حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 12

انوار العلوم جلد ۲
۴۷۶
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
عزت نہیں" (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ صفحہ ۲۸ حاشیہ ، روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۶۴)
اور نیز فرماتے ہیں:
” خدا تعالیٰ نے میری تعلیم کو اور اس وحی کو جو میرے پر ہوتی ہے فلک یعنی کشتی کے نام سے
موسوم کیا جیسا کہ ایک الہام الہی کی یہ عبارت ہے و اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا إِنَّ
الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيْهِمْ یعنی اس تعلیم اور تجدید کی کشتی
کو ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی سے بنا۔ جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے
بیعت کرتے ہیں۔ یہ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے۔ اب دیکھو خدا نے میری وحی اور میری
تعلیم اور میری بیعت کو نوح کی کشتی قرار دیا ۔ اور تمام انسانوں کے لئے اس کو مدار نجات ٹھرایا جس
کی آنکھیں ہوں دیکھے۔ اور جس کے اور جس کے کان ہوں سنے" (اربعین نمبر چهارم صا حاشیه روحانی خزائن
جلد ۷ ۱ صفحه ۴۳۵)
پس ایسے معترضوں کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ کا خوف کر کے تدبر اور غور سے کام لیا کریں تا تفسیر
بالرائے کی وعید کے نیچے نہ آجائیں۔
اس شبہ کے ازالہ کے ساتھ ہی میں ایک اور شبہ کا ازالہ بھی کر دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اچھا اگر حضرت مسیح موعود نبی تھے ۔ اور قرآن کریم کے فیصلہ کے ماتحت ان
کو نبی ہی قرار دینا پڑتا ہے تو پھر اس کی کیا وجہ ہے کہ ان کا دعوی تدریجاً بڑھتا رہا ہے ۔ کیا اس کی نظیر
پہلے انبیاء میں مل سکتی ہے۔ اگر اس کی نظیر پہلے انبیاء میں نہیں ملتی۔ تو پھر اس کی صداقت کا یقین
کیونکر آئے۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو یہ غلط ہے کہ حضرت مسیح موعود تدریجا نبی بنے ہیں۔
کیونکہ جیسا کہ میں ثابت کر آیا ہوں۔ حضرت مسیح موعود اپنے دعوے کی جو تفصیل شروع دعوائے
مسیحیت سے بیان کرتے رہے ہیں۔ وہ آپ کے نبی ہونے پر شاہد تھی۔ پس آپ کا دعوی شروع
ابتداء سے ہی نبیوں کا سا تھا۔ اگر کوئی تغیر ہوا ہے تو صرف اس بات میں کہ آپ نے) آپ نے ۱۹۰۱ء سے اس
نام کو زیادہ وضاحت سے اختیار کیا ہے۔ پس تدریج کوئی نہیں۔ بلکہ ابتداء سے یکساں حال رہا ہے ۔
اس کا دوسرا جواب یہ ہے کہ تدریج منع نہیں ۔ اور اس پر اعتراض کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ عیسائی کہا
کرتے ہیں کہ دیکھو قرآن کریم آہستہ آہستہ اترا ہے۔ اور یہ پہلے انبیاء کے منہاج کے خلاف بات
ہے۔ حضرت موسیٰ پر ایک دم کتاب نازل ہوئی تھی اسی طرح یہ کتاب بھی یکدم نازل ہونی چاہئے
تھی۔ چونکہ قرآن کریم کو آہستہ آہستہ نازل کیا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وقت ضرورت

انوار العلوم جلد ۲
۴۷۷
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
ایک حکم گھڑ کر سنا دیا جاتا تھا۔ نعوذ باللہ من ذالک ۔ ایسے معترض نہیں سوچتے کہ اللہ تعالی کے تمام
کاموں میں حکمت ہوتی ہے۔ اور وہ مختلف حکمتوں کے مطابق کام کرتا ہے قرآن کریم کے آہستہ
آہستہ اترنے کی غرض یہ تھی تاکہ صحابہ اس پر پورے طور پر عامل ہو جائیں۔ اور ایک ایک حکم کو
اچھی طرح یاد کر لیں۔ حضرت موسیٰ پر یکدم کتاب اس لئے نازل ہوئی کہ ان کی سب جماعت ان
کے ماتحت تھی۔ اور وہ بادشاہانہ اقتدار رکھتے تھے۔ لیکن ہمارے آنحضرت ا کو ایک خطرناک
مخالف قوم کو منوانا اور پھر راہ راست پر چلانا پڑتا تھا۔ پس اپنے بندوں کی آسانی کے لئے اللہ تعالٰی
نے آہستہ آہستہ کتاب اتاری۔ اس وقت حضرت مسیح موعود کے دعوے کا اظہار بھی اسی لئے
آہستہ آہستہ ہوا۔ اور گو خدا تعالیٰ تو براہین کے و راہین کے وقت سے اپنا فیصلہ صادر فرما چکا تھا۔ لیکن اس کا ظہور
آہستہ آہستہ ہوا۔ یعنی اول ۱۸۹۱ء میں اور پھر ۱۹۰۱ء میں۔ اور اس طرح اللہ تعالٰی نے بہت بہت سی کمزور
طبائع پر رحم فرما کر انہیں ٹھو کر کھانے سے بچالیا۔ اور جس قدر استعداد پیدا ہوتی گئی ان پر اظہار کیا
