن ہے۔
اور ان باتوں کو تو ہم مانتے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود کوئی جدید شریعت نہیں
لائے اور یہ کہ آپ کی نبوت فیض محمدی سے تھی۔ پس ان حوالوں کے پیش کرنے سے کیا فائدہ ؟ وہ
تو ہمارے خیالات کی تائید کرتے ہیں۔ ہمارے خلاف تو وہی حوالہ جات پیش کئے جاسکتے ہیں۔ جن میں
حضرت مسیح موعود نے اپنے اندر شرائط نبوت پورا ہونے سے انکار کیا ہو۔ جو باتیں ہر ایک نبی میں
پائی جانی نہ قرآن کریم کے مطابق نہ لغت کے مطابق نہ حضرت مسیح موعود کی اپنی تحریرات کے

انوار العلوم جلد ۲
۴۴۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
مطابق ضروری ہوں۔ اگر ان میں سے بعض کا حضرت مسیح موعود انکار کر دیں اور کہیں کہ یہ میرے
اندر نہیں ہیں تو اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ آپ نبی بھی نہیں ہیں۔ جو باتیں نبی ہونے کے لئے
ضروری ہیں حضرت مسیح موعودان کا دعوی شروع سے آخر تک برابر کرتے رہے ہیں اور اس کے
خلاف کوئی شخص ثابت نہیں کر سکتا کہ حضرت صاحب نے کہیں لکھا ہو کہ :
ا۔ مجھے کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع نہیں دی جاتی۔
۲- جن امور کی مجھے اطلاع دی جاتی ہے وہ معمولی باتیں ہوتی ہیں نہ تبشیر و انذار کے متعلق۔
- خدا تعالیٰ نے مجھے نبی کے لفظ سے کبھی نہیں پکارا۔
مگر میں یقینا کہتا ہوں کہ یہ بات کوئی شخص ثابت نہیں کر سکتا۔ اور خواہ ۱۹۰۱ء کے بعد کی کتب
ہوں یا پہلے کی۔ کسی میں بھی ان باتوں سے انکار نہیں بلکہ ان باتوں کے پائے جانے کا دعوئی ہے۔ اور
نبی اس کو کہتے ہیں جس میں یہ باتیں پائی جائیں۔
میں آخر میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کر دینا چاہتا ہوں کہ میری اس تحریر سے کہ بعض
انبیاء میں جو خصوصیات ہوتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ دوسرے انبیاء میں بھی پائی جائیں کوئی شخص یہ
نہ سمجھے کہ انعامات نبوت بھی نبیوں سے جدا ہو سکتے ہیں۔ مثلاً یہ انعام کہ ہر نبی اپنے زمانہ کے لوگوں
کا مطاع ہو۔ یا یہ کہ اس کے منکر اللہ تعالٰی کی درگاہ سے دور کئے جائیں۔ یہ بائیں۔ یہ انعامات نبوت : نبوت ہیں۔
خصوصیات انبیاء سے نہیں ہیں۔ اور ضروری ہے کہ ہر ایک شخص جب نبی ہے۔ تو ان انعامات کا
مستحق ہو۔ اور شرعی نبی ہونا یا بلا واسطہ نبوت پانا انعامات نبوت میں سے نہیں۔ کیونکہ بعض نبی
شریعت نہیں بھی لاتے۔ جو ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ انعام نبوت نہیں ورنہ سب کو ملتا۔ اور
بلا واسطہ نبوت پانا اس لئے انعامات نبوت میں سے نہیں ہے کہ انعام کسی شئے کا اس کے حاصل
ہونے کے بعد ملتا ہے۔ اور بلا واسطہ نبوت کا پانا یا نہ پانا تو نبوت کے ملنے کے وقت کا کام ہے اس لئے
انعام نبوت نہیں کہلا سکتا۔
نبوت کے متعلق اختلافات کا اصل سبب
اب میں یہ بات ثابت کر چکا ہوں کہ ثابت کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود نے کتاب تریاق القلوب لکھنے کے بعد
اپنے نبی ہونے کے متعلق ایک تبدیلی فرمائی ہے۔ اور یہ کہ جون کے پرچہ ریویو میں جو مضمون ہے
وہ تریاق القلوب کی تحریر کا ناسخ ہے اور اس کے بعد میں نے نبی کی تعریف از روئے قرآن کریم و

انوار العلوم جلد ۲
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
اصطلاح ربانی و عقیدہ انبیائے سابقین و مذہب حضرت مسیح موعود و لغت عرب کے بیان کر کے بتایا
