حقیقة النّبوّة

انوارالعلوم (جلد 2), حصہ 13

انوار العلوم جلد ۲
۴۸۸
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
لحاظ سے حضرت مسیح موعود پر نبی کا لفظ مجازا استعمال ہوتا ہے مگر اس کے معنی صرف یہ ہوں گے کہ
آپ عوام کی اصطلاح کے رو سے نبی نہ تھے یعنی شریعت ت جدیدہ نہ لائے تھے ۔ اور یہ معنی نہ ہوں گے
کہ آپ شریعت کے معنوں سے بھی مجازی نبی تھے۔ اب رہی چوتھی حقیقت یعنی حقیقت عرفیہ
خاص- سو اور لوگوں کی اصطلاحات تو ہمیں تلاش کرنے کی حاجت نہیں۔ حضرت مسیح موعود کی کتب
میں دیکھیں تو آپ نے بھی عوام کو اپنی نبوت کی قسم سمجھانے کے لئے ایک اصطلاح قرار دے لی ہے
اور اس کی یہ حقیقت قرار دی ہے کہ وہ شریعت لائے۔ اور اس کی وجہ صاف ہے۔ اور وہ یہ کہ عوام
الناس میں نبی کی حقیقت شریعت کا لانا سمجھا جاتا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود نے بھی عوام کو
سمجھانے کے لئے انہی کی فرض کردہ حقیقت کو تسلیم کر کے انہیں سمجھایا ہے کہ میں ان معنوں سے
نبی نہیں ہوں کہ کوئی شریعت جدیدہ لایا ہوں۔ بلکہ ان معنوں کے رو سے میں مجازی نبی ہوں یعنی
شریعت لانے والے نبیوں سے ایک رنگ میں مشابہت رکھتا ہوں۔ گو شریعت لانے والا نبی نہیں
ہوں۔ کیونکہ آنحضرت ا کے بعد کوئی جدید شریعت نہیں۔ پس یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود نے عوام الناس کے خیال میں نبی کی جو حقیقت ہے اس کے لحاظ سے اور عوام الناس کو
سمجھانے کے لئے جو حقیقت نبوت بطور ایک اصطلاح کے فرض کی ہے۔ اس کے لحاظ سے بھی آپ
مجازی نبی ہیں۔ اور اس کا مطلب صرف اس قدر ہے کہ آپ شریعت نہیں لائے نہ یہ کہ اسلام کی
اصطلاح میں بھی آپ نبی نہیں ہیں۔
اب بتاؤ کہ وہ کون سا شخص ہے جو حضرت مسیح موعود کی نبوت کو تشریعی نبوت قرار دیتا ہے
جس کے قائل کرنے کے لئے مجازی نبوت پر اس قدر زور دیا جاتا ہے۔ میں اور میرے سب مرید تو
آپ کو ایسا ہی نبی تسلیم کرتے ہیں جس نے کوئی جدید شریعت جاری نہیں کی اور نہ آنحضرت
ال کی اطاعت کے بغیر نبی ہوئے بلکہ ہم تو ایسے خیال کو کفر خیال کرتے ہیں۔ اور ہمارا ایمان
ہے کہ ہمارے آنحضرت اس کے بعد اللہ تعالی تک پہنچنے کے سب دروازے بند ہیں۔ اور
سوائے اس شخص کے جو ا شخص کے جو اپنے آپ کو آنحضرت ا کی محبت میں فنا کر دے۔ اور کسی کو کوئی
درجہ نہیں مل سکتا۔ اللہ تعالی اس سے خوش ہے جو آپ کی فرمانبرداری کا جوا اپنی گردن پر اٹھاتا
ہے۔ اور جو شخص آپ کی جناب سے روگردانی کرتا ہے وہ اس دنیا میں بھی ذلیل ہے اور اگلے جہان
میں بھی۔ عزت صرف آپ کی غلامی میں ہے۔ اور بڑائی آپ کی کفش برداری میں۔ خدا تعالٰی کی
معرفت آپ کی معرفت پر موقوف ہے اور خدا تعالیٰ کا قرب آپ کے قرب پر بند ۔ نبوت تو ایک

انوار العلوم جلد ۲
۴۸۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بڑی شئے ہے ۔ ہمارا خیال کیا یقین ہے کہ آپ کی اطاعت کے بغیر تو معمولی تقویٰ بھی نصیب نہیں
ہوتا۔ پس ہمارے مقابلہ میں آپ وہ حوالے کیوں پیش کرتے ہیں۔ جن سے ثابت ہے کہ حضرت
مسیح موعود کی نبوت آنحضرت اللہ کے فیضان سے ہے۔ ہم نے کب انکار کیا ہم تو آپ سے آپ سے بہت
زیادہ اس امر کے قائل ہیں۔ اور مسیح موعود کے درجہ کی بلندی کی وجہ صرف یہی مانتے ہیں کہ مسیح
موعود آپ کی فرمانبرداری میں سب پہلوں اور پچھلوں سے بڑھ گیا۔ اور آنحضرت ا کی جو
معرفت آپ نے پائی اور کسی نے نہ پائی اور یہی تو وجہ ہے کہ آپ کو نبوت کا درجہ ملا۔ اور کسی کو نہ
ملا۔
ممکن ہے اوپر کے مضمون کا ایک حصہ بعض لوگ نہ سمجھیں۔ کیونکہ اس میں بعض اصطلاحات
آگئی ہیں۔ اور ایسے لوگوں کو بعض لوگ شیر کی مثال دے دے کر ڈرانا چاہیں اس لئے میں اس
مضمون کو اور رنگ میں عام فہم کر کے بیان کر دیتا ہوں۔ تاہر ایک طالب حق اس کو سمجھ لے۔ اور
جان لے کہ یہ شیر کی مثال بھی ایک ڈراوا ہے ورنہ اس کا اثر حضرت صاحب کے دعوے پر کچھ
نہیں پڑتا۔
اس مضمون کے اچھی طرح سمجھنے کے لئے یہ بات اچھی طرح سے ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ
مجازی کا لفظ جب کسی اور لفظ کے ساتھ ملایا جائے تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ وہ در حقیقت کچھ
ہے ہی نہیں۔ اور صرف نام رکھ دیا گیا ہے ۔ بلکہ یہ لفظ مختلف معنی دیتا ہے۔ اور ہمیشہ اس سے کہیں
مراد نہیں ہوتی کہ جس لفظ کے ساتھ وہ لگایا گیا ہے۔ اس میں کسی قسم کی بھی حقیقت ثابت نہیں۔