جاتا رہا اور آنحضرت ا کا دعوی بھی اسی طرح ہوا۔ سب سے پہلے آپ پر اقرا بِاسْمِ رَبِّكَ
الَّذِي خَلَقَ (العلق : ۲) نازل ہوئی ۔ اس میں دیکھ لو کہ نبی کے نام سے آپ کو نہیں پکارا گیا۔ پھر سورۃ
مزمل کی ابتدائی چند آیات نازل ہوئیں اور آپ کو مأمور مقرر کیا گیا لیکن ان میں بھی نبی اور
رسول کا لفظ نہیں۔ ہاں چند ماہ کے اندر آپ کو رسول کے لفظ سے یاد کیا گیا۔ جیسا کہ سورۃ مزمل کی
آخری آیات سے ظاہر ہے۔ اسی طرح کل دنیا کی طرف ہونے کا دعوی آنحضرت ا نے بہت
بعد میں کیا۔ اور قرآن کریم کی وہ آیات جن میں سب دنیا کو اس نور و ہدایت کی پیروی کی دعوت دی
گئی ہے بہت مدت بعد کی ہیں۔ پھر خاتم النبین ہونے کا اعلان بھی مدینہ میں ہوا ہے اسی طرح حضرت
مسیح کا دعوی بھی آہستہ آہستہ ہوا ہے۔ اور کلیسیا کی تاریخ کے واقفوں نے اس امر پر کتابیں لکھی
ہیں کہ حضرت مسیح نے آہستہ آہستہ اپنے دعوی کو ظاہر کیا۔ اور اناجیل کو جو شخص غور سے پڑھے گا
وہ بھی یہ بات معلوم کرلے گا کہ حضرت مسیح کا دعوی بھی بتدریج ظاہر ہوا۔ غرض کہ یہ کوئی قابل
اعتراض بات نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالی اصل دعوی کو اپنے کلام میں ظاہر تو پہلے ہی کر دیتا ہے لیکن
اس پر ایک پردہ ڈال دیتا ہے۔ جسے ایک خاص وقت پر اٹھا دیتا ہے ۔ ہمارے آ اٹھا دیتا ہے۔ ہمارے آنحضرت ا جب
مبعوث ہوئے تو اس وقت سے خاتم النبین تھے۔ اور قرآن کریم کی ایک ایک آیت اس بات کا
ثبوت ہے کہ اس کے بعد اور کسی کتاب کی ضرورت نہیں۔ لیکن ظاہر الفاظ میں بعد میں اعلان کیا گیا
کہ اب یہ شخص خاتم النبین ہے ۔

انوار العلوم جلد ۲
۲۷۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
یہ میری ہی تحقیق نہیں۔ حضرت مسیح موعود نے بھی اپنا عقیدہ اس کے مطابق بیان فرمایا ہے۔
اور مسیح موعود کے بیان کے فیصلہ کے بعد مؤمن کو تردد کی گر مؤمن کو تردد کی گنجائش نہیں رہتی۔ آپ فرماتے ہیں:
دفعہ آر
میں
جس طرح قرآن شریف یک دفعہ نہیں اترا۔ اسی طرح اس کے معارف بھی دلوں پر یک
دفعہ نہیں اترتے۔ اسی بناء پر محققین کا یہی مذہب ہے کہ آنحضرت ا کے معارف بھی یک
آپ کو نہیں ملے۔ بلکہ تدریجی طور پر آپ نے علمی ترقیات کا دائرہ پورا کیا ہے۔ ایسا ہی :
ہوں۔ جو بروزی طور پر آپ کی ذات کا مظہر ہوں۔ آنحضرت اللہ کی تدریجی تر ا تدریجی ترقی میں سریہ تھا کہ
آپ کی ترقی کا ذریعہ محض قرآن تھا۔ پس جبکہ قرآن شریف کا نزول تدریجی تھا۔ اسی طرح آنحضرت
کی تکمیل معارف بھی تدریجی تھی۔ اور اسی قدم پر مسیح موعود ہے جو اس وقت تم میں ظاہر
ہوا"۔ (نزول المسیح صفحه ۴۵ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۱)
نبوت کے متعلق بعض اصطلاحات
میں اس مضمون کو ختم کرنے سے پہلے مختصر طور پر یہ لکھ دینا پسند کرتا ہوں کہ حضرت مسیح
موعود نے جو مختلف اصطلاحات نبوت کے متعلق قرار دی ہیں۔ ان سے کیا مطلب ہے ؟ یاد رہے کہ
حضرت مسیح موعود نے بے شک بعض اصطلاحات نبوت کی تشریح کے لئے مقرر فرمائی ہیں۔ لیکن وہ
اصطلاحات قرآن کریم یا حدیث کے الفاظ نہیں ہیں۔ بلکہ حضرت مسیح موعود نے لوگوں کو نبوت کی
اقسام سمجھانے کے لئے خود وضع فرمائی ہیں اور چونکہ آپ نے خودان اصطلاحات کو وضع فرمایا
ہے۔ اس لئے ان کے وہی معنی کرنے درست ہوں گے۔ جو آپ نے خود فرما دیتے ہیں نہ کہ کوئی اور
معنی مثلاً قرآن شریف میں صلوٰۃ کے معنی نماز کے ہیں نماز تو آنحضرت ا نے مقرر فرمائی ہے
اس سے پہلے تو تھی نہیں۔ اس لئے گو صلوٰۃ کے معنی دعا کے ہیں لیکن جب شریعت اسلام میں بغیر
کسی اور قرینہ کے صلوٰۃ کا لفظ آئے گا تو اس کے معنی نماز کے ہوں گے نہ کہ دعا کے۔ پس اسی طرح
حضرت مسیح موعود نے جو اصطلاح تجویز کی ہے اور پہلے وہ ان معنوں میں لغت میں استعمال نہیں
ہوئی۔ تو ہمیں اس اصطلاح کے وہی معنی کرنے ہوں گے جو خود حضرت مسیح موعود نے کر دیتے ہیں۔
تے
سے
اور اگر ہم ایسا نہ کریں گے تو حضرت مسیح موعود کے مدعا کے خلاف ہم آپ کی عبارتوں کا کچھ ۔
کچھ مطلب بنا دیں گے میں اس جگہ چند ایسی اصطلاحیں اور ان کے جو معنی خود حضرت مسیح موعود

انوار العلوم جلد ۲