ہے کہ یہ تعریف من کل الوجوہ حضرت مسیح موعود پر صادق آتی ہے۔ اور جس قدر شرائط نبی ہونے
کے لئے ہیں۔ ہیں۔ - وہ سب آپ میں پائی جاتی ہیں۔ اور آپ شروع دعوئی مسیحیت سے اس بات کا اقرار
فرماتے تے رہے ہیں کہ وہ شرائط آپ کے اندر پائی جاتی ہیں۔ پس آپ نبی ہیں۔ اور اگر حضور علیہ
الصلواۃ والسلام نے کسی جگہ یہ تحریر فرمایا ہے کہ میں کوئی شریعت نہیں لایا ۔ یا یہ کہ میں نے جو کچھ پایا
ہے آنحضرت کے طفیل سے پایا ہے۔ اس کا یہ مطلب نکالنا کہ آپ نبی نہ تھے غلط ہے کیونکہ یہ بہ باتیں
شرائط نبوت سے نہیں ہیں۔ اور جو باتیں شرائط نبوت سے ہیں۔ ان کا انکار حضرت مسیح موعود نے
کبھی نہیں کیا۔
اس کے بعد میں ایک اور ضروری امر پر بھی کچھ تحریر کرنا ضروری خیال کرتا ہوں اور وہ یہ ہے
کہ جب حضرت مسیح موعود اس بات کے مقر تھے کہ آپ کے اندر سب شرائط نبوت پائی جاتی ہیں تو
کیوں آپ اپنی بعض تحریرات میں نبی ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں اور صاف لکھتے رہے ہیں کہ
آپ نبی نہیں بلکہ محدث ہیں۔ اور یہ کہ آپ کی نبوت صرف محدثوں والی نبوت ہے نہ کہ کسی اور
قسم کی۔ گو یہ ممکن تھا کہ میں صرف یہ کہہ کر اس مضمون کو ختم کر دیتا کہ حضرت مسیح موعود خود لکھ
چکے ہیں کہ میرے انکار سے صرف شریعت جدیدہ اور نبوت بلاواسطہ مراد ہے۔ لیکن چونکہ میں چاہتا
ہوں کہ حتی الامکان اس رسالہ میں ایسے کل امور کا جو مسیح موعود کی نبوت کے متعلق ہیں۔ اصولی اص
طور پر فیصلہ کیا جائے۔ اس لئے میں صرف اس جواب پر کفایت کرنا پسند نہیں کرتا۔ بلکہ اس اصل
سبب کو کھول کر بیان کرنا چاہتا ہوں۔ جو اس اختلاف کا باعث ہوا ہے۔ اور اس غلطی کا اظہار کرنا چاہتا
ہوں جس میں پڑ کر بعض لوگوں نے حضرت مسیح موعود کی نبوت کا انکار کر دیا ۔ اور میں امید کرتا ہوں
کہ جو لوگ اس غلطی کو اچھی طرح سمجھ لیں گے ۔ وہ معلوم کر لیں گے کہ موجودہ اختلاف کس طرح
اور کہاں سے پیدا ہوتا ہے۔ اور ان کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ ایک لحاظ سے تو حضرت مسیح موعود
کی ابتدائی تحریرات اور آخری تحریرات میں اختلاف ہے اور ایک طور سے بالکل کوئی اختلاف
نہیں۔ اور اسی نکتہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے لوگوں نے ٹھو کر کھائی ہے۔
چونکہ میں نے حضرت مسیح موعود کی کتب میں۔ ب میں سے وہ حوالے جن سے آپ کی نبوت کے خلاف
استدلال کیا جاتا ہے۔ اوپر نقل کر دیئے ہیں اور ان کو دو حصوں پر تقسیم کیا ہے ایک ۱۹۰۱ء سے پہلے
کے۔ اور ایک ۱۹۰۱ء کے بعد کے۔ اس لئے ہر ایک شخص بآسانی اس بات کو معلوم کر سکتا ہے کہ جن

انوار العلوم جلد ۲
マママ
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
کتب میں آپ نے اپنے نبی ہونے سے صریح الفاظ میں انکار کیا ہے اور اپنی نبوت کو جزئی اور
ناقص اور محدثوں کی نبوت قرار دیا ہے وہ سب کے سب بلا استثناء ۱۹۰۱ء سے پہلے کی کتب ہیں (اور
یہ میں ثابت کر چکا ہوں کہ تریاق القلوب بھی انہی کتب میں سے ہے) اور ا۱۹۰ء کے بعد کی کتب میں
سے ایک کتاب میں بھی اپنی نبوت کو جزئی قرار نہیں دیا اور نہ ناقص اور نہ نبوت محد ثیت ۔ اور نہ
صاف الفاظ میں کہیں لکھا ہے کہ میں نبی نہیں بلکہ یہ فرمایا ہے کہ میں شریعت والا نبی اور براہ راست
نبوت پانے والا نبی نہیں ہوں۔ ہاں ایسا نبی ضرور ہوں جس نے نبوت کا فیضان بواسطہ آنحضرت