بلکہ جس حقیقت کو مد نظر رکھ کر یہ لفظ بڑھایا جائے ۔ صرف اسی کے عدم پر دلالت کرتا ہے۔
شیر ایک جانور کا نام ہے۔ اور اردو کا لفظ ہے۔ جب ایک آدمی کو ہم شیر کہہ دیں تو اس کے یہ
معنی ہوں گے کہ لغت میں شیر جس چیز کا نام ہے یہ شخص اس سے مشابہت رکھتا ہے۔ اور لغت کے
لحاظ سے آدمی کا نام شیر مجازی معنوں کے رو سے ہے۔ لیکن فرض کرو۔ اگر کوئی جماعت شیر کے لفظ
کے کوئی اور معنی مقرر کرے۔ تو جب ان اصطلاحی معنوں کے رو سے شیر کا لفظ بولا جائے گا تو لغت
کے لحاظ سے تو وہ حقیقت کے خلاف ہو گا لیکن اس جماعت کی اصطلاح کے رو سے وہ حقیقت ہی
ہو گا۔ یہ تو ایک فرضی مثال ہے۔ اب میں ایسی مثالیں دیتا ہوں۔ جو اس وقت ہماری زبان میں موجود
ہیں۔ نماز اردو فارسی میں اس عبادت کا نام مشہور ہے جو مسلمانوں میں رائج ہے۔ اگر کوئی مسلمان
نماز کا لفظ بولتا ہے۔ تو مسلمانوں میں مشہور ہونے کے لحاظ سے نماز کے حقیقی معنی اس عبادت کے

انوار العلوم جلد ۲
۲۹۰
حقيقة النبوة ( حصہ اول)
ہوں گے جو مسلمان کرتے ہیں اور اگر کوئی مسلمان اس لفظ کو ہندوؤں کی عبادت یا عیسائیوں کی
عبادت یا پارسیوں کی عبادت کے لئے استعمال کرے۔ مثلاً عیسائیوں کے گر جا کرنے کا نام یہ رکھے
کہ عیسائی نماز پڑھ رہے ہیں یا پارسیوں کے دعا کرنے کا نام یہ رکھے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ تو اس
مسلمان کا عیسائیوں یا پارسیوں کی عبادت کو نماز کہنا مسلمانوں کے عرف کے لحاظ سے مجازی کہلائے
گا۔ یعنی در حقیقت وہ اسلامی نماز تو نہیں۔ لیکن چونکہ عبادت کے لحاظ سے مشابہ ہے۔ اس لئے اس
کا نام مجاز نماز رکھ دیا گیا مگر یہی لفظ ایک پارسی کہ وہ بھی اپنی عبادت کو نماز کہتا ہے۔ کیونکہ نماز
فارسی لفظ ہے اور فارس کا مذہب اسلام سے پہلے زرتشتی مذہب تھا۔ یا ایک بابی کہ وہ بھی اپنی
عبادت کا نام نماز ہی رکھتا ہے۔ اپنی عبادت کے متعلق استعمال کرتے اور کہتے کہ ہم نماز پڑھنے لگے
ہیں۔ تو اب یہ پارسیوں یا بابیوں کے مذہب کے رو سے مجاز نہیں ہو گا۔ بلکہ اپنے حقیقی معنوں کے رو
سے ہوگا۔ کیونکہ ان کے نزدیک نماز ایسی عبادت کا نام ہے جو وہ کرتے ہیں۔ پس چونکہ نماز ایک
شرعی کام ہے مسلمانوں کے منہ سے یہ لفظ اسلامی عبادت کے متعلق نکلے تو حقیقی معنوں کے رو سے
ہو گا۔ اور پارسیوں یا باہیوں کی عبادت کے متعلق نکلے تو مجازی معنوں میں اس کا استعمال سمجھا
جائے گا اس کے خلاف ایک پاری یا بابی جب اپنی عبادت کے متعلق نماز کا لفظ استعمال کرے تو وہ
حقیقی معنوں کے رو سے ہوگا۔ اور جب اسلامی عبادت کے متعلق استعمال کرے تو وہ مجازی معنوں
کے رو سے ہو گا۔
:
اسی طرح رسول کا لفظ ہے۔ لغت میں اس کے معنی بھیجے ہوئے کے ہیں جب زبان عربی میں
رسول کے لفظ کا کسی ایسے شخص پر جسے کسی کام کے لئے بھیجا گیا ہے استعمال کیا جائے گا۔ تو لغت کے
لحاظ سے یہ بالکل درست ہو گا۔ اور کہیں گے کہ یہ لفظ اپنے حقیقی معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ لیکن
شریعت اسلام میں رسول کا لفظ اللہ کے بھیجے ہوؤں اور نبیوں پر استعمال کیا جاتا ہے پس جب شریعت
اسلام میں یہ لفظ نبی کے معنی میں استعمال ہو گا۔ تو کہیں گے کہ یہ حقیقی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
لیکن جب کتب دینیہ میں کسی ایسے شخص کو جو فی الواقعہ رسول نہیں رسول کہہ دیا جائے تو کہیں گے جب کتب دینیہ میں جوفی الواقعہ تو
کہ یہ لفظ مجازی طور پر استعمال ہوا ہے گو لغت کے لحاظ سے حقیقی طور پر ہی کیوں نہ استعمال ہوا ہو ۔
اسی طرح لغت میں رسول کا لفظ مجازی تب کہا جائے گا۔ کہ ایک شخص کو کسی نے بھیجا تو نہیں۔ مگر کسی
اور وجہ سے اسے رسول کہہ دیا جائے تو کہیں گے مجازاً اسے رسول کہہ دیا گیا ہے۔ غرض شریعت
کے لحاظ سے تو مجازی رسول کے اور معنی ہوں گئے اور لغت کے لحاظ سے اور معنی ہوں گے۔

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۱
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اسی طرح مثلا کلمہ کا لفظ ہے۔ قرآن کریم کی اصطلاح میں اس لفظ کے معنی ہیں ایک بات اور
قول کے جیسے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی فرماتے ہیں حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ
ارْجِعُوْنِ لَعَلَى أَعْمَلُ صَالِحًا فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا وَ مِنْ وَرَائِهِمْ