۴۷۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نے کئے ہیں درج کر دیتا ہوں تاکہ ہر ایک طالب حق ان کو یاد رکھے اور دھوکے میں پڑنے سے بچ
جائے۔
اصطلاحات مسیح موعود اس کے معنی خود حضرت مسیح موعود نے فرمائے
حقیقی نبوت
•
نبوت وَ مَنْ قَالَ بَعْدَ رَسُولِنَا وَ سَيِّدِنَا إِنِّي نَبِيُّ أَوْ رَسُولُ عَلَى وَجْهِ
الْحَقِيقَةِ وَالْإِفْتَرَاءِ تَرَكَ الْقُرْآنَ وَأَحْكَامُ الشَّرِيعَةِ الْغَرَّاءِ فَهُوَ
كَافِرُ كَذَّابٌ ۔ غرض ہمارا مذہب میں ہے کہ جو شخص حقیقی طور پر نبوت کا
دعوی کرے اور آنحضرت ا کے دامن فیوض سے اپنے تئیں الگ
کر کے اور اس پاک سرچشمہ سے جدا ہو کر آپ ہی براہ راست نبی اللہ بننا
چاہتا ، تو وہ ملحد بے دین ہے اور غالباً ایسا شخص اپنا کوئی نیا کلمہ بنائے گا اور
عبادات میں کوئی نئی طرز پیدا کرے گا۔ اور احکام میں کچھ تغیر و تبدل کر
دے گا۔ پس بلا شبہ وہ مسیلمہ کذاب کا بھائی ہے اور اس کے کافر ہونے میں
کچھ شک نہیں ایسے خبیث کی نسبت کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ وہ قرآن
شریف کو مانتا ہے " انجام آتھم - روحانی خزائن جلدا احدا ، فدا حاشیه )
مستقل نبوت "بنی اسرائیل میں اگر چہ بہت نبی آئے مگر ان کی نبوت موسیٰ کی پیروی
کا نتیجہ نہ تھا بلکہ وہ نبوتیں براہ راست خدا کی ایک موہت تھیں حضرت
موسی کی پیروی کا اس میں ایک ذرہ کچھ دخل نہ تھا اسی وجہ سے میری طرح
ان کا یہ نام نہ ہوا کہ ایک پہلو سے نبی اور اور ایک پہلو سے امتی۔ بلکہ وہ انبیاء
مستقل نبی کہلائے اور براہ راست ان کو منصب نبوت ملا۔ (حقیقۃ الوحی
روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۰ حاشیه )
مستقل نبی یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں ایسی نبوت کا دعوی کرتا ہوں
جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے یہ معنی ہیں
کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نہبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی
پیروی کی کچھ حاجت نہیں رکھتا۔ (اخبار عام ۲۳ / مئی ۱۹۰۸ء)
له بحواله بدر نمبر ۳۳ جلد ۷ صدا دار چون شاه

انوار العلوم جلد ؟
۴۸۰
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبوت ملی یا "یہ ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام
بروزی
پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے۔ پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں
اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے لیکن
قرآن شریف بجز نہی بلکہ رسول ہونے کے دو سروں پر علوم غیب کا دروازہ
بند کرتا ہے جیسا کہ آیت فَلا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَداً إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ
رسول سے ظاہر ہے۔ پس مصفی غیب پانے کے لئے نہیں ہونا ضروری ہوا۔
اور آیت انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ گواہی دیتی ہے کہ اس مصفی غیب سے یہ امت
محروم نہیں۔ اور مصفی غیب حسب منطوق آیت نبوت اور رسالت کو چاہتا
ہے اور وہ طریق براہ راست بند ہے۔ اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ اس موہبت
کے لئے محض بروز اور خلیت اور فنا فی الرسول کا دروازہ کھلا ہے ۔ فقد بر
"
منہ - (ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۵ حاشیہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹) *
" ظلی نبوت جس کے معنی ہیں کہ محض فیض محمدی سے وحی پانا۔ وہ قیامت
تک باقی رہے گی“۔ (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰ )
امتی نبی جب تک اس کو امتی بھی نہ کہا جائے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک
انعام اس نے آنحضرت کی پیروی سے پایا ہے نہ براہ راست"
تجلیات الهیه صفحه و حاشیه روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱)
نبوت نامه : الْحَدِيثُ يَدُلُّ عَلَى أَنَّ النَّبُوَّةَ التَّامَّةَ الْحَامِلَةَ لِوَحْيِ الشَّرِيعَةِ قَدِ
انْقَطَعَتْ" (توضیح مرام صفحه ۱۳ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۶۱) ترجمه -
-
مذکورہ حدیث بتا رہی ہے کہ نبوت نامہ جو وحی تشریعی والی ہوتی ہے بند ہو
چکی ہے۔
جزئی نبوت اس کی تعریف میں حضرت صاحب لکھتے ہیں ” وہ صرف ایک جزئی نبوت
ہے جو دوسرے لفظوں میں محدثیت کے اسم سے موسوم ہے جو انسان
کامل کے اقتداء سے ملتی ہے جو مستجمع جمیع کمالات نبوت تامہ ہے"
توضیح مرام صفحه ۱۲ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰)
صلی اللہ علیہ وسلم

انوار العلوم جلد ۲
۴۸۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
محدث بھی ایک معنی سے نبی ہی ہوتا ہے گو اس کے لئے نبوت نامہ نہیں
مگر تاہم جزوی طور پر وہ ایک نبی ہی ہے کیونکہ وہ خدا تعالٰی سے ہم کلام
९९
ہونے کا ایک شرف رکھتا ہے امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جاتے ہیں "
توضیح مرام صفحه ۱۲ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷۰)
جزئی نبوت کی یہ تعریف جو آپ نے کی ہے توضیح مرام میں ہے اور جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا
ہوں تو ضیح مرام کے وقت آپ کا یہی خیال تھا کہ جس قسم کی نبوت مجھے حاصل ہے یہ در حقیقت
نبوت نہیں اور سب محدث میرے شریک ہیں۔ چنانچہ اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ آپ نے اس میں
محدث کو نبی قرار دیا ہے حالانکہ جیسا کہ میں اوپر ثابت کر آیا ہوں بعد میں آپ نے اس بات کو کہ
محدث بھی نبی کہلا سکتا ہے غلط ثابت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ محدث نبی نہیں کہلا سکتا۔ پس یہ حوالہ تو
محد ثیت کے عقیدہ کے ترک کرنے کے ساتھ ہی ۱۹۰۱ء سے منسوخ ہے۔ اور حضرت مسیح موعود
اس خیال کو ہی رد کر چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ۱۹۰۰ء کے بعد حضرت مسیح موعود نے اپنی نبوت
کے متعلق کہیں بھی جزوی یا ناقص نبوت نہیں لکھا۔ حالانکہ اس سنہ ۴ کے بعد جس کثرت سے
نبوت کا ذکر آپ کی کتابوں میں پایا جاتا ہے۔ پہلی کتابوں میں اس کثرت سے نہیں ملتا۔ پس ایک
طرف محد ثیت کے نام کا ترک اور نبوت کی تعریف میں تبدیلی اس بات پر شاہد ہیں کہ جزوی نبوت
کی اصطلاح کو حضرت صاحب ترک کر چکے ہیں تو دوسری طرف اس لفظ کا ہی ترک کر دینا ثابت کرتا
ہے کہ آپ اپنے آپ کو پہلے ایسا نبی خیال نہیں کرتے تھے ۔ ہاں اگر کوئی شخص جزوی نبی کی اصطلاح
سے یہ مراد لے کہ نبوت تو ہے۔ لیکن ساتھ شریعت جدیدہ نہیں تو ان معنوں سے ہم اس لفظ کو قبول
کر سکتے ہیں ورنہ نہیں۔
حضرت مسیح موعود کی مذکورہ بالا اصطلاحات اور ان کے وہ معنی جو خود حضرت مسیح موعود نے
کئے ہیں۔ دیکھ کر ہر ایک دانا انسان اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ ان سب اصطلاحات کے صرف اس قدر معنی
ہیں کہ ایک نبی شریعت لانے والے ہوتے ہیں۔ ایک بغیر شریعت کے ہوتے ہیں۔ اور ایک نبی
دوسرے کی اتباع سے نبی بنتے ہیں۔ پس اگر حضرت مسیح موعود نے کہا کہ میں حقیقی نبی نہیں ہوں یا
مستقل نبی نہیں ہوں یا میری نبوت نامہ نہیں ہے تو ان سب اصطلاحات کے صرف اس قدر معنی
ہوں گے کہ آپ کوئی نئی شریعت نہیں لائے اور نہ آپ کو نبوت بلا واسطہ ملی ہے اور اگر اپنے آپ
کو اس کے مقابلہ میں ظلی یا بروزی کہتے ہیں تو اس کے یہ معنی ہیں کہ آپ کی نبوت بالواسطہ ہے اور

انوار العلوم جلد ۲
۴۸۲
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
آنحضرت ا کی اتباع سے ہے اور یہی عقیدہ ہمارا ہے لیکن ہم یہ جائز نہیں سمجھتے کہ کوئی
نادان ان معنوں کو چھوڑ کر جو خود حضرت مسیح موعود نے ان حوالہ جات کے کئے ہیں اور معنی کرے
اور کہے کہ دیکھو مسیح موعود نے اپنی نبوت سے انکار کیا ہے حضرت مسیح موعود کے اپنے کئے ہوئے
معنوں سے باہر جانے کی اجازت کسی کو نہیں۔ کیونکہ یہ الفاظ لغت میں ان معنوں کے ساتھ استعمال
نہیں ہوتے۔ جن میں حضرت مسیح موعود نے ان کو استعمال کیا ہے پس یہ حضرت مسیح موعود کی
اصطلاحات سے ہیں۔ اور وہی معنی ان کے جائز ہو سکتے ہیں جو خود آپ نے کئے ۔ نہ وہ جو دوسرا اپنے
ذہن سے بنائے اور نہ وہ جو لغت میں آئیں۔
پس ہماری جماعت کے لوگ خوب یاد رکھیں کہ یہ حضرت صاحب کی اپنی اصطلاحات ہیں اور
اگر کوئی شخص ان کو پیش کرکے ان کے معنی اپنے پاس سے کرنے لگے مثلا یہ کہہ دے کہ حقیقی نہیں رہ
ہوتا ہے جو واقعہ میں نبی ہو کیونکہ حقیقی کے لغت میں یہی معنی ہیں اور چونکہ حضرت مسیح موعود نے
لکھا ہے کہ میں حقیقی نبی نہیں۔ سو معلوم ہوا کہ آپ در حقیقت نبی نہ تھے تو ایسے شخص کو صاف کہہ
دیں کہ اس غلط بیانی سے باز آؤ ۔ اور مسیح موعود کی کتابوں سے تمسخر نہ کرو۔ مسیح موعود نے جب خود
ان الفاظ کے معنی کر دیئے ہیں تو تم کون ہو کہ اور معنی کرو۔ اور وہ معنی جو حضرت مسیح موعود نے کئے
ہیں یہ ہیں کہ میں کوئی نئی شریعت نہیں لایا۔ اور میری نبوت بلا واسطہ نہیں۔ اور یہی ہمارا مذہب
ہے۔ اصطلاحات کے معنی کرنے میں بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے اور اپنی طرف سے معنی کرنے
جائز نہیں ورنہ حق کی مخالفت ہو گی۔ اور جب انسان حق کی مخالفت کرتا ہے تو اس کی زبان پر ایسا
کلام جاری ہو جاتا ہے جو اسے حق سے دور ہی دور کرتا چلا جاتا ہے۔ چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ جو لوگ
حضرت مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرتے ہیں وہ خدا کے سب بزرگوں سے منکر ہو رہے ہیں اور
حفظ مراتب کا خیال ان کے دل سے نکل گیا ہے۔ اور اپنے جو شوں میں اندھے ہو کر خدا تعالیٰ کے
برگزیدوں پر ہاتھ ڈالنے سے نہیں ڈرتے جو ایک قابل خوف علامت ہے۔ مؤمن کو چاہئے ہر ایک
بحث و تکرار کے وقت اپنے جوش کو قابو میں رکھے۔ اور اپنے مد مقابل کی حالت پر نظر نہ کرے بلکہ
یہ دیکھے کہ میں کس شخص کے متعلق کلام کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اپنے پاک بندوں کے لئے نہایت
غیور ہوتا ہے۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے۔ اس وقت تک لاکھوں برگزیدہ انسان گذر چکے ہیں اور
لاکھوں کروڑوں نے ان کی مخالفت کی ہے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اللہ تعالی کے برگزیدوں کی
ہنگ کرنے والا اور ان کو دکھ دینے والا انسان سزا سے بچ گیا ہو ۔ اور اگر ہو تو لوگ دین سے بالکل پھر

انوار العلوم جلد ۲
۴۸۳
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
جائیں اور بہتوں کے ایمان ضائع ہو جائیں۔ اللہ تعالٰی اپنی ہستی کا ثبوت تو قادرانہ کاموں سے ہی
دیتا ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کو انسان کی ماری آنکھ کہاں دیکھ سکتی ہے۔ اور اگر اس کی قدرت اپنے ظہور
سے رک جائے تو خدا تعالی کا ماننا انسان کے لئے نا ممکن ہو جائے ۔ پس یہ بات اچھی طرح یاد رکھنی
چاہئے کہ خدا تعالی کے پیاروں کی ہتک ہمیشہ نقصان دہ ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی غیرت اس پر بھڑک
اٹھتی ہے مجھے یہ معلوم کر کے نہایت افسوس ہوا ہے کہ بعض لوگ جن کو یہ نہیں معلوم کہ حضرت
مسیح موعود نے مذکورہ بالا اصطلاحات کے کیا معنی کئے ہیں۔ اپنی طرف سے ان اصطلاحات کے معنی
کرتے ہیں۔ اور پھر حضرت مسیح موعود کی ہتک کر بیٹھتے ہیں۔ چنانچہ ذیل میں اس قسم کا ایک واقعہ لکھا
جاتا ہے۔
برادرم قاضی محمد یوسف خان صاحب پشاوری جو مبالغین کی جماعت میں شامل ہیں۔ اور ایک
اور شخص کے درمیان جو غیر مبالغین سے ہے اور جس کا نام لکھنے کی ضرورت نہیں کسی موقع پر
نبوت کے متعلق گفتگو ہو پڑی۔ غیر مبائع صاحب نے کہا کہ مردان کے منشی محمد یوسف صاحب لکھتے
ہیں کہ ہم تو آنحضرت ا اور مرزا صاحب دونوں کو ایک جیسا مانتے ہیں اس پر قاضی محمد
یوسف صاحب نے جواب دیا کہ درجہ کے لحاظ سے تو ہم ایک جیسا نہیں مانتے آنحضرت ا
آتا تھے ۔ حضرت مسیح موعود غلام تھے ۔ آنحضرت ا استاد تھے۔ مسیح موعود شاگر دتھے ۔ ہاں یہ
ہمارا ایمان ہے جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ کلی طور پر آنحضرت ا کے
کمالات پانے کی وجہ سے آپ ان کے مشابہ ہو گئے۔ اور یہ ان کا قول بالکل درست تھا لیکن غیر
مبائع صاحب اس بات کو سن کر جوش میں آگئے ۔ اور کہنے لگے کہ کل کیا شئے ہے ظل تو اصل کا
پاخانہ اٹھانے کے قابل بھی نہیں ہوتا۔ اور جب ان کو کہا گیا کہ آپ تو مسیح موعود کی ہتک کرتے ہیں
تو آپ بجائے شرمندہ ہونے کے کہنے لگے کہ ظل تو اس قابل ہے کہ پاؤں میں روند کر پاخانہ میں
پھینک دیا جائے ۔ جب اس پر پھر ان کو سمجھایا گیا۔ تو کچھ سوچ کر اپنی غلطی معلوم کی۔ اور اپنے پچھلے