ا پایا ہے۔ اس اختلاف سے اتنا تو ضرور معلوم ہو جاتا ہے کہ ۱۹۰۱ء میں حضرت مسیح موعود نے
اپنے عقیدہ میں ایک تبدیلی ضرور کی ہے۔ یعنی پہلے اپنی نبوت کو محد ثیت قرار دیتے تھے ۔ لیکن بعد
میں اس کا نام نبوت ہی رکھتے ہیں۔ اور نبوت کا انکار نہیں کرتے بلکہ شریعت جدیدہ لانے اور براہ
راست نبوت پانے کا انکار کرتے ہیں۔ پھر جب ہم آپ کی کتاب حقیقۃ الوحی کو دیکھیں تو اس سے
بھی صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس مسئلہ میں آپ نے اپنے عقیدہ میں کوئی تبدیلی ضرور کی ہے کیونکہ
آپ اس کتاب میں لکھتے ہیں کہ
"
اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے اور خدا کے
بزرگ مقربین میں سے ہے اور اگر کوئی امر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اسکو جزئی
فضیلت قرار دیتا تھا مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اس نے مجھے
اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا مگر اس طرح سے کہ ایک پہلو
سے نبی اور ایک پہلو سے امتی" (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲۶ صفحه ۱۵۳ - ۱۵۴ )
اس عبارت ا رت سے ظاہر ہے کہ آپ پہلے اپنے آپ کو اس بناء پر کہ مسیح نبی ہے اور آپ غیر نبی۔
مسیح سے افضل نہیں سمجھتے تھے لیکن خدا تعالیٰ کی وحی میں بار بار آپ کا نام نبی رکھا گیا تو آپ نے اس
عقیدہ میں تبدیلی کرلی اور اپنے آپ کو مسیح سے افضل قرار دیا یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ اپنی
نبوت کا ان کا اقرار کیا کیونکہ ونکہ غیر نبی نبی سے افضل نہیں ہو سکتا اور چونکہ تریاق القلوب کے زمانہ تک
آپ نے اپنے آپ کو مسیح سے کلی طور پر افضل ہونے کا انکار کیا تھا اس سے معلوم ہوا کہ نبوت کا
آپ پر ۱۹۰۰ء یا ۱۹۰۱ء میں کھلا ہے اور چونکہ ایک غلطی کا ازالہ ۱۹۰۱ء میں شائع ہوا ہے جس
میں آپ نے ا آپ نے اپنی نبوت کا اعلان بڑے زور سے زور سے کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ۱۹۰۱ء میں آپ
نے اپنے عقیدہ میں تبدیلی کی ہے اور ۱۹۰۰ ء ایک درمیانی عرصہ ہے جو دونوں خیالات کے درمیان
مسئله آر

انوار العلوم جلد ۲
۴۴۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
برزخ کے طور پر حد فاصل ہے پس ایک طرف آپ کی کتابوں سے اس امر کے ثابت ہونے سے کہ
۱۹۰۱ء سے آپ نے نبی کا لفظ بار بار استعمال کیا ہے اور دوسری طرف حقیقۃ الوحی سے یہ ثابت
ہونے سے کہ آپ نے تریاق القلوب کے بعد نبوت کے متعلق عقیدہ میں تبدیلی کی ہے یہ بات
ثابت ہے کہ ۱۹۰۱ء سے پہلے کے وہ حوالے جن میں آپ نے نبی ہونے سے انکار کیا ہے اب منسوخ
ہیں اور ان سے حجت پکڑنی غلط ہے۔
اب ایک اعتراض رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ جب یہ ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود شروع
دعوی سے اپنے اندر نبیوں کی سب شرائط کے پائے جانے کے مدعی تھے تو پھر آپ کیوں اپنے نبی
ونے سے انکار کرتے تھے تھے اور اگر پہلے آپ انکار کرتے تھے تو بعد میں اس دعوے کی بناء پر پھر
دعوائے نبوت کیوں کیا ؟ اگر یہ ثابت ہو جاتا کہ آپ نے اپنے دعوے میں بھی کوئی تبدیلی کرلی تھی
تب تو یہ مانا جا سکتا تھا کہ پہلے آپ کا دعوئی وہ تھا جو غیر نبیوں کا ہوتا ہے اور بعد میں آپ نے وہ دعوئی
کیا جو نبیوں کا ہوتا ہے اسلئے نبی ہونے کا بھی اعلان کر دیا لیکن جبکہ کام اور درجہ ایک رہا تو پھر نام کے
تبدیل کرنے کی کیا وجہ تھی۔ اگر اس دعوی کے ہوتے ہوئے آپ ۱۹۰۱ء سے پہلے نبی تھے تو بعد میں
بھی تھے اور اگر ۱۹۰۱ء سے پہلے اس دعوے کی موجودگی میں آپ نبی نہ تھے تو ۱۹۰۱ء کے بعد کونسی
بات پیدا ہو گئی تھی کہ آپ اس کی وجہ سے نبی ہو گئے ۔ اور پھر یہ بھی اعتراض پڑتا ہے کہ جب
شروع دعوئی سے آپ میں نبی ہونے کی کل شرائط پائی جاتی تھیں تو کیوں آپ نبی ہونے سے انکار
کرتے رہے۔
سو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اختلاف ایک نہایت چھوٹی سی بات سے پیدا ہوا ہے اور بہت سی
چھوٹی باتیں ہوتی ہیں کہ ان کے نتائج بہت بڑے نکلتے ہیں۔ اس تمام اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود دو مختلف اوقات میں نبی کی دو مختلف تعریفیں کرتے رہے ہیں۔ ۱۹۰۱ء سے پہلے
آپ نبی کی اور تعریف کرتے تھے اور بعد میں آپ نے جب اللہ تعالی کی متواتر وحی پر غور فرمایا اور
قرآن کریم کو دیکھا تو اس سے نبی کی تعریف اور معلوم ہوئی چونکہ جو تعریف نبی کی آپ پہلے خیال
فرماتے تھے اس کے مطابق آپ نبی نہ بنتے تھے اس لئے باوجود اس کے کہ سب شرائط نبوت آپ آر
میں پائی جاتی تھیں آپ اپنے آپ کو نبی کہنے سے پر ہیز کرتے تھے اور اپنے الہامات میں جب نبی کا
نام دیکھتے اس کی تاویل کر لیتے اور حقیقت سے ان کو پھیر دیتے کیونکہ آپ جب اپنے نفس پر غور
فرماتے تو اپنے اندر وہ باتیں نہ دیکھتے تھے جن کا انبیاء میں پایا جانا آپ ضروری خیال فرماتے تھے

انوار العلوم جلد ۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لیکن بعد میں جب آپ کو الہامات میں بار بار نبی اور رسول کہا گیا اور آپ نے اپنی پچھلی تئیس سالہ
وحی کو دیکھا تو اس میں برابر ان ناموں سے آپ کو یاد کیا گیا تھا پس آپ کو اپنا عقیدہ بدلنا پڑا۔ اور
قرآن کریم سے آپ نے معلوم کیا کہ نبی کی تعریف وہ نہیں جو آپ سمجھتے تھے بلکہ اس کے علاوہ اور
تعریف ہے اور چونکہ وہ تعریف جو قرآن کریم نبی کی کرتا ہے اس کے مطابق آپ نبی ثابت ہے
تھے اس لئے آپ نے اپنی نبوت کا اعلان کیا۔
ہوتے
نبی کی وہ تعریف جس کے رو سے آپ اپنی نبوت کا انکار کرتے رہے ہیں یہ ہے کہ نبی وہی ہو
سکتا ہے جو کوئی نئی شریعت لائے یا پچھلی شریعت کے بعض احکام کو منسوخ کرے یا یہ کہ اس نے بلا
واسطہ نبوت پائی ہو اور کسی دوسرے نبی کا متبع نہ ہو اور یہ تعریف عام طور پر مسلمانوں میں مسلم
تھی۔ چونکہ انبیاء کی یہ سنت ہے کہ وہ اس وقت تک کسی کام کو نہ شروع کرتے ہیں نہ چھوڑتے ہیں
جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم نہ آئے اس لئے اس احتیاط انبیاء سے کام لے کر حضرت مسیح
موعود بھی اسی عقیدہ پر قائم رہے کہ نبی میں مذکورہ بالا تین باتیں پائی جانی ضروری ہیں اور چونکہ
آپ میں ان باتوں میں سے ایک بھی نہ پائی جاتی تھی اس لئے آپ اپنے الہامات کی یہ تاویل فرماتے
کہ نبی سے مراد محدث ہے اور آپ کا درجہ محد ثیت کا ہے نہ کہ نبوت کا۔ اور نبی آپ کا نام صرف
بعض جزئی مشابہتوں کی وجہ سے رکھ دیا گیا ہے یا صرف لغت کے معنوں کے لحاظ سے کیونکہ نبوت
کے معنی خبر دینے کے ہیں۔ پس جو شخص خبر دے وہ جزئی طور پر نبی کہلا سکتا ہے اور رسول کا نام پا سکتا
ہے ۔ لیکن بعد : بعد میں آپ نے معلوم کیا کہ نبی کے لئے شرط نہیں کہ وہ ضرور شریعت جدیدہ لائے یا
بعض پچھلے حکم منسوخ کرے یا بلا واسطہ نبوت پائے بلکہ ئے بلکہ اس کے لئے اور شرائط ہیں جو آپ میں
دعوائے مسیحیت کے وقت سے پائی جاتی ہیں اس لئے آپ نے اپنے آپ کو نبی کہنا شروع کر دیا اور
اس کے بعد کبھی اپنے نبی ہونے سے انکار نہیں کیا۔ اگر کیا تو صرف اس بات سے کہ میں کوئی شریعت
لانے والا نبی نہیں اور نہ ایسا نبی ہوں کہ میں نے بلا واسطہ نبوت پائی ہے۔ پس سارا اختلاف نبوت کی
تعریف کے اختلاف سے پیدا ہوا ہے جب تک آپ نبی کی یہ تعریف کرتے رہے کہ اس - کے لئے
شریعت جدیدہ لانا یا بلا واسطہ نبی ہونا شرط ہے تب ۔ ہونا شرط ہے تب تک تو آپ اپنے نبی ہو- آپ اپنے نبی ہونے سے انکار کرتے رہے
اور گو ان باتوں کا اقرار کرتے رہے جو نبی ہونے کی اصلی شرائط تھیں اور جب آپ نے معلوم کیا کہ
نبی کی شرائط کوئی اور ہیں وہ نہیں جو پہلے سمجھتے تھے اور وہ آپ کے اندر پائی جاتی ہیں تو آپ نے
اپنے نبی ہونے کا اقرار کیا چنانچہ حقیقۃ الوحی کی مذکورہ بالا تحریر سے بھی یہ امر ثابت ہے کیونکہ اس

انوار العلوم جلد ۲
۴۴۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
میں آپ لکھتے ہیں کہ میں پہلے تو مسیح سے اپنے آپ کو ادنی خیال کرتا رہا کیونکہ میرا خیال تھا کہ
وہ نبی ہے اور میں غیر نبی۔ لیکن بعد میں جب بار بار مجھ پر وحی نازل ہوئی اور صریح طور پر نبی کا
خطاب مجھے دیا گیا تو مجھے اپنا عقیدہ بدلنا پڑا۔ اب یہ بات تو ظاہر ہے کہ نبی کے نام سے تو حضرت
مسیح موعود کو براہین کے زمانہ سے یاد کیا جاتا تھا۔ پس صریح طور سے نبی کا خطاب دیا گیا کہ یہ معنی
تو ہو نہیں سکتے کہ آپ کو پہلے نبی کا خطاب نہ دیا گیا تھا۔ بعد میں دیا گیا اس لئے فضیلت کا عقیدہ
بدل دیا بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہو سکتا ہے کہ پہلے بھی نبی کے نام سے آپ کو پکارا تو جاتا تھا
لیکن آپ اس کی تاویل کرتے رہتے تھے لیکن جب بار بار الہامات میں آپ کو اللہ تعالٰی نے نبی
اور رسول کے نام سے پکارا تو آپ کو معلوم ہوا کہ آپ واقعہ میں نبی ہی ہیں غیر نبی نہیں۔ جیسا
کہ پہلے سمجھتے تھے اور نبی کا لفظ جو آپ کے الہامات میں آتا ہے صریح ہے قابل تاویل نہیں۔
پس اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو نبی کا خطاب نیا دیا گیا بلکہ یہ مطلب ہے کہ بار بار کی وحی
نے آپ کی توجہ کو اس طرف پھیر دیا کہ تئیس سال سے جو مجھ کو نبی کہا جا رہا ہے تو یہ محدث کا
دوسرا نام نہیں بلکہ اس سے نبی ہی مراد ہے اور یہ زمانہ تریاق القلوب کے بعد کا زمانہ تھا اور
اس عقیدہ کے بدلنے کا پہلا ثبوت اشتہار "ایک غلطی کا ازالہ " سے معلوم ہوتا ہے جو پہلا
تحریری ثبوت ہے ورنہ مولوی عبد الکریم صاحب کے خطبات جمعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۰۰ء
سے اس خیال کا اظہار شروع ہو گیا تھا گو پورے زور اور پوری صفائی سے نہ تھا چنانچہ اسی سال
میں مولوی صاحب نے اپنے ایک خطبہ میں حضرت مسیح موعود کو مرسل الہی ثابت کیا اور لا
نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ والی آیت کو کو آ۔ آپ پر چسپاں کیا اور حضرت مسیح موعود موعود نے نے ا اس خطبہ کو
پسند بھی فرمایا ہے اور یہ خطبہ اسی سال کے الحکم میں چھپ چکا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ پورا
فیصلہ اس عقیدہ کا ۱۹۰۱ء میں ہی ہوا ہے۔
کے کہ وہ سر
خلاصہ کلام یہ کہ حضرت مسیح موعود چونکہ ابتداء نبی کی تعریف یہ خیال فرماتے تھے کہ
نبی وہ ہے جو نئی شریعت لائے یا بعض حکم منسوخ کرے یا بلا واسطہ نبی ہو اس لئے باوجود اس
وہ سب شرائط جو نبی کے جو نبی کے لئے واقع میں ضروری ہیں آپ میں پائی جاتی تھیں آپ نبی
کا نام اختیار کرنے سے انکار کرتے رہے اور گوان ساری باتوں کا دعوی کرتے رہے جن کے
پائے جانے سے کوئی شخص نبی ہو جاتا ہے لیکن چونکہ آپ ان شرائط کو نبی کی شرائط نہیں
خیال کرتے تھے بلکہ محدث کی شرائط سمجھتے تھے اس لئے اپنے آپ کو محدث کہتے رہے اور

انوار العلوم جلد ۲
۴۴۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نہیں جانتے تھے کہ میں دعوے کی کیفیت تو وہ بیان کرتا ہوں جو نبیوں کے سوا اور کسی میں
پائی نہیں جاتی اور نبی ہونے سے انکار کرتا ہوں لیکن جب آپ کو معلوم ہوا کہ جو کیفیت
اپنے دعوے کی آپ شروع دعوئی سے بیان کرتے چلے آئے ہیں وہ کیفیت نبوت ہے نہ کہ
کیفیت محد ثیت تو آپ نے اپنے نبی ہونے کا اعلان کیا اور جس شخص نے آپ کے نبی
ہونے سے انکار کیا تھا اس کو ڈانٹا کہ جب ہم نبی ہیں تو تم نے کیوں ہماری نبوت کا انکار کیا۔
تمہارا یہ فرض تھا کہ بتاتے کہ ایسا دعوئی نہیں کیا جس سے اسلام کو منسوخ کر دیا ہو یا
انحضرت ا سے الگ ہو کر نبوت پائی ہو ورنہ نبوت کا دعویٰ ضرور کیا ہے جو کچھ میں
نے اوپر لکھا ہے یہ میرا خیال ہی خیال نہیں بلکہ واقعہ ہے اور حضرت مسیح موعود کی
تحریرات سے ثابت ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود ۱۸۹۹ء کے ایک خط میں جو الحکم ۱۸۹۹ء
میں چھپ چکا ہے نبی کی تعریف مندرجہ ذیل الفاظ میں فرماتے ہیں :
مگر چونکہ اسلام کی اصطلاح میں نبی اور رسول کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ کامل
شریعت لاتے ہیں یا بعض احکام شریعت سابقہ کو منسوخ کرتے ہیں یا نبی سابق کی امت نہیں
کہلاتے اور براہ راست بغیر استفاضہ کسی نبی کے خدا تعالٰی سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے
ہوشیار رہنا چاہئے کہ اس جگہ بھی یہی معنی نہ سمجھ لیں کیونکہ ہماری کتاب بجز قرآن کریم
کے نہیں ہے اور ہمارا کوئی رسول بجز محمد مصطفیٰ لال کے نہیں ہے اور ہمارا کوئی دین بجز
اسلام کے نہیں ہے اور ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارے نبی الله خاتم الانبیاء
اور قرآن شریف خاتم الکتب ہے"۔ (الحکم جلد ۳ نمبر ۲۹ - ۱۸۹۹ء)
اس حوالہ سے صاف ظاہر ہے کہ ۱۹۰۱ء سے پہلے آپ کا یہ عقیدہ تھا کہ اسلام کی
اصطلاح کی رو سے نبی رہی ہو سکتا ہے جس میں مذکورہ بالا تین باتوں میں سے کوئی پائی جائے۔
یعنی (1) وہ جدید شریعت لائے۔ (۲) بعض احکام شریعت سابقہ منسوخ کرے۔ (۳) یا بلا واسطہ
نبوت پائے اور چونکہ یہ باتیں آپ میں پائی نہ جاتی تھیں اس لئے آپ بالکل درست طور پر
اپنے نبی ہونے سے انکار کرتے تھے ہاں چونکہ لغت میں نبی کے لئے ان شرطوں میں سے
کوئی شرط مقرر نہیں اس لئے آپ یہ فرما دیتے تھے کہ میرا نام صرف لغوی طور پر نبی رکھا
گیا ہے اور اس کی یہ وجہ تھی کہ لغت میں جو شرائط نبی کی پائی جاتی تھیں وہ آپ آپ ا۔ اپنے اندر
موجود پاتے تھے یعنی (1) کثرت سے مکالمہ و مخاطبہ (۲) انذار و تبشیر سے پر امور غیبیہ کا

انوار العلوم جلد ۲
۴۴۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اظہار (۳) اور خدا تعالیٰ کا نبی نام رکھنا لیکن اسلامی اصطلاح کو اس تعریف کے خلاف سمجھ کر
(کیونکہ عام مسلمانوں کا یہی عقیدہ تھا اور انبیاء انکشاف نام تک عام عقیدہ پر قائم رہتے
ہیں) آپ باوجود سب شرائط نبوت کے موجود ہونے کے اور ان کے پائے جانے کا اقرار
کرنے کے اپنے آپ کو نبی نہ سمجھتے تھے۔ مگر بار بار کے الہامات نے آخر آ۔ آپ کی توجہ کو نبی
کے حقیقی مفہوم کی طرف پھیرا اور آپ کے دل پر پورے طور پر امر واقع کا انکشاف ہوا
اور قرآن کریم کو بھی آپ نے عام لوگوں کے عقیدہ کے خلاف پایا۔ تو اس پہلے عقیدہ کو
ترک کر دیا چنانچہ اس کا ثبوت وہ تحریرات ہیں جو آپ نے نبی کی تعریف میں ۱۹۰۱ء اور اس
کے بعد لکھی ہیں چنانچہ آپ فرماتے ہیں :
-۱- خدا کی اصطلاح میں نبی کسے کہتے ہیں۔
ا
” خدا کی یہ اصطلاح ہے کہ جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا ہے
یعنی ایسے مکالمات جن میں اکثر غیب کی خبریں دی گئی ہیں"
"
چشمه معرفت صفحه ۳۲۵ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۱)
۲- انبیاء کے نزدیک نبی کی تعریف
جبکہ وہ مکالمہ مخاطبہ اپنی کیفیت و کمیت کے رو سے کمال درجہ تک پہنچ جائے اور اس
میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو اور کھلے طور پر امور غیبیہ پر مشتمل ہو تو وہی دوسرے
لفظوں میں نبوت کے نام سے موسوم ہوتا ہے جس پر تمام عیوں کا اتفاق ہے"۔
الوصیت صفحہ ۱۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱)
۔ اسلام کی اصطلاح میں نبی کسے کہتے ہیں۔
ایسے شخص میں ایک طرف تو خدا تعالیٰ کی ذاتی محبت ہوتی ہے اور دوسری طرف بنی
نوع کی ہمدردی اور اصلاح کا بھی ایک عشق ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کو اصطلاح اسلام میں نبی
اور رسول اور محدث کہتے ہیں اور وہ خدا کے پاک مکالمات و مخاطبات سے مشرف ہوتے
ہیں اور خوارق ان کے ہاتھ پر ظاہر ہوتے ہیں اور اکثر دعا ئیں ان کی قبول ہوتی ہیں"۔

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
لیکچر سیا لکوٹ صفحہ ۲۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲۵)
۴- قرآن کریم میں نبی کی تعریف
جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ منجانب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرور اس پر مطابق آیت
لا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِہ کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا"۔
"
ایک غلطی کا ازالہ صدر روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۸)
۵- زبان عربی میں نبی کی تعریف
عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنی ہیں کہ خدا سے الہام پاکر بکثرت پیشگوئی
کرنے والا۔ اور بغی بغیر کثرت کے یہ معنی متحقق نہیں ہو سکتے"۔ (مکتوب ۔ مکتوب مندرجہ اخبار عام ۱۹۰۸ء)
ان تعریفوں سے جو سب کی سب ۱۹۰۱ء یا اس کے بعد کی ہیں صاف ثابت ہے کہ آپ
نے نبی کی تعریف کو بعد میں بدل دیا تھا اور جیسا کہ ۱۸۹۹ء کے خط سے جس کا حوالہ میں اوپر
نقل کر آیا ہوں ثابت ہے آپ پہلے تو اسلام کی اصطلاح میں نبی کے یہ معنی خیال کرتے تھے
کہ نبی وہ ہے جو (۱) یا تو نئی شریعت لائے ۔ (۲) یا پہلی شریعت کے بعض حکم منسوخ کرے
(۳) یا بلا واسطہ نبی ہو صفحہ ۱۲۷ اور چونکہ یہ باتیں آپ میں نہیں پائی جاتی تھیں ضرور تھا
کہ آپ اپنے نبی ہونے سے انکار کرتے لیکن ۱۹۰۱ء میں جب آپ کو معلوم ہوا کہ خدا تعالٰی
کے نزدیک انبیاء کے نزدیک اسلام کی اصطلاح کے مطابق، قرآن کریم کے فیصلہ کے
مطابق نبی کی تعریف وہی ہے جس کو آپ پہلے صرف لغت کی تعریف خیال کرتے رہے تھے
اور اسلامی اصطلاح کے خلاف سمجھتے تھے یعنی کثرت سے امور غیبیہ کی خبر پانا جو خارق
عادت نشان ظاہر کرنے والے ہوں یعنی نبی کے اتباع کی عزت اور اس کے مخالفین کی تباہی
کی خبر دینے والے ہوں۔ تو ایسے شخص کا جب خدا تعالٰی نبی نام رکھے تو وہ نبی ہی ہوتا ہے نہ
کہ محدث - تو آپ نے معلوم کیا کہ آپ واقعہ میں نبی ہیں۔ اور ابتدائے دعوئی سے اللہ
تعالیٰ نے آ۔ آپ کو نبی کے مقام پر کھڑا کیا ہے اور یہ خیال آپ کا صرف قیاس کی بناء پر ہی
نہیں بدلا بلکہ اللہ تعالی کے حکم کے ماتحت حضور نے ایسا کیا جیسا کہ فرماتے ہیں۔
آپ لوگ جس امر کا نام مکالمہ و مخاطبہ رکھتے ہیں میں اس کی کثرت کا نام بموجب حکم

انوار العلوم جلد ۲
۴۵۱
الهی نبوت رکھتا ہوں“ ۔ (تمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۵۰۳)
حقيقة النبوة (حصہ اول)
پس جب اللہ تعالی نے آپ کو خود بتلایا کہ نبوت شریعت لانے یا بلا بلا واسطہ واسطہ نبی ہونے کا
نام نہیں بلکہ امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پانے کا نام ہے اور ایسے ہی شخص کا نام اللہ
تعالی جب نبی رکھتا ہے تو وہ نبی ہوتا ہے نہ محدث - ث تو آپ نے اپنے پہلے خیال کو ترک کر
دیا۔ اور ۱۹۰۱ء کے بعد پھر کبھی نہیں لکھا کہ میں نبی نہیں ہوں۔ ہاں جب اپنے آپ کو نبی کہا
تو یہ بھی لکھتے رہے کہ میں فلاں قسم کا نبی نہیں بلکہ فلاں قسم کا نبی ہوں۔
میں اس جگہ ایک اور حوالہ بھی دے دیتا ہوں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بر خلاف اس
عقیدہ کے جو حضرت مسیح موعود نے ۱۸۹۹ء میں نبی کے متعلق ظاہر فرمایا۔ ۱۹۰۱ء کے بعد
آپ کا یہی مذہب تھا کہ نبی کے لئے شریعت جدیدہ کا لانا کوئی شرط نہیں اور نہ یہ کہ کسی اور
نبی کا متبع نہ ہو چنانچہ آپ فرماتے ہیں :
نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔ نبی کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ
ومی خبر پانے والا ہو اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ اللہ سے مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے
لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو پس ایک
امتی کو ایسا نبی قرار دینے سے کوئی محذور لازم نہیں آتا (براہین احمدیہ حصہ پنجم -
سن روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۰۶)
-
مذکورہ بالا حوالہ جات سے بالکل بین ہو جاتا ہے کہ 1901ء سے پہلے آپ نبی کی اور
تعریف کرتے تھے اور ۱۹۰۱ء اور اس کے بعد اور تعریف کرتے رہے اور یہ تغیر اپنی رائے
اور قیاس سے نہ تھا بلکہ اللہ تعالی کے حکم سے تھا اور قرآن کریم کی تصریحات کے مطابق تھا
پس جب تک کہ آپ نبی کی یہ تعریف کرتے رہے کہ اس کے لئے شریعت جدیدہ لانا یا
بلا واسطہ نبوت پانا ضروری ہے آپ اپنے نبی ہونے سے انکار کرتے رہے اور جب یہ معلوم
ہوا کہ یہ باتیں شرائط نبوت سے نہیں ہیں اور جو شرائط نبوت ہیں وہ سب آپ میں پائی
جاتی ہیں تو آپ نے اپنے نبی ہونے کا اقرار کیا۔
اور یہ تعریفوں کا اختلاف ہی تھا جس کی وجہ سے ۱۹۰۱ء سے پہلے آپ اپنی نبوت کو جزئی
اور ناقص قرار دیتے رہے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک طرف تو آپ کو جو درجہ دیا گیا تھا
اسے آپ نبوت نہ سمجھتے تھے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ آپ کو نبی قرار دیتا تھا اس لئے

·

آج 10 میں سے 10 باقی