بَرْزَخٌ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ يَوْمِ يُبْعَثُونَ - (المؤمنون : ۱۰۰-۱۰۱) یعنی جب کفار میں سے کسی پر موت وارد ہوتی ہے تو
وہ کہتا ہے کہ اے الہی مجھے واپس لوٹا دیجئے۔ مجھے واپس لوٹا دیجئے۔ مجھے واپس لوٹادیجئے تاکہ میں اس
میں جو پیچھے چھوڑ آیا ہوں۔ کچھ نیک عمل کرلوں۔ خبردار ہا یہ ایک بات ہی ہے جو اس نے کہہ دی۔
ور نہ ان کے پیچھے تو ایک روک حائل ہے قیامت تک۔ اس آیت میں ایک پورے فقرہ کو کلمہ کہا
ہے اور قرآن کریم میں بیسیوں جگہ یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ اور ہر جگہ جملہ اور فقرہ کے معنوں میں
ہی آیا ہے ۔ رسول اللہ ا بھی انہی معنوں میں اسے استعمال فرماتے ہیں۔ جیسے کہ فرمایا اصدق
كَلِمَةٍ قَالَهَا لَبِيدًا لا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللهُ باطل۔ پس محاورہ اسلام میں کلمہ کا لفظ جملہ اور فقرہ
کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح عوام میں بھی یہ لفظ انہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
لیکن صرف و نحو کی کتب میں یہ لفظ ایک الگ اصطلاح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اور کلمہ لفظ
مفرد کو کہتے ہیں پس ایک نحوی جب اس لفظ کو مفرد کے معنوں میں بولے گا۔ تو وہ اس کے حقیقی معنی
ہوں گے۔ اور اگر جملہ کے معنوں میں بولے گا تو یہ اس کے مجازی معنی ہوں گے لیکن اگر عام بول
چال یا دین کی گفتگو میں کلمہ کا لفظ آئے گا۔ اور اس سے مراد جملہ یا فقرہ لیا جائے گا۔ تو اسے مجازی
نہیں کہیں گے ۔ بلکہ یہی کہیں گے کہ عام بول چال کے لحاظ سے حقیقی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
اور نحویوں کی اصطلاح کے رو سے مجازی معنوں میں اور اس مجازی کے یہ معنی نہ ہوں گے کہ فقرہ
در حقیقت کلمہ ہوتا ہی نہیں۔
غرض کہ مجاز کبھی حقیقت بن جاتا ہے اور کبھی حقیقت مجاز بن جاتی ہے۔ اور ایک ہی لفظ ایک
معنوں کے لحاظ سے شریعت میں مجاز ہوتا ہے لیکن لغت میں حقیقت ہو جاتا ہے۔ اور کبھی لغت میں
مجاز ہوتا ہے۔ اور عرف خاص میں حقیقت ہو جاتا ہے اور مجاز کے معنی ہمیشہ ایک سے ہی نہیں رہتے
بلکہ مختلف حالات میں بدلتے رہتے ہیں۔ اور جس لفظ کی نسبت کہہ دیں کہ یہ مجازی رنگ میں
استعمال ہوا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ کسی اعتبار سے بھی اسے حقیقت نہیں کہہ سکتے۔ بلکہ اس
کے یہ معنی ہوں گے کہ جن حقیقی معنوں کو مد نظر رکھ کر اسے استعمال کیا گیا ہے۔ وہ اس میں نہیں
پائے جاتے۔ گو ممکن ہے کہ کسی دوسرے اعتبار سے وہ لفظ حقیقت بھی ہو ۔ جیسا کہ تلویح جو علم

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۲
حقيقة النبوة (حصہ اول)
اصول کی انتہائی کتب میں سے ہے۔ اس میں بڑی تفصیل سے لکھا ہے ۔ (دیکھو تلویح مطبوعہ نو کشور صفحہ
(۱۱۲۲۱۱۰
یہی حقیقت ہے جس کے نہ سمجھنے کی وجہ سے جناب مولوی محمد علی صاحب کو حضرت صاحب کی
کتب میں مجازی کا لفظ دیکھ کر دھوکا لگا ہے۔ کیونکہ انہوں نے مجازی شیر کی مثال سنی ہوئی تھی۔ اور
ان کا خیال تھا کہ شاید یہ مثال مجاز کے معنی ظاہر کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ حالانکہ وہ مثال صرف
لغوی مجاز کو ظاہر کرتی ہے۔ اور باقی مجاز کی تین قسموں پر اس سے بالکل روشنی نہیں پڑتی۔ بات یہ
ہے کہ اگر لغت میں نبی کے معنی شریعت لانے والے کے ثابت ہو جائیں یا یہ کہ وہ بلا واسطہ نبوت
پائے تو جو شخص شریعت نہیں لایا ۔ اور نہ اس نے بلاواسطہ نبوت پائی ہے اسے اگر مجاز ا نبی کہہ دیں
تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ لغت جسے نبی کہتی ہے یہ وہ نبی نہیں بلکہ اس سے کسی قسم کی مشابہت
ہے۔ اور اگر شریعت اسلام میں نبی کی یہ دونوں شرطیں ثابت ہو جائیں اور پھر کسی کی نسبت دینی
کتب میں مجازی نبی کا لفظ مستعمل ہو ۔ تو شریعت اسلام کی اصطلاح کے رو سے اس کے یہ معنی ہوں
گے کہ شریعت اسلام جسے نبی کہتی ہے۔ یہ وہ نبی نہیں ہے بلکہ اسے نبی سے کوئی مشابہت ہے ۔ اور
اگر عرف عام سے نبی میں ان دونوں شرائط کا پایا جانا ثابت ہو ۔ اور پھر کسی کو عرف عام کے معنوں کو
مد نظر رکھ کر مجازی نبی کہہ دیں۔ تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ عام لوگوں کے نزدیک جسے نبی کہتے
ہیں۔ یہ ویسا نبی نہیں ہے۔ گو شریعت کے مطابق نبی ہو ۔
لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ نبی ایک اسلامی اصطلاح ہے۔ پس اگر کسی کی نبوت شریعت اسلام کی
تعریف کی رو سے ثابت ہو جائے ۔ تو وہ شریعت اسلام کے مطابق نبی ہو گا۔ خواہ لغت یا عوام کے
نزدیک حقیقی نبی نہ ہو ۔ اگر ایک شخص شریعت اسلام کی اصطلاح کے مطابق نبی ہو۔ اور کسی اور
اصطلاح کے رو سے مجازی نبی ۔ تو اس سے اس کے نبی ہونے میں شک نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ نبی اصل
میں ایک اسلامی عہدہ ہے۔ اس لئے اسلامی اصطلاح کا لحاظ رکھنا ضروری ہو گا۔
حقیقی اور مجازی کی اس تشریح کو سمجھنے کے بعد حضرت صاحب کے اس فقرہ کو لو کہ میں مجازی
طور پر نبی ہوں۔ اور حقیقی طور پر نبی نہیں ہوں۔ اور شریعت اسلام کو دیکھو کہ وہ نبی کسے کہتی ہے
اور چونکہ شریعت اسلام قرآن کریم ہی ہے اسے جب ہم دیکھتے ہیں۔ تو اس میں نبی کی تعریف میں
معلوم ہوتی ہے کہ جس شخص پر کثرت سے اظہار غیب ہو اور انذاری اور تبشیری رنگ اس کی
پیشگوئیوں میں پایا جائے اب یہ دونوں باتیں حضرت مسیح موعود میں پائی جاتی ہیں۔ اور تیسری یہ

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۳
حقيقة النبوة (حصہ اول)
بات بھی موجود ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام نبی رکھا۔ پس شریعت اسلام نبی کے جو معنی کرتی ہے۔
اس کے معنی سے حضرت صاحب ہرگز مجازی نبی نہیں ہیں۔ بلکہ حقیقی نبی ہیں۔ ہاں حضرت مسیح
موعود نے لوگوں کو اپنی نبوت کی قسم سمجھانے کے لئے اصطلاحی طور پر نبوت کی جو حقیقت قرار دی
ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ شریعت جدیدہ لائے۔ اس اصطلاح کے رو سے حضرت مسیح موعود
هرگز حقیقی نبی نہیں ہیں ۔ بلکہ مجازی نبی ہیں۔ یعنی کوئی جدید شریعت نہیں لائے ۔
خلاصہ کلام یہ کہ مجازی نبی کے لفظ سے یہ بات ہرگز ثابت نہیں کہ آپ شریعت اسلام کے
مطابق نبی نہ تھے۔ بلکہ اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ آپ نے حقیقی نبی کی جو اصطلاح مقرر فرمائی
ہے۔ اور خود ہی اس کے معنی بتا دیتے ہیں۔ وہ اصطلاح آپ پر صادق نہیں آتی۔ اور اس اصطلاح
کے رو سے آپ کے مجازی نبی ہونے کے صرف یہ معنی ہیں کہ آپ کوئی نئی شریعت نہیں لائے۔
اور نہ براہ راست نبی بنے ہیں ۔ نہ یہ کہ آپ نبی ہی نہیں۔ چنانچہ خود حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے
ہیں:
جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے۔ صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں
مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں۔ اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔ مگر ان معنوں
سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اس
کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں۔ مگر بغیر کسی جدید شریعت کے ۔
اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔ بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور
رسول کر کے پکارا ہے۔ سو اب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا"
ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه (۲۱۰-۲۱۱)
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود کی تمام ان تحریرات کا جن سے یہ معلوم ہوتا
ہو کہ آپ نبی نہیں ۔ صرف اس قدر قدر ۔ مطلب ہے کہ آپ پ کوئی کوئی جدید جدید : شریعت نہیں لائے۔ لائے ۔ اور نہ آپ آ
نے براہ راست نبوت پائی۔ اور میں اوپر ثابت کر چکا ہوں کہ مجازی نبی کے معنی بھی حضرت صاحب
کی کتب میں اسی قدر ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں اور جن لوگوں نے شیر کی مثال پر مجاز کو حصر کر لیا ہے
انہوں نے حقیقی نبی کی حقیقت تو الگ رہی خود حقیقت و مجاز کی حقیقت کو بھی نہیں سمجھا۔ اور اسی
سے دھوکا کھا کر حضرت صاحب کی کتابوں میں عَلیٰ طَرِيقِ الْمَجَازِ کا لفظ دیکھ کر دھوکے میں پڑ
گئے۔ اور یہ نہ سوچا کہ اس مجاز کے صرف اتنے معنی ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے جو معنی حقیقی نبی

نوار العلوم جلد ۲
۴۹۴
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کے کئے ہیں۔ وہ معنی آپ میں نہیں پائے جاتے۔ نہ یہ کہ آپ خدا اور رسول اور شریعت اسلام کی
تعریف کے رو سے بھی نبی نہیں۔