فقرات کی اور کوئی تاویل کرنی چاہی اور کہا کہ میرا مطلب وہ نہ تھا جو آپ لوگ سمجھے ہیں بلکہ اور
تھا۔ چنانچہ یہ بات تاریخ سے ثابت ہے کہ آنحضرت ا نے بھی ایک یہودی کا پاخانہ دھویا تھا۔ ﷺ
لیکن یہ خیال نہ کیا کہ میں آنحضرت ا کی افضلیت پر بھی حملہ کر رہا ہوں اِنَّا لِلَّهِ وَا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رجِعُونَ ۔ یہ سب نتیجہ تھا حق کی مخالفت کا۔ اور ظل کے معنی نہ سمجھنے کا۔ احادیث میں آتا ہے کہ
قیامت کے دن سات قسم کے مومنوں کے سر پر اللہ کا سایہ ہو گا۔ اب بتاؤ کہ کیا اس ظل کی بھی ہنک

انوار العلوم جلد ؟
マンマ
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ گے ۔ بادشاہ ظل اللہ کہلاتا ہے ۔ کیا اسے بھی اسی اصل کے ماتحت مارنے پر
آمادہ ہو جاؤ گے ۔ کیا مل کا لفظ صرف اس سایہ کے لئے ہی استعمال ہوتا ہے جو انسان یا درخت کا
دھوپ کی وجہ سے زمین پر پڑتا ہے اگر نہیں تو پھر اس سایہ پر مسیح موعود کی نبوت کا قیاس کیوں
کرتے ہو۔ مسیح موعود تو خدا تعالیٰ کا برگزیدہ اور مقرب ا برگزیدہ اور مقرب تھا۔ اور ایک محبوب کی حیثیت رکھتا تھا۔ اور
آنحضرت ا اسے اپنا وجود قرار دیتے ہیں۔ اپنا نام اور اس کا نام ایک بتاتے ہیں۔ تم کسی ایسے
ظل کی ہی ہتک کر کے بتا دو جو ظاہر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ یعنی کسی دنیاوی بادشاہ کے ملک میں
اس کا ایک مجسمہ بنا کر یا اس کی تصویر لے کر اسے علی الاعلان جلا دو ۔ یا کسی افسر کے سامنے جا کر اس
کے سایہ کو جوتیاں مارنے لگ جاؤ ۔ دیکھو تو تمہارا کیا حال ہوتا ہے یا پاگل خانہ میں بھیجے جاؤ گے یا جیل
خانہ میں۔ ہندوستان میں ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں کہ بعض شریروں نے ملکہ معظمہ یا ملک ایڈورڈ
ہفتم کے بت کی ہنگ کی۔ تو ان کو سزا دی گئی ۔ پس جب دنیاوی بادشاہوں اور افسروں کے ظل اور
مجتموں کی جو بے جان ہیں اور اپنی کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہتک کرنے پر سزا ملتی ہے تو کیوں خدا
تعالی کا مامور اور آنحضرت ا کا مل ہی ایسی حقیر شے ہے کہ اس کی جس طرح چاہو ہتک کر لو ؟
کسی قسم کی سزا کا خوف نہیں۔ کوئی کہتا ہے ظل کو جوتیاں مارنا جائز ہے کوئی کہتا ہے اسے پاخانہ میں
پھینک دینا جائز ہے۔ کیا خدا تعالیٰ کا خوف دل سے بالکل نکل گیا ہے کہ اس حد تک نوبت پہنچ گئی۔
خوب یاد رکھو کہ اس ظل کے وہ معنی نہیں جو یہ لوگ خیال کرتے ہیں۔ بلکہ اس ظل کے معنی صرف
یہ ہیں کہ آپ نے سب کمالات آنحضرت ﷺ کی اتباع سے پائے ہیں اللہ تعالی ان لوگوں کو جو
اپنے جوشوں سے اندھے ہو کر مسیح موعود کی ہتک کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں سمجھ دے اور
ان کی آنکھیں کھولے ناحق و باطل میں تمیز کر سکیں اور خدا تعالیٰ کا مقابلہ کر کے اپنے آپ کو تباہ نہ
کرلیں۔ اللهم آمین۔
مجازی نبی
جو اصطلاحات میں نے اوپر ذکر کی ہیں ان کے علاوہ ایک اصطلاح اور بھی ہے جس کا ذکر میں
الگ کرنا چاہتا ہوں۔ اور وہ مجازی نبی کی اصطلاح ہے ۔ جناب مولوی صاحب نے اس اصطلاح پر
خاص زور دیا ہے اور لکھتے ہیں کہ دیکھو حضرت مسیح موعود نے صاف لکھ دیا ہے کہ سُمِيْتُ نَبِيًّا مِنَ
اللَّهِ عَلَى طَرِيقِ الْمَجَازِ لَا عَلَى وَجْهِ الْحَقِيقَةِ " (ترجمہ)۔ اور میرا نام نبی اللہ کی طرف سے
مجازی طور پر رکھا گیا ہے نہ حقیقی طور پر ۔ میں حیران ہوں جب میاں صاحب کے اس فقرہ کو پڑھتا

i
انوار العلوم جلد ۲
۴۸۵
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
ہوں کہ ”اگر حقیقی کے مقابلہ میں نقلی یا بناوٹی یا اسمی نبی کو رکھا جائے تو میں آپ کو حقیقی نبی مانتا
ہوں مگر مرزا صاحب با وجود نقلی بناوٹی یا اسمی نبی نہ ہونے کے کہتے ہیں کہ خدا نے میرا نام حقیقی
رنگ میں نبی نہیں رکھا بلکہ صرف مجازی طور پر ۔ میں کس طرح سمجھ لوں کہ میاں صاحب کو آج
تک یہ بھی علم نہیں کہ حضرت مسیح موعود نے حقیقی کن معنوں میں استعمال کیا ہے ۔ جب ایک مرتبہ
نہیں کئی بار حضرت کی تحریروں میں حقیقی کے بالمقابل اپنی نبوت کو مجازی کہا ہے کیا حقیقت اور مجاز کا
فرق میاں صاحب کو معلوم نہیں ؟ پھر کیوں انہوں نے جان بوجھ کر حقیقی کے خلاف بناوٹی اور نقلی
رکھا ہے محض اس لئے کہ حقیقت پر پردہ پڑا رہے ۔ حضرت صاحب تو حقیقی کے مقابل پر مجازی
९९
رکھیں اور میاں حقیقی کے مقابل نقلی اور بناوٹی رکھ کر آپ کی تحریر کا استخفاف کرتے ہیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
مجھے افسوس ہے کہ جناب مولوی صاحب کو میرے حقیقی کے مقابلہ پر اگر کے ساتھ مشروط
کر کے نقلی رکھنے پر اس قدر طیش آگیا۔ اور میرے یہ الفاظ آپ کی تکلیف کا باعث ہوئے مگر میں
افسوس کرتا ہوں کہ اس طیش کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آئی میں نے لکھا تھا کہ اگر حقیقی کے معنی
یہ کئے جائیں کہ نئی شریعت لانے والا نبی (جو معنی خود مسیح موعود نے کئے ہیں) تو میں بھی حضرت مسیح
موعود کو حقیقی نبی نہیں مانتا۔ لیکن اگر حقیقی کے مقابلہ میں بناوٹی یا اسمی رکھا جائے تو میں آپ کو حقیقی
نبی مانتا ہوں۔ اب ظاہر ہے کہ میں نے اگر کے ساتھ مشروط کر کے بتایا تھا کہ اگر فلاں معنی کئے
جائیں ۔ تب میں آپ کو بناوٹی نہ قرار دوں گا بلکہ حقیقی لیکن جناب مولوی صاحب کو نہ معلوم اس پر
کیوں طیش آگیا۔ حالانکہ قرآن کریم میں وہ لکھا دیکھتے ہیں کہ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَانَا أَوَّلُ
العيدين - (الزخرف: ۸۲) اگر رحمٰن کا بیٹا ہو تو میں اس کی سب سے پہلے پرستش کرنے کو تیار ہوں
(مگر چونکہ ہے ہی نہیں میں پرستش نہیں کرتا اسی طرح وہ میرے فقرہ کو سمجھ لیتے کہ حضرت مسیح
موعود کے معنوں کے خلاف اگر کوئی شخص حقیقی کے یہ معنی کرے کہ نقلی یا بناوٹی نہ ہو تو میں مسیح
موعود کو حقیقی نبی ہی سمجھوں گا۔ اور اگر مولوی صاحب کو سمجھ میں اس فقرہ کا مطلب یہی ہے کہ میں
نے آپ کو حقیقی کہا تو غالبا اس آیت سے کہ اِن كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدُ فَانَا أَوَّلُ الْعَسِدِينَ یعنی اگر
رحمن کا بیٹا ہو تو میں اس کی سب سے پہلے پرستش کرنے کے لئے تیار ہوں وہ مہیں مطلب لیتے ہوں
گے کہ آنحضرت ا اللہ تعالیٰ کا بیٹا مانتے تھے ۔ اگر وہ کہیں کہ جبکہ ہم سارے قرآن کریم میں
لکھا دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالی کا بیٹا نہیں تو اس آیت سے جس کے پہلے اگر لگا ہوا ہے کس طرح سمجھ
سکتے ہیں کہ آپ خدا کا بیٹا مانتے تھے تو وہ بتائیں کہ جب القول الفصل میں کئی جگہ میں نے لکھا ہے کہ
یہ

انوار العلوم جلد ۲
۱۲۸۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
میں مرزا صاحب کو حقیقی نبی نہیں مانتا تو پھر اس فقرہ سے جس کے پہلے اگر لگا ہوا ہے کسی طرح حقیقی
نبی کا مفہوم سمجھا گیا۔ میں نے تو اس جگہ یہ بتایا تھا کہ اصطلاحات کے تغیر سے الفاظ کے استعمالات
میں بھی تغیر پیدا ہو جاتا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ اس طیش میں آکر جناب مولوی صاحب نے مجھ پر
دھو کے کا الزام بھی لگایا ہے۔ لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں۔ اس لئے قابل افسوس نہیں۔
اب میں اس بات کی طرف آتا ہوں کہ حقیقۃ الوحی میں جو یہ عبارت ہے کہ میرا نام اللہ تعالی
نے مجاز کے طور پر نبی رکھا ہے نہ کہ حقیقت کے طور پر ۔ اس کے کیا معنی ہیں ۔ اور کیا اس نبوت کو
مجازی قرار دینا ثابت نہیں کرتا کہ حضرت مسیح موعود حقیقت میں نبی نہ تھے ؟ بلکہ جس طرح بہادر
آدمی کو مجازا شیر کہہ دیتے ہیں۔ اور وہ اس سے در حقیقت شیر نہیں ہو جاتا۔ اسی طرح حضرت
صاحب کو نبی کہہ دیا گیا ہے اور اس سے آپ در حقیقت نبی نہیں ہو گئے۔
سو اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ ایسا خیال مجاز و حقیقت کے معنی نہ سمجھنے کی وجہ ۔ ی وجہ سے پیدا ہوتا
ہے۔ اگر جناب مولوی صاحب بجائے مجھ پر الزام بجائے مجھ پر الزام لگانے کے کہ میں مجاز کے معنوں کو چھپاتا ہوں۔
اس بات کی کوشش فرماتے کہ حقیقت کے معنی دریافت کرلیں تو شاید انہیں حضرت صاحب کی
مذکورہ بالا تحریر میں مجاز کا لفظ دیکھ کر اس قدر خوشی نہ ہوتی جو اب حاصل ہوئی ہے کیونکہ اس
صورت میں ان کو معلوم ہو جاتا کہ یہ حوالہ ان کے لئے ہرگز مفید نہیں بلکہ اس حوالہ سے صرف
اسی قدر ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کوئی نئی شریعت نہیں لائے اور اس بات کا انکار کسے
ہے کہ آپ غیر تشریعی تھے۔ پس اس حوالہ سے یہ ثابت کرنا کہ آپ نبی نہ تھے بلکہ آپ کو نبی اسی
رنگ میں کہا گیا ہے جس رنگ میں کہ ایک بہادر آدمی کو شیر کہا جاتا ہے۔ اور جس طرح وہ بہادر
آدمی شیر نہیں ہو جاتا۔ آپ اس طرح نبی کہنے سے نبی نہیں ہو جاتے ہرگز درست نہیں۔ چنانچہ اس
بات کو ثابت کرنے کے لئے میں علم اصول کی کتاب نور الانوار سے حقیقت و مجاز کی تعریف نقل کر
دیتا ہوں جس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو کیا دھوکا لگا ہے۔
نور الانوار میں حقیقت و مجاز کی تعریف حسب ذیل لکھی ہے :
أَمَّا الْحَقِيقَةُ فَاسْمٌ لِكُلِّ لَفْظِ أُرِيدَ بِهِ مَا وُضِعَ لَهُ وَالْمُرَادُ بِالْوَضْعِ تَعْيِينَهُ
لِلْمَعْنَى بِحَيْثُ يَدُلُّ عَلَيْهِ مِنْ غَيْرِ قَرِينَةٍ فَإِنْ كَانَ ذَلِكَ التَّعْبِينُ مِنْ جِهَةِ وَاضِعِ اللُّغَةِ
فَوَضَعَ لُغَوِيٌّ وَإِنْ كَانَ مِنَ الشَّارِعَ فَوَضَعُ شَرْعِيَّ، وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ مَخْصُوصِ فَوَضَعُ
عُرْفَةً خَاضٍ وَإِلَّا فَوَضَعُ هُوَ فِي عَامَ وَالْمُعْتَبَرُ فِي الْحَقِيقَةِ هُوَ الْوَضْعُ بِشَيْ ءٍ مِنَ
2

انوار العلوم جلد ۲
۲۸۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
الْأَوْضَاعِ الْمَذْكُورَةِ وَ فِي الْمَجَازِ عَدْمُهُ " (تور عدمه " (نور الانوار شرح المنار صفحه (۹۲)
( ترجمہ ) حقیقت اس لفظ کو کہتے ہیں جس سے مراد وہی معنی لئے گئے ہوں جن کے لئے وہ مقرر
کر لیا گیا ہو ۔۔۔ اور وضع یعنی مقرر کرنے سے مراد یہ ہے کہ اس لفظ سے کسی قرینہ کے بغیر وہ معنی
سمجھے جاتے ہوں۔ اب اگر یہ تعیین واضع لغت کی طرف سے ہو تو وضع لغوی کہلائے گی۔ اور اگر
شریعت نے بعین کی ہو تو وضع شرعی ہوگی۔ اور اگر کسی خاص گروہ کی تعیین ہو تو وضع عرفی خاص
کہلائے گی۔ اور اگر عرف عام سے یہ تعیین پیدا ہو گئی تو وضع عرفی عام کہلائے گی۔ اور حقیقت کی
تعریف میں یہ تمام قسمیں ملحوظ ہیں (پس حقیقت کی چار قسمیں ہوں گی۔ حقیقہ لغویہ - حقیقہ شرعیہ -
حقیقة عرفیه خاص - حقیقہ عرفیہ عام) اور مجاز میں بھی انہی تعیینوں کا عدم ملحوظ ہے (پس مجاز کی بھی چار
قسمیں ہوں گی۔ مجاز و ضعی۔ مجاز شرعی - مجاز عرفی خاص - مجاز عرفی عام)
اس عبارت سے آپ کو معلوم ہو گیا ہو گا کہ حقیقت کی چار قسمیں ہیں۔ حقیقت لغو یہ - حقیقت
شرعیہ - حقیقت عرفیہ خاص ۔ اور حقیقت عرفیہ عام - اور ان میں سے ہر ایک حقیقت کے مقابلہ میں
ایک مجاز ہوتا ہے یعنی اگر حقیقت لغو یہ ہو تو اس کے مقابلہ میں مجاز لغوی ہو گا۔ اور اگر حقیقت
شرعیہ ہے تو اس کے مقابلہ میں مجاز شرعی ہو گا۔ اور اگر حقیقت عرفیہ خاص ہے تو اس کے مقابلہ میں
مجاز عرفی خاص ہو گا۔ اور اگر حقیقت عرفیہ عام ہے تو اس کے مقابلہ میں مجاز عرفی عام ہو گا۔ اس کے
علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ مجاز ہمیشہ حقیقت کے مقابلہ میں ہوتا ہے۔ اور حقیقت سے مجاز کا پتہ لگایا جاتا
ہے نہ کہ مجاز سے حقیقت کا۔ اب اس مسئلہ کے صاف ہونے کے بعد دیکھتے ہیں کہ حضرت صاحب
نے جو حقیقی نبوت کا لفظ استعمال کیا ہے تو مذکورہ بالا چار حقیقتوں میں سے کسی حقیقت کے ماتحت یہ
لفظ آتا ہے تاکہ مجاز کے معنی اس حقیقت کے مقابل کی مجاز کے کئے جائیں اب ہم نبی کے معنی جب
لغت میں تلاش کرتے ہیں تو اسکا مطلب صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ جس پر کثرت سے امور
غیبیہ ظاہر ہوں جو اہم امور کے متعلق ہوں۔ اور خدا تعالی اس کا نام نبی رکھے۔ اور شریعت
لانے والے کی شرط دنیا کی کسی لغت میں نہیں پاتے پس معلوم ہوا کہ یہ حقیقت لغو یہ نہیں ہے ۔ پھر
ہم دیکھتے ہیں کہ کیا یہ حقیقت شرعیہ ہے تو قرآن کریم یا احادیث میں بھی نبی کے معنی وہی ملتے ہیں۔
جو لغت کرتی ہے۔ اور جو میں بالتفصیل پہلے لکھ آیا ہوں۔ پس یہ حقیقت شرعیہ بھی نہیں۔ ہاں اگر
عوام کے محاورہ کو دیکھیں تو ان کے ہاں نبی بے شک اس کو کہتے ہیں جو شریعت جدیدہ لائے یا
بلا واسطہ نبوت پائے ۔ پس ہم کہہ سکتے ہیں کہ عوام اپنی نادانی سے نبی کی جو حقیقت بتاتے ہیں اس کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی