حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 11

انوار العلوم جلد ۲
۴۶۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
آپ پہلے اور تعریف خیال کرتے رہے۔ جو عوام کے عقیدہ کے مطابق تھی۔ لیکن بعد میں مزید
انکشاف پر وہ غلط معلوم ہوئی۔ اور اب اس پر ضد کرنا ایک نادانی کا فعل ہے۔
پس اس معاملہ کی مشابہت بالکل مسیح کی وفات کے مسئلہ سے ہے۔ حضرت مسیح موعود کے
دعوئی سے پہلے جس قدر اولیاء صلحاء گزرے ہیں۔ ان میں سے ایک بڑا گر وہ عام عقیدہ کے ماتحت
حضرت مسیح کو زندہ خیال کرتا تھا۔ لیکن وہ مشرک اور قابل مواخذہ نہ تھا۔ مگر جب حضرت مسیح موعود
نے قرآن کریم سے وفات مسیح ثابت کر دی ۔ اور حیات مسیح کے عقیدہ کو مشرکانہ ثابت کر دیا۔ تو
اب جو شخص حیات مسیح کا قائل ہو وہ مشرک اور قابل مواخذہ ہے۔ اسی طرح نبی کی تعریف قرآن
کریم سے صاف ظاہر ہے لیکن عوام میں ایک غلط خیال پھیل رہا تھا۔ اور بہت سے صلحائے امت
اس خیال پر گذر گئے۔ اور نہیں کہہ سکتے کہ وہ نادان تھے جس طرح نہیں کہہ سکتے کہ حضرت مسیح کی
حیات کے عقیدہ سے وہ مشرک تھے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کے کچھ اسرار ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنے وقت
پر ظاہر کرتا ہے۔ اور یہ مسائل بھی انہیں مسائل میں سے تھے۔ تابچوں اور جھوٹوں کے ایمانوں کی
آزمائش کی جائے۔ جب خدا تعالیٰ نے ان پوشیدہ صداقتوں کو مسیح موعود پر کھول دیا تو اب اس کے
خلاف عقیدہ رکھنا نادانی ہے۔
ممکن ہے کسی شخص کو اس جگہ یہ شبہ گزرے کہ اگر جیسا کہ آپ بیان کرتے ہیں نبی کی تعریف
ایسی صاف تھی۔ اور قرآن کریم میں کہیں بھی نبی کے لئے صاحب شریعت ہونے یا بلا واسطہ نبوت
پانے کی شرط مذکور نہ تھی تو ہم کس طرح مان لیں کہ حضرت مسیح موعود عام عقیدہ پر قائم رہے۔ اور
باوجود قرآن کریم کے صاف الفاظ کے آپ نے اپنے عقیدہ کو بدلا نہیں۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ
قرآن کریم آپ نے ۱۹۰۱ء میں دیکھا ہے آپ تو قرآن کریم کے عاشق تھے اور اپنی جوانی اس کے
مطالعہ میں خرچ کر چکے تھے اور باریک در بار یک مطالب پر آگاہ تھے پھر اس مسئلہ میں آپ کیوں
دھوکے میں رہے ؟ اور کیوں صریح الفاظ قرآن کی موجودگی میں عوام کے عقائد کی پیروی کی ؟ سو
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ غلطی اسی طرح ہوئی۔ جس طرح مسیح کی وفات کے متعلق ہوئی مسیح کی
وفات بھی تو قرآن کریم میں صاف الفاظ میں مذکور ہے۔ اور سارے قرآن میں ایک لفظ بھی اس کی
زندگی پر دلالت نہیں کرتا۔ بلکہ آسمان پر جانے کا صاف انکار کیا گیا ہے پھر یہ کیونکر ہوا کہ وفات مسیح
پر تمیں (۳۰) آیات کی موجودگی میں حضرت مسیح موعود عوام کے عقیدہ کے قائل رہے اور اس
بات کو معلوم نہ کر سکے کہ قرآن کریم سے مسیح کی وفات ثابت ہے اگر کوئی کہے کہ مسیح کی حیات

انوار العلوم جلد ۲
۴۶۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ماننے کی تو ایک وجہ تھی۔ اور وہ یہ کہ گو الفاظ قرآن سے تو وفات مسیح ثابت تھی لیکن چونکہ قرآن
کریم میں رفع اور احادیث میں نزول مسیح کا ذکر تھا۔ اس لئے اس شبہ کا پیدا ہو جانا کچھ بعید نہ تھا کہ
حضرت مسیح زندہ ہی ہیں اور خصوصاً اس حالت میں کہ سب مسلمان انہیں زندہ مانتے تھے۔ تو اس کا
جواب یہ ہے کہ اسی طرح نبوت کا مسئلہ بھی تھا کہ باوجود اس کے کہ الفاظ قرآن صاف شاہد تھے کہ
نبی کے لئے شریعت جدیدہ لانے یا براہ راست نبوت پانے کی کوئی شرط نہیں لیکن پھر بھی قرآن کریم
میں خاتم النبین اور حدیث میں لا نبی بعدی کے الفاظ شبہ پیدا کرتے تھے کہ اس امت میں نبی آنا
محال ہے اور خصوصاً اس حالت میں کہ عوام کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ نبی وہی ہوتا ہے جو شریعت جدیدہ
لائے یا براہ راست نبوت پائے۔ پس اس غلطی کا لگ جانا بھی کچھ بعید نہ تھا۔ اور جیسا کہ میں بارہا
اشارہ کر چکا ہوں انبیاء تو نہایت محتاط ہوتے ہیں۔ وہ تو صریح حکم کے بغیر اپنے پاس سے کوئی بات
کہتے ہی نہیں۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان حکمتوں میں سے ہے کہ وہ اپنے بندوں پر رحم فرما کر
اور ان کے ایمانوں کو آہستہ آہستہ مضبوط کرنے کے لئے بعض باتوں کو رفتہ رفتہ ظاہر کرتا ہے جیسے
"
کہ قرآن کریم کی نسبت فرمایا ہے کہ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُعَلَةً
وَاحِدَةً كَذَلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنَهُ تَر تيلا (الفرقان : ۳۳) یعنی مخالف لوگ اعتراض
کرتے ہیں کہ اس پر قرآن کریم ایک ہی دفعہ کیوں نہ نازل ہو گیا۔ اسی طرح ہوا تاکہ تیرے دل کو
ہم اس سے ثابت کریں اور ہم نے آہستہ آہستہ قرآن کریم پڑھ کر سنایا ہے اسی سنت قدیمہ کے
ما تحت اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے سلوک کیا۔ اور آپ کی جماعت کو بہت سے ابتلاؤں سے
بچالیا۔ اگر آپ کو یک لخت مسیح کی وفات اور اپنی نبوت کے اعلان کرنے کا حکم ہو تا۔ تو آپ کی
جماعت کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہوتا۔ پس اللہ تعالی نے پہلے آپ سے براہین احمدیہ لکھوائی
اور گو اس میں آپ کو مسیح قرار دیا۔ لیکن انکشاف تامہ نہ کیا۔ تا آپ کو اس عظیم الشان کام کے لئے
تیار فرمائے جس پر آپ کو مقرر فرمانا تھا۔ اور مسیح کی وفات پر پردہ اس لئے ڈالے رکھا کہ اگر حضرت
مسیح موعود کو اس وقت یہ بات معلوم ہو جاتی تو آپ اس کا اسی وقت اعلان کر دیتے۔ لیکن اللہ تعالٰی
اپنی سنت قدیمہ کے تحت چاہتا تھا کہ سب کام ترتیب وار اور آہستہ آہستہ ہو۔ پس اس نے مسیح
موعود کو بھی اصل بات سے ناواقف رکھا۔ اسی طرح آپ کو براہین کے زمانہ میں ہی نبی قرار دیا۔
لیکن اس پر بھی ایک پردہ اخفاء ڈالے رکھا۔ دونوں باتیں براہین احمدیہ کے زمانہ میں ظاہر تو اس لئے
کیں تاکہ یہ نہ ثابت ہو کہ کوئی منصوبہ ہے۔ اور پوشیدہ اس لئے رکھیں تا متلاشیان صداقت پر حد

انوار العلوم جلد ۲
۴۶۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
سے زیادہ بوجھ نہ پڑ جائے۔ پھر دس سال بعد وفات مسیح کے مسئلہ پر سے پردہ اٹھا دیا۔ لیکن مسئلہ
نبوت پر ایک پردہ پڑا رہا۔ تاکہ جماعت اپنے اندر ایک مضبوطی پیدا کر لے۔ حتی کہ ۱۹۰۱ء میں اس
پردہ کو بھی اٹھا دیا ۔ اور حقیقت کھل گئی اور صداقت ظاہر ہو گئی۔ اور یہ جو کچھ ہوا ۔ اللہ تعالیٰ کی قدیم
سنت کے ماتحت ہوا اور نبوت کا مسئلہ بالکل مسیحیت کے مسئلہ کے مطابق ہے جس طرح اوائل میں
باوجود مسیح نام پانے کے مسیح کو زندہ سمجھتے رہے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود باوجود نبی کا نام پانے
کے ختم نبوت کے وہ معنی کرتے رہے۔ جو لوگ کرتے تھے ۔ پھر جس طرح دعوائے مسیحیت کے بعد
شروع شروع میں یہ کہتے رہے کہ ممکن ہے ابھی کوئی اور مسیح بھی ظاہر ہو ۔ اور اپنی طرح اور مسیح
بھی مانتے رہے۔ لیکن بعد میں انکشاف نام پر لکھ دیا کہ میرے بعد اور کوئی مسیح نہیں۔ اسی طرح
آپ پہلے اپنی نبوت کو جزوی قرار دے کر امت محمدیہ میں سے اور بہت سے لوگوں کو بھی اس انعام
میں اپنا شریک سمجھتے رہے۔ لیکن بعد میں انکشاف نام پر لکھ دیا کہ میرے سوا اور کوئی شخص اس نام
کا مستحق نہیں۔ پس یہ ایک حکمت الہی کا کرشمہ تھا۔ اور اللہ تعالیٰ کی قدیم سنت کا اظہار تھا اور نادان
ہے وہ جو اس پر اعتراض کرے اور اسے مستبعد قرار دے ۔ کیونکہ ایسا اعتراض کل نبیوں پر پڑے گا۔
میں اس جگہ یہ بھی لکھ دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ شیطان کسی شخص کو یہ دھوکا نہ دے کہ جبکہ
تعریفوں کے اختلاف کی وجہ سے حضرت صاحب کے نبی ہونے یا نہ ہونے کا جھگڑا پیدا ہو گیا ہے تو پھر
اس میں کیا حرج ہے کہ ایک جماعت نبی کی وہی تعریف قرار دے کر جو عوام میں مشہور ہے۔ مسیح
موعود کی نبوت کا انکار کرتی رہے اور یہ تو آپ بھی مانتے ہیں کہ ان معنوں میں جو عوام میں نبی کے
مشہور ہیں۔ حضرت مسیح موعود نبی نہیں ہیں۔ سو اس دھوکے کے ازالہ کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ
جب خدا تعالی نے خود ایک بات کی تشریح فرمادی۔ تو اس تشریح کو چھوڑ نا صرف لفظی بحث ہی نہیں
سمجھا جائے گا۔ بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی ہتک اور ان کی بے قدری ہو گی۔ جب خدا تعالیٰ ایک
شخص کو نبی قرار دے ۔ اور قرآن کریم اس کی نبوت کی شہادت دے ۔ تو پھر نبی کے اور معنی کر کے
اس کی نبوت کا انکار کرنا گویا اللہ تعالی کے فیصلوں سے تمسخر کرنا اور اس کے رسول کی ہتک کرنا
ہے۔ اور ہر ایک مؤمن کا فرض ہے کہ وہ ایسے کاموں سے بچے جو اسے جہنم کے قریب کر دیں۔ اور
چاہئے کہ بجائے اپنے خیالات پر جما رہنے کے اللہ تعالی کے فیصلہ کو اور اس کے حکم کو قبول کیا
جائے۔
میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ اوپر کے مضمون کو غور سے پڑھیں گے ۔ انہیں معلوم ہو جائے گا

انوار العلوم جلد ۲
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
کہ جناب مولوی صاحب نے جو اپنے رسالہ میں حضرت صاحب کی مختلف تحریر میں نقل کر کے یہ
بتانا چاہا ہے کہ دیکھو حضرت مسیح موعود ہمیشہ ایک ہی دعوی کرتے رہے ہیں۔ یہ صرف ایک غلط فہمی
کا نتیجہ ہے اور ان تحریروں سے تو ہمارا دعوی ثابت ہوتا ہے نہ ان کا۔ یہی تو ہمارا دعوی ہے کہ
حضرت مسیح موعود اپنے دعوی کی جو تفصیل بیان کرتے رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ سے وہی رہی ہے۔ جو
نبیوں کے دعوے کی ہوتی ہے۔ گو ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے کہ اس کو نبوت کے نام سے موسوم
نہیں فرماتے تھے۔
نبی کسے کہتے ہیں ؟
موجودہ اختلاف اور شور پر میں جس قدر غور کرتا ہوں۔ حیران ہوتا ہوں کہ کس طرح ایک بے
توجہی کے باعث یہ اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ سب ۔ -- سب سے پہلا سوال جو مسیح موعود کی نبوت کے متعلق
بحث کرتے وقت پیدا ہونا چاہئے تھا۔ وہ یہ تھا کہ نبی کہتے کسے ہیں؟ مثلاً اگر کسی شخص کی نسبت یہ
بحث ہو کہ وہ لوہار ہے یا نہیں ہے ۔ تو اول بحث کرنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ لوہار کہتے کسے
ہیں ؟ اگر ان کو لوہار کی تعریف بھی معلوم نہیں تو وہ بحث کر ہی نہیں سکتے ۔ جس چیز کا علم ہی نہیں کہ وہ
کیا شئے ہے ؟ اس پر بحث کیا ہو گی ؟ پس اول فرض تو ہر ایک شخص کا یہ ہے کہ وہ یہ معلوم کرے کہ
نبی کی تعریف کیا ہے ؟ مگر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کے منکروں نے اس سوال پر
کبھی غور ہی نہیں کیا۔ وہ اس پر تو بحث کرتے ہیں کہ فلاں شخص نبی ہے یا نہیں ہے۔ لیکن خود اس
قدر بھی علم نہیں کہ نبی کے معنی کیا ہیں؟ اور ان کی بحث کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بچے آپس میں
بادشاہ اور وزیر بن کر کھیلنے لگتے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ بادشاہ ہو تا کیا شے ہے بس ایک نام سنا ہوا
ہوتا ہے۔ اس کی بناء پر اپنے خیال سے ایک عمارت کھڑی کر لیتے ہیں۔ اور وہ واقعہ کے خلاف ہوتی
ہے۔ اور جب کوئی کام ناواقفیت کی حالت میں کیا جائے گا۔ تو ضرور انسان غلطیوں میں مبتلاء ہو گا۔
میں نے سنا ہے کسی جگہ کچھ زمیندار اس امر پر بحث کرتے ہوئے دیکھے گئے کہ قرآن کریم میں جو
کہیں مؤمنون آتا ہے اور کہیں مؤمنین - تو ان دونوں لفظوں کے معنوں میں کیا فرق ہے ۔ بڑی
سخت بحث ہوئی اور مختلف معانی بیان ہوتے رہے۔ کوئی کچھ فرق بتاتا اور کوئی کچھ ۔ اور یہ سب کچھ
کیوں ہوا؟ صرف اس لئے کہ انہوں نے یہ معلوم نہ کیا کہ مؤمنون اور مؤمنین ان دونوں
لفظوں کے کیا معنی ہیں اگر کسی واقف سے معنی دریافت کر لیتے تو ساری بحث کا خاتمہ ہو جاتا۔ بلکہ
یوں کہنا چاہئے کہ بحث شروع ہی نہ ہوتی۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے

انوار العلوم جلد ۲
۲۶۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
والے لوگ پہلے اس بات کی تحقیقات کرتے کہ نبی کہتے کسے ہیں؟ اور نبی کے کیا معنی ہیں ۔ لغت
عرب میں اس کے کیا معنی ہیں؟ قرآن کریم نے اس کے کیا معنی کئے ہیں ؟ آنحضرت ا نے
اس کے کیا معنی کئے ہیں ؟ تو میں امید کرتا ہوں۔ وہ ہمیں حق پر پاتے اور یہ جھگڑا ہی چھوڑ دیتے۔
عربی زبان کی یہ ایک خصوصیت ہے کہ اس میں تمام اسماء کی کوئی وجہ تسمیہ ہوتی ہے اور بے
معنی الفاظ استعمال نہیں کئے جاتے ۔ اور یہی خصوصیت ہے۔ جس نے عربی زبان کو دوسری زبانوں پر
ممتاز کر دیا ہے۔ اور اس کے ام الالسنہ ہونے پر شاہد ہے پھر وہ الفاظ جو قرآن کریم میں استعمال کئے
جاتے ہیں۔ وہ تو افصح ہیں کیونکہ قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا مقابلہ عربی کی کوئی اور کتاب نہیں
کر سکتی۔ اور یہ قرآن کریم کا ایک معجزہ ہے قرآن کی تمام آیات فصاحت و بلاغت کا خزانہ ہیں۔ اور
اس کے تمام الفاظ فصاحت کا بہترین نمونہ - پس نبی کا لفظ جو عربی جیسی زبان کا لفظ ہے۔ اور قرآن
کریم میں استعمال ہوا ہے بے معنی نہیں ہو سکتا۔ اور ہم قرآن کریم کی نسبت کبھی یہ گمان نہیں کر
سکتے کہ اس نے ایک ایسا لفظ استعمال کیا ہے جس کی حقیقت سمجھنے سے دنیا معذور ہے۔ اور جس کے
معانی کا علم کسی کو بھی نہیں۔ نبی کا لفظ ضرور کوئی معنی رکھتا ہے اور اسکی کوئی حقیقت ہے ۔ مگر سوال یہ
ہے کہ وہ کیا معنی ہیں ؟ اور وہ کیا حقیقت ہے ؟ کیا حضرت مسیح موعود کی نبوت کے منکروں نے کبھی
اس سوال پر بھی غور کیا ہے۔ کیا ہم یہ سمجھیں کہ وہ نبی اور رسول کا لفظ قرآن کریم میں سینکڑوں جگہ
پڑھتے ہیں۔ لیکن اس پر غور کئے بغیر گزر جاتے ہیں اسے ایک بے معنی لفظ خیال کرتے ہیں جس سے
کوئی حقیقت مراد نہیں۔ اگر ایسا نہیں۔ تو وہ ہمیں بتائیں کہ قرآن کریم نے ان دونوں لفظوں کے
کیا معنی بتائے ہیں؟ اور نبی اور رسول سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے؟ قرآن شریف دنیا کی آخری
کتاب ہے۔ اور کل علوم روحانی اس کے اندر جمع ہیں۔ وہ ایک ایسا خزانہ ہے جس میں ہر ضرورت
کی شئے موجود ہے۔ دنیا کی کوئی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ وہ اللہ تعالیٰ کا کلام اور آخری کتاب
ہے۔ وہ بنی نوع انسان کے لئے ایک ہدایت نامہ ہے۔ انسان کی روحانی ترقی اور دینی علم کے لئے کس
شئے کی ضرورت ہے جو قرآن کریم میں موجود نہیں۔ وہ ہماری تمام حاجتوں کا پورا کرنے والا اور
ہماری سب بیماریوں کا دور کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے کتاب مفصل اور کتاب مبارک فرماتا
ہے۔ اور مبارک کے معنی ہیں جو سب اشیاء کو اپنے اندر جمع کرے اور کل علوم بہہ کر اسی میں
آپڑیں۔ پس ایسی کتاب پر یہ گمان نہیں ہو سکتا کہ اس نے نبی پر ایمان لانے کا تو حکم دیا مگریہ نہ بتایا کہ
نبی کہتے کسے ہیں؟ قرآن کریم نے نبی کی تعریف ضرور کی ہوگی۔ اور کی ہے پس پہلے اسے دریافت

انوار العلوم جلد ؟
۴۶۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کر لو۔ پھر حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق جھگڑے کا بھی خود بخود فیصلہ ہو جائے گا۔ اور اس
خیال میں نہ رہو کہ قرآن کریم نے نبی کی کوئی تعریف کی ہی نہیں۔ کیونکہ یہ ایک غلط خیال ہے۔
ایمانیات سے وہ کونسی بات ہے جس کے ماننے کا قرآن کریم نے حکم دیا ہو ۔ اور یہ نہ بتایا ہو کہ وہ ہے
کیا ۔ اللہ تعالی پر ایمان لانے کا حکم ہمیں دیا گیا ہے تو ہمیں بالتفصیل اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کا علم
بھی دیا گیا ہے۔ اور قرآن کریم شروع سے لے کر آخر تک اس کی ذات اور اس کی صفات کا نقشہ
ہمارے سامنے کھینچتا ہے اور ہمیں بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے کہتے ہیں تا نہ ہو کہ ہم مختلف جھوٹے
معبودوں کے پھندے میں پھنس جائیں۔ اور حقیقی معبود کو ترک کر دیں۔ ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم
ہے۔ اور قرآن کریم نے ایک بے معنی لفظ پر ایمان لانے کا حکم نہیں دیا۔ بلکہ مفصل بتایا ہے کہ
ملائکہ کون ہیں ۔ ان کے کیا کام ہیں بندوں سے ان کا کیا تعلق ہے ان کے وجود کا کیا ثبوت ہے پھر اسی
طرح کتب پر ایمان لانے کا حکم ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الہی احکام اور اس کے شرائع کا نام کتاب ہوتا
ہے۔ کتابوں پر کس طرح عمل کرنا چاہئے۔ ان کے سمجھنے کے آسان طریق کیا ہیں۔ ان کے معانی
کرنے میں کن کن احتیاطوں کی ضرورت ہے ان کا کس حد تک ادب و پاس ہونا چاہئے۔ ان کے
الفاظ و معانی کی کسی کسی طرح حفاظت کرنی چاہئے۔ کتابوں کے اترنے کی غرض کیا ہے ۔ پھر یوم آخر
پر ایمان لانے کا حکم ہے اور اس کی بھی پوری کیفیت بیان کی گئی ہے۔ قیامت کیا ہو گی۔ وہاں انسان
کے ساتھ کس کس طرح کا برتاؤ ہو گا۔ جنت و دوزخ کی کیفیت ان دونوں مقاموں کے مکینوں کے
حالات بعث ما بعد الموت کے ثبوت اور دلائل سب بیان کئے گئے ہیں۔ غرض جس بات پر ایمان
لانے کا ذکر ہے ہمیں اس کے نشان بھی بتائے گئے ہیں کہ وہ کیا شئے ہے اور اسکے متعلق جس قدر
ضروری امور ہیں۔ سب پر روشنی ڈالی گئی ہے لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ خدا تعالی جو دراء الورا ہے۔
اور ملائکہ جو ہماری نظروں سے پوشیدہ ہیں اور قیامت جو مرنے کے بعد کی بات ہے اس کا حال تو
ہمیں بتایا جائے۔ اور دوزخ و جنت جن سے حشر کے بعد معاملہ پڑنے والا ہے اس کی کیفیت بھی
انسان پر روشن کی جائے۔ لیکن اگر نہ بتایا جائے تو یہ کہ نبی جو انسان اور خداتعالی کے درمیان ایک
واسطہ کا کام دیتا ہے اور جس پر ایمان لانے یا نہ لانے پر ہی انسان کی نجات و عذاب کا دارو مدار ہے۔
وہ کیا شئے ہے اور نبی کسے کہتے ہیں؟
میرے مخاطب اس وقت غیر احمدی نہیں جو دلیل و برہان کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے۔ اور ہر چیز
ادھند ماننے کے عادی ہیں جو اسلام کو اس لئے مانتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے گھر میں پیدا
کو اندھا دھند۔

انوار العلوم جلد ۲
۴۷۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہوئے جو قرآن کریم کی فضیلت یہی خیال کرتے ہیں کہ اس کی زبان بڑی عمدہ ہے یا یہ کہ وہ ان کی
کتاب ہے بلکہ میری مخاطب وہ جماعت ہے جو حضرت مسیح موعود کے زیر تربیت بڑھی ہے اور جس
نے پہلے دن سے یہ آواز متواتر سنی شروع کی ہے کہ قرآن کریم ایک کامل کتاب ہے وہ سب
روحانی امور کو بیان کرتا ہے وہ کوئی لغو بیان نہیں کرتا۔ وہ عقل کے خلاف باتوں کو نہیں منواتا۔ وہ
ہر بات کو مبرہن کر کے بیان کرتا ہے اور جو دعویٰ کرتا ہے اس کی دلیل بھی خود ہی دیتا ہے۔ پس میں
ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا یہ ممکن ہے کہ قرآن کریم نے نبیوں پر ایمان لانے کا تو ہمیں حکم دیا ہو ۔ اور
ہمیں یہ نہ بتایا ہو کہ نبی کہتے کسے ہیں۔ جب ایک شئے کو ہم سمجھ ہی نہیں سکتے تو اس پر ایمان کیا
لائیں۔ ہم جو انبیاء کی طرف دنیا کو بلائیں تو کیا کہہ کر بلائیں۔ اگر کوئی شخص پوچھے کہ نبی کسے کہتے
ہیں تو اسے کیا جواب دیں۔ ضرور ہے کہ نبی کی کوئی حقیقت ہو۔ اور نبی کے کوئی معنی ہوں۔ اور
ضرور ہے کہ قرآن کریم نے ان معنوں کو بیان بھی کیا ہو ۔ کیونکہ وہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ نبیوں پر
ایمان لاؤ ۔ پس ہر ایک مؤمن کا فرض ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کی نبوت پر بحث کرنے سے پہلے
قرآن کریم پر غور کرے ۔ اور دیکھے کہ قرآن کریم نبی کی کیا تعریف کرتا ہے میں اپنی سمجھ کے مطابق
قرآن کریم سے نبی کی تعریف کر چکا ہوں۔ لیکن چونکہ بعض لوگ بغیر قرآن کریم پر غور کرنے کے
محض اپنے گمانوں کی بناء پر یہ سمجھ رہے ہیں کہ نبوت شاید کوئی خاص شے ہے جس کے ملنے پر انسان
نبی ہو جاتا ہے۔ اس جگہ اس امر پر بھی کچھ لکھ دینا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ
نبوت ایمان کا ہی ایک اعلیٰ مرتبہ ہے اور تقوی میں ترقی کرتے کرتے انسان اس رتبہ کو پہنچ جاتا ہے
جسے نبی کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتے ہیں نا ولئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَ
الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ - (النساء : ٧٠ ) یعنی مومن جب ترقی کرتے ہیں تو وہ عیبوں،
صدیقوں ، شہداء اور صالحین کی جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس آیت سے انسان کی ترقی کے
چار درجے معلوم ہوتے ہیں۔ اول صلحاء یعنی اچھے لوگ ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک بادشاہ کی
نیک اور خدمت گزار رعایا ہوتی ہے کہ ان کی فرمانبرداری کی وجہ سے بادشاہ ان پر خوش ہوتا ہے
اور ہر طرح ان کی آسائش و آرام کا فکر کرتا ہے ۔ چنانچہ صالح کے معنی لغت میں اس آدمی کے
آتے ہیں۔ جو اپنے سب حقوق و فرائض کو ادا کرتا ہے۔ دوسرا درجہ انسان کی ترقی کا شہید کا درجہ
ہوتا ہے جس کے معنی حاضر اور بچے گواہ کے ہیں۔ سچے گواہ کو بھی اس لئے شہید کہتے ہیں کہ کچی

انوار العلوم جلد ۲
۲۷۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
گواہی کے لئے موقعہ پر موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اور سچا گواہ رہی ہو سکتا ہے جو سنی سنائی بات پر
گواہی نہ دے۔ شہید کے لفظ سے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی اس جماعت کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔
جو دنیاوی درباروں میں درباری کے نام سے موسوم ہوتے ہیں۔ اور مطلب یہ ہے کہ جب انسان
حقوق اللہ و حقوق العباد کی ادائیگی میں کمال اخلاص ظاہر کرتا ہے۔ تو اسے شہیدوں یعنی دربار الہی
کے حاضر باشوں میں شامل کر لیا جاتا ہے اور اسے ایسی معرفت الہی حاصل ہوتی ہے کہ گویا وہ ہر
وقت اللہ تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھتا رہتا ہے۔ اور جو شخص حاضر ہو گا وہ کلام بھی سنے گا۔ اس
لئے شہید محدث بھی ہوتا ہے یعنی اس سے اللہ تعالی کا کلام شروع ہو جاتا ہے ۔ چنانچہ حضرت عمر
محدث تھے اور اللہ تعالٰی نے ان کو شہداء میں شامل فرمایا ہے بلکہ ظاہری شہادت بھی دی ہے۔ پس
شہید سے مراد وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر رہتے ہیں یعنی اپنے دل کی آنکھوں سے ہر
وقت اس کے جلال اور اس کی شان کا مطالعہ کرتے ہیں۔ اور اس کے قریب ہو جاتے ہیں۔ اور عام
صالحین سے ان کا درجہ بلند ہو جاتا ہے کیونکہ عام رعایا تو کبھی کبھی دربار شاہی میں جاسکتی ہے لیکن یہ
لوگ ہر وقت اسی دربار میں رہتے ہیں اور چونکہ یہ لوگ کسب سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے علم پاتے
ہیں اس لئے ان کا علم نہایت درست ہوتا ہے۔ اور یہ لوگ جو کچھ اللہ تعالیٰ کی نسبت اور اس کے
دین کی نسبت بیان کرتے ہیں۔ چونکہ خود اللہ تعالیٰ کے فیضان سے حاصل کرتے ہیں وہ نہایت
راست اور درست ہوتا ہے۔ اور وہ باریکیاں جن تک دوسروں کی عقل نہیں پہنچ سکتی۔ ان کے
لئے معمولی ہوتی ہے۔ اور نہایت باریک نظر ان کو عطا کی جاتی ہے پس اس لئے بھی کہ ان کا بیان
نہایت سچا ہوتا ہے۔ ان کا نام شہید رکھا جاتا ہے جس کے معنی بچے گواہ کے بھی ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ
کے راستہ میں جان دینے والا انسان بھی شہید اسی لئے کہلاتا ہے کہ وہ اپنی جان دے کر اپنی گواہی کی
صداقت ثابت کر دیتا ہے کہ میں جو دعویٰ ایمان کیا کرتا تھا۔ اور اپنے ایمان کے متعلق جو کچھ بیان
کرتا تھا۔ وہ سچ تھا جھوٹ نہ تھا غرض صالح سے ترقی کر کے انسان شہید بن جاتا ہے اور یہ درجہ
محدثیت کا درجہ ہے اور جب انسان اس درجہ پر پہنچ کر اور فرمانبرداری دکھاتا ہے اور زیادہ
اطاعت کرتا ہے تو اس وقت یہ اللہ تعالی کا اور بھی مقبول اور پیارا ہو جاتا ہے۔ اور شہیدوں میں
سے بھی خاص رتبہ اسے بخشا جاتا ہے۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کے ان بندوں میں سے ہو جاتا ہے۔ جن پر
اللہ تعالیٰ اپنی خاص نظر عنایت فرماتا ہے اور انبیاء کی طرح ان کی زبان پر بھی حق جاری ہو جاتا ہے۔
اور ان کے منہ سے نکلی ہوئی باتوں کو اللہ تعالی پوری کر دیتا ہے۔ اور اس طرح یہ لوگ صدیق ہو

انوار العلوم جلد ۲
۴۷۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
جاتے ہیں یعنی صدق میں درجہ کمال تک پہنچے ہوئے۔ اور ان کو صدیق اس لئے کہتے ہیں کہ ان کی
معرفت زیادہ ہو کر ان کی نظر شہداء سے بھی زیادہ تیز ہو جاتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے متعلق جیسا ان
کا بیان سچا ہوتا ہے۔ اس حد تک شہداء کا علم نہیں پہنچتا۔ اور یہ جن بار یک صداقتوں کا اظہار کرتے
ہیں۔ شہداء ان کو بیان نہیں کر سکتے ۔
چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو آپ مسجد
میں آئے اور ایک خطبہ بیان کیا۔ اور اس خطبہ میں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک بندے
کے سامنے دو باتیں پیش کیں۔ ایک تو یہ کہ وہ دنیا کو اختیار کرے۔ اور دوسری یہ کہ جو کچھ اللہ تعالی
کے پاس ہے اسے پسند کرے۔ پس اس بندے نے جو کچھ خدا تعالیٰ کے پاس ہے اسے قبول کر لیا۔
اس پر حضرت ابو بکر صدیق بے اختیار رو پڑے اور آپ کی چیخیں نکل گئیں۔ اور آپ نے فرمایا ۔ یا
رسول اللہ ہم آپ پر اپنے ماں باپ قربان کر دیں گے ۔ آپ کے رونے اور اس طرح بول اٹھنے پر
صحابہ بہت حیران ہوئے اور بعض نے کہا کہ ان کو کیا ہوا کہ رسول الله اللے تو کسی بندہ کا حال
سناتے ہیں جسے اللہ تعالٰی نے دو باتوں میں سے ایک بات پسند کرنے کا اختیار دیا تھا۔ اور یہ اسے سن کر
رو رہے ہیں۔ لیکن ابو بکر نے جس صدق کو پا لیا تھا۔ اور جس راستی کو سمجھ لیا تھا۔ اس کو نہ حضرت عمرہ
سمجھ سکے۔ نہ کوئی اور صحابی - بات یہ تھی کہ اس وقت سید الکونین اپنی وفات کی خبر دے رہے تھے
جسے سن کر اس صادق القول کا دل جس نے اپنے قول کی اپنے عمل سے شہادت دے دی تھی۔ اور
جو اپنے ہادی کی ہر ایک حرکت اور سکون اور ہر ایک قول کا نہایت غور سے مطالعہ کرتا رہتا تھا اور
گویا اپنے وجود کو اس کے وجود میں فنا کر چکا تھا بے اختیار ہو گیا۔
غرض صدیق یعنی بہت ہی سچ بولنے والا انسان شہید سے اوپر ہوتا ہے۔ اور اپنے ہر قول کی تائید
اپنے عمل سے کرتا ہے۔ اور اس کی فطرت نبیوں کی سی فطرت ہوتی ہے اور اس کے کام نبیوں کے
سے کام ہوتے ہیں۔ لیکن کسی قدر کمی اور نقص کی وجہ سے وہ درجہ نبوت پانے سے روکا جاتا ہے۔
ور نہ اس حد تک پہنچا ہوا ہوتا ہے کہ قریب ہے کہ وہ نبی ہو ہی جائے بلکہ جزوی نبوت اسے مل جاتی
ہے اور اللہ تعالٰی اس سے تجدید دین کا کام لیتا ہے۔ چنانچہ حضرت ابو بکر کو بھی جو صدیق تھے تجدید
دین کا کام کرنا پڑا اور آنحضرت ا کے بعد سب عرب مرتد ہو گیا اور آپ کی سعی جمیل سے پھر
اس نے ہدایت پائی اور اس طرح آپ نے بھی ایک رنگ میں تجدید دین کر دی گو اس قدر فرق تھا
کہ آنحضرت کو ایک نئی جماعت بنانی پڑی تھی اور حضرت ابو بکر صدیق کو ایک بگڑی ہوئی ر

انوار العلوم جلد ۲
لرد
حقيقة النبوة (حصہ اول)
جماعت کو درست کرنا پڑا تھا۔ پس صدیق اسے کہتے ہیں جو شہید سے بڑھ کر صداقت پر اپنے آپ کو
قائم کرے اور ایسا صدق ظاہر کرے کہ اللہ تعالی کا کلام سننے کا بہت زیادہ مستحق ہو جائے اور ایسے
آدمی پر اللہ تعالیٰ اپنے کلام کی بارش نازل کرتا ہے اور یہ محدث کا آخری درجہ ہوتا ہے اور یہ
درجہ امت محمدیہ میں سینکڑوں ہزاروں لوگوں نے پایا ہے یہ لوگ بھی کلام الہی کے سننے میں خاص
حصہ رکھتے ہیں۔ لیکن اس کثرت کو نہیں پاتے جس سے رتبہ نبوت کو پہنچ جائیں اس درجہ سے بڑھ
کر نبی یا رسول کا درجہ ہے جسے اللہ تعالٰی نے مذکورہ بالا آیت میں سب سے آخر میں رکھا ہے اور یہ
لوگ ایسے ہوتے ہیں جیسے بادشاہ کے رازدار ۔ اور وہ انہی کی معرفت دنیا پر اپنے غیب ظاہر کرتا ہے
چنانچہ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ
رسول (الجن : ۲۶-۲۷) یعنی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جن سے راضی ہوتا ہے یعنی جو اس کے
رسول کہلاتے ہیں انہی کو اپنے غیب پر غالب کرتا ہے۔ اور یہ بات ہر ایک شخص جانتا ہے کہ رازوں
پر صرف خاص دوستوں کو واقف کیا جاتا ہے پس اللہ تعالیٰ بھی اپنے غیبوں پر غالب اس کو کرتا ہے جو
اس کی محبت کے انتہائی نکتہ پر پہنچ جاتے ہیں اور اس کا کسی شخص کو اپنے غیب پر غالب کر دینا یعنی
کثرت سے امور غیبیہ پر اسے مطلع کرنا اس بات کی علامت ہے کہ اب یہ شخص محبت کے
انتہائی نقطہ کو پہنچ گیا ہے اور دائرہ نبوت میں داخل ہو گیا۔
میرا اس تمام بیان سے یہ مطلب ہے کہ نبوت کوئی الگ چیز نہیں کہ وہ مل جائے تو انسان نبی ہو
جاتا ہے بلکہ اصل بات یہی ہے جیسا کہ میں اوپر قرآن کریم سے ثابت کر آیا ہوں کہ انسانی ترقی کے
آخری درجہ کا نام نبی ہے جو انسان محبت الہی میں ترقی کرتا ہوا صالحین سے شہداء اور شہداء سے
صدیقوں میں شامل ہو جاتا ہے وہ آخر جب اس درجہ سے بھی ترقی کرتا ہے تو صاحب سیرالہی بن جاتا
ہے اور اللہ تعالٰی اسے اپنے غیبوں پر غالب کر دیتا اور اعتماد کے آخری مرتبہ پر اسے پہنچا دیتا ہے
کیونکہ واقف اسرار کر دینے کے بعد کوئی دوئی نہیں رہتی اور غیب و اسرار سے مراد وہ باریک در
بار یک مقامات معرفت ہیں جن تک کسی غیر کی نظر نہیں پہنچ سکتی اور جن کو اللہ تعالی کے انبیاء
معلوم کرتے ہیں اور پھر بندوں تک پہنچاتے ہیں اسی طرح آئندہ کا حال ہے یہ بھی اسرار الہی میں
سے ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے ہی قبضہ میں رکھا ہے لیکن اپنے ان بندوں کو اللہ تعالیٰ اس سے
بھی واقف کرتا ہے۔ اور گو وہ عالم الغیب ان معنوں سے تو نہیں ہوتے کہ ہر بات ان کو معلوم ہو
لیکن اللہ تعالی بہت سے اسرار ان پر کھولتا رہتا ہے جو عظیم الشان امور کے متعلق ہوتے ہیں۔ پس

انوار العلوم جلد ۲
۴۷۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اظہار علی الغیب کا درجہ یعنی جس درجہ محبت کو حاصل کر کے انسان کو غیب الہی پر غلبہ حاصل ہو جاتا
ہے جس کے معنی کثرت کے ہیں اس کا نام رسالت اور ثبوت ہے اور کہہ سکتے ہیں کہ نبوت اظہار
علی الغیب کے مقام کا نام ہے جس کا اردو میں ترجمہ رازدار ہو گا جس طرح کہہ سکتے ہیں کہ نبی کے
سوا کسی کو اظہار علی الغیب کا رتبہ نہیں مل سکتا۔
خلاصہ کلام یہ کہ نبوت کی تعریف اور اس کے حصول کا طریق اللہ تعالی نے قرآن کریم میں
صاف طور پر بیان کر دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ یہ ایک انسانی کمال کا رتبہ ہے جس پر پہنچ کر انسان غیب
الہی سے واقف کیا جاتا ہے اور اس سے پہلے مراتب صالح شہید اور صدیق کے ہیں اور رسول اس
درجہ کے پانے والے کو اس لئے کہتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا جاتا ہے اور نبی اس لئے
کہ وہ غیب کی اخبار لوگوں کو بتاتا ہے اور چونکہ قوت ایمانی اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتی جب
تک دلائل و براہین ساتھ نہ ہوں اس لئے بھی اللہ تعالیٰ اپنے ایسے بندوں کو جن کو رسول کرتا ہے
اظہار علی الغیب کا رتبہ دیتا ہے تا جس طرح ان کے اپنے ایمان تازہ ہیں وہ لوگوں کے ایمان بھی تازہ
کر سکیں۔
یہ باتیں میں نے بطور اختصار اس لئے بتائی ہیں تا معلوم ہو جائے کہ قرآن کریم ایک کامل
کتاب ہے اور اس نے ہر ایک ضروری بات بیان کر دی ہے۔ اور یہ بات غلط ہے کہ اس نے نبی کی
تعریف نہیں کی اس نے خود نبی کی تعریف اور اس کے شرائط اور اس کا درجہ بیان کر دیا ہے اور جو
کچھ اس نے بیان فرمایا ہے اس کے رو سے حضرت مسیح موعود کی نبوت ثابت ہے قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ نے ہرگز شریعت لانے یا نہ لانے کی شرط نہیں لگائی اور میں خیال کرتا ہوں کہ جو لوگ
حضرت مسیح موعود کی نبوت کے منکر ہیں انہوں نے آج تک اس بات پر غور ہی نہیں کیا کہ نبوت چیز
کیا ہے اور نبی کون ہوتا ہے ؟ ورنہ اگر وہ قرآن کریم پر تدبر کرتے تو ان کو معلوم ہو جاتا کہ حضرت کردہ
مسیح موعود نبی تھے اور ان کے نبی ہونے میں کوئی شک نہیں۔
بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں کہ نبی دوسرے نبی کا متبع نہیں ہو سکتا۔ اور اس کی دلیل یہ دیتے
ہیں کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَ ما أَرْ سَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِا ن الله
(النساء: ۷۵) اور اس سے حضرت مسیح موعود کی نبوت کے خلاف استدلال کرتے ہیں۔ لیکن یہ سب موعود کی خلاف یہ
سبب قلت تدبر ہیں جب اللہ تعالیٰ خود دوسری جگہ فرماتا ہے کہ إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَةً فِيْهَا هُدًى وَ
نُور يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّو ن (المائده : ۴۵) یعنی ہم نے توریت اتاری ہے جس میں ہدایت و نور ہے اس

:
انوار العلوم جلد ۲
۴۷۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کے ذریعہ بہت سے انبیاء یہودیوں کے فیصلہ کرتے رہے ہیں۔ اب بتاؤ کہ اگر ایک نبی دو سرے نبی
کے ماتحت کام نہیں کر سکتا تو بہت سے انبیاء تو ریت کے ذریعہ فیصلہ کیونکر کرتے رہے۔ ان کا توریت
پر عمل پیرا ہونا بتاتا ہے کہ موسیٰ کی شریعت کے وہ پیرو تھے ۔ گو یہ ایک اور بات ہے کہ انہوں نے
موسیٰ کے ذریعہ نبوت حاصل نہیں کی۔ پس یہ بات قرآن کریم سے ثابت ہے کہ بہت سے نبی
حضرت موسیٰ کے ماتحت ان کی امت کی اصلاح پر مقرر تھے خود حضرت ہارون حضرت موسیٰ کے
ماتحت کام کرتے تھے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ جب حضرت موسیٰ پہاڑ پر گئے تو ان کو اپنی بجائے خلیفہ
مقرر کو گئے ۔ اور جب کچھ فساد ہوا تو آکر ان کو مارنے کے لئے تیار ہو گئے اور فرمایا کہ افعَصَيْت
امدی کیا تو نے میری نافرمانی کی جس سے ثابت ہے کہ حضرت ہارون حضرت موسیٰ کے ماتحت تھے۔
ور نہ حضرت موسیٰ انہیں حکم کیونکر دے سکتے تھے ۔ اگر حضرت موسیٰ کے ماتحت حضرت ہارون نہ
تھے ۔ تو ثابت کرو کہ وہ کونسی امت تھی جو ان کی اطاعت کرتی تھی اور پھر وہ اگر حضرت موسیٰ سے
آزاد تھے تو وہ ان کو اپنی امت کے لئے خلیفہ کس طرح بنا گئے ۔ اور پھر آنحضرت ا یہ کس
طرح فرما سکتے تھے کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَ عِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِی پس اس آیت
کے وہ معنی کیوں کرتے ہو جس سے خود دوسری آیات اور تاریخ کی تکذیب ہوتی ہو۔ اس آیت
کے تو یہ معنی ہیں کہ ہر نبی لوگوں کا مطاع ہوتا ہے۔ لوگوں کا فرض ہے کہ اس کی اطاعت کریں۔ یہ تو
مطلب نہیں کہ وہ کسی کا مطیع نہ ہو۔ ورنہ ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ نبی کو خدا تعالٰی کی اطاعت
کرنے کا بھی حکم نہیں۔ کیونکہ الا لِيُطَاع کارتبہ جو اسے مل گیا۔
غرض اس آیت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کوئی رسول مطبع نہیں ہو سکتا۔ بلکہ اس کے معنی
صرف اس قدر ہیں کہ ہر ایک رسول کی اطاعت ضروری ہے۔ اور یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة ة والسلام والـ میں بھی موجود ہے۔ اور آپ کی اطاعت کو اللہ تعالیٰ نے ضروری قرار دیا ہے۔
اسے مدار نجات ٹھرایا ہے۔ چنانچہ آپ وحی الہی لَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُمْ تُغْرَقُونَ
کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔
اور
” جو شخص مجھے دل سے قبول کرتا ہے۔ وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے۔ اور ہر ایک حال میں
مجھے حکم ٹھراتا ہے۔ اور ہر ایک تنازعہ کا مجھ سے فیصلہ چاہتا ہے ۔ مگر جو شخص مجھے دل سے قبول نہیں
کرتا۔ اس میں تم نخوت اور خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے ۔ پس جانو کہ وہ مجھ میں سے نہیں
ہے۔ کیونکہ وہ میری باتوں کو جو مجھے خدا سے ملی ہیں ؟ ں عزت سے نہیں دیکھتا۔ اس لئے آسمان پر اس کی
ه اليواقيت والجواهر مؤلفه الامام شعرانی جلد ۲ صفحه ۲۰

·

آج 10 میں سے 10 باقی