اس مسئلہ کو اور بھی روشن کرنے ۔ نے کے لئے کہ حضرت مسیح موعود نے جہاں اپنے آپ کو آپ کو مجازی
نبی کہا ہے۔ اس سے قرآن کے معنوں کے رو سے مجازی نبی مراد نہیں ہے۔ میں ایک ثبوت خود
قرآن کریم سے ہی دیتا ہوں مگر اس سے پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ مجازی شئے وہی
ہوتی ہے۔ جس میں وہ حقیقت نہ پائی جائے جو حقیقی شے میں ہے ۔ مثلاً شیر ایک جانور کا نام ہے ۔ جب
ہم کسی انسان کو شیر کہتے ہیں تو اس سے ہماری یہ مراد ہوتی ہے کہ جو حقیقت شیر کی ہے وہ تو اس میں
نہیں پائی جاتی ہے لیکن کسی اور مشابہت کی وجہ سے اس کا یہ نام رکھ دیا گیا ہے پس مجازی شیر کے یہ
معنی ہوں گے کہ اس میں وہ شئے نہیں پائی جاتی۔ جو شیر کو دوسرے جانوروں سے الگ کر دیتی ہے
بلکہ کوئی اور مشابہت ہے جس کی وجہ سے اسے شیر کہہ دیا گیا ہے۔ اور اگر کسی جانور میں وہ بات پائی
جائے جو شیر کو دوسرے جانوروں سے علیحدہ کر دیتی ہے تو اسے ضرور شیر کہیں گے کیونکہ جب ہم
کسی شیر کو دیکھ کر پہچانتے ہیں کہ یہ شیر ہے تو انہی خصوصیات کی وجہ سے پہچانتے ہیں جو اس کو
دوسرے جانوروں سے علیحدہ کر دیتی ہے مثلاً شیر بہادری میں مشہور ہے۔ لیکن یہ اس کی ایسی
ت
خصوصیت نہیں جو اور جانوروں میں نہ پائی جائے ۔ پس اگر کسی جانور یا آدمی کو ہم بہادری کی وجہ
شیر کہتے ہیں تو شیر کا استعمال مجازی سمجھا جائے گا۔ لیکن اگر کسی جنگل میں ہم ایک جانور دیکھیں
اور صرف اس کی بہادری دیکھ کر اسے شیر نہ کہہ دیں بلکہ اس میں وہ باتیں پائیں جو شیر کے سوا کسی
میں نہیں پائی جاتیں تو اس کے حقیقی شیر ہونے میں کوئی شک نہ رہے گا۔ اور یہ جائز نہ ہو گا کہ ہم
کہیں کہ یہ مجازی شیر ہے کیونکہ مجاز کا لفظ تب ہی استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی مشابہت ہوا اور اس
وقت استعمال نہیں کیا جاتا جب خود حقیقت کسی شئے میں موجود ہو ۔ یا مثلا ہا تھی میں ایک خصوصیت
سونڈ کی ایسی ہے جو اور کسی جانور میں نہیں پائی جاتی۔ اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہاتھی کے سوا سونڈ کسی
جانور میں نہیں پائی جاتی ۔ مگر اس سونڈ کے علاوہ ہاتھی بہت موٹا بھی ہوتا ہے لیکن اس کا موٹا ہونا کوئی
ایسی صفت نہیں جو اور جانوروں میں نہ پائی جاوے۔ پس اگر ہم کسی موٹے جانور کو ہا تھی کہہ دیں تو
یہ مجاز کہلائے گا۔ لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ ہم نے ایک سونڈ والا ہا تھی دیکھا تو اس کے ہر گز یہ معنی نہ
ہوں گے کہ مجازی ہاتھی دیکھا یعنی کوئی موٹا آدمی دیکھ لیا ۔ بلکہ اس کے معنی یہی ہوں گے کہ حقیقی
ہاتھی دیکھا۔ اس مثال سے میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ کسی لفظ کے استعمال کو مجازی اس وقت تک

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۵
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کہتے ہیں۔ جب اس میں وہ حقیقت نہ پائی جائے۔ جو اصل کے سوا کسی اور میں نہیں پائی جاتی۔ اور
جب وہ حقیقت پائی جائے جو کسی اور میں نہیں پائی جاتی تو اسے مجازی نہیں کہہ سکتے۔ اس اصل کو
سمجھ کر جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو اس میں نبیوں اور رسولوں کی ایک ایسی خصوصیت بیان
ہے جس کی نسبت وہ فرماتا ہے کہ یہ کسی اور میں نہیں پائی جاتی۔ پس جس میں وہ خصوصیت پائی
جائے گی اسے ہم مجازی نبی نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ شریعت اسلام کے رو سے حقیقی نبی ہو گا خواہ کسی
اور اصطلاح کے رو سے مجازی نبی ہو وہ خصوصیت اظہار علی الغیب ہے ۔ اللہ تعالی فرماتا ہے فلا
يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ یعنی سوائے رسولوں کے میں اظہار علی الغیب
کا مرتبہ کسی کو نہیں دیتا۔ پس یہ خصوصیت جس میں پائی جائے گی وہ شریعت اسلام کے رو سے مجازی
نبی کبھی نہیں کہلا سکتا۔ بلکہ اسلام کی اصطلاح میں وہ حقیقی نبی ہو گا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں
رسولوں کے سوا کسی کو غیب پر غلبہ دیتا ہی نہیں۔ اور حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ مجھے غیب پر
کثرت سے اطلاع دی جاتی ہے۔ پس ثابت ہوا کہ اسلام کی اصطلاح کے رو سے حضرت مسیح موعود
ہرگز مجازی نبی نہیں۔ اس مسئلہ کو سمجھنے کے لئے میں ایک اور مثال دیتا ہوں۔ کیونکہ مثالوں سے
مطلب خود سمجھ میں آجاتا ہے۔ اور وہ مثال یہ ہے کہ جب ہم یہ کہیں کہ سو جاکھوں کے سوا کوئی
شخص رنگ نہیں پہچان سکتا۔ اور پھر ہم کسی شخص کی نسبت کہیں کہ وہ رنگ پہچان لیتا ہے تو اس کے
معنی یہ ہوں گے کہ وہ لغت کے معنوں کے لحاظ سے حقیقی سو جاکھا ہے۔ گو علم باطن کے لحاظ سے وہ
اندھا ہو یعنی حق کو پہچان نہ سکتا ہو ۔ مگر جب اس کی نسبت یہ کہا جائے کہ وہ رنگ پہچان لیتا ہے۔ تو
لغت کے رو سے وہ مجازی سو جا کھا کبھی نہیں کہلا سکتا بلکہ حقیقی سو جاکھا ہو گا۔ پس جب اللہ تعالٰی نے
ایک شرط لگادی کہ سوائے رسول کے اظہار علی الغیب کا مرتبہ کسی کو نہیں ملتا۔ تو جس شخص میں یہ
بات پائی جائے گی۔ وہ قرآن کے رو سے حقیقی رسول اور نبی ہو گا۔ اور چونکہ حضرت مسیح موعود میں
یہ بات پائی جاتی ہے۔ اس لئے قرآن کریم کی رو سے۔ اسلام کی اصطلاح کے رو سے آپ حقیقی نبی
تھے گو اس اصطلاح کے رو سے جو آ ، جو آپ نے لوگوں کو اپنی قسم نبوت کے سمجھانے کے لئے بنائی تھی۔
اور جو یہ ہے کہ حقیقی نبی وہ ہوتا ہے جو شریعت لائے۔ آپ مجازی نبی تھے مگر اس اصطلاح کے رو
سے نہ کہ قرآن کریم کے رو سے ۔ پس جو شخص باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود میں وہ بات پائی
جاتی ہے۔ جو غیر نبی میں نہیں پائی جاسکتی۔ آپ کو ان معنوں میں مجازی نبی خیال کرتا ہے کہ آپ
شریعت اسلام اور قرآن کریم کے بتائے ہوئے معنوں کے لحاظ سے نبی نہیں۔ سخت دھوکے میں پڑا

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۶
حقيقة النبوة (حصہ اول)
ہوا ہے۔ اور ایسے آدمی سے خطرہ ہے کہ کل کو بعض آدمیوں کی نسبت وہ یہ نہ کہہ دے کہ وہ
مجازی آدمی ہیں کیونکہ گو اس کے سامنے کھول کھول کر بیان کر دیا جائے کہ ان لوگوں میں وہ
خصوصیتیں پائی جاتی ہیں جو آدمیوں کے سوا کسی اور جانور میں نہیں پائی جاتیں۔ مگر وہ کہہ سکتا ہے کہ
خواہ ان میں وہ خصوصیات پائی جائیں جو غیر آدمی میں نہیں پائی جاتیں مگر ہیں یہ مجازی آدمی۔
میرے خیال میں تو ایسے خیالات کا آدمی رفتہ رفتہ سو فسطائی ہو جائے گا۔ یعنی جن کے خیال میں ہر
ایک شئے وہم ہی وہم ہے۔ حقیقت کچھ ہے ہی نہیں۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ جب مسیح موعود کی
نبوت کے منکر حقیقت و مجاز کی پوری کیفیت معلوم کریں گے ۔ تو اپنے خیالات میں اصلاح کرلیں
گے۔ اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ ہم مجاز کے جو معنی سمجھتے ہیں۔ وہ مجاز کی حقیقت سے بالکل بعید
ہیں۔ اور حضرت مسیح موعود کی کتب میں اپنی نسبت جہاں جہاں مجازی نبی یا مجازی نبوت کا ذکر آیا ہے
اس کا اسی قدر مطلب ہے کہ آپ کوئی جدید شریعت نہیں لائے اور نہ براہ راست نبی بنے۔ اور یہ
ہرگز مطلب نہیں کہ شریعت اسلام کے رو سے آ۔ اسلام کے رو سے آپ نبی نہ تھے۔ اور صرف آپ کا نام آپ کا نام کسی معمولی
مشابہت کی وجہ سے نبی رکھ دیا گیا تھا۔
مجازی نبی کے معنی سمجھنے کے لئے ایک اور آسان طریق بھی ہے۔ اور وہ یہ کہ جب کسی لفظ کو
مجاز قرار دیا جائے ۔ تو اس کی یہ شرط ہوتی ہے کہ اس کے لئے کوئی قرینہ ہو ۔ کیونکہ اگر بغیر قرینہ کے
کوئی لفظ مجاز استعمال کیا جائے تو کوئی شخص معنی سمجھ ہی نہیں سکتا۔ مثلاً مولوی صاحب نے جو مثال
شیر کی دی ہے اس کو لے لیں۔ اگر کسی آدمی کو شیر کہیں گے تو ضرور ہے کہ کوئی قرینہ ایسا موجود
ہو جس سے لوگوں کو پتہ لگ جائے کہ اس جگہ شیر کا لفظ اپنے اصل معنوں میں استعمال نہیں ہوا۔
مثلاً یہ کہ کوئی آدمی سامنے کھڑا ہے اور ہم اسے شیر کہتے ہیں تو ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس
وقت لفظ شیر سے مراد وہ حقیقت نہیں ۔ جس کے لئے شیر کا لفظ لغت نے وضع کیا تھا۔ یا اگر وہ شخص
غائب ہے تو یوں کہہ دیں کہ فلاں شخص تو شیر ہے۔ بڑا بہادر ہے۔ اب بھی سننے والا سمجھ سکتا ہے کہ
شیر سے مراد کوئی آدمی ہے۔ کیونکہ ایک تو آدمی کا نام لے دیا گیا۔ دوسرے یہ بھی ظاہر کر دیا گیا ہے
کہ شیر کا لفظ بہادری کی وجہ سے استعمال کیا گیا ہے۔ پس جب ایک لفظ جو دراصل اور حقیقت کے
لئے وضع کیا گیا ہو۔ کسی اور معنی پر بولا جائے۔ اور اس کا استعمال مجاز ا ہو ۔ تو اس کے لئے ہمیشہ قرینہ
کی شرط ہے جس سے پتہ لگ جائے کہ بولنے والے کی مراد اصل شئے نہیں ۔ بلکہ اس کے مشابہ کوئی
اور شئے ہے لیکن اگر بلا قرینہ کے کوئی لفظ بولا جائے۔ تو اس کے معنی ہمیشہ وہی ہوں گے جس کے

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۷
حقيقة النبوة (حصہ اول)
دے۔
لئے وہ لفظ بنایا گیا ہے۔ مثلاً کہہ دیں کہ ہم نے ایک شیر دیکھا تو چونکہ اس فقرہ میں کوئی اور قرینہ
نہیں جس سے یہ سمجھا جائے کہ شیر سے مراد شیر نہیں۔ بلکہ کوئی اور شئے ہے۔ اس لئے اس جگہ شیر
کے معنی اصلی شیر کے ہی کئے جائیں گے نہ مجازی شیر کے ۔ لیکن اگر کوئی ایسا قرینہ موجود ہو ۔ جس
سے اصلی شیر ہونے کا ثبوت ملتا ہو ۔ تب تو مجازی شیر سمجھنا کسی طرح جائز ہی نہیں۔ مثلا یہ کہیں کہ ہم
جنگل میں گزر رہے تھے کہ اچانک ایک شیر نظر پڑا۔ ہم تو بہت ہوشیار ہو گئے کہ اچانک حملہ نہ کر
لیکن وہ اپنی دم پھیلائے سو رہا تھا۔ اور بالکل خیر گذری۔ اب اس عبارت کو سن کر کسی شخص
کے لئے جائز نہیں کہ کہہ دے کہ لغت کے لحاظ سے اس شیر سے مجازی شیر مراد ہے ۔ کیونکہ حقیقت
کے لئے تو اتناہی کافی ہے کہ بغیر قرینہ کے ہو۔ اور جب قرینہ بھی ہو تب تو اسے مجاز کہہ ہی نہیں
سکتے۔ اسی طرح مثلاً آگ ایک خاص شے کا نام ہے جو جلا دیتی ہے۔ لیکن مجازا آگ کا لفظ دل کی
تڑپ اور اور گھبراہٹ پر بھی بولا جاتا ہے ۔ اب اگر کوئی شخص تڑپ رہا ہے اور کہتا ہے کہ آگ لگ گئی۔
آگ لگ گئی۔ تو اس کے تڑپنے کے قرینہ سے ہم معلوم کرلیں گے کہ آگ سے اس کی مراد تڑپ
اور بے قراری ہے۔ لیکن اگر ایک زور کی آواز آئے ۔ کہ آگ لگ گئی ۔ تو اب یہ نہیں کہ لوگ اس
آواز کو سن کر خاموش بیٹھے رہیں کہ مجازی آگ مراد ہے بلکہ فورا اٹھ کر دیکھیں گے کہ کہاں آگ
لگ گئی۔ اور ایسا کیوں کریں گے۔ اس لئے کہ اس آواز کے ساتھ کوئی ایسا قرینہ نہ تھا جس سے سمجھا
جاتا کہ آگ سے مراد مجازی آگ ہے۔ اسی طرح مثلاً کہیں کہ فلاں شخص کو جب ہم نے وہ بات کہی۔
تو اس کے تن بدن کو آگ لگ گئی۔ تو اس سے مراد اصل آگ نہ ہو گی ۔ بلکہ مجازی آگ مراد ہو گی۔
کیونکہ بات سے آگ لگنے کا قرینہ بتا رہا ہے کہ یہ آگ اصل آگ نہیں۔ لیکن اگر یہ کہیں کہ فلاں
شخص کے کپڑوں کو آج آگ لگ گئی ۔ یا فلاں شخص آج آگ سے جل گیا۔ تو اس کے یہ معنی نہ ہوں
گے کہ وہ غصہ سے جل گیا یا غم سے جل گیا۔ کیونکہ ایسا کوئی قرینہ نہیں جو بتائے کہ آگ سے اصل
آگ مراد نہیں۔ اور اگر یہ کہہ دیں کہ فلاں شخص کے ہاتھ میں مٹی کے تیل کی بوتل تھی کسی طرح
اسے آگ لگ گئی۔ اور وہ آدمی کئی جگہ سے جل گیا۔ تو اب آگ کے معنی مجازی آگ کرنے کسی
زبان میں جائز ہی نہیں۔ غرض مجازی معنی لینے تبھی جائز ہوتے ہیں جب کوئی قرینہ موجود ہو ۔ لیکن
حضرت مسیح موعود کو شریعت کے رو سے مجازی نبی قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں معلوم ہوتی۔ کیونکہ
نہ صرف یہ کہ ایسا کوئی قرینہ موجود نہیں کہ جس سے آپ کا مجازی نبی ہونا ثابت ہو۔ بلکہ اس کے
بر خلاف ایسے قرینے موجود ہیں جو شریعت کے لحاظ سے آپ کو نبی ثابت کرتے ہیں یعنی جو باتیں

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۸
حقيقة النبوة (حصہ اول)
نبیوں میں پائی جاتی ہیں۔ وہ آپ میں پائی جاتی ہیں۔ اور جو باتیں نبیوں کے سوا اور کسی میں نہیں پائی
جاتیں وہ بھی آپ میں پائی جاتی ہیں ۔ پس جس طرح حقیقت کے لئے قرینہ کے ہوتے ہوئے آگ کو
مجازی آگ اور شیر کو مجازی شیر کہنا کسی طرح بھی جائز نہیں۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود کی نبوت
کے شریعت اسلام کے مطابق نبوت ہونے پر قرائن کے موجود ہوتے ہوئے آپ کی نسبت یہ کہنا کہ
شریعت اسلام کے رو سے آپ مجازی نبی تھے کسی طرح جائز نہیں۔ کیونکہ نبی کے لئے جو شرائط و
انعامات قرآن کریم میں موجود ہیں۔ سب آپ میں پائے جاتے ہیں۔ پس شریعت اسلام کی اصطلاح
کے مطابق جن لوگوں کو نبی کہتے ہیں۔ اس کے لحاظ سے تو آپ حقیقی معنوں میں ہی نبی ہیں۔ لیکن
آپ نے لوگوں کو سمجھانے کے لئے جو نبی کی ایک حقیقت قرار دی تھی۔ اس کے لحاظ سے بے شک
آپ کی نبوت مجاز انبوت تھی۔ یعنی اس حقیقت کو اگر نبی کی شرط تسلیم کر لیا جائے۔ یعنی یہ کہہ دیا
جائے کہ نبی وہی ہو سکتا ہے جو شریعت جدیدہ لا۔ اجدیدہ لائے۔ تو اس لحاظ سے آر آپ نبی نہ تھے۔ اور جب اس
حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ پر لفظ نبی مجازا استعمال کیا جائے گا تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
آپ میں شریعت لانے کی خصوصیت نہیں۔ گو ان نبیوں سے جو شریعت لائے۔ ایک مشابہت ہے۔
اور وہ مشابہت حضرت مسیح موعود نے خود ہی اربعین میں بیان فرمادی ہے کہ مجھ پر بھی قرآن کریم
کی بعض ایسی آیات دوبارہ اتری ہیں جو احکام سے تعلق رکھتی ہیں جیسا کہ فرماتے ہیں:
شریعت کیا چیز ہے۔ جس نے اپنی وحی کے ذریعہ سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت
کے لئے ایک قانون مقرر کیا۔ وہی صاحب الشریعت ہو گیا۔ پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے
مخالف ملزم ہیں۔ کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی۔ مثلا یہ الہام قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا
مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت ا
خاتم الانبیاء ہیں۔ اور قرآن ربانی کتابوں کا خاتم ہے " اربعین نمبر ۴ صفحه ۹۴ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه
(۴۳۶-۴۳۵
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ آنحضرت ا کے بعد کوئی جدید شریعت نہیں لیکن یہ بھی ظاہر
ہے کہ چند احکام و نواہی حضرت مسیح موعود پر بھی دوبارہ نازل ہوئے ہیں۔ لیکن قرآن کریم کے ہی
الفاظ میں۔ نہ نئی طرز پر ۔ جس سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں اول یہ کہ اب کوئی شریعت لانے والا نبی
نہیں آسکتا۔ پس حضرت مسیح موعود شریعت لانے والے نبی نہیں بن سکتے۔ دوسری یہ بات کہ آپ آ۔
پر بعض احکام قرآن دوبارہ اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائے ۔ جس کے یہ معنی ہوئے کہ اللہ تعالی نے آپ

انوار العلوم جلد ۲
۴۹۹
حقيقة النبوة (حصہ اول)
کو ایک رنگ میں تشریعی نبیوں کے مشابہ کر دیا ۔ پس مجازی نبی کے یہ معنی نہیں کہ حضرت مسیح
موعود نبی نہیں بلکہ اس سے یہ مراد ہے کہ نبی کی حقیقت یہ تسلیم کر کے کہ اس کے لئے شریعت لانا
ضروری ہے حضرت مسیح موعود میں یہ حقیقت تو نہیں پائی جاتی ۔ لیکن ایسے نبیوں سے مشابہت ہے۔
انہ ہوئے
پس مجازی نبی کے یہ معنی نہیں کہ حضرت مسیح موعود کا درجہ کم ہو گیا۔ اور آپ نبی ثابت نہ :
کیونکہ نبی کی حقیقت شریعت اسلام کے رو سے شریعت کا لانا نہیں ہے پس شریعت اسلام کے
معنوں کے رو سے تو نبی کا لفظ آ۔ آپ پر مجازا نہیں استعمال ہوتا۔ بلکہ حقیقتاً ہوتا ہے۔ ہاں اگر نبی کی
حقیقت یہ قرار دی جائے کہ اس کے لئے شریعت لانا ضروری ہے۔ تو اس حقیقت کے رو سے جب
حضرت مسیح موعود پر مجاز انبی کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔ تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ حضرت مسیح
موعود شریعت لانے والے نبی تو نہیں۔ لیکن ان سے ایک مشابہت رکھتے ہیں کہ بعض احکام دوبارہ
آپ پر بھی نازل کئے گئے ہیں اور اس حقیقت کے رو سے بے شک مولوی صاحب کی شیر والی مثال
درست رہتی ہے۔ یعنی جس طرح کسی آدمی کو شیر کہنے سے وہ شیر نہیں ہو جاتا۔ اسی طرح نبی کی
حقیقت شریعت لانا فرض کر کے حضرت مسیح موعود تشریعی نبی نہیں ہو جاتے بلکہ اس حقیقت کو
فرض کر کے اگر آپ کے متعلق نبی کا لفظ استعمال کیا جائے۔ تو اس کے صرف یہ معنی ہوں گے کہ
آپ کو شریعت لانے والے نبیوں سے ایک مشابہت ہے۔ ورنہ یہ ہرگز نہیں کہ آپ کوئی جدید
شریعت لائے تھے ۔ نعوذ باللہ من ذالک۔ کیونکہ قرآن کریم کے بعد کوئی اور شریعت نہیں۔ اور
آنحضرت ا کے بعد اس حقیقت والا کوئی نہیں اور حضرت مسیح موعود محض اتباع نبی کریم
اور عمل بالقرآن سے نبوت کے درجہ پر پہنچے۔ اور آپ کی سب عمر خدمت خاتم النبین اور
خدمت قرآن میں گزر گئی۔ جس طرح حضرت موسیٰ اور عیسیٰ زندہ ہوتے تو ان کی عمر بھی آنحضرت
کی اتباع میں گذر جاتی اور وہ بھی جو کچھ پاتے آپ کے فیض سے پاتے پس مجازی نبی کے یہ
معنی نہیں کہ حضرت مسیح موعود نبی نہیں۔ کیونکہ قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق آپ نبی ہیں۔
کے
بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ آپ شریعت کوئی نہیں لائے ۔ ہاں اللہ تعالیٰ نے محض بلندی درجہ
اظہار کے لئے بعض احکام قرآن آپ پر دوبارہ نازل فرمائے ۔ تا اپنے متبوع اور مطاع سید الکونین
حضرت محمد مصطفیٰ ال سے کامل مشابہت ہو جائے ۔ اور یہ لفظ آپ کی عزت کو بڑھاتا ہے نہ کہ
گھٹاتا ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست آئندہ کے لئے اس امر کو اچھی طرح ذہن نشین کرلیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی